ISLAM WITH EMAN
1.49K subscribers
779 photos
30 videos
3 files
3.03K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌴 کھجور کے طبی فوائد 🌴

کھجور کو سپرفوڈ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ہزاروں برس سے یہ صحت بخش میوہ انسانیت کا دوست رہا ہے اور اب سائنسی تحقیق سے اس کے مزید ایسےفوائد سامنے آئے ہیں جن سے ہم ناواقف تھے۔

اپنے اندر غذائی حراروں سے مالامال کھجور پورے دن توانائی فراہم کرتی ہے اور اب بھی دنیا کے کئی معاشروں میں روزانہ کے معمولات میں شامل ہے۔ اس میں مفید شکریات، وٹامن اے ، وٹامن بے اور سکس بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیئم، تانبے، سلفر اور میگنیشیئم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم کھجور کھانے کے چند اہم فوائد یہ ہیں۔

🔹 فطری پیدائشی عمل میں مددگار
جو مائیں دورانِ حمل کھجور کھانے کو معمول بنالیں ان میں فطری طریقے سے زچگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھجور میں کئی اقسام کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو اس عمل میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کیمیائی اجزا بچے کی پیدائش کے دوران آکسی ٹائسن کی ضرورت کم کرتی ہے۔

🔹 دماغی ٹانک
کھجور میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں۔ دماغ میں پیدا ہونے والا سوزشی کیمیکل، انٹرلیوکِن نہ صرف دماغ کے لیے مضر ہوتا ہے بلکہ یہ تناؤ کی وجہ بھی بنتا ہے۔ کھجور میں شامل اہم اجزا انٹرلیوکن اور دیگر مضر سائٹوکِن کا قلع قمع کرتے ہیں۔

🔹 ذیابیطس میں مفید
کھجوریں انسانی جسم میں جاکر انسولین کے افراز کو بڑھاتی ہیں اور اس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی دور ہوجاتا ہے۔ باقاعدہ کھجور کھانے سے آپ ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں اور اسے احتیاطی (پریوینٹو) طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

🔹 گردوں کی محافظ
ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کھجور گردوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ کھجوروں میں موجود کچھ اجزا خون میں کریٹینائن کو کم کرتے ہیں جن کی بڑھی ہوئی مقدار گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

🔹 تولیدی قوت میں اضافہ
کھجور میں جابجا مفید کیمیکل اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جو مادہ منویہ میں اسپرم کی تعداد بڑھاتے ہیں۔ اس میں موجود کئی اہم فلے وینوئڈز اور امائنو ایسڈ مردانہ قوت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

🔹 ہڈیوں کی صحت
جیسا کہ ہم نے اوپر بیان کیا ہے کہ کھجور میں سیلینیئم، مینگنیز، میگنیشیئم اور تانبا وغیرہ بہت پایا جاتا ہے۔ اس سے ہڈیوں کی بڑھوتری اور مضبوطی بڑھتی ہے۔ اگرآپ کی ہڈیاں کمزور ہیں تو کھجور ضرور کھائیں کیونکہ یہ ہڈیوں کا بہترین ٹانک ہے۔

🔹 جلد کے لیے مفید
کھجور میں وٹامن سی اور ڈی سمیت کئی اہم وٹامن پائے جاتے ہیں جو جلد کو بہتر بناتے ہیں اور اس کی تابانی بڑھاتے ہیں۔ وٹامن سی اور ڈی ویسے بھی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن یہاں یہ جلد کی لچک بڑھاتے ہیں۔

🔹 صحتِ معدہ
کھجوروں میں فائبر کی وسیع مقدار پائی جاتی ہے اور یہ قبض دور کرکے نظامِ ہاضمہ کو قوی بناتی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/3398
ISLAM WITH EMAN
🔷 کچھ چیزیں تمام بیماریوں کا علاج 🔷

■ شھد
امام علی علیہ السلام:
َ الْعَسَلُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ وَ لَا دَاءَ فِيهِ يُقِلُّ الْبَلْغَمَ وَ يَجْلُو الْقَلْب‏۔(1)
ترجمہ:
شھد تمام بیماریوں کا علاج ہے اور اس میں کوئی بیماری نہیں ہے. بلغم کو کم کرتا ہے اور دل کو روشن کرتا ہے.

■ دودھ
امام علی علیہ السلام:
َ حَسْوُ اللَّبَنِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاء۔(2)
ترجمہ:
دودھ پینا سوائے موت کے تمام بیماریوں کا علاج ہے.

■ کلونجی
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم:
فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام‏۔(3)
ترجمہ:
کلونجی میں تمام بیماریوں کا علاج ہے سوائے موت کے.

■ اجوائن
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم:
الثُّفَّاءُ دَوَاءٌ لِكُلِّ دَاءٍ وَ لَمْ يُدَاوَ الْوَرَمُ وَ الضَّرَبَانُ بِمِثْلِه‏۔(4)
ترجمہ:
اجوائن تمام بیماریوں کا علاج ہے ورم اور سوجن کا اس سے بہتر کوئی علاج نہیں.

■ سنا
رسول خدا صلی الله عليه و آلہ وسلم:
«تَدَاوَوْا بِالسَّنَا، فَإِنَّهُ لَوْ كَانَ شَيْ‏ءٌ يَرُدُّ الْمَوْتَ لَرَدَّهُ السَّنَا»۔(5)
ترجمہ:
سنا کے ساتھ علاج کیجئے کیونکہ اگر کوئی چیز موت کو پلٹا سکتی ہوتی تو وہ سنا ہی ہے.

■ ھلیلہ سیاہ
رسول اکرم صلی الله عليه و آلہ وسلم:
وَ قَالَ ص: عَلَيْكُمْ بِالْإِهْلِيلَجِ الْأَسْوَدِ فَإِنَّهُ مِنْ شَجَرَةِ الْجَنَّةِ وَ طَعْمُهُ مِنْهُ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ:۔(6)
ترجمہ:
ھلیلہ سیاہ سے ضرور استفادہ کرو، یہ جنت کے درختوں اور اس کے ذائقے میں سے ہے. اور اس میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے.

■ جو کی روٹی
ابی الحسن علیہ السلام:
فَضْلُ خُبْزِ الشَّعِيرِ عَلَى الْبُرِّ كَفَضْلِنَا عَلَى النَّاسِ وَ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَ قَدْ دَعَا لِأَكْلِ الشَّعِيرِ وَ بَارَكَ عَلَيْهِ وَ مَا دَخَلَ جَوْفاً إِلَّا وَ أَخْرَجَ كُلَّ دَاءٍ فِيه‏۔(7)
ترجمہ:
جو کی روٹی کی فضیلت گندم کی روٹی پر ایسے ہی ہے جیسے ہماری فضیلت لوگوں پر...... یہ پیٹ میں داخل نہیں ہوتی ہے مگر یہ کہ پیٹ سے تمام بیماریوں کو نکال دیتی ہے.

■ کاسنی
امام رضا علیہ السلام:
ُالْهِنْدَبَاءُ شِفَاءٌ مِنْ أَلْفِ دَاءٍ مَا مِنْ دَاءٍ فِي جَوْفِ ابْنِ آدَمَ إِلَّا قَمَعَهُ الْهِنْدَبَاء۔(8)
ترجمہ:
کاسنی کھانا تمام بیماریوں کا علاج ہے. ابن آدم کے پیٹ میں جو بھی بیماری ہو کاسنی اس کو جڑ سے نکال دیتی ہے.

■ کجھور
امیر المؤمنین علی علیہ السلام:
كُلُوا التَّمْرَ فَإِنَّ فِيهِ شِفَاءً مِنَ الْأَدْوَاءِ۔(9)
ترجمہ:
کجھور کھاؤ کیونکہ اس میں بیماریوں سے علاج موجود ہے.

■ گنے کی شکر
امام موسی کاظم علیہ السلام:
ُ مَنْ أَخَذَ سُكَّرَتَيْنِ عِنْدَ النَّوْمِ كَانَتْ لَهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّام‏۔(10)
ترجمہ:
جو بھی شکر کے دو ٹکڑے سوتے وقت کھائے اس کے لئے سوائے موت کے ہر بیماری سے شفاء ہے.

■ بینگن
امام جعفر صادق علیہ السلام:
كُلُوا الْبَاذَنْجَانَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّاءَ وَ لَا دَاءَ لَهُ.(11)
ترجمہ:
بینگن کھاؤ کیونکہ ہر بیماری کو دور کرتا ہے اور اس کی وجہ سے کوئی بیماری نہیں ہے.

■ چقندر کے پتے
امام رضا علیہ السلام:
يَا أَحْمَدُ كَيْفَ شَهْوَتُكَ لِلْبَقْلِ فَقُلْتُ إِنِّي لَأَشْتَهِي عَامَّتَهُ قَالَ فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ فَعَلَيْكَ بِالسِّلْقِ فَإِنَّهُ يَنْبُتُ عَلَى شَاطِئِ الْفِرْدَوْسِ وَ فِيهِ شِفَاءٌ مِنَ الْأَدْوَاء۔(12)
ترجمہ:
اے احمد! سالاد سے دلچسپی کیسی ہے. میں نے کہا سب کو پسند کرتا ہوں. فرمایا: اگر ایسا ہے تو چقندر (پتے) لازمی استفادہ کریں. جنت کے کنارے پر اگتے ہیں اور اس میں بیماریوں سے شفاء۔ ہے.

■ دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑے
امام جعفر صادق علیہ السلام:
كُلُوا مَا يَسْقُطُ مِنَ الْخِوَانِ فَإِنَّهُ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ بِإِذْنِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَشْفِيَ بِهِ.(13)
ترجمہ:
دستر خوان سے گرے ہوئے ٹکڑوں کو کھاؤ. کیونکہ ان میں الله کے اذن سے ہر بیماری سے شفاء ہے اس شخص کے لیے جو اس سے شفاء چاہتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 حوالہ جات
1۔ مکارم الأخلاق، ص166۔
2۔ الخصال، ج2، ص636۔
3۔ طب الآئمه، ص51۔
4۔ مکارم الأخلاق، ص191۔
5۔ قرب الإسناد، ص110، ح 379.
6۔ مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج‏16، ص450۔
7۔ الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏6، ص304.
8۔ الكافي (ط - الإسلامية) ج‏6، ص362۔
9۔ المحاسن، ج‏2، ص528۔
10۔ مكارم الأخلاق، ص167۔
11۔ الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏6، ص373۔
12۔ المحاسن، ج‏2، ص519.
13۔ الكافي (ط - الإسلامية)، ج‏6، ص299۔

https://t.me/islamwitheman/2189
ISLAM WITH EMAN
🌺 اصحابِ امام زمانہؑ کے کتنے گروہ 🌺

امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے اصحاب چار گروہ میں تقسیم ہوتے ہیں۔

1️⃣ اوتاد
ایسے لوگ ہیں جو چشم زدن کے لئے بھی اللہ سے غافل نہیں ہوتے اور مال دنیا کی تلاش نہیں کرتے سوائے اس کے جو روزی ان کے نصیب میں ہے اور جو خطا اور غلطیاں دوسرے لوگوں سے ہوتی ہے وہ ان سے بچے رہتے ہیں اور ان میں عصمت کی شرط نہیں ہے کہ جو انبیاء کی شرطوں میں سے ہے، یہ گروہ براہ راست حضرت مہدی علیہ السلام سے رابطہ میں ہے۔

2️⃣ ابدال
ابدال اوتاد سے ایک درجے نیچے ہیں، بعض اوقات ممکن ہے وہ یاد خدا سے غافل ہو جائیں، لیکن وہ فوراً تنبیہ کی وجہ سے غفلت کو خود سے دور کر لیتے ہیں اور وہ کبھی جان بوجھ کر گناہ نہیں کرتے۔

3️⃣ نجباء
نجباء ابدال کے بعد والے درجے میں ہیں اور دو واسطوں (اوتاد اور ابدال) کے ذریعہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے رابطہ میں ہوتے ہیں۔

4️⃣ صلحاء
ایسے متقی اور پرہیزگار لوگ ہیں کہ جن میں عدل و انصاف کی صفت پائی جاتی ہے لیکن بعض اوقات ان سے خطا و غلطی سرزد ہونے کا امکان ہوتا ہے لیکن وہ فوراً استغفار کر لیتے ہیں اور اپنے کیئے پر نادم ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: "جو لوگ پرہیزگار ہیں جب انہیں کوئی شیطانی خیال چھو بھی جائے تو وہ چوکنے ہو جاتے ہیں اور یادِ الٰہی میں لگ جاتے ہیں اور ان کی بصیرت تازہ ہو جاتی ہے"۔(اعراف، 201)

🔶️ صلحاء تین واسطوں سے حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے رابطہ میں ہوتے ہیں۔

☝️ اگر اوتاد میں سے کوئی ایک کم ہو جائے تو ابدال میں سے کوئی ان کی جگہ لے لیتا ہے اور ابدال کی جگہ نجباء میں سے کوئی لے لیتا ہے اور نجباء کی جگہ صلحاء میں سے کوئی ایک لے لیتا ہے، اور جب بھی صلحاء میں سے کوئی کم ہوتا ہے تو جو لوگ اس لائق ہیں کہ صلحاء کی جگہ لے سکیں وہ ان کی جگہ کو پر کرتے ہیں۔

📚 حوالہ جات
مصباح کفعمى،ص 704.
بحار الانوار،ج 53،ص 301.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 امام العصر والزمانؑ عج کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 ولادت باسعادت امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3282

🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
https://t.me/islamwitheman/3292

🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
https://t.me/islamwitheman/3293

🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3294

🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
https://t.me/islamwitheman/3295

🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
https://t.me/islamwitheman/3296

🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
https://t.me/islamwitheman/3297

🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
https://t.me/islamwitheman/3298

🌹 اطاعتِ امامؑ
https://t.me/islamwitheman/3299

🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3300

🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
https://t.me/islamwitheman/3301

🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
https://t.me/islamwitheman/3302

🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3303

🌹 امامؑ کی اطاعت
https://t.me/islamwitheman/3304

🌹 منتظرینِ إمامؑ
https://t.me/islamwitheman/3305

🌹 امام العصر عج سے رجوع
https://t.me/islamwitheman/3306

🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
https://t.me/islamwitheman/3307

🕌 نماز امام زمان عج
https://t.me/islamwitheman/3308

🌹 جناب نرجس خاتونؑ
https://t.me/islamwitheman/3309

🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
https://t.me/islamwitheman/3312

🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3313

🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
https://t.me/islamwitheman/3314

🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
https://t.me/islamwitheman/3315

🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
https://t.me/islamwitheman/3316

👈 شلمغانی کون ہے؟
https://t.me/islamwitheman/3319

🌺 اصحابِ امام زمانہؑ کے کتنے گروہ
https://t.me/islamwitheman/4706

🔷 "خیر" کیا ہے۔؟
https://t.me/islamwitheman/5052
ISLAM WITH EMAN
🌷 عورتوں کی بہترین صفات 🌷

امیرالمومنین علی علیہ السلام کی نظر میں عورتوں کی تین بہترین صفات ہیں:

1️⃣ غرور،
2️⃣ بزدلی،
3️⃣ کنجوسی۔

♥️ عورت جب مغرور ہو گی تو وہ کسی کو اپنے نفس پر قابو نہ دے گی۔
(جب عورت متکبر ہو تو گفتار اور رفتار میں اپنے شوہر کے علاوہ کسی بھی مرد سے لطیف اور مہربانی سے بات نہیں کرے گی اور اپنے آپ کو کسی غیر مرد کے سامنے نہیں جھکائے گی۔)

✊️ کنجوس ہوگی تو اپنے اور شوہر کے مال کی حفاظت کرے گی۔
(یعنی اپنے اور شوہر کے مال کو بغیر کسی وجہ اور فضول کاموں میں خرچ نہیں کرے گی۔)

👈 اور بزدل ہوگی تو وہ ہر اس چیز سے ڈرے گی جو پیش آئے گی۔
(یعنی وہ ہر اس چیز سے دور رہے گی جس کا اسے خوف ہو کہ یہ چیز اس کے اور شوہر کے درمیان دوری کا سبب بن سکتی ہے۔)

📚 نہج البلاغه، حکمت234۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 8 مارچ یوم خواتین کے متعلق پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/3064

🔷 اسکارف
http://t.me/islamwitheman/151

🔷 حوا کی بیٹی
https://t.me/islamwitheman/362

🔷 مردوں کے حقوق
https://t.me/islamwitheman/413

🔷 عورت کی آزادی
https://t.me/islamwitheman/412

🔷 دو قسم کی عورتیں
https://t.me/islamwitheman/2207

🌸 پردے کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2227

🌹 عفت و پاکدامنی
http://t.me/islamwitheman/2550

🌹 حضرت فاطمہؑ اور حجاب
http://t.me/islamwitheman/2578

🌸 حجاب کے متعلق روایات
http://t.me/islamwitheman/2714

🔷 پردہ اور آزادی
https://t.me/islamwitheman/2909

🔷 عورت کا پردہ کرنا ناگزیر ہے
https://t.me/islamwitheman/2931

🌹 عورت
https://t.me/islamwitheman/3065

🌹 اسلام عورت کا محافظ
https://t.me/islamwitheman/3066

🔷 میرا جسم میری مرضی
https://t.me/islamwitheman/3067

🔷 تیرا جسم تیری مرضی؟
https://t.me/islamwitheman/3068

🔷 عورت مارچ والیوں کو جواب
https://t.me/islamwitheman/3069

🔷 کھانا خود گرم کر لو
https://t.me/islamwitheman/3070

🔷 نوجوان لڑکیوں کے نام پیغام
https://t.me/islamwitheman/3071

🔷 میرا ہمسفر ہی میری ڈھال
https://t.me/islamwitheman/4154

🌹 عورتوں پر پابندیاں لگانے کی وجہ
https://t.me/islamwitheman/4157

🌷 عورتوں کی بہترین صفات
https://t.me/islamwitheman/4707

🎅 بھینس بری پھنسی
https://t.me/islamwitheman/4710

🔷 جسم اللہ کی امانت
https://t.me/islamwitheman/5308
ISLAM WITH EMAN
🎅 المیہ 🎅

تنخواہ والے دن دفتر میں کام کرنے والے بابو کو جب تنخواہ ملی تو وہ اپنی تنخواہ وصول کر کے دفتر سے چھٹی کر کے نکلا اور گھر جانے کے لیے مسافروں سے بھری بس میں سوار ہو گیا۔

اسی بس میں ایک جیب کترا تھا جس نے اس کی جیب مار کر ساری تنخواہ اڑا لی۔

جب بس کنڈیکٹر نے ٹکٹ کے لیے پیسوں کا پوچھا تو بابو نے جیب میں ہاتھ ڈالا تو جیب کو خالی پا کر اس شریف شخص کا چہرہ ندامت کے مارے سرخ ہو گیا اور زبان لڑکھڑانے لگی۔

بس کنڈیکٹر نے اسے طنزیہ انداز میں کہا
"بلا ٹکٹ سفر کرنے پر تمھیں شرم آنی چاہیے، ظاہری حلیے سے دیکھنے میں تو تم معزز شخص لگتے ہو مگر تمھاری جیب میں پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے"۔

جیب کترا جو پاس ہی کھڑا تھا، اس نے کنڈیکٹر کے کندھے پر ہاتھ مارا اور کنڈیکٹر سے کہا:
"میرے بھائی، اس شریف شخص کا تمسخر اڑانا بند کرو، اس کے ٹکٹ کی قیمت میں ادا کروں گا"۔

یہ سن کر بابو نے خدا کا شکر ادا کیا اور مسکرا کر جیب کترے سے کہا:
"خدا آپ کو خوش رکھے اور آپ جیسے لوگوں کے کاروبار میں خوب ترقی دے کیونکہ آپ جیسے ہی معاشرے کے حقیقی ہمدرد لوگ ہیں جو مصیبت میں مبتلا لوگوں کا خیال رکھتے ہیں۔"

کسی اجنبی پر مہربانی کا یہ منظر دیکھ کر بس کے مسافر بھی اس چور کے اعلیٰ اخلاق کی تعریف کرنے کے ساتھ اُس کے لیے دعا کرنے لگے کہ خُدا اس مہربان شخص کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے اور اُس جیسے لوگوں کا معاشرے میں اضافہ ہو۔

🔘 کہیں ایسا تو نہیں کہ آج کل ہم اپنے اردگرد ہر جگہ جتنے بھی چور اچکے دیکھتے ہیں یہ سب ہماری لاعلمی میں کی گئی دعاؤں کا نتیجہ ہوں کیونکہ چوروں کی تعداد میں خوب اضافہ ہوا ہے اور اب وہ چوری بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہم سے شکریہ اور تعریف بھی وصول کرتے ہیں۔

چور ترقی کرتے کرتے کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں اور ہم ابھی تک بس میں کھڑے لٹ رہے ہیں اور چوروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی ترقی کے لیے دل سے دعائیں بھی مانگ رہے ہیں!!"

پاکستان کا المیہ

🤔🤡🤔

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
🔷 ڈپریشن والی غذائیں 🔷

جنک فوڈ کا استعمال آپ کے جسمانی وزن میں اضافے کا باعث ہی نہیں بنتا بلکہ ڈپریشن کا شکار بھی کر سکتا ہے۔

یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل آف Affective Disorders میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، چپس، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

اس تحقیق میں 2572 افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی اور طرز زندگی کی عادات کی تفصیلات جمع کی گئی تھیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن کی تشخیص کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے اعتراف کیا کہ تحقیق کے نتائج لوگوں کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات پر مبنی ہیں اور کلینیکل ٹرائل نہیں ہوا، تو اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل جولائی 2022 میں یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے بالخصوص درمیانی عمر کے افراد کے لیے۔

اس تحقیق میں 2700 سے زیادہ افراد کو شامل کرکے ان کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی، زیتون کے تیل، پھلوں، سبزیوں اور گریوں پر مشتمل غذا کو معمول بنانے سے عمر کے ساتھ آنے والی دماغی تنزلی اور ڈیمینشیا جیسے امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4604
ISLAM WITH EMAN
🎅 بھینس بری پھنسی۔🎅

بابا کھیت میں بھینس کو جوت کر ہل چلا رہا تھا اور چھپر میں بیل صاحب آرام فرما رہے تھے۔ کسی سیانے کا گزر ہوا۔ اُس نے بابا جی سے پوچھا: یہ کیا تماشہ ہے؟ تم نے بیل کو چھپر کے نیچے باندھ رکھا ہے اور بھینس کو ہل میں جوتا ہوا ہے۔

بابا جی نے کہا: یہ بی بی شہر سے آئی ہے۔ اِس کی سہیلیوں نے اِسے سمجھا کربھیجا تھا کہ دیہات میں مادہ جنس کو حقوق پورے نہیں ملتے لہٰذا تم پہلے ہی دن اپنے مالک سے اپنے حقوق کی بات کرنا۔ اِس نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے بیل کے برابر حقوق چاہییں۔ میں نے کہا کہ بیل تو ہل جوتتا ہے۔ اِس نے کہا کہ میں گھر میں قید ہوکر نہیں رہ سکتی۔ جو کام بیل کرتا ہے وہ میں بھی کرسکتی ہوں۔ میں نے اِسے ہل جوتنے پر لگا دیا۔ اب یہ خوشی خوشی کھیت میں بھی کام کرتی ہے اور دودھ بھی دیتی ہے۔ بیل کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں اِس لیے وہ سارا دن چھپر میں آرام کرتا ہے بلکہ بھینس کو مزید حقوق مانگنے پر اکساتا رہتا ہے۔۔

😂😄😁😄😁

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAAHTEN 🎅
🔷 نماز استسقاء 🔷

اِسْتِسْقاء، ایک دینی عمل ہے جس میں اللہ تعالی سے بارش طلب کی جاتی ہے۔ احادیث میں خشک سالی کے دوران استسقا اور اس کے لئے مذکور نماز اور دعاوں کی تاکید ہوئی ہے۔ روایات میں بھی بعض موارد آئے ہیں کہ جہاں پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ معصومینؑ نے استسقا (بارش کی طلب) کی ہے۔

دینی کتابوں میں استسقاء کے لئے مخصوص آداب ذکر ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک، قحط سالی کے دوران نماز استسقاء پڑھنا مستحب ہے۔ بہتر ہے کی اس نماز کے پڑھنے سے پہلے تین دن روزہ رکھیں اور تیسرے دن شہریوں کے ساتھ صحرا میں جائیں اور نماز استسقاء کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کے بعد گریہ و زاری کے ساتھ اللہ تعالٰی سے بارش کی درخواست کریں۔

🔹 نماز استسقاء کا طریقہ
استسقاء کے اجتماع میں جو نماز پڑھی جاتی ہے اسے نماز استسقاء کہا جاتا ہے۔ فقہا کے فتوے کے مطابق خشکسالی کے دوران اس نماز کا پڑھنا مستحب ہے۔[1] اگر جماعت کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔[2] نماز استسقاء دو رکعت ہے جس کی تکبیر اور قنوت نماز عیدین کی مانند ہیں۔ اور قنوت میں عید والی قنوت کے بجائے بارش کے لئے دعا کی جاتی ہے۔[3]

نماز کے بعد امام جماعت اپنی عبا کو الٹا کر کے کاندھے پر ڈال کر منبر پر چڑھتا ہے اور رو بقبلہ ہوکر سو مرتبہ بلند آواز سے تکبیر پڑھتا ہے۔ پھر دائیں جانب کے لوگوں کی طرف رخ کر کے سو مرتبہ سبحان‌اللہ پھر بائیں جانب کے لوگوں کی طرف رخ کر کے سو مرتبہ لاحَولَ وَ لا قُوَّۃَ إِلّا بِاللّہ پڑھتا ہے۔ پھر لوگوں کی طرف دیکھتا ہے اور سو مرتبہ الحمدللہ کا ورد کرتا ہے۔ پھر اپنے ہاتھوں کو بلند کر کے اللہ تعالی سے بارش کی دعا کرتا ہے اور لوگ بھی ان کے ساتھ ساتھ دعا کرتے ہیں۔ اس کے بعد خطبہ دیا جاتا ہے اور گریہ و زاری کیا جاتا ہے۔[4]

🔹 دیگر مستحبات
لوگ تین دن روزہ رکھتے ہیں اور تیسرے دن نماز پڑھنے گھر سے نکل کر صحرا کی طرف جاتے ہیں۔[5]
تیسرا دن پیر کا دن ہونا بہت اچھا ہے اگر ممکن نہ ہو تو پھر جمعے کا دن ہونا چاہیے۔[6]
بہتر یہ ہے کہ اس نماز کو مسجد میں نہ پڑھا جائے۔[7]
اس نماز میں اذان اور اقامت کے بدلے «اَلصَّلاۃ اّلصَّلاۃ»[8] کہا جاتا ہے۔
مستحب ہے کہ بچوں اور بوڑھوں کو بھی ساتھ صحرا میں لے جائیں۔[9] اور چھوٹے بچوں کو ان کی ماوں سے الگ کریں۔[10] صاحب جواہر کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے کا مقصد گریہ و زاری کے لئے ماحول بنانا ہے تاکہ اللہ کی رحمت اس طرف مبذول ہوسکے۔[11]

📚 حوالہ جات
1۔ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸؛ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۲۷.
2۔ علامہ حلی، تحریر احکام الشرعیہ، ۱۴۲۰ق، ج۱، ص۲۹۱؛ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸؛ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۴.
3۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۳۷؛ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸.
4۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۶-۱۴۸.
5۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۳۷؛ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸-۹۹.
6۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۰؛ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۸-۹۹.
7۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۱؛ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۹.
8۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۵۲.
9۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۲؛ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۹.
10۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۴؛ محقق حلی، شرایع‌الاسلام، ۱۴۰۸ق، ج۱، ص۹۹.
11۔ نجفی، جواہرالکلام، ۱۴۰۴ق، ج۱۲، ص۱۴۴.

https://t.me/islamwitheman/2750
ISLAM WITH EMAN
🔷 برگر کھانے کا طریقہ 🔷

برگر کو کیسے کھائیں کہ اسکے اندر کا سامان نہ گرے؟ جانیں زبردست طریقہ۔۔۔

ایک اچھا جوسی برگر کون پسند نہیں کرتا؟ فاسٹ فوڈ میں یہ سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ آپ کی پسند کی تقریباً ہر چیز ایک بائٹ کی دوری پر ہوتی ہے، برگرز میں آپ کو گوشت سمیت سبزیوں اور ساسز ایک ساتھ مل جاتے ہیں۔

لیکن ایک مشکل جو اکثر برگر کے شوقین افراد کو پیش آتی ہے وہ یہ کہ ان کے برگر کے اندر موجود چیزیں یا جسے ہم فلنگ کہتے ہیں (گوشت کی پیٹی،چیز سلائس، سبزی یا ساس) کھانے کے دوران گر جاتا ہے، یا اگر برگر کا سائز بڑا ہے تو اسے دو حصوں میں کرکے کھانا پڑتا ہے کیونکہ اتنا بڑا منہ کھولنا بھی مشکل ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے برگر کے اندر کی چیزیں بالکل نہیں گریں گی۔

🔹 برگر کو اُلٹا کرکے کھائیں:
کیا کبھی آپ نے اپنے برگر کو الٹا کرنے یا پلٹنے کا سوچا ہے؟ جی ہاں! اگر آپ نے ایسا کیا تو کافی فائدے میں رہیں گے کیونکہ اس سے برگر کی فلنگ بالکل نہیں گرے گی۔

آپ یہ آزما کر بھی دیکھ سکتے ہیں، برگر کو پلٹیں اور کھائیں اس سے آپ کی فلنگ نہیں گرے گی اور آپ آرام اور مزے سے برگر انجوائے کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کچھ طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ بغیر اندر کی چیزیں گرے برگر کھا سکتے ہیں۔

مثلاً اچھی طرح سے کاغذ یا ٹشو میں ریپ کر کے برگر کھائیں، چھوٹے چھوٹے بائٹ لیں یا اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس سے برگر کی فلنگ نہیں گرے گی۔

🔘 حضرت امام موسی کاظمؑ فرماتے ہیں:
زیادہ کھانے سے بچتے رہو کیوں کہ زیادہ کھانا دل کو سخت ،اعضاء و جوارع کو اطاعت کی ادائیگی میں سست اور کانوں کو وعظ و نصیحت سننے سے بہرا کردیتا ہے۔ (میزان الحکمت، ص،251)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4714
ISLAM WITH EMAN
🔷 گہری نیند لانے کا فوجی طریقہ 🔷

سائنسی طور پر تجربہ شدہ طریقہ جو آپ کو زیادہ پیداواری، مرکوز توجہ والا اور توانائی سے بھرپور بنانے میں مدد کرتا ہے۔

انکارپوریٹڈ نے رپورٹ کیا ہے کہ بنیادی تربیت میں ہر سپاہی صبح 5 بجے اٹھتا ہے اور رات 9 بجے بستر پر جاتا ہے۔ یہ ایک معمول ہے جو نیند کے نظم و ضبط کا داخلی نقطہ ہے۔ یہ ایک مشق ہوتی ہے جس کے ذریعہ نیند کو نظم و ضبط میں لانے کے لیے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مشق کے مطابق سویا جاتا ہے اور اس کی مسلسل پیروی کی جاتی ہے۔

تربیت اور حکمت عملی کے ماحول میں نیند کی منصوبہ بندی ایک بنیادی قائدانہ صلاحیت ہے۔ حالات بعض اوقات اس کے برخلاف کا حکم دے رہے ہوتے ہیں۔ ہر 24 گھنٹے میں سات سے نو گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہوتا ہے بصورت دیگر آسان کام بھی مشکل سے انجام پا سکتے ہیں۔

نیند کا نظم و ضبط کام، رشتوں، خاندان اور فارغ وقت کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اگر کسی کے پاس ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے بہت زیادہ توانائی نہیں ہے تو وہ ناکام ہو جائے گا یا کم از کم انہیں صحیح طریقے سے نہیں کر پائے گا۔ جب ایک شخص کو ہر رات کافی نیند نہیں آتی ہے تو یہ صورت اس شخص کی زندگی کے ہر پہلو میں کام کاج پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

سونے کے لیے ایک مخصوص وقت کا انتخاب کرنا اکثر کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ پہلے ایک مخصوص تاریخ کا انتخاب کیا جائے جس میں تمام ڈیوائسز چاہے ٹی وی، فون ہو یا کمپیوٹر، بند ہو جائیں اور پھر لائٹس بند کر دیں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ وقت طے کیا جائے تاکہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند حاصل کر سکے۔ مثال کے طور پر ایک شخص کو صبح 6 بجے اٹھنے کی ضرورت ہے تو بلاشبہ اسے جلد سے جلد سونے کے وقت کا انتخاب کرنا ہوگا کیونکہ جب تک وہ مکمل طور پر تھکا ہوا نہ ہو اسے فوراً نیند نہیں آئے گی۔

اگلا مرحلہ نیند کے بارے میں سوچنا یا سونے کی کوشش کرنا نہیں ہے بلکہ صرف آرام کرنا اور دماغ کو خاموشی سے بھٹکنے دینا ہے۔ اور اگر اسے سونے میں کافی وقت لگتا ہے تو کوئی بات نہیں۔ پھر وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اگلے دن درمیان میں کوئی نیند نہ لے تاکہ اگلے دن بھی اسی وقت سونے کے لیے تیار ہو جائے۔ یہ اس کا سونے کا وقت نہیں بلکہ بستر کی تیاری کا وقت سمجھا جائے گا۔ اس طرح وقت گزرنے کے ساتھ اس کا جسم اس وقت کو نیند کے لیے اپنانا شروع کر دے گا۔

🔹 فوجی طریقہ
آپ سونے کے لیے "فوجی طریقہ " کو بھی آزما سکتے ہیں۔ یہ دو منٹ کی پری فلائٹ روٹین ہے جو یو ایس نیول کالج نے پائلٹوں کو سونے میں مدد کے لیے وضع کیا تھا جس کے نتیجے میں چھ ہفتوں کے اندر 96 فیصد پائلٹ دو منٹ یا اس سے بھی کم میں سو گئے تھے۔ ان کے سونے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنی تھی چاہے وہ ایک بینچ پر بیٹھے ہوں، مشین گن کی فائرنگ کی ریکارڈنگ سن رہے ہوں اور صرف ایک کپ کافی پی رہے ہوں۔

1۔ چہرے کا مکمل سکون:
آہستہ اور گہرا سانس لیتے ہوئے آنکھیں بند کریں۔ اس کے بعد چہرے کے تمام پٹھے آہستہ آہستہ آرام دہ ہوتے ہیں۔ پیشانی کے پٹھوں سے شروع ہو کر جبڑوں اور گالوں سے ہوتے ہوئے۔ اس کے بعد منہ اور زبان آرام دہ ہو جاتی ہے۔

2۔ کندھے اور بازوؤں کو آرام دینا:
کسی بھی تناؤ سے چھٹکارا پانے اور چہرے اور گردن کے پٹھوں کو آرام دینے کے بعد ایسا محسوس ہونے لگتا ہے جیسے آدمی سیٹ یا بستر میں دھنس رہا ہو۔ پھر اپنے دائیں بازو کے اوپری حصے سے شروع کرتے ہوئے آہستہ آہستہ اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کو آرام دہ کرنا ہے۔ انہی اقدامات کو بائیں جانب دہرائیں۔ آہستہ اور گہرائی سے سانس لینے کے تسلسل کو مدنظر رکھیں۔

3۔ سینے میں آرام:
یہ آہستہ اور گہری سانس کے ذریعہ سے حاصل کیا جاتا ہے۔

4۔ ٹانگوں کو آرام دینا:
دائیں ران سے شروع ہو کر، پھر گھٹنے اور ٹخنے، پاؤں اور اس کی انگلیوں تک کو آرام دہ کرنا ہے ۔ پھر بائیں ٹانگ کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔

5۔ دماغ کو پرسکون کرنا :
کسی بھی چیز کے بارے میں نہ سوچنا مشکل ہے لیکن ہر رات ایک معمول پر قائم رہنے سے فائدہ ہوگا۔ سوچنے کی تکنیک کو ذہن میں ایک آرام دہ تصویر کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ اندھیرے میں آرام سے لیٹے ہوئے تصور کرنا۔ اس صورت میں کہ یہ کام نہیں کرتا ہے۔ فقرے "سوچنا نہیں ہے" کو 10 سیکنڈ تک دہرایا جا سکتا ہے۔

آخر میں یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ نظم و ضبط کے ساتھ مشق کامیابی کے حصول کی کلید ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4608
ISLAM WITH EMAN
🔷 نیند لانے کے لیے 7 کام 🔷

اگر آپ کو بھی دیر تک نیند نہیں آتی تو یہ 7 کام کریں۔

نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو بھی رات کو دیر تک نیند نہیں آتی اور آپ بستر پر پڑے کروٹیں بدلتے رہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ ویب سائٹ ’ہیلتھ ڈاٹ کام‘ کے مطابق ماہرین نے 7 ایسے کام بتائے ہیں جو ان لوگوں کو کرنے چاہئیں جنہیں نیند نہیں آتی۔

ماہرین کے مطابق ایسے لوگوں کو اپنے ایسے کاموں کی فہرست بنانی چاہیے جو وہ مستقبل میں کرنا چاہتے ہیں۔ 2017ء میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ایسے کاموں کی فہرست بنانے سے لوگوں کی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے ان کا دماغ پرسکون ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے 5 منٹ کے لیے اگلے دن کے کاموں کی فہرست ترتیب دینا بھی نیند کے حصول کے لیے بہترین عمل ہے۔

ویک فاریسٹ بیپٹسٹ میڈیکل سنٹر میں نیورالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کارمیک او ڈونوین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو بستر میں نیند نہیں آ رہی تو کروٹیں بدلتے رہنے کی بجائے بستر سے نکل جانا بہتر ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ نے اپنے دماغ کی بیڈروم اور بستر میں جاگتے رہتے کی تربیت کر دی ہو۔ کوشش کریں، بستر میں جانے کے بعد جاگتے رہنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔اگر آپ بستر میں جانے کے 20 سے 30 منٹ بعد بھی جاگ رہے ہیں تو بستر سے نکل جائیں اور کوئی اور کام کریں اور جب نیند محسوس ہو، تبھی بستر میں واپس جائیں۔ اس طرح آپ کا دماغ سیکھ جائے گا کہ جونہی آپ بستر میں جائیں، آپ کو سونا ہے۔

چونکہ موبائل فون یا کوئی اور ڈیوائس استعمال کرنے سے نیند اڑ جاتی ہے، چنانچہ سونے سے قبل کوئی ڈیوائس استعمال کرنے کی بجائے کتاب پڑھیں۔ تاہم جان ہاپکنز میڈیسن کے مطابق بستر میں 20 منٹ سے زیادہ دیر کتاب مت پڑھیں۔ اگر 20 منٹ کتاب پڑھنے کے بعد بھی آپ کو نیند نہیں آ رہی تو بستر سے نکل جائیں اور کسی اور جگہ بیٹھ کر کتاب پڑھیں۔

اگر آپ کتاب نہیں پڑھنا چاہتے تو آج کے زمانے میں پوڈ کاسٹ سننا اس کا بہترین متبادل ہو سکتا ہے۔ اس طرح آپ سکرین کی روشنی سے بھی محفوظ رہتے ہیں اور آپ کی آنکھیں بھی نہیں تھکتیں۔ سونے سے قبل اپنی پسند کے موضوع پر پوڈ کاسٹ تلاش کریں اور اسے سننا شروع کر دیں۔ یہاں بھی اصول وہی رکھیں، اگر پوڈ کاسٹ سنتے ہوئے آپ کو 20 منٹ ہو چکے ہیں اور نیند نہیں آ رہی تو بستر سے نکل جائیں اور کسی دوسرے کمرے میں جا کر پوڈکاسٹ سنیں اور نیند محسوس ہونے پر واپس بستر میں جائیں۔

کارمیک او ڈونوین کا کہنا ہے کہ ساﺅنڈ تھراپی پر کچھ زیادہ تحقیقاتی کام نہیں ہوا لیکن یہ ساﺅنڈز بھی نیند کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ میرے کئی مریضوں نے مجھے بتایا کہ وہ پہلے ساحل سمندر پر رہتے تھے اور اب بڑے شہروں میں منتقل ہو چکے ہیں جہاں انہیں رات کے وقت سمندر کی لہروں کے شور کی بہت یاد آتی ہے۔ اب انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ شور انہیں نیند کے حصول میں مدد دیتا تھا۔چنانچہ اگر آپ کو نیند کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے تو ایسے پرسکون کرنے والے ساﺅنڈز انٹرنیٹ سے ڈاﺅن لوڈ کریں اور نیند سے پہلے انہیں سنیں۔

🔹 نیند کے لیے ورزش
کارمیک او ڈونوین نے کہا کہ سانس کی کئی ورزشیں ہیں، جو نیند کے حصول میں اور نیند کا معیار بہتر کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ رات کے وقت بستر میں لیٹ کر اپنا ایک ہاتھ سینے پر اور دوسرا پیٹ پر رکھیں اور ناک کے ذریعے سانس اندر کھینچیں۔ اس وقت تک سانس اندر کھینچیں حتیٰ کہ آپ کو اپنا پیٹ ہوا سے بھرا ہوا محسوس ہونے لگے۔ پھر اپنے ہاتھ سے پیٹ کو دبائیں اور اس کے ساتھ آہستہ آہستہ سانس خارج کریں۔ اس مشق کو بار بار دہرائیں۔

جان ہاپکنز میڈیسن کے مطابق کھانے کی کچھ ایسی اشیاء ہیں جو بستر میں جانے سے پہلے ہرگز نہیں کھانی چاہئیں۔ ان میں پروٹین سے بھرپور اشیاء شامل ہیں۔ یہ اشیاء آسانی سے ہضم نہیں ہوتیں اور نیند کے حصول میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ پراسیسڈ پنیر، پیپرونی اور دیگر اس نوعیت کی اشیاء سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کے علاوہ بستر میں جانے سے پہلے کوئی ہلکی کاربوہائیڈریٹ کی حامل چیز کھانا فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ 

ہر شخص کو جلد یا بدیر نیند آ جاتی ہے تاہم اگر آپ کو کئی دن تک مسلسل نیند نہیں آ رہی اور آپ رات رات بھر جاگتے رہتے ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4716
ISLAM WITH EMAN
🔷 پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے 🔷

ملک بھر میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، سیالکوٹ، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، جھنگ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پتوکی ، میانوالی، شاہ کوٹ، کمالیہ، بورے والا ، پھولنگر، قصور، شیخوپورہ خوشاب ، اوکاڑہ، میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 تھی جبکہ مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن ہے۔ زلزلہ کی گہرائی 180 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت، مقبوضہ کشمیر ، ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، تاجکدستان، چین سمیت دیگر ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

🔷 خیال رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

🔷 ماہرین کی طرف سے بتایا جاتا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔ زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور چکوال جیسے بڑے شہر زون تھری میں شامل ہیں۔ کوئٹہ، چمن، لورالائی اور مستونگ کے شہر زیرِ زمین انڈین پلیٹ کے مغربی کنارے پر واقع ہیں، اس لیے یہ بھی ہائی رسک زون یا زون فور کہلاتا ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

سماء ٹی وی ویب ڈیسک
21 مارچ 2023ء

🔘 زلزلہ آنے پر نماز آیات پڑھنا واجب ہے۔ نماز آیات کے احکام اور طریقہ دیکھنے کے لئے نیچے دیے گئے ٹیلیگرام لنک پر کلک کریں۔

https://t.me/islamwitheman/1270
ISLAM WITH EMAN
🔷 پاکستان میں چاند نظر آ گیا 🔷

ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل 23 مارچ بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ویب ڈیسک جیو نیوز
22 مارچ ، 2023 ء

https://t.me/islamwitheman/4721
🔷🔷🔷🔷🔷
بسمه تعالی

به اطلاع عموم برادران و خواهران ایمانی و ملت شریف ایران می‌رساند، بر اساس گزارش‌های موثق از گروه‌های رصدگر در غروب روز چهارشنبه دوم فروردین ماه ۱۴۰۲، حلول ماه مبارک رمضان برای رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌الله خامنه‌ای(مدظله العالی) محرز شده است.

بنابراین پنج‌شنبه سوم فروردین ماه، اول ماه مبارک رمضان می‌باشد.

از خداوند متعال آرزوی توفیق و بهره‌مندی کامل از برکات این ماه شریف را مسئلت داریم.

دفتر مقام معظم رهبری
🔷 انزائٹی کا حیرت انگیز علاج 🔷

انزائٹی ایک ایسا عارضہ ہے جو موجودہ عہد میں بہت زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے اور اس کا علاج عموماً سائیکو تھراپی یا ادویات سے کیا جاتا ہے۔
مگر اب ماہرین نے اس بیماری کا ایک عجیب علاج تجویز کیا ہے اور وہ ہے دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنا۔

یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ دیگر افراد کی جسمانی بو کو سونگھنا سماجی انزائٹی یا سماجی خوف جیسے مسئلے کا مؤثر علاج ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی کی جسمانی بو کو سونگھنے سے لوگوں کے وہ دماغی حصے متحرک ہوتے ہیں جو جذبات سے منسلک ہوتے ہیں اور سکون کا احساس دلاتے ہیں۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ہماری ذہنی کیفیت سے جسم میں مرکبات بنتے ہیں اور پسینے سے ان کی بو دیگر افراد تک پہنچتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ اس ابتدائی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر افراد کی جسمانی مہک کو سونگھنے سے سماجی انزائٹی کا علاج ممکن ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس طریقہ کار سے لوگوں کو سماجی انزائٹی کے مسئلے سے بچانے میں مدد مل سکے گی۔

تحقیق کے دوران لوگوں کے پسینے کے نمونوں کو اکٹھا کرکے جسمانی بو کو مریضوں کو سونگھایا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ انسانی جسمانی بو سونگھنے والے افراد کی انزائٹی میں 39 فیصد تک کمی آئی۔

انزائٹی کیا ہے؟
انزائٹی جسم کا تناؤ کے لیے قدرتی ردعمل ہے، یہ خوف یا فکر کی ایسی کیفیت ہوتی ہے جو مختلف عناصر کا مجموعہ ہوتی ہے ۔

دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ جانا، سانس چڑھنا، تھکاوٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات اس کی کچھ عام علامات ہیں۔
ویسے ہر فرد میں اس کا اظہاریا علامات مختلف ہوسکتی ہیں، جیسے ایک فرد کو شدید گھبراہٹ کا سامنا ہوسکتا ہے تو دوسرے کو تکلیف دہ خیالات یا ڈر کے دورے پڑسکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/2896
ISLAM WITH EMAN
🔷 گردوں کا علاج 🔷

نیچے دیا گیا نسخہ مکمل میسج کے ساتھ مجھے میرے ایک عزیز نے بھیجا۔ سوچا چینل میں شیئر کر دوں شاید کسی کا بھلا ہو جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ نے گردوں کے مریضوں کی فریاد سن لی ۔ ۔ ۔ گردوں میں پتھری اور ڈائلیسز کروانے والے مریضوں کے لئے خوشخبری ۔ ۔ ۔

آپ سے ایک چھوٹی سی عرض ہے، میرے اہل وعیال اور والدین کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔

گردوں کےعلاج کا یہ نسخہ صرف دو اجزاء کا مرکب اور بہت سستا، سادہ اور آسان ہے۔ صرف اس وجہ سے اسے معمولی نہ سمجھیں۔

دیسی لیموں لے کر ان کا ایک لٹر رس نکال کر کسی شیشے کی بوتل میں ڈال لیں ۔ اب اس بوتل میں پیلے رنگ کی "کوڈیوں" کےآٹھ دانے اچھی طرح صاف کر کے ڈال دیں ۔ اس بوتل کا ڈھکن بند کر کے رکھ لیں۔ روزانہ صبح کے وقت اس بوتل کا ڈھکن کھول دیں تاکہ اس میں جمع ہونے والی گیس باہر نکل جائے ۔ اس کے بعد بوتل کا ڈھکن بند کر کے اس کو اچھی طرح ہلائیں۔ یہ عمل آٹھ سے دس دن روزانہ کرنا ہے۔ جب لیموں کے رس میں ڈالی گئیں "کوڈیاں" اس میں مکمل طور پر حل ہو جائیں اور بوتل کی تہہ میں سفید پاؤدر کی شکل اختیار کر لیں تو سمجھ لیں کہ آپ کا نسخہ استعمال کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ اب اس محلول کو اچھی طرح ہلا کر صبح خالی پیٹ ایک کھانے کا چمچ (ٹی سپون سے بڑا ، کھانے والا چمچ) اللہ کا نام لے کر پی لیں۔ اس کے ایک یا دو گھنٹے کے بعد ناشتہ کر لیں۔

ہو سکتا ہے کسی مریض کو اس نسخہ کی ایک بوتل پینے سےمکمل فرق نہ پڑے تو وہ دو یا تین بوتلیں بنا کر استعمال کر سکتا ہے۔

کوڈیاں، یہ پنسار والوں سے بہت سستے میں مل جائیں گی۔پوری کوشش کریں کہ آپ کو دیسی لیموں مل جائیں۔ جب آپ اپنے سبزی والے کو کہیں گےکہ تین یا چار کلو دیسی لیموں چاہئیں تو وہ آپ کو منگوا دے گا۔ ورنہ خود سبزی منڈی چلے جائیں اور وہاں سے آپ کو دیسی لیموں مل جائیں گے۔۔ مریض کو اللہ تعالی صحت دے دے تو ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

*ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ*

مزید معلومات اور رابطہ کرنے کے لیے نیچے موجود نمبر پر رابطہ کریں 03349778616
ہ
ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں
03349778616
03059111898

https://t.me/islamwitheman/2179
ISLAM WITH EMAN