ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 سوشل میڈیا کی برائی 🔷

فرض کریں کہ آپ اپنی قبر میں ہیں اور فرشتے آپ کو بتا رہے ہیں کہ آپ کے پاس 999 نیکیاں ہیں اور 998 برائیاں ہیں۔ تو مبارک ہو آپ جنت میں جا رہے ہیں۔۔۔!

اور آپ بہت خوش ہیں۔

پھر اچانک آپ کے گناہوں کی تعداد 1000 تک پہنچ جاتی ہے اور فرشتہ آپ کو بتاتا ہے کہ کسی نے ابھی ابھی ایک گانا یا فحش ویڈیو جو آپ نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر شیئر کی تھی یا کسی کو سینڈ کی تھی اور اس کی وجہ سے آپ کو گناہ کا بوجھ اٹھانا پڑا اور اب آپ جہنم میں جا رہے ہیں۔

اسے کہتے ہیں گناہ جاریہ ۔۔۔
خدارا ایسے گناہوں سے بچیں تاکہ ہماری آخرت کی منزل آسان ہو ۔۔۔

جزاکم اللہ خیرا ..... اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ.

👆👆👆👆👆

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

❤️ ڈیجیٹل فاسٹنگ
https://t.me/islamwitheman/5181

🔷 فیس بک ایک شکارگاہ ہے۔
https://t.me/islamwitheman/5190

🔷 فیسبک پر گندی ویڈیوز بین کریں
https://t.me/islamwitheman/5191

🔷 خفیہ کیمرے
https://t.me/islamwitheman/5218

🔷 فیس بک کی دنیا
https://t.me/islamwitheman/5256

🔷 سوشل میڈیا کی برائی
https://t.me/islamwitheman/5257
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ ماہ ذوالقعدہ کی مناسبت سے بھیجی گئی پوسٹیں۔ پوسٹ دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

🔷️ نماز اول اتوار ماہ ذوالقعدہ
https://t.me/islamwitheman/3632

🌹 ولادت باسعادت معصومہ قمؑ (یکم ذوالقعدہ)
https://t.me/islamwitheman/3635

🌹 مقام و منزلت حضرت فاطمہ معصومہؑ
https://t.me/islamwitheman/3636

🌸 معصومۂ قُمؑ کی زیارت
https://t.me/islamwitheman/3637

🌸 زیارتنامہ معصومۂ قُمؑ
https://t.me/islamwitheman/3638

🌹 ولادت باسعادت امام علی رضاؑ (11 ذوالقعدہ)
https://t.me/islamwitheman/3640

🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی امامت
https://t.me/islamwitheman/3641

🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ کی ازواج و اولاد
https://t.me/islamwitheman/3642

🌷 اخلاق امام رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3643

🌴 ﺍﻣﺎﻡ علی ﺭﺿﺎؑ کے معجزات میں سے
https://t.me/islamwitheman/3644

🔷️ ﺍﻣﺎﻡ ﺭﺿﺎؑ اور سندھی زبان
https://t.me/islamwitheman/3645

🌸 شیروں کا زندہ ہونا
https://t.me/islamwitheman/3646

🌹 ضامن آھو
https://t.me/islamwitheman/3647

🔷 کرامت امام ﺭﺿﺎؑ
https://t.me/islamwitheman/3648

🔷 کرامت امام رضا علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3650

🔷 کرامت امام علی ﺭﺿﺎؑ
https://t.me/islamwitheman/3651

🌸 امام ﺭﺿﺎؑ کا مجلس برپا کرنا
https://t.me/islamwitheman/3652

🌹 شہادت امام علی رضاؑ (23 ذوالقعدہ)
https://t.me/islamwitheman/3656

🌷 امام رضاؑ کا خراسان کا سفر
https://t.me/islamwitheman/3657

🔷 حدیث سلسلة الذھب
https://t.me/islamwitheman/3658

🌹 فضیلتِ زیارتِ امام رضاؑ
https://t.me/islamwitheman/3659

🌹 زیارتنامہ امام علی رضاؑ
https://t.me/islamwitheman/3660

🌹 عید دحوالارض اور اعمال (25 ذوالقعدہ)
https://t.me/islamwitheman/3664

🌹 دحوالارض کے دن کی دعا
https://t.me/islamwitheman/3665

🌷 ولادت محمد بن ابی بکر (27 ذوالقعدہ)
https://t.me/islamwitheman/3666

🔷 ﺍﻣﺎﻡ ﺗﻘﯽؑ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﺎﺩﺕ (29 ذوالقعدہ)
https://t.me/islamwitheman/3672

🔷 شہادت امام محمد تقی الجوادؑ
https://t.me/islamwitheman/3673

🌹 امام تقیؑ کے بچپن کا ایک واقعہ
https://t.me/islamwitheman/3674
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💖 حقیقتِ محبت 💖

بغیر کسی فلسفیانہ اصطلاحات سے سادہ اور آسان الفاظ میں محبت کی تعریف یہ ہے کہ کوئی آپ کو اپنی ذات پر ترجیح دے ۔ ۔ ۔ یعنی جو میں اپنے لیے چاہوں اس سے کہیں بہتر و برتر کسی اور کیلئے چاہوں ۔ ۔ ۔
مثلاََ اگر میں چاہتا ہوں کہ کوئی میری عزت کرے تو میں چاہوں گا کہ ساری دنیا میرے محبوب کی عزت کرے۔ اگر میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس ایک ہیرہ ہو تو میں چاہوں گا کہ میرے محبوب کے پاس سو ہیرے ہوں۔ اگر میں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھ پر جان قربان کرے تو میں چاہوں گا کہ ساری دنیا میرے محبوب پر جان قربان کرے۔ اگر میں چاہتا ہوں کہ مجھے سکون، اطمینان اور پاکیزگی ملے تو میں چاہوں گا کہ میرے محبوب کو ایسا سکون و اطمینان ملے جس کے بعد اضطراب اور بیقراری نہ ہو اور ایسی پاکیزگی ملے جس کے بعد نجاست نہ ہو ۔ ۔ ۔

یہ "اپنی ذات پر ترجیح" اور "اپنے سے کہیں بہتر و برتر کی چاہت" والی صفت اور صلاحیت دلیل ہے کہ میں جو کر رہا ہوں یہ "محبت" ہی ہے، کچھ اور نہیں ہے ۔ ۔ ۔ یہ صفت محبت کیلئے واجب ہے۔ واجب یعنی کہ اس کے بغیر ہم اس جذبے کو کچھ بھی کہہ لیں "محبت" ہرگز نہیں کہہ سکتے ۔ ۔ ۔
مثلاََ انسان کسی کو چاہنے اور طلب کرنے لگے لیکن اُس شخص پر اپنی ذات کو ترجیح دینے یا اس پر قربان ہونے کو آمادہ نہ ہو، چونکہ ذات پر ترجیح کی آخری حد قربان ہونا ہے ۔ ۔ ۔ یہ "پسند" ہے، اس کو محبت نہیں کہا جا سکتا ۔ ۔ ۔ چونکہ اس میں محبت کی واجب صفت نہیں پائی جاتی یعنی ممکن ہے کہ میں اسے ذات پر ترجیح بھی دوں لیکن زندگی قربان کرنے کیلئے تیار نہ ہوں ۔ ۔ ۔ سو اس جذبے میں محبت کی واجب صفت اور لازم معیار موجود نہیں، اس لیے یہ محبت نہیں کہلائی جا سکتی ۔ ۔ ۔
مثلاََ "سورج" دلیل ہے کہ اس وقت "دن" ہے، اس کے بغیر جتنی بھی زیادہ روشنی ہو جائے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اتنی روشنی ہے گویا دن ہو لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ دن ہے ۔ ۔ ۔ پس سورج کے نکلنے کی صفت دن ہونے کیلئے واجب ہے۔

اب میں دیکھتا ہوں کہ یہ "محبت" کا جذبہ میں جس ہستی اور جس وجود کے ساتھ جوڑ رہا ہوں، کیا وہ ہستی اس قابل ہے کہ اس کے ساتھ یہ جذبہ جوڑا جائے، کیا وہ اتنی قیمتی ہے کہ اسے اپنی ذات پر اس قدر ترجیح دی جائے، یہاں تک کہ اس کیلئے اپنی جان تک قربان کر دی جائے ۔ ۔ ۔ اور میں یہ دیکھتا ہی کیوں ہوں ۔ ۔ ۔ ؟

درج بالا سوال کو اپنی جگہ پر چھوڑ کر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ انسان کو محبت ہوتی کیوں ہے ۔ ۔ ۔ ایسی کیا "وجہ" ہو جاتی ہے، جس کا اثر "محبت" کے جذبے کی صورت میں نکلتا ہے کہ انسان اپنی جان تک قربان کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔؟

اس سوال کا ایک ہی جواب ملتا ہے ۔ ۔ ۔

حُسن کی چھیڑ چھاڑ نہ ہو تو ۔ ۔ ۔
عشق کب واردات کرتا ہے ۔ ۔ ۔

یعنی "حُسن" یا دوسرے الفاظ میں "خوبصورتی" ۔ ۔ ۔ لیکن یہاں یہ بات واضح رہے کہ جب ہم خوبصورتی کی بات کرتے ہیں تو اس سے فقط چہرے کی خوبصورتی مراد نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ بلکہ یہ "حُسن" کا لفظ بہت وسیع ہے، اس میں ہر قسم کی خوبصورتی شامل ہے، چہرے کی، شخصیت کی، صلاحیت کی، ہُنر کی، عقل کی، خوبی کی، دل کی وغیرہ ۔ ۔ ۔ یا تو کسی انسان کے چہرے کی خوبصورتی اور نزاکت "وجہ" بنتی ہے یا اس کے جسم کے نشیب و فراز یا اس کی مکمل شخصیت یا اس کی خوبیاں یا اس کی ذہانت یا اس کی شرافت یا اس کا لہجہ۔
غرض یہ "حُسن" کچھ بھی ہو سکتا ہے جو وجہ بنتا ہے کہ اپنے لیے کسی دوسرے کے دل میں "محبت" کا جذبہ جگا دے ۔ ۔ ۔

یعنی حُسن کا اثر محبت ہے ۔ ۔ ۔ محبت کا جذبہ حُسن کی وجہ سے ہے ۔ ۔ ۔ حُسن مؤثر ہے ۔ ۔ ۔ جب تک یہ "وجہ" رہے گی تب تک اس کا اثر رہے گا ۔ ۔ ۔ اور جہاں یہ وجہ ختم ہو جائے گی اس کا اثر بھی دم توڑ دے گا۔

میں اگر کسی انسان سے اس کے چہرے کی خوبصورتی کی "وجہ" سے محبت کرتا ہوں تو جب تک وہ "چہرے کی خوبصورتی" رہے گی یہ محبت رہے گی، چاہے وہ کتنا بھی عیب دار اور بد خلق ہو، محبت رہے گی۔ چونکہ میری محبت کی "وجہ" اس کی سیرت نہیں، چہرے کی خوبصورتی تھی، تو بدسیرتی کے ساتھ بھی جب تک یہ چہرے کی خوبصورتی رہے گی، محبت رہے گی۔ جہاں یہ خوبصورتی ماند پڑے گی، محبت وہیں دم توڑ دے گی۔

میں اگر کسی انسان سے اس کے جسم کے پُرکشش نشیب فراز کی وجہ سے محبت کرتا ہوں تو جب تک اس کا جسم پرکشش رہے گا میری محبت رہے گی۔ چاہے وہ خود بدصورت اور بدسیرت ہی کیوں نہ ہو لیکن جب تک یہ "جسم کی کشش رہے گی" محبت باقی رہے گی۔ لیکن جب اس کا جسم میرے لیے پُرکشش نہ رہے گا، میری اس سے محبت نہیں رہے گی۔

میں اگر کسی انسان سے اس کی شخصیت کی خوبیوں، صلاحیت، ہُنر، ذہانت، پاکیزگی، اس کی وفا، اس کی سیرت کی وجہ سے محبت کرتا ہوں تو جب تک یہ سب رہے گا، محبت رہے گی۔ چاہے میں اس کے جسم سے ہی کیوں نہ گزر جاوں، محبت تب بھی رہے گی، چونکہ میری محبت کی "وجہ" جسم کی کشش نہیں تھی بلکہ اس کے جملہ اوصاف تھے، تو محبت رہے گی۔ لیکن جب "یہ سب جملہ اوصاف" ختم ہو جائیں گے، محبت ختم ہو جائے گی۔ یعنی جب تک مؤثر رہے گا، اثر رہے
گا ۔ ۔ ۔ سورج رہے گا، دن رہے گا ۔ ۔ ۔ علت رہے گی، معلول رہے گا، حُسن رہے گا، محبت رہے گی۔

یہ "وجہ" دو پہلوؤں سے ختم ہو سکتی ہے، یا تو یہ "وجہ" مکمل ہی ختم ہو گئی، یا میں نے پا لی۔
مثلاََ اگر میرا جذبہ "جسم کے نشیب و فراز" کی وجہ سے تھا تو یا تو یہ جذبہ اس لیے ختم ہوگا کہ وہ جسم کی خوبصورتی ختم ہو گئی، یا میں نے وہ جسم پا لیا اور اس جسم کو جان گیا۔

🔘 یہاں سے ہمیں انسان کی فطرت میں موجود محبت کے وجود کے بارے میں دو دلیلیں ملتی ہیں ۔۔۔

🔹 پہلی دلیل یہ کہ اگر کسی سے میری محبت کی "وجہ" چہرے کی خوبصورتی تھی، تو اگر میں اس سے زیادہ خوبصورت کوئی اور چہرہ دیکھ لوں، تو میری محبت کا محور و مرکز بدل جائے گا اور زیادہ خوبصورتی والے چہرے کی طرف ہو جائے گا۔۔۔
یہی معاملہ "حُسن" کے دائرے کے اندر آنے والی سب ہی اشیاء کیلئے ہے، چاہے وہ جسم کی کشش ہو، سیرت، خوبی، شخصیت کی خوبصورتی اور پاکیزگی ہو۔ اگر کسی اور میں مجھے یہ "حُسن" زیادہ ملے گا تو اس کمتر حُسن والے انسان سے میری محبت خوب بخود ماند پڑ جائے گی اور زیادہ حسین، زیادہ وفادار، زیادہ سکون دینے والے، زیادہ خوبصورت شخصیت کے مالک، زیادہ پاکیزہ، زیادہ بھروسے مند، زیادہ عزت دار اور محترم انسان کی طرف میری محبت خود بخود رُخ کر لے گی اور میں پہلے والے سے بیزاری، اُکتاہت، تنگ دلی اور بوریت کا احساس کروں گا ۔ ۔ ۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کی محبت یا جسم کے حصول کے بعد، یا شخصیت کے حصول کے بعد دم توڑ دیتی ہے اور بیوفائی کا تمغہ پا لیتی ہے۔

🔹 دوسری دلیل انسان کی بنیادی فطرت کے بارے میں معلوم ہوتی ہے کہ انسان بنیادی طور پر بہتر سے بہتر اور کامل شے و شخص کی تلاش میں محوِ جستجو رہتا ہے اور جلد اُکتاہت کا شکار ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ عیب دار اور کسی بھی جہت سے ناقص شے و شخص کو قبول نہیں کرتا بلکہ ہمیشہ کامل ہستی کی تلاش اور سفر میں رہتا ہے اور اس تلاش میں کئی منزلوں، کئی انسانوں اور کئی اشیاء کا ذائقہ چکھتا رہتا ہے۔ اس ہی لیے اگر وجہ ختم ہونے سے پہلے ہی وہ پا لے تو وہ جان لیتا ہے کہ میں جو چاہتا تھا، یہ وہ نہیں ہے ۔ ۔ ۔ پس اُکتا جاتا ہے اور جذبہ وہیں دم توڑ دیتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ آخر انسان کس قدر کمال چاہتا ہے اور کیا اسے کبھی یہ کامل (پرفیکٹ پارٹنر) مل بھی پائے گا یا نہیں ملے گا؟
اس کا جواب واضح ہے، نہیں۔۔۔ کیونکہ انسانوں میں کوئی بھی مکمل کامل نہیں ہے، کوئی بھی عیب و نقص سے عاری نہیں ہے، کوئی بھی مکمل حسین نہیں ہے۔۔۔
انسان کی اسی بنیادی فطرت کے ضمن میں یہاں میں اوپر چھوڑے ہوئے سوال کا تذکرہ بھی کر دوں، سوال "اپنی ذات پر دوسرے کسی قیمتی ذات کو ترجیح دینے کا تھا" یعنی وہ ذات جس کو میں اپنی ذات پر اتنی ترجیح (محبت) دے رہا ہوں، یہاں تک کہ اس پر قربان ہونے کیلئے آمادہ ہوں، کیا اس قدر قیمتی ہے بھی یا نہیں ہے۔۔۔ انسان کی یہی کمال کی طلب اور پیاس اسے یہ سوال کرنے پر مجبور کرتی ہے کہ آخر میں جس ہستی کیلئے یہ محبت کا جذبہ قرار دے رہا ہوں، کیا وہ اتنا قیمتی ہے بھی یا نہیں ہے۔؟

مثلاََ میں ایک لاکھ روپے دے کر اگر کوئی شے خریدتا ہوں تو میں یہ دیکھتا ہوں کہ وہ شے، جس کیلئے میں یہ رقم ادا کر رہا ہوں، کیا اس قابل ہے اور اتنی قیمتی ہے کہ اس پر یہ رقم صرف کی جائے۔؟
اس کا جواب اوپر بیان ہو چکا، کسی انسان سے محبت کے معاملے میں، یہ بات خود انسان کے قلب کے اندر فطری طور پر موجود ہے اور اس کا جواب بھی اس کیلئے مختلف منزلیں طے کرنے کے بعد واضح ہو جاتا ہے کہ نہیں، کوئی انسان اس قدر قیمتی نہیں ہے ۔ ۔ ۔ چونکہ اگر میں کسی مرد یا عورت کے چہرے کی خوبصورتی پر قربان ہوتا ہوں تو اس سے بھی زیادہ خوبصورت چہرے موجود ہیں۔ اگر میں اس کی سیرت اور اسکی شخصیت کے جملہ اوصاف پر قربان ہوتا ہوں اور اسے ترجیح دیتا ہوں تو اس کی شخصیت سے بھی بہتر و برتر اور کہیں حسین شخصیتیں موجود ہیں۔۔۔

سو انسان بنیادی طور پر کسی ایسی ہستی کی جستجو کرتا ہے جو مُطلقاََ کامل (سب سے کامل) اور مُطلقاََ جمال (سب سے خوبصورت اور حسین) ہو۔

انسان سے محبت میں "حُسن" کی حد ہے، سو محبت کی بھی حد اور خاتمے کا وقت مقرر ہے، لیکن ایسی ہستی سے محبت میں چونکہ اس کے "حُسن" کی حد نہیں ہے، سو انسان اس کی طلب کرتا رہتا ہے، اس کو چاہتا رہتا ہے، اس کو جانتا پہچانتا شناخت کرتا اور اس کی جستجو میں لگا رہتا ہے ۔ ۔ ۔ اور یہاں سے وہ محبت سے بھی بلند درجے "عشق" کے جذبے میں داخل ہوتا ہے ۔ ۔ ۔

عشق کی تعریف یوں ہو گی کہ "مطلقاََ کامل ہستی کی لامحدود جستجو کا نام عشق ہے۔"

یہاں یہ واضح رہے کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ مثلاََ ماں، باپ، رشتوں، دوستیوں اور دیگر انسانی رشتوں میں محبت کا جذبہ نہیں ہے، نہیں ایسا نہیں کہتے، ان رشتوں میں جہاں محبت کا معیار موجود ہے وہاں محبت ہے، مثلاََ ماں، باپ، بہن بھائیوں، دوستوں، خونی رشتوں وغیرہ میں ایک دوسرے پر قربان ہونے کا جذبہ موجود ہے، پس محبت موجود ہے ۔ ۔ ۔ حتیٰ کہ
جیسے اوپر تذکرہ ہو چکا کہ مرد و عورت کے رشتے میں بھی یہ قربانی کا جذبہ موجود رہتا ہے، پس محبت ہے، لیکن اگر قربانی کا جذبہ نہیں ہے اور ذات پر ترجیح کیلئے آمادگی نہیں ہے تو محبت نہیں بلکہ پسندیدگی کہا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ اور اس رشتے میں جیسا کہ عرض ہو چکا کہ منحصر کرتا ہے کہ کس وجہ سے یہ جذبہ بیدار ہوا، حُسن کے کس پہلو سے کسی عورت یا مرد کی طرف رغبت محسوس ہوئی، تو جب تک وہ وجہ رہے گی، یہ جذبہ رہے گا۔ اور اگر اس جذبے کے ساتھ ذات پر ترجیح اور قربانی کا جذبہ بھی شامل ہے وہ محبت ہے، نہیں تو محبت نہیں ہے۔

جیمی سٹارک

التماس دعا: سید سجاد حسین ھمدانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس ۔۔۔

💝 عشق کی خوشبو
http://t.me/islamwitheman/1392

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=296016345815506&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 حقیقت محبت
https://t.me/islamwitheman/5260

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=107899891293820&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 لنگڑی محبت
https://t.me/islamwitheman/2127

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=115465440537265&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 محبت کے ساتھی
https://t.me/islamwitheman/2205

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=269959938421147&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 اندھی محبت
https://t.me/islamwitheman/2222

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=113534394063703&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 عشق کیا ہوتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2303

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=298483945568746&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 محبت، لگن کا پانا اور کھونا
http://t.me/islamwitheman/2582

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=332844428799364&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 اصولِ عِشق
https://t.me/islamwitheman/2832

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=279248670825607&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz

💝 مرد کی محبت
https://t.me/islamwitheman/2834

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=312779197472554&id=100062214292056&mibextid=Nif5oz
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایران کا اندرونی سسٹم 🔷

تحریر: نذر حافی
ہم نے تو ایران کے بارے میں کچھ اور ہی سن رکھا تھا۔ ہماری اکثریت کے نزدیک جہاں سخت گیر مُلا حکومت، خواتین کا حجاب، مہنگائی اور بیروزگاری، یہ سب اکٹھا ہو جائے، اُسے ایران کہتے ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے مناظر تو آپ کو یاد ہونگے۔ ابھی شہید رئیسی کی نماز جنازہ کی ویڈیوز بھی دیکھ لیجئے۔ شہید رئیسی کی نمازِ جنازہ کے مناظر نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کو لاجواب کر دیا ہے۔ شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ کی تصاویر دیکھنے کے بعد ایک چھوٹا سا سوال تو مغربی و عربی میڈیا سے پوچھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح امریکی و اسرائیلی پروپیگنڈے سے متاثر نام نہاد دانشوروں سے بھی یہ بات کی جا سکتی ہے اور سُنی سُنائی باتوں پر اپنی رائے قائم کرنے والوں کی خدمت میں یہ عرض کیا جا سکتا ہے کہ آپ تو کہتے تھے کہ ایران کے لوگ اپنی سخت گیر مُلا حکومت سے تنگ ہیں، آپ کے بقول ایران میں لوگ بے حجابی اور فحاشی چاہتے ہیں، آپ تو کہتے تھے کہ ایران میں عوام شراب نوشی اور جوئے کے اڈے کھولنا چاہتے ہیں، آپ کے بقول تو ایرانی صدر شہید رئیسی، ایک خشک مزاج، عوام دشمن اور سخت گیر مُلا تھے۔۔۔ پھر ایران (کے مختلف شہروں میں جہاں تشیع جنازہ کے مراسم ادا ہوئے ہر شہر میں) لاکھوں کی تعداد میں شہید رئیسی کی تشیع جنازہ میں اپنے محبوب حکمران سے عشق و عقیدت کا اظہار کرنے والے یہ لوگ کون ہیں؟ کیا یہی ایرانی عوام ہیں یا یہ کسی دوسرے ملک یا کسی دوسرے سیارے کی مخلوق ہیں۔؟

امریکی، اسرائیلی، عربی اور مغربی میڈیا مہسا امینی جیسے واقعات پر اربوں روپے کے کلپس بنا کر تو شیئر کرتا ہے، لیکن ایران میں اپنی حکومت اور سیاستدانوں کے ساتھ والہانہ لگاو کے ساتھ عشق کے اظہار کے طور پر جو مظاہرے ہوتے ہیں، وہ کبھی بھی یہ میڈیا نہیں دکھاتا۔ بہرحال ایرانیوں کا ایک خاص اندرونی سسٹم ہے، جس کی وجہ سے اُنہیں دنیا کی کوئی بھی قوم شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں اُس سسٹم کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ ایسا سسٹم ہے، جسے پولیٹیکل سائنس میں "اندرونی محرک" کہتے ہیں۔ خدا نے انسان کے اندر ایک اندرونی محرک کو فعال کر رکھا ہے۔ جب تک انسان کی حرکت کا محرک اندرونی ہوتا ہے، اُس وقت تک اُس کی حرکت میں توقف نہیں آتا۔

جب آپ کسی کو زیر کرنا چاہیں اور اُسے شکست دینا چاہیں تو سب سے پہلا مرحلہ یہ ہے کہ اُس کے اندرونی محرک کو غیر فعال کرکے اُسے بیرونی محرک کے ساتھ جوڑ دیں۔ اس کے بعد بھی وہ شخص حرکت کرے گا، لیکن اب اُس کا محرک بیرونی ہوگا۔ اُس کے بعد اُس کی حرکت عارضی ہوگی، جیسے ہی بیرونی عامل رُکے گا، اُس کی حرکت بھی رُک جائے گی۔ مثال کے طور پر کپڑے دھونے والی مشین کے اندر حرکت کا ایک فعال سسٹم ہے۔ اگر آپ اندر کے سسٹم کا بٹن آف کر دیں گے اور باہر سے اپنے ہاتھ ڈال کر کپڑے دھوئیں گے تو جیسے ہی آپ دھونا چھوڑیں گے تو مشین خود سے کپڑے نہیں دھوئے گی۔ وجہ یہ ہے کہ آپ نے مشین کے اندرونی سسٹم کو غیر فعال کر دیا ہے۔

اس کی دوسری مثال آپ انسانی زندگی سے لے لیں۔ انسان کے اندر خوف اور امید کا ایک سسٹم ہے، جو انسان کے اندرونی محرک کو فعال رکھتا ہے۔ خوف کی وجہ سے انسان ہاتھ پاوں مارتا ہے، محنت کرتا ہے، علم و ہنر سیکھتا ہے اور امید کی وجہ سے انسان اپنی محنت کو ترک نہیں کرتا۔ جب تک انسان کے اندر یہ سسٹم فعال رہتا ہے، وہ ارتقاء کرتا رہتا ہے۔ اس پر متعدد تجربات ہوچکے ہیں اور آپ خود بھی یہ تجربہ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔ اگر ایک طالب علم کو مستقبل کا خوف اور کامیابی کی امید ہے تو وہ علم و ہنر سیکھنے میں کبھی کوتاہی نہیں کرے گا۔ وہ اپنی جیب کاٹ کر مفید علوم سیکھے گا اور اپنی استراحت سے وقت نکال کر ہنر سیکھنے کیلئے جائے گا۔

