🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.85K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
شانِ حافظ ملت علیہ الرحمہ
الحمد للہ میں نے یہ اشعار اپنے مادر علمی ، الجامعة الاشرفيہ مبارکپور اعظم گڑھ میں روضۂ حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے پاس بیٹھ کر لکھے ہیں،،

✍🏼 از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، نوری مسجد مسقط عمان +96899633908
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*نائی اور غربت دی چس ...*
😁😁😁😁😁😁😁😁😁😁😁
ایک گاوں میں غریب نائی رہتا تھا جو ایک درخت کے نیچے کرسی لگا کے لوگوں کی حجامت کرتا ۔ مشکل سے گزر بسر ہوتی. اس کے پاس رہنے کو نہ گھر تھا نہ بیوی تھی نہ بچے تھے۔ ایک چادر اور ایک تکیہ اس کی ملکیت تھی ۔جب رات ہوتی تو وہ ایک بند سکول کے باہر چادر بچھاتا، تکیہ رکھتا اور سو جاتا.
ایک دن صبح کے وقت گاوں میں سیلاب آ گیا.
اس کی آنکھ کھلی تو ہر طرف شور و غل تھا۔ وہ اٹھا اور سکول کے ساتھ بنی ٹینکی پر چڑھ گیا. چادر بچھائی، دیوار کے ساتھ تکیہ لگایا اور لیٹ کر لوگوں کو دیکھنے لگا ۔
لوگ اپنا سامان، گھر کی قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہے تھے. کوئی نقدی لے کر بھاگ رہا ہے، کوئی زیور کوئی بکریاں تو کوئی کچھ قیمتی اشیا لے کر بھاگ رہا ہے۔
اسی دوران ایک شخص بھاگتا آ رہا تھا اس نے سونے کے زیور پیسے اور کپڑے اٹھا رکھے تھے۔جب وہ اس نائی کے پاس سے گزرا تو اسے سکون سے لیٹے ہوئے دیکھا تو رک کر بولا۔۔۔ اوئے ساڈی ہر چیز اجڑ گئی اے. ساڈی جان تے بنی اے، تے تو ایتھے سکون نال لیٹا ہویا ویں۔۔۔۔
یہ سن کر وہ ہنس کر بولا : لالے اج ای تے غربت دی چس آئی اے۔

جب میں نے یہ کہانی سنی تو ہنس پڑا ۔مگر پھر ایک خیال سا آیا۔

*شاید کہ اُتر جائے تیرے دل میں مری بات*

🤐🤐🤐🤐🤐🤐🤐🤐🤐🤐🤐

میں روز محشر والے دن کا سوچنے لگا کہ بروز حشر کا منظر بھی کچھ ایسا ہو۔ جب تمام انسانوں کا حساب قائم ہو گا۔ ایک طرف غریبوں کا حساب ہو رہا ہو گا ۔ دو وقت کی روٹی، کپڑا ۔حقوق اللہ اور حقوق العباد ۔
ایک طرف امیروں کا حساب ہو رہا ہو گا ۔پلازے. دکانیں. فیکٹریاں. گاڑیاں. بنگلے. سونا چاندی ۔ ملازم ۔ پیسہ ۔حلال حرام۔ عیش و آرام ۔ زکواۃ ۔حقوق اللہ۔ حقوق العباد...
اتنی چیزوں کا حساب کتاب دیتے ہوئے پسینے سے شرابور اور خوف سے تھر تھر کانپ رہے ہو گے۔
دوسری طرف غریب کھڑے ان کو دیکھ رہے ہو گے چہرے پر ایک عجیب سا سکون اور شاید دل ہی دل میں کہہ رہے ہو گے...
اج ای تے غربت دی چس آئی اے... 🤔
منقول

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2913373392275302&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
دیوبندی مولوی ظفر احمد قادری کی 05 تحریفات

از قلم :
میثم عباس قادری رضوی

فیضان اعلیحضرت امام احمد رضا خان رحمة اللہ علیہ کراچی پاکستان
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*سوال نمبر 148:*
صوفی برکت علی لدھیانوی سالاروی کون شخص تھا، اس کے عقائد کیسے تھے اور اسے ولی سمجھنا اور اس سے مرید ہونا کیسا ہے ؟
سائل : محمد امین مدنی وہاڑی
*جواب :*
صوفی برکت علی کھلا گمراہ، جاھل،صلح کلیت کا قائل اور بدعقیدہ شخص تھا، اس کے عقائد و نظریات گمراہ کن ، اہلِ سنت و جماعت کے عقائد کے خلاف اور مسلمانوں کیلیے زہرِقاتل ہیں ،لہذا اسے ولی سمجھنا اور اس سے بیعت ہونا ہرگز ہرگز جائز نہیں ہے۔
اب ذیل میں صوفی برکت علی لدھیانوی کے کچھ گمراہ کن عقائد و نظریات اس کی کتابوں سے ملاحظہ کیجیے :
*شانِ الوہیت کے خلاف صوفی برکت علی کے نظریات :*
1-اللہ پاک کے متعلق ایک شعر میں کہتا ہے :
محبت کی دنیا بنانے سے پہلے
محبت کے مالک تو رویا تو ہوگا
*(اہل فقر،تلخیص مقالات حکمت صفحہ 17)*
اس شعر میں اللہ پاک کیلیے نعوذباللہ رونا ممکن مانا گیا ہے، جو کہ کفر اور اللہ پاک کی توہین و بےادبی ہے۔
جیسا کہ امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتھم العالیہ نے اپنی مایہ ناز کتاب *"کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب"* کے صفحہ 522 پر اسے کفر قرار دیا ہے۔
2- کسی اللہ کے بندے نے اللہ سے پوچھا کہ یااللہ اگر تو کھاتا تو کیا کھاتا فرمایا کھیر۔
*(مقالات حکمت جلد اول صفحہ 409)*
*شانِ نبوت کے خلاف صوفی برکت علی کا عقیدہ :*
صوفی برکت علی کا مرید اختر مرزا کہتا ہے :
باباجی (صوفی برکت علی) نے فرمایا کہ تم مانگ تو کیا چاہتا ہے اللہ کی رضا نہ مانگ، اللہ کی رضا تو پیغمبر بھی نہ سہہ سکتے تھے۔
*(ماہنامہ وطن دوست لاہور صوفی برکت نمبر صفحہ 92، بابت اپریل 2000ء)*
پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کہتے ہیں :
صوفی صاحب کی اپنی تعلیمات یہی تھیں، وہ کہا کرتے تھے کہ سوائے اللہ کے کوئی نفع و نقصان کا مالک نہیں ہے.
*(مون ڈائجسٹ صوفی برکت علی نمبر جلد اول صفحہ 111)*
اس میں بدعقیدہ (دیوبندی ،وہابی) لوگوں کی روش پر چلتے ہوئے انبیاے کرام علیھم السلام اور اولیاے عظام رحمہم اللہ کے تصرفات و اختیارات کا انکار کیا ہے۔
ایک اور مقام پر کہتا ہے :
اللہ کے سوا کسی دوسرے کو کسی حال پر کوئی خبر نہیں ہوتی کہ کون کس حال میں ہے.
*(مقالات حکمت جلد اول صفحہ 20 )*
اس میں انبیاےکرام علیھم السلام اور اولیاے عظام رحمہم اللہ کے عطائی علمِ غیب کا انکار ہے۔
*صوفی برکت علی کی دیوبندیت نوازی اور صلح کلیت:*
1- صوفی برکت علی لدھیانوی لکھتا ہے :
جب ہم تعصب سے بالاتر ہو کر فراخدلی سے دور حاضرہ کی سب سے بڑی کشمکش کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ دیوبندی اور بریلوی دونوں ہی حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شیدائی ہیں، دونوں ہی کا مقصود رضاے الہی ہے، دونوں ہی ایک ہی امام کی مقلد اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
*(مقالات حکمت جلد اول صفحہ 106، روزنامہ امروز لاہور 28 جنوری 1985ء)*
معاذاللہ عزوجل اس میں صوفی برکت علی نے دیوبندیوں کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شیدائی اور سنی مسلمانوں کا بھائی قرار دیا۔
2- ایک اور جگہ صوفی برکت علی لکھتا ہے :
اے مسلمان، اے میری جان -----فرقہ وارانہ کشیدگی سے بالاتر ہوکر ملت اسلامیہ کے مابین اتحاد و اخوت کے فروغ کے لیے متحد ہوجا..... یہ اختلافات بھی کوئی اختلافات ہیں ان سب کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوجا ضرور ہوجا۔
*(ماہنامہ دارالاحسان صفحہ 10 جون 1971ء، ماہنامہ دارالاحسان صفحہ 3 مئی 1979ء)*
3- مزید ایک اور جگہ کہتا ہے :
اور پھر کبھی ہم نے اس بات پر غور کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ آخر کس بات پر ہم باہم دست و گریبان ہیں، ایک ہی امام کے مقلد دیوبندی اور بریلویت کی بلاجواز جھگڑوں میں اس قدر الجھ گئے ہیں کہ ایک دوسرے سے سلام تک لینا پسند نہیں کرتے، نفرت کی یہ مصنوعی دیواریں یہاں تک بلند ہوچکی ہیں کہ ایک ہی پیر کے مرید آپس میں متفق نہیں ۔
*(مون ڈائجسٹ صوفی برکت علی نمبر جلد اول صفحہ 7، 8 تقریباً یہی مفہوم مقالات حکمت جلد اول صفحہ 49 پر ہے)*
4- ایک اور جگہ پر لکھتا ہے :
"تبلیغ میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں یہ بالکل غیر جانبدارانہ ہے دیوبندی بریلوی مالکی حنفی یا حنبلی کی اس میں گنجائش نہیں"۔
*(مون ڈائجسٹ صوفی برکت علی نمبر جلد 3 صفحہ 31)*
5- ایک اور مقام پر کہتا ہے :
"یہ واحد ایسا مرکز ہے جہاں شیعہ سنی دیوبندی اہل حدیث اور بریلوی سب آتے ہیں اور ایک امام کے پیچھے نماز ادا کرتے ہیں"۔
*(مون ڈائجسٹ صوفی برکت علی نمبر جلد اول صفحہ165)*
6- ایک اور جگہ پر کہتا ہے :
میں ہر مسلک کا پیروکار ہوں ہر کسی کی اچھی بات کی پیروی کرتا ہوں۔
*(اہل فقر تلخیص مقالات حکمت صفحہ 17)*
7- مولوی اسماعیل دہلوی کے پیر سید احمد بریلوی کا پوتا کہتا ہے :
میں نے خود ہی عرض کیا حضور میں سید احمد شہید کا پوتا ہوں یہ سن کر آپ (برکت علی) نے پہلی مرتبہ میری طرف دیکھا اور اٹھ کر مجھے گلے لگاتے ہوئے فرمایا یہ تمہارا اپنا گھر ہے جب چاہو آجایا کرو"
*(مون ڈائجسٹ صوفی نمبر جلد اول صفحہ 45)*
*صوفی برکت علی کی وصیت میں وہابیت کا رنگ :*
"باباجی (صوفی برکت علی) نے وصیت کی تھی کہ ان کا ختم سوئم اور چہلم نہ کیا جائے نہ تیجہ نہ دسواں نہ چالیسواں، میری قبر پر گنبد نہیں بنانا اور نہ ہی چادر چڑھانی ہے، تب ماسٹر شریف صاحب نے اپنے ساتھ آئے ہوئے مولوی صاحب سے کہا اب بتاؤ میں نہ کہتا تھا باباجی اہل حدیث تھے۔
*(مون ڈائجسٹ جلد 6 صفحہ 36 ، 65)*
*صوفی برکت علی کا خود ساختہ ، جاہلانہ خلافِ اسلام اصول :*
1- صوفی برکت علی کہتا ہے :
"جو شخص ایک بار کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوجائے، اسے ہم اس وقت تک کافر نہیں کہہ سکتے جب تک وہ اس کلمہ کا منکر نہ ہو".
*(مون ڈائجسٹ لاہور، صوفی برکت علی نمبر جلد اول صفحہ 9)*
2- ایک اور جگہ پر لکھتا ہے :
"ہم نے کسی کافر کو تو کیا مسلمان بنانا تھا، مسلمانوں کو کافر بنا بنا کر رول رہے ہیں۔ جس کلمہ طیب کو پڑھ کر کافر مومن ہوتا ہے جب تک اس کلمہ کا منکر نہیں ہوتا کافر نہیں ہوتا۔
*(مقالات حکمت جلد اول صفحہ 250)*
یہ اصول صوفی برکت علی کا خود ساختہ اور من گھڑت ہے، اگر صرف کلمہ پڑھنا ہی مسلمان ہونے کیلیے کافی ہے، تو سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے منافقین ، قادیانی ، پرویزی اور گوہرشاہی وغیرہ بھی مسلمان ہوں گے کیونکہ یہ سارے کلمہ گو ہیں اور کلمہ کا انکار کرنا ان سے ثابت نہیں ۔
*اکابر علماء کی صوفی برکت علی کے متعلق آراء :*
1- شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالقیوم ہزاروی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں :
مذکورا بالا مضمون کا قائل (صوفی برکت علی) کھلا گمراہ اور جاہل ہے اہل سنت مسلمانوں اور وہابی دیوبندیوں کو ایک ہی صف میں کھڑا کرتا ہے حالانکہ دیوبندیوں کے امام مولوی اشرف علی تھانوی ، رشید احمد گنگوہی ، قاسم نانوتوی، خلیل احمد، اسماعیل دہلوی کے نظریات سے ان کی کتب بھری پڑی ہیں، ان پر علمائے عرب و عجم نے فتوی کفر دیا ہے، اگر کلمہ پڑھنا ہی مسلمان ہونے کے لئے کافی ہے تو زمانہ رسالت کے منافقین بھی اس شخص کے نزدیک تمام مسلمانوں کے مساوی ہیں اور یوں ہی موجودہ دور کی مرزائی بھی اس شخص کے نزدیک مسلمان ہوں گے کیونکہ اس شخص کے نزدیک "جو شخص ایک بار کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوجائے اسے ہم اس وقت تک کافر نہیں کہہ سکتے جب تک وہ اس کلمہ کا منکر نہ ہو". جبکہ منافقین اور مرزائیوں کا کلمہ سے انکار، آج تک کہیں ثابت نہیں بلکہ وہ بدستور کلمہ گو ہیں، اگر یہ شخص منافقین اور مرزائیوں کو مسلمان جانتا ہے جیسا کہ اس کی تحریر سے معلوم ہے تو یہ شخص اپنی مذکورہ ضابطہ کے تحت ان کو مسلمان کہنے پر خود کافر ہے اور اگر وہ ان مرزائیوں کو کافر جانتا ہے تو واضح ہو گیا کہ اس کا ضابطہ اور یہ سارا مضمون جھوٹ اور کھلی گمراہی ہے۔
*(خطرہ کی لال جھنڈی صفحہ 35 رضائے مصطفی گوجرانوالہ)*
2- حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امین صاحب فیصل آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے صوفی برکت علی کے متعلق فرمایا :
"صوفی برکت علی سنی نہ تھے بلکہ وہ اہلسنت کے مخالف نظریات کے حامل تھے"
*(خطرہ کی لال جھنڈی صفحہ 34 مکتبہ رضائے مصطفی گوجرانوالہ)*
*نوٹ :*
مزید تفصیل کیلیے اور دیگر اکابر علماء کرام کے صوفی برکت علی لدھیانوی کے متعلق فتاوی جاننے کیلیے علامہ محمد کاشف اقبال مدنی صاحب کی کتاب *"خطرہ کی لال جھنڈی"* کا مطالعہ فرمائیں۔
نیز اس فتویٰ کا مواد بھی اسی کتاب سے لیا گیا ہے ۔
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبہ
*ابواسیدعبیدرضامدنی*
03068209672
29/10/2019
*تصدیق و تصحیح :*
1- الجواب صحيح والمجيب نجيح
*فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی*
2- آپ نے جو صوفی برکت علی لدھیانوی کے متعلق فتویٰ لکھا ہے، میں اس کی تائید و تصویب کرتا ہوں ،بالکل درست ہے۔
*ابوالحسنین مفتی محمد عارف محمود خان معطر القادری مرکزی دارلافتاء اہلسنت محلہ نور پورہ میانوالی سٹی*

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2914115122201129&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#غلطیاں_جمع_کروں_گا "

محدث ابوزرعہ الرازی رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں۔۔

میں رات سونے کے لیے لیٹا تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھا۔۔ دل میں خیال آیا کہ صبح اٹھوں گا تو امام سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ کی غلطیاں جمع کروں گا۔ صبح اٹھا اور نماز کے لیے مسجد گیا تو راستے میں ایک عجیب واقعہ ہوا۔ ہمارے راستے پر ایک کتا ہوتا تھا جو مجھے دیکھ کر کبھی نہیں بھونکا تھا اور نہ میں نے اسے کسی اور پر لپکتے دیکھا تھا لیکن اس دن وہ مجھ پر جھپٹا اور مجھے کاٹ لیا جس سے مجھے بخار ہو گیا۔ میرے دل نے کہا کہ یہ اس غلط ارادے کی سزا ہے چناں چہ میں نے اس کام کا خیال دل سے نکال دیا۔۔

قال أبو زرعة الرازي رحمه الله

*۔۔بت وأنا في عافية فوقع في نفسي إذا أصبحت أن أجمع أخطاء الثوري فلما أصبحت خرجت إلى الصلاة۔ وفي دربنا كلب مانبحني قط ولا رأيته عدا على أحد فعدا علي وعقرني۔ وحممت، فوقع في نفسي أن هذا عقوبة۔ فأضربت عن ذلك۔۔*

[تاريخ بغداد للخطیب ١٤/ ٢٧٢]

حافظ قاسم رضا
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2914891575456817&id=100008080090753

اللہ پاک بزرگوں کے باب میں زبان کی لغزشوں اور تحریر کی آفتوں سے ہمیشہ اپنی پناہ میں رکھے آمین
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سُنانے والے مدینے کی داستانِ حیات
تجھے قسم ہے کہ اِس کو دراز رہنے دے

مرے مرض کا مُداوا تو ذِکر ہے اُن کا
علاج اپنا تُو اے چارہ ساز ، رہنے دے

اِسی سے ہوتی ہے جانِ حزیں کو کچھ تسکیں
الہٰی قلب میں دردِ حجاز رہنے دے

دلِ ریاض کو روزِ حساب تک یارب !
رسولِ پاک کے غم میں گُداز رہنے دے

( سید ریاض الدین سہروردی )

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3066759700270865&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ہمارے آقا و مولا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، رسولِ پاک ﷺ کے پہلے صحابی بھی ہیں ، اور ظاہری و باطنی ، سیاسی و روحانی طور پر پہلے خلیفہ بھی ۔

اقبال نے بڑا خوب صورت مصرع کہا ہے ، کہ ؏

آں کَلِیمِ اَوَّل سِینائے ما

( مطلب: طور سینا پہاڑ پر بھی جلوۂ ربانی ظاہر ہوا اور ہمارےآقا و مولا ﷺ بھی جلوۂ خداوندی کے مظہر رہے ۔

