🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جو دوسروں کیلئے گڑھا کھودتے ہیں ۔۔۔!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو عورتیں قاضی ابن ابی لیلی کی عدالت میں پہنچ گئیں،یہ اپنے زمانے کے مشہور و معروف قاضی تھے.

قاضی نے پوچھا
تم دونوں میں سے کس نے بات پہلے کرنی ہے؟

ان میں سے بڑھی عمر والی خاتون نے دوسری سے کہا تم اپنی بات قاضی صاحب کے آگے رکھو.

وہ کہنے لگی قاضی صاحب یہ میری پھوپھی ہے میں اسے امی کہتی ہوں چونکہ میرے والد کے انتقال کے بعد اسی نے میری پرورش کی ہے یہاں تک کہ میں جوان ہوگئی.

قاضی نے پوچھا اس کے بعد ؟

وہ کہنے لگی پھر میرے چچا کے بیٹے نے منگنی کا پیغام بھیجا انہوں نے ان سے میری شادی کر دی،میری شادی کو کئی سال گزر گئے ازدواجی زندگی خوب گزر رہی تھی ایک دن میری یہ پھوپھی میرے گھر آئی اور میرے شوہر کو اپنی بیٹی سے دوسری شادی کی آفر کرلی ساتھ یہ شرط رکھ لی کہ پہلی بیوی(یعنی میں) کا معاملہ پھوپھی کے ہاتھ میں سونپ دے،میرے شوہر نے کنواری دوشیزہ سے شادی کے چکر میں شرط مان لی میرے شوہر کی دوسری شادی ہوئی سہاگ رات کو میری پھوپھی میرے پاس آئی اور مجھ سے کہا تمہارے شوہر کے ساتھ میں نے اپنی بیٹی بیاہ دی ہے تمہارا شوہر نے تمہارا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیا ہے میں تجھے تیرے شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دیتی ہوں.

جج صاحب میری طلاق ہوگئی.

کچھ عرصے بعد میری پھوپھی کا شوہر سفر سے تھکے ہارے پہنچ گیا وہ ایک شاعر اور حسن پرست انسان تھے میں بن سنور کر اس کے آگے بیٹھ گئی اور ان سے کہا کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ اسکی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اس نے فوری ہاں کرلی،میں نے ان کے سامنے شرط رکھ لی کہ آپ کی پہلی بیوی(یعنی میری پھوپھی) کا معاملہ میرے ہاتھ سونپ دیں اس نے ایسا ہی کیا میں نے وکالت کا حق استعمال کرتے ہوئے پھوپھی کو طلاق دے ڈالی اور پھوپھی کے سابقہ شوہر سے شادی کرلی.

قاضی حیرت سے پھر ؟

وہ کہنے لگی قاضی صاحب کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی.

کچھ عرصہ بعد میرے اس شاعر شوہر کا انتقال ہوا میری یہ پھوپھی وراثت کا مطالبہ کرتے پہنچ گئی میں نے ان سے کہا کہ میرے شوہر نے تمہیں اپنی زندگی میں طلاق دی تھی اب وراثت میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہے، جھگڑا طول پکڑا اس دوران میری عدت بھی گزر گئی ایک دن میری یہ پھوپھی اپنی بیٹی اور داماد(میرا سابقہ شوہر) کو لیکر میرے گھر آئی اور وراثت کے جھگڑے میں میرے اسی سابق شوہر کو ثالث بنایا اس نے مجھے کئی سالوں بعد دیکھا تھا مرد اپنی پہلی محبت نہیں بھولتا ہے چنانچہ مجھ سے یوں مل کر اس کی پہلی محبت نے انگڑائی لی میں نے ان سے کہا کیا پھر مجھ سے شادی کروگے؟
اس نے ہاں کرلی
میں نے ان کے سامنے شرط رکھ لی کہ اپنی پہلی بیوی(میری پھوپھی کی بیٹی) کا معاملہ میرے ہاتھ میں دیں،اس نے ایسا ہی کیا.
میں نے اپنے سابق شوہر سے شادی کرلی اور اس کی بیوی کو شوہر کی وکالت کرتے ہوئے طلاق دے دی.

قاضی ابن ابی لیلی سر پکڑ کر بیٹھ گئے پھر پوچھا کہ
اس کیس میں اب مسئلہ کیا ہے؟

میری پھوپھی کہنے لگی :
قاضی صاحب کیا یہ حرام نہیں کہ میں اور میری بیٹی دونوں کی یہ لڑکی طلاق کروا چکی پھر میرا شوہر اور میری بیٹی کا شوہر بھی لے اڑی اسی پر بس نہیں دونوں شوہروں کی وراثت بھی اپنے نام کرلیا۔

قاضی ابن ابی لیلی کہنے لگے:
مجھے تو اس کیس میں حرام کہیں نظر نہیں آیا،طلاق بھی جائز ہے،وکالت بھی جائز ہے،طلاق کے بعد بیوی سابقہ شوہر کے پاس دوبارہ جاسکتی ہے بشرطیکہ درمیان میں کسی اور سے اس کی شادی ہو کر طلاق یا شوہر فوت ہوا ہو تمہاری کہانی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے.

اس کے بعد قاضی نے خلیفہ منصور کو یہ واقعہ سنایا خلیفہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور کہا کہ جو کوئی اپنے بھائی کیلئے گڑھا کھودے گا خود اس گڑھے میں گرے گا یہ بڑھیا تو گڑھے کی بجائے گہرے سمندر میں گر گئی.

كتاب :جمع الجواهر في - الحُصري.
بشکریہ جناب امین نورانی صاحب

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2931204763825498&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اِس دور میں جس پیر کے مرید ۔۔۔۔۔۔ اور استاد کے شاگرد ۔۔۔۔۔۔ ایسے باصلاحیت ہوں کہ:

اپنے پیر استاد کی غلطی کو غلط کَہ سکیں ، اور اس کی اصلاح کرسکیں ؛ اُس پیر استاد سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔ !

وہ ایسا پیر استاد ہوگا جس نے مریدوں اور شاگردوں کو محض شخصیت نہیں پڑھائی ہوگی ، دین اور علم سکھایا ہوگا ۔

✍️لقمان شاہد
7-2-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3083837211896447&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سو بار قربان رسول پاک ﷺ کے پیارے نواسے امام عالی مقام ، سیِّدُ الشُھَدا ، امام حسین پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ‌‌‌‌۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی ذات کتنی عظیم ہے ، الفاظ جس کی عظمت و رفعت بیان ہی نہیں کرسکتے ؎

حُسَین فکرِ بَشَر کی عظیم منزِل ہے
حُسَین سینۂ انساں میں جاگتا دل ہے

حُسین ایک علامت ہے زندگی کے لیے
حسین عزمِ سفر ہے مسافروں کے لیے

فَسردہ پھولوں کے دامن پہ مثلِ شَبنم ہے
حُسین ۔۔۔۔۔۔ زِیست کا اک با وقار پرچم ہے

✍️ لقمان شاہد
8-2-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3084679345145567&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اہل سنت کے ہاں نہ اہلِ بیت کو صحابہ کی وجہ سے مانا جاتا ہے ، نہ صحابہ کو اہل بیت کی وجہ سے ۔
ان‌ ہستیوں کو صرف اور صرف اللہ و رسول کے لیے مانا جاتا ہے ۔

امام نبھانی رحمہ اللہ فرماتےہیں:

اے عاقل و مُنصِف مومن ! تجھ پر مخفی نہیں رہناچاہیے کہ:

بلاشبہہ ہم سیدنا علی المرتضی سے محبت اللہ و رسول کے لیے کرتے ہیں ، اور اسی طرح تمام اہل بیت اور جمیع صحابہ سے محبت محض اللہ اور اس کے رسول کے لیے کرتے ہیں ۔

( اسالیب البدیعۃ فی فضل الصحابۃ واقناع الشیعۃ مع شواھد الحق ، فصل فی شوؤن رؤسا الاصحاب الذین خالفوا علیا رضی اللہ عنہ عنھم و طلحۃ ۔‌‌‌۔۔۔۔۔۔۔۔ ، ص399 )

اللہ پاک راہِ راست سے بھٹک جانے والوں کو ہدایت دے ، اور ہمیں صراط مستقیم پر قائم رکھے ؛ نجات صرف اور صرف اتباعِ اہل سنت میں ہے ۔

✍️لقمان شاہد
8-2-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3084753535138148&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بیٹے والے لمبا چوڑا جہیز لینا چھوڑ دیں ، اور بیٹی والے قیمتی ملبوسات ، بےتحاشہ زیورات اور فضول اخراجات کا مطالبہ ترک کردیں تو نکاح جیسی مبارک سنت آسانی سے عام ہوسکتی ہے ۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3085001911779977&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
بعض لوگ پڑھے لکھے ہونے کے باوجود بھی انسانیت سے دور ہوتے‌ ہیں ، کیوں کہ انھیں کسی‌ صاحبِ دل انسان کی صحبت میسر نہیں آئی ہوتی‌ ۔
انسان کو ، انسان ہی انسان بناتے ہیں ؎

کورسز چار حرف سِکھاتے ہیں
آدمی ، آدمی بناتے ہیں !

✍️لقمان شاہد
9-2-2021ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3085391278407707&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
یہ تحریر مولانا Hafiz Hamza زیدت معالیھم کی ہے ۔
مجھے بہت پسند آئی تو میں نے ان کی اجازت سےاس میں کچھ ترمیم و اضافہ کر کے آپ کے حضور پیش کردیا ۔

الحمد للہ میں نے آج سے اس فارمولے پر عمل کی نیت کر لی ہے ، آپ بھی کرلیجیے ؛ اللہ آپ سے راضی ہو !

📖 12 منٹ مطالعہ📒

12 منٹ مطالعہ ایک فارمولا ہے ، ایک قاعدہ ہے ، جس کی مدد سے ہم بیسیوں کتابوں کا مطالعہ کرسکتے ہیں ۔

جی ہاں !

اگر ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی معاشی ، تعلیمی اور دیگر مصروفیات میں سے 12منٹ نکالنا چاہیں ، تو یہ کوئی مشکل بات نہیں ؛ جب کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر کافی وقت فضولیات کی نظر کرتے ہوئے
" ایسے ہی" گزاردیتے ہیں !

لہذا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج سے ہم 12 منٹ نکالنے کی سچی نیت کرلیتے ہیں ، اور اس وقت میں پڑھنے کے لیے کوئی سی کتاب منتخب کرلیتے ہیں ۔

" کتاب کا موضوع کیا ہو" ؟

1️⃣ مطالعے کا موضوع ایسا ہو جس میں زیادہ غور و فکر نہ کرنا پڑے ، اور بہ آسانی تسلسل سے پڑھا جاسکے ۔

مثلا: تاریخ ، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ، صحابہ کرام علیہم الرضوان ، ائمہ اسلام اور اولیاے عظام کی سوانح وغیرہ ۔

2️⃣ 12منٹ فارمولا سے مکمل فائدہ حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے کہ:

اسی زبان میں کتاب کو پڑھا جائے جس پر عبور ہو ۔

( خیال رہے کہ آپ کا یہ وقت آپ کی ہر طرح کی مصروفیت کے علاوہ ہوگا ، اگر چہ وہ تعلیمی مصروفیت ہی کیوں نہ ہو )

🌹"اس فارمولا کے حیرت انگیز فوائد!"🌹

عام طور پر ایک متوسط رفتار کا حامل شخص ایک منٹ میں ایک صفحہ پڑھ سکتا ہے۔
تو اس لحاظ سے بارہ منٹ میں بارہ صفحات ہوجانے چاہییں ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ہم آسانی کے لیے دس صفحات رکھ لیتے ہیں ۔
لہذا اس تناظر میں اگر دیکھیں تو
ایک مہینے میں 300 اور سال میں 3600 صفحات بنتے ہیں ۔۔۔۔ !
یوں 12 منٹ فارمولا پر عمل کرتے ہوئے آپ بہت ساری کتابوں کا بالاستیعاب مطالعہ کرسکتے ہیں۔

کیا عملی زندگی میں یہ ممکن ہے ؟؟

جی ہاں ممکن ہے !!

دنیائے اسلام کی تاریخی درس گاہ " الجامعۃ الازہر " کے علوم الحدیث کے استاد ، شیخ احمد معبد نے ایک بار اپنے لیکچر میں کہا کہ:
میں نے اس فارمولا کی مدد سے " فتح الباری ، تهذيب التهذيب وغیرہ " کا از ابتدا تا انتہا مطالعہ کیا ہے !!!

( اگر آپ آج ہی سے ایک ماہ تک روزانہ بارہ منٹ مطالعہ کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہر ماہ یا دو تین ماہ بعد ایک ایک منٹ بڑھاتے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس پر مرتے دم تک ثابت قدم بھی رہتے ہیں ، تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کے آپ کو بے شمار فوائد نصیب ہوں گے ۔ )

✍️حمزہ شاہد
٢٧جمادی الآخرة ١٤٤٢ھ

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3085516151728553&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ہائے دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیری ناپائیداری 😥😥

هَر کِه آمد عِمارتی نَو ساخت
رَفت و منزِل به دَیگری پَرداخت

یہاں جو آیا اس نے نئی عمارت بنائی ، ( لیکن رہنا نصیب نہ ہوا ) اور دوسروں کے لیے خالی کرکے چلتا بنا ۔

اِس گھر میں نہ پابند ، نہ آزاد رہے
غمگین رہے کوئی ، نہ دل شاد رہے

تعمیر مکان کس کے لیے ہوتاہے ؟؟
کوئی نہ یہاں رہے گا ، یہ یاد رہے !!

لقمان شاہد
10-2-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3086062985007203&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک صاحب کَہ رہے تھے:

جب کسی اسلامی ملک نے فرانسیسی سفیر نہیں نکالا تو پاکستان پر یہ دباؤ کیوں ؟

میں نے عرض کی:

صرف سفیر ہی نہیں ، پاکستان کو تو فرانس کے گستاخان رسول کا نام و نشان مٹاکے رکھ دینا چاہیے تھا ۔
اس لیے کہ پاکستان کی بنیاد میں تقریباً پندرہ لاکھ مسلمانوں کا خون ہے ، اَسی لاکھ مسلمانوں کا اربوں کا مال و اسباب ہے ، ایک لاکھ مسلمان عورتوں کی عصمتیں اور لاتعداد بچوں کے گوشت کے ٹکڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنھیں یہ نعرہ دیا گیا تھا:

پاکستان کا مطلب کیا ؟ لا الہ الا اللہ !!

اور یہ کچھ ، کسی بھی اسلامی ملک کی بنیاد میں نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !

خون تو ایک بھی چین سے نہیں بیٹھنے دیتا ،‌ یہ لاکھوں خون بے حس حکمرانوں کو کیسے چین سے بیٹھنے دیں گے ۔

پاکستان جب تک سو فی صد اپنے " مطلب " کی طرف لوٹ نہیں آتا ، اس کی خوش حالی ایک‌ خواب ہی رہے گی ۔

پاکستان کا مطلب کیا ؟ لا الہ الا اللہ !

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3086103171669851&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM