تہجد کے سجدوں میں تمہارا رونا ضائع نہیں جائے گا ان شاء اللہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو تم چاہتے ہو بس تم اپنے اللہ پر یقین رکھو۔ ❤️
اللہ جلد ہی تمہیں اُس تڑپ سے آزاد کر دے گا جس کی تکلیف تمہیں کہیں چین نہیں لینے دیتی۔ ❤️
اے الله!
ہمارے انتظار کو مختصر کر دے۔ ہماری دعائیں، جو تیری قبولیت کی منتظر ہیں ان پر اپنا "کُن" فرما دے۔
آمین، یا ربّ العالمین!🤲 ❤️
ہمارے انتظار کو مختصر کر دے۔ ہماری دعائیں، جو تیری قبولیت کی منتظر ہیں ان پر اپنا "کُن" فرما دے۔
آمین، یا ربّ العالمین!🤲 ❤️
اے اللہ!
جمعہ کا دن ہے، ہم ٹوٹے دلوں کے ساتھ تیرے سامنے حاضر ہیں۔ ہماری پریشانیوں کو دور فرما، ہمارے دلوں کو سکون عطا فرما، اور ہماری آنکھوں کے آنسوؤں کو خوشیوں میں بدل دے۔

اللہ ہمارے غموں اور پریشانیوں کو سمجھتا ہے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے۔ مایوس کبھی نہ ہونا، جنکے لیے مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، انکے لیے رب کی محبت اور انعام بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ ہمیشہ امید اور بھروسہ رکھنا، کیونکہ اللہ ہمارے صبر اور ایمان کو آزما کر ہی ہمیں بہترین انعام اور اپنے فضل سے نوازتا ہے۔ ❤️ 💯
*اے اللہ!*
ہمارے گرتے ہوئے ہر ایک آنسو گواہ ہیں کہ ہم نے صرف تیری رضا کی خاطر صبر کیا ہے، صرف تجھ سے ہی اُمید رکھی ہے اور تجھ پہ ہی یقین کیا ہے۔ ہماری مدد کر یا رب، ہماری بکھری ہوئی زندگی کو سنوار دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

تہجد
تم اس کے لیے اپنی نیند قربان کرو اور وہ تمہاری جھولی نہ بھرے ، ایسا تو ممکن ہی نہیں۔ ❤️
تم اس کے لیے اپنی نیند قربان کرو اور وہ تمہاری جھولی نہ بھرے ، ایسا تو ممکن ہی نہیں۔ ❤️
نماز فجر کا وقت وہ خاص وقت ہے جب اللہ تعالی کی رحمتیں بندوں پر برستی ہیں، اور جو شخص اس وقت اللہ کی عبادت کرتا ہے، وہ اللہ کے قریب ہوتا ہے۔ لہٰذا نماز فجر کو مضبوطی سے قائم رکھو، تاکہ اللہ کی رحمتیں تمہاری زندگی کے ہر لمحے کو منور کریں۔ ❤️
اے اللہ!
ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے، توبہ کرنے، اور تیرا شکر ادا کرنے والے ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے، توبہ کرنے، اور تیرا شکر ادا کرنے والے ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
تہجد وہ آخری مرہم ہے جس کے بعد نہ کوئی زخم ستاتا ہے نہ کوئی غم رلاتا ہے۔ ❤️ 💯
ہم مجبور ہو کر بھی اس کی نہیں مانتے، اور وہ با اختیار ہوکر بھی ہماری مان لیتا ہے۔ ❤️ 💯
تم تب بھی دعا کرتے رہنا جب تمہارے پاس قبولیت کی کوئی بھی وجہ باقی نہ رہے۔ کیونکہ بے بس صرف ہم ہیں، اللہ نہیں، وہ تو پل بھر میں نصیبوں کو بدل سکتا ہے۔ ❤️ 💯
فکر نہ کرو، اللہ پاک ایسا وقت بہت جلد لائے گا جب تم اپنی آنکھوں سے اپنے لیے معجزے ہوتے دیکھو گے۔ ان شاء اللہ ❤️
تہجد کے سجدوں میں بہایا گیا ایک آنسو ساری زندگی بدل دیتا ہے، اور سچے دل سے مانگی گئی بس ایک دعا نصیب پلٹ دیتی ہے۔ ❤️ 💯