ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*شہید سید حسن نصراللہ رح۔ کی زندگی کے مختلف مراحل کی فوٹو بچپن سے شہادت تک* 😭
*🛑⚫️ جس دن اس نوجوان طالب علم نے ہتھیار اٹھایا اور شیطان کے مقابل کھڑا ھوا، اسی دن اس نے موت کو شکست دی اور شہادت کو چنا۔*
*یہ خدا کی مہربانی تھی کہ اس کی شہادت کئی سالوں تک مؤخر ھوئی تاکہ ھم انسانیت کا حقیقی مطلب سمجھ سکیں۔*
*کتنا عظیم ھیرو تھا، کتنی بابرکت زندگی، اور کیا ھی خوبصورت موت...*

تصویر: حزب اللہ لبنان کے عظیم رہنما شہید سید حسن نصراللہ کی جوانی کے دنوں کی تصویر۔

💔😭💔
63 میں کیا راز ہے ؟

شہید سید حسن نصر اللہ حاج قاسم کی طرح 63 سال کی عمر میں شہید ہوئے!

اس عمر میں کیا راز ہے جب اس عمر میں مزاحمت کے اکثر شہداء جیسے کہ پیغمبر اور امیر المومنین شہید ہو جاتے ہیں؟!

شہید حاج قاسم سلیمانی کی عمر 63 سال ہے۔
شہید محسن فخر زادہ، 63 سال کے
شہید اسماعیل ہنیہ کی عمر 63 سال ہے۔
شہید محمد رضا زاہدی کی عمر 63 سال ہے۔
شہید فواد شیکر کی عمر 63 سال ہے۔
شہید حج حسن ارلو کی عمر 63 سال ہے۔
شہید ابراہیم رئیسی، 63 برس کے
شہید ابراہیم عجل کی عمر 63 سال تھی۔
اور اب 63 سالہ شہید سید حسن نصراللہ

🔷🔷🔷🔷🔷
*شہید حسن نصراللّٰہ کون تھے؟*

شعلہ بیان مقرر اور خطے میں ایران کی سرپرستی میں قائم مزاحمت کے محور کے اہم رکن شیخ حسن نصر اللّٰہ نے 1992 میں حزب اللّٰہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

مشرقی بیروت کے علاقے بورجی حمود میں 1960 میں پیدا ہونے والے حسن نصراللّٰہ اپنے پیشرو عباس الموسوی کے اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹر سے قتل کے بعد 1992 میں 32 سال کی عمر میں حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

انہوں نے عراق کے شہر نجف میں تین سال تک سیاست اور قرآن کی تعلیم حاصل کی، یہیں ان کی ملاقات لبنانی امل ملیشیا کے رہنما سید عباس موسوی سے ہوئی۔

1978 میں حسن نصراللّٰہ کو عراق سے بے دخل کر دیا گیا، لبنان کے خانہ جنگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد حسن نصراللّٰہ نے امل تحریک میں شمولیت اختیار کرلی، انھیں وادی بقاع میں امل ملیشیا کا سیاسی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے 1982 میں بیروت پر حملے کے بعد حسن نصراللّٰہ امل سے علیحدہ ہوکر حزب اللّٰہ میں شامل ہوئے، حسن نصراللّٰہ کی قیادت میں حزب اللّٰہ اسرائیل کی ایک اہم مخالف تنظیم کے طور پر ابھری۔

انھوں نے اسرائیلی افواج کے خلاف چھوٹے پیمانے پر جنگ کی پالیسی اپنائی اور ان کی یہ مزاحمتی تحریک 2000 میں 22 سال بعد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا اہم سبب بنی۔

حسن نصراللّٰہ نے 2004 میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اس معاہدے کو عرب دنیا میں حزب اللّٰہ اور حسن نصراللّٰہ کی فتح کے طور پر دیکھا گیا۔

2005 میں لبنان کے وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد حسن نصر اللّٰہ نے ملک کے مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان ایک ثالث کا کردار بھی نبھایا۔

حسن نصر اللّٰہ کا اصرار تھا کہ اسرائیل بدستور ایک حقیقی خطرہ ہے۔ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے، حزب اللّٰہ لبنان، اسرائیل سرحد کے ساتھ تقریباً روزانہ اسرائیلی فوجیوں سے لڑتی رہی ہے۔

‏اسرائیل نے شہید عباس موسوی کو شہید کیا اور کہا کہ حزب اللہ ختم ہو جائے گی لیکن سید حسن نصر اللہ کی قیادت غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے لئے مزید سخت ثابت ہوئی۔
آج سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد بھی جو قیادت آئی گی وہ سید حسن نصر اللہ سے زیادہ سخت اور اسرائیل کے لئے خوفناک ثابت ہوگی البتہ اس سے قبل اسے "خون ناحق" کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی.

🔷🔷🔷🔷🔷
🌹 بیٹے کا معاشرتی تقاضا 🌹

ایک آدمی کی بیوی چالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ جب اس کے دوستوں اور رشتہ داروں نے دوسری شادی کا مشورہ دیا تو اس نے جواب دیا کہ اس کی بیوی کا سب سے بڑا تحفہ ایک بیٹے کا ہونا ہے، اور وہ اس کے ساتھ اپنی زندگی گزارے گا۔

بیٹے کی تربیت
جب بیٹا بڑا ہوا، تو اس نے اپنے تمام کاروبار کی ذمہ داریاں بیٹے کو سونپ دیں۔ وہ اکثر اپنے دفتر میں یا دوست کے دفتر میں وقت گزارنے لگا۔

تنہائی کا احساس
بیٹے کی شادی کے بعد، وہ آدمی زیادہ تنہا محسوس کرنے لگا۔ اس نے اپنے گھر کا مکمل کنٹرول اپنی بہو کے حوالے کر دیا۔

ایک دن کا واقعہ
بیٹے کی شادی کے ایک سال بعد، وہ دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا جب بیٹا بھی دفتر سے آیا۔ ہاتھ دھو کر کھانے کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ بیٹے نے سنا کہ والد نے کھانے کے بعد دہی مانگی، تو بیوی نے جواب دیا کہ آج گھر میں دہی نہیں ہے۔
کھانا کھانے کے بعد، والد باہر چہل قدمی کے لیے نکل گیا۔ کچھ دیر بعد، بیٹا اپنی بیوی کے ساتھ کھانا کھانے بیٹھ گیا۔ کھانے کے برتن میں دہی موجود تھا، مگر بیٹے نے بغیر کسی ردعمل کے کھانا کھایا اور پھر دفتر چلا گیا۔

حیرت انگیز خبر
کچھ دنوں بعد، بیٹے نے اپنے والد سے کہا، "آج آپ کو عدالت جانا ہے اور آپ کی شادی ہو رہی ہے!" والد نے حیرت سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھا اور کہا، "بیٹا! مجھے اب شادی کی ضرورت نہیں، اور میں تم سے اتنی محبت کرتا ہوں اور اب تمہیں بھی ماں کی ضرورت نہیں، تو پھر میری دوبارہ شادی کیوں؟"

حقیقت کا انکشاف
لڑکے نے جواب دیا، "بابا، میں اپنی ماں کو آپ کے لیے نہیں لا رہا، نہ ہی ایک ساس کو اپنی بیوی کے لیے لا رہا ہوں! میں صرف آپ کے لیے دہی کا انتظام کر رہا ہوں! کل سے میں آپ کی بہو کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہوں گا اور آپ کے دفتر میں ایک ملازم کی حیثیت سے کام کروں گا تاکہ آپ کی بہو دہی کی قیمت جان سکیے۔"

والدین کی اہمیت
یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ والدین ہمارے لیے اے ٹی ایم کارڈز ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ہماری مرضی پر نہیں بلکہ ہم ان کی مرضی پر چلتے ہیں۔ دنیا کے تمام والدین کو زندہ باد! ہر گھر میں ایسے مثالی طرز عمل اپنائے جانے چاہئے...

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4769
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 پس منظر 🌷

یونیورسٹی میں ایک پروفیسر تھے جو اپنی کلائی میں لیڈی گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ کر سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی، ایک عرصے بعد وائس چانسلر کے ذریعے جب ہم پر انکشاف ہوا کہ پروفیسر صاحب جو زنانہ گھڑی پہنتے ہیں وہ ان کی فوت شدہ بیوی کی ہے۔۔۔
اس واقعے سے سیکھا کہ ‏"کچھ دل بِنا بولے محبوب کی رحلت کے بعد بھی اَلم اور درد محسوس کرتے ہیں۔"

ایک دفعہ ہسپتال میں کسی مریض کی عیادت کے لیے جانا ہوا، کوریڈور میں چلتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی کی وِگ (بال) گر گئی۔ وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنسنے لگے،
آگے بڑھ کر جب ایک دوسری عورت نے اس کی مدد کی ‏تو وہ روتے ہوئے کہنے لگی اِس میں میرا کوئی قصور نہیں "کینسر" نے میرے بال لے لیے اس لیے مجھے یہ آرٹیفشل وِگ لگانا پڑتی ہے۔۔۔

اسی طرح قبرستان میں دس سالہ بچے کو ایک قبر پر کھڑا کچھ کہتے ہوئے سنا جو کہہ رہا تھا "ماما اٹھو میرے ساتھ سکول چلو
استاد مجھے تمام لڑکوں کے ‏سامنے مارتا اور کہتا ہے کہ تمہاری ماں کتنی سست اور کاہل ہے جو تمہاری پڑھائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔۔

🔘 کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر ہمیں قطعا مذاق یا کسی قسم کا بھونڈا ری ایکشن نہیں دینا چاہیے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اندر ہزار دُکھ چھپائے ہوئے ہو جس کا ہمیں علم نہ ہو۔۔۔

‏بولنے، سوچنے اور ری ایکشن دینے سے پہلے اگلے بندے کی فیلنگز کا خیال رکھیے۔۔۔ بلاشبہ بعض باتیں انسان کو قتل کر دیتیں ہیں۔۔۔

بدگمانی بہت سے معاملات خراب کرتی ہے عربی میں ایک مقوله ہے "زبان سے نکلنے والے الفاظ دو دھاری تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔"
احتیاط کیا کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/396
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا علاج 🔷

ذہنی دباؤ اور پریشانیوں کا سامنا کرنا انسانی زندگی کا حصہ ہے، اور قرآن و حدیث میں اس کے لیے بہت سی رہنمائی موجود ہے جو آپ کی رہنمائی اور سکون کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ یہاں کچھ رہنمائی پیش کی جا رہی ہے تاکہ آپ ذہنی دباؤ اور تاریکی سے نکل سکیں۔

■ قرآن کی روشنی میں
1. اللہ سے مدد مانگنا:
"وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ" (البقرہ 2:45)
ترجمہ: اور صبر اور نماز سے مدد مانگو، اور بیشک یہ بھاری ہے مگر ان لوگوں پر جو عاجزی کرنے والے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں سکھاتا ہے کہ جب ہم مشکلات میں ہوں، تو نماز اور صبر سے مدد لیں۔ نماز ہمیں اللہ سے قریب کرتی ہے اور صبر ہمیں مضبوط بناتا ہے۔

2. اللہ ہر آزمائش سے واقف ہے:
"لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا" (البقرہ 2:286)
ترجمہ: اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔

یہ آیت ہمیں یقین دلاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے زیادہ آزمائش میں نہیں ڈالتا جسے ہم برداشت نہ کر سکیں۔ اس لیے یقین رکھیں کہ اللہ آپ کو ان حالات سے نکالنے کی قدرت رکھتا ہے۔

3. اللہ پر بھروسہ کرنا:
"أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ" (الزمر 39:36)
ترجمہ: کیا اللہ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں ہے؟

یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ جب ہم اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں، تو اللہ ہمیں ہماری مشکلات سے نجات دیتا ہے۔

■ حدیث کی روشنی میں
1. پریشانیوں کے وقت کی دعا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی پریشان ہو تو یہ دعا کرے:
"اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي"
ترجمہ: اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں، تیرے بندے کا بیٹا اور تیری بندی کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، تیرا فیصلہ مجھ پر جاری ہے، تیرا حکم مجھ پر نافذ ہے۔ میں تجھ سے تیرے تمام اسمائے حسنہ کے ذریعے سوال کرتا ہوں جو تو نے خود کو دیے ہیں، جو تو نے اپنی کتاب میں نازل کیے ہیں، یا جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھائے ہیں، یا جو تو نے اپنے پاس علم غیب میں رکھے ہیں کہ تو میرے دل کو قرآن کا بہار بنا دے، میرے سینے کا نور بنا دے، میرے غم کو دور کر دے، اور میری پریشانی کو ختم کر دے۔ (مسند احمد)

2. اللہ پر توکل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"مَنْ لَزِمَ الاسْتِغْفَارَ جَعَلَ اللَّهُ لَهُ مِنْ كُلِّ ضِيقٍ مَخْرَجًا وَمِنْ كُلِّ هَمٍّ فَرَجًا"
ترجمہ: جو شخص استغفار کو لازم کر لے، اللہ اس کے لیے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے اور ہر غم سے نجات دے دیتا ہے۔ (سنن ابی داؤد)

■ عملی اقدامات:
1. نماز کی پابندی:
پانچ وقت کی نماز اللہ سے تعلق مضبوط کرتی ہے اور دل کو سکون دیتی ہے۔

2. ذکر اور دعا:
روزانہ اللہ کا ذکر کریں، جیسے "سبحان اللہ"، "الحمد للہ"، اور "اللہ اکبر"۔ ذکر دلوں کو اطمینان دیتا ہے۔ (القرآن 13:28)

3. استغفار:
استغفار کے ذریعے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، کیونکہ گناہوں کا بوجھ بھی ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

4. صبر اور شکر:
اپنی زندگی میں چھوٹی چھوٹی نعمتوں پر غور کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں، اس سے دل کا بوجھ کم ہوتا ہے۔

🔘 یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور وہ آپ کی پریشانیوں سے بھی واقف ہے۔ اپنی دعا، ذکر اور توکل کو مضبوط کریں اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات آسان کرے گا اور آپ کو سکون عطا فرمائے گا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 ڈپریشن دور کرنے کیلئے پوسٹس ۔۔۔

🌸 کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386

🔷 ڈپریشن
http://t.me/islamwitheman/1265

🔷 ڈپریشن سیریز
https://t.me/islamwitheman/2168

🌸 مسائل سے کیسے نمٹا جائے
https://t.me/islamwitheman/2299

🌸 زندگی کی جنگ
http://t.me/islamwitheman/2447

🌸 پریشان نہ ہوں
http://t.me/islamwitheman/2480

🔷 نفسیاتی مسائل کا حل (وظیفہ)
https://t.me/islamwitheman/2896

🔷 منفی اور مثبت انرجی
https://t.me/islamwitheman/4464

💔 محبت کی وجہ سے ڈپریشن
https://t.me/islamwitheman/5356
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ملاوٹ پکڑنے کے طریقے 🔷

مختلف اشیاء میں ملاوٹ پکڑنے کے بہت ہی آسان طریقے۔۔۔

آج کل ہر کھانے اور چیز میں ملاوٹ کا ہونا ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے. چند روپوں کے لئے انسانیت سے کھیلنے والے یہ ظالم لوگ اس چیز کا بھی خیال نہیں کرتے کہ ان کے اس قابل مذمت عمل سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں.

■- چائے
پتی کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور اگر پانی کا رنگ براؤن ہوجائے تو جان لیں کہ آپکی چائے میں ملاوٹ ہے.

■- فروزن مٹر
اگر مٹروں کو فریز کردیا جائے تو وہ محفوظ ہوجاتے ہیں.
لیکن کچھ کمپنیاں انہیں لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لئے ایک ایسا کیمیکل استعمال کرتی ہیں جو کہ ہمارے لئے بہت ہی خطرناک ہے.
اگر فریج سے نکال کر مٹروں کو پانی میں ڈالا جائے اور پانی کی رنگت سبز ہوجائے تو فوری طور پر ان مٹروں کو تلف کردیں.

■- ثابت دارچینی
ثابت دار چینی کی ڈنڈیوں کو اپنے ہاتھوں پر رکھ کر توڑیں.اگر آپکے ہاتھ رنگدار ہوجائیں تو یہ ڈنڈیاں ملاوٹ زدہ ہیں.

■- ثابت ہلدی
یہ مت سمجھیں کہ آپ ہلدی کی جڑیں استعمال کرکے خالص ہلدی استعمال کررہے ہیں کیونکہ یہ بھی ملاوٹ زدہ ہوسکتی ہیں.
ہلدی کی جڑوں کو کاغذ پر رکھیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا پانی ڈالیں.
اگر کاغذ پیلا ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہلدی کی جڑیں جعلی ہیں.

■- سیب
کچھ لوگ سیب کو چمکدار بنانے کے لئے اس پر پالش کرتے ہیں.
اگر سیب کے کاٹنے کے دوران اسکے اوپر سے سفید چیز اترے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اس پر ویکس لگایا گیا ہے.

■- ثابت کالی مرچ
اگر ثابت کالی مرچ چمکدار ہو اوراس میں سے کیروسین آئل کی بدبو آرہی ہو تو یہ ملاوٹ زدہ ہے.

■- زیرہ
اگر آپ زیرہ کو اپنے ہاتھ پر رکھ کر پیسیں یا رگڑیں اور آپکی ہتھیلی سیاہ ہوجائے تو یہ زیرہ ملاوٹ شدہ ہے.

■- دودھ
اگر دودھ میں ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ جاننی ہو تو 10ملی لیٹر پانی اور10ملی لیٹر دودھ لے کر ملائیں اور اگر دودھ پر جھاگ آجائے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ دودھ میں ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ ہے.

■- سوکھا دھنیا
اس مصالحے میں اگر چورے کی ملاوٹ کے بارے میں جاننا ہو تو سوکھے دھنیے کو پانی میں ڈالیں, جو چیز بھی پانی کے اوپر ابھرے گی وہ چورا ہوگا.

■- ناریل کا تیل
اس تیل کو فریج میں رکھیں جو چیز جم جائے گی وہ ناریل کا تیل ہے اور جو مائع رہ جائے گا وہ ملاوٹی اجزاء ہیں.

■- شہد
روئی میں شہد کو بھگوئیں اور اب اس روئی کو آگ لگائیں،اگر بآسانی آگ لگ جائے تو شہد خالص ہے اور اگر’چڑ چڑ‘ کی آواز آئے تو اس میں ملاوٹ ہے.

■- سرخ مرچ
سرخ مرچ کو پانی کے گلاس میں ڈالیں،اگر یہ رنگ چھوڑ جائے تو سرخ مرچ ملاوٹ شدہ ہے۔


🔘 ہر عمل اللَّـه رب العزت کی رضا کے لیے ﺁﺋﯿﮯ اور آپ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﻭﺭ ﺍپنے ﺍﺭﺍﺩﻭﮞ ﮐﻮ اللَّـه ﮐﯽ ﭘﻨﺎﮦ میں ﺩﮮ ﺩﯾﮟ۔ خود میں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھیں.....

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 صلہ رحم 🔷

سوال: صلہ رحم میں رحم سے مراد کون سے رشتے دار ہیں اور صلہ رحم کی حد کیا ہے؟

جواب:
اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو انسان کے رحم میں شریک ہیں اور اس کے اعزاء میں شمار ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس میں سببی(بیوی یا شوہر کے رشتے دار) اور دور کے خونی رشتے دار شامل نہیں ہیں۔ واجب صلہ رحم یہ ہے کہ اگر انہیں ضرروت ہو تو جس طرح سے بھی ہو سکے ان سے نیکی اور احسان کرے مثلا بیماری میں عیادت کرے، دعوت کریں تو اسے قبول کرے، ملاقات ہونے پر مزاج پرسی کرے اور اگر پیسوں کا تقاضا کریں تو ان کی مدد کرے وغیرہ۔

(بمطابق فتاوی آقای سیستانی دامت برکاتہ)

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 چقندر 🔷

چقندر کھانے سے پہلے اسکے فوائد اور نقصانات بھی جان لیں۔۔

چقندر کا استعمال بہت عام ہے، سلاد سے لے کر اس کا جوس کافی پسند کیا جاتا ہے۔

فائبر، فولیٹ، میگنیز، پوٹاشیم، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور چقندر متعدد جسمانی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

■ چقندر کے فوائد
🔹 جسمانی توانائی بڑھائے
نائٹرک آکسائیڈ کی بدولت خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں، اس سے مسلز کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے جو کہ جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا جوس نکال کر پینا جسمانی مشقت کے کاموں کے لیے توانائی بڑھاتا ہے۔

🔹 دماغی طاقت کے لیے مفید
مسلز کو زیادہ آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چقندر دماغ کو بھی زیادہ آکسیجن پہنچاتی ہے اور اس کے لیے بھی چقندر کو سلاد یا جوس کی شکل میں استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔

🔹 قبض دور رکھے
ایک کپ چقندر میں ساڑھے 3 گرام فائبر ہوتی ہے اور یہ جز قبض کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

نہ گھلنے والا فائبر غذا کو تیزی سے غذائی نالی سے گزرنے میں مدد دیتا ہے اور بہت جلد خارج بھی کردیتا ہے، قبض کا شکار رہنے والوں میں بواسیر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے تو چقندر اس موذی مرض سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ پرانی قبض یا کم فائبر والی غذا بواسیر کا خطرہ بڑھاتی ہے جس سے بچاﺅ کے لیے زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے چقندر فائدہ مند ہے۔

🔹 اینٹی آکسائیڈنٹس بھرپور
اس سبزی میں اینٹی آکسائیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچانے کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور جان لیوا امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

🔹 کینسر کو ختم کرنے کی صلاحیت
کچھ مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ چقندر کے استعمال سے کینسر کو پیدا ہونے سے روکنے میں انتہائی معاؤن کردار ادا کرتی ہیں۔

اس میں موجود روغن جسم میں کینسر خلیوں کی افزائش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

🔹 حاملہ خواتین کے لیے مفید
خواتین کے ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو چقندر کھانے کا مشورہ دیتی ہیں کیوں کہ اس میں بڑی تعداد میں آئرن موجود ہوتا ہے جو ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اکثر حاملہ خواتین کے اندر ان کی کمی ہوجاتی ہے۔

🔹 چقندر کا پانی
☆ چقندر کے پانی کو روغن زیتون میں ملا کر جلے ہوئے مقام پر لگانا مفید ہے۔
☆ سفید چقندر کا پانی جگر کی بیماریوں میں اچھے اثرات رکھتا ہے۔
☆ چقندر کے قتلوں کو پانی میں ابال کر اس پانی کی ایک پیالی صبح ناشتا سے ایک گھنٹہ پہلے پینے سے پرانی قبض جاتی رہتی ہے اور بواسیر کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔
☆ جلد کے زخموں، بفہ اور خشک خارش میں چقندر کے قتلوں کو پانی اور سرکہ میں ابال کر لگانا مفید ہے۔ اس مرکب کو دو چار مرتبہ لگانے سے سر کی خشکی غائب ہو جاتی ہے۔
☆ چقندر کے اجزاء دست آور ہیں جبکہ اس کا پانی دستوں کو بند کرتا ہے۔

■ چقندر کے نقصانات
٭چقندر دیر سے ہضم ہونے والی سبزی ہے۔
٭چقندر بادی سبزی ہے اسے کھانے سے بھاری پن کا احساس ہوتا ہے۔
٭چقندر میں شکر کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ذیابیطس (شوگر) کا سبب بن سکتا ہے۔
٭چقندر سے تیزابیت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
٭چقندر کے زیادہ استعمال سے دست کو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
٭تین سال سے کم عمر کے بچوں کو چقندر کا جوس نہیں دینا چاہیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مسخ شدہ جانور (2) 🔷

تمام مسوخات حرام ھیں اور ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

1۔ ھاتھی
(جو کہ ایک لوطی مرد تھا)

2۔ ریچھ
(بدکار عورت تھی
جو مردوں کو گناہ کی دعوت دیتی تھی)

3۔ خنزیر
(یہ نصارٰی کی ایک قوم تھی جس نے
حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے نزول مائدہ کی استدعا کی اور جب خدا نے ان کی استدعا پر مائدہ نازل کیا تو انکا انکار اور بڑھ گیا)

4۔ بندر
(یہ یہود کی ایک قوم تھی
جس نے خدائی ممانعت کے باوجود یوم السبت (سینچر "ھفتہ" کے دن) مچھلیوں کا شکار کیا)

5۔ جریث
(ایک دیوث مرد تھا جو لوگوں کو اپنی اھلیہ کے ساتھ زنا کرنے کی دعوت دیا کرتا تھا)

6۔ سوسمار (گوہ)
(ایک بدو آدمی تھا جو راستہ میں
حاجیوں کے مال چوری کیا کرتا تھا)

7۔ وطواط
(یہ چور تھا جو کجھور کے درختوں
پر چڑھ کر کجھوریں چرایا کرتا تھا)

8۔ دعموص
(یہ چغل خور آدمی تھا اور چغل خوری کر کے دوستوں میں جدائی ڈال دیتا تھا)

9۔ بچھو
(یہ بد زبان تھا
جس کی زبان سے کوئی نہیں بچتا تھا)

10۔ عنکبوت
(خیانت کار عورت تھی
جو اپنے شوہر کی خیانت کرتی تھی)

11۔ خرگوش
(یہ ایک عورت تھی
جو حیض و نفاس کا غسل نہیں کرتی تھی)

12۔ سہیل
(یہ ایک رشوت خور مرد تھا)

13۔ زہرہ
(بنی اسرائیل کے بادشاہوں میں سے
بعض کی زوجہ تھی جس کا نام ناہیل تھا جس پر ھاروت و ماروت فریفتہ ھوئے تھے)

مخفی نہ رہے کہ شیخ صدوق علیہ الرحمہ نے سہیل و زہرہ کے متعلق وضاحت کی ھے کہ یہ دو دریائی جانور ھیں ان سے آسمانی ستارے مراد نہیں ھیں ۔
(خصال شیخ صدوق علیہ الرحمہ)

14۔ ملی مچھلی
(جس پر چھلکا نہیں ھوتا
خدا کی مسخ شدہ مخلوقات میں سے ایک ھے جن کا جرم یہ تھا کہ داڑھی منڈواتے تھے اور مونچھوں کو تاؤ دیتے تھے اس کے نتیجے میں ملی مچھلی کی شکل میں مسخ ھو گئے)

روایات میں وارد ھے کہ تمام مسوخات کا کھانا اسلام میں حرام ہے۔
(حرم اللہ ورسولہ المسوخ جمیعا)
"وسائل الشیعہ"

🔘 اگرچہ جو قومیں مسخ ھوئیں وہ تین دن سے زیادہ دنیا میں زندہ نہیں رہیں بلکہ سب نیست و نابود ھو گئیں اور انکے بعد خداوند عالم نے انکی ھم شکل مخلوق خلق کی اور انکا حکم (حرمت) انکے لیے برقرار رکھا۔
(قوانین الشریعہ جلد 2 صفحہ 282)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/1094
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اپنوں کا خیال رکھیں 🔷

ایک لڑکا ، ایک گھر میں اخبار پہنچانے جایا کرتا تھا، لیکن ایک دن اسے پتہ چلا کہ ان کا لیٹر بکس بند ہے،

اس نے دروازہ کھٹکھٹایا۔

ایک بزرگ آدمی نے، دھیرے دھیرے قدموں کے ساتھ، دروازہ آہستہ سے کھولا۔

لڑکے نے پوچھا: "جناب، آپ نے اپنا لیٹر بکس کیوں بند کیا ہوا ہے؟"

انہوں نے جواب دیا: "میں نے جان بوجھ کر اسے بند کیا ہے۔"

مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا: "میں چاہتا ہوں کہ تم روزانہ میرے دروازے پر اخبار لے کر آؤ،

دروازہ کھٹکھٹاؤ یا گھنٹی بجاؤ اور مجھے ذاتی طور پر اخبار دو۔"

لڑکے کو حیرت ہوئی، اس نے جواب دیا: "یقیناً، لیکن اس سے تو دونوں کے لیے مشکل ہوگی،
اور وقت کا ضیاع ہوگا۔"

انہوں نے کہا: "کوئی بات نہیں۔ میں تمہیں ہر ماہ دروازہ کھٹکھٹانے کی فیس اضافی دوں گا۔"

پھر انہوں نے التجا بھری نظروں سے کہا:
"اگر کبھی تم نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کوئی جواب نہ ملا، تو براہ کرم پولیس کو اطلاع دینا۔"

بزرگ کی درخواست سن کر نوجوان اخبار فروش چونک گیا اور پوچھا:

"کیوں جناب؟"

انہوں نے جواب دیا: "میری بیوی انتقال کر چکی ہے،

میرا بیٹا ملک سے باہر ہے اور میں یہاں اکیلا رہتا ہوں۔

کون جانے کب میری موت آ جائے۔"

اس لمحے، اخبار فروش نوجوان نے بوڑھے آدمی کی آنکھوں میں دھندلاہٹ اور نمی دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا: "میں کبھی اخبار نہیں پڑھتا۔

میں اسے صرف اس لیے خریدتا ہوں ، تاکہ دروازہ کھٹکھٹنے یا گھنٹی بجنے کی آواز سن سکوں،

ایک مانوس چہرہ دیکھ سکوں،

اور کچھ لمحے خوشی کے گزار سکوں۔"

انہوں نے اپنے ہاتھ جوڑے اور کہا: "بیٹا، براہ کرم ایک احسان کرو۔

یہ میرے بیٹے کا نمبر ہے جو ملک سے باہر ہے۔

اگر کسی دن میں دروازہ نہ کھولوں، تو براہ کرم میرے بیٹے کو اطلاع دینا۔"

🔘 کبھی کبھی آپ سوچتے ہوں گے کہ لوگ روز سویرے آپ کو کیوں پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔ حقیقت میں، ان کی صبح کی سلام دعا بالکل اسی طرح ہے جیسے دروازے کی گھنٹی بجانا۔ یہ ایک طریقہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خیریت معلوم کریں اور اپنے پیار کا اظہار کریں۔

ایک دن، اگر آپ کو ان کا صبح کا پیغام یا شیئر کیا گیا مضمون نہ ملے تو ہو سکتا ہے کہ وہ ٹھیک نہ ہوں۔ براہ کرم اپنے دوستوں اور خاندان کا خیال رکھیں۔۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
*دھی تے جھلیا دھی ہوندی اے*

ہر آۓ دن جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کو ہم سب چپ چاپ دیکھ رہے ہیں مگر ہم نے اس معاملے کو کبھی سنجیدگی سے لیا ہی نہیں

چند دن شوشل میڈیا پر شور شرابا کرکر اپنی زمہ داری سے دست بردار ہوجاتے ہیں
مگر کبھی بھی کسی نے بچیوں کی عزتوں کو محفوظ کرنے کا سوچا ہی نہیں نا کوئی اقدام کیا

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے آجکل ایسے واقعات میں روز بروز اضافہ کیوں ہو رہا ہے 🤔

*اسکی بڑی وجہ بےحجابی ہے*

ترجمہ:اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی بیویوں اور بیٹیوں سے، اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں، اس سے بہت جلد ا ن کی پہچان و شناخت ہوجایا کرے گی، پھر وہ ستائی نہ جائیں گی، اور اللہ تعالی بخشنے والا مہربان ہے۔ ( الاحزاب : 59 )

انسان نے جب بھی دین سے منہ موڑا ہے اسے ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا

جب آپ مغربی طور طریقے کو اپنائیں گے تو آپکے ساتھ ہوگا بھی وہی جو مغرب میں ہوتا ہے

*بے حجابی* ایک ایسی *بدبُو* ہے جو وحشی درندوں کو آپکو نوچ کھانے کی دعوت دیتی ہے

اور *حجاب* آپ کیلیے *مشک کافور* کا کام کرتا ہے
جو آپکو وحشی نجس درندوں سے بچاتا ہے اور انہیں آپکے نزدیک آنے سے روکتا ھے

یقین کریں رب نے ہر مقدس شئے کو حجاب میں رکھا
سب سے بڑی مثال👇🏻
👈🏻۔۔ خانہ کعبہ
👈🏻قرآن پاک

*دنیا سے مثال لیتے ہیں ایک جوہری کے پاس جائیں*

اس نے اپنی دکان کے تمام قیمتی نگینے ہیرے موتی اور ان جیسے باقی قیمتی اشیاء کو کئی غلافوں میں رکھا ہوگا اور انکی حفاظت کیلیے صندوق میں رکھ کر تالا لگایا ہوگا

جبکہ لوہے اور لوہے جیسی باقی غیر ضروری اشیا کو کہیں بھی بنا کسی حفاظت کے رکھا ہوگا کیونکہ وہ قیمتی نہیں ہیں

یقین کریں حجاب بھی آپکی بچیوں کیلیے ایک غلاف کی مانند ہے اور انکی عزتوں پہ تالے جیسے تحفظ کا کام کرتا ہے
جب انکو کوئی دیکھے گا ہی نہیں تو ان کی عزت پر حملہ کیسے کریگا؟؟؟


اپنی بیٹیوں کو حقیر مت بنائیں انہیں حجاب کی تعلیم دیں انکی عزتوں کے تحفظ کی فکر کریں ورنہ وحشی درندے آپکو بھی نہیں چھوڑینگے

ذرا نہیں مکمل سوچیں۔۔۔

👆👆👆👆👆
یہ تصویر حیرت انگیز ہے!
پہلی نظر میں، ایسا لگتا ہے کہ کوئی پانی میں بیٹھا پڑھ رہا ہے، لیکن جب آپ زوم ان کرتے ہیں، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہاں کوئی شخص ہے نہ کوئی کتاب نہ کوئی مطالعہ —صرف ایک وہم ہے۔

زندگی بھی اسی طرح ہے؛ یہ بظاہر کچھ نظر آتی ہے، لیکن زیرِ سطح یہ بالکل مختلف ہوتی ہے۔

*✍️دھوکــــــے کـــــــی دُنیــــــا🍂😔*
🔷 اگر آپ کی بیوی ۔۔۔ 🔷

اگر آپ کی بیوی نوکری پیشہ ہے یا آپ اس سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ذرا غور سے پڑھیں:
اگر آپ کی بیوی گھر کی ذمہ داریاں سنبھالتی ہے، یا کوئی ہنر، چھوٹا کاروبار یا گھریلو کام کرتی ہے، تو آپ بہت خوش نصیب ہیں۔ یہ ایک مضبوط سہارا ہے، اور آپ کو اسے یہ احساس دلانا چاہیے کہ وہ آپ کی زندگی کی ملکہ ہے۔ ایسی عورت کو کسی غیر مرد سے واسطہ نہیں پڑتا، اور وہ اپنی توجہ صرف اپنے شوہر اور بچوں کی پرورش پر مرکوز رکھتی ہے، تاکہ وہ بچوں کو بہتر انسان بنا سکے۔

مگر اگر آپ کی بیوی ملازمت کرتی ہے، تو صورتحال تھوڑی مختلف ہو سکتی ہے کیونکہ ملازمت کے ماحول میں وہ دیگر لوگوں سے رابطے میں رہتی ہے (کارخانہ، دفتر، ادارہ وغیرہ)۔

• دفتر کا ساتھی: وہ ایک ایسا شخص ہے جو روزانہ آٹھ گھنٹے آپ کی بیوی کے ساتھ گزارے گا، اور یہ سلسلہ تقریباً تیس سال تک چل سکتا ہے۔ اس دوران وہ آپ کی بیوی سے کام کے حوالے سے یا کبھی کبھار زندگی کے معاملات پر بات کرے گا، اور بعض اوقات بوریت کو ختم کرنے کے لیے بھی گفتگو ہوگی۔

• دفتر کا باس: یہ ایک ایسا شخص ہوتا ہے جس کے پاس اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ سب کو ڈانٹ سکتا ہے، اور اس میں آپ کی بیوی بھی شامل ہوتی ہے۔ اگر آپ کی بیوی کام میں کوئی غلطی کرتی ہے، تو اسے سرعام یا پرائیویٹ طور پر ڈانٹا جا سکتا ہے، اور اسے سر جھکا کر معافی مانگنی پڑے گی تاکہ نوکری نہ جائے۔ اب ذرا سوچیں، اگر آپ نے گھر میں کھانا ٹھیک نہ بننے پر بیوی کو ڈانٹا، تو وہ فوراً ناراض ہو جائے گی یا طلاق کی بات کر سکتی ہے۔

• کام کا شوہر: یہ ایک مغربی تحقیق کا تصور ہے۔ یہ ایک ایسا ساتھی ہوتا ہے جو آپ کی بیوی کے سب سے قریب ہوتا ہے۔ وہ اس کی زندگی کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے اور اس کے دکھ درد کو سنتا ہے، اس کی مدد کرتا ہے، اور اکثر اس کی حمایت میں بات کرتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ، وہ اس کے لیے ایک سہارا بن جاتا ہے، اور بیوی کو لگتا ہے کہ وہی وہ شخص ہے جو اسے بہتر طریقے سے سمجھتا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ دونوں کے درمیان فاصلے پیدا ہونے لگتے ہیں۔

• تحقیق کے مطابق، 80 فیصد بے وفائی کے واقعات کام کی جگہ پر ہوتے ہیں، اور خواتین کو اکثر دفتر میں مختلف قسم کی ہراسگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

آخری بات: یہ سب کچھ ہر نوکری پیشہ عورت کے ساتھ نہیں ہوتا، لیکن ان میں سے کچھ یا اس سے بھی بدتر حالات پیش آ سکتے ہیں۔ لہٰذا، آپ اپنی مرضی سے نوکری پیشہ عورت سے شادی کر سکتے ہیں، لیکن ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔

یہ حقیقت ہے اور آج کل کے حالات میں عام ہے، اور اس پوسٹ کا مقصد سب مردوں کو خبردار کرنا ہے کہ یہ صورتحال اکثر نوکری پیشہ عورتوں کے ساتھ دیکھنے میں آتی ہے۔

🔘 نوٹ: اس مضمون میں کسی پر الزام تراشی نہیں کی گئی، بلکہ یہ مرد حضرات کو ممکنہ مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5378
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 زندگی کے کچھ حقائق 🔷

1. اپنی زندگی میں خطرات مول لیں۔ اگر آپ جیت جاتے ہیں، تو آپ قیادت کر سکتے ہیں ؛ اگر آپ ہار جاتے ہیں تو آپ رہنمائی کر سکتے ہیں۔

2. لوگ وہ نہیں ہوتے جو وہ کہتے ہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جو وہ کرتے ہیں۔ اس لیے ان کے بارے میں رائے ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ ان کے عمل کی وجہ سے قائم کرو۔

3. جب کوئی آپ کو دکھ لے تو برا نہ مانیں کیونکہ یہ فطرت کا قانون ہے کہ جس درخت پر سب سے زیادہ میٹھے پھل لگتے ہیں اسے زیادہ سے زیادہ پتھر لگتے ہیں۔

4. اپنی زندگی سے جو بھی ہو سکے لے لو کیونکہ جب زندگی آپ سے لینے لگتی ہے تو آپ کی آخری سانسیں تک بھی لے لیتی ہے ۔

5. اس دنیا میں لوگ ہمیشہ آپ کی کامیابی کے راستے پر پتھر پھینکیں گے۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ ان سے کیا بناتے ہیں - دیوار یا پل۔

6. چیلنجز زندگی کو دلچسپ بناتے ہیں۔ ان پر قابو پانا زندگی کو بامعنی بناتا ہے۔

7. شکست کے خطرے کو مول لیے بغیر جیت کی کوئی خوشی نہیں ہے۔

8. رکاوٹوں کے بغیر راستہ کہیں نہیں جاتا۔

9. ماضی دیکھنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہے لیکن یقینی طور پر رہنے کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے۔

10. اگر آپ ہر وقت گزشتہ کل کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو آپ کا آنے والا کل بہتر نہیں ہو سکتا۔

11. اگر آپ پہاڑ پر نہیں چڑھتے ہیں؛ آپ میدان نہیں دیکھ سکتے۔

12. آپ کو دماغ رکھنے کے لیے معاوضہ نہیں دیا جاتا، آپ کو صرف اس کا ذہانت سے استعمال کرنے پر انعام دیا جاتا ہے

13. جو آپ سیکھنے میں ناکام رہتے ہیں وہ آپ کو سبق سکھا سکتا ہے۔

14. بدعنوان اور ایماندار شخص میں فرق یہ ہے: بدعنوان کی ایک پرائس ہوتی ہے جبکہ ایماندار کی ایک ویلیئو ہوتی ہے۔

15. اگر آپ کسی کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائیں تو اسے بے وقوف نہ سمجھیں...... جان لیں کہ اس شخص نے آپ پر اس سے زیادہ بھروسہ کیا جس کے آپ حقدار تھے۔

16. ایمانداری ایک مہنگا تحفہ ہے۔ سستے لوگوں سے اس کی امید نہ رکھیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مختلف ممالک کی کہاوتیں 🔷

یہ دنیا کے مختلف ممالک کے بہترین کہاوتیں ہیں۔۔۔

1۔ جو اپنے پڑوسی کے گھر کو ہلاتا ہے، اس کا اپنا گھر گر جاتا ہے۔ (سوئس کہاوت)

2۔ اگر کوئی شخص پیٹ بھر کر کھا لے تو اسے روٹی کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا۔ (اسکاٹ لینڈ کہاوت)

3۔ اگر تم مسکرانا نہیں جانتے تو دکان نہ کھولو۔ (چینی کہاوت)

4۔ اچھی شکل سب سے مضبوط سفارش ہے۔ (انگلش کہاوت)

