جمع شدہ فتاوی مسلک دارالعلوم دیوبند
1.42K subscribers
117 photos
36 files
685 links
"جمع شدہ فتاوی مسلک دارالعلوم دیوبند" میں روزانہ ایک دو مسئلہ مدلل ومزین انداز میں بطورِ استفادہ آپ کو ملے گا،

آپ خود بھی شامل ہو اور اپنے دوست واحباب کو بھی شامل کریں۔
شکریہ۔
چینل کالنک۔
https://telegram.me/jamashuda

https://www.hanafimasail.com/?m=1
Download Telegram
جواب نمبر:6⃣9⃣

کاشتکار پرقربانی
مسئلہ:اگر کاشتکار کے پاس ہل چلانے اور دوسری ضرورت کے علاوہ اتنے جانور موجود ہے کہ ان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا ا س سے زیادہ ہے تو اس کی وجہ سے قربانی واجب ہوگی، اور اگر ایسا نہیں ، اور دوسرا کوئی مال نہیں تو قربانی واجب نہیں ہوگی۔

الحجۃ علی ما قلنا:
ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : والزارع بثورین وآلۃ الفدان لیس بغني وببقرۃ واحدۃ غني وبثلاث ثیران إذا ساوی أحدہما مائتي درہم صاحب نصاب ۔
(۵/۲۹۳، کتاب الأضحیۃ ، الباب الأول في تفسیرہا الخ)
(قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا:ص/۱۳۳)

واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:7⃣9⃣

مقروض شخص پر قربانی
مسئلہ:اگر کسی آدمی کے اوپر قرض ہو، لیکن اس کے پاس کچھ مال بھی ہو، تو اگر یہ مال اتنا ہو کہ قرض ادا کرنے کے بعد بھی اس کے پاس بنیادی ضرورت سے زائد ، نصاب کے بقدر یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر مال بچ رہتا ہے، تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی، او راگر قرض ادا کرنے کے بعد نصاب سے کم مال بچے، تو اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔

الحجۃ علی ما قلنا:
ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ولو کان علیہ دین بحیث لو صرف فیہ نقص لا تجب ۔
(۵/۲۹۲، کتاب الأضحیۃ ، الباب الأول الخ)
ما في ’’ بدائع الصنائع ‘‘ : ولو کان علیہ دین بحیث لو صرف إلیہ بعض نصابہ لا ینقص نصابہ لا تجب ، لأن الدین یمنع وجوب الزکاۃ ، فلأن یمنع وجوب الأضحیۃ أولی ، لأن الزکاۃ فرض والأضحیۃ واجبۃ والفرض فوق الواجب ۔(۴/۱۹۶، کتاب الأضحیۃ ، فصل في شرائط الأضحیۃ)
ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ : (تجب علی حر مسلم موسر مقیم علی نفسہ الخ) وفي الخانیۃ : الموسر في ظاہر الروایۃ من لہ مائتا درہم أو عشرون دینار أو ما بلغ ذلک سوی سکنہ ومتاعہ ومرکبہ وخادمہ الذي في حاجتہ ۔ (۸/۳۱۹ ، کتاب الأضحیۃ)
(آپ کے مسائل اور ان کا حل :۵/۴۲۵، تخریج شدہ ، مسائل قربانی:ص/۶۴، مولانا محمد عبد المعبود ، مکتبہ القاسم اکیڈمی ، نوشہرہ پاکستان، کتاب الفتاویٰ: ۴/۱۳۳،المسائل المہمۃ:۸/۱۷۱)

واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔۔۔


دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:8⃣9⃣

قربانی کو ’’ قربانی‘‘ کیوں کہتے ہیں؟

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہٗ فرماتے ہیں:

’’قربانی اصل میں ’’قربان‘‘ سے ہے، یعنی قربانی اس چیز کو کہتے ہیں جس کے ساتھ انسان خدا تعالیٰ کا قرب ڈھونڈتا ہے، چنانچہ کہتے ہیں: قربت للہ قرباناً۔میں نے اللہ کے لیے قربانی دی،چونکہ انسان قربانی سے قربِ الٰہی کا طالب ہوتا ہے، اس لیے اس فعل کا نام بھی قربانی ہوا۔‘‘

قربانی کیا ہے؟

ایک تصویری زبان میں تعلیم ہے جسے جاہل اور عالم سب پڑھ سکتے ہیں، وہ تعلیم یہ ہے کہ خدا کسی کے خون اورگوشت کا بھوکا نہیں، وہ تو ’’ وھویُطعم ولا یُطعَم‘‘ ہے، ایسا پاک اور عظیم الشان نہ تو کھالوں کا محتاج ہے نہ گوشت کے چڑھاوے کا بلکہ وہ تمہیں سکھانا چاہتا ہے کہ تم بھی خدا کے حضور میں اسی طرح قربان ہوجاؤ اور یہ بھی تمہارا قربان ہونا ہے کہ اپنے بدلے اپنا قیمتی پیارا جانور قربان کردو۔
کیا قربانی خلافِ عقل ہے ؟

جو لوگ قربانی کو خلافِ عقل کہتے ہیں وہ سن لیں کہ کُل دنیا میں قربانی کا رواج ہے، اور قوموں کی تاریخ پر نظر کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادنیٰ چیز اعلیٰ کے بدلے میں قربانی کی جاتی ہے، یہ سلسلہ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیزوں میں پایا جاتا ہے، ہم بچے تھے تو یہ بات سنی تھی کہ کسی کو زہریلا سانپ کاٹے تو وہ انگلی کاٹ دی جائے تاکہ کل جسم زہریلے اثر سے محفوظ رہے ، گویا انگلی تمام جسم کے لیے قربانی کی گئی ہے۔

اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارا کوئی دوست آجائے تو جوکچھ ہمارے پاس ہو اسی کی خوشی کے لیے قربان کرنا پڑتا ہے، گھی ، آٹا ، گوشت وغیرہ قیمتی اشیاء اس پیارے کے سامنے کوئی ہستی نہیں رکھتیں۔(جاندار اور بے جان کو قربان کرنا بھی قربانی ہی ہے)اور اس سے زیادہ عزیز ہو تو مرغے مرغیاں ، حتی کہ بھیڑیں اور بکرے قربان کیے جاتے ہیں، بلکہ اس سے بھی بڑھ کر گائے اور اونٹ بھی عزیز مہمان کے لیے قربان کردیئے جاتے ہیں۔

طب میں دیکھا گیا ہے کہ وہ قومیں جو اس کو جائز نہیں سمجھتیں کہ کوئی جاندار قتل ہو، وہ بھی اپنے زخموں کے سینکڑوں کیڑوں کو مار کر اپنی جان پرقربان کردیتے ہیں۔

اس سے اوپر چلو تو ہم دیکھتے ہیں کہ ادنیٰ لوگوں کو اعلیٰ کے لیے قربان کیا جاتا ہے، مثلاً بھنگی کہ تمام قوموں کی عید ہی کا دن ہو مگر ان بیچاروں کے سپرد وہی کام ہوتا ہے، بلکہ ایسے ایام میں ان کواور زیادہ تاکید ہوتی ہے کہ لوگوں کی آسائش وآرام کی خاطر کوئی گندگی کسی گزرگاہ میں نہ رہنے دیں، گویا ادنیٰ کی خوشی اعلیٰ کی خوشی پر قربان ہوئی۔

بعض ہندوگئو رکھشا بڑے زور سے کرتے ہیں ، لداخ کے ملک میں تو دودھ تک نہیں پیتے، کیوں کہ یہ بچھڑوں کا حق ہے ، مگر یہاں ہندو دھوکا دے کر اس کا دودھ دھولیتے ہیں، اور پھر اس سے اور اس کی اولاد سے سخت کام لیتے ہیں، یہاں تک کہ اپنے کاموں کے لیے انہیں مار مار دوست کرتے ہیں، یہ بھی ایک قسم کی قربانی ہے۔

ادنیٰ سپاہی اپنے افسر کے لیے اور وہ افسر اپنے اعلیٰ افسر کے لیے ، اور وہ اعلیٰ افسر اپنے بادشاہ کے بدلے میں قربان ہوتا ہے۔… پس خدانے اس فطری مسئلہ کو برقرار رکھا، اور اس قربانی میں تعلیم دی کہ ادنیٰ اعلیٰ کے لیے قربان کیا جائے۔
(احکام اسلام عقل کی نظر میں)


واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔۔۔


دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:9⃣9⃣

قربانی کی فضیلت:

قربانی اسلام کا ایک عظیم ، عاشقانہ، والہانہ اور بے حد فضیلت والا حکم ہے، ہرزمانے میں مسلمانوں نے نہایت محبت، عشق اور اہتمام سے اس حکم کو پورا کیا، اور پورا پورا سال اس کی تیاری اور انتظار میں گزارا، مگر اس زمانے کے ملحدین اور نام نہاد روشن خیالوں نے مسلمانوں کے دلوں سے قربانی کی اہمیت کم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا ہے، اس لیے اس بات کی ضرورت بڑھ گئی ہے کہ مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی اہمیت اور فضیلت پوری قوت کے ساتھ بیان کی جائے اور انہیں ملحدین کے ناپاک پروپیگنڈے سے محفوظ رکھا جائے۔
قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، انہوں نے اللہ پاک کے حکم پر اپنے اکلوتے بیٹے کی گردن پر چھری چلادی اور عشق کے امتحان میں کامیاب ہوگئے، آج ہم سے بیٹے کی گردن پر چھری چلانے کا تقاضانہیں کیا گیابلکہ اپنے پاکیزہ مال سے ا یک حلال جانور خرید کر ذبح کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم پورے ذوق وشوق اور اہتمام کے ساتھ اس حکم کو پورا کریں اور اس میں بڑھ چڑھ کر سبقت کریں۔

(اسلامی مہینوں کے فضائل واحکام)

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا:

’’یوم النحریعنی عید الاضحی کے دن اولادِ آدم کا کوئی عمل اللہ تعالیٰ کو قربانی سے زیادہ محبوب نہیں ہے ، اور قربانی والا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں اور بالوں اور کھُروں کے ساتھ آئے گا، اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے، اللہ تعالیٰ کی رضا اور مقبولیت کے مقام پر پہنچ جاتا ہے، پس اے اللہ کے بندو پوری خوشدلی کے ساتھ قربانی کیا کرو۔‘‘
(ترمذی،ابن ماجہ، مشکوۃ)

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :

’’رسول اللہ ﷺکے صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول اللہ! یہ قربانیاں کیا ہیں؟
آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: یہ تمہارے والد ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، صحابۂ کرام نے عرض کیا کہ ہمارے لیے ان میں کیا(اجر) ہے؟ آپ ﷺنے ارشاد فرمایاکہ ہربال کے بدلے ایک نیکی، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اُون کا بھی یہی حساب ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا: ہاں! اُون کے ہر بال کے بدلے بھی ایک نیکی۔‘‘
(مسند احمد، ابن ماجہ، مشکوۃ)

واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:0⃣0⃣1⃣


ہاتھ پیروں پر پکا پینٹ لگا ہونے کی حالت میں وضو کرنا؟
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: احقر پکا پینٹ اور کلر کا کام کرتا ہے، پینٹ ہاتھ کے ناخونوں پر جم جاتا ہے، اور ہفتوں میں چھوٹتا ہے، کیا اس کے لگے رہنے سے میرا وضو وغسل ہوتا ہے یانہیں؟
 
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز پڑھنے سے پہلے تیل وغیرہ لگاکر ہاتھ اور بدن کے دیگر حصہ سے اچھی طرح پینٹ کو صاف کرنا لازم ہے، اگر پوری کوشش کے باوجود کچھ حصہ رہ جائے تو ضرورت اور حرج کی وجہ سے وضو اور غسل میں کوئی خرابی لازم نہیں آئے گی۔

وفي الجامع الصغیر: سئل أبو القاسم عن وافر الظفر الذي یبقی في أظفارہ الدرن، أو الذي یعمل عمل الطین أو المرأۃ التي صبغت إصبعہا بالحناء أو الصرام أو الصباغ قال: کل ذٰلک سواء یجزیہم وضوء ہم إذ لایستطاع الامتناع عنہ إلا بحرج، والفتوی علی الجواز۔ (الفتاوی الہندیۃ ۱؍۴)
ویعفی أثر شق زوالہ بأن یحتاج في إخراجہ إلی نحو الصابون۔ (مجمع الأنہر ۱؍۹۰)
والمراد بالأثر اللون والریح، فإن شق إزالتہما سقطت۔ (البحر الرائق ۱؍۲۳۷)
شرط صحتہ أي الوضوء زوال ما یمنع وصول الماء إلی الجسد کشمع شحم۔ (مراقي الفلاح مع الطحطاوي ۶۲ أشرفیۃ)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda
t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:1⃣0⃣1⃣


ناخن پالش
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ناخن پالش کا استعمال کیسا ہے؟ عام طور پر یہ بات اس طرح سننے میں آتی ہے کہ اس کے لگانے سے نہ غسل ہوتا ہے اور نہ وضو کیا یہ صحیح ہے؟ شریعت میں اگر استعمال درست نہیں تو کیا ایام مخصوصہ میں اس کے لگانے کی اجازت ہے، جن ایام میں نماز وغیرہ کے لیے وضو اور غسل کی ضرورت نہیں پڑتی کیا حکم ہے؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ناخن پالش لگے رہنے کی صورت میں وضو اور غسل  صحیح نہیں ہوسکتا، لہٰذا اس کے بجائے زینت کے لیے مہندی کا استعمال کیا جائے جو مانع غسل ووضو نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ ناپاکی کے ایام میں بھیناخن پالش سے احتراز کریں اس لیے کہ پالش لگا کر اس کو چھڑانا بھی ایک کارے دارد ہے، اس لئے ایسے فیشن سے دورہی رہنا اچھا ہے جو طہارت کو مشکوک بنادے۔ 
إن صلبا منع وھو الأصح (درمختار) لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورۃ والحرج۔ (شامي ۱؍۲۸۹ زکریا)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم



بالوں او رناخون پر رنگ سے نماز کا حکم ؟

سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: آج کل بالوں میں کلر اور ڈائی کرائی جاتی ہے اس سے نمازہوجائے گی یا نہیں؟ اور ناخن پر پالش لگانے سے نماز ہو جائے گی کہ نہیں؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: بالوں یا ناخونوں پر ایسارنگ لگانے سے جو اندر تک پانی پہنچانے سے مانع نہ ہو، مثلاًمہندی اور خضاب وغیرہ، تو اس سے وضویا نمازمیں کوئی خرابی نہیں آتی؛ لیکن اگر ایسی پالش نا خونو ں پرلگائی جائے جن  کی باقاعدہ پرت جم جاتی ہے، تو اس کے لگانے سے وضودرست نہیں ہوگا؛ کیوںکہ اندرتک پانی نہیں پہنچا، اور جب وضو درست نہیں ہوگا تو نماز بھی صحیح نہ ہوگی۔

سئل أبو القاسم عن وافر الظفر الذي یبقی في أظفارہ الدرن أو الذي یعمل عمل الطین أو المرأۃ التي صبغت إصبعیہا بالحناء أو الصرام إلی قولہ یجز یہم وضوء ہم۔ (الفتاوی الہندیۃ ۱؍۴)
أو لزق بأصل ظفرہ طین یابس أو رطب لم یجز۔ (الفتاوی الہندیۃ ۱؍۴)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:2⃣0⃣1⃣

ناخن پالش کی بلا

ناخن پالش لگانا کفار کی تقلید ہے، اس سے نہ وضو ہوتا ہے، نہ غسل، نہ نماز۔

سوال:
آج کل نوجوان لڑکیاں اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ آیا لڑکیاں جو ناخنوں کو پالش لگاتی ہیں اس کو صاف کرنے کے بعد وضو کریں یا پالشکے اُوپر سے ہی وضو ہوجائے گا؟ کئی سمجھدار اور تعلیم یافتہ لڑکیاں اور معزّز نمازی عورتیں یہ کہتی ہیں کہ ناخنوں کی پالش صاف کئے بغیر ہی وضو ہوجائے گا۔؟

جواب:
 ناخنوں سے متعلق دو بیماریاں عورتوں میں، خصوصاً نوجوان لڑکیوں میں بہت ہی عام ہوتی جارہی ہیں، ایک ناخن بڑھانے کا مرض اور دُوسرا ناخنپالش کا۔ ناخن بڑھانے سے آدمی کے ہاتھ بالکل درندوں جیسے ہوتے ہیں اور پھر ان میں گندگی بھی رہ سکتی ہے، جس سے ناخنوں میں جراثیم پیدا ہوتے ہیں اور مختلف النوع بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دس چیزوں کو ”فطرت“ میں شمار کیا ہے، ان میں ایک ناخن تراشنا بھی ہے، پس ناخن بڑھانے کا فیشن انسانی فطرت کے خلاف ہے، جس کو مسلم خواتین  کافروں کی تقلید میں اپنا رہی ہیں، مسلم خواتین کو اس خلافِ فطرت تقلید سے پرہیز کرنا چاہئے۔

دُوسرا مرض ناخن پالش کا ہے۔ حق تعالیٰ شانہ نے عورت کے اعضاء میں فطری حسن رکھا ہے، ناخن پالش کا مصنوعی لبادہ محض غیرفطری چیز ہے، پھر  اس میں ناپاک چیزوں کی آمیزش بھی ہوتی ہے، وہی ناپاک ہاتھ کھانے وغیرہ میں استعمال کرنا طبعی کراہت کی چیز ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہناخن پالش کی تہ جم جاتی ہے اور جب تک اس کو صاف نہ کردیا جائے، پانی نیچے نہیں پہنچ سکتا۔ پس نہ وضو ہوتا ہے، نہ غسل، آدمی ناپاک کا ناپاک رہتا ہے۔ جو تعلیم یافتہ لڑکیاں اور معزّز نمازی عورتیں یہ کہتی ہیں کہ ناخن پالش کو صاف کئے بغیر ہی وضو ہوجاتا ہے وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں، اس کو صاف کئے بغیر آدمی پاک نہیں ہوتا، نہ نماز ہوگی، نہ تلاوت جائز ہوگی۔


ناخن پالش والی میّت کی پالش صاف کرکے غسل دیں۔

سوال:
اگر کہیں موت آگئی تو ناخن پالش لگی ہوئی عورت کی میّت کا غسل صحیح ہوجائے گا؟

جواب:
اس کا غسل صحیح نہیں ہوگا، اس لئے ناخن پالش صاف کرکے غسل دیا جائے۔


مستفاد:آپ کے مسائل اور انکا حل2

واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda
t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:3⃣0⃣1⃣

ناخن پالش کی موجودگی میں وضوء اور غسل کا حکم :
سوال: 
ناخن پالش کے ہوتے ہوئے وضوء اور غسل کاکیا حکم ہے ؟

جواب:
اگر اس کے ازالہ میں حرج ہو تو وضوء ہو جائے گا لیکن مشکوک چیزوں کے لگانے سے اجتناب کرنا چاہئے اور زینت کیلئے مہندی وغیرہ کا فی ہے ۔

در مختار میں ہے :
ویجب ای یفرض غسل کل ما یمکن من البدن بلا حرج مرۃ … ولا یمنع ما علی ظفر صباغ ولا طعام بین اسنانہ او فی سنہ المجوف بہ یفتی ۔ وقیل ان صلبا منع وہو الاصح۔

شامی میں ہے :
(قولہ أن صلبا) ای ان کان ممضوغا مضغا متأکدا ، بحیث تداخلت اجزاؤہ وصار لہ لزوجۃ وعلاکۃ کالعجین شرح المنیۃ۔(قولہ وہو الاصح ) صرح بہ فی شرح المنیۃ وقال لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورۃ والحرج ۔(الدرالمختارمع الشامی ۱/ ۱۵۲/ ۱۵۴)

فتاوی ہندیہ میں ہے :
والصرام والصباغ مافی ظفرہما یمنع تمام الاغتسال وقیل کل ذلک یجزیہم للحرج والضرورۃ ومواضع الضرورۃ مستثناۃ عن قواعد الشرع کذا فی الظہیریۃ۔
(فتاوی ہندیہ ۱/ ۱۳)

فتاوی حقانیہ میں ہے :
موجودہ دور کے نامور علماء ناخن پالش کے عدم جواز کے قائل ہیں ، کیوں کہناخن پالش سے ناخن کا جسم مستور ہو کر وضوء اور غسل میں اس کو پانی پہنچنا ممکن نہیں رہتا ، اسلئے گوندھے ہو ئے آٹے کی طرح مانع وضوء اور غسل ہے ۔

لیکن بعض دوسرے علماء کے نزدیک ناخن پالش اگر عورت کی زینت مان لی  جائے تو پھر ایسی صورت میں اگر ازالہ میں دشواری نہ ہو تو وضوء اور غسل کے لئے ازالہ ضروری ہوگا ، اور اگر ازالہ میں حرج ہو لیکن اس کی تہہ نہ بنی ہو تو پھر اس کا حکم مہندی کی طرح ہو گا اور تہہ بن جانے کی صورت میں اس کے ازالہ میں حرج ہو تو موجبِ حرج ہو نے کی وجہ سے پا نی کا ایصال ضروری نہیں ۔بحوالہ در مختار کما مر۔(فتاوی حقانیہ ۲/ ۵۰۱)
البتہ دوسرے علماء کے نزدیک ناخن پالش وضوء اور غسل کے لئے مانع ہے ۔
ملاحظہ ہو : احسن الفتاوی ۲/ ۲۶، جدید فقہی مسائل ۱/ ۸۷۔

مستفاد:فتاوی دارالعلوم زکریا

واللہ اعلم 

محمد امیر۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:4⃣0⃣1⃣

سوال:
جوتوں پر پالش کرنے کے بعد اگر پالش ناخن وغیرہ میں لگی رہے اچھی طرح صاف نہ کیا جائے تو وضو وغیرہ میں کوئی حرج تو نہیں کہ اسمیں موم کی امیزش ہوتی ہے، موم پانی کو جذب نہیں کرتا؟

الجواب:
اگر محض رنگ اور کسی قدر چکناہٹ باقی ہے تو اس سے وضو میں خلل نہیں آتا جیسے کہ اگر تیل لگا ہوا ہو اور اس پر پانی بہا دیا جائے، اگر صرف رنگ اور چکناہٹ ہی نہیں بلکہ موم بھی باقی ہے جس سے پانی نہیں پہنچ سکتا تو نہ وضو درست، نہ غسل۔

ویجب: ای یفرض غسل کل ما یمکن من البدن بلا حرج مرة کاذن الی آخرہ ، ولا یمنع الطھارة ونیم:ای خرء ذباب وبرغوث لم یصل الماء تحتہ،وحناء ولو جرمہ-بہ یفتی-ودرن ووسخ،وکذا دھن ودسومة الی آخرہ،ولا یمنع ما علی ظفر صباغ ولا طعام بین اسنانہ اوفی سنہ المجوف،بہ یفتی،
وقیل:ان صلیا، منع وھو الاصح"(در مختار 152 154/1 مطلب: ابحاث الغسل،سعید
وکذا فی الفتاوی العالمگیریہ 4/1الفصل الاول فی فرائض الوضوء، رشیدیہ)
وکذا فی مراقی الفلاح 63/1فصل فی تمام احکام الوضو،قدیمی)

واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:5⃣0⃣1⃣


چاندی میں زکوٰة کا نِصاب:

چاندی کا نصاب عربی اوزان کے اعتبار سے دو سو درہم ہے، جس کا وزن تولہ کے حساب سے ساڑھے باوَن تولہ، اور گرام کے اعتبار سے ۶۱۲ چھ سو بارہ گرام ۳۶۰ تین سو ساٹھ مِلی گرام بنتا ہے.
"نصاب فضة مأتا درھم بالاجماع“ 
(الموسوعة الفقہیہ۲۳ص۲۶۴)
(تاتارخانیہ۳ص۱۵۵زکریا) (ایضاح المسائل ص۱۰۲) (شامی۳ص۲۲۴)
.
فائدہ: زکوٰة میں مال کا چالیسواں حصّہ دینا ہوتا ہے، یعنی چالیس روپے میں سے ایک روپیہ مثلاً، اِسی طرح اندازہ لگا کر سونے چاندی کی زکوٰة ادا کریں گے.
"وھو ربع عشرنصاب أو ان یقوم مقامہ“ (شامی۳ص۱۷۲) (طحطاوی ص۳۸۹) (بحرالرائق۲ص۲۹۳)
.
سونے کا نصاب:
سونے کا نصاب عربی اوزان کے اعتبار سے بیس مِثقال ہے، جس کا وزن تولہ کے حساب سے ساڑھے سات تولہ، اور گرام کے حساب سے ۸۷ ستاسی گرام ۴۸۰ چار سو اسّی ملی گرام بنتا ہے.
"نصاب الذھب عشرون مثقالا“ (شامی۳ص۲۲۴) (ھدایہ۱ص۲۱۱)
.
پھر زکوٰة میں ان بیس مثقال میں سے آدھا مثقال، یا چالیس گرام میں سے ایک گرام، یا اُس کی قیمت ادا کریں گے.
"وفی کل عشرین مثقالا نصف مثقال“ (تاتارخانیہ۳ص۱۵۵زکریا) (ایضاح المسا ص۱۰۳) (ھندیہ۱ص۱۷۸)
حدیث: عن علی رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: فاذا کانت لک مأتا درھم و حال علیہا الحول ففیھا خمسة دراھم، ولیس علیک شئی یعنی فی الذھب حتی تکون لک عشرون دینارا فاذا کانت لک عشرون دینارا وحال علیھا الحول ففیھا نصف دینار فما زاد فبحساب ذالک...الخ(ابوداؤد۱ص۲۲۱)
.
روپیہ پیسہ اور مال تجارت میں زکوٰة کا نصاب:
روپیہ پیسہ میں چاندی کے نصاب کا اعتبار ہوگا یعنی جب حوائجِ اصلیّہ سے زائد اتنا روپیہ اور مال جمع ہوجائے جس سے ساڑھے باوَن تولہ چاندی خریدی جاسکے تو اس روپیہ پیسہ میں زکوٰة واجب ہوجائے گی."الزکوة واجبة فی عروض التجارة کائنة ما کانت اذا بلغت قیمتھا نصابا من الورق والذھب کذا فی الھدایہ (ھندیہ۱ص۱۷۹)
(آپکے مسائل اور ان کا حل۵ص۸۲)

فائدہ: وجوبِ زکوة کیلئے مال پر سال کا گزرنا ضروری ہے، اس سے پہلے زکوة دینا واجب نہیں،

نِصاب: اِتنا مال جس پر زکوٰة یعنی اُس مال کا چالیسواں حصہ ہر سال فقرا کو دے دینا واجب ہو، جس کا سیّد کو دینا حرام ہے.
.
زکوٰة کا نصاب: اِس قدر مال مَوَیشِی یا سونا چاندی یا مالِ تجارت وغیرہ جس پر زکوٰۃ دینا واجب ہے.


واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashud t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:6⃣0⃣1⃣

لڑکیوں کے زیور کی زکوۃکس پر؟ 
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: مبین کی چار لڑکیاں ہیں اور ان میں سے دو بالغ ہیں، اور دو نابالغ ہیں، مبین نے چاروں لڑکیوں کے واسطے ان کے نام سے سات سات تولہ سونے کے زیورات بنواکر رکھ لئے ہیں۔ اور یہ شخص اپنی چاروں لڑکیوں کو ان کے زیور کا مالکانہ حق دے چکا ہے اور یہ لڑکیاں اس زیور کو استعمال کر رہی ہیں، تو اس صورت میں یہ شخص ان لڑکیوں کے زیورات کی زکوۃ دے گا یانہیں؟ 

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ ہے، بشرطیکہ اس کے ساتھ چاندی یا روپئے نہ ہوں۔ اور مسئولہ صورت میں جب کہ آپ نے سات سات تولہ ہر لڑکی کو زیورات بناکر دے دئے ہیں اور ان کو مالکانہ حق بھی مل چکا ہے، تو اگر ان لڑکیوں کے پاس اس سونے کے علاوہ چاندی کا کوئی زیور نہیں ہے، اور نہ ان کے پاس روپئے جمع ہیں، تو نصاب کامل نہ  ہونے کی وجہ سے نہ تو لڑکیوں پر زکوۃ واجب ہے اور نہ باپ پر۔ اور اگر ان زیورات کے ساتھ چاندی یا روپیہ بھی ہے تو پھر چاندی کے نصاب کے حساب سے بالغ لڑکیوں پر زکوۃ واجب ہوگی، نابالغ پر نہیں۔ 

عن علي رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال : إذا کانت لک مائتا درہم وحال علیہا الحول ففیہا خمسۃ دراہم، ولیس علیک شيء یعنی في الذہب حتی تکون لک عشرون دیناراً۔ (سنن أبي داؤد، الزکاۃ / باب في زکاۃ السائمۃ ۱؍۲۲۱)
فأما إذا کان لہ ذہب مفرد فلا شيء فیہ حتی یبلغ عشرین مثقالا۔ (بدائع الصنائع ۲؍۱۰۵ زکریا)
ونصاب الذہب عشرون مثقالاً، والفضۃ مائتا درہم، کل عشرۃ دراہم وزن سبعۃ مثاقیل۔ (الدرالمختار، الزکاۃ / باب زکاۃ المال ۲؍۲۹۵ کراچی، ۳؍۲۲۴ زکریا، النہر الفائق، الزکاۃ / باب زکاۃ المال ۲؍۴۳۶)
ومنہا البلوغ عندنا فلاتجب علی الصبي۔ (بدائع الصنائع ۲؍۷۹ زکریا، مرقاۃ المفاتیح ۴؍۱۳۵) 
تجب في کل مأتي درہم خمسۃ دراہم۔ (الفتاویٰ الہندیۃ ۱؍۱۷۸)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم


محمد امیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔


دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:7⃣0⃣1⃣


بیوی کے زیور کی زکوٰۃکس کے ذمہ ہے؟

سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: میں اپنے لڑکے کو اپنے ساتھ رکھتا ہوں؛ لیکن ان کی کمائی میں نہیں لیتا، میری ہدایت ہے کہ تم اپنی کمائی اپنے ہی پاس رکھو، اُن کی شادی میں ان کی بیوی کو سونا ملا ہے، ایسی صورت میں جو زکوٰۃ واجب ہوگی وہ کون ادا کرے گا؟ میں کروںگا یا لڑکا یا ان کی بیوی؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورتِ مسئولہ میں زیور کی زکوٰۃ لڑکے کی بیوی پر  واجب ہوگی، اس لئے کہ وہی اس کی اصل مالک ہے، باقی اگر آپ یا آپ کا لڑکا اپنی رضامندی سے اور بیوی کی اجازت سے اس کی طرف سے زکوٰۃ ادا کردیں تو بھی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔

رجل أمر رجلاً بأن یؤدي عنہ الزکاۃ من مال نفسہ فأدی المامور فإنہ لا یرجع إلی الآمر مالم یشترط الرجوع۔ (کذا في فتاویٰ قاضی خاں علی الفتاویٰ الہندیۃ / فصل في أداء الزکاۃ ۱؍۲۶۲)
الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملک نصاباً ملکا تاماً، وحال علیہ الحول لقولہ تعالی: وآتو الزکاۃ، ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أدوا زکاۃ أموالکم، وعلیہ إجماع الأمۃ، والمراد بالواجب الفرض۔ (ہدایۃ ۱؍۱۸۵

فقط واﷲ تعالیٰ اعلم

محمد امیر ۔۔۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

 
جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:8⃣0⃣1⃣

لڑکیوں کے لئے بنا کر رکھے گئے زیورات کی زکوٰۃ کس پر واجب ہوگی؟
سوال(۲۳):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: زید کی چار بیٹیاں ہیں اور ان چاروں لڑکیوں کی شادی کے لئے زید ابھی سے سونے کے زیورات بنواکر رکھنا چاہتا ہے، تاکہ شادی کے وقت وہ زیورات لڑکیوں کو دے سکے، اور دوسرے اخراجات کیلئے آسانی ہوجائے، اس صورت میں زید اپنی ہر لڑکی کے لئے کتنے سونے کے زیورات بنوا سکتا ہے، اب لڑکیوں کے زیورات کی وجہ سے زید پر اس زیور کی زکوۃ  واجب ہے یانہیں؟ اگرچہ زید کی چاروں لڑکیاں بالغ ہیں اور وہ لڑکیوں کے اس زیور سے اپنے لئے تصرف کی نیت بھی نہیں رکھتا ہے؟ 
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: زید اپنی بیٹیوں کے لئے جتنا چاہے زیورات بنوا سکتا ہے، اب اس کی زکوۃ کون ادا کرے؟ تو اس سلسلہ میں تفصیل یہ ہے کہ اگر زید ابھی سے اپنی لڑکیوں کو ان کا مالک بناکر ان کے قبضے میں دیدے اور لڑکیاں بالغ ہوں اور زیورات ہر ایک کے حصے میں نصاب تک پہنچتے ہوں (صرف سونے یا چاندی کا نصاب یا دونوں سے مل کر چاندی کی قیمت کا نصاب) تو ایسی صورت میں زکوۃ کی ادائیگی ہر لڑکی پر فرض ہوگی۔ اور اگر زید نے اپنی لڑکیوں کو ابھی مالک نہیں بنایا؛ بلکہ شادی کے وقت مالک بنانے کا ارادہ ہے، تو ایسی صورت میں زکوۃ کی ادائیگی زید ہی پر فرض رہے گی۔ 
 وتصح بالایجاب والقبول والقبض … والقبض لابد منہ لثبوت الملک۔ (ہدایۃ / الہبۃ ۳؍۲۶۷ إدارۃ المعارف) 
الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملک نصاباً ملکا تاماً، وحال علیہ الحول تعالی: {وَآتُو الزَّکَاۃَ} ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أدوا زکاۃ أموالکم، وعلیہ إجماع الأمۃ، والمراد بالواجب الفرض۔ (ہدایۃ ۱؍۱۸۵)

فقط واﷲ تعالیٰ اعلم 

محمد امیر۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

 جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:9⃣0⃣1⃣

کیا بیوی کے زیور کی زکوٰۃ شوہر یا سسرالی رشتہ دار ادا کرسکتے ہیں؟
سوال(۲۴):- کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: میری شادی کو چار سال ہوئے ہیں، شادی پر ماں کے گھر سے اور میری سسرال سے کچھ زیور ملا تھا، دونوں کی مالیت کے حساب سے  میرے اوپر زکوٰۃ فرض تھی؛ لیکن جب بھی میں نے اپنے شوہر سے کہا تو انہوں نے کہا کہ ابو مشترک سب کی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں؛ لیکن میں کسی طرح بھی مطمئن نہیں ہوں؛ اس لئے میں اپنے ذاتی خرچ سے کچھ زکوٰۃ کی نیت سے ہر ماہ نکالتی ہوں؛ لیکن وہ مجموعی رقم ایک تہائی سے بھی کم ہے، اور مجھ کو ماہانہ خرچ اتنا نہیں ملتا کہ میں پوری زکوٰۃ نکال سکوں، کاروبار یا کرایہ کی آمدنی جو بھی ہے مشترک ہے، ایسی صورت میں مجھے یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ آئندہ کے لئے کیا لائحہ عمل اختیار کروں؟ اور اگر گذشتہ سالوں کی زکوۃ بقایہ ہے تو اس کو کیسے ادا کیا جائے، تاکہ میں فرض ادا نہ کرنے کے گناہ سے بچ سکوں، نیز واضح رہے کہ سسرال کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ ابو (سسر) یا کسی بھائی سے تفصیل حساب کی مانگی جاسکے۔
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: جو زیور آپ کی ملک میں ہے اس کی زکوٰۃ بھی اصلاً  آپ ہی پر فرض ہے، اگر شوہر یا سسرال والے اسے ادا کریں تو یہ ان کی طرف سے تبرع اور احسان ہے؛ اس لئے آپ کو اہتمام کے ساتھ حساب لگاکر اپنی زکوٰۃ خود نکالنی چاہئے، اگر نقد رقم پاس نہ ہو تو زکوٰۃ کی مقدار کے بقدر زیور بیچ کر یا خود زیور ہی کسی مستحق کو دیدیں، تاکہ آپ کے ذمہ سے زکوٰۃ کا فرض ادا ہوجائے۔ 
الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملک نصاباً ملکا تاماً، وحال علیہ الحول لقولہ تعالی: {وَآتُو الزَّکَاۃَ} ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أدوا زکاۃ أموالکم، وعلیہ إجماع الأمۃ، والمراد بالواجب الفرض۔ (ہدایۃ ۱؍۱۸۵)

فقط واﷲ تعالیٰ اعلم 

محمد امیر۔۔۔۔۔۔


دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:0⃣1⃣1⃣

بیوی کے زیور کی زکوٰۃ کون ادا کرے؟
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر بیوی میکے سے دیا ہوا شادی کے موقع پر زیور تقریباً چار  سال سے میکے رکھ آئی ہو اور رہتی کھاتی شوہر کے ساتھ ہو تو کیا شوہر اس کی زکوٰۃ ادا کرے گا یا میکے والے یا بیوی خود؟
شادی یا خوشی کے موقع پر کسی دوسرے سے مانگ کر پہن کر جاتی ہیں، میرے کہنے پر اپنا زیور میکے سے نہیں لے کر آتی ہے، توکیا ایسی صورت میں مجھ پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: شرعاً بیوی کے زیور کی زکوٰۃ ادا کرنا بیوی پر ہی واجب ہے، شوہر کے ذمہ ادائیگی لازم نہیں ہے، اگر شوہر بیوی کےمملوکہ زیور کی  زکوٰۃ ادا نہ کرے تو وہ گنہ گار نہ ہوگا؛ بلکہ بیوی ہی عدم ادائیگی کی ذمہ دار ہوگی، اس لئے مسئولہ صورت میں شوہر پر زکوٰۃ کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔
 
عن سلیم بن عامر قال سمعت أبا أمامۃ یقول: سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یخطب فی حجۃ الوداع فقال: اتقوا ربکم، و أدوا زکاۃ أموالکم تدخلوا جنۃ ربکم۔ (سنن الترمذي / باب ما ذکر في فضل الصلاۃ رقم: ۶۱۶، التعلیقات علی الہدایۃ ۲؍۳ مکتبہ البشریٰ کراچی)
الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملک نصاباً ملکا تاماً، وحال علیہ الحول لقولہ تعالی: {وَآتُو الزَّکَاۃَ} ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أدوا زکاۃ أموالکم، وعلیہ إجماع الأمۃ، والمراد بالواجب الفرض۔ (ہدایۃ ۱؍۱۸۵)

فقط واﷲ تعالیٰ اعلم  

محمد امیر ۔۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:1⃣1⃣1⃣

اگر سونا چاندی کی قیمت کے اعتبار سے چاندی کے نصاب کے برابر ہو وزن کے اعتبار سے نہ ہو؟
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: اگر کسی کے پاس سونا ہو پیسہ وغیرہ کچھ نہ ہو اور یہ سونا قیمت کے اعتبار سے چاندی کے نصاب کو پہنچتا ہو لیکن وزن کے اعتبار سے سونے کے نصاب یعنی بیس مثقال کو نہ پہنچتا ہو تو ایسے شخص پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں ؟کیا اس کے حق میں سونے کا نصاب معتبر ہو گا یا نہیں ؟اور ایسے شخص پر صدقۃ الفطر اور قربانی واجب ہو گی یا نہیں ؟
 
باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کسی شخص کے پا س صرف سونا موجود ہو اس کے ساتھ چاندی یا روپیہ پیسہ یا مال تجارت کچھ نہ ہو، تو اب یہ دیکھا جائے گا کہ یہ سونا وزن کے اعتبار سے اپنے نصاب یعنی بیس مثقال کو پہنچتا ہے یا نہیں ۔اگر اس نصاب کو پہنچتا ہے تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی اور اگر اس نصاب کو نہ پہنچتا ہو، تو اگر چہ اس کی قیمت چاندی کے نصاب یا اس سے زائد ہو پھر بھی ایسے شخص پر مذکورہ صدقۂ فطر اور قربانی کے وجوب کا حکم نہ ہوگا؛ البتہ اگر سونے کے ساتھ روپیہ پیسہ یا چاندی بھی ہو، تو ایسی صورت میں انفع للفقراء کو ملحوظ رکھتے ہوئے اگر دونوں کو ملاکر قیمت چاندی کے نصاب کو پہنچ جائے تو زکوۃ واجب ہوگی۔

(مستفاد ایضاح المسائل ۱۰۴) 
نصاب الذہب عشرون مثقالاً۔ (تنویر الأبصار مع الدر المختار ۳؍۲۲۴، ہدایۃ ۱؍۲۱۱)
المعتبر وزنہا أداء أووجوبا وقال محمدؒ: یعتبر الأ نفع للفقراء حتی لو أدی عن خمسۃ درہم جیاد خمسۃ زیوفا قیمتہا أربعۃ جیاد جاز۔ (البحر الرائق ۲؍۳۹۵ زکریا)
ولو بلع بأحدہما نصابا وخمسا وبالآخر أقل قومہ بالأنفع للفقراء۔ (شامي ۲؍۲۹۹ کراچی)
حتی لا تجب الزکاۃ في مصوغ وزنہ أقل من مأتین وقیمتہ فوقہما۔ (البحر الرائق ۲؍۴۰۱ زکریا)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

محمد امیر ۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے



جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:2⃣1⃣1⃣

گھر کی عورتوں سے تجارت یا نوکری کرانا؟
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ہم لوگ اپنے گھر کی عورتوں سے جیسے ماں بہن یا بیوی سے تجارت یا نوکری کراسکتے ہیں یا نہیں؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسی تجارت یا نوکری جس میں بے پردگی لازم آتی ہو، عورتوں کے لئے کسی بھی صورت میں جائز نہیں؛ البتہ اگر ایسی ملازمت ہو جس میں بے پردگی کا خدشہ نہ ہو مثلاً بچیوں کے اِسکول میں تعلیم دینا وغیرہ تو اِس کی گنجائش ہے۔
(جواہر الفقہ ۴؍۱۴۶، فتاویٰ محمودیہ ۴؍۱۵۲قدیم زکریا)
عن عبد اللّٰہ رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: المرأۃ عورۃ فإذا خرجت استشرفہا الشیطان۔ (سنن الترمذي آخر أبواب النکاح ۱؍۲۲۲ رقم: ۱۱۷۳، المسند للإمام أحمد بن حنبل ۹؍۳۳۷ رقم: ۵۴۶۸ ط: الرسالۃ، مسند البزار البحر الزخار ۵؍۴۲۷ رقم: ۲۰۶۱)
وزاد فیہ: وأقرب ما تکون من وہ ربہا وہيفي قعر بیتہا۔ (صحیح ابن خزیمۃ ۲؍۸۱۴ رقم: ۱۹۸۶)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:3⃣1⃣1⃣

خواتین کو نوکری نہ دینا معاشرہ کے لیے بھی مفید ہے۔
اقتصادیات اور معاشیات کے ماہر ایک صاحب نے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ عورتوں کو نوکری نہ دی جائے۔ میں نے کہا کہ یہ اقتصادیات و معاشیات کے لحاظ سے بھی معاشرہ پر ظلم ہے کیوں کہ ایک شوہر نوکر ہے، اب آپ نے اس کی بیوی کو بھی نوکری دے دی تو اس کا گھرانہ امیر سے امیر تر ہوگیا، ڈبل آمدنی ہوگئی، لیکن اس لڑکی کی جگہ جس مرد کو نوکری نہیں ملی اس کا گھرانہ تو اُجڑ گیا، اس کے چھوٹے چھوٹے بچے اور بوڑھے ماں باپ بھوکوں مررہے ہیں، یہ معاشرہ پر ظلم ہے، ورنہ اللہ تعالیٰ جو ارحم الراحمین ہیں اور سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم جو رحمۃ للعالمین ہیں وہ ضرور حکم دیتے کہ اپنی دوکانوں میں اور اپنے گھر میں ہر جگہ عورتوں کو ملازم رکھ لو، مگر اﷲ نے ان کو پردہ میں رکھا ہے۔

واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:4⃣1⃣1⃣

بیوی کو سرکاری نوکری کرنے پر مجبور کرنا اور حلیہ بگاڑنے کی دھمکی دینا؟
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ایک تعلیم یافتہ خاتون کو اگر اُس کا شوہر سرکاری نوکری کرنے پر مجبور کرے، اور اُس کے منع کرنے پر ظلم وزیادتی کرے، اور نوکری کے امتحان میں پاس نہ ہونے پر حلیہ بگاڑنے تک کی دھمکی دے، تو ایسی حالت میں اُس خاتون کو کیا کرنا چاہئے؟ حالاںکہ وہ خاتون نوکری کرنے کی بالکل نہیں رکھتی؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: شوہر کی طرف سے عورت کو سرکاری نوکری کرنے پر مجبور کرنا قطعاً جائز نہیں ، اگر عورت اِس بارے میں اُس کا حکم ماننے سے انکار کردے تو عورت پر کوئی گناہ نہ ہوگا، عورت کے نان نفقہ کی ذمہ داری شوہر پر ہے، جب کہ شوہر کے اِخراجات کی کوئی ذمہ داری عورت پر نہیں ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند ۶؍۴۱۸)
قال اللّٰہ تعالیٰ: {فَاِنْ خِفْتُمْ اَلاَّ تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَۃً اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ ذٰلِکَ اَدْنَی اَلاَّ تَعُوْلُوْا} [النساء، جزء آیت: ۳]
وفي الدر المختار: یجب ظاہر الآیۃ أنہ فرض أن یعدل، أي أن لا یجوز فیہ أي في القسم بالتسویۃ، وفي الملبوس والمأکول۔ (شامي ۳؍۳۷۷ زکریا)
قال في الدر المختار ناقلاً عن النہر: والذي علیہ العمل في دیارنا لایسافر بہا جبرًا علیہا، وعلیہ الفتویٰ۔ (شامي ۳؍۲۹۴ زکریا)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:5⃣1⃣1⃣

مسلم فنڈ کی نوکری کا حکم؟
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: میں نے بی اے اور ادیب کامل تک تعلیم پائی ہے، اور حافظ قرآن ہوں، شادی شدہ ہوں، اور والدین کی شرکت میں رہتا ہوں، میرے والد سبزی کا کام کرتے ہیں، اور تھوک کا کام بھی کرتے ہیں، اور تقریباً ۴-۵؍ہزار روپیہ ماہانہ کمالیتے ہیں، میرے ایک بھائی مسجد میں امامت ومؤذن کا کام انجام دیتے ہیں، اور ۶؍سو روپیہ کمالیتے ہیں، میں مسلم فنڈ میں تقریباً تین سال سے ملازمت کرتا ہوں، اور اب ۱۴۰۰؍روپیہ بطور ملازمت ملتے ہیں، تو کیا مسلمانوں کے لئے یہ نوکری جائز نہیں ہے، ہمارے درمیان یہ بحث ومباحثہ کی بات بنی ہوئی ہے کہ نوکری جائز ہے یا نہیں؟ کسی صورت میں اور کس کس کے لئے ملازمت جائز ہے؟ ایک حدیث ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ جس نے ایک لقمہ بھی حرام کھایا پیا، اس کی کوئی دعا وعبادت مقبول نہیں ہوتی، تو اگر یہ نوکری ہمارے لئے ناجائز ہوئی اور ہم یہ روپیہ کھاچکے ہیں، تو کیا کریں؟ کیا اس کا کوئی کارکن اور عہدہ دار ہونا بھی جائز نہیں ہے،کیوں؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق:آپ کے یہاں کے مسلم فنڈ کا کاروبار اگر اکابر کے مقرر کردہ طریقہ پر فارم کی بیع وشراء کے ذریعہ ہوتا ہے، اور اس میں سودی رقم شامل نہیں ہوتی، تو اس کی ملازمت اور رکنیت وغیرہ میں کوئی مضائقہ نہیں، اور اگر سارا کاروباری سودی ہے، تو اس کا حکم بینک جیسا ہے، بغیر شدید ضرورت کے اس کی ملازمت کی اجازت نہ ہوگی، تحقیق کرکے سوال معلوم کریں۔

عن جابر بن عبد اللّٰہ رضي اللّٰہ عنہ قال: لعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم آکل الربوا ومؤکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال: ہم سواء۔ (صحیح مسلم ۲؍۷۲ رقم: ۱۵۹۸، سنن الترمذي ۱؍۲۲۹ رقم: ۱۲۰۶، مشکاۃ المصابیح، البیوع / باب الربا ۲۴۴، مرقاۃ المفاتیح ۶؍۴۳ رقم: ۲۸۰۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
قال الخطابي: سوّی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بین اٰکل الربا وموکلہ، إذ کل لا یتوصل إلی أکلہ إلا بمعاونتہٖ ومشارکتہ إیاہ، فہما شریکان في الإثم کما کانا شریکین في الفعل … ’’وکاتبہ وشاہدیہ‘‘ قال النووي: فیہ تصریح بتحریم کتابۃ المتراتبین، والشہادۃ علیہما، وبتحریم الإعانۃ علی الباطل۔ (مرقاۃ المفاتیح، کتاب البیوع / باب الربا ۶؍۵۱ رشیدیۃ، ۶؍۵۹ المکتبۃ الأشرفیۃ دیوبند)
قولہ: لعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اٰکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال: ہم سواء۔ ہٰذا تصریح بتحریم کتابۃ المبایعۃ … وفیہ تحریم الإعانۃ علی الباطل۔ (شرح النووي علی صحیح مسلم، کتاب المساقات والمزارعۃ / باب الربا ۲؍۲۸، مرقاۃ المفاتیح ۶؍۵۹ المکتبۃ الأشرفیۃ دیوبند)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

محمد امیر۔۔۔۔۔

دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔

جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
جواب نمبر:6⃣1⃣1⃣

نوکری کے لئے رشوت دینے اور لینے والے کا شرعی حکم

سوال:
رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں، لیکن بعض معاشرتی بُرائیوں کے پیشِ نظر رشوت لینے والا خود مختار ہوتا ہے اور زبردستی رشوت طلب کرتا ہے، اور رشوت دینے والا، دینے پر مجبور ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ انکار کرتا ہے تو اس کا کام روک دیا جاتا ہے، کیونکہ بعض کام ہیں جس کے بغیر اس معاشرے میں نہیں رہ سکتا۔ اور بعض لوگ نوکریاں دِلانے کے لئے بھی رشوت لیتے ہیں، اور کیا نوکری حاصل کرنے والا شخص جو رشوت دے کر نوکری حاصل کرتا ہے تو کیا اس کا کمایا ہوا رزق حلال ہوگا؟ کیونکہ ایسا شخص بھی خوشی سے رشوت نہیں دیتا، تو ان حالات میں لینے والا اور رشوت دینے والا ان دونوں کے لئے کیا حکم ہے؟

جواب:
رشوت لینے والا تو ہر حال میں ”فی النار“ کا مصداق ہے، اور رشوت دینے والے کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ دفعِ ظلم کے لئے رشوت دی جائے تو اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ موٴاخذہ نہیں فرمائیں گے۔ رشوت دے کر جو نوکری حاصل کی گئی ہو اس میں یہ تفصیل ہے کہ اگر یہ شخص اس ملازمت کا اہل ہے اور جو کام اس کے سپرد کیا گیا ہے اسے ٹھیک ٹھیک انجام دیتا ہے تو اس کی تنخواہ حلال ہے، (گو رشوت کا وبال ہوگا)، اور اگر وہ اس کام کا اہل ہی نہیں تو تنخواہ بھی حلال نہیں۔

دفعِ ظلم کے لئے رشوت کا جواز

سوال:
آپ نے ایک جواب میں لکھا ہے کہ دفعِ مضرّت کے لئے رشوت دینا جائز ہے، حالانکہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں ملعون ہیں، پھر آپ نے کیوں جواز کا قول فرمایا ہے؟

جواب:
رشوت کے بارے میں جناب نے مجھ پر جو اعتراض کیا تھا، میں نے اعترافِ شکست کے ساتھ اس بحث کو ختم کردینا چاہا تھا، لیکن آنجناب نے اس کو بھی محسوس فرمایا، اس لئے مختصراً پھر عرض کرتا ہوں کہ اگر اس سے شفا نہ ہو تو سمجھ لیا جائے کہ میں اس سے زیادہ عرض کرنے سے معذور ہوں۔

جناب کا یہ ارشاد بجا ہے کہ رشوت قطعی حرام ہے، خدا اور رسول نے راشی اور مرتشی دونوں پر لعنت کی ہے، اور اس پر دوزخ کی وعید سنائی ہے۔ لیکن جناب کو معلوم ہے کہ اضطرار کی حالت میں مردار کی بھی اجازت دے دی جاتی ہے، کچھ یہی نوعیت رشوت دینے کی ہے۔ ایک شخص کسی ظالم خونخوار کے حوالے ہے، وہ ظلم دفع کرنے کے لئے رشوت دیتا ہے، فقہائے اُمت اس کے بارے میں فرماتے ہیں کہ: ”اُمید ہے کہ اس پر موٴاخذہ نہ ہوگا“ اور یہی میں نے لکھا تھا۔ ظاہر ہے کہ اس پر عام حالات کا قانون نافذ نہیں ہوسکتا، اس لئے رشوت لینا تو ہر حال میں حرام ہے اور گناہِ کبیرہ ہے، اور رشوت دینے کی دو صورتیں ہیں: ایک یہ کہ جلبِ منفعت کے لئے رشوت دے، یہ حرام ہے، اور یہی مصداق ہے ان احادیث کا جن میں رشوت دینے پر وعید آئی ہے۔ اور دُوسری صورت یہ کہ دفعِ ظلم کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہو، اس کے بارے میں فقہاء فرماتے ہیں کہ: ”اُمید ہے کہ موٴاخذہ نہ ہوگا“، اس صورت پر جناب کا یہ فرمانا کہ: ”میں اللہ اور رسول کے مقابلے میں فقہاء کی تقلید پر زور دے رہا ہوں“ بہت ہی افسوس ناک الزام ہے۔ اسی لئے میں نے لکھا کہ: ”آپ ماشاء اللہ خود ”مجتہد“ ہیں، مجتہد کے مقابلے میں مقلد بے چارہ کیا کرسکتا ہے؟“ آپ کا یہ فرمانا کہ: ”عوام علمائے کرام پر اعتماد کرتے ہیں، مگر ان میں خلوص چاہئے“ بجا ہے، لیکن جناب نے تو بے اعتمادی کی بات کی تھی، جس پر مجھے اعترافِ شکست کرنا پڑا۔


واللہ اعلم

محمد امیر۔۔۔

مستفاد:آپ کے مسائل اور انکا حل۔


دینی مسائل کو عام کرنا صدقئہ جاریہ ہے۔


جمع شدہ فتاوی
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail