Maktabah Salafiyyah Islamabad
2.17K subscribers
2.48K photos
52 videos
211 files
4.92K links
Updates of our website www.maktabahsalafiyyah.org
Download Telegram
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
ہفتہ وار درس:
شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے رسالے "نواقض الاسلام" کی شرح از شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ کا اردو ترجمہ ہر اتوار شام 4:30 بجے (پاکستان وقت کے مطابق)
براہ راست سنیں:
http://tawheedekhaalis.com

http://tawheedekhaalis.com/2018/12/05/11883/

#Salafi #Urdu #Dawah #Islam https://t.co/HBJUeABYgX

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1099609179000619009
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
[Urdu Article] Naseeha to those who betray their Deen, country and ‘Ummah – Shaykh Abdul Azeez bin Abdullaah Aal-Shaykh

http://tawheedekhaalis.com/2016/03/18/8051/

#Salafi #Urdu #Dawah #Pakistan #India #Kashmir #islam #deen #ummah

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1099709871065387011
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
[اپ ڈیٹ] یہ سلسلہ وار درس اتوار تا جمعرات کے بجائے پیر تا جمعہ اور شام 4:30 کے بجائے 5:00 بجے منعقد ہو گا۔ آج سے آغاز۔ لائیو سننے کے لیے http://mixlr.com/tawheedekhaalis https://t.co/Om7V2hyHOi

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1099951489752203265
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
[ URDU ] UPDATE ( Starting Today )
Topic: Creed
Book: ash-Sharīʾah
Author: Imām al-Ājurry
Explanation by: Shaykh Rabīʾ al-Madkhalī called adh-Dharīʾah
Teacher: @ZubayrAbbasi
Days: Monday to Friday
Time: 5:00PM +5GMT
Live: http://mixlr.com/tawheedekhaalis
#dars https://t.co/LWF93Wyr44

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1099952007530586112
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
[ بالأردو : تحدیث] ابتداء من الیوم
موضوع: العقیدۃ والمنہج
کتاب: الشریعۃ بشرح مسمی الذریعۃ
مؤلف: إمام الآجري رحمہ اللّٰہ
شارح: علامۃ ربیع المدخلي حفظہ اللّٰہ
یلقیہ: @ZubayrAbbasi مترجما باللغۃ الأرديۃ
یوم: کل یوم إلا السبت والأحد
ساعۃ: ٣:٠٠ مساء بتوقيت مكۃ
یبث مباشرا علی الموقع https://t.co/EJ5Or8kSIL

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1099952786785980416
tawheedekhaalis.com (@tawheedekhaalis):
خطبہ جمعہ
یکم مارچ 2019ع

مسجد السلف الصالح، مانجھند، جامشورو، سندھ
@MasjidSalafSind

خطیب: طارق علی بروہی

موضوع: شادی کو آسان بنانے کے لیے آپس میں تعاون کرنا

آغاز خطبہ: 1 بجے

https://twitter.com/tawheedekhaalis/status/1101076685624098816
Maktabah Salafiyyah Islamabad
Photo
📰 مجاہدین کی بھی بدعقیدگی درست کرنا ضروری ہے – شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز .

Even the Mujahideen should have their incorrect beliefs rectified – Shaykh Abdul Azeez bin Abdullaah bin Baaz
مجاہدین کی بھی بدعقیدگی درست کرنا ضروری ہے
فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ  المتوفی سن 1420ھ
(سابق مفتئ اعظم، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
مصدر: شیخ کی ویب سائٹ سے فتویٰ: لا يجوز تأخير البيان عن وقت الحاجة۔
پیشکش: توحیدِ خالص ڈاٹ کام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سوال: کیا کسی مجاہدکے لیے مشروع ہے کہ وہ ضرورت کے باوجود بیان کو مؤخرکردے جب وہ بعض مجاہدین کو دیکھے کہ وہ بعض انواع توحید کی مخالفت کررہے ہیں؟
جواب: قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ: بے شک بیان کو ضرورت کے باوجود مؤخر کرنا جائز نہيں۔ اگر کوئی حق سے جاہل پایا جائے تو واجب ہے کہ اس کو تعلیم دی جائے ایسے کی طرف سے جو اس حق کو جانتا ہے، جائز نہيں کہ اس میں فلاں فلاں کا لحاظ کرتے ہوئے اس کی خاطر تاخیر کی جائے ۔ اگر ایک مومن سنتا ہے کسی کو کہ وہ اللہ تعالی کے ساتھ شرک کرتا ہے، یا کوئی بدعت دیکھتا ہے جو شریعت الہی کے خلاف ہو یا کوئی ظاہر معصیت دیکھتا ہے تو اس پر اہل بدعت اور معاصی کا اچھے اسلوب سے انکار کرنا واجب ہے ۔ اور واجب ہے کہ اللہ تعالی کی توحید کے متعلق اس کا حق بیان کیا جائے، یا بدعت کا انکار کیاجائے یا معصیت کا انکار کیا جائے ایسے اسلوب سے جس سے نفع کی امید ہو، ساتھ میں ان تمام باتوں میں نرمی وحکمت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
البتہ جہاں تک معاملہ ہے سنتوں کا تو اس بارے میں کچھ وسعت ہے، اگر ان میں سے بعض پر تنبیہ کو وہ چھوڑ بھی دیتا ہے کسی شرعی مصلحت کے پیش نظر تو اس میں کوئی حرج نہیں، جیسے نماز میں آمین بالجہریا رفع الیدین وغیرہ جیسی سنتیں، اگر وہ دیکھتا ہے کہ اس بارے میں کلام کرنے کو کسی دوسرے وقت یا دوسرے اجتماع تک مؤخر کردینا زیادہ مناسب ہوگا تو اس صورت میں اس بارے میں کچھ وسعت ہے، کیونکہ بلاشبہ یہ سنتوں میں سے ہیں ناکہ فرائض میں سے([1])۔

[1] مزید تفصیل کے لیے پڑھیں ہماری ویب سائٹ پر مقالات: ’’جہاد میں عقیدے کی اہمیت‘‘  مختلف علماء کرام اور ’’سلفی علماء موجودہ جہادی تحریکوں کی حمایت کیوں  نہيں کرتے‘‘  از شیخ ربیع المدخلی حفظہ اللہ۔ (توحید خالص ڈاٹ کام)
mujahideen_badaqeedgi_durust_krna_zarori_hai