ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 جنگ موتہ (1) 🔷

جنگ موتہ، صدر اسلام کے بڑے سریوں میں سے ہے جو سنہ آٹھویں ہجری میں لشکر اسلام اور لشکر روم کے درمیان رونما ہوئی ہے۔

اور اس جنگ کی تاریخ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں سال، جمادی الاول میں ہوئی تھی.

اس جنگ میں لشکر اسلام کی سپہ سالاری، جعفر بن ابی طالب، زید بن حارثہ اور عبداللہ بن رواحہ کے کندہوں پر تھی اور تینوں سالار شہید ہو گئے۔ مسلمان اپنے تینوں سالاروں کی شہادت اور لشکر روم کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے، خالد بن ولید کے کہنے پر واپس مدینے لوٹ آئے۔

🔹 محل وقوع
موتہ، بلقاء جو شام کے بارڈر پر واقع ہے اس کے دیہاتوں میں سے ایک دیہات ہے. یہ دیہات بلقاء کے پیچھے، اور بلقاء دمشق کے پیچھے واقع ہے اور یہ "کرک" کا ایک دیہات ہے اور کیونکہ کرک کا پہلا دیہات مؤاب ہے، اس لئے موتہ، مؤاب کا حصہ ہے.

🔹 جنگ کی وجہ
واقدی جنگ کی وجہ کے متعلق روایت کرتا ہے: رسول خدا(ص) نے حارث بن عمیر ازدی لہبی کے ہاتھوں بصری کے بادشاہ کو خط بھیجا۔ وہ جب راستے میں موتہ کے مقام پر پہنچا، تو شرجیل بن عمروغسانی جو کہ وہاں کا حاکم تھا، نے حارث کا راستہ روک لیا، کیونکہ اسے گمان تھا کہ یہ رسول خدا(ص) کے طرف سے بھیجا گیا ہے. اس لئے اس سے پوچھا: گویا تمہیں محمد نے بھیجا ہے؟ حارث نے کہا: جی مجھے رسول خدا(ص) نے ہی بھیجا ہے. شرجیل نے حکم دیا کہ اسے قتل کر دیں. اور یہ پیغام لے جانے والا پہلا شخص تھا جسے قتل کیا گیا اس سے پہلے کبھی کسی پیغام لے جانے والے کو قتل نہیں کیا گیا تھا.

رسول خدا(ص) کو اس خبر کی اطلاع ملی تو آپ(ص) بہت غمگین ہوئے اور لوگوں کو اکٹھا کیا. گویا کہ انہیں کہا تھا کہ لشکر گاہ میں جمع ہوں اور وہ وہاں سے خارج ہو گئے اور "جرف" کے مقام پر خیمے لگا لئے حالانکہ ان کے لئے کوئی سپاہ سالار معین نہیں کیا گیا تھا.

🔹 سپاہ سالاروں کا تعیین
جب پیغمبر اکرم(ص) نے ظہر کی نماز پڑھ لی تو اپنی جگہ پر بیٹھ گئے، اور آپ(ص) کے اصحاب بھی آپ کے ارد گرد بیٹھ گئے. ابان بن عثمان احمری کی روایت جو اس نے امام صادق(ع) سے نقل کی ہے، اس میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرم(ص) نے جعفر بن ابی طالب، اس کے بعد زید بن حارثہ کلبی اور اس کے بعد عبداللہ بن رواحہ کو سپاہ سالاری کے منتخب کیا اور فرمایا کہ اگر عبداللہ بن رواحہ کو بھی نقصان پہنچ جائے تو، مسلمان خود اپنے لئے سپاہ سالار انتخاب کر لیں... اس کے بعد رسول خدا(ص) نے ان لوگوں کے لئے، جن کی تعداد تین ہزار تھی سفید پرچم باندھا.

🔹 پیغمبر اکرم(ص) کا خطاب
جب وہ جانے کے لئے تیار ہوئے، تو لوگ خداحافظی کے لئے ان کے ساتھ نکلے اور ان کے حق میں دعا کی اور رسول اکرم(ص) نے خطاب فرمایا:"میں آپ کو، جو مسلمان آپ کے ہمراہ ہیں ان کے حق میں تقویٰ، خیر اور نیکی کی وصیت کرتا ہوں...خدا کے نام اور خدا کی راہ میں حرکت کریں اور جو خدا سے کفر رکھتا ہے اس کے ساتھ جنگ کریں اور پیمان شکنی اور خیانت نہ کریں اور بچوں کو قتل نہ کریں. اور جب دشمنوں کے سامنے جاؤ تو، انہیں درج ذیل امور میں سے کسی ایک کی دعوت دو، اور اگر انہوں نے کسی ایک کا بھی جواب دیا تو اسے قبول کر لینا اور انہیں چھوڑ دینا.

انہیں اسلام کی دعوت دینا اور اگر انہوں نے قبول کر لی تو انہیں رہا کر دینا. اس کے بعد انہیں دعوت دینا کہ کہ دار المہاجرین (مدینہ اور اس کے اطراف) ہجرت کریں، اگر قبول کر لیا، تو سمجھو مہاجرین کے نفع و نقصان میں شریک ہیں، لیکن اگر اسلام کو قبول کر لیا اور وہی اپنے گھروں میں رہ گئے تو انہیں اطلاع دینا کہ دوسرے مسلمان عربوں کی طرح ہیں اور خدا کا حکم ان پر جاری ہوتا ہے اور مال غنیمت میں سے کچھ بھی انہیں نہیں ملے گا، مگر یہ کہ دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل کر جہاد کریں.

اگر اسے قبول نہ کیا، تو انہیں جزیہ ادا کرنے کی دعوت دینا، اسے قبول کر لیں تو انہیں رہا کر دینا. اور اگر اسے بھی قبول نہ کیا تو خدا سے مدد مانگنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنا اور اگر کسی قلعہ یا شہر کا محاصرہ کر لیا اور انہوں نے درخواست کی کہ خدا کے حکم کے مطابق ان کے ساتھ عمل کرو، تو اسے قبول نہ کرنا بلکہ اپنے طریقے سے انہیں پناہ دینا، کیونکہ تمہیں نہیں معلوم کہ ان کے بارے میں خدا کا کیا حکم ہے.

اور اگر کسی قلعہ یا شہر کو محاصرہ کیا اور انہوں نے درخواست کی ہم اللہ اور اس کے رسول کو ذمہ دار ٹہراتے ہیں تو یہ قبول نہ کرنا بلکہ انہیں اپنے، اپنے والد اور اپنے اصحاب کے ذمے قرار دینا، کیونکہ اگر تمہارے اور تمہارے والدین کے ذمے کو توڑ دیں تو یہ اس سے بہتر ہے کہ خدا اور اس کے رسول(ص) کے ذمے کو توڑیں."

اس کے بعد رسول خدا(ص)"ثینۃ" تک لشکر اسلام کے ہمراہ گئے اور وہاں پر کھڑے ہوئے اور لشکر والے آپ(ص) کے ارد گرد کھڑے ہوئے اور آپ(ص) نے خطاب فرمایا: "اللہ تعالیٰ کا نام لے کر حرکت کرو اور شام اپنے اور اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کے ساتھ جنگ کرو.
🔷 جنگ موتہ بقیہ حصہ(2) 🔷

وہاں پر کچھ ایسے افراد کو دیکھو گے جو اپنی عبادت گاہوں میں، کھڑے عبادت کر رہے ہوں گے، ان کے مزاحم نہ ہونا اور کچھ افراد کو دیکھو گے جن کے سر شیطان کی کمین گاہ ہیں، ایسے سروں کو تلوار کی مدد سے بدن سے جدا کر دینا... عورتوں، بچوں اور بوڑے مردوں کو قتل نہ کرنا اور کجھوروں کو آگ نہ لگانا اور درختوں کو نہ کاٹنا اور گھروں کو خراب نہ کرنا."

🔹 پیغمبر اکرم(ص) کی خاص سفارشیں
جب عبداللہ بن رواحہ نے رسول خدا(ص) کو خداحافظی کر لی، تو عرض کی:اے رسول خدا(ص)، مجھے کوئی سفارش کریں تا کہ اسے یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھوں. آپ(ص) نے اسے فرمایا: "تم عنقریب ایسی زمین میں داخل ہو جاؤ گے جہاں سجدے بہت کم ہیں، پس اپنے سجدوں کو زیادہ کرنا" اس کے بعد خاموش ہو گئے.

عبداللہ نے کہا: اے رسول خدا(ص) اور بھی کچھ فرمائیں. آپ(ص) نے فرمایا: "ہر حال میں اللہ تعالیٰ کو یاد رکھنا کیونکہ وہ ہر کام میں تمہارا یاور (ساتھی) ہے".

عبداللہ چلا گیا، لیکن دوبارہ واپس لوٹ کر آیا اور عرض کی: اے رسول خدا! اللہ تعالیٰ طاق ہے، اور طاق کو دوست رکھتا ہے، اس لئے اپنی تیسری سفارش بھی فرما دیں.

آپ(ص) نے فرمایا: "اے رواحہ کے بیٹے! اگر ہر چیز سے عاجز ہو، تو ایک چیز سے عاجز نہ ہونا اور وہ یہ کہ اگر دس برائیاں انجام دیں تو ایک نیکی بھی ضرور انجام دینا".

ابن رواحہ نے کہا: اس کے بعد، آپ(ص) سے کوئی اور سوال نہیں کروں گا پھر چلا گیا.

🔹 شام کے سفر کے دوران
مسلمان مدینہ سے خارج ہوئے اور وادی القری میں پہنچ گئے. دشمن ان کے مسیر سے آگاہ ہو گئے. موتہ کا حاکم، شرجیل بن عمرو غسانی ازدی، حارث بن عمیر ازدی لہبی کے قاتل نے اپنے بھائی سدوس کی سپاہ سالاری میں لشکر کو مسلمانوں کے ساتھ جنگ کے لئے روانہ کیا. سدوس قتل ہو گیا پھر اس نے اپنے دوسرے بھائی وبر بن عمرو کو مقابلے کے لئے بھیجا. وہ ڈر گیا اور قلعہ میں پناہ لے لی، مسلمان آگے بڑھ گئے اور معان جو کہ شام کی سر زمین ہے وہاں پر خیمے لگا لئے.

ابان بن عثمان کی کتاب میں بیان ہوا ہے: کفار کی بہت بڑی تعداد جن کا تعلق لخم، جذام، بلی، قضاعہ، عرب، اور عجم سے تھا اور اکٹھے جمع ہوئے تھے، مسلمان ان سے باخبر ہو گئے. کافروں نے مشارف کے علاقے کی طرف حرکت کی اور ان کا سپاہ سالار مالک بن زافلہ تھا جس کا تعلق بلی قبیلے سے تھا.

جب مسلمان کافروں کی محل سکونت کے بارے میں آگاہ ہو گئے، تو دو رات معان میں اقامت کی تا کہ کوئی راہ چارہ ڈھونڈیں. بعض نے کہا کہ رسول خدا(ص) کو خط لکھیں اور آپ(ص) کو کافروں کی تعداد کے بارے میں آگاہ کریں تا کہ کچھ مدد بھیجیں یا کوئی اور فرمان دیں. لیکن عبداللہ بن رواحہ نے لوگوں کو حوصلہ دیا اور کہا: "خدا کی قسم! جس چیز کا خوف رکھتے ہو، وہی چیز ہے جس کی خاطر گھر سے نکلے ہو اور اس کی طلب رکھتے ہو (شہادت). ہم لوگوں کی زیادہ تعداد اور جنگ کے زیادہ وسائل سے جنگ نہیں کرتے، بلکہ اس دین کی خاطر جس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں شامل ہونے کا شرف دیا ہے اس کی خاطر جنگ کرنے آئے ہیں. دشمن کی طرف نکلو کہ دو خوبیوں میں سے کسی ایک تک پہنچ جاؤ گے: یا فتح ملے گی یا شہادت" لشکر والوں نے کہا: ابن رواحہ صحیح کہہ رہا ہے.

