🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.83K subscribers
69.7K photos
228 videos
257 files
8.84K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
ایک ولی کی 3 نشانیاں

حضرت خواجہ بہاؤالدین نقشبند رحمہ اللہ تعالیٰ (متوفی 792 ہجری) نے ایک ولی کی جو تین علامتیں بیان فرمائی ہیں وہ یہ ہیں :

سہ نشان بود ولی راز نخست دان بہ معنی
کہ چوں روئے اوبہ بینی دل تو بد وگراید

حقیقی ولی کی تین نشانیاں ہیں، پہلی یہ ہے کہ تو اس کے چہرے کو دیکھے تو تیرا دل اس کا گرویدہ ہو جائے (یعنی اسے دوبارہ دیکھنے کی آرزو تیرے دل میں انگڑائیاں لینے لگے)

دوم آنکہ در مجالس چوسخن کند بہ معنی
ہمہ راز ہستی خود بہ حدیث می رباید

دوسری علامت یہ ہے کہ جب وہ مجلس میں اسرار و حقائق بیان کرے تو اس کی باتیں سننے والوں کے دل موہ لے اور سنتے رہنے کو جی چاہے۔

سوم آں بود بہ معنی ولی اخص عالم
کہ زہیچ عضو او راحر کات بد نیابد

حقیقت میں جہان کے خاص ترین ولی کی تیسری نشانی یہ ہے کہ اس کے اعضاء سے ناشائستہ حرکات سرزد نہ ہو (گویا اس کی خلوت و جلوت میں کسی قسم کا تاضاد نہ ہو)
[وہ جس طرح لوگوں کے درمیان با عمل ہو اس سے زیادہ اکیلے میں با عمل ہق]

(مقدمہ کلیات جامی از ہاشم رضا، ص170)

عبد مصطفی آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
سلطان ملک شاہ، وزیر نظام الملک اور تعلیمی ادارے

سلجوقی بادشاہوں کے نامور وزیر نظام الملک نے جب سلطنت کے طول و عرض میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا اور تعلیم کے لیے اتنی بڑی رقم خرچ کی کہ طلبہ (پڑھنے والے) کتابوں کی فراہمی اور دوسرے خرچوں سے بے نیاز ہو گئے تو سلطان ملک شاہ نے فرمایا کہ وزیراعظم نے اتنا مال اس میں خرچ کیا ہے کہ اتنی رقم سے جنگ کے لیے پورا لشکر تیار ہو سکتا ہے، آخر اتنا مال جو آپ نے ان پر لگایا ہے تو اس میں آپ کیا دیکھتے ہیں؟

وزیر نظام الملک کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور کہنے لگے:
عالیجاہ! میں تو بوڑھا ہو گیا ہوں اگر نیلام کیا جاؤں تو پانچ دینار سے زیادہ بولی نہ ہو، آپ ایک نوجوان ترک ہیں تاہم مجھے امید نہیں کہ تیس درہم سے زیادہ آپ کی بھی قیمت آئے، اس پر بھی خدا نے بادشاہ بنایا ہے،
بات یہ ہے کہ ممالک فتح کرنے کے لیے آپ جو لشکر بھرتی کرنا چاہتے ہیں ان کی تلواریں (Maximum) زیادہ سے زیادہ دو گز کی ہوں گی اور ان کے تیر تین سو قدم سے زیادہ دور نہیں جا سکیں گے لیکن میں ان تعلیمی اداروں میں جو فوج تیار کر رہا ہوں ان کے تیر فرش سے عرش تک جائیں گے۔

(کار آمد تراشے، ص359)

قوموں کے عروج اور زوال کا ایک راز تعلیم میں پوشیدہ ہے تعلیم ہی وہ شے ہے کہ جس کے ذریعے انسان کو شعور عطا کیا جاتا ہے، اس کی فکر وسیع ہوتی ہے، اس کے ذہن میں پوری دنیا بسی ہوتی ہے اگرچہ وہ کسی کونے میں بیٹھا ہو،
ہمیں بہت زیادہ ضرورت ہے کہ ہم تعلیمی نظام پر خاص توجہ دیں صرف رسمی پڑھائی یا سند نہیں بلکہ ذمہ داری کے ساتھ اس کام کو انجام دیں اور جو اس کام میں اپنے شب و روز گزار رہے ہیں ان کی جہاں تک ہو سکے خدمت کریں۔

عبد مصطفیٰ آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from کریم اللہ رضوی استاذ دار العلوم مخدومیہ جوگیشوری ممبئی
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان کرام اس مسئلے میں کہ بالغ امام کیا سات سال کے بچوں کی امامت کرسکتا ہے ضرور بتائیں حضرت حوالہ بھی دے دیں
المستفتی : حنین خان قادری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب : بالغ امام سات سال کے بچوں کی امامت کر سکتا ہے لیکن نابالغ بالغ کی امامت نہیں کر سکتا ہے کیونکہ امام کے لئے بالغ ہونا شرط ہے جیسا کہ فتاوی فیض الرسول میں ہے کہ " بالغ امام نابالغوں کی امامت کر سکتا ہے اسی طرح ایک بالغ اور چند نابالغ مقتدیوں کی بھی بالغ امامت کرسکتا ہے " اھ ( فتاوی فیض الرسول ج 1 ص 292 ) اور تفہیم المسائل میں ہے کہ " تراویح کی امامت کا شرعی معیار بھی وہی ہے جو فرض نمازوں کا ہے لہذا نابالغ بچےکی اقتداء میں نماز تراویح کا پڑھنا جائز نہیں ہے " اھ ( تفہیم المسائل ج 1 ص 69 )

واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Deleted Account
ادب کی اہمیت

امیر المٶمنین خلیفة المسلمین حضرت عمر فاروق رضی الله عنه کا فرمان عالیشان ہے :

تأدبوا ثم تعلموا ۔
یعنی پہلے ادب سیکھو پھر علم حاصل کرو
──────⊱◈◈◈⊰──────

حضرت ابو عبد الله بلخی نے فرمایا :

آداب الناس أکثر من آداب العلم وآداب العلم أکبر من العلم .

یعنی آدب نفس کی اہمیت آداب علم سے کہیں زیادہ ہے ۔ اور آداب علم کا مقام علم سے عظیم تر ہے ۔
──────⊱◈◈◈⊰──────

حضرت عبدالله بن مبارک فرماتے ہیں کہ
جب میں کسی بے ادب شخص کے بارے میں سنتا ہوں کہ اس کو اولین و آخرین کا علم ہے مگر آداب ںفس سے بے بہرہ ہے تو اس سے نہ ملنے کا مجھے کوٸ افسوس نہیں ہوتاہے ، اور جب سنتاہوں کہ اس کا نفس مٶدب ہے تو اسکی ملاقات کا آرزو مند رہتا ہوں اور اس سے ملاقات نہ ہونے کا افسوس ہوتا ہے _
──────⊱◈◈◈⊰──────

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام کی مثال ایک ایسے شہر کی مانند ہے جو پانچ قلعوں سے محفوظ کیاگیا ہے : پہلا سونے کا، دوسرا چاندی کا، تیسرا لوہے کا، چوتھا پکی اینٹوں کا اور پانچواں کچی اینٹوں کا _
تو جب تک اہل قلعہ کچی اینٹوں کے قلعہ کی حفاظت کریں گے دشمن کو فتح کی امید نہ ہوگی : لیکن جب وہ اسکی حفاظت کرنا چھوڑ دیں گے اور پہلا قلعہ خراب ہوجاٸیگا تو دشمن دوسرے قلعہ کی فتح کا طمع کریگا ، پھر تیسرے کی ، یہاں تک کہ دشمن تمام قلعوں کو خراب کرڈالے گا
──────⊱◈◈◈⊰──────

بس یہی حال اسلام کا ہے کہ وہ پانچ قلعوں میں محصور ہے - اول قلعہ یقین ہے _ پھر اخلاص ہے _ پھر فرضوں کا ادا کرنا ہے _ پھر سنتوں کا بجا لانا _ پھر ادب پر نگاہ رکھنا _
لہذا جب تک بندہ آداب کی حفاظت کرتا رہیگا ، شیطان اس میں طمع کبھی نہیں کریگا _ لیکن جیسے ہی آداب چھوڑے تو شیطان پہلے سنتوں پر حملہ آور ہوتا ہے ، پھر فرضوں پر ، پھر اخلاص پر، پھر یقین پر _

──────⊱◈◈◈⊰──────

اسی لیۓ آدمی کو چاہیۓ کہ تمام امور میں ادب کا خاص خیال رکھیں
__
──────⊱◈◈◈⊰──────

محمد ضیاء الدین خان قادری حنفی
بهرائچ شریف یوپی الهند
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Deleted Account
تہمت کی جگہ سے بچنا چاہیۓ

فقیہ ابو اللیث علیه الرحمه فرماتے ہیں :
آدمی کو زیب نہیں دیتا کہ اپنے آپکو محل تہمت بناۓ اور تہمت لگے ہوۓ لوگوں کی صحبت میں بیٹھے اور ان سے کوٸ ربط و ظبط رکھے
کیوں کہ اگر کریگا تو یہ بھی متہم ہوگا اور الله ﷻ ارشاد فرماتا ہے کہ

إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّـهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُم ـــــ

جب تم سنو کہ اللہ کی آیتوں کا انکار کیا جارہا ہے اور انکا مذاق اڑایا جارہا ہے تو تم ان لوگوں کے ساتھ مت بیٹھو یہاں تک کہ وہ (انکار اور تمسخر چھوڑ کر) کسی دوسری بات میں مشغول ہوجاٸیں ، ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاٶگے ۔۔

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ :
من تشبه بقوم فھو منھم
یعنی جو جس قوم سے مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے ۔۔۔

حکیم لقمان نے فرماگۓ ہیں کہ
من یصحب صاحب السوء لم یسلم و من یدخل السوء یتھم و من لایملک لسانه ندم
یعنی جو بری صحبت میں بیٹھے گا وہ سالم نہ رہیگا جو بری جگہ جاٸیگا وہ متہم ہوگا اور جو اپنی زبان پر قابو نہ رکھےگا وہ نادم ہوگا

اور اسی طرح کے الفاظ نبی کریم ﷺ سے بھی مروی ہیں

حضرت ابن شہاب حضرت علی بن حسن رضی الله عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ
ایک دن نبی کریم ﷺ مسجد میں تشریف فرماتھے کہ آپ کی چچی حضرت صفیه رضی الله عنہا تشریف لاٸیں ۔
پھر جب وہ وہاں سے گھر کو لوٹیں تو آپ انکو پہنچانے آۓ ۔
راستہ میں دو انصاری جاتے ہوۓ ملے ،
تو آپ نے فرمایا
انما ھی عمتی صفیة
یعنی یہ میری چچی صفیہ ہیں

یہ سن کر انھوں نے عرض کی سبحان الله (آپ نے کیا خیال فرمالیا )

آپ نے ارشاد فرمایا :
ان الشیطان یجری من بنی آدم مجری الدم ولقد خشیت ان تظنا فتھلکا .
یعنی شیطان آدمی کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ۔ مجھے ڈر ہوا کہ اگر تم (میری بابت) کسی بدگمانی میں مبتلا ہوگئے تو ہلاک ہوجاٶگے _

ایک موقع پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
من کان یٶمن بالله والیوم الآخر لایفقن مواقف التھمات
یعنی جو اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسکو چاہیۓ کہ تہمت کی جگہوں پر کھڑا نہ ہو ___


بستان العارفین - صفحہ ٢٢٢ باب نمبر ٦٣

مصنف : عالم عامل شیخ کامل فقیه ابو اللیث سمرقندی حنفی علیه الرحمه (م ٣٧٥ ھ)

محمد ضیاءالدین خان قادری حنفی
بہراٸچ شریف یوپی الھند
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Deleted Account
چھینک کا جواب

فقیہ ابو اللیث علیه الرحمه فرماتے ہیں :
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ دو شخصوں کو حضور اکرم ﷺ کے پاس چھینک آٸی تو آپ نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو نہ دیا ۔ لوگوں نے عرض کی ، یارسول اللہﷺ ! آپ نے ایک کو جواب دیا اور دوسرے کو نہ دیا ۔ تو آپ نے اسکی وجہ بیان فرمائی :
ان ھذا حمد اللہ وھذا لم یحمد اللہ .
یعنی اس نے اللہ کی حمد کی اور اس دوسرے نے حمد نہ کی ۔

فقیہ ابو اللیث علیه الرحمه فرماتے ہیں :
چھینکنے والے کے لیۓ مستحب ہے کہ اپنی آواز کو پست رکھے ،اور الحَمْدُ ِلله کہتے وقت اونچی کرے تاکہ لوگ سنیں کیونکہ چھینک کا جواب دینا واجب ہے جب چھینکنے والا , الحَمْدُ ِلله , کہے___

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں آتا ہے کہ آپ نے ایک شخص کو چھینکتے سنا تو فرمایا :
یرحمک الله ان کنت حمدت الله .
یعنی اللہ عزوجل تجھ پر رحم فرمائے اگر تونے الحمد للہ کہا ہے

حضرت عطا بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
من عطس ثلث عطسات فقد استقر الایمان فی قلبه.
یعنی جس نے پے در پے تین بار چھینکا تو اسکے دل میں ایمان ٹھہرگیا ۔۔۔

امام مالک حضرت عبد الله بن ابوبکر بن عمرو بن حزم سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
ان عطس الرجل فشمته ثم ان عطس فشمته ثم ان عطس فقل له : انک مضنوک ..

یعنی اگر کوٸ شخص چھینکے تو اسکو جواب دو پھر اگر اسکو چھینک آۓ تو پھر جواب دو پھر اگر وہ چھینکے تو اس سے کہو کہ تم کو زکام ہوگیا ہے ۔۔۔۔

راویِ حدیث حضرت عبد الله کہتے ہیں
کہ مجھے یاد نہیں رہا کہ تیسری چھینک کے بعد یا چوتھی چھینک کے بعد ایسا کہنا ہے ۔

حضرت ابو ہریرہ نے فرمایا کہ چھینک کا جواب تین بار ہے اور جب زیادہ ہو تو اسکو زکام ہے۔

حضرت شعبی نے کہا کہ چھینک کا جواب ایک بار ہے ، جیسے سجدہ ایک بار کیا جاتا ہے لیکن اگر دوبارہ آیا تو سجدہ نہ کیا جاٸیگا ۔۔۔

نبی اکرم ﷺ کے بارے میں آتا ہے کہ آپ جس وقت چھینکتے تو سر جھکا کر اپنا چہرہ چھپا لیتے تھے اور آواز پست کر لیتے تھے ۔۔

فقیہ ابو اللیث علیه الرحمه فرماتے ہیں :
جب کوٸی چھینکے اور کوٸی دوسرا الحَمْدُ لله کہدے تو یہ بھی اچھی بات ہے ۔

نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
من سبق العاطس بالحمد لله امن من الشوص واللوص والعلوص ۔

یعنی جس نے چھینکنے والے سے الحَمْدُ ِلله کہنے میں سبقت کی تو وہ شوص اور لوص اور علوص سے امن میں رہا ۔۔۔۔

اہل لغت کہتے ہیں کہ شوص داڑھ یا پیٹھ کے درد کو کہتے ہیں
لوص کان کے درد کو کہتے ہیں
اور علوص پیٹ کے درد کو کہتے ہیں
(وہ ان تینوں دردوں سے محفوظ رہیگا )

_________________________

_______________________
صحیح بخاری : ٤٩/٨ حدیث ٦٢٢١

صحیح مسلم : ٢٢٩٢/٤ حدیث ٢٩٩٠

سنن ابو داٶد : ٣٦٨/٤ حدیث ٥٠٤١

سنن ابن ماجه : ١٢٢٣/٢ حدیث ٣٧١٣

سنن دارمی : ٣٦٨/٢ حدیث ٢٦٦٠
_______________________________
_______________________________

جامع الاحادیث سیوطی : ٣٠٢/٢٣ حدیث ٢٦٠٩٠

کنز العمال : ١٦٥/٩ حدیث ٢٥٥٤٩

الاتحاف السنیة بالاحادیث القدسیة : ٤١/١ حدیث ٧٩

مسند فردوس دیلمی : ٢٦/٤ حدیث ٦٠٧٨
_______________________________
_______________________________

موطا امام محمد : ٤٥٨/٣ حدیث ٩٥٣

جامع الاصول فی احادیث الرسول : ٦٢١/٦ حدیث ٤٨٨٣

موطا امام مالک : ١٤٠٤/٥ حدیث ٣٥٤٢

جامع الاحادیث سیوطی : ٢٠٧/٤١ حدیث ٤٤٦٦٣
________________________________
________________________________

اسنی المطالب فی احادیث مختلف المراتب : ٢٧٢/١ حدیث ١٤٠٩
________________________________
________________________________

بستان العارفین صفحه ٤٣٠ باب نمبر ١٣٧

مصنف : حضرت شیخ کامل فقیہ ابو اللیث سمرقندی حنفی علیه الرحمه
_______________________________

محمد ضیاءالدین خان قادری حنفی
بهرائچ شریف یوپی الہند
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Deleted Account
سوال
دوسروں کی زمین جبرا غصب کرلینا کیسا ؟

الجواب بعون الملک الوہاب

غیر کی زمین یا کوٸی چیز غصب کرلینا ،جبرا دبالینا ، زبردستی اس پر قابض ہوجانا ظلم ہے ،حرام سخت اشد اخبث اشنع کام ہے خود اپنے لیۓ لے یا دباکر کسی وقف میں شامل کرے ۔جو پراٸی زمین ظلما دبالے اس کی نسبت حدیث میں فرمایا
( من ظلم قید شبر من الارض طوقہ من سبع ارضین . )

(الترغیب والتھذیب : ٣ / ١٥ )

یعنی جو کسی کی بالشت بھر زمین ظلما لیگا روز قیامت ساتوں زمینوں سے طوق بناکر اسکے گلے میں ڈالا جاٸیگا ۔
والعیاذ باللہ تعالی ۔

جو لوگ جانتے ہوۓ ظلم میں ظالم کے ساتھ ہونگے وہ جب تک توبہ نہ کریں گے قہر الہی میں رہیں گے ۔

حدیث میں ہے
( من اعان علی خصومة بظلم لم یزل فی سخط اللہ حتی ینزع )

(سنن ابن ماجہ کتاب الاحکام باب من ادعی مالیس لہ وخاصم فیه ٢٣٢ ٣/ ٦٢ )

جو کسی نزاع میں ظالم کی ہمدردی و اعانت کریگا وہ اللہ کے غضب کا مستحق ہوگا یہاں تک کہ مرجاۓ

دوسری حدیث میں ہے
من اعان ظالما لید حض بباطلہ حقا فقد برٸت ذمة اللہ وذمة رسوله

( حلیة الاولیاء ٥ / ٢٤٨ )

یعنی جو کسی ظالم کا ساتھ دے تاکہ باطل سے حق کو مٹادے تو الله ورسول
ﷻ و ﷺ ۔
اس سے بیزار ہیں ۔

ایک اور حدیث میں ہے
من اخذ شیٸا من الارض قلدہ یوم القیامة من سبعة ارضین

( کنز العمال کتاب الغصب ٣٠٣٤١ ١٠/ ٢٨١ )

جو کسی کی معمولی زمیں بھی ظلما لے گا روز قیامت ساتوں زمین تک اسے دھنسا دیا جاٸیگا
_______________________

فتاوی مفتٸ اعظم جلد پنجم کتاب الغصب صفحہ ١٠٧
_________________________

فتاوی مصطفویہ کتاب الغصب صفحہ ٤٣٣
پر بھی اسی طرح لکھا ہے ۔۔۔۔۔
__________________________

نیک اعمال صرف مسلمانوں کے قابل قبول ہیں چونکہ اعمال کا دارومدار جو ہے ایمان پر ہے مسلمان ہو تو نیک اعمال کار آمد اور مسلمان نہ ہو تو نیک اعمال قابل قبول نہیں دنیا میں کافر کو نیکی کا بدلہ مل جاتا ہے لیکن آخرت میں کوئی نیک عمل کافر کے نامہ اعمال میں ہے ہی نہیں لہذا وہ ہمارے نیک اعمال تو نہیں لے سکتا لیکن یہ بات ضرور ہے کہ کافر کے ساتھ دھوکہ اس کا مال چوری کرنا وغیرہ گناہ ہے اگر کوئی مسلمان ایسا کرےگا تو گناہ گار ہوگا

امام حاکم روایت کرتے ہیں کہ جنگ حنین میں ایک صحابی فوت ہوگئے

فذکرو لرسول الله صلی الله علیه وسلم فقال صلو علی صاحبکم متغیروا وجوہ الناس لذالک فقال ان صاحبکم غل فی سبیل اللہ ففتشنا متاعه فوجدنا حرزو من خرز الیہود لا یساوی درھمین
ان تمام تر عبارتوں سے اندازہ کرنا چاہیے کہ غیر مسلموں سے بھی فراڈ دھوکہ دہی وغیرہ ناجائز ہے ۔۔۔

والله تعالیٰ اعلم بالصواب

__________________________

✍️ محمد ضیاءالدین خان قادری حنفی

✍️ محمد زبیر رضا الغوثی
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
" ہر حال میں اللّٰه تعالیٰ کا شُکر ادا کرنا چاہیے "

ایک عارف باللّٰه رات کو تہجّد کے لیے اُٹھا تو سردی ڈھانپنے کے لیے کپڑا نہ تھا تو سردی کی شِدّت سے رونے لگا۔اللّٰه تعالیٰ کی طرف سے پیام پہنچا کہ ہم نے تمہیں اپنی حاضری کی توفیق بخشی اور دوسروں کو غفلت کی نیند طاری کر دی یعنی تیرا تہجّد کے لیے اُٹھنا میری نعمت اور ان کا غفلت سے سوتے رہنا سزا،تو پِھر تمہیں ہمارا شُکر ( ادا ) کرنا چاہیے نہ کہ کپڑوں کے نہ ہونے سے جزع فزع ( یعنی گریہ و زاری ) کرنا،کیونکہ غفلت کی مُصیبت سے کپڑے کے نہ ہونے سے سخت تر ہے۔

( تفسِیر رُوح البیان،پارہ: ۲۹، صفحہ: ۴۶ )
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حافظ ملت ایک دعوت میں ...
// انجانے میں دیوبندی کا نکاح
امام احمد رضا اکیڈمی App ایپ
مطالعہ اور ترک مطالعہ | علم جہل
مہر کے دو مسئلے فتاویٰ فقیہ ملت
مرد کا حیا دار ہونا... عورت کا حیا
اگر کوئی چیز گم ہو جائے تو
مقطع چرا کے صاحب اشعار ہو گئے
شعر = حضرت حلیمہ کا مقدر ...
سوتے وقت آیت الکرسی کی اہمیت