ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 رشتوں میں بیلنس قائم کریں 🌹

نئی نویلی دلہن ___!!
آج كھانا تم بناؤگی ، جس نے پانی کا گلاس اٹھ کے کبھی نہیں پیا تھا ، اسے میری ماں نے حکم دیا ۔
وہ اٹھی ، جیسے تیسے کر کے 3 ، 4 گھنٹے لگائے اور كھانا بنایا مگر نمک مرچ اس ٹیسٹ کے مطابق نہیں تھے
جسے پرفیکٹ کہا جاتا ہے۔ اِس لیے كھانا گھر کے کسی فرد نے نہیں کھایا اور طنز کیا " اپنی ماں کے گھر سے یہ سیکھ کے آئی ہو" ؟
میں 8 گھنٹے کی ڈیوٹی کے بَعْد گھر آیا ، ابھی بیگ گھر نہیں رکھا تھا کہ میری ماں کہنے لگی "
ہم تو صبح سے بھوکے بیٹھے ہیں ، کچھ بازار سے لا دو كھانے کے لیے"
میں نے ایک نظر اپنی سہمی ہوئے بِیوِی پہ ڈالی اور مارکیٹ چلا گیا ۔
كھانا لے کر آیا تو سب کھانے لگے ۔ میں نے اپنی بیگم کا بازو پکڑا اور کچن میں لے گیا ، کیا پکایا ہے آج ؟ اس نے آنسو آنکھوں میں ہی کہیں روکے ہوئے تھے ، میری بات سن کر مسکرا دی .
باقی سب کی طرح تم بازار والا كھانا نہیں کھاؤ گے ؟
نہیں ، مجھے تو اپنی بیٹر ہالف کے ہاتھ کا بنا كھانا پسند ہے۔ اس نے کچن میں میرے لیے كھانا لگادیا ۔ جب میں نے چکھا تو اتنا بھی بد ذائقہ نہیں تھا
کہ کھایا نا جاتا ۔ مگر اسے اتنا مارجن ہی نہیں دیاگیا کہ وہ اپنی غلطی ٹھیک کر لیتی . . . . . . . . . . . . !
قصور میری بِیوِی کا بھی نہیں تھا کہ وہ ماسٹرز کر رہی تھی اور شادی ہوگئی ۔
اسے تعلیم نے گھرداری کی فرصت ہی نہیں دی ۔ اور قصور میری ماں کا بھی نہیں تھا
جس نے ہاؤس وائف بن کے ساری زندگی اپنے بچون کےلئے " اچھا كھانا " بنایا تھا ، پِھر وہ عورت بہو کے ہاتھ کا بنا بدمزہ كھانا کیسے کھا سکتی تھی . . . . . .
میں نے اس دن اپنی ماں کی بات بھی مان لی _ بِیوِی کے ہاتھ کا بنا كھانا بھی کھا لیا ۔
میرے ایک عمل نے مجھے اپنی لائف پارٹنر کی نظر میں ہمیشہ کےلئے معتبر کر دیا
اور اس ایک محبت بھرے عمل کی وجہ سے آج وہ ہر قسم کی ڈش بنانا سیکھ چکی ہے ۔
اس دن اگر مارکیٹ سے كھانا نا لے کے آتا تو ماں ناراض ہوجاتی اور اگر میں اپنی ماں کی بات سن کر سب کے سامنے اسے ڈانٹ دیتا تو وہ شاید مجھ سے بدگمان ہوجاتی۔

🔘 رشتوں میں بیلنس قائم کریں اور اتنا مارجن ضرور دیں کہ لوگ ایڈجسٹ ھونا سیکھ لیں ،
محبت کا جذبہ کبھی نہ ختم ہونے دیں کیوں کہ میاں بِیوِی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں
اور لباس خراب ہوجائے تو بھرے بازارمیں اتارا نہیں جاتا، پیوند لگایا جاتا ہے ۔ رشتوں میں بھی پیوند لگائیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اختلاط سے بچیں 🔷

جب آپ دفتر میں 8 سے 9 گھنٹے اپنی ساتھی کے ساتھ گزار کر ہر بات شیئر کر لیتے ہیں، تو گھر جا کر آپ کو سکون نہیں ملتا، بلکہ خاموشی رہتی ہے، اور کسی سے بات کرنے کا دل نہیں کرتا۔

اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کی ساتھی اگر آپ کی بیوی ہوتی تو سب کچھ ٹھیک ہوتا، تو آپ غلطی پر ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی اپنی بیوی کے لیے ہر وقت ہر چیز نہیں کر سکتا، کیونکہ اصل زندگی ایسی نہیں ہے۔

جب کوئی خاتون کہتی ہے کہ "اگر تم میرے شوہر ہوتے تو میں تمہاری ہر چیز کا خیال رکھتی" تو یاد رکھیں کہ شاید وہ خود اپنے گھر میں اپنے شوہر کے لیے ایسا نہیں کرتی۔

یہ ایک فتنہ ہے جو اکثر دلوں کو بھٹکا دیتا ہے۔

ہر کوئی دوسروں کے سامنے اپنا اچھا پہلو دکھاتا ہے، اور اس سے انسان کو اپنی زندگی اور اپنے شریک حیات سے نفرت ہونے لگتی ہے۔

انسان کمزور ہے، اور جب آپ اپنے دن کا زیادہ وقت کسی دوسرے کے ساتھ گزارتے ہیں، تو یہ فتنہ پیدا ہو سکتا ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کے لیے بہتر ہے۔"

دفتر یا کسی اور جگہ پر اختلاط سے بچیں، اور اگر مجبوری ہو تو بات صرف کام تک محدود رکھیں، اور نظریں جھکائے رکھیں، چاہے مرد ہوں یا عورتیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 "میں میگنیشیم ہوں۔" 🔷

دروازے پر دستک ہوئی۔
تو میں نے اندر سے پوچھا، "کون ہے؟"
جواب آیا، "میں میگنیشیم ہوں۔"
یہ نام میرے لیے نیا نہ تھا، مگر حیرانی ضرور ہوئی کہ میگنیشیم کیسے دروازے پر آ سکتا ہے؟ میں نے دروازہ کھولا، تو سامنے ایک بارعب مگر مہذب شخصیت کھڑی تھی۔ چہرے پر وقار، انداز میں شائستگی، جیسے کوئی بزرگ دانشور ہو۔ انہیں اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں لے آیا۔

"آپ کون ہیں؟" اپنا مکمّل تعارف کرائیں
میں نے دلچسپی سے پوچھا۔

وہ مسکرا کر بولے، "میں آپ کے جسم کا ایک لازمی حصہ ہوں۔ آپ کی ہر سانس، ہر حرکت، ہر سوچ میں میری شمولیت ہے۔ مگر افسوس کہ اکثر لوگ مجھے نظر انداز کر دیتے ہیں۔"

میں نے حیرانی سے پوچھا،
"کیا میں نے آپ کو کبھی نظر انداز کیا ہے؟"
"بالکل!" وہ بولے، "کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ بستر پر کروٹ لیں اور اچانک گردن میں بل پڑ جائے؟"
میں نے سر ہلایا،
"جی، ایسا تو آج صبح ہی ہوا ہے ہے۔"
"یہی تو میری کمی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔"
وہ سنجیدگی سے بولے۔ "جب میں کم ہو جاتا ہوں، تو جسم میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے، پٹھے اکڑنے لگتے ہیں، نیند متاثر ہوتی ہے، ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے۔ مگر پھر بھی لوگ مجھے اہمیت نہیں دیتے۔"

"کیا آپ صرف پٹھوں کے لیے ضروری ہیں؟"
میں نے پوچھا۔ "نہیں، میں آپ کے دماغ کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہوں جتنا جسم کے لیے۔" وہ بولے، "اگر آپ کو بےچینی محسوس ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ جائے، یا ذہن الجھا ہوا لگے، تو اس کا مطلب ہے کہ میں کم ہو چکا ہوں۔ میں آپ کے دل، گردوں، ہڈیوں اور حتیٰ کہ آپ کی نیند کے لیے بھی بےحد ضروری ہوں۔"

"تو پھر آپ سب سے زیادہ کہاں پائے جاتے ہیں؟"
میں نے تجسس سے پوچھا۔
"میں قدرتی طور پر کئی غذاؤں میں پایا جاتا ہوں۔ سب سے زیادہ میرا خزانہ مغز کدو، یعنی پمپکن سیڈ میں ہے۔ اس کے علاوہ میں ہرے پتوں والی سبزیوں، بادام، اخروٹ، چیا سیڈز، کیلے، مچھلی، ڈارک چاکلیٹ اور دالوں میں بھی پایا جاتا ہوں۔ مگر بدقسمتی سے آج کل کی خوراک میں میری مقدار کم ہو چکی ہے، اسی لیے اکثر لوگ میری کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔"

"اگر کوئی آپ کی کمی کا شکار
ہو جائے تو اس کے لیے کیا حل ہے؟"
"سب سے پہلے تو قدرتی غذاؤں سے میری مقدار پوری کرنی چاہیے۔ اگر پھر بھی کمی برقرار رہے تو میرے پانچ اور بھائی بھی ہیں، یعنی مختلف قسم کے میگنیشیم سپلیمنٹس۔ جیسے میگنیشیم گلیسینیٹ، جو ذہنی سکون کے لیے بہترین ہے۔ میگنیشیم سٹریٹ، جو معدے کے مسائل حل کرتا ہے۔ میگنیشیم مالیٹ، جو پٹھوں کی کمزوری دور کرتا ہے۔ میگنیشیم تھیریونیٹ، جو دماغی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔ اور میگنیشیم کلورائیڈ، جو جِلد اور جوڑوں کے لیے مفید ہے۔ مگر یاد رہے، کسی بھی سپلیمنٹ کا استعمال کرتے وقت ہمیشہ ماہر معالج سے مشورہ اور مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔"

"یہ بتائیں،
کیا آپ کی کمی کا تعلق نیند سے بھی ہے؟"
"بےشک! اگر آپ کو نیند آنے میں مشکل ہو، یا رات میں بار بار آنکھ کھل جائے، تو یہ بھی میری کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔ میں جسم کو پر سکون رکھتا ہوں، نیند کے لیے ضروری ہارمون کو متوازن رکھتا ہوں، اور دن بھر کی تھکن اتارنے میں مدد دیتا ہوں۔"

"تو آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی؟"
میں نے سوال کیا۔
"تصور کریں، اگر میں نہ ہوں تو کیا ہوگا؟
آپ کی ہڈیاں کمزور ہو جائیں گی، ذہنی دباؤ بڑھ جائے گا، نیند متاثر ہوگی، توانائی کم ہو جائے گی، اور زندگی کا لطف جاتا رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ قدرت نے مجھے آپ کے جسم میں شامل کیا ہے تاکہ آپ کی صحت بہترین رہے۔"

"آپ کی یہ باتیں بہت دلچسپ ہیں،
مگر لوگ آپ کو نظر انداز کیوں کرتے ہیں؟"
وہ مسکرا کر بولے، "شاید اس لیے کہ میں نظر نہیں آتا، بس خاموشی سے اپنا کام کرتا ہوں۔ مگر جب میری کمی ہوتی ہے، تب لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ میں کتنا ضروری ہوں۔"

میں نے گہری سانس لی اور کہا،
"واقعی، آج آپ سے مل کر اندازہ ہوا کہ آپ کتنے اہم ہیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ آپ کو نظر انداز نہیں کروں گا۔"

میگنیشیم نے مسکراتے ہوئے ہاتھ بڑھایا،
"یہی تو میں چاہتا تھا اور یہی بتانے آیا تھا کہ صحت مند زندگی کا راز یہی ہے کہ آپ اپنی خوراک اور طرزِ زندگی میں میری مقدار کا خیال رکھیں۔"

یہ کہہ کر وہ جانے لگے تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا اب ہم آپ کو کہیں نہیں جانے دیں گے آپ یہیں رہیں گے ہمارے ساتھ..

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ظن اور حقیقت 🔷

یہ کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم ہمیشہ دوسروں کے رویے کا صحیح مطلب نہیں سمجھ سکتے، کیونکہ دلوں کے راز صرف اللہ جانتا ہے۔

ایک باپ نے محسوس کیا کہ داماد (یعنی اس کی بیٹی کا شوہر) ان کی بار بار کی جانے والی ملاقاتوں سے کچھ بے چین ہو رہا ہے۔
یہ بے چینی داماد کے الفاظ سے ظاہر نہیں ہوئی، بلکہ اس کی حرکات و سکنات سے محسوس کی گئی۔
بیٹی کے رویے سے بھی ایسا لگا جیسے وہ براہِ راست یہ بات والدین کو نہیں کہہ سکتی۔

باپ اور ماں نے فیصلہ کیا کہ وہ بیٹی کے گھر بار بار جانے کے بجائے، داماد اور بیٹی کو اپنے گھر بلائیں گے۔
یہ عادت بنا لی کہ ہر جمعے کو انہیں اپنے گھر مدعو کرتے۔
یہ دیکھ کر داماد خوش ہوتا اور ہمیشہ دعوت قبول کر لیتا۔

ایک دن، داماد نے سوال کیا:

"آپ لوگ کب ہمارے گھر آئیں گے؟"

باپ نے مسکرا کر کہا:
"اصل بات یہ ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم آپ سے ملیں، چاہے آپ کے گھر آئیں یا ہمارے گھر، کوئی فرق نہیں پڑتا۔"

یہ سن کر داماد نے حقیقت بتا دی:

"اصل میں، میرے اوپر کچھ قرض تھا، اور قرض دینے والا مجھ سے بار بار رقم مانگ رہا تھا۔
مجھے ڈر تھا کہ وہ میرے گھر آکر تقاضا نہ کرے، اور یہ بات آپ کے سامنے نہ آجائے،
کیونکہ میں اس وقت مالی مشکلات میں تھا۔
لیکن اب میں نے وہ قرض ادا کر دیا ہے،
اور میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔"

باپ نے محبت سے کہا:
"تم نے ہم پر شک کیا کہ ہم تمہارے گھر آنا چھوڑ چکے ہیں،
اور ہم نے تم پر شک کیا کہ تم ہمیں پسند نہیں کرتے۔
یہ دونوں شک غلط ثابت ہوئے،
ہمیں اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمارے دلوں کو ہر طرح کے گمان سے پاک رکھے۔"

🔘 سبق:
۔ ہمیشہ دوسروں کے رویے کا مثبت مطلب نکالنے کی کوشش کریں، کیونکہ ہر چیز ویسی نہیں ہوتی جیسی ہمیں نظر آتی ہے۔
۔ دوسروں کے معاملات کا صحیح علم ہمیں نہیں ہوتا، اس لیے بے جا بدگمانی نہ کریں۔
۔ اگر کسی کے رویے میں تبدیلی محسوس ہو، تو سب سے پہلے اسے محبت اور سمجھداری سے جاننے کی کوشش کریں، بجائے اس کے کہ فوراً غلط نتیجہ نکالیں۔

"بے شک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔" (سورۃ الحجرات: 12)

"اے اللہ! ہمارے گمانوں کو معاف فرما، ہمیں بھلائی کی راہ دکھا، اور ہمارے دلوں کو رحمت اور درگزر سے بھر دے۔" آمین یارب العالمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماں کی کہانی 🔷

‏دروازہ بند تھا ۔ ۔ ۔ کنڈی باہر سے لگی ہوئی تھی۔ ۔ امی کہیں نہیں تھیں۔ ۔ ۔ چار ساڑھے چار سال کی عمر میں گلے میں بستہ لٹکائے میں گلی میں کھڑا تھا۔ مئی کی دوپہر کی دھوپ میرے ماتھے کو بھگو رہی تھی۔ ۔ ۔ میں نے دائیں بائیں سنسان گلی کو دیکھا ۔ ۔ ۔ اور میری چیخ نکل گئی ۔ ۔ ۔ امی۔ی۔ی۔ی۔ی ۔ ۔ ۔

جانے کتنی دیر کھڑا دروازے کو دیکھ دیکھ روتا رہا۔ ۔ ۔ کہ یکایک ایک جانب سے امی بھاگتی ہوئی آئیں اور مجھے اپنی آغوش میں چھپا لیا۔ ۔ ۔ اس روز رات گئے تک وہ دادا، دادی، اور ابو کو اپنی اس 'لاپرواہی' کی بات سنا سنا کر خود کو کوستی رہیں اور ان کو اکساتی رہیں کہ وہ انکو ڈانٹیں۔ ہئے بچہ وچارا کلا کارا گلی میں روتا رہا ۔ ۔ ۔ میں ساتھ والی ہمسائی کو ختم کے چاول دینے گئی تھی، اس نے زبردستی باتوں میں لگا لیا۔ ۔ ۔ قصور امی کا نہیں تھا ۔ ۔ ۔ مگر قصور میرا بھی نہیں تھا ۔ ۔ ۔ اسکول سے واپسی پر کبھی گھر کے دروازے کی کنڈی لگی ہوئی نہ دیکھی تھی۔ ۔ نہ اس سے پہلے اور نہ کبھی اسکے بعد۔

امی کے گھر ہونے کا تصور اس قدر پختہ تھا کہ اسکول، کالج، جاب، پھر بیرون ملک سے واپسی پر گھر داخل ہوتے ہی پہلا سوال ہوتا تھا۔ ۔ ۔ امی کتھے ۔ ۔ اور جواب پر اندر کا بلکتا بچہ مطمئن ہو جاتا تھا۔ ۔ امی اندر ہے۔ ۔ کچھ سمیٹ رہی ہے۔ امی کچن میں ہے۔ ۔ ۔ کھانا بنا رہی ہے۔ ۔ امی چھت پر ہے۔ ۔ مرچوں کو دھوپ لگوا رہی ہے۔ ۔
امی کا میکہ موجود تھا مگر وہ کبھی نہ گئیں۔

ہم نے امی کو نہ کبھی بنتے سنورتے دیکھا اور نہ کھاتے پیتے۔ برمودا ٹرائی اینگل کے بعد میری جنریشن کے لیے دوسرا مشکل سوال یہی ہے کہ ہماری مائیں کھانا کب کھایا کرتی تھیں۔ ۔ ۔ برسوں اولاد کے منہ میں نوالہ ڈالنے کی لذت شائد ایسے ہی بھوک اڑا دیتی ہے۔( موجودہ نسل ان ماؤں سے محروم ہو چکی ہے۔ زمانہ قیامت کی چال چل گیا ہے۔

چھوٹے بھائی کو تیز بخار تھا۔ وہ بخار میں اٹھا اور صحن میں بنے باتھ روم چلا گیا۔ کمزوری شدید تھی کہ باتھ روم سے باہر آتے چکرا کر گرا اور بیہوش ہو گیا۔ اسکو بیہوش ہوتے دیکھ کر امی بھی گر گئیں۔ بھائی جلدی ہوش میں آ گیا اور ہم امی کو ہوش میں لانے لگے۔ ۔ ۔ امی امی ۔ ۔ دیکھو کچھ نہیں ہوا ۔ ۔ سب ٹھیک ہے ۔ ۔ امی نے آنکھیں کھولیں ۔ ۔ ۔ مجھے اپنے اوپر جھکے دیکھا ۔ ۔ ۔ مجھ سے بھائی کی خیریت کا جملہ سنا ۔ ۔ اور بے اختیار ہو کر مجھے سینے سے بھینچ لیا۔ ۔ ۔ بچپن میں اسکول سے واپسی والے واقعے کے بعد یہ دوسری بار تھی جب امی نے ایسے گلے لگایا۔ ۔ ۔

پھر برسوں بعد، امی میرے ساتھ عمرے پر تھیں۔ ۔ ۔ کہ ہجوم میں کھو گئیں۔ ۔ ۔ وہ آدھ گھنٹہ جب تک مجھے نظر نہ آئیں، قیامت تھی۔ ۔ کیسے کیسے وہم آنکھوں میں لہرا گئے۔ ۔ ۔ اور اچانک ہجوم سے ایک چہرہ ابھرا ۔ ۔ ۔ امی۔ی۔ی۔ی ۔ ۔ ۔ میری چیخ نکلی ۔ ۔ اور امی نے بھاگ کر مجھے گلے سے لگا لیا ۔ ۔ کتنی دیر تک مجھے تسلی دیتی رہیں۔ ۔ ۔ اور خود کو بھی ۔ ۔
کل رات، پھر وہی مئی کی تیز دھوپ میرے ماتھے پر تھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں نے سنسان گلی میں دائیں بائیں دیکھا ۔ ۔ ۔ اور بہت چیخا ۔ ۔ ۔ امی۔ی۔ی۔ی۔ی۔ ۔ ۔ ۔ امی۔ی۔ی۔ی۔ی۔ ۔ ۔ ۔
گلی سنسان ہی رہی۔ ۔ ۔ دروازے کی کنڈی لگی ہی رہی ۔ ۔ ۔ جانے والی جا چکی ہے۔ ۔ ۔ بچہ بلکتا رہا ۔ ۔ ۔ یادوں کی دھوپ چمکتی ہی رہی۔ ۔ ۔

خواہش ہے کاش اللہ میاں جنت کے اس کونے کی جھلک دکھلا دے، جہاں سیمنٹ کے ٹھنڈے فرش پر امی ۔ ۔ ۔ نانی کے ساتھ ۔ ۔ ۔ بیٹھی کھکھلا کر ہنس رہی ہوں گی۔ ۔ ۔ انکا چہرہ سرخ ہوگا خوشی کے ساتھ۔ ۔ ۔ اور اس پل میں وہ 5 بچوں کی فکر کرنے والی ماں نہیں بلکہ ایک نازک شہزادی ہونگی۔

جب کوئی اپنی امی کو پکارتا ہے تو
میرا دل بہت اداس ہو جاتا ہے
مجھے میری امی یاد آتی ہیں
میرا دل تڑپ جاتا ہے
بہت بے چین ہو جاتا ہوں میں
ایسا لگتا ہے کہ دل پھٹ جائے گا میرا
لیکن کسے بتاؤں۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 راجپوتوں کے شاہی القاب و خطابات 🔷

دنیا میں سب سے زیادہ القاب و خطابات صرف راجپوت قوم کے ہیں -

راجپوت القاب و خطابات کی وضاحت بمعہ مثال

01 : راجا ، مہاراجا
راجا کے معنی بادشاہ کے ہیں -
راجا ، راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
راجا سب سے پرانا لقب ہے -
راجا لقب زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں استعمال ہوتا ہے ، جبکہ میدانی اور صحرائی علاقوں میں بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے -
ہر مذہب کے راجپوت ، راجا لقب استعمال کرتے ہیں جیسے
ہندو مت کے راجا پورس نے سکندر اعظم سے جنگ لڑی -
اسلام مذہب کے راجا چاقو خان نے چکوال شہر کا نام رکھا -
بدھ مت میں راجا اشوکا اور راجا ہرش وردھن جیسے راجپوت سورماؤں نے جنم لیا -
جین مت کے بانی راجا مہاویر جین بھی راجپوت گھرانے کے چشم و چراغ تھے -
سکھ مت میں راجا لکشمن دیو منہاس (بندہ سنگھ بہادر) جیسے یودھا پیدا ہوئے -
مہاراجا لقب بھی راجا سے نکلا ہے جس کے معنی عظیم بادشاہ کے ہیں -
جئے پور شہر کے بانی مہاراجا جئے سنگھ کشواہا تھے -
مسلمان راجپوتوں میں تقسیم ہند سے پہلے محمود آباد کے تلوکر راجپوت ، مہاراجا لقب استعمال کرتے تھے جن میں مشہور شخصیت مہاراجا امیر محمد احمد خان تلوکر کی ہے جو کہ قائد اعظم کے دوست تھے -

02 : رانا ، مہارانا
رانا کے معنی بھی بادشاہ کے ہیں -
رانا لقب کی میواڑ کے سیسوڈیہ راجپوت رانا حمیر سنگھ سے ہوتی ہے جنہوں نے والد راول رتن سنگھ کے بعد خلجی کو ہرا کر "رانا" لقب استعمال کیا -
رانا بھی راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
رانا لقب ہر علاقے اور ہر مذہب کے راجپوت استعمال کرتے چاہے وہ پاکستان و ہندوستان کے ہوں یا نیپال و بنگال کے ہوں -
رانا سانگا نے 100 سے زیادہ جنگیں لڑیں -
رانا لقمان مہرو خان جوئیہ پنجاب سے پہلے مجاہد تھے جنہوں نے انگریزوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا -
رانا گرمیت سنگھ سوڈھی ایک سکھ راجپوت ہیں جو کہ بھارت کی سیاسی شخصیت ہیں -
مہارانا کا معنی بھی عظیم بادشاہ کے ہیں - یہ لقب زیادہ مشہور صرف مہارانا پرتاب سنگھ کی وجہ سے ہے ، جن کی تلوار کا زور اتنا تھا کہ سورا کے ساتھ میدان جنگ میں گھوڑا بھی چیر کے ٹکڑے کر دیتے تھے -

03 : راؤ ، مہاراؤ
راؤ کے معنی بادشاہ اور مہاراؤ کے معنی عظیم بادشاہ کے ہیں -
راؤ لقب تمام تر راجپوتوں میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا لقب ہے -
راؤ مالدیو راٹھور اپنے وقت کے طاقتور حکمران تھے جنہوں نے لودھی خاندان سمیت کئی اور سلطنتوں کو بار بار ہرایا تھا -
راؤ بشارت خان پنوار جنگ آزادی میں ایک مجاہد تھے -
راؤ بجر سنگھ راٹھور کا تعلق سکھ راجپوت گھرانے سے تھا جنہوں نے خالصہ فوج میں شمولیت کے بعد کئی جنگیں لڑیں -
مہاراؤ شیخا جی کشواہا کی اولاد شیخاوت راجپوت کہلائی -

04 : راول ، مہاراول
راول کے معنی بادشاہ اور
مہاراول کے معنی عظیم بادشاہ کے ہیں -
راول بھی راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
راول لقب زیادہ تر ہندو راجپوت استعمال کرتے ہیں -
پاکستان کا دراوڑ قلعہ راول دیو راج پال سنگھ بھٹی نے تعمیر کروایا -
بپا راول نے عرب حملہ آوروں کو ہرایا اور راولپنڈی شہر کی بنیاد رکھی -
مہاراول جیسل سنگھ بھٹی نے جیسلمیر شہر کی بنیاد رکھی -

05 : رائے ، رائے زادہ
رائے کے معنی بادشاہ کے ہیں -
رائے راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
راجا بھپت رائے بھٹی نے بھٹنیر شہر کی بنیاد رکھی -
رائے احمد خان کھرل نے پنجاب میں انگریزوں کو کھری ٹکر دی -
سکھوں کے گرو 8 گرو سمیت ، گوبند رائے کا تعلق سوڈھی راجپوت گھرانے سے تھے -
گجرات کے راجا رائے زادہ ناو گھن چنڈاسمہ ہوئے جنہوں نے
چالوکیہ راجپوتوں سے کاٹھیاواڑ فتح کیا تھا -

06 : ٹھاکر
ٹھاکر کے معنی زمیندار کے ہیں -
ٹھاکر لقب راجپوتوں کا شاہی لقب ہے جس کی قدامت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مہابھارت میں شری کرشنا جی کو ٹھاکر صاحب بولا گیا -
ٹھاکر شیر سنگھ جوئیہ جنگلہ دیش کے ایک طاقتور حکمران تھے -
ٹھاکر ہاشم خان سلہریا نے انگریز فوج میں شمولیت کے بعد افغانوں کے ساتھ جنگ کی اور انہیں ہرایا -
پاکستان میں زیادہ تر سلہریا راجپوت اپنے نام کے ساتھ ٹھاکر لقب استعمال کرتے ہیں جبکہ باقی راجپوت بھی ٹھاکر لقب استعمال کرتے ہیں -


7 : راج ، مہاراج
لفظ راجا ، مہاراجا کی پرانی قسم راج , مہاراج ہے جن کے معنی ایک جیسے ہیں -
پرتھوی راج چوہان اپنے وقت کے طاقتور حکمران تھے -
ویر گگا جی مہاراج ایسی شخصیت ہیں جنہیں برصغیر کے ہر
مذہب کا شخص مانتا ہے -



8 : ادھیراج
ادھیراج شاہی لقب ہے جو کہ راجپوتوں راجا استعمال کرتے رہے ہیں جیسے ادھیراج دھرم پالا بنگال کے طاقتور راجپوت راجا تھے -

9 : یوراج
یوراج کے معنی لڑاکا راجا کے ہیں -
یوراج ایشور گوڑ بنگال و آسام کے ایک طاقتور راجپوت راجا تھے -
10 : سنگھ
سنگھ بھی راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
سنگھ کے معنی لڑاکا کے ہیں -
سنگھ لقب ہندو راجپوت اور سکھ راجپوت استعمال کرتے ہیں -
رانا اودھے سنگھ نے اودھے پور شہر کی بنیاد رکھی -
راؤ بچھتر سنگھ پنوار ایک سکھ راجپوت تھے جنہوں نے خالصہ فوج میں شمولیت اختیار کی اور کئی جنگیں لڑیں -


11 : رانگھڑ
رانگھڑ ان مسلمان راجپوتوں کو کہا جاتا ہے جو تقسیم ہند سے پہلے آج کے بھارت میں پائے جاتے تھے -
راؤ سہار روہیلہ رانگھڑ نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی -


12 : خاں
خاں لقب مسلمان راجپوت استعمال کرتے ہیں -

خاں کے معنی بادشاہ کے ہیں -
جو ہندو راجپوت مسلمان ہوئے انہوں نے سنگھ کی جگہ خان لقب استعمال کیا -
رائے بلار خان بھٹی ننکانہ صاحب کے مہاراجا تھے جنہوں نے سکھ مت کے بانی گرو نانک صاحب کو 18 ہزار 750 مربع زمین سکھ مت کو فروغ دینے کے لیے دی -

13 : خانزادہ
خانزادہ لقب سب سے پہلے میوات کے راجپوتوں نے استعمال کیا -
نوابزادہ راجا حسن خان میواتی نے حملہ آور بابر کے خلاف رانا سانگا کا ساتھ دیا اور بابر مغل سے جنگ کی -

14 : نوابزادہ
نوابزادہ راجپوتوں کو ملنے والا خطاب ہے -
نواب سلمان خان کے بعد بنگال کے نواب ان کے بیٹے نوابزادہ راجا عیسیٰ خان وینس بنے -
نوابزادہ لقب چوہان راجپوت اور کھوکھر راجپوت بھی استعمال کرتے ہیں -

15 : میر
میر راجپوتوں کا بہت پرانا لقب جو کہ جموال راجپوت استعمال کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں , جس کی قدامت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ منہاس راجپوتوں کے جد امجد راجا ملہن ناس کے ایک بیٹے میر واسو دیو تھے جو آج سے 3 ہزار سال پہلے کے راجا تھے -
گلگت بلتستان اور کشمیر میں جموال راجپوت راجا اور میر لقب استعمال کرتے ہیں -


18 : کنور
کنور بھی راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
کنور کے معنی شہزادہ کے ہیں -
کنور شکتی سنگھ رانا اودھے سنگھ کے بیٹے تھے جو کہ تیر بازی میں ماہر تھے -


20 : میاں
میاں لقب بھی صرف راجپوتوں کا لقب ہے -
بیرونی حملہ آوروں نے بھی یہ لقب استعمال کیا ہے -
میاں سوار سنگھ چندیل نے 690 عیسوی میں کشمیر کے شہر ادھم پور پہ اپنے والد راجا ہری ہر سنگھ چندیل کے بعد حکومت کی -

21 : مہر یا معر
مہر لقب راٹھ راجپوت قبائل کا ہے جن میں زیادہ تر سیال راجپوت، ہراج راجپوت استعمال کرتے ہیں -
جھنگ کے نواب ، مہر ولیداد خان سیال نے انگریزوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا -

22 : جام
جام ، جدیجہ راجپوتوں اور سمہ راجپوتوں کا شاہی لقب ہے -
جام کے معنی راجا یا بادشاہ کے ہیں -
جام نظام الدین سمہ سندھ کے ایک مشہور راجپوت راجا تھے -
گجرات کے 16 سال کے جام ہالا جی جدیجہ نے مغل کمانڈر کا سر اس کے گھوڑے سمیت کاٹ کر اپنی بہادری کا لوہا منوایا -


24 : چودھری ، چوہدری
سلاطین دہلی کے دور میں سو سے زیادہ گاؤں کے مالک کو چوہدری یا چودھری کہا جاتا تھا -
سلاطین دہلی کے زوال کے دور میں چنیوٹ کے چودھری ، رائے رحمت خان بھٹی تھے اور چکوال کے چودھری , راجا چاقو خان منہاس تھے -

25 : پال
پال ویسے تو راجپوتوں کے 36 شاہی خاندانوں میں شامل ایک خاندان ہے - وہ خاندان پال لقب استعمال کرنے کی وجہ سے پال یا پالا راجپوت کہلائے -
پال بطور لقب کئی راجپوت شاہی خاندانوں نے استعمال کیا جن میں بھٹی ، تومار وغیرہ شامل ہیں -
راجا اننگ پال تومار نے دہلی شہر کی بنیاد رکھی -



26 : راوت
راوت بھی راجپوتوں کا لقب ہے -
راوت رتن سنگھ چنڈاوت ، مہا رانا پرتاب سنگھ کے وزیر تھے -

✍ راجا معراج عباس بھٹی

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5920
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں؟ 🔷

صبح صبح چائے کی دکان پہ میرا دوست میرے پاس بیٹھا مجھے سلام کیا اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میرا ہاتھ پکڑا روتے ہوئے بولا فارس میں آج خود کو بہت چھوٹا محسوس کر رہا ہوں۔۔۔

میں حیران تھا اس کی کمر پہ تھپکی دی ارے ایسا کیا ہو گیا شیر کو۔۔۔

وہ مجھ سے نظریں نہ ملا رہا تھا ۔۔ پھر زور زور سے رونے لگا۔۔ سب لوگ اس کی طرف دیکھنے لگے میں نے اس کو چپ کروایا۔

ارے پاگل سب دیکھ رہے ہیں میرے سینے سے لگ گیا اور روتے ہوئے بولا ۔۔۔
فارس بہنیں ایسی کیوں ہوتی ہیں۔۔۔؟

میں سوچ میں گم ۔۔۔کیا ہو گیا تم کو ایسا کیوں بول۔رہے ہو۔؟

کہنے لگا ۔۔۔
فارس پتا ہے۔۔۔؟
بہن کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں۔۔
میں کبھی اس کے گھر نہیں گیا عید شب برات کبھی بھی۔ ابو یا امی جاتے ہیں ۔۔۔

میری بیوی ایک دن مجھے کہنے لگی آپ کی بہن جب بھی آتی ہے۔۔ اس کے بچے گھر کا حال بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں ۔۔ خرچ ڈبل ہو جاتا ہے ۔۔
اور تمہاری ماں ۔۔۔
ہم سے چھپ چھپا کر کبھی اس کو صابن کی پیٹی دیتی ہے کبھی کپڑے کبھی صرف کے ڈبے۔ اور کبھی کبھی تو چاول کا تھیلا بھر دیتی ہے۔۔
اپنی ماں کو بولو یہ ہمارا گھر ہے کوئی خیرات سینٹر نہیں۔

فارس مجھے بہت غصہ آیا میں مشکل سے خرچ پورا کر رہا ہوں اور ماں سب کچھ بہن کو دے دیتی ہے ۔۔۔۔
بہن ایک دن گھر آئی ہوئی تھی اس کے بیٹے نے ٹی وی کا ریموٹ توڑ دیا۔۔
میں ماں سے غصے میں کہہ رہا تھا ۔۔ ماں بہن کو بولو یہاں عید پہ آیا کرے بس اور یہ جو آپ صابن صرف اور چاول کا تھیلا بھر کر دیتی ہیں نا اس کو بند کریں سب ۔۔
ماں چپ رہی ۔۔۔
لیکن بہن نے ساری باتیں سن لی تھیں میری
بہن کچھ نہ بولی ۔۔
4 بج رہے تھے اپنے بچوں کو تیار کیا اور کہنے لگی بھائی مجھے بس سٹاپ تک چھوڑ او ۔۔۔
میں نے جھوٹے منہ کہا رہ لیتی کچھ دن
لیکن وہ مسکرائی نہیں بھائی بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے والی ہیں۔

پھر جب ہم دونوں بھائیوں میں زمین کا بٹوارا ہو رہا تھا تو میں نے صاف انکار کیا بھائی میں اپنی زمیں سے بہن کو حصہ نہیں دوں گا۔۔۔
بہن سامنے بیٹھی تھی۔۔
وہ خاموش تھی کچھ نہ بولی ماں نے کہا بیٹی کا بھی حق بنتا ہے لیکن میں نے گالی دے کر کہا کچھ بھی ہو جائے میں بہن کو حصہ نہیں دوں گا ۔۔
میری بیوی بھی بہن کو برا بھلا کہنے لگی
وہ بیچاری خاموش تھی۔

کرونا کے دن ہیں فارس کام کاج ہے نہیں
میرے بڑے بیٹے کو ٹی بی ہو گئی میرے پاس اس کا علاج کروانے کے پیسے نہیں بہت پریشان تھا۔۔ میں نے قرض بھی لے لیا تھا۔ بھوک سر پہ تھی میں بہت پریشان تھا کمرے میں اکیلا بیٹھا تھا شاید رو رہا تھا حالات پہ
کے اتنے میں بہن گھر آ گئی۔
میں غصے سے بولا اب یہ آ گئی ہے منحوس۔
بیوی میرے پاس آئی۔۔
کوئی ضرورت نہیں گوشت یا بریانی پکانے کی اس کے لئے۔
پھر ایک گھنٹے بعد وہ میرے پاس آئی۔۔
بھائی پریشان ہو میں مسکرایا نہیں تو
بہن نے میرے سر پہ ہاتھ پھیرا بڑی بہن ہوں تمہاری گود میں کھیلتے رہے ہو۔۔ اب دیکھو مجھ سے بھی بڑے لگتے ہو۔
پھر میرے قریب ہوئی اپنے پرس سے سونے کے کنگن نکالے میرے ہاتھ میں رکھے اور آہستہ سے بولی۔۔
پاگل توں ایویں پریشان ہوتا ہے۔ تیرا بھائی شہر گیا ہوا تھا۔ بچے سکول تھے میں نے سوچا دوڑتے دوڑتے بھائی سے مل آوں۔ یہ کنگن بیچ کر اپنا خرچہ کر، بیٹے کا علاج کروا ۔۔
اور جا اٹھ نائی کی دکان پہ جا داڑھی بڑھا رکھی ہے شکل تو دیکھ ذرا کیا حالت بنا رکھی ہے تم نے۔

میں خاموش تھا بہن کی طرف دیکھے جا رہا تھا۔
وہ آہستہ سے بولی کسی کو نہ بتانا کنگن کے بارے میں تم کو میری قسم ہے۔۔
میرے ماتھے پہ بوسہ کیا اور ایک ہزار روپیہ مجھے دیا جو سو پچاس کے نوٹ تھے شاید اس کی جمع پونجی تھی۔ میری جیب میں ڈال کر بولی بچوں کو گوشت لا دینا۔ پریشان نہ ہوا کر۔
تیرے بھائی کو تنخواہ ملے گی تو آؤں گی پھر۔ جلدی سے اپنا ہاتھ میرے سر پہ رکھا دیکھ بال سفید ہو گئے ہیں اب بازار جاو اور داڑھی کو ٹھیک کراؤ۔

وہ جلدی سے جانے لگی
اس کے پیروں کی طرف میں نے دیکھا تو ٹوٹی ہوئی جوتی پہنی تھی پرانا سا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جب بھی آتی تھی وہی دوپٹہ اوڑھ کر آتی۔

فارس بہن کی اس محبت میں مر گیا تھا
ہم بھائی کتنے مطلب پرست ہوتے ہیں بہنوں کو پل بھر میں بیگانہ کر دیتے ہیں۔۔۔ اور بہنیں بھائیوں کا ذرا سا دکھ برداشت نہیں کر سکتیں۔

وہ ہاتھ میں کنگن پکڑے زور زور سے رو رہا تھا اس کے ساتھ میری آنکھیں بھی نم تھی۔۔ اپنے گھر میں خدا جانے کتنے دکھ سہہ رہی ہوتی ہیں۔

کچھ لمحے بہنوں کے پاس بیٹھ کر حال پوچھ لیا کریں شاید کہ ان کے چہرے پہ کچھ لمحوں کے لئے ایک سکون آ جائے، ،،،

اللہ ہماری بہنوں کی جھولیاں خوشیوں سے بھر دے۔ آمین یارب العالمین

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حقے کے دوست 🔷

ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻧﮯ ﺟﺐ ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﮯ ﺣﻘﮯ ﭘﺮ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺗﻮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﺣﻘﮧ ﮔﻮﺩﺍﻡ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻮﺍ ﺩﯾﺎ۔ ﯾﻮﮞ ڈیرے ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺍﭨﺮﯾﮑﺸﻦ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ۔

انہی ﺩﻧﻮﮞ ’’ﺍﯾﮑﺲ ﭼﯿﻨﺞ‘‘ ﮐﯽ ’’ﺍﭖ ﮔﺮﯾﮉﯾﺸﻦ‘‘ ﺑﮭﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻓﻮﻥ ﺑﮭﯽ ﻋﺎﺭﺿﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﭧ ﮔﯿﺎ۔ ﯾﻮﮞ ڈیرے ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺍﭨﺮﯾﮑﺸﻦ ﺑﮭﯽ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ۔

ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺟﻮ ﺭﻭﺯ ﺻﺒﺢ ﺳﻮﯾﺮﮮ ہمارے ڈیرے ﭘﺮ ﺍٓ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺍﺳﯽ ڈیرے ﭘﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔

ﮨﻢ ﺟﻦ ﮐﻮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭼﺎﭼﺎ ﺟﯽ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﻮ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﻭﻧﭽﯽ ﺍٓﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ حاجی ﺻﺎﺣﺐ ﮐﺎ ﻧﻌﺮﮦ ﻟﮕﺎﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻔﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﻭﮦ ﺳﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ۔ ﮨﻢ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺷﮑﻠﯿﮟ ﺗﮏ ﺑﮭﻮﻝ ﮔﺌﮯ۔

ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﭘﺮﺍﺋﻤﺮﯼ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﯿﺮﮮ ﮐﭽﮯ ﺫﮨﻦ ﮐﮯ لئے ﯾﮧ صورتحال ﮨﻀﻢ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﺸﮑﻞ ﺗﮭﺎ۔
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ؛ ’’ﺍﺑﺎ ﺟﯽ! ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮩﺎﮞ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ؟‘‘

ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ، ﻣﯿﺮﯼ آنکھیں ﺍﺱ ﻭﻗﺖ بھیگی ہوئی تھیں۔

ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﺭﻭﻣﺎﻝ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺍٓﻧﮑﮭﯿﮟ ﺻﺎﻑ ﮐﯿﮟ، ﺳﺮ ﭘﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﮮ ﭘﯿﺎﺭ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ؛
’’ﺑﯿﭩﺎ! ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﮯ،
ﯾﮧ ﺣﻘﮯ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺗﮭﮯ۔ ﺣﻘﮧ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ، ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﭧ ﮔﯿﺎ، ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﺑﮭﯽ ﮐﭧ ﮔﺌﮯ۔
ﺟﺲ ﺩﻥ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﺣﻘﮧ ﻭﺍﭘﺲ ﺍٓ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، ﯾﮧ ﻟﻮﮒ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺩﻥ ﻭﺍﭘﺲ ﺍٓ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔‘‘


ﻣﯿﺮﮮ ﮐﭽﮯ ﺫﮨﻦ ﻧﮯ ﯾﮧ ﻓﻠﺴﻔﮧ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ۔

ﻣﯿﺮﮮ ﻭﺍﻟﺪ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﯽ ﮔﻮﻣﮕﻮ ﭘﮍﮪ ﻟﯽ۔ ﻭﮦ ﺑﻮﻟﮯ ﺑﯿﭩﺎ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺟﺐ ﺍٓﭖ ﮐﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﻌﻤﺖ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻧﻌﻤﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﺌﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺍٓﺗﯽ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﮨﻢ ﻧﻌﻤﺖ ﮐﮯ ﺍﻥ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮫ ﺑﯿﭩﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ یہی ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻓﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﻧﻌﻤﺖ ﺟﺲ ﺩﻥ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﺳﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﺑﮭﯽ ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔
۔ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ؛
’’ﺑﯿﭩﺎ ﺍٓﭖ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﮐﻤﺎﻝ ﯾﮧ ﮨﻮ ﮔﺎ کے ﺍٓﭖ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﻌﻤﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﻭ۔
ﺍٓﭖ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﻨﮯ ﺩﻭ۔
ﺗﻢ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﮯ۔‘‘

’’ﺑﯿﭩﺎ! ﺍٓﭖ ﮐﺎﺭ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﺭ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﻮ، ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﻤﺠﮭﻮ ۔۔۔
ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﺗﮏ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺩﻭ۔
ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻝ ﮐﺒﮭﯽ ﺯﺧﻤﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ۔ ﺗﻢ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﺅ ﮔﮯ۔

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھیں 🔷

1. اپنی شادی مبارک کی تشہیر سوشل میڈیا پر نہ کریں

2. سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی کامیابیوں کی تشہیر نہ کریں

3. سوشل میڈیا پر اپنی مہنگی خریدوں کی تشہیر نہ کریں حقیقت یہ ہے...

1. ہر کوئی آپ کے لئے خوش نہیں ہونے والا ہے

2. آپ کو ملنے والے زیادہ تر "اچھے" تبصرے صرف جعلی ہوتے ہیں

3. آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو ہی بری نظر لگے گی

4. آپ اپنی زندگی میں جلنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں

5. آپ نہیں جانتے کہ آپ کی تصاویر کون محفوظ کر رہا ہے اور آپ کی اپڈیٹس چیک کر رہا ہے

6. آپ کو واقعی اسے روکنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ آپ کی زندگی، کنبہ، شادی اور کیریئر کو تباہ کر سکتا ہے.

سوشل میڈیا شیطانوں کی آنکھیں کان اور منہ ہے شیطانوں کے جال میں مت آئیں اپنی نجی زندگی کو نجی رہنے دیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
فرض کریں
آپ رات کو اے آئی آٹومیشن چلا کر سو گئے۔ آپ نے اس کو پچاس بندوں کے نمبرز کی لسٹ دی تھی۔

اے آئی نے ان سب کو خود سے کال کر کے خود سے بات بھی کی اور ان سے آرڈر لیا اور ایک گوگل شیٹ میں تمام آرڈرز کو مینج کر کے لکھ بھی دیا۔ اور آپ نے اپنی گوگل شیٹ کو TCS کے سسٹم کے ساتھ انٹیگریٹ کیا ہوا تھا۔ اس نے سلپ بنا کر آپ کے پرنٹر کو کمانڈ دے کو وہ پرنٹ بھی کر لی۔

کچھ لوگوں نے آپ سے میٹنگ کرنے کا بولا تو اے آئی نے آپ کا کلینڈر چیک کر کے آپ کے کام کے ٹائم پر آپ کے لئے میٹنگ سیٹ کرکے کلینڈر بھی اپڈیٹ کر دیا۔

آپ صبح اٹھے تو آرڈرز کے پرنٹ نکلے ہوئے تھے۔ آپ نے اٹھائے اور وہ سامان اٹھا کر پیک کیا اور روانہ کیا۔
پھر کلینڈر نے ریمائنڈ کروایا کہ آپ کی فلاں ٹائم پر میٹنگ سیٹ ہے۔ آپ نے ان سے بات کرنی ہے۔ تو آپ نے ان سے میٹنگ کی اور مزید آرڈرز مل گئے۔

پھر آپ نے وائس کمانڈ دی اے آئی کو کہ فلاں بندے نے یہ آرڈر دیا۔ پھر اے آئی حرکت میں آئی اور پرنٹ نکالنے تک کا کام خود سے کیا اور آپ نے وہ پارسل بھی ڈلیور کر دیئے۔

اور رات کو مزید نمبرز دے کر سو گئے۔

نوٹ:
یہ جتنا آپ نے فرض کیا وہ سب اس وقت ممکن ہے۔
🔷 لال مرچ کی شکایت 🔷

سبزی منڈی میں دلچسپ مکالمہ..!

سبزی منڈی میں وہی معمول کی گہماگہمی تھی۔ سبزی فروش زور زور سے آوازیں لگا رہے تھے، گاہک مول تول میں مصروف تھے، اور کہیں کہیں بحث و تکرار کی ہلکی پھلکی جھڑپ بھی ہو رہی تھی۔

میں بھی گھر کے لیے سبزیاں خریدنے آیا تھا۔
میرا ارادہ تھا کہ جلدی جلدی سامان لے کر واپس جاؤں، مگر اچانک ایک عجیب تیکھی سی آواز نے میرے قدم روک دیے۔

"جاوید بھائی ، ذرا رکیے! آپ سے دو باتیں کرنی ہیں!"

میں نے حیرت سے ادھر اُدھر دیکھا، لیکن کوئی
جان پہچان والا نظر نہ آیا۔ پھر ایک طرف نگاہ گئی تو سبزیوں کے ڈھیر میں ایک سرخ چمکدار لال مرچ مجھ سے مخاطب تھی۔

پہلے تو میں چونکا، مگر پھر سوچا کہ میگنیشیم سے ملاقات کے بعد اب شاید یہ بھی کوئی نیا سبق دینے آئی ہے۔ میں مسکرا دیا۔

"جی فرمائیے، آپ کون ہیں؟"
میں نے جھک کر اس سے پوچھا۔

مرچ ذرا سنبھل کر کھڑی ہوئی،
اپنے تیز سرخ لباس کو درست کیا، اور فخریہ لہجے میں بولی، "میں ہوں لال مرچ، وہی جس سے دنیا خوف کھاتی ہے، جسے لوگ تیز، تند، جلا دینے والی سمجھتے ہیں، مگر درحقیقت میں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہوں۔"

میں نے ہلکی سی ہنسی کے ساتھ پوچھا،
"تحفہ؟ ارے بہن ، تم تو زبان جلانے والی چیز ہو، معدے میں جلن پیدا کرنے والی، لوگ تمہاری بہت شکایتیں کرتے ہیں۔"

مرچ نے ایک گہرا سانس لیا، جیسے صدیوں کی شکایتیں دل میں دبائے بیٹھی ہو۔ پھر بولی، "یہی تو مسئلہ ہے بھائی صاحب! لوگ سچائی جانے بغیر بدگمانیاں پھیلا دیتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ مجھے دنیا بھر میں کتنے ناموں سے جانا جاتا ہے؟ کہیں مجھے 'کائین پیپر' کہتے ہیں، کہیں 'چلی'، کہیں 'لال مرچ'، تو کہیں 'گرم مسالا' کا حصہ سمجھا جاتا ہوں۔ مگر میری حقیقت صرف اتنی نہیں، میری کہانی بہت لمبی ہے۔"

میں نے دلچسپی سے پوچھا،
"اچھا، تمہاری کہانی سننے میں کوئی حرج نہیں،
مگر مختصر بتانا، کیونکہ مجھے گھر جا کر کھانا بھی بنوانا ہے۔"

یہ سن کر مرچ کھلکھلا کر ہنس پڑی،
"جاوید بھائی ! میں نے اپنا رنگ تو سرخ رکھا ہے، مگر دل سونے جیسا ہے ہے۔ مجھے سنتے سنتے وقت کا پتہ بھی نہیں چلے گا۔ آپ کو معلوم ہے کہ میرا اصل وطن کہاں ہے. ؟"

"نہیں معلوم ، کہاں ہے ؟" تم بتاؤ

"میں دراصل جنوبی امریکہ سے آئی ہوں۔
وہیں میری پیدائش ہوئی، وہیں میں نے صدیوں تک لوگوں کی صحت کا خیال رکھا۔ جب کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تو وہ مجھے بھی اپنے ساتھ یورپ لے آیا، اور پھر میں دنیا بھر میں پھیل گئی۔

ہسپانوی اور پرتگالی جہاز راں مجھے ایشیا اور افریقہ لے کر پہنچے، اور یہاں کے لوگ تو مجھ پر فدا ہو گئے۔ خاص طور پر ہندوستان اور پاکستان میں تو میں نے ایسا گھر بسایا کہ اب یہاں کی کوئی ڈش میرے بغیر مکمل نہیں سمجھی جاتی۔"

میں نے سر ہلایا، "یہ تو ٹھیک ہے،
مگر تم اتنی تیز کیوں ہو؟ کچھ تو رحم کھایا کرو لوگوں کی زبان پر!"

یہ سن کر مرچ ایک لمحے کو سنجیدہ ہو گئی۔
پھر نرمی سے بولی، "یہ جو میری تیزی ہے، یہ دراصل میرے اندر پائے جانے والے ایک خاص جزو 'کیپسیسین' (capsaicin) کی وجہ سے ہے۔
یہی وہ چیز ہے جو مجھے خاص بناتی ہے۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ صرف جلن پیدا کرتا ہے،
مگر حقیقت میں یہ جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ خون کی روانی بہتر کرتا ہے، درد کم کرتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے، اور حتیٰ کہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔"

میں نے حیرت سے پوچھا،
"یہ سب کیسے ممکن ہے؟"

مرچ نے فوراً جواب دیا،
"کیپسیسین درحقیقت جسم میں
ایک خاص قسم کے ریسپٹرز کو متحرک کرتا ہے، جس سے درد کے سگنل دماغ تک پہنچنے میں کمی
آ جاتی ہے۔ اسی لیے یہ قدرتی پین کلر ہے۔

آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی
مرچ کھا کر بیمار ہوا ہو؟ نہیں نا! بلکہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ میں معدے کی حفاظت کرتی ہوں، السر سے بچاتی ہوں، ہاضمے کو بہتر کرتی ہوں، اور اگر کسی کو خون بہنے کی تکلیف ہو تو میں اسے بھی روکنے میں مدد دیتی ہوں۔ بس ایک چمچ پانی میں ڈال کر پی لو، خون بہنا بند!"

میں نے چونک کر پوچھا،
"واقعی؟ یہ تو مجھے معلوم ہی نہیں تھا!"
کیا ایک چمچ مرچ بہت زیادہ نہیں ہے..؟

مرچ نے مسکرا کر سر ہلایا،
"یہی تو مسئلہ ہے! آپ لوگ میری حقیقت جانے بغیر بس مجھے بدنام کرتے ہیں میں اتنی نقصان دہ نہیں ہوں آپ میرے بارے میں ہونے والی سینکڑوں ریسرچ اسٹڈی کیوں نہیں پڑھتے ۔؟

دنیا میں ہزاروں اقسام کی مرچیں ہیں،
کچھ اتنی نرم اور ہلکی تیکھی کہ بچے بھی کھا سکتے ہیں، اور کچھ اتنی تیز کہ ایک مرچ پوری دیگ کو تیکھا بنا دے۔"

"اچھا، یہ بتاؤ کہ سب سے تیز مرچ کون سی ہے؟"

مرچ نے فخریہ انداز میں جواب دیا، "بھائی صاحب! دنیا کی سب سے تیز مرچ 'کیرو لائنا ریپر' کہلاتی ہے۔ یہ اتنی طاقتور ہے کہ اسے چکھنے والا شخص فوری پانی تلاش کرتا ہے، مگر پانی اس کی جلن کم نہیں کرتا، بلکہ مزید بڑھا دیتا ہے۔ اصل حل دودھ یا دہی ہے، کیونکہ کیپسیسین چکنائی میں حل ہوتا ہے، پانی میں نہیں۔"
میں نے سر ہلاتے ہوئے کہا، "تو یہ بتاؤ کہ تمہیں استعمال کیسے کیا جائے کہ نقصان نہ ہو؟"

مرچ نے جواب دیا،
"سب سے پہلے تو اعتدال کے ساتھ استعمال
ضروری ہے۔ اگر کوئی پہلے سے معدے کی تیزابیت
کا شکار ہو تو اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ان کے لیے میری دوسری بہنیں جیسے کشمیری لال اور ہری مرچ زیادہ مناسب ہیں۔ اور اگر کوئی بہت زیادہ حساس ہو تو وہ کیپسیسین کے سپلیمنٹس یا کیپسول لے سکتا ہے، جو بغیر کسی جلن کے فائدہ پہنچاتے ہیں۔"

میری تیزی اور حرارت وہ راز ہیں جو کئی بیماریوں کا علاج بن جا تے ہیں. ہومیوپیتھ اور فارما سیوٹیکل کمپنیاں دوا بنانے کے لیے مجھے استعمال کرتی ہیں.
آپ خود گھر میں کئی دوائیں اور مرہم تیل مجھے شامل کر کے بنا سکتے ہیں.

میں نے آخری سوال پوچھا، " سنا ہے ہمارے ہا٘ں میمن برادری مرچیں بہت شوق سے کھاتے ہیں..؟

مرچ نے خوش ہو کر جواب دیا،
"بالکل! میمن لوگ لال مرچ بہت کھاتے ہیں اسے لیے تو وہ بہت ذہین ہوتے ہیں.! کبھی آپ سکھر، حیدرآباد اور کراچی کے میمن برادری والے علاقوں میں تیز لال مرچ والا ابلے ہوئے آلو کھانا آپ کا دماغ تیز ہو جائے گا.

میں مرچ کی باتیں سنتا جا رہا تھا
اور وقت کا پتہ بھی نہ چلا۔ جب گھڑی دیکھی تو شام ڈھل چکی تھی۔ "ارے، میں تو سامان لینے آیا تھا، اور یہاں تمہاری کہانی میں پھنس گیا!" میں نے جلدی سے تھیلے میں کچھ سبزیاں اور مرچیں ڈالیں اور گھر کی طرف بھاگا۔ مگر دل میں ایک نیا احساس جاگ چکا تھا—اب میں مرچ کو صرف ایک تیز مرچیں لگانی والی چیز نہیں سمجھوں گا، بلکہ ایک قدرتی دوا کے طور پر دیکھوں گا۔

✍ جاوید اختر آرائیں

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5927
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دس روپے کیلئے ہزاروں کا نقصان؟ 🔷

استاد : اگر تمہارے پاس 86،400 روپے ہوں اور کوئی ڈاکو ان میں سے 10 روپےچھین کر بھاگ جائے تو تم کیا کرو گے ؟*

کیا تم اُس کے پیچھے بھاگ کر اپنی لوٹی ہوئی 10 روپےکی رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرو گے ؟؟ یا پھر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپےکو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہو گے؟

طلبا نے کہا : ہم 10 روپے کی حقیر رقم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے باقی کے پیسوں کو حفاظت سے لیکر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔

استاد نے کہا : تمھارا بیان اور مشاہدہ درست نہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ ذیادہ تر لوگ اُن 10 روپے کو واپس لینے کے چکر میں ڈاکو کا پیچھا کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر اپنے باقی کے بچے ہوئے 86،390 روپے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

طلباء نے حیرت سے استاد کو دیکھتے ہوئے کہا: سر، یہ ناممکن ہے، ایسا کون کرتا ہے ؟

استاد نے کہا : یہ 86،400 اصل میں ہمارے ایک دن کے سیکنڈز ہیں۔

کسی 10 سیکنڈز کی بات کو لیکر، یا کسی 10 سیکنڈز کی ناراضگی اور غصے کو بنیاد بنا کر ہم باقی کا سارا دن سوچنے، جلنے اور کُڑھنے میں گزار کر اپنا باقی کا سارا دن برباد کرتے ہیں۔ یہ والے 10 سیکنڈز ہمارے باقی بچے ہوئے 86،390 سیکنڈز کو بھی کھا کر برباد کر دیتے ہیں۔

باتوں کو نظرانداز کرنا سیکھیئے۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کا کوئی وقتی اشتعال، ناراضگی آپ سے آپ کے سارے دن کی طاقت چھین کر لے جائے.

معاف کریں, بھول جائیں اور آگے بڑھیں....!!
ہمیشہ خوشیاں بانٹیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