📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚
1.22K subscribers
10.9K photos
266 videos
49 files
32 links
روزانہ قرآنی آیات، حدیث نبویﷺ اور اِسلامی معلُومات کا مُستَند اُردو چینل۔

For daily Quranic Ayat, Hadith e Nabawiﷺ & Islamic Information in Urdu Language.


@itsfayez
Download Telegram
جو اللہ اور رسول ﷺ چاہیں
جو اکیلا اللہﷻ چاہے وہ ہوگا

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
عِشقِ رسولﷺ = اِتِّباعِ رسولﷺ

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
تعیین شَبِ معراج میں اتنا اختلاف کیوں ؟؟

1۔ معراج ھجرت سے کتنا عرصہ قبل ہوئ ؟ = اختلاف
2۔ معراج کس مہینے میں ہوئ ؟ = اختلاف
3۔ معراج کس تاریخ کو ہوئ ؟ = اختلاف
4۔ معراج کس دن ہوئ ؟ = اختلاف

٢٧ رجب کو شبِ معراج کی یقینی تاریخ ماننے والوں کو دعوتِ فکر۔۔۔

علماء ِسیر نے خوب تحقیق کے بعد اُن صحابہ کی تعداد اور نام لکھے ہیں جنہوں نے قصہٴ معراج کو نقل کیا، کسی نے مختصر اور کسی نے تفصیل سے؛ چنانچہ علامہ قسطلانیؒ نے (المواہب اللدنیہ :۲/ ۳۴۵، میں) چھبیس صحابہؓ کے نام شمار کیے ہیں اور علامہ زرقانیؒ نے اس کتاب کی شرح میں ان صحابہؓ کے ناموں میں اضافہ کرتے ہوئے پینتالیس کی تعداد اور ان کے نام ذکر کئے ہیں،
(شرح العلامة الزرقانی: ۸/۷۶،دارالکتب العلمیہ)

اس تفصیل کے بعد قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس قصے کی تفصیل بیان کرنے والے اصحاب ِ رسول کی اتنی بڑی تعداد ہے اور اس کے باوجود جس
رات میں یہ واقعہ پیش آیا اس رات
کی حتمی تاریخ کسی نے بھی نقل نہیں کی، آخر کیوں؟؟

کتبِ سیر میں غور کرنے کے بعد سوائے اس کے کوئی اور بات سمجھ میں نہیں آتی کہ اگرچہ اِس رات میں اتنا بڑا واقعہ پیش آیا؛ لیکن اس کی بنا پر اس رات کو کسی مخصوص عبادت کے لیے متعین کرنا نہ تو کسی کو سُوجھا اور نہ ہی زبانِ نبوت سے اس بارے میں کوئی حکم صادر ہوا ، نہ ہی اس رات کی اس طرح سے تعظیم کسی صحابیِ رسول کے ذہن میں پیدا ہوئی،

لیکن اس کے باوجود یہ سوال پھر بھی باقی رہتا ہے کہ اگرچہ اس سے کوئی حکم ِ شرعی وابستہ نہیں تھا تاہم بمقتضائے محبت ہی اس طرف توجہ کی جاتی ، جب حضورِ اکرم ﷺ کے خدوخال اور نقش و نگار کو بھی بمقتضائے محبت ضبط کرنے کا اہتمام کیا گیا تو آخر اس شب سے اس قدر بے اعتنائی کی کیا وجہ؟؟

تو اس سوال کے جواب میں حضرت مولانا مفتی رشید احمد صاحب لدھیانویؒ فرماتے ہیں: ”کہ اس شب میں خرافات و بدعات کی بھر مار کا شدید خطرہ تھا، حضور ﷺ اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سدّ باب کی غرض سے اس کو مبہم رکھنا ہی ضروری سمجھا “
(سات مسائل، ص:۱۶، دارالافتاء والارشاد، کراچی)۔

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚
ماہِ رجب Join @knowledge https://telegram.me/knowledge
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: جب نبیِ اکرم ﷺ رجب کے مہینہ کا چاند دیکھتے تو یہ دعا فرمایا کرتے تھے:

”اللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِي رَجَبَ وَشَعْبَانَ و بلِّغْنا رمَضَان“

(مشکاة المصابیح، کتاب الجمعہ، الفصل الثالث، رقم الحدیث ۱۳۶۹، دارالکتب العلیہ)
_ترجمہ: اے اللہ ! ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرما،اور ہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا دے۔_

ملا علی قاری رحمہ اللہ اس حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ: ”ان مہینوں میں ہماری طاعت و عبادت میں برکت عطا فرما،اور ہماری عمر لمبی کر کے رمضان تک پہنچا؛ تا کہ رمضان کے اعمال روزہ اور تراویح وغیرہ کی سعادت حاصل کریں“
(مرقاة المفاتیح:۳/۴۱۸،دارالکتب العلمیہ)

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚
Photo
ایک سوال کے جواب میں یہ فتوی دارالافتاء دیوبند سے شائع ہوا تہا، تشریح کی غرض سے یہاں بتایا جا رہا ہے۔


بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 200-412/B=5/1438

"قبروں پر پہول ڈالنا"

اس کی اصل حدیث سے اتنی ثابت ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گذرے آپ کو بذریعہ وحی معلوم ہوگیا اس دن دونوں قبر والے کو عذاب دیا جارہا ہے تو آپ درخت سے ایک ٹہنی توڑی اسے بیچ سے چیر کر دو حصے کئے، ایک حصہ ایک قبر پر گاڑ دیا اور دوسرا حصہ دوسری قبر پر گاڑ دیا اور یوں ارشاد فرمایا کہ جب تک یہ دونوں ٹہنیاں ہری رہیں گی ان دونوں کے عذاب میں تخفیف ہوگی۔

اس حدیث میں جو واقعہ گذرا یعنی عذاب دیا جانا، ٹہنی گاڑنا یہ سب بذریعہ وحی آپ کومعلوم ہوا۔ ہمارے پاس وحی نہیں آئی، پھر عذاب میں تخفیف کی وجہ علماء محدثین نے یہ لکھی ہے کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کی خصوصیت سے ایسا ہوا۔ یہ حکم پوری امت کے لیے نہیں ہے کیونکہ عام صحابہ کرام نے اس پر عمل نہیں کیا، اگر یہ حکم تشریعی ہوتا تو تمام صحابہ کرام اس پر عمل کرتے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
کاش ہم نے اللہﷻ اور اُسکے رسولﷺ کی مانی ہوتی !!

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته