🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
fb://photo/851882062048980?set=a.415369752366882
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مولاناطیب داناپوری علیہ الرحمہ کی کتاب معاون بخشائش راقم نے ہندوستان میں جناب قاری عبدالرشیدصاحب پیلی بھیتی کوبھیجی تھی جس کا ذکراس کتاب کے شروع میں موجودہے.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2916921125253862&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
تحدیث نعمت کے طورپرعرض ہے کہ راقم کی معلومات میں درج ذیل موضوعات
1_معجزہء شق القمر(یعنی چانددوٹکڑے ہونا)
2_معجزہءردّشمس(یعنی حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی نمازِعصرکے لیے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دعاسےسورج لوٹ آنا)
3_نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے جسمِ اقدس کا سایہ ناہونا
اور
4_اسلامی پردہ کے احکام ودلائل
پرکم ازکم اُردوزبان میں راقم کی مرتبہ کتب کے برابریا زیادہ ضخیم کتب اب تک نظرسے نہیں گذریں.

میثم قادری

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2918363401776301&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اکابردیوبندکے وکیلِ صفائی ناصرحرام پوری کامحاسبہ
تحریر:میثم عباس قادری رضوی

پہلی قسط:

ایک فتنہ پرورصلح کُلی شخص مسمّٰی ناصرحرام پوری(جس کاباطن اس کے چہرہ سے زیادہ سیاہ ہے)کی ایک پوسٹ دیکھی جس میں اس نے سیدی اعلٰی حضرت امام اہلِ سنت الشاہ احمدرضاخان فاضلِ بریلوی کی دیوبندیت شکن کتاب"حُسام الحرمین"میں قاسم نانوتوی دیوبندی کی تکفیرکویہ کہہ کرغلط قراردے دیاہے کہ اس میں قاسم نانوتوی کادرست مؤقف پیش نہیں کیاگیا.ناصرحرام پوری صاحب کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ سیدی اعلی حضرت نے قاسم نانوتوی کی تکفیربعدمیں فرمائی.آپ کے تکفیرفرمانے سے پہلے ہی علمانے قاسم نانوتوی کی تکفیرکردی تھی ثبوت کے طورپردوعدددیوبندی کتب کےحوالہ جات پیش ہیں.
1.مولوی نورالحسن راشدکاندھلوی دیوبندی کی مرتبہ کتاب بنام"احوال وآثار باقیات ومتعلقات قاسم العلوم حضرت مولانامحمدقاسم نانوتوی"کا اقتباس پیش ہے جس میں قاسم نانوتوی نے خودلکھا:
"دہلی کے اکثرعلماء نے(مولانانذیرحسین محدث کے علاوہ)اس ناکارہ کے کفرکافتوی دیاہے اورفتوی پرمہریں کراکرعلاقے میں ادھرادھرمزیدمہریں لگوانے بھیج دیاہے اب یہ خبرہے کہ وہ فتوی عن قریب عرب شریف بھی پہنچے گا"
(قاسم العلوم صفحہ308,309مطبوعہ لاہور)
2.مولوی اشرفعلی تھانوی دیوبندی نے اپنی کتاب"قصص الاکابر"میں لکھاہے:
"جب مولاناقاسم صاحب نے کتاب تحذیرالناس لکھی توسب نے مولانامحمدقاسم صاحب کی مخالفت کی مگرمولاناعبدالحی نے موافقت میں رسالہ لکھا"ْ
(قصص الاکابرصفحہ159مطبوعہ لاہور)
*حرام پوری صاحب!بتائیے کیاقاسم نانوتوی کی تکفیراوررد کرنے والے یہ سب علمادہلی وہندوستان بھی دھوکے بازتھے؟
*کیاان علما نے بھی قاسم نانوتوی کادرست مؤقف بیان نہیں کیا؟
ان حوالہ جات کے عکس بھی پیشِ خدمت ہیں؟
(جاری ہے)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2918363701776271&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کتاب"غنیۃ الطالبین" کی بابت امامِ اہلِ سُنَّت مجددِ دین وملت مولانامفتی الشاہ احمدرضاخان فاضل بریلوی رحمۃُ اللّٰہ علیہ کا مؤقِف:

