~ Allama Muhammad (Iqbal)
3.22K subscribers
410 links
Allama Muhammad Iqbal is a national poet of Pakistan. He was born 1877 in sialkot Pakistan. He was a greatest poet, philosopher and politician. He was died 1938 in Lahore Pakistan.
Download Telegram
🌷🌷🎋سیاست🎋🌷🌷



🌴🌴بال جبریل🌴🌴



160



اس کھیل میں تعیین مراتب ہے ضروری
شاطر کی عنایت سے تو فرزیں ، میں پیادہ
بیچارہ پیادہ تو ہے اک مہرۂ ناچیز
فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ!



@buttgeem


Https://t.me/buttgeem
🎋🌷🌷فقر🌷🌷🎋



🌴🌴بال جبریل🌴🌴



161



اک فقر سکھاتا ہے صیاد کو نخچیری
اک فقر سے کھلتے ہیں اسرار جہاں گیری

اک فقر سے قوموں میں مسکینی و دلگیری
اک فقر سے مٹی میں خاصیت اکسیری

اک فقر ہے شبیری ، اس فقر میں ہے میری
میراث مسلمانی ، سرمایہء شبیری!



@buttgeem

Https://t.me/buttgeem
🎋🌷🌷خودی🌷🌷🎋



🌴🌴بال جبریل🌴🌴


162



خودی کو نہ دے سیم و زر کے عوض
نہیں شعلہ دیتے شرر کے عوض

یہ کہتا ہے فردوسی دیدہ ور
عجم جس کے سرمے سے روشن بصر

''ز بہر درم تند و بدخو مباش
تو باید کہ باشی ، درم گو مباش''


@buttgeem

Https://t.me/buttgeem
🌷🌷جدائی🌷🌷



🌴🌴بال جبریل🌴🌴


163



سورج بنتا ہے تار زر سے
دنیا کے لیے ردائے نوری

عالم ہے خموش و مست گویا
ہر شے کو نصیب ہے حضوری

دریا ، کہسار ، چاند تارے
کیا جانیں فراق و ناصبوری

شایاں ہے مجھے غم جدائی
یہ خاک ہے محرم جدائی


@buttgeem

Https://t.me/buttgeem
🌷🌷خانقاہ🌷🌷


🌴🌴بال جبریل🌴🌴


164



رمز و ایما اس زمانے کے لیے موزوں نہیں
اور آتا بھی نہیں مجھ کو سخن سازی کا فن
'قم باذن اللہ' کہہ سکتے تھے جو ، رخصت ہوئے
خانقاہوں میں مجاور رہ گئے یا گورکن!


@buttgeem

Https://t.me/buttgeem
🌷🌷ابلیس کی عرضداشت🌷🌷



🌴🌴بال جبریل🌴🌴



165



کہتا تھا عزازیل خداوند جہاں سے
پرکالہء آتش ہوئی آدم کی کف خاک!

جاں لاغر و تن فربہ و ملبوس بدن زیب
دل نزع کی حالت میں ، خرد پختہ و چالاک!

ناپاک جسے کہتی تھی مشرق کی شریعت
مغرب کے فقیہوں کا یہ فتوی ہے کہ ہے پاک!

تجھ کو نہیں معلوم کہ حوران بہشتی
ویرانی جنت کے تصور سے ہیں غم ناک؟

جمہور کے ابلیس ہیں ارباب سیاست
باقی نہیں اب میری ضرورت تہ افلاک!


@buttgeem


Https://t.me/buttgeem
🌷🌷🎋لہو🎋🌷🌷



🌴🌴بال جبریل🌴🌴



166



اگر لہو ہے بدن میں تو خوف ہے نہ ہراس
اگر لہو ہے بدن میں تو دل ہے بے وسواس
جسے ملا یہ متاع گراں بہا ، اس کو
نہ سیم و زر سے محبت ہے ، نے غم افلاس



@buttgeem


Https://t.me/buttgeem
🌷🌷🎋پرواز🎋🌷🌷



🌴🌴بال جبریل🌴🌴


167



کہا درخت نے اک روز مرغ صحرا سے
ستم پہ غم کدۂ رنگ و بو کی ہے بنیاد

خدا مجھے بھی اگر بال و پر عطا کرتا
شگفتہ اور بھی ہوتا یہ عالم ایجاد

دیا جواب اسے خوب مرغ صحرا نے
غضب ہے ، داد کو سمجھا ہوا ہے تو بیداد!

جہاں میں لذت پرواز حق نہیں اس کا
وجود جس کا نہیں جذب خاک سے آزاد



@buttgeem


Https://t.me/buttgeem
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللہ
دوستو میں نے علامہ محمد اقبال کی کتاب بال جبریل کی ڈیزائننگ شروع کی ہے اور اس پر کام جاری ہے میرا ارادہ ہے وہ ڈیزائن شدہ تصویریں بھی آپ لوگوں تک پہنچاؤں اس کی کچھ اس طرح کی شکلیں نکلتی ہیں آپ مجھے مشورہ ضرور دیں
Anonymous Poll
35%
اس کام کے لئے علیحدہ چینل بناؤں۔۔؟
18%
اسی چینل میں بھیجوں لیکن یہ کام ختم ہونے کے بعد
2%
چھوڑ دو، اس کا کوئی فائدہ نہیں
45%
یا پی ڈی ایف فائل بنا کے بھیج دوں
🌷🌷شیخ مکتب سے🌷🌷


🌴🌴بال جبریل🌴🌴

168






شیخ مکتب ہے اک عمارت گر
جس کی صنعت ہے روح انسانی

نکتہء دلپذیر تیرے لیے
کہہ گیا ہے حکیم قاآنی

''پیش خورشید بر مکش دیوار
خواہی ار صحن خانہ نورانی''


@buttgeem

Https://t.me/buttgeem
🎋🎋🌷فلسفی🌷🎋🎋


🌴🌴بال جبریل🌴🌴


169



بلند بال تھا ، لیکن نہ تھا جسور و غیور
حکیم سر محبت سے بے نصیب رہا
پھرا فضاؤں میں کرگس اگرچہ شاہیں وار
شکار زندہ کی لذت سے بے نصیب رہا



@buttgeem


Https://t.me/buttgeem
🌷🌷🌷🎋شاہیں🎋🌷🌷🌷


🌴🌴بال جبریل🌴🌴


170


کیا میں نے اس خاک داں سے کنارا
جہاں رزق کا نام ہے آب و دانہ

بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو
ازل سے ہے فطرت مری راہبانہ

نہ باد بہاری ، نہ گلچیں ، نہ بلبل
نہ بیماری نغمہ عاشقانہ

خیابانیوں سے ہے پرہیز لازم
ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ

ہوائے بیاباں سے ہوتی ہے کاری
جواں مرد کی ضربت غازیانہ

حمام و کبوتر کا بھوکا نہیں میں
کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ

جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

یہ پورب ، یہ پچھم چکوروں کی دنیا
مرا نیلگوں آسماں بیکرانہ

پرندوں کی دنیا کا درویش ہوں میں
کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ


@buttgeem

Https://t.me/buttgeem
~ Allama Muhammad (Iqbal) pinned «🌷🌷غزل نمبر ایک تا سو(100)🌷🌷 🌴🌴بال جبریل🌴🌴 🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷 ایک سے بیس تک 🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷 اکیس سے چالیس تک 🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷 اکتالیس سے ساٹھ تک 🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷 اکسٹھ سے اسی تک 🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷 اکیاسی سے سو تک @buttgeem Https://t.me/buttgeem»
🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷



🌴🌴بال جبریل🌴🌴


171



باغی مرید

ہم کو تو میسر نہیں مٹی کا دیا بھی
گھر پیر کا بجلی کے چراغوں سے ہے روشن

شہری ہو، دہاتی ہو، مسلمان ہے سادہ
مانند بتاں پجتے ہیں کعبے کے برہمن

نذرانہ نہیں ، سود ہے پیران حرم کا
ہر خرقہء سالوس کے اندر ہے مہاجن

میراث میں آئی ہے انھیں مسند ارشاد
زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن!


Https://t.me/buttgeem
🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷


🌴🌴بال جبریل🌴🌴


172


ہارون کی آخری نصیحت

ہاروں نے کہا وقت رحیل اپنے پسر سے
جائے گا کبھی تو بھی اسی راہ گزر سے
پوشیدہ ہے کافر کی نظر سے ملک الموت
لیکن نہیں پوشیدہ مسلماں کی نظر سے



Https://t.me/buttgeem

@buttgeem
🌹🥀🥀غزل🌹🥀🥀


🌴🌴بال جبریل🌴🌴


173


ماہر نفسیات سے


جرات ہے تو افکار کی دنیا سے گزر جا
ہیں بحر خودی میں ابھی پوشیدہ جزیرے
کھلتے نہیں اس قلزم خاموش کے اسرار
جب تک تو اسے ضرب کلیمی سے نہ چیرے


Https://t.me/buttgeem

@buttgeem
🌷🏝🏝غزل🏝🏝🌷


🌴🌴بال جبریل🌴🌴


174


یورپ

تاک میں بیٹھے ہیں مدت سے یہودی سودخوار
جن کی روباہی کے آگے ہیچ ہے زور پلنگ
خود بخود گرنے کو ہے پکے ہوئے پھل کی طرح
دیکھیے پڑتا ہے آخر کس کی جھولی میں فرنگ!


Https://t.me/buttgeem

@buttgeem