🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🍃 *یادِ فقیہ ملت*🍃

سند الفقہاء ، مرجع العلماء ، غواص بحر فقہ ، شانِ مسند افتاء ، استاذ الاساتذہ ،، محقق دوراں ،، ناشر فکر رضا ، یادگارِ رئیس القلم ،، مظہر صدر الشریعہ ، نور نگاہ سادات مارہرہ ، فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین امجدی قادری برکاتی علیہ الرحمہ بانی مرکزِ تربیتِ افتا و دارالعلوم اہلسنت امجدیہ ارشد العلوم ، اوجھا گنج ضلع بستی یوپی کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت
عرس پاک 3 جمادی الاخرہ

🍃🌹🍃

روشنی ہیں ترے اقوال فقیہِ ملت
ہیں منور ترے افعال فقیہِ ملت

تیری ہستی ہے فقیہانِ جہاں کی محبوب
ہے چمکتا ترا اقبال فقیہِ ملت

تیرے اندر ہیں کمالاتِ رضا کے جلوے
تو ہے مجموعۂ اَفضال ، فـقیہ ملت

زر نہیں ڈھلتا ہے، فن ڈھلتے ہیں جسکے اندر
ہـے نرالی تری ٹکسال ، فـقـیہ ملت

گلشنِ فکرونظر اب بھی ہیں تجھ سے سیراب
فن کے اے چشمۂ سَیَّال ، فقیہ ملت

غیرتِ عشقِ رسالت کے بلال دوراں
واہ کیا ہے ترا إجلال فقیہ ملت

عکس تجھ میں نظر آتا ہے حسن بصری کا
صوفیانہ ہے ترا حال فقیہ ملت

دستِ "امجد" نے تراشے ، ترے فقہی جوہر
"حیدر و نوری" کا تو لال فقیہ ملت

تیرے کردار کو "ارشد" نے بنایا سِیماب
تو ہے اک قائدِ فَعّال ، فـقـیہ ملت

خوب فرمایا "بزرگوں کےعقیدے" کا دفاع
نجدیت ہوگئی بے حال فـقیہ ملت

حق کے احقاق میں گذری تری عمر نایاب
باطلوں کا کیا اِبطال ، فقیہ مـلت

باعثِ عزتِ مومن ہے تجلی تیری
تو ہے اک نَیَّرِ خوش فال فقیہ ملت

مرجعِ طائر فن، تیری تصانیف کا باغ
ہے ثمر بار، ہر اک ڈال ، فقیہ ملت

آپ نے کی ہے بڑی ظاہر و باہر تفصیل
جن مسائل میں تھا اجمال، فقیہ ملت

تیری تحقیق نگاری سے وہابی کے فریب
ہوگیے خستۂ و پامال ، فقیہ ملت !

اسلیے ہے تری ہر بات میں بیحد تاثیر
حال جیسا ہے ترا قال ، فقیہ ملت

نَو بہ نَو، تازہ بتازہ ہے لطافت تیری
بڑھ رہا ہے ، ترا اقبال فقیہ ملت

کہکشاں بن کے منور ہیں ہمیشہ کیلئے
تیری سیرت کے خد و خال فقیہ ملت

کبھی پژمردہ نہ ہوں تیرے چمن کے ازہار
رہے شاداب ،، تری آل ، فقیہ ملت

لکھ رہاہوں تو قلم ہوگیا پُرنور مرا
یوں ہیں روشن ترے احـوال فـقیہ ملت

کیا تری دولتِ حکمت پہ فریدی لکّھے
تو غنی ، اور میں کنگال ،، فقیہ ملت

🍃🍃🌹🍃🍃
✍🏼از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ، مسقط عمان 96899633908+

https://www.facebook.com/100018511772807/posts/727679291192457/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک دوست کہنے لگے:

مجھے فلاں جگہ سے خلافت مل گئی ہے ، اب تو میں پیر بن گیا ہوں ؛ اس لیے سوچ رہاہوں کہ‌ آستانہ بنا کے بیٹھ جاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟

میں نے از راہ تفنن کہا:

ضرور آستانہ بنائیں ، اور اوپر یہ شعر بھی لکھ دیں ؎

یاں دعاؤں کی فِیس لگتی ہے
زَر ملے تو زبان ہلتی ہے

✍️لقمان شاہد
18-1-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3068515730095262&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دور حاضر کے جن علماے کرام اور پیرانِ عظام کی گفتگو آپ کی رُشد و ہدایت کا ذریعہ بنتی ہے ، ان کے مبارک نام کمینٹ کر دیں ۔
اور اگر مناسب سمجھیں تو اس تبدیلی کا بھی ذکر کردیں جو ان نفوس قدسیہ کی وجہ سے آپ نے اپنے آپ میں محسوس کی ۔

