ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🌹 پڑوسی کی شکایت🌹

ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنے پڑوسی کی شکایت کرتے ہوئے کہنے لگا کہ میرا پڑوسی مجھے اتنا پریشان کرتا ہے کہ میرا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا صبر کر اور اپنے پڑوسی کے خلاف شور و غل مت اٹھا بلکہ اپنی روش میں کچھ تبدیلی پیدا کر لے۔

کچھ دنوں بعد وہ شخص رسول اکرم (ص) کے پاس دوبارہ حاضر ہوا اور اپنے پڑوسی کی شکایت کی اس بار بھی رسول مقبول نے ارشاد فرمایا: صبر کر۔

کچھ دنوں بعد وہ شخص تیسری بار خدمت رسول میں حاضر ہوا اور کہنے لگا "یا رسول اللہ میرا یہ پڑوسی اپنی بری حرکتوں سے باز نہیں آتا اور پہلے کی طرح مجھے اور میرے گھر والوں کو بری طرح سے پریشان کئے ہوئے ہے۔“

اس بار رسول اکرم (ص) نے اس سے کہا ”جمعہ کا دن آ گیا ہے تو جا اور اپنے گھر کا سارا سامان باہر نکال کر سر راہ ایسی جگہ رکھ دے جہاں لوگ آتے جاتے اسے دیکھ سکیں۔ تیرے سامان کو راستے میں پڑا ہوا دیکھ کر لوگ تجھ سے دریافت کریں گے کہ آخر تو نے اپنا سارا سامان گھر سے باہر نکال کر کیوں رکھ دیا ہے؟
جب لوگ اس طرح کا سوال کریں تو ان سے کہنا کہ میں اپنے پڑوسی کی بداخلاقی کی وجہ سے بے حد پریشان ہوں، اس طرح تو اپنی شکایت عوام کے کانوں تک پہنچا دے۔"

شکایت کرنے والے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بالکل ویسا ہی کام انجام دیا۔

موذی ہمسایہ یہ خیال کرتا تھا کہ پیغمبر اسلام ہمیشہ لوگوں کو صبر اور بردباری کا حکم دیتے ہیں، اسے یہ نہیں معلوم تھا کہ جب دفع ظلم اور حقوق کے دفاع کا سوال پیدا ہوتا ہے تو اسلام کی نظر میں متجاوز کا کوئی احترام باقی نہیں رہ جاتا۔

لہذا جیسے ہی اسے اس بات کی اطلاع ملی کہ اس کے پڑوسی نے اس کی زیادتیوں سے تنگ آکر معاملے کو عوام کی عدالت میں پیش کر دیا ہے تو وہ بری طرح گھبرا گیا اور اس آدمی سے التماس کرنے لگا کہ اپنا سامان راستے سے اٹھا کر گھر واپس لے چل صرف یہی نہیں بلکہ اس نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ آئندہ اپنے پڑوسی کو کبھی پریشان نہ کرے گا اور اس قسم کی شکایت کا موقع پھر نہ آنے دے گا۔

📚 سچی کہانیاں مؤلف شہید مرتضی مطہری جلد1 صفحہ:101۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 تم یوسف بنو 🌹

زلیـــــخا تو بہـــت ہیں تم یوسف بنو۔

والد صاحب نے فرمایا:
بیٹا! کبھی کسی کی عزت سے مت کھیلنا، کہیں ایسا نہ ہو کسی کی بیٹی تمہارے احساسات کے لئے رف کاپی ہوجائے❕

ایک ﺭﻭﺯ میں نے اپنے والد کی ان تمام نصیحتوں کا جواب طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اس طرح دیا کہ ان باتوں کا دور گزر گیا ہے بابا! آج کے دور کی لڑکیاں خود چل کر آتی ہیں اور وہ تو خود  ایسا چاہتی  ہیں__

میرے والد نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا:
بیٹا ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ بہت ﺯﯾﺎﺩﻩ ہیں، ﺗﻮ " ﯾـﻮﺳـﻒ " بن

جیسے  ہی میں نے یہ جملہ سنا میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے, قینچی کی طرح چلتی زبان بند ہوگئی۔ میرے پاس کوئی جواب نہیں تھا...

ﻭﺍقعی وہ ﺣﻖ  اور سچ کہہ رہے تھے
ہمیشہ ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ ﺯﯾﺎﺩہ رہی ہیں اور ہیں؛
مجھے چاہیے کہ میں " ﯾـﻮﺳـﻒ " بنوں.

تیرے یـــــوســـــف بننے سے زلیخـــــا بهی ہوش و حواس میں آجائیگی_

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کیا منفی سوچ فائدہ مند ہے؟ 🔷

اکثر آپکو سکھایا جاتا ہے کہ پازیٹوں یعنی مثبت سوچو، وہی اچھا ہوتا ہے لیکن یہ بہت بڑا جھوٹ ہے۔

بلکہ یہ دنیا پازیٹو اور نیگیٹو لوگوں کے بیلنس کی وجہ سے ہی چلتی ہے۔ پازیٹو سوچنے والے نے پنسل بنائی ہو گی تاکہ آپ اس سے لکھ سکیں۔

لیکن نیگیٹو سوچنے والے نے سوچا ہوگا کہ اگر پنسل سے غلط لکھا گیا، تو آپ کیا کرینگے؟
تو اس نے اُسکو مٹانے کیلئے ربڑ بنایا۔

پازیٹیو سوچنے والے نے جلدی پہنچنے کیلئے جہاز بنایا ہوگا لیکن نیگیٹو سوچنے والے نے سوچا ہوگا کہ اگر اوپر گڑبڑ ہو گئی تو آپ کیا کرینگے؟
اسی لئے اس نے پیراشوٹ بنایا۔

آپکو سمجھانے کا مطلب یہ ہے کہ نیگیٹو سوچنا ہر بار غلط نہیں ہوتا۔

لیکن اگر آپکو سوئمنگ یعنی تیرنا نہیں آتا اور آپ پازیٹیو سوچ کر پانی میں ڈوپکی لگاتے ہو، تو آپکو پتہ ہے کہ آپکے ساتھ کیا ہوگا۔

بس آپکو اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ اگر نیگیٹو سوچ سے کسی کا فائدہ ہو رہا ہو یا آپکی زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی آرہی ہو تو نیگیٹو سوچ ایک اچھی سوچ ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 ڈپریشن دور کرنے کیلئے پوسٹس ۔۔۔

🌸 مسکراہٹ و خاموشی
https://t.me/islamwitheman/22

🔶 غصہ اور قوت برداشت
https://t.me/islamwitheman/72

🔶 غصہ کرنے کے نقصانات
https://t.me/islamwitheman/86

🌸 انداز بیان و سوچ
http://t.me/islamwitheman/158

🌸 خوش رہیئے
http://t.me/islamwitheman/252

🌸 خود اعتمادی
http://t.me/islamwitheman/274

🌸 کامیابی کیلئے 8 سبق
https://t.me/islamwitheman/386

🌸 دنیا کی زبانیں
https://t.me/islamwitheman/451

🔶 غصہ نہ کرو
https://t.me/islamwitheman/478

🌸 موازنہ
https://t.me/islamwitheman/494

🌸 یہ وقت بھی گزر جائیگا
https://t.me/islamwitheman/511

🌸 ہیرا اور شیشہ
https://t.me/islamwitheman/769

🌸 انجانا خوف
http://t.me/islamwitheman/1110

🌸 مثبت سوچ
http://t.me/islamwitheman/1236

🔷 ڈپریشن
http://t.me/islamwitheman/1265

🌸 اندھا اور لنگڑا
http://t.me/islamwitheman/1322

🌸 مثبت سوچ باعث نجات ہے۔
http://t.me/islamwitheman/1447

🎅 اپنی سوچ کو مثبت رکھو
https://t.me/islamwitheman/1763

🎅 خوش رہنے کا عجیب انداز
https://t.me/islamwitheman/2038

🌸 خوشی کے ہارمونس
https://t.me/islamwitheman/2125

🔷 اوور تھنکنک
https://t.me/islamwitheman/2149

🔷 اوور تھنکنک سے رکنے کے طریقے
https://t.me/islamwitheman/2155

🔷 ڈپریشن سیریز
https://t.me/islamwitheman/2168

🔷 خوف کا حملہ
https://t.me/islamwitheman/2191

🌸 خود کو کمتر نہ سمجھیں
https://t.me/islamwitheman/2210

🌸 خوش رہنا
https://t.me/islamwitheman/2246

🌸 جو کرنا ہے کر گزرو
https://t.me/islamwitheman/2255

🔷 قاسم علی شاہ کی باتیں
https://t.me/islamwitheman/2283

🔷 خوف کا زہر
https://t.me/islamwitheman/2286

🔷 دہشت کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2287

🌸 مسائل سے کیسے نمٹا جائے
https://t.me/islamwitheman/2299

🔷 موت سے خوف
http://t.me/islamwitheman/2340

🌸 حسن ظن، مثبت سوچ
http://t.me/islamwitheman/2370

🔷 وسوسوں کو پالنے والے
http://t.me/islamwitheman/2430

🌸 دوسروں کیساتھ موازنہ نہ کریں
http://t.me/islamwitheman/2438

🌸 زندگی کی جنگ
http://t.me/islamwitheman/2447

🌸 سات نوکریاں
http://t.me/islamwitheman/2448

🌸 منفی سوچ
http://t.me/islamwitheman/2467

🌸 پریشان نہ ہوں
http://t.me/islamwitheman/2480

🌸 مثبت سوچ کیسے پیدا ہوتی ہے؟
http://t.me/islamwitheman/2483

🌸 اصلی ہیرا
http://t.me/islamwitheman/2494

🌸 ہمیشہ وہی رہیں جیسے ہیں
http://t.me/islamwitheman/2548

🌸 اپنے ہدف کو بھی پائیں
http://t.me/islamwitheman/2551

🌸 اپنے اوپر احسان کریں
http://t.me/islamwitheman/2560

🌸 خود کو اہمیت دیں
http://t.me/islamwitheman/2561

🌸 خدا کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے
http://t.me/islamwitheman/2698

