📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚
1.21K subscribers
10.9K photos
266 videos
49 files
32 links
روزانہ قرآنی آیات، حدیث نبویﷺ اور اِسلامی معلُومات کا مُستَند اُردو چینل۔

For daily Quranic Ayat, Hadith e Nabawiﷺ & Islamic Information in Urdu Language.


@itsfayez
Download Telegram
اغلاط العوام:
ــــــــــــــــــــــــــــــــ

وضو، طہارت و نجاست کے متعلق غلط باتیں:

مسئلہ:۔ عوام میں مشہور ہے کہ بلا وضو درود شرىف پڑھنا درست نہیں ۔ سو یہ بات غلط ہے، بلکہ قرآن بھی بلا وضو پڑھنا درست ہے البتہ قرآن کو بلا وضو ہاتھ لگانا درست نہیں۔

مسئلہ:۔ یہ بھی مشہور ہے کہ کسی کا ستر کھلا ہوا نظر پڑنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔ سو یہ محض غلط بات ہے۔

مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ سور کے دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔ سو اس کی کچھ اصل نہیں۔

مسئلہ:۔ مشہور ہے کہ استنجا کے بچے ہوئے پانی سے وضو نہ کرنا چاہئے۔ سو یہ محض غلط ہے۔

مسئلہ:۔ بعضے کہتے ہیں کہ جس وضو سے جنازہ کى نماز پڑھی ہو اس سے پنجگانہ نمازوں میں سے کوئى نماز نہ پڑھے ، سو یہ بھى محض غلط ہے۔

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کا سبق : کھانے کے آداب
****************************
1. اللہ کا حکم سمجھ کر کھایا جائے ۔
2. بھوک کے وقت میں کھائے ۔
3. پہلے ہاتھ دھولے ۔
4. دستر خوان بچھا کر کھائے اور ٹیک لگا کر نہ کھائے ۔
5. زمین پر بیٹھ کر کھانا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے میز کرسی پر یا کھڑے ہو کر نہیں کھانا چاہیے ۔
6. دوزانوبیٹھ کر کھائے یا ایک ٹانگ اٹھا کر اور ایک بچھا کر کھائے ۔تواضع کی صورت ہونی چاہیے ۔
7. اکھٹے مل کر کھانے میں برکت ہوتی ہے ۔
8. چاندی اور سونے کے برتن میں نہیں کھانا چاہیے ۔
9. جب کوئی بزرگ دسترخوان پر ہو تو پہلے ان کے شروع کرنے کا انتظار کرنا چاہیے۔
10. کھانا شروع کرنے سے پہلے بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پڑھ لینا چاہیے ۔
11. جب شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو جب بھی یا د آئے ۔ بسم اللہ اوله واخرہ پڑھنا چاہیے۔
12. دائیں ہاتھ سے کھایا جائے ۔
13. برتن کے کنارے سے کھایا جائے۔
14. لقمہ درمیانہ ہو نہ بہت بڑا ہو نہ بہت چھوٹا اور خوب چبا کرکھائے جب ایک لقمہ ختم ہو جائے پھر دوسرا اٹھائے ۔
15. کھانے میں عیب نہ نکالے پسند نہ آئے تو خاموشی سے چھوڑ دے ۔
16. اپنے سامنے سے کھایا جائے ہاں اگر پھل یا میوہ وغیرہ ہو تو جو پسند آئے اس کو لے سکتاہے ۔
17. دوران کھانا بہت غم یا بہت خوشی یا زیادہ سوچ والی بات نہیں کرنی چاہیے ۔
18. روٹی کے چار ٹکڑے کرنا سنت نہیں ہے۔
19. لقمہ ہاتھ سے گر جائے تو اس کو صاف کرکے کھالے ۔
20. گرم کھانے کو پھونک مار کر ٹھنڈا نہیں کرنا چاہیے بلکہ کچھ صبر کرے تاکہ وہ خود ٹھنڈا ہو جائے ۔
21. پھل کی گھٹلیوں کو اسی پلیٹ میں نہیں ڈالنا چاہیے ۔
22. پھل کے اندر کے کیڑے کھانا جائز نہیں ہے۔
23. بدبو والی چیز نہیں کھانی چاہیے۔
24. دستر خوان کے اٹھانے سےپہلے نہیں اٹھنا چاہیے ۔
25. برتن کو کھانے کے بعد چاٹ لینا چاہیے ۔
26. کھاتے وقت دوسرے کے لقموں کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے ۔

ماخوذ از:" آج کا سبق "صفحہ14 4
تالیف :مفتی اعظم حضرت مولانا محمد شفیع صاحب رحمہ الله


Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عقائد کے ساتھ الفاظ کی اصلاح بہی

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حِجامة؛ سُنَّت بہی، عِلاج بہی

Join @knowledge
https://telegram.me/knowledge
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته