امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ
125 subscribers
120 photos
5 videos
284 links
عربی، اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں میں جدید تعلیمی نظام کی شکل میں اسلامی تعلیمات کے حوزوی اور غیر حوزوی کورسز کی آنلائن تدریس۔
Download Telegram
⚫️#امام_علی_بن_موسی_الرضا علیہ السلام #شیعوں کے #آٹھویں_امام ہیں۔ آپ کی #ولادت با سعادت ۱۱ ذی القعدہ ۱۴۸ ہجری #مدینہ_منورہ میں ہوئی اور آپ ۳۵ سال کی عمر میں #امامت کے الہٰی منصب پر فائز ہوئے۔ ۲۰ سال امام علیہ السلام نے امامت کی اور شیعوں کی #ہدایت کرتے رہے اور سر انجام۲۳ ذی القعدہ سن ۲۰۳ ہجری اور دوسری روایت کے حساب سے #ماہ_صفر کی آخری تاریخ میں #مامون_عباسی کے زہر سے آپ کی شہادت ہوئی۔
◾️#امام_ہشتم کا نام #علی علیہ السلام ہے اور آپ کا مشہور #لقب #رضا ہے۔#امام_محمد_تقی علیہ السلام نے فرمایا کہ خداوند عالم نے امام علی بن موسی کے لئے ’رضا‘ کا لقب انتخاب کیا ہےتاکہ زمین اور آسمان کے درمیان جتنے خلائق ہیں جان لیں کہ #اللہ اور #رسول_اللہ صلی علیہ و آلہ وسلم امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام سے راضی ہیں۔

🏴 رات کی تریکی میں #تدفین
جس وقت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی خبر شیعوں میں عام ہوئی تو لوگ جمع ہونے لگے اور یہ بات مشہور ہونے لگی کہ مامون عباسی نے امام کو زہر دے کر شہید کر دیا ہے۔ مامون نے لوگوں کے درمیان بغاوت کے آثار دیکھے تو اعلان کروا دیا کہ تشییع کل ہو گی لیکن اسی رات خاموشی سے حکم دیا کہ امام کو دفنا دیا جائے۔ اللہ کے حکم سے امام محمد تقی علیہ السلام مدینہ سے سرزمین #توس پر آئے اور اپنے والد کی نماز جنازہ ادا کی اور انکو سپرد خاک کیا۔
🔳امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے تمام عالم اسلام کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہے۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#اعتقادی_سوال
⁉️ #شیعوں_کے_درمیان_توسل_کا_عقیدہ
#توسل یعنی کوئی ایسا کام انجام دینا کہ جسکے ذریعہ کسی چیز یا شخص سے #قربت حاصل کی جائے، #اصطلاح میں توسل یعنی کسی اچھے کام یا #صالح_شخص کو #واسطہ قرار دینا تاکہ #دعا قبول ہوجائے۔
عملی طور پر توسل کے وقت انسان #دعا اور #استغاثہ کی حالت میں کچھ عرض کرتا ہے کہ جسکی جہ سے اسکی #توبہ قبول ہوتی ہے اور #حاجات پوری ہوتی ہیں۔
🔻 #توسل_کے_لئے_شخص_اور_مکان
ہر وہ چیزجیسےمکان یا شخص کے ذریعہ توسل کیا جا سکتا ہے کہ جو #اللہ کے نزدیک محترم ہومثال کے طورپر #پیغمبر_اکرمﷺ اور #ائمہ_اطہار علیہم السلام یا #مساجد اور #صالح_بندوں کی #قبور۔
🔻 شیعوں کے نزدیک توسل کی اہمیت #قرآن اور متعدد روایات سے ثابت ہوتی ہے۔ مختلف دعاووں اور اہلبیت علیہم السلام کی #زیارتوں میں توسل کی اہمیت عیاں ہے اور اسکی روشن مثال #دعائے_توسل ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#علوم_کا_تعارف
#علم_رجال
🔻 #علم_رجال ایسے قوانین اور قواعد کو بیان کرتا ہے کہ جسکے ذریعہ #راویوں کے حالات معلوم کئے جاتے ہیں۔
🔻 #رجال #لغت میں رجل کی #جمع_مکسر ہے جسکے معنی ہیں مرد۔ رجال سے مراد #حدیث کے #راوی ہیں اور رجال کا کلمہ #باب_غلبہ کی خاطر استعمال ہوا ہے اس سے صنف مراد نہیں ہے۔ لہذا رجال کے معنی راویوں کے ہیں کہ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
🔻اس علم کا اصلی #موضوع راویوں کے حالات کا جائزہ لینا ہے تاکہ انکی #وثاقت معلوم ہو سکے اور اسکے نتیجہ میں حدیث کا اعتبار معلوم ہو سکے۔
🔻 #علوم_اسلامی کی تدوین کی ابتدا سے ہی #مسلمانوں کے لئے راویوں کے حالات کو معلوم کرنا خاص اہمیت کا حامل رہا ہے۔ عالم اسلام کے بزرگ علماء جیسے #علامہ_حلی ؒ اس بات کے قائل تھے کہ راویوں کے حالات کا جائزہ لیانا #فقاہت کے اصول میں سے ہے اور ہر #مجتہد لے لئے اس علم کو حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ اسی علم کے ذریعہ حدیث کا اعتبار معلوم ہو گا اور #استنباط کرنا ممکن ہو گا۔
🔻 اس علم کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کیونکہ اس کے ذریعہ حدیث کا معتبر ہونا معلوم کیا جاتا ہے اور یہ اعتبار دیگر علوم جیسے فقہ، تفسیر، وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔

🔻 آپ حضرات اس موضوع سے مرتبط اپنے سوالوں کو اسے پوسٹ کے کیپشن میں لکھ سکتے ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بےشک ملائکہ طالب علم کی رضایت کی خاطر اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔
(اصول کافی، کتاب فضل علم، حدیث ۵۷)

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
◼️ #امام_محمد_تقی علیہ السلام #شیعوں کے #نویں_امام ہیں اور #امام_رضا علیہ السلام کے فرزند ارجمند ہیں آپ کی والدہ مادجدہ کا نام #سبیکہ_خاتون ہے۔آپ کی ولادت #۱۰_رجب #مدینہ_منورہ میں ہوئی اور آ پکی شہادت سن ۲۲۰ ہجری میں ماہ ذی القعدہ کی آخری تاریخ میں ہوئی۔
◼️نو سال کے سن میں آپ #منصب_امامت پر فائز ہوئے اور یہی وجہ تھی کہ آپ کی کمسنی کے سبب بعض لوگوں نے #عبد_اللہ_بن_موسیٰ کو امام مان لیااور بعض لوگ #واقفیہ مذہب سے جا ملے۔ لیکن پیروان حق نے امام محمد بن علی التقی علیہ السلام کی امامت کو قبول کیا۔
۱۷ سال امامت کے فرائض انجام دینے کے بعد #عباسی_خلیفہ #مامون کی بیٹی #ام_الفضل جو کہ امام کی زوجہ بھی تھی، نے امام کو زہر دیا اور اسی کے نتیجہ میں آپکی شہادت ہو گئی۔ #شہادت کے وقت امام کی عمر صرف ۲۵ سال تھی اور اسی لئے آپ تمام اماموں میں سب سے کم سن امام قرار پائے۔
✔️امام محمد تقی علیہ السلام کے #فضائل
متعدد احادیث میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ امام جواد علیہ السلام اپنے شیعوں کا خاص خیال رکھتے تھے۔ #محمد_بن_سھل_قمی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں امام کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا اور میں نے چاہا کہ تبرک کے طور پر امام سے ایک لباس حاصل کروں لیکن فرصت نہیں مل سکی اور امام سے خداحافظی کر کے میں واپس آگیا۔ سهل کہتے ہیں کہ میں مدینہ سے باہر آگیا تھا اور راستے میں تھا کہ ایک قاصد صندوق لے کر آیا اور مجھ سے کہا کہ تمہارے امام نے یہ #لباس تمہارے لیے بھیجا ہے۔
◼️امام محمد تقی علیہ السلام کی #زیارت_کا_ثواب
آپ کی زیارت کے ثواب کا اندازہ اس #حدیث سے لگایا جا سکتا ہے کہ #رسول_اکرم_صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم نے فرمایا کہ جس نے بھی امام محمد تقی علیہ کی زیارت کی گویا اس نے اللہ کے رسولﷺ اور امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کی اور اس پر جنت واجب ہے۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مسلمین کی خدمت میں امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت پر تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال
⁉️ #نذر پر عمل کرنا کن #شرائط کے بعد #واجب ہو جاتا ہے؟

#شرعی لحاظ سے نذر پر عمل کرنا اس وقت واجب ہے کہ جب انسان #نذر_کا_صیغہ اس طرح کہے کہ ’#للہ_علیَّ ‘ اللہ کی خاطر مجھ پر واجب ہے کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں مثلا دو رکعت نماز ادا کروں گا یا کروں گی۔

🔺توجہ : اگر نذر کو فقط اپنے #دل میں یا #ذہن میں #سوچ لیا جائے اور جس طرح بتایا گیا ہے صیغہ ادا نہ کیا جائے تو نذر پر عمل کرنا #واجب_نہیں ہے۔
#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🌸#مولا_علی علیہ السلام اور #حضرت_فاطمہ الزہرا علیہا السلام کی شادی ایک #امر_الہی تھا۔
تاریخ میں ملتا ہے کہ جب بھی #قریش کے کسی سردار کے گھر سے شہزادی فاطمہ علیہا السلام کے لئے رشتہ آتا تھا تو رسول گرامی ﷺ فرماتے تھے کہ میری بیٹی فاطمہ (علیہا السلام) کی #شادی کا اذن اللہ تعالیٰ کے پاس ہے جہاں وہ چاہے گا وہاں ہو گی۔ لیکن جب امام علی علیہ السلام کی طرف سے شہزادی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی طرف سے رشتہ آیا تو رسول اللہ ﷺ بہت مسرور ہوئے اور اس رشتہ کی تجویز کو جناب فاطمہ علیہا السلام کے سامنے بیان کیا۔ شہزادی زہرا علیہا السلام جو کہ #شرم و #حیا کا پیکر ہیں اپنی خاموشی سے رضایت کا اظہار فرمایا۔
🌺 #روایت میں ملتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ایک دن اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے ایک #فرشتہ نازل ہوا اور مجھ سے کہا کہ خداوند عالم آپ پر #درود و #اسلام بھیجتا ہے اور فرماتا ہے کہ میں نے #عرش پر علی (علیہ السلام) اور فاطمہ (علیہا سلام) کا عقد پڑھ د یا ہے اور آپ زمین پر بھی ان دونو کے درمیان عقد پڑھ دیں...اور بہت جلد ان دونوں سے #دو_بیٹے پیدا ہوں گے کہ جو #جنت_کے_جوانوں_کے_سردار ہوں گے۔ (عیون أخبار الرضا ؑ، شیخ الصدوق، ج ۱، ص۳۰)

امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ اس مناسبت سے تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
بسم اللہ الرحمن الرحیم

🌹اللہ سبحانہ و تعالی کا فضل و کرم ہے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف کا لطف و احسان ہے کہ #امام_صادق_علیہ_السلام_آنلائن_مدرسہ #گذشتہ_۹_برسوں میں کثیر تعداد میں لوگوں تک #معارف_اہلبیت علیہم السلام کو پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔ اس کامیابی کو پرکھنے کے بہت سے #معیار ہو سکتے ہیں انہیں معیارات میں سے ایک معیار #مومنین کی بے لوث محبت اور #طلاب کا #کثیر_تعداد_میں_استقبال ہے۔
🌸امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے لئے باعث مسرت ہے کہ ان چند برسوں میں بین الاقوامی سطح پر #مدرسہ_کی_ سائٹ اور #اینڈروئید_اپلیکیشن کے ذریعہ #فارسی ، #انگلش اور #اردو #زبانوں میں ۱۰،۰۰۰ سے زیادہ #شاگردوں کی #تعلیم و #تربیت کا اہتمام کیا۔
🍀اس آن لائن مدرسہ میں شاگروں کی تعداد ۱۰،۰۰۰ سے زیادہ ہو جانا ایک بہت اہم #سنگ_میل ہے اور یہ بڑی کامیابی آپ #شائقین #علوم_اہلبیت علیہم السلام کی بے لوث محبتوں اور لا تعداد دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
💐 یقینا آپ کا #شوق اور #استقبال ہمارے #حوصلوں اور #ہمتوں کو بلند کرتا ہے تاکہ اور #بڑے_مقاصد حاصل کئے جا سکیں اور بہتر انداز میں آپ کی خدمت کر سکیں۔
🌺امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ #جدید_ ٹکنولوجی اور #آسان_طریقوں سے معارف اہلبیت علیہم السلام کو دنیا کے #دور_دراز_علاقوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے اور اور #تعلیمات_ناب_اسلامی کو عام کرنے کے لئے کمربستہ ہے۔
🔻ہم امید کرتے ہیں کہ امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ کے ذریعہ آپ #علم_دوست #دانشور اور #محقق_حضرات کی خدمت ہوتی رہے اور #ائمہ_طاہرین علیہم السلام کی خاص عنایات ہم سب کے شامل حال ہوں ۔

وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ



#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ


🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
امام صادق علیه السلام آنلائن مدرسہ pinned «‍ بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌹اللہ سبحانہ و تعالی کا فضل و کرم ہے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف کا لطف و احسان ہے کہ #امام_صادق_علیہ_السلام_آنلائن_مدرسہ #گذشتہ_۹_برسوں میں کثیر تعداد میں لوگوں تک #معارف_اہلبیت علیہم السلام کو پہنچانے میں کامیاب رہا…»
امام صادق علیہ السلام: جو بھی حدیث کو دنیاوی فائدےکے لئے حاصل کرے گا اسکو آخرت میں کوئی فائدہ نہیں ملے گا، لیکن جو حدیث کو آخرت کے فائدہ کے لئے حاصل کرے گا خداوند عالم اسکو دنیا اور آخرت کا خیر عطا کرے گا۔
(اصول کافی، کتاب فضل علم، حدیث ۱۱۶)


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #اصول_کافی #حدیث #روایات #حدیث_معصومین #علم_کی_فضیلت


🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🏴 اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ بَاقِرِ الْعِلْمِ وَإِمَامِ الْهُدَى وَقَائِدِ أَهْلِ التَّقْوَى وَالْمُنْتَجَبِ مِنْ عِبَادِکَ ...

▪️ #ماہ_ذی_الحجہ کی #ساتویں_تاریخ منسوب ہے سلسلہ امامت کی پانچویں کڑی حضرت #باقر_العلوم #امام_محمد_ باقر علیہ السلام کی #شہادت سے۔ سن ۱۱۴ ہجری میں آپ کو #قبرستان_بقیع میں سپرد خاک کیا گیا۔آپ کی عمر بابرکت ۵۷ سال تھی اور آپکی مدت امامت ۱۹ سال تھی۔
#کربلا_میں
▪️ امام محمد باقر علیہ السلام کی #ولادت #پہلی_رجب سن ۵۷ میں مدینہ منورہ میں ہوئی اور آپ چار سال کی عمر میں سن ۶۱ ہجری میں اپنے والد گرامی اور جد امجد #امام_حسین علیہ السلام کے ہمراہ کربلا میں موجود تھے۔ امام باقر علیہ السلام نے کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب باوفا کی شہادتیں دیکھیں اور #کوفہ اور #شام کی اسیری کی صعوبتیں بھی اٹھائیں۔
#علمی_تحریک_کا_آغاز
▪️ #امام_سجاد علیہ السلام نے کربلا کے بعد #مدینہ میں لوگوں کو آگاہ کیا اور مسلمان کچھ حد تک بیدار ہوئے اور اسی بیداری کی تحریک کو امام باقر علیہ السلام نے جلا بخشی اور معاشرہ میں ایک علمی جنبش وجود میں آئی، آپ کے فرزند #امام_صادق علیہ السلام نے اس جنبش علمی کو باقاعدہ تحریک کی صورت میں چلایا اور ہزاروں شاگردوں کی تربیت کی۔ اسی وجی سے ہماری کتب روائی میں سب سے زیادہ امام باقر اور امام صادق علیہما السلام سے نقل شدہ روایات موجود ہیں۔
▪️ #جابر_کی_روايت
امام باقر علیہ السلام کی دلیل #امامت میں #آنحضرتﷺکے ذریعہ امام باقر علیہ السلام کا نام کا ذکر کرنا اور سلام بھجوانا اہم دلیل کے عنوان سے بیان کیا جاتاہے جو آپ نے جابرابن عبداﷲ انصاری کے ذریعہ امام باقرعلیہ السلام کوپہونچایا۔اس سلام کی اہمیت یہ ہے کہ جس رسول ﷺکوسلام کرناساری انسانیت اپنے لئے اعزازسمجھتی ہو وہ ذات مقدس امام باقر علیہ السلام کو سلام پہونچاتی ہے۔
▪️ #شہادت
لوگوں کے درمیان امام محمد باقر علیہ السلام کی محبوبیت اور مقبولیت کو دیکھ کر خلیفہ وقت #ہشام_بن_عبد_الملک تاب نہ لا سکا اور اسکو یہ احساس ہوا کہ یہ میری حکومت کے لئے خطرہ ہیں جسکے نتیجہ میں امام باقر علیہ السلام کو شہید کردیا۔
امام باقر علیہ السلام کی وصیت تھی کہ انکو اپنے والد امام زین العبدین علیہ السلام اور جد #امام_حسن علیہ السلام کے کنارے #جنت_البقیع میں دفنایا جائے۔ #شیخ_صدوق کی #من_لا_یحضرہ_الفقیہ میں روایت کے مطابق امام علیہ السلام نے وصیت فرمائی تھی کہ انکی شہادت کے بعددس سال تک #منا کے میدان میں انکے لئے #مجلس اور عزا داری برپا کی جائے اور اسکا خرچہ انکے مال میں سے لیا جائے۔

🏴 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ امام محمد باقر علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر عالم اسلام کی خدمت میں اور مخصوصا امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہے۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
📚 #کتاب_کا_تعارف
📖 #الاعتقادات
📌 الاعتقادات، #علم_کلام کی کتاب ہے کہ جسکو #شیخ_صدوق رحمۃ اللہ علیہ نے #پانچویں_صدی_ہجری میں تالیف فرمایا۔ اس کتاب میں #معصومین علیہم السلام کی #روایات کے ذریعہ #شیعہ_عقائد کو ثابت کیا گیا ہے۔

🔻 اس کتاب میں #شیخ_صدوقؒ کی روش
شیخ صدوقؒ نے اس کتاب میں حدیث کی پہچان اور ترجیح کے اصولوں کے ذریعہ ، #علم_عقائد کی روایات کو مختلف موضوعات پر مشتمل ابواب میں مرتب کیا ہے۔ شیخ صدوقؒ کی تالیف کردہ کتب میں اس طرح کی نظم خاص امتیازرکھتی ہے۔

🔻 #کتاب_کے_ابواب
اس کتاب میں ۴۵ باب ہیں کہ جن میں مختلف کلامی اور عقیدتی موضوعات بیان کئے گئے ہیں۔ شیخ صدوقؒ نے ہر باب کی ابتدا اس طرح کی ہے ’’باب الاعتقاد فی۔۔۔‘‘ اور ان میں سے کچھ مشہور ابواب اس طرح ہیں: #توحید میں شیعوں کا عقیدہ، #صفات_ذات_اور_افعال، #قضا_اور_قدر، #فطرت اور #ہدایت، #موت، #رجعت، #قیامت، #وحی، #دوزخ، #مقامات_انبیاء علیہم السلام، و غیرہ

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #عرفہ

🔹#روز_عَرَفَہ #ماہ_ذیالحجہ کے نویں اور #عید_اضحی سے پہلے والے دن کو کہا جاتا ہے اور یہ دن تمام #مسلمانوں کے لئے اہم دن شمار کیا جاتا ہے۔ #حاجیوں کیلئے اس دن ظہر سے لے کر مغرب تک #عرفات کے میدان میں توقف کرنا ضروری ہے۔ مختلف پہلووں سے اس دن کو عظمت حاصل ہے، بندگی اور عبادت کے ذریعہ معنوی کمال حاحل کرنے کے لئے یہ دن مشہور ہے اور اس دن کے لئے مختلف #اعمال، #اذکار اور #دعائیں مشہور یں ہیں جن میں سے سب سے مشہور #امام_حسین علیہ السلام کی
🏴#حضرت_مسلم اور #جناب_ہانی علیہما السلام کی #شہادت
اس دن کی ایک اہم مناسبت یہ بھی ہے کہ آج #سفیر_حسین علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے۔ سن ۶۰ ہجری میں مسلم بن عقیل علیہ السلام کو #عبید_اللہ_بن_زیاد نے دھوکہ دے کر اسیر کر لیا اور دارالاقامہ لے جا کر شہید کردیا۔ شہادت کے بعد آپ کے بدن کی بےحرمتی کی گئی اور یہ گویا #کربلا میں ہونے والی شہادتوں کا آغاز تھا۔
آج ہی کے دن جناب مسلم کے دوست اور امام حسین علیہ السلام کے محب جناب #ہانی_بن_عروہ کو بھی شہید کیا گیا۔
امام حسین علیہ السلام نے دونو کی خبر شہادت سن کر بہت گریہ کیا اور #آیت_استرجاع پڑھتے رہے۔
🔹 اس دن کی عظمت
#امام_صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ اگر #رمضان میں کسی کی مغفرت نہ ہو سکے تو وہ آیندہ رمضان کا انتظار کرے، مگر یہ کہ روز عرفہ کو درک کر لے۔ (من لا یحضرہ الفقیہ ج۲،ص ۹۹)


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ


🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
? ۱۰ذیالحجہ مسلمانوں کے لئے اہم #عید_کا_دن ہے اور اس دن کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ آج کے دن کو #بقرعید ،#عید_قربان یا #عید_الاضحی بھی کہتے ہیں۔ آج کے دن #مسلمان #حج کے تمام اعمال انجام دینے کے بعد #اللہ کی راہ میں #قربانی پیش کرتے ہیں اور یہ عمل در حقیقت #جناب _براہیم علیہ السلام کی تاسی ہے۔ جناب ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم ہو اکہ اپنے فرزند #اسماعیل علیہ السلام کو خدا کی راہ میں #قربان کر دیں تو جناب ابراہیم علیہ السلام حکم الہی کے مطابق اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے لے گئے اور جیسے ہی گردن پر چھری چلائی ویسے ہی خدا کی قدرت سے ایک #دنبہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ آگیا اور اس طرح اسماعیل علیہ السلام کی جگہ دنبہ ذبح ہو گیا۔ یہ ایک #امتحان_الہی تھا جس میں جناب ابراہیم علیہ السلام کامیاب ہوئے۔ اور اسی عمل کی یاد کو بحکم خداوند عالم آج بھی مسلمان انجام دیتے ہیں۔
🔸 ۱۰ ذوالحجہ کی #شب بہت مبارک شب ہے اور اس میں #شب_بیداری کا حکم دیا گیا ہے۔عید قربان کے دن کے کچھ اعمال بھی ذکر کئے گئے ہیں، جیسے #غسل_کرنا، #نماز_عید پڑھنا، #قربانی_کرنا، #امام_حسین علیہ السلام کی #زیارت ، #دعائے_ندبہ پڑھنا #مستحب ہے۔
🌸 #قربانی_کرنے_کی_اہمیت
🔸#ام_سلمہ علیہا السلام #رسول_اکرم ﷺ کی خدمت میں آئیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ آج عید قربان ہے اور میرے پاس کچھ نہیں ہے کہ میں قربانی کر سکوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا #قرض لو اور قربانی انجام دو کیونکہ قرض بعد میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

🔹#امام_محمد_تقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ عید قربان کے دن #پانچ_اعمال سے زیادہ با فضیلت کوئی عمل نہیں: #قربانی_کرنا، #ماں_باپ_کے_ساتھ_نیکی_کرنا، جن #رشتہ_داروں نے رشتہ توڑ لیا ہو انسے دوبارہ #ہدیہ دے کر رشتہ بحال کرنا ، پہلے #سلام_کرنا، بہترین قربانی کر کے دوسروں کو کھانا کھلانا اور اپنے #پڑوسیوں ، #یتیموں، #مسکینوں اور #فقیروں کو بھی عطا کرنا۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #خاندان_عصمت_و_طہارت کے دسویں چراغ #امام_علی_النقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت سے ۱۵ ذو الحجہ سنہ ۲۱۲ ھ کو مدینہ منور ہوا۔ آپ کے والد #امام_محمد_تقی علیہ السلام اور والدہ کا نام #سمانہ_مغربیہ ہے۔امام علیہ النقی علیہ السلام نے ۳۳ سال #امامت کے منصب پر فائز رہے اور آپ کی عمر ۴۲ سال تھی۔
🌸 آپ کی #کنیت اور #القاب
آپ کی کنیت #ابوالحسن ہے اور آپ کو #ابو_لحسن_الثالث کہا جاتا ہے ۔آپ کے مشہور القاب #نجیب، #مرتضی، #ہادی، #نقی، #عالم، #فقیہ، #امین، #طیب ہیں۔
🌸 #امام_علیہ_السلام_الہی_کلمات_کی_مصداق
#یحیی_بن_اکثم نے امام ہادی علیہ السلام سے اس آیت: وَلَوْ اَنَّمَا فِی اْلاَرْضِ مِنْ شَجَرَهٍ‌ اَقْلاَمُ وَالْبَحْرُ یَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَهُ‌ اَبْحُرٍ مَانَفِدَتْ کَلِمَاتُ اللّهِ؛ [اور اگر روئے زمین کے تمام درخت قلم بن جائیں اور سمندر کا سہارا دینے کے لئے سات سمندر اور آ جائیں تو بھی کلمات الہٰی تمام ہونے والے نہیں ہیں۔] کے متعلق سوال کیا کہ اس میں ’’ #کلمات_اللہ ‘‘ سے کیا مراد ہے؟
امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا: نَحْنُ کَلِمَاتُ اللّه الَّتی‌ِ لاَتُدْرَکَ فَضَائِلُنَا وَلاَتُسْتَقْصَی. [ہم کلمات اللہ ہیں کہ جنکے فضائل نہ درک کئے جا سکتے اور نہ ختم ہو سکتے ہیں۔]
🌸 #نورانی_کلام
امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا؛ لوگ دنیا میں اپنے مال و منال کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں لیکن آخرت میں انکو اعمال کی بناپر پاداش دی جائے گی۔ (بحارالانوار، ج78، ص368)

🌸 امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ تمام مونین کی خدمت میں امام علی النقی الہادی علیہ السلام کی ولادت پر تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔


#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ #ذیالحجہ


🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
#اعتقادی_سوال
#خداوند_عالم نے سب انسانوں کو #ہدایت_یافتہ اور #مسلمان پیدا کیوں نہیں کیا؟
اس سوال کے جواب کو سمجھنے کے لئے دو باتیں جان لینا ضروری ہیں۔
1️⃣ پہلی بات یہ کہ خداوند عالم نے #انسان کو تمام دیگر مخلوقات پر فوقیت عطا کی ہے اور کامل ترین مخلوق بنایا ہے۔ اسی لئےانسان کے پاس جو صلاحیتیں ہیں وہ دیگر مخلوقات کے پاس نہیں ہیں۔وہ صلاحیتیں ہیں #عقل، #ارادہ اور #اختیار۔
قران مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا (انسان: آیه 3) ’ہم نے انسان کو راستہ دیکھا دیا ہے اب چاہئے وہ شکرگزار بنے (سیدھے راستے پر چلے) یا کفران نعمت کرے (گمراہی اختیار کرے)۔‘
2️⃣ دوسری بات یہ کہ خداوند عالم نے انسان کو #توحیدی_فطرت پر #خلق کیا ہے، اور اسکی #رحمت کے تقاضے کے مطابق اسنے #انبیاء علیہم السلام کا سلسلہ بھیجا تاکہ اس فطرت کے ذریعہ انبیاء علیہم السلام انسان کی ہدایت کر سکیں۔
لہذا اسکا ارادہ یہ ہے کہ اسکی بہترین مخلوق یعنی انسان ، خود اپنے اختیار اور ارادہ کے ذریعہ #ہدایت اور #اسلام کا راستہ انتخاب کرے اور اسطرح #سعادت اور #کمال کے اعلیٰ مراتب حاصل کرے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #علوم_کا_تعارف
📌 #علم_حدیث
🔻 علم حدیث ایک اہم #اسلامی_علم ہے کہ جسمیں #قول، #فعل اور #تقریر_معصومین علیہم السلام کے صدور کی صحت پر بحث ہوتی ہے۔ علم حدیث میں مختلف علوم شامل ہیں اور اس کے متعلق علماء کے مختلف نظریات ہیں۔
🔻 ایک حساب سے علم حدیث کو #درایۃ_الحدیث، #رجال_الحدیث اور #فقہ_الحدیث کا مجموعہ کہا جاتا ہے۔
🔻 درایۃ الحدیث میں ایک حدیث کی کیفیت کو #تواتر یا #وحدت، راویوں کے متصل یا منقطع ہونے کے اعتبار سے تجزیہ کیا جاتا ہے۔
🔻 #علم_رجال میں راویوں کے حالات کو سمجھنے کے اصول کو بیان کیا جاتا ہے۔
🔻 فقہ الحدیث میں حدیث کی متن کو سمجھنے اور اسکے مقصود تک پہنچنے کے قواعد کو بیان کیا جاتا ہے۔

📌 توجہ: آپ حضرات اس موضوع سے مرتبط سوالات کو کیپشن میں تحریر فرما سکتے ہیں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #عید_غدیر
۱۸ ذیالحجہ سن ۱۰ ہجری کا دن تھا ، #رسول_گرامی_اسلام#حج سے واپس آرہے تھےکہ #جبرئیل_امین الہی پیغام لے کر نازل ہوئے ایسا پیغام جو تمام دیگر پیغامات سے منفرد تھا، ایسا پیغام جسکی لحن دیگر آیات سے بلکل اگل ہے، ایسا پیغام کہ جسکے لئے خود #رسول_اللہ ﷺ بھی انتظار کر رہے تھے۔ جبرئیل نے #آیت_تبلیغ پڑھ کر سنائی يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ۔۔۔(مائدہ ۶۷) [ اے رسول! جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے۔ اسے (لوگوں تک) پہنچا دیجیے]
🌸 #اعلان_ولایت
جبرئیل امین نے فرمان الہی کو آیت قرآنی کی شکل میں سنایا، آیت کی لحن سے مزاج قدرت کی سنجیدگی کا احساس کر کے رسول اکرم ﷺ نے فورا ان سخت اور غیر معمولی حالات میں سب کے سامنے #علی_بن_ابیطالب علیہ السلام کو ہاتھوں پر اٹھا کر اعلان کیا « مَن کُنتُ مَولاهُ فَهذا علیٌ مَولا؛ جسکا میں مولا ہون اسکے علی بھی مولا ہیں». اسطرح سے نبوت کے بعد ہدایت بشر کے لئے امامت کا سلسلہ شروع ہوا اور امام علی علیہ السلام رسول اللہ ﷺ کے #بلافصل_خلیفہ اور #جانشین بنے۔
🔸#اعلان_کے_بعد
ابھی اجتماع منتشر نہیں ہوا تھا کہ جبرائیل دوبارہ نازل ہوئے اور خدا کی طرف سے رسول خداﷺ پر #آیت_اکمال نازل کردی؛ جس میں ارشاد ہوا:
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً (مائدہ ۳)
[ آج میں نے تمہارے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو بحیثیت دین کے پسند کر لیا۔]
رسول اکرم ﷺکے حکم سے مردوں اور عرتوں کے لئے خیمہ لگوایا گیا سب نے آکر امام علی علیہ السلام کو #امیر_المومنین کہہ کر مبارک باد دی اور امام علی علیہ السلام کی #بیعت کی۔
غدیر خم میں اس موقع پر دس ہزار حاجیون کا مجمع موجود تھا۔
امام صادق علیہ السلام آنلائن مدرسہ #عید_اللہ_الاکبر کے مبارک موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ


🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🔰 #فقہی_سوال

⁉️ جس #نذر (#منت) کو پورا نہ کیا گیا ہو اور کافی وقت گزر گیا ہو اسکا #کیا_حکم_ہے؟

اگر بغیر کسی زمانے کی قید کے #مطلق طور پر منّت مانی گئی ہو تو اسکو بعد میں بھی پورا کرنا #واجب ہے۔ لیکن اگر نذر کے لئے #خاص_وقت کو معین کیا گیا ہو اور جانبوجھ کر انجام نہ دیا ہو تو کفارہ دینا واجب ہے۔
🔺 #نذر_کی_مخالفت کے #کفارہ کے متعلق #مراجع کی رائے:
۱۔ جانبوجھ کر #روزہ توڑنے کے کفارے کی مانند ہے۔ (ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا پی در پی دو مہینہ روزے رکھنا۔)
۲۔ #قسم کے کفارے کی مانند ہے۔ (دس #فقیروں کو کھانا کھلانا یا انکو #لباس دینا اگر یہ کام نہ کر سکے تو تین دن پی در پی روزے رکھنا۔)
نوٹ: مزید اطلاع کے لئےاپنے مجتہد کی طرف رجوع کریں۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110
🌸 #آیہ_مباہلہ_اور_حق_کی_تجلی
جب #مسیحیوں نے #دعوت_حق کو قبول نہیں کیا اور #اسلام کو آخری اور #مکمل_الہی_دین نہیں مانا تو اس وقت آیۃ مباہلہ نازل ہوئی [ قُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَ أَبْنَاءَكُمْ وَ نِسَاءَنَا وَ نِسَاءَكُمْ ...] تو آپ ان سے کہیں کہ آؤ ہم اپنے اپنے بیٹوں، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر مباہلہ کریں۔ اس آیہ کے نزول کے بعد# رسول_اکرم ﷺ نے اپنے #اہلبیت علیہم السلام کو ساتھ میں لیا اور ۲۴ ذو الحجہ کو بڑہی شان اور شوکت سے مباہلے کہ لئے تشریف لے گئے۔ آیہ مباہلہ کے مطابق پیغمبرﷺ کو اپنے فرزندوں، خواتین اور اپنے نفسوں کو اپنے ہمراہ لانا تھا۔ آنحضورﷺ نے اپنے ہمراہ بیٹوں کی جگہ #امام_حسن علیہ السلام اور #امام_حسین علیہ السلام کو لیا خواتین کی جگہ اپنی بیٹی #فاطمہ_الزہرا علیہا السلام کو لیا اور نفسوں کی جگہ #امام_علی_بن_ابی_طالب علیہ السلام کو لیا۔
رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اہلبیت علیہم السلام کی اس ہیبت اور جلالت کو دیکھ کر #نصرانی راہنما دنگ رہ گئے اور گھبرا کر کہنے لگے کہ اگر ان افراد سے مباہلہ کیا تو ایک بھی نصرانی روی زمین پر نہیں بچے گا۔ نصرانی واپس چلے گئے اور اس طرح اہلبیت علیہم السلام نے اللہ پر پختہ ایمان ہونے کا ثبوت دیا اور اسلام کی حفاظت کی۔
🌺 #آیہ_تطہیر_کا_نزول
مباہلے کے دن میدان میں آنے سے قبل رسول اللہﷺ نے ایک #عبا کے نیچے اپنے اہلبیت علیہم السلام کو جمع کیا اور اسی اثنا میں #وحی_کا_فرشتہ آیہ تطہیر کے ساتھ نازل ہوا کہ جس میں ارشاد ہو رہا ہے [ إِنَّمَا یُرِیدُ اللهُ لِیُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیتِ وَ یُطَهِّرَکُمْ تَطْهِیراً] بس اللہ کا ارادہ یہ ہے اے اہلبیت علیہم السّلام کہ تم سے ہر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کا حق ہے۔
💐 #آیہ_ولایت_کا_نزول
آج ہی کے دن امام علیہ السلام مسجد میں مشغول نماز تھے کہ درِ مسجد پر #سائل آیا اور امام علی علیہ السلام نے اسکو اشارہ کر کہ اپنی #انگوٹھی #زکات میں دے دی اس کیفیت کے بعد #جبرئیل_امین اللہ تعالی کی جناب سے آیہ ولایت لے کر نازل ہوئے کہ جس میں ارشاد ہو رہا ہے [إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ ] بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اس کا رسول اور وہ صاحبانِ ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکوٰۃدیتے ہیں۔

🔰 #امام_صادق_علیہ_السلام_آنلائن_مدرسہ اس مبارک موقع پر تمام اہل ولا کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

#شیعہ #مدرسہ #آنلائن_مدرسہ #حوزہ_علمیہ #حوزہ_قم #اہل_بیت_علیہم_السلام #آنلاین_تعلیم #حوزوی_دروس #امام_صادق_آنلائن_مدرسہ #حدیث #اہلبیت #رسول_اللہ

🌐imamsadiq.tv/ur
📧 urdu@imamsadiq_tv
🟪t.me/imamsadiq_ur
🟦facebook.com/imamsadiq.ur
🟧instagram.com/imamsadiq_ur
🟩WhatsApp: +98-9197786110