☁️ گریٹ سموگ آف لندن ☁️
سموگ کا آغاز لندن سے ہوا تھا‘ لوگ 5 دسمبر 1952ءکی صبح اٹھے تو شہر گہرے سیاہ دھوئیں میں ڈوب چکا تھا‘ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا‘ حد نظر صفر ہو چکی تھی‘ گاڑیاں گاڑیوں کو نظر نہیں آ رہی تھیں‘ پورا شہر دھند میں گم تھا‘ شام کے وقت پتہ چلا یہ دھند دھند نہیں یہ عذاب ہے‘ یہ گاڑھا سیاہ دھواں ہے‘ یہ دھواں اگلے دن چار ہزار لوگوں کی جان لے گیا‘ لوگ کھانس کھانس کر دم توڑنے لگے‘ لندن کی سماجی زندگی رک گئی‘ ٹریفک بند ہو گئی‘ ٹرینیں معطل ہو گئیں‘ فلائیٹس منسوخ ہو گئیں‘ دفتروں اور سکولوں میں چھٹی ہو گئی‘ شاپنگ سنٹرز بند ہو گئے اور لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا ترک کر دیا‘ شہر میں سناٹا تھا‘ یہ سناٹا ایمبولینسز کی آوازوں سے پنکچر ہوتا تھا‘ قبرستان بھر چکے تھے اور ہسپتالوں میں مردے اور بیمار دونوں ایک بیڈ پر پڑے تھے‘ یہ عذاب پانچ دن جاری رہا۔
نو دسمبر کی رات بارش شروع ہوئی اور فضا آہستہ آہستہ دھل گئی لیکن اموات کا سلسلہ جاری رہا‘ دسمبر کے آخر تک لندن کے بارہ ہزار لوگ انتقال کر چکے تھے جبکہ ڈیڑھ لاکھ لوگ دمے‘ آشوب چشم‘ ٹی بی اور نروس بریک ڈاﺅن کا شکار تھے۔
ماحولیات کے ماہرین نے تحقیقات شروع کر دیں‘ پتہ چلا 5 سے 9 دسمبر کے دوران لندن کی فضا میں روزانہ ہزار ٹن سموک پارٹیکلز پیدا ہوتے رہے‘ ان میں 140 ٹن ہائیڈرو کلورک ایسڈ‘ 14 ٹن فلورین کمپاﺅنڈ اور 370 ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ شامل ہوتی تھی‘ یہ تمام مادے صحت کیلئے انتہائی مضر تھے۔
ماہرین نے سوچنا شروع کیا ”یہ تمام پارٹیکلز آئے کہاں سے تھے“ پتہ چلا یہ ساڑھے سات سو سال کی غلطیوں کا دھواں ہے‘ یہ سلسلہ 1200ء میں شروع ہوا تھا‘ ساڑھے سات سو برسوں میں لندن کی آبادی میں دس گناہ اضافہ ہو گیا‘ جنگل کٹ گئے‘ ندیاں اور جھیلیں ختم ہوگئیں‘ گاﺅں دیہات شہر میں آ گئے‘ کھیت کھلیانوں کی جگہ ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بن گئیں‘ صنعتی انقلاب آیا‘ شہر میں ہزاروں فیکٹریاں لگ گئیں‘ بجلی ایجاد ہوئی‘ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگ گئے‘ ٹرین سروس شروع ہوئی‘ ٹرام آئی‘ گاڑیاں آئیں‘ تعمیرات شروع ہوئیں‘ دوسری جنگ عظیم نے بھی دھواں اڑایا اور آخر میں لوگ بھی آلودگی پھیلانے لگے چنانچہ لندن کی فضا آلودہ ہوتی چلی گئی‘ ہوا میں آکسیجن کم ہو گئی‘ یہ سلسلہ چلتے چلتے 1952ءتک پہنچ گیا‘ سردی شروع ہوئی‘ لوگوں نے اپنی انگیٹھیوں میں کوئلہ جلایا‘ لاکھوں ٹن دھواں پیدا ہوا‘ یہ دھواں ساڑھے سات سو سال کی آلودگیوں میں ”مکس اپ“ ہوا‘ دسمبر کی دھند میں ملا اور گہری‘ دبیز اور سیاہ گیس میں تبدیل ہو گیا اور یہ گیس پانچ دن شہر کے اندر گھومتی پھرتی رہی۔
ماہرین نے اس دھند کو سموک اور فاگ دو لفظ ملا کر ”سموگ“ کا نام دے دیا اور لندن کے اس ”سانحے کو گریٹ سموگ آف لندن“ قرار دے دیا۔
ماحولیات کے ماہرین نے سموگ کی تشخیص کر لی‘ اب علاج کی باری تھی‘ علاج کی ذمہ داری کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی سر گیرالڈ ڈیوڈ نے لی‘ یہ بزنس مین اور کارخانے دار تھے‘ یہ 1950ءمیں سیاست میں آئے‘ یہ گریٹ سموگ آف لندن کے دنوں میں ہاﺅس آف کامنز کے تازہ تازہ رکن بنے تھے‘ یہ اٹھے اور لندن کی فضا کو صاف کرنے کا پلان بنانا شروع کر دیا‘ یہ ماہرین کے ساتھ مل کر چار سال منصوبہ بندی کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے 1956ءمیں ”کلین ائیر ایکٹ“ بنا لیا‘ یہ ایکٹ ہاﺅس آف کامنز میں پیش ہوا اور ایوان نے 5 جولائی 1956ءکو اس کی منظوری دے دی‘ یہ ایکٹ چھ بنیادی اصلاحات پر مشتمل تھا‘حکومت نے شہر کے اندر کوئلے کے استعمال پر پابندی لگا دی‘ عوام کو ”فائر پلیس“ کیلئے متبادل ذرائع فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومت نے ایک سال میں یہ ذرائع فراہم کر دیئے‘ ماڈرن ہیٹنگ سسٹم اسی ایکٹ کی پیداوار تھا‘ سردیوں میں بجلی بھی سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ لوگ بجلی کے ذریعے گھر گرم کر لیں‘ حکومت نے شہر کے اندر فیکٹریاں بند کر دیں‘ مالکان کو شہر سے دور مفت جگہ بھی فراہم کی گئی‘ ٹیکس میں گنجائش بھی اور فیکٹریاں شفٹ کرنے کیلئے قرضے بھی دیئے گئے‘بجلی کے تمام پلانٹس دو برسوں میں لندن سے دور جنگلوں میں منتقل کر دیئے گئے‘ لندن اور لندن کے اطراف میں درخت کاٹنا‘ زرعی زمینوں کے سٹیٹس میں تبدیلی اور گرین ایریاز کے خاتمے پر پابندی لگا دی گئی‘ ملکہ تک کو درخت کاٹنے سے قبل تحریری اجازت کا پابند بنا دیا گیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے‘ پرائیویٹ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور پٹرول کے معیار کو بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ ہاﺅس آف کامنز نے ان اصلاحات کی منظوری دی۔
حکومت نے کام شروع کیا اور ایکٹ کی منظوری کے صرف چار سال بعد 1960ءمیں لندن کی فضا مکمل طور پر ”سموگ فری“ ہو گئی‘ یہ ایکٹ اس قدر مکمل اور سخت تھا کہ سر گیرالڈ ڈیوڈ کو خود اس کا نقصان اٹھانا پڑا‘ ان کی اپنی فیکٹریاں بھی لندن سے باہر منتقل ہوئیں۔
سموگ سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کو بھی ایسا کچھ کرنا پڑے گا۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕

Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
☁️ گریٹ سموگ آف لاہور ☁️
پنجاب پچھلے تین برسوں سے شدید سموگ کا شکار چلا آ رہا ہے‘ نومبر کے مہینے میں لاہور‘ بہاولنگر‘ پاکپتن‘ فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ زہریلی دھند میں گم ہو جاتے ہیں‘پنجاب اس بار بھی سموگ میں دفن ہے‘ ہماری فضا میں اگر 80 مائیکرو گرام زہریلے مادے ہوں تو ہمارے پھیپھڑے انہیں برداشت کر جاتے ہیں لیکن لاہور اور اس کے مضافات میں اس وقت آلودگی کی شرح 200 مائیکرو گرام کیوبک میٹر ہے‘ ہم اگر فضا کا ٹیسٹ کریں تو ہمیں اس میں کاربن مانو آکسائیڈ‘ سلفر اور نائیٹروجن کی بھاری مقدار ملے گی‘ یہ تمام مادے زہر ہیں‘ لاہور کی فضا میں تین سو سے چار سو فٹ تک آکسیجن کی شدید کمی بھی ہے‘ یہ فضا کتنی مضر صحت ہے آپ اس کا اندازہ سگریٹ سے لگا لیجئے‘ ہم اگر روزانہ 50 سگریٹ پئیں تو ہمارے پھیپھڑوں کو اتنا نقصان ہو گا جتنا لاہور کی فضا میں ایک دن سانس لینے سے ہو رہا ہے‘ بھارت ہم سے بھی بری صورتحال کا شکار ہے‘ بھارت میں 2012ء میں سموگ کی وجہ سے پندرہ لاکھ لوگ مر گئے ‘ لاہور میں بھی اس سال چار لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
یہ سموگ کہاں سے آ رہی ہے‘ یہ سوال بہت اہم ہے‘ اس کے چار بڑے سورس ہیں۔
1۔ پہلا سورس بھارتی پنجاب کا شہر ہریانہ ہے‘ ہریانہ میں دس سال میں چاول کی فصل میں آٹھ گنا اضافہ ہوا‘ہریانہ کے کسان ا کتوبر کے آخر میں چاول کے پودے کے خشک ڈنڈل اور خالی سٹے جلاتے ہیں‘ بھارتی کسانوں نے اس سال 3 کروڑ 50 لاکھ ٹن ڈنڈل جلائے‘ ڈنڈلوں کے دھوئیں نے دہلی سے لے کر لاہور تک پورے پنجاب کی مت مار دی۔
2۔ لاہور کی فیکٹریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘ یہ فیکٹریاں دھواں پیدا کر رہی ہیں۔
3۔ حکومت نے لاہور کے گردونواح میں درجن کے قریب بڑے پاور پلانٹس لگائے‘ بجلی کا ایشو ختم ہو گیا لیکن فضا آلودہ ہو گئی۔
4۔ چوتھا سورس گاڑیاں ہیں‘ لاہور شہر میں دس لاکھ گاڑیاں ہیں‘ہمارے پٹرول کا معیار انتہائی پست ہے چنانچہ یہ گاڑیاں چلتا پھرتا سموگ ہیں۔
ان چاروں سورسز کے علاوہ بھی سورسز ہیں‘ لاہور میں ٹائروں کو جلا کر تاریں اور تیل حاصل کیا جاتا ہے‘ شہر میں ٹائر جلانے والے سینکڑوں احاطے ہیں اور سیالکوٹ ریجن میں بھی اس موسم میں مونجی کی باقیات جلائی جاتی ہیں‘ لاہور کی آبادی بھی پھیل رہی ہے‘ مضافات میں جنگل‘ کھیت اور کھلیان بھی ختم ہو رہے ہیں لاہور تیزی سے سموگ میں ڈوبتا چلا جا رہا ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے ترقی کا جھنڈا لاشوں پر نہیں لگا کرتا‘ پنجاب اگر اس ترقی کے ہاتھوں بیمار ہو گیا یا لوگ اگر مرنا شروع ہو گئے تو یہ ذمہ داری بہرحال پنجاب حکومت پر جائے گی۔
چنانچہ ہماری درخواست ہے پنجاب حکومت فوری طور پر کلین پنجاب کمیشن بنائے‘ فضائی آلودگی کی وجوہات تلاش کرے‘ اصلاحات کرے‘ اسمبلی سے منظوری لے اور لاہور کو لندن کی سپرٹ سے صاف کرنا شروع کر دے۔
لاہور اور اس کے گردونواح میں اصلی شجرکاری کرائے‘ فیکٹریاں باہر شفٹ کرائے‘ گاڑیوں کی تعداد کنٹرول کرے گاڑی کے استعمال کی اجازت فیملی کے ساتھ دے۔ دین میں VIP کا کوئی Concept نہیں ہے ہر آدمی بائک استعمال کرے ‘ پٹرول کا معیار بہتر بنائے‘ کوڑا‘ ٹائر اور کوئلہ جلانے پر پابندی لگائے اور درخت کاٹنے کی سزا متعین کرے‘ حکومت کلین ائیر لندن ایکٹ سے بھی مدد لے سکتی ہے اور یہ بھوٹان ماڈل کو بھی سٹڈی کر سکتی ہے‘ یہ بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر دھان کی باقیات جلانے پر بھی پابندی لگا سکتی ہے اور یہ بچوں کے سلیبس میں ماحولیات کا مضمون بھی متعارف کرا سکتی ہے‘ یہ اقدامات ضروری ہیں ورنہ دوسری صورت میں پنجاب بالخصوص لاہور ایک ترقی یافتہ قبرستان بن جائے گا۔
تعلیمی ادارے بند کرنا سموگ کا حل نہیں ۔۔۔بلکہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے اس ملک کے نونہالوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا' جو سموگ کے نقصانات سے کہیں بڑھ کر ہوگا!
منقول۔۔۔

