Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
[Article] Sending Salah (#Durood) upon the prophet, its occasions, benefits and wordings - Shaykh Muhammad Naasir-ud-Deen Al-Albaanee

#درود شریف کے مواقع،صیغےاور فوائد

فضیلۃ الشیخ محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ المتوفی سن 1420ھ

(محدث دیارِ شام)

ترجمہ واضافہ جات: طارق علی بروہی

مصدر: تلخیص صفۃ صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

#SalafiUrduDawah

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نماز میں تشہد میں درود

درود کے 7 صیغے

نبی امت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کے 6 عظیم الشان فوائد

نماز میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے کے وجوب کا بیان

درود شریف کی مشروعیت کے بعض دیگر مواقع

اذان کے بعد:

جمعے کے دن:

مجالس میں:

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم گرامی ذکر ہونے پر:

مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت:

نماز جنازہ میں دوسری تکبیر کے بعد وغیرہ

غیر ثابت شدہ اور خودساختہ درود

تفصیل کے لیے مکمل مقالہ پڑھیں۔

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/12/durood_mawaqay_seeghay.pdf
[Article] Was Rasoolullaah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) #Noor? - Fatwaa Committee, Saudi Arabia

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم #نور تھے؟

علمی تحقیقات اور افتاء کی مستقل کمیٹی، سعودی عرب

ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی

مصدر: فتاوى اللجنة الدائمة > المجموعة الأولى > المجلد الأول (العقيدة 1) > العقائد > الغلو في الرسول صلى الله عليه وسلم > الدعوى بأن رسول الله عليه الصلاة والسلام خلق من نور الله۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

#SalafiUrduDawah

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/12/kiya_nabi_noor_thay.pdf

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

فتویٰ رقم 7529:

سوال: بہت سے لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہيں کہ تمام اشیاء نور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بنی ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور اللہ کے نور سے بنا ہے، اوروہ یہ روایت کرتے ہيں کہ:

” أنا نور الله وكل شيء من نوري“

(میں اللہ کا نور ہوں، اور ہر چیز میرے نور سے ہے)

اور یہ بھی روایت کرتے ہیں:

” أول ما خلق الله نور محمد صلى الله عليه وسلم “

(سب سے پہلی چیز جو اللہ تعالی نے پیدا کی وہ نور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھی)۔

کیا ان کی کوئی اصل ہے؟

اور یہ بھی روایت کرتے ہیں:

" أنا عرب بلا عين أي رب أنا أحمد بلا ميم أي أحد“

(میں بغیر ع کے عرب ہوں یعنی رب، اور بلا میم کے احمد ہوں یعنی احد)۔

پس کیا اس کی بھی کوئی اصل ہے؟

جواب: ہم نے اس سے پہلے فتویٰ رقم 2871 میں تفصیلی جواب دیا تھا ،جس کا متن یہ ہے:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نور من نور اللہ (اللہ کے نور میں سے نور) سے موصوف کرنے سے اگر مراد یہ ہے کہ آپ ذات کے اعتبار سے اللہ کے نور میں سے نور ہیں تو یہ قرآن مجید کے خلاف ہے کہ جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشریت پر دلالت کرتا ہے، اور اگر نور سے مراد جو کچھ وحی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر آئے کہ جو لوگوں میں سے جس کی اللہ تعالی چاہے ہدایت کا سبب ہے، تو یہ بات صحیح ہے۔ اس تعلق سے فتویٰ کمیٹی نے پہلے بھی فتویٰ صادر کیا تھا جس کا متن یہ تھا:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے نور ہے جو کہ نور رسالت و ہدایت ہے کہ جس کے ذریعے اللہ تعالی اپنے بندوں میں سے جس کی بصیرت کو چاہے ہدایت دیتا ہے۔ بلاشبہ نور رسالت و ہدایت اللہ تعالی کی طرف سے ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے:

﴿وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنْ يُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحْيًا اَوْ مِنْ وَّرَاۗئِ حِجَابٍ اَوْ يُرْسِلَ رَسُوْلًا فَيُوْحِيَ بِاِذْنِهٖ مَا يَشَاۗءُ ۭ اِنَّهٗ عَلِيٌّ حَكِيْمٌ، وَكَذٰلِكَ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا ۭ مَا كُنْتَ تَدْرِيْ مَا الْكِتٰبُ وَلَا الْاِيْمَانُ وَلٰكِنْ جَعَلْنٰهُ نُوْرًا نَّهْدِيْ بِهٖ مَنْ نَّشَاۗءُ مِنْ عِبَادِنَا ۭ وَاِنَّكَ لَـــتَهْدِيْٓ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ، صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭ اَلَآ اِلَى اللّٰهِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ﴾ (الشوریٰ: 51-53)

(اور کسی بشر کے لیے ممکن نہیں کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر وحی کے ذریعے، یا پردے کے پیچھے سے، یایہ کہ وہ کوئی پیغامبر بھیجے، پھر اپنے حکم کے ساتھ وحی کرے جو چاہے، بےشک وہ بےحد بلند، کمال حکمت والا ہے، اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف اپنے حکم سے ایک روح کی وحی کی، تم نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور نہ یہ کہ ایمان کیا ہے ،اور لیکن ہم نے اسے ایک ایسی روشنی بنا دیا ہے جس کے ساتھ ہم اپنے بندوں میں سے جسے چاہتے ہیں راہ دکھا تے ہیں، اور بلاشبہ تم یقیناً سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرنے والے ہو، اس اللہ کے راستے کی طرف کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے، سن لو ! تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں)

یہ نور خاتم الاولیاء سے حاصل کردہ نہیں ہے جیسا کہ بعض ملحدوں کا خیال ہے۔ البتہ جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جسم تھا وہ تو خون، گوشت وہڈیاں وغیرہ ہی سے بنا ہوا تھا۔ ایک ماں باپ سے پیدا ہوئے، پیدائش سے پہلے آپ پیدا شدہ نہ تھے۔ یہ جو روایت کی جاتی ہے کہ سب سے پہلے اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور کو پیدا کیا یا اللہ تعالی نے اپنے چہرے کے نور سے ایک مٹھی بھر ی اور وہ بھری گئی مٹھی یہی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، پھر اس کی طرف دیکھا تو اس سے قطرے گرے اور ہر قطرے سے ایک نبی پیدا ہوا یا پوری مخلوق کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے پیدا فرمایا۔ یہ اور اس قسم کی دیگر باتوں میں سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ بھی ثابت نہيں ہے۔

اور سابقہ فتویٰ کی روشنی میں یہ بات واضح ہوئی کہ یہ باطل عقیدہ ہے۔ اور جو یہ روایت کیا جاتا ہے:

" أنا عرب بلا عين “

(میں بغیر عین کے عرب ہوں)۔

اس کی صحت کی بھی کوئی اساس نہيں۔ اور یہی حال :

" أنا أحمد بلا ميم “

(میں بغیر میم کے احمد ہوں)۔

کا ہے۔
ربوبیت اور وحدانیت کی صفت ان صفات میں سے ہیں جو اللہ تعالی کے ساتھ مخصوص ہیں، جائز نہيں کہ کسی مخلوق کو اس سے موصوف کیا جائے کہ وہ رب ہے نہ ہی علی الاطلاق وہ احد ہے۔ پس یہ صفات اللہ تعالی کے اختصاص میں سے ہيں۔ چناچہ ان سے رسولوں یا انسانوں میں سے کسی کو بھی موصوف نہيں کیا جاسکتا۔

وبالله التوفيق. وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم.

اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإِفتاء

عضو عضو نائب رئيس اللجنة الرئيس

عبد الله بن قعود عبد الله بن غديان عبد الرزاق عفيفي عبد العزيز بن عبد الله بن باز
[Book] The love for the #prophet, and ruling regarding sending Durood & Salaam upon him, praising him and celebrating his birthday - Various 'Ulamaa

محبتِ #رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، آپ پر درود وسلام، نعت خوانی اور عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت

مختلف علماء کرام

ترجمہ وترتیب: طارق علی بروہی

مصدر: مختلف مصادر۔

پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام
#SalafiUrduDawah

____________________________________

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و تعظیم کا وجوب

محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف میں افراط و تفریط کی ممانعت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قدرو منزلت کا بیان

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود سلام بھیجنے کی مشروعیت کا بیان

درود شریف کے مواقع،صیغےاور فوائد

غیر ثابت شدہ اور خودساختہ درود

نعت خوانی

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خلیل اللہ ہیں

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا نصاریٰ کی کرسمس کی مشابہت اوربدعت ہے

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2017/12/muhabbat_rasool_durood_melaad.pdf
اگر کافروں سے ظاہر #معاہدہ ہو تو ان کے خلاف خفیہ طور پر لڑا نہیں جاسکتا
agar kafiro say zahir #muahida ho to unkay khilaf khufya tor per lada nahi ja sakta
#SalafiUrduDawah
ہر #بدعت سے تحذیر کا وجوب اور دین میں #بدعت_حسنہ نہ ہونے کا بیان - شیخ علی بن یحیی #الحدادی
har #bidat say tehzeer ka wujoob aur deen may #bidat_e_hasana na hone ka bayan - shaykh alee bin yahyaa #al_haddadee

#SalafiUrduDawah
#Quetta
#کوئٹہ
Terrorist attack on a church in the Muslim country will be considered as treachery and disloyalty in Islaam

#SalafiUrduDawah
[Book] The noble status of the prophet 'Essa (#Jesus) (alayhis-salam) in Islaam – Shaykh Rabee' bin Hadee Al-Madkhalee
اسلام میں سیدنا #عیسی علیہ السلام کا مقام ومرتبہ – شیخ ربیع بن ہادی المدخلی

#SalafiUrduDawah
#christmas
فرمان باری تعالی ہے:

(يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِيْ دِيْنِكُمْ وَلَا تَقُوْلُوْا عَلَي اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ ۭاِنَّمَا الْمَسِيْحُ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَكَلِمَتُهٗ ۚ اَلْقٰىهَآ اِلٰي مَرْيَمَ وَرُوْحٌ مِّنْهُ ۡ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ ڟ وَلَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌ ۭاِنْتَھُوْا خَيْرًا لَّكُمْ ۭاِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۭسُبْحٰنَهٗٓ اَنْ يَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌ ۘ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۭوَكَفٰي بِاللّٰهِ وَكِيْلًا، لَنْ يَّسْتَنْكِفَ الْمَسِيْحُ اَنْ يَّكُوْنَ عَبْدًا لِّلّٰهِ وَلَا الْمَلٰىِٕكَةُ الْمُقَرَّبُوْنَ ۭوَمَنْ يَّسْتَنْكِفْ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَيَسْتَكْبِرْ فَسَيَحْشُرُهُمْ اِلَيْهِ جَمِيْعًا) (النساء: 171-172)

(اے اہل کتاب! اپنے دین میں غلو نہ کرو (حد سے نہ گزرو) اور اللہ پر مت کہو مگر صرف حق بات۔ نہیں ہے مسیح عیسیٰ ابن مریم مگر اللہ کے رسول اور اس کا کلمہ، جو اس نے مریم کی طرف بھیجا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں۔ پس اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور مت کہو کہ تین (خدا) ہیں، باز آجاؤ، تمہارے لیے یہی بہتر ہے۔ اللہ تو صرف ایک ہی معبود برحق ہے، وہ اس سے پاک ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہو، اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ بطور وکیل کافی ہے، مسیح ہرگز اس سے کبھی عار نہ رکھتے کہ وہ اللہ کے بندے ہوں اور نہ مقرب فرشتے ہی، اور جو بھی اس کی بندگی سے عار رکھے اور تکبر کرے تو عنقریب وہ ان سب کو اپنی طرف اکٹھا کرے گا)

http://tawheedekhaalis.com/wp-content/uploads/2015/12/essa_islaam_muqam_martaba.pdf
شرکیہ عقیدہ - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم #حاضر_ناظر ہیں
shirkiya aqeedah - nabi kareem #hazir_nazir hain

#shirk
#SalafiUrduDawah
Photo from Tariq Ali Brohi
دشمنوں سے کھانے پینے کی اشیاء کا #بائیکاٹ کرنا سیرت کے خلاف ہے
dushmano say khanay peenay ki products ka #boycott krna seerat k khilaf hai

#SalafiUrduDawah