ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
*میٹرک کے بعد کیا کریں؟ (2)*

سب سے پہلے یہ بات واضح رہے کہ یہ مشورہ زیادہ تر *پاکستان کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں* کے لیے ہے۔
جن کے گھروں کے حالات اور وسائل اچھے ہیں، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ *اعلیٰ تعلیم* حاصل کریں تاکہ مستقبل میں بہتر مقام حاصل کر سکیں۔

لیکن پاکستان کی اکثریت متوسط طبقے پر مشتمل ہے، اس لیے میٹرک کے بعد ان کے لیے سب سے موزوں راستہ یہ ہے کہ وہ کوئی *ڈپلومہ یا ٹیکنیکل کورس* کریں، جس کے ذریعے جلد روزگار یا کاروبار شروع کیا جا سکے۔

🔹 *01 سالہ ڈپلومے اور ٹیکنیکل کورسز*

* کمپیوٹر آفس مینجمنٹ (MS Office, IT Skills)
* گرافک ڈیزائننگ اور فری لانسنگ
* ویب / ایپ ڈویلپمنٹ (بنیادی سطح)
* الیکٹریشن (گھریلو و صنعتی)
* موبائل فون ریپیرنگ
* ایئرکنڈیشن و ریفریجریشن (AC & Fridge Technician)
* پلمبنگ کورس
* آٹو مکینک (کار و ڈیزل مکینک)
* بیوٹیشن کورسز (خواتین کے لیے)
* درزی و فیشن ڈیزائننگ
* سوشل میڈیا مارکیٹنگ / ڈیجیٹل مارکیٹنگ

🔹 *02 سالہ ڈپلومے*

(ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر – DAE سطح کے برابر یا اس سے چھوٹے)

* کمپیوٹر ہارڈویئر اور نیٹ ورکنگ
* آٹو مکینکس / ڈیزل ٹیکنالوجی
* سول ڈرافٹنگ اینڈ سروئنگ
* الیکٹریکل ٹیکنالوجی
* الیکٹرانکس ٹیکنالوجی
* ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی
* فوڈ اینڈ ڈیری ٹیکنالوجی
* میکینکل ٹیکنالوجی
* ہیلتھ ٹیکنیشن (ڈسپنسر، فارمیسی وغیرہ)
* ایگریکلچر / لائیو اسٹاک ٹیکنالوجی

🔹 *03 سالہ ڈپلومے (DAE - Diploma of Associate Engineer)*

یہ سب سے زیادہ جاب اور کاروباری مواقع دینے والے کورسز ہیں، جو ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہوتے ہیں:

* DAE in Civil Technology
* DAE in Electrical Technology
* DAE in Mechanical Technology
* DAE in Electronics Technology
* DAE in Computer Information Technology (CIT)
* DAE in Architecture
* DAE in Auto & Diesel Technology
* DAE in Refrigeration & Air Conditioning
* DAE in Chemical Technology
* DAE in Textile Technology

🔹 *اہم ادارے جہاں یہ کورسز ہوتے ہیں*

* TEVTA (Technical Education & Vocational Training Authority)
* NAVTTC (National Vocational & Technical Training Commission)
* GTTI (Government Technical Training Institutes)
* PVTC (Punjab Vocational Training Council)
* پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ (APTECH, Arena, PNY, Corvit وغیرہ)


✅ *اہم باتیں*
* 1 سال یا اس سے کم والے کورسز فوری روزگار کے لیے زیادہ موزوں ہیں (جیسے موبائل ریپیرنگ، کمپیوٹر، الیکٹریشن)۔
* 2 سال اور 3 سال والے ڈپلومے زیادہ *پیشہ ورانہ اور لمبے عرصے کے روزگار* کے لیے بہترین ہیں۔
* حکومت اکثر ان کورسز کے لیے *مفت اسکالرشپ یا وظیفے* بھی دیتی ہے۔


💡 *آخر میں میرا مشورہ*

اگر آپ کے پاس اور کوئی اچھا مشورہ دینے والا ہو یا مزید بہتر رہنمائی کرنے والا ہو تو آپ اس سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
یہ کوئی حتمی رائے نہیں ہے، ہمارا جو ایکسپیرینس اور مشاہدہ تھا، وہ ہم نے آپ کے ساتھ شیئر کیا۔

🔷🔷🔷🔷🔷
*انعام*

بادشاہ کا قیمتی موتی گم ھو گیا ، اس نے اعلان کیا کہ جو اسے ڈھونڈ لائے گا اسے اس اس انعام سے نوازا جائے گا !

سارے درباری سردار اور معززین تلاش میں لگ پڑے ،، دو دن کی جان مار تلاش کے بعد ایک درباری کو وہ موتی مل گیا، جبکہ باقی اپنی تمام تر کوشش کے باوجود ناکام رھے !
بادشاہ نے ڈھوندنے والے کو حسب وعدہ تمام انعامات سے نوازا اور اس کی محنت کی تعریف کی !

اس کے بعد بادشاہ دوسرے درباریوں کی طرف متوجہ ھوا اور ان کی محنت پر ان کے لیئے خیر کے کلمات کہے اور پھر ان کو بھی انعامات دیئے ! یہ منظر دیکھ کر اس درباری کو کہ جسے وہ موتی ملا تھا، کچھ اچھا نہیں لگا اور اس کے چہرے پر کبیدگی کے آثار نظر آنے لگے ! بادشاہ جو یہ سب محسوس کر رھا تھا وہ اس درباری کی طرف متوجہ ھوا اور اس سے کہا کہ

"میں نے موتی ڈھونڈنے والے سے جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق تمہیں نواز دیا اور اس میں کمی کوئی نہیں کی ! پھر میں سعی والوں کی طرف متوجہ ھوا اور ان کو نوازا اور تیرے حق میں سے کم کر کے نہیں دیا بلکہ اپنے خزانے سے دیا،، میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ کوشش کر کے بھی جن کو نہ ملا ان کو محروم کر دونگا ! موتی ایک تھا اور ایک کو ھی ملنا تھا،،
مگر سعی کرنے والے بہت تھے،، پانے والے کو پانے کا صلہ مل گیا اور سعی والوں کو ان کے خلوص کا صلہ ملا !!

مگر اے شخص میں تیرے چہرے پہ ناگواری کے آثار دیکھتا ھوں گویا کہ تو میرے فیصلے میں بے انصافی دیکھتا ھے ؟ تو میری عطا کو اپنے احسان سے کم سمجھتا ھے اور مجھے اپنے احسان کے تابع رکھ کر مجھ سے اپنی مرضی کے فیصلے کرانا چاھتا ھے،تو چاھتا ھے کہ میں سب کو محروم رکھوں کیونکہ اس میں تیری رضا ھے !!

جہاں تک تیرے احسان کا تعلق ھے تو اس کی اھمیت میرے نزدیک بس اتنی ساری ھے"
،،یہ کہہ کر بادشاہ نے موتی کو فرش پر پٹخ کر ٹکڑے کر دیا،، اور اپنا خطاب جاری رکھا !

میرے خزانے ایسے موتیوں سے بھرے پڑے ھیں ِ پا کر احسان جتلانے والوں کی نسبت نہ پا کر پچھتاوے کا احساس رکھنے والے مجھے زیادہ عزیز ھیں ،، کیونکہ پچھتاوہ انکساری پیدا کرتا ھے اور احسان تکبر پیدا کرتا ھے ! اور کسی بادشاہ کے دربار میں کسی متکبر کی کوئی جگہ نہیں !

