🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
کچھ "ابن حَزم" کے بارے میں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

محال پر قدرت ماننا اللہ عزوجل کو سخت عیب لگانا بلکہ اس کی خدائی سے منکر ہوجانا ہے، حضرات مبتدعین کے معلم شفیق ابلیس خبیث علیہ اللعن نے یہ عجز وقدرت کا نیا شگوفہ ان دہلوی بہادر سے پہلے ان کے مقتدا

*ابن حزم، فاسد العزم ، فاقد الجزم ، ظاہر المذہب، ردی المشرب، کو بھی سکھایا تھا۔*

کہ اپنے رب کا ادب و اجلال یکسر پس پشت ڈال کر کتاب "الملل والنحل" میں بک گیا کہ انہ تعالٰی قادر ان یتخذ ولدا، اذلو لم یقدر لکان عاجزا (یعنی اللہ تعالٰی اپنے لئے بیٹا بنانے پر قادر ہے کہ قدرت نہ مانو تو عاجز ہوگا۔ (الملل والنحل لابن حزم)

تعالی اﷲ عما یقول الظالمون علوا کبیرا o لقد جئتم شیئا ادا o تکادالسمٰوٰت یتفطرن منه وتنشق الارض وتخر الجبال ھدا o ان دعوا اللرحمن ولدا o وماینبغی للرحمن ان یتخذ ولدا o
(ظالم جو کہتے ہیں اللہ تعالٰی اس سے کہیں بلند ہے، بیشک تم حد کی بھاری بات لائے، قریب ہے کہ آسمان اس سے پھٹ پڑیں، اور زمین شق ہوجائے، اور پہاڑ گرجائیں ڈھے کر، اس پر کہ انھوں نے رحمن کے لئے اولاد بتائی، اور رحمن کے لائق نہیں کہ اولاد اختیار کرے)
( القرآن الکریم ۱۹/ ۸۹ تا ۹۲)

سیدی عبدالغنی نابلسی قدس سرہ القدسی "مطالب الوفیہ" میں ابن حزم کا یہ قول نقل کرکے فرماتے ہیں:

فانظر اختلال ھٰذا المبتدع، کیف غفل عمایلزم علی ھذہ المقالۃ الشنیعۃ، من اللوازم التی لاتدخل تحت وھم وکیف، فاتاہ ان العجز انما یکون لوکان القصور جاء من ناحیۃ القدرۃ عما اذا کان لعدم قبول المستحیل تعلق القدر، فلایتوھم عاقل ان ھذا عجز
یعنی : اس بدعتی کی بدحواسی دیکھنا کیونکر غافل ہوا کہ اس قول شنیع پر کیا کیا قباحتیں لازم آتی ہیں. جو کسی وہم میں نہ سمائیں اور کیونکر اس کے فہم سے گیا کہ عجز تو جب ہو کہ قصور قدرت کی طرف سے آئے ۔ اور جب وجہ یہ ہے کہ محال خودہی تعلق قدرت کی قابلیت نہیں رکھتا ۔ توا س سے کسی عاقل کو عجز کا وہم نہ گزرے گا۔ ( المطالب الوفیہ لعبد الغنی النابلسی)

اسی میں فرمایا:
وبالجملۃ فذلک التقدیر الفاسد یؤدی الی تخلیط عظیم لایبقی معہ شیئ من الایمان ولامن المعقولات اصلا ۔ (یعنی بہ تقدیر فاسد (کہ باری عزوجل محالات پر قادرہے) وہ سخت درہمی وبرہمی کا باعث ہوگی، جس کے ساتھ نہ ایمان کا نام ہے، نہ اصلا احکامِ عقل کا نشان۔ ( المطالب الوفیۃ لعبد الغنی النابلسی)

اسی میں فرمایا:
وقع ھٰھنا لابن حزم ھذیان بین البطلان، لیس لہ قدوۃ ورئیس الاشیخ الضلالۃ ابلیس (یعنی سو مسئلہ قدرت میں ابن حزم سے وہ بہکی بہکی بات کھلی باطل واقع ہوئی، جس میں اس کا کوئی پیشوا نہ رئیس، مگر سردار گمراہی ابلیس۔ (المطالب الوفیۃ لعبد الغنی النابلسی)

(یہ کلمات (ماسوائے ترجمہ) امام احمد رضا محقق بریلوی علیہ الرحمہ کے ہیں، دیکھیں فتاویٰ رضویہ ، ج : ١٥ ، ص : ٦١)

ـــــــ ترتیب وپیش کش
فیضان سرور مصباحی
٩/ جمادی الآخرۃ ١٤٤٢ھ

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919336691678972&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مولوی ثناء اللّٰہ امرتسری غیر مقلد نے دادی , نانی سے نکاح کو جائز قرار دے دیا.
مشہور غیر مقلد عالم قاضی عبد الاحد خانپوری کی گواہی.

رَدّ غیر مقلدیت کا ذوق رکھنے والے احباب اس کو محفوظ کر لیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے.

میثم قادری

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919348285011146&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
یہ جو ترک ڈراموں میں مردوں کے لمبے لمبے بال ، عورتوں جیسی پَونیاں ، بے ڈھنگی گُتیں اور چھوٹی چھوٹی داڑھیاں دکھائی جارہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌ ان کی نقالی جائز نہیں ۔

مسلمان مرد کے لیے عورتوں جیسے لمبے لمبے بال رکھنا گناہ ہے ، اور داڑھی شریف کو بھی ایک مٹھی سے چھوٹا کرنا جائز نہیں ۔

ترک ڈراموں کی صرف ان چیزوں کو فالو کریں جو درست ہیں ۔
غلط ، غلط ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ چاہے دیوارِ مسجد کے سائے میں ہو ؛ اور درست ، درست ہوتا ہے ۔۔۔۔ چاہے کسی ڈرامے میں کیوں نہ‌ ہو ۔

ترک ڈرامے جہاں غیر محسوس طریقے سے کفر و الحاد ، وہابیت ، بزدلی ، غداری اور بے انصافی کے خلاف کردار ادا کر رہے ہیں ، وہیں کچھ خلافِ شرع چیزیں بھی عام کر رہے ہیں جن سے بچنا بہ ہر صورت لازم ہے ۔

✍️لقمان شاہد
22-1-2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3071804936433008&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
راقم کی کتاب"ترجمہ کنزالایمان پردیوبندی اعتراضات کامحاسبہ"ماہنامہ اعلٰی حضرت, بریلی شریف میں قسط وارشائع ہوئی,اس کتاب پرہندوستان کے ایک قاری کاتبصرہ ماہنامہ اعلٰی حضرت فروری2018ءمیں طبع ہواہے.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919899868289321&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حکومتِ ہندکی طرف سے جاری کیاگیااعلٰی حضرت بریلوی ڈاک ٹکٹ اور اعلٰی حضرت بریلوی ٹرین.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919899911622650&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مطالعہ فتاویٰ رضویہ شریف

جس نے عیسائی یا وہابی ہونے کا ارداہ کرلیاتو وہ اسی وقت اس فرقہ میں شامل ہو گیا

فتاوی رضویہ جدید جلد 14 صفحہ
584مسئلہ نمبر 207

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919899951622646&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اَرضِ طیبہ میں میسر آگئی دو گز زمیں
یوں ہمارے منتشر اجزا کو یکجائی ملی

بحرِ عشقِ مصطفے کا ماجرا کیا ہو بیاں
لطف آیا ڈوبنے کا ، جتنی گہرائی ملی

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3073346406278861&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اس وقت دو کتابیں پیشِ نظر ہیں ، اور دونوں ہی میرے لیے کافی دل چسپ ہیں ۔

میں فیصلہ نہیں کر پا رہا تھا کہ‌ان میں سے پہلے کس کا مطالعہ کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوچا آپ سے مشورہ کر لیتاہوں ، آپ بہتر رائے دیں گے ۔

اگر مناسب سمجھیں تو اپنی رائے گرامی سے ضرور نوازیں !

✍️لقمان شاہد
24-1-20201ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3073453076268194&id=100008105947430