🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور "علمِ تعبیرِ خواب"

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تحریر : حمزہ شاہد رضوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ دیگر بہت سے علوم وفنون میں مہارت کے ساتھ "علمِ تعبیرِ خواب" میں بھی منصبِ امامت پر فائز تھے۔

امام جلال الدین عبد الرحمن سیوطی -رحمہ اللہ- لکھتے ہیں :

"وكان الصديق مع ذلك غاية في علم تأويل الرؤيا، وقد كان يعبر الرؤيا في زمن النبي -صلى الله عليه وسلم-
ـــــــ یعنی : حضرت صدیقِ اکبر - رضي الله عنه - ان فضائل کے ساتھ ساتھ "علمِ تعبیر خواب" میں بھی انتہائی درجۂ کمال کو پہنچے ہوئے تھے ۔ وہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے زمانے میں بھی خوابوں کی تعبیر بتاتے تھے۔

وقد قال محمد بن سيرين -وهو المقدّم في هذا العلم بالاتفاق-: *كان أبو بكر أعبر هذه الأمة بعد النبي صلى الله عليه وسلم*. أخرجه ابن سعد .
ـــــــ یعنی : تابعی بزرگ حضرت سیدنا محمد بن سیرین - رحمة الله عليه - جنھیں اس فن میں متفقہ طور پر درجۂ تقدم حاصل ہے ؛ کہتے ہیں :
نبی کریم - ﷺ - کے بعد حضرت سیدنا أبو بَكر صدیق - رضي الله عنه - اس امت کے سب بڑے مُعبِّـر [خواب کی تعبیر بتانے والے] تھے ۔

وأخرج الديلمي في مسند الفردوس. وابن عساكر عن سمرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
"أمرت أن أُأَوِّل الرؤيا وأن أعلمها أبا بكر" (تاريخ الخلفاء،ص37)
ترجمہ :
ـــــــ یعنی: حضرت سمرہ - رضي الله عنه - سے روایت ہے کہ نبی کریم - ﷺ - نے ارشاد فرمایا : "مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں خواب کی تعبیر بتاؤں، اور اور یہ علم ابوبکر صدیق کو سکھادوں" ۔

مزید یہ کہ اس فن میں صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت اسما - رضي الله عنها - بھی امتیازی حیثیت رکھتی تھیں۔ چناں چہ اس فن میں ان کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت عمر فاروق - رضي الله عنه - جیسے راسخ العلم بھی بعض دفعہ ان سے خوابوں کی تعبیریں دریافت کیا کرتے تھے ۔
(الاصابۃ۔ج: 8، ص16)

حتی کہ معروف محدث، امام المعبرین ، امام محمد بن سیرین جن کی اس فن میں مہارت مسلم ہے، ان کا سلسلۂ علمِ تعبیر بھی حضرت اسماء سے ہوکر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے ۔

امام قسطلانی لکھتے ہیں :
وكانت عارفة بتعبير الرؤيا حتى قيل: أخذ ابن سيرين التعبير عن ابن المسيب، وأخذه ابن المسيب عن أسماء، وأخذته أسماء عن أبيها.
(ارشاد الساري،ج1،ص295)
ـــــــ یعنی : حضرت اسما - رضي الله عنها - علم تعبیر خواب کی معرفت رکھتی تھیں ۔ یہاں تک کہا گیا ہے کہ حضرت ابن سیرین نے یہ علم حضرت سعید بن مسیب سے اخذ کیا، حضرت ابن مسیب نے حضرت اسما سے، اور حضرت اسما نے اپنے والد گرامی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہم سے۔ !!

ـــــــ
تحریر : حمزہ شاہد رضوی
٢١ ؍ جمادی الآخرہ ٢٤٤١؁ھ

https://www.facebook.com/388280455075812/posts/859156677988185/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ "امیرِ شام" نہیں، "امیرِ عالَمِ اسلام" اور "امیر المؤمنین" تھے۔ !!

امیرِ معاویہ جب تک ملکِ شام کے گورنر اور حکمراں تھے تب تک وہ ملکِ شام کے امیر و حاکم تھے۔ لیکن مولا علی -کرَّم اللہ وجہہ- کی شہادت کے بعد ان کے شہزادے سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ نے بشارت نبوی کے مطابق جب امیر معاویہ سے صلح فرمائی تو صلح کے بعد سیدنا معاویہ "امیرِ عالَمِ اسلام" اور "امیر المؤمنین" ہو گئے تھے، اور پھر امتِ محمدی نے آپ کی وفات تک تقریبا ۲۰ سال پورے اتحاد و اتفاق کے ساتھ آپ کو "امیرِ دنیاے اسلام" اور "امیر المومنین" مانا۔ ان میں صحابہ بھی تھے اور اہلِ بیت بھی۔ حتی کہ عشرۂ مبشرہ اور بدری صحابہ جو اس وقت حیات تھے ان سب نے اس مبارک وحدت و اتفاق کا ساتھ دیا اور امیر معاویہ کو "امیرِ عالَمِ اسلام" مانا۔
مگر چوں کہ سیدنا امام حسن نے انھیں "امیرِ شام" سے "امیرِ عالَمِ اسلام" اور "امیر المؤمنین" بنایا تھا, اس لیے امام حسن کے جتنے بھی نئے پرانے دشمن ہیں وہ امیرِ معاویہ کو "امیر المؤمنین" اور "امیرِ عالَمِ اسلام" نہیں مانتے, بلکہ امام حسن کے بنانے سے پہلے وہ جس عہدے پر تھے اسی عہدے "امیرِ شام" کے ساتھ اُن کا ذکر کرتے ہیں.
خدا ہی جانے کہ ان لوگوں کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان مبارک یعنی میرا بیٹا حسن سردار ہے، یہ مسلمانوں کے دو "عظیم" گروہوں میں صلح کرائیگا (حدیث صحیح کی بشارت) سے اور امام حسن سے کون سی دشمنی ہے جو اس فیصلے کو یہ لوگ نہیں مانتے اور ان کے بنائے ہوئے "امیرِ عالَمِ اسلام" کو بطورِ طنز و اہانت "امیرِ شام" کہتے ہیں۔

#نثارمصباحی
۲۸ جنوری ۲۰۲۱ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2924129561199685&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ماہنامہ اعلٰی حضرت,بریلی شریف(ہندوستان) بابت فروری2017ءمیں شائع ہونے والا راقم کا مقالہ پیش ہے.اس میں ڈاکٹر خالدمحموددیوبندی کی طرف سےاعلٰی حضرت کوشیعہ قراردینے کے الزام کو دیوبندی کتب سے غلط قراردے کر یہ ثابت کیاہےکہ اعلٰی حضرت شیعہ نہیں بلکہ شیعہ کا شدید رد فرماتے تھے.یہ مقالہ ہندوپاک میں متعددرسالوں میں شائع ہوچکاہے.اب کی بار اس میں دیوبندی کتب کےمزیدحوالہ جات کااضافہ کیاگیاہے.
میثم قادری

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2925195561093085&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مجلہ کلمۂ حق شائع ہوگیاہے. داتادربارمارکیٹ لاہورمیں واقع ان مکتبوں پردستیاب ہے.
1_مسلم کتابوی(بالمقابل مکتبۃ المدینہ)
2_دارالنور(سستاہوٹل)
3_مکتبہ قادریہ
کراچی میں کچھ دن تک
"مکتبہ غوثیہ,نزدپرانی سبزی منڈی"
اور"مکتبہ برکات المدینہ,جامع مسجدبہارشریعت,بہادرآباد" پربھی دستیاب ہوگا.ان شاءاللّٰہ.
حیدرآبادمیں "کلمہءحق"جناب محمدظفررضوی صاحب(اویس رضالائبریری,لطیف آباد)سے حاصل کیاجاسکتاہے.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2925259154420059&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM