ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 وٹامن ڈی 🔷

جسم میں وٹامن D کی پیداوار بڑھانے کے لیے 6 غذائی ہدایات۔۔۔

وٹامن D ایک غذائی عنصر ہے جو صحت مند ہڈیاں بنانے اور انھیں برقرار رکھنے کے لیے جسم کو مطلوب ہوتا ہے۔ اس لیے کہ انسانی جسم صرف وٹامن ڈی کی موجودگی میں ہی کیلشیئم (ہڈی کا مرکزی جزو) کو جذب کر سکتا ہے۔

اسی طرح وٹامن ڈی جسم کے خلیوں میں بہت سے دیگر کاموں کو منظم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کی اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی فلیمیٹری اور اعصاب کی حفاظت سے متعلق خصوصیات انسان کے مدافعتی نظام کی صحت، پٹھوں کی فعالیت اور دماغی خلیوں کی سرگرمی کو مضبوط بناتی ہیں۔

بھارتی اخبار "انڈیا ٹائمز" کے مطابق انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح بہتر بنانے کے لیے درج ذیل غذائی ہدایات پر عمل کیا جا سکتا ہے:

1. سمندری غذائیں
رپورٹوں کے مطابق صرف 100 سولمن مچھلی وٹامن ڈی کی 386 اکائیاں فراہم کر سکتی ہے۔

2. کھمبی
کھمبی (مشروم) کو پروٹین سے بھرپور شمار کیا جاتا ہے تاہم تحقیقی مطالعوں سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ وٹامن ڈی کی سطح دوبارہ حاصل کرنے میں بھی مفید ہو سکتی ہے۔

3. دودھ کی مصنوعات
گائے کا دودھ اور اس کے متبادل جیسے سویا دودھ اور بادام کا دودھ یہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح بڑھانے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

4. انڈے کی سفیدی
تحقیقی مطالعوں کے مطابق گھاس پر پلنے والی مرغی کے انڈے کی سفیدی وٹامن ڈی کی اچھی مقدار فراہم کر سکتی ہے۔

5. فوڈ سپلیمنٹس
وٹامن ڈی کی کمی کا شکار افراد فوڈ سپلیمنٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لینا چاہیے۔

6. دھوپ
یقینا دھوپ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے زیادہ روایتی ذریعہ ہے۔ روزانہ 10 سے 15 منٹ دھوپ میں رہنا جسم میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی پیدا کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4607
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹوائلٹ میں فون لے جانے کی عادت 🔷

ٹوائلٹ میں فون لے جانے کی عادت کے اثرات دنگ کر دیں گے۔۔۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر موجود عہد میں متعدد افراد ٹوائلٹ میں اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔

ویسے تو یہ عادت بے ضرر محسوس ہوتی ہے مگر اس سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے کا خیال ہی اچھا نہیں مگر پھر بھی متعدد افراد ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فون لے جانے والے افراد ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں جو کہ قابل تشویش ہے۔

اس عادت کے نقصانات درج ذیل ہیں۔۔۔
موبائل پر جراثیم موجود ہوسکتے ہیں،
ٹوائلٹ سے نکلنے کے بعد بھی موبائل فون میں جراثیم موجود رہتے ہیں جو گھر یا دفتر میں موجود دیگر افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔

جب آپ فون کو کسی جگہ رکھتے ہیں یا کوئی دوسرا فرد اسے اٹھاتا ہے تو جراثیم ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس سے مختلف امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

🔹 پیشاب کی نالی کی سوزش
فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے سے اس پر متعدد جراثیم پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ وہاں جگہ جگہ جراثیم پھیلے ہوتے ہیں۔

اس سے ہیضے، آنتوں کے امراض اور پیشاب کی نالی کی سوزش سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے سے گریز کریں۔

🔹 قبض کا سامنا ہو سکتا ہے
ٹوائلٹ میں موبائل فون کا استعمال قبض کا شکار بنا سکتا ہے کیونکہ اس عادت سے جسم کو زیادہ وقت تک ٹوائلٹ میں رہنے کی عادت ہو جاتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے ہماری توجہ فون پر مرکوز رہتی ہے جس سے جسم کے اندر آنتوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور قبض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

🔹 تناؤ بڑھتا ہے
ٹوائلٹ میں فون لے جانے سے دماغ کو مسلسل مصروف رہنا پڑتا ہے۔

ان ڈیوائسز میں مختلف ویڈیوز اور تفصیلات تک رسائی سے تناؤ بڑھتا ہے کیونکہ دماغ مسلسل متحرک رہتا ہے۔

🔹 بواسیر کا خطرہ بڑھتا ہے
ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے بواسیر جیسے مرض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت بیٹھے رہنے سے جسم کے زیریں حصے پر دباؤ بڑھتا ہے اور یہ دباؤ بواسیر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
😂 ایک بیوی والے بیچارے 😂

ابن سینا کہتے ہیں کہ جس کی ایک ہی بیوی ہو، وہ جوانی میں بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اسے ہڈیوں، کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کی مایوسی بڑھ جاتی ہے، محنت کم ہو جاتی ہے، ہنسی اڑ جاتی ہے اور وہ شکوے اور شکایات کا گڑھ بن جاتا ہے یعنی ہر وقت شکوے شکایات ہی کرتا نظر آئے گا۔

قاضی ابو مسعود کہتے ہیں کہ جس کی ایک بیوی ہو، اس کے لیے لوگوں کے مابین فیصلے کرنا جائز نہیں یعنی اس کا قاضی بننا درست نہیں (کہ ہر وقت غصے کی حالت میں ہو گا اور غصے میں فیصلہ جائز نہیں)

ابن خلدون کہتے ہیں کہ میں نے پچھلی قوموں کی ہلاکت پر غور و فکر کیا تو میں نے دیکھا کہ وہ ایک ہی بیوی پر قناعت کرنے والے تھے۔

ابن میسار کہتے ہیں کہ اس شخص کی عبادت اچھی نہیں ہو سکتی کہ جس کی بیوی ایک ہو۔

عباسی خلیفہ مامون الرشید سے کہا گیا کہ بصرہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے۔ تو مامون الرشید نے کہا کہ وہ مرد نہیں ہیں۔ مرد تو وہ ہیں کہ جن کی بیویاں ہوں۔ اور یہ فطرت اور سنت دونوں کے خلاف چل رہے ہیں۔

ابن یونس سے کہا گیا کہ یہود و نصاری نے تعدد ازواج یعنی ایک سے زائد بیویاں رکھنا کیوں چھوڑ دیا
انہوں نے جواب دیا، اس لیے کہ اللہ عزوجل ذلت اور مسکنت کو ان کا مقدر بنانا چاہتا تھا۔

ابو معروف کرخی سے سوال ہوا کہ آپ کی ان کے بارے کیا رائے ہے جو اپنے آپ کو زاہد سمجھتے ہیں لیکن ایک بیوی رکھنے کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زاہد نہیں بلکہ مجنون ہیں۔

ابن فیاض سے ایسے لوگوں کے بارے سوال ہوا کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ وہ مردہ ہیں، بس کھاتے پیتے اور سانس لیتے ہیں۔

