⁦⁩⁦🇵🇰⁩پاکستان ایک جنون⁦⁩⁦🇵🇰⁩ Pakistan
365 subscribers
3.54K photos
1.28K videos
301 files
718 links
یہ چینل پاکستان کے ان دشمنوں کے خلاف بنایا گیا ہے جو شوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں اس چینل پر آپ کو پس پردہ ایسی تمام سازشوں سے آگاہ رکھنے اور وطن عزیز پاکستان کے مثبت پہلو دکھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی مواد اور عالمی خبریں ملیں گی🇵🇰
Download Telegram
*’’قاتلینِ عثمان رضی اللہ عنہ‘‘*

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والا اُوباش و بدمعاش غنڈوں کا فسادی ٹولہ تھا۔ کوئی بھی عزت دار شخص اِس کارِ بد میں شریک نہیں تھا، اسی لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مطابق بھی یہ لوگ ملعون تھے ۔ ⇚جیسا کہ محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں :
بَلَغَ عَلِيًّا أَنَّ عَائِشَةَ تَلْعَنُ قَتَلَةَ عُثْمَانَ فِي الْمِرْبَدِ، قَالَ: فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ بِهِمَا وَجْهَهُ فَقَالَ: وَأَنَا أَلْعَنُ قَتَلَةَ عُثْمَانَ، لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي السَّهْلِ وَالْجَبَلِ، قَالَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا.
’’سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا قاتلینِ عثمان پر لعنت کر رہی ہیں تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھوں کو چہرے تک اٹھا لیا اور دو تین مرتبہ کہا : ’’اے اللہ! قاتلینِ عثمان پر لعنت فرما، زمین کے ہر ٹکڑے پر اللہ کی طرف سے ان پر لعنت ہو۔‘‘
(فضائل الصحابة لأحمد : ٧٣٣، الفتن لنعيم : ٤٤٨ وسنده صحیح)

⇚اسی طرح صحابہ ان سے براءت کا اظہار کرتے تھے جیسا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
«لَوْ أَعْلَمُ بَنِي أُمَيَّةَ يَقْبَلُونَ مِنِّي لَنَفَلْتُهُمْ خَمْسِينَ يَمِينًا قَسَامَةً مِنْ بَنِي هَاشِمٍ مَا قَتَلْتُ عُثْمَانَ وَلَا مَالَأْتُ عَلَى قَتْلِهِ»
’’اگر بنو امیہ میرا یقین کر لیں تو میں بنو ہاشم کی مصالحت میں پچاس قسمیں اٹھانے کو تیار ہوں کہ نہ تو میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا ہے اور نہ اِس میں کسی کا ساتھ دیا۔‘‘
(تاريخ المدينة لابن شبة: ٤/‏١٢٦٩ وسنده صحیح)

بعض جاہلوں نے یہ بات مشہور کر رکھی ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلین میں صحابہ کرام بھی شامل تھے جبکہ یہ بات بالکل جھوٹ اور گھڑنتل ہے۔

⇚شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (٧٢٨هـ) فرماتے ہیں :
’’مسلمانوں کے بہترین لوگوں یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کوئی بھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے میں شامل نہیں ہوا، نہ شہید کیا اور نہ شہید کرنے کا حکم دیا، بلکہ انہیں شہید کرنے والا مختلف قبائل کے اُوباش غنڈوں کا فسادی ٹولہ اور فتنہ پرور لوگ تھے۔‘‘
(منهاج السنة : ٤/ ٣٢٣)

⇚حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (٧٧٤هـ) فرماتے ہیں :
’’اِن قاتلینِ عثمان میں سے کوئی ایک بھی صحابی نہیں تھا۔ الحمد للہ ۔‘‘
(البداية والنهاية : ١٠/ ٤٥١)

⇚حافظ نووی رحمہ اللہ (٦٧٦هـ) فرماتے ہیں :
’’سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت میں کوئی بھی صحابی شریک نہیں ہوا۔‘‘
(شرح صحيح مسلم : ١٥/ ١٤٨)

حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ
👍1
*’’شرافتِ عثمان رضی اللہ عنہ‘‘*

سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اِسلام سے قبل بھی شریف النفس، پاک طینت اور معاشرتی برائیوں سے دور رہتے تھے، آپ رضی اللہ عنہ اُن لوگوں میں سے تھے جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! سب سے زیادہ شریف وعزت والا کون ہے ؟ آپ نے فرمایا: ’’جو سب سے زیادہ پرہیز گار ہو ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا کہ ہمارا سوال اس بارے میں نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا پھر اللہ کے نبی یوسف بن نبی اللہ بن نبی اللہ بن خلیل اللہ ( سب سے زیادہ شریف ہیں۔) صحابہ نے کہا کہ ہم اس کے متعلق بھی نہیں پوچھتے ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ اچھا عرب کے خاندانوں کے متعلق پوچھنا چاہتے ہو؟ «خِيَارُهُمْ فِي الجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الإِسْلاَمِ، إِذَا فَقُهُوا». ’’سنو جو جاہلیت میں شریف تھے، دین کی سمجھ آ جانے کے بعد اسلام میں بھی وہ شریف ہیں۔‘‘
(صحیح بخاري : ٣٣٥٣، صحیح مسلم : ٢٣٧٨)

جاہلیت میں شراب نوشی عام تھی، اس کے باوجود سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالی نے اس برائی سے محفوظ رکھا تھا ۔ جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں :
أَنَّ أَبَا بَكْرٍ لَمْ يَقُلْ شِعْرًا فِي الْإِسْلَامِ قَطُّ حَتَّى مَاتَ، وَأَنَّهُ قَدْ كَانَ حَرَّمَ الْخَمْرَ هُوَ وَعُثْمَانُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ.
’’سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اِسلام لانے کے بعد وفات تک کبھی شعر و شاعری نہیں کی۔ انہوں نے اور عثمان رضی اللہ عنہما نے جاہلیت میں ہی شراب اپنے اوپر حرام رکھی تھی۔‘‘
(السنة لابن أبي عاصم : ١٢٣٩، تاریخ دمشق لابن عساکر :٣٠/ ٣٣٤ وسنده حسن، وقال السيوطي في تاريخ الخلفاء، صـ ٣٠ : أخرجه ابن عساكر بسند صحیح)

⇚ ابو امامہ بن سہل بن حنیف بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
فَوَاللَّهِ مَا زَنَيْتُ فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا فِي إِسْلَامٍ، وَلَا قَتَلْتُ نَفْسًا مُسْلِمَةً، وَلَا ارْتَدَدْتُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ.
’’اللہ کی قسم! میں نے نہ تو زمانہء جاہلیت میں کبھی زنا کیا اور نہ اسلام لانے کے بعد، نہ ہی میں نے کسی مسلمان کو قتل کیا ہے اور جب اسلام قبول کیا ہے راہِ ارتداد بھی اختیار نہیں کیا۔‘‘
(سنن أبي داود : ٤٥٠٢، سنن ابن ماجه : ٢٥٣٣ واللفظ له وسنده صحیح)

⇚عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں :
«وَايْمُ اللهِ مَا زَنَيْتُ فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ وَمَا ازْدَدْتُ لِلْإِسْلَامِ إِلَّا حَيَاءً».
’’اللہ کی قسم! میں نے نہ تو جاہلیت میں زنا کیا ہے اور نہ اسلام میں۔ اور اسلام لانے سے میرے حیا میں اضافہ ہی ہوا ہے۔‘‘
(حلية الأولياء لأبي نعيم : ١/ ٦٠ وسنده حسن)

⇚عبید اللہ بن عدی بن خیار بیان کرتے ہیں کہ میں عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو ا تو انہوں نے حمد وثناء کے بعد فرمایا: ’’اما بعد! کوئی شک وشبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محمد کریم ﷺ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا، میں بھی ان لوگوں میں تھا جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی دعوت پر ( ابتدا ہی میں) لبیک کہا اور میں ان تمام چیزوں پر ایمان لایا جنہیں لے کر آپ ﷺ مبعوث ہوئے تھے ، پھر میں نے دو دفعہ ہجرت کی اور مجھے آپ ﷺ کی دامادی کا شرف بھی حاصل ہوا، میں نے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی۔ اللہ قسم! پھر میں نے آپ کی وفات تک کبھی بھی آپ کی نافرمانی نہیں کی اور نہ کبھی آپ سے دھوکہ بازی کی۔‘‘ (صحیح بخاري :٣٩٢٧)

حافظ محمد طاھر حفظہ اللہ
غزّہ: مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملہ، ہنیہ کی بہن شہید
الشاطی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہو گئے


غزّہ کے مغرب میں واقع الشاطی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج کے طیاروں نے الشاطی مہاجر کیمپ میں ہنیہ کے کنبے کی قیام گاہ پر حملہ کیا ہے۔

حملے میں مکان مکمل تباہ ہو گیا اور کنبے کے کم از کم 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء میں حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن ظہر عبدالسلام ہنیہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے 11 اپریل کو عید الفطر کے موقع پر ہنیہ کے بچوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں ہنیہ کے 3 بیٹے اور 4 پوتے پوتیاں شہید ہو گئے تھے۔




#اسرائیلی_حملہ
#الشاطی_مہاجر_کیمپ
#غزّہ
حکومت ناکام ہے، استعفی دے،قبل از وقت انتخابات کروائے: اسرائیلی عوام
مظاہرین نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے، اسرائیل میں نئے انتخابات کے انعقاد اور نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا



اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف لاکھوں اسرائیلیوں کی جانب سے ملک گیر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے، اسرائیل میں نئے انتخابات کے انعقاد اور نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے آگ لگا کر کئی سڑکیں بلاک کر دیں، اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب القدس اور قیصریہ میں ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ تنازعہ سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں اس قسم کے احتجاجی مظاہرے معمول بن چکے ہیں جوکہ عوام اور حکومت کے درمیان خلیج کو ظاہر کرتے ہیں۔
نیتین یاہو کا اصل مقصد معاہدے سے کترانا اور نسل کشی جاری رکھنا ہے: حماس
حماس کے سیاسی بیورو رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں نسل کشی کو جاری رکھنے کےلیے جنگ بندی معاہدے سے کترا رہےہیں


حماس کے سیاسی بیورو رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں نسل کشی کو جاری رکھنے کےلیے جنگ بندی معاہدے سے کترا رہےہیں ۔

عزت الرشق نے بن یامین نیتین یاہو کے ایک جزوی جنگ بندی معاہدے سے متعلق بیانات کے جواب میں اس بات کا اظہار کیا ہے۔

الرشق نے کہا کہ نیتین یاہو کے ایک جزوی جنگ بندی معاہدے کی آڑ میں حملے جاری رکھنے سے متعلق بیانات اسیروں کے اہل خانہ سے جھوٹ بولنے اور ان کی اولادوں کے انجام کے معاملے میں انہیں اندھیرے میں رکھنے کے مترادف ہے، نیتین یاہو کا اصل مقصد جنگ بندی معاہدے سے کتراتے ہوئے نسل کشی جاری رکھنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ بھی اس معاملے میں اسرائیل کا دم بھرتے ہوئے جنگ کاتماشا دیکھ رہی ہے۔

حماس کے عہدےدار نے یہ بھی کہا کہ قطری اور مصری ثالثوں نے غز ہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سمیت اسیروں کے تبادلے کو ممکن بنانے کےلیے کی گئی کوششوں میں مثبت پیش رفت کی ہے۔

یاد رہے کہ نیتین یاہو نے گزشتہ دنوں ایک ملکی چینل پر کہا تھا کہ غزہ میں حملوں کا سلسلہ نہیں رکے گا البتہ اسرائیل ایک جزوی معاہدے کےلیے تیار ہے ۔


#جنگ بندی
#نیتین_یاہو
#اسرائیل
#حماس
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
نماز میں ہمارے امام اور جہاد میں ہم سے آگے ۔

اے پاکیزہ لوگوں ! تم ہمارے آنکھوں کی ٹھنڈک ہو ۔۔🥀🌹
👍1
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
افغانستان کےشہر جلال اباد میں بارش اور طوفانوں سے شدید تباہی اور ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں شہر کی جانب آمدروفت کے راستےبند ہیں اور مقامی افراد سخت مشکلات سے دوچار ہیں
Forwarded from پاکستان ایک جنون
👑Help me to become best of the best in @Major and get some Stars!
500⭐️ invite bonus for you
750⭐️ if you are Premium Major
*ٹیلیگرام میجر اسٹارز ایئر ڈراپ*

*ٹیلیگرام نے میجر بوٹ لانچ کیا۔ اس کے ذریعے آپ ٹیلی گرام کی کرنسی حاصل کر سکتے ہیں جسے STARS کہتے ہیں۔ یہ صرف 3 دن پہلے شروع ہوا تھا اور اس نے پہلے ہی 5 ملین سے زیادہ صارفین کو جوڑ لیا ہے۔ یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے*‼️

*👇Joining Link*.. Exclusively from Ahsan Butt

https://t.me/major/start?startapp=726920499

*👑Help*

*ستارے کا استعمال ⤵️:*
*1. ٹیلیگرام پریمیم پیکج خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔*
*2. جلد ہی TON میں تبدیل ہو جائے گا۔*
*3. اپنے دوستوں کو عطیہ کریں۔ اور بہت سے دوسرے مستقبل کے استعمال🚀*jub naseeb badlta he to kuch pata nahe chalta

*اس میں زندگی کو بدلنے والا ایئر ڈراپ بننے کی سب سے زیادہ صلاحیت ہے*
*اسے سنجیدگی سے لیں*💰

*کوئی بھی مس مت کرنا یہ ٹیلی گرام والوں کا ہی ائیر ڈراپ ہے اوکے*
👍1
*اس ملک میں آپ کو قرآن و سنت کا قانون نافذ کرنا ہو گا ورنہ یہ ملک اپنے وجود کا جواز کھو بیٹھے گا*
(سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ)
#پاکستان
#IndependenceDay2024
چالیس ہزار مومن 💔
تقریباً دس ماہ💔
ڈھائی ارب بے حس 💔
امت کی اناث کے ساتھ جنسی درندگی 💔
مساجد میں سید العالمین عليه الصلاة والسلام کے بے حرمتی💔
کلام الله کے اوراق خون و خاک سے رنگے ہوئے💔

صورِ اسرافیل پھونکے جانے کا انتظار کیا جائے۔
جب جاہ جلال اپنی پوری شان کیساتھ ان الفاظ میں گونجے گا
أين الملوك وأبناء الملوك ؟ وأين الجبابرة وأبناء الجبابرة ؟

لمن الملك اليوم ؟
میں اپنی ورک پلیس پر اکیلا فلیٹ میں رہتا ہوں۔ ویک اینڈ پر گھر جانا ہوتا ہے۔ ایک اسائنمنٹ کی وجہ سے اس ویک اینڈ پر گھر نہیں گیا آج فلیٹ پر ہی ہوں۔
آج 75 دن بعد فلیٹ پر آیا ہوں تو سب سے پہلے کچھا بنیان پہن کر سارا گھر دھویا پھر ڈسٹنگ کی۔ پھر کچن سے ایکسپائر چیزیں نکالیں۔ سامان کی لسٹ بنائی اور مارکیٹ گیا۔

لیکر کیا آیا ہوں۔
پانچ کلو آٹا 500، تین کلو دودھ، 600، چار کلو گیس بھروائی، 1200، صابن، سرف، شیمپو، وغیرہ، 2100، آئل اور بناسپتی گھی ایک ایک لٹر، 1100، آج کی سبزی لی آلو گوبھی اور ساتھ ایک پاؤ لیموں اور ایک ہفتے کا سبز مسالہ، 1300۔ گرم مسالے نمک مرچ کالی مرچ ہلدی وغیرہ، 750، ایک تالہ 300، دو عدد کوک سپرائٹ کسی مہمان کے لیے، 400، چائے کافی چینی، 1700، دو کلو آم دو کلو سیب، 1000, ہئیر آئل 300, ائیر فریشنر، 290، باڈی سپرے اور ایک رول آن، 1350۔ دانت صاف کرنے کی ٹیوب 350۔

ابھی کچھ اور بھی ہوگا۔ یہ موٹی موٹی چیزیں ہیں۔ ٹوٹل کیا تو 13,240 روپے کا بل بنا ہے۔ صرف ایک فرد کی انتہائی ضرورت کی اشیا اور وہ بھی ابھی سب کچھ پورے ماہ کا نہیں ہے۔ سبزی گوشت ابھی آگے کا پورا ماہ ریگولر آنا اور دودھ بھی۔ تقریبا 25 ہزار روپے ایک فرد کا خرچ ہے آپ پانچ ہزار کم کر لیں یعنئ فروٹ اور گوشت وغیرہ نکال دیں۔

ابھی فلیٹ کا رینٹ اور اے سی کے بغیر بجلی کا بل شامل کریں تو یہ 10 ہزار الگ ہے۔یعنی لگ بھگ 35 ہزار روپے میرا ماہانہ خرچ ہے۔ گاڑی کا پٹرول موبائل خرچ سلام دعا اور باہر سے چائے پانی چھوڑ کر۔

میں نے کبھی بھی ایسا کوئی حساب نہیں کیا۔ آج بس سودا سلف لایا تو بلز دیکھ کر جمع کر لیے۔ آج ایک بہن نے بتایا نے ان کو پرائیویٹ سکول پڑھانے کی ماہانہ تنخواہ 9 ہزار روپے ملتی ہے۔ چھٹی کرنے پر 300 روپے کٹ جاتے ہیں۔ انکے خاوند ایک سپر سٹور پر کیشئیر ہیں 20 ہزار انکی تنخواہ ہے۔ تین بچے ہیں۔ کل آمدن 29 ہزار ہے کپل کام کر رہا ہے۔ اور بجلی کا بل اس ماہ 13 ہزار آگیا ہے۔ 10 ہزار مکان کا کرایہ۔ باقی 6 ہزار میں سارا ماہ کیسے گزرے گا۔ دودھ وہ لوگ لیتے ہی نہیں ہیں اگر لیں تو ایک لٹر ماہانہ دودھ ایڈ کریں تو کل آمدن ختم۔

ان کا سوال تھا کہ وہ کیا کریں کہ ان کے بچے دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔ باہر کے ملک جانے کا خیال آتا ہے تو پاس کوئی ہنر نہیں ہے بس بی اے کر رکھا خاوند نے۔ اور ویزہ کے پیسے کہاں سے آئیں گے۔

اس سے ملتی جلتی لاکھوں نہیں کروڑوں گھروں کی کہانیاں ہیں۔ اس بے بسی اور بے چارگی سے کیسے نکالا جائے لوگوں کو؟ کچن کا چولہا آن رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ہماری تعلیم نہ تو یہاں کسی کام کی ہے نہ ہی عالمی مارکیٹ میں اس کے ساتھ کوئی جاب مل سکتی۔ انگلش بولنے میں ہمارے کالج بلکہ یونیورسٹی کے بچے آ با کرتے رہتے ہیں۔ پہلے الیکشن ڈھکے چھپے چوری ہوتے تھے اب سرے عام ڈنکے کی چوٹ پر عوامی مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔ جو زبان کھولتا ہے اسے اٹھا لیا جاتا ہے کہ تم غدار ہو ملکی سالمیت کو تم سے خطرہ ہے۔ مرد خود کشیاں کر رہے ہیں اور خواتین اپنی عزت بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کا سوچ رہی ہیں۔ کسی کو کوئی امید کی کرن کسی طرف سے نظر آتی ہے؟ کیا ہو ایسا کہ ابھی نہ سہی کچھ عرصہ بعد ہی لوگوں کے حالات بدل سکیں۔ ملک چھوڑنے والے تو لاکھوں کی تعداد میں بھاگ رہے ہیں یہاں سے۔ جو باہر کے ملک نہیں جا سکتے وہ کیا کریں؟ کوئی جھوٹی سچی امید بھی دلائیں کسی کو تو کیا کہیں؟ لوگوں کے حالات سن کر بلکہ سب نظر آ رہا ہے دیکھ کر دل بیٹھ جاتا ہے اور بولتی بند ہو جاتی ہے۔

خطیب احمد
👍4
: پاکستانی خاتون کوسوشل میڈیا پر بچی کی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیا۔ڈارک ویب کی خفیہ ویب سائٹ پر 6ماہ کی بچی کی بولیاں۔۔بچی کی تلاش میں گروہ نکل پڑے ...

#کاپی



ایک خاتون نے اپنی چھے ماہ کی بچی کو نہلاتے ہوئے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا کی زینت بنا دیا جہاں سے ڈارک ویب کے کسی کارندے نے اس ویڈیو کو اٹھا کر ڈارک ویب پر ڈالا وہاں ایک کمنٹ آیا کہ
“Who Can get me this Thing”

اس کے بعد ڈارک ویب سے پیسا کمانے والے اس بچی کی تلاش میں ۔
بچی اگر ان کے ہاتھ لگی تو اس کو ڈارک ویب پر لائیو لایا جائے گا اور پھر وہاں موجود درندے اس کے ساتھ جو سلوک کرنے کا بولیں گے وہ کیا جائے گا جس کو وہ انجوائے کرنا کہتے ہیں۔ڈارک ویب سے انسانی گوشت آڈر کیا جاتا ہے جو سب کو معلوم ہے اور کسی روک ٹوک کے بنا وہ اگلے دن آپ کے دروازے پر ہوگا ۔۔۔

اللہ سب کی حفاظت فرمائے ۔۔۔

#کاپی
یا رسول اللّٰه ﷺ! آپ مداخلت کیوں نہیں کرتے ؟

ایک تُرک مسلمان مسجد نبوی شریف کے احاطے میں کھڑے ہو کر اپنا آنکھوں دیکھا واقعہ یوں بیان کرتا ہے:
میں مسجد نبوی ﷺ میں کھڑا دیکھ رھا تھا کہ چار پولیس والے کسی کا انتظار کر رہے ہیں، پھر ایک شخص نمودار ھوا تو پولیس والوں نے بھاگ کر اسے قابو کر لیا، اور اسکے ہاتھ جکڑ لیے، نوجوان نے کہا: مجھے دُعا اور توسل کی اجازت دے دو، میری بات سن لو! میں کوئی بھکاری نہیں ہوں ، نہ چور ہوں، پھر وہ جوان چیخنے لگا.
میں نے اسے دیکھا تو ایسے لگا جیسے میں اسے جانتا ہوں، میں بتاتا ہوں کہ میں نے اسے کیسے پہچانا، دراصل میں نے اسے کتنی ہی مرتبہ بارگاہ رسالت ﷺ میں روتے ہوئے دیکھا تھا، یہ ایک البانوی نوجوان تھا، جس کی عمر 35 یا 36 سال کے درمیان تھی اس کے سنہرے بال اور ہلکی سی داڑھی تھی، میں نے پولیس والوں سے کہا:
اس کا کوئی جرم نہیں ہے تو تم اس کے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہو ؟ آخر کیا الزام ہے اس پر ؟
انہوں نے کہا: تو پیچھے ہٹ، اس معاملے میں بولنے کا تجھے کوئی حق نہیں.
لیکن میں نے پھر سے کہا: آخر اس کا تمہارے ساتھ کیا مسئله ہے؟ کیا اس نے کوئی چوری کی ہے؟
انہوں نے کہا: یہ بنده چھ سال سے ادھر مدینے شریف میں رہ رہا ہے، لیکن اس کا یہ قیام غیر قانونی ہے، ہم اسے پکڑ کر واپس اس کے ملک بھیجنا چاہتے ہیں، لیکن وہ ہر بار ایک ہی چال سے بھاگ جاتا ہے، اور جا کر روضه رسول ﷺ میں پناہ لے لیتا ہے، ہم ادب کی وجہ سے اسے اندر جا کر گرفتار نہیں کرنا چاہتے ہیں.
میں نے پوچھا: تو اب اس کے ساتھ کیا کرو گے؟
کہنے لگے: ھم اسے پکڑ کر جہاز پر بٹھائیں گے اور واپس البانیا بھیج دیں گے.
نوجوان مسلسل روئے جا رھا تھا اور کہہ رہا تھا: کیا ہو جائے گا اگر تم مجھے چھوڑ دو گے تو ؟
دیکھو! میں کوئی چور نہیں ہوں، میں کسی سے بھیک نہیں مانگتا، میں تو ادھر بس محبتِ رسول ﷺ میں رہ رہا ہوں. پولیس والوں نے کہا نہیں، ایسا جائز نہیں ہے.
نوجوان نے کہا: اچھا مجھے ذرا آرام سے رسول اللّٰه سے ایک عرض کر لینے دو:
پھر نوجوان نے اپنا منه گنبد خضراء کی طرف کر لیا.
پولیس والوں نے کہا: چل! کہہ جو کہنا ہے
تو نوجوان نے گنبد خضراء کیطرف دیکھا اور جو کچھ عربی میں کہا ، میں نے سمجھ لیا، وہ نوجوان کہہ رہا تھا:

یا رسول اللّٰه ﷺ!
کیا ہمارے درمیان اتفاق نہیں ہوا تھا؟ کیا میں نے اپنے ماں باپ کو نہیں چھوڑا ؟ کیا اپنی دکان بند کر کے اپنا گھر بار نہیں چھوڑا ؟ اور یہ عہد کر کے یہاں نہیں آیا تھا کہ آپ کے جوار رحمت میں رہا کروں گا ؟
حضور! اب دیکھ لیجیئے.
یہ مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہے ہیں
یا رسول اللّٰه ﷺ! یا رسول اللّٰه ﷺ!آپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے ؟ يارسول اللّٰه ﷺ! آپ مداخلت کیوں نہیں فرماتے ؟
اتنے میں نوجوان بے حال ہونے لگا تو پولیس والوں نے ذرا ڈھیل دی اور نوجوان نیچے گر گیا، ایک پولیس والے نے اسے ٹھڈا مارتے ہوئے کہا: او دھوکے باز! اٹھ.
لیکن نوجوان نے کوئی ردّ عمل ظاہر نہ کیا.
میں نے پولیس والوں سے کہا: یہ نہیں بھاگے گا ، تم حمامات سے پانی لاؤ، اور اس کے چہرے پر ڈالو، لیکن نوجوان کوئی حرکت نہیں کر رھا تھا، ایک پولیس والے نے کہا: اسے دیکھو تو سہی کہیں یہ سچ مچ مر ہی نہ گیا ہو.
دوسرا پولیس والا کہنے لگا: اسے ہم نے کون سی ایسی ضرب لگائی هے ، جس سے یہ مر جائے، پھر انہوں نے ایمبولینس کو بلایا، وه ادھر سامنے والے سات نمبر گیٹ سے ایک ایمبولینس لے آئے، انہوں نے نوجوان کی شہ رگ پر ہاتھ رکھ کر حرکت نوٹ کی، اور نبض چیک کی تو کہنے لگے:
اسے تو مرے ہوئے پندرہ منٹ گزر چکے ہیں.
اب پولیس والے جیسے مجرم ہوں، نیچے بیٹھ گئے اور رونے لگے، وہ منظر بھی دیکھنے والا تھا، ان میں سے ایک تو اپنے دونوں زانؤوں پر ہاتھ مارتے ہوئے کہتا تھا: ہائے! ہمارے ہاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے ... کاش! ہمیں معلوم ہوتا کہ اسے رسول اللّٰه ﷺ سے اتنی شدید محبت ہے، ہائے! ہمارے ہاتھ کیوں نہ ٹوٹ گئے.
اس کے بعد ایمبولینس والوں نے اسے وہاں سے اٹھا لیا، اور جنت البقیع کی طرف تجہیز و تکفین والے حصے میں لے گئے، غسل کے وقت میں بھی وہیں موجود تھا، میں انہیں کہتا تھا، مجھے بھی ہاتھ لگانے دو، مجھے بھی اس کی چارپائی کو اٹھانے دو، جب جنازہ تیار ہو کر نماز کے لیے جانے لگا تو پولیس والوں نے مجھے کہا!
ہم نے جتنا گناہ اٹھایا ہے، بس اتنا کافی ہے، اسے ہمارے سوا اور کوئی نہیں اٹھائے گا، شاید اسی طرح ہمیں آخرت میں کچھ رعایت مل جائے، میرے سامنے ہی وہ نوجوان بار بار کہہ رہا تھا کہ یا رسول اللّٰه ﷺ! آپ مداخلت کیوں نہیں فرما رھے؟ دیکھا! رسول اللّٰه ﷺ نے مداخلت فرما دی اور ملک الموت نے اپنا فریضه ادا کر کے اسے آپ تک ہمیشہ کے لیے پہنچا دیا.
(منقول)

اللّٰه سبحانهٗ و تعالٰی ہمیں اپنے حبیب ﷺ کی ویسی ہی محبت عطا فرمائے جيسے اس البانی نوجوان کو عطا فرمائی تھی.
آمین یا ربّ العالمین
2👍1
اللہ تعالیٰ امتحان لیتا ہے، صبر کا، دعاؤں کا، انتظار کا، اور برداشت کا۔ یہ امتحان اکثر مشکل لگتے ہیں۔ کبھی تکلیف برداشت کرنا دشوار ہو جاتا ہے تو کبھی دعاؤں پر یقین ٹوٹنے لگتا ہے۔ طویل انتظار دل کو تھکا دیتا ہے، اور درد ناقابلِ برداشت محسوس ہوتا ہے۔ مگر یاد رکھو، یہ امتحان تمہیں تکلیف دینے کے لیے نہیں ہوتے۔ غور کرو تو سمجھ آتا ہے کہ جب تم اس آزمائش میں نہیں تھے، تب تم اللہ سے اتنے قریب بھی نہیں تھے جتنا یہ امتحان تمہیں لے آیا ہے۔ تمہاری دعاؤں میں خلوص اور یقین بڑھ گیا ہے، تمہارا دل اللہ پر بھروسا کرنے لگا ہے۔ یہ آزمائش تمہارے دل و دماغ پر چھائی دھند کو صاف کرنے کا ذریعہ ہے۔ اور شاید یہی وہ راستہ ہو، جو اللہ نے تمہیں اپنے قریب لانے کے لیے بنایا ہے۔ بس صبر کرو، دعا مانگتے رہو، اور اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ رکھو، کیونکہ آزمائش کے بعد ہمیشہ رحمت اور خوشحالی کا وقت ضرور آتا ہے۔ ❤️
2