Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.17K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.92K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
Maktabah Salafiyyah Islamabad
Photo
📰 حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان .

Sufficient for us is Allah, and [He is] the best Disposer of affairs – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: الملخص فى شرح كتاب التوحيد ص 271- 272 مختصراً۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
”حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ“
یہ وہ کلمہ ہے جو ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام نے اس وقت کہا تھا جب انہيں آگ میں ڈالا جارہا تھا۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت کہا جب ان سے کہا گیا کہ:
﴿اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ اِيْمَانًا ڰ وَّقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ﴾ (آل عمران: 173)
(بے شک لوگوں نے تمہارے لیے (فوج) جمع کرلی ہے، سو ان سے ڈرو، تو اس بات نے انہیں ایمان میں اور زیادہ کردیا ،اور انہوں نے کہا ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی خوب کار ساز ہے) ([1])
شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی تعالی نے:
ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کی اس کلمے کی برکت سے مدد فرمائی اور آگ کو حکم دیا کہ: تو ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جا ابراہیم پر  (الانبیاء: 69)۔
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نصرت فرمائی اور اس عظیم کلمے کی برکت سے فرمایا: تو وہ اللہ کی طرف سے بڑی نعمت اور فضل کے ساتھ لوٹے،انہیں کسی برائی نے چھوا تک نہيں (آل عمران: 174)۔
اس اثر سے ہمیں یہ استفادہ حاصل ہوا:
1- اس کلمے کی فضیلت، اور چاہیے کہ اسے کرب و مشکلات کے وقت پڑھا جائے۔
2- بے شک اللہ پر توکل دنیا و آخرت میں خیر کو پانے اور شر کو دور کرنے کے عظیم ترین اسباب میں سے ہے۔
3- بلاشبہ ایمان میں کمی زیادتی ہوتی ہے۔
4-  بہت سی چیزیں جنہيں انسان بظاہر ناپسند کررہا ہوتا ہے ہوسکتا ہے کہ اس کے لیے بہتر ہوں۔

[1] صحیح بخاری 4563۔
hasbunallaaho_wa_nemal_wakeel
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
Urdu Monthly Lesson in Fiqh 'Etiquettes of Walking to The Masjid' of Shaykh Moḥammad bin ʾAbd al-Wahhāb exp. by Shaykh ʾAbd al-Muḥsin al-ʾAbbād, taught by @ZubayrAbbasi, after Maghrib Prayer, at @DarulTawhidAJK
live on http://tawheedekhaalis.com

http://tawheedekhaalis.com/2019/01/13/14109/ https://t.co/I1bSVzYT6r

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1104057512939143169
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
کتاب: فرقہ داعش کی حقیقت اور موجودہ دور کے خوارج کی بعض نمایاں صفات

بہت جلد توحید خالص اسٹور پر دستیاب ہوگی ان شاء اللہ۔ مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں توحید خالص بک اسٹور

http://tawheedekhaalis.com/books/

یا ای میل کریں
store@tawheedekhaalis.com https://t.co/z9Xb44P7rC

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1104063714976808961