🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ہمارے شہر گجرات کی عظیم ہستیوں میں ایک قاری احمد حسین روہتکی رحمہ اللہ بھی ہیں ۔

بزرگ فرماتے ہیں :
آپ رحمہ اللہ کو تین بار سیدنا خضر علیہ السلام کی زیارت ہوئی تھی ، اور متعدد بار رحمتِ عالم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی ۔

آپ رحمہ اللہ متبع سنت ، اور سچے عاشق رسول تھے ۔
چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھے ، کھاتے پیتے نعتیہ اشعار پڑھتے رہتے اور آنکھیں یادِ حبیب ﷺمیں نَم رہتیں ۔
ایک دفعہ آپ اتنے سخت بیمار ہوئے کہ نماز قضا ہوگئی ، لیکن اس حالت میں بھی آپ کی زبان پر نعتیہ اشعار اور آنکھوں میں آنسو رہے ۔
جب صحت یاب ہوئے تو فرمانے لگے:
میں نے خواب میں رسول اللہﷺ کی زیارت کی کہ آپ میری طرف توجہ نہیں فرماتے ، اور میں روتے ہوئے عرض کرتا ہوں:

یارسول اللہ انظر حالنا !

کچھ دیر بعد حضور اپنا رخ میری طرف پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں:

" احمد حسین ! میں جتنا نمازی سے خوش ہوتا ہوں ، اتنا نعت خواں سے خوش نہیں ہوتا ۔ "

فرماتے ، میں یہ سن کر کانپ گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🌹🌹

¹ نعت خوانی بہت بڑا شرف ہے ، لیکن نعت خوانی کا اصل فائدہ تب ہوگا جب نماز کے ذریعے رسول اللہﷺ کی آنکھیں ٹھنڈی کریں گے ۔

² ایک‌ وہ نعت خواں تھے جو رسول اللہ ﷺ کی یاد میں کھو کر نعت پڑھتے تھے ، اور مقصد صرف رضاے الٰہی ہوتا تھا ؛ اور ایک آج کل کے ڈسکو نعت خواں ہیں جنھیں:
ڈریسنگ ، ڈیزائننگ ، ایکٹنگ ، کالنگ اور چیٹنگ سے ہی فرصت نہیں ملتی ۔

اللہ کریم‌ انھیں بھی ہدایت دے اور یہ اپنی عملی حالت بہتر کریں ۔

✍️لقمان شاہد
12-2-2021ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3087855291494639&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
گرل اور بوائے فرینڈ مسلمانوں کا کلچر ہی نہیں ، مسلمانوں کا کلچر صرف نکاح ہے ، جس میں اللہ پاک ﷻ نے عزت اور برکت رکھی ہے ۔

نکاح کے بغیر فرینڈ شپ ، محبت ، خلوص اور وفا وغیرہ سب جھانسے ہیں ۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا :

" لڑکے اور لڑکی میں دوستی نہیں ہوتی ، ( دوستی کے نام پر ) یہ جھوٹ ہے ؛ مرد گھات پر بیٹھا ہوا چور ہے ، جو ویٹ کرے گا کہ کس دن مان جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔ "

میں کہتاہوں لڑکا ہی نہیں ، جو لڑکی بھی نکاح کے بغیر دوستی اور محبت کا دعوی کرتی ہے وہ جھوٹی ہے ، دھوکے باز ہے ؛ وہ بیوی کسی اور کی بنے گی ، استعمال کسی اور کو کرے گی ۔

ولی کامل ، عالم ربانی میاں محمد بخش قادری رحمہ اللہ نے ایسی لڑکیوں کے لیے ہی کہاتھا ؎

نارِیں سَو جو شہوت بَھریاں تاڑن ڈَنڈ جَواناں
ہِک چَکّھن ، پھر دُوجا رَکّھن ، لِکھن بُرا پُراناں

( شہوت پرست عورتیں جن کا کام نوجوانوں کو تاڑنا ہے ۔
یہ ایک کو چکھیں گی ، پھر اسے بُرا بھلا کَہ کر دوسرے کی طرف مائل ہو جائیں گی ۔
مطلب: فرینڈ شپ کسی اور کے ساتھ نبھاتی رہیں گی اور بیوی کسی اور کی بنیں گی ۔ )

ایسی عورتوں سے بچ کر رہو ، اور یاد رکھو ؎

کَد کِسے دی سَکی ہَوئی جس نے نار سَدایا
سَے بَرساں اَگ پُوجے کوئی ، پِھر سَاڑے ہَتھ لایا

( ایسی عورتیں کسی کی وفادار نہیں ہوتیں ، انھیں نار کہا جاتا ہے اور نار ( آگ ) کی چاہے کوئی‌سو برس پوجا کرلے ، پھر بھی جب ہاتھ لگائے گا تو جلا کے رکھ دے گی )

مرد وہی قابل اعتبار ہیں جو پاکیزہ سیرت ہیں ۔۔۔۔۔۔ جو نکاح کے علاوہ کسی قسم کا ناجائز رشتہ قبول نہیں کرتے ۔
اور عورتیں بھی وہی سچی ہیں جو اللہ پاک سے ڈرتے ہوئے کسی غیر مرد سے کوئی دوستی نہیں کرتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی سب کُوڑ کہانی ہے ۔

اللہ پاک پاکیزہ مردوں ، اور پاک دامن عورتوں کے طفیل ہماری خطائیں معاف فرمائے !

✍️لقمان شاہد
14-2-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3089427031337465&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ماہ رجب کی فضیلت
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ماہ رجب میں
روزہ | صدقہ | خیرات
نیاز فاتحہ ایصال ثواب
کونڈے کی نیاز