طُورِ سینا پر تو جلوہ دیکھنے سیدنا موسی کلیم اللہ گئے تھے ، لیکن اے آقا صدیق ! حبیب پاک ﷺ پر جلوۂ ربانی آپ نے دیکھا ۔
سیدنا کلیم اللہ طور سینا پر جلوہ دیکھنے والے پہلے تھے ، اور آپ بھی مانندِ کلیم میرے طور سینا ﷺ کو دیکھنے والے پہلے ہیں )

✍️لقمان شاہد
16-1-2012 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3066905166922985&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
کافی دنوں سے ایک سوال ذہن میں گردش کررہا تھا ، سوچا " شیوخِ فیس بک " سے پوچھ لوں‌ ۔۔۔۔۔۔۔ ان سے بڑھ کر اس لفظ سے کون واقف ہوگا ۔

سوال یہ ہے کہ:

استاذالعلما کسے کہنا چاہیے ؟

کیا طلبہ کو پڑھانے والی ہر ہستی اس لقب کی اہل ہوتی ہے ؟
وہ طلبہ جنھیں پڑھانے والی ذات گرامی کو یہ لقب دیا جاتا ہے ، انھی طلبہ کو اگر ماسٹر حیات صاحب سائنس اور ریاضی پڑھاتے ہوں تو کیا وہ بھی استاذالعلما ہی کہلائیں گے ؟

اس کا درست جواب ارشاد فرمادیں ، تاکہ:
مصنف کتب کثیرہ ، عالم بے بدل ، فاضل اجل ، مقرر شعلہ بیاں ، وغیرہ پر بھی کچھ سوالات کی‌جسارت کی جائے ۔

✍️لقمان شاہد 16-1-2021
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3067008303579338&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مسلمانوں کے متفقہ عقیدے کے مطابق:

انبیا و مرسلین کے بعد جو ہستی سب سے افضل ہے ، وہ سیدنا و مولانا ابوبکر صدیق کی ذات پاک ہے ۔
آپ رضی اللہ عنہ کی " افضلیت کلی " کو صرف مولا علی پاک سے روایت کرنے والوں کی تعداد ، ایک سو بیس ہے ۔
آپ کی افضلیت کا عقیدہ اتنا ضروری ہے کہ:
مولا علی پاک رضی اللہ عنہ نے آپ کی افضلیت کے منکر کو اسی کوڑوں کا سزاوار قرار دیا ہے ۔

آپ کی افضلیت پر بہت ساری کتابیں لکھی گئی ہیں ، لیکن ان سب میں علامہ ہاشم ٹھٹھوی رحمہ اللہ کی " الطریقۃ المحمدیہ " خاص اہمیت کی‌حامل ہے ۔

اس میں کیا کیا خوبیاں ہیں ؟ یہ آپ کو کتاب پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہوسکتی ہیں !
خدا توفیق دے تو اس ماہِ مبارک میں یہ کتاب پڑھ لیجیے ، انشاءاللہ بہت نفع ہوگا ۔

یہ کتاب مخطوطے کی صورت میں تھی جس کا اردو ترجمہ بہت ہی پیارے دوست حضرت علامہ مولانا Shahbaz Ahmad ابن یوسف مدنی زیدت معالیھم نے کیا ہے ، اور کمال یہ ہے کہ مختصر وقت میں کیا ہے ؛ حالاں کہ عام طور پر تو مخطوط پڑھتے ہی کافی وقت لگ جاتا ہے ۔

آپ ایک مخلص ، محنتی ، اور منکسر المزاج عالم دین ہیں ؛ رب تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید برکت فرمائے ۔

آپ کی خدمت عالیہ میں عرض ہے کہ " الطریقۃ المحمدیہ " کے عربی متن پر بھی تصحیح و تخریج کا کام کردیں ۔
انشاءاللہ جب یہ کام کوئی علمی ذوق رکھنے والا ناشر شایان شان طریقے سے شائع کرے گا تو ایک علمی دنیا مستفید ہوگی ۔

✍️لقمان شاہد
16-1-2021 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3067175743562594&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM