Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.29K subscribers
2.49K photos
52 videos
211 files
4.94K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
Maktabah Salafiyyah Islamabad
Photo
📰 مجاہدین کی بھی بدعقیدگی درست کرنا ضروری ہے – شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز .

Even the Mujahideen should have their incorrect beliefs rectified – Shaykh Abdul Azeez bin Abdullaah bin Baaz
مجاہدین کی بھی بدعقیدگی درست کرنا ضروری ہے
فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ  المتوفی سن 1420ھ
(سابق مفتئ اعظم، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: شیخ کی ویب سائٹ سے فتویٰ: لا يجوز تأخير البيان عن وقت الحاجة۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سوال: کیا کسی مجاہدکے لیے مشروع ہے کہ وہ ضرورت کے باوجود بیان کو مؤخرکردے جب وہ بعض مجاہدین کو دیکھے کہ وہ بعض انواع توحید کی مخالفت کررہے ہیں؟
جواب: قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ: بے شک بیان کو ضرورت کے باوجود مؤخر کرنا جائز نہيں۔ اگر کوئی حق سے جاہل پایا جائے تو واجب ہے کہ اس کو تعلیم دی جائے ایسے کی طرف سے جو اس حق کو جانتا ہے، جائز نہيں کہ اس میں فلاں فلاں کا لحاظ کرتے ہوئے اس کی خاطر تاخیر کی جائے ۔ اگر ایک مومن سنتا ہے کسی کو کہ وہ اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرتا ہے، یا کوئی بدعت دیکھتا ہے جو شریعت الہی کے خلاف ہو یا کوئی ظاہر معصیت دیکھتا ہے تو اس پر اہل بدعت اور معاصی کا اچھے اسلوب سے انکار کرنا واجب ہے ۔ اور واجب ہے کہ اللہ تعالی کی توحید کے متعلق اس کا حق بیان کیا جائے، یا بدعت کا انکار کیاجائے یا معصیت کا انکار کیا جائے ایسے اسلوب سے جس سے نفع کی امید ہو، ساتھ میں ان تمام باتوں میں نرمی وحکمت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
البتہ جہاں تک معاملہ ہے سنتوں کا تو اس بارے میں کچھ وسعت ہے، اگر ان میں سے بعض پر تنبیہ کو وہ چھوڑ بھی دیتا ہے کسی شرعی مصلحت کے پیش نظر تو اس میں کوئی حرج نہیں، جیسے نماز میں آمین بالجہریا رفع الیدین وغیرہ جیسی سنتیں، اگر وہ دیکھتا ہے کہ اس بارے میں کلام کرنے کو کسی دوسرے وقت یا دوسرے اجتماع تک مؤخر کردینا زیادہ مناسب ہوگا تو اس صورت میں اس بارے میں کچھ وسعت ہے، کیونکہ بلاشبہ یہ سنتوں میں سے ہیں ناکہ فرائض میں سے([1])۔

[1] مزید تفصیل کے لیے پڑھیں ہماری ویب سائٹ پر مقالات: ’’جہاد میں عقیدے کی اہمیت‘‘  مختلف علماء کرام اور ’’سلفی علماء موجودہ جہادی تحریکوں کی حمایت کیوں  نہيں کرتے‘‘  از شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
mujahideen_badaqeedgi_durust_krna_zarori_hai
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
ہفتہ وار درس:
شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے رسالے "نواقض الاسلام" کی شرح از شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ کا اردو ترجمہ ہر اتوار شام 4:30 بجے (پاکستان وقت کے مطابق)
براہ راست سنیں:
http://tawheedekhaalis.com

http://tawheedekhaalis.com/2018/12/05/11883/

#Salafi #Urdu #Dawah #Islam https://t.co/cG2NBaXo4B

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1102150762560401408
Maktabah Salafiyyah Islamabad
Photo
📰 صبح وشام کے اذکار (بغیر ترجمہ) – شیخ محمد ناصرالدین البانی .

Morning and evening Azkaar (supplications) without translation – Shaykh Muhammad Naasir-ud-Deen Al-Albaanee
صبح وشام کے اذکار (بغیر ترجمہ)
فضیلۃ الشیخ محمد ناصرالدین البانی رحمہ اللہ المتوفی سن 1420ھ
(محدث دیارِ شام)
جمع وترتیب: ابو الحسن محمد بن حسن الشیخ
مصدر: جامع صحيح الأذكار (الألباني)۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صبح وشام کے اذکار([1])
1- شام کے وقت:
’’أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهَا، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ، وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ ‘‘([2])
صبح کے وقت:
’’أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، رَبِّ أَسْأَلُكَ خَيْرَ مَا فِي هَذَا الْيَوْمَ وَخَيْرَ مَا بَعْدَهُ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِي هَذَا الْيَوْمَ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَسُوءِ الْكِبَرِ، رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّارِ، وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ ‘‘
2- صبح کے وقت:
’’اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ‘‘
شام کے وقت:
’’اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ‘‘([3])
3-’’اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ‘‘ ([4])۔
4- ’’يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرَفَةَ عَيْنٍ‘‘([5])
5- ’’اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَى نَفْسِي سُوءًا أَوْ أَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ‘‘([6])
6- ’’اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، وَاحْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي‘‘([7])
7- ’’ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ‘‘([8])
8-  ’’بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ‘‘ (تین مرتبہ) ([9])۔
9- ’’اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ‘‘(تین مرتبہ)([10])
10- ’’لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير ‘‘ (دس مرتبہ)
([11])۔
11-  ’’سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ‘‘(سو مرتبہ)([12])
12- ’’سُبْحَانَ اللَّهِ‘‘(سومرتبہ )                  ’’الْحَمْدُ لِلَّهِ‘‘(سومرتبہ )                ’’اللَّهُ أَكْبَرُ‘‘(سومرتبہ )
’’لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ‘‘(سومرتبہ ) ([13])۔
13- ’’لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ‘‘ (سو مرتبہ)([14])
14-  ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾(سورۃ الاخلاص) اور الْمُعَوِّذَتَيْنِ(سورۃ الفلق والناس)۔ (تین تین مرتبہ)([15])۔
15-’’اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ  ۚ اَلْـحَيُّ الْقَيُّوْمُ ڬ لَا تَاْخُذُهٗ سِـنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ  ۭ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ  ۭ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَهٗٓ اِلَّا بِاِذْنِهٖ ۭ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ ۚ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهٖٓ اِلَّا بِمَا شَاۗءَ  ۚ وَسِعَ كُرْسِـيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ۚ وَلَا يَـــــُٔـــوْدُهٗ حِفْظُهُمَا  ۚ وَھُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ‘‘ ([16])۔
جو اذکار صبح کے ساتھ خاص ہیں
1-  ’’رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا‘‘([17])
2-’’أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ، وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ، وَدِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍe، وَمِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِين‘‘([18])
3-’’سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضَا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ‘‘(تین مرتبہ)([19])
4-’’ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ‘‘(سو مرتبہ استغفار کرنا)([20])
جواذکار شام کے ساتھ خاص ہیں
1-’’أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ‘‘(تین مرتبہ) ([21])

[1] پڑھنے میں آسانی کے پیش نظر بعض ساتھیوں کے تجویز پر صبح و شام کے اذکار عربی میں بغیر ترجمہ پیش کیے جا رہے ہیں۔ صبح و شام کے اذکار کے عنوان کے تحت تمام اذکار صبح و شام پڑھنے ہيں، جن کے صبح و شام کے الفاظ علیحدہ ہیں انہيں  الگ سے بتادیا گیا ہے۔ مکمل ترجمہ کے ساتھ صبح و شام کے اذکار ہماری ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائيں۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
[2] صحیح مسلم 6908، صحیح الکلم الطیب رقم: 17۔
[3] صحیح  (صحیح ابی داود 5068، صحیح الترمذی 3391، صحیح ابن ماجہ 3937، صحیح الادب المفرد 1199، الصحیحۃ 262)۔
[4] مختصر البخاری 2420۔
[5]  حسن (النسائی فی عمل اللیوم واللیلۃ 575، الحاکم فی المستدرک ج1/545، صحیح الترغیب  والترھیب 661)۔
[6] صحیح (صحیح الترمذی 3529، صحیح الادب المفرد 1204، صحیح الکلم  الطیب21)۔
[7] صحیح  (صحیح ابن ماجہ 3940)۔
[8] صحیح الترغیب 656، صحیح الترمذی 5077۔
[9] حسن صحیح (صحیح ابی داود 5088، صحیح الترمذی 3388،  صحیح ابن ماجہ 3938، صحیح موارد الظمآن 2352، المشکاۃ 2391، ھدایۃ الرواۃ 2328)۔
[10] حسن (صحیح ابی داود 5090)۔
[11] صحیح (رواہ احمد 5/420، الصحیحۃ 114، 2563، صحیح الترغیب 474، صحیح موارد الظمآن 2341)۔
[12] صحيح (مختصر مسلم 1903، صحیح ابی داود 5091)۔
[13] حسن (رواہ النسائی فی الیوم واللیلۃ 476/821، صحیح الترغیب 658)۔
[14] الصحیحۃ 2762۔
[15] حسن (صحیح ابی داود 5082، صحیح الترمذی 3575، صحیح النسائی 5443، ھدایۃ الرواۃ 2104، صحیح الکلم  الطیب 18)۔
[16] صحیح (رواہ النسائی فی الکبری ج 6/ص 239، الطبرانی فی المعجم الکبیر ج 1 ص 201، صحیح الترغیب
 والترہیب 662)۔
[17] حسن لغیرہ (رواہ الطبرانی فی المعجم الکبیر حج 20/ص 355/838، الصحیحۃ 2686، صحیح الترغیب 657، الضعیفۃ تحت رقم 5020)۔
[18] رواہ النسائی فی الیوم واللیلۃ 133/1، الطبرانی فی الدعاء 2/926، ابن السنی 12/32، الصحیحۃ 2989، ھدایۃ الرواۃ 2351۔
[19] الصحیحۃ 2156۔
[20] صحیح (رواہ العقیلي فی الضعفاء ص 411، الصحیحۃ 1600)۔
[21] مختصر مسلم 1453۔
subah_shaam_azkaar_albany_without_translation
Maktabah Salafiyyah Islamabad
Photo
📰 حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ – شیخ صالح بن فوزان الفوزان .

Sufficient for us is Allah, and [He is] the best Disposer of affairs – Shaykh Saaleh bin Fawzaan Al-Fawzaan
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
(سنیئر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: الملخص فى شرح كتاب التوحيد ص 271- 272 مختصراً۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:
”حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ“
یہ وہ کلمہ ہے جو ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام نے اس وقت کہا تھا جب انہيں آگ میں ڈالا جارہا تھا۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت کہا جب ان سے کہا گیا کہ:
﴿اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ اِيْمَانًا ڰ وَّقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ﴾ (آل عمران: 173)
(بے شک لوگوں نے تمہارے لیے (فوج) جمع کرلی ہے، سو ان سے ڈرو، تو اس بات نے انہیں ایمان میں اور زیادہ کردیا ،اور انہوں نے کہا ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ کیا ہی خوب کار ساز ہے) ([1])
شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی تعالی نے:
ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کی اس کلمے کی برکت سے مدد فرمائی اور آگ کو حکم دیا کہ: تو ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جا ابراہیم پر  (الانبیاء: 69)۔
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نصرت فرمائی اور اس عظیم کلمے کی برکت سے فرمایا: تو وہ اللہ کی طرف سے بڑی نعمت اور فضل کے ساتھ لوٹے،انہیں کسی برائی نے چھوا تک نہيں (آل عمران: 174)۔
اس اثر سے ہمیں یہ استفادہ حاصل ہوا:
1- اس کلمے کی فضیلت، اور چاہیے کہ اسے کرب و مشکلات کے وقت پڑھا جائے۔
2- بے شک اللہ پر توکل دنیا و آخرت میں خیر کو پانے اور شر کو دور کرنے کے عظیم ترین اسباب میں سے ہے۔
3- بلاشبہ ایمان میں کمی زیادتی ہوتی ہے۔
4-  بہت سی چیزیں جنہيں انسان بظاہر ناپسند کررہا ہوتا ہے ہوسکتا ہے کہ اس کے لیے بہتر ہوں۔

[1] صحیح بخاری 4563۔
hasbunallaaho_wa_nemal_wakeel