⁦⁩⁦🇵🇰⁩پاکستان ایک جنون⁦⁩⁦🇵🇰⁩ Pakistan
365 subscribers
3.54K photos
1.28K videos
301 files
718 links
یہ چینل پاکستان کے ان دشمنوں کے خلاف بنایا گیا ہے جو شوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں اس چینل پر آپ کو پس پردہ ایسی تمام سازشوں سے آگاہ رکھنے اور وطن عزیز پاکستان کے مثبت پہلو دکھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی مواد اور عالمی خبریں ملیں گی🇵🇰
Download Telegram
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا قادیانیوں کے حوالے سے دیا گیا فیصلہ انتہائی متنازعہ ہے۔ آئین پاکستان میں طے شدہ حقائق کے منافی اس فیصلے سے پاکستان بھر کے عوام کے جزبات مجروح ہوئے ہیں۔ اعلی ترین عدالت کی جانب سے اس مقدمے میں قادیانیوں کے حوالے سے آئین پاکستان میں درج نکات کو سراسر نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ علماء ومشائخ ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ قانونی ٹیم کی مشاورت سے اس فیصلے پر جلد تفصیلی ردعمل جاری کرے گی اور دیگر جماعتوں کے عمائدین اور علماء مشائخ سے ملکر نظر ثانی اور دیگر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی.
#PMML

Twitter Link : https://x.com/PMMLMedia/status/1760385378836455727?s=20

Facebook Link : https://www.facebook.com/photo/?fbid=370335099278943&set=a.110437678602021
ایک طرف تاریخ کی مظلوم ترین مسلمان فل سطین۔یوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے بچوں کو والدین کے سامنے شھید کیا جا رہا ہے اور بچوں کو بھی یتیم عورتوں کو بیوہ کیا جا رہا ہے جو با ضمیر مسلمانوں کے دل خون کے آنسوں رو رہے ہیں مسلمانوں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں پوری دنیا میں اس۔را۔ئی۔لیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اس۔را۔ئی۔لی مصنوعات کا بائیکاٹ عالمی سطح پر پہنچ چکا جبکہ ہمارے کچھ نادان نوجوانوں انہی کی مددگار KFC نے PSL کو سپانسر کرکے اپنی ضمیر بیچ چکے ۔
پی سی بی حکام اس سپانسر شپ کو ختم کرکے قوم سے معافی مانگے ورنہ پوری قوم PSL کے ساتھ PCB کے خلاف مہم چلانا شروع کرکے بائیکاٹ کریں گی
قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلےکومسترد کرتے ہیں
پریس ریلیز
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
*┄┅═════✺• ﷽ •✺═════┅┄*
📖 *تفسیـــر القــــرآن الکـــریـم*
*┄┅═════✺• •✺═════┅┄*

*سُـــورَةُ النُوْر آیت نمبـــر 8️⃣3️⃣*

📑 *تفسیر*

*🌷 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*
*🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞*

📖 *لِیَجۡزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ یَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۳۸﴾*

*ترجمہ :*

تاکہ اللہ انھیں اس کا بہترین بدلہ دے جو انھوں نے کیا اور انھیں اپنے فضل سے زیادہ دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔

📑 *تفسیر*

*»• لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا:*

🏷️ اس کا ترجمہ یہ ہو سکتا ہے :

*»’’ أَيْ ثَوَابَ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا ‘‘*

🔖
*»• ’’ أَيْ أَحْسَنَ جَزَاءٍ مَا عَمِلُوْا ‘‘*

📌 کہ اللہ تعالیٰ انھیں ان اعمال کا بہترین بدلا دے جو انھوں نے کیے۔

🔷

دوسرا معنی یہاں زیادہ مناسب ہے، کیونکہ آگے فرمایا :```

*« وَ اللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ »*

’’اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔‘‘


*تفسیر القرآن الکریم*
*✒️ حافظ عبدالسلام بھٹوی رحمہ اللّٰــــہ*

*#UnitedTeam*
*#یونائیٹڈ_ٹیم*
*آئین پاکستان کے مطابق قادیانی کسی قسم کی نشر واشاعت نہیں کرسکتے*


آرڈیننس 20 ایک قانونی آرڈیننس ہے جو سابق پاکستانی صدر جنرل محمد ضیاء الحق کی سربراہی میں حکومتِ پاکستان نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ اس قانون کا مقصد احمدیہ جماعت کے پیروکاروں پر بعض پابندیاں عائد کرنا تھا۔ چنانچہ اس قانون کی رو سے احمدیہ]جماعت کے پیروکاروں کے لیے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنا جرم قرار دیا گیا ہے۔ ان کے لیے اپنے آپ کو مسلمان کہنا، اسلامی طریق پر سلام کرنا، متعدد اسلامی اصطلحات کا استعمال ممنوع قرار پائے ہیں۔

اس قانون کے ذریعہ پاکستان کے ضابطہ فوجداری کی شق 298 میں دو حصوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

298-B

1۔ اس شق کے مطابق "قادیانی گروہ یا لاہوری گروہ کے کسی رکن کو جو اپنے آپ کو 'احمدی' یا کسی اور نام سے پکارے" کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے کہ وہ (الف) بول، لکھ یا کسی اور طریقہ سے کسی خلیفہ یا آنحضور ﷺ کے کسی صحابی کے علاوہ کسی کو ""امیر المومنین" یا "خلیفہ المومنین" یا "خلیفہ المسلمین" یا "صحابی" یا "رضی اللہ عنہ" کہے۔ (ب) آنحضور ﷺ کی ازواج کے علاوہ کسی کو "ام المومنین" کہے۔ (ج) آنحضور ﷺ کے خاندان کے اہل بیت کے علاوہ کسی کو "اہل بیت" کہے۔ (د) اپنی جائے عبادت کو "مسجد" کہے۔

ان سب امور کے لیے ایسا کرنے والا احمدی تین سال تک قید نیز جرمانہ کی سزا کا حق دار ہو گا۔

2۔ اس شق کے مطابق "قادیانی گروہ یا لاہوری گروہ کے کسی رکن کو جو اپنے آپ کو 'احمدی' یا کسی اور نام سے پکارے" اپنی عبادت کے لیے بلانے کے طریق کو "اذان" کہنے یا مسلمانوں کے طریق پراذان دینے کی صورت میں تین سال تک قید نیز جرمانہ کی سزا کا حق دار ہو گا۔

298-C
ترمیم
اس شق کے تحت احمدی کہلانے والوں کے لیے خواہ وہ قادیانی فریق سے تعلق رکھتے ہوں یا لاہوری فریق سے، قرار دیا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے آپ کو "براہ راست یا بالواسطہ" مسلمان کہیں یا اپنی مذہب کو اسلام کہیں یا اپنے مذہب کی اشاعت یا تبلیغ کریں یا کسی بھی طریق پر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کریں تو ان سب صورتوں میں تین سال تک قید اور جرمانہ کے مستحق ہوں گے۔
*┄┅═════✺• ﷽ •✺═════┅┄*
📖 *تفسیـــر القــــرآن الکـــریـم*
*┄┅═════✺• •✺═════┅┄*

*سُـــورَةُ النُوْر آیت نمبـــر 0️⃣4️⃣*

📑 *تفسیر*

*🌷 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*
*🌸 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۞*

📖 *اَوۡ کَظُلُمٰتٍ فِیۡ بَحۡرٍ لُّجِّیٍّ یَّغۡشٰہُ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِہٖ مَوۡجٌ مِّنۡ فَوۡقِہٖ سَحَابٌ ؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعۡضُہَا فَوۡقَ بَعۡضٍ ؕ اِذَاۤ اَخۡرَجَ یَدَہٗ لَمۡ یَکَدۡ یَرٰٮہَا ؕ وَ مَنۡ لَّمۡ یَجۡعَلِ اللّٰہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿٪۴۰﴾*

*ترجمہ :*

یا ان اندھیروں کی طرح جو نہایت گہرے سمندر میں ہوں، جسے ایک موج ڈھانپ رہی ہو، جس کے اوپر ایک اور موج ہو، جس کے اوپر ایک بادل ہو، کئی اندھیرے ہوں، جن میں سے بعض بعض کے اوپر ہوں، جب اپنا ہاتھ نکالے تو قریب نہیں کہ اسے دیکھے اور وہ شخص جس کے لیے اللہ کوئی نور نہ بنائے تو اس کے لیے کوئی بھی نور نہیں۔

📑 *تفسیر*

➊ *اَوْ كَظُلُمٰتٍ فِيْ بَحْرٍ لُّجِّيٍّ … :*

🏷️ ’’ لُجِّيٍّ ‘‘ میں یاء نسبت کی ہے اور یہ’’لُجٌّ‘‘ کی طرف منسوب ہے، جو ’’لُجَّةٌ‘‘ کی جمع ہے، جس کا معنی ہے بہت بڑا اور گہرا پانی۔ ’’ بَحْرٍ لُّجِّيٍّ ‘‘ کا معنی ہو گا ’’نہایت گہرے پانیوں والا سمندر۔‘‘

📌
🔖 *جدید تحقیقات بھی یہی ہیں کہ سمندر کی گہرائی میں ایک حد کے بعد روشنی کا گزر بالکل نہیں ہوتا، پھر جب اس پر تہ بہ تہ موجیں ہوں تو تاریکی اور بڑھ جاتی ہے اور جب ان موجوں کے اوپر بادل بھی ہوں تو تاریکی اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہے، تو جو شخص ایسے سمندر کی گہرائی میں ہو وہ اتنی تہ بہ تہ تاریکیوں میں ہو گا کہ اپنے ہاتھ کو دیکھنا چاہے تو قریب نہیں کہ دیکھ پائے، حالانکہ آدمی اپنے جسم کا جو حصہ آنکھوں کے سب سے زیادہ قریب لے جا کر دیکھ سکتا ہے وہ اس کا ہاتھ ہے۔*

➋ آیت میں کافر کے عمل کی ایسے شخص کے ساتھ تشبیہ کی کیفیت اہلِ علم نے کئی طرح بیان فرمائی ہے،

📜

طبری نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے معتبر سند کے ساتھ نقل فرمایا ہے کہ انھوں نے فرمایا :```

🔶 *’’کافر پانچ ظلمتوں میں پھرتا رہتا ہے، چنانچہ اس کا کلام ظلمت ہے، اس کا عمل ظلمت ہے، وہ ظلمت میں داخل ہوتا ہے اور ظلمت ہی میں سے نکلتا ہے اور قیامت کے دن آگ کی طرف جاتے ہوئے اس کا لوٹنا بھی ظلمتوں میں ہو گا۔‘‘ (طبری : ۲۶۳۷۱)*

📍 یہ سید القراء کی تفسیر ہے، بعض اہلِ علم نے فرمایا : ’’اللہ تعالیٰ نے تین طرح کی ظلمتیں بیان فرمائی ہیں، سمندر کی ظلمت، امواج کی ظلمت اور بادلوں کی ظلمت۔ اسی طرح کافر بھی تین ظلمتوں میں گرفتار ہے، عقیدے کی ظلمت، قول کی ظلمت اور عمل کی ظلمت۔‘‘
رازی نے اسے حسن کی طرف منسوب کیا ہے۔

🖇️
*« خَتَمَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ عَلٰى سَمْعِهِمْ وَ عَلٰۤى اَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ » [ البقرۃ : ۷ ]*

📜 ’’اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہر لگا دی اور ان کی نگاہوں پر بھاری پردہ ہے۔‘‘

🔷

بعض نے فرمایا، تاریک دل تاریک سینے میں ہے جو تاریک جسم میں ہے۔ ایک وجہ تشبیہ یہ ہے کہ کافر حق بات نہیں جانتا اور اسے یہ علم بھی نہیں ہوتا کہ وہ نہیں جانتا اور وہ سمجھتا یہ ہے کہ وہ جانتا ہے۔

🏷️ یہ تینوں مراتب ان تین ظلمتوں کے مشابہ ہیں۔ (رازی)
ایک وجہ تشبیہ یہ ہے کہ کافر کے اعمال کو اس شخص کی مجموعی حالت کے ساتھ تشبیہ دی ہے جو سمندر، اس کی امواج اور بادلوں کی تاریکیوں میں گھرا ہوا ہے۔ اسے تشبیہ تمثیل کہتے ہیں اور اس میں مشبّہ کی ایک ایک چیز کی مشبّہ بہ کی ایک ایک چیز کے ساتھ مشابہت تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ توجیہ تکلف سے خالی ہونے کی وجہ سے بہت اچھی ہے۔

➌ *وَ مَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ:*

📌 اس سے پہلے آیت (۳۵) میں مومن کے متعلق فرمایا تھا :

*« يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ يَّشَآءُ »*

🔖 ’’اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے۔‘‘


اب کافر کے متعلق فرمایا :`

*« وَ مَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ »*

جسے اللہ تعالیٰ (اس کی استعداد کی خرابی کی وجہ سے) نورِ ہدایت نہ دے اسے کہیں سے بھی کوئی نور نہیں مل سکتا۔ یا اللہ! تو اپنے خاص فضل و کرم سے ہمیں اپنا نور ہدایت عطا فرما اور ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جن کے متعلق تو نے فرمایا ہے :

*« يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ يَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَ بِاَيْمَانِهِمْ » [ الحدید : ۱۲ ]*
👍1
🖇️ ’’جس دن تو ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھے گا ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کی دائیں طرفوں میں دوڑ رہی ہو گی۔‘‘


*تفسیر القرآن الکریم*
*✒️ حافظ عبدالسلام بھٹوی رحمہ اللّٰــــہ*

*#UnitedTeam*
*#یونائیٹڈ_ٹیم*
مفتی اعظم پاکستان جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا فتویٰ اور تفسیر صغیر سے متعلق فیصلہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا فیصلہ اس وقت مختلف حلقوں میں زیر بحث ہے۔ اہل علم کا کام دعوت دین امر بالمعروف،نھی عن المنکر،احقاق حق اور ابطال باطل ہے۔مسئلہ کی حساسیت کے پیشِ نظر غیر سنجیدہ اور غیر علمی رویوں سے اجتناب کرنا چاہیے
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں سوشل میڈیا پر متضاد آراء کا اظہار کیا جارہا ہے یہ مسئلہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بھی زیر بحث ہے اس مسئلہ کی بابت مختلف لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپس جاری کئے اوربعض نے چند سطور پر مبنی اپنی آراء کا بھی اظہار کیا جبکہ اس حساس مسئلہ کو نہایت سنجیدگی کے ساتھ قرآن و سنت،فقہ اسلامی اور آئین و تعزیرات پاکستان و قرآن ایکٹ کی روشنی میں دیکھنے کی ضرورت ہے
ہم بہت شکر گزار ہیں مفتی اعظم پاکستان جسٹس مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے جنہوں نے بروقت راقم کے استفتاء پر اس مسئلہ کی شرعی حیثیت کو واضح کیاجبکہ بہت سے لوگ خاموش ہیں۔ خواص و عوام کے فائدے کے لئے اس فتویٰ کو عام کیا جارہا ہے۔ختم نبوت سے متعلق یہ نہایت اہم فتوی ہے۔

بصد شکریہ منقول از Dr. Umair Mahmood Siddiqui
ختم نبوت کا مسئلہ انسانی حقوق کا نہیں بلکہ ہمارے عقیدے اور ایمان کا ہے، اس میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دی گئی آبزرویشن آئین پاکستان اور کتاب و سنت سے متصادم ہے، قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہم حد تک جائیں گے، کسی عالمی ادارے یا ملک کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔

*لاہور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دینے کی ابزرویشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو اور دیگر راہنماؤں کا خطاب*
*مفتی تقی عثمانی صاحب کا فتویٰ سب پڑھیں تاکہ جو سپریم کورٹ کے فیصلے پر مذہبی حلقے کے اعتراضات ہیں وہ سب کو سمجھ آ سکیں۔ میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ میں حفاظ کرام کے جو 20 اضافی نمبر تھے ان کو ختم کرنے والے بھی یہی قاضی فائز عیسیٰ صاحب ہی ہیں۔*
Media is too big
VIEW IN TELEGRAM
The best presentation I’ve ever seen. Pls share. FB and YouTube will never allow this to be posted. So share it as fast as possible.