یہ کہہ کر بادشاہ نے اس درباری کو اپنی مجلس سے نکال دیا !!
ھمیں اپنی بخشش پر نظر رکھنی چاھئے نہ کہ اپنے چند ناقص سجدوں کے عوض اللہ کی عطا پر قدغن لگانی چاھئے کہ وہ جس پر بھی فضل کرے ھماری مرضی پوچھ کر کرے !! ھمیں کبھی بھی اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان نہیں آنا چاھئے ،، " چاھے وہ گنہگار بندے ھی کیوں نہ ھوں ۔"
🔷🔷🔷🔷🔷
■ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ماہ ربیع الاول
https://t.me/islamwitheman/4984

🌸 اعمال پہلی ربیع الاول
https://t.me/islamwitheman/2769

🔥 شہادت محسن ابن علی (یکم ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/1992

🔥 محسن ابن علی کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/2793

🌷 رحلت بیبی ام رباب (6 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2784

🌷 ام رباب زوجہ امام حسین
https://t.me/islamwitheman/2783

🌹 تعارف امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2000

🔶 شھادت امام حسن عسکری (8 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2002

🔶 زیارت امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2003

🌹 فرامین امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2004

🌹 حیاتنامہ امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2786

🌹 عید شجاع، عید زھراء (9 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2790

🌹 عید شجاع، عید زھراء
https://t.me/islamwitheman/2013

🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات (10 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2015

🌺 ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول
https://t.me/islamwitheman/2030

🤝 12 سے 17 ربیع الاول ہفتۂ وحدت
https://t.me/islamwitheman/2796

⏮ یزید ابن معاویہ کا واصل جہنم ہونا (14 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2029

🌹 شجرہ نسب حضرت محمد
https://t.me/islamwitheman/2019

🌹 مختصر سوانح حیات (17 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2020

🔷 بوقت ولادت آثار نبوت
https://t.me/islamwitheman/2021

🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022

🔷 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023

🌹 رسولخدا قرآن کی روشنی
https://t.me/islamwitheman/2762

🌹 پیغمبر اکرم کی منفرد خصوصیات
https://t.me/islamwitheman/5024

🔷 رسول اکرم کی جائیداد
https://t.me/islamwitheman/4948

🌹 معجزات جسمِ اقدس رسولؐ
https://t.me/islamwitheman/5358

🔷 اولوالعزم انبیاء
https://t.me/islamwitheman/119

🔷 انسان وجود انبیاء کا محتاج ہے
https://t.me/islamwitheman/1081

🔷 انبیاء کرام صرف مشرق وسطی میں آئے؟
http://t.me/islamwitheman/1091

🍀 انسان کی تدریجا فکری تربیت
http://t.me/islamwitheman/1148

🍃 کیا دنیا و آخرت میں تضاد ہے؟
http://t.me/islamwitheman/1152

🌿 دیگر مناطق میں انبیاء
http://t.me/islamwitheman/1151

🔷 امام صادق کا مختصر تعارف (17 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2031

🔵 امام صادق اور ہندی طبیب 1
https://t.me/islamwitheman/2032

🌹 امام جعفر صادق کا جاہ و جلال
http://t.me/islamwitheman/2381

🔷 زیارتنامہ امام جعفر صادق
http://t.me/islamwitheman/2382

🔷 امام صادق کی ضمانت
http://t.me/islamwitheman/2386

🌹 ام کلثوم بنت امام علی (18 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2801

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ (22 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2804

🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2814

🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2815

🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2816

🌹 حضرت زہراءؑ کے بارے گریۂ پیغمبرؐ
https://t.me/islamwitheman/2820

🌹 تاریخ حضرت ابوطالب (26 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/3105

🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3626

🌹 تاریخ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3629

🌹 جناب ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3630

🌹 زیارتنامہ حضرت ابوطالب
http://t.me/islamwitheman/2402
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
تحریر پڑھنے کے لیے۔۔۔

🌹 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/2059

🌹 حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/2103
🌹 رسولِخُداؐ کے بارے پوسٹس لنک 🌹

👈 رسول اکرمؐ کے متعلق مزید پوسٹس۔۔۔ مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔
https://t.me/islamwitheman/2018

🌹 شجرۂ نسب حضرت محمدؐ
https://t.me/islamwitheman/2019

🌹 مختصر سوانح حیات
https://t.me/islamwitheman/2020

🔷 بوقتِ ولادت آثارِ نبوتؐ
https://t.me/islamwitheman/2021

🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022

🔷 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023

🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات
https://t.me/islamwitheman/2015

⚫ شھادت پیغمبراسلامؐ اور امام حسنؑ
https://t.me/islamwitheman/1984
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ امام جعفر صادق علیہ السلام کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌹 امام جعفر صادق علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3604

🌹 حضرت امام جعفر صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3605

🌹 امام صادق علیہ السلام کا اخلاق
https://t.me/islamwitheman/3606

🌹 امام جعفر صادقؑ کی نصیحت
https://t.me/islamwitheman/3607

🌸 امام صادقؑ کی چند احادیث
https://t.me/islamwitheman/3609
https://t.me/islamwitheman/3610

🌷 امام جعفر صادقؑ کی کرامات
https://t.me/islamwitheman/3611
https://t.me/islamwitheman/3612

🌿 113 ھ میں امام جعفرصادقؑ کاحج
https://t.me/islamwitheman/3613

🌷 مصائب و مشکلات درزمانہ امام صادقؑ
https://t.me/islamwitheman/3614

🍃عہدِ عبدالملک میں امام صادقؑ کا مناظرہ
https://t.me/islamwitheman/3615

☘ امام صادقؑ اور ابوشاکردیصانی
https://t.me/islamwitheman/3616

🍀 امام صادقؑ اور حکیم ابن عیاش کلبی
https://t.me/islamwitheman/3617

☘ امام صادقؑ اور مالک ابن انس
https://t.me/islamwitheman/3618

🌷 وقتِ آخر امام صادقؑ کی وصیت
https://t.me/islamwitheman/3620
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
تحریر پڑھنے کے لیے۔۔۔۔

https://whatsapp.com/channel/0029Vb1PxYPEwEjoQpZsBA1F/2121
*شہر نجف اشرف کی وجہ تسمیہ*

نجف پہلے ایک پہاڑ تھا اور یہ وہی پہاڑ تھا جس کے لیے فرزندِ نوحؑ نے کہا تھا کہ میں پہاڑ پرچڑھ جاؤں گا وہ مجھے پانی میں ڈوبنے سے بچا لے گا اور روۓ زمین پر اس سے بڑا پہاڑ نہ تھا(جب پسرنوحؑ نےیہ کہا)اللہ نے پہاڑ کی طرف وحی کی کہ اے پہاڑ! کیا تیرے ذریعے یہ میرے عذاب سے بچےگا۔یہ سن کر پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر، کربلا و شام کی طرف ریت بن کر پھیل گیا اور اس کے بعد وہ ایک سمندر بن گیا اور اسکا نام بحرنی (یعنی چربی کا سمندر)پڑ گیا اسکے بعد وہ جف (یعنی خشک)ہو گیا اور وہ نی جف کہا جانے لگا اور پھر لوگ اسے جف کہنے لگے اور کچھ دنوں بعد نی جف کو نجف کہنے لگےاس لیے کہ اسکا بولنا آسان تھا۔۔۔۔♥️🌸

امام جعفرصادقؐ
*مالک کے کھونٹے سے بندھ جاؤ*

ایک بکری پانی کی تلاش میں نکلی دور اسے پانی نظر آیا۔ اس نے ادھر چھلانگ لگائی۔ وہاں دلدل تھی اس میں پھنس گئی۔

؎خواہش کی طلب،
پانی اور سراب میں امتیاز کی صلاحیت ختم کر دیتی ہے۔

اب وہ بکری نکلنے کیلئے جتنا زور لگاتی اتنا اور دھنستی جاتی۔

اتنے میں ایک بھیڑیا ادھر آ نکلا۔ وہ بھی پانی اور شکار کی حرص میں نکلا تھا۔ (شکار اور پانی ایک ساتھ دیکھ کر) اس نے بھی دور سے چھلانگ لگائی اور وہ بھی دلدل میں پھنس گیا۔
؎اس حرص اور لالچ کے چنگل میں جو پھنسا، کم ہی نکلا۔

بکری نے اسے دھنسا دیکھا تو ہنس پڑی۔
؎ہنسی کا سامان مل جائے تو انسان اپنی تکلیف بھول جاتا ہے۔

بھیڑئیے نے پوچھا کیوں ہنستی ہے؟

بکری نے کہا جناب! آج تو آپ بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

بھیڑئیے نے کہا تُو خود بھی تو پھنسی ہوئی ہے۔

بکری نے کہا میرے پھنسنے اور تیرے پھنسنے میں بہت فرق ہے۔
میرا مالک جب گھر جا کر اپنی بکریوں کو گِنے گا۔ تو سوچے گا کہ یہ تو تیس تھیں۔ یہ 29 کیوں رہ گئیں!! وہ میری تلاش میں نکلے گا۔ مجھے پا لے گا اور نکال کر بھی لے جائے گا۔ اب تُو بتا تیرا کون ہے اور تجھے کون نکال کر لے جائے گا۔۔۔؟؟

ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ

؎اپنے آپ کو مالک کے کھونٹے سے باندھ لے۔
وہ تمہیں ضائع نہیں ہونے دے گا۔

(فارسی ادب سے انتخاب)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
*اللہ اور انسان*

انسان لفظ کے پانچ حروف ہیں۔
آگ ہوا پانی مٹی روح کا مجموعہ انسان ہے۔

سوال انسان کیا ہے؟
جواب ۔۔ انسان کا پہلا الف جو ہے اس سے مراد اللہ کا بندہ ہے جو اپنے ہر کام میں اللہ کو محبت سے اُسے یاد رکھے۔
اللہ کا حکم ماننے والا انسان ہی ناٸب رحمان ہوتا ہے۔

٢ انسان کا دوسرا حرف ن ہے۔ نون سے مراد نبی پاک محمدﷺ سے محبت کرنے والا عاشق اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر لوگوں اور اپنی اصلاح کرنے والا سالک ہے۔

نمبر٣ پر انسان لفظ کا سین جو محبت بھرا پیغام ہے۔ سین سے مراد سلامتی بھیجنے والا اور امن کو فروغ دینے والا عاشق ہے۔

٤ نمبر پر انسان کا دوسرے الف سے مراد امر بالمعرف کرنے والا انسان ہے۔

٥ پانچویں حرف لفظ انسان کا ن نون ہے۔
نون سے مراد نہی عن المنکر کرنے والا ہے۔

*الف نون سین الف نون*
*ا ن س ا ن*

کتاب (کوزارِ رُموزِ مست)

🔷🔷🔷🔷🔷
چھ چیزیں مومن میں نہیں ہوتیں۔ سخت گیری، ضد، حسد، لجاجت، جھوٹ اور سرکشی۔
تم لڑائی جھگڑے سے بچے رہو کیونکہ یہ دونوں دل کو بیمار کر دیتے ہیں۔
جو مستقل سست رہتا ہے وہ اپنی آرزو کو حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔
🔷 سورہ فلق اور سورہ الناس 🔷

‏آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا؟……
”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے…اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں……
جبکہ ”سورۃ الناس“ میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے…مگر وہ ایک چیز…اپنی تباہی اور ہلاکت میں…سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے……
اب غور کریں ”سورہ فلق“ میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی…مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا……
*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی…ان چار چیزوں سے
(١) تمام مخلوق کے شر سے
(٢) چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
(٣) جادوگر عورتوں کے شر سے
(٤) حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں……
اب ”سورۃ الناس“ کو دیکھیں…اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی…مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا……
*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*
میں پناہ مانگتا ہوں…تمام انسانوں کے رب کی…تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی…تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی…صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے…خنّاس کا وسوسہ……
اے تمام انسانوں کے رب!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……
”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے……
بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……
آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……
اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھے آمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
صدقہ بھیک مانگنے والوں کی بجائے اپنے قرابتداروں کو دو۔ اس میں بہت زیادہ اجر ہے۔
بہترین صدقہ وہ ہے جو ایسے رشتہ دار کو دیا جائے جو قلبی طور پر دشمنی رکھتا ہو۔
خبردار امیدوں کے سہارے پر نہ بیٹھنا کیونکہ امیدوں احمقوں کا سرمایہ ہوتی ہیں۔
جس کا رویہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا ہوتا ہے اس کی زندگی زیادہ ہو جاتی ہے۔
*بڑھاپا ٹانگوں سےاوپر کیطرف شروع ہوتا ہے۔ اپنی ٹانگوں کو متحرک اور مضبوط رکھیں ۔۔۔۔۔ !*

▪️ جیسے جیسے ہم سالوں میں آگے بڑھتے ہیں، ہماری ٹانگیں ہمیشہ متحرک اور مضبوط رہنی چاہیے۔ جیسا کہ ہم مسلسل بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں اپنے بالوں کے سرمئی ہونے (یا) جلد کی جھریوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔
▪️لمبی عمر کی علامات میں، ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری ہیں۔
▪️اگر آپ دو ہفتے تک اپنی ٹانگیں نہیں ہلائیں گے (واک نہیں کریں گے) تو آپ کی ٹانگوں کی طاقت 10 سال تک کم ہو جائے گی۔
ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بوڑھے اور جوان دونوں، دو ہفتوں کی غیر فعالیت کے دوران، ٹانگوں کے پٹھوں کی طاقت ایک تہائی تک کمزور ہو سکتی ہے، جو کہ 20-30 سال کی عمر کے برابر ہے۔
▪️جیسے جیسے ہماری ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوتے جائیں گے، انہیں ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا، چاہے ہم بعد میں بحالی اور ورزشیں کریں۔
▪️اس لیے چہل قدمی جیسی باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے۔
▪️جسم کا سارا وزن ٹانگوں پر ہوتا ہے۔
▪️ پاؤں ایک قسم کے ستون ہیں جو انسانی جسم کا سارا وزن اٹھاتے ہیں۔
▪️دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان کی 50% ہڈیاں اور 50% پٹھے دونوں ٹانگوں میں ہوتے ہیں۔
▪️انسانی جسم کے سب سے بڑے اور مضبوط جوڑ اور ہڈیاں بھی ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔
▪️مضبوط ہڈیاں، مضبوط پٹھے اور لچکدار جوڑ "آئرن ٹرائی اینگل" بناتے ہیں جو انسانی جسم کا سب سے اہم بوجھ اٹھاتا ہے۔
▪️ انسان کی زندگی میں 70% سرگرمیاں اور توانائی کو جلانا دونوں پاؤں سے ہوتا ہے۔
▪️کیا آپ یہ جانتے ہیں؟ جب ایک شخص جوان ہوتا ہے تو اس کی رانوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ 800 کلو وزنی گاڑی اٹھا سکے!
▪️ ٹانگ جسم کی حرکت کا مرکز ہے۔
▪️دونوں ٹانگوں میں انسانی جسم کے 50% اعصاب، 50% خون کی شریانیں اور 50% خون ان سے بہتا ہے۔
▪️یہ سب سے بڑا گردشی نیٹ ورک ہے جو جسم کو جوڑتا ہے۔
▪️جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں تو خون کا بہاؤ آسانی سے ہوتا ہے اس لیے جن لوگوں کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ان کا دل ضرور مضبوط ہوتا ہے۔
▪️ بڑھاپا پاؤں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے۔
▪️جیسے جیسے کوئی شخص بڑا ہوتا جاتا ہے، دماغ اور ٹانگوں کے درمیان ہدایات کی ترسیل کی درستگی اور رفتار کم ہوتی جاتی ہے، اس کے برعکس جب کوئی شخص جوان ہوتا ہے۔
▪️اس کے علاوہ، نام نہاد بون فرٹیلائزر کیلشیم جلد یا بادیر وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جائے گا، جس سے بوڑھوں کو ہڈیوں کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہو گا۔
▪️بزرگوں میں ہڈیوں کا ٹوٹنا آسانی سے پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع کر سکتا ہے، خاص طور پر مہلک بیماریاں جیسے دماغی تھرومبوسس۔
▪️کیا آپ جانتے ہیں کہ عام طور پر 15% عمر رسیدہ مریض، ران کی ہڈی کے فریکچر کے ایک سال کے اندر مر جاتے ہیں؟
▪️ ٹانگوں کی ورزش، 60 سال کی عمر کے بعد بھی کسی صورت نہیں چھوڑنی چاہیے۔
▪️اگرچہ ہمارے پاؤں/ٹانگیں وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بوڑھے ہوں گے، لیکن ہمارے پیروں/ٹانگوں کی ورزش کرنا زندگی بھر کا کام ہے۔
▪️صرف ٹانگوں کو مضبوط کرنے سے ہی کوئی شخص مزید بڑھاپے کو روک یا کم کر سکتا ہے۔

▪️براہ کرم روزانہ کم از کم 60 منٹ چہل قدمی Walk کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ٹانگوں کو کافی ورزش مل رہی ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے
ٹانگوں کے پٹھے صحت مند رہیں۔

🔷🔷🔷🔷🔷
*آپ برگر اُلٹا کھاتے ہیں یا سیدھا؟*

تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن

اکثر سیدھا برگر کھانے سے برگر کے اندر سے سب کچھ کھسکنے لگتا ہے تاہم سائنسی طور پر اگر برگر اُلٹا کر کے کھایا جائے تو اسکے کئی ممکنہ فائدے ہو سکتے ہیں؟ آئیں جانتے ہیں.

جب برگر کو اُلٹا کھایا جاتا ہے تو اس کی سائنسی وجہ زیادہ تر روٹی کی بناوٹ اور کششِ ثقل سے جڑی ہوتی ہے۔ برگر کی اوپری روٹی عام طور پر نیچے والی روٹی کے مقابلے میں زیادہ موٹی اور مضبوط ہوتی ہے۔ نیچے والی روٹی پتلی ہوتی ہے اور جب ساس یا گوشت کا رس نیچے گرتا ہے تو وہ جلدی بھیگ کر ٹوٹنے لگتی ہے۔ اگر برگر کو اُلٹا پکڑا جائے تو موٹی روٹی نیچے آجاتی ہے اور وہ رس کو زیادہ بہتر سہہ لیتی ہے۔

برگر کی اوپری روٹی عام طور پر نیچے والی روٹی کے مقابلے میں زیادہ موٹی اور مضبوط ہوتی ہے، جبکہ نیچے والی روٹی پتلی اور سادہ ہوتی ہے۔ جب برگر سیدھا رکھا ہو تو زبان سب سے پہلے نیچے والی پتلی روٹی کو چھوتی ہے، اس کے بعد گوشت، سبزیاں اور ساس کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔ اُلٹا کھانے پر زبان سب سے پہلے اوپر والی زیادہ موٹی اور ذائقے دار روٹی کو چھوتی ہے، اور فوراً اندر کے فِلنگز کا ذائقہ آ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ جب ہم برگر کو دباتے ہیں تو سیدھا رکھنے پر دباؤ اوپر سے نیچے لگتا ہے جس سے اندر کی پیٹی اور چیزیں نیچے کھسکنے لگتی ہیں، جبکہ اُلٹا رکھنے پر یہ دباؤ کششِ ثقل کے خلاف جاتا ہے اور برگر زیادہ مستحکم رہتا ہے۔

اسی لیے برگر کو اُلٹا کھانے سے وہ کم بکھرتا ہے اور ذائقے کا تجربہ بھی بہتر ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الحسن

🔷🔷🔷🔷🔷
یہ ایک سفید کوّا (Albino Crow) ہے 🔥

اس غیر معمولی کوّے کے برف جیسے سفید پروں کی وجہ ایک جینیاتی کیفیت ہے جسے لیوسزم (Leucism) کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں پرندے کے جسم میں رنگت کم ہو جاتی ہے لیکن آنکھوں کا رنگ معمول کے مطابق رہتا ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں کبھی کبھار ایسے کوّے دیکھنے کو ملتے ہیں جو اپنے سیاہ ساتھیوں کے درمیان بہت نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔

✨ دلچسپ حقیقت: اصلی البینو کے برعکس، لیوسزم والے کوّوں کی بینائی بالکل نارمل ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کوّے بھی دوسرے عام کوّوں کی طرح ہوشیار اور ذہین ہوتے ہیں۔ 🐦