اُردو قرآن لفظی ترجمہ
4.06K subscribers
69 photos
1.88K videos
6 files
4.9K links
مسلمانوں کی گمراہ کی بڑی وجہ قرآنِ پاک سے دوری ہے نبیﷺ ایسے بدبختوں کے خلاف اللہ سے شکایت کریں گے جس نے قرآن ترک کردیا ،ہمارے اس چینل میں قرآن مجید آسان انداز میں لفظ با لفظ ترجمے کے ساتھ ڈالا جاتا ہے صدقہ جاریہ کی غرض سے چینل جوائن اینڈ شیئر کریں-
Download Telegram
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 64

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَنْتُمْ: کیا تم | تَزْرَعُوْنَهٗٓ: تم اگاتے ہو اس کو | اَمْ: یا | نَحْنُ: ہم | الزّٰرِعُوْنَ: اگانے والے ہیں

ترجمہ:
کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 65

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
لَوْ نَشَآءُ: اگر ہم چاہیں | لَجَعَلْنٰهُ: البتہ ہم کردیں اس کو | حُطَامًا: ریزہ ریزہ | فَظَلْتُمْ: تو رہ جاؤ تم | تَفَكَّهُوْنَ: تم باتیں بناتے

ترجمہ:
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں پھر تم بیٹھے رہو باتیں بناتے ہوئے
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 66

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ ۞

لفظی ترجمہ:
اِنَّا: بیشک ہم | لَمُغْرَمُوْنَ: البتہ تاوان ڈالے گئے ہیں

ترجمہ:
کہ لو جی !) ہم پر تو بڑا تاوان پڑگیا۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 67

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
بَلْ نَحْنُ: بلکہ ہم | مَحْرُوْمُوْنَ: محروم کردیئے گئے ہیں

ترجمہ:
بلکہ ہم تو بالکل ہی محروم ہو کر رہ گئے۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 68

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ ۞

لفظی ترجمہ:
اَفَرَءَيْتُمُ: کیا بھلا دیکھا تم نے | الْمَآءَ: پانی کو | الَّذِيْ: جو | تَشْرَبُوْنَ: تم پیتے ہو

ترجمہ:
کبھی تم نے غور کیا کہ وہ پانی جو تم پیتے ہو ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 69

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَنْتُمْ: کیا تم | اَنْزَلْتُمُوْهُ: اتارتے ہو تم اس کو | مِنَ الْمُزْنِ: بادل سے | اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ: یا ہم اتارنے والے ہیں

ترجمہ:
کیا بادلوں سے تم نے اسے برسایا ہے یا ہم ہیں برسانے والے ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 70

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
لَوْ نَشَآءُ: اگر ہم چاہیں | جَعَلْنٰهُ: بنادیں ہم اس کو۔ کردیں ہم اس کو | اُجَاجًا: کڑوا زہر | فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ: پس کیوں نہیں تم شکر ادا کرتے

ترجمہ:
اگر ہم چاہیں تو اسے کڑوا کردیں تو تم کیوں شکر ادا نہیں کرتے ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 71

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ ۞

لفظی ترجمہ:
اَفَرَءَيْتُمُ: کیا پھر دیکھا تم نے | النَّارَ: آگ کو | الَّتِيْ تُوْرُوْنَ: وہ جو تم سلگاتے ہو

ترجمہ:
کبھی تم نے سوچا کہ وہ آگ جو تم جلاتے ہو ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 72

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِئُـوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
ءَاَنْتُمْ: کیا تم | اَنْشَاْتُمْ: اگاتے ہو تم | شَجَرَتَهَآ: اس کا درخت | اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ: یا ہم اگانے والے ہیں

ترجمہ:
کیا اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 73

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ‌ۚ ۞

لفظی ترجمہ:
نَحْنُ: ہم نے | جَعَلْنٰهَا: بنادیا ہم نے اس کو | تَذْكِرَةً: نصیحت کا سبب | وَّمَتَاعًا: اور فائدے کی چیز | لِّلْمُقْوِيْنَ: مسافروں کے لیے

ترجمہ:
ہم نے بنا دیا اس کو ایک نشانی یاد دلانے کو اور ایک بہت فائدہ مند چیز صحرا کے مسافروں کے لیے۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 74

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ  ۞

لفظی ترجمہ:
فَسَبِّحْ: پس تسبیح کیجیے | بِاسْمِ: نام کی | رَبِّكَ الْعَظِيْمِ: اپنے رب عظیم کے (نام کی)

ترجمہ:
پس تم تسبیح بیان کرو اپنے ربّ کے نام کی جو بہت عظمت والا ہے۔ ؏
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 75

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ ۞

لفظی ترجمہ:
فَلَآ اُقْسِمُ: پس نہیں میں قسم کھاتا ہوں | بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ: تاروں کے مواقع کی۔ غروب ہونے کی جگہوں کی

ترجمہ:
پس نہیں ! قسم ہے مجھے ان مقامات کی جہاں ستارے ڈوبتے ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 76

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ ۞

لفظی ترجمہ:
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ: اور بیشک وہ البتہ ایک قسم ہے | لَّوْ تَعْلَمُوْنَ: اگر تم جانتے ہو | عَظِيْمٌ: بہت بڑی۔ عظیم

ترجمہ:
اور یقینا یہ بہت بڑی قسم ہے اگر تم جانو
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 77

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ ۞

لفظی ترجمہ:
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ: بیشک وہ البتہ ایک قرآن ہے | كَرِيْمٌ: عزت والا

ترجمہ:
یقینا یہ بہت عزت والا قرآن ہے۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 78

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ ۞

لفظی ترجمہ:
فِيْ كِتٰبٍ: ایک کتاب میں | مَّكْنُوْنٍ: محفوظ

ترجمہ:
ایک چھپی ہوئی کتاب میں۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 79

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ‏ ۞

لفظی ترجمہ:
لَّا يَمَسُّهٗٓ: نہیں چھوتے اس کو | اِلَّا: مگر | الْمُطَهَّرُوْنَ: مطہرین۔ پاکیزہ لوگ

ترجمہ:
اسے چھو نہیں سکتے مگر وہی جو بالکل پاک ہیں۔
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 80

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
تَنْزِيْلٌ: نازل کردہ ہے | مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ: رب العالمین کی طرف سے

ترجمہ:
اس کا اتارا جانا ہے ربّ العالمین کی جانب سے
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 81

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ ۞

لفظی ترجمہ:
اَفَبِھٰذَا الْحَدِيْثِ: کیا بھلا اس بات کے بارے میں | اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ: تم معمولی سمجھنے والے ہو۔ انکار کرنے والے ہو

ترجمہ:
۔ تو کیا تم لوگ اس کتاب کے بارے میں مداہنت کر رہے ہو ؟
القرآن - سورۃ نمبر 56 الواقعة
آیت نمبر 82

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ ۞

لفظی ترجمہ:
وَتَجْعَلُوْنَ: اور تم بناتے ہو | رِزْقَكُمْ: اپنا حصہ | اَنَّكُمْ: بیشک تم | تُكَذِّبُوْنَ: تم جھٹلاتے ہو

ترجمہ:
اور تم نے اپنا نصیب یہ ٹھہرا لیا ہے کہ تم اس کو جھٹلا رہے ہو۔
Please open Telegram to view this post
VIEW IN TELEGRAM