Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[#SalafiUrduDawah Book] Etiquettes of seeking the #knowledge_of_creed and questions & answers regarding #Emaan and #Kufr - Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan

#علمِ_عقیدہ کی تحصیل کے آداب مع #کفر و #ایمان کے متعلق اہم سوال وجواب

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: أسئلة وأجوبة في مسائل الإيمان والكفر۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مضامین

علمِ عقیدہ کی تحصیل کے آداب

فی زمانہ ان آداب کی مخالفت

کفر وارتداد کیا ہے؟

کیا عمل ایمان کے کمال کی شرط ہے اصل ایمان کی نہیں،

کیا کفر محض اعتقاد ہی کے ذریعہ ممکن ہے

کیا عمل ایمان کا جزء یا رکن ہے یا کمال کی شرط ہے

مرجئہ کی اقسام اور ایمان کے متعلق ان کے اقوال

مرجئۃ الفقہاء کا اہل سنت کے ساتھ اختلاف دلی اعمال سے متعلق ہے یا جوارح کے اور کیا یہ محض لفظی اختلاف ہے یہ معنوی

اعمال کو کلی طورپر چھوڑ دینے والے کا کیا حکم ہے

جو ایمان کی سلفی تعریف کا قائل ہو مگر کفر کو محض اعتقاد یا انکار تک محصور کہے

کیا استہزاء بالدین کے لئے بھی دلی عقیدے کا اعتبار ہوگا

جو صرف مال ودنیا کمانے کے لئے اللہ ورسول کو گالی دیتا ہے

کیاقبرپرست مشرکین ہیں

کیا غیراللہ سے مدد مانگنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے

"بلاعمل کے بھی جنت میں داخلہ ممکن ہے" کہنے والوں کی دلیل

کیا مسلم معاشرے میں رہ کر بھی غیراللہ کو پکارنے والا مشرک ہے

کیا اقامتِ حجت کے لئے حجت کا واضح فہم ہوجانا شرط ہے

شیخ الاسلام ابن تیمیہ  کی مانعینِ زکوۃ کی تکفیر کو کس پر محمول کیا جائے گا

تشریع ِعام کاحکم

کیا "جنس العمل" کا تارک کافر ہے

کیا جہمیہ کافر ہیں

کیا سلف سے تکفیرِ معین منقول ہے

عقیدے سے متعلق بعض اصطلاحات کا معنی

جو کافر کو کافر نہ سمجھے وہ بھی کافر!

کیا نصاری کی بھی عام تکفیر نہیں کی جاسکتی

لا الہ الا اللہ کی شروط بیان کرنے کی کیا دلیل ہے

حالتِ اکراہ میں کلمۂ کفر کہنے کی حقیقت

موالات کفار (کافروں سے دوستی )کا حکم

وحید وشرک اور ایمان وکفر کے مسائل میں نظم وضبط قائم رکھنے کے بارے میں طالبعلموں کو نصیحت

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/emaan_kufr_sawaal_jawaab_fawzaan.pdf
[#SalafiUrduDawah Book] Brief introduction of #Qadianism - Various #Ulamaa

#قادیانیت کا مختصر تعارف

مختلف #علماء کرام

ترجمہ، ترتیب وعناوین: طارق علی بروہی

مصدر: مختلف مصادر (ویب سائٹ سحاب السلفیۃ والآجری پر جمع کردہ مواد سے)

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقدمہ

قادیانی صرف فرقہ ہی نہیں بلکہ ان کا درحقیقت شمار غیر مسلموں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک گمراہ مذہب ہے جو ایسے انواع واقسام کے ظاہری وباطنی کفریات وشرکیات سے لبریز ہےکہ ایک عام مسلمان تک سے وہ مخفی نہيں چہ جائیکہ علماء کرام سے ہو۔ لیکن صدافسوس کے اس گمراہ کن دعوت کے افراد اور جگہیں مسلمانوں کے مابین خصوصاً عجم میں انگریز سامراج اور ان کے آلۂ کاروں کے ذریعے ہندوستان وپاکستان میں پائی جاتی ہيں، بلکہ عرب میں بھی بعض جہلاء اور شہوات پرست لوگ جن کے دین و دل درہم ودینار کے ساتھ بدلتے ہیں اسے قبول کرتے ہیں۔ پھر صہیونیت کے غیرمحدود مالی وغیرہ تعاون کا شاخسانہ ہے کہ ان کا باقاعدہ فضائی چینل تک نشر ہوتا ہے ظاہراًبھی اور خفیہ بھی۔ چناچہ الجزائر وغیرہ جیسے عرب ممالک میں بھی ان سے متاثرہ لوگوں کی بڑھتی تعداد کے سبب سے اس تعلق سے بہت سے سوالات پوچھے جانے لگے کہ ان کے کیا نظریات وگمراہیاں ہيں ۔ اور ہمارے خیال سے اب تک یہاں ان کی سرگرمیاں تقیہ کے ساتھ ہیں جس کے ذریعے وہ چھپ کر اپنا زہر پھیلاتے جارہے ہیں، جیساکہ ضرب المثل میں کہا جاتا ہے، بغیر آگ کے دھواں نہيں ہوتا۔ لہذا واحب ہے کہ نئے سرے سے ان کی حقیقت کو بے نقاب کیا جائے اور اہل علم کے ان کی تکفیر اور ان سے خبردار کرنے کے متعلق فتاویٰ کو نشر کیا جائے۔

عناوین

قادیانیت

شیخ عبدالقادر شیبۃ الحمدحفظہ اللہ

(مدرس، کلیۃ شرعیہ، جامعہ اسلامیہ)

قادیانیت کا آغاز

غلام احمد قادیانی کون ہے؟

مسیح موعود ہونے کا دعویٰ

نبوت کا دعویٰ

اللہ کا بیٹا ہونے کا دعویٰ

غلام احمد قادیانی کو تمام انبیاء سے افضل قرار دینا

ہمارے نبی سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین ہيں

قادیانی کے تضادات

قادیانی کی مخبوط الحواسی

انگریزوں کا ایجنٹ جہاد کا مخالف

قادیانیوں کی تکفیر

دائمی فتویٰ کمیٹی، سعودی عرب کے فتاویٰ

قادیانیوں سے شادی بیاہ کا حکم

قادیانی متفقہ طور پر کافر ہیں

مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوئ نبوت سراسر جھوٹ ہے

مسلمانوں اور احمدیوں میں فرق

قادیانیوں کا قرآنی آیات سے استدلال اس کا جواب

از فتویٰ کمیٹی، سعودی عرب

16 آیات اور ان کاجواب

شیخ محمد ناصر الالبانی رحمہ اللہ

قادیانی دجال کے بعض مزیدگمراہ کن عقائد

قادیانیوں کا بعض احادیث سے استدلال اور اس کا جواب

از شیخ محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ

قادیانیت کے رد پر علماء اہلحدیث کی بعض کتب

قادیانی کی تکفیر پر اجماع

مجمع الفقہ الاسلامی کی قرارداد

احمدی جماعت کا مختصر تعارف اور بعض کفریہ عقائد، ان کے ٹی وی چینل اور ان کے رد پر لکھی گئی بعض کتب کا ذکر

از شیخ محمد علی فرکوس حفظہ اللہ

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/03/qadyaniyyat.pdf
[#SalafiUrduDawah Article] Explanation of #Kitaab_ut_Tawheed (Chapter - 1) - Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan

شرح #کتاب_التوحید ، باب 1: توحید کی فضیلت اور اس کا گناہوں کی بخشش کا سبب ہونا

فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ

(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: الملخص في شرح كتاب التوحيد

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شیخ الاسلام #محمد_بن_عبدالوہاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

باب 1: توحید کی فضیلت اور اس کا گناہوں کی بخشش کا سبب ہونا

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/sharh_kitab_ut_tawheed_fawzaan_chap_1.pdf

[Audio]
http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/sharh_kitab_ut_tawheed_fawzaan_chap01.mp3
[#SalafiUrduDawah Article] How to attain the pure #Tawheed? - Shaykh #Abdul_Azeez_Aal_Shaykh

#توحید ِخالص کو کس طرح پایا جاسکتا ہے؟

فضیلۃ الشیخ #عبدالعزیز_آل_الشیخ حفظہ اللہ

(مفتئ اعظم، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: كيفية تحقيق التوحيد الخالص۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/tawheedekhaalis_ka_husool.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال:ایک مسلمان کس طرح سے توحید خالص کو پاسکتا ہے جو کہ قبروں کی عبادت اور قبروں (مزاروں) کی زیارت وغیرہ سے پاک ہو ؟

جواب: علماء کرام فرماتے ہیں : توحید کو شرک کے تمام شائبوں ، بدعات ومعاصی سے پاک کرکے ہی کماحقہ پایا جاسکتا ہے، کیونکہ بلاشبہ شرک اس کے سراسر منافی ہے، اور بدعات اس میں قدح کا سبب ہیں، اور معاصی اس کے ثواب میں کمی کا باعث ہيں۔ پس توحید کو اس طور پر پایا جاسکتا ہے کہ ہم اکیلے اللہ کی بلاشرکت عبادت کریں، اس کی عبادت میں کسی غیر کو شریک نہ کریں، نہ ذبح میں، نہ نذر ومنت میں، نہ دعاء میں، نہ رجاء وامید میں، نہ خوف میں، نہ رہبت وڈر میں، نہ رغبت میں، پس ہماری دعاء اکیلے اللہ کے لیے ہو، ہماری نذر ومنت اکیلے اللہ کے لیے ہو، فرمان باری تعالی ہے:

﴿قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴾ (الانعام: 162)

(کہو کہ بے شک میری نماز اورمیری قربانی اور میرا جینا اورمیرا مرنا ، اللہ رب العالمین کےلیے ہے)

اور فرمایا:

﴿وَاَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا﴾ (الجن: 18)

(اور بے شک مساجد تو اللہ تعالی ہی کے لیے ہيں، پس تم اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو)

اور فرمایا:

﴿وَاِنْ يَّمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗٓ اِلَّا ھُوَ ۚ وَاِنْ يُّرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَاۗدَّ لِفَضْلِهٖ ۭ يُصِيْبُ بِهٖ مَنْ يَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِهٖ ۭ وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ ﴾ (یونس: 107)

(اور اگر اللہ تجھے کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا اسے کوئی دور کرنے والا نہیں، اور اگر وہ تیرے ساتھ کسی بھلائی کا ارادہ کرلے تو کوئی اس کے فضل کو ہٹانے والا نہیں، وہ اسے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے پہنچا دیتا ہے اور وہی بےحد بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے)

پس توحید کا حق ادا کرنے والا اپنے دل کو صرف اپنے رب سے جوڑتا ہے، محبت، خوف وامید کے ساتھ، اور توحیدکا حق ادا کرنے والا جانتا ہے مشکل کشائی اور بھلائی کا حصول صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔ اور غیراللہ سے دعاء کرنا اسے پکارنا اس پکارنے والے کو کوئی نفع نہیں دیتا نہ فائدہ پہنچاتا ہے، اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

﴿وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ يَّدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَنْ لَّا يَسْتَجِيْبُ لَهٗٓ اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَاۗىِٕهِمْ غٰفِلُوْنَ﴾ (الاحقاف: 5)

(اور اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہو سکتا ہے جو اللہ کے سوا انہیں پکارتا ہے جو قیامت کے دن تک اس کی دعاء قبول نہیں کرسکتے، اور وہ تو ان کے پکارنے سے ہی بےخبر ہیں)

پس توحید کا حق ادا کرنے والا انبیاء واولیاء سے نہیں مانگتا انہيں پکار کر یا مدد طلب کرکے، یا ان سے فریاد کرکے یا ان سے مشکل کشائی اور قرض کی ادائیگی کروادینے کی امید رکھ کر۔ بلکہ وہ تو صرف اور صرف اپنے رب، تمام کائنات کے مالک وبادشاہ، جو ہمیشہ زندہ ہے جسے موت نہيں کو پکارتا ہے، کیونکہ وہ علم رکھتا ہے کہ ان فوت شدگان کے جسم سے ان کی روحیں جدا ہوچکی ہیں، پس یہ مردہ ہیں زندہ نہيں، جو ان کو پکارتا ہے وہ اس کی پکار کو نہيں سنتے اور اگر سن بھی لیں تو قبول نہيں کرسکتے[1]، وہ اس میں سے کسی چیز کی قدرت نہيں رکھتے، بلکہ وہ تو صرف مردے ہيں، پس ان سے دعاء کرنا اور التجاء کرنا پرلے درجے کی جہالت وبیوقوفی ہے، اور ہم اللہ تعالی ہی سے عافیت کا سوال کرتے ہیں)[2](۔



[1] جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

﴿يُوْلِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُوْلِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ ۙ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ڮ كُلٌّ يَّجْرِيْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ۭ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ ۭ وَالَّذِيْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مَا يَمْلِكُوْنَ مِنْ قِطْمِيْرٍ، اِنْ تَدْعُوْهُمْ لَا يَسْمَعُوْا دُعَاۗءَكُمْ ۚ وَلَوْ سَمِعُوْا مَا اسْتَجَابُوْا لَكُمْ ۭ وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِ يَكْفُرُوْنَ بِشِرْكِكُمْ ۭ وَلَا يُنَبِّئُكَ مِثْلُ خَبِيْرٍ ﴾ (فاطر: 13-14)
(وہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر دیا ہے، ہر کوئی ایک مقرر وقت تک چل رہا ہے۔ یہی اللہ تمہارا رب ہے، اسی کی بادشاہی ہے، اور جن کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے ایک چھلکے تک کے مالک نہیں، اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار نہیں سنیں گے، اور اگر وہ سن بھی لیں تو تمہاری درخواست قبول نہیں کرسکیں گے، اور قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا انکار کر دیں گے، اور تمہیں ایک پوری خبر رکھنے والے (اللہ) کی طرح کوئی خبر نہیں دے گا) (توحید خالص ڈاٹ کام)



[2] اس کے علاوہ اللہ تعالی کے اسماء وصفات پر بھی عقیدۂ اہل سنت والجماعت کے موافق ایمان لانا، توحید کے حقوق میں سے ہے، تفصیل کے لیے ہماری ویب سائٹ پر پڑھیں کتابچہ ”توحید اسماء وصفات“۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
[#SalafiUrduDawah Article] Repetition of #repentance – Shaykh Saaleh bin Fawzaan #Al_Fawzaan
#توبہ کی تکرار
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان #الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: تكرار التوبة۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/tawbah_ki_takraar.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوال:سائل کہتا ہے کہ وہ مسلسل کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے، لیکن اس کے بعد وضوء کرکےدو رکعت پڑھتا ہے اور اس سے توبہ استغفار کرتا ہے، لیکن پھر اس گناہ میں دوبارہ سے مبتلا ہوجاتا ہے، اور پھر وضوء کرکے دو رکعت پڑھتا ہے اور توبہ استغفار کرتا ہے، آخر اس کا حل کیا ہے؟
جواب: اس کا حل وہی ہے جس حال میں یہ ابھی ہے یعنی توبہ کرتا رہے اور اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس وناامید ہرگز نہ ہو، بار بار توبہ کرتا رہے جب کبھی گناہ دوبارہ کرے تو دوبارہ توبہ کرتا رہے۔ دراصل یہ توبہ خیر کی علامت ہے کہ وہ مکرر توبہ کرتا رہے اور اللہ تعالی سے ڈرتا ہے۔
سائل: وہ سائل کہتا ہے کہ کیا یہ استہزاء کے باب میں شمار ہوگا؟
جواب: نہیں، یہ استہزاء کے باب میں سے نہيں، یہ تو خوف الہی کے باب میں سے ہے۔ اس کا بار بار توبہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اللہ تعالی سے ڈرتا ہے، اور اس کے دل میں ابھی زندگی باقی ہے۔
[#SalafiUrduDawah Article] Advice to #fathers - Shaykh Abdul Azeez bin Abdullaah #bin_Baaz

#والدوں کے لیے نصیحت

فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ #بن_باز رحمہ اللہ المتوفی سن 1420ھ

(سابق مفتئ اعظم، سعودی عرب)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: شیح کی آفیشل ویب سائٹ سے مجموع فتاوى ومقالات متنوعة الجزء السابع۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2013/12/walid_k_liye_naseehat.pdf

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال: بعض والد اپنی اولاد کی دینی امور کے حوالے سے تربیت کا کوئی اہتمام نہيں کرتے مثلاًانہیں نماز کا حکم نہيں دیتے، نہ تلاوت قرآن کا اور نہ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کا۔ حالانکہ ہم انہیں پاتے ہیں کہ اسکول پابندی سے جانے پر سختی کرتے ہیں اور اپنے بیٹے پر غصہ ہوتے ہیں اگر وہ اسکول نہ جائے، فضیلۃ الشیخ آپ کی اس بارے میں کیا نصیحت ہے؟

جواب:میری تمام والدوں، چچاؤں اور بھائیوں کو نصیحت ہے کہ وہ اپنے ماتحت لوگوں جیسے اولاد کے تعلق سے اللہ تعالی سے ڈریں اور انہیں نماز کا حکم دیں جب وہ سات برس کے ہوجائیں اور انہیں نہ پڑھنے پر ماریں اگر وہ دس برس کے ہوجائيں۔ جیساکہ اس بارے میں صحیح حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے کہ فرمایا:

’’مروا أبنائكم بالصلاة لسبع واضربوهم عليها لعشر وفرقوا بينهم في المضاجع‘‘([1])

(اپنی اولاد کو نماز کا حکم دو جب وہ سات برس کے ہوں اور انہیں نماز نہ پڑھنے پر مارو جب وہ دس برس کے ہوں، اور ان کے بستر الگ الگ کردو)۔

لہذا باپوں ، ماؤں اور بڑے بھائیوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں کو نماز وغیرہ کا حکم دینے کے تعلق سے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ اور انہیں ان باتوں سے منع کریں جواللہ تعالی نے حرام کی ہیں،اور ان پر وہ باتیں لازم قرار دیں جو اللہ تعالی نے واجب قرار دی ہیں۔ ایسا کرنا ان پر واجب ہے اور ان کے ماتحت جو بھی ہیں وہ ان کے پاس امانت ہیں۔ فرمان الہی ہے:

﴿يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيْكُمْ نَارًا﴾ (التحریم: 6)

(مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ)

اور فرمایا:

﴿وَاْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا﴾ (طہ: 132)

(اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو اور اس پر خوب پابند رہو)

اسی طرح سے اپنے نبی ورسول سیدنا اسماعیل علیہ الصلاۃ والسلام کے بارے میں فرمایا:

﴿وَاذْكُرْ فِي الْكِتٰبِ اِسْمٰعِيْلَ ۡ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُوْلًا نَّبِيًّا، وَكَانَ يَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ ۠ وَكَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِيًّا﴾ (مریم: 54-55)

(اور اس کتاب میں اسماعیل کا ذکر بھی کریں، یقیناً وہ وعدے کے سچے تھے اور ایسے نبی تھے جو رسول بھی تھے، اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتے تھے اور وہ اپنے رب کے ہاں پسندیدہ تھے اور وہ ان سے راضی تھا)



[1] صحیح ابی داود 495 کے الفاظ ہیں: ’’مُرُوا أَوْلَادَكُمْ بِالصَّلَاةِ وَهُمْ أَبْنَاءُ سَبْعِ سِنِينَ، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا وَهُمْ أَبْنَاءُ عَشْرِ سِنِينَ، وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ‘‘ (توحید خالص ڈاٹ کام)
[#SalafiUrduDawah Article] How to Deal with ill-treating #father? - Shaykh Ubaid bin Abdullaah #Al_Jabiree

بدخلق #باپ سے کیسے معاملہ کیا جائے؟

فضیلۃ الشیخ عبید بن عبداللہ #الجابری حفظہ اللہ

(سابق مدرس جامعہ اسلامیہ، مدینہ نبویہ)

