🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
’’انباء الغیب ‘‘:علم غیب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق ایک تردیدی بیانیہ ہے جو ایک مولوی کے دجل وفریب کاری کا پردہ چاک کرتی ہے اور عالم ماکان ومایکون کے عطائی علوم غیبیہ کی نقاب کشائی کرتی ہے ۔ اس کتاب کی ترتیب و تحشیہ کا کام ان کے فرزند حضرت مولانا شاہ عبدالحفیظ عزیزی دام ظلہ نے مکمل فرمایا ہے ۔ کل صفحات ۵۶؍ ہیں ۔
’’فرقہ ناجیہ‘‘: جنتی فرقہ کے نام سے بھی طبع ہوتی رہی ہے ، جس میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ امت میں جو تہتر فرقے ہوں گے ان میں ناجی فرقہ سواد اعظم اہل سنت ہی ہے، اس کتاب کے مباحث بھی مصنف کے عالمانہ اسلوب اور دقت ِنگاہ کا بین ثبوت پیش کرتے ہیں ۔ اس کتاب کو بھی عزیز ملت دام ظلہ العالی نے مرتب کیا ہے ۔کل صفحات ۴۰؍ ہیں ۔
’’المصباح الجدید ‘‘: میں دیوبندی علما کے عقائد ونظریات ان کے کتابوں سے بیان کیے گئے ہیں اور حوالہ غلط ثابت کرنے پر پانچ ہزار روپے کا انعام بھی رکھا گیا ہے ۔ یہ کتاب ان کے آبائی وطن قصبہ بھوج پور، مرادآباد سے آئے ایک استفتا [جو تیس سوالات پر مشتمل ہے]کا تفصیلی جواب ہے ، جس کے اب تک ہندوپاک سے پچاسوں ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں، جو اس کے بے پناہ مقبول ہونے کا ثبوت ہے۔ کل صفحات چالیس ہیں ۔[یہ پانچوں کتابیں ۲۰۱۸ء میں مجلس برکات ، جامعہ اشرفیہ سے بھی طبع ہوچکی ہیں ۔ ]
’’العذاب الشدید‘‘بھی ایک تردیدی بیانیہ ہے ، یہ کتاب دراصل ’’المصباح الجدید‘‘ کے جواب میں لکھی گئی محمد حنیف رہبر کی کتاب ’’مقامع الحدید ‘‘ کا جواب ہے ،جس میں حنیف رہبر کے ہفوات و ایرادات کو زیروزبر کیاگیا ہے ، اس کتاب میں زبردست علمی بحثیں ہیں اور اس کی سطر سطر سے مصنف کی عالمانہ ومحققانہ بصیرت نمایاں ہے۔
’’الارشاد‘‘:تقسیم ہند کے پس منظر میں لکھی گئی ایک سچے محب وطن کی جرأت مندی کی داستان ہے ۔ اس وقت کی دوبڑی سیاسی پارٹیاں تھیں ، ایک کانگریس ، دوسری مسلم لیگ،مسلم لیگ قیام پاکستان کے لیے کوشاں تھی جس کی نگاہ میں تمام گمراہ فرقے مسلمان تھے ۔ حافظ ملت علیہ الرحمہ نے آل انڈیا سنی کانفرنس کی کامیابی میں اپنی عظیم خدمات پیش کی تھیں لیکن جب آل انڈیا سنی کانفرنس نے مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا تو اہل ہند کو کافی حیرت ہوئی ۔ اس سے حافظ ملت علیہ الرحمہ کو سخت تکلیف پہنچی اور آپ نے آل انڈیا سنی کانفرنس سے علاحدگی کا اعلان کردیا اور ’’الارشاد ‘‘ تصنیف کی ۔ مولانا بدرالقادری لکھتے ہیں : ’’زیر نظر رسالہ کی سطر سطر سے حافظ ملت کی حق گوئی ، جرأت مندی ، دینی درد ، مومنانہ فراست اور سیاسی بصیرت کا برملا اظہار ہوتا ہے ۔‘‘
’’فتاویٰ حافظ ملت ‘‘:اولاً مولانا مبارک حسین مصباحی نے ماہ نامہ اشرفیہ میں تخریج وتصحیح کے ساتھ شائع کرنا شروع کیا تھا جس کا ایک معتدبہ حصہ قسط وار طبع ہوچکا ہے ، مزید کچھ فتاویٰ حافظ ملت اور دیگر مفتیان اشرفیہ کے فتاویٰ کا مجموعہ رواں برس ’’فتاویٰ جامعہ اشرفیہ ‘‘[جلد اول] کے نام سے ۷۰۶؍ صفحات میں مجلد طبع ہوچکا ہے جس میں فقہی ترتیب سے فتاویٰ مندرج ہیں اور بقیہ تخریجات بھی مولانا جنید احمد مصباحی نے کردی ہیں جو ایک یادگار دستاویزی مجموعہ بن گیا ہے ۔
حافظ ملت نے زیادہ نہیں لکھا ، لیکن جتنا بھی لکھا وہ بیش قیمت ہے اور اردو زبان کے ایک عمدہ نثری بیانیہ کا اشارہ دیتا ہے ، یہ مذہب کی بھی خدمت ہے اور اردو کی بھی ،ان کی تحریروںمیں وضاحت بھی ہے قطعیت بھی ، اختصار بھی ہے جامعیت بھی ، طنز وتعریض بھی ہے اور جوش بیانی بھی ، اللہ ہمیں ان کتابوں سے استفادہ کی توفیق بخشے، آمین۔
[محررہ: ۵؍فروری ، ۲۰۱۹ء ]

https://www.facebook.com/190656494845261/posts/849812775596293/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
🍃 *یادِ فقیہ ملت*🍃

سند الفقہاء ، مرجع العلماء ، غواص بحر فقہ ، شانِ مسند افتاء ، استاذ الاساتذہ ،، محقق دوراں ،، ناشر فکر رضا ، یادگارِ رئیس القلم ،، مظہر صدر الشریعہ ، نور نگاہ سادات مارہرہ ، فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین امجدی قادری برکاتی علیہ الرحمہ بانی مرکزِ تربیتِ افتا و دارالعلوم اہلسنت امجدیہ ارشد العلوم ، اوجھا گنج ضلع بستی یوپی کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت
عرس پاک 3 جمادی الاخرہ

🍃🌹🍃

روشنی ہیں ترے اقوال فقیہِ ملت
ہیں منور ترے افعال فقیہِ ملت

تیری ہستی ہے فقیہانِ جہاں کی محبوب
ہے چمکتا ترا اقبال فقیہِ ملت

تیرے اندر ہیں کمالاتِ رضا کے جلوے
تو ہے مجموعۂ اَفضال ، فـقیہ ملت

زر نہیں ڈھلتا ہے، فن ڈھلتے ہیں جسکے اندر
ہـے نرالی تری ٹکسال ، فـقـیہ ملت

گلشنِ فکرونظر اب بھی ہیں تجھ سے سیراب
فن کے اے چشمۂ سَیَّال ، فقیہ ملت

غیرتِ عشقِ رسالت کے بلال دوراں
واہ کیا ہے ترا إجلال فقیہ ملت

عکس تجھ میں نظر آتا ہے حسن بصری کا
صوفیانہ ہے ترا حال فقیہ ملت

دستِ "امجد" نے تراشے ، ترے فقہی جوہر
"حیدر و نوری" کا تو لال فقیہ ملت

تیرے کردار کو "ارشد" نے بنایا سِیماب
تو ہے اک قائدِ فَعّال ، فـقـیہ ملت

خوب فرمایا "بزرگوں کےعقیدے" کا دفاع
نجدیت ہوگئی بے حال فـقیہ ملت

حق کے احقاق میں گذری تری عمر نایاب
باطلوں کا کیا اِبطال ، فقیہ مـلت

باعثِ عزتِ مومن ہے تجلی تیری
تو ہے اک نَیَّرِ خوش فال فقیہ ملت

مرجعِ طائر فن، تیری تصانیف کا باغ
ہے ثمر بار، ہر اک ڈال ، فقیہ ملت

آپ نے کی ہے بڑی ظاہر و باہر تفصیل
جن مسائل میں تھا اجمال، فقیہ ملت

تیری تحقیق نگاری سے وہابی کے فریب
ہوگیے خستۂ و پامال ، فقیہ ملت !

