🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
ماہ رجب | رجب المرجب
ماہ رجب کی فضیلت
فرامین خواجہ غریب نواز
फ़रामीने ख़्वाजा ग़रीब नवाज़
خواجہ غریب نواز فرماتے ہیں
ख़्वाजा ग़रीब नवाज़ फ़रमाते हैं!
ارشاد خواجہ غریب نواز
इरशादे ख़्वाजा ग़रीब नवाज़
فرمان خواجہ غریب نواز
फ़रामाने ख़्वाजा ग़रीब नवाज़
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ماہنامہ معارفِ رضا کراچی نومبر 2015ء میں مطبوعہ میرا مقالہ بعنوان "فاتح عیسائیت حضرت مولاناآلِ حسن موہانی رضوی اور رد عیسائیت"
میثم عباس قادِری رضوی

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2942109332735041&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مولا علی پاک‌ کی شان میں لکھے گئے بہت سارے قصیدے پڑھے ، منقتیں ، مخمس ، سلام ، رباعیاں ، قطعے ، فرد دیکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن جو لطف رسول اللہ ﷺ کی زبان پاک سے کی گئی " مدح مرتضیٰ " میں آیا ، وہ کہیں نہیں ملا ۔

کَکھ سواد نہ مِصری اندر ، کَھنڈاں وی چَکھ ڈِٹھیاں
ایناں ساریاں چیزاں نالوں گلاں سَجن دِیاں مِٹھیاں

جب حضور کہتے ہیں میرا علی ایسا ہے ۔۔۔۔۔۔ تو وجد آجاتا ہے ۔
اللہ اللہ ، سید الانبیا ﷺ جس ہستی کی تعریف کریں ، کون ان کی شان بیان کرسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

رسول اللہ ﷺ کا حضرت علی سے ایک انداز محبت ملاحظہ کریں ۔

سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:

میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک خاتون کے ہاں گیا ، اُنھوں نے ہمارے لیے بکری ذبح کی ۔

حضور نے فرمایا: ( ابھی ) ایک جنتی شخص آئے گا ۔
تو حضرت ابوبکر تشریف لے آئے ۔

پھر فرمایا: ایک جنتی شخص آئے گا ، تو حضرت عمر آگئے ۔

پھرفرمایا:

ایک ( اور ) جنتی شخص آئے گا ، اَللّٰھُمَّ اِنْ شِئْتَ فَاجْعَلْہُ عَلِیًّا ۔ اےاللہ ! تُوچاہے تو اُس ( آنے والے ) کو علی بنا دے ۔

سیدنا جابر کہتے ہیں: پھر جو تشریف لائے ، وہ حضرت علی ہی تھے ۔

( المستدرک علی الصحیحین ، ج 3 ، ص 104 ، ر 4704 ، ط دارالکتاب العربی بیروت ‌، س 1419 ھ ۔

قال الحاکم: ھذا حدیث صحیح الاسناد ۔
وافقہ الذھبی رحمہ اللہ )

میں کیوں نہ اِس اندازِ محبت پر سو بار قربان ہوجاؤں ، کہ:

" اے میرے اللہ اگر تو چاہے تو اسے علی بنادے ۔! "

مطلب: میرے مالک سب کچھ تیرے اختیار میں ہے ، میں تیرا حبیب ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اورمیرا دل چاہتا ہے کہ ان دو جنتیوں ( ابو بکر و عمر ) کے ساتھ اپنے پیارے علی کو بھی دیکھوں ؛ تو میری مان لے ، اور آنے والے کو علی کردے ۔

رسول اللہ ﷺ کے ان جملوں میں پائی جانے والی شدت محبت صرف محسوس کی جاسکتی‌ ہے ، بیان نہیں کی جاسکتی ؛ بھلا کیفیت محبت کو بھی کوئی لفظ بیان کرسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

اے میرے آقا و مولا علی ، اَعلیٰ و اَولیٰ علی ، وَالا و بالا علی ، اَکْرَم و مُکَرَّم علی ، اَکمل و مُکمل علی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ آپ حضورﷺ کے تھے ، اور حضور آپ کے ۔۔۔‌‌‌‌۔۔۔۔۔۔ !!

✍️لقمان شاہد
19-2-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3093017144311787&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
میں ایک قریب المرگ بزرگ کے پاس گیا تو وہ کہنے لگے:

قاری صاحب ! میرا اللہ بڑا مہربان ہے ، وہ مجھے بخش دے گا ۔

اُن کی یہ بات سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ، اور میں نے دعا مانگی:
اے میرے مالک ! دم نزع مجھے امیدِ رحمت سے محروم نہ کرنا ۔

انھوں نے کلمہ شریف پڑھا اور اللہ کو پیارے ہوگئے ۔

وہ کہتے تھے:

میں بڑا گناہ گار ہوں ، ساری عمر گناہوں میں گزری ہے ، صرف ایک نیکی کی ہے جو شاید میری بخشش کا سبب بن جائے ۔

اور وہ یہ کہ:

ایک دفعہ سردی کے موسم میں ، رات کے وقت کسی کے گنے چوری کر کے لارہا تھا ، بارش بڑی تیز برس رہی تھی ۔
میں نے دیکھا ، ایک کُتیا کے بچے پانی میں تیر رہے ہیں اور ان کی ماں چیخ چلا رہی‌ ہے ۔
مجھے ان پر بہت ترس آیا ، میں نے فوراً گنے پھینکے ، اور کتوروں کو جھولی میں ڈال کر گھر کی طرف چل پڑا ، کتیا بھی پیچھے پیچھے آگئی ۔

گھر آکر میں نے آگ جلائی تاکہ ان کی سردی دور ہو ، اور انھیں حلوہ بنا کر کھلایا تو وہ پرسکون ہوگئے ۔
پھر انھیں گھر میں ہی رکھ لیا اور ان کی دیکھ بھال کرتا رہا ۔
بس یہی ایک نیکی ہے جس پر امید کی جاسکتی ہے کہ اللہ کے حضور کام آجائے گی ۔

✍️لقمان شاہد
19-2-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3093224717624363&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM