احناف دار الافتاء چینل
475 subscribers
586 photos
4 videos
59 files
1.32K links
Download Telegram
دارالافتاء



 

حجامہ کن تاریخوں میں کروانا چاہیے ؟

سوال

"حجامہ" کن دنوں میں کروانا چاہیے؟ چاند کی 15۔19 اور 21 یا اس کے علاوہ میں حجامہ کرسکتے ہیں؟

جواب

''حجامہ'' یعنی پچھنے لگوانا ایک طریقہ علاج ہے، جسے بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بطورِ علاج کے اختیارفرمایاتھا۔کئی احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ علاج ثابت ہے۔بخاری ومسلم کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سب سے بہترین علاج قراردیاہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بھی اس کی ترغیب دی ہے۔ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاند کی  21،19،17 تاریخوں کو پچھنےلگوانے کے لیے سب سے بہترقراردیاہے، اِن توا ریخ میں خون کا جوش، اعتدال پر ہونے کی بنا پر جسم کو زیادہ فائدہ ہو گا ۔ان تاریخوں کے علاوہ دیگر تاریخوں میں بھی بوقتِ ضرورت حجامہ کروایاجاسکتاہے،امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالی ضرورت کے وقت کبھی بھی پچھنا لگوالیتے تھے۔

مذکورہ تفصیل سے معلوم ہوا کہ چاند کی 17، 19، 21 تاریخوں میں پچنے لگوانا بہتر ہے، لیکن دیگر تاریخوں میں بھی لگواسکتے ہیں، خصوصاً جب کہ ضرورت ہو۔

ترمذی  شریف کی روایت میں ہے :

''حضرت عبد اللہ بن عباسؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بہترین دن جن میں تم حجامہ لگواتے ہو، وہ (قمری مہینے کے) سترہویں، انیسویں اور اکیسویں دن ہیں''۔

زادالمعاد میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

''وهذه الأحاديث موافقة لما أجمع عليه الأطباء أن الحجامة في النصف الثاني وما يليه من الربع الثالث من أرباعه أنفع من أوله وآخره، وإذا استعملت عند الحاجة إليها نفعت أي وقت كان من أول الشهر وآخره .قال الخلال: أخبرني عصمة بن عصام قال: حدثنا حنبل قال: كان أبو عبد الله أحمد بن حنبل يحتجم أي وقت هاج به الدم وأي ساعة كانت. '' (4/53بیروت)فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144001200746

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

صرف پیش آمدہ فقہی مسائل ہی معلوم کریں. اس گروپ میں قرآن و حدیث کے مطابق علمائے دیوبند کی اتباع میں جوابات دیئے جاتے ہیں ،اس گروپ میں تشریف لائیں ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
شکریہ
گروپ کی لنک نیچے ملاحظہ ہو👇
@Ahnaf_Darul_ifta_lilulama
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/dF-qZftcUsg

Ek Sham... Mufti Mamur Badar Qasmi, Aur Mufti A. M Qasmi Ke Sath...
Suniye aur Kaisa Laga?
Comment Kar Ke Bataiye..

مفتی معمور بدر قاسمی سے خصوصی ملاقات
بہت ساری مفید باتیں، نصیحتیں
سنئیے اور کمنٹ کرکے بتائیں کہ آپکو کیسا لگا؟
منجانب: مفتی اے ایم قاسمی
⏱️31st July 2021⏱️
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/cD_Laxe-Gpo

محرم کی پہلی تاریخ کو 113 مرتبہ بسم اللہ لکھنا اور پورے سال پریشانیوں سے حفاظت..
یہ عمل ثابت ہے یا نہیں؟
اور کر سکتے ہیں یا نہیں؟
تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں ☝️

Muharram Big Gift... Write 113 Time Bismilllah and Save self all year..

मुहर्रम की पहली तारीख को 113 मर्तबा बिस्मिल्लाह लिखने की हकीकत..
ये अम्ल कर सकते हैं या नहीं?
वीडियो में पूरा मसला सुनें ☝️

🖥️Like, comment, and Share 🖥️
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/GaHxE-HYf_0

دینی لائیو سوال جواب مجلس ٥١
محرم الحرام کے خصوصی مسائل، عاشورہ کا روزہ اور ماتم و تعزیہ کے مسائل
آج رات ہمارے یوٹیوب چینل پر 9:30 بجے

Join Us On My YouTube Channel in Live Stream Program and Learn Islamic Masail, Spacialy About Muharram, Aashura, Matam, Taziya etc...
Today's Night 9:30 pm.
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/FYAn2esEzD0

اس چھوٹے سے بچے کا آج مدرسہ میں پہلا دن ہے.. اور اسکی بسم اللہ ہو رہی ہے
کتنا پیارا بچہ ہے!
اسکے لئے کوئی دعائیہ جملہ کمنٹ کریں

My Little New Student.. 1st Day In Madrasa
Wow Kitna Cute Bacha Hai Mashallah!
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/d1JvEE5FwMI

لائیو سوال جواب مجلس 53
آج مغرب کے بعد ہمارے ساتھ لائیو پروگرام دیکھیں یوٹیوب پر
ہمارے یوٹیوب چینل "مفتی بدر آفیشل" پر
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/VdHrcqR9wSQ

2 October को गांधी जयंती किस लिए मानते हैं?
जानिए वीडियो में असली वजह..
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/HelbqyfFUaw

الحمد للہ حضرت الاستاذ مفتی محمد راشد اعظمی صاحب دامت برکاتہم استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند و صدر شعبہ تحفظ ختم نبوت اب مادر علمی دارالعلوم دیوبند کو نیابت اہتمام کے عظیم منصب کے لیے منتخب کیا ہے.
مادر علمی کی ہئیت حاکمہ مجلس شوریٰ نے انتہائی موزوں شخصیت کو یہ عظیم ذمہ داری تفویض کی ہے.
باری تعالیٰ حضرت مفتی صاحب کی عمر دراز فرمائے اور اس عظیم منصب کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
4/10/2021
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/0GJgCeurtCY

سسرال والوں کی طرف سے پریشان عورتیں ایک بار یہ وظیفہ پڑھیں
انشاءاللہ زندگی بدل جائے گی

सुसराल में परेशान औरतें एक बार ये वजीफा पढ़ लें, in Sha Allah सब परेशानी दूर हो जाएगी..

Is Tarah Ke Wazife Hasil Karne Ke Liye Hamare Is New Channel Ko Subscribed Kar Len,
Jazakallah
👍 Like ♻️ Share ✒️ Comment
Forwarded from Islamic Voice 🎤
https://youtu.be/pFvNQZJAbKQ

میلادالنبی اگر منایا جا سکتا ہے تو کم از کم یہ دس شرطیں ضروری ہیں
جو کہ آجکل پائی نہیں جاتی
اسی لئے علماء میلادالنبی منانے کے طریقے کو غلط کہتے ہیں اور غلط طریقے سے منانے کو ناجائز کہتے ہیں
سنئیے وہ دس شرائط کیا کیا ہیں؟ ☝️
Forwarded from Islamic Voice 🎤
Wazaif Aur Roohani Amal Ke Liye Hamare Is New Channel Ko Subscribed Kar Len 👇👇

https://youtube.com/channel/UCfUarLNyORCa4myexkJcEbA
عبادات >> زکاة و صدقات

سوال نمبر: 177028

عنوان:ہندوستانی زمینوں پر زکاة ہے یا عشر؟

سوال:ہندوستانی زمینوں پر زکاة ہے یا عشر؟ اگر ہے تو واجبی ہے یا استحبابی؟

جواب نمبر: 177028

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa : 590-542/D=08/1441

ہندوستان کی زمینوں کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہندوستان کی زمینیں نہ عشری ہیں نہ خراجی۔ (دیکھئے فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۲/۱۱۹) اور بعض علماء فرماتے ہیں کہ جو زمینیں مسلمانوں کے پاس نسلا بعد نسل چلی آرہی ہوں اور درمیان میں کسی غیر مسلم کی ملکیت ثابت نہ ہو تو ایسی زمینوں کو عشری سمجھا جائے گا اور عشری زمینیں اگر اس میں آب پاشی کی جاتی ہے یا محنت کرکے کنوے وغیرہ سے پانی دیا جاتا ہے تو ایسی زمینوں کے پیداوار میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ واجب ہوگا اور جس زمین میں بارش کے پانی سے کھیتی ہوتی ہے اور مستقل خرید کر پانی نہیں دینا پڑتا تو اس کی پیداوار میں عشر (دسواں حصہ) واجب ہوتا ہے۔ اور جو زمین درمیان میں کسی کافر کی ملکیت میں چلی گئی ہو تو وہ اب عشری نہ رہی؛ لہٰذا اس کی پیداوار میں کچھ واجب نہیں ہوگا پھر بھی اگر کوئی استحبابا اس کی پیدوار میں سے عشر نکالے تو اچھی بات ہے۔ (دیکھئے امداد الفتاوی: ۲/۹۰) قال في الدر: وتجب في مسقي السماء أي مطر وسیح کنہر بلا شرط نصاب وبقاء الخ ویجب نصفہ في مسقی غرب أي ولو کبیر ودالیة أي دولاب لکثرة الموٴنة ۔ (الدر المختار: ۲/۶۸-۲۶۵، زکریا) ۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند













صرف پیش آمدہ فقہی مسائل ہی معلوم کریں. اس گروپ میں قرآن و حدیث کے مطابق علمائے دیوبند کی اتباع میں جوابات دیئے جاتے ہیں ،اس گروپ میں تشریف لائیں ہم آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
شکریہ
گروپ کی لنک نیچے ملاحظہ ہو👇
@Ahnaf_Darul_ifta_lilulama
اراضی ہند کے عشری یا غیرعشری ہونے کا حکم
سوال
غیرعشری زمین کا کیا حکم ہے؟ کیا اس میں زکات واجب ہے؟ فتویٰ دارالعلوم دیوبند کے مطابق ہندوستان کی زمین غیر عشری ہے تو کیا جو شخص اپنے پیدا ہونے والے غلوں کا عشر نہیں نکالتا ہے وہ مستحقِ وعید ہے ؟ اس سلسلے میں قدرے تفصیل مطلوب ہے!

جواب
اراضی ہند کے عشری یا غیر عشری ہونے کے حوالے سے قدرے تفصیل’’فتاوی رحیمیہ‘‘ میں درج ہے، جس کے مطابق اراضی ہند کی پیدا وار کے بارے میں فیصلہ کیا جائے، اور جو زمینیں عشری ہوں ان کے مالکان کو عشر نکالنا ضروری ہوگا، نا نکالنے کی صورت میں ایسے افراد مستحق وعید ہوں گے۔

فتاوی رحیمیہ میں ہے:

’’ہمارے ملک کی پیداوار میں مسلمان پر عشر ہے یا نہیں ؟ اور اس کے ضروری مسائل:

(سوال ۱۷۶)

فی زماننا مسلمانوں پر ان کی کھیتی کی زمینوں کی پیداوار کا اور باغات کے پھلوں کا عشر ادا کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟اگر عشر ادا کرناہوتو عشر کے ضروری مسائل بھی تحریر فرمادیں ، بینوا توجروا ۔

(الجواب)

بسم الله الرحمن الرحیم، حامداً ومصلیا ًومسلماً وهو الموفق.

مسئلہ مختلف فیہ ہے، دونوں طرف علماء کے اقوال ہیں … احتیاط اس میں ہے کہ ایسی زمینیں جو مسلمانوں کے پاس نسلاً بعد نسل وراثۃً چلی آرہی ہوں یا مسلمانوں سے خریدی ہوں یا بطورِ ہبہ ملی ہوں اور درمیان میں کسی غیر مسلم کی ملکیت ثابت نہ ہو تو ایسی زمینوں کو عشری سمجھا جائے اور عشر ادا کیا جائے، عشر میں عبادت کا پہلو غالب ہے اور اس میں مساکین کا فائدہ بھی ہے، اور جن زمینوں پر کافروں کی ملکیت ثابت ہو وہ عشری نہیں خراجی ہیں، اور جن زمینوں کا صحیح حال معلوم نہ ہو تو بدلیلِ استصحابِ حال ایسی زمینیں بھی عشری کہلائیں گی۔

حکومتِ وقت نے اپنے کسی قانون کے تحت جن زمینوں پر خود مالکانہ قبضہ کر لیا ہو یا زمین کسی کو دلوادی ہوتو ان زمینوں میں عشر واجب نہ ہوگا اور وہ زمینیں جو حکومتی قانون کے باوجود حسبِ سابق مسلمانوں ہی کی ملکیت میں رہی ہوں ان زمینوں کا عشر ادا کیا جائے اور اس صورت میں حکومتی قانون کا مطلب صرف منتظمانہ قبضہ ہوگا،کما حررہ الشیخ التھانویؒ۔

قطب عالم حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ کافتوی:

(۱) مسئلہ: ہمارے یہاں کی اراضیات عشری ہیں یا خراجی ہیں؟

(الجواب) اراضیاتِ ہند بعض عشری ہیں، بعض خراجی، فقط و اللہ تعالیٰ اعلم (فتاویٰ رشیدیہ ص ۵۵ ج۳)

(۲) مسئلہ: اس طرف کی زمین عشری کی کیا شناخت ہے؟

(الجواب) زمین عشری وہ ہے جو اول سے مسلمانوں کے پاس ہو اور عشری پانی سے سیراب کی جاتی ہو ، فقط . (فتاویٰ رشیدیہ ص ۵۴ج۲)

حکیم الا مت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

(۱) اب ایک مسئلہ قابل غو ر یہ ہے کہ عشرکس زمین میں ہے؟ تو یاد رکھو کہ عشر، زمین عشری میں ہے اور وہ وہ زمین ہے کہ جب سے مسلمانوں نے فتح کیا ہے وہ زمین کسی کافر کے قبضہ میں نہ آئی ہو، اب زمین کی تین حالتیں ہوں گی ۔

ایک یہ کہ معلوم ہوجائے کہ یہ زمین مسلمانوں کے ہاتھوں میں آرہی ہے، اس میں تو عشر کا وجوب ظاہر ہے، دوسرے یہ کہ معلوم ہوجائے کہ یہ زمین کافروں کے ہاتھ سے آئی ہے اس میں عشر نہیں ہے، تیسرے یہ کہ معلوم نہ ہو کہ یہ کافروں کے ہاتھ سے آئی ہے یا مسلمانوں کے، مگر اس وقت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے، یہ بھی باستصحابِ حال قسمِ اول کے حکم میں ہے ۔( التبلیغ وعظ ’’ العشر‘‘ ص ۲۰)

(۲) (سوال۸۹ ) عشری زمین کے متعلق جو کچھ حضور کی تحقیق ہو مفصل تحریر فرمائی جاوے ۔

(الجواب) حاصل مقام کا یہ ہے کہ جو زمینیں اس وقت مسلمانوں کی ملک میں ہیں اور ان کے پاس مسلمانوں ہی سے پہنچی ہیں، ارثاً وشراءً وہلم جراً، وہ زمینیں عشری ہیں اور جو درمیان میں کوئی کافر مالک ہوگیا تھا وہ عشری نہ رہی اور جس کا حال کچھ معلوم نہ ہو اور اس وقت مسلمانوں کے پاس ہے یہی سمجھا جاوے گا کہ مسلمان ہی سے حاصل ہوئی ہے بدلیلِ الا ستصحاب پس وہ بھی عشری ہوگی، وقدر العشر معروف، فقط ۔۱۸ محرم ۱۳۲۶؁ھ۔(امداد الفتاویٰ ص ۵۲ج۲، کراچی)، (جواہرا الفقہ ص ۲۶۰ج۲)
صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص واقعتًا  شراب کے  نشے  میں تین یا تین سے زائد مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے تو اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور بیوی اس پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے،  اب رجوع  یا تجدیدِ نکاح کی  صورت  باقی نہیں، عدت گزارنے کے بعد عورت  دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔
الجواب صحيح
محمد معمور بدر مظاہری قاسمی