اسی طالب علم کا اگر آپ اندرونی فعال سسٹم غیر فعال کر دیں، مثلا اُسے آپ سیکھنے و کھانے کے بجائے مانگ تانگ کر کمانے اور کھانے نیز ڈنگ ٹپانے کے گُر سکھا دیں تو جلد ہی اُس کے اندر سے سابقہ خوف اور امید کا سسٹم غیر فعال ہو جائے گا۔ وہ اپنی پڑھائی، لکھائی چھوڑ کر غم کے دنوں میں کرائے اور لنگر کے پیسے جبکہ خوشی کے دنوں میں کیک اور مٹھائی کا چندہ جمع کرنے میں لگ جائے گا۔ یہ بیرونی محرک اُس کے اندرونی محرک کو غیر فعال کر دے گا۔ اب وہ پڑھنے لکھنے کے بجائے چندے مانگنے کیلئے فعال ہو جائے گا۔ یہ فعالیت اُس کے اندرونی محرک کی وجہ سے نہیں بلکہ بیرونی محرک کی وجہ سے ہے۔ یہ اندر سے خوف اور امید کا جذبہ نہیں بلکہ باہر سے پیسے کی کشش ہے، جو اُسے فعال رکھے ہوئے ہے۔
باہر کے محرک سے متحرک اور فعال ہونے کا نتیجہ ہمارے ملک پاکستان میں دیکھ لیجئے۔ ہمیں پیسے دے کر کوئی بھی کچھ بھی ہم سے کروا سکتا ہے۔جہادِ افغانستان سے لے کر دہشت گروں کی انڈسٹری اور ٹی وی ڈراموں سے لے کر فلم انڈسٹری تک یہ سب اس کی واضح مثالیں ہیں۔ جب ہم نے اندرونی محرک کے بجائے بیرونی محرک کی بدولت فعالیت شروع کی تو بیرونی دنیا نے ہمارے بارے میں یہ فیصلہ سُنا دیا کہ "پاکستانی ڈالروں کے لئے اپنی ماں تک بیچ دیتے ہیں۔" ہمارے برعکس ایرانی قیادت نے اپنی قوم کے اندرونی محرک کو فعال رکھا ہوا ہے۔ دین و سائنس دونوں شعبوں میں ایرانی سیاستدانوں و دانشوروں نے بیرونی محرکات کو خاطر میں نہیں لایا۔ اہلِ ایران نے اپنے ملک کی ترقی و خدمت کو اپنا قومی و دینی فریضہ سمجھ رکھا ہے۔

انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، محنت پر یقین رکھتے ہیں اور میرٹ کی پابندی کرتے ہیں۔ باہر سے انسانی حقوق کے نعرے ہوں یا ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے وعدے ہوں، ایرانی قوم آج تک ان بیرونی محرکات کے سحر میں مبتلا نہیں ہوئی۔ ایک حقیقی رہبر کا کام قوم کے اندرونی محرک کو فعال رکھنا ہوتا ہے۔ ایران کے سُپریم لیڈر کے اِن الفاظ پر توجہ دیجئے: مطمئن رہیں! یہ حادثے جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ بلکل طبیعی ہیں۔ (حوادث کا یہ سلسلہ) پہاڑ کی چوٹی پر جانے والے ایک دشوار راستے کی مانند ہے۔ اس راستے میں ہمیں آسانی کی توقع ہرگز نہیں رکھنی چاہیئے۔ اگر ہم "توچال یا دماوند" کی چوٹیوں کو سر کرنا چاہیں تو راستے میں گڑھا نہ ہو، پتھر نہ ہو، ہوا نہ ہو، دھواں نہ ہو، گیس نہ ہو۔۔۔ ایسا نہیں ہوسکتا۔

ہم (ترقی اور پیشرفت کے راستے پر) حالِ حرکت میں ہیں، مسلسل حرکت میں ہیں، حرکت میں ہیں، قابلِ توجہ ہمارا حرکت کرنا ہے۔ حادثے ہوتے رہتے ہیں، اس راستے میں اگر یہ حوادث نہ ہوں تو ہمیں ضرور تعجب کرنا چاہیئے۔ میں مطمئن ہوں، میں حالِ حرکت میں ہوں اور میں اس حرکت (ارتقا کے سفر) کو دیکھ رہا ہوں، میرے لئے واضح ہے کہ (ارتقا کے اس سفر میں) ملک میں کیا اتفاقات پیش آرہے ہیں۔ یاد رکھئے! ایسی گفتگو فقط وہی رہبر کرسکتا ہے کہ جس کی حرکت کا انحصار کسی بیرونی محرک پر نہ ہو اور ایسی گفتگو کو سمجھ بھی صرف وہی قوم سکتی ہے کہ جس کا اندرونی محرک فعال ہو۔ جو قوم دوسروں کی بیساکھیوں کا سہارا لینے کے بجائے اپنے قدموں پر کھڑا ہونا سیکھ چکی ہو، جو مانگ کر خیرات کرنے کے بجائے کما کر سخاوت کی مثالیں قائم کرنے کے راستے پر چل رہی ہو، صرف وہی قوم ان باتوں کا ادراک کرسکتی ہے۔

ایرانیوں کا اندرونی سسٹم اتنا فعال ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد آج تک کبھی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوئی اور اب بھی صدر رئیسی کی شہادت کے بعد بالکل عادی طریقے سے آئینی مدّت کے اندر انتخابات ہونگے۔ آج محترم شہید رئیسی کی نمازِ جنازہ کے مناظر ہم سب کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ قوموں کو حالات نہیں بلکہ محرکات سنوارتے یا بگاڑتے ہیں۔ جس قوم کا اندرونی محرک فعال ہو، اُسے ساری دنیا کی مخالفت اور پابندیاں زیر نہیں کرسکتیں اور جس قوم کا اندرونی محرک غیر فعال ہو، وہ ایٹم بم بھی بنا لے تو ایک انچ زمین بھی فتح نہیں کرسکتی۔

🔷🔷🔷🔷🔷
🔷 یقین اور بھروسہ
https://t.me/islamwitheman/5123
🔷 اللہ عالم الغیب ہے تو۔۔۔ 🔷

اگر خدا جانتا ہے کہ ہم نے کیا کرنا ہے تو پھر وہ اس دنیا میں ہمارا امتحان کیوں لیتا ہے؟

پیارے بیٹے! کیا آپ کو یاد ہے کہ جب ہم نے کل ایک دکان سے بلب خریدا تھا تو ہم نے اسے آکر چیک کیا تھا کہ یہ صحیح ہے یا نہیں؟

کیا آپ کو یاد ہے جب میں نے آپ کے بھائی کے لیے چابی والی گاڑی خریدی تھی تو ہم نے دکان والے سے کہا تھا کہ ایک بار اس کو چلا کر دکھائے تاکہ ہم ادھر ہی دیکھ لیں کہ یہ صحیح ہے یا نہیں؟

اسی طرح جب غبارے بیچنے والے اسے بیچنے سے پہلے ایک بار یہ معلوم کرنے کے لیے کہ اس میں سوراخ ہے یا نہیں، ہوا بھرتے ہیں؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب کوئی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتا ہے تو وہاں پر اس سے ایک امتحان لیا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی میں پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے یا نہیں؟

اسی طرح وہ جوان جن کو پائلٹ بننے کا شوق ہوتا ہے ان کی قابلیت معلوم کرنے کے لیے ان سے سخت امتحان لیے جاتے ہیں۔

میرے عزیز! یہ مثالیں جو میں نے ابھی آپ کو دی ہیں اس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ امتحان کا مقصد علم اور آگہی حاصل کرنا ہے یعنی امتحان کے ذریعے ہی پتہ چلتا ہے کہ کس میں کتنی صلاحیت ہے؟

ہمارا امتحان لینا ہمارے علم کی کمی اور محدود ہونے کی وجہ سے ہے لیکن خدا کی آزمائشیں ہم انسانوں کی آزمائشوں سے مختلف ہیں۔ اگر خدا کسی کا امتحان لیتا ہے تو اس کا مقصد اس شخص کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا نہیں بلکہ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور اس کے علم کی کوئی حد نہیں۔ وہ ماضی، حال اور مستقبل سب سے باخبر ہے۔

میرے پیارے بچے! خدا کا علم لوگوں کے علم سے مختلف ہے۔ اسی سلسلے میں امام علی علیہ السلام نے فرمایا: "ہر عقلمند پہلے جاہل تھا پھر علم سیکھا لیکن خدا نہ تو جاہل تھا اور نہ ہی اس نے اپنا علم کسی سے سیکھا ہے۔"

خدا لوگوں کو آزماتا ہے تاکہ ہر شخص کو یہ دکھا سکے کہ وہ اپنی زندگی میں اچھا راستہ چنتا ہے یا برا راستہ تاکہ وہ قیامت کے دن یہ کوئی بہانہ نہ بنائے اور خدا کو یہ نہ کہے کہ اگر تو نے مجھے آزمایا ہوتا تو میں نیک عمل کرتا۔

امام علی علیہ السلام اس حوالے سے فرماتے ہیں کہ اگرچہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ان سے بہتر جانتا ہے لیکن وہ ان کو مال و اولاد سے آزماتا ہے تاکہ وہ اعمال ظاہر ہو جائیں جو جزا یا سزا کا باعث بنتے ہیں۔

خدا جانتا ہے کہ ہم کیا کریں گے لیکن اس نے ہمیں اختیار بھی دیا ہے کہ کیا ہم آزمائش میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں؟ یہ مہربان خدا کی کرم نوازی ہے کہ وہ تمام لوگوں کو آزمائش کا موقع دیتا ہے اور اپنے علم کی بنیاد پر انہیں سزا نہیں دیتا حالانکہ وہ ہر چیز سے باخبر ہے لیکن پھر بھی وہ ہم سے آزمائش کا موقع نہیں چھینتا۔

