🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
آج مورخہ 21 نومبر 2020 کوفجربعد حسب معمول مدینہ پارک، نزد مدینہ مسجد ،آزاد نگر جمشید پور میں ریاضت بدنی سے فراغت کے بعد پی ٹی ماسٹر جناب الحاج سید سمیع احمد صاحب نے پرانی یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ
کریمیہ ہائی اسکول، آزادنگر، جمشید پور میں 1969سے پہلے ایک بہت ہی مخلص اور انسانیت نواز ہیڈ ماسٹر ہواکرتے تھے جن کا نام جناب ماسٹر شعبان الحق صاحب تھا. وہ بلیک بورڈ پر دونوں ہاتھوں سے لکھا کرتے تھے. حیرت کی بات تو یہ ہے کہ وہ کبھی کبھی ایک ہی بلیک بورڈ پر ایک ہاتھ سے میتھ اور دوسرے ہاتھ سے فزکس لکھا کرتے تھے.
راوی کی عمر اس وقت 68سال ہے.
جب سید صاحب یہ واقعہ سنارہے تھے تو میرے ذہن میں امام عشق و محبت کے تعلق وہ جو روایت مشہور ہے کہ آپ دونوں ہاتھوں سے لکھا کرتے تھے اس پر بعض لوگوں کو تردد ہوتا ہے اور بعض محض عقیدت میں غلو کہہ کر تنقیص کی بے جا جسارت کر کے اپنی عاقبت خراب کرتے ہیں ان کی تردید اور عاشق رسول کی خداداد صلاحیت کی تصدیق ہو گئی.
واضح رہے کہ سید صاحب کے کان امام احمد رضا کے واقع سے آشنا نہیں ہے.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=861370057941429&id=100022053280847
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
#امتی_کو_حق_نہیں_کہ........

"کسی گستاخ کو معاف کردیا یہ حضور کا اپنا حق تھا... امتی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ حضور کی طرف سے منصف بن کے گستاخوں کو معاف کرتا پھرے"

امیر عزیمت علیہ الرحمہ

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3475804042537002&id=100003223204679
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*شیر بیشہ اہل سنت اور منظور نعمانی کا مناظرہ*

علامہ بندیالوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: کہ حضور شیخ الاسلام رحمہ اللّٰہ تعالٰی نےسلانوالی میں ایک تاریخی مناظرہ کرایا دیوبندیوں کی طرف سے مولوی منظور نعمانی تھا اور اہل سنت و جماعت کی جانب سے شیر بیشہ اہل سنت و جماعت مولانا حشمت علی خان صاحب بریلوی رحمہ اللّٰہ تعالی تھے۔ علم غیب پر مناظرہ ہوا۔ دیوبندی مولوی نے دلیل دی کہ قرآن پاک میں ہے کہ "وللّٰہ عنده علم الساعة" الاية مولانا حشمت علی خان صاحب نے سوال کیا کہ عموم السلب مراد ہے یا سلب العموم؟ ( *عموم السلب* کا یہ معنی ہے کہ ہر بندہ کسی وقت بھی قیامت کا علم نہیں رکھتا اور *سلب العموم* یہ ہے کہ ہر کوئی علم قیامت نہیں رکھتا۔ یعنی سارے نہیں جانتے۔)
*پہلے معنی* میں ہر ایک سے نفی ہے علم قیامت کی اور ہر وقت میں یعنی جمیع اوقات میں اور ان جمیع اوقات میں قیامت کا دن بھی ہے یہ دن بھی جمیع اوقات کا ایک فرد ہے یعنی کے دن بھی اسے قیامت کا علم نہ ہو۔اور *دوسرے معنی* کے لحاظ سے ہر ایک سے علم کی نفی نہیں ہوتی بعض کو تو علم ہو اور بعض کو نہ ہو پھر کہہ سکتے ہیں کہ سارے نہیں جانتے۔ وہ (منظور نعمانی) مولوی تھا اس نے سمجھ لیا کہ سلب العموم سے تو میرا مدعا ثابت نہیں ہوتا تو اس نے کہا کہ عموم السلب بایں معنی کہ قیامت کے دن سے پہلے ہر ایک اور ہر وقت میں نفی ہے۔ تو اس کے جواب میں شیر بیشہ اہل سنت مولانا حشمت علی خان صاحب رحمہ اللّٰہ تعالی نے بڑا مذاق اڑایا۔ ادھر عموم السلب اور پھر بایں معنی یعنی تقیید مطلق بھی اور مقید بھی یہ قید کہاں سے نکل آئی؟ آپ نے فرمایا: کہ تین دن مناظرہ رہا مولانا صاحب کے دلائل کے جواب دیوبندی مولوی نہ دے سکا۔
نوٹ:(از جامع کتاب) قبلہ استاذی المکرم (علامہ بندیالوی علیہ الرحمہ) نے ارشاد فرمایا کہ سلب العموم سے ہمارا مطلب حاصل ہوتا ہے کہ نبی علیہ الصلوة والسلام جانتے ہیں اور ہم نہیں جانتے اور عموم السلب وہ لے نہیں سکتے کیونکہ جب قیامت آجائے گی تو ہر ایک کو قیامت کا علم آجائے گا پھر عموم السلب کہاں رہا۔

(ذکر عطاء فی حیات استاذ العلماء صفحہ 379۔ 389 مطبوعہ استاذ العلماء اکیڈمی خوشاب)

ابو الحسن محمد شعیب خان
22 نومبر 2020

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2872391953040113&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
انھیں جانا ، انھیں مانا ، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا

کسی نے پوچھا ہے کہ اِس شعر میں لفظ: اِنھیں پڑھنا چاہیے ، یا اُنھیں ۔
( یعنی الف پر پیش درست ہے ، یا زیر ؟ )

میں نے عرض کی:

دونوں طرح ٹھیک ہے ۔

جو حضور کو مدینے تشریف فرما سمجھ کر پڑھتا ہے ، وہ " اُنھیں " کہے ۔

اور

جو حضور کو اپنے دل میں جلوہ فرما سمجھ کر پڑھے ، وہ دل کی طرف اشارہ کر " اِنھیں " کہے ۔ اور یہ درجۂ کمال ہے ۔ ؎

اِنھیں جانا ، اِنھیں مانا ، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحَمْد ، میں دُنیا سے مسلمان گیا !

✍️لقمان شاہد
22-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3021999151413587&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
مشہور ولی اللہ حضرت سَمنون رحمۃ اللہ علیہ مسجد میں بیٹھ کر محبت پر گفتگو کر رہے تھے کہ ایک چھوٹا سا پرندہ آیا ۔
وہ آپ کے قریب ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر مزید قریب ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اتنا قریب ہوا کہ‌ہاتھ پر بیٹھ گیا ( اور ذکرِمحبت سننے لگا ) ۔
پھر ( جب ذکرِ محبت کی‌تاب نہ لاسکا تو ) اس نے اپنی چونچ زمین پر مار کر لہو لہان کر لی ، اور مر گیا ۔

( الرسالۃ القشیریۃ ، باب المحبۃ ، ص 657 ، ط دارالمنھاج بیروت ، س 1438 ھ )

وہ عاشق بھی اُسی پرندے کی طرح تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو توہینِ محبوب برادشت نہ کرسکا اور " مَنْ سَبَّ نَبِیًّا فَاقْتُلُوہُ " کے نعرے لگاتا ہوا شہیدِ محبت ہوگیا ۔

ہائےمحبت !!

مَنْ مَّاتَ عِشْقاً فَلْیَمُتْ ھٰکَذَا
لَاخَیْرَ فِی عِشْقٍ بِلَامَوْت 😥

( جو عشق میں جان دینا چاہتا ہے وہ اِس طرح دے ، عشق میں موت کے بغیر کوئی بھلائی نہیں )

✍️لقمان شاہد
23-11-2029 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3022413151372187&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
آپ کے سامنے بہت بڑا مجمع ہے ، جس میں لاکھوں حسین و جمیل ہیں ، اور " ایک " آپ کا محبوب بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی نظریں کسی حسین پر نہیں جم رہیں ، صرف اپنے محبوب کو تلاش کر رہی ہیں۔

آپ تو جانتے ہی اُسے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا دل مانتا ہی اسے ہے ؛ اس کے علاوہ نہ کسی پر نظر ٹھہرتی ہے ، نہ دل قبول کرتاہے ۔

پھر کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

بھرے مجمعے سے آپ کا پیارا نمودار ہوتا ہے اور آپ کو سینے سے لگالیتا ہے !

اُس وقت آپ کے جذبات کیا ہوتے ہیں ؟

یہ تو آپ کے علاوہ کوئی نہیں بتاسکتا !

بس آپ کی زبان پر بے ساختہ شکر الہی جاری ہوجاتا ہے اور آپ کہتے ہیں مجھے میرا محبوب مل گیا ، مجھے سب کچھ مل‌گیا ۔

اب دیکھیے امام احمد رضا کیا کہتے ہیں ، کہتے ہیں ؎

اِنھیں جانا ، اِنھیں مانا ، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا

ساری کائنات اور اس کا حسن و جمال میرے سامنے تھا ، مگر میں نے اس میں سے صرف اپنے حبیب ﷺ کو ڈھونڈھا ، میرے دل نے کسی اور کو قبول ہی‌نہیں کیا ۔‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس جب مجھے حضور مل گئے تو میں نے لِلہ الحمد کہا ( شکر کیا ) ، کہ میں مسلمان ہو کر مرنے میں کامیاب ہوگیا ۔

اب پڑھیے ؎

اِنھیں جانا ، اِنھیں مانا ، نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحَمْد ، میں دُنیا سے مسلمان گیا !!

