🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹
2.86K subscribers
69.6K photos
227 videos
257 files
8.82K links
یہاں روزانہ اسلامی تاریخ اور بزرگانِ دین و علمائے ربانیین کی تاریخ ولادت و تاریخ وفات اور دینی باتیں (فوٹو،پوسٹ) تاریخ اور مہینے کی مناسبت سے مع کتابوں کی لِنکس بھیجی جاتی ہیں
طالب دعا 🤲
محمد جمال الدین خان قادری رضوی عفی عنہ
🆔 @Muhammad_Jamaluddin_Khan
Download Telegram
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
خادمَ الإسلامْ! يا مخدوم العالمْ الوداعْ
الوداعْ يا سيد الأبطال همًّا الوداعْ

نحن نبكي من ذهابكْ يا إمام العاشقينْ
سُمعتُكْ في العالمِ كَيُوسفَ بْنِ تاشفينْ
ْ
يا للأسفِ! لم نزُرْك في حياتكْ سيّدا
بالمباشر، نحنُ نرجوا في النعيمِ قد نرىٰ

رعبُكَ في قلب فاسقْ حتى يوم موتِهِ
لا يزال صوتُك في العالم مع رعدِهِ

لمّا تنظرْ في الصلابة مثلَه عينُ الفلكْ
لمّا نظر الفاسقون كانوا كَالصَّيدِ الفكك

يغفر الله له يعطيه أجرًا كاملا
يلتجي تابش إلى الله تعالى دائما

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2779186402359031&id=100008030947838
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
[11/19, 12:41 AM] Zulfaqar Khan Naimi: طرزرضا کی پیروی عاصمؔ یہ تیری شاعری
آج سے چند سال قبل ماہنامہ جام نور میں جناب احسان اللہ صفوی علیگ صاحب کے درج ذیل شعر ؎
کفر و اسلام کی سرحد سے الگ دور کہیں
اک نئی دنیا محبت کی بسائے کوئی
کے دفاع میں صوفیاے کرام کے شطحیات کے حوالے سے جناب ذیشان مصباحی ثم سعیدی صاحب کاایک مضمون شائع ہوا تھا، جس کا فقیر نے’’ کارپاکاں را قیاس ازخود مگیر ‘‘کے عنوان سے مضمون ہی کی شکل میں تفصیلی جواب لکھا تھا جو الحمدللہ علمی حلقے میں بہت مقبول ہوا۔اوراس مضمون کو بعد میں کتابی شکل میں ’’تصوف کے بدلتے رنگ ‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا تھا۔جواب کا کافی دنوں تک انتظار رہا مگر جواب ہوتا تو لکھا جاتا۔
خیر اس کے بعد ان کی تحریروں کے جواب لکھنا وقت کو ضائع کرنا سمجھ کر چھوڑدیا گیا۔مگر کافی عرصے بعد آج اچانک ان کی ایک تحریر نظر سے گزری جس میں انہوں نے شیخ بدایوں مولانا اسیدالحق بدایونی( اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے)کے حوالے سے کچھ عجیب سی باتیں تحریرکی ہیں ۔تحریر کو دوحصوں میں تقسیم کیا جائے تو ایک حصہ افتراق امت کی بحث پر مشتمل ہے اور دوسرا امام اہل سنت اعلیٰ حضرت قدس سرہ سے شیخ صاحب کے بغض و عداوت کے اظہارپرمشتمل ہے۔
پہلا حصہ چوں کہ تفصیل طلب ہے اس لیے ہم اس سے بس اس لیے صرف نظر کررہے ہیں کہ یہ مقام تفصیل کا نہیں ۔نیز اس پر بہت کچھ اب تک لکھا جاچکاہے اور آگے بھی لکھا جاتارہے گا،لیکن ہم دوسرے حصے پر کلام کرنا ضروری سمجھتے ہیں تاکہ امام اہل سنت کے حوالے سے شیخ صاحب پرلگائے گئے الزام کی حقیقت سے اہل علم اوردانش ور طبقہ آگاہ ہوجائے اور جان لے کہ یہ اہل سنت میں آگ بھڑکانے کی نئی کوشش ہے۔
آمدم برسرمطلب! جناب ذیشان سعیدی صاحب شیخ صاحب کے حوالے سے لکھتے ہیں :
’’مولانا فرمایا کرتے تھے کہ بریلویوں کا دعویٰ ہے کہ اعلیٰ حضرت کا نام لیے بغیر کوئی بھی تحقیق مکمل نہیں ہوتی ، اس لیے میں نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے کہ مجھے کسی بھی تحقیق کے لیے فاضل بریلوی کے حوالے کی محتاجی نہیں ہے۔ جو محتاج ہوں وہ ان کا حوالہ ضرور دیں ، لیکن اللہ کا شکرہے کہ متقدمین علما نے مجھے اس احتیاج سے بے نیاز کردیا ہے۔‘‘
اولاً تو اہل علم بریلویوں کا ایسا کوئی دعوی نہیں اوراگرہوتا بھی تو یہ عقیدت پرمحمول کیا جاتاہے اوراس طرح کے دعوے ہر عقیدت مند اپنے ممدوح کے حوالے سے دینے کا مجازہوتاہے جس پر بہت سی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں ۔
دوسری بات شیخ صاحب کے حوالے سے اس قدر گھٹیا نظریہ پیش کرنا وہ بھی ان کی شہادت کےبعد یقیناً ان کی روح کو اذیت وتکلیف میں مبتلا کرناہے۔
اس پوری عبارت سے جو خلاصہ نکل کرسامنے آتاہے وہ بس اسی قدر ہے کہ شیخ صاحب فاضل بریلوی اور بریلویت سے بیزارتھے اوران سے عداوت رکھتے تھے۔ہمیں ہرگزہرگزان سے اس طرح کے کسی نظریہ کی امید نہیں ہے ۔
اہل علم بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے اساتذہ میں ایک خصوصی نام امام علم وفن خواجہ مظفرحسین رضوی علیہ الرحمہ کابھی ہے ،جو خالص بریلوی اور کٹررضوی تھے۔درس نظامی کے علاوہ بہت سی علمی وفنی کتابیں خواجہ صاحب سے ہی آپ نے پڑھی ہیں۔بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ آپ کی علمی صلاحیت ولیاقت اور علوم وفنون میں مہارت میں خواجہ صاحب کا سب سے بڑا ہاتھ رہاہے تو غلط نہیں ہوگا۔اورخواجہ صاحب کے پاس جو کچھ تھا جس کا وہ اپنی حیات میں اظہارکرتے تھے وہ سب فاضل بریلوی کافیضان تھا۔ امام اہل سنت کی کتابوں کے مطالعے سے خواجہ صاحب کو علمی عروج عطاہوا۔تو یہ بالواسطہ فاضل بریلوی سے ہی استفادہ ہوا۔اس کے علاوہ کتاب افتراق امت میں شیخ صاحب نےاپنے موقف کے ثبوت میں حضرت مدنی میاں دامت معالیہم کاحوالہ بھی پیش کیاہے جو ایک صفحہ پر محیط ہے۔اور اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتاکہ شیخ الاسلام بریلوی ہیں۔اورایسے بریلوی کہ خود لکھاہے کہ میں اپنے بریلوی ہونے پر فخر محسوس کرتاہوں۔
ملاحظہ کریں وہ لکھتے ہیں:
’’امام احمد رضا قادری بریلوی کی عظمت و شان اور بارگاہ خدا اور رسول میں ان کی مقبولیت کو سمجھنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ ان کی ذات گرامی تو بڑی چیز ان کی شہر کی طرف نسبت اہل ایمان اور اس کے عاشق رسول ہونے کی دلیل بن گئ ہے اب میں الحمد للہ مسلکاحنفی نسبتاًجیلانی مشربًا اشرفی اور وطناً کچھوچھوی ہونے کے باوجود اپنے آپ کو بریلوی کہتے ہوۓ فخر محسوس کرتا ہوں۔‘‘[ماہنامہ حجاز جدید دہلی.؛ امام اہل سنت نمبر. ستمبر واکتوبر ۱۹۸۹ءصفحہ.۹۵،۹۴]
جناب ذیشان سعیدی صاحب کے بیان کردہ دعوے میں متقدمین علما کے حوالے سے جو بات کہی ہے اس کی کتاب کے مندرجات سے بھی تکذیب ہورہی ہے۔کیوں کہ کتاب میں علماے متاخرین ،معاصرین بشمول بریلوی حوالے موجود ہیں۔اگرچہ بالواسطہ ہی ہیں ۔کیوں کہ اگر بریلویوں کا دعوی ہے تو پھر بریلوی یہ کہنے کے بھی مجازہیں کہ بھلے ہی اس میں اعلیٰ حضرت کا نام نہیں ہے مگر
بریلوی شیخ وعالم کا حوالہ اس میں درج ہے یہ بھی اعلیٰ حضرت ہی کا فیضان ہے۔
علاوہ ازیں اگر یہ بات درست مان لی جائے تو پھر وہ حدیث پاک کے مطابق ذوالوجھین کے مصداق ہوں گے جن کے بارے میں بہت سی وعیدیں احادیث نبویہ میں موجود ہیں ۔کیوں کہ انہوں نے مجھ فقیر سے اور بہت سے اہل علم حضرات سے امام اہل سنت کے حوالے سے اپنی عقیدتوں اورمحبتوں کا خوب اظہارکیاہے اوران کی کتابوں سے استفادے کی تفصیل سنائی ہے۔تویہ دو منہ والی بات ہوگئی جس کا فقیر کوبالکل یقین نہیں ہے۔اورشیخ صاحب ہرگزاس حدیث کے مصداق نہیں ہیں !!!
مولانا موصوف سے امام اہل سنت کے حوالے سے فقیر نے بارہا گفتگو کی، فون پر بھی اور ان کی خانقاہ میں بیٹھ کربھی۔ہمیشہ انہوں نے امام اہل سنت کی خدمات جلیلہ اوران کی نظریات دینیہ کے حوالے سے مثبت اور مدح آمیز انداز میں ہی بات کی۔امام اہل سنت کے حوالے سے شیخ صاحب سے جو کچھ بھی تبادلہ خیال ہوا وہ لفظ بہ لفظ تو یاد نہیں ہاں البتہ ع
کچھ کچھ تو ہمیں یاد ہے سب یاد نہیں ہے
جس قد ر یاد ہے اسے یہاں لکھنا ضروری سمجھتاہوں ۔ملاحظہ کریں:
فقیرنے پہلی بار ان سے۲۰۰۷ میں فون پر بات کی تھی ۔اورپھر غالباًاسی سال بدایوں شریف خانقاہ میں حاضری ہوئی اور پہلی بالمشافہ ملاقات مسجدمیں نماز ظہرکے بعد ہوئی ۔نماز کے بعد دفتر میں بیٹھے چائے وغیرہ آئی اور اسی دوران گفتگو چل پڑی۔اس وقت چاروں طرف سناٹا تھا میں اور شیخ صاحب وبس!
فقیر: آپ کے تعلق سے کچھ عجیب سی باتیں گردش کررہی ہیں
شیخ صاحب : کیا؟مسکراتے ہوئے!
فقیر: آپ ایک مشت داڑھی کے وجوب کے قائل نہیں ہیں !
شیخ صاحب : قہقیہ مارکرہنسے اورمنہ میں پڑیا ڈالتے ہوئے بولے جھوٹ سراسرجھوٹ۔میں وجوب کا قائل ہوں ورنہ میری داڑھی چھوٹی ہوتی ہے آپ دیکھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقیر: آپ چاروں اماموں پرتقلیدسے بیزارہیں
شیخ صاحب : استغفراللہ توبہ!میں حنفی ہوں، قادری ہوں۔ اب پوری دنیامیں ڈھنڈورا پیٹتانہیں پھروں گا۔ قدرے غصہ وغضب میں ۔۔۔میں اپنے آبا واجدادکی فکرکا غلام ہوں مولانا!میں ان سے ہٹ کر اپنی عاقبت خراب کروں گا؟
فقیر: اچھا حضرت !بریلی شریف سے آپ کے خانقاہی اختلاف کے سبب آپ اعلیٰ حضرت کی مخالفت کرتے ہیں ایسا اگرکوئی کہتاہے تو ؟
شیخ صاحب : ثابت کرے!زندگی بھر کوئی ثابت نہیں کرپائے گا۔میرے اجدادنے جنہیں عزت دی میں انہیں ذلیل کرکے ان کی ذات پر کیچڑ اچھال کر اپنے اجدادکی پکڑیاں اچھالوں گا ؟ہرگزہرگزنہیں ؟فاضل بریلوی سے ہمارے خانقاہی اختلافات کے چند سال دیکھنے والوں کو پچھلی پوری صدی بھی دیکھنا چاہیے ۔اورپھر قدرے مسکراتے ہوئے بولے مولانا!یہ دیکھیں (میزپر دائیں طرف اشارہ کرتے ہوئے )فتاوی رضویہ رکھی ہوئی ہے ۔میں اسے پڑھتاہوں روز پڑھتاہوں اور بہت کچھ حاصل کرتاہوں اگرمجھے فاضل بریلوی سے عداوت ہوتی تو میں فتاوی رضویہ پڑھتاہی نہیں ۔ پڑھتابھی تو دکھانے کے لیے میز پرنہیں رکھتا۔میرے یہاں فتوے بھی اسی کی روشنی میں دیے جاتے ہیں پہلے فتاوی رضویہ دیکھی جاتی ہے تاکہ کوئی مسئلہ دارالافتاء سے ایسا نہ جائے جو اس سے مختلف ہو اورمزیداختلاف کو ہوا ملے۔اورسنیں مولانا!
ابھی جلدی کی بات ہے میں ردولی شریف حاضر ہواتھا ۔عمار میاں نے دوران گفتگو کسی بات پر کہا کہ ہمیں کیاضرورت پڑی ہے فتاوی رضویہ کے حوالے کی ؟تو میں نے انہیں صاف جواب دیا مولانا !کوئی اور ہوتاتو شاید خوش ہوتا ۔
میں نے کہا کہ اگر فتاوی رضویہ ،بہارشریعت ،قانون شریعت کا بدل ہوتو اس کی بات نہ کی جائے اورجب بدل نہیں ہے توپھراس کے بغیر چارہ کار نہیں ہے۔جس پر وہ خاموش ہوگئے۔
اورہاں مولانا ایک بات اوربتادوں :فاضل بریلوی کی جو خدمات ہیں ان سے کسی متعصب ہی کو اختلاف ہوسکتاہے۔ہمیں تو بہرحال نہ ان کی خدمات سے اختلاف ہے نہ ان کی تعلیمات ونظریات سے الحمدللہ۔
ایک دن میں اورمولاناڈاکٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا عبدالحی لکھنوی کی حدیث دانی پربات کررہے تھے ان کا ماننا تھا کہ علم حدیث میں علامہ لکھنوی کو فاضل بریلوی سے زیادہ عبورحاصل تھا ۔میں اگر عداوت رکھتا تو حامی بھرتا مگر میں نے وہیں جواب دیا نہیں بالکل نہیں فاضل بریلوی کی حدیث واصول حدیث کے حوالے سے تین کتابیں ،
حاجزالبحرین ،منیرالعین ،اورالھادی الکاف کو ایک پلڑے میں رکھ دیں اور علامہ لکھنوی کی ساری کتابیں اس فن کی ایک پلڑے میں ،تو فاضل بریلوی کی یہ تین کتابیں بھاری پڑیں گی۔
(اسی دوران کہنے لگے یار !حاجزالبحرین پڑھتے وقت سمجھ میں نہیں آتا کہ بندے کے پاس کتابیں کہاں سے آتی تھیں۔دھڑادھڑحوالے دینا اور وہ بھی نایاب کتابوں کے حوالے جو اس دور میں بہت مشکل تھا۔ اس دور میں تو بہت آسان ہے سیڈیوں میں کتابیں موجود ہیں ۔کوریرسے منگالیں،کسی کو میل کردیں وہ تلاش کرکے اسکین کراکے بھیج دے گا مگر اس دور میں تو یہ کام بہت ہی مشکل بالکل ناممکن ساتھا۔یہ سب اللہ کی دین ہے)
اچھا ایک مزے ک
ی بات سناؤں ۔
میں اباحضور کے ساتھ بسولی(یاشیخوپور۔فقیرکو اچھے سے مقام کا نام یاد نہیں ) گیاتھا ۔وہاں جس کمرے میں میری رہائش تھی وہاں بھی لوگ ملنے آرہے تھے ایک مشہورشاعر بھی پہنچ گئے ۔دعا سلام کےبعد انہوں نے اپنی شاعری سنانا شروع کی اور پھر باتیں ہونے لگیں اسی دوران وہ تڑک کر بولے کہ حضور میں نے اعلیٰ حضرت کے دیوان حدائق بخشش میں دس غلطیاں نکالی ہیں ۔ان کو مجھ سے امیدتھی کہ میں انہیں سراہوں گا ،مگر میں نے برجستہ ان سے کہا اس کا مطلب ہندوستان میں اعلیٰ حضرت سے بڑا کوئی شاعرنہیں وہ ایک نمبر کے شاعرہیں ۔وہ حیرت سے بولے کیوں حضور؟تو میں نے کہا لوگوں کا دعوی ہے کہ داغ ،غالب وغیرہ مشہور شاعروں کے دیوان میں سیکڑوں غلطیاں ہیں اوراعلیٰ حضرت کے دیوان میں دس تو پھر اس سے تو یہی پتہ چلا کہ وہ بڑے شاعرتھے۔وہ وہیں خاموش ہوگئے اور پھرآخرتک نہیں بولے۔
اورہاں مولانا ہماری لائبریری میں اعلیٰ حضرت کے نایاب مخطوطات ہیں کئی اہم نادرتحریریں اورفتاوی ہم نے محفوظ رکھے ہیں کچھ آپ ان شیشوں کی الماری میں دیکھ سکتے ہیں ۔فقیرنے دیکھا بھی۔۔۔۔۔
ہم اعلیٰ حضرت سے بغض کیوں رکھیں گے؟ اگربغض ہوتاتو پھر ان کی تحریریں جس قدر ہوتیں ہمارے پاس ہم سب ضائع کردیتے مگر نہیں ۔ابھی چند دنوں قبل ہم نے اشرفیہ والوں کو اعلیٰ حضرت کے عربی قصائد کا مجموعہ دیا ہے مخطوطہ کی شکل میں ۔اورہم سے جو ہوسکے گا وہ ہم شائع کریں گے ان شاء اللہ تعالیٰ ۔اورپھرکہیں گے لو ہمیں فاضل بریلوی سے بغض ہے۔۔۔۔۔آپ نے میر امقدمہ پڑھا ؟
فقیر: کون سا؟
شیخ صاحب : قصیدتان رائعتان پر۔
فقیر: نہیں ۔
شیخ صاحب : پڑھیں ۔تو آپ کو پتہ چلے گا کہ میں کس قدر فاضل بریلوی سے بغض رکھتاہوں ۔شرم نہیں آتی لوگوں کو اس قدر بے کارکی باتیں کرتے ۔
فقیر نے واپسی پر مقدمہ پڑھا اور پڑھتا ہی چلا گیا۔کس کھلے دل سے شیخ صاحب نے امام اہل سنت کی عظمت وبرتری کا اعتراف کیا ہے اورامام اہل سنت کی عربی دانی کے قصیدے رقم کیے ہیں۔فصاحت وبلاغت ،شاعرانہ عظمت ،قواعد سخن بحوروعروض ،نحووصرف وغیرہ علوم پر امام اہل سنت کے عبور ومہارت کا بے باکانہ غیر متعصبانہ اعتراف اور پھرقصائد پر فاضل بغداد ڈاکٹر رشید عبیدی کے ذکرکردہ نقائص وعیوب اورشبہات کا زبردست علمی وتحقیقی انداز میں ازالہ کیاہے جسے پڑھنے کے بعد شیخ صاحب کے حوالے سے امام اہل سنت سے بغض وعداوت کی بات بے بنیاد اور جھوٹ ثابت ہوجاتی ہے۔ہم کچھ اقتباسات مولانا ذیشان صاحب کے لیے بھی نقل کیے دیتے ہیں۔ملاحظہ کریں۔ شیخ صاحب رقم طرازہیں:
’’یہ قصائد فقیہ اسلام حضرت مولانا شاہ احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ الرحمہ …….اورعربی میں فاضل بریلوی کی شاعرانہ عظمت تینوں پہلو اجاگرہوتے ہیں۔………بین السطور اور حاشیے میں مصنف علام نے کہیں فارسی کہیں عربی میں مفردات کی تشریح وتوضیح کی خاطربہت سے لطیف اشارات فرمائے ہیں ،اشعار کی تشریح کے وقت ان اشارات سے مکمل استفادہ کیاگیاہے………قصائد کے شاعروناظم فقیہ اسلام حضرت مولانا شاہ احمد رضا خاں فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کا نام کسی تعارف یا تعریف کا محتاج نہیں۔آپ کی شخصیت ،علمی مقام اوردینی خدمات کا ایک زمانہ معترف تھا اورآج بھی ہے۔چوں کہ ابتدا ہی سے آپ نے بدمذہبیت اورفکری انحراف کے رد وابطال کو اپنا خصوصی موضوع قراردیا تھا لہٰذا آپ سے پہلے جوحضرات اس میدان کے شہسوار رہ چکے تھے ان سے متاثرہوناایک فطری امرتھا۔…….پہلے طریقہ یہ تھا کہ عرس میں جوتازہ نعت ومناقب پیش کی جاتی تھیں وہ ایک مجموعے میں عرس کی مختصر رودادکے ساتھ شائع کردی جاتی تھیں سن ۱۳۰۰ھ کے عرس کی روداد’’ماہ تابان اوج معرفت‘‘کے تاریخی نام سے شائع ہوئی تھی اس میں قصیدہ ،دالیہ کو مندرجہ ذیل عنوان کے تحت شائع کیاگیا:
قصیدہ فریدہ عربیہ بہیہ۔نتیجہ طبع وقاد وذہن نقاد جناب مستطاب جامع الکمال قامع بنیان اہل ضلال حامی مراسم دین متین مولانا مولوی احمد رضاخان صاحب قادری برکاتی بریلوی دامت برکاتہم……….اس سے حضرت فاضل بریلوی کی شخصی جامعیت کی ایک نئی جہت سامنے آتی ہے ۔…..قصائد کا لسانی ،عروضی ،فکری،شعری اور موضوعاتی مطالعہ کرنے سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ یہ کسی بہت کہنہ مشق شاعر کی فکر عالی کا نتیجہ ہے مگر آ پ کو شاید یہ سن کرحیرت ہوکہ جس وقت یہ قصیدے نظم کیے گئے اس وقت فاضل بریلوی کی عمر محض ۲۷؍سال پانچ ماہ تھی۔…..قصیدتان رائعتان کا ایک تیسرا پہلو بھی بہت اہم ہے۔۔۔۔۳۱۳؍اشعار کے ان دونوں قصیدوں میں کہیں پر قافیہ کی تکرارنہیں ہوئی ہے۔…..جب ہم ان کے شعری محاسن اورلسانی خصوصیات کا جائزہ لیتے ہیں تو یہ بات بہت نمایاں ہوکر سامنے آتی ہے کہ ان میں فکروفن اورزبان وبیان کی وہ خوبیاں اور محاسن موجودہیں جوکسی بھی فن پارے کو اہمیت ووقعت عطاکرتے ہیں۔….بلاغت اپنی تینوں اقسام معانی ،بیان،بدیع کے ساتھ زیرنظر قصائد میں جلوہ ریز ہے۔….عربی نحووصرف اورلغت پر گہری نظر اورمضبوط گرفت کے
بغیر اس پائے کے قصیدے نظم کرنا ممکن نہیں ہے قصیدوں کے حواشی اوربین السطور میں مصنف علامہ نے اسرارنحویہ اور لغویہ کی جانب جو اشارات کیے ہیں وہ مفید اور دل چسپ بھی ہیں اورقواعدولغت پر دسترس کی دلیل بھی۔‘‘[مقدمہ برقصیدتان رائعتان]
ہم پھر اپنی بات کی طرف آتے ہیں ۔
فقیر: خیر حضرت میری باتوں کا برا نہ مانیں میں نے جو سنا وہ پوچھ لیاہے ۔
شیخ صاحب : ارے نہیں کیسی باتیں کررہے ہیں ۔اچھا شروع کی دوباتیں داڑھی اور تقلید والی فلاں فلاں نے کہی ہیں ؟
فقیر: جی میں نے ان کا نام لینا مناسب نہیں سمجھا اس لیے یوں ہی اشاروں میں بات کی تھی ۔اب آپ جان ہی گئے ہیں تو کیا چھپانا۔
شیخ صاحب : مجھے اور بھی لوگوں نے بتایاہے کہ آج کل وہ میرے تعلق سے اسی طرح افواہ اڑارہے ہیں ۔خیر میں کس کس کو صفائی دیتا پھروں گا۔چھوڑیں مولانا ان باتوں کو ۔۔۔۔۔(اس کے بعد کچھ ذاتی باتیں ہوئیں ۔اورپھر نماز عصر کا وقت ہوچلا تھا نماز عصر کے بعد فقیروہاں سے رخصت ہوکر گھر آگیا۔)
فون پر بھی اکثر باتیں ہوتی رہتی تھیں ۔کئی بار ایسا بھی اتفاق ہوا کہ عید وغیرہ پر فون آیا کہ آپ ککرالہ نہیں آئے تو جواباً میں ہاں یا نہ کہتا اگرہاں میں جواب ہوتا تو کہتے کہ آجائیں پھر کسی وقت ۔اورفقیر حاضرہوجاتا۔اورپھر کھل کر بہت سے موضوعات پر تبادلہ خیالات کا سلسلہ چلتا۔ایک بار میں نے ڈاکٹر نوشاد عالم چشتی صاحب کے حوالے سے بھی پوچھا تو انہوں نے صاف طو رپرکہا کہ فاضل بریلوی کی مخالفت پرزیادہ زور رہتاہے ان کا ۔آپ نے میرا تبصرہ نہیں پڑھا جام نور میں ؟
میں نے نفی میں جواب دیا تو کہا پڑھ لیں! انہوں نے فاضل بریلوی کے حوالے سے جس طرح کا اسلوب اپنا رکھا ہے اس کے جواب میں اس سے زیادہ لکھنا بے سود ہے ۔(اور بھی بہت سی باتیں جن کا یہاں نقل کرنا ضروری نہیں )
میں نے جام نور سے وہ تبصرہ تلاش کرکے پڑھا جو بعد میں خامہ تلاشی کتاب میں شائع ہوا۔اس کے چند اقتباسات یہاں نقل کرنا فقیر ضروری سمجھتاہے تاکہ ڈاکٹرچشتی صاحب کی ذہنیت کے حوالے سے مولانا بدایونی کا نظریہ صاف ہوجائے ۔
ہم یہاں یہ بھی بتادیں کہ بعد میں شیخ صاحب سے خاصے اچھے مراسم چشتی صاحب نے بنالیے تھے مگر نظریہ اورمراسم میں خاصا فرق ہوتاہے جسے اہل علم بخوبی جانتے ہیں۔لکھتے ہیں:
’’ڈاکٹرنوشادچشتی صاحب نے ’’رضویات‘‘کے ایک اہم گوشہ پر قلم اٹھایاہے اورپہلی قسط میں موضوع سے پورا انصاف کیاہے جس میں تحقیقی وعلمی اسلوب کے ساتھ لب ولہجہ کی سنجیدگی اورمتانت کا بھی خاص خیال رکھاہے مگر پتانہیں کیوں دوسری قسط میں وہ تحقیقی اسلوب اورعلمی منہج سے دور جاپڑے اورکسی ’’معروف قاری صاحب‘‘کے متعلق عجیب وغریب حقائق کا انکشاف کرتے ہوئے ان کے بعض رازہاے دروں سے پردہ اٹھانے میں مصروف ہوگئے ۔اس کے لیے انہوں نے جام نور کے تین قیمتی صفحات کااستعمال کیاہے یہ عجیب وغریب حقائق نہ ان کے موضوع سے کوئی خاص واسطہ رکھتے ہیں اورنہ ہی جام نور کے مزاج ومعیار پرپورے اترتے ہیں اسی طرح انہوں نے مفتی اعظم کے خلفا کی جو بحث چھیڑی ہے وہ بھی حب علی میں کم بغض معاویہ میں زیادہ معلوم ہوتی ہے ۔پہلی قسط میں موصوف نے ایک جگہ ’’فاضل بریلوی مرحوم ‘‘تحریرفرمایاہے ،کسی وفات یافتہ شخص کو مرحوم لکھنا کوئی بری بات نہیں ہے مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ
’’گر فرق مراتب نہ کنی زندیقی‘‘
الفاظ کے استعمال میں عرف کا بڑا دخل ہوتاہے آج مذہبی اورروحانی اعتبارسے کسی عظیم شخصیت کو مرحوم لکھنا معنوی اعتبارسے کتناہی درست کیوں نہ ہومگرعرف کے خلاف اورناپسندیدہ ہے ۔اوراگرکسی کی اہمیت کم کرنے کے لیے ہوتوقابل مذمت بھی ہے۔ممکن ہے کہ چشتی صاحب یہ دلیل دیں کہ خود (ان کے نقل کردہ حوالہ میں )فاضل بریلوی نے شاہ رفیع الدین دہلوی کو مرحوم لکھاہے تواگرمیں نے فاضل بریلوی کو مرحوم لکھ دیا تو کون ساگناہ کردیا؟
یہ دلیل بڑی کمزورہے اس لیے کہ ہرزمانہ کااپنا الگ عرف ہوتاہے ایک زمانہ میں بڑے سے بڑے علامہ کو مولوی لکھا اور بولا جاتاتھا جیسے مولوی فضل حق خیرآبادی ،مولوی عبدا لحی فرنگی محلی وغیرہ ۔مگر آج جماعت سادسہ یاسابعہ کے کسی طالب علم کو مولوی کہہ کر دعوت خطاب دیدی جائے تو وہ چراغ پاہوجائے گااوراس کو اپنی توہین تصورکرے گا اورپھر اس بات کو اس زاویہ سے بھی دیکھا جاسکتاہے کہ شاہ رفیع الدین صاحب کے مقابلہ میں فاضل بریلوی کی جو علمی حیثیت تھی کیا فاضل بریلوی کے مقابلہ میں وہی علمی حیثیت مضمون نگار کی بھی ہے ؟
ہم خوشتر صاحب سے درخواست کریں گے کہ وہ اس قسم کے غیر سنجیدہ اورغیرذمہ دارانہ مضامین شائع کرنے میں احتیاط برتیں تاکہ جام نور کا ہدف،تشخص،اورمعیارمتاثرنہ ہو‘‘[خامہ تلاشی:ص۲۲،۲۱]
شیخ صاحب کے مذکورہ تبصرہ کو پورا پڑھ جائیے توایک بات صاف نظر آئے گی کہ ان کی نظرمیں امام اہل سنت کی بڑی قدر تھی کہ لفظ مرحوم لکھے جانے پر چشتی صاحب کے غیر اخلاقی رویہ اور تعصبی ذہنیت کی تردیدکے ساتھ امام اہل سنت کی عظمت ورفعت کو ب
ھی بہت ہی اچھے انداز میں بیان فرماگئے ہیں۔نیزپورے تبصرے میں درج ذیل اقتباسات کافی دل چسپ ہیں۔
’’ ایک جگہ ’’فاضل بریلوی مرحوم ‘‘تحریرفرمایاہے ،کسی وفات یافتہ شخص کو مرحوم لکھنا کوئی بری بات نہیں ہے مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ’’گر فرق مراتب نہ کنی زندیقی‘‘
اور
’’ شاہ رفیع الدین صاحب کے مقابلہ میں فاضل بریلوی کی جو علمی حیثیت تھی کیا فاضل بریلوی کے مقابلہ میں وہی علمی حیثیت مضمون نگار کی بھی ہے ؟‘‘
اور’’ اس قسم کے غیر سنجیدہ اورغیرذمہ دارانہ مضامین‘‘
علاوہ ازیں امام اہل سنت سے شیخ صاحب کی وابستگی کی اسی طرح کی ایک اور مثال یاد آئی جو میں نے آپ کی شہادت کے بعد تعزیت نامہ میں بھی لکھی تھی اوراپنی کتاب دفع الخمامہ میں بھی ۔اس کا خلاصہ یہاں پیش کرتاہوں۔
مفتی ارشد جمال اشرفی کچھوچھوی صاحب کی ایک کتاب ہے عمامہ اور ٹوپی کے حوالے سے جس میں انہوں نے عمامہ کی فضیلیت پرمشتمل احادیث کی موضوعیت ثابت کرکے ٹوپی اورعمامہ کی مستوی العمل قراردیاہے۔فقیر کی اس حوالے سے شیخ صاحب سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اس کتاب کو میں نے دیکھا ہے مجھے بادی النظر میں ٹھیک معلوم ہوئی مجھے نہیں لگتا کہ اس کا جواب لکھا جائے گا۔ فقیر نے کہا کہ میں ارادہ کرچکا ہوں اس کے جواب کا ان شاء اللہ ۔
اوراسی پر فقیر نے اس کتاب کی پہلی حدیث پر پیش کیے گئے استحالہ سے متعلق گفتگو شروع کی اور اس کے جوابات رکھے تو برجستہ کہا کہ واقعی اس کتاب پر تنقیدی نگاہ کی ضرورت ہے ۔جواب بھی معقول دیا آپ نے تحقیقی بھی ہے اور الزامی بھی۔خیر آپ کتاب لکھیں اس حوالے سے اس فن کی کسی کتاب کی ضرورت ہو تو بتادینا (چوں کہ اس وقت میرے پاس شاملہ نہیں تھااوراس فن کی کتابیں بھی نہیں تھیں)خیر میں نے کتاب لکھی ۔اسی دوران ایک دن اچانک قریب رات کے ساڑھے گیارہ بجے فون آیادعاسلام کے بعدفرمایاکہ آپ جس کتاب کاجواب لکھ رہے ہیں وہ کتاب چوں کہ پوری کی پوری فاضل بریلوی کی فتاوی رضویہ میں در ج احادیث کی تردیدمیں ہے اگربرانہ مانیں تومیں اس کتاب سے بس ایک عبارت کولے کرمضمون لکھنے کے موڈمیں ہوں میں نے کہااس میں براماننے والی کون سی بات ہے میں نے توابھی کتاب لکھنے کا آغازکیاہے بتائیں کہاں سے لکھ رہے ہیں بولے حدیث مبارک’’ اعتمواخالفواعلی الامم من قبلکم ‘‘سے ۔موصوف نے لکھاہے کہ اعلیٰ حضرت نے اس کاترجمہ غلط کیاہے اوروہ عبارت نہ سمجھ سکے ۔میں اس کاجواب لکھناچاہتاہوں میں نے کہاحضرت لکھیں مجھے بہت خوشی ہوگی۔ خیراس کے بعدآپ نے ’’ فتاوی رضویہ کی عبارت پرشبہہ کاازالہ ‘‘کے عنوان سے ایک معرکۃ الآرامضمون رقم فرمایا،جسے میں نے اپنی کتاب میں شامل کیااوربہت سے رسائل میں بھی اس کی اشاعت ہوئی۔
یوں ہی جب میں نے اعلیٰ حضرت کے ایک نایاب فتوی پرکام کیا۔ اوراسے کتابی شکل میں ’’ انبیاےکرام گناہ سے پاک ہیں ‘‘کے نام سے شائع کرایا تو اشاعت کے بعد بدایوں شریف جانے پردوسری کتابوں کے ساتھ شیخ صاحب کو یہ کتاب بھی پیش کی ۔(یہ فتوی چوں کہ میں نے ’’ ماہنامہ تحفہ حنفیہ پٹنہ‘‘سے لیاتھااسی لیے کہنے لگے کہ اعلیٰ حضرت کے اور بھی بہت سے فتاوی’’ماہنامہ تحفہ حنفیہ ‘‘ میں ہیں آپ ان کو بھی دیکھو اور کام کرو! فقیر نے کہاکہ کیسے ملیں گے توکہا کہ ہمارے پاس ہیں تھوڑا وقت دو ۔میں نے کہا بہتر۔
پھرایک بارمیں نے اس حوالہ سے بات کی توکہا کہ کسی کوبھیج دوفائلیں میں نے نکلوادی ہیں ۔میں نے اپنے ایک عزیزکوبھیج دیا۔موصوف نے تحفہ حنفیہ کی ساری فائلیں جن میں اکثربوسیدہ حالت میں تھیں انہیں دے دیں اور وہ میرے پاس پہنچ گئیں ۔ میں نے ان فائلوں سے استفادہ کیاکاپی کیااورحسب اجازت ڈبل کاپی سے ایک عددخودکے لیے رکھی۔اورسب کومہینے اورسال کے اعتبارسے ترتیب دیاجلدسازی کرائی اورپھرواپس بھیج دی۔بہت خوش ہوئے کہ آپ نے انہیں نئی جان بخشی ہے میں نے کہانہیں جب میں ان فائلوں سے استفادہ کرہی رہاتھاتومیراحق تھاکہ انہیں ترتیب دے کرانہیں محفوظ بھی کروں ۔
ایک اور بات یادآئی مجھے اپنی کتاب ’’فتوحات رضویہ ‘‘کے حوالے سے ایک کتاب کی ضرورت تھی مگر وہ لائبریریوں میں نہیں مل رہی تھی۔جن علما سے اس وقت رابطہ تھا ان سے بھی معلوم کیا مگر وہ کتاب نہیں ملی ۔جس کی وجہ سے کتاب کا کام ادھورا تھا۔اسی دوران بدایوں شریف جانا ہوا ۔باتوں باتوں میں اس کاذکر بھی آگیا کہ ۱۹۱۱ء میں مرادآباد میں امام اہل سنت اور مولوی اشرف علی تھانوی کے درمیان مناظرہ طے پایا تھا جس میں امام اہل سنت اور علماے رامپور وغیرہ شامل ہوئے تھے ۔دیوبندی کوئی بھی عالم میدان مناظرہ میں امام اہل سنت کے مقابلے میں حاضر نہیں ہوا۔چار روز تک جشن کے جلسے ہوتے رہے ۔اورپانچویں دن آپ نے بریلی شریف مراجعت فرمائی۔فقیر نے کہا کہ یہ سب تفصیل اخبارات مرادآباد ورامپور کے حوالے سے لکھ دی ہے مگر یہ مناظرہ مرادآباد میں کیوں ہوا اس تعلق سے ایک کتاب ’’دافع الفساد عن مرادآباد‘‘کی تلاش ہے ۔تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں ملی ہے ۔دو تین طلبا
کہ بلایا اور کہا کہ لائبریری کے رجسٹروں میں اس نام کی کتاب تلاش کرو! کافی دیر کے بعد بچوں نے بتایاکہ اس نا م کی کوئی کتاب لائبریری کے رجسٹر میں موجود نہیں ہے۔خیر بات ختم ہوگئی۔اوراس کتاب کا کام ملتوی کرکے دوسری کتاب پر کام شروع کردیا ۔
پیپل سانہ مرادآبادسے کاشی پور آگیا قریب تین سال کے بعد ایک دن صبح دس بجے فون آیامیں اس وقت سوتاہوں رات کوجاگنے کے سبب۔اسی لیے آواز پہچان نہ سکاتعارف کے بعدمیں نے معذرت پیش کی کہ نیندمیں تھاپہچان نہ سکافرمایاکوئی بات نہیں آپ سوجائیں بعدمیں بات کرتاہوں میں نے کہانہیں فرمائیں اب جاگ چکاہوں فرمایاکہ کبھی آپ نے مجھ سے دافع الفسادکاذکرکیاتھاکیاآپ کووہ کتاب مل گئی ؟میں نے کہاابھی تک نہیں ۔کہا مجھے مل گئی ہے اورشام تک اسکین کراکے میل کردوں گا میں نے شکریہ اداکیا۔اورشام کودیکھاتووہ رسالہ میرے میل ان باکس میں موجودتھا۔ظاہر ہے کہ پورے رسالے میں رضویت کے سوا اور کچھ نہیں تھا۔ اگر امام اہل سنت یابریلویت سے انہیں بغض وعداوت ہوتی تو وہ اس نایاب کتاب کو تین سال یاد کیوں رکھتے اور ملنے پر مجھے کیوں دیتے؟
بالجملہ: فقیر نے جتنا انہیں سنا اورپڑھا اس سے یہی یقین ہوا کہ شیخ صاحب امام اہل سنت کی خدمات کے معترف اور آپ کے مداح تھے اورآپ کی فکری ونظریاتی تعلیمات، مسلکی ومشربی خیالات کے حامی بھی۔جس پر خود ان کے لکھے ہوئے کلام کے درج ذیل دو اشعار گواہ ہیں ۔ ملاحظہ کریں ؎
غرض کہ فرق نہیں کوئی ہم میں بنیادی
نہ فکر میں نہ عقیدے نہ دین ومذہب میں
نہ اختلاف خیالات کا نہ مسلک کا
نہ کوئی فرق ہمارے تمہارے مشرب میں
اوران کی بارگاہ کے مؤدب ہونے کے ساتھ ان کے عقیدت مند بھی۔لہٰذاان کے حوالے سے بے سروپاکی ، مکروفریب سے ملمع بیان بازی جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ فاضل بریلوی اور بریلویت سے عداوت رکھتے تھے یقیناً ان پر بہتان اور بے بنیاد الزام تراشی ہے۔جس سے اہل سنت میں مزید آگ لگانے کی کوشش کے شیخ صاحب کی روح کو اذیت وتکلیف میں مبتلاکرنابھی ہے۔فقیر اپنی بات شیخ صاحب کے اس شعر پرتمام کررہاہے جس میں انہوں نے امام اہل سنت کی عقیدت ومحبت پر اپنی جانب سے بڑی دلیل پیش کی ہے ۔ ؎
طرزرضا کی پیروی عاصم ؔ یہ تیری شاعری
حسنِ سخن، فکرِ رَسا، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
گداے مشائخ بدایوں شریف وبریلی شریف
محمد ذوالفقارخان نعیمی ککرالوی عفی عنہ
نوری دارالافتاء مدینہ مسجد محلہ علی خاں کاشی پور اتراکھنڈ
[11/19, 12:41 AM] Zulfaqar Khan Naimi: پچھلی فائل سے کچھ چیزیں کاپی پیسٹ کرتے ہوئے چھوٹ گئی تھیں اس لیے یا توپی ڈی ایف والی فائل محفوظ کریں یا پھر اس بعد والی کو
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
Forwarded from Gulam Mustafa Razvi
*سازشیں اور قومی تقاضے*
_دشمنانِ اسلام کی سازشوں سے بیدار رہ کر مشرکین کے رسم و رواج سے احتیاط میں عافیت_

غلام مصطفیٰ رضوی
[نوری مشن مالیگاؤں]

    ’’عزیزانِ وطن! پاک مذہب اسلام جس کی ساری تعلیمات کا جوہر توحید و خدا پرستی ہے اُس کا دشمن تم صرف انگریزوں کو کیوں قرار دیتے ہو؛ ہر وہ مذہبِ باطل جو دُنیا میں موجود ہے؛ یا کسی وقت اختراع کیا جا سکتا ہے، وہ اس دین قویم اور صراطِ مستقیم کا دشمن جانی ہے؛ کفر و اسلام میں جب کہ تضاد ذاتی ہے؛ پس یہ محالِ عقلی ہے کہ کوئی مذہبِ کفر ٹھنڈی آنکھوں سے اسلام کو دیکھنا گوارا کرے؛ ہاں! مجبوری معذوری کی اور بات ہے، قرآن کریم نے سیکڑوں جگہ اسی کی خبر دی ہے، پس مسلمانوں کو خود اپنے آپ میں قوت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔نہ کہ غیر قوم میں جذب و مدغم ہونا۔یہی شریعت کا فتویٰ ہے اور یہی عقلِ سلیم کا حکم۔‘‘[النور،ص۲۰۹، مطبوعہ ۱۹۲۱ء]

    مذکورہ تمہیدی اقتباس ایک صدی پیش تر مفکر اسلام پروفیسر سید سلیمان اشرف بہاری (خلیفۂ اعلیٰ حضرت و سابق صدر شعبۂ دینیات مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ)نے ارشاد فرمائے، جنھوں نے اسی زمانے میں ہندوؤں کی اسلام دشمنی کو بھانپ لیا تھا، اور ہندو مسلم اتحاد کی اس وجہ سے مخالفت کی تھی کہ اس سے اسلامی شعائر رفتہ رفتہ زد میں لائے جا رہے تھے۔ اسلامی تشخص مٹانے کی کوششیں کی جارہی تھیں۔

    اسلام سب سے بڑی سچائی ہے۔ تمام مذاہبِ باطل؛ اسلام کے دشمن ہیں۔ اسلام کے مقابل انگریز نے سازشوں کے جال بنے۔ مسلمان! انگریز کے خلاف تھے لیکن ہندوؤں سے اشتراک و اتحاد کر لیا جس کا مقصدِ ظاہری ملک کو انگریزی استبداد سے آزاد کرانا تھا۔ جب کہ انگریز بھی دشمن تھے اور ہنود بھی۔ پھر ہنود سے اتحاد کی مہم جو ایک صدی قبل چلائی گئی اس کے منفی اثرات اسی زمانے میں ظاہر ہونے شروع ہوئے۔

*نتائج:*

[۱] آزادی کے وقت حکومت بجائے مسلمانوں کو لوٹانے کے مشرک لیڈران کو دی گئی تا کہ مسلمان دوبارہ اقتدار نہ پا سکیں۔جب کہ انگریز نے حکومت مسلمانوں سے چھینی تھی۔

[۲] ادغام و اشتراک کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوؤں کے کئی مراسم مسلم معاشرے میں اپنے پنجے گاڑنے میں کامیاب ہوئے، مذہبی روح اس سے متاثر ہوئی۔ جن مراسم سے نفرت کرنی تھی؛ ان سے انسیت بڑھی؛ آج جو بعض افراد ہولی، دیوالی، گنپتی جیسے شرکیہ معاملات میں شامل ہو جاتے ہیں یہ اسی ادغام و اشتراک کا نتیجہ ہے۔

[۳] حالات کے زیر اثر جہاں جہاں مسلمانوں نے مشرکین سے مل کر تحریکیں چلائیں وہیں ہماری ترقی کا گراف زوال پذیر ہوا۔ نان کو آپریشن کے نتیجے میں مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ ، مدرسہ عالیہ کلکتہ اور اسلامیہ کالج لاہور تعلیمی دھارے میں پیچھے رہ گئے۔ اس خلا کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

[۴] موجودہ حالات میں تحریکیں بے اثر ہو کر رہ گئیں، کہیں کوئی اثر مسلمانوں کے نہیں ظاہر ہو رہے جس کا سبب یہی ہے کہ ادغام و اشتراک نے مسلمانوں کی کمزوری ظاہر کی ہے جس کا فائدہ فرقہ پرست قوتیں پورا اٹھا رہی ہیں۔ کہیں کہیں قیادت در پردہ مشرکین سے متحد ہے یا کم از کم مرعوبیت کا شکار ہے-

[۵] انگریز کو ہم نے دشمن جانا، مشرکین سے کو دوست سمجھا، جب کہ دونوں ہی دشمن ہیں، آج یہی وجہ ہے کہ فرقہ پرست قیادت کہیں اسرائیل سے معاہدے کر رہی، کہیں امریکہ سے دفاعی اشیا کے سودے کر رہی، ان کے اتحاد کا میدان تمام دشمنانِ اسلام ہیں۔ پھر کیوں یہ ہمارے ہمدرد ہو سکتے ہیں؟

[٦] جب کہ ان مسلم مخالف طاقتوں سے اشتراک کا ہی نتیجہ ہے کہ آج بعض مسلم مراکز کی حکومتیں اسرائیل و امریکہ کے آگے جھکی ہوئی ہیں؛ لیکن اپنوں سے ملنے کا شعور نہیں آ رہا ہے...

*ہماری ذمہ داری:* ہمیں جو تکالیف پہنچ رہی ہیں وہ ہمارے ہی اعمال کا نتیجہ ہیں۔ ہماری ہی غفلت کے سبب وارد ہوئی ہیں، قرآن پاک کا ارشاد ہے:

    وَمَآ اَصَابَکُمْ مِّنْ مُّصِیْبَۃٍ فَبِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیْکُمْ وَیَعْفُوْا عَنْ کَثِیْرٍ ۔ (سورۂ شوریٰ: ۴۲؍۳۰) ’’اور تمہیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب سے ہے جو تمہارے ہاتھوں نے کمایااور بہت کچھ تو معاف فرما دیتا ہے۔‘‘ (کنزالایمان)

    جو مصائب و آلام ہیں یہ ایک صدی پیش تر غلط قیادت یا قیادت کے غلط فیصلوں کے تسلیم و قبول کے نتائج ہیں۔ مشرکین سے مذہبی بنیادوں پر محبت کی جو کوششیں ہوئیں ان سے مسلمان اپنے اسلامی فیصلوں سے دور جا پڑے، اپنے ہی ہاتھوں مشرکین کو مسلط کرنے میں مدد دی، اپنے ہی ہاتھوں اپنے شعائر سے دوری بنائی، ذبح، معمولات، حرمتِ منبر کو تج دیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کسی دور میں چاہے آزادی سے قبل کا دور ہو یا بعد کا مشرکین نے کوئی رو رعایت نہیں کی۔ مسلمانوں کو نقصان پہنچایا۔ اور مسلمان اس امید پر کہ اتحاد نہ ٹوٹے؛ سب برداشت کیا۔ جس کے خوف ناک اثرات آج جھیل رہے ہیں۔ ہم نے مشرکین کو مسلط کیا اب وہ جو غالب آئے اس پر چیخ رہے ہیں۔ اس کا حل صرف یہ ہے کہ:

[۱]ہم احکامِ الٰہی و قوانین اسلام کے پابند ہو جائیں۔ مشرکین سے اتحاد سے بچی
Forwarded from Gulam Mustafa Razvi
ں جس سے مذہبی امور میں مداخلت کا اندیشہ ہو۔
[۲] شرعی فیصلوں کی پابندی کریں تو کسی خلافِ شرع قانون کی حیثیت باقی نہیں رہ سکے گی۔
[۳] غیر شرعی کورٹوں میں اپنے مقدمات نہ لے جائیں بلکہ شرعی اصولوں کی پیروی کریں۔
[۴] طلاق سے گریز کریں، نوبت آجائے تو شریعت کی پاس داری لازم جانیں۔
[۵] اپنے شعائر کی پابندی کریں۔
[٦] دینی تعلیم سے رغبت پیدا کریں۔ بچوں میں دین داری کو رواج دیں۔ پھر دنیوی تعلیم کے منفی اثرات سے بچ سکیں گے۔
[۷] ملک سے وفاداری کریں لیکن شرکیہ مراسم کو ہرگز قبول نہ کریں بلکہ ان سے نفرت کریں، بچوں کو مراسم شرک سے نفرت دلائیں۔
[۸] مشرکین یا مذاہبِ باطل کے تہواروں میں شرکت سے بچیں اور بچائیں۔
[۹] علم دین سیکھنے سکھانے میں مدد دیں۔ مدارسِ اسلامیہ سے رشتے بحال کریں۔
[۱۰] ایسی قیادت سے گریز کریں جو مشرک قائدین سے اتحاد برتے، اور مشرکین کی تکریم کر کے مسلمانوں کو غلط روی کی دعوت دے۔

    اسلام پر استقامت اختیار کریں۔ یاد رکھیں! اللہ کی رحمتوں کا نزول اللہ و رسول کی رضا میں ہے۔ جو مشرکین کو خوش کرنے کو کوشاں ہیں ان سے ہمیں کوئی عزت نہیں مل سکتی۔ ہمیں سرخروئی احکام الٰہی و قوانین اسلام کی اطاعت و پیروی میں ملنی ہے۔ اس لیے اپنے مذہبی تشخص کی سلامتی کے لیے بیدار رہ کر جئیں۔

٭٭٭
شذرہ: یہ تحریر کچھ عرصہ قبل لکھی گئی... حال کے شامیانے میں جزوی ترمیم کے ساتھ پیشِ مطالعہ ہے...
١٤ نومبر ٢٠٢٠ء
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
اعلٰی حضرت کےسابقہ عقیدت منداور موجودہ معاندنوشادعالم چشتی کا پوسٹ مارٹم:

تحریر: مولانافداءالمصطفی قادری مصباحی

پہلی قسط

جناب نوشاد چشتی صاحب! اعلی حضرت کی عناد میں جہالت آپ کے سر چڑھ کر بولنے لگی ہے۔
جناب والا! تکفیر کلامی کا معیار اگر آپ کو پتہ ہوتا تو شاید اس طرح کی لایعنی باتیں نہ کرتے، اعلی حضرت نے تکفیر کیوں نہیں کی اسے جاننے کے لئے کفری فقہی، کفری کلامی، لزوم و التزام، احتمالات کےاقسام نیز کلام، تکلم اور متکلم کی حیثیتوں کو جاننا ضروری ہے۔ جو آپ کے بس کا نہیں۔

اہل علم پر یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ایسے ہزاروں واقعات ہیں جن میں ایک شخص کسی کے نزدیک کافرہے اور کسی کے نزدیک مسلمان، کسی کے یہاں کفر کلامی ثابت ہے اور کسی کے یہاں کفری فقہی، کہیں لزوم پایا جاتا ہے تو کہیں التزام،کسی کے نزدیک ایک ہی جملہ فقط اپنے معنی میں متبین ہے اور کسی کے نزدیک متعین بھی۔
کسی فرد نے اگر کسی کی تکفیر کی اور دوسرے کو سبب کفر معلوم نہیں اور وہ حقیقت حال سے ناواقفیت کی وجہ سے کف لسان کرے تو درست بلکہ اس کے لئے یہی انسب ہے یا پھر اس کی درست تاویل کرکے اگر ایمانی پہلو نکال سکتا ہے تو یہ بھی جائز ہے، زمانہ کے بُعد کی وجہ سے اگر احتمال فی التکلم یا متکلم پیدا ہوجائے تب بھی سکوت بہتر ہے۔کماثبت بالنصوص الکلامیہ ۔

اسماعیل دہلوی کی تکفیر کی وجہ سے حضرت علامہ فضل حق خیرآبادی سے وہابیت خوف زدہ ہے مگر اعلی نے چاروں ائمہ دیابنہ کی تکفیر کی پھر بھی وہابیت کو فائدہ پہنچا؟ واہ رے انصاف!
جناب والا! میری رائے میں آپ جیسے پینٹ شرٹ والے شتر بے مہار کو علم کلام کی موشگافیوں میں پڑنا مناسب نہیں ورنہ دماغ چکرا کر عقل ویسے ہی غائب ہوجائے گی جیسے گدھے کے سرسے سنگ اور پھر اسی طرح کی جہالتوں کا صدور ہوتارہےگا۔جہاں تک بات اعلی حضرت کے فتاوے یا ان کی تحقیقات پر تنقید کرنے کی ہےتو اس کے لئے کتنا علم درکار ہے کسی اہل علم سے دریافت کریں ۔
چشتی صاحب! شاید آپ کو معلوم ہو کہ عموما لوگ تین درجے کے ہوتے ہیں ۔ 1 معتقد 2 معاند 3 معتدل (جسےانصاف پسند بھی کہاجاتاہے )
1 معتقِد وہ ہوتاہے جو اپنے معتقَد کی خامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی خوبیوں پر نظر رکھتا۔
2 معاند وہ ہوتا ہے جو اپنے مخالف کی تمام تر خوبیوں سے صرف نظرکرتے ہوئے صرف اس کی خامیوں کو پیش کرتاہے ۔

3 معتدل و منصف وہ ہوتا ہے جو خامیوں پر تنقید کرتے ہوئے خوبیوں کو سراہتا ہے ۔

ان تینوں قسموں میں بدترین معاند ہے، ایسا آدمی شرعا اور عرفا دونوں اعتبارسے ذلیل و مذموم ہوتاہے۔ ہاں!معاند کے لئے بھی ایک بات ضروری ہوتی ہے، وہ یہ کہ جس سے وہ عناد رکھتا ہے وہ اس کا ہم پلہ ہو ورنہ پہاڑ پر ڈھیلہ مارنے والے کو معاند نہیں بلکہ پاگل کہتے ہیں ۔

چشتی صاحب! اگراعلی حضرت علیہ الرحمۃ کے معاملہ میں ان تینوں قسموں پر آپ کو پرکھا جائے تو دوسری قسم یعنی معاند کے تمام اوصاف آپ میں موجود ہیں مگر بدقسمتی سے ہم پلہ ہونے والی شرط کا دور دور تک کوئی پتہ نہیں اسی لئے آپ بھی اسی پہاڑ پر دھیلہ مارنے والے کی طرح ٹھہرے۔

جہاں تک وہابیوں کو فائدہ یا نقصان پہچانے کی بات ہے تو اس طرح کے عناوین پر آپ جیسے بغیر پیندے کے لوٹے کو بات ہی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ دیابنہ اور وہابیہ تو آپ کے ہم پیالہ ہم نوالہ ہیں، وہابیوں کی تو جانے دیں آپ تو اتنے ملنسار آدمی ہیں کہ ہندؤں کے ساتھ ہولی اور دیوالی مناتے ہیں پھر باضابطہ اس کی تصویریں کھنچواکر بڑی بے شرمی سے شوسل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتے ہیں ۔لاحول ولا قوۃ الاباللہ العلی العظیم ۔۔

جناب والا! اپنے ایمان کی خیر منائیں،جس آدمی کو ایمان و کفر بلکہ شرک میں کوئی فرق نہیں معلوم ہوتا وہ چلاہے ہے علم کلام کی گتھیاں سلجھانے؟؟؟ یہ منھ اور مسور کی دال!!!!

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2863646973914611&id=100008080090753
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*آخر اکابر دیوبند کیا تھے؟*

آپ اس سوال کو ہلکا پھلکا سوال نہ سمجھیں درجنوں کتب علماء دیوبند کی دیکھ چکا سمجھ نہیں آتا کہ انہیں کیا کہوں؟
جب دیوبندیوں کے حجۃ الاسلام نانوتوی کو دیکھا تو وہ بچوں کے کمر بند کھول رہے تھے

سوچا تھانوی صاحب حکیم الامت ہیں ان سے ملتے ہیں ان کو پڑھنا شروع کیا تو جناب مسخرہ پن میں اپنا ثانی نہیں رکھتے جناب خود ہی لکھتے ہیں کہ '' بچپن میں بھائ کے سر پر پیشاب کیا تھا

پھر سوچا چلو دیوبندی قطب عالم مولوی رشید گنگوہی سے ملیں ممکن ہے ان کی عادت مذکورہ بالا مولوی سے اچھی ہو یقین جاننے پڑھنے لگا تو مارے شرم کے کتاب ہی بند کرنی پڑی
رشید گنگوہی صاحب تو سارے دیوبندی سے آگے نکلے آں جناب دن دہاڑے اپنی خانقاہ میں نانوتوی کو لٹا کر سینے پر ہاتھ رکھ کر عاشق صادق 😬 ہونے کا ثبوت دیا صداقت یہاں تک پہنچی کہ جناب نے ہی فرمایا نانوتوی کے ساتھ میرا نکاح ہوا اور مجھے وہی لذت ملی جو ایک بیوی سے شوہر کو ملنا چاہیے

پھر سر پکڑ کر بیٹھ کر سوچنے لگا کہ
*آخر اکابر دیوبند کیا تھے؟*
پھر دل نے کہا ایک بار اور پڑھو

میں نے سوچا چلو مان لیا کہ دیوبندیوں میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز نہیں کیوں کہ تھانوی صاحب ہی کہتے ہیں کہ
وہابی بے ادب ہوتا ہے

اب دیکھیں ان میں انسانیت کا کوئی عنصر بچا ہے یا نہیں؟

پھر ذہن میں عنوان قائم کیا

*آخر اکابر دیوبند کیا تھے؟*

سب سے پہلے میں نے اکابر کا مقام تواضع نامی کتاب ص 204 دیکھا تو حیران رہ گیا
تھانوی صاحب کہتے ہیں کہ *مسلمان اس وقت تک مسلمان نہیں ہو سکتا جب تک خود کو کافر فرنگ سے بدتر نہ سمجھے*

دل بھر آیا کتاب سائڈ میں رکھ کر دوسری کتاب اٹھایا

ارواح ثلاثہ اٹھایا سوچا یہ کرامات پر مبنی کتاب ہے ممکن ہے تسلی ملے
پڑھتے پڑھتے ص 118 پر پہنچا تو دیکھ کر مزید حیرانی بڑھ گئی کہ سید احمد رائے بریلوی انسان کے بجائے '' کتا'' نکلا
اور وہ بھی بدصورت کتا

پھر سوچنے لگا کہ
گنگوہی تھانوی نانوتوی اور سید احمد رائے بریلوی کو پڑھ لیا کوئ کمر بند کھولتا ہے تو کوئ بھائی کے سر پر پیشاب تو کوئی دن دہاڑے خانقاہ ہی میں ازدواجی تعلقات مرد سے قائم کرنا چاہتا ہے
پھر سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور سوچنے لگا کہ

*آخر اکابر دیوبند کیا تھے؟*
خیال رہے دیوبندی علماء کو پرکھنے کے لیے انہی کی کتابوں کو پڑھا گیا ہے اور ہرجگہ حقیقی معنی ہی مراد لیا گیا کیونکہ دیوبندی ساجد خان نقشبندی جس کی ہم کر رہے ہیں نسبندی اس نالائق نا مراد نے

امام اہلسنت اعلی حضرت رضی اللہ عنہ کا مشہور شعر
*کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا*
*تجھ سے کتے ہزار پھرتے ہیں*
اس کے اوپر ٹائٹل دیا

---آوارہ کتا----
اور تبصرہ میں لفظ کتے کو حقیقی معنی میں لیا جب دیوبندی مجازی معنی لیتے ہی نہیں تو اب ہم حقیقی کتا بنا کر ہی چھوڑیں گے

ساجد دیوبندی سن لو
*نہ صدمے تم ہمیں دیتے نہ یوں فریاد ہم کرتے*
*نہ کھلتے راز سربستہ نہ یوں رسوائیاں ہوتیں*

*ابھی جاری*
حسن نوری گونڈوی
+918485880123

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2864450517167590&id=100008080090753
👍1
Forwarded from 🌹 اسلامی معلومات عامہ 🌹 (محمد جمال الدين خان قادری)
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
علم غیب عطا ہو کر بھی غیب ہی کہلاتا ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محترم قارئینِ کرام : علم غیب عطا ہو کر بھی غیب ہی کہلاتا ہے کیونکہ قرآن حکیم کے مطابق ﷲ تعالیٰ نے جب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعات کی خبر دی تو اس باب میں ارشاد فرمایا : ذَلِكَ مِنْ أَنبَاءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۔ (سورہ يوسف آیت نمبر 102)

ترجمہ : یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کرتے ہیں ۔

اس سے ثابت ہوا کہ علم غیب وحی کے ذریعے عطا ہونے کے بعد بھی قرآنی اصطلاح میں ’’غیب‘‘ ہی کہلاتا ہے ۔

ذٰلِکَ مِنْ اَنۡۢبَآءِ الْغَیۡبِ : یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں ۔ اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے جو واقعات ذکر کئے گئے یہ کچھ غیب کی خبریں ہیں جو کہ وحی نازل ہونے سے پہلے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو معلوم نہ تھیں کیونکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس وقت حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بھائیوں کے پاس نہ تھے جب انہوں نے اپنے بھائی حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو کنویں میں ڈالنے کا پختہ ارادہ کر لیا تھا ا ور وہ حضرت یوسف عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بارے میں سازش کر رہے تھے ، اس کے باوجود اے اَنبیاء علیہم السّلام کے سردار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ کا ان تمام واقعات کو اس تفصیل سے بیان فرمانا غیبی خبر اور معجزہ ہے ۔ (تفسیر خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۱۰۲، ۳/۴۷-۴۸)(تفسیر مدارک، یوسف، الآیۃ: ۱۰۲، ص۵۴۶-۵۴۷)

جمہور مفسرین کرام علیہم الرّحمہ کے نزدیک غیب وہ ہے جو حِس سے چھپا ہوا ہو ۔ (تفسیر کبیر ، جلد اول ، صفحہ نمبر ۲۷۳)

یعنی آنکھ ، ناک،کان وغیرہ جو علم حاصل کرنے کے ذرائع ہیں ، اُن سے جو معلوم نہ کیا جا سکے وہ غیب ہے ۔ آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ غیب وہ چیز ہے جسے کوئی بھی انسان اپنی عقل اور سوچ وفکر کے ذریعے خود سے حاصل نہ کر سکے ۔ واضح رہے کہ یہ تعریف انسان کے لحاظ سے ہے ، نہ کہ اللہ عزّ و جل کے لحاظ سے ۔ کیو نکہ ربِّ قدیر کے نزدیک تو دنیا کی کوئی چیزپو شیدہ ہی نہیں ، بلکہ ہر چیز اس کے نزدیک خوب روشن وظا ہر ہے ۔

منکرینِ علم غیبِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کہتے ہیں : جب اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو بتا ہی دیا تو پھر وہ علم غیب کہاں رہا ؟

جواب : وہ غیب ہی رہا ، کیو نکہ خود اللہ تعالیٰ نے اُسے غیب ہی قرار دیا ہے ۔ جیسا کہ ارشاد رب العالمین ہے : وما ھو علی الغیب بضنین ۔

ترجمہ : اور وہ (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) غیب کی بات بتانے پر بخیل (کنجوس) نہیں ۔ (سورہ تکویر،آیت:۲۴)

پھر یہ کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے تو لازم آئے گا کہ اللہ تعالیٰ کے لئے بھی یہ کہنا درست نہ ہو کہ اللہ غیب جانتا ہے کیو نکہ اللہ کے نزدیک کوئی چیز غیب ہی نہیں بلکہ تمام چیزیں نہایت روشن اور ظاہر ہیں ۔

منکرین کہتے ہیں : پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو “عالم الغیب”کہنا صحیح ہو نا چا ہئے ؟

جواب : نہیں،کیو نکہ ”عالم الغیب” کا لفظ اللہ تعالیٰ کے لئے خاص ہے ۔ البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو “عالِمِ غیب ” عالمِ ما کان و ما یکون (جو کچھ ہو چکا ، ہوتا ہے اور ہوگا ان سب کا جاننے والا ) اور عالمِ اولین و آخرین کہا جائے گا۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا علم مَاکَانَ وَمَایَکُوْن

محترم قارئین کرام : ہمارا عقیدہ ہے کہ جو ہوچکا ہے جو ہو رہا ہے اور جو ہوگا ہمارے نبی صلی ﷲ علیہ وسلّم جانتے ہیں آیئے اس پر دلائل کی روشنی میں جائزہ لیتے ہیں :

جو ہوچکا جو ہوگا حضور جانتے ہیں

تیری عطاء سے خدایا حضور جانتے ہیں

(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم)

مخالفین اہلسنت کے اس عقیدے کو جو کہ قران و حدیث سے ماخوذ ہے مشرکانہ عقیدہ بتاتے ہیں حالانکہ ایسا کہنا ازلی شقاوت کے اظہار کے علاوہ کچھ حیثیت نہیں رکھتا جب کہ اس کے برعکس حضور صلی اﷲعلیہ وسلم کیلئے علم ماکان ومایکون کا عقیدہ دراصل اکابرین و سلف صالحین کا عقیدہ ہے ۔

ﷲ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : اَلرَّحْمٰنُۙ O عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ‏ ، ‏خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ‏ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ۔ (سورہ رحمٰن)

ترجمہ : اسی نے انسان کو پیدا کیا اور اسے بولنا سکھایا ۔ (ترجمہ محمد جونا گڑھی غیر مقلد وہابی)

ان آیات کی تفسیر میں مفسرین نے بہت کچھ لکھا ہے ان میں سے چند اکابرین مفسرین علیہم الرّحمہ کی تفاسیر پیش خدمت ہیں :

خَلَقَ الْاِنْسَانَ : انسان کو پیدا کیا ۔ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں ’’انسان‘‘ اور’’ بیان‘‘ کے مِصداق کے بارے میں مفسرین کے مختلف قول ہیں ۔ ایک قول یہ ہے کہ یہاں انسان سے مراد دو عالَم کے سردار محمد مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ و
م کو خداوند ِعالَم نے یہ معجزہ عطا فرمایا تھا کہ آپ گھوڑے پر زِین کسنے کا حکم دیتے تھے اور ساءیس گھوڑے کی زین باندھ کر درست کر تا تھا اتنی دیر میں آپ ایک ختم ’’زبور شریف ‘‘کی تلاوت کرلیتے تھے (صحیح البخاری،کتاب احادیث الانبیائ،باب قول اللّٰہ تعالی۔۔۔الخ، الحدیث:۳۴۱۷، ج۲، صفحہ ۴۴۷ ، چشتی)

تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نبی آخرالزمان جو تمام انبیاء علیہم السلام کے معجزات کے جامع ہیں اگر دن بھر میں قیامت تک کے تمام احوال و واقعات کو بیان فرمادیں تو اس میں کونسا تعجب کا مقام ہے ۔

اس حدیث سے مندرجہ ذیل مسائل پر روشنی پڑتی ہے

حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خدا وند ِعالِم ُا لْغَیْب و الشَّہادَۃ نے جس طرح بہت سے معجزانہ کمالات سے نوازااور تمام انبیاء اور رسولوں میں آپ کو ممتاز فرماکر’’سید الانبیاء‘‘ اور’’افضل الرسل‘‘بنایا اسی طرح علمی کمالات کا بھی آپ کو وہ کمال بخشا کہ’’ مَاکَانَ وَمَا یَکُوْنُ ‘‘ یعنی روز ازل سے قیامت تک کے تمام علوم کا خزانہ آپ کے سینہ نبوت میں بھر دیا ۔

مشکوۃ شریف کی حدیث ہے کہ : حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے رب عزوجل کو بہترین صورت میں دیکھا تو اس نے مجھ سے فرمایا کہ اوپر والی جماعت کس چیز میں بحث کر رہی ہے؟ تو میں نے عرض کیا کہ یااللہ! عزوجل تو ہی اس کو زیادہ جاننے والا ہے پھر خدا وند ِعالَم نے اپنی (قدرت کی) ہتھیلی کو میرے دونوں شانوں کے درمیان رکھ دیا تو میں نے اس کی ٹھنڈک کو اپنی دونوں چھاتیوں کے درمیان میں پایا اور جو کچھ آسمان و زمین میں ہے سب کو میں نے جان لیا ۔ (مشکواۃ المصابیح،کتاب الصلاۃ،باب المساجد ومواضع الصلاۃ، الحدیث:۷۲۵،ج۱، ص۱۵۲)(مشکوٰۃ،باب المساجد،ص۷۰)

اللہ عزوجل نے میرے لیے دُنیا کو اٹھا کر اسطرح میرے سامنے پیش فرمادیا کہ میں تمام دنیاکو اور اس میں قیامت تک جو کچھ بھی ہونے والا ہے ان سب کو اسطرح دیکھ رہا ہوں جس طرح میں اپنی ہتھیلی کو دیکھ رہا ہوں ۔(شرح الزرقانی علی المواہب، المقصد الثامن، الفصل الثالث، ج۱۰، ص۱۲۳، وحلیۃ الاولیاء، حدیر بن کریب، الحدیث۷۹۷۹، ج۶، ص۱۰۷)(زرقانی علی المواہب،جلد۷،ص۲۳۴)

جس طرح حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ’’اَفضل الْخَلق ‘‘ہیں اسی طرح آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ’’اَعلم ُالْخَلق ‘‘ بھی ہیں کہ تمام جن و انس اور ملائکہ کے علوم سے بڑھ کر آپکا علم ہے یہاں تک کہ حضرت علامہ بوصیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے قصیدۂ بُردَہ میں فرمایا کہ :

فَاِنَّ مِنْ جُوْدِکَ الدُّنْیَا وَضَرَّتَھَا وَمِنْ عُلُوْمِکَ عِلْمَ اللَّوْحِ وَالْقَلَمٖ
(القصیدۃ البردۃ، الفصل العاشر فی المناجات وعرض الحال)
ترجمہ : یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیک وسلم دنیا اور اس کی سوکن (یعنی آخرت) یہ دونوں آپ کی سخاوت کے ثمرات میں سے ہیں اور ’’لوح و قلم کا علم ‘‘ آپ کے علوم کا ایک جزو ہے ۔ (طالبِ دعا و دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2864627153816593&id=100008080090753