والی کرک ابن اسحاق نے پورے شہر میں مال تقسیم کیا لیکن ایک بیوی والوں کو کچھ نہ دیا۔ جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو کہا کہ اللہ عزوجل نے سفہاء یعنی ذہنی نابالغوں کو مال دینے سے منع کیا ہے [کہ وہ اسے ضائع کر دیتے ہیں]

ابن عطاء اللہ نے ایک بیوی رکھنے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو بڑا کیسے سمجھ لیں کہ جنہوں نے اپنے بڑوں کی سنت کو چھوڑ دیا یعنی صحابہ کی سنت کو۔

حصری کہتے ہیں کہ جب اللہ نے شادی کا حکم دیا تو دو سے شروع کیا اور کہا کہ دو دو، تین تین اور چار چار سے شادیاں کرو۔ اور ایک کی اجازت ان کو دی جو خوف میں مبتلا ہوں۔۔۔

تقی الدین مزنی سمرقند کے فقیہ بنے تو ان کو بتلایا گیا کہ یہاں کچھ لوگ ایک بیوی کے قائل ہیں۔ تو انہوں نے کہا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟ پھر اہل شہر کو وعظ کیا تو اگلے چاند سے پہلے تین ہزار شادیاں ہوئیں اور شہر میں کوئی کنواری، مطلقہ اور بیوہ نہ رہی۔۔۔

عبدالوحید ٨ ٨ تلہ گنگ

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4639
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیچارے مرد 🔷

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اُس کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں

شرف میں بڑھ کر ثریا سے مشت خاک اسکی
کہ ہر شرف ہے اسی درج کا درمکنوں!

مکالمات افلاطوں نہ لکھ سکی لیکن!
اسی کے شعلے سے ٹوٹا شرار افلاطوں

عورت تصویر کائنات کا رنگ ہے، عورت دنیا کی خوبصورتی ہے، عورت زمین کا دل ہے، عورت مرکز ثقل ہے، عورت محبت ہے، عورت ماں ہے، عورت بیوی ہے، عورت ایک رات، عورت ایک مصور ہے، عورت جب سامنے آتی ہے تو دنیا کی ساری خوبصورتیاں پیچھے ہٹتی چلی جاتی ہیں حتی کہ نگاہوں سے اوجھل ہو جاتی ہیں اور نظروں کے سامنے صرف عورت ہی عورت باقی رہ جاتی ہے۔

عورت جب سامنے آ جاتی ہے تو ارد گرد کی ساری خوبصورتیاں اس کے جسم میں سمٹ آتی ہیں اور اپنے آپ کو اس جسم میں کھو دیتی ہیں اور ختم کر دیتی ہیں، ایسا تب ہوتا ہے جب ایک عورت، عورت بن کر معاشرہ میں اپنی زندگی بسر کرے، عورت جب حکم چلانے لگے، مردوں کی تذلیل کرے، کوٹھوں پر ناچ گانے کرے، محلات میں گھنگھرو پہن کر شراب نوشی کرے، والدین کی عزت کا جنازہ نکالے۔۔۔ تو اُسے عورت کہلوانے کا حق نہیں بنتا۔

سابق فوجی صدر کے دور میں عورتوں کے حقوق کے لیے بہت کام کیا گیا، اسی دور میں ''حقوق نسواں بل'' بھی پاس ہوا جسے پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین، سول سوسائٹی ہر طبقہ کے افراد کی طرف سے سراہا گیا، جو لوگ آج اس بل کی مخالفت میں بات کرتے ہیں کل تک اس کے حامی تھے۔ہمارے کچھ سیاستدان تو بیویوں کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس کی حمایت کرتے رہے، اندرون خانہ سب اس بل کے خلاف تھے، مگر کیا کریں ''ہوم منسٹری'' کی بات تو ماننا پڑتی ہے۔ چلو رات گئی بات گئی۔

بات چل نکلی عورتوں کے حقوق کی تو کیا مرد بیچاروں کی معاشرہ میں کوئی عزت و ناموس ہی نہیں ہے؟ اُف کتنی زیادتی ہے۔

گزشتہ دن ایک دوست نے موبائل میسج بھیجا جو بڑا دلچسپ تھا کہ ایک گھر میں روزانہ شام کے بعد کبھی شوہر تو کبھی بیوی کے ہنسنے کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، ایک دن محلہ کے کسی شریف نے شوہر نایاب سے آخر پوچھ ہی لیا ہے کہ میاں! کیا ماجرا ہے، تمہارے گھر میں روزانہ ہنسی کا مقابلہ کیونکر ہوتا ہے؟
خوش اخلاق شوہر نے جواب دیا کہ جب بھی وہ رات کو دیر سے واپس آتا ہے بیوی اپنا جوتا اُس پر اچھالتی ہے، اگر درست نشانے پر لگے تو وہ ہنستی ہے اور اگر نشانہ اٹک جائے تو ظاہر ہے میری ہنسی نکل جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک شوہر کی فریادی پڑھنے کو ملی، سربیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کا نام DOSAN تھا، نے دعویٰ کیا کہ وہ دنیا کا واحد انسان ہے جسے بیوی صبح صبح ''بلے'' سے پٹائی کرکے اُس کا سواگت کرتی ہے۔ سربیا، بلقان ریاستوں میں مردوں کے حوالے سے عمومی تاثر یہی ہے کہ وہ گھر پر رہ کر مفت کی روٹیاں توڑتے ہیں اور ان کی بیویاں ملازمت کر کے گھر کا خرچ چلاتی ہیں۔ سارا دن گھر پر رہنے اور اپنی بیوی کے پیسوں پر گزارا کرنے والے مردوں کو بلقان اور سربیا میں ''ماچو'' جبکہ پاکستان میں ''ٹکریل ' کہا جاتا ہے۔

صرف یہی نہیں اگر بیوی کو اپنا شوہر پسند نہ ہو، اچھا نہ لگے، یا پھر خاندانی تناؤ پیدا ہو جائے، بیوی کی ماں کو اپنا داماد کھٹکنے لگے تو پھر عدالت میں تنسیخ نکاح اورخلع جیسے کیسز دائر کر دیے جاتے ہیں، اور وکیل صاحب عورت کے کیس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شوہر نامدار کو کم عقل، پاگل، اپاہج، کند ذہن، شرابی، نشئی، آوارہ، جھگڑالو، بدصورت، مارپیٹ کرنے والاجیسے القابات سے نواز دیتا ہے، کئی بار لو میرج کرنے والی مستورات اپنے بیانات کی ہیر پھیر میں مردوں کو تگنی کی ناچ نچاتی ہیں۔

اگر کوئی شوہر بدقسمتی سے اپنی بیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کر بیٹھے تو معاشرہ میں اُسے ذلیل و خوار کردیا جاتا ہے، الٹا بیوی جوابی دعویٰ دائر کر دیتی ہے، چاہے شوہر سچ اور حق پر ہی کیوں نہ ہو حقوق نسواں کی زد میں آکر مار کھاجاتا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ دنوں ایک واقعہ پیش آیا کہ ایک بیوی نے اپنے آشنا سے ملکر اپنے شوہر کو خودکش حملہ آور بنا ڈالا۔ مسقط سے آنے والے اس شخص سے جان چھڑانے کیلئے اس کی بیوی نے اپنی تئیں فول پروف منصوبہ بنایا تھا لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس کا بچارا شوہر تین سال دیار غیر میں اپنی بیوی و گھر والوں کے سنہرے مستقبل کیلئے دن رات محنت و مشقت میں مصروف تھا لیکن اسے ناپسند کرنے والی بیوی نے قانونی راستے سے علیحدگی کے بجائے انتہائی افسوسناک رویہ اختیار کر کے پوری دنیا میں پاکستانی معاشرے کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا اور باوفا عورت کے مشرقی تصور کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے 62 سالہ محبوب کا دل نکالنے کے بعد کانٹے اور چھری سے کھا لیا۔جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں اس شخص کو کیپ ٹان سے گرفتار کیا گیا۔ خبر کے مطابق حاسد عاشق نے اپنے انتقام کی آگ میں اپنے رقیب کو مارنے کے باوجود اس کا دل نکال کر چبا ڈالا۔

اسی طرح کی ایک خبر اور بھی نظروں سے گزری کہ سوئس خاتون معذور شوہر کو سیر و تفریح کے بہانے بھارت چھوڑ آئی جہاں ناکافی سہولیات کی بنا پر شوہر کی مو ت ہو گئی۔ عدالت نے خاتون کو بیگم گردی دکھانے پر چار سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔

کہاوت ہے کہ ایک شخص پادری کے پاس گیا اور اعتراف گناہ والے ڈبے کے پاس بیٹھ کر بولا، پادری صاحب! میری بیوی مجھے زہر دینا چاہتی ہے بتائیں کیا کروں؟ وہ بولے میں آپ کی بیوی سے بات کرتا ہوں کل آنا۔ اگلے دن وہ گئے اور بولے کیا حکم ہے پادری صاحب؟۔ پادری صاحب نے فرمایا کہ کل میں نے دو گھنٹے آپ کی بیوی سے بات کی ہے، بہتر ہے کہ آپ زہر ہی کھا لیں۔

بچپن سے ایک کہانی سننے آ رہے ہیں جس میں ماں اور بیٹے کے ساتھ اس کی محبوبہ کا تذکرہ تھا کہ محبوبہ نے اپنے عاشق کو کہا کہ اگر تم مجھ سے دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتے ہو تو جا اپنا ماں کا دل نکال کر لے آ۔ وہ یہ سن کر اپنی ماں کے پاس آتا ہے، اسے قتل کرتا ہے اور اس کا دل چیر کر اپنی محبوبہ کے پاس لے جاتا ہے کہ راستے میں ٹھوکر لگنے سے وہ گر جاتا ہے، ماں کا دل اس کے گرنے پر تڑپ اٹھتا ہے کہ ''بیٹا تمہیں چوٹ تو نہیں آئی'' بیٹا اسے سنی ان سنی کر کے اپنی محبوبہ کے پاس لے جاتا ہے، محبوبہ یہ دیکھ کر بولتی ہے کہ جو اپنی ماں کا نہ ہوا، وہ میرا کیا ہوگا ؟؟؟؟

جب خواتین پر تشدد کے واقعات کے حوالے سے رپورٹس دیکھتے ہیں تو مرد ''ظالم سماج'' کے طور پر سامنے آتا ہے، جو اپنی جسمانی برتری کی وجہ سے خواتین پر جبر کا مرتکب ٹھہرتا ہے، لیکن کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جو خواتین کی جانب سے مرد حضرات کی زندگیاں ''اجیرن'' کرنے کی مرتکب قرار پائی ہیں۔
خاص کر جن حضرات نے دو یا دو سے زائد شادیاں رچائی ہوئی ہیں ان کے بارے میں مشہور مقولہ ہے:
کامیاب شخص کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور بربادی کے پیچھے دو دو عورتوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

پاکستان میں آبادی سے متعلق قومی ادارے انسٹی ٹیویٹ آف پاپولیشن سٹیڈیز کے ایک سرکاری سروے کے مطابق پاکستان میں 43 فیصد خواتین اور ایک تہائی مرد یہ سمجھتے ہیں کہ شوہر اپنی بیوی کی پٹائی کر سکتے ہیں جبکہ 50 فیصد شہری خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ شوہر کی پٹائی کرنا جائز ہے۔

اگر جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ دماغی تشدد شامل کیا جائے تو مرد عورتوں سے زیادہ ''مظلوم'' ٹھہریں گے، بیوی کی لڑائی، ساس سے جھگڑا، پڑوسن کو گالیاں، نندوں سے جھگڑا، جہاں کہیں بیوی ''پنگا'' لیتی ہے، قربانی کا بکرا بیچارے ''شوہر'' بن جاتے ہیں، اور اگر کوئی لڑکی ''حقوق نسواں'' کے نام پر گھر سے بھاگ کر شادی کرلے تو معاشرے کے طعنے اور رشتہ داروں کے طنز بھی مردوں کو ہی سہنے پڑتے ہیں۔
اپنی زندگی کی خوشیاں بیٹی کی جھولی میں ڈالنے والے باپ پر کیا گزرتی ہوگی جب اُس کی لاڈلی بھاگ کر ''کورٹ میرج'' کا ڈھونگ رچاتی ہے، زندگی میں پیار محبت جائز ہے، کرنا چاہیے، لو میرج بھی ہو مگر ''لو میرج'' کو اگر '' ارینج '' کر دیا جائے، والدین سے بات کرلی جائے تو ایسے رشتوں کے بننے پر خوشیاں بڑھ جاتی ہیں۔
البتہ ہمارے معاشرہ میں والدین بھی روایتی رسم و رواج کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی اولاد کی خواہشات کو دفن کرتے ہوئے اپنی پسند اور زمانے کی مجبوریوں کا رونا روتے ہیں، اور پھر جب نالائق اولاد کوئی قدم اٹھائے تو ''دوشی''۔
بہتر ہے مرض کے پھیلنے سے پہلے ہی اُس کا علاج کر دیا جائے تاکہ بعد میں ''کینسر جیسی لاعلاج مرض'' نہ بن جائے۔

اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

✍ واجد نواز

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 لالچی بوڑھا اور ہارون الرشید 🔷

کہتے ہیں کہ ہارون الرشید نے اپنے وزراء اور ساتھ بیٹھنے والوں سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایسے شخص سے ملاقات کروں جو صحبت رسول اللہ ﷺ سے مشرف ہوا ہو اور رسول اللہ سے کوئی حدیث سنی ہو تاکہ بلا واسطہ وہ رسول اللہ کی حدیث نقل کرے۔ (چونکہ ہارون الرشید کی خلافت ایک سو ستر ہجری میں قائم ہوئی اور اس طولانی عرصے میں زمانہ پیغمبر ﷺ سے کوئی باقی نہ تھا اگر باقی تھا بھی تو نا معلوم تھا)

ہارون کے نوکروں نے اطراف و اکناف میں ایسے شخص کی تلاش شروع کر دی لیکن انہیں کوئی شخص نہ مل سکا سوائے ایک بوڑھے کے جس کے تمام حواس کمزور ہو چکے تھے اور سوائے جسم اور ایک مشت ہڈیوں کے کچھ باقی نہ بچا تھا۔
اسے ایک ٹوکری میں رکھ کر نہایت حفاظت اور احتیاط کے ساتھ ہارون کے سامنے دربار میں لایا گیا۔

ہارون بہت خوش ہوا کہ اس کا مقصد پورا ہوا کہ ایسے شخص کو دیکھ لیا جس نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی اور ان کی گفتگو سنی ہے۔

ہارون نے کہا: اے ضعیف! کیا تو نے خود پیغمبر اکرم کو دیکھا ہے؟

عرض کیا: جی ہاں۔

ہارون نے کہا: تو نے کب رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا؟ عرض کیا: میرا بچپن تھا کہ ایک دن میرے باپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور
خدمت رسول اللہ میں لے گئے اور اس کے بعد میں خدمت رسول اللہ ﷺ میں نہ گیا
یہاں تک کہ پیغمبر اسلام ﷺ رحلت فرما گئے۔

ہارون نے کہا: بیان کرو اگر اس دن رسول اللہ ﷺ سے تم نے کوئی حدیث سنی تھی۔ عرض کیا: ہاں اس دن رسول اکرم ﷺ سے میں نے سنا کہ آپ نے فرمایا:

*يشيب ابن آدم و تشب معه خصلتان:* *الحرص و طول الامل*.
یعنی انسان بوڑھا ہوتا ہے اور جتنا بزرگی کے نزدیک پہنچتا ہے دو صفتیں اس میں جوان ہوتی ہیں ایک حرص اور دوسری لمبی آرزوئیں۔

ہارون بہت خوش ہوا کہ اس نے حدیث رسول فقط ایک واسطے کے ذریعے سنی۔ اس نے حکم دیا کہ ایک تھیلی دینار کی اسے انعام کے طور پر دی جائے اور حکم دیا کہ اسے واپس گھر پہنچایا جائے۔

جب نوکروں نے چاہا کہ اسے باہر لے جائیں، تو اس بوڑھے نے اپنی کمزور آواز کو بلند کیا کہ مجھے واپس دربار میں ہارون کے پاس لے چلو مجھے ہارون سے ایک بات پوچھنی ہے پھر اس کے بعد مجھے باہر لے جانا۔

زنبیل کو اٹھانے والے دوبارہ اس بوڑھے کو ہارون کے پاس لے آئے۔

ہارون نے پوچھا: کیا بات ہے؟ بوڑھے نے عرض کیا: اے بادشاہ! یہ فرمائیے کہ یہ انعام صرف اس سال کے لئے ہے یا ہر سال عنایت فرمائیں گے؟

ہارون الرشید بہت ہنسا اور از روئے تعجب کہا:

صدق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يشيب ابن آدم و تشب معه خصلتان: الحرص و طول الامل. یعنی رسول خدا نے سچ فرمایا ہے کہ انسان جتنا بڑھاپے کے نزدیک جاتا ہے دو چیزیں اس میں جوان ہوتی ہیں: حرص اور لمبی امیدیں۔

اس ضعیف میں جان نہیں اور میں گمان بھی نہیں رکھتا کہ آئندہ سال یہ زندہ رہے گا لیکن پھر بھی کہتا ہے کہ یہ عطا اس سال کے ساتھ مخصوص ہے یا ہر سال ہوتی رہے گی۔

زیادتی مال کی حرص اور لمبی امیدوں نے اسے یہاں تک پہنچا دیا ہے لیکن پھر بھی اپنی عمر کی پیش بینی کرتا ہے اور دوسروں کے عطیات کی تلاش میں ہے۔

📚 عبرت انگیز واقعات صفحہ 11۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💔 محبت کی وجہ سے ڈپریشن 💔

آج کل ہم میں سے زیادہ لوگ پریشان، ڈیپریس اور ذہنی اذیت کا شکار انسانی تعلقات کی وجہ سے ہیں۔

جب کوئی انسان انکی زندگیوں میں آتا ہے تو اس کا رویہ، لہجہ، انداز، برتاؤ سب مثالی اور محبت بھرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان اس سے جذباتی لگاؤ اور دلی وابستگی قائم کر لیتا ہے لیکن اس انسان کا یہ مثالی رویہ مختصر عرصے کیلئے ہی چلتا ہے۔ دیر تک یا ہمیشہ کیلئے یہ سب وہاں چل سکتا ہے جہاں کوئی انسان اپنی اصل شخصیت کی بنیاد پر تعلق بنائے، آرٹیفیشل توجہ اور جعلی میٹھے رویے کی بنیاد پر نہیں۔ اگر لوگ شروع میں خود کو ویسے ہی دکھائیں جیسے وہ ہیں تو بہت سے لوگ ایسے تعلقات بنانے سے گریز کریں اور ان سب مسائل کا سامنا کرنے سے بچ سکیں۔

ڈیپریشن ایک حقیقت ہے۔ ایک نہایت خوفناک حقیقت، یہ انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے، یہ وہ آسیب ہے جو زندہ انسانوں کے سینوں میں ہاتھ ڈال کر دلوں کو کچل ڈالتا ہے، اس دنیا کے خوفناک ترین لوگ وہ لوگ ہیں جو اپنی آنکھوں کے سامنے کسی کو اپنی وجہ سے مرتا ہوا، رُلتا ہوا، سسکتا ہوا، چیخیں مار کے روتا ہوا، بلکتا ہوا اور بالآخر مر جاتا ہوا دیکھتے ہیں اور ان کے دل ٹس سے مس نہیں ہوتے!
یہ ایسے بے رحم، بے حس اور مکار لوگ ہوتے ہیں کہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ہماری ذرا سی توجہ اس انسان کو ٹھیک کر سکتی ہے، یہ اپنی زندگی کی طرف لوٹ سکتا ہے لیکن ان کی گھٹیا انا ان کے آڑے آ جاتی ہے! وہ انسان کے درد کو جانتے ہوئے بھی ان جانا کر دیتے ہیں اور ایک جیتا جاگتا انسان مٹی ہو جاتا ہے۔

اس میں زیادہ قصور ان مظلوم و معصوم لوگوں کا اپنا بھی ہوتا ہے! یہ ایسے خبیث لوگوں کی انا کو رو رو کر، اپنی حالت خراب کر کے پانی دے رہے ہوتے ہیں! خوراک فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔

مجھ سے جب بھی کسی نے رابطہ کیا کہ ہم محبت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں تو میں مختصر دو باتیں کہتا ہوں۔۔۔
چار سے چھ ماہ کیلئے خود کو حد سے زیادہ مصروف کر لیں۔
آگے بڑھنے کیلئے کسی کو بھول جانا پہلی شرط ہے اور کسی کو بھولنے کیلئے اس سے جڑی یادیں اور مواد دفن کرنا لازم ہے۔ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔ یقین کریں کہ آپ اس شخص کو ہر جگہ سے بلاک کرنے کے بعد سارا مواد ڈیلیٹ کریں اور پھر خود کو اچھی طرح مصروف کر لیں۔

آپ بہت انمول ہیں خود کو سستا اور بے مول مت کریں۔ آپ ایک مکمل انسان ہیں خود میں خامیاں تلاش کرنے کی کوشش مت کریں وہ بھی اس انسان کی وجہ سے جو خود ایک سستا شخص تھا۔ اگر آپ کسی کے ساتھ وفادار اور سنجیدہ تھے لیکن وہ آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کمی آپ میں نہیں بلکہ جانے والے میں تھی اور وہ آپ کو ڈیزور نہیں کرتا تھا۔ آپ اپنے جیسے کسی شخص کو ڈیزور کرتے ہیں جو پھر کسی موڑ پر آپ کو مل جائے گا۔ یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں اور آپ صرف اپنے خواب اور مقاصد پر توجہ دیں۔۔

اپنی زندگی کے اندھیروں میں بھی اتنی گنجائش ضرور رکھیں کہ کوئی چراغ اگر روشنی بکھیرنا چاہے تو راستہ تنگ نہ ہو۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

💝 عشق کی خوشبو
http://t.me/islamwitheman/1392

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=296016345815506&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 حقیقت محبت
https://t.me/islamwitheman/5260

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=107899891293820&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 لنگڑی محبت
https://t.me/islamwitheman/2127

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=115465440537265&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 محبت کے ساتھی
https://t.me/islamwitheman/2205

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=269959938421147&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 اندھی محبت
https://t.me/islamwitheman/2222

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=113534394063703&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 عشق کیا ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2303

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=298483945568746&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 شوہر کی محبت
https://t.me/islamwitheman/2388

💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا
http://t.me/islamwitheman/2582

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=332844428799364&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 اصولِ عِشق
https://t.me/islamwitheman/2832

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=279248670825607&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 مرد کی محبت
https://t.me/islamwitheman/2834

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=312779197472554&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💔 محبت کی وجہ سے ڈپریشن
https://t.me/islamwitheman/5356
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 دین شناسی 🌸

اسلام کی بنیاد دو چیزوں پر ہے۔

1۔ اصول دین (دین کی جڑیں)
2۔ فروع دین (دین کی شاخیں)

اصول دین پر اعتقاد رکھنا اور فروع دین پر عمل پیرا ہونا واجب ہے۔

🌹 اصول دین
اصول دین یعنی دین کی جڑیں پانچ ہیں جن پر عقیدہ رکھنا اور ایمان لانا ضروری ہے۔ اصول دین کا عرفان و اعتقاد عقل اور دلیل و برہان پر مبنی ہے لہذا ہر شخص پر واجب ہے کہ اپنے اپنے علم کے مطابق دلائل سے ان پر اعتقاد رکھے۔

1۔ توحید
اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ وہ موجود اور حاضر و ناظر ہے اور وہی معبود برحق اور رازق مطلق ہے۔

2۔ عدل
اللہ عادل ہے وہ انصاف کرتا ہے۔ وہ ظالم نہیں ہے کیونکہ ظلم مذموم اور قبیح صفت ہے اور خدائے بزرگ و برتر ہر قبیح فعل سے منزہ ہے۔

3۔ نبوت
اللہ تعالٰی نے انسانوں کی ھدایت و رہنمائی کے لیے انبیاء اور رسول بھیجے۔ پہلے حضرت آدم علیہ السلام اور آخری نبی
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں یہی ہمارے نبی ہیں اور ان پر اللہ تعالٰی نے کتاب قرآن مجید نازل کی۔ یہ سب انبیاء اول عمر سے اخر تک ہر قسم کے گناہ اور شرک و معصیت سے بری اور پاک ہیں۔ ہمارے نبی سب نبیوں اور رسولوں سے افضل ہیں اور سلسلہ نبوت ان پر ختم ہے۔ لہذا ان کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں ائے گا اگر کوئی نبی یا رسول ہونے کا دعوٰی کرے وہ کاذب و مفتری ہے۔

4۔ امامت
خداوندمتعال نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بندوں کو یونہی نہیں چھوڑ دیا کہ وہ جو چاہیں کریں بلکہ خدا نے اپنے لطف سے نبی (ص) کے بعد ایسے امام قرار دیئے جو دین و دنیا کے امور میں ہمارے رہبر ہیں جو بارہ خلفاء یعنی نائب ہیں۔ جن کو خود حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بحکم خدا مقرر کیا ہے۔ یہ اول عمر سے اخر عمر تک ہر قسم کے گناہوں سے پاک ہیں۔ یہ طاہر و مطہر اور معصوم ہیں۔ ان کا ماننا اور یکے بعد دیگرے ان کو نائب اور خلیفہ رسول سمجھنا اور ان کی معرفت حاصل کرنا ہر ایک مؤمن مسلمان پر فرض ہے اور ان کی فرمانبرداری فرض عین اور اخرت میں نجات کا موجب ہے۔ ان کے نام حسب ذیل ہیں۔۔۔

پہلے امام حضرت علی علیہ السلام
دوسرے امام حضرت حسن علیہ السلام
تیسرے امام حضرت حسین علیہ السلام
چوتھے امام حضرت زین العابدین علیہ السلام
پانچویں امام حضرت محمد باقر علیہ السلام
چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام
ساتویں امام حضرت موسی کاظم علیہ السلام
آٹھویں امام حضرت علی رضا علیہ السلام
نویں امام علی نقی علیہ السلام
دسویں امام محمد تقی علیہ السلام
گیارہویں امام حسن عسکری علیہ السّلام
بارہویں امام محمد مھدی علیہ السلام

5۔ قیامت
ایک دن ایسا آئے گا کہ ساری دنیا فنا ہو جائے گی اس دن کا نام قیامت ہے اس کے بعد تمام انسانوں کو دوبارہ اٹھایا جائے گا اس دن کو حشر کا دن کہتے ہیں اور پھر ان سے حساب کتاب لیا جائے گا گناہگاروں کو جہنم میں اور نیکو کاروں کو جنت میں بھیجا جائے گا۔ کافر و مشرک ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور مومن جنت میں۔
انبیاء اور آئمہ علیھم السلام اور صلحاء کی شفاعت برحق ہے۔
مرنے کے بعد قبر میں زندہ ہونا، منکر و نکیر کا سوال کرنا اور عذاب قبر و فشار قبر برحق ہے۔
قیامت کے دن اسی بدن و روح کے ساتھ زندہ ہونا اور اسی بدن و روح کی جزا و سزا، ثواب و عذاب کا ہونا برحق ہے۔ اور اس کا انکار کفر ہے۔
حساب و کتاب، صراط و میزان اعمال اور وجود بہشت، حور و قصور اور وجود جہنم اور اس کا عذاب اور اعضاء کا گواہی دینا برحق ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 معجزات جسمِ اقدس رسولؐ 🌹

رسول اکرم محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسمِ اقدس کے چوبیس معجزات۔۔۔

1. یہ کہ جب آپ دھوپ میں کھڑے ہوتے یا راستہ چلتے تو جسم اقدس کا سایہ نہ ہوتا.

2. جو شخص آنحضرت ص کے ساتھ چلتا وہ کتنا ہی لمبا ہوتا لیکن حضرت کا سر اور گردن اس سے زیادہ بلند دکھائی دیتی.

3۔ یہ کہ ابر ہمیشہ دھوپ میں آپ کر سر اقدس پر سایہ فگن رہتا تھا.اور آپ کے ساتھ چلتا رہتا تھا.

4۔ یہ کہ کوئی پرندہ آپ کر سر کے اوپر سے پرواز نہیں کرتا تھا. اور کوئی جانور مثل مکھی و مچھر وغیرہ آپ کے جسم اقدس پر نہیں بیھٹتا تھا.

5۔ آپ اپنی پشت کی جانب سے بھی اسی طرح دیکھتے تھے.جس طرح اپنے سامنے سے دیکھتے تھے.

6۔ یہ کہ ہمیشہ آپ کی پیشانی مبارک سے نور سا طع رہتا اور چاند کے مانند اس معدن انوار کی جبین مبارک سے شعاع در و دیوار پر چمکتی تھی اور جب دست مبارک بلند کرتے تو حضرت کی انگلیاں دس شمعوں کے مانند روشنی دیتی تھیں۔۔

7۔ آنحضرت ص کی خوشبوئے مبارک اور وہ ایسی تھی کہ حضرت جس راستے سے گزر جاتے تھے دو روز تک بلکہ زیادہ دنوں تک جو شخص اس راستہ سے جاتا وہاں کی خوشبو سے سمجھ جاتا کہ آنحضرت ص اس راہ سے گزرے ہیں۔ حضرت کا پسینہ لوگ جمع کرتے تھے جو بہترین خوشبو دار عطر ہوتا لوگ دوسرے عطروں میں اس کو داخل و شامل کرتے تھے۔ اور پانی کا ڈول حضرت کے سامنے لاتے اور حضرت اس میں ایک چلو پانی منہ میں لے کر مضمضہ کرکے اس ڈول میں ڈال دیتے تو تمام پانی مشک سے زیادہ خوشبو دار ہوجاتا۔۔

8۔ یہ کہ آنحضرت ص کی نیند اور بیداری یکساں تھی۔ نیند آپ کے قوائے ادراک کو معطل نہیں کرتی تھی آپ فرشتوں کی آواز سنتے تھے۔ دوسرے لوگ نہیں سنتے تھے حضرت فرشتوں کو دیکھتے تھے اور دوسرے لوگ نہیں دیکھتے تھے جو کچھ لوگوں کے دلوں میں گزرتا تھا حضرے اس پر مطلع ہوجاتے تھے۔

9۔ آپ کے مشام میں کبھی بدبو نہیں پہنچتی تھی۔

10۔ حضرت ص اپنا آپ دہن جس کنوئیں میں ڈالتے اس کی برکت سے کنواں پانی سے بھرجاتا تھا اور جس درد والے کے جسم پر مل دیا جاتا وہ شفا پاتا تھا حضرت کا دست مبارک جس غذا کو مس کردیتا اس میں اس قدر برکت ہوجاتی کہ مختصر غذا کثیر آدمیوں کو سیر کردیتی تھی چنانچہ ایک بکری کے بچہ اور ایک صاع جو سے سات سو زیادہ افراد سیر ہوئے۔

11۔ تمام زبانوں کو حضرت سمجھتے اور ہر زبان میں گفتگو کرتے تھے۔

12۔ حضرت کی داڑھی میں سترہ سفید بال تھے جو آفتاب کے مانند چمکتے تھے۔

13 حضرت کی پشت مبارک پر مہر نبوت تھی جس کا نور آفتاب کے نور پرچھا جاتا تھا۔

14۔ حضرت کی مبارک انگلیوں سے پانی جاری ہوا جس سے جماعت کثیر سیراب ہوئے۔

15۔ حضرت نے اپنی انگلی کے اشارہ سے چاند کے دو ٹکڑے کردیئے۔

16۔ یہ کہ کنکریاں آپ کے دست مبارک میں تسبیح کرتی تھیں اور لوگ سنتے تھے۔

17 یہ کہ آپ ختنہ شدہ و ناف بریدہ اور خون وغیرہ کی آلائش سے پاک پیدا ہوئے اور ولادت کے وقت پیروں کی طرف سے پیدا ہوئے نہ کہ سر کی جانب سے۔ جب زمین پر آئے تو مشک سے بہتر خوشبو آپ کے جسم اقدس سے پھیل گئی اور دنیا کو معطر بنا دیا تھا پھر حضرت کعبہ کی جانب سجدہ میں گر پڑے جب سجدہ سے سر اٹھایا تو ہاتھ آسمان کی جانب بلند کئے اور خدا کی وحدانیت اور اپنی رسالت کا اقرار کیا۔پھر آپ کے جسم اقدس سے ایک نور ساطع ہوا جس نے مشرق و مغرب کو روشن کردیا۔

18 ہرگز آپ محتلم نہیں ہوئے اور نہ کبھی شیطانی خواب دیکھا۔

19۔ یہ کہ جو فضلہ حضرت سے جدا ہوتا۔ مشک کی خوشبو اس سے آتی اور کوئی اس کو دیکھنے نہ پاتا تھا بلکہ زمین مامور تھی کہ اس کو اپنے اندر چھپا لے۔

20۔ یہ کہ جس چوپائے پر حضرت سوار ہوتے درست و صحیح ہوجاتا اور کبھی بوڑھا نہ ہوتا۔

21۔ یہ کہ کوئی قوت میں آپ سے مقابلہ نہیں کرسکتا تھا۔

22۔ یہ کہ تمام مخلوقات آپ کی حرمت کی رعایت کرتی تھی اور جس پتھر اور درخت کے پاس سے آپ گزرتے وہ حضرت کی تعظیم کے لیے خم ہوجاتا اور حضرت کو سلام کرتا تھا اور آپ کے بچپن میں چاند آپ کی گہوارہ جنبانی کرتا تھا۔

23۔ یہ کہ حضرت نرم زمین پر سے گزرتے تو آپ کے پیروں کے نشانات نہیں پڑتے تھے اور جب پتھر پر چلتے تھے آپ کے پیروں کا نشان پڑتا تھا۔

24۔ یہ کہ خداوند عالم نے لوگوں کے دلوں میں حضرت کی ہیبت ڈال دی تھی کہ باوجود آپ کی اس قدر تواضع و شفقت و مرحمت کے کوئی آپ کے چہرہ پر پورے طور سے نظر نہیں کرسکتا تھا اور جو کافر و منافق حضرت کو دیکھتا خوف سے کانپنے لگتا اور دو ماہ کی راہ کے فاصلہ سے آپ کا رعب کافروں کے دلوں میں اثر کرتا تھا۔

📚 حق الیقین علامہ مجلسی، ص33 ، 35۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 ماہ ربیع الاول
https://t.me/islamwitheman/4984

🌸 اعمال پہلی ربیع الاول
https://t.me/islamwitheman/2769

🔥 شہادت محسن ابن علی (یکم ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/1992

🔥 محسن ابن علی کی شہادت
https://t.me/islamwitheman/2793

🌷 رحلت بیبی ام رباب (6 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2784

🌷 ام رباب زوجہ امام حسین
https://t.me/islamwitheman/2783

🌹 تعارف امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2000

🔶 شھادت امام حسن عسکری (8 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2002

🔶 زیارت امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2003

🌹 فرامین امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2004

🌹 حیاتنامہ امام حسن عسکری
https://t.me/islamwitheman/2786

🌹 عید شجاع، عید زھراء (9 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2790

🌹 عید شجاع، عید زھراء
https://t.me/islamwitheman/2013

🌹 شادی مبارک کے اخلاقی نکات (10 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2015

🌺 ہفتہ وحدت 12 تا 17 ربیع الاول
https://t.me/islamwitheman/2030

🤝 12 سے 17 ربیع الاول ہفتۂ وحدت
https://t.me/islamwitheman/2796

⏮ یزید ابن معاویہ کا واصل جہنم ہونا (14 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2029

🌹 شجرہ نسب حضرت محمد
https://t.me/islamwitheman/2019

🌹 مختصر سوانح حیات (17 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2020

🔷 بوقت ولادت آثار نبوت
https://t.me/islamwitheman/2021

🔷 تجارت اور بحیرا سے ملاقات
https://t.me/islamwitheman/2022

🔷 کردار کی بلندی اور شادی
https://t.me/islamwitheman/2023

🌹 رسولخدا قرآن کی روشنی
https://t.me/islamwitheman/2762

🌹 پیغمبر اکرم کی منفرد خصوصیات
https://t.me/islamwitheman/5024

🔷 رسول اکرم کی جائیداد
https://t.me/islamwitheman/4948

🌹 معجزات جسمِ اقدس رسولؐ
https://t.me/islamwitheman/5358

🔷 اولوالعزم انبیاء
https://t.me/islamwitheman/119

🔷 انسان وجود انبیاء کا محتاج ہے
https://t.me/islamwitheman/1081

🔷 انبیاء کرام صرف مشرق وسطی میں آئے؟
http://t.me/islamwitheman/1091

🍀 انسان کی تدریجا فکری تربیت
http://t.me/islamwitheman/1148

🍃 کیا دنیا و آخرت میں تضاد ہے؟
http://t.me/islamwitheman/1152

🌿 دیگر مناطق میں انبیاء
http://t.me/islamwitheman/1151

🔷 امام صادق کا مختصر تعارف (17 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2031

🔵 امام صادق اور ہندی طبیب 1
https://t.me/islamwitheman/2032

🌹 امام جعفر صادق کا جاہ و جلال
http://t.me/islamwitheman/2381

🔷 زیارتنامہ امام جعفر صادق
http://t.me/islamwitheman/2382

🔷 امام صادق کی ضمانت
http://t.me/islamwitheman/2386

🌹 ام کلثوم بنت امام علی (18 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2801

🌹 فدک، شہزادیؑ کیلئے تحفہ (22 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/2804

🌹 مختصر واقعہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2805

🌹 جاگیر فدک کا مختصر احوال
https://t.me/islamwitheman/2806

🌹 فدک پر حضرت فاطمہؑ کا دعوائے ملکیت
https://t.me/islamwitheman/2810

🌹 مقدمہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2811

🌹 خطبہ فدکیہ اور ناراضگی
https://t.me/islamwitheman/2814

🌹 فدک سے متعلق موقفات
https://t.me/islamwitheman/2815

🌹 خطبہ فدک
https://t.me/islamwitheman/2816

🌹 حضرت زہراءؑ کے بارے گریۂ پیغمبرؐ
https://t.me/islamwitheman/2820

🌹 تاریخ حضرت ابوطالب (26 ربیع الاول)
https://t.me/islamwitheman/3105

🌹 حیاتنامہ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3626

🌹 تاریخ حضرت ابوطالب
https://t.me/islamwitheman/3629

🌹 جناب ابوطالب علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3630

🌹 زیارتنامہ حضرت ابوطالب
http://t.me/islamwitheman/2402
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
This media is not supported in your browser
VIEW IN TELEGRAM
*شہید سید حسن نصراللہ رح۔ کی زندگی کے مختلف مراحل کی فوٹو بچپن سے شہادت تک* 😭
*🛑⚫️ جس دن اس نوجوان طالب علم نے ہتھیار اٹھایا اور شیطان کے مقابل کھڑا ھوا، اسی دن اس نے موت کو شکست دی اور شہادت کو چنا۔*
*یہ خدا کی مہربانی تھی کہ اس کی شہادت کئی سالوں تک مؤخر ھوئی تاکہ ھم انسانیت کا حقیقی مطلب سمجھ سکیں۔*
*کتنا عظیم ھیرو تھا، کتنی بابرکت زندگی، اور کیا ھی خوبصورت موت...*

تصویر: حزب اللہ لبنان کے عظیم رہنما شہید سید حسن نصراللہ کی جوانی کے دنوں کی تصویر۔

💔😭💔
63 میں کیا راز ہے ؟

شہید سید حسن نصر اللہ حاج قاسم کی طرح 63 سال کی عمر میں شہید ہوئے!

اس عمر میں کیا راز ہے جب اس عمر میں مزاحمت کے اکثر شہداء جیسے کہ پیغمبر اور امیر المومنین شہید ہو جاتے ہیں؟!

شہید حاج قاسم سلیمانی کی عمر 63 سال ہے۔
شہید محسن فخر زادہ، 63 سال کے
شہید اسماعیل ہنیہ کی عمر 63 سال ہے۔
شہید محمد رضا زاہدی کی عمر 63 سال ہے۔
شہید فواد شیکر کی عمر 63 سال ہے۔
شہید حج حسن ارلو کی عمر 63 سال ہے۔
شہید ابراہیم رئیسی، 63 برس کے
شہید ابراہیم عجل کی عمر 63 سال تھی۔
اور اب 63 سالہ شہید سید حسن نصراللہ

🔷🔷🔷🔷🔷
*شہید حسن نصراللّٰہ کون تھے؟*

شعلہ بیان مقرر اور خطے میں ایران کی سرپرستی میں قائم مزاحمت کے محور کے اہم رکن شیخ حسن نصر اللّٰہ نے 1992 میں حزب اللّٰہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

مشرقی بیروت کے علاقے بورجی حمود میں 1960 میں پیدا ہونے والے حسن نصراللّٰہ اپنے پیشرو عباس الموسوی کے اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹر سے قتل کے بعد 1992 میں 32 سال کی عمر میں حزب اللّٰہ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

انہوں نے عراق کے شہر نجف میں تین سال تک سیاست اور قرآن کی تعلیم حاصل کی، یہیں ان کی ملاقات لبنانی امل ملیشیا کے رہنما سید عباس موسوی سے ہوئی۔

1978 میں حسن نصراللّٰہ کو عراق سے بے دخل کر دیا گیا، لبنان کے خانہ جنگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد حسن نصراللّٰہ نے امل تحریک میں شمولیت اختیار کرلی، انھیں وادی بقاع میں امل ملیشیا کا سیاسی نمائندہ مقرر کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے 1982 میں بیروت پر حملے کے بعد حسن نصراللّٰہ امل سے علیحدہ ہوکر حزب اللّٰہ میں شامل ہوئے، حسن نصراللّٰہ کی قیادت میں حزب اللّٰہ اسرائیل کی ایک اہم مخالف تنظیم کے طور پر ابھری۔

انھوں نے اسرائیلی افواج کے خلاف چھوٹے پیمانے پر جنگ کی پالیسی اپنائی اور ان کی یہ مزاحمتی تحریک 2000 میں 22 سال بعد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا اہم سبب بنی۔

حسن نصراللّٰہ نے 2004 میں اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اس معاہدے کو عرب دنیا میں حزب اللّٰہ اور حسن نصراللّٰہ کی فتح کے طور پر دیکھا گیا۔

2005 میں لبنان کے وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل کے بعد حسن نصر اللّٰہ نے ملک کے مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان ایک ثالث کا کردار بھی نبھایا۔

حسن نصر اللّٰہ کا اصرار تھا کہ اسرائیل بدستور ایک حقیقی خطرہ ہے۔ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد سے، حزب اللّٰہ لبنان، اسرائیل سرحد کے ساتھ تقریباً روزانہ اسرائیلی فوجیوں سے لڑتی رہی ہے۔

‏اسرائیل نے شہید عباس موسوی کو شہید کیا اور کہا کہ حزب اللہ ختم ہو جائے گی لیکن سید حسن نصر اللہ کی قیادت غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے لئے مزید سخت ثابت ہوئی۔
آج سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد بھی جو قیادت آئی گی وہ سید حسن نصر اللہ سے زیادہ سخت اور اسرائیل کے لئے خوفناک ثابت ہوگی البتہ اس سے قبل اسے "خون ناحق" کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی.

🔷🔷🔷🔷🔷
🌹 بیٹے کا معاشرتی تقاضا 🌹

ایک آدمی کی بیوی چالیس سال کی عمر میں انتقال کر گئی۔ جب اس کے دوستوں اور رشتہ داروں نے دوسری شادی کا مشورہ دیا تو اس نے جواب دیا کہ اس کی بیوی کا سب سے بڑا تحفہ ایک بیٹے کا ہونا ہے، اور وہ اس کے ساتھ اپنی زندگی گزارے گا۔

بیٹے کی تربیت
جب بیٹا بڑا ہوا، تو اس نے اپنے تمام کاروبار کی ذمہ داریاں بیٹے کو سونپ دیں۔ وہ اکثر اپنے دفتر میں یا دوست کے دفتر میں وقت گزارنے لگا۔

تنہائی کا احساس
بیٹے کی شادی کے بعد، وہ آدمی زیادہ تنہا محسوس کرنے لگا۔ اس نے اپنے گھر کا مکمل کنٹرول اپنی بہو کے حوالے کر دیا۔

ایک دن کا واقعہ
بیٹے کی شادی کے ایک سال بعد، وہ دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا جب بیٹا بھی دفتر سے آیا۔ ہاتھ دھو کر کھانے کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ بیٹے نے سنا کہ والد نے کھانے کے بعد دہی مانگی، تو بیوی نے جواب دیا کہ آج گھر میں دہی نہیں ہے۔
کھانا کھانے کے بعد، والد باہر چہل قدمی کے لیے نکل گیا۔ کچھ دیر بعد، بیٹا اپنی بیوی کے ساتھ کھانا کھانے بیٹھ گیا۔ کھانے کے برتن میں دہی موجود تھا، مگر بیٹے نے بغیر کسی ردعمل کے کھانا کھایا اور پھر دفتر چلا گیا۔

حیرت انگیز خبر
کچھ دنوں بعد، بیٹے نے اپنے والد سے کہا، "آج آپ کو عدالت جانا ہے اور آپ کی شادی ہو رہی ہے!" والد نے حیرت سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھا اور کہا، "بیٹا! مجھے اب شادی کی ضرورت نہیں، اور میں تم سے اتنی محبت کرتا ہوں اور اب تمہیں بھی ماں کی ضرورت نہیں، تو پھر میری دوبارہ شادی کیوں؟"

حقیقت کا انکشاف
لڑکے نے جواب دیا، "بابا، میں اپنی ماں کو آپ کے لیے نہیں لا رہا، نہ ہی ایک ساس کو اپنی بیوی کے لیے لا رہا ہوں! میں صرف آپ کے لیے دہی کا انتظام کر رہا ہوں! کل سے میں آپ کی بہو کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہوں گا اور آپ کے دفتر میں ایک ملازم کی حیثیت سے کام کروں گا تاکہ آپ کی بہو دہی کی قیمت جان سکیے۔"

والدین کی اہمیت
یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ والدین ہمارے لیے اے ٹی ایم کارڈز ہو سکتے ہیں، لیکن وہ ہماری مرضی پر نہیں بلکہ ہم ان کی مرضی پر چلتے ہیں۔ دنیا کے تمام والدین کو زندہ باد! ہر گھر میں ایسے مثالی طرز عمل اپنائے جانے چاہئے...

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4769
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 پس منظر 🌷

یونیورسٹی میں ایک پروفیسر تھے جو اپنی کلائی میں لیڈی گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ کر سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی، ایک عرصے بعد وائس چانسلر کے ذریعے جب ہم پر انکشاف ہوا کہ پروفیسر صاحب جو زنانہ گھڑی پہنتے ہیں وہ ان کی فوت شدہ بیوی کی ہے۔۔۔
اس واقعے سے سیکھا کہ ‏"کچھ دل بِنا بولے محبوب کی رحلت کے بعد بھی اَلم اور درد محسوس کرتے ہیں۔"

ایک دفعہ ہسپتال میں کسی مریض کی عیادت کے لیے جانا ہوا، کوریڈور میں چلتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی کی وِگ (بال) گر گئی۔ وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنسنے لگے،
آگے بڑھ کر جب ایک دوسری عورت نے اس کی مدد کی ‏تو وہ روتے ہوئے کہنے لگی اِس میں میرا کوئی قصور نہیں "کینسر" نے میرے بال لے لیے اس لیے مجھے یہ آرٹیفشل وِگ لگانا پڑتی ہے۔۔۔

اسی طرح قبرستان میں دس سالہ بچے کو ایک قبر پر کھڑا کچھ کہتے ہوئے سنا جو کہہ رہا تھا "ماما اٹھو میرے ساتھ سکول چلو
استاد مجھے تمام لڑکوں کے ‏سامنے مارتا اور کہتا ہے کہ تمہاری ماں کتنی سست اور کاہل ہے جو تمہاری پڑھائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔۔

🔘 کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر ہمیں قطعا مذاق یا کسی قسم کا بھونڈا ری ایکشن نہیں دینا چاہیے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اندر ہزار دُکھ چھپائے ہوئے ہو جس کا ہمیں علم نہ ہو۔۔۔

‏بولنے، سوچنے اور ری ایکشن دینے سے پہلے اگلے بندے کی فیلنگز کا خیال رکھیے۔۔۔ بلاشبہ بعض باتیں انسان کو قتل کر دیتیں ہیں۔۔۔

بدگمانی بہت سے معاملات خراب کرتی ہے عربی میں ایک مقوله ہے "زبان سے نکلنے والے الفاظ دو دھاری تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔"
احتیاط کیا کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/396
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