✍️لقمان شاہد
22-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3022545754692260&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
محدث یحیٰ بن اکثم رحمہ اللہ جب بصرے کے قاضی‌ ( چیف جسٹس ) مقرر ہوئے ، اُس وقت اُن کی عمر 21 سال تھی ۔
بعض عمر رسیدہ بصریوں نے اس کَم سِنی پر انھیں بطور طنز کہا:

قاضی صاحب کی عمر کتنی ہے ؟

انھوں نے فی البدیہ جواب دیا :

جتنی حضرت عتاب بن اسید کی تھی ، جب رسول اللہ نے انھیں مکے کا گورنر بنایا تھا ۔

**********

اگر کوئی کم سِن ، اتفاق رائے سے امیر مقرر ہوجائے تو بڑوں کو اس پر طنز نہیں کرنا چاہیے ۔

بعض چھوٹے وہ کام کر دکھاتے ہیں جو بڑے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں ۔

کیا آپ نہیں جانتے کہ قسطنطنیہ بڑے بڑے جرنیلوں سے فتح نہ ہوسکا ، لیکن اکیس سالہ سلطان محمد فاتح نے فتح کرلیا ۔

✍️لقمان شاہد
22-11-2020ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3022634778016691&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
میرے استاد گرامی قدر حضرت مولانا پیر سید امیر حسین شاہ صاحب انتقال فرماگئے ہیں ، احباب سے دعائے مغفرت کی التجا ہے ۔

رب تعالیٰ غریق رحمت کرے ، میں نے ایسا انمول استاد کہیں نہیں دیکھا 😥😥😥

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3022824277997741&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جو لوگ ان تُرکش اداکاروں کے گیت گانے لگ گئے ہیں جو حضور کے نام پر صرف سینے پہ ہاتھ رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اُس عالمِ ربانی کو کیسے بھول جائیں گے جو نامِ پاک ﷺ پر سر جھکاتا رہا ، جان و دل فدا کرتا رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!

اے ہماری آنکھیں نم کر کے جانے والے ! تیری بہت یاد آتی ہے ، اور آتی رہے گی ؎

کبھی آہ لَب پہ مَچل گئی ، کبھی اَشک آنکھ سے ڈَھل گئے
یہ تمھارے غم کے چراغ ہیں ، کبھی بُجھ گئے ، کبھی جَل گئے

✍️لقمان شاہد
23-11-2020 ء

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3023679381245564&id=100008105947430
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
جیتے جی قدر بشر کی نہیں ہوتے پیارے

کسی نے کہا ہے :

جیتے جی قدر بشر کی نہیں ہوتے پیارے یاد آئے گی تمھیں میری وفا میرے بعد

انسانی فطرت ہے کہ جب کوئی چیز پاس موجود ہو تو اس کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھ نہیں پاتا۔
اس کی قدر جیسی کرنی چاہیے ویسی نہیں کرتا جب جدا ہو جائے تو پھر افسوس کے ہاتھ ملتا ہے۔

عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطن
یہ الگ بات ہے کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ۔

انسان نے تو اللہ تعالیٰ کی ناشکری کی پھر کوئی بشر کیسے امید رکھے کہ میری اس دنیا میں جیتے جی قدر کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَ مَا قَدَرُوا اللّٰہَ حَقَّ قَدۡرِہٖۤ

وہ کسی نے کہا ہے نا کہ :

دنیا نہیں عیش جاودانی کے لیے
مجلس یہ نہیں مرثیہ خوانی کے لیے

جب ما قدرو اللہ خدا کہتا ہے
کیوں روتے ہو اپنی قدر دانی کے لیے

عبد مصطفیٰ آفیشل
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
حضرت سیدنا سری سقطی رَحۡــمَــةُ
الـلّٰـهِ تَـعَـالیٰ عَـلَیۡه نمازی کیسے بنے؟
یہ مختصر سا واقعہ ضرور‌ پڑھیں!
https://t.me/islaamic_Knowledge/10164
فضائل علم و علماء 📖 صَفحہ144
حضور فقیہ ملت حضرت‌علامہ
#مفتی_جلال_الدین_احمد_امجدی
رَحۡـــمَـــةُ الـــلّٰـــهِ تَــعَــالیٰ عَـــلَـــیۡــه
1