All India Muslim Personal Law Board
29.4K subscribers
3.38K photos
147 videos
467 files
2.63K links
Leading NGO of Indian Muslims for their Legal & Constitutional rights.

AIMPLB Teligram Group @AIMPLBgroup1


https://twitter.com/AIMPLB_Official

https://www.youtube.com/AIMPLB_Official

http://fb.me/AIMPLB.Official

Wtsp:8788657771
Download Telegram
*حضورﷺ کی تین وصیتیں*

*हुज़ूर सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की तीन वसीयतें*

👇👇🏽👇👇🏽👇👇🏽👇👇🏽
*آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات*

*وقف ترمیمی بل پر بورڈ نے تفصیل سے اپنا مؤقف پیش کیا*

نئی دہلی: 20؍ستمبر 2024
کل شام وقف ترمیمی بل پر اپنا مؤقف رکھنے کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو موقع دیا تھا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی۔ وفد میں جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، لیگل کمیٹی کے اسسٹنٹ کنوینر و رکن عاملہ سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد ، رکن عاملہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعود عالم قاسمی اور رکن عاملہ و ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس شامل تھے۔ اس موقع پر جے پی سی کے تمام ارکان موجود تھے۔ سب سے پہلے ڈاکٹر الیاس نے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ اس کے بعد صدر بورڈ نے تفصیل سے وقف کی شرعی حیثیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی۔مولانا نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ بورڈ مسلمانان ہند کا ایک متحدہ پلیٹ فارم ہے، جس میں ملک کی تمام اہم دینی و ملی جماعتیں، تمام مسالک، تمام اہم دینی مدارس، ملت کے علماء اور دانشوروں کی نمائندگی ہے، پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی نے بھی وقف کی شرعی حیثیت پر گفتگو کی۔ اس کے بعد سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد نے وقف ترمیمی بل کی خامیوں اور نقائص پر قانونی نقطۂ نظر سے تفصیلی اظہار خیال کیا۔ مولانا محمد فضل الرحیم مجددی اور ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا۔ بعد ازاں جے پی سی کے بعض ارکان نے توضیحی سوالات کئے، جس کے ارکان وفد کی جانب سے تفصیل سے جواب دئے گئے۔ اس سے قبل بورڈ کی جانب سے وقف ترمیمی بل کے تفصیلی جائزے اور اس پر بورڈ کے اعتراضات پر مبنی 211 صفحات پر مشتمل ایک یاداشت بھی جمع کی گئی تھی، جس کی کاپیاں جے پی سی کے ارکان کو قبل از وقت فراہم کردی گئی تھیں۔ کمیٹی کے بعض ممبران نے بورڈ کے ڈرافٹ کی بہت تعریف کی اور کہا کہ وقف ترمیمی بل پر اب تک اس سے بہتر چیز ہمارے سامنے نہیں آئی ہے، اس میں وقف ترمیمی بل سے متعلق تمام سوالات کا جواب موجود ہے اور بڑی حد تک ہمارے اشکالات دور ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک غیر رسمی میٹنگ میں 24؍ اگست کو بورڈ چیئرمین کمیٹی کو ایک مختصر یاداشت پیش کرچکا ہے۔ ارکان بورڈ اور چیئرمین کمیٹی نے جو سوالات اٹھائے اس کے لئے بورڈ سے کہا گیا کہ وہ تحریری سوالات ملنے کے 15؍ دن کے اندر اپنے جوابات جمع کرادے۔ آخر میں چیئرمین کمیٹی نے ارکان وفد کا شکریہ ادا کیا۔ بورڈ کی طرف سے جنرل سکریٹری بورڈ مولانا محمد فضل الرحیم صاحب نے چیئرمین جے پی سی اور تمام ارکان کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بڑی خندہ پیشانی سے ہماری باتوں کو سنا۔ یہ میٹنگ تقریباً ڈھائی گھنٹہ تک چلی۔

✍🏼 جاری کردہ
*ڈاکٹر وقار الدین لطیفی*
_آفس سکریٹری_

https://www.facebook.com/share/p/FWc3ruKoX1JCjYjb/?mibextid=oFDknk
PRESS RELEASE

*Muslim Personal Law Board's delegation met the Joint Parliamentary Committee on Waqf (Amendment) Bill, 2024*

_New Delhi, 20th Sep 2024_
Yesterday evening a delgation of All India Muslim Personal Law Board met the JPC on Waqf in Lok Sabha Committee room on the invitation received from the JPC on 11th September 2024. The following members joined the JPC meeting: Maulana Khalid Saifullah Rahmani, President of the Board, Ml. Mohd. Fazlur Rahim Mujaddidi, General Secretary, Mr. M.R. Shamshad, Senior Advocate, Supreme Court and Member Executive Committee AIMPLB; Dr. S. Q. R. Ilyas, Spokesperson and Member, Executive Committee, AIMPLB; Prof.(Dr.) Saud Alam Qasmi, Member, Executive Committee, AIMPLB. Earlier Board had already submitted a detailed written submissions with the JPC, in addition to the short submissions which the Board had informally given to the Hon’ble Chairperson of the JPC on 24th August 2024.
Dr. Ilyas introduced the Members of the Delegation to the JPC.
The President of the Board & Prof. Qasmi made short Oral Submissions to point out the contemplated problems in case the amendments are permitted. They also explained the position of Waqf in Islamic Sharia. Then Mr. M.R. Shamshad, Senior Advocate made detailed Oral Submissions on legal aspects and the legal consequences emerging from the proposed amendments. Mr. Arijit Sarkar Advocate assisted him. The General Secretary and spokesperso of the Board gave a brief overview of the situation emerging from the proposed legislation and the response of the Muslim community at large.
Our written submission was circulated to the JPC members and some of them appreiciated it by saying it is excellent and has cleared many of our doubts and answered our questions.
Considering the fact that the proceedings were before the Joint Parliamentary Committee, no details can be shared with public at large. However, we want to make it clear that we have conveyed the message of the community at large in opposition to the proposed amendment.

✍️ Issued by:
*Dr. Mohad. Vaquar Uddin Latifi*
_Office Secretary_

https://www.facebook.com/share/p/DRgmfUUxyPQ1BZvj/?mibextid=oFDknk
*🪀 مختصر پیغام/ Short Video 🪀*

*_🎯 جب حضور ﷺ تشریف لائے۔۔۔۔۔۔۔۔!_* | *🎤 محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب*

👇👇🏽👇👇🏽👇👇🏽
https://youtube.com/shorts/BI9kfTNt-QA?si=pidGLQJPnE6zh85E

*🎯 Jab HUZOOR ﷺ Tashareef Laye........!* | *_🎤 Janab Engr. Sayyed Sadatullah Husaini Sahab_*
*آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا وفد مہاراشٹر گانگریس کے صدر نانا پٹولے سے ملا*

*مجوزہ وقف ترمیمی بل کی واپسی کے لئے حکومت پر دباؤ بنانے کا مطالبہ*

نئی دہلی: 21؍ ستمبر 2024
20؍ستمبر 2024کی شام پانچ بجے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کی قیادت میں بورڈ کا ایک مؤقر وفد مہاراشٹر کانگریس کے صدر مسٹر نانا پٹولے سے ملا ـ باندرہ کرلا کمپلیکس کے ہوٹل صوفی ٹیل میں ہونے والی اس ملاقات میں بورڈ کی جانب سے انھیں میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں مکمل وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ ءکو دستور کے خلاف بتاتے ہوئے اُسے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے زبانی طور پر گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پٹولے کو بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے سے مستقل یہ جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ وقف بورڈ جس زمین یا جائیداد پر دعویٰ کردے حکومت وہ زمین وقف کو دینے پر مجبور ہوجاتی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود وقف کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر دوسروں کا غیرقانونی قبضہ ہے، جس کو چھڑانے کے لئے جدوجہد کی جارہی ہے، مگر اس بل کے پاس ہونے کے بعد وہ ساری مقبوضہ زمینیں وقف کے قبضے سے نکل جائیں گی مسلم ـ پرسنل لا بورڈ کے ممبران نے مزید بتایا کہ اب تک وقف کے لئے کئی سطح پر مشتمل عدالتی نظام ہے، وقف ٹربیونل کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جانے کی گنجائش ہے، مگر موجودہ ترمیم کے بعد عدالتوں کے سارے امور ضلع کلکٹر کو منتقل ہوجائیں گے، ظاہر ہے ملک کا کوئی بھی کلکٹر حکومت کی مرضی کے خلاف فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا، اسی طرح وقف بورڈ میں غیرمسلم ممبران کی شمولیت، سی ای او کے لئے مسلم کی شرط ختم کرنے کی تجویز پر بھی اعتراض کیا گیا، نیز اس ترمیمی بل کی مزید خامیوں کو بھی اُجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں لگتا ہے کہ وقف کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لئے یہ قانون لایا جارہا ہے، یہ ہمارے لئے قطعا ناقابل قبول ہے، مسلمان اس مجوزہ بل میں ترمیم کے بجائے اس پورے بل کو ہی مسترد کرتے ہیں، مولانا نے کہا کہ وقف کی زمینیں کوئی عوامی جائیداد نہیں ہیں بلکہ پرائیویٹ پراپرٹی ہیں، جن کے مالک مسلمان تھے اور اُنھوں نے ان جائیداوں کو اپنی ملکیت سے نکال کر اللہ کی ملکیت میں دے دیا تھا تاکہ ان کی آمدنی سے بھلائی اور خیر کے کام ہوتے رہیں ـ لہذا مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس وقف ترمیمی بل ۲۰۲۴ کو فورا واپس لے، نیز اپوزیشن پارٹیوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ سرکار پر دباؤ بنائیں اور اس سیاہ بل کو واپس لینے کے لئے مجبور کریں ـ ورنہ مسلمان دستور میں دئے گئے حقوق کے مطابق آخر دم تک اس بل کے خلاف جدوجہد کرنے پر مجبور ہوجائیں گےـ۔
مسلم نمائندوں کی گفتگو سننے کے بعد مسٹر پٹولے نے یقین دلایا کہ میں ضرور اپنی پارٹی کے اعلی کمان کو مہاراشٹرا کےمسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرونگا، ہماری پارٹی نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور سچائی کی اس لڑائی میں کانگریس ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی ـ مسٹر پٹولے نے ذاتی طور پر بھی اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ـ
ملاقات میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، مولانا محمود احمد خاں دریابادی، ڈاکٹر ظہیرقاضی، فرید شیخ، مولانا برہان الدین قاسمی، مولانا انیس احمد اشرفی، شیعہ عالم دین آغا روح ظفر، پروفیسر مونسہ بشریٰ عابدی، شاکر شیخ، ڈاکٹر عظیم الدین، مولانا رشید احمدندوی،حافظ اقبال چوناوالا، مولانا عباس خان، مولانا غفران ساجد قاسمی،ہمایوں شیخ اور دیگر حضرات شریک تھےـ۔