یاد رکھیں! خدا وند عالم کا ہمارے آئندہ اعمال سے باخبر ہونا ہمارے مجبور ہونے اور اختیار کے چھن جانے کا سبب نہیں بنتا۔

خداوند عالم کی بارگاہ میں میری دعا ہے کہ آپ اپنی زندگی کے امتحانات میں کامیاب ہوں اور صحیح راستے کا انتخاب کرتے ہوئے اہنی زندگی کو گزاریں۔

📚 خدا شناسی کودکان ص119-121۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماہ ذوالحج کا اسلامی کیلنڈر 🔷

https://t.me/islamwitheman/5267

🔹 01 ذوالحج 1445 ھجری
08 جون 2024 عیسوی
26 جیٹھ 2081 بکرمی
بروز ہفتہ

عقد بیبی سیدہ فاطمة الزھراء سلام اللّٰہ علیہا
https://t.me/islamwitheman/3676

🔹 05 ذوالحج 1445 ھجری
12 جون 2024 عیسوی
30 جیٹھ 2081 بکرمی
بروز بدھ

وفات حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ (صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
https://t.me/islamwitheman/3687

🔹 07 ذوالحج 1445 ھجری
14 جون 2024 عیسوی
01 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز جمعہ

شھادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3690

🔹 09 ذوالحج 1445 ھجری
16 جون 2024 عیسوی
03 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز اتوار

☆ شھادت حضرت امیر مسلم بن عقیل علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3701

☆ یوم عرفہ
☆ حج بیت اللہ
https://t.me/islamwitheman/3698


🔹 10 ذوالحج 1445 ھجری
17 جون 2024 عیسوی
04 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز پیر

عید الضحیٰ (بکرا عید)
https://t.me/islamwitheman/3721

🔹 12 ذوالحج 1445 ھجری
19 جون 2024 عیسوی
06 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز بدھ

شھادت محمد و ابراہیم فرزندان امیر مسلم علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3723

🔹 15 ذوالحج 1445 ھجری
22 جون 2024 عیسوی
09 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز ہفتہ

ولادت باسعادت حضرت امام علی النقی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3726

🔹 18 ذوالحج 1445 ھجری
25 جون 2024 عیسوی
12 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز منگل

عید غدیر (اعلان ولایت مولا علی علیہ السلام)
https://t.me/islamwitheman/3744

🔹 19 ذوالحج 1445 ھجری
26 جون 2024 عیسوی
13 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز بدھ

شب رخصتی سیدہ بیبی فاطمة الزھراء سلام اللہ علیہا
http://t.me/islamwitheman/3760

🔹 22 ذوالحج 1445 ھجری
28 جون 2024 عیسوی
16 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز ہفتہ

شہادت حضرت میثم تمار اسدی رضی اللہ عنہ
http://t.me/islamwitheman/3765

🔹 24 ذوالحج 1445 ھجری
01 جولائی 2024 عیسوی
18 ھاڑ 2081 بکرمی
بروز پیر

☆ ولادت باسعادت سیدہ معصومہ سکینہ بنت الحسین علیہ السلام
http://t.me/islamwitheman/3784

☆ عید مباہلہ
http://t.me/islamwitheman/3773

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ ماہ ذوالحجہ کی مناسبت سے پوسٹس لنکس۔۔۔

🌹 عقد حضرت علیؑ و سیدہ زہراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3676

🌷 نور کی نور سے شادی
https://t.me/islamwitheman/3677

🌹خطبۂ عقد حضرت علیؑ و زھراءؑ
https://t.me/islamwitheman/3678

🌹 سیدہ زھراءؑ کا حق مہر اور جہیز
https://t.me/islamwitheman/3679

🌸 حضرت ابوذر غفاریؓ
https://t.me/islamwitheman/3683

🌹 حضرت ابوذرؓ کا اسلام قبول کرنا
https://t.me/islamwitheman/3684

🌺 حضرت ابوذرؓ کے فضائل
https://t.me/islamwitheman/3685

🌼 حضرت ابوذرؓ کی جلاوطنی
https://t.me/islamwitheman/3686

🍁 حضرت ابوذرؓ کی وفات
https://t.me/islamwitheman/3687

🌹 رسول اکرمؐ سے عشقِ ابوذرؓ
https://t.me/islamwitheman/3688

🌹 شہادت امام محمد باقر
https://t.me/islamwitheman/3690

🔷️ امام حسین کی مکہ سے روانگی
https://t.me/islamwitheman/3693

🌺 یوم عرفہ کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/3698

🌺 یوم عرفہ کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/3699

🔷️ شہادت حضرت مسلم و طفلان
https://t.me/islamwitheman/3701

🌹 سفیر امام حسین
https://t.me/islamwitheman/3702

🔷️ ذوالجناح اور گائے
https://t.me/islamwitheman/3704

🔷️ مولوی جی
https://t.me/islamwitheman/3705

🔷️ قربانی کا گوشت
https://t.me/islamwitheman/3706

🔷️ قربانی کے احکام
https://t.me/islamwitheman/3716

🔷️ حلال گوشت جانور کے حرام اعضاء
https://t.me/islamwitheman/3717

🔷️ قربانی کا صحیح وقت
https://t.me/islamwitheman/3718

🌹 عید قربان کے 5 افضل عمل
https://t.me/islamwitheman/3721

🔷️ شہادت طفلان حضرت مسلم
https://t.me/islamwitheman/3723

🌹 ولادت مبارک امام علی النقی
https://t.me/islamwitheman/3726

🌹 عید غدیر مبارک
https://t.me/islamwitheman/3744

🌹 مختصر واقعۂ غدیر
https://t.me/islamwitheman/3745

🌹 عید غدیر کیدن اطعام وانفاق کا ثواب
https://t.me/islamwitheman/3746

🌹 غدیر خم میں پیغمبرؐ کا خطبہ
https://t.me/islamwitheman/3747

🌹 اعمال عید غدیر بمعہ آثار و ثواب
https://t.me/islamwitheman/3748

🔷 روزِ عید غدیر اس زیارت کو پڑھیں
https://t.me/islamwitheman/3749

🌹 جشن عید غدیر
https://t.me/islamwitheman/3750

🌹 تکمیل دین
https://t.me/islamwitheman/3751

🌹عید غدیر کے اسماء و اوصاف
t.me/islamwitheman/3756

🌺احتجاج حضرت زهراءؑ، حدیث غدیر
t.me/islamwitheman/3757

🌺عید غدیر، عیدِ اکبر
t.me/islamwitheman/3758

🌹سیدہ زھراءؑ کی رخصتی
t.me/islamwitheman/3760

💝حضرت علیؑ و فاطمہؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3762

🌴شہادت حضرت میثم تمارؓ اسدی
t.me/islamwitheman/3765
t.me/islamwitheman/3766

🌹مولا علیؑ اور میثم تمارؓ
t.me/islamwitheman/3767

🌷مباہلہ نبوت و امامت کی حقانیت
t.me/islamwitheman/3773

🔷آیت مباہلہ
t.me/islamwitheman/3775

🔷اعمال عید مباہلہ
t.me/islamwitheman/3776

🔷آیت ولایت
t.me/islamwitheman/3780

🌹مباہلہ کا مختصر واقعہ
t.me/islamwitheman/3781

🔷آیت مباھلہ، امام رضاؑ کا استدلال
t.me/islamwitheman/3782

🌹ولادت باسعادت بیبی سکینہؑ
t.me/islamwitheman/3784

🌷26 ذوالحجه روزِ ایثارِ اهلبیتؑ
t.me/islamwitheman/3785

🔷️واقعہ حرہ
t.me/islamwitheman/3799

🔷ذوالحجہ کی آخری تاریخ کی نماز
t.me/islamwitheman/3801
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ‏باہر سے ایڈم اور اندر سے عبداللہ 🔷

میں نے کھانے کی ٹرے کھولی، کانٹے سے گوشت کا ٹکڑا اٹھایا، ہونٹوں کے قریب لے کر آیا مگر منہ میں ڈالنے سے قبل رک گیا، مجھے محسوس ہوا یہ گوشت شاید حلال نہ ہو، میں نے یہ خیال آتے ہی کانٹا ٹرے میں رکھ دیا اور دائیں بائیں دیکھنے لگا‘ غیر ملکی ائیر لائینز میں یہ معاملہ روٹین ہے، یہ لوگ حلال حرام کی تمیز نہیں رکھتے چنانچہ ان کی خوراک بالخصوص گوشت میں حرام کی گنجائش موجود ہوتی ہے، میں نے ٹرے آگے کھسکائی اور سیٹ کے ساتھ پشت لگا کر لیٹ گیا۔

میرے ساتھ درمیانی عمر کا ایک خوبصورت امریکی بیٹھا تھا وہ مزے سے کھانا کھا رہا تھا۔ ہم نیویارک سے شکاگو جا رہے تھے، میں نے ایک دن شکاگو میں رک کر آگے نکل جانا تھا، آپ کو انٹرنیٹ پر مختلف ”پے اینگ“ میزبان مل جاتے ہیں۔ آپ ویب سائیٹس پر جائیں اور کسی منزل کا نام ڈالیں، آپ سے مختلف فیملیز رابطہ کریں گی، یہ لوگ معمولی رقم لے کر آپ کو چند دنوں کے لئے اپنے گھر میں ٹھہرا لیتے ہیں۔ آپ کو ان ویب سائیٹس پر ایسی فیملیز بھی مل جاتی ہیں جو آپ کو اپنے پاس فری ٹھہرا لیتی ہیں۔

ان کا مقصد اجنبی لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے۔ یہ لوگ اجنبیوں کو اپنا گھر، اپنا ٹاﺅن دکھانا چاہتی ہیں چنانچہ یہ لوگ اپنا گھر سال میں چند دنوں کےلئے اجنبیوں کے لئے کھول دیتے ہیں۔ میں نے شکاگو سے دو گھنٹے کی مسافت پر ایک گاﺅں میں ایسا ہی خاندان تلاش کیا تھا۔ یہ لوگ مکئی کاشت کرتے تھے اور سال میں ایک بار کسی ایشیائی باشندے کو اپنا مہمان بناتے تھے۔ میں نے انٹرنیٹ پر اس خاندان کو تلاش کیا اور اب میں نیویارک سے ان کے پاس ٹھہرنے اور شکاگو کی دیہاتی زندگی کو انجوائے کرنے جا رہا تھا لیکن جہاز میں حلال خوراک کا ایشو بن گیا۔

میں نے لمبی سانس لی اور آنکھیں بند کر لیں ”برادر یہ کھانا حلال ہے، آپ کھا سکتے ہیں“ یہ فقرہ اچانک میری سماعت سے ٹکرایا، میں نے گھبرا کر آنکھیں کھولیں، میرا ہمسفر امریکی مسکراتی نظروں سے میری طرف دیکھ رہا تھا، اس نے میری آنکھوں میں حیرت پڑھ لی، وہ دوبارہ بولا ”آپ کا کھانا حلال ہے، آپ اطمینان سے کھا سکتے ہیں“

میں نے اس سے پوچھا ”آپ یہ دعوے سے کیسے کہہ سکتے ہیں“

اس نے اپنا کانٹا نیچے رکھا، میری ٹرے سے کھانے کا ریپر اٹھایا اور اس کے کونے پر انگلی رکھ دی، ریپر پر سبز لفظوں میں حلال لکھا تھا۔

میں حیران ہو گیا، میں نے اطمینان سے کھانا شروع کر دیا۔ کھانے کے دوران میں نے اس سے اس کے وطن کے بارے میں پوچھا۔

اس نے جواب دیا ”میں امریکی ہوں، آرلینڈو میں رہتا ہوں“

میں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا ”کیا آپ مسلمان ہیں“

اس نے بلند آواز میں ”الحمد اللہ“ کہا اور پھر بولا ”میں نے سات سال قبل اسلام قبول کیا تھا، میں آج کل عربی سیکھ رہا ہوں“

میری حیرت میں اضافہ ہو گیا‘ میں نے اس سے پوچھا ”لیکن امریکن ائیر لائن میں حلال کھانا کیسے آ گیا“

وہ مسکرایا اور نرم آواز میں بولا ”میں جب بھی ہوائی سفر پر نکلتا ہوں، میں ائیر لائن کے کچن میں فون کر کے پانچ حلال کھانوں کا آرڈر کر دیتا ہوں“

میں نے پوچھا ”پانچ کیوں؟“

اس کا جواب بہت دلچسپ تھا، اس کا کہنا تھا ”امریکن ائیر لائن میں عموماً چار پانچ مسلمان مسافر ہوتے ہیں، میں مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کا مسئلہ سمجھتا ہوں۔

میں جہاز میں سوار ہو کر عملے کی مدد سے مسلمان مسافروں کو تلاش کرتا ہوں اور بعد ازاں یہ حلال کھانا انہیں پہنچا دیتا ہوں۔

میں جب فلائیٹ میں سوار ہوا تو میں نے لسٹ میں آپ کا نام پڑھ لیا چنانچہ میں نے آپ کے لئے حلال خوراک کی درخواست کر دی اور یوں آپ کو بھی حلال کھانا فراہم کر دیا گیا“

میں نے اس سے پوچھا ”لیکن جہاز کا عملہ آپ کو مسافروں کی لسٹ کیوں دے دیتا ہے“

اس نے قہقہہ لگایا اور بتایا ”میں ایف بی آئی میں کام کرتا ہوں، میرا سروس کارڈ یہ مرحلہ آسان بنا دیتا ہے“۔

وہ عبداللہ تھا‘ اس کا پرانا نام ایڈم تھا‘ وہ آرلینڈو کا رہنے والا تھا مگر ان دنوں وہ نیویارک میں کام کر رہا تھا، ٹریننگ کے لئے شکاگو جا رہا تھا، اس کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ بھی اس کی شخصیت کی طرح حیران کن تھا، اس نے بتایا، وہ ٹیلی کام انجینئر تھا۔

وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا، اس کی والدہ کا انتقال ہو چکا تھا، والد دہریہ تھا، وہ بوڑھا ہو کر اولڈ پیپل ہوم میں پڑا تھا، اس کا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑا ہوا‘ یہ جھگڑا طول پکڑ گیا، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوا اور اس ڈپریشن نے اسے شراب، کوکین اور چرس کا عادی بنا دیا‘ وہ چوبیس گھنٹے نشے میں ڈوبا رہتا، اس کی راتیں شراب خانوں میں گزرتیں، وہ دھت ہو کر شراب خانے میں گر جاتا اور شراب خانے کے ملازمین اسے اٹھا کر فٹ پاتھ پر پھینک جاتے۔
وہ اگلے دن اٹھتا تو گرتا پڑتا گھر پہنچتا، اس کی نوکری چلی گئی، اس کے سارے اثاثے بک ‏گئے، اس پر دوست احباب کا قرض چڑھ گیا اور وہ پوری دنیا میں تنہا رہ گیا، وہ بری طرح برباد ہو چکا تھا لیکن پھر اس کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا، وہ ایک رات نشے میں دھت ہو کر شراب خانے میں گرا، شراب خانے کے سٹاف نے اسے اٹھایا اور فٹ پاتھ پر لٹا دیا، وہاں سے ایک نوجوان گزرا، اس نے اسے اٹھایا، وہ اسے اپنے فلیٹ میں لے آیا، گرم تولئے سے اس کا جسم صاف کیا، صاف سلیپنگ سوٹ پہنایا اور اسے صاف بستر پر لٹا دیا، صبح اس کی آنکھ کھلی تو اس نوجوان نے اسے ناشتہ کرایا، اپنے کپڑے پہنائے اور اسے اس کے فلیٹ پر چھوڑ آیا۔

وہ اس رات دوبارہ شراب خانے گیا، اسے اس رات بھی حسب معمول فٹ پاتھ پر لٹا دیا گیا، وہ نوجوان دوبارہ آیا، اسے اٹھایا اور اپنے فلیٹ پر لے گیا اور اس کے بعد یہ معمول بن گیا، وہ روز رات کے آخری پہر فٹ پاتھ پر گرا دیا جاتا، وہ نوجوان آتا اور اسے اٹھا کر لے جاتا، یہ اس اجنبی نوجوان کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتا لیکن وہ ہٹ کا پکا تھا، وہ مسکراتا رہتا اور اس کی خدمت کرتا رہتا، اس سارے عمل کے دوران معلوم ہوا وہ نوجوان فلسطینی مسلمان ہے۔

وہ پیزا ہٹ پر کام کرتا ہے اور فارغ وقت میں اس بگڑے ہوئے امریکی کی خدمت کرتا ہے، یہ سلسلہ چلتا رہا یہاں تک کہ وہ دونوں دوست بن گئے، ایڈم فلسطینی نوجوان عبداللہ کے رویے اور خدمت سے متاثر ہوا اور آہستہ آہستہ اسلام کے حلقے میں داخل ہونے لگا اور پھر ایک دن اس نے اسلام قبول کر لیا۔ یہ اس کہانی کا ایک باب تھا۔ کہانی کا اگلا باب اس سے بھی زیادہ حیران کن تھا۔ ایڈم نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عبداللہ رکھا اور اسلام کا مطالعہ شروع کر دیا۔ مطالعے کے دوران اسے معلوم ہوا اسلام میں والدین کا بہت مقام ہے۔ والدین کی خدمت کرنے والے لوگ جنتی ہوتے ہیں۔ یہ معلوم ہونے کے بعد عبداللہ سیدھا اولڈ پیپل ہوم گیا اور اپنے والد کو اپنے گھر لے آیا۔ اس کا والد کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکا تھا۔

وہ دہریہ تھا، وہ کسی مذہب اور خدا پر یقین نہیں رکھتا تھا، اس نے پوری زندگی کوئی عبادت کی اور نہ ہی کسی مذہب کا مطالعہ۔ اس نے بس گستاخی میں پوری عمر گزار دی۔ عبداللہ ایڈم والد کو گھر لے آیا اور اس نے والد کی خدمت شروع کر دی، وہ ایک سٹور میں چار گھنٹے کام کرتا اور اس کے بعد گھر آ کر اپنے فلسطینی دوست کے ساتھ مل کر والد کو نہلاتا تھا، وہ اسے اپنے ہاتھوں سے کھانا بھی کھلاتا تھا۔ اسے ویل چیئر پر بٹھا کر سیر کے لئے بھی لے جاتا تھا، وہ اسے کتابیں پڑھ کر سناتا تھا اور اس کی باتیں سنتا تھا

والد کے لئے یہ رویہ عجیب تھا، امریکا میں بچے اپنے والدین کے ساتھ یہ سلوک نہیں کرتے۔ وہاں والدین کی آخری عمر ہمیشہ تنہائی اور اولڈ پیپل ہوم میں گزرتی ہے لیکن نو مسلم عبداللہ نے یہ روایت بدل دی۔ اس نے والد اور والد کے دوستوں کو حیران کر دیا۔ یہ سلسلہ چلتا رہا یہاں تک کہ والد کینسر کی آخری سٹیج پر پہنچ کر ہسپتال داخل ہو گیا۔ عبداللہ ہسپتال میں بھی والد کی خدمت کرتا رہا۔

اس خدمت کا یہ نتیجہ نکلا اس کا وہ والد جس نے زندگی بھر اللہ کے سامنے سر نہیں جھکایا تھا، اس نے انتقال سے چھ ماہ قبل اسلام قبول کر لیا۔ وہ ایمان کی حالت مین دنیا سے رخصت ہوا۔ والد کے انتقال کے بعد عبداللہ نے مختلف جابز کیں۔ وہ ان نوکریوں سے ہوتا ہوا ایف بی آئی میں پہنچ گیا۔ وہ اس وقت میرے ساتھ بیٹھا تھا۔ وہ مسلمان تھا مگر اس کا حلیہ مسلمانوں جیسا نہیں تھا۔ وہ حلئے سے امریکی لگتا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا ”آپ نے داڑھی کیوں نہیں رکھی“ اس نے اس سوال پر ایک عجیب انکشاف کیا۔ اس نے بتایا ”ہم نے امریکا میں تبلیغ کا ایک نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ ہم لوگ اپنا حلیہ نہیں بدلتے۔ ہم امریکا میں امریکی بن کر زندگی گزارتے ہیں۔ ہم غیر مسلموں کو صرف اپنے رویئے، خدمت اور محبت سے مسلمان بناتے ہیں“

میں نے اس سے عرض کیا ”لیکن آپ یہ کام داڑھی رکھ کر بھی کر سکتے ہیں“

عبداللہ نے قہقہہ لگایا اور جواب دیا ”ہاں لیکن ہمارا خیال ہے ہم نے اگر اسلامی حلیہ اپنا لیا تو شاید امریکی لوگ ہمارے قریب نہ آئیں اور تبلیغ کیلئے دوسرے فریق کا آپ کے قریب آنا ضروری ہوتا ہے“

میں نے اس سے پوچھا ”آپ کی یہ تکنیک کس حد تک کامیاب ہوئی“

اس نے ہنس کر جواب دیا ”ہم الحمداللہ اس تکنیک سے سینکڑوں لوگوں کو مسلمان بنا چکے ہیں۔ یہ سب نومسلم میری طرح ہیں، باہر سے ایڈم اور اندر سے "عبداللہ"

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5270
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عقیقہ 🔷

عقیقہ بچے کی ولادت کے ساتویں دن بلا اور مصیبت سے اس کی حفاظت کی غرض سے کی جانے والی قربانی کو کہا جاتا ہے۔ احادیث کے مطابق، عقیقہ آئمہ معصومینؑ کی طرف سے تاکید شدہ سنت اور سیرت میں سے ایک ہے۔ عقیقہ کے حیوان کے انتخاب، ذبح کرنے، اور گوشت کے استعمال کرنے کے خاص آداب اور احکام ہیں.

1۔ عقیقہ کے معنی
2۔ عقیقہ اور آئمہ معصومین کی سیرت
3۔ عقیقہ کے آداب
4۔ عقیقہ کے احکام اور شرائط
5۔ استعمال کے موارد
6۔ عقیقہ کی دعا

🔹 معنی
عقیقہ فقہ کی اصطلاح میں اس حیوان کو کہتے ہیں جو بچے کی پیدائش کے ساتویں دن قربانی ہوتا ہے.[1] کیونکہ اس دن، بچے کے سر کے بال بھی اتارے جاتے ہیں، اس دن کی قربانی کو عقیقہ کہتے ہیں.

🔹 عقیقہ اور آئمہ معصومین کی سیرت
کلینی نے کتاب الکافی میں عقیقہ کے بارے میں 50 کے قریب روایات بیان کی ہیں.[2] روایات میں، عقیقہ کا فلسفہ بچے کو مصیبتوں اور بلاؤں سے بچانے کو کہا ہے.[3] حسنینؑ کا عقیقہ کرنے کے بارے میں رسول اللہؐ سے متعدد روایات بیان ہوئی ہیں یہ کہ پیغمبرؐ نے آپ کی تولد کی ساتویں دن آپکے بالوں کو اتارا اور ان کے وزن جتنی چاندی صدقہ دیا اور ایک بھیڑ صدقے میں ذبح کی۔[4] بعض روایات میں حسنینؑ کے سر کے بال اتارنے اور عقیقہ کرنے کو حضرت زہراءؑ سے نسبت دی گئی ہے.[5] بعض روایات میں ملتا ہے کہ جب پیغمبر اکرمؐ رسالت پر مبعوث ہوئے تو آپؐ نے اپنے لئے عقیقہ کیا تھا.[6] محمد بن مسلم نقل کرتے ہیں کہ امام باقرؑ نے زید بن علی کو حکم دیا کہ اپنے دوبیٹوں کے لئے جو کہ اکھٹے (جڑواں) دنیا میں آئے تھے، انکے عقیقہ کے لئے دو حیوان خریدے، لیکن مہنگائی اور حیوان نہ ملنے کی وجہ سے زید نے ایک حیوان خریدا اور دوسرا خریدنا اس کے لئے مشکل ہو گیا. اسی وجہ سے اس نے امام باقرؑ سے سوال کیا کہ آیا دوسرے حیوان کی قیمت صدقے میں دے سکتا ہے؟ آپؑ نے فرمایا: حیوان خریدنے کی جستجو کرو کیونکہ خداوند عزوجل خون بہانے (حیوان کا سر کاٹنے) اور بخشش طعام کو پسند فرماتا ہے۔[7] شیخ صدوق نے کتاب کمال الدین میں نقل کیا ہے کہ امام حسن عسکریؑ نے ایک ذبح شدہ گائے کسی شخص کے لئے بھیجی اور فرمایا: یہ میرے فرزند محمد کا عقیقہ ہے.[8]

🔹 عقیقہ کے آداب
مستحب ہے کہ لڑکے کے لئے نر حیوان اور لڑکی کے لئے مادہ حیوان کی قربانی کی جائے۔[9]
اگر بالغ ہونے تک عقیقہ نہ کیا ہو تو انسان پر مستحب ہے کہ بالغ ہونے کے بعد وہ خود اپنا عقیقہ کرے.[10]
اہل تشیع کا مشہور عقیدہ ہے کہ عقیقہ مستحب عمل ہے.[11] لیکن سید مرتضی نے صاحب جواھر ابن جنید اسکافی کے قول کے مطابق عقیقہ کو واجب عمل کہا ہے.[12] اس کے واجب ہونے کے بارے میں احادیث بھی وارد ہوئی ہیں.[13] لیکن دوسرے فقھا کی نظر میں ایسا مستحب عمل ہے کہ جس کے بارے میں تاکید کی گئی ہے.
بعض احادیث میں آیا ہے کہ قربانی عقیقہ کی جگہ کافی ہے. یہاں پر قربانی سے مراد حج والی قربانی ہے.[14]

🔹 عقیقہ کے احکام اور شرائط
عقیقہ چار پاؤں والے حیوان جیسے گائے، بکری، اونٹ کا ہونا چاہئے.[15]
مستحب ہے کہ اس میں قربانی کی شرائط کی رعایت کی جائے.[16]
قربانی کی جگہ پیسے صدقہ دینا کافی نہیں ہیں.[17]
عقیقہ کے گوشت کی ہڈی کو توڑنا مکروہ ہے۔[18]
قربانی اور بچے کے سر کے بال ایک جگہ پر اتارے جائیں.[19]
بچے کے سر کے بال اتارنے کے بعد، حیوان کو ذبح کرنا چاہئے.[20]

🔹 استعمال کے موارد
مستحب ہے کہ حیوان کی ایک ٹانگ یا اس کا چوتھا حصہ بچے کی (دایا) کو دیا جائے اور اگر وہ نہ ہو تو بچے کی ماں یہ صدقہ دے۔[21]
اس گوشت کا کھانا بچے کے والدین کے لئے مکروہ ہے.[22]
مستحب ہے کہ اس گوشت کو پکائیں اور تقریباً دس افراد فقیر، ہمسائے، اور شیعہ کو اس کھانے پر دعوت دی جائے.[23]

🔹 عقیقہ کی دعا
« بِسْمِ اللَّهِ وَ بِاللَّهِ اللَّهُمَّ عَقِیقَةٌ عَنْ فُلَانٍ (فلان کی جگہ بچہ کا نام لیا جائے) لَحْمُهَا بِلَحْمِهِ وَ دَمُهَا بِدَمِهِ وَ عَظْمُهَا بِعَظْمِهِ اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ وِقَاءً لآِلِ مُحَمَّدٍ صلی الله علیه و آله»[24]

اس بارے میں ایک اور دعا بھی وارد ہوئی ہے: يا قَوْمِ اِنّى بَرىٌ مِمّا تُشْرِكُونَ اِنّى وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّذى فَطَرَ السَّمواتِ وَالْاَرْضَ حَنيفاً مُسْلِماً وَ ما اَنَا مِنَ الْمُشْرِكينَ اِنَّ صَلوتى وَ نُسُكى وَ مَحْياىَ وَ مَماتى لِلَّهِ رَبِّ الْعالَمينَ لا شَريكَ لَهُ وَ بِذلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمينَ اَللّهُمَّ مِنْكَ وَ لَكَ بِسْمِ اللَّهِ وَ بِاللَّهِ وَاللَّهُ اَكْبَرُ اَللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ تَقَبَّلْ مِنْ ....

اور اس کے بعد بچے کا نام لیں اور پھر ذبح کریں.[25]
📚 حوالہ جات
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳؛ مجمع البحرین، ج۵، ص۲۱۵
↑ کلینی، کافی، ج۶، ص۲۴-۳۶
↑ کلینی، کافی، ج۶، ص۲۴-۲۵
↑ بحارالانوار، ج۴۳، ص ۲۵۷، ح۳۸
↑ بحارالانوار، ج۱۰۴، ص۱۱۲
↑ وسایل الشیعہ، ج۱۵، ص۱۴۵، ح۳
↑ الکافی، ج۶، ص۲۵، ح۸
↑ وسائل الشیعہ، ج۱۵، ص۱۷۲، ح۳
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۴
↑ شیخ طوسی، خلاف، ج۶، ص۶۷؛ نجفی، جواہر، ج۳۱، ص۲۶۷
↑ سید مرتضی، الانتصار، ص۴۰۶؛ محقق داماد، إثنا عشر رسالة، ص۱۲۱؛ نجفی، جواہر، ج۳۱، ص۲۶۶
↑ نک:کلینی، کافی، ج۶، ص۲۴-۳۶؛ نجفی، جواہر، ج۳۱، ص۲۶۵-۲۶۶
↑ وسائل الشیعہ، ج۱۵، ص۱۷۲، ح۱و ۲و۳
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳؛ کلینی، ج۶، ص۳۰
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۴
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۴
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۴؛ محقق داماد، إثنا عشر رسالة، ص۱۲۱
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳، کلینی، کافی، ج۶، ۳۲
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۳
↑ کلینی، کافی، ج۶، ۳۱-۳۰
↑ شیخ بہائی، جامع عباسی، ص۳۰۴؛ کلینی، کافی، ج۶، ۳۱-۳۰

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5272
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عقیقہ کے متعلق سوالات 🔷

مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ سے لئے گئے مختلف سوالات کے جوابات۔۔۔

سوال: عقیقہ کے احکام بیان کریں؟
جواب: اولاد (بیٹا اور بیٹی) کا عقیقہ کرنا مستحب ہے ، اور مستحب ہے کہ ولادت کے ساتویں دن عقیقہ کیا جاۓ اورکسی وجہ یا بغیر کسی وجہ کے تاخیر کرنے سے عقیقہ ساقط نہیں ہوتا، بلکہ اگر اسکا عقیقہ نہ ہو اور وہ بالغ ہو جاۓ تو اپنی طرف سے خود عقیقہ کرے، اور خود اپنی زندگی میں اپنا عقیقہ نہ کرے تو اس کی موت کے بعد اس کا عقیقہ کر سکتے ہیں، اور ضروری ہے کہ عقیقہ اونٹ یا گاۓ یا دنبے یا بکرے کا ہو، اور یہ کافی نہیں ہوگا کہ اس کی طرف سے قیمت ادا کی جاۓ لیکن اس کی طرف سے قربانی ہو سکتی ہے۔
اور مستحب ہے کہ عقیقہ کا جانور موٹا تازہ ہو اور بعض روایات میں آیا ہے کہ (جانور موٹا اور فربہ ہو)، اور جو شر‍طیں قربانی کے جانور کے لیے ہیں وہ عقیقہ کے لیے ضروری نہیں ہیں۔
سزاوار(بہتر ) ہے کہ عقیقہ کا گوشت بغیر ہڈی ٹوٹے ہوے کاٹا جاۓ،اور مستحب ہے کہ عقیقہ کا ۱/۴ گوشت دایا کو دیا جاۓ جس میں جانور کی ران اور پیر شامل ہو۔ اور چاہیں تو عقیقہ کا گوشت پکا کر یا کچا تقسیم کریں، اور یہ بھی جایز ہے کہ پکایا جاے اور مومنین کو دعوت دی جاے، اور بہتر ہے کہ دس افراد یا اس سے زیادہ اس میں سے کھائیں اور بچے کے لیے دعا کریں اور مکروہ ہے کہ باپ یا جو اس کی کفالت میں ہوں اس میں سے کھائیں، بلکہ احتیاط مستحب ہے کہ ماں اس میں سے نہ کھا‎ۓ،اور ایک عقیقہ فقط ایک (انسان ) کا شمار ہو گا۔

سوال: کیا عورت گھر کے اخراجات میں سے اپنا عقیقہ کر سکتی ہے؟
جواب: اگر شوہر راضی ہے تو ایسا کر سکتی ہے۔

سوال: پاب کس طرح سے بچے کے لیے بکرے کا عقیقہ کر سکتا ہے؟
جواب: بکرے کو صرف عقیقہ کی نیت سے قربانی کے لیے ذبح کر دینا کافی ہے۔

سوال: کیا بچے کے عقیقے کا گوشت اس کے والدین کھا سکتے ہیں؟
جواب: باپ اور جو افراد اس کے نان خوار ہیں ان کے لیے عقیقہ کا گو‌‎شت کا کھانا مکروہ ہے مخصوصا احتیاط مستحب ہے کہ بچے کی ماں اس گوشت سے نہ کھاۓ۔

سوال: کیا عقیقہ واجب ہے؟
جواب: عقیقہ مستحب ہے، بجا لانے کی تاکید ہے۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5272
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌷 السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

🌷 صبحكم اللہ بالخير وأسعد اللہ أيامكم

💐 عیدالاضحٰی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

💚  آج کا دن ➖ سوموار
☀  17 جون 2024 عیسوی
🌙  10 ذوالحج 1445 ھجری
⭐  04 ھاڑ 2081 بکرمی

■ سوموار کے اذکار
ِ1۔ یَا قَاضِیٓ الْحَاجَاتْ 100 مرتبہ
2۔ یَا لَِطیْفُ  129 مرتبہ
3۔ سبحان اللہ والحمد لله 1000 مرتبہ

🔹 مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں: آگاہ ہو جاؤ کہ آج کے دن (روز عید الاضحٰیٰ) کا احترام بہت ہی زیادہ ہے۔ اس دن میں برکت اور گناہوں سے چھٹکارے کی امید کی جاتی ہے۔ تو اس دن اللّہ تعالیٰ کو بہت یاد کیا کرو، اسکے حضور توبہ اور بہت ہی خضوع اور انکساری کی ساتھ مغفرت طلب کر کے ثواب حاصل کیا کرو کیونکہ وہ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے۔ (📚 مصباح المتهجد للطوسي -٦٦٢)

اے خداوند متعال ہمیں روز عید کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمارے گناہوں کی مغفرت فرما۔ گذشتہ گناہوں کے سلسلے میں ہماری توبہ قبول فرما اور آئندہ گناہوں سے بچنے میں اپنی مدد و نصرت ہمارے شامل حال فرما۔ آج کے دن کا وسیلہ ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ اللھم عجل لولیک الفرج۔

آمین یا رب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام

🌷 التماس دعا:
🌷 سید سجاد حسین ھمدانی 🌷
🔷 لوگوں کیلئے خدا کو ناراض نہ کرو 🔷

🔷 امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں:
لا أفلَحَ قـَومٌ اشتَـروا مَـرضـاتِ المَخلـُوق بسَخَطِ الخـالِق۔

📜 وہ قوم ہرگز فلاح نہ پائے گی جو مخلوق کی خاطر خالق کو ناراض کر دے۔

📝 مختصر وضاحت:
👈 دنیا میں کچھ افراد ایسے بھی ہیں جس کا مقصد لوگوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے چاہے لوگوں کو راضی کرنے کے چکر میں اللہ ان سے ناراض ہی کیوں نہ ہو جائے۔
🔶️ ایسے افراد کو دنیا پرست اور مادی پرست کہا جاتا ہے جو خاص افراد کی خوشنودی کے لئے اور اپنی دنیا کو آباد کرنے کی خاطر اپنی آخرت کو برباد اور ویران کر لیتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو فلاح نہیں پاتے اور قیامت میں ان کا ٹھکانا جہنم ہوتا ہے۔

💠لیکن نیک اور مومن افراد کا اصلی مقصد اللہ کو راضی کرنا ہوتا ہے اور وہ اللہ کی خوشنودی کے لئے دن و رات نیک کام انجام دیتے ہیں چاہے اس راہ میں لوگ ان سے ناراض ہی کیوں نہ ہو جائیں۔ لہذا انسان کو کسی چاپلوسی یا تھوڑے بہت مال و دولت کی خاطر اپنے رب اور خالق کو ناراض نہیں کرنا چاہیئے اس لئے کہ جس کے ساتھ اللہ ہوتا وہی فلاح یافتہ ہوتا ہے چاہے پوری دنیا اس سے ناراض ہی کیوں نہ ہو جائے۔

📚 تاریخ طبرى، ج، 1، ص 239

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