✍️لقمان شاہد
18-1-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3068663833413785&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#پیری_مریدی*
شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی رحِمَہ اللہ:

"چالاک لوگوں نے دیکھا کہ سب سے آسان نفع بخش دهنده پیری مریدی کا ہے. بڑھاپے میں آدمی کسی کام کے لائق نہیں رہ جاتا. پھر ہر کام کے لیے کچھ ہنر چاہیے، اور پیری مریدی کے لیے کسی ہنر کی ضرورت نہیں، عوام کو شکار کرنے کے لیے صرف دماغ کی ضرورت ہے، تو ایسے لوگ جن میں نہ کوئی فضل ہے، نہ کمال ہے، نہ دین ہے، نہ دیانت ہے، لیکن مجلسی گفتگو کے بڑے ماہر ہیں، چرب زبان ہیں، انھوں نے پیری مریدی شروع کردی. اور یہ دیکھا کہ سید ہونے کے بعد پیری مریدی میں رنگ چوکھا آتا ہے تو سید بن بیٹھے، تا کہ بازار خوب تیز چلے."

(فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ 62، ناشر: دائرۃ البرکات, گھوسی)

قبلہ مفتی نثار احمد مصباحی صاحب زید مجدہ کی وال سے

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=702013613759025&id=100018511772807
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#اعلٰی_حضرت_کی_ایک_انوکھی_کرامت

یہ محیر العقول واقعہ جہاں خدا کی قدرت کا روشن ثبوت ہے، وہیں اسے پڑھنے کے بعد یہ بھی اندازہ ہو جاتا ہے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ کا کیا رتبہ ہے۔

امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ اپنی مشہور کتاب ”الدولة المکیة“ کے حاشیے ”انباء الحی“ میں خود لکھتے ہیں:

” ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ فجر کی نماز کے لئے آخری وقت میں بیدار ہو پایا۔ احتلام ہوا تھا۔ پہلے نجاست کو پاک کیا، آرام سے استنجا کیا، مسواک اور خلال کیا، تب تک غسل خانے میں پانی رکھ دیا گیا۔ غسل خانے میں داخل ہونے سے پہلے جیب سے گھڑی نکال کر دیکھی تو سورج طلوع ہونے میں دس ہی منٹ کا وقت بچ رہا تھا۔ گھڑی زمین پر رکھ دی اور دعا پڑھ کر غسل خانے میں داخل ہوگئے۔ سردی کا زمانہ تھا؛ ایک ایک کرکے کپڑے اتارے۔

نہانے میں یہ بات ذہن سے بالکل اتر گئی کہ وقت بہت کم ہے؛ اعضائے وضو کو مبالغے سے تین تین بار دھوئے، پورے اطمینان سے نہایا، پھر سر کے بالوں کو تولیہ سے اچھی طرح پوچھ کر خشک کیا۔

غسل خانے سے جوں ہی باہر نکلا، سامنے زمین پر گھڑی رکھی تھی۔ اسے دیکھ کر اچانک قلت وقت کا خیال ہوا، دل میں سوچنے لگا کہ شاید نماز قضا ہو گئی ہے۔ لیکن گھڑی دیکھ کر حیران رہ گیا؛ اس میں طلوع آفتاب کو اب بھی دس منٹ باقی تھے۔ وقت ایک سکنڈ بھی زیادہ نہ ہوا تھا۔ افق کی طرف نظر پڑی تو زبان حال سے کہ رہا تھا کہ وقت ابھی باقی ہے؛ صرف فرض ہی نہیں سنت کی بھی گنجائش موجود ہے۔

نماز سے فراغت کے بعد جیبی گھڑی کو دوسری عمدہ گھڑیوں سے ملایا تو وقت سب میں مساوی تھا۔ بالفرض اگر میری جیبی گھڑی بند ہوگئی تھی تو وقت میں ضرور فرق ہوتا۔

اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے فقیر (امام احمد رضا خان) کے لئے ایک سکنڈ سے کم کے زمانے کو اتنا پھیلا دیا کہ اس لمحہ بھر میں اتنے کام ہو گئے جو دس منٹ میں بھی ممکن نہیں تھے۔

(انباء الحي انّ كلامه المصوّن تبيان لكلّ شئ، مترجم، ص ١٤٥)

اعلی حضرت عظیم المرتبت امام حمد رضا خان علیہ الرحمہ نے یہ بھی وضاحت فرمائی ہے کہ اس طرح کی خارق عادت باتیں ایک سے زائد بار واقع ہوچکی ہیں، لیکن حضرت امام کی عاجزی دیکھیے کہ اسے کرامت کے بجائے معونت سے تعبیر کرتے ہیں۔

از: #انصار_احمد_مصباحی

٢٥/ صفر المظفر ١٤٤١؁ھ

https://www.facebook.com/100009429394810/posts/2864528467204772/