🔷 بستر میں جبر کرنے والے شوہر کو میں نے چھوڑ دیا 🔷
مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ رات نہیں گزرے گی۔ میرا سر درد سے پھٹ رہا تھا اور میں مسلسل رو رہی تھی۔ روتے روتے نہ جانے کب آنکھ لگ گئی۔ صبح چھ بجے جب بیدار ہوئی تو میرا شوہر میرے سامنے سراپا سوال تھا۔ اس نے پوچھا: ‘تو تم نے کیا فیصلہ کیا؟ تمہارا جواب ہاں ہے یا نہیں؟’ مجھے کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ پھر بھی ہمت سے بولی۔ ‘آج آپ دفتر جائیے پلیز۔ میں آپ کو شام تک فون سے بتا دوں گی۔ میں وعدہ کرتی ہوں۔’
انھوں نے دھمکاتے ہوئے کہا: ‘ٹھیک ہے، میں چار بجے خود ہی تمہیں فون کروں گا۔ مجھے جواب چاہیے اور ‘ہاں’ میں جواب چاہیے۔ ورنہ رات کو سزا کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا۔’
سزا سے اس کا مطلب ‘اینل سیکس’ تھا۔ اسے پتہ تھا کہ اس سے مجھے بہت درد ہوتا ہے۔ لہذا اس نے اسے مجھے پر ‘تشدد’ کا طریقہ بنا لیا تھا۔ نو بجے تک، وہ اور اس کی بڑی بہن دونوں دفتر جا چکے تھے۔ میں گھر میں تنہا تھی۔ گھنٹوں سوچنے کے بعد میں نے اپنے والد کو فون کیا اور کہا کہ میں اب اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ مجھے ڈر تھا کہ والد ناراض ہوں گے۔ لیکن انھوں نے کہا کہ ‘بیگ اٹھاو اور وہاں سے باہر نکلو۔’
میں اپنی ‘اصل اسناد’ اور ایک کتاب لے کر بس اڈے کی جانب بھاگی۔ اپنے شوہر کو میسیج کیا کہ ‘میرا جواب نہیں ہے، میں اپنے گھر جا رہی ہوں’، اور فون بند کر دیا۔
تھوڑی دیر بعد میں اپنے عزیزوں کے درمیان اپنے گھر میں تھی۔ میں نے شادی کے دو ماہ بعد ہی اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا۔ میرا شوہر ساحل، جس سے میں شادی سے تین سال پہلے گریجویشن میں ملی تھی۔ وہ بہت ہنس مکھ تھا۔ مجھے اس کا قریب رہنا پسند آتا تھا اور پھر پیار ہو گيا۔ ہم گھومنے جاتے، فون پر گھنٹوں باتیں کرتے۔ زندگی ذرا زیادہ ہی مہربان نظر آ رہی تھی۔ لیکن یہ گلابی رومانس طویل عرصے تک نہیں رہا۔
رفتہ رفتہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مساوات پر مبنی تعلق نہیں ہے، جس کی مجھے خواہش تھی۔ یہ رشتہ ویسا ہی ہوتا جا رہا تھا جیسا میری والدہ اور والد کا تھا۔ فرق صرف یہ تھا کہ ماں کچھ نہیں کہتی اور میں خاموش نہیں رہ سکتی۔ پاپا چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ممی پر چیختے، ہاتھ اٹھاتے۔ ممی صرف روتی رہتیں۔ ساحل سے اگر بحث ہوتی تو وہ دھکا مکی پر اتر آتا اور زبردستی قریب آنے کی کوشش کرتا۔ میں منع کرتی تو چیختا چلاتا ہے۔
ایک بار اس نے مجھ سے پوچھا: ‘بتاؤ، اگر میں کبھی تم پر ہاتھ اٹھاؤں تو۔۔۔؟’ میں دنگ رہ گئی۔ بمشکل اپنے غصے پر قابو کرتے ہوئے بولی: ‘میں اسی دن تم سے الگ ہوجاؤں گی۔’ اس نے جھٹ سے کہا: ‘اس کا مطلب تم مجھ سے محبت نہیں کرتی۔ پیار میں تو کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے۔’ اس کے بعد تقریبا ایک ماہ تک ہماری بات چیت بند رہی۔
آہستہ آہستہ لڑائیاں بڑھنے لگیں۔ کئی بار میں نے رشتہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار وہ معافی مانگ لیتا تھا۔ میں سدا کے لیے ساحل سے دور ہونا چاہتی تھی لیکن نہ جانے کیوں ایسا نہیں کر پا رہی تھی۔ دریں اثنا مجھ پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جانے لگا۔ میں اب ٹیچر بن گئی تھی۔ میں کلاس میں ہوتی اور میرے والدین کے فون آ جاتے۔ ہر بار فون پر ایک ہی بات ہوتی۔ ‘شادی کے بارے میں کیا فیصلہ کیا۔ ساحل سے کر لو۔ اس سے نہیں کرنی تو ہماری پسند کے لڑکے سے کر لو۔ اپنی دو چھوٹی بہنوں کے بارے میں بھی سوچو۔۔۔’ وغیرہ وغیرہ۔
گھر میں کوئی بھی گربڑ ہوتی اسے میری شادی سے جوڑ دیا جاتا۔ ماں کی طبیعت اس لیے خراب ہوئی کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی ہوں۔ پاپا کے کاروبار میں نقصان ہورہا کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی تھی۔ میں اتنی پریشان ہو گئی کہ میں نے شادی کے لیے حامی بھر لی۔ اس کے بعد بھی میں تیار نہیں تھی اور ساحل کے وعدے پر مجھے بھروسہ نہیں تھا کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے مجھے دکھ ہو۔
شادی کے بعد میرا خوف سچ ثابت ہونے لگا۔ ساحل مجھے کٹھ پتلی کی طرح اپنے اشارے پر نچانے لگا۔ مجھے شاعری کا شوق تھا۔ میں فیس بک پر اپنی نظمیں شیئر کرتی تھی۔ اس نے اس پر پابندی لگا دی۔ میں وہی لباس پہن سکتی تھی جو وہ چاہتا تھا۔ ایک بار اس نے کہا تھا: ‘رات تک اپنی پڑھائی لکھائی کا کام نمٹا لیا کرو۔ مجھے خوش نہیں رکھو گی تو میں کہیں اور جاؤں گا۔’
وہ کہا کرتا تھا کہ میں اسے خوش نہیں کرپاتی۔ اس لیے پارن ویڈیو دیکھ کر کچھ سیکھنے کی تلقین کرتا۔ اور پھر اس کے سر پر ہیرو بننے کا شوق سوار ہو گیا۔ وہ مجھے چھوڑ کر ممبئی جانا چاہتا تھا۔ اس نے کہا: ‘تم یہیں رہ کر کام کرو اور مجھے پیسے بھیجنا۔ پھر میں تمہارے نام پر قرض لے کر گھر بھی خریدوں گا۔’
اور اس کے لیے اسے میری حامی چاہیے تھی۔ اس رات ‘ہاں’ سننے کے لیے اس نے مجھے بستر پر دھکیل دیا اور مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ اس رات اس نے حد کر دی۔ اگلی صبح میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا۔ میں پڑھی لکھی لڑکی تھی۔ خود کما سکتی تھی۔ پھر بھی جب میں ساحل کا گھر چھوڑ کر نکلی تو میرا کلیجہ منھ کو آ رہا تھا۔

معاشرے کے ساتھ اپنے لوگوں کا بھی ڈر تھا۔ لیکن میرے سینے میں جمع درد اس خوف سے زیادہ تھا۔ میں اپنے والدین اور دو بہنوں سے گھری گھر پہنچی۔ میرے بال بکھرے ہوئے تھے اور رات بھر رونے سے میری آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔ شادی کے دو مہینے بعد جب لڑکیاں پہلی بار اپنے گھر آتی ہے تو ان کے چہرے کا نکھار ہی مختلف ہوتا ہے۔ لیکن میرا چہرہ مرجھایا ہوا تھا۔ پڑوسیوں کی تیز آنکھوں کو سچ جاننے میں دیر نہیں لگی۔
میرے گھر لوگوں کا تانتا سا لگ گيا۔ سب کہہ رہے تھے، ہمارے ساتھ بہت برا ہوا۔ کچھ لوگ دلاسہ دے رہے تھے کہ ساحل خود مجھے واپس لینے آئے گا۔ بعض نے کہا کہ ایسی چھوٹی باتوں پر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ جتنے منھ اتنی باتیں۔ لیکن یہ چیزیں میرے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکیں۔
ساحل کا گھر چھوڑے سات مہینے ہو چکے ہیں اور اب میں اپنے راستے خود طے کر رہی ہوں۔ مجھے فیلوشپ ملی ہے، میں نوکری کے ساتھ پڑھائی کر رہی ہوں۔ ان سب کے ساتھ، پولیس تھانے اور عدالت کے چکر لگتے رہتے ہیں کیونکہ ابھی قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔
میں سوتے ہوئے اب بھی چونک کر اٹھ جاتی ہوں۔ اب بھی برے خواب آتے ہیں۔ جو کچھ ہوا اسے بھول نہیں پائی لیکن اب بھی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ رشتے اور محبت پر میرا اعتماد کمزور ہو گیا ہے لیکن ٹوٹا نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ میں خود کو کم از کم تین سال کا وقت دوں گی۔ اس دوران میں اپنا سارا پیار خود پر لٹاؤں گی اور خود کو مضبوط بناؤں گی۔
مجھے فخر ہے کہ میں چپ نہیں رہی، گھٹتی نہیں رہی۔ بلکہ بروقت اس رشتے کو توڑ دیا۔ لہذا مجھ یقین ہے کہ میرا آنے والا کل میرے ماضی اور حال سے بہتر ہوگا۔
📚 (یہ انڈیا کی مغربی ریاست کی ایک خاتون کی سچی کہانی ہے جو انھوں نے بی بی سی نمائندہ سندھو واسنی سے کی۔ خاتون کی خواہش پر ان کا نام ظاہر نہیں کیا گيا ہے۔ اس سیریز کی پروڈیوسر دیوہ آریہ ہیں۔)
منقول۔۔۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
میرے گھر لوگوں کا تانتا سا لگ گيا۔ سب کہہ رہے تھے، ہمارے ساتھ بہت برا ہوا۔ کچھ لوگ دلاسہ دے رہے تھے کہ ساحل خود مجھے واپس لینے آئے گا۔ بعض نے کہا کہ ایسی چھوٹی باتوں پر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ جتنے منھ اتنی باتیں۔ لیکن یہ چیزیں میرے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکیں۔
ساحل کا گھر چھوڑے سات مہینے ہو چکے ہیں اور اب میں اپنے راستے خود طے کر رہی ہوں۔ مجھے فیلوشپ ملی ہے، میں نوکری کے ساتھ پڑھائی کر رہی ہوں۔ ان سب کے ساتھ، پولیس تھانے اور عدالت کے چکر لگتے رہتے ہیں کیونکہ ابھی قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔
میں سوتے ہوئے اب بھی چونک کر اٹھ جاتی ہوں۔ اب بھی برے خواب آتے ہیں۔ جو کچھ ہوا اسے بھول نہیں پائی لیکن اب بھی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ رشتے اور محبت پر میرا اعتماد کمزور ہو گیا ہے لیکن ٹوٹا نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ میں خود کو کم از کم تین سال کا وقت دوں گی۔ اس دوران میں اپنا سارا پیار خود پر لٹاؤں گی اور خود کو مضبوط بناؤں گی۔
مجھے فخر ہے کہ میں چپ نہیں رہی، گھٹتی نہیں رہی۔ بلکہ بروقت اس رشتے کو توڑ دیا۔ لہذا مجھ یقین ہے کہ میرا آنے والا کل میرے ماضی اور حال سے بہتر ہوگا۔
📚 (یہ انڈیا کی مغربی ریاست کی ایک خاتون کی سچی کہانی ہے جو انھوں نے بی بی سی نمائندہ سندھو واسنی سے کی۔ خاتون کی خواہش پر ان کا نام ظاہر نہیں کیا گيا ہے۔ اس سیریز کی پروڈیوسر دیوہ آریہ ہیں۔)
منقول۔۔۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 دجال کب نکلے گا 🔷
صعصہ ابن صوحان نےامیر المومنینؑ سے پوچھا!
مولا دجال کب نکلے گا؟
امامؑ نےفرمایا:یادرکھو!اسکے نکلنے کی نشانی یہ ہے کہ لوگ نماز کو کھو دیں گے،
امانت ضائع کریں گے،
جھوٹ کوحلال سمجھیں گے،
سود کھائیں گے،
رشتوں کو توڑیں گے،
خواہشات کی پیروی کریں گے اور خون بہانے کو (بےگناہ قتل کرنے کو) معمولی بات سمجھیں گے،
اس وقت صبر کو کمزوری سمجھا جائےگا،
ظلم کو قابل فخر سمجھا جائےگا،
حکمران فاجر وبدکار ہونگے،
وزرا ظالم ہونگے،
شہرکےداروغےخیانت کار ہونگے،
قاری فاسق ہونگے،
جھوٹی گواہیاں پیش کی جائیں گی،
بدکاری، بہتان طرازی، گناہ اور سرکشی اعلانیہ طور پر کی جائے گی،
قرآن مجید کے نسخوں کی سونے سے آرائش کی جائےگی،
اور مساجد کو بھی سونے سے سجایا جائے گا،
ان کے مینار بہت بلند کئے جائیں گے،
بُرے لوگوں کو عزت دی جائےگی،
(مساجد میں ) صفیں بھری ہونگی مگر خواہشات مختلف ہونگی،
وعدے توڑ دئیے جائیں گے،
وعدے کا وقت (ظہور امام مہدیؑ) قریب ہو جائے گا،
دنیا کی حرص میں عورتیں اپنے شوہروں کے ساتھ مل کر تجارت کریں گی،
فاسقوں کی آواز بلند ہونگی اور انکی باتیں سنی جائیں گی،
گھٹیا ترین شخص لوگوں کا سردار ہوگا،
فاجر کے شر سے بچنے کے لئے لوگ اس سے ڈریں گے،
جھوٹے کو سچا مانا جائے گا،
خیانت کار کو امین بنایا جائے گا،
گانے بجانے والیاں اور آلات لہو و لعوب لئے جائیں گے،
اس اُمت کے بعد میں آنے والے پہلے آنے والوں پر لعنت کریں گے،
عورتیں گھوڑوں کی زین پر سوار ہونگی، عورتیں مردوں کے مشابہ ہونگی اور مرد عورتوں کے مشابہ،
عدالت میں لوگ بن مانگے گواہی دیں گے اور
کچھ لوگ اپنے دوستوں کے حق میں گواہی دیں گے اور حق و صداقت کی رعایت نہ کریں گے،
لوگ دینی غرض سے نہیں بلکہ دنیا کے حصول کے لیے علم دین حاصل کریں گے،
دنیا کے کام کو آخرت پر ترجیح دیں گے،
بھیڑیوں کے دلوں پر بھیڑوں کی کھال چڑھا دیں گے (یعنی لوگ بزدل ہو جائیں گے) اور ان کے دل مردار سے زیادہ بدبودار اور صبر سے زیادہ تلخ ہو جائیں گے۔
تو اس وقت سبقت کرنا، سبقت کرنا، جلدی کرنا، جلدی کرنا،۔
📚 بحار الأنوار - العلامة المجلسي - ج ٥٢ - الصفحة ١٩٣۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

🌹 جنت میں داخل ہونیکے اسباب🌹
اللہ تعالی قرآن مجید سورہ النسا ٕ میں ارشاد فرماتا ہے: اور جو شخص اچھے اچھے کام کریگا خواہ مرد ہو یا عورت اور ایماندار بھی ہو تو ایسے ہی لوگ بہشت میں بے خوف داخل ہونگے۔
🌺 مولاٸے کاٸنات امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جنت میں داخل ہونا سستا اور جہنم میں داخل ہونا مہنگا ہے۔
🌺 رسول اکرم ﷺ فرماتے ہیں:
میری امت کے اکثر لوگ جس بات کے ذریعہ جنت میں جاٸینگے وہ اللہ تعالی کا تقوی اور حسن اخلاق ہے۔
🌺 ایک شخص نے رسول خدا ﷺ کی خدمت میں عرض کیا:
یا رسول اللہ ﷺ!
مجھے ایسا نیک عمل بتاٸیں کہ اسکے اور بہشت کے درميان کوٸی چیز حاٸل نہ ہو!
آپ ﷺ نے فرمایا:
کبھی غصہ نہ کرو،
اور نہ ہی کبھی کچھ مانگو،
اور لوگوں کیلٸے وہی کچھ پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔
🌺 پیغمبر اسلامﷺ فرماتے ہیں:
تین چیزیں ایسی ہیں جنکو ساتھ لیکر اگر انسان اللہ تعالی کے حضور پہنچ جاٸے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جاٸے۔
👈 حسنِ اخلاق
👈 ظاہر و باطن میں اللہ تعالی سے خوف
👈 اپنے منہ اپنی تعریف کرنے سے پرہيز ، خواہ سچی ہی کیوں نہ ہو۔
🌺 حضرت رسول خداﷺ نے جناب ابوذر ؓ سے فرمایا: کیا تم جنت میں جانا پسند کرتے ہو؟
ابوذر ؓ نے عرض کیا: ضرور! میرا باپ آپ ﷺ پر قربان ہو جاٸے۔
آپ ﷺ نے فرمایا:
پھر اپنی امیدوں کو کوتاہ کرو،
موت کو اپنے پیشِ نظر رکھو،
اور اللہ تعالی سے اس قدر حیا کرو جس قدر حیا کرنیکا حق ہے۔
🌺 امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: جس شخص 4 صفات پاٸی جاٸینگی اس کیلٸے اللہ تعالی جنت میں گھر بناٸے گا۔
👈 یتیم کو پناہ دینا،
👈 اپنے والدین پر شفقت کرنا،
👈 کمزور پر رحم کرنا،
👈 اور غلام اور ماتحت کے ساتھ نرمی کرنا۔
🌺 امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 4 چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص بھی ان میں سے کسی ایک کو بجا لاٸے گا، جنت میں جاٸیگا۔
👈 کسی پیاسے کو پانی پلانا،
👈 بھوکے کو پیٹ بھر کھانا کھلانا،
👈 بےلباس کو کپڑا پہنانا،
👈 اور قیدی کو آزاد کرانا۔
🌺 امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: 3 چیزیں ایسی ہیں کہ اگر کوٸی شخص ان میں سے کسی ایک کو بھی بجا لاٸے تو اللہ تعالی اس پر جنت واجب کر دیتا ہے۔
👈 تنگدستی میں خرچ کرنا،
👈 ساری خوشروٸی کا مظاہرہ،
👈 اور اپنی ذات کے ساتھ دوسروں کے بارے میں انصاف کرنا۔
🌺 امام الھدی مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: اللہ تعالی صدق نیت اور نیک سیرتی کی وجہ سے اپنے بندوں میں سے جسے چاہے گا جنت میں بھیج دیگا۔
📚 بحوالہ۔
بحارالانوار۔جلد ٧٨ ، ٧١ ، ٧٥ ،٧٣ ،٧، ٧٤
کامل الزیارات۔ جلد ٢۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

🔷 مسجد ضرار 🔷
مسجد ضرار اس مسجد کو کہا جاتا ہے جو حیات طیبہ نبی اکرم میں منافقین نے بنائی اور یہ اسی نام سے تاریخ میں معروف ہے ۔ اس کے متعلق قرآن کریم کی سورہ توبہ کی 107 اور 108 ویں آیت نازل ہوئی ۔اس مسجد کے بنائے جانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے اللہ کے فرمان پر اسے گرانے کا حکم دیا.
اس مسجد کے بنانے کا ہدف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا تھا۔ لیکن اس کے بنانے والوں نے اس مسجد کی تعمیر کا ہدف بیان کرتے ہوئے کہا: ان بیماروں اور مجبوروں کیلئے بنائی گئی جو مسجد قبا میں حاضر نہیں ہو سکتے ہیں۔
🔹 محل وقوع
یہ مسجد خذام بن خالد کے گھر کے ایک حصے میں بنائی گئی جس کا تعلق منافقین[1] سے تھا اور وہ بنی عمر بن عوف [2] سے تھا اور یہ قبیلۂ خزرج کی شاخ ہے۔.[3] لیکن بلاذری نے خذام بن خالد کو قبیلۂ اوس سے قرار دیا ہے۔[4]
🔹 بانیان مسجد
واقدی کے مطابق اس مسجد کے بنانے والے افراد کی تعداد 15 تھی. [5] دوسرے قول کے مطابق یہ 12 افراد تھے[6]. ان کی امامت کے فرائض مُجَمِّع بن جاریہ کے ذمے تھی۔[7]
قبیلۂ بنی عمرو بن عوف نے رسول اللہ کے مدینے تشریف لانے پر مسجد قبا کو بنایا اور رسول اللہ سے اس مسجد میں نماز پڑھانے کی درخواست کی۔ رسول اللہ نے ان کی درخواست کو قبول کیا اور وہاں نماز پڑھائی۔اس قبیلے کے کچھ دل میں نفاق رکھنے والے افراد نے حسد کیا اور انہوں نے اپنی ایک الگ مسجد بنانے کا ارادہ کر لیا کہ جس میں ابو عامر کی اقتدا میں نماز ادا کریں اور مسجد قبا کی نماز جماعت میں حاضر نہ ہوں۔ ابو عامر اس وقت شام میں موجود تھا۔[8] بنی سالم بن عوف قبیلۂ خزرج کی ایک شاخ ہے۔[9]
🔹 بہانے بازی
جب اس مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی تو اس کے بانی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے کہ ہمارے گھروں سے مسجد قبا کی مسافت بہت زیادہ ہے لہذا ہمارے بیمار افراد اور ہمارے لئے سردیوں کی بارانی راتوں میں ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے مسجد قبا میں حاضر ہونا مشکل ہو جاتا ہے. اس بنا پر ہم نے ایک نئی مسجد تعمیر کی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ آپ اس مسجد میں نماز پڑھا کر اس کا افتتاح کریں تا کہ ہم آپ کی دعاوں سے فیضیاب ہو سکیں ۔[10] آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غزوۂ تبوک کے سفر کا ارادہ کر چکے تھے اس لئے آپ نے عذر پیش کیا اور اس بات کو اپنی واپسی پر موقوف کر دیا.
🔹 آیت کا نزول
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب غزوۂ تبوک سے واپسی پر مدینے کے نزدیک "ذی آورن" یا "آروان" کے مقام پہ پہنچے تو منافقین کے بارے میں سورۂ توبہ کی 107 ویں آیت نازل ہوئی :وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا وَتَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ ۚ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَىٰ ۖ وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَترجمہ:اور (منافقین میں سے) وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس غرض سے ایک مسجد بنائی، کہ نقصان پہنچائیں، کفر کریں اور مؤمنین میں تفرقہ ڈالیں، اور ان لوگوں کے لیے کمین گاہ بنائیں جو اس سے پہلے خدا اور رسول سے جنگ کر چکے ہیں وہ ضرور قَسمیں کھائیں گے کہ بھلائی کے سوا ہمارا کوئی مقصد نہیں ہے اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں۔ (107)۔
🔹 پیغمبر کا حکم
اس کے بعد رسول اللہ نے مالک بن دُخْشُم و مَعْن بن عَدی یا س کے بھائی عاصم بن عدی اور ایک قول کے مطابق حضرت حمزہ کے قاتل وحشی کے ہمراہ ایک گروہ کو حکم دیا کہ وہ اس مسجد کو گرا دیں اور اسے آگ لگادیں. [11] نیز آپ کے حکم سے یہ جگہ گندگی اور کوڑا اکھٹا کرنے کی جگہ مقرر کر دی گئی۔ [12] ابو لبابہ بن عبد المنذر لکڑی کے ہمراہ مسجد بنانے میں منافقوں کی مدد کرتا تھا۔ مسجد کے گرانے کے بعد اس نے مسجد کے کنارے لکڑیوں سے ایک گھر بنایا۔ کہا گیا ہے کہ اس گھر میں کسی کی ولادت ہوئی اور نہ کوئی کبوتر وہاں بیٹھا اور نہ ہی کسی پرندے نے اپنا آشیانہ درست کیا۔[13]
🔹 ابو عامر اور مسجد کی تعمیر
کہتے ہیں اس مسجد بنانے کا اصلی عامل کا نام ابو عامر تھا[14] ۔وہ قبیلۂ اوس کے بزرگوں اور غسیل الملائکۃ کا باپ تھا ۔ایام جاہلیت میں رہبانیت کی طرف میلان رکھتا تھا اور ابو عامر راہب کے نام سے معروف تھا ۔اس نے اپنے قبیلے کے بر عکس کفر اختیار کیا اور پیغمبر گرامی سے مجادلہ کیا اور مکہ چلا گیا نیز اس نے مکے میں مسلمانوں کے خلاف مشرکین مکہ کی مدد کی ۔اس وجہ سے رسول اللہ نے اسے فاسق کہا ۔جب رسول اللہ نے مکہ فتح کیا وہ پہلے طائف پھر شام چلا گیا جو اس وقت روم کی بادشاہت کے تابع تھا ۔ اس نے وہاں مسیحیت اختیار کی اور آخر کار ہجرت کے دسویں سال اس نے وہیں وفات پائی ۔[15]

🔹 ابو عامر کا کردار
ابو عامر نے اپنے حمایتیوں کو پیغام بھیجا کہ بادشاہ روم ہرقل کی جانب سے جلد ہی ایک بہت بڑے لشکر کے ساتھ مدینہ وارد ہو گا۔ رسول اللہ اور اسکے اصحاب کو مدینے سے نکال باہر کرے گا ۔پس مدینے میں اس کے ساتھی ان کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کوئی جگہ درست کریں اور اسلحہ کی ذخیرہ سازی کریں [16]۔ ایسے ہی وعدوں کے پیش نظر منافقین نے مسجد ضرار کی تعمیر کا کام انجام دیا ۔
📚 حوالہ جات
1۔ ابن ہشام،السیرۃ النبویہ، ج۴، ص530
2۔ ابن شبہ،تاریخ المدینہ، ج۱، ص۵۱ـ۵۲؛ بلاذری،انساب الاشراف، ج۱، ص۳۲۹ـ۳۳۰؛ طوسی و طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی، ج۳، ص۲۰۳
3۔ رجوع کریں: معرفۃ الصحابہ، ابن منده، (ص: 533)معرفۃ الصحابہ،أبو نعيم (2/ 1000)
4۔ أنساب الأشراف در ذیل فہرست منافقین از اوس1/ 119
5۔ واقدی، ج۳، ص۱۰۴۷،
6۔ ابن ہشام،السیرہ النبویہ،4/530
7۔ رجوع کریں: واقدی،المغازی،3/
8۔ ابن شبہ،تاریخ المدینہ ج۱، ص۵۱ـ۵۲؛ بلاذری،انساب الاشراف، ج۱، ص۳۲۹ـ۳۳۰؛ طوسی و طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی،السیرہ الحلبیہ ج۳، ص۲۰۳
9۔ رجوع کریں: ابن ہشام،السیرہ النبویہ ج۴، ص۱۷۴؛ مسعودی،مروج الذہب ص۲۷۲
10۔ ابن ہشام، السیرہ النبویۃ ج۴، ص۱۷۳؛ طبری، تاریخ الطبری، ج۲، ص۱۱۰
11۔ واقدی، کتاب المغازی ،ج۳، ص۱۰۴۶؛ ابن ہشام،السیرۃ النبویہ ج۴، ص۱۷۳ـ۱۷۴؛ طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی، ج۳، ص۲۰۲ـ۲۰۳
12۔ طبرسی، ذیل توبہ: ۱۰۷؛ حلبی،السیرہ الحلبیہ ج۳، ص۲۰۳
13۔ واقدی، المغازی ،ج۳، ص۱۰۴۷
14۔ واقدی،کتاب المغازی، ج۳، ص۱۰۴۶، ۱۰۴۹، ۱۰۷۳؛ حلبی، ج۳، ص۲۰۳
15۔ واقدی،کتاب المغازی، ج۱، ص۲۰۵ـ۲۰۶، ج۲، ص۴۴۱؛ ابن ہشام،السیرۃ النبویہ، ج۲، ص۲۳۴ـ۲۳۵؛ بلاذری،انساب الاشراف، ج۱، ص۳۳۰؛ طبری، تاریخ الامم و الملوک، ج۳، ص۱۴۰
16۔ حلبی،السیرہ الحلبیہ ج۳، ص۲۰۳؛ حسنی،سیرة المصطفی ص۶۳۸۔

🔷 خیالات برائے مثبت بقائے باہمی 🔷
پچاس خیالات برائے مثبت بقائے باہمی اور اختلاف کو قبول کرنے کا فن۔۔۔
1. میں تم نہیں ہوں۔
2. ضروری نہیں کہ تم میرے عقیدے کو قبول کرو۔
3. یہ لازمی نہیں کہ تم وہی دیکھو جو میں دیکھتا ہوں۔
4. اختلاف زندگی کا ایک فطری حصہ ہے۔
5. 360° زاویے سے دیکھنا ممکن نہیں۔
6. لوگوں کو سمجھو تاکہ ان کے ساتھ رہ سکو، نہ کہ انہیں تبدیل کرنے کے لیے۔
7. لوگوں کے مختلف رویے مثبت اور تکمیلی ہیں۔
8. جو تمہارے لیے موزوں ہے، ضروری نہیں کہ میرے لیے بھی ہو۔
9. حالات اور واقعات انسان کے رویے کو بدل سکتے ہیں۔
10. تمہیں سمجھنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں تمہاری بات سے متفق ہوں۔
11. جو چیز تمہیں پریشان کرتی ہے، ضروری نہیں کہ مجھے بھی کرے۔
12. مکالمہ خیالات پر روشنی ڈالنے کے لیے ہے، نہ کہ دوسروں کو قائل یا مجبور کرنے کے لیے۔
13. میری رائے کو واضح کرنے میں میری مدد کرو۔
14. میرے الفاظ پر نہیں، میرے مقصد پر غور کرو۔
15. میرے کسی ایک لفظ یا حرکت پر فیصلہ نہ کرو۔
16. میری غلطیاں تلاش نہ کرو۔
17. مجھ پر استاد ہونے کا کردار نہ تھوپو۔
18. مجھے اپنی سوچ سمجھنے میں مدد دو۔
19. جیسا میں ہوں، مجھے قبول کرو تاکہ میں بھی تمہیں قبول کر سکوں۔
20. انسان صرف اس سے تعلق قائم کرتا ہے جو اس سے مختلف ہو۔
21. مختلف رنگ مل کر تصویر کو خوبصورت بناتے ہیں۔
22. میرے ساتھ وہی سلوک کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔
23. تمہارے دونوں ہاتھ الگ ہیں، مگر ان کا کام مشترک ہے۔
24. زندگی دوہری اور جفت پر مبنی ہے۔
25. تم کائنات کے نظام کا ایک حصہ ہو۔
26. فٹبال کا کھیل دو مختلف ٹیموں سے بنتا ہے۔
27. اختلاف نظام کے اندر آزادی کی علامت ہے۔
28. تمہارا بیٹا تم نہیں ہے، اور اس کا زمانہ تمہارا زمانہ نہیں۔
29. تمہارا شریکِ حیات تمہارا عکس نہیں بلکہ تمہارا ساتھی ہے۔
30. اگر سب ایک ہی سوچ رکھتے تو تخلیق ختم ہو جاتی۔
31. زیادہ پابندیاں انسان کی حرکت کو روک دیتی ہیں۔
32. لوگوں کو تعریف، حوصلہ افزائی اور شکریہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
33. دوسروں کے کام کو کم نہ سمجھو۔
34. میری درست بات کو تلاش کرو، غلطیاں فطری ہیں۔
35. میری شخصیت کے مثبت پہلو دیکھو۔
36. اپنی زندگی کا نعرہ بناؤ: زیادہ تر لوگ اچھے، محبت کرنے والے اور نیک ہوتے ہیں۔
37. مسکراؤ اور لوگوں کو احترام سے دیکھو۔
38. تمہارے بغیر میں کمزور ہوں۔
39. اگر تم مختلف نہ ہوتے، تو میں بھی مختلف نہ ہوتا۔
40. کوئی بھی انسان ضرورت اور کمزوری سے خالی نہیں۔
41. میری ضرورت اور کمزوری تمہاری کامیابی کا ذریعہ ہیں۔
42. میں اپنا چہرہ نہیں دیکھ سکتا، مگر تم اسے دیکھ سکتے ہو۔
43. اگر تم میری حفاظت کرو گے، تو میں بھی تمہاری حفاظت کروں گا۔
44. ہم مل کر کم وقت اور کم محنت میں زیادہ کام کر سکتے ہیں۔
45. دنیا ہم سب کے لیے کافی وسیع ہے۔
46. جو موجود ہے، وہ سب کے لیے کافی ہے۔
47. تم اپنی استطاعت سے زیادہ کھا نہیں سکتے۔
48. جیسے تمہارے حقوق ہیں، ویسے ہی دوسروں کے بھی ہیں۔
49. تم خود کو بدل سکتے ہو، لیکن مجھے نہیں بدل سکتے۔
50. دوسروں کے اختلاف کو قبول کرو اور اپنی ذات میں بہتری لاؤ۔

🔷 مل ایڈاپٹیو ڈے ڈریمنگ 🔷
ایک ایسی حالت ہے جس میں انسان اپنی خیالی دنیا میں اتنا ڈوب جاتا ہے کہ اس کی زندگی کے حقیقی کام اور رشتہ متاثر ہونے لگتے ہیں۔ اس میں انسان اپنے جذبات، تجربات اور حالات کو اپنے دماغ میں خیالی طور پر بناتا ہے، جو اصل دنیا سے کافی مختلف ہوتا ہے۔ یہ ڈے ڈریمِنگ اتنی شدید اور وقت گزارنے والی ہو سکتی ہے کہ انسان اپنی نارمل زندگی کو بھول جاتا ہے۔
مل ایڈاپٹیو ڈے ڈریمِنگ کے کچھ اہم نکات اور سنگین نقصانات یہ ہیں:
1. لمبی اور شدید ڈے ڈریمِنگ:
انسان اپنی خیالی دنیا میں بہت وقت گزار لیتا ہے، جو گھنٹوں تک چل سکتی ہے، اور یہ زندگی کی حقیقتوں سے دور کر دیتی ہے۔
2. زور دار جذبات:
یہ ڈے ڈریمز انسان میں مضبوط جذبات، جیسے خوشی، اداسی، یا جوش، کا اظہار کرتی ہیں، جو حقیقی زندگی کے جذبات سے مختلف ہو سکتے ہیں، اور اس سے انسان کی حقیقت سے دوری بڑھتی ہے۔
3. ڈیلے لائف میں رکاوٹ:
انسان کی ڈے ڈریمِنگ اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کے کام، رشتہ اور ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے لگتا ہے۔ اس سے کاموں میں دھیان کی کمی اور تعلقات میں دراڑیں آ سکتی ہیں۔
4. کنٹرول کرنے میں مشکل:
انسان کو اپنی ڈے ڈریمِنگ کو روکنا بہت مشکل لگتا ہے، اور یہ اسے جذباتی پریشانی کا شکار بنا دیتی ہے۔ اس کا اثر ذہنی صحت پر بھی پڑ سکتا ہے، جیسے ڈپریشن اور اضطراب۔
5. اسکیپ ازم:
انسان اپنی حقیقی زندگی کے چیلنجز سے بچنے کے لئے اپنی خیالی دنیا بناتا ہے، جہاں وہ اپنے مثالی یا پرفیکٹ ورلڈ کا تصور کرتا ہے۔ یہ اسکیپ ازم حقیقت سے فرار کے طور پر کام کرتا ہے اور انسان کو اپنی مشکلات کا سامنا کرنے سے روک دیتا ہے۔
6. ذہنی اور جسمانی تھکن:
مسلسل ڈے ڈریمِنگ سے انسان کو ذہنی اور جسمانی تھکن محسوس ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے خیالات میں اتنا ڈوبا رہتا ہے کہ اسے آرام یا نیند کی کمی ہو جاتی ہے۔
7. مواقع کا ضیاع:
یہ حالت انسان کو حقیقت میں جو بھی مواقع ملتے ہیں، انہیں ضائع کرنے کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ وہ خیالی دنیا میں اتنا مگن رہتا ہے کہ حقیقی دنیا میں کام کرنے یا فیصلے کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
👈 اگر یہ حالت انسان کی ذہنی صحت یا روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہونے لگے، تو پھر پروفیشنل مدد لینا ضروری ہو سکتا ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے اور زندگی کو دوبارہ متوازن بنایا جا سکے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 ڈپریشن دور کرنے کیلئے پوسٹس ۔۔۔
🌸 کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386
🔷 ڈپریشن
http://t.me/islamwitheman/1265
🔷 ڈپریشن سیریز
https://t.me/islamwitheman/2168
🌸 مسائل سے کیسے نمٹا جائے
https://t.me/islamwitheman/2299
🌸 زندگی کی جنگ
http://t.me/islamwitheman/2447
🌸 پریشان نہ ہوں
http://t.me/islamwitheman/2480
🔷 نفسیاتی مسائل کا حل (وظیفہ)
https://t.me/islamwitheman/2896
🔷 منفی اور مثبت انرجی
https://t.me/islamwitheman/4464
💔 محبت کی وجہ سے ڈپریشن
https://t.me/islamwitheman/5356
🔷 مل ایڈاپٹیو ڈے ڈریمنگ
https://t.me/islamwitheman/5434

🌹کامیابی کیلئے 8 سبق(حصہ اول)🌹
کلاس روم طلبہ سے بھرا ہوا تھا۔ ہر کوئی خوش گپیوں میں مصروف تھا، کان پڑی آواز سُنائی نہ دیتی تھی، اتنے میں پرنسپل کلاس روم میں داخل ہوئے، کلاس روم میں سناٹا چھا گیا.
پرنسپل صاحب نے اپنے ساتھ آئے ہوئے ایک صاحب کا تعارف…

