منگول شہزادی کوتلون چودہ بھائیوں کی اکلوتی بہن اور ایک شاندار جنگجو لڑکی تھی.
اپنے دور کے فن جنگ کے ہر شعبے میں مہارت رکھتی تھی،گھڑ سواری ہو تیر اندازی ہو دو بدو جنگ ہو یا نیزہ بازی کوتلون کا کوئی ثانی نہیں تھا،
کوتلون کی ایک شرط تھی کہ وہ شادی اسی سے کرے گی
جو اسے کشتی میں ہرا دے گا لیکن اگر کشتی لڑنے والا ہار جائے تو اسے کوتلون کو ایک گھوڑا دینا ہوگا،کوتلون کے پاس دس ہزار گھوڑے جمع ہوگئے تھے لیکن اس کی شادی نہیں ہوئی.
ایک ایسا بہادر عاشق بھی تھا جس نے ایک ہزار گھوڑے کوتلون سے لڑ کر ہارے تھے. لیکن وہ کوتلون کو جیت نہ سکالیکن ایک دن کوتلون ہار گئی بغیر کشتی لڑے کوتلون کی شادی ایک ایسے شخص سے ہوئی جس سے کوتلون لڑنا ہی نہیں چاہتی تھی، کیونکہ اسے اُس شخص سے محبت ہوگئی تھی،وہ اپنا دل ہار بیٹھی تھی.
احساسات کے میدان میں عورت وہ جنگجو ہے جس سے لڑ کر جیتنا بہت مشکل ہے،
عورت ہمیشہ دل سے ہارتی ہے،
خدارا ازدواجی زندگیوں میں مردانگی کے بھرم میں گھر کو میدان جنگ نہ بنائیں اس میدان میں ہر عورت شہزادی کوتلون ہے،
دل جیتنے کی کوشش کریں آپ کا گھر گل گلزار رہے گا،۔

🔥 لالـچ کـا بـرا انـجـام۔۔۔۔۔۔! 🔥
مسعودی بن زبیر بن بکار سے نقل کیا ہے کہ زمانۂ جاہلیت میں دو بھائی سفر کے لیے نکلے اور راستے میں ایک درخت کے سائے میں، جو سڑک کے کنارے تھا، دم لینے کے لیے رکے۔ اس پیڑ کے نیچے ایک پتھر بھی پڑا تھا۔ جب کچھ دیر بعد انہوں نے چلنے کا ارادہ کیا تو اس پتھر کے نیچے سے ایک سانپ ایک دینار لیے ہوئے نکلا اور اس نے وہ دینار ان دونوں بھائیوں میں سے ایک کے سامنے ڈال دیا۔
اس دینار کو پاکر وہ دونوں بھائی آپس میں کہنے لگے کہ ہو نہ ہو، یہاں پر کوئی خزانہ مدفون ہے۔ لہٰذا انہوں نے تین دن تک وہاں قیام کیا اور وہ سانپ روزانہ ایک دینار لا کر ان کے سامنے ڈالتا رہا۔ لیکن چوتھے دن ان بھائیوں میں سے ایک کہنے لگا:
"بھائی! ہم کب تک یہاں بیٹھے ہوئے ایک ایک دینار حاصل کرتے رہیں گے؟ کیوں نہ اس سانپ کو مار کر خزانہ نکال لیا جائے؟"
لیکن دوسرے بھائی نے اسے منع کیا اور کہا:
"اگر اس کے نیچے خزانہ نہ نکلا تو ہماری ساری محنت بیکار ہو جائے گی۔"
مگر اس نے اس کی بات نہ مانی اور ایک کلہاڑی لے کر سانپ کے انتظار میں بیٹھ گیا۔ جیسے ہی سانپ نے پتھر سے سر نکالا، اس نے کلہاڑی سے اس پر وار کر دیا۔ مگر حملہ پوری طرح کامیاب نہ ہو سکا، اور سانپ صرف زخمی ہوا، مرا نہیں۔ سانپ نے تیزی سے پلٹ کر جوابی حملہ کیا اور کلہاڑی سے حملہ کرنے والے کو ڈس کر ہلاک کر دیا، پھر واپس پتھر کے اندر گھس گیا۔
دوسرے بھائی نے اپنے ہلاک شدہ بھائی کو دفن کر دیا اور وہیں ٹھہرا رہا۔ یہاں تک کہ اگلے دن پھر وہ سانپ نکلا، مگر اس کے منہ میں کوئی دینار نہیں تھا اور اس کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ سانپ نکلتے ہی اس کی طرف بڑھا، مگر اس نے فوراً کہا:
"تجھے معلوم ہی ہے کہ میں نے اپنے بھائی کو اس اقدام سے منع کیا تھا، اور تیرے قتل کرنے پر میں اس کا ہم خیال نہیں تھا، مگر اس کم بخت نے میرا کہنا نہ مانا اور تجھ پر حملہ کر بیٹھا، جس کے نتیجے میں اسے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ ان حالات کے تحت کیا یہ ممکن نہیں کہ تو مجھ کو کوئی نقصان نہ پہنچائے اور نہ میں تجھ کو کوئی نقصان پہنچاؤں؟ اور تو اسی طرح مجھ پر مہربان ہو جائے جیسے تو نے چار دن تک ہم پر مہربانی کی تھی؟"
لیکن سانپ نے اس کا جواب نفی میں دیا۔
اس شخص نے پوچھا:
"انکار کی وجہ کیا ہے؟"
سانپ نے جواب دیا:
"انکار کی وجہ یہ ہے کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ تیرا دل میری طرف سے کبھی صاف نہ ہوگا، کیونکہ میں نے تیرے بھائی کو مار ڈالا ہے اور تو اس کی قبر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔ اور میرا دل بھی تیری طرف صاف نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ میرے سر کا زخم مجھ کو صدمے کی یاد دلاتا رہے گا، جو تیرے بھائی کے ہاتھوں مجھے اٹھانا پڑا۔"
پھر اس سانپ نے، جو اصل میں جن تھا، نابغہ جعدی کا یہ شعر پڑھا:
وما لفيت ذات الصفا من حليفها
وكانت تربه المال زعبا وظاهره
ترجمہ:
"اور میں نے اپنے حلیف سے کوئی نیک معاملہ نہیں دیکھا، حالانکہ میرا مال اس کی پرورش کرتا تھا اور اس کے ظاہر کا خبر گیر تھا۔"
واللہ اعلم
#copied ۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 نامحرم کا مطلب نامحرم ہوتا ہے 🔷
آج کل یونیورسٹیز اور کالجز میں دو اصطلاحیں ( terms ) بہت عام ہو گئی ہیں۔
ایک گرل فرینڈ/ بوائے فرینڈ اور دوسری صرف پاکیزہ دوستی (friendship) ....
جو اچھے اور شریف لڑکے ہوتے ہیں وہ گرل فرینڈ کے بجائے لڑکیوں سے صرف پاکیزہ دوستی کرتے ہیں اور لڑکیوں سے بلا ضرورت شدیدہ پیپر ڈسکشنز، اسائنمنٹس، ہوم ورک، وغیرہ کا تبادلہ کرتے ہیں اور بلا ضرورت ان کے ساتھ گروپس بھی بنا لیتے ہیں اور ہلکی پھلکی گپ شپ اور ہنسی مذاق بھی کر لیتے ہیں اور ان کے مطابق ان کی نیت صحیح ہوتی ہے اور کوئی گندے خیالات ذہن میں نہیں ہوتے۔ ایسے لڑکے نسبتاً شریف سمجھے جاتے ہیں۔ یہی حال لڑکیوں کا بھی ہے اور ایسی دوستیاں یونیورسٹیز، کالجز اور مخلوط تعلیم والے اسکولوں میں بالکل عام بات ہیں بلکہ ایسی دوستی کی اجازت لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے ماں باپ، خاندان اور معاشرے کی طرف سے بھی ہوتی ہے اور اسے ہمارا معاشرہ بالکل بھی غلط نہیں سمجھتا۔
اور وہ جو تھوڑے آزاد خیال یا رومانٹک ہوتے ہیں وہ باقاعدہ سیٹنگ کرتے ہیں ( چکر چلاتے ہیں) اور ان کی خاص گرل فرینڈز ہوتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کینٹین میں ایک ہی برتن میں کھاتے ہوئے ایک ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں نیت تو اس قسم کے لونڈوں کے مطابق ان کی بھی کوئی گندی نہیں ہوتی۔ اس قسم کی سیٹنگ کو ہمارا معاشرہ ابھی بھی تھوڑا غلط سمجھتا ہے اور کچھ ماں باپ اور کچھ شریف خاندان والے برا سمجھتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔
لیکن اسلام میں صرف ایک ہی لفظ دونوں قسم کی دوستیوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اور وہ ہے نا محرم سے دوستی۔اور اسلام دونوں اقسام کی دوستیوں کو برا سمجھتا ہے۔ چاہے آپ کی انتہائی پاکیزہ لڑکی سے بات چیت ہو اور صرف وہ دوستی کی حد تک ہو یا پھر وہ دوستی گرل فرینڈ بنانے کی حد تک پہنچ جائے، چاہے نیت بہت اچھی ہو یا خراب، چاہے معاشرہ، والدین، خاندان اجازت دے یا نہ دے۔
دونوں اقسام کی دوستیاں اور تعلقات اسلام کے مطابق حرام، نا جائز اور ممنوع ہیں۔
نامحرم کا مطلب نامحرم ہوتا ہے نامحرم میں ہر وہ عورت شامل ہے جس سے نکاح ہو سکتا ہے۔
صرف نامحرم سے مجبوری کے وقت میں انتہائی ضروری بات چیت کی اجازت ہے۔ بلا ضرورت گپ شپ اور ہنسی مذاق کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اصل حکم یہی ہے کہ آخری وقت تک اپنے آپ کو بچایا جائے، چاہے وہ کلاس میں گروپس بن رہے ہوں یا ہوم ورک لینا ہو یا پیپر ڈسکس کرنا ہو۔
جو لڑکے نا محرم لڑکیوں سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، مشاہدہ یہی ہے کہ ان کے گروپس بھی آرام سے لڑکوں میں بن رہے ہوتے ہیں اور انہیں ہوم ورک بھی لڑکوں سے مل جاتا ہے اور ان کے سارے پڑھائی سے متعلق کام پورے ہو رہے ہوتے ہیں۔ فرق صرف ترجیحات کا ہے۔
🔘 بس اللّٰہ مجھے بھی اور سب کو اس فتنے کے دور میں حرام کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور معاشرہ، خاندان اور رشتہ داروں کے بجائے اللّٰہ کی بات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین یارب العالمین

ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﻮ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟؟
ﻋﻼﻣﻪ ﺑﯿﺎﺿﯽ ﺭﺣﻤﺔ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺘﺎﺏ " ﺍﻟﺼﺮﺍﻁ ﺍﻟﻤﺴﺘﻘﯿﻢ " ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ
ﺇﻥ ﻣﻌﺎﻭﯾﺔ ﻟﻤﺎ ﺳﻦ ﺳﺐ ﻋﻠﯽ ﻋﻠﯿﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﻤﻰ ﺫﻟﮏ ﻋﺎﻡ ﺍﻟﺴﻨﺔ ﻭﺑﻪ ﺳﻤﯿﺖ ﺃﻫﻞ ﺍﻟﺴﻨﻪ ﻻ ﻣﺎ ﯾﻮﻫﻤﻮﻥ ﺑﻪ ﺃﻫﻞ ﺍﻟﺴﻨﺔ ﻭﺍﻟﺠﻤﺎﻋﺔ
ﺟﺐ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﻧﮯ ﺍﻣﯿﺮ ﺍﻟﻤﻮﻣﻨﯿﻦ ﻋﻠﯽ ﻋﻠﯿﻪ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﭘﺮ ﺳﺐ ﻭ ﺷﺘﻢ ﮐﯽ ﺳﻨﺖ ﮈﺍﻟﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﻮ ﺳﻨﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﻝ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺟﻦ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻮﻻ ﻋﻠﯽ ﮐﯽ ﺩﺷﻤﻨﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﻌﺎﻭﯾﮧ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺳﻨﺖ (ﻃﺮﯾﻘﮧ) ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﻭﮦ ﺍﮨﻞ ﺳﻨﺖ ﻭ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﻮﺋﮯ۔
ﻧﺎﻡ ﮐﺘﺎﺏ: ﺍﻟﺼﺮﺍﻁ ﺍﻟﻤﺴﺘﻘﻴﻢ ﺇﻟﻰ ﻣﺴﺘﺤﻘﻲ ﺍﻟﺘﻘﺪﻳﻢ ﻧﻮﯾﺴﻨﺪﻩ : ﺍﻟﻨﺒﺎﻃﻲ، ﺍﻟﺸﻴﺦ ﻋﻠﻲ ﺟﻠﺪ: 3 ﺻﻔﺤﻪ: 84۔
🔷🔷🔷🔷🔷

🔷 جانوروں میں دھوکہ دہی 🔷
عام طور پر جھوٹ کو انسانوں سے منسوب کیا جاتا ہے، مگر قدرتی دنیا میں کئی جانور بھی چالاکی اور دھوکہ دہی کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ فریب ان کے بقا (Survival) اور فائدے کے لیے ہوتا ہے۔ سائنسی اصطلاح میں اسے "Animal Deception" کہا جاتا ہے۔ جانوروں کی یہ چالاکیاں حیران کن بھی ہیں اور دلچسپ بھی۔
جانوروں کی فریب دینے کی مثالیں:
✅ بندر اور جعلی الارم
بعض بندر خطرے کا جھوٹا الارم بجا کر دوسرے بندروں کو بھگا دیتے ہیں تاکہ وہ خود اکیلے خوراک حاصل کر سکیں۔
✅ پرندے اور جھوٹا ڈرامہ
کچھ پرندے، خاص طور پر "Killdeer" نامی پرندہ، اپنے گھونسلے کو دشمن سے بچانے کے لیے زخمی ہونے کی اداکاری کرتا ہے تاکہ شکاری اس کے پیچھے جائے اور گھونسلہ محفوظ رہے۔
✅ لومڑی کی چالاکی
لومڑیاں شکار کو بہکانے کے لیے زخمی ہونے کا ناٹک کرتی ہیں تاکہ شکار آسانی سے ان کے جال میں پھنس جائے۔
✅ اوکٹوپس اور رنگ بدلنے کا دھوکہ
اوکٹوپس اور کچھ دوسرے سمندری جانور اپنے رنگ اور ساخت بدل کر ماحول میں ایسے گھل مل جاتے ہیں کہ دشمن انہیں دیکھ نہیں پاتا۔
✅ حشرات الارض اور کیموفلاج
کچھ کیڑے اور جانور، جیسے پتنگے اور گرگٹ، اپنے دفاع کے لیے ارد گرد کے ماحول میں گھل ملنے کا حربہ اپناتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے قدرتی "جھوٹ" ہے جو انہیں زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ تمام حربے جانوروں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہوتے ہیں۔ انسانوں کے جھوٹ کی طرح یہ اخلاقی یا غیر اخلاقی نہیں ہوتے بلکہ بقا کا ایک فطری طریقہ ہوتے ہیں۔
یہ حیران کن حقیقت ہے کہ دھوکہ صرف انسانی دنیا تک محدود نہیں، بلکہ جانور بھی اپنی چالاکی اور عقل سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
عام طور پر جھوٹ کو انسانوں سے منسوب کیا جاتا ہے، مگر قدرتی دنیا میں کئی جانور بھی چالاکی اور دھوکہ دہی کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ فریب ان کے بقا (Survival) اور فائدے کے لیے ہوتا ہے۔ سائنسی اصطلاح میں اسے "Animal Deception" کہا جاتا ہے۔ جانوروں کی یہ چالاکیاں حیران کن بھی ہیں اور دلچسپ بھی۔
جانوروں کی فریب دینے کی مثالیں:
✅ بندر اور جعلی الارم
بعض بندر خطرے کا جھوٹا الارم بجا کر دوسرے بندروں کو بھگا دیتے ہیں تاکہ وہ خود اکیلے خوراک حاصل کر سکیں۔
✅ پرندے اور جھوٹا ڈرامہ
کچھ پرندے، خاص طور پر "Killdeer" نامی پرندہ، اپنے گھونسلے کو دشمن سے بچانے کے لیے زخمی ہونے کی اداکاری کرتا ہے تاکہ شکاری اس کے پیچھے جائے اور گھونسلہ محفوظ رہے۔
✅ لومڑی کی چالاکی
لومڑیاں شکار کو بہکانے کے لیے زخمی ہونے کا ناٹک کرتی ہیں تاکہ شکار آسانی سے ان کے جال میں پھنس جائے۔
✅ اوکٹوپس اور رنگ بدلنے کا دھوکہ
اوکٹوپس اور کچھ دوسرے سمندری جانور اپنے رنگ اور ساخت بدل کر ماحول میں ایسے گھل مل جاتے ہیں کہ دشمن انہیں دیکھ نہیں پاتا۔
✅ حشرات الارض اور کیموفلاج
کچھ کیڑے اور جانور، جیسے پتنگے اور گرگٹ، اپنے دفاع کے لیے ارد گرد کے ماحول میں گھل ملنے کا حربہ اپناتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے قدرتی "جھوٹ" ہے جو انہیں زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ تمام حربے جانوروں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہوتے ہیں۔ انسانوں کے جھوٹ کی طرح یہ اخلاقی یا غیر اخلاقی نہیں ہوتے بلکہ بقا کا ایک فطری طریقہ ہوتے ہیں۔
یہ حیران کن حقیقت ہے کہ دھوکہ صرف انسانی دنیا تک محدود نہیں، بلکہ جانور بھی اپنی چالاکی اور عقل سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 ایک خاموش قاتل 🔷
تصور کریں، آپ ایک ایسی مخلوق کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو خاموشی سے آپ کی قیمتی اشیاء کو تباہ کر رہی ہے، اور جب آپ کو اس کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے تو سب کچھ برباد ہو چکا ہوتا ہے۔ آپ کے ذہن میں کیا آئے گا؟ یقیناً، دیمک۔
یہ چھوٹے مگر خطرناک حشرات کبھی سوتے نہیں۔ ان کی کالونیاں لاکھوں پر مشتمل ہوتی ہیں، جہاں ہر دیمک کو کام تفویض کیا جاتا ہے۔ ان کے درمیان ایک ملکہ ہوتی ہے، جس کے حکم پر سب بے چون و چرا عمل کرتے ہیں۔ دیمک کی یہ سلطنت بظاہر نظر نہیں آتی، لیکن جب نقصان کا احساس ہوتا ہے، تب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
لیکن اگر میں کہوں کہ انسانوں کی زندگی میں بھی ایک ایسی ہی "دیمک" موجود ہے، تو کیا آپ یقین کریں گے؟ جی ہاں، وہ ہے مفروضے۔
🔹 مفروضوں کا خوفناک کھیل
ہمیں ہمارے ہی مفروضے ڈراتے ہیں۔ سوچیں، اگر آپ کسی گھنے جنگل میں تنہا سفر کر رہے ہوں اور ہر جھاڑی کے پیچھے کسی بلا کے چھپے ہونے کا خدشہ ہو۔ وہاں شاید کچھ بھی نہ ہو، لیکن آپ کا دماغ کہانیاں بناتا رہے گا۔ ہر سایہ، ہر ہلتی ہوئی جھاڑی، ہر سرسراہٹ آپ کے دل کی دھڑکن تیز کر دے گی، حالانکہ حقیقت میں وہاں کچھ بھی نہیں ہوگا۔
یہی مفروضے ہمیں یا تو احساسِ برتری دے کر مغرور کر دیتے ہیں یا احساسِ کمتری میں مبتلا کر کے ہماری خودی کو کچل دیتے ہیں۔
🔹 مفروضے اور حقیقت کا فرق
انسان نے صدیوں میں بے شمار علوم حاصل کیے، لیکن ریاضی (Maths) واحد علم ہے جو انہی مفروضوں کو قابو میں لا کر حقائق تک پہنچنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ الجبرا میں بھی تو یہی ہوتا ہے، ہم فرض کرتے ہیں کہ 'الف' یہ ہوگا اور 'ب' وہ، اور پھر انہی مفروضات کے سہارے پیچیدہ مسائل کا حل نکال لیتے ہیں۔
ہمارا دماغ بھی مفروضے بنانے سے باز نہیں رہ سکتا۔ یہ اس کا بقا کا ایک طریقہ ہے۔ لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب مفروضے حقیقت پر غالب آ جاتے ہیں اور ہماری زندگی میں دیمک کی طرح سرایت کر جاتے ہیں۔
🔹 مفروضے: رشتوں کے دشمن
جب مفروضے ہماری شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں، تب یہ سب سے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ یہ رشتوں میں دراڑیں ڈال دیتے ہیں، اعتماد کو شک میں بدل دیتے ہیں، اعتبار کو خوف بنا دیتے ہیں۔
ایک لمحے کے لیے سوچیں، کیا آپ کی زندگی میں ایسا نہیں ہوتا؟
کبھی کسی دوست کے دیر سے جواب دینے پر ہم فرض کر لیتے ہیں کہ وہ بدلے گئے ہیں۔
کبھی کسی عزیز کے رویے کو غلط سمجھ کر اس سے دوری اختیار کر لیتے ہیں۔
کبھی اپنی صلاحیتوں کو کمتر سمجھ کر آگے بڑھنے کی ہمت نہیں کرتے۔
لیکن اگر ہم حقیقت کی روشنی میں دیکھیں، تو ان میں سے زیادہ تر مفروضے ہوتے ہیں، حقیقت نہیں۔
🔘 اختتامیہ
یاد رکھیں! ہر شخصیت کے اندر ایک کمزوری کا بادشاہ یا ملکہ ہوتی ہے، اور وہ ایک مفروضہ ہی ہوتا ہے۔ اگر ہم ان بے بنیاد خیالات کو قابو نہ کریں، تو یہ ہمیں اندر سے کھوکھلا کر دیں گے، بالکل دیمک کی طرح۔
تو کیوں نہ ہم اپنے دماغ کو تربیت دیں کہ صرف ان ہی مفروضوں کو قبول کرے جو حقیقت سے جُڑے ہوں؟ کیوں نہ شک کو اعتماد میں، اور خوف کو یقین میں بدل دیں؟
کیا آپ اپنے مفروضوں سے آزاد ہونے کے لیے تیار ہیں؟

🔷 اصلی گھر 🔷
"ایک عورت کہتی ہے کس گھر کو اپنا گھر کہے"
“آج پھر تو گلاب کا پودا لے آئی؟ کتنی بار سمجھایا ہے ،تیرے ابا کو نہیں پسند گلاب”۔
اماں نے ناک سکوڑ کر اس کو تنبیہ کی۔
“مگر کیوں اماں؟ گلاب تو پھولوں کا بادشاہ ہے۔ پھر؟”
اس نے پھر وہی گھسا پٹا سوال دہرایا جس کا جواب شاید اماں کو بھی نہیں پتا تھا۔
“بس زیادہُ بحث نہ کر۔ ابھی ہٹا اس کو گھر سے۔ آنے والا ہوگا تیرا ابا بس۔ یہ سب چونچلے اپنے سسرال جا کر کرنا۔ یہاں تیرے ابا کا حکم چلتا ہے بس۔”
یہ کہ کر اماں تو چلی گئ۔ مگر وہ ہمیشہ کی طرح یہ حکم کیوں چلتا ہے کی گتھی سلجھانے میں الجھ گئ۔
اس کو بچپن سے گلاب کے پھول سے جنون کی حد تک عشق تھا۔ وہ اپنے پورے گھر کو ان پودوں اور خوشبؤں میں محسوس کرنا چاہتی تھی۔ مگر جانے ابا کو کیا چڑ تھے اس کے گلابوں سے؟
اس کی شادی کو ایک سال ہو چکا تھا اور وہ اس گھر کو پوری طرح اپنا چکی تھی۔ سب کے دل جیتتے جیتتے وہ اپنا آپ ہار چکی تھی۔ آج گلی سے پھول والے نے آواز لگائی تو وہ بری طرح بے چین ہوکر بچوں کی طرح دوڑی تھی۔ اس نے خوب سارے گلاب خریدے اور نہایت سلیقہ مندی سے برآمدے میں سجاد ہے۔وہ بالآخر بہت خوش تھی۔
اس کے کمرے کاُدروازہ زور سے کھلا تھا اور اس کا شوہر آنکھوں میں غصہ لئے کمرے میں داخل ہوا تھا۔ وہ سہم گئ تھی۔ اس سے پہلے وہ کچھ پوچھتی اس کا شوہر اس پر برس پڑا تھا۔
“تم نے کس کی اجازت سے گھر میں یہ جھاڑ لگائے ہیں۔؟”
وہ ششدر رہ گئ۔
“مگر یہُ گلاب ہیں۔ جھاڑ نہیں۔ کیا یہ میرا گھر نہیں؟ “دو آنسو اس کی پلکوں کو چھوڑکر وہیں تھم گئے تھے۔
“ابا کو بالکل نہیں پسند یہ پھول پودے۔ ان سے گھر میں کچرا ہوتا ہے۔ اور کیچڑ الگ”
“مگر میں صفائ کا خیال خود رکھو گی۔ وعدہ ہے میرا۔”
“چپ کرو۔ بے کار بحث نہ کرو اور یہ سب پودے ساتھ والے پارک میں رکھ آؤ۔ کوئی لےُجائے گا۔ “
وہ ایک بار پھر حیران ہوئی تھی۔ بھلا گلاب بھی کوئ ناپسند کرتا ہے؟ اور پلکوں پر ٹھہرے آنسو لڑی بن کر اس کی ٹھوڑی کو چھوتے ہوئے اس کی گود میں کہیں جزب ہوگئے تھے۔وہ جی اچھا کہ کر گلاب باہر رکھنے چلی گئ تھی۔
آج وہ پہلی بار اپنے بیٹے کے گھر آئی تھی۔ اب وہ ایک بیوہ تھی او ریہ گھر اس کے بیٹے نے اپنی محنت کی کمائی سے بنایا تھا۔ نہایت محبت سے اس کا بیٹا بہو اسے اس گھر میں لاۓ تھے۔ وہ اس محبت پر خوش اور رب کی شکر گزار تھی۔ آج وہ صدیوں بعد پرسکون سوئی تھی۔
اگلی صبح ناشتے کی میز پر اس کا بیٹا اس سے گویا ھوا۔ “
“اماں یہ بالکونی میں گلاب آپ نے لگائے ہیں؟ “
وہ بھرپور اعتماد سے بولی۔ “ہاں بیٹا۔ کتنے خوبصورت لگتے ہیں نا؟”
“جی امی۔ مگر ان کی وجہ سے گھر میں مچھر ہوجاتے ہیں۔ اور بیگم کو ان کی خوشبو سے الرجی ہے۔ میں یہ سب ہٹوا رہا ہوں۔ آپ برا نہ منائیے گا۔
اور ایک بارپھر وہ اثبات میں سر ہلا کر رہ گئ۔
آج وہ اپنی قبر میں اتاری گئ تھی۔ وہ دنیا کے تمام جھمیلوں سے دور منوں مٹی تلے ابدی نیند سو چکی تھی۔
آج سب اس کی قبر پرگلاب ڈال رہے تھے۔ اور ایک کونے میں کھڑا اسکا ۱۰ برس کا پوتا کچھ سوچ رہا تھا۔
وہ اس کے پاس آیا اور گویا ہوا۔
“دادی آج میں آپ کے لئے ایک تحفہ لایا ہوں۔ “
اور اس نے ایک گلاب کا پودا اس کی قبر پر لگا دیا۔ سب حیران تھے کہ یہ بچہ کیا کررہا ہے۔؟
مگر وہ منوں مٹی تلے ایک دم پرسکون ہوگئی تھی۔ کیونکہ یہ وہ واحد گھر تھا جہاں اور کسی کا حکم نہیں چلنا تھا۔

امانتوں کی حفاظت اس طرح بھی کی جاتی ہے😳😘
سال ہے 1915۔ پہلی جنگ عظیم جاری ہے۔ سلطنت عثمانیہ کی فوج کا ایک سپاہی، فلسطین میں ڈیوٹی دے رہا ہے۔ اس کے پاس کچھ رقم ہے جو وہ امانتاً فلسطین کے العلول نامی ایک خاندان کے کسی شخص کے حوالے کرتا ہے، اس درخواست کے ساتھ کہ جب جنگ ختم ہو گی تو وہ واپس آ کر اپنی رقم لے لے گا۔ مگر فوجی کبھی پلٹ کر نہیں آیا۔ نہ جانے جنگ میں کام آ گیا یا بعد میں جہانِ فانی سے رخصت ہوا۔
العلول خاندان کے امانتدار شخص نے وہ رقم ایک سو چھ برس تک لوہے کی ایک مضبوط تجوری میں سنبھال کر رکھی۔ رقم کی مالیت تیس ہزار امریکی ڈالر کے قریب بتائی گئی ہے۔
گزشتہ برس کے آخر میں، نابلوس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکی کے سفیر کو وہ رقم واپس کی گئی۔
تصویر میں نظر آنے والے صاحب، راغب ھیلمی العلول ہیں جن کے دادا کے بھائی کے پاس یہ امانت رکھوائی گئی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد یہ امانت راغب ھیلمی کے سپرد ہوئی تو انہوں نے بھی امانت کی پاسداری کا حق ادا کر دیا۔ جب وہ اس کی حفاظت کرتے کرتے تھک چکے تو فیصلہ کیا کہ رقم ترک حکومت کے حوالے کر دی جائے کیوں کہ اب رقم کے مالک کی واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہو چکے تھے۔

🌹 رحم مادر میں دو بچوں کا مکالمہ 🌹
ماں کے پیٹ میں دو بچے تھے۔ ایک نے دوسرے سے پوچھا:
"کیا تم ڈلیوری کے بعد کی زندگی پر یقین رکھتے ہو؟"
دوسرے نے جواب دیا:
"کیوں نہیں، ضرور کوئی زندگی ہونی چاہیے۔ شاید ہم یہاں اپنی آنے والی زندگی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔"
پہلا بولا:
"یہ بے وقوفی ہے۔ ڈلیوری کے بعد کوئی زندگی نہیں۔ وہ زندگی کیسی ہوگی؟"
دوسرے نے کہا:
"مجھے نہیں معلوم، لیکن وہاں یہاں سے زیادہ روشنی ہوگی۔ شاید ہم اپنے پیروں سے چلیں گے اور اپنے منہ سے کھائیں گے۔ شاید ہمارے پاس کچھ ایسے حواس ہوں گے جنہیں ہم ابھی سمجھ نہیں سکتے۔"
پہلا بولا:
"یہ بالکل ناممکن ہے۔ چلنا ممکن نہیں، اور منہ سے کھانے کی بات تو مضحکہ خیز ہے! نال (umbilical cord) ہمیں خوراک اور سب کچھ فراہم کرتی ہے۔ اور نال تو بہت چھوٹی ہے، اس کے بعد کوئی زندگی ممکن نہیں۔"
دوسرے نے اصرار کیا:
"مجھے لگتا ہے کہ کوئی نہ کوئی زندگی ضرور ہے، اور شاید وہ یہاں سے مختلف ہو۔ شاید ہمیں اس نال کی ضرورت ہی نہ رہے۔"
پہلا بولا:
"یہ سب بکواس ہے۔ اور اگر کوئی زندگی ہوتی تو وہاں سے کوئی واپس کیوں نہیں آیا؟ ڈلیوری زندگی کا خاتمہ ہے۔ اس کے بعد صرف اندھیرا، خاموشی اور فنا ہے۔"
دوسرے نے کہا:
"مجھے نہیں معلوم، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم ماں سے ملیں گے، اور وہ ہمارا خیال رکھے گی۔"
پہلا ہنسا:
"ماں؟ تم واقعی ماں کے وجود پر یقین رکھتے ہو؟ یہ تو مذاق ہے! اگر ماں ہوتی تو وہ کہاں ہے؟"
دوسرے نے جواب دیا:
"وہ ہمارے آس پاس ہے۔ ہم اس میں رہتے ہیں۔ ہم اسی کے وجود کا حصہ ہیں۔ اس کے بغیر یہ دنیا نہ ہوتی، نہ ہو سکتی۔"
پہلے نے کہا:
"میں اسے دیکھ نہیں سکتا، اس لیے منطقی طور پر وہ موجود نہیں۔"
دوسرے نے مسکرا کر کہا:
"کبھی کبھی جب تم خاموش رہو، دھیان دو اور سنو، تو تم اس کی موجودگی محسوس کر سکتے ہو۔ تم اس کی محبت بھری آواز سن سکتے ہو، جو ہمیں اوپر سے پکار رہی ہوتی ہے۔"
یہ خدا کے تصور کی سب سے خوبصورت وضاحتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔
📚 یہ خوبصورت حکایت ڈاکٹر وین ڈائر کی کتاب "Your Sacred Self" سے لی گئی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
ماں کے پیٹ میں دو بچے تھے۔ ایک نے دوسرے سے پوچھا:
"کیا تم ڈلیوری کے بعد کی زندگی پر یقین رکھتے ہو؟"
دوسرے نے جواب دیا:
"کیوں نہیں، ضرور کوئی زندگی ہونی چاہیے۔ شاید ہم یہاں اپنی آنے والی زندگی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔"
پہلا بولا:
"یہ بے وقوفی ہے۔ ڈلیوری کے بعد کوئی زندگی نہیں۔ وہ زندگی کیسی ہوگی؟"
دوسرے نے کہا:
"مجھے نہیں معلوم، لیکن وہاں یہاں سے زیادہ روشنی ہوگی۔ شاید ہم اپنے پیروں سے چلیں گے اور اپنے منہ سے کھائیں گے۔ شاید ہمارے پاس کچھ ایسے حواس ہوں گے جنہیں ہم ابھی سمجھ نہیں سکتے۔"
پہلا بولا:
"یہ بالکل ناممکن ہے۔ چلنا ممکن نہیں، اور منہ سے کھانے کی بات تو مضحکہ خیز ہے! نال (umbilical cord) ہمیں خوراک اور سب کچھ فراہم کرتی ہے۔ اور نال تو بہت چھوٹی ہے، اس کے بعد کوئی زندگی ممکن نہیں۔"
دوسرے نے اصرار کیا:
"مجھے لگتا ہے کہ کوئی نہ کوئی زندگی ضرور ہے، اور شاید وہ یہاں سے مختلف ہو۔ شاید ہمیں اس نال کی ضرورت ہی نہ رہے۔"
پہلا بولا:
"یہ سب بکواس ہے۔ اور اگر کوئی زندگی ہوتی تو وہاں سے کوئی واپس کیوں نہیں آیا؟ ڈلیوری زندگی کا خاتمہ ہے۔ اس کے بعد صرف اندھیرا، خاموشی اور فنا ہے۔"
دوسرے نے کہا:
"مجھے نہیں معلوم، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم ماں سے ملیں گے، اور وہ ہمارا خیال رکھے گی۔"
پہلا ہنسا:
"ماں؟ تم واقعی ماں کے وجود پر یقین رکھتے ہو؟ یہ تو مذاق ہے! اگر ماں ہوتی تو وہ کہاں ہے؟"
دوسرے نے جواب دیا:
"وہ ہمارے آس پاس ہے۔ ہم اس میں رہتے ہیں۔ ہم اسی کے وجود کا حصہ ہیں۔ اس کے بغیر یہ دنیا نہ ہوتی، نہ ہو سکتی۔"
پہلے نے کہا:
"میں اسے دیکھ نہیں سکتا، اس لیے منطقی طور پر وہ موجود نہیں۔"
دوسرے نے مسکرا کر کہا:
"کبھی کبھی جب تم خاموش رہو، دھیان دو اور سنو، تو تم اس کی موجودگی محسوس کر سکتے ہو۔ تم اس کی محبت بھری آواز سن سکتے ہو، جو ہمیں اوپر سے پکار رہی ہوتی ہے۔"
یہ خدا کے تصور کی سب سے خوبصورت وضاحتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔
📚 یہ خوبصورت حکایت ڈاکٹر وین ڈائر کی کتاب "Your Sacred Self" سے لی گئی ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 حضرت ذوالقرنین کی ماں کو تعزیت 🔷
روایت میں آیا ہے کہ "ذوالقرنین" (جن کا ذکر قرآن میں بھی آیا ہے) اپنی ماں کے اکلوتے بیٹے تھے، اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، انہوں نے زمین کے مشرق و مغرب کا سفر کیا، فتوحات حاصل کیں اور لوگوں کو دعوت دی۔
جب وہ بابل پہنچے تو انہیں سخت بیماری نے آ لیا، اور انہیں اپنی زندگی کے خاتمے کا احساس ہوا۔ اُس لمحے ان کے ذہن میں صرف یہ خیال آیا کہ ان کی موت پر ان کی ماں کو کتنا دکھ ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی ماں کو ایک بڑا مینڈھا اور ایک خط بھیجا، جس میں لکھا:
"ماں، یہ دنیا فانی ہے، اور ہر ایک کے لیے ایک مدت مقرر ہے، اور ایک خاص عمر کا وقت معین ہے۔ اگر آپ کو میرے انتقال کی خبر ملے تو اس بھیڑ کو ذبح کر کے اس کا گوشت پکائیں، اور اس سے کھانا بنائیں۔ پھر لوگوں کو دعوت دیں کہ وہ آئیں، مگر وہ شخص نہ آئے جس نے کسی عزیز کو کھویا ہو۔"
جب ان کی ماں کو ان کی موت کی خبر ملی تو انہوں نے ان کی وصیت کے مطابق مینڈھے کو ذبح کیا، اس کا کھانا تیار کیا اور لوگوں کو دعوت دی، جیسا کہ ان کے بیٹے نے کہا تھا۔ لیکن انہیں حیرت ہوئی کہ کوئی بھی کھانے کے لیے نہ آیا۔
تب انہیں سمجھ آیا کہ دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں جس نے کسی عزیز کو نہ کھویا ہو۔
انہوں نے اپنے بیٹے کا مطلب سمجھا اور کہا:
"اللہ تم پر رحمت کرے، میرے بیٹے! تم نے اپنی موت میں بھی مجھے اتنا ہی سبق دیا جتنا تم نے اپنی زندگی میں دیا تھا۔"
🔘 مصیبتیں ہمیشہ آتی ہیں، کیونکہ یہ دنیا ملاقات کی جگہ نہیں، بلکہ جدائی کی جگہ ہے۔ یہ دنیا مستقل رہنے کی جگہ نہیں، بلکہ ایک عبوری مقام ہے۔ اور موت زندگی کی ضد نہیں، بلکہ اس کا حصہ ہے۔
ہم غمگین ہوتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں، ہم جلتے ہیں کیونکہ ہم محبت کرتے ہیں، ہم ٹوٹ جاتے ہیں کیونکہ ہم انسان ہیں، اور ہم کمزور ہو جاتے ہیں کیونکہ ہم اپنے پیاروں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں اللہ کے فیصلے پر ادب کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔ غصہ اور ناراضگی تقدیر کو نہیں بدلتے، مگر صبر اور رضا ثواب میں اضافہ کرتے ہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/1689

🍂 اسکندر کی ماں کو تعزیت 🍂
اسکندر جسے 36 ممالک کا فاتح کہا جاتا ہے۔ جب بستر مرگ پر تھا تو اپنی فوج کے سربراہ کو بلایا اور کہا؛ جب میں دنیا سے چلا جاؤں تو میرے جنازے کو اسکندریہ لے جانا اور میری ماں سے کہنا کہ میرے لئے ایسا تعزیتی جلسہ رکھیں جس میں کھانے…

اگر کسی کے گردے بالکل ختم ہو چکے ہوں یا قریب ہوں یا ابتدائی مرحلے پر ہوں تو
*صبح کو 5 سے 7 پستے*
*دوپہر کو 5 سے 7 پستے*
*شام کو 5 سے 7 پستے* کھائیں ۔
*ان شاء اللہ ۔۔۔ گلے ہوۓ گردے بھی صحیح ہو جائیں گے۔*
دس دن کھا کر الٹرا ساؤنڈ کروائیں
ان شاء اللّٰہ واضع فرق ہوگا ایک ماہ تک لازمی کھائیں گُردے ایک دم سے نئے ہو جائیں گے اللّٰہ کے فضل و کرم سے انتہائی مجرب اور آزمودہ نسخہ ہے
قدیمی مجرب نسخہ جات
Copy...

🔷 قیمت صرف سکوں کی آواز 🔷
ایک عرب فقیر بغداد میں پہنچا جب وہ نانبائی کی دوکان کے سامنے سے گزرا تو اسے طرح طرح کے کھانوں کی بو بھلی محسوس ہوئی لیکن اس کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تھے اس نے اپنے تھیلے سے خشک روٹی نکالی اور کھانے کی دیگ کی بھاپ سے نرم کر کے کھانے لگا
نانبائی چند لمحوں تک یہ منظر حیرت سے دیکھتا رہا فقیر کی روٹی ختم ہو گئی تو اس نے جانا چاہا لیکن نانبائی نے اسے روک کر اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا ان میں توں توں میں میں ہونے لگی
اتفاق سے بہلول کا ادھر سے گزر ہوا عرب نے بہلول سے فیصلہ چاہا
بہلول نے نانبائی سے کہا “اس آدمی نے تیرا کھانا کھایا ہے یا نہیں؟”
نانبائی نے کہا “کھانا تو نہیں کھایا لیکن اس کی بھاپ سے ضرور فائدہ اٹھایا ہے”
بہلول نے نانبائی سے کہا یہ درست ہے سن! اس کے بعد اپنی جیب سے سکہ نکالا ایک ایک کر کے ان سکوں کو نانبائی کو دکھاتا تھا زمین پر گراتا جاتا تھا اور پھر اٹھا لیتا تھا اور نانبائی سے کہتا تھا کہ پیسوں کی آواز پکڑے
نانبائی نے تعجب سے کہا “یہ پیسے دینے کا کونسا طریقہ ہے”؟
بہلول نے کہا “میرے فیصلے اور انصاف کے مطابق جو شخص کھانے کی خوشبو اور بھاپ بیچے اسے چائیے کہ وہ اس کے بدلے میں پیسے کی آواز وصول کرے” ۔