ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
*پاسورڈ*

تقریباً چھ مہینے پہلے، میرے پڑوسی نے مجھ سے وائی فائی کا پاسورڈ مانگا، میں نے دے دیا کیوں کہ اس میں میرا کچھ نہیں جاتا تھا۔ میرے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔
کل جب میں گھر آ رہا تھا تو وہ دروازے پر کھڑے تھے۔ میں حسبِ معمول ان سے سلام دعا کرنے رک گیا۔ وہ خوشی خوشی بتانے لگے کہ انہوں نے نیٹ فلکس لے لیا ہے۔ اس پر میں نے مذاق میں کہا، مجھے ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں ملتا لیکن آپ مجھے اپنا پاسورڈ دے دیں تاکہ میں بھی کچھ شوز دیکھ سکوں تو بہت مہربانی ہو گی۔
قریب سے ان کی بیوی کی آواز آئی جو گاڑی میں بیٹھی تھی، ہم پاسورڈ نہیں دے سکتے، کیوں کہ میں اس کی ادائیگی کرتی ہوں اور شیئر نہیں کر سکتی۔
یک دم گہری خاموشی چھا گئی۔
اس شخص نے معذرت کی۔
میں نے کہا کوئی بات نہیں اور ہم دوسرے موضوعات پر بات کرنے لگے۔ کچھ دیر بعد ان کی بیوی گھبرائی ہوئی باہر آئی اور انہیں بلانے لگی۔ میرا پڑوسی گھر کے اندر چلا گیا۔

چند منٹ بعد پڑوسی اور اس کی بیوی مجھے بلانے آئے اور بتایا کہ وائی فائی پاسورڈ قبول نہیں کر رہا۔ میں نے ان کی طرف دیکھا، اور جواب دیا کہ میں نے پاسورڈ بدل دیا ہے، کیوں کہ یہ میری محنت کی کمائی سے لیا گیا ہے اور میں اسے شیئر نہیں کر سکتا۔
اس کی بیوی کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ اس نے کچھ کہنے کی کوشش کی، لیکن میں نے کہا، بی بی، نیٹ فلکس بھلے آپ کا ہے، لیکن نیٹ ورک میرا تھا۔ جیسے آپ شیئر نہیں کر سکتیں، ویسے ہی میں بھی شیئر نہیں کروں گا۔

وہ خاموشی سے مڑے اور دروازہ بند کر کے چلے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ سے کبھی بات نہیں کی۔

یہ کہانی میری نہیں ہے، لیکن اس سے میں نے سبق سیکھا ہے۔
دوستی دو طرفہ ہونی چاہیئے۔
محبت دو طرفہ ہونی چاہیئے۔
ہر تعلق دو طرفہ ہونا چاہیئے۔

اب میرا ارادہ ہے کہ خاموشی کا جواب خاموشی سے، غیر حاضری کا جواب غیر حاضری سے، پیار کا جواب پیار سے، دوستی کا جواب دوستی سے اور وفاداری کا جواب وفاداری سے دوں۔ جذبات یک طرفہ نہیں، دو طرفہ ہونے چاہئیں۔

اگر آپ صرف لینے میں اچھے ہیں، تو کچھ دینا بھی سیکھ لیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💞 شوہر اور بیوی لباس کی مانند 💞

*هُنَّ لِباسٌ لَكُم وأنتُم لِباسٌ لَهُنّ¤*

قرآن میں یہ لطیف تشبیہ (بیوی کو شوہر کے لیے اور شوہر کو بیوی کے لیے لباس قرار دینا) نہایت دقیق اور تربیتی نکات پر مشتمل ہے۔ ان میں سے چند یہ ہیں:

🔹 *عیوب چھپانا اور آبرو بچانا*
لباس انسان کے عیوب کو ڈھانپتا اور اس کی عزت و آبرو کی حفاظت کرتا ہے۔ اسی طرح میاں بیوی کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی کمزوریوں کو چھپائیں اور ایک دوسرے کی عزت کو محفوظ رکھیں۔

🔹 *سختیوں سے حفاظت*
لباس انسان کو گرمی، سردی اور دوسری آفات سے بچاتا ہے۔ اسی طرح میاں بیوی کو چاہیے کہ زندگی کی سختیوں اور خوشیوں، سرد و گرم حالات میں ایک دوسرے کا سہارا اور ڈھارس بنیں۔

🔹 *گہرا تعلق اور بیگانگی سے دوری*
لباس اور پہننے والے کے درمیان بہت قریبی اور صمیمی تعلق ہوتا ہے، جس میں کوئی اجنبی داخل نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح میاں بیوی کا رشتہ ایسا ہونا چاہیے کہ کوئی بیگانہ شخص ان کی زندگی میں مداخلت نہ کرے اور نہ ہی ان کے رازوں سے آگاہ ہو، تاکہ فتنے کا دروازہ بند رہے۔

🔹 *آرام اور سکون کا ذریعہ*
لباس انسان کے لیے سکون کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے لیے سکون و آرام کا ذریعہ ہیں۔ قرآن نے رات کو بھی "لباس" کہا ہے: «وجَعَلنَا اللَّيلَ لِباسا»، اور اسی رات کو سکون کا وقت بھی فرمایا: «هُوَ الَّذي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيلَ لِتَسكُنوا فيه»۔ یہی تعبیر میاں بیوی کے رشتے کے بارے میں بھی آئی ہے: «هُنَّ لِباسٌ لَكُم وأنتُم لِباسٌ لَهُنّ» اور «و مِن آياتِهِ أن خَلَقَ لَكُم مِن‌ أنفسِكُم أزوجاً لِتَسكُنوا إلَيها وجَعَلَ بَينَكُم مَوَدَّةً ورَحمَة»۔

🔹 *زینت اور عزت کا باعث*
لباس انسان کی زینت ہے اور اس کے وقار کو بڑھاتا ہے۔ اسی طرح شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے لیے زینت ہیں۔ دونوں کے ساتھ ہونے سے انہیں خاندان اور سماج میں ایک نیا مقام اور عزت حاصل ہوتی ہے جو پہلے نہیں تھی، اسی لیے لوگ بھی ان سے زیادہ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

📚 تفسیر تسنیم، جلد۹، ص460-461۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
*🛑💥پنجاب میں سیلاب سے 20 اموات، چنیوٹ اور جھنگ کو بچانے کیلئے بند میں دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا*

*🌼چیف سیکریٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کیلئے بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیاتھا، ننکانہ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریا کے اطراف فوری انخلا کا حکم، سیالکوٹ میں 16 لاشیں برآمد*

پنجاب کے تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کے قریب بند میں دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا ہے، چیئرمین پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب کے باعث کم ازکم 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، بیشتر اموات ڈوبنے سے ہوئیں، سیالکوٹ میں ڈوبنے والے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر رواز برِج کے قریب بند میں دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق رواز جھنگ شہر کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے شگاف ڈالا گیا ہے، دریائے چناب کے پاٹ سے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنا لیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ فیصل آباد اور جھنگ انتظامیہ الرٹ رہے اور تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔

قبل ازیں ، لاہور میں چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل کے قریب بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شاہدرہ کے مقام پر انتہائی خطر ناک اونچے درجے کا سیلاب
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر انتہائی خطر ناک اونچے درجے کا سیلاب ہے، بلوکی ہیڈورکس کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ سدھنائی ہیڈورکس پر پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب پر مرالہ کے مقام پر نچلے، خانکی کے مقام پر درمیانے اور قادرآباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ تریمو کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی خطر ناک اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانےاور اسلام ہیڈورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف سرگرمیاں جاری ہے، دریائے راوی میں سیلاب کے پیش نظر تھیم پارک، موہلنوال، مرید وال، فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، نیو میٹر سٹی اور چوہنگ ایریا سے محفوظ انخلا مکمل کرلیا گیا جبکہ طلعت پارک بابوصابو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

علاوہ ازیں، لاہور میں پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے 4 بلاکس میں پانی داخل ہوگیا تاہم رہائشیوں کو بروقت نکال لیا گیا، لاچیوالی اسکول کے ریلیف کیمپ میں 70 سے زائد افراد مقیم ہیں۔

لاہور میں 1988 میں اتنا پانی آیا تھا، ڈی جی پی ڈی ایم اے
پنجاب پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں سیلاب کے باعث کم از کم 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں زیادہ تر اموات ڈوبنے کے واقعات میں ہوئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گوجرانوالہ ڈویژن میں ڈوبنے کے واقعات کے نتیجے میں ہوئیں جبکہ ریسکیو سروسز کی کسی غفلت کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دے گی۔
*💥بھارت کی آبی جارحیت جاری، مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا*

مظفر آباد: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑدیا گیا۔

آزاد کشمیر کے سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق بھارتی مقبوضہ علاقے سے آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا ہے، بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کا ریلا کنٹرول لائن چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہوگیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں چکوٹھی کے مقام سے پانی کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مظفر آباد، ہٹیاں بالا اور نیچے کی طرف منگلا تک کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایس ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ دریا اور ندی نالوں کے کنارے غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں، مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور بچوں کو دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب نہ جانے دیں۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد تین بپھرے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج نے تباہی مچا دی، دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں اور فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔
*🛑ALERT*

*🌼 ‏ہزارہ ڈویژن میں گزشتہ 3 گھنٹوں سے مسلسل شدید بارش جاری*
*🛑‏سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلادھار بارش شروع*
*الرٹ 🛑 پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1470 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 اموات*

*🌼کھڑی فصلیں تباہ، مال مویشی بارش کی نذر، جھنگ کو بچانے کیلئے ریواز بند توڑ دیا گیا، سیالکوٹ میں دوبارہ سیلاب کا خدشہ*
🛑⚠️ ناروال کے عوام الرٹ رہیں :

نارروال میں نالہ ڈیک میں بڑا پانی کا ریلہ آنے والا ہے، محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں، الرٹ جاری
🛑دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر خطرناک حالت میں تبدیل ہوگیا ہے شہری ہوشیار رہیں

🛑Emergency Alert ⚠️
🛑:Emergency Alert:

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر بہاو میں اضافہ (180410 کیوسک) اور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
🛑 اگلے 12 سے 18 گھنٹوں کے درمیان سیلاب کے خدشات، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے لئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان۔
یہ "Flood Routing Map" پاکستان کے پانچ بڑے دریاؤں (سندھ، جہلم، چناب، راوی، ستلج) میں سیلابی پانی کے بہاؤ کا وقت (Lag Time) ظاہر کرتا ہے، جو مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے بحرِ عرب تک پہنچتا ہے۔
اس نقشے میں 1990–2020 کے درمیان نظرِ ثانی شدہ وقت (سبز رنگ) اور
1960–1990 کے پرانے وقت (سرخ رنگ) کا تقابلی جائزہ دیا گیا ہے۔

1. دریائے سندھ (Indus River)

دریائے سندھ، پاکستان کا سب سے بڑا دریا ہے، جو اس نقشے میں گلگت بلتستان کے اسکردو سے شروع ہو کر بحرِ عرب میں جا گرتا ہے۔ اس کے مختلف اسٹیشنز اور Lag Times درج ذیل ہیں:
اسکردو سے پرتاب برج: 12 گھنٹے
پرتاب برج سے بشام: 19 (پرانا) / 18 (نیا)
بشام سے تربیلا ڈیم: 6 گھنٹے
تربیلا سے کالا باغ (کابل دریا کے ملاپ کے بعد): 26 گھنٹے
کالا باغ سے چشمہ: 12 گھنٹے
چشمہ سے تونسہ: 58 (نیا) / 61 (پرانا)
تونسہ سے گڈو: 84 (نیا) / 72 (پرانا)
گڈو سے سکھر: 32 (نیا) / 24 (پرانا)
سکھر سے کوٹری: 173 (نیا) / 178 (پرانا)

2. دریائے جہلم (Jhelum River)

دریائے جہلم کشمیر کے علاقے کوہالہ سے شروع ہو کر منگلا ڈیم سے گزرتا ہے:
کوہالہ سے منگلا ڈیم: 5 گھنٹے
منگلا سے رسول: 18 (نیا) / 17 (پرانا)
رسول سے چناب کے ساتھ ملحقہ: 64 گھنٹے

3. دریائے چناب (Chenab River)

یہ دریا بھارت کے زیرِ انتظام جموں سے آکر پاکستان کے مختلف مقامات سے گزرتا ہے:
اکھنور سے مارالہ: 5 (نیا) / 6 (پرانا)
مارالہ سے کھنکی: 9 (نیا) / 9 (پرانا)
کھنکی سے قادرآباد: 6 گھنٹے
قادرآباد سے تریمو: 64 (نیا) / 48 (پرانا)
تریمو سے پنجند: 81 (نیا) / 84 (پرانا)

4. دریائے راوی (Ravi River)

یہ دریا نسبتاً چھوٹا مگر اچانک سیلابی ریلوں کے لیے مشہور ہے:
مادھوپور سے جسار: 12 گھنٹے
جسار سے شاہدرہ: 22 (نیا) / 24 (پرانا)
شاہدرہ سے بلوکی: 19 (نیا) / 18 (پرانا)
بلوکی سے سدھنائی: 48 (نیا) / 56 (پرانا)
سدھنائی سے پنجند: 63 (نیا) / 60 (پرانا)

5. دریائے ستلج (Sutlej River)

ستلج بھارت سے آ کر پاکستان میں داخل ہوتا ہے:
ہریکے سے گنڈا سنگھ والا: 19 (نیا) / 24 (پرانا)
گنڈا سنگھ والا سے سلیمانکی: 53 (نیا) / 48 (پرانا)
سلیمانکی سے اسلام: 60 (نیا) / 42 (پرانا)
اسلام سے پنجند: 74 (نیا) / 72 (پرانا)
نوٹ : 2023 کے فلڈ میں جب تک اسلام سے سیلاب چل رہا تھا بہاولپور کی انتظامیہ غفلت میں ڈوبی رہی اور بہاول پور برج کے نیچے مٹی کو صاف نہ کر سکی جس کی وجہ سے آدم واہن سے پیچھے لال سہنارا تک بڑی آبادی نے نقصان جھیلا ۔مطلب کوئی بھی دریا کہیں بھی انتظامی غلفت کی وجہ سے نقصان کرتا ہے تو اس کو جان بوجھ کر سمجھا جائے وجہ وقت کی قلت نہیں ہوتی بلکہ انتظامیہ کی غلفت ہوتی ہے۔

ہمیں فالو کر لیں شکریہ

https://t.me/islamwitheman/6918
*💥ستلج، راوی اور چناب میں 3 ستمبر تک انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری رہنے کا خدشہ*

*🌼پنجاب میں سیلاب سے 30 اموات، ہزاروں دیہات زیر آب، 15 لاکھ سے زائد شہری متاثر ، 4 لاکھ 81 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل، ملتان سے 3 لاکھ افراد کی نقل مکانی، بلوچستان میں 2 ستمبر کو سیلاب داخل ہونے کا خدشہ*
*مردوں کا کان چھدوانا*

مرد کے لیے کانوں کو چھیدوا کر بالیاں وغیرہ ڈالنا شرعاً کیسا ہے؟

✍️حسن راجپوت

اسلامی شریعت میں مردوں کے لیے کان چھیدوانا اور بالیاں یا دیگر زیورات پہننا جائز نہیں، کیونکہ یہ عورتوں کے ساتھ مشابہت (تشبہ بالنساء) کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ قرآن کریم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث اور فرامین اہل بیت علیہم السلام سے منع ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عمل اللہ کی بنائی ہوئی فطرت میں تبدیلی اور شیطانی وسوسوں کی پیروی کے مترادف ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کیا ارشاد فرمایا ہے
1.
👈سورۃ النساء (4:119)
وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّهِ ۚ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِّن دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا
ترجمہ: "اور میں انہیں گمراہ کروں گا، اور انہیں (باطل) امیدیں دلاؤں گا، اور انہیں حکم دوں گا کہ وہ جانوروں کے کان کاٹ دیں، اور انہیں حکم دوں گا کہ وہ اللہ کی بنائی ہوئی خلقت کو بگاڑ دیں۔ اور جو شخص اللہ کے بجائے شیطان کو اپنا ولی بنائے، وہ یقیناً کھلا نقصان اٹھائے گا۔"
: اس آیت میں شیطان کی طرف سے خلقتِ الٰہی میں تبدیلی کا ذکر ہے۔ مردوں کا عورتوں کی طرح زیورات پہننا فطرتِ مردانہ سے انحراف ہے، جو کہ شیطان کے کام ہیں۔
👈سورۃ الروم (30:30)
فَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۚ فِطْرَتَ اللَّهِ الَّتِي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا ۚ لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ
ترجمہ: "پس اپنا رخ خالص دین کی طرف رکھو، اس فطرت کے مطابق جس پر اللہ نے انسانوں کو پیدا کیا۔ اللہ کی بنائی ہوئی خلقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ یہی دین قیم ہے۔"
یہ آیت فطرتِ الٰہی پر قائم رہنے کی تلقین کرتی ہے۔ مردوں کا عورتوں کی طرح بالیاں پہننا فطرتِ مردانہ سے ہٹ کر ہے اور حرام ہے۔
2. احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:
حدیث:
👈عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء والمتشبهات من النساء بالرجال.
ترجمہ: "سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں میں سے ان پر لعنت فرمائی جو عورتوں سے مشابہت اختیار کریں، اور عورتوں میں سے ان پر لعنت فرمائی جو مردوں سے مشابہت اختیار کریں۔"
(صحیح بخاری، کتاب اللباس، حدیث نمبر: 5546؛ صحیح مسلم، حدیث نمبر: 5887)
: بالیاں پہننا عورتوں کی زینت کا حصہ ہے۔ مرد کا یہ عمل عورتوں کے ساتھ مشابہت کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ حرام ہے۔
حدیث:
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "صنفان من أهل النار لم أرهما..."
(صحیح مسلم، حدیث نمبر: 2128)
: یہ حدیث غیر فطری اور غیر شرعی اعمال کی ممانعت کو واضح کرتی ہے۔
👈3. اہل بیت علیہم السلام کے فرامین
اہل بیت علیہم السلام نے خلقتِ الٰہی میں تبدیلی کو شیطانی عمل قرار دیا ہے۔
👈امام محمد باقر علیہ السلام:
قال الإمام الباقر عليه السلام: "إنّ تغيير خلق الله هو الخروج عن فطرة التوحيد والطاعة لله، وهو من وسوسة الشيطان."
ترجمہ: "خلقتِ الٰہی میں تبدیلی فطرتِ توحید اور اللہ کی اطاعت سے نکلنا ہے، اور یہ شیطان کے وسوسوں سے ہے۔"
(ماخوذ از: تفسیر القمی، ج1، ص143، سورۃ النساء کی تفسیر)
👈امام جعفر صادق علیہ السلام:
قال الإمام الصادق عليه السلام: "من اتبع الشيطان في تغيير خلق الله فقد خسر خسرانًا مبينًا."
ترجمہ: "جو شخص شیطان کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی خلقت کو تبدیل کرتا ہے، وہ کھلا نقصان اٹھاتا ہے۔"
(ماخوذ از: وسائل الشیعہ، ج12، ص223)
👈امام علی رضا علیہ السلام:
قال الإمام الرضا عليه السلام: "إنّ الله خلق الرجل على فطرة الرجولة والمرأة على فطرة الأنوثة، فمن تشبّه بغير فطرته فقد عصى الله."
ترجمہ: "اللہ نے مرد کو مردانگی کی فطرت پر اور عورت کو نسوانیت کی فطرت پر پیدا کیا۔ جو شخص اپنی فطرت کے خلاف مشابہت اختیار کرے، اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔"
(ماخوذ از: عیون اخبار الرضا، ج2، ص45)
👈امام حسن عسکری علیہ السلام:
قال الإمام العسكري عليه السلام: "التشبّه بالنساء من الرجال والتشبّه بالرجال من النساء من الكبائر التي نهى الله عنها."
ترجمہ: "مردوں کا عورتوں سے مشابہت اور عورتوں کا مردوں سے مشابہت اختیار کرنا ان بڑے گناہوں میں سے ہے جن سے اللہ نے منع کیا۔"
(ماخوذ از: بحار الانوار، ج74، ص312)
: اہل بیت علیہم السلام کے یہ اقوال واضح کرتے ہیں کہ مردوں کا عورتوں کی طرح زیورات پہننا فطرتِ الٰہی سے انحراف اور شیطان کی پیروی ہے، جو کہ حرام ہے۔اہل سنت
👈4. فقہاء کے اقوال:
حافظ ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ:
"لا مصلحة دنيوية ولا دينية في ثقب أذن الطفل، بل هو إيذاء عضو من أعضائه، وهو غير جائز."
ترجمہ: "بچے کے کان چھیدوانے میں نہ کوئی دنیاوی مصلحت ہے اور نہ ہی دینی۔ یہ صرف اس کے ایک عضو کو نقصان پہنچانا ہے، جو کہ جائز نہیں۔"
(تحفة المودود بأحكام المولود، ص: 143)
ابن الخاص:
"ثقب أذن الطفل بدعة، يجب إنكارها والمنع منها."
ترجمہ: "بچے کے کان چھیدنا بدعت ہے، اس کا انکار کرنا اور اس سے منع کرنا واجب ہے۔"
امام اسحاق بن راہویہ رحمہ للہ:0)
5. عورتوں کے لیے کان چھیدوانے کا حکم:
عورتوں کے لیے کان چھیدوانا اور بالیاں پہننا جائز ہے، کیونکہ یہ ان کی زینت کا حصہ ہے۔ اس کی دلائل درج ذیل ہیں:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث ام زرع:
"أناس من حلي أذني."
ترجمہ: "اس نے زیورات سے میرے کان لچکا دیے۔"
(صحیح بخاری، حدیث نمبر: 5189؛ صحیح مسلم، حدیث نمبر: 2448)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما:
"فجعلت المرأة تلقي قرطها."
ترجمہ: "عورتیں اپنی بالیاں اتار کر دینے لگیں۔"
(صحیح بخاری، حدیث نمبر: 5873؛ صحیح مسلم، حدیث نمبر: 890)
محمد بن محمود السروشنی الحنفی (م: 632ھ):
"ولا بأس بثقب أذن الطفل من البنات، لأنهم يفعلون ذلك زمن النبي صلى الله عليه وسلم من غير إنكار."
ترجمہ: "بچیوں کے کان چھیدوانے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ عہد نبوی میں لوگ یہ کام بغیر کسی انکار کے کرتے تھے۔"
(جامع أحكام الصغار، ص: 122)
6. یورپی عیسائیت میں مردوں کا کان چھیدوانا اور بالیاں پہننا زیادہ تر غیر مسلم لڑکوں میں دیکھا جاتا ہے۔
یورپی عیسائیت: مردوں کے لیے کان چھیدوانا اور بالیاں پہننا یورپی عیسائی ثقافت کا عمومی حصہ نہیں رہا۔ قرون وسطیٰ اور ابتدائی جدید یورپ میں بالیاں زیادہ تر عورتوں، ملاحوں، یا بعض خاص گروہوں (مثلاً خانہ بدوش یا فنکار) سے منسوب تھیں۔ عیسائی معاشرے میں مردوں کا زیورات پہننا اکثر نسوانیت سے تعبیر کیا جاتا تھا یا نچلے طبقات سے منسوب تھا، کیونکہ یہ مردانہ معیار کے خلاف تھا۔ تاہم، 1980 کی دہائی سے مغربی معاشروں میں بالیاں مردوں کے لیے فیشن کے طور پر مقبول ہوئیں، جو کہ موسیقی کے رجحانات (مثلاً پنک، گوٹھ، اور راک) اور مشہور شخصیات کے اثر کی وجہ سے تھا، نہ کہ عیسائی مذہبی روایات کی وجہ سے۔
دیگر ثقافتیں: مردوں کا کان چھیدوانا مختلف غیر مسلم ثقافتوں میں رائج رہا ہے۔ مثلاً:
قدیم مصر میں، اعلیٰ طبقے کے مرد دولت اور طاقت کے اظہار کے لیے بالیاں پہنتے تھے۔
جنوبی ایشیا (مثلاً ہندوستان، پاکستان) کی بعض قبائلی روایات میں مرد بالیاں پہنتے ہیں، جو کہ مذہبی سے زیادہ ثقافتی روایت ہے۔
سترہویں اور اٹھارویں صدی کے بحری قزاقوں اور ملاحوں میں بالیاں خوش قسمتی یا تجربے کی علامت سمجھی جاتی تھیں۔
جدید مغربی ثقافت میں، بیسویں صدی کے آخر میں بالیاں مردوں میں فیشن کے طور پر مقبول ہوئیں، جو کہ پاپ کلچر، موسیقی، اور میڈیا کے اثر کی وجہ سے تھا، نہ کہ عیسائیت سے۔
اسلامی نقطہ نظر: جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کے عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے پر لعنت فرمائی۔ مردوں کا بالیاں پہننا جدید مغربی فیشن سے زیادہ تعلق رکھتا ہے، نہ کہ عیسائی مذہبی روایات سے۔ اسلامی شریعت میں یہ عمل عورتوں کی مشابہت اور فطرتِ مردانہ سے انحراف کی وجہ سے حرام ہے۔
: آپ نے ذکر کیا کہ آپ نے زیادہ تر غیر مسلم لڑکوں کو بالیاں پہنتے دیکھا۔ یہ جدید مغربی رجحان سے مطابقت رکھتا ہے، جو کہ 1980 کی دہائی سے پاپ کلچر، موسیقی (مثلاً پنک راک، ہپ ہاپ)، اور مشہور شخصیات کے اثر سے مقبول ہوا۔ یہ عمل عیسائی مذہبی تعلیمات سے منسلک نہیں، بلکہ سیکولر فیشن سے تعلق رکھتا ہے۔
: مردوں کا بالیاں پہننا یورپی عیسائیت کا کوئی خاص فیشن نہیں، بلکہ یہ مختلف غیر مسلم ثقافتوں اور جدید سیکولر رجحانات سے تعلق رکھتا ہے۔ اسلامی شریعت میں یہ عمل حرام ہے، کیونکہ یہ عورتوں کے ساتھ مشابہت اور خلقتِ الٰہی میں تبدیلی کے زمرے میں آتا ہے۔

🔷🔷🔷🔷🔷
*شیخ بلخی کا شاگرد*

ایک روز شیخ شقیق بلخیؒ نے اپنے شاگرد حاتمؒ سے پوچھا.. "حاتم! تم کتنے دنوں سے میرے ساتھ ہو..؟"

حاتم نے کہا.. "بتیس برس سے.."

شیخ نے پوچھا.. "بتاؤ اتنے طویل عرصے میں تم نے مجھ سے کیا سیکھا..؟"

حاتم نے کہا.. "صرف آٹھ مسئلے.."

شیخ نے کہا.. "انا للہ وانا الیہ راجعون.. میرے اوقات تیرے اوپر ضائع چلے گئے.. تُو نے صرف آٹھ مسئلےسیکھے..؟"

حاتم نے کہا.. "استادِ محترم! زیادہ نہیں سیکھ سکا اور جھوٹ بھی نہیں بول سکتا.."

شیخ نے کہا.. "اچھا بتاؤ کیا سیکھا ھے..؟"

حاتمؒ نے کہا.. "میں نے مخلوق کو دیکھا تو معلوم ہوا ہر ایک کا محبوب ہوتا ھے قبر میں جانے تک..
جب بندہ قبر میں پہنچ جاتا ھے تو اپنے محبوب سے جدا ہو جاتا ھے..
اس لیے میں نے اپنا محبوب "نیکیوں" کو بنا لیا ھے کہ جب میں قبر میں جاؤں گا تو یہ میرا محبوب میرے ساتھ قبر میں رھے گا.. 🌿

2: لوگوں کو دیکھا کہ کسی کے پاس قیمتی چیز ھے تو اسے سنبھال کر رکھتا ھے اور اس کی حفاظت کرتا ھے.. پھر فرمانِ الہی پڑھا..

"جو کچھ تمہارے پاس ھے وہ خرچ ہو جانے والا ھے.. جو کچھ اللہ کے پاس ھے وہی باقی رہنے والا ھے.."
(سورۃ النحل آیت 96)

تو جو چیز مجھے قیمتی ہاتھ آئی اسے اللہ کی طرف پھیر دیا تا کہ اس کے پاس محفوظ ہو جائے جو کبھی ضائع نہ ہو..🌿

3: میں نے خدا کے فرمان پر غور کیا..
"اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا اور نفس کو بُری خواہشات سے باز رکھا' جنت اسی کا ٹھکانہ ہو گا.."
(سورۃ النازعات آیت 40)

تو اپنے نفس کو بُرائیوں سے لگام دی.. خواہشاتِ نفسانی سے بچنے کی محنت کی , یہاں تک کہ میرا نفس اطاعتِ الٰہی پر جم گیا.. 🌿

4: لوگوں کو دیکھا ہر ایک کا رجحان دنیاوی مال، حسب نسب، دنیاوی جاہ و منصب میں پایا.. ان امور میں غور کرنے سے یہ چیزیں ہیچ دکھائی دیں.. اُدھر فرمان الٰہی دیکھا..

"درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ھے جو تمہارے اندر سب سے زیادہ پرہیزگار ھے.."
(سورۃ الحجرات آیت 13)

تو میں نے تقوٰی اختیار کیا تاکہ اللہ کے ہاں عزت پاؤں.. 🌿

5: لوگوں میں یہ بھی دیکھا کہ آپس میں گمانِ بد رکھتے ہیں، ایک دوسرے کو بُرا کہتے ہیں.. دوسری طرف اللہ کا فرمان دیکھا..

"دنیا کی زندگی میں ان کی بسر اوقات کی ذرائع تو ہم نے ان کے درمیان تقسیم کیے ہیں.."
(سورۃ الزخرف آیت 32)

اس لیے میں حسد کو چھوڑ کر خلق سے کنارہ کر لیا اور یقین ہوا کہ قسمت صرف اللہ کے ہاتھ میں ھے.. خلق کی عداوت سے باز آگیا.. 🌿

6: لوگوں کو دیکھا کہ ایک دوسرے سے سرکشی اور کشت و خون کرتے ہیں.. اللہ کی طرف رجوع کیا تو فرمایا..

"درحقیقت شیطان تمہارا دشمن ھے اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن سمجھو۔"
(سورۃ فاطر آیت 6)

اس بنا پر میں نے صرف اس اکیلے شیطان کو اپنا دشمن ٹھہرا لیا اور اس بات کی کوشش کی کہ اس سے بچتا رہوں.. 🌿

7: لوگوں کو دیکھا پارہ نان (روٹی کے ٹکرے) پر اپنے نفس کو ذلیل کر رہے ہیں، ناجائز امور میں قدم رکھتے ہیں.. میں نے ارشادِ باری تعالٰی دیکھا..

"زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ھے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو.."
(سورۃ ہود آیت6)

پھر میں ان باتوں میں مشغول ہوا جو اللہ کے حقوق میرے ذمے ہیں.. اس رزق کی طلب ترک کی جو اللہ کے ذمے ھے.. 🌿

8: میں نے خلق کو دیکھا، ہر ایک کسی عارضی چیز پر بھروسہ کرتا ھے.. کوئی زمین پر بھروسہ کرتا ھے، کوئی اپنی تجارت پر، کوئی اپنے پیشے پر، کوئی بدن پر، کوئی ذہنی اور علمی صلاحیتوں پر بھروسہ کیے ہوئے ھے.. میں نے خدا کی طرف رجوع کیا.. یہ ارشاد دیکھا..

"جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لیے وہ کافی ھے.."
(سورۃ طلاق آیت3)

تو میں نے اپنےخدا پر توکل کیا.. وہی مجھے کافی ھے.." 🌿

شیخ بلخیؒ نے فرمایا..
"اے میرے پیارے شاگرد حاتم! خدا تمہیں ان کی توفیق نصیب کرے.. میں نے قرآن کے علوم پر مطالعہ کیا تو ان سب کی اصل جڑ انہی آٹھ مسائل کو پایا..
ان پر عمل کرنے والا گویا چاروں آسمانی کتابوں کا عامل ہوا.."

🔷🔷🔷🔷🔷
🕋 کعبہ پر ہونے والے 5 تاریخی حملے 🕋

کعبہ، بیت اللہ، دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ یہ وہ مقدس گھر ہے جس کے بارے میں قرآن میں ارشاد ہوا:

"وَمَن دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا" (آلِ عمران: 97)
ترجمہ: "جو اس میں داخل ہوا، وہ امن پا گیا۔"

لیکن تاریخ کے اوراق پلٹنے سے ایک انتہائی تلخ حقیقت سامنے آتی ہے کہ اس گھر کی حرمت پر کئی بار حملہ ہوا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر حملے مسلمانوں ہی کے ہاتھوں ہوئے، جو سیاسی اقتدار، فرقہ واریت یا ذاتی مفادات کے سبب اس مقدس گھر کو بھی نشانہ بنانے سے نہ چوکے۔

یہ بلاگ ایک جامع جائزہ ہے ان حملوں کا، جو کعبہ کی حرمت کو پامال کرتے رہے۔ ہم نہ صرف ان حملوں کی تفصیلات بیان کریں گے بلکہ ان کے اسباب، نتائج اور سبق بھی تلاش کریں گے۔

---

✨ فہرست

1. ابرہہ کا حملہ (عام الفیل – 570 عیسوی)

2. یزید بن معاویہ کے دور میں حملہ (64 ہجری / 683 عیسوی)

3. حجاج بن یوسف کا محاصرہ (73 ہجری / 692 عیسوی)

4. قرمطیوں کا خوفناک حملہ (317 ہجری / 930 عیسوی)

5. مسجد الحرام پر قبضہ (1979 عیسوی)

6. کعبہ کی حرمت اور مسلمانوں کے لیے پیغام

---

1️⃣ ابرہہ کا حملہ (عام الفیل – 570 عیسوی) 🐘

📜 پس منظر

ابرہہ یمن کا حبشی گورنر تھا۔ اس نے صنعاء میں ایک شاندار گرجا بنایا تاکہ عرب حج کے لیے وہاں آئیں۔ لیکن جب کسی عرب نے اس گرجے کی بے حرمتی کی تو ابرہہ نے کعبہ کو منہدم کرنے کا عزم کر لیا۔

⚔️ حملہ

ابرہہ ایک بڑے لشکر کے ساتھ نکلا، جس میں ہاتھی بھی شامل تھے۔ لیکن جب وہ کعبہ پر حملہ کرنے لگا تو اللہ نے ابابیل پرندے بھیجے، جنہوں نے کنکریاں مار کر اس لشکر کو تباہ کر دیا۔ قرآن کی سورۃ الفیل اسی واقعے کی وضاحت کرتی ہے۔

📌 نتیجہ

یہ معجزہ اس بات کی دلیل ہے کہ کعبہ کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے۔ اسی سال رسول اللہ ﷺ کی ولادت ہوئی، جسے "عام الفیل" کہا جاتا ہے۔

---

2️⃣ یزید کے دور میں کعبہ پر حملہ (64 ہجری / 683 عیسوی) 🔥

📜 پس منظر

یزید بن معاویہ کی خلافت کے خلاف مکہ میں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے علمِ بغاوت بلند کیا۔ یزید نے اپنی فوج کو حکم دیا کہ مکہ کا محاصرہ کریں اور ابن زبیر کو کعبہ سے نکالیں۔

⚔️ واقعہ

حصین بن نمیر کی قیادت میں فوج نے منجنیقوں کے ذریعے کعبہ پر پتھر اور آگ برسائی۔ اس حملے میں:

کعبہ کا غلاف جل گیا۔

دیواریں ٹوٹ گئیں۔

حجر اسود کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔

📌 نتیجہ

یزید کی موت کے بعد محاصرہ ختم ہوا، لیکن امت مسلمہ میں گہری دراڑ پیدا ہو گئی۔ ابن زبیر نے بعد میں کعبہ کی تعمیر ابراہیمی بنیادوں پر دوبارہ کی۔

---

3️⃣ حجاج بن یوسف کا حملہ (73 ہجری / 692 عیسوی) 🩸

📜 پس منظر

یزید کے بعد عبداللہ بن زبیر نے خلافت کا اعلان کیا، لیکن عبدالملک بن مروان نے شام میں خلافت قائم کر لی۔ اس نے حجاج بن یوسف کو بھیجا تاکہ ابن زبیر کو شکست دی جائے۔

⚔️ محاصرہ

مکہ کا 8 ماہ تک محاصرہ کیا گیا۔

کعبہ پر پھر منجنیقوں سے حملے ہوئے۔

شہر میں بھوک اور پیاس سے لوگ مرنے لگے۔

آخرکار ابن زبیر شہید کر دیے گئے اور ان کی لاش لٹکا دی گئی۔

📌 نتیجہ

کعبہ دوبارہ نقصان کا شکار ہوا۔ بعد میں حجاج نے اس کی تعمیر پرانی قریشی بنیادوں پر کروائی۔ یہ واقعہ اسلامی تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں شمار ہوتا ہے۔

---

4️⃣ قرمطیوں کا حملہ (317 ہجری / 930 عیسوی) 💀

📜 پس منظر

قرمطی، ایک انتہا پسند اسماعیلی فرقہ تھا، جو خلافتِ عباسیہ اور حج کے نظام کے خلاف تھا۔ ان کا لیڈر ابو طاہر قرمطی مکہ پر حملہ آور ہوا۔

⚔️ وحشیانہ واقعہ

ذوالحجہ میں حاجیوں کو قتل کیا گیا۔

ہزاروں لاشیں مسجد الحرام میں گر گئیں۔

لاشوں کو زمزم میں پھینک دیا گیا۔

کعبہ کا دروازہ اور غلاف لوٹ لیا گیا۔

حجر اسود اکھاڑ کر بحرین لے جایا گیا، جو 22 سال بعد واپس آیا۔

📌 نتیجہ

یہ واقعہ امت مسلمہ کے لیے سب سے بڑا زخم تھا۔ اس حملے نے حج کے تقدس کو بھی پامال کر دیا۔

---

5️⃣ مسجد الحرام پر قبضہ (1979 عیسوی) 🔫

📜 پس منظر

جہیمان العتیبی اور اس کے ساتھیوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کا بہنوئی "مہدی" ہے۔ وہ سعودی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور مکہ کو اپنا مرکز بنانے کی کوشش کی۔

⚔️ واقعہ

1 محرم 1400 ہجری کو یہ گروہ مسجد الحرام پر قابض ہو گیا۔ سینکڑوں حاجی یرغمال بن گئے۔ دو ہفتوں تک خونریز لڑائی ہوئی، سعودی فوج نے فرانسیسی کمانڈوز کی مدد سے آپریشن کیا۔

📌 نتیجہ

سینکڑوں افراد مارے گئے، لیکن آخرکار مسجد الحرام آزاد کرائی گئی۔ یہ واقعہ اسلامی دنیا میں شدت پسندی کے نئے باب کا آغاز تھا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman/6924
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