Haidari Study Point
5.19K subscribers
241 photos
4 videos
906 files
1.79K links
By M M Ali
Download Telegram
سوال۔ شعر العجم کی روشنی میں علامہ شبلی نعمانی کے تنقیدی نظریات پیش کریے۔
علامہ شبلی نعمانی کے تنقیدی تصورات شعرالعجم جلد چہارم میں موجود ہیں ، اس میں انھوں نے شاعری کی حقیقت اور ماہیت کے عنوان سے جو تحر یر قلم بند کی ہے اس میں ان کا نظریہ شعر واضح طور پر نظر آتا ہے شبلی شاعری کے حوالے سے اپنا نظریہ پیش کرتے ہیں کہ "شاعری ایک ذوقی اور وجدانی چیز ہے" شاعر اپنی شاعری میں محض خارجی حقائق کا بیان نہیں کرتا ہے بلکہ وہ اپنی داخلی احساسات کی مدد سے ایک نئی حقیقت کا اظہار کرتا ہے، شبلی کے نزدیک شاعری دو چیزوں کا نام ہے "محاکات اور تخیل"۔ محاکات سے شبلی کی مراد کسی چیز یا حالت کا اس طرح بیان کرنا ہے کہ اس کی تصویر آنکھوں میں پھر جائے ، اور تخیل کو قوت اختراع سے تشبیہ دیتے ہیں اور اسے نئ نئی چیز ایجاد کرنے والی قوت بتاتے ہیں، البتہ محاکات اور تخیل میں شبلی تخیل کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور تخیل سے خالی محاکات کو نقالی کا نام دیتے ہیں، تشبیہ استعارہ اور حسن تعلیل وغیرہ کو شبلی شاعری کے لئے ضروری خیال کرتے ہیں ۔
شبلی نعمانی کے نظریہ شعر میں یہ بھی داخل ہے کہ شاعر جب کوئی مضمون باند ھے تو اسے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ کس طرح کے الفاظ کا انتخاب کر رہا ہے اور جملوں کی ترکیب میں کہیں الجھاو تو نہیں ہے۔ ان کا نظریہ شعر یہ ہے کہ بہترین شاعری وہی شمار کی جائے گی جو محاکات اور تخیل کے مناسب استعمال کے ساتھ تشبیہ و استعاره، حسن ادا و حسن الفاظ کے تمکینوں سے مزین ہو اور فصیح و مانوس الفاظ کے ذریعہ سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرلے۔
حد درجہ مصروفیات کی وجہ سے کلاس لینے سے قاصر ہوں۔ لیکن اپ لوگوں کے لیے ایک ماڈل پیپر بھیج رہا ہوں اس کو اپ خود ہی حل کریے۔
یوپی پی ایس سی ایل ٹی گریڈ (اردو) مینس امتحان
کل سوالات: 20 | وقت: 3 گھنٹے | کل نمبر: 200
حصہ اول (Section A)
ہدایت: درج ذیل تمام 10 سوالات کے جوابات لازمی ہیں۔ ہر سوال کا جواب تقریباً 125 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ (ہر سوال کے 8 نمبر ہیں)
سوال نمبر 1 : اردو زبان کے آغاز و ارتقاء کے متعلق حافظ محمود شیرانی کے نظریے کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔
سوال نمبر 2 : دبستانِ لکھنؤ کی شاعری کی چند اہم خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے اس کے نمائندہ شعراء کے نام لکھیے۔
سوال نمبر 3 : اردو مرثیہ کے اجزائے ترکیبی پر مختصر روشنی ڈالیے۔
سوال نمبر 4 : ترقی پسند تحریک نے اردو افسانے کو کس طرح متاثر کیا؟ اختصار سے لکھیے۔
سوال نمبر 5 : کتاب 'شعر العجم' کی ادبی و تنقیدی اہمیت واضح کیجیے۔
سوال نمبر 6 : رجب علی بیگ سرور کی نثری اسلوب کی نمایاں خصوصیات 'فسانہ عجائب' کے حوالے سے بیان کیجیے۔
سوال نمبر 7 : مومن خان مومن کی غزل گوئی کی امتیازی خصوصیات پر روشنی ڈالیے۔
سوال نمبر 8 : صنعتِ 'حسنِ تعلیل' یا صنعتِ 'لف و نشر' کی تعریف مع مثال لکھیے۔
سوال نمبر 9 : ن۔ م۔ راشد کی آزاد نظم نگاری پر ایک مختصر نوٹ لکھیے۔
سوال نمبر 10 : اردو صحافت کی تاریخ میں 'جامِ جہاں نما' یا 'اودھ پنچ' کی تاریخی اہمیت واضح کیجیے۔

حصہ دوم (Section B)
ہدایت: درج ذیل تمام 10 سوالات کے جوابات لازمی ہیں۔ ہر سوال کا جواب تفصیل سے تقریباً 200 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ (ہر سوال کے 12 نمبر ہیں)
سوال نمبر 11 : "اردو برج بھاشا سے نکلی ہے"۔ مولانا محمد حسین آزاد کے اس قول کا معروضی اور لسانی تجزیہ پیش کیجیے۔
سوال نمبر 12 : دبستانِ دلی اور دبستانِ لکھنؤ کی شاعری کا تقابلی مطالعہ پیش کیجیے اور ان کے فکری و فنی اختلافات کو واضح کیجیے۔
سوال نمبر 13 : اردو داستان گوئی کے فن اور اس کے عناصرِ ترکیبی پر تفصیلی بحث کیجیے۔
سوال نمبر 14 میر امن کی 'باغ و بہار' کی لسانی اور اسلوبیاتی اہمیت کا احاطہ کیجیے کہ یہ کتاب آج بھی کیوں زندہ ہے؟
سوال نمبر 15 سر سید احمد خان کی نثری و اصطلاحی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے اردو ادب پر ان کے اثرات کا تفصیلی احاطہ کیجیے۔
سوال نمبر 16 میر تقی میر کی شاعری میں موجود 'غمِ دوراں' اور 'غمِ جاناں' کے امتزاج کو ان کے اشعار کی روشنی میں واضح کیجیے۔
سوال نمبر 17 مرزا غالب کی غزل گوئی کی فکری گہرائی، جدت پسندی اور اسلوب کی ندرت پر ایک جامع مضمون لکھیے۔
سوال نمبر 18 اسم کی تعریف کیجیے اور اقسام کی مثالوں کے ساتھ وضاحت کیجیے۔
سوال نمبر 19 شمس الرحمن فاروقی یا کلیم الدین احمد کی اردو تنقید نگاری کے میدان میں خدمات کا تفصیلی تنقیدی جائزہ لیجیے۔
سوال نمبر 20 اختر الایمان کی نظم نگاری کے فنی محاسن اور ان کے موضوعات کے تنوع پر بحث کیجیے۔
urdu Rejection list Lt Mains Exam Urdu.pdf
1.7 MB
urdu Rejection list Lt Mains Exam Urdu.pdf
UPESSC UP TGT 2022 Exam Admit Card Out Link - Click Here 👇👇👇
https://admitcards.upessc.org/

Exam Date - 03 & 04 June 2026
UP TGT 2022 URDU Expected Cutt Off?
Anonymous Poll
18%
100-105
15%
105-110
29%
110-115
39%
115-120
Upcoming Exams
(i) 06 June 2026 HCU PhD Urdu Hyderabad
(ii) 07 June 2026 School Lecturer(PGT) Urdu Jaipur
(iii) 14 June 2026 GIC Lecturer(PGT) Urdu
(iv) 20/21 June 2026 JMI PhD Urdu Delhi
(v) 22-30 June 2026 UGC NTA NET JRF Urdu
اگر GDC UP اسسٹنٹ پروفیسر Asstt Prof
یو پی ہایر ایجوکیشن UPHESC اسسٹنٹ پروفیسر Asstt Prof
اتر پردیش مادھیمک انٹر کالج UP TGT
مانو PhD MANUU
نودیہ ودیالیہ TGT ٹی جی ٹی
نودیہ ودیالیہ PGT پی جی ٹی
ای ایم آر ایس EMRS ٹی جی ٹی ان سب امتحانات کو دیکھیں Question Paper کافی Deep Knowledge پر مبنی بنایا جا رہا ہے خاص کر NET , SET , PhD & Asstt Prof کے سوال نامے کو بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے
اس لیے RPSC & UPPSC کے اسکول لیکچرر PGT کے لیے RPSC , UPPSC & UPHESC کے Asstt Prof Urdu کے سوال نامے کافی اہم ہیں اس لیے دوستوں کے اصرار پر آج آپ کی خدمت میں پیش ہے
راجستھان RPSC Asstt Prof Urdu 2016 کا حل شدہ سوال نامہ
PDF available on telegram
Group Link 👇👇
https://t.me/updategroup