✍️ جاری کردہ
*ڈاکٹر وقار الدین لطیفی*
آفس سکریٹری

https://www.facebook.com/share/p/LiqgUzqHz9s5EkmX/?mibextid=oFDknk
*آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد نے کی مہاراشٹر گانگریس کے صدر نانا پٹولے سے ملاقات*
📌 مکمل رپورٹ اس ویڈیو میں دیکھیں

👇🏼👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼
https://youtu.be/JEFzrXdaP20?si=a0tXHGAi1Ckoz8Ul

👆👆🏼👆👆🏼👆👆🏼👆
*ऑल इंडिया मुस्लिम पर्सनल लॉ बोर्ड के एक प्रतिनिधिमंडल ने महाराष्ट्र कांग्रेस अध्यक्ष नाना पटोले से मुलाकात की*
📌 इस वीडियो में देखें पूरी रिपोर्ट
*🎯 مسلمان یہ کام ضرور کریں!*

*🎙️ حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب* (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) *کی تمام مسلمانوں سے اپیل*

👇👇🏼👇👇🏼👇👇🏼
https://youtu.be/jzJj2lLdMfg?si=6MTSpC9DGVlCbuVf

*🎯 Musalman Ye Kaam Zaroor Karen*

*🎙️Maulana Fazlurraheem Mujaddidi Sahab* (General Secretary All India Muslim Personal Law Board) *Ki Tamam Musalmanon Se Appeal*

*➡️ Social Media Desk AIMPLB*
*_🪀 مختصر پیغام/ Short Video 🪀_*

*🎯 آج ہم یہ طے کرلیں!*
*_🎤 حضرت مولانا سید بلال حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم_*
اس 📬 پیغام کو ضرور 🎧سنیں اور زیادہ سے زیادہ ♻️عام کریں:

👇👇🏽👇👇🏽
https://youtube.com/shorts/tgDrCkRTijI?si=HRjunZWTsa2RmLoU

*🎯 AAJ HAM YE TAYE KARLEN!*
*_🎤 Hazrat Maulana Sayyed Bilal Hasani Nadwi Sahab D.B._*
Is 📬 paigham ko zaroor 🎧sunein aur zyada se zyada ♻️ aam karen.
*🎯 کامل، عالمگیر اور لازوال نمونہ*

*حضرت مولانا سید سلیمان ندوی صاحب* کے خطاب کا ایک بہت ہی اہم اقتباس جس میں سید صاحب نے رسول اللہ ﷺ کے کامل، عالمگیر اور لافانی نقش حیات، آپ ﷺ کی جامعیت و کاملیت اور تمام طبقات انسانی نیز ہر ماحول، ہر زمانہ، ہر پیشہ اور ہر مشغلہ، غرض ہر قسم کے حالات اور ہر سطح و معیار کے لیے آپ ﷺ کی کامل و جامع رہنمائی اور اسوہ حسنہ کی نہایت مؤثر اور بلیغ انداز میں تشریح کی ہے، گذارش ہے کہ اس گرانقدر اقتباس کو ضرور پڑھیں۔

❞ ایک ایسی شخصی زندگی جو ہر طائفہ انسانی اور ہر حالت انسانی کے مختلف مظاہر اور ہر قسم کے صحیح جذبات اور کامل اخلاق کا مجموعہ ہو، صرف محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت ہے، اگر تم دولتمند ہو تو مکہ کے تاجر اور بحرین کے خزینہ دار کی تقلید کرو، اگر تم غریب ہو تو شعب ابی طالب کے قیدی اور مدینہ کے مہمان کی کیفیت سنو، اگر تم بادشاہ ہو تو سلطان عرب کا حال پڑھو، اگر تم رعایا ہو تو قریش کے محکوم کو ایک نظر دیکھو، اگر تم فاتح ہو تو بدر و حنین کے سپہ سالار پر نگاہ دوڑاؤ، اگر تم نے شکست کھائی ہے تو معرکۂ احد سے عبرت حاصل کرو، اگر تم استاد اور معلم ہو تو صفہ کے درسگاہ کے معلم قدس کو دیکھو، اگر شاگرد ہو تو روح الامین کے سامنے بیٹھنے والے پر نظر جماؤ، اگر تم واعظ و ناصح ہو تو مسجد مدینہ کے منبر پر کھڑے ہونے والے کی باتیں سنو، اگر تم تنہائی اور بے کسی کے عالم میں حق کے منادی کا فرض انجام دینا چاہتے ہو تو مکہ کے بے یار و مددگار نبی کا اسوہ حسنہ تمہارے سامنے ہے، اگر تم حق کی نصرت کے بعد اپنے دشمنوں کو زیر اور اپنے مخالفوں کو کمزور بنا چکے ہو تو فاتح مکہ کا نظارہ کرو، اگر تم اپنے کاروبار اور دنیاوی جدو جہد کا نظم و نسق درست کرنا چاہتے ہو تو بنی نضیر، خیبر اور فدک کی زمینوں کے مالک کے کاروبار اور نظم ونسق کو دیکھو، اگر یتیم ہو تو عبد اللہ اور آمنہ کے جگر گوشہ کو نہ بھولو، اگر بچہ ہو تو حلیمہ سعدیہ کے لاڈلے کو دیکھو، اگر تم جوان ہو تو مکہ کے ایک چرواہے کی سیرت پڑھو، اگر تم سفری کاروبار میں ہو تو بصری کے کاروان سالار کی مثالیں ڈھونڈو، اگر تم عدالت کے قاضی ہو اور پنچایتوں کے ثالث ہو تو کعبہ میں نور آفتاب سے پہلے داخل ہونے والے ثالث کو دیکھو جو حجر اسود کو کعبہ کے ایک گوشہ میں کھڑا کر رہا ہے، مدینہ کی کچی مسجد کے صحن میں بیٹھنے والے منصف کو دیکھو جس کی نظر انصاف میں شاہ و گدا اور امیر وغریب سب برابر تھے، اگر تم بیویوں کے شوہر ہو تو خدیجہ اور عائشہ کے مقدس شوہر کی حیات پاک کا مطالعہ کرو، اگر تم اولاد والے ہو تو فاطمہ کے باپ اور حسن و حسین کے نانا کا حال پوچھو، غرض تم جو کچھ بھی ہو اور کسی حال میں بھی ہو تمہاری زندگی کے لیے نمونہ، تمہاری سیرت کی درستگی و اصلاح کے لیے سامان تمہارے۔ ظلمت خانے کے لیے ہدایت کا چراغ اور رہنمائی کو نور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامعیت کبری کے خزانے میں ہر وقت اور ہمہ دم مل سکتا ہے، اس لیے طبقات انسانی کے ہر طالب علم اور نور ایمانی کے ہر متلاشی کے لیے صرف محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت ہدایت کا نمونہ اور نجات کا ذریعہ ہے، جس کی نگاہ کے سامنے محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت ہے، اس کے سامنے نوح و ابراہیم، ایوب و یونس، موسیٰ و عیسی علیہم السلام سب کی سیرتیں موجود ہیں، گویا تمام دوسرے انبیاء کرام کی سیرتیں، ایک ہی جنس کی اشیاء کی دوکانیں ہیں، اور محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت، اخلاق و اعمال کی دنیا کا سب سے بڑا بازار ہے، جہاں ہر جنس کے خریدار اور ہر شئے کے طلبگار کے لیے بہترین سامان موجود ہے۔ ❝ (خطبات مدراس ص: ۹۶-۹۸)

*▪️ سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ*

https://www.facebook.com/share/p/NeLynjTcK8sG9qDK/?mibextid=oFDknk