"اولاً :
کتاب غنیۃ الطالبین شریف کی نسبت حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کا تو یہ خیال ہے کہ وہ سرے سے حضور پرنور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تصنیف ہی نہیں مگر یہ نفی مجرد ہے۔ اور امام حجر مکی رحمۃ اللہ علیہ نے تصریح فرمائی کہ اس کتاب میں بعض مستحقین عذاب نے الحاق کردیا ہے،
"فتاوٰی حدیثیہ" میں فرماتے ہیں:
"وایّاک ان تغتربما وقع فی الغنیۃ لامام العارفین و قطب الاسلام والمسلمین الاستاذ عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ فانہ دسہ علیہ فیہا من سینتقم اﷲ منہ والا فہو برئ من ذلک"
(الفتاوی الحدیثیۃ مطلب ان مافی الغنیۃ للشیخ عبدالقادر مطبعۃ الجمالیہ مصر ص ۱۴۸)
یعنی"خبردار دھوکا نہ کھاناا اس سے جو امام اولیاء سردارِ اسلام و مسلمین حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی غنیہ میں واقع ہوا کہ اس کتاب میں اسے حضور پر افتراء کرکے ایسے شخص نے بڑھا دیا ہے کہ عنقریب اللہ عزوجل اس سے بدلہ لے گا ، حضرت شیخ رضی اللہ تعالٰی عنہ اس سے بَری ہیں"۔
ثانیاً:
اسی کتاب میں تمام اشعریہ یعنی اہلسنت و جماعت کو بدعتی ، گمراہ ، گمراہ گر لکھا ہے کہ:
"خلاف ماقالت الاشعریۃ من ان کلام اﷲ معنی قائم بنفسہ واﷲ حسیب کل مبتدع ضال مضل"
(الغنیۃ لطالبی طریق الحق فصل فی اعتقاد ان القرآن حروف مفہومۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۹۱)
"بخلاف اس کے جو اشاعرہ نے کہا کہ اﷲ تعالٰی کا کلام ایسا معنی ہے جو اس کی ذات کے ساتھ قائم ہے اور اﷲ تعالٰی ہر بدعتی، گمراہ و گمراہ گر کے لیے کافی ہے"۔(ت)
کیا کوئی ذی انصاف کہہ سکتا ہے کہ معاذﷲ یہ سرکارِغوثیت کا ارشاد ہے جس کتاب میں تمام اہلسنت کو بدعتی ، گمراہ گمراہ گر لکھا ہے اس میں حنفیہ کی نسبت کچھ ہو تو کیا جائے شکایت ہے۔ لہذا کوئی محلِ تشویش نہیں۔
ثالثاً:
پھر یہ خود صریح غلط اور افترا بر افترا ہے کہ تمام حنفیہ کو ایسا لکھا ہے غنیۃ الطالبین کے یہاں صریح لفظ یہ ہیں کہ:
"ھم بعض اصحاب ابی حنیفۃ"
( الغنیۃ لطالبی طریق الحق فصل واما الجہمیۃ الخ ادارہ نشرو اشاعت علوم اسلامیہ پشاور ۱/ ۹۱ )
"وہ بعض حنفی ہیں"
اس سے نہ حنفیہ پر الزام آسکتا ہے نہ معا ذاللّٰہ حنفیت پر ،آخر یہ تو قطعاً معلوم ہے اور سب جانتے ہیں کہ حنفیہ میں بعض معتزلی تھے، جیسے زمخشری صاحبِ کشاف و عبدالجبار و مطرزی صاحبِ مغرب و زاہدی صاحبِ قینہ و حاوی و مجتبےٰ ، پھر اس سے حنفیت و حنفیہ پر کیا الزام آیا۔ بعض شافعیہ زیدی رافضی ہیں اس سے شافعیہ و شافعیت پر کیا الزام آیا۔ نجد کے وہابی سب حنبلی ہیں پھر اس سے حنبلیہ و حنبلیت پر کیا الزام آیا، جانے دو رافضی خارجی معتزلی وہابی سب اسلام ہی میں نکلے اور اسلام کے مدعی ہوئے پھر معاذﷲ اس سے اسلام و مسلمین پر کیا الزام آیا"
(فتاوی رضویہ جلد29مسئلہ نمبر72مطبوعہ رضافاؤنڈیشن جامعہ نظامیہ لاہور)

میثم قادِری

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919048215041153&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ برکاتیہ بصیغہء درودشریف بقلم اعلٰی حضرت:

میثم قادری

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919048575041117&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کل برادرِ گرامی ابو حنظلہ مولانا محمد اجمل قادری صاحب نے اپنے ادارہ کا شائع کردہ فتاویٰ قاضی خان کا سب سے پہلا اُردو ترجمہ نہایت مناسب قیمت پر عنایت کیا. اس کتاب کا اُردو ترجمہ ادارہ کا ایک اہم کارنامہ ہے.
کتاب کا طباعتی معیار اِدارہ کی دیگر مطبوعات کی طرح بہت عمدہ ہے. بیروتی سٹائل سے کتاب کی ظاہری دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے. فتاویٰ قاضی خان کی اہمیت سے اہلِ علم بخوبی واقف ہیں. سیدی اعلٰی حضرت نے فتاویٰ رضویہ شریف میں جا بجا اس سے استشہاد کیاہے. اور اس کے 361 مقامات پر حواشی تحریر فرمائے ہیں. اس کتاب کو اپنی لائبریری کی زینت بنائیں.

کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ نمبر اور پتہ درج ذیل ہے. " مکتبہ اعلیٰ حضرت , دربار مارکیٹ , لاہور "
03008842540

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2919098595036115&id=100008080090753