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: ویب سائٹ میراث الانبیاء

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2013/05/badkhulq_baap_say_muamla.pdf



اس سائلہ بہن کا سوال طویل ہے مگرخلاصہ یہ ہے کہ:

ان کی والدہ فوت ہوچکی ہیں۔ یہ اور ان کی دیگر بہنیں اپنے باپ اور اس کی بیوی کے ساتھ ایک گھر میں رہتے ہیں۔ ان کے والد کے عادات واطوار عجیب وغریب ہیں اور وہ ان پر باکثرت بددعاء بھی کرتا رہتا ہے۔ دعاء کرتا ہے کہ ان کی کبھی شادیاں ہی نہ ہوں۔ اور ان کی جانب سے کی گئی حسن سلوکی تک کو قبول نہیں کرتا۔ وہ کہتی ہیں کہ ہماری زندگی اجیرن ہوگئی ہے پس ایسے والد کا کیا حل ہے؟ کیونکہ وہ ان کی جانب سے حسن سلوکی تک کرنے سے منع کردیتا ہے اور کوئی تحفہ تک ان سے قبول نہیں کرتا۔

جواب: اگر آپ اس بات کی استطاعت رکھتی ہیں کہ انہيں خفیہ طور پر نرمی سے نصیحت کریں جو صرف آپ کے اور ان کے درمیان ہو ان دلائل کے ساتھ جو آپ کو یاد ہوں اور ظلم سے ڈرائیں تو ایسا کرگزریں۔ اور اگر اس کی استطاعت نہیں رکھتیں تو آپ اس کی مکلف نہیں ہیں۔ پھر اپنی بہنوں کی طرف بھی ذرا نظر کریں کیا ان کا رویہ تو والد کے ظلم کی وجہ نہیں بن رہا اگر ایسا ہے تو ان سب کو اللہ تعالی کے حضور توبہ کرنی چاہیے اور والد کو بھی ان کی توبہ قبول کرلینی چاہیے۔

لیکن اگر وہ محض ظلم وعدوان کے طور پر ایسا کرتا ہے تو وہ اس کے اور اس کے رب کے مابین ہے۔ جسے مظلوم کی بددعاء اور آہ لگ سکتی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:

’’وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ‘‘([1])

(مظلوم کی بددعاء سے بچنا کیونکہ اس کے اور اللہ تعالی کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا)۔

یہ حکم عام ہےکہ:”مظلوم کی بددعاء سے بچو“۔ چاہے والد ہو یا اولاد۔ کیونکہ والد تک کہ لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنی اولاد پر ظلم کرے۔ ظلم حرام ہے جیسا کہ حدیث قدسی میں ہے:

’’يَا عِبَادِي: إِنِّي حَرَّمْتُ الظُّلْمَ عَلَى نَفْسِي وَجَعَلْتُهُ بَيْنَكُمْ مُحَرَّمًا، فَلَا تَظَالَمُوا‘‘([2])

(اے میرے بندو! میں نے ظلم کو اپنے نفس پر حرام کردیاہے اور تمہارے مابین بھی اسے حرام قرار دیا ہے پس آپس میں ظلم نہ کرو)۔

اور فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے:

’’اتَّقُوا الظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ‘‘([3])

(ظلم سے بچو کیونکہ ظلم بروز قیامت اندھیریوں کا باعث ہوگا)۔



[1] صحیح بخاری 1496۔



[2] صحیح مسلم 2580۔



[3] صحیح مسلم 2581۔
#SalafiUrduDawah
اپنی #بدعت چھپانے والا اپنی صحبت نہيں چھپا سکتا - شیخ #ربیع #المدخلی
apni #bidat chupanay wala apni suhbat nahi chupa sakta - shaykh #rabee #al_madkhalee
#SalafiUrduDawah
سنت مطہرہ میں #اہل_بیت کے فضائل
sunnat may #ahl_e_bayt k fadail
[#SalafiUrduDawah Audio] Explanation of #Kitaab_ul_Aetisaam of Saheeh #Bukharee – Shaykh #Rabee bin Hadee #Al_Madkhalee
شرح #کتاب_الاعتصام للبخاری – شیخ #ربیع بن ہادی #المدخلی
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: بهجة القاري بفوائد منهجية ودروس تربوية من كتاب الإعتصام بالكتاب والسنة من صحيح #البخاري
پیشکش: توحید خالص ڈاٹ کام
حدیث 1: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ عُقَيْلٍ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، ‌‌‌‌‌‏أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، ‌‌‌‌‌‏أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ الْغَدَ حِينَ بَايَعَ الْمُسْلِمُونَ أَبَا بَكْرٍ وَاسْتَوَى عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَشَهَّدَ قَبْلَ أَبِي بَكْرٍ، ‌‌‌‌‌‏فَقَالَ:‌‌‌‏ "أَمَّا بَعْدُ، ‌‌‌‌‌‏فَاخْتَارَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي عِنْدَهُ عَلَى الَّذِي عِنْدَكُمْ وَهَذَا الْكِتَابُ الَّذِي هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَكُمْ، ‌‌‌‌‌‏فَخُذُوا بِهِ تَهْتَدُوا وَإِنَّمَا هَدَى اللَّهُ بِهِ رَسُولَهُ".
حدیث 2: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ خَالِدٍ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ عِكْرِمَةَ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، ‌‌‌‌‌‏قَالَ:‌‌‌‏ "ضَمَّنِي إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‌‌‌‌‌‏وَقَالَ:‌‌‌‏ اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْكِتَابَ".
حدیث 3: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَبَّاحٍ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، ‌‌‌‌‌‏قَالَ:‌‌‌‏ سَمِعْتُ عَوْفًا ، ‌‌‌‌‌‏أَنَّ أَبَا الْمِنْهَالِ حَدَّثَهُ، ‌‌‌‌‌‏أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَرْزَةَ ، ‌‌‌‌‌‏قَالَ:‌‌‌‏ "إِنَّ اللَّهَ يُغْنِيكُمْ أَوْ نَغَشَكُمْ بِالْإِسْلَامِ وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، ‌‌‌‌‌‏قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ:‌‌‌‏ وَقَعَ هَاهُنَا يُغْنِيكُمْ، ‌‌‌‌‌‏وَإِنَّمَا هُوَ نَعَشَكُمْ، ‌‌‌‌‌‏يُنْظَرُ فِي أَصْلِ كِتَابِ الِاعْتِصَامِ.

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/sharh_kitaab_ul_aetisaam_bukharee_rabee_01.mp3
[#SalafiUrduDawah Audio] Explanation of #Kitaab_ul_Aetisaam of #Saheeh_Bukharee - Shaykh #Rabee bin Hadee #Al_Madkhalee

شرح #کتاب_الاعتصام للبخاری - شیخ #ربیع بن ہادی #المدخلی

ترجمہ: طارق علی بروہی

مصدر: بهجة القاري بفوائد منهجية ودروس تربوية من كتاب الإعتصام بالكتاب والسنة من صحيح #البخاري

پیشکش: توحید خالص ڈاٹ کام

حدیث 4: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ‌‌‌‌‌‏"أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَتَبَ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ يُبَايِعُهُ:‌‌‌‏ وَأُقِرُّ لَكَ بِذَلِكَ بِالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ عَلَى سُنَّةِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ".



بَابُ الاِقْتِدَاءِ بِسُنَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ



حدیث 5: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ، ‌‌‌‌‌‏قَالَ:‌‌‌‏ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‌‌‌‌‌‏فَقَالَ:‌‌‌‏ "لَأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ".



حدیث 6: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، ‌‌‌‌‌‏حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ عَلِيٍّ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، ‌‌‌‌‌‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، ‌‌‌‌‌‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‌‌‌‌‌‏قَالَ:‌‌‌‏ "كُلُّ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ أَبَى، ‌‌‌‌‌‏قَالُوا:‌‌‌‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‌‌‌‌‌‏وَمَنْ يَأْبَى ؟، ‌‌‌‌‌‏قَالَ:‌‌‌‏ مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ، ‌‌‌‌‌‏وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ أَبَى".

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/10/sharh_kitaab_ul_aetisaam_bukharee_rabee_02.mp3