مسلمانوں نے حرکت کی اور بلقاء کے آخر تک، مشارف دیہات کے نزدیک پہنچ گئے. وہاں پر ہرقل کا لشکر جس میں رومی اور عرب شامل تھے مستقر ہو چکے تھے. مسلمان وہاں سے بلقاء کے ایک اور دیہات جسے موتہ کہتے ہیں وہاں چلے گئے. دشمن بھی ان کے نزدیک ہوتے گئے یہاں تک کہ موتہ کے مقام پر ایک دوسرے کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے. مسلمان تیار ہو گئے اور صفیں بنا لیں. انہوں نے قطبۃ بن قتادہ عذری کو "میمنہ" کی سپاہ سالاری اور عبایۃ بن مالک انصاری کو "میسرہ" کی سپاہ سالاری کے لئے انتخاب کیا.

واقدی نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے: جب موتہ کے مقام پر مشرکین کے آمنے سامنے ہوئے، ایسی چیزیں دیکھنے کو آئیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں. ان کی تعداد بہت زیادہ تھی اور اسلحہ، چوپائے، حریر اور سونے کی بہت زیادہ مقدار ان کے پاس تھی یہ سب دیکھ کر میری آنکھیں کھلی رہ گئیں. ثابت بن اقرم نے مجھے کہا: اے ابوہریرہ تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ گویا کہ بہت زیادہ چیزیں دیکھ لی ہیں؟ میں نے کہا: جی ہاں. اس نے کہا: اگر جنگ بدر میں ہوتے تو دیکھتے کہ ہم زیادہ تعداد کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوئے تھے.

امام صادق(ع) سے روایت ہے: جب مشرکین اور مسلمان موتہ کے مقام پر ایک دوسرے کے مقابلے میں کھڑے ہوئے: جعفر بن ابی طالب جو کہ گھوڑے پر سوار تھا اس سے نیچے اتر آیا اور گھوڑے کو واپس لوٹا دیا وہ پہلا مسلمان تھا جس نے گھوڑے کو واپس بھیجا.

ابن اسحاق لکھتا ہے: جعفر جنگ کر رہا تھا اور ساتھ ساتھ کہہ رہا تھا: خوش قسمت ہیں وہ جو جنت کے نزدیک ہو رہے ہیں، وہ جنت جو پاکیزہ ہے اور جس کا پانی صاف ہے، اور یہ رومی اور کافر عذاب کے نزدیک ہو رہے ہیں اور مجھ پر واجب ہے کہ تلوار سے ان کے سروں کو اڑا دوں.
🔷 جنگ موتہ بقیہ حصہ(3) 🔷

ابن ہشام لکھتا ہے: جعفر بن ابی طالب نے پرچم کو دائیں ہاتھ میں لیا ہوا تھا کہ اسے کاٹ دیا، اس کے بعد اس نے پرچم کو بائیں ہاتھ میں لیا اور اسے بھی کاٹ دیا. اس کے بعد اس نے بازو کی مدد سے پرچم کو سینے سے چپکا لیا اور اسے شہید کر دیا گیا وہ اس وقت تینتیس (٣٣) سال کا تھا.

واقدی لکھتا ہے: جعفر کے بعد، زید بن حارثہ نے پرچم کو اٹھایا اور جنگ کو جاری رکھا اور مسلمان اسی طرح ترتیب کے ساتھ صفوں میں کھڑے تھے، کہ زید بھی نیزے کے حملے سے شہید ہو گیا. اس کے بعد عبداللہ بن رواحہ نے پرچم سھنبال لیا. وہ تھوڑا شک کی حالت میں تھا اسی لئے خود کو سرزنش اور تلقین کر رہا تھا اور ساتھ یہ اشعار پڑھ رہا تھا:

أقسمت یا نفس لتنزلنّه لتنزلنّ او لتکرهنّه... اے نفس، میں نے قسم کھائی ہے کہ تم میدان جنگ میں حاضر ہو، ورنہ تمہیں حاضر ہونے پر مجبور کروں گا!

اگر لوگ جمع ہو گئے ہیں اور اپنے کمان کو تیار کر لیا ہے، تو کیا ہو گا کیا جنت میں جانے سے گھبرا رہے ہو؟

بہت مدت آرام میں گزار لی ہے اور کیا تم ایک گندے پانی کی مانند نہیں ہو جسے آخر کار گرانا ہی ہو گا؟

اور اسی طرح کہہ رہا تھا:

یا نفس ان لم تقتلی تموتی هذا حمام الموت قد صلیت...

اے نفس، اگر مارے نہیں جاؤ گے، تو بھی مر جاؤ گے اور موت کا پرندہ تمہارے چھت کے کنارے پر بیٹھا ہے.

جو آرزو تم نے کی ہے اسے حاصل کیا ہے اور اگر جعفر اور زید کے کام کو جاری رکھو گے تو ہر آئینہ ہدایت ہو گے.

اس وقت میدان کے ایک کونے سے جنگجویوں کی آواز سنی جو مدد کے لئے پکار رہے تھے فوراً اپنے گھوڑے سے اترا اور ان کی طرف گیا اور اتنی جنگ کی کہ آخرکار شہید ہو گیا.

وافدی روایت کرتا ہے: جب عبداللہ بن رواحہ شہید ہو گیا، مسلمانوں کو شکست کا سامنا ہوا اور وہ ہر طرف فرار کرنے لگے. اس وقت انصار کا ایک شخص ثابت بن اقرم پرچم کی طرف بھاگا اور اسے اٹھا کر فریاد لگائی: اے لوگو میرے ارد گرد جمع ہو جاؤ! آہستہ آہستہ لوگوں کی بہت تھوڑی تعداد اس کے گرد جمع ہو گئی. ثابت کی آنکھ خالد بن ولید پر پڑھی اور فریاد لگائی: اے ابو سلیمان، آؤ پرچم کو لے لو. خالد نے کہا: تم مجھ سے بڑے اور جنگ بدر میں شرکت کرنے والے ہو، تم مجھ سے زیادہ بہتر ہو، ثابت نے کہا: اے مرد آؤ اور پرچم کو لے لو، خدا کی قسم میں نے پرچم اسی لئے اٹھایا ہے تا کہ تمہیں دوں. خالد نے پرچم لے لیا، مشرکین نے ہر طرف سے اس پر حملہ کیا... یہاں تک کہ وہ اپنے اصحاب کی مدد سے انہیں پیچھے ہٹانے میں کامیاب ہو گیا. آہستہ آہستہ دشمنوں کے لشکر میں اضافہ ہوتا گیا اس لئے اسے اور اس کے اصحاب کو پیچھے ہٹنا پڑھا اور مشرکوں نے ان کا پیچھا کیا. قطبۃ بن عامر فریاد لگا رہا تھا کہ اے لوگو اگر کوئی سامنے سے مارا جائے گا تو، وہ اس سے بہتر ہے کہ فرار کے وقت اسے پیچھے سے مارا جائے، لیکن کوئی اس کی بات نہیں سن رہا تھا اور اس کا ساتھ کسی نے نہ دیا.

🔹 پیغمبر اکرم(ص) مدینے میں
ابان بن احمر بجلی کوفی نے امام صادق(ع) سے روایت نقل کی ہے: رسول خدا(ص) مسجد میں تھے کہ پردے ہٹے اور آپ(ص) نے جعفر کو دیکھا کہ کافروں سے جنگ کر رہا ہے اور شہید ہو گیا. آپ(ص) نے فرمایا: جعفر شہید ہو گیا ہے اور اس کا پیٹ پھٹ گیا ہے.

راوندی نے الخرائج والجرائح میں جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت نقل کی ہے: جس دن جنگ موتہ کا واقعہ پیش آیا، حضور(ص) نے صبح کی نماز ادا کی اور منبر پر گئے اور فرمایا: تمہارے بھائی مشرکین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے جنگ میں داخل ہو چکے ہیں. اس کے بعد ایک سے دوسرے کے حملے کے بارے میں بیان کرتے رہے یہاں تک کہ فرمایا: اب جعفر بن ابی طالب نے پرچم کو اٹھایا اور جنگ کی طرف روانہ ہوا ہے. اس کے بعد فرمایا:اس کا دائیاں ہاتھ کاٹ دیا گیا ہے اور پرچم کو بائیں ہاتھ میں لے لیا ہے. پھر فرمایا: اب اس کا بائیاں ہاتھ بھی کاٹ لیا ہے اور اس نے پرچم کو سینے سے چپکا لیا ہے، اس کے بعد فرمایا: جعفر شہید ہو گیا ہے اور پرچم زمین پر گر گیا.... پھر فرمایا: پرچم کو عبداللہ بن رواحہ نے سھنبال لیا ہے... پھر فرمایا: عبداللہ بن رواحہ کی شہادت ہو گئی ہے اور پرچم کو خالد بن ولید نے اٹھا لیا ہے... اور مسلمان واپس لوٹ آئے ہیں... اور کچھ مشرکین قتل ہوئے ہیں اور مسلمانوں میں سے فلان فلان شہید ہوا ہے اسی طرح ایک ایک کر کے جنگ موتہ کے شہداء کا نام ذکر فرمایا. اس کے بعد منبر سے نیچے آ گئے اس کے بعد جعفر کے گھر گئے اور فرمایا کہ عبداللہ بن جعفر کو لے آئیں اسے اپنی گود میں بٹھایا اور پیار کیا.

اسماء نے کہا: یا رسول خدا(ص)، اگر لوگوں کو جمع کرتے اور جعفر کی فضیلت کو بیان کرتے، تو کبھی بھی جعفر کو کوئی نہ بھولتا. رسول خدا(ص) نے اسماء کو اس کی درایت اور اچھی سوچ پر شاباش کہا.
🔷 جنگ موتہ آخری حصہ (4) 🔷

اسی طرح کی روایت امام صادق(ع) سے نقل ہوئی ہے جس کے ذیل میں یوں بیان ہوا ہے: اس کے بعد رسول خدا(ص) جعفر کے گھر سے مسجد کی طرف گئے اور منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو جعفر کی فضیلت سے آگاہ کیا اس کے بعد منبر سے نیچے آ گئے.

اسی طرح سے محاسن برقی نے امام صادق(ع) سے روایت بیان کی ہے: جب جعفر کی شہادت ہوئی تو، رسول خدا(ص) نے فاطمہ(س) کو حکم دیا کہ کچھ عورتوں کے ہمراہ اسماء کے پاس جائیں اور تین دن تک اس کے پاس رئیں اور تین دن اس کے لئے کھانا تیار کریں اور یہی سنت بن گئی کہ اہل مصیبت کے لئے تین دن تک کھانا بناتے تھے.

صدوق نے روایت نقل کی ہے: حضور اکرم(ص) جب جعفر بن ابی طالب اور زید بن حارثہ کی شہادت کے بعد، گھر میں داخل ہوئے تو بہت زیادہ گریہ کیا اور فرمایا: وہ میرے ہم دم اور ہم سخن تھے اور دونوں اکٹھے شہید ہو گئے ہیں.

اور اس کے کچھ دن بعد خبر ملی کہ جس طرح سے رسول خدا(ص) نے خبر دی تھی وہ اسی طرح سے شہید ہوئے ہیں.

🔹 مسلمانوں کی مدینہ واپسی
واقدی نے اپنی سند کے مطابق، ابی سعید خدری سے روایت نقل کی ہے: خالد بن ولید نے شکست خوردہ افراد کے ہمراہ مدینے کی طرف حرکت کی. جب مدینہ کے لوگوں کو خبر ملی کہ جنگ موتہ سے شکست کھانے والے افراد مدینہ کے نزدیک پہنچ گئے ہیں، تو وہ ان کے استقبال کے لئے جرف کے مقام تک گئے اور وہ اپنے چہرے پر خاک ڈال رہے تھے، اور کہہ رہے تھے: اے فرار کرنے والو! کیا خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے فرار کیا جاتا ہے؟ اور ابن اسحاق نے عروۃ سے روایت نقل کی ہے: جب وہ مدینہ کے نزدیک پہنچے تو مسلمان ان کے استقبال کے لئے گئے، اور پیغمبر اکرم(ص) بھی چوپائے پر سوار تھے اور ان کے آگے حرکت کر رہے تھے... لوگوں نے ان کے اوپر مٹی ڈالنی شروع کر دی اور فریاد بلند کرنے لگے: اے فرار کرنے والو! کیا خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے فرار کرتے ہیں؟ لیکن رسول خدا(ص) نے فرمایا: یہ فرار کرنے والے نہیں ہیں اور اگر خدا نے چاہا تو یہ کرار ہیں اور دوبارہ دشمن پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں.

واقدی نے روایت نقل کی ہے: اہل مدینہ نے بہت بے روئی سے جنگ موتہ سے واپس آنے والوں کا استقبال کیا یہاں تک کہ ان میں سے بعض نے جب اپنے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو گھر والوں نے دروازہ نہیں کھولا اور کہا: کیا اپنے دوستوں اور اصحاب کے ہمراہ واپس لوٹ آئے ہو؟ اور جو رسول خدا(ص) کے اصحاب تھے، وہ شرم سے اپنے دروازے پر بیٹھ گئے اور حضور اکرم(ص) نے کچھ لوگوں کو ان کے پاس بھیجا اور پیغام دیا کہ تم لوگ خدا کی راہ میں واپس پلٹے ہو تا کہ دوبارہ دشمن پر حملہ کر سکو.

موتہ میں شرکت کرنے والوں میں، سلمۃ بن ہشام مخزومی، پیغمبر اکرم(ص) کی زوجہ ام سلمیٰ کا بیٹا بھی تھا.

وہ جنگ سے لوٹنے کے بعد اپنے گھر میں داخل ہوا اور اس کے بعد باہر نہ آیا یہاں تک کہ ایک دن اس کی بیوی ام سلمیٰ کے پاس گئی اور ام سلمیٰ نے اس سے پوچھا کہ: میں نے سلمۃ کو نہیں دیکھا، کیا اس کے لئے کوئی مشکل پیش آئی ہے؟ اس کی زوجہ نے کہا: نہیں، لیکن اپنے گھر سے باہر نہیں آ سکتا کیونکہ اگر باہر آئے تو اس کا مذاق اڑاتے ہیں اور کہتے ہیں: اے فرار کرنے والے! کیا خدا کی راہ میں جہاد کرنے سے فرار کیا جاتا ہے؟ اسی لئے گھر میں بیٹھا ہے اور باہر نہیں آتا.

ام سلمیٰ نے اسے رسول خدا(ص) کے لئے بیان کیا اور آپ(ص) نے فرمایا: یہ لوگ خدا کی راہ میں واپس لوٹے ہیں تا کہ دوبارہ دشمن کے ساتھ جنگ کر سکیں اور اسے گھر سے باہر آنا چاہیے. اسے کے بعد سلمیٰ وہاں سے باہر آ گئی.

🔹 جنگ موتہ کے شہداء
مذکور تین شہداء، یعنی جعفر، زید اور عبداللہ بن رواحہ خزرجی، کے علاوہ جو قریش کے دوسرے افراد شہید ہوئے وہ درج ذیل ہیں: مسعود بن اسود عدوی، عبداللہ بن سعد بن ابی سرح کا بھائی وہب بن سعد بن ابی سرح. قبیلہ خزرج اور بنی نجار سے درج ذیل افراد شہید ہوئے: سراقۃ بن عمرو، جابر بن عمرو اور اس کا بھائی ابو کلاب یا کلیب، عمرو بن سعد اور اس کا بھائی عامر اور حارث بن نعمان بن اساف یا یساف۔

■ نتیجہ
جنگ موتہ، مسلمانوں کے لئے ایک قسم کی تیاری تھی تا کہ لشکر روم کے جنگی طریقوں سے آگاہ ہوں، اور دوسری جنگوں میں ان سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوں. مسلمانوں کو جو تھوڑی خسارت کا سامنا ہوا وہ اہل روم کے ساتھ جنگ کرنے اور ان سے جو نظامی فوائد حاصل ہوئے اس کے مقابلے میں ناچیز ہے. اس طرح سے وہ اہل روم کے جنگ کے طریقوں اور ان کے ہتیھاروں سے آگاہ ہوئے کہ جن کا اثر بعد والی جنگوں میں ظاہر ہوا جو مسلمانوں اور رومیوں کے درمیان ہوئیں.

📚 مآخذ
کتاب شیوه فرماندہی پیغمبر (ص)، مؤلف محمود شیث خطاب، ترجمہ عبدالحسین بینش۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماہ جمادی الاول 🔷

■ ماہ جمادی الاول اور آخر میں پوسٹس لنکس۔۔۔۔

جُمادی‌ الاَوَّل یا جَمادی‌ الاولی، ہجری قمری کیلنڈر کا پانچواں مہینہ ہے۔

جمادی‌ ‌جمادا (جَمُدَ) کے مادے سے انجماد اور یخ بندی کے معنی میں ہے۔ اس نام کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے کی نامگزاری کے وقت سردی کا موسم تھا اور پانی جم جاتا تھا۔ (مسعودی، ج۲، ص۱۸۹)

👈 جمادی الاول کی مناسبت سے ٹیلیگرام اور فیسبک پر پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

■ اہم واقعات
● ماہ جمادی الاول (وجہ تسمیہ)

https://t.me/islamwitheman/5411

https://www.facebook.com/share/p/S3cWHo27spj2pUAk/

● یکم جمادی الاول
ولادت باسعادت بیبی رقیہ بنت امام علی علیہ السلام

https://t.me/islamwitheman/2848

https://www.facebook.com/share/p/byHc3WDdv2CZBx55/

● 5 جمادی‌ الاول سنہ 5 ہجری
ولادت باسعادت حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا

https://t.me/islamwitheman/2852

https://www.facebook.com/share/p/uLBHi7mqhhd8KKdo/

● 13 جمادی‌ الاول سنہ 11 ہجری
شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا (آغاز ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا)

https://www.facebook.com/share/p/FwZ6D6Xw98VSYWvB/

● 15 جمادی الاول
ولادت باسعادت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام

http://t.me/islamwitheman/3203

https://www.facebook.com/share/p/a8FdntuC31UqQMWj/

● جنگ موتہ
اس جنگ کی تاریخ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں سال، جمادی الاول میں ہوئی تھی.
جنگ موتہ صدر اسلام کے بڑے سریوں میں سے ہے جو سنہ آٹھویں ہجری میں لشکر اسلام اور لشکر روم کے درمیان رونما ہوئی ہے۔ اسی جنگ میں حضرت علی علیہ السلام کے بھی حضرت جعفر بن ابی طالب علیہ السلام شہید ہوئے تھے۔

https://t.me/islamwitheman/5407
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌼 شوہر خاموش مزاج ہیں کیا کروں؟ 🌼

یہ تحریر خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو اپنے شوہر کی کم گفتگو، خاموشی اور ان کے ساتھ مسئلے کے بارے میں بات نہ کرنے سے پریشان ہیں۔۔۔

اس تحریر میں مرد اور عورت کے دماغ کے درمیان فطری اور سائنسی فرق کو سمجھایا گیا ہے جس سے آپ کا نظریہ بدل سکتا ہے۔

یہ تحریر کس کے لیے ہے؟
● ہر اُس بیوی کے لیے جو شکایت کرتی ہے کہ اس کا شوہر اس سے بات نہیں کرتا۔
● ہر اُس بیوی کے لیے جو کہتی ہے کہ اس کا شوہر اسکی نہیں سنتا۔
● ہر اُس بیوی کے لیے جو مسئلہ بتانے یا دل کی بات کہنے سے ڈرتی ہے کیونکہ اس کے بعد وہ پچھتاتی ہے کہ کیوں بات کی۔
● ہر اُس بیوی کے لیے جو اپنے شوہر کی مستقل خاموشی سے پریشان ہے کہ اس کے پاس کوئی بات کرنے کو نہیں ہوتی۔

🔹 سائنسی حقائق اور دماغی فرق
عورت کے دماغ میں بولنے اور بات چیت کرنے والے حصے مردوں کے مقابلے میں کافی بڑے ہوتے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ عورت کو قدرت نے اس مقصد کے لیے بنایا ہے کہ وہ ماں، بیوی، اور خاندان کی محافظ بن سکے۔

■ عورت کے دماغ کا کردار:
● ماں کا کردار:
عورت کو یہ صلاحیت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زبان اور گفتگو سکھا سکے، ان کی ضروریات کو سمجھ سکے، اور ڈاکٹر سے بچوں کی حالت کا صحیح انداز میں بیان کر سکے۔

● بیوی کا کردار
عورت اپنے شوہر کے لیے بولتی ہے تاکہ وہ گھر کی ضروریات کو سمجھ سکے اور زندگی کو بہتر بنا سکے۔

● محافظ کا کردار
مشکل حالات میں عورت اپنے الفاظ اور گفتگو کے ذریعے سماجی تعلقات بنا سکتی ہے اور مدد حاصل کر سکتی ہے۔

عورت کو زیادہ بات کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے تاکہ وہ معاشرتی تعلقات بنا سکے اور خود کو محفوظ رکھ سکے۔

یہی وجہ ہے کہ عورت بغیر کسی خاص مقصد کے بات کرنا پسند کرتی ہے، جبکہ مرد اس معاملے میں مختلف ہوتے ہیں لیکن اب دونوں ایک جیسے ہیں۔

■ مرد کے دماغ کا کردار
مرد کے دماغ میں بات چیت کے حصے کم ہوتے ہیں، کیونکہ وہ صرف حقائق بتانے یا مسئلے کا حل نکالنے کے لیے بات کرتا ہے اس کا بنیادی مقصد زمین پر کام کرنا، دفاع کرنا، اور عملی فیصلے لینا ہوتا ہے۔

■ مختلف دماغی فطرت
جب عورت اور مرد ایک ساتھ رہتے ہیں تو ان کی یہ فطری فرق ان کے درمیان غلط فہمیوں اور تنازعات کا سبب بن سکتا ہے مثال کے طور پر جب عورت کسی مسئلے پر بات کرتی ہے، تو مرد فوراً حل بتانا شروع کر دیتا ہے جبکہ عورت صرف سننے کے لیے بات کر رہی ہوتی ہے
مرد لمبی باتوں کو مختصر کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ عورت کو اپنی تفصیلات بیان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ فرق دونوں کے درمیان عدم تفہیم پیدا کرتا ہے جس سے جھگڑے اور نااتفاقیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

■ حل کیا ہے؟
1. جب آپ بات چیت کرنا چاہیں، تو اپنے شوہر کو بتائیں کہ آپ صرف سننے کے لیے بات کر رہی ہیں، حل کے لیے نہیں۔

2. ہر مسئلہ اپنے شوہر سے شیئر نہ کریں، کچھ باتیں اپنی دوستوں، بہنوں، یا ماہر نفسیات سے کریں تاکہ آپ کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

3. جب آپ کا شوہر آپ کی لمبی باتوں سے گھبراہٹ محسوس کرے تو سمجھیں کہ یہ اس کی فطرت ہے اور وہ جان بوجھ کر آپ کو نظر انداز نہیں کر رہا۔

اس فرق کو سمجھنا آپ کو زندگی کے مسائل کو آسانی سے حل کرنے میں مدد دے گا اور آپ کے تعلقات کو بہتر بنائے گا اگر آپ اس فرق کو نہیں سمجھیں گی تو نئی زندگی میں بھی آپ کو اسی مسئلے کا سامنا ہوگا۔

یہ تحریر آپ کو بہت کچھ سکھائے گی آپ کو سمجھ آئے گا کہ مرد اور عورت کے فطری فرق کو کیسے سنبھالنا ہے تاکہ آپ کے تعلقات میں خوشی اور محبت برقرار رہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 یوم اقبال 🌹

ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال کی شہرت جہاں مسلمانوں کے موجودہ دور میں مصلحانہ کردار کی تھی وہیں قیامِ پاکستان میں ایک ممتاز شخصیت کی تھی کیونکہ انھوں نے اپنے خطبۂ الٰہ آباد میں مسلمانوں کی الگ مملکت کا پورا نقشہ پیش کر دیا تھا اور پھرمحمد علی جناح کو جو مستقل طور پر لندن کوچ کر گئے تھے‘ خط لکھ کر ہندوستان واپس آنے اور مسلمانوں کی قیادت کرنے کی ترغیب دی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ ان کے انتقال پر تعزیتی بیان میں محمد علی جناح نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے اقبالؒ ایک رہنماء بھی تھے‘ دوست بھی اور فلسفی بھی تھے‘ جو کسی ایک لمحہ کے لیے بھی متزلزل نہ ہوئے اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے۔

بھارت میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق، ادیب، مفکر، فلسفی اور مسلمانوں کو جگانے والی شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ ان کی ولادت کے موقع پر بھارت میں بھی یوم اقبال یا اقبال ڈے کے نام سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 آخری اینٹ 🌹

ماں نے اپنی بہو سے مسکراتے ہوئے کہا، شادی کے بعد کے پہلے مہینے کے اختتام پر: "تم نے میرے بیٹے کو مسجد میں نماز پڑھنے کا پابند بنا دیا۔ تم نے تیس دنوں میں وہ کامیابی حاصل کی جس میں میں تیس سالوں میں ناکام رہی،" اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔

بہو نے جواب دیا: "کیا آپ کو پتہ ہے، اے ماں، پتھر اور خزانے کی کہانی؟"

کہا جاتا ہے کہ ایک بڑا پتھر لوگوں کے راستے میں رکاوٹ تھا۔ ایک آدمی نے اسے توڑنے اور ہٹانے کی کوشش کی۔ اس آدمی نے پتھر پر 99 بار کلہاڑی ماری اور پھر تھک گیا۔ پھر ایک اور آدمی وہاں سے گزرا اور اس سے مدد کرنے کے لئے کہا۔ اس آدمی نے کلہاڑی لی اور ایک ہی وار میں پتھر کو توڑ دیا۔

حیرت کی بات یہ تھی کہ پتھر کے نیچے سونے سے بھری ہوئی ایک تھیلی تھی۔ اس آدمی نے کہا: "یہ میرا ہے، میں نے پتھر توڑا۔"

دونوں آدمی جھگڑ کر منصف کے پاس گئے۔

پہلا آدمی بولا: "مجھے خزانے کا کچھ حصہ دو، میں نے 99 بار پتھر پر مارا اور پھر تھک گیا۔"

دوسرا آدمی بولا: "خزانہ میرا ہے، میں نے پتھر توڑا۔"

منصف نے کہا: "پہلے آدمی کو خزانے کے 99 حصے ملیں گے اور جس نے پتھر توڑا اسے ایک حصہ۔"

منصف نے کہا: "اگر پہلے آدمی کی 99 ضربیں نہ ہوتیں تو پتھر سوویں ضرب میں نہ ٹوٹتا۔"

تیس سالوں تک ماں اپنے بیٹے کو نماز کی تلقین کرتی رہی، بغیر کسی مایوسی کے۔ پھر وہ خوش ہوئی کہ اس کا بیٹا بہو کے اثر سے نماز پڑھنے لگا، حالانکہ اس نے تیس سال تک ماں کی نافرمانی کی تھی۔

بہو کا خوبصورت رویہ اور عظیم اخلاق دیکھیں جبکہ اس نے یہ کریڈٹ خود کو نہیں دیا بلکہ ماں کو مکمل یقین دلایا کہ اس کی محنت ضائع نہیں ہوئی اور وہی تھی جس نے بنیاد رکھی اور ایک ایک اینٹ رکھ کر عمارت بنائی، آخری اینٹ بہو نے لگائی۔

🔘 اصل اخلاق صرف ایک اصلی شخص سے ہی آتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🐜 چیونٹیوں میں موت کے عجائب 🐜

چیونٹی جب مرتی ہے تو اپنے ساتھیوں کو اپنے مرنے کی اطلاع دیتی ہے۔ مگر یہ کیسے ہوتا ہے؟
سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ جب کوئی چیونٹی مرتی ہے تو وہ ایک خاص قسم کی خوشبو خارج کرتی ہے، جو باقی چیونٹیوں کو فوری طور پر تدفین کے لیے متحرک کرتی ہے تاکہ دوسری حشرات اس کی طرف متوجہ نہ ہوں۔

جب باقی چیونٹیاں اس خوشبو کو سونگھتی ہیں، تو انہیں پتا چل جاتا ہے کہ ان کی ایک ساتھی چیونٹی مر چکی ہے اور وہ فوراً اسے دفنانے کا عمل شروع کر دیتی ہیں۔

ایک تجربے میں، ایک سائنسدان نے ایک زندہ چیونٹی پر اس مخصوص خوشبو کا قطرہ لگایا۔ باقی چیونٹیوں نے فوراً اسے مردہ سمجھ کر دفنانا شروع کر دیا، حالانکہ وہ زندہ تھی، حرکت کر رہی تھی اور مزاحمت بھی کر رہی تھی۔ جیسے ہی اس چیونٹی سے "موت کی خوشبو" کو ہٹایا گیا، اسے واپس بستی میں رہنے دیا گیا۔

اس خوشبو کو "حمض الزیٹیك" یا "اولیک ایسڈ" کہا جاتا ہے۔

جس طرح انسان اپنے مرنے والوں کو دفن کرتا ہے، اسی طرح چیونٹیاں بھی اپنی مردہ ساتھیوں کو دفن کرتی ہیں۔ چیونٹیوں کے بھی اجتماعی قبرستان ہوتے ہیں، اور ان کے قبرستان صاف ستھرے اور بستی سے دور ہوتے ہیں۔

چیونٹیوں کا تدفین کا جلوس بھی بہت منظم اور شاندار ہوتا ہے، اور وہ اپنی ساتھی کو اس کے آخری آرام گاہ تک لے جاتی ہیں، بالکل انسانوں کی طرح۔

ایک دن میں کئی چیونٹیاں مر سکتی ہیں، جن کی تعداد درجنوں اور کبھی کبھار سیکڑوں میں ہوتی ہے۔ چونکہ دفنانے والی چیونٹیاں مردہ چیونٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوتی ہیں، ان پر بھی موت کی خوشبو لگ جاتی ہے۔ اس لیے جب وہ قبرستان سے واپس آتی ہیں تو اپنے جسم کو اپنی زبان سے صاف کرتی ہیں تاکہ ان پر موت کی خوشبو باقی نہ رہے، ورنہ انہیں بھی زندہ ہونے کے باوجود دفن کر دیا جائے گا۔

یہ ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی یاد دلاتا ہے کہ تمام جاندار مخلوقات بھی ہماری طرح اپنی اقوام اور معاشرت رکھتی ہیں۔

🔘 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "اور زمین میں چلنے والے جاندار اور پروں سے اڑنے والے پرندے سب تمہاری طرح کی امتیں ہیں۔ ہم نے کتاب میں کوئی چیز نہیں چھوڑی، پھر سب اپنے رب کی طرف جمع کیے جائیں گے۔" (سورۃ الانعام، آیت 38)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🍚 سردیوں کا دیسی حلوہ 🍛

■ فوائد
1۔ لذت
بہت مزیدار اور لذیذ حلوہ جہاں فائدے کے اعتبار سے بہترین وہاں لذت میں تمام گھر والوں کا پسندیدہ

2۔ قوت و طاقت
جسم اور پٹھوں میں قوت و طاقت پیدا کرتا ہے، انسان اپنے آپ کو ہر پل توانا‘ تندرست‘ صحتمند اور طاقتور محسوس کرتا ہے۔ اعصابی کمزوری کیلئے بہترین ہے۔

3۔ یادداشت
اس سے یادداشت بہت اچھی ہوجاتی ہے۔ دماغ تروتازہ تندرست‘ دماغی بوجھ ختم اور طبیعت میں ایک انوکھا سکون اور چین نصیب ہوتا ہے۔

4۔ بچوں کی صحت
جن بچوں کے امتحان کی تیاری میں بہت کم وقت ہو انکی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے اور ان بچوں کی صحت اور تندرستی بہت لاجواب اور یادداشت اچھی ہوجاتی ہے۔

5۔ نظر کی کمزوری
جن بچوں، بڑوں کی نظر کمزور ہو‘ یا کمپیوٹر کا استعمال زیادہ کرتے ہوں ان کے لیے بہت مفید ہے۔

6۔ سردیوں کے اثرات ختم
اگر اس حلوے کو موسم سرما میں استعمال کیا جائے تو سردی کے اثرات بہت کم ہوجاتے ہیں۔

7۔ دردوں سے نجات
ایسے لوگ جو پرانی کمر درد‘ ٹانگوں کا درد‘ شاٹیکا یا لنگڑی کے درد میں مبتلا ہوں یا ڈسک اور مہروں کی تکلیف انہیں دیمک کی طرح چاٹ رہی ہو‘ کبھی کولہے میں درد‘ کبھی ٹانگ میں‘ کبھی ایڑی میں تو کبھی کمر میں‘ جسم میں کھنچاؤ ٔ تو کبھی پٹھوں میں ۔۔۔ یہ تمام تکلیفیں اس کے باقاعدہ استعمال سے ختم ہو جاتی ہیں۔

■ ھوالشافی
👈 دیسی مرغی کے انڈے  24 عدد۔
👈 کالےچنے بھنے ہوئے 250 گرام۔
👈 الائچی چھوٹی سبز 10 گرام۔
👈 میٹھے باداموں کی گریاں 250 گرام۔
👈 پستہ 100 گرام۔
👈 چاروں مغز 100 گرام۔
👈 چینی ایک کلو اگر دیسی شکر ہو جائے تو اس سے بہتر ہے۔
👈 گوند پھَلائی 250 گرام (پنساری کو یہی چیز بتائیں تو وہ یہی گوند دے دے گا)
👈 دودھ کا پھیکا کھویا 500 گرام۔
👈 دیسی گھی ایک کلو۔

■ بنانے کاطریقہ:
نمبر دو تا نمبر سات اشیاء کو خوب باریک پیس لیں اب ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر پھینٹ لیں جب انڈے اچھی طرح پھٹ جائیں تو نمبر دو تا نمبر سات کا سفوف انڈوں میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ گوند پھَلائی کو علیحدہ پیس لیں۔ اب کسی بڑے برتن میں گھی کو آگ پر رکھیں۔ گھی جب سرخ ہو تو گوند پھَلائی کو ڈال دیں جب گوند  پھَلائی کا رنگ سرخ ہو تو انڈوں والا مکسچر ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں، جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہوجائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہوکر علیحدہ نظر آنے لگے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتیٰ کہ اتنا حل کریں کہ کھوئے کی سفیدی ختم ہو جائے اور اس کے اندر کی نمی گھی میں جذب ہوکر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کر لے تب اتار لیں، حلوہ تیار ہے۔

ٹھنڈا کر کے صرف اور صرف شیشے کے بند جار میں چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے ڈال کر محفوظ رکھیں۔

صرف ناشتے کے وقت ایک بڑا چمچ  گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھا لیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مُردہ ماتھے پر معافی کا بوسہ 🔷

مجھے ایسی معافی سے سخت کوفت ہوتی ہے جو آپ صرف اسلئے مانگتے ہیں کہ خود کو ہلکا کر سکیں۔ اپنے ضمیر کو مطمئن کر سکیں (سکت ہونے کے باوجود آپ ازالے کی طرف نہیں آتے)

ہمارے اردگرد بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کسی کے دل پر پاؤں رکھے گزر جاتے ہیں۔ کسی کا دل اور روح ویران کرنے کے بعد بھی جیتے ہیں۔ انہیں احساس تک نہیں ہوتا کہ کسی کا کتنا نقصان کیا ہے۔

ایک عرصے بعد جب روح بھاری محسوس ہونے لگے تب یہ واپس لوٹتے ہیں۔ دو لفظ معذرت اور بس۔۔

کیا یہ کافی ہوتا ہے؟

کسی کو رلانے اذیت میں مبتلا کرنے ٖ تکلیف پہنچانے ٖ اسکا دل دُکھانے پر ٖ یا روح ویران کرنے پر اتنی آسانی سے معافی مل جایا کرتی ہے؟ وقت ٖ جذبات اور احساسات کے نقصان کا ازالہ یونہی ہوجاتا ہے؟

آپکی وجہ سے کسی کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوئی اس پر یہ معذرت کے دو لفظ مرہم بن جائیں گے؟

میں ہمیشہ لکھتی ہوں
خدارا دل دُکھانے اور توڑنے سے پہلے یاد رکھا کریں کہ حقوق العباد کی معافی تب تک نہیں ہے جب تک بندہ معاف نا کر دے۔ اس اللہ کے ہاں سب لکھا گیا ہے۔

کسی کی بے چین کروٹیں ٖ آسمان کی طرف دیکھے سوال کرتی نم آنکھیں، سجدوں میں بہائے آنسو، خاموشی میں چھپا درد، سرخ سوجی آنکھوں سے ٹپکٹی اذیت، کانپتے ہاتھ، کوئی انسان آپکی وجہ سے مسکرانا بھول گیا، کوئی ہنستے ہنستے رو دیتا ہے، کوئی مٹھیاں مظبوطی سے بند کیے آنسو روکنے کی کوشش کرتا ہوا، کسی نے خود پر خوشیاں حرام کر لیں، کسی کو پسندیدہ چیزوں سے رغبت نا رہی، کسی کے دکھ نے غصے کی شکل اختیار کر لی، کسی کا دکھ چہرے کی زردی اور آنکھوں کے حلقوں کی صورت چہرے پر نظر آنے لگا اور کوئی خود پر کوئی نقلی لبادہ اوڑھے اندر سے ختم ہوتا چلا جارہا ہے، کوئی نیم پاگل ہوچکا ہے، بے مقصد ہنستا رہتا ہے، ہوش میں آنے پر دوبارہ اسی شد٘ت سے رو بھی لیتا ہے۔

تمہیں کیا لگتا ہے سونپی ہوئی اذیتوں کی معافیاں یونہی مل جایا کرتی ہیں؟

یار آپ لوگ انسانوں میں رب سی حصوصیات کیوں ڈھونڈتے ہیں؟

معافی یہ نہیں ہوتی کہ آپ پہلے تکلیف کا سبب بنیں اور پھر آ کر معافی مانگیں اور چلتے بنیں۔

معافی کے ساتھ ازالہ بھی ضروری ہے۔ اسلئے کوشش کریں وقت رہتے معذرت کر لیں اور انسان کے ساتھ کھڑے رہ کر اس نقصان کے ازالے کی کوشش کریں جو آپکی وجہ سے ہوا، وہ تمام الفاظ جو آپکی زبان سے ادا ہوئے ان پر شرمندہ ہوں، وہ سارا وقت جو کسی انسان کا ضائع ہوا معزرت کے لیے بھی اتنے دن اتنے مہینے اتنے سال اس انسان کے سامنے کھڑے رہیں۔

نقصان جس نوعیت کا ہوتا ہے معذرت بھی اسی نوعیت کی ہونی چاہیے نا۔

آپکی خالی معذرت کا اچار تھوڑی ڈالنا ہے کسی نے اور بیشک غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں لیکن انکا ازالہ بھی انسانوں نے ہی کرنا ہوتا ہے۔

ورنہ کسی انسان کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے بعد معافی کے بس دو لفظ مُردہ ماتھے پر بوسے کی طرح ہوتے ہیں۔ جسکا مُردے کو کوئی فرق نہیں پڑتا ٖ یہ صرف آپ اپنی تسلی کے لیے کرتے ہیں۔

منقول۔۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5418
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 سموگ 🔷

سموگ کیا ہے؟ اِس کے نقصانات کیا ہیں اور اِس سے بچوں کو کیسے محفوظ رکھیں؟

سموگ (Smog) ایک انگریزی اصطلاح ہے جو "سموک" (دھواں) اور "فوگ" (دھند) کے امتزاج سے بنی ہے۔ یہ ہوا میں موجود آلودہ ذرات، دھوئیں، کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، اور دیگر کیمیائی مادوں کے ملنے سے بنتی ہے، جو زیادہ تر گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتوں کی آلودگی، اور کوڑا کرکٹ جلانے سے پیدا ہوتے ہیں۔ سموگ کی وجہ سے فضا میں موجود آکسیجن کم ہوتی ہے اور سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔

■ سموگ کے نقصانات:
سموگ انسانی صحت، ماحول اور معیشت پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔ اس کے چند اہم نقصانات درج ذیل ہیں:

1. سانس کی بیماریوں میں اضافہ: سموگ میں موجود زہریلے مادے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے دمہ، برونکائٹس اور سانس لینے میں دشواری جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں میں۔

2. آنکھوں اور جلد پر مضر اثرات: سموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن، آنسو آنے، اور جلد کی خرابی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ حساس جلد والے افراد کے لیے یہ مسائل زیادہ شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

3. دل کی بیماریوں کا خطرہ: ہوا میں موجود کاربن مونو آکسائیڈ اور دیگر زہریلے ذرات خون میں شامل ہو کر دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی پیدا کر سکتے ہیں، جس سے دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

4. بچوں کی صحت پر اثرات: سموگ بچوں کی سانس کی نالیوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے ان کی جسمانی نشوونما اور دماغی صلاحیتوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

5. ماحول پر منفی اثرات: سموگ کی وجہ سے سورج کی روشنی کم زمین تک پہنچتی ہے، جس سے درختوں اور فصلوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جنگلی حیات اور آبی حیات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے.

سموگ کے اثرات سے بچوں کو بچانے کے لیے چند اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں:

1. باہر کھیلنے سے گریز: سموگ کے دوران بچوں کو باہر کھیلنے اور زیادہ وقت گزارنے سے روکیں، خاص طور پر صبح اور شام کے وقت جب سموگ زیادہ ہوتا ہے۔

2. ماسک کا استعمال: اگر بچوں کو باہر جانا ضروری ہو تو انہیں ماسک پہنائیں، تاکہ وہ ہوا میں موجود مضر ذرات کو کم سے کم سانس میں لے سکیں۔

3. گھر کے اندر رہنا: سموگ کی شدت زیادہ ہونے پر بچوں کو زیادہ تر گھر کے اندر ہی رکھیں۔ اس دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں تاکہ آلودہ ہوا گھر میں داخل نہ ہو سکے۔

4. ایئر پیوریفائر کا استعمال: اگر ممکن ہو تو گھر کے اندر ایئر پیوریفائر استعمال کریں، خاص کر بچوں کے کمروں میں، تاکہ ہوا میں موجود نقصان دہ ذرات کو کم کیا جا سکے۔

5. پانی اور خوراک کا خیال: بچوں کو زیادہ پانی پلائیں تاکہ ان کا جسم ہائیڈریٹڈ رہے اور سموگ کے اثرات سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔ انہیں پھل اور سبزیاں کھلائیں جو ان کے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھا سکیں۔

6. احتیاطی دوائیں: اگر بچے کو دمے یا سانس کے کسی مسئلے کا سامنا ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور ضروری ادویات استعمال کریں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔
7. پانی سے کلی کروانا: بچوں کو باہر سے واپس آکر ہاتھ، منہ، اور ناک کو اچھی طرح دھونا سکھائیں تاکہ سموگ کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

8. سموگ کی صورتحال کو مانیٹر کریں: موسمی اور فضائی معیار کی خبروں پر نظر رکھیں اور جب سموگ کی سطح زیادہ ہو، تو باہر جانے سے پرہیز کریں۔

👈 ان ہدایات پر عمل کر کے بچوں کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/1753
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 واللہ غالبٓ علی امرہ 🌹

یوسف کو بادشاہی کا خواب دکھایا ،، باپ کو بھی پتہ چل گیا ، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے ! مگر دونوں کو ہوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ہو گا!

خواب خوشی کا تھا ،، مگر چَکر غم کا چلا دیا!

یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ہے ،،خوشبو نہیں آنے دی!

اگر خوشبو آ گئی تو باپ ہے رہ نہیں سکے گا ،، جا کر نکلوا لے گا ! جبکہ بادشاہی کے لئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا تھا!

سمجھا دوں گا تو بھی اخلاقی طور پہ بہت برا لگتا ہے کہ ایک باپ اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانے کے لئے اسے کنوئیں میں ڈال کر درخت کے پیچھے سے جھانک جھانک کے دیکھ رہا ہے کہ قافلے والوں نے اٹھایا ہے یا نہیں! لہذا سارا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھا ہے!

اگر یوسف کے بھائیوں کو پتہ ہوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ہے اور وہ یوسف کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ہو رہے ہیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو!

یوسف عزیز کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ان مع العسرِ یسراً۔

جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں ،،مگر مناسب وقت تک یوسف کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا۔

یوں شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطورِ ٹول استعمال ھو گیا۔ اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ہو جاتا تو یوسف سوالی ہوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا ،، اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا ، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا۔

اور یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے ان کی عقل و دانش کا سکہ جما دیا ،، بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں : این آر او " کے تحت باہر نہیں آؤں گا جب تک عورتوں والے کیس میں میری بے گناہی ثابت نہ ہو جائے ،،عورتیں بلوائی گئیں،، سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواہی دی اور مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کر کے کہہ دیا کہ : انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین ،،،

وہی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف کے پاس لایا تھا ،، وہی قحط ہانکا کر کے یوسف کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا، اور دکھا دیا کہ یہ وہ بےبس معصوم بچہ ہے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا،

فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے ،جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے ،، فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ ،، یہ وہ کھوئی ھوئی بینائی واپس لے آئے گا!

اب یوسف نہیں یوسف کا کرتا مصر سے چلا ہے تو کنعان کے صحراء مہک اٹھے ہیں، یعقوب چیخ پڑے ھیں: انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون۔

تم مجھے سٹھیایا ہوا نہ کہو تو ایک بات کہوں مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ھے۔

سبحان اللہ ،، جب رب نہیں چاہتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی ،، جب سوئچ آن کیا ہے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئی ہے!

واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون!

اللہ جو چاھتا ہے وہ کر کے ہی رہتا ھے مگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی!

🔘 یاد رکھیں آپ کے عزیزوں کی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ہی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ہو ،، انہیں کرنے دیں جو وہ کرتے ہیں، اللہ پاک سے خیر مانگیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5401
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مال کا چور اور دین کا چور 🔷

ایک مرتبہ کسی چور نے ایک تھیلا چرایا جو مال اور قیمتی اشیاء سے بھرا ہوا تھا،

جب چور اُسے لیکر اپنی منزل پر پہنچا تو دیکھا کہ اُس پر آیۃ الکرسی لکھی ہوئی تھی، یہ دیکھ کر اُس نے وہ تھیلا مالک کو واپس پہنچا دیا،

کسی نے چور سے پوچھا: تم نے اتنا قیمتی تھیلا واپس کیوں کر دیا؟

چور نے کہا: تھیلے پر لکھی ہوئی آیت کو دیکھ کر میں سمجھ گیا کہ اسکے مالک نے اپنے مال کی حفاظت کیلئے اس آیت کو لکھ دیا ہے اور اس کا عقیدہ یہ ہے کہ اس طرح مال چوری نہیں ہو گا، اگر میں اُس کا مال واپس نہ کرتا تو اُسے اپنے عقیدہ میں شک ہونے لگتا اور وہ خیال کرتا کہ قرآن مجید کی آیت بے اثر ثابت ہوئی ہے، اس طرح میں اُس کے دین کا چور بن جاتا، لہذا میں نے اُسکا مال واپس کر دیا کیونکہ میں مال کا چور ہوں نہ کہ دین کا۔

🔘 نتیجہ
دوسروں کے مال کی چوری یقینا بہت بڑی برائی ہے لیکن دوسروں کے دین و ایمان کی چوری، اس سے بھی بڑی برائی ہے۔ لہذا خبردار! کسی بھی صورت، دوسروں کے دین و ایمان کے چور مت بنیں۔۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میٹھی زبان والے زہریلے لوگ 🔷

کسی زمانے میں مجھے دھیمے انداز اور میٹھے لہجے رکھنے والے لوگ بہت پسند تھے۔ میں اکثر ایسے انسانوں کے calm رہنے اور نرمی سے بات کرنے پر رشک کرتا تھا۔ اور یہ ان وقتوں کی بات ہے جب کبھی میرا ایسے لوگوں سے ڈائریکٹ کوئی واسطہ نہیں پڑا تھا۔

آپ جانتے ہیں کہ جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں، پھر مجبوراً ہی سہی آپ کو بہت سے لوگوں سے ملنا جلنا پڑتا ہے۔ بات کرنی پڑتی ہے۔ ساتھ رہنا پڑتا ہے اور تب آپ پر یہ راز کھلتا ہے کہ یہ جو شہد جیسے الفاظ ہیں درحقیقت زہر ہیں۔ زہر بھی وہ جسے ہم "slow poison" کہتے ہیں۔

میں آپ کو ایک بات بتاؤں آپ کو بے شک rude, straightforward، منہ پھٹ سے لوگ بہت برے لگتے ہیں لیکن یہ خطرناک نہیں ہوتے۔ یہ وہی ہوتے ہیں، جو یہ اپنی زبان سے ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے وار سے خود کو بچایا جا سکتا ہے۔

لیکن ان لوگوں سے خود کو کیسے بچایا جائے جو بظاہر تو آپ کا خیال رکھتے ہیں مگر درحقیقت آپ کے گلے پر چھری چلا دیتے ہیں۔ آپ کو ان کے وار کا تب پتا چلتا ہے جب گردن کٹ جاتی ہے اور آپ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں کہ یہ کیا ہوا؟ کیسے ہوا؟

انگریزی میں ایک بہت مشہور بات ہے کہ:

"A soft spoken manipulator is far more toxic than a rude honest person. In a chilly winter night, the latter may just provide a tiny shelter with a scorn face but you won't realise when the former feeds you poison in a warm soup."

یعنی سردیوں کی کسی رات میں بدتمیزی سے پیش آنے والا شخص آپ کو بگڑے منہ کے ساتھ رہنے کو جگہ مہیا کر سکتا ہے۔ لیکن آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کہ بظاہر نرمی سے پیش آنے والا شخص آپ کو گرما گرم سوپ میں زہر گھول کر بھی پلا سکتا ہے۔

میرا اشارہ جن لوگوں کی طرف ہے، ان کے لیے ایک اصطلاح بہت عام استعمال کی جاتی ہے:

"Soft Spoken Manipulator"

ان اشخاص کی کچھ نشانیاں ہوتی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ محسوس ہوتی ہیں۔
یہ آپ کے ذہن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

آپ کا ذہن اس بات کو تسلیم کرنے لگتا ہے کہ یہ جو کہہ رہے ہیں بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں اور میرے ہی بھلے کے لیے کہہ رہے ہیں لیکن حقیقت میں آپ کا نقصان اور ان کا اپنا بھلا ہوتا ہے۔

یہ آپ کو ہر وقت پچھتاوے میں مبتلا کرتے رہیں گے۔ آپ کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے تب بھی یہ کہیں گے کہ ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا اور آپ اس بات کو لے کر guilt میں پڑ جائیں گے کہ واقعی کاش میں نے ایسا نہ کیا ہوتا۔

یہ کبھی بھی آپ کو appreciate نہیں کریں گے۔ آپ ان کے لیے اپنی جان بھی دے دیں، اپنا دل مار دیں، اپنی خوشی قربان کر دیں تب بھی یہ آپ کو یہی باور کروائیں گے کہ آپ ان کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہے۔

یہ بظاہر آپ کا بہت خیال رکھیں گے لیکن تب تک جب تک آپ ان کے غلام بنیں رہیں گے۔
یہ چاہتے ہیں کہ آپ ہر کام ان سے پوچھ کر کریں۔ اپنا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا سب ان کی مرضی سے کریں۔ اگر آپ کبھی اپنی مرضی سے کچھ کھانے کی کوشش کریں تو انہیں اس بات کی فکر ہو جاتی ہے کہ یہ تمہاری صحت کے لیے اچھا نہیں، اس سے یہ ہو جائے گا، وہ ہو جائے گا اور خود وہی چیز آپ کے سامنے بیٹھ کر کھائیں گے کیونکہ ان پر تو اثر نہیں ہوتا۔

یہ آپ کو محسوس کروائیں گے کہ آپ کے پاس کوئی عقل سمجھ نہیں ہے۔ اس لیے آپ نے جو بھی کرنا ہے، ان کے مشورے سے کریں۔

یہ لوگ خود برا کریں گے لیکن ظاہر یہی کریں گے کہ ان کے ساتھ بہت برا ہوا ہے۔ یہ اپنی کہانی میں ہمیشہ victim بنتے ہیں۔

ایسے خطرناک لوگوں سے جتنی جلدی ہو، دور ہو جانا چاہیے۔ یہ آپ کو self doubt میں ڈال دیتے ہیں۔ جس سے آپ کو anxiety ہو جاتی ہے۔ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں کیونکہ آپ ایسے لوگوں کی شکایت کسی سے نہیں لگا سکتے۔ آپ جس سے بھی شکایت کریں گے، وہ الٹا آپ کو ہی برا سمجھے گا کیونکہ یہ لوگ تو ہوتے ہی بہت اچھے ہیں۔ آپ ان اچھے لوگوں کو برا ثابت کرتے کرتے خود پاگل ہو جائیں گے۔
اس لیے اپنا بچاؤ خود کریں۔ جو ماں سے زیادہ سگا بننے کی کوشش کرے، اسے اسی وقت No کا بورڈ دکھا دیں۔ میں تعلق توڑنے کی بات نہیں کرتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ فاصلہ ضرور رکھیں۔

خود کو emotionally ان لوگوں پر dependent نہ بنائیں کہ جنہیں خوش کرتے کرتے آپ خود خوش رہنا بھول جائیں۔

منقول۔۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 نئی نسل 🔷

ٗunfortunately we are part of This Era

اکیسویں صدی میں خوش آمدید ۔۔۔ جہاں زنا مفت ہے اور محبت مہنگی ہے،

جہاں فون کا کھو جانا آپ کا کنوارا پن کھونے سے زیادہ تکلیف دہ ہے،

جہاں جدیدیت کا مطلب عریانیت ہے،

جہاں اگر آپ شراب نہیں پیتے ہیں تو آپ فیشن سے باہر ہیں،

جہاں بچے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اور دوسری لڑکیوں کو منفی تبصرے دیتے ہیں،

یہاں اگر آپ اپنے ساتھی کو دھوکہ نہیں دیتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ہوشیار نہیں ہیں،

جہاں باتھ روم فوٹو سٹوڈیو بن چکے ہیں،

جہاں سکول کالج ڈیٹنگ پوائنٹ بن جاتے ہیں،

جہاں خدا کی عبادت کرنا مشکل ہے، جہاں جھوٹ حقیقت بن جاتا ہے،

جہاں خواتین ایچ آئی وی سے زیادہ حمل سے ڈرتی ہیں،

جہاں پیزا کی ڈیلیوری ایمرجنسی رسپانس سے زیادہ تیز ہوتی ہے،

جہاں لوگ زہریلے ہو جاتے ہیں جب وہ آپ کو آپ کی سچائیاں بتاتے ہیں یا جب آپ تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، جہاں نقطہ نظر اور لباس کسی شخص کی قدر کا فیصلہ کرتے ہیں،

جہاں پیسہ خاندان اور دوستوں سے زیادہ اہم ہے،

جہاں بچے لمحہ بہ لمحہ اپنی محبت کے لیے اپنے گھر والوں کو چھوڑنے کو تیار ہوتے ہیں،

جہاں لڑکے شادی سے ڈرتے ہیں لیکن وہ جنسی تعلقات کو پسند کرتے ہیں،

جہاں محبت ایک کھیل ہے، جو دماغ سے کھیلتا ہے اسے ہمیشہ خوشی ملتی ہے اور جو دل سے کھیلتا ہے اسے ہمیشہ تکلیف ہوتی ہے۔

💔 جدیدیت، محبت اور مائع تعلیم ... انسانیت کی نئی نسل ۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
☁️ گریٹ سموگ آف لندن ☁️