*انسانی جسم کے مختلف حصوں کی خرید و فروخت بلیک مارکیٹ مشرق وسطیٰ میں عروج پر ہے، ایک گردے کی قیمت اب 262,000 ڈالر (131 ملین CFS فرانک) ہے، دل کی قیمت 119,000 ڈالر (60 ملین CFA فرانک) ہے۔ آپ بیرون ملک کام دلانے کا وعدہ کرنے والی جعلی غیر ملکی ایجنسیوں سے ہوشیار رہیں، یہ آپ کے کاغذات کی تکمیل میں مدد کریں گے، آپ کے ٹکٹ کی ادائیگی بھی کریں گے اور آپ کو صرف یہ بہانہ بنا کر بیرون ملک لے جائیں گے کہ وہ آپ کو نوکری فراہم کرنے اور روزگار دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے، لیکن اس کے بجائے وہ اپنے شکار کو مار ڈالتے ہیں، ان کے جسم کے تمام قیمتی اعضاء فروخت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں بہت سے لوگوں کو ملازمتوں کی پیشکش کی گئی ہے اور اب تک ان کے اہل خانہ انہیں تلاش کرنے سے قاصر ہیں،انسانی جانیں بچانے کے لیے ضرور شیئر کریں...!!!*
🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب🌹
"آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ جان لیں کہ آپ اپنی بیوی سے کیا توقعات رکھتے ہیں۔ اسی حساب سے لڑکی کا انتخاب کریں۔
کسی ایسی خاتون کو شادی کے لیے منتخب نہ کریں جو ذرا بھاری جسم کی ہو اور پھر منگنی کے بعد اسے کہیں کہ "تمہیں وزن کم کرنا ہو گا تاکہ ہم شادی کر سکیں۔
کسی ایسی لڑکی کو نہ چنیں جو میک اپ کرتی ہو اور پھر اسے کہیں "میک اپ نہ لگاؤ، مجھے یہ چیز پسند نہیں۔"
کسی ایسی لڑکی کے پاس نہ جائیں جو جینز پہنتی ہو اور پھر کہیں، "براہ کرم، میں چاہتا ہوں کہ میری بیوی عبایا اور پہنے۔
کسی ایسی خاتون سے رشتہ نہ جوڑیں جو آزادانہ باہر جانا پسند کرتی ہو اور پھر اسے گھر میں رہنے پر مجبور کریں، یہ کہہ کر کہ "میں چاہتا ہوں کہ میری منگیتر گھر میں ہی رہے۔
کسی تعلیم یافتہ، سمجھدار اور آزاد خیال نوکری پیشہ خاتون سے رشتہ نہ باندھیں اور پھر اسے کہیں، "مجھے گھریلو بیوی چاہیے، تمہیں نوکری چھوڑنی ہوگی۔
کسی سماجی اور لوگوں سے گھلنے ملنے والی لڑکی سے منگنی نہ کریں اور پھر یہ توقع رکھیں کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان سے دور ہو جائے اور صرف آپ کے لیے انفرادی ہو جائے۔
کسی پتلی لڑکی کو منتخب نہ کریں اور پھر اسے کہیں کہ "وزن بڑھاؤ، مجھے بھرے جسم کی خواتین پسند ہیں۔
کسی چھوٹی قد کی لڑکی سے منگنی نہ کریں اور پھر اسے کہیں کہ "تم لمبی کیوں نہیں ہو سکتی؟
کسی لمبی قد کی لڑکی سے رشتہ نہ باندھیں اور پھر اسے ہیل پہننے سے منع کریں کہ "تمہیں میرے قد سے لمبی نظر آنا اچھا نہیں لگتا۔
🔹 "خدا کی مخلوق کو بدنام کرنا بند کریں"
اگر آپ کو کوئی خاص خصوصیات یا معیار درکار ہیں تو پہلے ہی کسی ایسی لڑکی کا انتخاب کریں جو آپ کی توقعات پر پورا اترے۔
کسی کی زندگی میں داخل ہو کر اسے اپنی مرضی کے مطابق بدلنے کی کوشش نہ کریں اور پھر بعد میں غیر معقول وجوہات کی بنا پر رشتہ نہ توڑیں۔
پہلے آئینے میں اپنا جائزہ لیں اور ان خامیوں کو دیکھیں جو آپ میں ہیں، جنہیں وہ قبول کرتی ہے۔
اگر آپ واقعی کسی سے محبت کرتے ہیں تو اسے اسی طرح قبول کریں جیسی وہ ہے۔ اس کی شکل، جسم، عادات، اور خیالات کے ساتھ محبت کریں۔
🔹 "محبت تبدیلی پر منحصر نہیں"
یہ غلط فہمی نہ پالیں کہ "محبت میں لوگ ایک دوسرے کے لیے بدل جاتے ہیں۔
بعض لوگ آپ سے بے حد محبت اور عقیدت رکھتے ہیں، لیکن اگر وہ آپ کے مطالبات کے قائل نہیں، تو وہ اپنی فطرت کو بدلنے کے قابل نہیں ہوتے۔
ایسے لوگ اگر اپنی اصل شخصیت کھو دیں، تو وہ آپ کے ساتھ رہنا برداشت نہیں کر پائیں گے، کیونکہ وہ "صلصال" نہیں ہیں کہ آپ انہیں اپنی مرضی سے ڈھال سکیں۔
"ہر شخص کی اپنی نشوونما اور عقائد ہوتے ہیں۔ ہر فرد اپنی پرورش، ماحول، اور تجربات سے متاثر ہوتا ہے، بالکل آپ کی طرح۔ لہذا کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں بدل سکتا جب تک کہ وہ خود اس تبدیلی کو قبول نہ کرے۔
🔹 "اپنے انتخاب میں ایماندار رہیں"
اگر آپ کسی ایسی شخصیت کے ساتھ رشتہ جوڑتے ہو جو آپ کی ترجیحات سے مختلف ہو، تو اس کی زندگی کو برباد کرنے سے گریز کریں۔
یا تو کسی کو اس کی مکمل شخصیت کے ساتھ قبول کریں، یا پھر شادی کے اس روایتی طریقے کو اپنائیں جہاں آپ اپنی مرضی کے مطابق شریک حیات چنتے ہو۔
🔘 دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑیں اور پہلے یہ فیصلہ کریں کہ آپ واقعی کیا چاہتے ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں۔
🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔
💕 شریک حیات کے حقوق
https://t.me/islamwitheman/529
🌹 نکاح کی فضیلت
http://t.me/islamwitheman/1312
🌹 ارادہ نکاح کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1316
🌸 شب زفاف کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1321
🌹 زوجین کے بارے احادیث
https://t.me/islamwitheman/2232
🔷 خطبہ نکاح
https://t.me/islamwitheman/2239
🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
https://t.me/islamwitheman/2498
🌷 جلد نکاح کی ترغیب
http://t.me/islamwitheman/2502
🔷 شادی کیلئے مثالی عمر
https://t.me/islamwitheman/4479
💕 دوسری شادی کیوں؟
https://t.me/islamwitheman/4639
🔷 وقت پر شادی
https://t.me/islamwitheman/4835
🔷 مرد کی دوسری شادی
https://t.me/islamwitheman/5221
🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب
https://t.me/islamwitheman/5436
🌹 شادی کی حقیقت
https://t.me/islamwitheman/5862

💕 شریک حیات کے حقوق 💕
بلا شک ”خاوند جی” کو اللہ تعالیٰ نے بیوی پر برتری اور افضلیت عطاء فرمائی ہے اپنے کلام پاک میں اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زُبان مبارک سے خاوند کو بیوی کا مالک و آقا قرار دِیا ہے لیکن اُسے یہ اجازت نہیں دی کہ وہ اپنی اِس…

🌹 دانشوروں کے لطیف جملے 🌹
1۔ میں خدا سے راضی ہوں۔ مسئلہ مجھے انسان سے ہے۔ (چارلی چیپلن)
2۔ "کیا تم جانتی ھو، کہ کوئی شخص کسی شخص کو محض اس لیے اذیت دے سکتا ہے کہ وہ اس سے محبت کرتا ھے؟" (دوستوفسکی)
3۔ آپ کے سنگ ایک عورت محفوظ ہے، خوش ہے، سکون میں ہے تو آپ دنیا کے حسین ترین مرد ہیں۔ (پیٹرک مودیانو)
4۔ اگر آپ کسی شخص کے ذہن کو دریافت کرنا چاہتے ہیں تو دیکھیں کہ وہ ان لوگوں سے کیسے بات کرتا ہے جو اس سے متفق نہیں ہیں۔ (جارج برنارڈ شاہ)
5۔ " اداکار وہ ھے جو پوری ایمانداری کے ساتھ جھوٹ بول سکتا ھے اور تماشائی وہ ھے جس نے پورے یقین کے ساتھ بے وقوف بننے کا فیصلہ کیا ھے۔" (ولیم شیکسپیئر)
6۔ گفتگو سے سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے لیکن تنہائی وہ مدرسہ ہے جہاں عظیم ذہن بنتے ہیں۔ (رومیؒ)
7۔ "عزت سب سے بڑھ کر ہے۔ دوستی سے بھی اوپر، رشتہ داری سے بھی اوپر اور محبت سے بھی اوپر رکھنے والی اہم ترین چیز ہے-" (خلیل جبران)
8۔ "جو روحیں اضطراب کی عادی ہیں، وہ سوچتی ہیں کہ سکون ایک جال ہے۔" (فیوڈور دوستوفسکی)
9۔ "دنیا اس قدر بگڑ چکی ہے کہ جب لوگ کسی پاکیزہ اور مخلص انسان سے ملتے ہیں تو اس کا استحصال کرنے کے نت نئے طریقے تلاش کرتے ہیں." (رے بریڈبری)
10۔ "اگر آپ کسی شخص کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ بے وقوف ھے بلکہ اس کا مطلب یہ ھے کہ اس نے آپ پر زیادہ بھروسہ کیا حالانکہ آپ اس کے مستحق نہیں تھے۔" (چارلس بوکوسکی)
11۔ تم اپنی ہزار غلطیوں کے باوجود اپنے آپ سے محبت کرتے ہو لیکن دوسروں کی ایک غلطی کی وجہ سے ان سے نفرت کیوں کرنے لگ جاتے ہو یا توخود غلطیاں کرنا چھوڑ دو یا دوسروں کو معاف کرنا سیکھ لو۔“ (شیخ سعدی)
12۔ میں نے تین قدم ایسے اٹھائے جن کی وجہ سے میں نے خود کو جنت میں پایا میرا پہلا قدم تھا معیاری سوچ رکھنا ، دوسرا قدم تھا نفیس الفاظ بولنا اور میرا تیسرا قدم تھا اچھے عمل کرنا۔ (فریڈرک نطشے)
13۔ "زمین پر انسان بننا ایک انتہائی خاص کام ہے۔" (میکسم گورکی)
14۔ جہالت گہری نیند کی طرح ھوتی ھے جگانے والوں پر ھمیشہ غصہ آتا ھے۔ (Cort jung)
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
■ مزید پوسٹس۔۔۔ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔
🔷 زندگی کے کچھ حقائق
https://t.me/islamwitheman/5380
🔷 مختلف بہترین کہاوتیں
https://t.me/islamwitheman/5381
🌹 دانشوروں کے لطیف جملے
https://t.me/islamwitheman/5437

🔷 زندگی کے کچھ حقائق 🔷
1. اپنی زندگی میں خطرات مول لیں۔ اگر آپ جیت جاتے ہیں، تو آپ قیادت کر سکتے ہیں ؛ اگر آپ ہار جاتے ہیں تو آپ رہنمائی کر سکتے ہیں۔
2. لوگ وہ نہیں ہوتے جو وہ کہتے ہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جو وہ کرتے ہیں۔ اس لیے ان کے بارے میں رائے ان…

🔷 شیطان کے ایجنٹ 🔷
ہماری زندگی میں رحمانی طاقتیں اور شیطانی طاقتیں دونوں انسانوں کے روپ میں آتی ہیں۔۔۔
’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا ہوا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، اگر میرے بیٹے بڑے نہ ہوتے اور وہ مجھے کنٹرول نہ کرتے تو میرا گھر ٹوٹ جاتا‘ ہم دونوں میاں بیوی اب اکٹھے رہ رہے ہیں لیکن ہماری بات چیت نہیں ہوتی‘ مجھے سمجھ نہیں آ رہی میں کیا کروں‘‘ وہ اداس لہجے میں بتا رہے تھے اور میں حیرت سے ان کی طرف دیکھ رہا تھا‘ ان کی کہانی دل چسپ تھی‘ ان کی لو میرج ہوئی تھی‘ میاں بیوی پوری زندگی خوش رہے۔۔۔۔۔
اﷲ تعالیٰ نے صحت مند بچے دیے‘ وہ پڑھ لکھ کر سیٹل ہو گئے‘ گھربار‘ گاڑی بلکہ گاڑیاں اور کاروبار بھی ٹھیک تھا‘ اسٹیٹس بھی تھا لہٰذا ان کی زندگی میں مسئلہ کوئی نہیں تھا‘ بیگم صاحبہ بھی نہایت عاجز اور ہمدرد تھیں‘ یہ ہمیشہ خوش رہتی تھیں لیکن پھر شادی کے 32سال بعد ان کا خوف ناک جھگڑا ہوا اور آخر میں دونوں کے درمیان بات چیت بند ہو گئی۔۔۔۔۔☆
یہ ہفتے میں ایک دن میرے ساتھ ملاقات کرتے ہیں‘ کل تشریف لائے تو ان کی جذباتی حالت خراب تھی‘ آنسو ٹھوڑی تک آ رہے تھے اور آہیں رک نہیں رہی تھیں‘ میں نے انھیں پانی کی بڑی بوتل اور گرین ٹی کے تین کپ پلائے‘ جب ان کی حالت سنبھلی تو میں نے جھگڑے کی وجہ پوچھی‘ لڑائی کی وجہ انتہائی مزاحیہ تھی‘ انھوں نے بتایا پندرہ دن قبل میں شام کے وقت گھر گیا تو میری بیوی کا منہ پھولا ہوا تھا‘ میں نے وجہ پوچھی تو اس نے شکوہ کیا جب ہماری شادی ہوئی تھی تو آپ نے مجھے منہ دکھائی کیوں نہیں دی تھی؟
میں نے حیرت سے پوچھا‘ منہ دکھائی کیا ہوتی ہے؟ اس کا جواب تھا اچھا اب آپ کو یہ بھی معلوم نہیں!مجھے واقعی پتا نہیں تھا‘ میں نے اسے بڑی مشکل سے یقین دلایا میں اس واہیات چیز کے بارے میں بالکل نہیں جانتا‘ مجھے اس نے بتایا‘ خاوند شادی کی پہلی رات بیوی کو جو تحفہ دیتا ہے وہ منہ دکھائی ہوتی ہے اور آپ نے مجھے کوئی تحفہ نہیں دیا تھا۔۔۔۔۔☆
میں نے جواب دیا‘ میں تمہیں پوری زندگی تحفے دیتا رہا‘ ان تحفوں کے سامنے منہ دکھائی کی کیا حیثیت تھی لیکن اس کا کہنا تھا منہ دکھائی زندگی کا اہم ترین تحفہ ہوتا ہے‘ عورتیں اسے پوری زندگی سنبھال کر رکھتی ہیں‘ اس چھوٹی سی بات پر ہماری تکرار ہوئی‘ میں اس وقت ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھا تھا‘ میں نے غصے سے سالن کا ڈونگا اٹھا کر دیوار پر مار دیا‘ میری بیوی نے چاولوں کی ڈش میرے اوپر انڈیل دی اور اس کے بعد ہم دونوں کے درمیان دھینگا مشتی شروع ہو گئی‘ ہم نے ایک دوسرے کا سر کھول دیا۔
ہمارے بچے پہنچے تو ہم دونوں زخمی حالت میں دیواروں کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھے تھے اور ایک دوسرے کو بددعائیں دے رہے تھے‘ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہم میں 32 سال بعد اتنا غصہ اور نفرت کہاں سے آگئی؟ ہم دونوں ایک جان اور دو قالب ہوتے تھے‘ ہم اچانک ایک دوسرے کے دشمن کیسے بن گئے؟‘‘۔
میں نے اطمینان سے ان کی بات سنی اور اس کے بعد ان سے پوچھا‘ آپ سوچ کر بتائیں اس دن آپ کی بیوی سے کس کی ملاقات ہوئی تھی؟ وہ سوچتے رہے لیکن انھیں یاد نہ آیا‘ ان کی بیگم میری منہ بولی بہن تھی‘ میں نے انھیں فون کر دیا‘ انھوں نے بتایا اس دن میری ایک پرانی سہیلی مجھ سے ملاقات کے لیے آئی تھی‘ میں نے ان سے پوچھا‘ کیا منہ دکھائی کی بات اس نے آپ سے کی تھی؟ بھابھی نے تھوڑا سا سوچ کر ہاں میں جواب دے دیا‘۔
میں نے فون اسپیکر پر شفٹ کیا‘ بھابھی کو رانا صاحب کی موجودگی کا بتایا‘ رانا صاحب کو فون کے قریب بٹھایا اور پھر دونوں سے عرض کیا ’’ہماری زندگی میں رحمان اور شیطان دونوں انسانوں کے روپ میں آتے ہیں‘ ہمیں روز بعض ایسے بابرکت لوگ ٹچ کرتے ہیں جن پر اﷲ مہربان ہوتا ہے‘یہ لوگ رحمت ہوتے ہیں‘ ان کی ذات دوسروں کے لیے رحمت‘ برکت‘ آسانی اور خوشی کا سبب بنتی ہے‘ یہ لوگ تصوف کی دنیا میں رحمانی کہلاتے ہیں‘ ان کی خاص نشانی شکر اور ماشاء اﷲ ہے‘ یہ جب بھی دوسروں سے ملیں گے ان کی اچیومنٹ‘ ان کی خوشیوں اور ان کی کام یابیوں پر دل سے ماشاء اﷲ کہیں گے‘ یہ انھیں شکر کرنے اور اﷲ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنے کی تلقین کریں گے۔
رحمانی لوگوں سے ملاقات کے بعد آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں‘ آپ کو اپنے سر‘ اپنے کندھوں کا بوجھ ہلکا محسوس ہوتا ہے جب کہ ان کے برعکس کچھ لوگ شیطان کے ایجنٹ ہوتے ہیں‘ یہ اپنی ذات سے شیطانیت‘ بے چینی‘ فساد‘ جھگڑا اور تلخی ٹرانسمٹ کرتے ہیں‘ یہ جب آپ کے قریب آتے ہیں تو آپ کا سکھ‘ چین‘ آرام‘ آسائش‘ امن اور خوشی ختم ہو جاتی ہے‘ اہل تصوف ان لوگوں کو شیطانی کہتے ہیں‘ شیطانوں کا سب سے بڑے ہتھیار حقارت اور کیوں ہوتا ہے‘ شیطان کا جنم حقارت اور کیوں سے ہوا تھا‘ شیطان نے اﷲ تعالیٰ سے کہا تھا انسان مجھ سے حقیر ہے‘ میں اسے سجدہ کیوں کروں۔

چنانچہ یہ لوگ جب بھی آپ سے ملیں گے یہ آپ کو کیوں کے ہتھیاروں سے حقیر ثابت کر دیں گے اور یوں آپ کی زندگی کا چین اور امن ختم ہو جائے گا‘‘ میں نے بھابھی سے عرض کیا ’’بھابھی آپ کی وہ سہیلی بھی شیطان کی ایجنٹ تھی‘ اس نے صرف ایک فقرے سے یعنی تمہارے خاوند نے تمہیں منہ دکھائی کیوں نہیں دی؟ آپ کی ازدواجی زندگی کا بیڑہ غرق کر دیا‘ یہ شیطان کا وار تھا‘ اﷲ نے آپ پر کرم کیا‘ آپ لوگ بچ گئے‘ میں نے سیکڑوں لوگوں کو اس وار کے ذریعے برباد ہوتے دیکھا‘‘ بھابھی نے ٹھنڈی آہ بھری‘ اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور رانا صاحب سے معذرت کر لی‘ رانا صاحب نے بھی بیگم سے اپنی تلخ نوائی پر معافی مانگ لی اور یوں دونوں دوبارہ شیر و شکر ہو گئے۔
میری اپنی زندگی شیطان کے ایجنٹوں سے بھری پڑی ہے‘ میں نے 1996میں پہلی گاڑی خریدی تھی‘ وہ زیرو میٹر مہران تھی‘ میں نے بڑی مشکل سے دن رات کام کر کے تین لاکھ روپے جمع کیے اور مہران خرید لی‘ میں نے ابھی اسے اپنے دروازے پر کھڑا ہی کیا تھا کہ مجھے ایک شیطان ٹکر گیا‘ اس نے گاڑی کے گرد چکر لگایا‘ قیمت پوچھی اور پھر مسکرا کر کہا‘ آپ نے سوئفٹ کیوں نہیں خریدی‘ وہ اس سے کہیں زیادہ ا چھی‘ آرام دہ اور بڑی ہے اور مہران اور اس کی قیمت میں بھی صرف ڈیڑھ لاکھ روپے کا فرق ہے۔
آپ یقین کریں یہ فقرہ سن کر مجھے میری گاڑی بری لگنے لگی‘ میں اس کے بعد جہاں بھی جاتا تھا مجھے سوئفٹ نظر آتی تھی اور مجھے اپنی حماقت پر افسوس ہوتا تھا‘ یہ افسوس مہران کے بکنے تک جاری رہا‘ میں آج بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بے وقوفی پر افسوس ہوتا ہے‘ اﷲ تعالیٰ نے مجھے 27 سال کی عمر میں اپنی کمائی سے زیرو میٹر گاڑی خریدنے کی توفیق دی تھی لیکن میں اس خوشی کو چھوڑ کر دوسری گاڑی کے تاسف میں گھلنے لگا تھا۔
اسی طرح میں 2000 میں ایک ایڈور ٹائزنگ کمپنی میں کاپی رائیٹنگ کرتا تھا‘ میں وہاں صرف دو گھنٹوں کے لیے جاتا تھا اور مجھے وہاں سے ماہانہ پچاس ہزار روپے ملتے تھے‘ یہ اس زمانے میں بڑی رقم تھی‘ یہ میرے بچوں کی فیس اور گھر کی گروسری کور کرتی تھی لیکن پھر ایک دن میرا ایک پرانا دوست وہاں آیا‘ اس نے میرا ڈیسک دیکھا اور طنزاً مسکرا کر کہا‘ تم اپنا اسٹیٹس دیکھو‘ تم اے پی این ایس سے بیسٹ کالمسٹ کا ایوارڈ لے چکے ہو اور تم اس وقت دو بائی تین فٹ کے ڈیسک پر بیٹھے ہو‘ تم اپنی بے عزتی کیوں کرا رہے ہو؟۔
بس ان چند فقروں کی دیر تھی اور مجھے وہ جاب بری لگنے لگی‘ میں نے اپنے ’’اسٹیٹس‘‘ کے چکر میں وہ جاب چھوڑ دی اور اس کے بعد مجھے اس سے آدھی رقم کے لیے روزانہ چھ چھ گھنٹے اضافی کام کرنا پڑا‘
یہ صرف دو مثالیں نہیں ہیں‘ میری زندگی کی ہر اچیومنٹ کے بعد شیطان کا کوئی نہ کوئی ایجنٹ میری زندگی میں ضرور آیا اور اس نے چند لمحوں میں میری اس کام یابی کا مزہ کرکرا کر دیا‘ اﷲ نے کرم کیا اور زندگی کے مختلف مراحل کے دوران مجھے رحمان اور شیطان کا فرق سمجھ آ گیا‘ میرے پاس اب جب بھی کوئی ایسا شخص آتا ہے جو دائیں بائیں دیکھ کر برا سا منہ بناتا ہے اور پھر کہتا ہے سر یہ آپ نے کیا کر دیا‘ آپ اگر اس کی جگہ یہ لے لیتے تو کتنا اچھا ہوتا یا آپ نے یہ کیوں نہیں لیا تو میں مسکرا کر دل ہی دل میں سورۃ الناس پڑھتا ہوں اور پھر اپنے کان بند کر کے بیٹھ جاتا ہوں۔
آپ کی زندگی میں بھی روزانہ ایسے لوگ آتے ہوں گے ‘آپ بس ان سے بچ جائیں‘ یہ شیطان کے ایجنٹ ہیں‘ یہ آپ کی خوشیاں اور کامیابیاں برباد کرنے کے لیے آتے ہیں۔
چنانچہ آج سے جب بھی کوئی شخص آپ سے پوچھے‘ تمہارے خاوند نے منہ دکھائی میں تمہیں کیا دیا تھا‘ تم نے ورکنگ وومن کے ساتھ شادی کیوں کی‘ تمہارا خاوند روزانہ لیٹ کیوں آتا ہے‘ تمہارے بچے تمہاری کیوں نہیں سنتے‘ تمہیں دفتر سے اتنی کم تنخواہ کیوں ملتی ہے‘ تمہارے بیٹے نے اتنے کم نمبر کیوں لیے‘ تم نے اپنے بچوں کو آئی فون کیوں نہیں لے کر دیا‘ تمہارے ابو تمہیں نیا لیپ ٹاپ لے کر کیوں نہیں دیتے‘ تم اپنی گاڑی کیوں نہیں بدل رہے‘ تم اس محلے میں کیوں رہ رہے ہو‘ تم اتنے کم پیسوں میں گزارہ کیسے کرتے ہو‘ تم اپنے فضول باس کی فضول باتیں کیوں سن لیتے ہو‘ تم اپنے بچوں کے ساتھ کیوں نہیں رہتے‘ تمہارے بچے تمہارے ساتھ بدتمیزی کیوں کرتے ہیں‘ تم اتنا کام کیوں کرتے ہو‘ تم پتلے کیوں ہو گئے ہو‘ تمہارا رنگ کیوں پیلا پڑ رہا ہے اور تم اس مسجد میں نماز کیوں پڑھتے ہو تو آپ اس کی طرف مسکرا کر دیکھیں‘ اﷲ تعالیٰ سے شیطان سے پناہ کی دعا کریں اور وہاں سے جلد سے جلد نکل جائیں‘کیوں؟ کیوںکہ شیطان آپ تک پہنچ چکا ہے اور آپ اب جتنا عرصہ اس کے قریب رہیں گے آپ کا امن‘ سکون‘ شانتی اور سکھ کا دریا خشک ہوتا رہے گا یہاں تک کہ آپ بنجر ہو جائیں گے لہٰذا اٹھیں اور بھاگ جائیں‘ اسی میں عافیت ہے۔
منقول۔۔۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5438

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا ہوا اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، اگر میرے بیٹے بڑے نہ ہوتے اور وہ مجھے کنٹرول نہ کرتے تو میرا گھر ٹوٹ جاتا‘…

🔷 اصل مسائل بھلا دینا 🔷
ایک آدمی ایک دانشمند کے پاس اپنی پریشانی لے کر گیا اور کہا:
"اے دانشمند، میں اپنی بیوی، چھ بچوں، ماں اور ساس کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتا ہوں۔ میں کیا کروں؟"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک گدھا خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"
آدمی دو دن بعد واپس آیا اور کہا:
"اے دانشمند، صورتحال اور خراب ہوگئی ہے۔"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک بھیڑ خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"
آدمی واپس آیا اور اس کا چہرہ زرد تھا، اس نے کہا: "صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک مرغی خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"
آدمی واپس آیا اور خودکشی کے قریب تھا...
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور گدھا بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"
آدمی واپس آیا اور کہا:
"صورتحال تھوڑی بہتر ہوگئی ہے۔"
پھر دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور بھیڑ بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"
آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب سب ٹھیک ہے۔"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور مرغی بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"
آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب میں بہترین حال میں ہوں، دل سے شکریہ!"
🔘 اس طرح دنیا کی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاتا ہے... وہ آپ کو نئی مشکلات پیدا کر کے اصل مسئلے کو بھولنے پر مجبور کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنے مسائل پر اللہ کا شکر ادا کریں اور ان کے احسان مند رہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
ایک آدمی ایک دانشمند کے پاس اپنی پریشانی لے کر گیا اور کہا:
"اے دانشمند، میں اپنی بیوی، چھ بچوں، ماں اور ساس کے ساتھ ایک ہی کمرے میں رہتا ہوں۔ میں کیا کروں؟"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک گدھا خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"
آدمی دو دن بعد واپس آیا اور کہا:
"اے دانشمند، صورتحال اور خراب ہوگئی ہے۔"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک بھیڑ خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"
آدمی واپس آیا اور اس کا چہرہ زرد تھا، اس نے کہا: "صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور ایک مرغی خرید کر اسے اپنے ساتھ کمرے میں رکھو، اور دو دن بعد آنا۔"
آدمی واپس آیا اور خودکشی کے قریب تھا...
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور گدھا بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"
آدمی واپس آیا اور کہا:
"صورتحال تھوڑی بہتر ہوگئی ہے۔"
پھر دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور بھیڑ بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"
آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب سب ٹھیک ہے۔"
دانشمند نے کہا:
"جاؤ اور مرغی بیچ دو، اور مجھے بتانا۔"
آدمی واپس آیا اور کہا:
"اب میں بہترین حال میں ہوں، دل سے شکریہ!"
🔘 اس طرح دنیا کی سیاسی بحرانوں کو حل کیا جاتا ہے... وہ آپ کو نئی مشکلات پیدا کر کے اصل مسئلے کو بھولنے پر مجبور کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنے مسائل پر اللہ کا شکر ادا کریں اور ان کے احسان مند رہیں۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
Telegram
ISLAM WITH EMAN
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
🔷 آزادی کی قدر 🔷
کچھ عرصہ قبل ایک پہاڑی طوطا کہیں سے اڑ کر ہمارے گھر آ گیا۔ بچوں نے پکڑ لیا اور ایک خوبصورت پنجرے میں ڈال دیا۔ چند ہی دنوں میں یہ گھر کا فرد بن گیا۔ اور اپنی بولی کے ساتھ ساتھ کچھ انسانی بولیاں بھی بولنے لگا۔ گھر آنے والے کا استقبال اور جانے والے کو خداحافظ کہنے لگا۔ دروازے پر بیل ہوتی تو چیخ کر اطلاع دیتا۔ کھانے اور چائے کی وقت اپنی موجودگی کا احساس دلاتا۔ بچے شام کو اسے پنجرے سے آزاد کر دیتے ہیں تو گھومتا پھرتا ہے ٹی وی اور موبائل کا شوقین ہے۔
بچے صبح اس کا پنجرہ گھر کے لان میں رکھ دیتے ہیں تاکہ وہ باہر کی دنیا بھی دیکھ سکے۔ اس دوران بلی یا نیولا اسے نظر آ جائے تو اپنی تیز آواز میں خطرے سے آگاہ کرتا ہے۔ پنجرے سے باہر نکل کر حسب معمول واپس اپنے پنجرے میں پہنچ جاتا ہے۔ پنجرے کا دروازہ بند ہو تو پنجرے کے اوپر بیٹھ کر دروازہ کھلنے کا منتظر رہتا ہے۔
کچھ دن قبل لان میں کہیں سے کچھ طوطے آنے لگے اور دیوار پر بیٹھ کر بولنے لگے اور یہ بھی ان کو جواب دینے لگا۔ پھر تو ان تین چار طوطوں کا معمول بن گیا کہ وہ صبح آتے اور دیوار پر بیٹھ کر آوازیں نکالتے اور ہمارا مٹھو بھی ان کا جواب دینے لگا۔ ایک دن جب شام میں اسے کھولا گیا تو ہم نے دیکھا کی اس نے پہلی مرتبہ اڑنے کی کوشش کی اور چھت کے پنکھے سے بال بال بچا۔ شاید وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ وہ اڑ بھی سکتا ہے یا نہیں؟ اس پہلی اڑان سے اسے اپنی اڑنے کی صلاحیت کا احساس ہوا۔ ہر دفعہ جب اسے پنجرے سے نکالتے تو وہ اڑنے کی کوشش ضرور کرتا اور ہر مرتبہ کمرے کے چھت کے پنکھے سے اتفاقاً بچ جاتا۔ ہمیں ڈر ہوا کہ یہ کہیں پنکھے سے ٹکرا کر زخمی یا خدانخواستہ مر ہی نہ جائے تو ہم نے اسے کھولنا بند کر دیا لیکن تب تک وہ اپنی اڑنے کی صلاحیت کی حقیقت جان چکا تھا۔
ہر روز صبح وہ طوطے آتے اور کچھ دیر سامنے دیوار پر بیٹھ کر بولتے اور یہ بھی انہیں واپسی جواب دیتا تھا۔ وہ یقیناً اسے آزادی حاصل کرنے کے مشورے دے رہے تھے اور یہ بھی مناسب وقت کا انتظار کر رہا تھا۔ ایک دن نا جانے کیسے پنجرے کا دروزاہ اس نے کھولا اور فرار ہو گیا گھر سے دروازے کے نیچے سے نکل کر اڑتا ہوا سامنے والے پلاٹ میں جا پہنچا۔ جونہی وہ پلاٹ میں پہنچا تو اسے اپنے غیر محفوظ ہونے کا احساس ہوا۔ اڑنے کی عادت چھوڑ چکا تھا۔ مکمل اڑنا بھی مشکل تھا۔ ہر جانب اسے اپنی موت نظر آ رہی تھی۔ اس کو اپنے ساتھی بھی کہیں دکھائی نہ دیئے تو ایک جانب چھپ کر دبک گیا۔ ڈر کے مارے آواز بھی نہ نکلتی تھی۔ ایسے میں جنگلی چوہے، بلی اور نیولے پر نظر پڑی تو موت سامنے ناچنے لگی۔ جان کا خوف بڑی چیز ہے اسے احساس ہوا کہ آزادی سے جان بہت قیمتی ہے۔ ہم اسے ڈھونڈھتے ہوئے اس پلاٹ میں پہنچے تو ہماری موجودگی نے اسے حوصلہ دیا اور اس نے آواز دے کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور ہم نے اسے تلاش کر کے واپس اس کے پنجرے میں ڈال دیا۔ وہ تھر تھر کانپ رہا تھا اور اس قدر ڈرا ہوا تھا کہ کئی دن تک اس کی آواز بھی نہ نکل سکی۔
اب اسے آزادی سے قید بہتر لگتی ہے کیونکہ وہ سمجھ چکا ہے کہ قید میں اس کی زندگی آزادی کی نسبت زیادہ محفوظ ہے۔ لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ آزادی کی ایک دن کی زندگی اس کی اس زندگی سے ہزار سال بہتر ہے کیونکہ وہ آزادی کی نعمت اور قدر و قیمت سے واقف ہی نہیں ہے۔
غلامی میں آنکھ کھولنے والے کی دنیا پنجرے جتنی ہی محدود ہوتی ہے وہ کبھی بھی آزادی کی لامحدود اور کھلی فضا میں زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا۔ ہم اسے آزاد بھی کرنا چاہیں تو وہ آزاد نہیں ہونا چاہتا کیونکہ وہ آزادی کے لطف سے بے خبر ہے۔ وہ نہیں جانتا کہ زندگی کے ناخوشگوار ایسے تجربات دراصل اس کے لیے تربیتی مراحل ہوتے ہیں شاید کچھ دن بعد وہ پھر سے آزادی کی ایک اور کوشش ضرور کرے گا۔
ہم اذیتوں کے سائے میں اتنے ہیں مطمئن شاکر
راحت ملی تو خوف سے مر جائیں گے اک دن
کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک طوطا پالا طوطا مزے مزے کی باتیں بھی کیا کرتا تھا۔ وہ آدمی اکثر سفر پہ جاتا تو واپسی میں طوطے کے لئے کچھ نہ کچھ لے کے آیا کرتا تھا۔ ایک دن جب وہ آدمی سفر پہ جانے لگا تو طوطے سے پوچھا کہ میں فلاں جگہ سفر پہ جا رہا ہوں تو بتاؤ واپسی پہ تمہارے لئے کیا چیز لے کے آؤں؟ طوطے نے کہا کہ حضور مجھے کچھ نہیں چاہیے، بس میرا ایک کام کر دیجئے گا جس راستے پر آپ جا رہے ہیں تو اسی راستے پر آگے ایک جنگل آئے گا وہاں میرے ساتھی طوطے ہوں گے ان کو میرا پیغام دیجئے گا کہ تم وہاں آزادی کی زندگی جی رہے ہو اور مٹھو ادھر پنجرے میں بند ہے۔ تو اس آدمی نے کہا کہ ٹھیک ہے میں تمہارا پیغام ضرور پہنچاؤں گا اور سفر پہ نکل گیا۔

وہ ادمی چلتے چلتے جب اس جنگل میں پہنچا تو وہاں طوطوں کو دیکھ کر رک گیا اور ان سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کہ میرے طوطے نے تمہارے لئے پیغام بھیجا ہے کہ تم یہاں آزادی کی زندگی جی رہے ہو اور مٹھو پنجرے میں بند ہے۔ یہ سنتے ہی ان کا جو بڑا گرو طوطا تھا وہ زمین پر گرا اور مر گیا۔ یہ دیکھتے ہی باقی سارے طوطے بھی زمین پر گرے اور مر گئے۔ وہ آدمی بڑا حیران ہوا کہ اچانک یہ کیا ماجرا ہو گیا؟ جب سفر سے واپس آیا تو آتے ہی سارا واقعہ اپنے طوطے کو سنا دیا۔ سنتے ہی وہ بھی پنجرے میں گرا اور مر گیا۔
اس آدمی کو طوطے کے مرنے کا بہت دکھ ہوا اور پنجرے سے نکال کر باہر پھینک دیا۔
جونہی اس نے باہر پھینکا تو طوطا اڑ کر درخت پر بیٹھ گیا۔ وہ آدمی بڑا حیران ہوا اور طوطے سے پوچھنے لگا کہ آخر ماجرا کیا ہے؟
تو اس پر طوطے نے جواب دیا کہ میرے ساتھی طوطوں نے ایسا کر کے مجھے پیغام بھیجا ہے کہ آزادی کے لیے مرنا پڑتا ہے۔ موت سے پہلے مر جاؤ، آزاد ہو جاؤ گے۔
اس واقعہ سے ہمیں یہ سبق ضرور ملتا ہے کہ انسان اپنی انا اور اپنے تکبر کو موت سے پہلے مار دے تو آزاد ہو جائے گا۔
یہ بات اس طوطے کے تجربے کے بعد پتہ لگتی ہے۔ کہ بظاہر یہ پرندے خوبصورت سنہری پنجروں میں بہت محفوظ اور بھلے لگتے ہیں۔ دروازہ کھلا بھی ہو تو وہ کہیں پرواز نہیں کرتے۔ مگر درحقیقت جیسے ہی کوئی انہیں باہر سے پکارتا ہے اور ان کے سامنے دستیاب ہوتا ہے وہ قفس چھوڑ دیتے ہیں۔ اڑان بھر لیتے ہیں۔ فرار ہو جاتے ہیں۔ سنہری پنجرے کا مالک یہی سوچتا ہے کہ وہ تو پابندی کے ساتھ ان کے آرام کا خیال رکھتا تھا۔ سجا سجایا پنجرے کا ماحول رکھتا تھا۔ وقت پر خوراک اور دانہ پانی دیتا تھا۔ پھر یہ فرار کیوں؟
بغاوت کسی کے اکسانے پر ہی ہوتی ہے۔ چاہے جتنی تنگ دستی بھی ہو مگر آزادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہوتی۔ فیصلے اپنے ہی ہونے چاہئیں انسان کو پھر کسی کی نصیحت نہیں چاہیے۔ آج بھی انسان اپنی فرسودہ روایات، رشتوں، رسومات، اناؤں، پابندیوں، کا قیدی ہے۔ وہ نہیں جانتا کہ ان سے آزادی کتنی بڑی نعمت ہے؟ کاش وہ جان سکتا کہ آزادی کے لیے ایک دفعہ تو مرنا پڑتا ہے۔
تحریر جاوید ایاز خان
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5441

کچھ عرصہ قبل ایک پہاڑی طوطا کہیں سے اڑ کر ہمارے گھر آ گیا۔ بچوں نے پکڑ لیا اور ایک خوبصورت پنجرے میں ڈال دیا۔ چند ہی دنوں میں یہ گھر کا فرد بن گیا۔ اور اپنی بولی کے ساتھ ساتھ کچھ انسانی بولیاں بھی بولنے لگا۔ گھر آنے والے کا استقبال اور جانے…

🔷 ذمہ دار کون 🔷
دیکھتے دیکھتے ہی ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں ،جن کو روکا بھی جا سکتا ہے۔ لیکن ہم روایتی سستی اور کاہلی کی وجہ سے ایسے معاملات کو کبھی سیریس سمجھتے ہی نہیں۔
جب کوئی انہونی ہو جاتی ہے یا نقصان ہو چکا ہوتا ہے تو ہم بہت پچھتاتے ہیں پھر باتیں کرتے رہ جاتے ہیں کہ ایسا ہو جاتا ،ویسا ہو جاتا لیکن کچھ بھی نہیں ہو پاتا۔۔
ہماری ایک رشتہ دار خاتون وفات پا گئی بظاہر ایک نارمل طبعی موت تھی لیکن اس کے پس منظر میں ایسی کہانی چھپی تھی جسے سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے۔
ہماری یہ رشتہ دار خاتون جن کو ہم بڑی چچی جان کہ کر پکارتے تھے کافی عرصہ سے بیوہ تھی ۔ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ۔بڑی بیٹی نے میٹرک تعلیم حاصل کی ہوئی تھی۔ چھوٹی بیٹی ایف ایس سی کر رہی ہے۔
چچی جان نے بڑی بیٹی کا نکاح بہت پہلے کروا دیا تھا لیکن رخصتی حالات سے منسلک کر رکھی تھی کہ جب کوئی دو چار چیزیں ضروری سامان کی بن پڑی تو شادی کی تاریخ مقرر کر دے گی لیکن دو تین سال گذر جانے کے باوجود وہ بیٹی کے جہیز کا انتظام نہ کر سکی۔
ان کی آمدن کا واحد ذریعہ بیٹیوں کی سلائی، کڑھائی اور گھر پر بچوں کو پڑھانے کی آمدنی سے منسلک تھا۔
سننے میں آیا کہ چچی جان پہلے تین بار رخصتی کی تاریخ طے کر چکی تھیں لیکن عین وقت سے پہلے معذرت کر لیتیں کہ انتظامات نہیں ہو سکے۔
ظاہری بات ہے کہ وہ اپنی کسمپرسی کی حالت میں اپنی اور اپنی بیٹیوں کی ضروریات بھی بمشکل پوری کر پاتی تھیں۔ اس بار ان کے ایک بھانجے نے حامی بھری کہ آپ شادی کی تاریخ طے کریں اور وہ سارے انتظامات کروا دے گا۔
چچی جان نے بھانجے کی زبان پر اعتبار کرتے ہوئے رخصتی کا دن مقرر کر دیا اور اپنے تئیں شادی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ دونوں گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
چھوٹے اور متوسط طبقے کے گھروں میں ایسی خوشیوں کو خوب انجوائے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے بڑی عمر کی خواتین، لڑکیاں، بچے سب دیر تک رات کو ہلا گلا کرتے ہیں۔ تھال یا پتیلے کو الٹا کر کے اس کو بجا کر سہرے اور گیت گائے جاتے ہیں۔ تو یہ سلسلہ ان گھروں میں بھی چل رہا تھا۔
رخصتی سے تین دن پہلے چچی جان کے بھانجے نے ان کو بتایا کہ وہ شادی کے سامان اور انتظامات کے متعلق کسی سے بات کر چکا تھا لیکن اب انہوں نے معذرت کر لی ہے ۔۔ یہ خبر چچی جان کیلے بہت بری خبر تھی۔
سننے میں آیا تھا کہ بھانجا خود بھی کوئی اتنی آمدنی والا نہیں تھا غریب محنت مزدوری کرنے والا تھا۔ اس نے فرنیچر اور دیگر سامان کا آڈر دینے کیلیے اپنی ذاتی جیب سے بیس تیس ہزار ایڈوانس بھی دے رکھا تھا۔ اسے شاید کسی نے امید دلائی تھی یا اسے کسی کی امید پر اعتماد تھا کہ وہ اپنی بیوہ خالہ اور ان کی بیٹیوں کی خوشی کیلے کچھ کرنا چاہ رہا تھا لیکن شاید اس کی امید ٹوٹ گئی تھی اور اس نے بہت مایوسی کے ساتھ چچی جان سے معذرت کر لی۔
ایک خوشیوں بھرے گھر میں یہ خبر بہت اندوہناک تھی۔ دوسرے گھرانے سے رابطہ کیا گیا اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا گیا کہ ہم ضروری سامان تو کیا سادہ سی رخصتی کیلے بھی انتظام کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
جواباً انہوں نے بھی کوئی ہمت دکھانے کے بجائے فی الحال معذرت کر لی کہ بعد میں دیکھیں گے۔
یہ صدمہ چچی جان اور ان کی بیٹیوں کیلے بہت تکلیف دہ تھا۔ چچی جان اس صدمہ کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے وفات پا گئیں۔ اور جس دن بچی کی شادی ہونا تھی اسی دن وہاں بچی کی ماں کا قل خوانی کا ختم پڑھا جا رہا تھا۔
🔘 اگر ہم غور کرے تو قصور وار کون ہے؟؟
بطور معاشرہ ہم سب لوگ قصور وار ہیں۔ ہمارے ارد گرد اہل محلہ سب کو وجہ معلوم کرنی چاہیے تھی کہ تین بار رخصتی ہوتے ہوتے کیوں رکی؟؟
خاندان کے مخیر حضرات یا محلہ کے کھاتے پیتے گھرانے مل کر ایک ایک چیز اپنے ذمہ لے لیتے تو کوئی مشکل نہ ہوتی ۔۔۔
وہ گھرانہ بھی قصور وار ہے جن کے ہاں بچی کا نکاح ہوا ہوا تھا۔ وہ چاہتے تو سارے اخراجات کا انتظام خود کر لیتے۔ بالفرض وہ بھی اگر اتنے مالدار نہیں تھے تو اس شادی کو سادہ اور مختصر کر لیتے۔ ضرورت کی اشیاء ہر گھر میں موجود ہوتی ہی ہیں۔ کچھ زیادہ ضروری تھا تو آہستہ آہستہ شادی کے بعد انتظام کر سکتے تھے۔ لیکن بات وہی ا جاتی ہے کہ ہم لوگ سانحہ ہو جانے کے بعد ہی ایسی باتیں کرتے ہیں کہ ایسے ہو جاتا ویسے ہو جاتا۔
کاش کہ ہم بطور معاشرہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں۔ ایسے مستحق اور غریب طبقے کی زندگی آسان بنانے کی کوشش کریں۔
✍ ام عائشہ

🔷 منفی سوچ والے کی اصلاح 🔷
انتہائی منفی سوچ رکھنے والے شخص کی اصلاح کے لیے آپ کو بہت حکمت اور صبر کے ساتھ رویہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ ان کی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے آپ ان کی اصلاح کر سکیں۔ یہاں چند اہم نکات ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں:
1. احترام سے بات کریں
جب آپ کسی منفی سوچ والے شخص سے بات کریں، تو ان کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھیں۔ ان کی عزت اور خودمختاری کو تسلیم کریں۔ کبھی بھی ان کی عیب یا خامیوں کا مذاق نہ اُڑائیں۔
ان سے بات کرنے کے دوران نرمی اور احترام کا انداز اپنائیں تاکہ وہ آپ کی باتوں کو کھلے دل سے سنیں۔
2. مثبت گفتگو کا آغاز کریں
ان سے بات کرنے کا طریقہ یہ ہو کہ پہلے اچھی باتیں کریں۔ اگر آپ براہ راست ان کی منفی سوچ پر بات کریں گے تو وہ دفاعی انداز اختیار کر سکتے ہیں۔
ان کی کسی بھی مثبت عادت یا خوبی کی تعریف کریں تاکہ وہ سمجھیں کہ آپ ان کے اچھے پہلوؤں کو بھی دیکھتے ہیں۔
3. مثال کے طور پر پیش آئیں
آپ اپنے رویے اور سوچ سے ان کو بہتر انداز میں متاثر کر سکتے ہیں۔ اپنی زندگی میں مثبت رویے اور صبر کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ آپ سے سیکھ سکیں۔
جب وہ منفی سوچیں، آپ ان کے سامنے مثبت مثالیں پیش کریں، جیسے آپ نے خود کس طرح مشکلات کا سامنا کیا اور ان پر قابو پایا۔
4. حکمت کے ساتھ نصیحت کریں
جب آپ انہیں نصیحت کریں تو اس میں حکمت اور دلائل کا استعمال کریں۔ ان کی منفی سوچ کو سمجھ کر آہستہ آہستہ ان کی اصلاح کی کوشش کریں۔
قرآن اور حدیث کی روشنی میں ان کو بتائیں کہ دنیا میں سکون اور کامیابی صرف مثبت سوچ میں ہے۔ آپ ان سے محبت اور شفقت سے بات کریں تاکہ انہیں برا نہ لگے۔
5. صبر کا دامن تھامیں
منفی سوچ والا شخص فوری طور پر تبدیل نہیں ہوتا۔ اس میں وقت لگ سکتا ہے، اس لیے آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا۔
ان کی ترقی یا تبدیلی میں آپ کا رویہ ہی اہم ہوگا، اس لیے ہر وقت صبر اور ہمت کا مظاہرہ کریں۔
6. کسی حکیم یا عالم سے مشورہ
اگر وہ شخص زیادہ منفی سوچ رہا ہو اور اس کے رویے میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہو، تو آپ کسی ماہر نفسیات یا مذہبی عالم سے مشورہ لے سکتے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے اس کی اصلاح کر سکیں۔
7. دعاؤں کا اثر
ایسے شخص کی اصلاح کے لیے دعا کرنا بہت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اللہ سے دعا کریں کہ وہ ان کی فکر اور دل کو روشن کرے، تاکہ وہ اپنی منفی سوچ سے باہر نکل کر کامیاب انسان بنیں۔
8. دین کی اہمیت سمجھائیں
آپ انہیں یہ سمجھا سکتے ہیں کہ دین میں زندگی کا مقصد سکون اور خوشی حاصل کرنا ہے، جو صرف اللہ کے ساتھ تعلق اور مثبت سوچ میں ہی ممکن ہے۔
ان کو نماز، ذکر اور اچھے کاموں کی اہمیت بتائیں تاکہ ان کی زندگی میں اللہ کی ہدایت شامل ہو۔
9. خود کو نہ تھکائیں
یہ ذہن میں رکھیں کہ آپ صرف رہنمائی کر سکتے ہیں، لیکن تبدیلی خود فرد کے اندر سے آتی ہے۔ آپ کا مقصد صرف ان کی مدد کرنا ہے، اور آپ انہیں اپنی محبت اور دعا سے صحیح راستہ دکھا سکتے ہیں۔
🔘 نتیجہ
انتہائی منفی سوچ رکھنے والے شخص کی اصلاح میں نرمی، محبت، حکمت، اور صبر کا طریقہ اپنائیں۔ ان کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور انہیں مثبت سوچ اپنانے کی ترغیب دیں۔ اللہ کی مدد سے وہ اپنے راستے پر آ سکتے ہیں، اور آپ کا رویہ ان کی زندگی میں بہتری لا سکتا ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
https://t.me/islamwitheman/5336

🔷 کیا منفی سوچ فائدہ مند ہے؟ 🔷
اکثر آپکو سکھایا جاتا ہے کہ پازیٹوں یعنی مثبت سوچو، وہی اچھا ہوتا ہے لیکن یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔
بلکہ یہ دنیا پازیٹو اور نیگیٹو لوگوں کے بیلنس کی وجہ سے ہی چلتی ہے۔ پازیٹو سوچنے والے نے پنسل بنائی ہو گی تاکہ آپ اس سے لکھ سکیں۔…

🔷 اینگزائٹی کا علاج 🔷
اینگزائٹی، پریشانی، گھبراہٹ کم کرنے کے 20 آسان اور فوری علاج۔۔۔
1۔ سرگوشی(Whisper)
جی ہاں وسپرنگ، اپنے موبائل فون کے مائک میں سرگوشی کے انداز میں باتیں کیجئے، بہتر ہے اپنی اس کیفیت کو وائس ریکارڈر میں محفوظ کر لیں.
2۔ بلوٹنگ (Blowing)
جیسے غبارے میں ہوا بھرتے ہیں یا کسی گرم کھانے کی چیز کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرتے ہیں، اس انداز میں منہ پھلا کر ہوا نکالیں۔ تین سے پانچ منٹ۔
3۔ کھجانا (Scratching)
انگلیوں سے سر، چہرے، کان پر اسکریچنگ کیجئے.
4۔ تھپتھپانا (Tapping)
یہ ایک انتہائی موثر تھیراپی ہے اس کے بیشمار فوائد ہیں پریشانی گھبراہٹ دور کرنے میں بہت مفید ہے. اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں سے اس ترتیب کے ساتھ تھپتھپانا ہے ٹیپنگ کرنی ہے۔۔۔
سر کے بالکل اوپر،
آنکھوں کی بھویں دونوں کنارے،
آنکھ کے نیچے کی ھڈی پر،
گلے کے ساتھ کالر بون پر،
ہتھیلی کی باہر والی سائڈ پر؛ اسے کراٹے چوپ کہتے ہیں.
5۔ صفحے الٹنا (Page Turning)
کسی بھی کتاب کے صفحات الٹنا شروع کر دیں، بغیر پڑھے الٹتے جائیں ایک وقت میں کم از کم سو دو سو صفحات الٹائیں.
6۔ لکھئے (Writing)
کچھ نہ کچھ لکھئے، پھول پتیاں بنائیں، اپنے دستخط کر لیں. بہتر ہے اپنی پریشانی کیفیات لکھ لیجیے یہ لکھنا ایک حیرت انگیز علاج ہے.
7۔ کچھ چبائیں (Chewing)
مثلاً سونف، الائچی یا چیونگم. آزمودہ ہے، فوری اثر کرتا ہے.
8۔ جوس (Fruit Juice)
موسم کے تازہ پھلوں کا جوس پیجیے.
9۔ سر میں مساج (Head Brushing)
کسی اچھے بڑے ھئیر برش سے سر میں مساج کیجئے۔
10۔ کان کجھائیں (Ear Brushing)
کسی میک اپ برش کو کان پر پھیریں، اس کی آواز اور ٹچنگ سے ذہن فوری طور پر ریلیکس ہو جاتا ہے بس کر کے دیکھئے.
11۔ ہمنگ (Humming)
ہمنگ کہتے ہیں بھنورے کی آواز کو، اپنے دونوں کانوں پر انگلی رکھ کر منہ بند کر کے ہوووووووووں کی آواز نکالیں.
12۔ ٹائپنگ (Typing)
اینگزائٹی دور کرنے کے لیے کمپیوٹر کی بورڈ پر بلاوجہ ٹائپنگ کیجیے. یہ کمال کی تھیراپی ہے یہ کام کسی پرانے ٹائپ رائٹر پر اچھا ہوگا ورنہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی چلے گا.
13۔ نظریں ملائیں (Eye Contact)
آپ گھر میں ہوں یا دفتر میں کسی سے گفتگو شروع کیجئے اور نظر ملا کر بات کیجئے۔ آئی کونٹیکٹ ایک اچھا علاج ہے گھبراہٹ دور کرنے کا.
14۔ کرنکلنگ (Crinkling)
کرنکلنگ کیجئے۔ اسے سمجھنے کے لیے یاد کرنا ہوگا جب آپ کو انجکشن لگتا ہے تو چہرے کے ری ایکشن کیسے ہوتے ہیں..؟
آنکھیں زور سے بند،
دانت سختی سے بند،
اور منہ کھلا جس میں دانت نظر آئیں۔
اس عمل کو دو سیکنڈ کیجئیے، پانچ سیکنڈ رکیں ایسا دو سے تین منٹ دھرائیں.
15۔ ہاتھوں کو گھمانا (Hand Movement)
اپنے ہاتھ مٹھی بند کر کے ایسے چلائیں جیسے
کھانا پکاتے وقت بڑا چمچہ چلاتے ہیں. کم از کم دو سے تین منٹ۔
16۔ کلر بک (Coloring Book)
بچوں کی رنگ بھرنے والے کتاب میں رنگ بھریں۔ یہ ایسی کامیاب تھیراپی ہے جسے شروع کرتے ہی پہلے پانچ منٹ میں اینگزائٹی دور ہوجائے گی اور نیند بہترین آئے گی.
17۔ رنگ ملائیں (Color Mixing)
گھر میں رنگ کے کچھ ڈبے رکھیں، جب کبھی خوف گھبراہٹ اینگزائٹی ہو، برش سے رنگ گھولئیے۔
18۔ ساؤنڈ تھیراپی (Sound Therpay)
بارش، ہوا، سمندر کی لہروں کی آوازیں سنیں
یو ٹیوب پر اس طرح کی ہزاروں آوازیں موجود ہیں.
19۔ سانس لیں (Blow Air in Paper Bag)
کاغذ کے صاف لفافے میں سانس لیں۔ منہ اور ناک پر لفافہ رکھ کر اسی میں دو سے تین منٹ سانس لینا ہے۔
20۔ بلبلے پھلائیں (Bubbles)
یقین جانیں یہ تو لاجواب علاج ہے. بلبلے پھلانے کی اسٹک اور سلوشن بازار سے مل جاتا ہے، گھر میں بھی بنا سکتے ہیں اوپر بتائے گئے ہر علاج سے زیادہ کارآمد ہے، مفید ہے، بہترین ہے۔
🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
https://t.me/islamwitheman/5370

🔷 ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا علاج 🔷
ذہنی دباؤ اور پریشانیوں کا سامنا کرنا انسانی زندگی کا حصہ ہے، اور قرآن و حدیث میں اس کے لیے بہت سی رہنمائی موجود ہے جو آپ کی رہنمائی اور سکون کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ یہاں کچھ رہنمائی پیش کی جا رہی ہے تاکہ آپ ذہنی دباؤ اور تاریکی…