5۔ نیکی کرنا احسان فراموش کے ساتھ ایسا ہے جیسے سمندر میں عطر ڈالنا۔ (پولینڈ کہاوت)

6۔ اگر تم کسی قوم کی ترقی دیکھنا چاہتے ہو تو اس کی عورتوں کو دیکھو۔ (فرانسیسی کہاوت)

7۔ ہم اکثر چیزوں کو ان کی حقیقت سے مختلف دیکھتے ہیں کیونکہ ہم صرف عنوان پڑھنے پر اکتفا کرتے ہیں۔ (امریکی کہاوت)

8۔ دوسروں کی غلطیاں ہمیشہ ہماری غلطیوں سے زیادہ واضح ہوتی ہیں۔ (روسی کہاوت)

9۔ تمہاری قناعت تمہاری نصف خوشی ہے۔ (اطالوی کہاوت)

10۔ ہر انسان اپنی تقدیر خود بناتا ہے۔ (انگلش کہاوت)

11۔ اپنے دماغ کو علم سے لیس کرو، بہتر ہے کہ جسم کو زیورات سے سجاؤ۔ (چینی کہاوت)

12۔ خود پسندی جہالت کی پیداوار ہے۔ (اسپین کہاوت)

13۔ وہ محبت جو تحفوں پر انحصار کرے، ہمیشہ بھوکی رہتی ہے۔ (انگلش کہاوت)

14۔ اس عورت سے ہوشیار رہو جو اپنی فضیلت کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس مرد سے ہوشیار رہو جو اپنی دیانت داری کے بارے میں بات کرتا ہے۔ (فرانسیسی کہاوت)

15۔ اپنی بیوی کو محبت دو اور اپنی ماں کو اپنا راز بتاؤ۔ (آئرلینڈ کہاوت)

16۔ پانچ سال تک اپنے بچے کو شہزادہ بناؤ، دس سال تک غلام کی طرح اور اس کے بعد دوست بن جاؤ۔ (ہندی کہاوت)

17۔ انسان ہونا آسان ہے، مگر مرد بننا مشکل ہے۔ (روسی کہاوت)

18۔ میرے خاندان نے مجھے بولنا سکھایا اور لوگوں نے مجھے خاموش رہنا سکھایا۔ (چیکو سلوواک کہاوت)

19۔ جو لوگوں کو علم کی نظر سے دیکھتا ہے ان سے نفرت کرتا ہے اور جو انہیں حقیقت کی نظر سے دیکھتا ہے انہیں معاف کرتا ہے۔ (اطالوی کہاوت)

20۔ غصہ ایک تیز ہوا ہے جو عقل کے چراغ کو بجھا دیتا ہے۔ (امریکی کہاوت)

21۔ جو لوگ دیتے ہیں انہیں اپنے دینے کی بات نہیں کرنی چاہیے، جبکہ جو لوگ لیتے ہیں انہیں اس کا ذکر کرنا چاہیے۔ (پرتگالی کہاوت)

22۔ بڑا درخت زیادہ سایہ دیتا ہے مگر کم پھل دیتا ہے۔ (اطالوی کہاوت)

23۔ اپنی فکر کو پھٹی ہوئی جیب میں ڈال دو۔ (چینی کہاوت)

24۔ زیادہ کھا لینا بھوک سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ (جرمن کہاوت)

25۔ ہر دن بوو، ہر دن کھاؤ۔ (مصری کہاوت)

26۔ اے انسان، موت کو نہ بھولو کیونکہ یہ تمہیں نہیں بھولے گی۔ (ترکی کہاوت)

27۔ انتقام کی لذت ایک لمحے کی ہے، مگر معافی کا سکون ہمیشہ کے لئے رہتا ہے۔ (اسپین کہاوت)

28۔ محبت اور خوشبو کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ (چینی کہاوت)

29۔ جس کی جیب خالی ہو، اسے اپنی زبان کو میٹھا بنانا چاہیے۔ (ملائیشیائی کہاوت)

30۔ پانی کے چھوٹے قطرے بھی ندی بنا سکتے ہیں۔ (جاپانی کہاوت)

31۔ اللہ پرندوں کو رزق دیتا ہے مگر انہیں اسے پانے کے لیے پرواز کرنا پڑتا ہے۔ (ہالینڈ کہاوت)

32۔ محبت تب تک باقی رہتی ہے جب تک پیسہ ہوتا ہے۔ (فرانسیسی کہاوت)

33۔بجو اپنے دوست کو قرض دیتا ہے، وہ دونوں کو کھو دیتا ہے۔ (فرانسیسی کہاوت)

34۔ جو کوئی خوبصورت عورت سے شادی کرتا ہے اسے دو آنکھوں سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ (انگلش کہاوت)

35۔ جس کی پشت پر تنکا ہوتا ہے وہ ہمیشہ آگ سے ڈرتا ہے۔ (فرانسیسی کہاوت)

36۔ جس نے منزل تک پہنچنے کا عزم کر لیا، اس نے ہر رکاوٹ کو معمولی سمجھا۔ (فرانسیسی کہاوت)

37۔ جو خود کو بھیڑ سمجھتا ہے، بھیڑیا اسے کھا جائے گا۔ (فرانسیسی کہاوت)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🔷 زندگی کے کچھ حقائق
https://t.me/islamwitheman/5380

🔷 مختلف ممالک کی کہاوتیں
https://t.me/islamwitheman/5381

🌹 دانشوروں کے لطیف جملے
https://t.me/islamwitheman/5437
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 موبائل پاسورڈ لگائیں لیکن۔۔۔ 🔷

موبائل پر پاس ورڈ لگایا کریں پر کال کرنے والے آپشن کو کھلا چھوڑ دیا کریں۔

ایک حاملہ خاتون سیڑھیوں سے گری اور گرتے ہی بےہوش ہو گئی۔ اس وقت گھر میں اسکی دس سالہ بیٹی کے سوا کوئی بھی نہیں تھا۔
بچی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا کرے۔ پھر اس نے اپنی امی کا موبائل اٹھایا، تاکہ ابو کو کال کرے۔ لیکن موبائل پہ پاسورڈ لگا ہوا تھا، بچی کچھ نہ کر سکی، بالآخر ماں اپنی زندگی سے ہار گئی۔

اسی طرح تین دوستوں کو دوران سفر کار حادثہ پیش آیا۔ایک اجنبی نے سارا معاملہ دیکھا اور وہ انکی مدد کرنا چاہتا تھا۔ مگر اس کے پاس کوئی موبائل فون نہیں تھا۔ جس کار کو حادثہ پیش آیا، اس میں چھ موبائل تھے۔ مگر ہر ایک کے موبائل پہ پاس ورڈ لگا ہوا تھا۔نتیجتاً وہ بروقت اسپتال نہ پہنچ سکے۔ غلطی کس کی ہے؟

🔘 آپ اپنی معلومات کے بارے میں بہت حساس ہیں، جبھی موبائل پہ پاس ورڈ لگاتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے۔ پاس ورڈ ضـــــرور لگائیں، لیکـــــــن صرف واٹس ایپ، پیغامات، فیس بک اور دوسری اہم فائیلز پر ہی لگائیں۔ صرف کال کرنے والے آپشن کو کھلا چھوڑ دیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک دن اپنی یا اپنے کسی چاہنے والے کی زندگی بچا سکیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
★ جدید طبی مشورے ★

💥 کولسٹرول کی کہانی اب پرانی ہو گٸی ھے۔ جدید ریسرچ کے مطابق اس نام کی کوٸی چیز نہیں۔ نہ کوٸی اچھا کولسٹرول ہوتا ھے اور نہ کوٸی برا۔ یہ سب فارماسوٹیکل کمپنیوں کا کمال تھا۔ خوب بیوقوف بنایا دنیا کو اور اربوں کماٸے۔

آپ بھی ادرک پیاز لہسن اجواٸن اور قہوے پودینے جوشاندوں سے باہر نکلیں ۔ یہ ہلکی پھلکی بیماری کی صورت میں استعال ہوتے ہیں روزانہ صبح شام کھانے کیلٸے نہیں ہیں۔

بے دھڑک ہو کر روزانہ انڈا کھاٸیں اس سے ہارٹ اٹیک کا کوٸی تعلق نہیں۔ AFIC میں باٸی پاس کے مریضوں کو روزانہ 2 انڈے کھلاتے ہیں۔

اگر آپ کو بھوک لگتی ھے اور آپ آٹھ گھنٹے روزانہ سوتے ہیں اور اور آپ کی تھوڑی بہت physical ایکٹیویٹی ھے تو بیشک روزانہ پراٹھا کھاٸیں دیسی گھی کا شہد کے ساتھ۔ قوت بخش غذا کی بڑھاپے میں ضرورت ہوتی ہے اور ہم لوگ شلجم اور ڈبل روٹی کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں چکر آتے ہیں گھٹنے میں درد ہے بلڈ پریشر نیچے جا رہا ہے بلڈ پریشر اوپر جا رہا ہے۔

بھاٸی صاحب اپنے معمولات درست کریں۔ مٹن، بیف، مچھلی، دیسی مرغی ھفتے میں ایک دو دفعہ کھانے سے نہ گردے فیل ہوتے ہیں اور نہ گنٹھیا کا مرض ہوتا ھے اور نہ گاوُٹ کا۔

سبز پتے اور گاجر مولی سلاد کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا ورنہ بھینس بیچاری اتنی بھاری بھرکم نہ ہوتی۔

دودھ پیا کریں ڈاکٹروں پر مت جاٸیں صرف MBBS کرنے سے کوٸی افلاطون نہیں بن جاتا۔ کیلشیم یا فل کریم اور ہاف کریم کے چکر میں مت پڑیں۔ ایک گلاس دودھ روزانہ پیا کریں۔

یاد رکھیں انسان کا بچہ اور گینڈے کا بچہ بچپن میں صرف دودھ پی کر بڑا ہوتا ھے۔ پانی زیادہ پیا کریں ٹھنڈا یا گرم پانی مناسب نہیں۔ نارمل room temperature پانی استعمال کریں۔

موسمی پھل معدہ اور سکن کیلٸے مفید ہونے کے علاوہ بے شمار دماغی اور اعصابی امراض کا علاج ہیں۔ سرد موسم میں ڈراٸی فروٹ کا استعمال زیادہ کریں۔ ریٹاٸرڈ پینشنر مونگ پھلی کو بھی ڈراٸی فروٹ سمجھ سکتے ہیں۔ عارضہ قلب کیلٸے مفید چیز ھے۔ انجیر تازہ یا خشک دونوں صورت میں جادو کا اثر رکھتی ھے۔

کالی مرچ، ہلدی کلونجی، دارچینی، سونف اور خشک دھنیا بہترین اینٹی باوٹک ہیں۔
۔
مصنوعی شکر (artificial sugar) ہرگز استعمال نہ کریں۔

شہد کے استعمال سے شوگر نہیں بڑھتی آپ آزما کر دیکھ لیں۔ اپنی شوگر چیک کریں پھر شہد کا ایک چمچ پانی کے گلاس میں حل کر کے کھاٸیں اب پھر شوگر چیک کریں آپ حیران ہو جاٸینگے۔ اور اگر تھوڑی بہت شوگر کی شکایت ہو بھی تو مناسب ورزش اور کھانے میں احتیاط سے کنٹرول میں رہتی ھے۔

باقی کھجور آم یا انگور کھانے سے آج تک کوٸی شوگر کا مریض مرتے نہیں دیکھا۔

باقی وہم کا کوٸی علاج نہیں۔
★صدقہ دیا کریں۔
★ بیوی کے علاوہ ہر بلا سے اپنے آپ کو دور رکھیں !!
★ اللہ کی عبادت نماز، روزہ، ڈکر و اذکار خوب دلجمعی سے کریں اور تندرست رہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
*آپ خود کو دیکھیں کہ کیسے لوگوں کو فالو کر رہے ہیں، کن کی کمپنی میں رہ رہے ہیں کیونکہ نسبتوں سے بڑا فرق پڑتا ہے۔*

*(جیسے گندم میں کنکر ہو تو وہ کنکر گندم کے بھاؤ ہی بکتا ہے)*

*جیسے ایک اینٹ مسجد میں لگائیں اور ایک اینٹ بیت الخلاء میں ۔۔۔۔۔۔ مسجد والی اینٹ پر جوتوں کے ساتھ کوئی آ نہیں سکتا اور بیت الخلاء والی اینٹ پر بغیر جوتوں کے کوئی جاتا ہی نہیں۔*

*دونوں کے رتبے میں فرق کیوں پڑا؟ اینٹیں ایک جیسی تھیں بس ان کی نسبتوں نے ان کو اعلیٰ و ادنی بنا دیا۔*

*فرق صرف یہ تھا کہ دونوں کی نسبتیں الگ الگ تھیں تو آپ بھی اپنی نسبت ایسوں سے جوڑیں کہ کل کو آپ فخر کر سکیں۔*

*نسبت سے یقینا بہت فرق پڑتا ہے۔*

🌹🌹🌴🌹🌹


یہ دنیا آپکی ریسرچ کی محتاج ہے!
اس لیے زندگی میں نئے رنگ ضرور ڈھونڈیں!
ہر دن کچھ نیا سیکھیں ،نیا دیکھیں نیا ڈھونڈیں، نئی سوچ کا نیا زاویہ۔۔۔۔۔۔نیا دن تبھی ہو سکتا ہے جب اس دن میں کچھ نیا ہو!

تو دنیا چاہے سائنس کی ہو یا سپورٹس کی، آرٹس کی ہو یا میوزک کی، اپنی آنکھوں پہ قرآن کا چشمہ لگا کے سب رنگوں کی دنیا دیکھیں اور پرکھیں۔۔

یہ آپکو اللہ کے اور قریب کرے گا!
آپکے سوال آپکو قرآن سے جوڑیں گے!
اور قرآن نے انہی لوگوں کی تو ڈیمانڈ کی ہے اور تعریف کی ہے
کہ لعلکم تذکرون💓 سے لعلکم تعقلون💓
نصیحت سے عقل کا سفر اِسی راستے سے ہو گا!

*جمعہ مبارک___________*

🌹🌹🌴🌹🌹