🔮 Quran Reminders 🔮
123 subscribers
161 photos
14 videos
90 files
20 links
مختلف سکالرز کی قرآن تفاسیر اور مختلف قرآنی سلاسل کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے

ﻭَﺍِﻥَّ ﺍِﻟٰﯽ ﺭَﺑِّﮏَ ﺍﻟْﻤُﻨْﺘَﮭﯽٰ ..
ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺁﺧﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﮨﮯ ..!
Download Telegram
@Quranreminders1

#لسٹ_2 دورہ قرآن
#قرآن_تفسیر_استاذہ_عفت_مقبول
#عشرہ_ذوالحجہ_ٹائم_ٹیبل
#تفسیر_ڈاکٹر_اسرار_احمد
#قرآن_میری_زندگی
#تفسیر_سورہ_الماعون سسٹر عائشہ عامر صاحبہ
#تفسیر_سورہ_یسین سسٹر عائشہ عامر صاحبہ
#تفسیر_سورہ_الفاتحہ سسٹر عائشہ عامر صاحبہ
#تفسیر_سورہ_القصص

#Quran_Reminders
#ڈپریشن_سیریز لیکچرز
#فکر_آخرت لیکچرز
#میری_آخری_سانسیں لیکچرز
#شکر_گزار_کہاں_ہیں_کورس لیکچرز
#تعارف_حضرت_محمد_صلی_اللہ_علیہ_وسلم_کورس لیکچرز
#تفسیر_سورہ_کہف_سسٹر_عائشہ
#From_Darkness_To_Light
#ڈپریشن_اورذہنی_صحت لیکچرز
#طب_القلوب_کورس
#ذکر_الہی_کے_راستے_کورس
#جنت_اور_جہنم
#رقیہ_شریعہ
#تفسیر_رخسانہ_اعجاز_صاحبہ
#فہم_سورہ_کہف تحریری سلسلہ
#مختصر_تفسیر
#قرآن_نوٹس

#میری_منزل_کیا_ہے
#جنت_اور_جہنم لیکچرز
#تفسیر_سورہ_الفیل
#جادو_سیریز
#From_Darkness_To_Light
#تفسیر_سورہ_یسین
#تزکیہ_نفس

#سورۃ_یوسف
#نماز_کورس
#تزکیہ_نفس

#تدبر_قرآن_سیریز
#خود_کو_بدلیے
#دعا_سیریز
#آج_کی_نیکی
#قریب_مجیب
#تفسیر_سورہ_قریش_عائشہ_عامر_صاحبہ
#تفسیر_سورہ_التکاثر سسٹر عائشہ عامر
#بیان_القرآن تفسیر ڈاکٹر اسرار
#تفسیر_سورہ_فاتحہ
*تدبر قرآن سیریز*
*پوسٹ نمبر (1)*

*🔶 تدبر قرآن کس لیے ضروری ھے؟*

فقیہ زماں علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

"بعض اھل علم رمضان میں جب تلاوت کررہے ہوتے تو ایک کاپی اپنے ساتھ رکھتے، اور دوران تلاوت ان کو جس آیت میں کوئی خاص نکتہ یا کسی مشکل لفظ کا معنی سمجھ آتا تو اس کو لکھ لیا کرتے،
پس جب رمضان ختم ہوتا تو وہ قرآن کے بہت سے معانی اور نکات کو سمیٹ لیئے ہوتے ۔۔

اسی لئے علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

"جو قرآن کو ہدایت پانے کی نیت سے پڑھتا ہے اس کیلئے حق کا راستہ واضح ہوجاتا ہے"

اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے تلاوت قرآن میں دو شرائط ذکر کی ہیں:

تدبر/غور وفکر
2۔ ہدایت کی طلب

جب انسان تدبر تو کرے لیکن ہدایت کی طلب شامل حال نہ ہو بلکہ اس کی نیت صرف قرآن کے معانی کا حصول ہو تو اسے فقط چند معانی تو حاصل ہوجائیں گے لیکن قرآن اس کیلئے اندھیروں میں کام آنے والے چراغ کا کام نہیں دے گا۔

اور اگر وہ تدبر کے ساتھ ساتھ طلب ہدایت کی بھی نیت کرے تو قرآن اس کیلئے چراغ کا کام بھی دے گا اور اس کیلئے ہدایت کے حصول کو بھی آسان بنادے گا"

*من روائع اقوال الصالحین*

جاری ہے۔۔


#تدبر_قرآن_سیریز
@Quranreminders1
*ٹاپک نمبر: (2)*
*"قرآن"* 🕌

🌿 *Hadith of the Day*🌿

*(1)* قرآن ایک معجزہ ہے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :-

*ہر نبی کو ایسے ایسے معجزات عطا کئے گئے کہ ( انہیں دیکھ کر لوگ ) ان پر ایمان لائے ( بعد کے زمانے میں ان کا کوئی اثر نہیں رہا ) اور مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ وحی ( قرآن ) ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر نازل کی ہے۔ ( اس کا اثر قیامت تک باقی رہے گا ) اس لیے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے تابع فرمان لوگ دوسرے پیغمبروں کے تابع فرمانوں سے زیادہ ہوں گے۔'*

Sahih Bukhari Hadees # 4981

#تدبر_قرآن_سیریز
*تدبر قرآن سیریز*
*پوسٹ نمبر (2)*

*🔶 قرآن پر تدبر کے اصول*

▪️قرآن دیکھ کر پڑھنا (ناظرہ پڑھنا)

▪️تلاوت کرنا
ساتھ ساتھ ہر لفظ پر غورو فکر کرنا، تین یا 4 آیات کو فوکس کریں، کسی سلو پڑھنے والے قاری کی آواز میں تین چار آیات کو غور کرتے ہوئے ترجمہ پر فوکس کریں۔

▪️اپنی آواز میں اپنے آپکو قرآن تلاوت کرتے ہوئے خود کا قرآن سنایئں اور الفاظ پر غورو فکر کریں۔

▪️صحابہ کا طریقہ
اکثر صحابہ کرام رضی اللہ عنھم ساری رات قرآن کی منزلیں ختم کرنے کی بجائے کچھ آیات یا کسی ایک آیت کو دہرا دہرا کر سمجھتے تھے۔

▪️اپنے آپکو اس آیت میں رکھ کر دیکھیں کہ ہم کتنا اس آیت پر عمل کرتے ہیں.

▪️اپنے تخیل اور اپنی امیجینیشن کو استعمال کریں کہ یہ ہمارے لئے ہی ہے

▪️جنت جہنم قبر وغیرہ سب کے بارے آیات میں ایسے تدبر کریں گویا کہ آپ ان سب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے

*خلاصہ کلام:*

سب سے اہم چیز یہ کتاب لائبریری میں بیٹھ کر سمجھنے والی نہیں ہے. یہ کتاب انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو چلانے کے لئے آئی ہے.

جتنا جتنا احکامات و اخلاقیات میں قرآن پر عمل کریں گے اتنا ہی اللہ رب العزت مزید قرآن میں غورو فکر کرنے کی توفیق دیں گے ان شاءاللہ..
قرآن سمندر ہے اس کے اندر اترنے کی کوشئش کریں۔۔

*ایمان قرآن پر عمل کرنے سے بڑھتا ہے. جتنا قرآن کو زندگی میں شامل کریں گے اتنا ہی ایمان بڑھے گا*

جاری ہے۔۔۔

#تدبر_قرآن_سیریز
*ٹاپک نمبر: (2)*
*"قرآن"* 🕌

*Ayah of the Day*

*(2)* قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہے جو اسکو سمجھ کر پڑھتا ہے وہ سیدھا رستہ پا لیتا ہے

اللہ فرماتے ہیں:-

*"تو کیا وہ قرآن مجید میں غور و فکر نہیں کرتے؟ اور اگر وہ غیر اللہ کے پاس سے ہوتا تو اس میں وہ یقیناً بہت زیادہ اختلاف پاتے۔"*

(سورة النساء 82)

#تدبر_قرآن_سیریز
*ٹاپک نمبر: (2)*
*"قرآن"* 🕌

🌿 *Hadith of the Day*🌿

*(2)* قرآن کو سمجھ کر،اس پر عمل کرکے اسکے مطابق زندگی گزارئیے ورنہ قیامت کے دن یہ ہمارے خلاف حجت ہوگا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

’’پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ الحمد لله ترازو کو بھر دیتا ہے۔ سبحان الله اور الحمد لله آسمانوں سے زمین تک کی وسعت کو بھر دیتے ہیں ۔ نماز نور ہے ۔ صدقہ دلیل ہے ۔ صبر روشنی ہے ۔ *قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف حجت ہے* ہر انسان دن کا آغاز کرتا ہے تو ( کچھ اعمال کے عوض ) اپنا سودا کرتا ہے ، پھر یا تو خود آزاد کرنےوالا ہوتا ہے خود کو تباہ کرنے والا "

(صحیح مسلم 534)

#تدبر_قرآن_سیریز