سموگ کا آغاز لندن سے ہوا تھا‘ لوگ 5 دسمبر 1952ءکی صبح اٹھے تو شہر گہرے سیاہ دھوئیں میں ڈوب چکا تھا‘ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا تھا‘ حد نظر صفر ہو چکی تھی‘ گاڑیاں گاڑیوں کو نظر نہیں آ رہی تھیں‘ پورا شہر دھند میں گم تھا‘ شام کے وقت پتہ چلا یہ دھند دھند نہیں یہ عذاب ہے‘ یہ گاڑھا سیاہ دھواں ہے‘ یہ دھواں اگلے دن چار ہزار لوگوں کی جان لے گیا‘ لوگ کھانس کھانس کر دم توڑنے لگے‘ لندن کی سماجی زندگی رک گئی‘ ٹریفک بند ہو گئی‘ ٹرینیں معطل ہو گئیں‘ فلائیٹس منسوخ ہو گئیں‘ دفتروں اور سکولوں میں چھٹی ہو گئی‘ شاپنگ سنٹرز بند ہو گئے اور لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا ترک کر دیا‘ شہر میں سناٹا تھا‘ یہ سناٹا ایمبولینسز کی آوازوں سے پنکچر ہوتا تھا‘ قبرستان بھر چکے تھے اور ہسپتالوں میں مردے اور بیمار دونوں ایک بیڈ پر پڑے تھے‘ یہ عذاب پانچ دن جاری رہا۔

نو دسمبر کی رات بارش شروع ہوئی اور فضا آہستہ آہستہ دھل گئی لیکن اموات کا سلسلہ جاری رہا‘ دسمبر کے آخر تک لندن کے بارہ ہزار لوگ انتقال کر چکے تھے جبکہ ڈیڑھ لاکھ لوگ دمے‘ آشوب چشم‘ ٹی بی اور نروس بریک ڈاﺅن کا شکار تھے۔

ماحولیات کے ماہرین نے تحقیقات شروع کر دیں‘ پتہ چلا 5 سے 9 دسمبر کے دوران لندن کی فضا میں روزانہ ہزار ٹن سموک پارٹیکلز پیدا ہوتے رہے‘ ان میں 140 ٹن ہائیڈرو کلورک ایسڈ‘ 14 ٹن فلورین کمپاﺅنڈ اور 370 ٹن سلفر ڈائی آکسائیڈ شامل ہوتی تھی‘ یہ تمام مادے صحت کیلئے انتہائی مضر تھے۔

ماہرین نے سوچنا شروع کیا ”یہ تمام پارٹیکلز آئے کہاں سے تھے“ پتہ چلا یہ ساڑھے سات سو سال کی غلطیوں کا دھواں ہے‘ یہ سلسلہ 1200ء میں شروع ہوا تھا‘ ساڑھے سات سو برسوں میں لندن کی آبادی میں دس گناہ اضافہ ہو گیا‘ جنگل کٹ گئے‘ ندیاں اور جھیلیں ختم ہوگئیں‘ گاﺅں دیہات شہر میں آ گئے‘ کھیت کھلیانوں کی جگہ ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بن گئیں‘ صنعتی انقلاب آیا‘ شہر میں ہزاروں فیکٹریاں لگ گئیں‘ بجلی ایجاد ہوئی‘ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لگ گئے‘ ٹرین سروس شروع ہوئی‘ ٹرام آئی‘ گاڑیاں آئیں‘ تعمیرات شروع ہوئیں‘ دوسری جنگ عظیم نے بھی دھواں اڑایا اور آخر میں لوگ بھی آلودگی پھیلانے لگے چنانچہ لندن کی فضا آلودہ ہوتی چلی گئی‘ ہوا میں آکسیجن کم ہو گئی‘ یہ سلسلہ چلتے چلتے 1952ءتک پہنچ گیا‘ سردی شروع ہوئی‘ لوگوں نے اپنی انگیٹھیوں میں کوئلہ جلایا‘ لاکھوں ٹن دھواں پیدا ہوا‘ یہ دھواں ساڑھے سات سو سال کی آلودگیوں میں ”مکس اپ“ ہوا‘ دسمبر کی دھند میں ملا اور گہری‘ دبیز اور سیاہ گیس میں تبدیل ہو گیا اور یہ گیس پانچ دن شہر کے اندر گھومتی پھرتی رہی۔

ماہرین نے اس دھند کو سموک اور فاگ دو لفظ ملا کر ”سموگ“ کا نام دے دیا اور لندن کے اس ”سانحے کو گریٹ سموگ آف لندن“ قرار دے دیا۔

ماحولیات کے ماہرین نے سموگ کی تشخیص کر لی‘ اب علاج کی باری تھی‘ علاج کی ذمہ داری کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی سر گیرالڈ ڈیوڈ نے لی‘ یہ بزنس مین اور کارخانے دار تھے‘ یہ 1950ءمیں سیاست میں آئے‘ یہ گریٹ سموگ آف لندن کے دنوں میں ہاﺅس آف کامنز کے تازہ تازہ رکن بنے تھے‘ یہ اٹھے اور لندن کی فضا کو صاف کرنے کا پلان بنانا شروع کر دیا‘ یہ ماہرین کے ساتھ مل کر چار سال منصوبہ بندی کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے 1956ءمیں ”کلین ائیر ایکٹ“ بنا لیا‘ یہ ایکٹ ہاﺅس آف کامنز میں پیش ہوا اور ایوان نے 5 جولائی 1956ءکو اس کی منظوری دے دی‘ یہ ایکٹ چھ بنیادی اصلاحات پر مشتمل تھا‘حکومت نے شہر کے اندر کوئلے کے استعمال پر پابندی لگا دی‘ عوام کو ”فائر پلیس“ کیلئے متبادل ذرائع فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

حکومت نے ایک سال میں یہ ذرائع فراہم کر دیئے‘ ماڈرن ہیٹنگ سسٹم اسی ایکٹ کی پیداوار تھا‘ سردیوں میں بجلی بھی سستی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ لوگ بجلی کے ذریعے گھر گرم کر لیں‘ حکومت نے شہر کے اندر فیکٹریاں بند کر دیں‘ مالکان کو شہر سے دور مفت جگہ بھی فراہم کی گئی‘ ٹیکس میں گنجائش بھی اور فیکٹریاں شفٹ کرنے کیلئے قرضے بھی دیئے گئے‘بجلی کے تمام پلانٹس دو برسوں میں لندن سے دور جنگلوں میں منتقل کر دیئے گئے‘ لندن اور لندن کے اطراف میں درخت کاٹنا‘ زرعی زمینوں کے سٹیٹس میں تبدیلی اور گرین ایریاز کے خاتمے پر پابندی لگا دی گئی‘ ملکہ تک کو درخت کاٹنے سے قبل تحریری اجازت کا پابند بنا دیا گیا اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے‘ پرائیویٹ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور پٹرول کے معیار کو بلند کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ ہاﺅس آف کامنز نے ان اصلاحات کی منظوری دی۔

حکومت نے کام شروع کیا اور ایکٹ کی منظوری کے صرف چار سال بعد 1960ءمیں لندن کی فضا مکمل طور پر ”سموگ فری“ ہو گئی‘ یہ ایکٹ اس قدر مکمل اور سخت تھا کہ سر گیرالڈ ڈیوڈ کو خود اس کا نقصان اٹھانا پڑا‘ ان کی اپنی فیکٹریاں بھی لندن سے باہر منتقل ہوئیں۔

سموگ سے جان چھڑانے کے لیے پاکستان کو بھی ایسا کچھ کرنا پڑے گا۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
☁️ گریٹ سموگ آف لاہور ☁️

پنجاب پچھلے تین برسوں سے شدید سموگ کا شکار چلا آ رہا ہے‘ نومبر کے مہینے میں لاہور‘ بہاولنگر‘ پاکپتن‘ فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ زہریلی دھند میں گم ہو جاتے ہیں‘پنجاب اس بار بھی سموگ میں دفن ہے‘ ہماری فضا میں اگر 80 مائیکرو گرام زہریلے مادے ہوں تو ہمارے پھیپھڑے انہیں برداشت کر جاتے ہیں لیکن لاہور اور اس کے مضافات میں اس وقت آلودگی کی شرح 200 مائیکرو گرام کیوبک میٹر ہے‘ ہم اگر فضا کا ٹیسٹ کریں تو ہمیں اس میں کاربن مانو آکسائیڈ‘ سلفر اور نائیٹروجن کی بھاری مقدار ملے گی‘ یہ تمام مادے زہر ہیں‘ لاہور کی فضا میں تین سو سے چار سو فٹ تک آکسیجن کی شدید کمی بھی ہے‘ یہ فضا کتنی مضر صحت ہے آپ اس کا اندازہ سگریٹ سے لگا لیجئے‘ ہم اگر روزانہ 50 سگریٹ پئیں تو ہمارے پھیپھڑوں کو اتنا نقصان ہو گا جتنا لاہور کی فضا میں ایک دن سانس لینے سے ہو رہا ہے‘ بھارت ہم سے بھی بری صورتحال کا شکار ہے‘ بھارت میں 2012ء میں سموگ کی وجہ سے پندرہ لاکھ لوگ مر گئے ‘ لاہور میں بھی اس سال چار لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

یہ سموگ کہاں سے آ رہی ہے‘ یہ سوال بہت اہم ہے‘ اس کے چار بڑے سورس ہیں۔

1۔ پہلا سورس بھارتی پنجاب کا شہر ہریانہ ہے‘ ہریانہ میں دس سال میں چاول کی فصل میں آٹھ گنا اضافہ ہوا‘ہریانہ کے کسان ا کتوبر کے آخر میں چاول کے پودے کے خشک ڈنڈل اور خالی سٹے جلاتے ہیں‘ بھارتی کسانوں نے اس سال 3 کروڑ 50 لاکھ ٹن ڈنڈل جلائے‘ ڈنڈلوں کے دھوئیں نے دہلی سے لے کر لاہور تک پورے پنجاب کی مت مار دی۔

2۔ لاہور کی فیکٹریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘ یہ فیکٹریاں دھواں پیدا کر رہی ہیں۔

3۔ حکومت نے لاہور کے گردونواح میں درجن کے قریب بڑے پاور پلانٹس لگائے‘ بجلی کا ایشو ختم ہو گیا لیکن فضا آلودہ ہو گئی۔

4۔ چوتھا سورس گاڑیاں ہیں‘ لاہور شہر میں دس لاکھ گاڑیاں ہیں‘ہمارے پٹرول کا معیار انتہائی پست ہے چنانچہ یہ گاڑیاں چلتا پھرتا سموگ ہیں۔

ان چاروں سورسز کے علاوہ بھی سورسز ہیں‘ لاہور میں ٹائروں کو جلا کر تاریں اور تیل حاصل کیا جاتا ہے‘ شہر میں ٹائر جلانے والے سینکڑوں احاطے ہیں اور سیالکوٹ ریجن میں بھی اس موسم میں مونجی کی باقیات جلائی جاتی ہیں‘ لاہور کی آبادی بھی پھیل رہی ہے‘ مضافات میں جنگل‘ کھیت اور کھلیان بھی ختم ہو رہے ہیں لاہور تیزی سے سموگ میں ڈوبتا چلا جا رہا ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے ترقی کا جھنڈا لاشوں پر نہیں لگا کرتا‘ پنجاب اگر اس ترقی کے ہاتھوں بیمار ہو گیا یا لوگ اگر مرنا شروع ہو گئے تو یہ ذمہ داری بہرحال پنجاب حکومت پر جائے گی۔

چنانچہ ہماری درخواست ہے پنجاب حکومت فوری طور پر کلین پنجاب کمیشن بنائے‘ فضائی آلودگی کی وجوہات تلاش کرے‘ اصلاحات کرے‘ اسمبلی سے منظوری لے اور لاہور کو لندن کی سپرٹ سے صاف کرنا شروع کر دے۔

لاہور اور اس کے گردونواح میں اصلی شجرکاری کرائے‘ فیکٹریاں باہر شفٹ کرائے‘ گاڑیوں کی تعداد کنٹرول کرے گاڑی کے استعمال کی اجازت فیملی کے ساتھ دے۔ دین میں VIP کا کوئی Concept نہیں ہے ہر آدمی بائک استعمال کرے ‘ پٹرول کا معیار بہتر بنائے‘ کوڑا‘ ٹائر اور کوئلہ جلانے پر پابندی لگائے اور درخت کاٹنے کی سزا متعین کرے‘ حکومت کلین ائیر لندن ایکٹ سے بھی مدد لے سکتی ہے اور یہ بھوٹان ماڈل کو بھی سٹڈی کر سکتی ہے‘ یہ بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر دھان کی باقیات جلانے پر بھی پابندی لگا سکتی ہے اور یہ بچوں کے سلیبس میں ماحولیات کا مضمون بھی متعارف کرا سکتی ہے‘ یہ اقدامات ضروری ہیں ورنہ دوسری صورت میں پنجاب بالخصوص لاہور ایک ترقی یافتہ قبرستان بن جائے گا۔

تعلیمی ادارے بند کرنا سموگ کا حل نہیں ۔۔۔بلکہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے اس ملک کے نونہالوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا' جو سموگ کے نقصانات سے کہیں بڑھ کر ہوگا!

منقول۔۔۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بستر میں جبر کرنے والے شوہر کو میں نے چھوڑ دیا 🔷

مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ رات نہیں گزرے گی۔ میرا سر درد سے پھٹ رہا تھا اور میں مسلسل رو رہی تھی۔ روتے روتے نہ جانے کب آنکھ لگ گئی۔ صبح چھ بجے جب بیدار ہوئی تو میرا شوہر میرے سامنے سراپا سوال تھا۔ اس نے پوچھا: ‘تو تم نے کیا فیصلہ کیا؟ تمہارا جواب ہاں ہے یا نہیں؟’ مجھے کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا تھا۔ پھر بھی ہمت سے بولی۔ ‘آج آپ دفتر جائیے پلیز۔ میں آپ کو شام تک فون سے بتا دوں گی۔ میں وعدہ کرتی ہوں۔’

انھوں نے دھمکاتے ہوئے کہا: ‘ٹھیک ہے، میں چار بجے خود ہی تمہیں فون کروں گا۔ مجھے جواب چاہیے اور ‘ہاں’ میں جواب چاہیے۔ ورنہ رات کو سزا کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا۔’

سزا سے اس کا مطلب ‘اینل سیکس’ تھا۔ اسے پتہ تھا کہ اس سے مجھے بہت درد ہوتا ہے۔ لہذا اس نے اسے مجھے پر ‘تشدد’ کا طریقہ بنا لیا تھا۔ نو بجے تک، وہ اور اس کی بڑی بہن دونوں دفتر جا چکے تھے۔ میں گھر میں تنہا تھی۔ گھنٹوں سوچنے کے بعد میں نے اپنے والد کو فون کیا اور کہا کہ میں اب اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ مجھے ڈر تھا کہ والد ناراض ہوں گے۔ لیکن انھوں نے کہا کہ ‘بیگ اٹھاو اور وہاں سے باہر نکلو۔’

میں اپنی ‘اصل اسناد’ اور ایک کتاب لے کر بس اڈے کی جانب بھاگی۔ اپنے شوہر کو میسیج کیا کہ ‘میرا جواب نہیں ہے، میں اپنے گھر جا رہی ہوں’، اور فون بند کر دیا۔

تھوڑی دیر بعد میں اپنے عزیزوں کے درمیان اپنے گھر میں تھی۔ میں نے شادی کے دو ماہ بعد ہی اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا۔ میرا شوہر ساحل، جس سے میں شادی سے تین سال پہلے گریجویشن میں ملی تھی۔ وہ بہت ہنس مکھ تھا۔ مجھے اس کا قریب رہنا پسند آتا تھا اور پھر پیار ہو گيا۔ ہم گھومنے جاتے، فون پر گھنٹوں باتیں کرتے۔ زندگی ذرا زیادہ ہی مہربان نظر آ رہی تھی۔ لیکن یہ گلابی رومانس طویل عرصے تک نہیں رہا۔

رفتہ رفتہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مساوات پر مبنی تعلق نہیں ہے، جس کی مجھے خواہش تھی۔ یہ رشتہ ویسا ہی ہوتا جا رہا تھا جیسا میری والدہ اور والد کا تھا۔ فرق صرف یہ تھا کہ ماں کچھ نہیں کہتی اور میں خاموش نہیں رہ سکتی۔ پاپا چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ممی پر چیختے، ہاتھ اٹھاتے۔ ممی صرف روتی رہتیں۔ ساحل سے اگر بحث ہوتی تو وہ دھکا مکی پر اتر آتا اور زبردستی قریب آنے کی کوشش کرتا۔ میں منع کرتی تو چیختا چلاتا ہے۔

ایک بار اس نے مجھ سے پوچھا: ‘بتاؤ، اگر میں کبھی تم پر ہاتھ اٹھاؤں تو۔۔۔؟’ میں دنگ رہ گئی۔ بمشکل اپنے غصے پر قابو کرتے ہوئے بولی: ‘میں اسی دن تم سے الگ ہوجاؤں گی۔’ اس نے جھٹ سے کہا: ‘اس کا مطلب تم مجھ سے محبت نہیں کرتی۔ پیار میں تو کوئی شرط نہیں ہونی چاہیے۔’ اس کے بعد تقریبا ایک ماہ تک ہماری بات چیت بند رہی۔

آہستہ آہستہ لڑائیاں بڑھنے لگیں۔ کئی بار میں نے رشتہ ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار وہ معافی مانگ لیتا تھا۔ میں سدا کے لیے ساحل سے دور ہونا چاہتی تھی لیکن نہ جانے کیوں ایسا نہیں کر پا رہی تھی۔ دریں اثنا مجھ پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جانے لگا۔ میں اب ٹیچر بن گئی تھی۔ میں کلاس میں ہوتی اور میرے والدین کے فون آ جاتے۔ ہر بار فون پر ایک ہی بات ہوتی۔ ‘شادی کے بارے میں کیا فیصلہ کیا۔ ساحل سے کر لو۔ اس سے نہیں کرنی تو ہماری پسند کے لڑکے سے کر لو۔ اپنی دو چھوٹی بہنوں کے بارے میں بھی سوچو۔۔۔’ وغیرہ وغیرہ۔

گھر میں کوئی بھی گربڑ ہوتی اسے میری شادی سے جوڑ دیا جاتا۔ ماں کی طبیعت اس لیے خراب ہوئی کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی ہوں۔ پاپا کے کاروبار میں نقصان ہورہا کیونکہ میں شادی نہیں کر رہی تھی۔ میں اتنی پریشان ہو گئی کہ میں نے شادی کے لیے حامی بھر لی۔ اس کے بعد بھی میں تیار نہیں تھی اور ساحل کے وعدے پر مجھے بھروسہ نہیں تھا کہ وہ کوئی ایسا کام نہیں کرے گا جس سے مجھے دکھ ہو۔

شادی کے بعد میرا خوف سچ ثابت ہونے لگا۔ ساحل مجھے کٹھ پتلی کی طرح اپنے اشارے پر نچانے لگا۔ مجھے شاعری کا شوق تھا۔ میں فیس بک پر اپنی نظمیں شیئر کرتی تھی۔ اس نے اس پر پابندی لگا دی۔ میں وہی لباس پہن سکتی تھی جو وہ چاہتا تھا۔ ایک بار اس نے کہا تھا: ‘رات تک اپنی پڑھائی لکھائی کا کام نمٹا لیا کرو۔ مجھے خوش نہیں رکھو گی تو میں کہیں اور جاؤں گا۔’

وہ کہا کرتا تھا کہ میں اسے خوش نہیں کرپاتی۔ اس لیے پارن ویڈیو دیکھ کر کچھ سیکھنے کی تلقین کرتا۔ اور پھر اس کے سر پر ہیرو بننے کا شوق سوار ہو گیا۔ وہ مجھے چھوڑ کر ممبئی جانا چاہتا تھا۔ اس نے کہا: ‘تم یہیں رہ کر کام کرو اور مجھے پیسے بھیجنا۔ پھر میں تمہارے نام پر قرض لے کر گھر بھی خریدوں گا۔’

اور اس کے لیے اسے میری حامی چاہیے تھی۔ اس رات ‘ہاں’ سننے کے لیے اس نے مجھے بستر پر دھکیل دیا اور مجھ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔ اس رات اس نے حد کر دی۔ اگلی صبح میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا۔ میں پڑھی لکھی لڑکی تھی۔ خود کما سکتی تھی۔ پھر بھی جب میں ساحل کا گھر چھوڑ کر نکلی تو میرا کلیجہ منھ کو آ رہا تھا۔
معاشرے کے ساتھ اپنے لوگوں کا بھی ڈر تھا۔ لیکن میرے سینے میں جمع درد اس خوف سے زیادہ تھا۔ میں اپنے والدین اور دو بہنوں سے گھری گھر پہنچی۔ میرے بال بکھرے ہوئے تھے اور رات بھر رونے سے میری آنکھیں سوجی ہوئی تھیں۔ شادی کے دو مہینے بعد جب لڑکیاں پہلی بار اپنے گھر آتی ہے تو ان کے چہرے کا نکھار ہی مختلف ہوتا ہے۔ لیکن میرا چہرہ مرجھایا ہوا تھا۔ پڑوسیوں کی تیز آنکھوں کو سچ جاننے میں دیر نہیں لگی۔

میرے گھر لوگوں کا تانتا سا لگ گيا۔ سب کہہ رہے تھے، ہمارے ساتھ بہت برا ہوا۔ کچھ لوگ دلاسہ دے رہے تھے کہ ساحل خود مجھے واپس لینے آئے گا۔ بعض نے کہا کہ ایسی چھوٹی باتوں پر اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ جتنے منھ اتنی باتیں۔ لیکن یہ چیزیں میرے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکیں۔

ساحل کا گھر چھوڑے سات مہینے ہو چکے ہیں اور اب میں اپنے راستے خود طے کر رہی ہوں۔ مجھے فیلوشپ ملی ہے، میں نوکری کے ساتھ پڑھائی کر رہی ہوں۔ ان سب کے ساتھ، پولیس تھانے اور عدالت کے چکر لگتے رہتے ہیں کیونکہ ابھی قانونی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔

میں سوتے ہوئے اب بھی چونک کر اٹھ جاتی ہوں۔ اب بھی برے خواب آتے ہیں۔ جو کچھ ہوا اسے بھول نہیں پائی لیکن اب بھی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ رشتے اور محبت پر میرا اعتماد کمزور ہو گیا ہے لیکن ٹوٹا نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ میں خود کو کم از کم تین سال کا وقت دوں گی۔ اس دوران میں اپنا سارا پیار خود پر لٹاؤں گی اور خود کو مضبوط بناؤں گی۔

مجھے فخر ہے کہ میں چپ نہیں رہی، گھٹتی نہیں رہی۔ بلکہ بروقت اس رشتے کو توڑ دیا۔ لہذا مجھ یقین ہے کہ میرا آنے والا کل میرے ماضی اور حال سے بہتر ہوگا۔

📚 (یہ انڈیا کی مغربی ریاست کی ایک خاتون کی سچی کہانی ہے جو انھوں نے بی بی سی نمائندہ سندھو واسنی سے کی۔ خاتون کی خواہش پر ان کا نام ظاہر نہیں کیا گيا ہے۔ اس سیریز کی پروڈیوسر دیوہ آریہ ہیں۔)

منقول۔۔۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