اسلیے ہے تری ہر بات میں بیحد تاثیر
حال جیسا ہے ترا قال ، فقیہ ملت

نَو بہ نَو، تازہ بتازہ ہے لطافت تیری
بڑھ رہا ہے ، ترا اقبال فقیہ ملت

کہکشاں بن کے منور ہیں ہمیشہ کیلئے
تیری سیرت کے خد و خال فقیہ ملت

کبھی پژمردہ نہ ہوں تیرے چمن کے ازہار
رہے شاداب ،، تری آل ، فقیہ ملت

لکھ رہاہوں تو قلم ہوگیا پُرنور مرا
یوں ہیں روشن ترے احـوال فـقیہ ملت

کیا تری دولتِ حکمت پہ فریدی لکّھے
تو غنی ، اور میں کنگال ،، فقیہ ملت

🍃🍃🌹🍃🍃
✍🏼از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ، مسقط عمان 96899633908+

https://www.facebook.com/100018511772807/posts/727679291192457/
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک دوست کہنے لگے:

مجھے فلاں جگہ سے خلافت مل گئی ہے ، اب تو میں پیر بن گیا ہوں ؛ اس لیے سوچ رہاہوں کہ‌ آستانہ بنا کے بیٹھ جاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ؟

میں نے از راہ تفنن کہا:

ضرور آستانہ بنائیں ، اور اوپر یہ شعر بھی لکھ دیں ؎

یاں دعاؤں کی فِیس لگتی ہے
زَر ملے تو زبان ہلتی ہے

✍️لقمان شاہد
18-1-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3068515730095262&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دور حاضر کے جن علماے کرام اور پیرانِ عظام کی گفتگو آپ کی رُشد و ہدایت کا ذریعہ بنتی ہے ، ان کے مبارک نام کمینٹ کر دیں ۔
اور اگر مناسب سمجھیں تو اس تبدیلی کا بھی ذکر کردیں جو ان نفوس قدسیہ کی وجہ سے آپ نے اپنے آپ میں محسوس کی ۔

✍️لقمان شاہد
18-1-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3068663833413785&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#پیری_مریدی*
شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی رحِمَہ اللہ:

"چالاک لوگوں نے دیکھا کہ سب سے آسان نفع بخش دهنده پیری مریدی کا ہے. بڑھاپے میں آدمی کسی کام کے لائق نہیں رہ جاتا. پھر ہر کام کے لیے کچھ ہنر چاہیے، اور پیری مریدی کے لیے کسی ہنر کی ضرورت نہیں، عوام کو شکار کرنے کے لیے صرف دماغ کی ضرورت ہے، تو ایسے لوگ جن میں نہ کوئی فضل ہے، نہ کمال ہے، نہ دین ہے، نہ دیانت ہے، لیکن مجلسی گفتگو کے بڑے ماہر ہیں، چرب زبان ہیں، انھوں نے پیری مریدی شروع کردی. اور یہ دیکھا کہ سید ہونے کے بعد پیری مریدی میں رنگ چوکھا آتا ہے تو سید بن بیٹھے، تا کہ بازار خوب تیز چلے."

(فتاوی شارح بخاری جلد دوم صفحہ 62، ناشر: دائرۃ البرکات, گھوسی)

قبلہ مفتی نثار احمد مصباحی صاحب زید مجدہ کی وال سے

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=702013613759025&id=100018511772807
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM