امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
#شہادت_امام_حسن_عسکری علیہا السلام
آج امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کا دن ہے۔ آپ کی عمر مبارک ۲۸ سال ہے اور ان ۲۸ سال آپ نےقید میں زندگی بسر کی اور اس دوران #معتمد_عباسی نے امام علیہ السلام کو بے انتہاء اذیتیں دیں۔
امام عسکری اور انکے والد ماجد #امام_علی_نقی علیہا السلام کو #امامین_عسکریین کے نام سے بھی جاناجاتا ہے۔اس لقب کی وجہ یہ ہے کہ آپکو اس وقت کےحاکموں نے #سامراء میں فوج کے چھاونی میں قید کر رکھا تھا اور اسی وجہ سے آپ کا رابطہ #شیعوں سے بہت محدود تھا اور فقط خاص وکلاء کے ذریعہ پیغامات ردّ و بدل ہوتے تھے۔

▪️آخر کار معتمد نے امام عسکری علیہ الاسلام کو ۸ربیع الاول۲۶۰ ہجری قمری میں #زہر دے کر #شہید کروا دیا۔

◾️امام حسن عسکری علیہ السلام کی کرامت
#ابو_ہاشم نقل کرتے ہیں کہ میں فقر و فاقہ کے دور سے گزر رہا تھا اور میں نے چاہا کہ #امام_ابو_محمد علیہ السلام سے مدد طلب کروں لیکن مجھے مانگتے ہوئے شرم آئی اور میں واپس آگیا۔ گھر آکر معلوم ہوا کہ امام عسکری علیہ السلام نے #سو_دینار بھجوائے ہیں اورساتھ میں ایک خط ہے کہ جس میں لکھا ہے کہ : جب بھی تمکو ضرورت ہو ہم سے مانگنے میں شرم نہ کرنا کیونکہ ہم حاجت روائی کریں گے۔
قالَ الإمامُ الْحَسَنِ الْعَسْکَری علیه‌السلام : مَنْ لَمْ یَتَّقِ وُجُوهَ النّاسِ لَمْ یَتَّقِ اللهَ، جو لوگوں کا احترام اور انکے حقوق کی رعایت نہیں کرسکتا وہ تقوای الہی کا پابند بھی نہیں ہو سکتا۔ ( بحارالأنوار، ج ۶۸، ص ۳۳۶)

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الاول



🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔹#اسلامی_مناسبتوں میں ۹ ربیع الاول ایک اہم دن ہے اور اس دن کو #خوشی کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ #روایات میں اس دن کو #غدیر_ثانی کے نام سے بھی یاد کیا گیا ہےجو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس دن میں اور ۱۸ ذیالحجہ کے درمیان کوئی گھرا رابطہ ہے۔
🔸 ۹ ربیع الأول اور #عید_غدیر کے درمیان جو رابطہ ہے وہ شاید اہلبیت علیہم السلام سے دوستی اور انکے #دشمنوں سے #بیزاری ہے کہ جسکو #فروع_دین میں #تولی اور #تبری کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔تولی یعنی اولیاء الٰہی سے #محبت_کرنا اور تبری یعنی اللہ کے دشمنوں سے دوری کرنادر #حقیقت_توحید کے دو اصلی رکن یہی دو تعلیمات ہیں کہ جنکے ذریعہ انسان #ایمان کی اعلی منزلوں تک پہنچتا ہے اور #اللہ_تعالیٰ کی قربت حاصل کرتا ہے۔

🔻 حدیث میں آیا ہے کہ: هل الدین الا الحب والبغض، کیا دین محبت اور #عداوت ( یعنی اللہ اور اسکے دوستوں سے دوستی اور اللہ کے دشمنوں سے دشمنی )کے علاوہ بھی کچھ ہے؟ (کافی،ج۲،ص۱۲۵)
🔻 قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ:لا تَجِدُ قَوْمًا یُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ الْیَوْمِ الاْخِرِ یُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَ رَسُولَهُ...؛ اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والوں کو آپ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتے ہوئے ہرگز نہ پائیں گے... (مجادلہ ۲۲)
اس لئے آج کے دن #قرآن اور #روایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے ایمان کے بلند مرتبوں تک رسائی حاصل کرنا کی کوشش کرنا چاہیئے۔

💐 #یوم_الاستراحۃ اور #اہلبیت_کی_خوشی_کا_دن
۹ ربیع الأول اہلبیت علیہم السلام کی خوشی کا دن ہے۔ امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:آج کے دن کو اللہ نے اہلبیت علیہم السلام کے لئے #آنکھوں_کی_ٹھنڈک قرار دیا ہے اور یہ دن سختیاں اور دشواریاں دور ہونے کا دن ہے، یہ دن غم اور پریشانی دور ہونے کا دن ہے ، یہ دن غدیر ثانی ہے۔ (بحار الانوار،ج۹۵،ص۳۵۴)

آج کے دن #آسمانوں_پر_ملائکہ خوشحال ہیں اسی لئے ہم اہل زمین بھی ملائکہ کے ہم نوا ہو کر خوشیاں منارہے ہیں۔
آج کے دن اس آیت قل لا أَسْئَلُکُمْ عَلَیْهِ أَجْراً إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبى پر عمل کرتے ہوئے اہلبیت علیہم السلام سے تمسک کرتے ہیں اور آل رسول علیہم السلام سے اپنی محبت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی سے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الاول

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
امام صادق علیہ السلام: ہم اللہ کے ولی امر ہیں (امام اور حجۃ)،ہم اللہ کے علم کا خزانہ ہیں اور اللہ کے وحی کا صندوق ہیں۔
(اصول کافی، کتاب الحجۃ، حدیث ۵۰۰)

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #اصول_کافی #حدیث #روایات #حدیث_معصومین

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
📗 #کتاب_کا_تعارف
📚 #منتہی_الآمال
📖 کتاب ’منتہی الآمال ‘ کا پورا نام ’ #منتہی_الآمال_فی_تاریخ_النبی_و_الآل ‘ ہے کہ جسکے مصنف چودہویں ہجری کے مشہور اور جلیل القدر عالم دین مرحوم #شیخ_عباس_قمی ہیں۔ اس کتاب میں چودہ باب ہیں اور ہر باب کسی ایک معصومؑ کی زندگی کے حالات اور فضائل سے منسوب ہے۔
یہ کتاب دو جلدوں میں شائع ہوئی ہے۔ پہلی جلد میں #پیامبر_اکرم ﷺ سے لے کر #امام_حسین علیہ السلام کی زندگانی کا ذکر ہے اور دوسری جلد میں #امام_سجاد علیہ السلام سے لے کر #امام_زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی زندگی کے حالات کو بیان کیا گیا ہے۔
🔻کتاب کی ابواب:
اس کتاب میں #چودہ_ابواب ہیں اور ہر باب کسی ایک معصوم علیہ السلام سےمنسوب ہے اس طرح پوری کتاب معصومین علیہم السلام کی #زندگانی،#مناقب، #خاص_واقعات، #معجزات اور انکی #امامت کی دلیلوں پر مشتمل ہے۔
🔻کتاب لکھنے کا مقصد:
اہلبیت علیہم السلام کےفضائل کو بیان کرنے والی احادیث کا احیاء، انکی سیرت اور انکے مصائب کو بیان کرنے کی خاطر اس کتاب کو لکھا گیا ہے۔
🔻اس کتاب یا اس پوسٹ کے حوالے سے اگر کوئی سوال، رائے یا مشورہ ہو تو مندرجہ ذیل واٹسیپ نمبر پر رابطہ کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے لئے باعث مسرت ہے کہ رسول الله ﷺ اور امام جعفر الصادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عربی شعبہ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔
یہ آنلائن مدرسہ ابھی تک تین زبانوں میں تعلیمات محمد و آل محمد علیہم السلام کو لوگوں تک پہنچا رہا تھا، لیکن عربی شعبہ کے افتتاح کے بعد علوم اسلامی کے شائقین اب عربی زبان میں بھی حوزوی دروس پڑھ سکیں گے۔
الحمد للہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کے فضل و کرم سے اور آپ مومنین کے تعاون و حوصلہ افزائی کے سبب مدرسہ اب چار زبانوں میں تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔

#مدرسہ #عربی_شعبہ #افتتاح #تعلیمات_اسلامی #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حوزه

🌐 imamsadiq.tv/ar
۱۷ ربیع الاول کی صبح کو #بی_بی_آمنہ علیہا السلام اور #حضرت_عبد_اللہ علیہ السلام کے نورنظر#حضرت_محمد_مصطفیٰ ﷺنے دنیا میں قدم رکھااور آپ کے وجود سے زمین و آسمان منور اور معطرہو گئے۔
تاریخ میں ملتا ہے کہ جب آنحضرتﷺ کی #ولادت ہوئی تو کچھ #عجیب_واقعات رونما ہوئے اور #مکہ سے ایسا نور ساطع ہو رہا تھا کہ جس کی وجہ سے فضا منور تھی ، وہاں موجود #بت ٹوٹ کر گرنے لگے، #کسری_کے_ایوان لرزے اور اس کے چودہ گنگرے گرے ۔ #دریائے_ساوہ کا پانی خشک ہو گیا، #فارس کے آتش کدہ بجھ گئے جبکہ ہزار سال سے خاموش نہیں ہوئے تھے اور اس رات #حجاز کی جانب سے ایک نور ساطع ہوا اور اس کی روشنی اسطرح پھیلی کہ مشرق تک پہونچ گئی ۔
#امام_صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ #ابلیس کی آسمانوں میں رفت و آمد بند ہو گئی اورشیاطین اب ملائکہ کی باتیں سننے سے قاصر ہو گئے۔

🔰 #خصائص_النبی
بعض روایات میں رسول اللہﷺ کی #خصوصیات کو بیان کیا گیا ہےجو صرف آپ سے ہی مخصوص ہیں، ان میں سے بعض یہ ہیں :
1️⃣ نماز تہجد کا واجب ہونا۔
2️⃣چار سے زیادہ عقد دائم کرنا۔
3️⃣ازواج رسول ﷺ سے شادی کرنا۔
4️⃣آنحضرت ﷺ کے سامنے آواز بلند کرنا۔
5️⃣آخری نبی ہونا۔

🔰#رسول_اللہ ﷺ کا اخلاق
#امام_علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺہمیشہ اپنے ہم نشینوں کے ساتھ #خوشروئی سے ملاقات تھے،#مسکراتے تھے اور#نرمی سے بات کرتے تھے۔ کبھی بھی سختی، سنگدلی اور #بد_کلامی سے بات نہیں کرتے تھے، جوبھی انکے در پر آتا تھا نا امید واپس نہیں جاتا تھا۔کسی کی #مذمت نہیں کرتے تھے کسی کو #ڈانٹتے نہیں تھے لوگوں کے چھپے ہوئے عیب کو ظاہر نہیں کرتے تھے۔ کوئی گفتگو نہیں کرتے تھے مگر یہ کہ اس میں #اللہ_کی_مرضی ہواور ثواب کی امید ہو ۔ (معانی الاخبار ص ۸۳)

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مسلمین کی خدمت میں حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الاول

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #ماہ_ربیع_الأول کی ۱۷ تاریخ میں دو اہم مناسبتیں ہیں پہلی مناسبت #ولادت باسعادت ختمی مرتبت #حضرت_محمد_مصطفیﷺ ہے اور دوسری مناسبت ہمارے #چھٹے_امام_حضرت_جعفر_الصادق علیہ السلام کی ولادت ہے۔
#شیعوں کے چھٹےامام #جعفر_بن_محمد کہ جنکو جعفر الصادق علیہ السلام کے نام سےجانا جاتا ہے ۱۷ ربیع الاول سن ۸۳ ھ ق کو شہر #مدینہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد #امام_محمد_باقر علیہ السلام ہیں اور آپ کی والدہ ماجدہ #حضرت_امّ_فروہ ہیں۔

🔸 شاگردوں کی تربیت
آپ نے ۳۴ سال شیعوں کی زعامت اور #امامت کے فرائض انجام دئے اور اس مدت میں ۴۰۰۰ (چار ہزار) شاگردوں کی تربیت کی۔یہی وجہ ہے کہ اکثر روایات امام جعفر الصادق علیہ السلام سے نقل ہوئی ہیں اور#مذہب_شیعہ_اثنی_عشری کو #مذہب_جعفری بھی کہتے ہیں۔
نہ فقط علماء شیعہ بلکہ علماء اہل تسنن بھی امام صادق علیہ السلام کے علم و فضل کے قائل ہیں ۔ #ابو_حنیفہ اور #مالک_بن_انس نے کثیر تعداد میں امام علیہ السلام سے روایات نقل کی ہیں۔

🔸 امام صادق علیہ السلام کا معجزہ
ایک دن #منصور_دوانقی نے ۷۰ جادوگروں کو جمع کیا تاکہ امام علیہ السلام کوحیران کر سکے۔ جادوگروں نے شیروں کی تصویریں بنائیں تاکہ دیکھنے والے سحرزدہ ہو جائیں۔ امام صادق علیہ السلام جب اس جگہ تشریف لائے تو ایک نگاہ ان تصویروں پر ڈالی اور کوئی ذکر پڑھااور حکم دیا اے شیروں ان جادو گروں کو نگل جاؤ، امام علیہ السلام کا حکم ہونا تھا کہ تصویروں سے شیر زندہ ہو کر نکلنے لگے اور جادوگروں کو نگل گئے۔ یہ ماجرا دیکھ کہ منصور اپنے تخت سے زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا اور ہوش میں آتے ہی امام علیہ سے درخواست کرنے لگا کہ ہم کو معاف کر دیجئے۔
(اختصاص مفید، صفحه ۲۴۶)

🌸 علمی مناظرے
امام صادق علیہ السلام کے ساتھ مختلف ادیان اور مذاہب کے رہنماؤوں نے کثیر تعداد میں #مناظرے کئے ہیں کہ جنکو تاریخ میں ذکر کیا گیا ہے۔یہ مناظرے اکثر اوقات خود امام علیہ السلام کے ساتھ ہوئے ہیں اور بعض اوقات امام کی موجودگی میں انکے شاگردوں نے انجام دئے ہیں۔امام صادق علیہ السلام نے اپنے بعض شاگروں کو مختلف علوم اور فنون میں خاص مہارت کے درجہ تک پہنچایا اور آپ کے شاگردجیسے #حمران_بن_اعین کو قرآن کے مباحث میں خاص مہارت حاصل تھی، #ابان_بن_تغلب کو ادبیات عرب میں ، #زرارہ کو علم فقہ میں اور #مومن_طاق اور #ہشام_بن_سالم کو علم کلام میں خاص مہارت حاصل تھی۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الاول

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #علوم_کا_تعارف
#علوم_قرآن
علوم القرآن،لغت کے لحاظ سے #مرکب_اضافی ہے یعنی جو بھی علم قرآن سے متعلق ہے اسکو اپنے دائرہ تعریف میں شامل کر لیتا ہے۔
اصطلاح میں بھی علوم قرآن ایسے علم کو کہتے ہیں کہ جو تمام قرآن سے متعلق مباحث کو شامل کرتا ہو جیسے #تفسیر، #بلاغت ، #شان_نزول، #تجوید، وغیرہ
🔹#علوم_قرآن_کا_موضوع
اس علم کا موضوع #اللہ_کی_کتاب قرآن مجید ہے۔اسی لئے اس علم میں مختلف زاویوں سے قرآن مجید کو سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے جیسے #نزول_کی_کیفت، #اعجاز، #اصلات، #احکام، #تشابہ، #قرائت و غیرہ۔
🔹 #مقصد_اور_ضرورت
اس علم کا مقصد ہے کہ #تمام_قرآنی_شوؤن کی شناخت حاصل کر لی جائے تاکہ اللہ کی کتاب سے بہتر استفادہ کیا جائے۔
اس علم کی ضرورت اس لئے بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اکثر قرآنی علوم کے مباحث #فہم_قرآن کے لئے مقدمہ ہیں کیونکہ بغیر انکے قرآن کا فہم مشکل ہے۔ مثلا اگر #اعجاز_قرآن کو نہیں سمجھا گیا تو قرآن کا آسمانی کتاب ثابت کرنا مشکل ہے۔
یہ علم تمام محققین کے لئے یہ امکان فراہم کرتا ہے کہ قرآن سے متعلق اعتراضات کا جواب دیا جا سکے۔ مثلا #ناسخ_اور_منسوخ کے شبھات۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔳 #حضرت_فاطمہ_معصومہ سلام اللہ علیہا #امام_موسی_کاظم علیہ سلام کی بیٹی اور #امام_رضا علیہ السلام کی بہن ہیں اور آپ #معصومہ_قم کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ جب امام رضا علیہ السلام کو #مامون عباسی نے امام علیہ السلام کی مرضی کے خلاف #مدینہ سے #خراسان بلایا تو جناب معصومہ علیہا السلام مدینہ میں اپنے بھائی کے بغیر نہ رہ سکیں اور یہ ارادہ کیا کہ امام علیہ السلام سے ملاقات کے لئے خراسان تشریف لے جائیں گی۔
آپ نے مدینہ سے خراسان کاسفر شروع کیا ،اس سفر کے دوران جناب معصومہ علیہا السلام کا کاروان #ساوہ نامی جگہ پہنچا اور یہ وہی جگہ تھی کہ جہاں حاکم وقت مامون کے کارندوں نے #آل_رسول علیہم السلام کے کاروان پر حملہ کیا اور کاروان میں موجود اکثر جوانوں کو #شہید کر دیا۔
جناب #شیخ_مرتضی_عاملی اپنی کتاب #حیاة_الامام_الرضا میں کہتے ہیں کہ جناب معصومہ علیہا سلام کو زہر دیا گیا تھا جسکی وجہ سے آپ کی شہادت ہوئی۔

🔰 آپ کی قم میں آمد
حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کے لئے اپنے عزیزوں کی شہادت ایک عظیم مصیبت تھی ، اس مصیبت اور زہر کے اثر سے آپ شدید بیمار ہو گئیں اور آپ نے فرمایا کہ مجھ کو #قم لے چلو کیونکہ میں نے اپنے والد سے سنا ہے کہ قم میرے #شیعوں_کا_مرکز ہے۔
یہی وجہ تھی کہ جناب فاطمہ معصوم سلام اللہ علیہا تئیس ربیع الأول کو شہر مقدس قم تشریف لائیں اور آپ کے چاہنے والوں نے بہت جاہ و حشم سے آپ کا استقبال کیا۔
قم میں ستّرہ دن قیام کے بعد آپ کی شہادت ہو گئی۔
جناب معصومہ علیہا السلام کی فضیلت
جناب فاطمہ معصومہ علیہا السلام علم و فضل میں بے مثال تھیں اور متعدد روایات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ معصومین علیہم السلام کی نگاہ میں آپ کی بہت فضیلت ہے۔امام جعفر الصادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ فاطمہ معصومہ علیہا السلام کا #حرم گویا ہم #اہلبیت علیہم السلام کا حرم ہے۔اسی لئے جب آپ کا #زیارتنامہ پڑھتے ہیں تو ائمہ معصومین علیہم السلام کو خطاب کر کے سلام کرتے ہیں در حالی کہ اس حرم میں ائمہ علیہم السلام کی قبور نہیں ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #ربیع_الاول

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #اعتقادی_سوال
📌 اگر اسلام کامل دین ہے تو اکثر لوگ غیر مسلمان کیوں ہیں؟
یہ بات حقیقت ہے کہ لوگ بغیر کسی #تحقیق اور #تفکر کے اپنے لئے دین کا انتخاب کر لتے ہیں بلکہ اکثر افراد ہوا و ہوس یا اپنے اجداد کی پیروی کی خاطر کسی دین کے ماننے والے بن جاتے ہیں اسی لئے اکثریت کا کسی خاص دین کی طرف رجحان پیدا کرنا اس بات کی دلیل نہیں بن سکتی کہ وہ دین حق ہے۔
🔸کسی بھی دین کے #کمال اور #حقانیت کے لئے ضروری ہے کہ اس کی #تعلیمات کو دیکھا جائے۔ ہمارا اعتقاد ہے کہ #دین_اسلام کامل اور آخری دین ہے جو #وحی کے ذریعہ ہم تک آیا ہے تاکہ انسان کی زندگی کو ہر پہلو سے #منظم کر سکے۔
🔸اسی طرح سے تعلیمات اسلامی اور مفاد پرست طبقے کے درمیان تضاد رہا ہے اور اسی لئے ایسے لوگوں نے اسلام کی مخالفت کی ہے اور چونکہ اسلام کو ختم نہیں کرسکے تو اسلام کی تبلیغ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔بلکہ دشمن کی کوشش یہ ہے کہ اسلام کو بدنام کرے تاکہ دنیا والوں کے سامنے اسلام کا برا چہرہ لایا جائے اور لوگ اسلام کو ظلم و ستم والا دین سمجھیں ۔اسکے مقابل میں ایسی تعلیمات کو پیش کرتے ہیں کہ جو #دنیا_طلبی اور #مادہ_پرستی کی طرف لے جائےاور پھر اسکی ترویج کرتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر دنیا کے اکثر لوگ #حقیقی_تعلیمات_اسلامی سے آشنا نہیں ہو پا رہے ہیں اور مسلمان نہیں ہیں۔
🔸ان تمام شرائط کے باوجود تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں اگر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو پیش کیا گیا تو وہاں کے لوگوں نے اس کو دل و جان سے قبول کیا ہے اور متعدد ایسی شخصیات ہیں کہ جنہوں نے باطل دین کو چھوڑ کر اسلام کو قبول کیا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110
وشاء سے روایت ہے کہ میں نے امام رضا علیہ السلام سے اللہ کے اس قول کے بارے میں سوال کیا «وَ عَلاٰمٰاتٍ وَ بِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ»، تو امام علیہ السلام نے فرمایا ہم علامات ہیں اور رسول اللہ ﷺ نجم ہیں۔
(اصول کافی، کتاب الحجۃ، حدیث۵۲۷)

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #اصول_کافی #حدیث #روایات #حدیث_معصومین
🌐 imamsadiq.tv/ur
📧 Urdu@imamsadiq.tv
facebook.com/imamsadiq.ur
Instagram.com/imamsadiq_ur
https://t.me/imamsadiq_ur
WhatsApp: +98-9197786110