🌸 خود پر بھروسہ رکھیں
http://t.me/islamwitheman/2699

🔷 نفسیاتی مسائل کا حل
https://t.me/islamwitheman/2896

🔷 منفی سوچ کسقدر نقصاندہ؟
https://t.me/islamwitheman/2934

🌹 خوشحالی لانے کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/4014

🔷 مقناطیسی قوت
https://t.me/islamwitheman/4643

🔷 منفی اور مثبت انرجی
https://t.me/islamwitheman/4464

🔷 مثبت سوچ اور مثبت کردار
https://t.me/islamwitheman/4848

🔷 فلاحی زندگی کا فلسفہ
https://t.me/islamwitheman/4849

🔷 ایک غریب عورت کا صدقہ نکالنا
https://t.me/islamwitheman/5299

🔷 کیا منفی سوچ فائدہ مند ہے؟
https://t.me/islamwitheman/5336
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
سینٹ کیتھرائن اور رسول اللہ ﷺ کا عہد نامہ - ایکسپریس اردو
https://www.express.pk/story/1974328/268
🍀 عہد نامہ محمد رسول اللہ ﷺ بنام سینٹ کیتھرائن 🍀

آپ اگر قاہرہ سے اردن کی طرف سفر کریں تو آپ کو بحیرہ احمر کے پار ایک وسیع صحرا ملے گا‘ صحرا کی ایک سائیڈ پر بحیرہ روم‘ دوسری پر نہر سویز‘ تیسری طرف بحیرہ احمر اور چوتھی سائیڈ پر اسرائیل ہے‘یہ صحرا سینا یا سنائی کہلاتا ہے‘ سینا کے جنوبی حصے میں طور نام کی ایک پہاڑی ہے‘ یہ پہاڑی ساڑھے سات ہزار فٹ بلند ہے‘ پندرہ سو قبل مسیح میں حضرت موسیٰ ؑ اپنی اہلیہ حضرت صفورا کے ساتھ کوہ طور کے قریب سے گزرے تھے‘ سردی تھی‘ آپؑ کو پہاڑ پر آگ نظر آئی‘ آپؑ نے اپنی اہلیہ کو رکنے کا حکم دیا اور آگ کی تلاش میں پہاڑ پر چڑھ گئے‘ حضرت موسیٰ ؑ کو طور پر ایک جلتی ہوئی جھاڑی دکھائی دی‘ جھاڑی کے قریب پہنچے‘ آپؑ کو اللہ تعالیٰ کا جلوہ نظر آ یا اورآپؑ کو نبوت مل گئی‘ یہودیوں نے اس واقعے کے ہزار سال بعد جھاڑی کے گرد ایک عبادت گاہ بنا دی‘ حضرت عیسیٰ ؑ تشریف لائے‘ یہ علاقہ عیسائی بادشاہوں کے قبضے میں آیا‘ رومن عیسائی بادشاہ قسطنطین نے 365ء میں یہاں ایک چھوٹا سا چرچ (چیپل) بنا دیا‘ چیپل کی تعمیر کے دو سو سال بعد 565ء میں رومن بادشاہ سیزر جسٹینین نے یہاں ایک بڑی خانقاہ تعمیر کر دی‘ یہ خانقاہ سینٹ کیتھرائن کہلاتی ہے‘ یہ آج تک سلامت ہے‘ حضرت موسیٰ ؑکی جلتی ہوئی جھاڑی اسی خانقاہ میں موجود ہے‘ سینٹ کیتھرائن کی لائبریری دنیا کی دوسری قدیم ترین لائبریری ہے‘ لائبریری میں دنیا کی قدیم دستاویز موجود ہے‘ ان دستاویز میں نبی اکرمؐ کا ایک خط مبارک بھی شامل ہے‘ خط پر آپؐ کے دست مبارک کا نشان ہے‘ عیسائی اس خط کو نبی اکرمؐ کاکووننٹ ٹسیٹامنٹ جبکہ مسلمان عہد نامہ کہتے ہیں‘ یہ دنیا میں واحد ایسی دستاویز ہے جس پررسول اللہ ﷺ کے دست مبارک کا نشان موجود ہے۔ مصر تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف خلفاء کے قبضے میں رہا‘ یہ چرچ بھی ان ادوار میں مسلمانوں کے زیر نگین رہا لیکن خلفاء راشدین ہوں‘ بنو امیہ کا دور ہو‘ عباسیوں اور فاطمیوں کا عہد ہو‘ سلطان صلاح الدین ایوبی کا زمانہ ہو یا پھر عثمانی خلافت ہو‘ اسلامی ریاست کے ہر دور میں یہ چرچ بھی محفوظ رہا اور یہ عہد نامہ بھی‘ مسلمان حکمران بدلتے رہے لیکن ہر حکمران نے اس عہد نامے کا احترام بھی کیا اور اس کی تصدیق بھی‘ یہ معاہدہ ”تاریخ سینا القدیم“ جیسی معتبر کتاب میں بھی موجو دہے‘ عثمانی خلیفہ سلیم اول نے 1516ء میں مصر فتح کیا‘ سلیم اول نے فتح کے بعد نہ صرف اس عہدنامے کی تصدیق کی بلکہ عثمانیوں کے گورنر (پاشا آف مصر) ہر سال عہد نامے کی تصدیق اور معائنے کیلئے سینٹ کیتھرائن بھی جاتے تھے‘ یہ تصدیق نامے بھی آج تک چرچ کی لائبریری میں موجود ہیں۔
یہ عہد نامہ کیا ہے اور یہ کیوں کیا گیا؟ اس کے بارے میں مختلف روایات ہیں‘ ایک روایت کے مطابق خانقاہ سینٹ کیتھرائن کے چند متولی مدینہ آئے‘ نبی اکرمؐ نے ان کی میزبانی فرمائی‘ متولیوں نے رخصت ہونے سے پہلے عرض کیا‘ہمیں خطرہ ہے مسلمان جب طاقتور ہو جائیں گے تو یہ ہمیں قتل اور ہماری عبادت گاہوں کو تباہ کر دیں گے‘ آپؐ نے جواب دیا‘ آپ لوگ مجھ سے اور میری امت کے ہاتھوں سے محفوظ رہیں گے‘ متولیوں نے عرض کیا‘ ہم لوگ جب بھی کسی سے معاہدہ کرتے ہیں تو ہم وہ لکھ لیتے ہیں‘ آپ بھی ہمیں اپنا عہد تحریر فرما کر عنایت کر دیں تاکہ ہم مستقبل میں آپ کے امتیوں کو آپؐ کی یہ تحریر دکھا کر امان حاصل کر سکیں‘ آپؐ نے تحریر لکھوائی‘ تصدیق کیلئے کاغذ پر اپنے دست مبارک کا نشان لگایا اور عہدنامہ ان کے حوالے کر دیا‘ وہ لوگ واپس آئے اور یہ معاہدہ سینٹ کیتھرائن میں آویزاں کر دیا‘ مسلمان حکمرانوں نے اس کے بعد جب بھی مصر فتح کیا اور یہ سینا اور کوہ طور تک پہنچے تو خانقاہ کے متولی نبی اکرمؐ کا عہد نامہ لے کر گیٹ پر آ گئے‘ فاتحین نے عہد نامے کو بوسا دیا‘ خانقاہ اور مصر کے عیسائیوں کو پناہ دی اور واپس لوٹ گئے‘ وہ عہد نامہ کیا تھا‘ میں اس کا ترجمہ آپ کی نذر کرتا ہوں۔
”یہ خط رسول اللہ ﷺ ابن عبداللہ کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے جنہیں اللہ کی طرف سے مخلوق پر نمائندہ بنا کر بھیجا گیاتاکہ خدا کی طرف کوئی حجت قائم نہ ہو‘ بے شک اللہ قادر مطلق اور دانا ہے‘ یہ خط اسلام میں داخل ہونے والوں کیلئے ہے‘ یہ معاہدہ ہمارے اوردورو نزدیک‘ عربی اور عجمی‘ شناسا اور اجنبی‘ عیسائیوں اور حضرت عیسیٰ ؑ کے پیروکاروں کے درمیان ہے‘ یہ خط ایک حلف نامہ ہے اور جو اس کی خلاف ورزی کرے گا‘ وہ کفر کرے گا‘ وہ اس حکم سے روگردانی کا راستہ اختیار کرے گا‘ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا خدا اور اس کے حکم کا نافرمان ہو گا‘ اس (خط) حکم کی نافرمانی کرنے والا بادشاہ یا عام آدمی خدا کے قہر کا حق دار ہوگا‘ جب کبھی عیسائی عبادت گزار اور راہب ایک جگہ جمع ہوں‘ چاہے وہ کوئی پہاڑ ہو یا وادی‘ غار ہو یا کھلا میدان‘ کلیساء ہو یا گھر میں تعمیر شدہ عبادت گاہ ہو تو بے شک ہم (مسلمان) ان کی حفاظت کیلئے ان کی پشت پر کھڑے ہوں گے‘ میں‘ میرے دوست اور میرے پیروکار ان لوگوں
کی جائیدادوں اور ان کی رسوم کی حفاظت کریں گے‘ یہ (عیسائی) میری رعایا ہیں اور میری حفاظت میں ہیں‘ ان پر ہر طرح کا جزیہ ساقط ہے جو دوسرے ادا کرتے ہیں‘ انہیں کسی طرح مجبور‘ خوفزدہ‘ پریشان یا دباؤ میں نہیں لایا جائے گا‘ ان کے قاضی اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں‘ ان کے راہب اپنے مذہبی احکام اور اپنی رہبانیت کے مقامات میں آزاد ہیں‘ کسی کو حق نہیں یہ ان کو لوٹے‘ ان کی عبادت گاہوں اور کلیساؤں کو تباہ کرے اور ان (عمارتوں) میں موجود اشیاء کو اسلام کے گھر میں لائے‘ جو ایسا کرے گا وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے حلف کی خلاف ورزی کرے گا‘ ان کے قاضی‘ راہب اور عبادت گاہوں کے رکھوالوں پر بھی جزیہ نہیں ہے‘ ان سے کسی قسم کا جرمانہ یا ناجائز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا‘ بے شک میں ان سے وعدے کی پاسداری کروں گا‘ چاہے یہ زمین میں ہیں یا سمندر میں‘ مشرق میں ہیں یا مغرب میں‘ شمال میں ہیں یا جنوب میں‘ یہ میری حفاظت میں ہیں‘ ہم اپنے مذہبی خدا کی عبادت میں زندگی وقف کرنے والوں (راہبوں) اور اپنی مقدس زمینوں کو زرخیز کرنے والوں (چرچ کے زیر انتظام زمینوں) سے کوئی ٹیکس یا آمدن کا دسواں حصہ نہیں لیں گے‘ کسی کو حق نہیں کہ وہ ان کے معاملات میں دخل دے یا ان کے خلاف کوئی اقدام کرے‘ ان کے زمیندار‘ تاجر اور امیر لوگوں سے لیا جانے والا ٹیکس 12 درہم(دراچما) سے (موجودہ 200 امریکی ڈالر) سے زائد نہیں ہو گا‘ ان کو کسی طرح کے سفر (نقل مکانی) یا جنگ میں حصہ لینے (فوجی بھرتی) پر بھی مجبور نہیں کیا جائے گا‘ کوئی ان سے جھگڑا یا بحث نہ کرے‘ ان سے قرآن کے احکام کے سوا کوئی بات نہ کرو ”اور اہل کتاب سے نہ جھگڑو مگر ایسے طریقے سے جو عمدہ ہو“ (سورۃ العنکبوت آیت 46) پس یہ مسلمانوں کی جانب سے ہر طرح کی پریشانی سے محفوظ ہیں‘ چاہے یہ عبادت گاہ میں ہیں یا کہیں اور‘کسی عیسائی عورت کی مسلمان سے اس کی مرضی کے خلاف شادی نہیں ہو سکتی‘ اس کو اس کے کلیساء جانے سے نہیں روکا جا سکتا‘ ان کے کلیساؤں کا احترام ہو گا‘ ان کی عبادت گاہوں کی تعمیر یا مرمت پر کوئی پابندی نہیں ہو گی اور انہیں ہتھیار اٹھانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ قیامت تک اور اس دنیا کے اختتام تک اس حلف کی پاسداری کرے“۔عہد نامے کے نیچے نبی اکرم ؐ کے دست مبارک کا نقش ہے‘ یہ نقش رسول اللہ ﷺ کے دستخط کی حیثیت رکھتا ہے۔
مسلمانوں نے 1400 سال کی تاریخ میں اس عہد نامے کا احترام کیا‘ ہم نے ان برسوں میں کسی چرچ پر حملہ کیا‘ کوئی راہب قتل کیا اور نہ ہی کسی کلیساء کی زمین پر قبضہ کیا حتیٰ کہ صلیبی جنگوں کے دوران بھی اس معاہدے پر عمل ہوتا رہا‘ حضرت عمر نے بیت المقدس کی فتح کے بعد کلیساء میں نماز پڑھنے سے انکار کر دیا تھا‘ اموی دور میں دمشق کے تمام چرچ اور عیسائی محفوظ رہے‘ اموی خلفاء نے جامعہ امیہ بنانے کا فیصلہ کیا تو عیسائیوں سے چرچ کی زمین باقاعدہ خریدی بھی گئی اور انہیں پورے دمشق میں ”جہاں چاہیں اور جتنے چاہیں“ چرچ بنانے کی اجازت بھی دی گئی‘ سپین میں بھی آٹھ سو سال عیسائی اور چرچ محفوظ رہے‘ مسجد قرطبہ میں چرچ کی زمین کا تھوڑا سا حصہ آ گیا تھا‘ خلیفہ نے تعمیر رکوا کر پادری سے باقاعدہ اجازت لی اور معاوضہ ادا کیا‘

از جاوید چودھری

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
ہاتھ کھول کر نماز پڑھنا – Invisible Islam
https://invisibleislaam.com/?p=1457
🔷 سیڑھیاں چڑھنے کے فوائد 🔷

15 منٹ تک سیڑھیاں چڑھنے کے حیران کن فوائد۔۔۔

سیڑھیاں چڑھنے سے ہمارے دماغ سے ہیپی ہارمونز نکلتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ اور اضطراب کی علامات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں تو سڑھیاں چڑھنے کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں کیونکہ یہ عادت آپ کو متعدد بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔

ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو شخص روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتا ہے وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

اسی طرح 15 منٹ تک روزانہ سیڑھیاں چڑھنے سے ناصرف آپ جسمانی وزن کم کر سکتے ہیں بلکہ پیٹ کی چربی گھٹانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں۔

🔹 وزن میں کمی
چہل قدمی کے مقابلے میں سیڑھیاں چڑھنے سے زیادہ تیزی سے کیلوریز کو جلایا جا سکتا ہے جس سے جسم کی چربی تیزی سے گھلتی ہے۔

اسی حوالے سے امریکن کونسل آن ایکسرسائز کی جانب سے بتایا گیا کہ سیڑھیاں چڑھنے سے ہر ایک منٹ میں 8 سے 10 کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے۔

🔹 ذیابیطس سے بچنا ممکن
ایک تحقیق سے پتا چلا کہ روزانہ 10 منٹ سیڑھیاں چڑھنے سے جسم میں انسولین کی حساسیت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور جو لوگ روزانہ سیڑھیاں چڑھتے ہیں ان میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

🔹 دل کی صحت
سیڑھیاں چڑھنے کی عادت دل کو بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے، ای سی ایس پریوینٹیو کارڈیالوجی 2024 کی جانب سے بتایا گیا کہ جو افراد روزانہ سیڑھیاں چڑھنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں دیگر کے مقابلے میں امراض قلب سے موت کا خطرہ 39 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

🔹 دماغ کی صحت
سیڑھیاں چڑھنے سے ہمارے دماغ سے ہیپی ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے جس سے ذہنی دباؤ اور اضطراب جیسے مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 ہڈیوں کی صحت
سیڑھیاں چڑھنے کی عادت ہڈیوں کی کثافت اور لچک کو برقرار رکھتی ہے، ہڈیوں کے مسائل آسٹیوپوروسس اور اوسٹیو ارتھرائٹس کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ہلدی والا دودھ 🔷

”ہلدی والا دودھ“ طبی فوائد سے مالا مال ہے۔
یہ آپ کے روزمرہ کے معمول میں ایک آسان اضافہ بن سکتا ہے۔

کہتے ہیں صحت سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہے اور اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ حالیہ صحت کے بحران کو دیکھ کر صحت کے لیے ہماری قوت مدافعت میں اضافے کی ضرورت اور بڑھ گئی ہے، اس کا ایک بہترین حل جو زمانہ قدیم سے ہمارے گھروں کا حصہ رہا ہے اور آیور ویدک ادویات میں بھی شامل ہوتا ہے وہ ہے ”ہلدی والا دودھ“۔

ہلدی دودھ کو ”گولڈن ملک“ بھی کہا جاتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹس فراہم کرنے سے لے کر سوزش کو کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے تک، ہلدی کے دودھ کے فوائد کئی گنا ہیں۔ ایک کپ ہلدی والے گرم دودھ کے اندراینٹی آکسائیڈنٹ اینٹی سوزش مرکبات، وٹامنز، معدنیات، ضروری فیٹی ایسڈ، غذائی فائبر پائے جاتے ہیں۔

ہلدی والا دودھ خون میں بلڈ شوگر لیول کو کم کر سکتا ہے، کینسر کے خطرات کو دور کر سکتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ دل کی مجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہاضماتی معاملات کو درست رکھتا ہے۔ یہ آپکی یادداشت اور ذہنی افعال کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ آپ کی جلد کے لیے بھی اچھا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

ہلدی والے دودھ کے طبی فوائد کو دیکھتے ہوئے یہ آپ کے روزمرہ کے معمول میں ایک آسان اضافہ بن سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر آپ کی مجموعی صحت میں اہم فرق ڈال سکتا ہے۔

🔷 ہلدی دودھ بنانا انتہائی آسان ہے۔ اس کے لئے صرف باورچی خانے کے عام اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

🔹 اجزاء
دودھ، ایک کپ
پسی ہوئی ہلدی، ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی دار چینی، 1/2 چائے کا چمچ
کالی مرچ، ایک چٹکی
شہد یا گڑ، 1 چائے کا چمچ -تازہ پسی ہوئی ادرک، 1/2 چائے کا چمچ (یہ آپشنل ہے)

🔹 ترکیب
دودھ کو ایک چھوٹے پین میں ڈالیں اور اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں لیکن ابال نہ آنے دیں۔

جب دودھ گرم ہو جائے تو اس میں ہلدی، دار چینی، کالی مرچ اور ادرک (اگر استعمال کرنا ہو) شامل کریں۔

ملانے کے بعد اچھی طرح ہلائیں۔

آنچ کو دھیمی کر دیں اور اسے تقریبا 5-10 منٹ تک پکنے دیں، اس دوران وقفے وقفے سے چمچہ چلاتے رہیں۔

اب چولہا بند کر دیں اور اس کے اندر ذائقہ کے مطابق شہد یا گڑ ملا لیں۔

دودھ کو مگ میں چھان لیں تاکہ کسی بھی قسم کی گندگی کو دور کیا جا سکے۔

ہلدی دودھ سے لطف اندوز ہوں اور اس کے فوائد سے مستفید ہوں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4541
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 وٹامن ڈی 🔷

جسم میں وٹامن D کی پیداوار بڑھانے کے لیے 6 غذائی ہدایات۔۔۔

وٹامن D ایک غذائی عنصر ہے جو صحت مند ہڈیاں بنانے اور انھیں برقرار رکھنے کے لیے جسم کو مطلوب ہوتا ہے۔ اس لیے کہ انسانی جسم صرف وٹامن ڈی کی موجودگی میں ہی کیلشیئم (ہڈی کا مرکزی جزو) کو جذب کر سکتا ہے۔

اسی طرح وٹامن ڈی جسم کے خلیوں میں بہت سے دیگر کاموں کو منظم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کی اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی فلیمیٹری اور اعصاب کی حفاظت سے متعلق خصوصیات انسان کے مدافعتی نظام کی صحت، پٹھوں کی فعالیت اور دماغی خلیوں کی سرگرمی کو مضبوط بناتی ہیں۔

بھارتی اخبار "انڈیا ٹائمز" کے مطابق انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح بہتر بنانے کے لیے درج ذیل غذائی ہدایات پر عمل کیا جا سکتا ہے:

1. سمندری غذائیں
رپورٹوں کے مطابق صرف 100 سولمن مچھلی وٹامن ڈی کی 386 اکائیاں فراہم کر سکتی ہے۔

2. کھمبی
کھمبی (مشروم) کو پروٹین سے بھرپور شمار کیا جاتا ہے تاہم تحقیقی مطالعوں سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ وٹامن ڈی کی سطح دوبارہ حاصل کرنے میں بھی مفید ہو سکتی ہے۔

3. دودھ کی مصنوعات
گائے کا دودھ اور اس کے متبادل جیسے سویا دودھ اور بادام کا دودھ یہ انسانی جسم میں وٹامن ڈی کی سطح بڑھانے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

4. انڈے کی سفیدی
تحقیقی مطالعوں کے مطابق گھاس پر پلنے والی مرغی کے انڈے کی سفیدی وٹامن ڈی کی اچھی مقدار فراہم کر سکتی ہے۔

5. فوڈ سپلیمنٹس
وٹامن ڈی کی کمی کا شکار افراد فوڈ سپلیمنٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لینا چاہیے۔

6. دھوپ
یقینا دھوپ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے زیادہ روایتی ذریعہ ہے۔ روزانہ 10 سے 15 منٹ دھوپ میں رہنا جسم میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی پیدا کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4607
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ٹوائلٹ میں فون لے جانے کی عادت 🔷

ٹوائلٹ میں فون لے جانے کی عادت کے اثرات دنگ کر دیں گے۔۔۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر موجود عہد میں متعدد افراد ٹوائلٹ میں اسمارٹ فونز کا استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔

ویسے تو یہ عادت بے ضرر محسوس ہوتی ہے مگر اس سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے کا خیال ہی اچھا نہیں مگر پھر بھی متعدد افراد ایسا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فون لے جانے والے افراد ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں جو کہ قابل تشویش ہے۔

اس عادت کے نقصانات درج ذیل ہیں۔۔۔
موبائل پر جراثیم موجود ہوسکتے ہیں،
ٹوائلٹ سے نکلنے کے بعد بھی موبائل فون میں جراثیم موجود رہتے ہیں جو گھر یا دفتر میں موجود دیگر افراد تک پہنچ سکتے ہیں۔

جب آپ فون کو کسی جگہ رکھتے ہیں یا کوئی دوسرا فرد اسے اٹھاتا ہے تو جراثیم ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس سے مختلف امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

🔹 پیشاب کی نالی کی سوزش
فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے سے اس پر متعدد جراثیم پہنچنے کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ وہاں جگہ جگہ جراثیم پھیلے ہوتے ہیں۔

اس سے ہیضے، آنتوں کے امراض اور پیشاب کی نالی کی سوزش سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ فون کو ٹوائلٹ میں لے جانے سے گریز کریں۔

🔹 قبض کا سامنا ہو سکتا ہے
ٹوائلٹ میں موبائل فون کا استعمال قبض کا شکار بنا سکتا ہے کیونکہ اس عادت سے جسم کو زیادہ وقت تک ٹوائلٹ میں رہنے کی عادت ہو جاتی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے ہماری توجہ فون پر مرکوز رہتی ہے جس سے جسم کے اندر آنتوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور قبض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

🔹 تناؤ بڑھتا ہے
ٹوائلٹ میں فون لے جانے سے دماغ کو مسلسل مصروف رہنا پڑتا ہے۔

ان ڈیوائسز میں مختلف ویڈیوز اور تفصیلات تک رسائی سے تناؤ بڑھتا ہے کیونکہ دماغ مسلسل متحرک رہتا ہے۔

🔹 بواسیر کا خطرہ بڑھتا ہے
ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے بواسیر جیسے مرض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ٹوائلٹ میں بہت زیادہ وقت بیٹھے رہنے سے جسم کے زیریں حصے پر دباؤ بڑھتا ہے اور یہ دباؤ بواسیر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
😂 ایک بیوی والے بیچارے 😂

ابن سینا کہتے ہیں کہ جس کی ایک ہی بیوی ہو، وہ جوانی میں بوڑھا ہو جاتا ہے۔ اسے ہڈیوں، کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کی مایوسی بڑھ جاتی ہے، محنت کم ہو جاتی ہے، ہنسی اڑ جاتی ہے اور وہ شکوے اور شکایات کا گڑھ بن جاتا ہے یعنی ہر وقت شکوے شکایات ہی کرتا نظر آئے گا۔

قاضی ابو مسعود کہتے ہیں کہ جس کی ایک بیوی ہو، اس کے لیے لوگوں کے مابین فیصلے کرنا جائز نہیں یعنی اس کا قاضی بننا درست نہیں (کہ ہر وقت غصے کی حالت میں ہو گا اور غصے میں فیصلہ جائز نہیں)

ابن خلدون کہتے ہیں کہ میں نے پچھلی قوموں کی ہلاکت پر غور و فکر کیا تو میں نے دیکھا کہ وہ ایک ہی بیوی پر قناعت کرنے والے تھے۔

ابن میسار کہتے ہیں کہ اس شخص کی عبادت اچھی نہیں ہو سکتی کہ جس کی بیوی ایک ہو۔

عباسی خلیفہ مامون الرشید سے کہا گیا کہ بصرہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے۔ تو مامون الرشید نے کہا کہ وہ مرد نہیں ہیں۔ مرد تو وہ ہیں کہ جن کی بیویاں ہوں۔ اور یہ فطرت اور سنت دونوں کے خلاف چل رہے ہیں۔

ابن یونس سے کہا گیا کہ یہود و نصاری نے تعدد ازواج یعنی ایک سے زائد بیویاں رکھنا کیوں چھوڑ دیا
انہوں نے جواب دیا، اس لیے کہ اللہ عزوجل ذلت اور مسکنت کو ان کا مقدر بنانا چاہتا تھا۔

ابو معروف کرخی سے سوال ہوا کہ آپ کی ان کے بارے کیا رائے ہے جو اپنے آپ کو زاہد سمجھتے ہیں لیکن ایک بیوی رکھنے کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زاہد نہیں بلکہ مجنون ہیں۔

ابن فیاض سے ایسے لوگوں کے بارے سوال ہوا کہ جن کی ایک ہی بیوی ہے۔ تو انہوں نے کہا کہ وہ مردہ ہیں، بس کھاتے پیتے اور سانس لیتے ہیں۔

والی کرک ابن اسحاق نے پورے شہر میں مال تقسیم کیا لیکن ایک بیوی والوں کو کچھ نہ دیا۔ جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو کہا کہ اللہ عزوجل نے سفہاء یعنی ذہنی نابالغوں کو مال دینے سے منع کیا ہے [کہ وہ اسے ضائع کر دیتے ہیں]

ابن عطاء اللہ نے ایک بیوی رکھنے والوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو بڑا کیسے سمجھ لیں کہ جنہوں نے اپنے بڑوں کی سنت کو چھوڑ دیا یعنی صحابہ کی سنت کو۔

حصری کہتے ہیں کہ جب اللہ نے شادی کا حکم دیا تو دو سے شروع کیا اور کہا کہ دو دو، تین تین اور چار چار سے شادیاں کرو۔ اور ایک کی اجازت ان کو دی جو خوف میں مبتلا ہوں۔۔۔

تقی الدین مزنی سمرقند کے فقیہ بنے تو ان کو بتلایا گیا کہ یہاں کچھ لوگ ایک بیوی کے قائل ہیں۔ تو انہوں نے کہا کہ کیا وہ مسلمان ہیں؟ پھر اہل شہر کو وعظ کیا تو اگلے چاند سے پہلے تین ہزار شادیاں ہوئیں اور شہر میں کوئی کنواری، مطلقہ اور بیوہ نہ رہی۔۔۔

عبدالوحید ٨ ٨ تلہ گنگ

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4639
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیچارے مرد 🔷

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اُس کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں

شرف میں بڑھ کر ثریا سے مشت خاک اسکی
کہ ہر شرف ہے اسی درج کا درمکنوں!

مکالمات افلاطوں نہ لکھ سکی لیکن!
اسی کے شعلے سے ٹوٹا شرار افلاطوں

عورت تصویر کائنات کا رنگ ہے، عورت دنیا کی خوبصورتی ہے، عورت زمین کا دل ہے، عورت مرکز ثقل ہے، عورت محبت ہے، عورت ماں ہے، عورت بیوی ہے، عورت ایک رات، عورت ایک مصور ہے، عورت جب سامنے آتی ہے تو دنیا کی ساری خوبصورتیاں پیچھے ہٹتی چلی جاتی ہیں حتی کہ نگاہوں سے اوجھل ہو جاتی ہیں اور نظروں کے سامنے صرف عورت ہی عورت باقی رہ جاتی ہے۔

عورت جب سامنے آ جاتی ہے تو ارد گرد کی ساری خوبصورتیاں اس کے جسم میں سمٹ آتی ہیں اور اپنے آپ کو اس جسم میں کھو دیتی ہیں اور ختم کر دیتی ہیں، ایسا تب ہوتا ہے جب ایک عورت، عورت بن کر معاشرہ میں اپنی زندگی بسر کرے، عورت جب حکم چلانے لگے، مردوں کی تذلیل کرے، کوٹھوں پر ناچ گانے کرے، محلات میں گھنگھرو پہن کر شراب نوشی کرے، والدین کی عزت کا جنازہ نکالے۔۔۔ تو اُسے عورت کہلوانے کا حق نہیں بنتا۔

سابق فوجی صدر کے دور میں عورتوں کے حقوق کے لیے بہت کام کیا گیا، اسی دور میں ''حقوق نسواں بل'' بھی پاس ہوا جسے پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین، سول سوسائٹی ہر طبقہ کے افراد کی طرف سے سراہا گیا، جو لوگ آج اس بل کی مخالفت میں بات کرتے ہیں کل تک اس کے حامی تھے۔ہمارے کچھ سیاستدان تو بیویوں کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس کی حمایت کرتے رہے، اندرون خانہ سب اس بل کے خلاف تھے، مگر کیا کریں ''ہوم منسٹری'' کی بات تو ماننا پڑتی ہے۔ چلو رات گئی بات گئی۔

بات چل نکلی عورتوں کے حقوق کی تو کیا مرد بیچاروں کی معاشرہ میں کوئی عزت و ناموس ہی نہیں ہے؟ اُف کتنی زیادتی ہے۔

گزشتہ دن ایک دوست نے موبائل میسج بھیجا جو بڑا دلچسپ تھا کہ ایک گھر میں روزانہ شام کے بعد کبھی شوہر تو کبھی بیوی کے ہنسنے کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، ایک دن محلہ کے کسی شریف نے شوہر نایاب سے آخر پوچھ ہی لیا ہے کہ میاں! کیا ماجرا ہے، تمہارے گھر میں روزانہ ہنسی کا مقابلہ کیونکر ہوتا ہے؟
خوش اخلاق شوہر نے جواب دیا کہ جب بھی وہ رات کو دیر سے واپس آتا ہے بیوی اپنا جوتا اُس پر اچھالتی ہے، اگر درست نشانے پر لگے تو وہ ہنستی ہے اور اگر نشانہ اٹک جائے تو ظاہر ہے میری ہنسی نکل جاتی ہے۔

گزشتہ دنوں فیس بک پر ایک شوہر کی فریادی پڑھنے کو ملی، سربیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کا نام DOSAN تھا، نے دعویٰ کیا کہ وہ دنیا کا واحد انسان ہے جسے بیوی صبح صبح ''بلے'' سے پٹائی کرکے اُس کا سواگت کرتی ہے۔ سربیا، بلقان ریاستوں میں مردوں کے حوالے سے عمومی تاثر یہی ہے کہ وہ گھر پر رہ کر مفت کی روٹیاں توڑتے ہیں اور ان کی بیویاں ملازمت کر کے گھر کا خرچ چلاتی ہیں۔ سارا دن گھر پر رہنے اور اپنی بیوی کے پیسوں پر گزارا کرنے والے مردوں کو بلقان اور سربیا میں ''ماچو'' جبکہ پاکستان میں ''ٹکریل ' کہا جاتا ہے۔

صرف یہی نہیں اگر بیوی کو اپنا شوہر پسند نہ ہو، اچھا نہ لگے، یا پھر خاندانی تناؤ پیدا ہو جائے، بیوی کی ماں کو اپنا داماد کھٹکنے لگے تو پھر عدالت میں تنسیخ نکاح اورخلع جیسے کیسز دائر کر دیے جاتے ہیں، اور وکیل صاحب عورت کے کیس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شوہر نامدار کو کم عقل، پاگل، اپاہج، کند ذہن، شرابی، نشئی، آوارہ، جھگڑالو، بدصورت، مارپیٹ کرنے والاجیسے القابات سے نواز دیتا ہے، کئی بار لو میرج کرنے والی مستورات اپنے بیانات کی ہیر پھیر میں مردوں کو تگنی کی ناچ نچاتی ہیں۔

اگر کوئی شوہر بدقسمتی سے اپنی بیوی کے خلاف عدالت سے رجوع کر بیٹھے تو معاشرہ میں اُسے ذلیل و خوار کردیا جاتا ہے، الٹا بیوی جوابی دعویٰ دائر کر دیتی ہے، چاہے شوہر سچ اور حق پر ہی کیوں نہ ہو حقوق نسواں کی زد میں آکر مار کھاجاتا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ دنوں ایک واقعہ پیش آیا کہ ایک بیوی نے اپنے آشنا سے ملکر اپنے شوہر کو خودکش حملہ آور بنا ڈالا۔ مسقط سے آنے والے اس شخص سے جان چھڑانے کیلئے اس کی بیوی نے اپنی تئیں فول پروف منصوبہ بنایا تھا لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اس کا بچارا شوہر تین سال دیار غیر میں اپنی بیوی و گھر والوں کے سنہرے مستقبل کیلئے دن رات محنت و مشقت میں مصروف تھا لیکن اسے ناپسند کرنے والی بیوی نے قانونی راستے سے علیحدگی کے بجائے انتہائی افسوسناک رویہ اختیار کر کے پوری دنیا میں پاکستانی معاشرے کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا اور باوفا عورت کے مشرقی تصور کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی سابقہ محبوبہ کے 62 سالہ محبوب کا دل نکالنے کے بعد کانٹے اور چھری سے کھا لیا۔جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں اس شخص کو کیپ ٹان سے گرفتار کیا گیا۔ خبر کے مطابق حاسد عاشق نے اپنے انتقام کی آگ میں اپنے رقیب کو مارنے کے باوجود اس کا دل نکال کر چبا ڈالا۔

اسی طرح کی ایک خبر اور بھی نظروں سے گزری کہ سوئس خاتون معذور شوہر کو سیر و تفریح کے بہانے بھارت چھوڑ آئی جہاں ناکافی سہولیات کی بنا پر شوہر کی مو ت ہو گئی۔ عدالت نے خاتون کو بیگم گردی دکھانے پر چار سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔

کہاوت ہے کہ ایک شخص پادری کے پاس گیا اور اعتراف گناہ والے ڈبے کے پاس بیٹھ کر بولا، پادری صاحب! میری بیوی مجھے زہر دینا چاہتی ہے بتائیں کیا کروں؟ وہ بولے میں آپ کی بیوی سے بات کرتا ہوں کل آنا۔ اگلے دن وہ گئے اور بولے کیا حکم ہے پادری صاحب؟۔ پادری صاحب نے فرمایا کہ کل میں نے دو گھنٹے آپ کی بیوی سے بات کی ہے، بہتر ہے کہ آپ زہر ہی کھا لیں۔

بچپن سے ایک کہانی سننے آ رہے ہیں جس میں ماں اور بیٹے کے ساتھ اس کی محبوبہ کا تذکرہ تھا کہ محبوبہ نے اپنے عاشق کو کہا کہ اگر تم مجھ سے دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتے ہو تو جا اپنا ماں کا دل نکال کر لے آ۔ وہ یہ سن کر اپنی ماں کے پاس آتا ہے، اسے قتل کرتا ہے اور اس کا دل چیر کر اپنی محبوبہ کے پاس لے جاتا ہے کہ راستے میں ٹھوکر لگنے سے وہ گر جاتا ہے، ماں کا دل اس کے گرنے پر تڑپ اٹھتا ہے کہ ''بیٹا تمہیں چوٹ تو نہیں آئی'' بیٹا اسے سنی ان سنی کر کے اپنی محبوبہ کے پاس لے جاتا ہے، محبوبہ یہ دیکھ کر بولتی ہے کہ جو اپنی ماں کا نہ ہوا، وہ میرا کیا ہوگا ؟؟؟؟

جب خواتین پر تشدد کے واقعات کے حوالے سے رپورٹس دیکھتے ہیں تو مرد ''ظالم سماج'' کے طور پر سامنے آتا ہے، جو اپنی جسمانی برتری کی وجہ سے خواتین پر جبر کا مرتکب ٹھہرتا ہے، لیکن کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جو خواتین کی جانب سے مرد حضرات کی زندگیاں ''اجیرن'' کرنے کی مرتکب قرار پائی ہیں۔
خاص کر جن حضرات نے دو یا دو سے زائد شادیاں رچائی ہوئی ہیں ان کے بارے میں مشہور مقولہ ہے:
کامیاب شخص کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور بربادی کے پیچھے دو دو عورتوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

پاکستان میں آبادی سے متعلق قومی ادارے انسٹی ٹیویٹ آف پاپولیشن سٹیڈیز کے ایک سرکاری سروے کے مطابق پاکستان میں 43 فیصد خواتین اور ایک تہائی مرد یہ سمجھتے ہیں کہ شوہر اپنی بیوی کی پٹائی کر سکتے ہیں جبکہ 50 فیصد شہری خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ شوہر کی پٹائی کرنا جائز ہے۔

اگر جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ دماغی تشدد شامل کیا جائے تو مرد عورتوں سے زیادہ ''مظلوم'' ٹھہریں گے، بیوی کی لڑائی، ساس سے جھگڑا، پڑوسن کو گالیاں، نندوں سے جھگڑا، جہاں کہیں بیوی ''پنگا'' لیتی ہے، قربانی کا بکرا بیچارے ''شوہر'' بن جاتے ہیں، اور اگر کوئی لڑکی ''حقوق نسواں'' کے نام پر گھر سے بھاگ کر شادی کرلے تو معاشرے کے طعنے اور رشتہ داروں کے طنز بھی مردوں کو ہی سہنے پڑتے ہیں۔
اپنی زندگی کی خوشیاں بیٹی کی جھولی میں ڈالنے والے باپ پر کیا گزرتی ہوگی جب اُس کی لاڈلی بھاگ کر ''کورٹ میرج'' کا ڈھونگ رچاتی ہے، زندگی میں پیار محبت جائز ہے، کرنا چاہیے، لو میرج بھی ہو مگر ''لو میرج'' کو اگر '' ارینج '' کر دیا جائے، والدین سے بات کرلی جائے تو ایسے رشتوں کے بننے پر خوشیاں بڑھ جاتی ہیں۔
البتہ ہمارے معاشرہ میں والدین بھی روایتی رسم و رواج کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی اولاد کی خواہشات کو دفن کرتے ہوئے اپنی پسند اور زمانے کی مجبوریوں کا رونا روتے ہیں، اور پھر جب نالائق اولاد کوئی قدم اٹھائے تو ''دوشی''۔
بہتر ہے مرض کے پھیلنے سے پہلے ہی اُس کا علاج کر دیا جائے تاکہ بعد میں ''کینسر جیسی لاعلاج مرض'' نہ بن جائے۔

اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

✍ واجد نواز

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 لالچی بوڑھا اور ہارون الرشید 🔷

کہتے ہیں کہ ہارون الرشید نے اپنے وزراء اور ساتھ بیٹھنے والوں سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایسے شخص سے ملاقات کروں جو صحبت رسول اللہ ﷺ سے مشرف ہوا ہو اور رسول اللہ سے کوئی حدیث سنی ہو تاکہ بلا واسطہ وہ رسول اللہ کی حدیث نقل کرے۔ (چونکہ ہارون الرشید کی خلافت ایک سو ستر ہجری میں قائم ہوئی اور اس طولانی عرصے میں زمانہ پیغمبر ﷺ سے کوئی باقی نہ تھا اگر باقی تھا بھی تو نا معلوم تھا)

ہارون کے نوکروں نے اطراف و اکناف میں ایسے شخص کی تلاش شروع کر دی لیکن انہیں کوئی شخص نہ مل سکا سوائے ایک بوڑھے کے جس کے تمام حواس کمزور ہو چکے تھے اور سوائے جسم اور ایک مشت ہڈیوں کے کچھ باقی نہ بچا تھا۔
اسے ایک ٹوکری میں رکھ کر نہایت حفاظت اور احتیاط کے ساتھ ہارون کے سامنے دربار میں لایا گیا۔

ہارون بہت خوش ہوا کہ اس کا مقصد پورا ہوا کہ ایسے شخص کو دیکھ لیا جس نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی اور ان کی گفتگو سنی ہے۔

ہارون نے کہا: اے ضعیف! کیا تو نے خود پیغمبر اکرم کو دیکھا ہے؟

عرض کیا: جی ہاں۔

ہارون نے کہا: تو نے کب رسول اللہ ﷺ کو دیکھا تھا؟ عرض کیا: میرا بچپن تھا کہ ایک دن میرے باپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور
خدمت رسول اللہ میں لے گئے اور اس کے بعد میں خدمت رسول اللہ ﷺ میں نہ گیا
یہاں تک کہ پیغمبر اسلام ﷺ رحلت فرما گئے۔

ہارون نے کہا: بیان کرو اگر اس دن رسول اللہ ﷺ سے تم نے کوئی حدیث سنی تھی۔ عرض کیا: ہاں اس دن رسول اکرم ﷺ سے میں نے سنا کہ آپ نے فرمایا:

*يشيب ابن آدم و تشب معه خصلتان:* *الحرص و طول الامل*.
یعنی انسان بوڑھا ہوتا ہے اور جتنا بزرگی کے نزدیک پہنچتا ہے دو صفتیں اس میں جوان ہوتی ہیں ایک حرص اور دوسری لمبی آرزوئیں۔

ہارون بہت خوش ہوا کہ اس نے حدیث رسول فقط ایک واسطے کے ذریعے سنی۔ اس نے حکم دیا کہ ایک تھیلی دینار کی اسے انعام کے طور پر دی جائے اور حکم دیا کہ اسے واپس گھر پہنچایا جائے۔

جب نوکروں نے چاہا کہ اسے باہر لے جائیں، تو اس بوڑھے نے اپنی کمزور آواز کو بلند کیا کہ مجھے واپس دربار میں ہارون کے پاس لے چلو مجھے ہارون سے ایک بات پوچھنی ہے پھر اس کے بعد مجھے باہر لے جانا۔

زنبیل کو اٹھانے والے دوبارہ اس بوڑھے کو ہارون کے پاس لے آئے۔

ہارون نے پوچھا: کیا بات ہے؟ بوڑھے نے عرض کیا: اے بادشاہ! یہ فرمائیے کہ یہ انعام صرف اس سال کے لئے ہے یا ہر سال عنایت فرمائیں گے؟

ہارون الرشید بہت ہنسا اور از روئے تعجب کہا:

صدق رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يشيب ابن آدم و تشب معه خصلتان: الحرص و طول الامل. یعنی رسول خدا نے سچ فرمایا ہے کہ انسان جتنا بڑھاپے کے نزدیک جاتا ہے دو چیزیں اس میں جوان ہوتی ہیں: حرص اور لمبی امیدیں۔

اس ضعیف میں جان نہیں اور میں گمان بھی نہیں رکھتا کہ آئندہ سال یہ زندہ رہے گا لیکن پھر بھی کہتا ہے کہ یہ عطا اس سال کے ساتھ مخصوص ہے یا ہر سال ہوتی رہے گی۔

زیادتی مال کی حرص اور لمبی امیدوں نے اسے یہاں تک پہنچا دیا ہے لیکن پھر بھی اپنی عمر کی پیش بینی کرتا ہے اور دوسروں کے عطیات کی تلاش میں ہے۔

📚 عبرت انگیز واقعات صفحہ 11۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💔 محبت کی وجہ سے ڈپریشن 💔

آج کل ہم میں سے زیادہ لوگ پریشان، ڈیپریس اور ذہنی اذیت کا شکار انسانی تعلقات کی وجہ سے ہیں۔

جب کوئی انسان انکی زندگیوں میں آتا ہے تو اس کا رویہ، لہجہ، انداز، برتاؤ سب مثالی اور محبت بھرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان اس سے جذباتی لگاؤ اور دلی وابستگی قائم کر لیتا ہے لیکن اس انسان کا یہ مثالی رویہ مختصر عرصے کیلئے ہی چلتا ہے۔ دیر تک یا ہمیشہ کیلئے یہ سب وہاں چل سکتا ہے جہاں کوئی انسان اپنی اصل شخصیت کی بنیاد پر تعلق بنائے، آرٹیفیشل توجہ اور جعلی میٹھے رویے کی بنیاد پر نہیں۔ اگر لوگ شروع میں خود کو ویسے ہی دکھائیں جیسے وہ ہیں تو بہت سے لوگ ایسے تعلقات بنانے سے گریز کریں اور ان سب مسائل کا سامنا کرنے سے بچ سکیں۔

ڈیپریشن ایک حقیقت ہے۔ ایک نہایت خوفناک حقیقت، یہ انسان کو اندر سے کھا جاتا ہے، یہ وہ آسیب ہے جو زندہ انسانوں کے سینوں میں ہاتھ ڈال کر دلوں کو کچل ڈالتا ہے، اس دنیا کے خوفناک ترین لوگ وہ لوگ ہیں جو اپنی آنکھوں کے سامنے کسی کو اپنی وجہ سے مرتا ہوا، رُلتا ہوا، سسکتا ہوا، چیخیں مار کے روتا ہوا، بلکتا ہوا اور بالآخر مر جاتا ہوا دیکھتے ہیں اور ان کے دل ٹس سے مس نہیں ہوتے!
یہ ایسے بے رحم، بے حس اور مکار لوگ ہوتے ہیں کہ انہیں علم ہوتا ہے کہ ہماری ذرا سی توجہ اس انسان کو ٹھیک کر سکتی ہے، یہ اپنی زندگی کی طرف لوٹ سکتا ہے لیکن ان کی گھٹیا انا ان کے آڑے آ جاتی ہے! وہ انسان کے درد کو جانتے ہوئے بھی ان جانا کر دیتے ہیں اور ایک جیتا جاگتا انسان مٹی ہو جاتا ہے۔

اس میں زیادہ قصور ان مظلوم و معصوم لوگوں کا اپنا بھی ہوتا ہے! یہ ایسے خبیث لوگوں کی انا کو رو رو کر، اپنی حالت خراب کر کے پانی دے رہے ہوتے ہیں! خوراک فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔

مجھ سے جب بھی کسی نے رابطہ کیا کہ ہم محبت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہیں تو میں مختصر دو باتیں کہتا ہوں۔۔۔
چار سے چھ ماہ کیلئے خود کو حد سے زیادہ مصروف کر لیں۔
آگے بڑھنے کیلئے کسی کو بھول جانا پہلی شرط ہے اور کسی کو بھولنے کیلئے اس سے جڑی یادیں اور مواد دفن کرنا لازم ہے۔ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔ یقین کریں کہ آپ اس شخص کو ہر جگہ سے بلاک کرنے کے بعد سارا مواد ڈیلیٹ کریں اور پھر خود کو اچھی طرح مصروف کر لیں۔

آپ بہت انمول ہیں خود کو سستا اور بے مول مت کریں۔ آپ ایک مکمل انسان ہیں خود میں خامیاں تلاش کرنے کی کوشش مت کریں وہ بھی اس انسان کی وجہ سے جو خود ایک سستا شخص تھا۔ اگر آپ کسی کے ساتھ وفادار اور سنجیدہ تھے لیکن وہ آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کمی آپ میں نہیں بلکہ جانے والے میں تھی اور وہ آپ کو ڈیزور نہیں کرتا تھا۔ آپ اپنے جیسے کسی شخص کو ڈیزور کرتے ہیں جو پھر کسی موڑ پر آپ کو مل جائے گا۔ یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیں اور آپ صرف اپنے خواب اور مقاصد پر توجہ دیں۔۔

اپنی زندگی کے اندھیروں میں بھی اتنی گنجائش ضرور رکھیں کہ کوئی چراغ اگر روشنی بکھیرنا چاہے تو راستہ تنگ نہ ہو۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

💝 عشق کی خوشبو
http://t.me/islamwitheman/1392

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=296016345815506&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 حقیقت محبت
https://t.me/islamwitheman/5260

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=107899891293820&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 لنگڑی محبت
https://t.me/islamwitheman/2127

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=115465440537265&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 محبت کے ساتھی
https://t.me/islamwitheman/2205

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=269959938421147&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 اندھی محبت
https://t.me/islamwitheman/2222

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=113534394063703&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 عشق کیا ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2303

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=298483945568746&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 شوہر کی محبت
https://t.me/islamwitheman/2388

💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا
http://t.me/islamwitheman/2582

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=332844428799364&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 اصولِ عِشق
https://t.me/islamwitheman/2832

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=279248670825607&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 مرد کی محبت
https://t.me/islamwitheman/2834

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=312779197472554&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💔 محبت کی وجہ سے ڈپریشن
https://t.me/islamwitheman/5356
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌸 دین شناسی 🌸

اسلام کی بنیاد دو چیزوں پر ہے۔

1۔ اصول دین (دین کی جڑیں)
2۔ فروع دین (دین کی شاخیں)

اصول دین پر اعتقاد رکھنا اور فروع دین پر عمل پیرا ہونا واجب ہے۔

🌹 اصول دین
اصول دین یعنی دین کی جڑیں پانچ ہیں جن پر عقیدہ رکھنا اور ایمان لانا ضروری ہے۔ اصول دین کا عرفان و اعتقاد عقل اور دلیل و برہان پر مبنی ہے لہذا ہر شخص پر واجب ہے کہ اپنے اپنے علم کے مطابق دلائل سے ان پر اعتقاد رکھے۔

1۔ توحید
اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ وہ موجود اور حاضر و ناظر ہے اور وہی معبود برحق اور رازق مطلق ہے۔

2۔ عدل
اللہ عادل ہے وہ انصاف کرتا ہے۔ وہ ظالم نہیں ہے کیونکہ ظلم مذموم اور قبیح صفت ہے اور خدائے بزرگ و برتر ہر قبیح فعل سے منزہ ہے۔

3۔ نبوت
اللہ تعالٰی نے انسانوں کی ھدایت و رہنمائی کے لیے انبیاء اور رسول بھیجے۔ پہلے حضرت آدم علیہ السلام اور آخری نبی
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں یہی ہمارے نبی ہیں اور ان پر اللہ تعالٰی نے کتاب قرآن مجید نازل کی۔ یہ سب انبیاء اول عمر سے اخر تک ہر قسم کے گناہ اور شرک و معصیت سے بری اور پاک ہیں۔ ہمارے نبی سب نبیوں اور رسولوں سے افضل ہیں اور سلسلہ نبوت ان پر ختم ہے۔ لہذا ان کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں ائے گا اگر کوئی نبی یا رسول ہونے کا دعوٰی کرے وہ کاذب و مفتری ہے۔

4۔ امامت
خداوندمتعال نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بندوں کو یونہی نہیں چھوڑ دیا کہ وہ جو چاہیں کریں بلکہ خدا نے اپنے لطف سے نبی (ص) کے بعد ایسے امام قرار دیئے جو دین و دنیا کے امور میں ہمارے رہبر ہیں جو بارہ خلفاء یعنی نائب ہیں۔ جن کو خود حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بحکم خدا مقرر کیا ہے۔ یہ اول عمر سے اخر عمر تک ہر قسم کے گناہوں سے پاک ہیں۔ یہ طاہر و مطہر اور معصوم ہیں۔ ان کا ماننا اور یکے بعد دیگرے ان کو نائب اور خلیفہ رسول سمجھنا اور ان کی معرفت حاصل کرنا ہر ایک مؤمن مسلمان پر فرض ہے اور ان کی فرمانبرداری فرض عین اور اخرت میں نجات کا موجب ہے۔ ان کے نام حسب ذیل ہیں۔۔۔

پہلے امام حضرت علی علیہ السلام
دوسرے امام حضرت حسن علیہ السلام
تیسرے امام حضرت حسین علیہ السلام
چوتھے امام حضرت زین العابدین علیہ السلام
پانچویں امام حضرت محمد باقر علیہ السلام
چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام
ساتویں امام حضرت موسی کاظم علیہ السلام
آٹھویں امام حضرت علی رضا علیہ السلام
نویں امام علی نقی علیہ السلام
دسویں امام محمد تقی علیہ السلام
گیارہویں امام حسن عسکری علیہ السّلام
بارہویں امام محمد مھدی علیہ السلام

5۔ قیامت
ایک دن ایسا آئے گا کہ ساری دنیا فنا ہو جائے گی اس دن کا نام قیامت ہے اس کے بعد تمام انسانوں کو دوبارہ اٹھایا جائے گا اس دن کو حشر کا دن کہتے ہیں اور پھر ان سے حساب کتاب لیا جائے گا گناہگاروں کو جہنم میں اور نیکو کاروں کو جنت میں بھیجا جائے گا۔ کافر و مشرک ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اور مومن جنت میں۔
انبیاء اور آئمہ علیھم السلام اور صلحاء کی شفاعت برحق ہے۔
مرنے کے بعد قبر میں زندہ ہونا، منکر و نکیر کا سوال کرنا اور عذاب قبر و فشار قبر برحق ہے۔
قیامت کے دن اسی بدن و روح کے ساتھ زندہ ہونا اور اسی بدن و روح کی جزا و سزا، ثواب و عذاب کا ہونا برحق ہے۔ اور اس کا انکار کفر ہے۔
حساب و کتاب، صراط و میزان اعمال اور وجود بہشت، حور و قصور اور وجود جہنم اور اس کا عذاب اور اعضاء کا گواہی دینا برحق ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 معجزات جسمِ اقدس رسولؐ 🌹

رسول اکرم محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسمِ اقدس کے چوبیس معجزات۔۔۔

1. یہ کہ جب آپ دھوپ میں کھڑے ہوتے یا راستہ چلتے تو جسم اقدس کا سایہ نہ ہوتا.

2. جو شخص آنحضرت ص کے ساتھ چلتا وہ کتنا ہی لمبا ہوتا لیکن حضرت کا سر اور گردن اس سے زیادہ بلند دکھائی دیتی.

3۔ یہ کہ ابر ہمیشہ دھوپ میں آپ کر سر اقدس پر سایہ فگن رہتا تھا.اور آپ کے ساتھ چلتا رہتا تھا.

4۔ یہ کہ کوئی پرندہ آپ کر سر کے اوپر سے پرواز نہیں کرتا تھا. اور کوئی جانور مثل مکھی و مچھر وغیرہ آپ کے جسم اقدس پر نہیں بیھٹتا تھا.

5۔ آپ اپنی پشت کی جانب سے بھی اسی طرح دیکھتے تھے.جس طرح اپنے سامنے سے دیکھتے تھے.

6۔ یہ کہ ہمیشہ آپ کی پیشانی مبارک سے نور سا طع رہتا اور چاند کے مانند اس معدن انوار کی جبین مبارک سے شعاع در و دیوار پر چمکتی تھی اور جب دست مبارک بلند کرتے تو حضرت کی انگلیاں دس شمعوں کے مانند روشنی دیتی تھیں۔۔

7۔ آنحضرت ص کی خوشبوئے مبارک اور وہ ایسی تھی کہ حضرت جس راستے سے گزر جاتے تھے دو روز تک بلکہ زیادہ دنوں تک جو شخص اس راستہ سے جاتا وہاں کی خوشبو سے سمجھ جاتا کہ آنحضرت ص اس راہ سے گزرے ہیں۔ حضرت کا پسینہ لوگ جمع کرتے تھے جو بہترین خوشبو دار عطر ہوتا لوگ دوسرے عطروں میں اس کو داخل و شامل کرتے تھے۔ اور پانی کا ڈول حضرت کے سامنے لاتے اور حضرت اس میں ایک چلو پانی منہ میں لے کر مضمضہ کرکے اس ڈول میں ڈال دیتے تو تمام پانی مشک سے زیادہ خوشبو دار ہوجاتا۔۔

8۔ یہ کہ آنحضرت ص کی نیند اور بیداری یکساں تھی۔ نیند آپ کے قوائے ادراک کو معطل نہیں کرتی تھی آپ فرشتوں کی آواز سنتے تھے۔ دوسرے لوگ نہیں سنتے تھے حضرت فرشتوں کو دیکھتے تھے اور دوسرے لوگ نہیں دیکھتے تھے جو کچھ لوگوں کے دلوں میں گزرتا تھا حضرے اس پر مطلع ہوجاتے تھے۔

9۔ آپ کے مشام میں کبھی بدبو نہیں پہنچتی تھی۔

10۔ حضرت ص اپنا آپ دہن جس کنوئیں میں ڈالتے اس کی برکت سے کنواں پانی سے بھرجاتا تھا اور جس درد والے کے جسم پر مل دیا جاتا وہ شفا پاتا تھا حضرت کا دست مبارک جس غذا کو مس کردیتا اس میں اس قدر برکت ہوجاتی کہ مختصر غذا کثیر آدمیوں کو سیر کردیتی تھی چنانچہ ایک بکری کے بچہ اور ایک صاع جو سے سات سو زیادہ افراد سیر ہوئے۔

11۔ تمام زبانوں کو حضرت سمجھتے اور ہر زبان میں گفتگو کرتے تھے۔

12۔ حضرت کی داڑھی میں سترہ سفید بال تھے جو آفتاب کے مانند چمکتے تھے۔

13 حضرت کی پشت مبارک پر مہر نبوت تھی جس کا نور آفتاب کے نور پرچھا جاتا تھا۔

14۔ حضرت کی مبارک انگلیوں سے پانی جاری ہوا جس سے جماعت کثیر سیراب ہوئے۔

15۔ حضرت نے اپنی انگلی کے اشارہ سے چاند کے دو ٹکڑے کردیئے۔

16۔ یہ کہ کنکریاں آپ کے دست مبارک میں تسبیح کرتی تھیں اور لوگ سنتے تھے۔

17 یہ کہ آپ ختنہ شدہ و ناف بریدہ اور خون وغیرہ کی آلائش سے پاک پیدا ہوئے اور ولادت کے وقت پیروں کی طرف سے پیدا ہوئے نہ کہ سر کی جانب سے۔ جب زمین پر آئے تو مشک سے بہتر خوشبو آپ کے جسم اقدس سے پھیل گئی اور دنیا کو معطر بنا دیا تھا پھر حضرت کعبہ کی جانب سجدہ میں گر پڑے جب سجدہ سے سر اٹھایا تو ہاتھ آسمان کی جانب بلند کئے اور خدا کی وحدانیت اور اپنی رسالت کا اقرار کیا۔پھر آپ کے جسم اقدس سے ایک نور ساطع ہوا جس نے مشرق و مغرب کو روشن کردیا۔

18 ہرگز آپ محتلم نہیں ہوئے اور نہ کبھی شیطانی خواب دیکھا۔

19۔ یہ کہ جو فضلہ حضرت سے جدا ہوتا۔ مشک کی خوشبو اس سے آتی اور کوئی اس کو دیکھنے نہ پاتا تھا بلکہ زمین مامور تھی کہ اس کو اپنے اندر چھپا لے۔

20۔ یہ کہ جس چوپائے پر حضرت سوار ہوتے درست و صحیح ہوجاتا اور کبھی بوڑھا نہ ہوتا۔

21۔ یہ کہ کوئی قوت میں آپ سے مقابلہ نہیں کرسکتا تھا۔

22۔ یہ کہ تمام مخلوقات آپ کی حرمت کی رعایت کرتی تھی اور جس پتھر اور درخت کے پاس سے آپ گزرتے وہ حضرت کی تعظیم کے لیے خم ہوجاتا اور حضرت کو سلام کرتا تھا اور آپ کے بچپن میں چاند آپ کی گہوارہ جنبانی کرتا تھا۔

23۔ یہ کہ حضرت نرم زمین پر سے گزرتے تو آپ کے پیروں کے نشانات نہیں پڑتے تھے اور جب پتھر پر چلتے تھے آپ کے پیروں کا نشان پڑتا تھا۔

24۔ یہ کہ خداوند عالم نے لوگوں کے دلوں میں حضرت کی ہیبت ڈال دی تھی کہ باوجود آپ کی اس قدر تواضع و شفقت و مرحمت کے کوئی آپ کے چہرہ پر پورے طور سے نظر نہیں کرسکتا تھا اور جو کافر و منافق حضرت کو دیکھتا خوف سے کانپنے لگتا اور دو ماہ کی راہ کے فاصلہ سے آپ کا رعب کافروں کے دلوں میں اثر کرتا تھا۔

📚 حق الیقین علامہ مجلسی، ص33 ، 35۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