ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 شلجم سیب سے دس گنا زیادہ مفید 🔷

میں نے یہ بات سن کر حسب عادت تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ مزید مستند فوائد تلاش کئے جائیں اور دیکھا جائے کہ یہ عام سی، سستی سبزی اتنے مہنگے سیب سے
دس گنا زیادہ بہتر کیسے ہے..؟

تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد، ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے، کولیسٹرول نارمل کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے۔

شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی۔

چونکہ شلجم میں فائبر زیادہ ہے سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.

■ آئیے ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ کے تعاون سے سیب اور شلجم میں موجود مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.

☆ سب سے اہم بات شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔۔۔
یعنی سیب میں 24 فیصد
شلجم میں 200 فیصد.
☆ وٹامن B1
سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.
☆ وٹامن B6
سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد
☆ سوڈیم
سیب میں 0 اور شلجم میں 32 فیصد
☆ پوٹاشیم
سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد
☆ کیلشیم
سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد
☆ میگنیشیم
سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد
☆ فاسفورس
سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد
☆ آئرن
سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد
☆ مینگنیز
سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد
☆ کاپر
سیب 10، شلجم 61.
☆ زنک
سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد.
☆ سیلینئیم
سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد
☆ فائبر
سیب 9، شلجم 13 فیصد.
☆ پروٹین
سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد۔

اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہو سکتا ہے.

اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں
اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.
روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5228
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تقدیر 🔷

ایک آدمی کو سانپ نے ہاتھ کے انگوٹھے پہ کاٹ لیا، اسکے ہاتھ میں درانتی تھی، جس سے اس نے بروقت حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے انگوٹھے کو کاٹ کر پھینک دیا۔

انگوٹھے کو کاٹ کر پھینک دینے سے اس آدمی کی جان بچ گئی، وہ گھر چلا گیا۔

کچھ دنوں میں زخم بھی مندمل ہو گیا ایک روز اچانک اس شخص نے سوچا کہ پتہ نہیں
اس انگوٹھے کا کیا ہوا ہو گا۔

یہ دیکھنے کے لئے وہ پھر وہاں پہنچا، اور دیکھا کہ انگوٹھا پھول کر کپا ہو گیا ہے۔

اس نے درانتی کی نوک اس انگوٹھے میں چبھوئی تو وہ اچانک سے پھٹا اور اس میں موجود زہر اڑ کر اس کے اوپر آن پڑا۔

زہر کے اثر سے اس ادمی کی فورآ موت واقع ہو گئی۔

شاید اسی کو تقدیر کہتے ہیں جو لکھی جا چکی تھی۔ اس آدمی کو اسی سانپ کے زہر سے ہی مرنا تھا لیکن ابھی اس کا مقررہ وقت نہیں تھا۔

اور جب وقت آتا ہے تب کوئی سمجھداری اور سوجھ بُوجھ کام نہیں آتی، پھر انسان اپنے کٹے ہوۓ انگوٹھے کی جانب بھی بھاگا چلا جاتا ہے۔

اس زندگی میں دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کیجئے۔ خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ نماز کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔵کوشش اور توفیق
https://t.me/islamwitheman/227

🔵نماز نہ پڑھنے کی تاویلات
https://t.me/islamwitheman/297

🔴کامل نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/293

💝عبادت میں لذت
https://t.me/islamwitheman/352

💞میاں بیوی کی محبت کا تقاضا
https://t.me/islamwitheman/295

🔵نماز میں غفلت
https://t.me/islamwitheman/296

💫نیت اور عمل
https://t.me/islamwitheman/226

🔵قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

🔵اقیموا الصلاة
https://t.me/islamwitheman/294

⚫تارک الصّلاة کے نام
https://t.me/islamwitheman/647

💐ﻧﻤﺎﺯ ﻛﻰ ﺍﮨﻤﯿﺖ
https://t.me/islamwitheman/952

🍃اول وقت میں فضیلتِ نماز
https://t.me/islamwitheman/953

❄نماز کی تاثیر
https://t.me/islamwitheman/954

🌸نماز کے احکام
https://t.me/islamwitheman/1009

🍃سفر میں نماز
https://t.me/islamwitheman/1124

💐آپ نماز کیوں پڑھتے ہیں؟
https://t.me/islamwitheman/1127

🔵بے نمازی انسان
https://t.me/islamwitheman/1176

🔷ایک چور کی توبہ کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/1706

🌹شیطان کو شکست
https://t.me/islamwitheman/1805

🔷نماز کی عظمت و ثواب
https://t.me/islamwitheman/1854

🔷نماز میں حقیقی لذت
https://t.me/islamwitheman/1855

🔵نماز کیوں واجب کی گئی
https://t.me/islamwitheman/1950

🌹نماز کی اہمیت و فضیلت
https://t.me/islamwitheman/2048

🔷نماز کے اوقات در قرآن
https://t.me/islamwitheman/2247

🌹نماز پنجگانہ پڑھنے کی دلیل
https://t.me/islamwitheman/2250

🌹نماز صبح کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2262

🌹نماز کی اہمیت (احادیث)
https://t.me/islamwitheman/2307

🌹نماز دھوکہ دہی سے روکتی ہے
https://t.me/islamwitheman/2400

🔷نماز امام حسین کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/2417

🔷بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟
https://t.me/islamwitheman/2418

🔷نمازکوحقیرسمجھنےکےنقصانات
https://t.me/islamwitheman/2421

🌹اسلامی أعمال پر دلچسپ مکالمہ
https://t.me/islamwitheman/2773
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اسرائیل جنگ 🔷

اصل جنگ کیا ہے؟

■ بیت المقدس تین مذاہب کی مقدس جگہ۔۔۔
☆ مسلمانوں کا قبلہ اول۔
☆ عیسائیوں کے لئے یسوع کی جائے ولادت۔
☆ یہودیوں کے لئے ہیکل سلیمان۔

شروع کرتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے۔ جن کے دو بیٹے تھے اسماعیل اور اسحاق۔
اسحاق علیہ السلام کے بیٹے تھے حضرت یعقوب۔
یہیں سے کہانی شروع ہوتی ہے اسرائیل کی۔ اسرائیل یعنی اللہ کا بندہ۔ اور یہ لقب حضرت یعقوب علیہ السلام کو دیا گیا۔

حضرت یوسف علیہ السلام جب کفیل مصر بنے تو آپ کو حکم ہوا کہ اپنے تمام خاندان یعنی آل یعقوب کو مصر بلایا جائے۔ اور مصر کی سرزمین کا ایک مخصوص حصہ ان کے لئے مختص کیا گیا۔ اور اللہ کی طرف سے کہا گیا کہ اے آل یعقوب اس سرزمین میں تمھارے لئے برکتیں ہیں۔

حضرت یوسف علیہ السلام بارہ بھائی تھے اسی لئے اللہ تعالی نے ان کے لئے بارہ چشمے جاری کیے۔ اور یوں اس سرزمین کا نام حضرت یعقوب کے لقب سے اسرائیل پڑ گیا۔ جسے آج یروشلم بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کی نسل سے کم و بیش ستر ہزار انبیائے کرام آئے۔

حضرت یوسف کے بھائی یہودا کی نسل آگے بڑھی تو اس میں سے آنے والے تمام بنی اسرائیلی یہودی کہلائے۔

وقت گزرتا گیا اور حضرت موسی علیہ السلام کا دور آیا۔ جب فرعون نے مصر کی آب و ہوا آپ پر تنگ کی تو بنو اسرائیل کے ساتھ آپکو مصر سے نکلنا پڑا۔
اس دوران بنی اسرائیل پر اللہ تعالی کی بہت سی کرم نوازیاں بھی ہوئیں، جس میں من و سلوی، چشموں کی بہتات، مچھلیوں کے شکار کا ذکر قرآن پاک سے بھی ملتا ہے۔ اور وہیں ہمیں ایک گائے کا ذکر بھی ملتا ہے، جس کے لوتھڑے سے مردے نے اللہ کے حکم سے زندہ ہوکر اپنے قاتل کا بتایا۔ اس گائے کی نشانیاں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں بیان فرمائیں۔ جو کہ ایک سرخ مائل رنگت کی گائے تھی اور ایسی گائے آج بھی یہودیوں کے نزدیک مقدس مانی جاتی ہے۔

حضرت موسی علیہ السلام کے بعد دیگر نبی آئے۔ اس دوران میں حضرت موسی علیہ السلام اور ان کے دور کی کچھ باقیات، تورات، من و سلوی کا کچھ حصہ بنی اسرائیل نے ایک صندوق میں محفوظ کر لیا۔ یہ اللہ کی طرف حضرت آدم کو دیا گیا ایک خاص صندوق تھا جو نسل در نسل نبیوں کے پاس رہا۔ جسے قرآن میں تابوت سکینہ کے نام سے پکارا گیا ہے۔ اور یہ یہودیوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

حضرت داؤد نے جب جالوت کو ہرا کر اس سے تابوت سکینہ حاصل کیا تو یوں بنی اسرائیل نے انہیں نبی تسلیم کر لیا۔ اور حضرت داؤد علیہ السلام نے اس صندوق کی حفاظت کے لئے ایک ہیکل تعمیر کروانا شروع کیا جو کہ انکی زندگی میں مکمل نہ ہوسکا۔ ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنوں کی مدد سے اس کو مکمل کروایا اور اسی دوران میں آپکی بھی وفات ہوگئی۔
اسی وجہ سے اسے ہیکل سلیمانی کہا جاتا ہے۔
بعد ازاں بابل کے باشاہ بخت نصر نے اسرائیل پر حملہ کیا اور ہیکل سلیمانی کو بھی گرا دیا۔ اور تابوت سکینہ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

سیپرس دی گریٹ نے دوبارہ یہ شہر حاصل کیا۔ یہودیوں کو دوبارہ یہاں آباد کیا اور تابوت سکینہ کو بھی واپس لایا گیا۔ ہیکل سلیمانی ایک دفعہ پھر تعمیر کیا گیا۔

پھر وقت گزرا اور حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ہوئی۔ جنہیں نعوذبااللہ یہودیوں نے دجال، ناجائز اور کیا کیا لقب دیئے۔ یہاں سے یہودیوں میں سے دو الگ قومیں ہوگئیں ایک یہودی اور دوسرے عیسائی۔

یہودیوں نے سازش کر کے حصرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانا چاہا اور اللہ تعالی نے انہیں اپنے پاس اٹھا لیا۔

اس کے بعد یہودیوں اور عیسائیوں میں کئی چھوٹی موٹی جنگیں ہوئیں۔ پھر عیسائی رومی بادشاہ ٹائیٹس نے اس شدت سے یروشلم پر حملہ کیا کہ اس پورے علاقے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ہیکل سلیمانی کو گرادیا۔ جس کی صرف ایک دیوار اس وقت اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جسے دیوار گریہ کہا جاتا ہے۔ جہاں یہودی جا کر تورات کی تلاوت کرتے ہیں اور گریہ و زاری کرتے ہیں۔ تابوت سکینہ بھی نہ جانے کہاں غائب ہوگیا۔
ٹائٹس کے حملے کے بعد یہودی آخری نبی کے انتظار میں تھے۔ کیونکہ اللہ پاک کا ان سے وعدہ تھا کہ انہیں پھر عروج بخشا جائے گا۔
اس وعدے کا ذکر سورہ البقرہ میں بھی موجود ہے کہ

"اے بنی اسرائیل ان نعمتوں کو یاد کرو جو تم پر کی گئیں، اور اپنا وعدہ پورا کرو (ایمان لاؤ) تاکہ ہم بھی اپنا وعدہ پورا کریں۔"

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہیکل سلیمانی کی تین دفعہ تعمیر ہو گی۔ جوکہ دو دفعہ ہوچکی ہے۔

یہودی اپنے مسیحا اور آخری نبی کے انتظار میں تھے کہ ٹائیٹس کے حملے کے پانچ سو سال بعد نبی آخرالزمان کی ولادت ہوئی۔ یہاں یہودیوں کو یہ جھٹکا لگا کہ سارے نبی حضرت اسحاق کی نسل سے ہیں تو آخری نبی حضرت اسماعیل کی نسل سے کیونکر آگئے۔۔۔ اور انہوں نے ایمان لانے سے انکار کردیا۔
مسلمانوں کے لئے بھی وہ انبیاء کی ہی نشانی تھی اسی لئے ہیکل سلیمانی کو بیت المقدس کا نام دیا گیا۔
اسلام کے آغاز میں یہودیوں کو قائل کروانے کی خاطر ہی بیت المقدس کی جانب منہ کر کے نماز ادا کرنے کا حکم ہوا۔ کیونکہ یہودی اسی طرف منہ کر کے عبادت کیا کرتے تھے۔
سترہ ماہ بعد ہماری عبادت کا رخ بیت المقدس سے بیت اللہ کی جانب موڑ دیا گیا۔ کیونکہ مسلمانوں کا شروع سے قبلہ اول وہی رہا۔ جسے پہلے حضرت آدم اور پھر حضرت ابراہیم نے تعمیر کیا۔

جب اسرائیل یعنی یروشلم پر عیسائیوں کا قبضہ تھا۔ بیت المقدس کے ہی احاطے میں انہوں نے گرجا گھر تعمیر کیا ہوا تھا۔ اور عین تابوت سکینہ والی جگہ وہ گند پھینکا کرتے تھے (یہودیوں کی نفرت میں)۔

یروشلم کی فتح کے بعد جب مسلمان حاکم ہوئے تو وہاں صفائی کروا کر مسجد تعمیر کروائی، اور قرآن میں موجود معراج والے واقعے کی نسبت سے اس مسجد کو اقصی کا نام دیا۔

یہودیوں کی دیوار گریہ بھی اسی احاطے میں موجود تھی تو زائرین کی حثیت سے انہیں بھی وہاں آنے کی اجازت دے دی گئی۔
خلافت عباسیہ تک یروشلم ایک مسلم شہر رہا۔

اس کے بعد عسائیوں نے دوبارہ یروشلم پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔ صلاح الدین ایوبی نے عیسائیوں کے خلاف پچاس سے زائد جنگیں کر کے بیت المقدس دوبارہ حاصل کیا۔ اور پھر سات سو سالوں تک یہ خلافت عثمانیہ کے زیر سلطنت رہا۔ یہودیوں کو بھی دیوار گریہ تک اپنے مذہبی اقدامات کی آزادی رہی۔ اور یہودی آہستہ آہستہ پھر یروشلم میں آباد ہونا شروع ہو گئے۔ اس دوران میں کئی بار انہوں نے خلافت عثمانیہ کے سلطان کو پیسوں کے عوض یروشلم انہیں سونپنے کا لالچ دیا لیکن ناکام رہے۔
اور پھر دوسری جنگ عظیم میں عیسائی سپاہی ہٹلر نے چن چن کر یہودیوں کو مارا۔ قریبا ساٹھ لاکھ کے قریب یہودیوں کا قتل عام کیا گیا اور یہ دربدر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ اس دوران میں انہیں یہ اندازہ ہوچکا تھا کہ انہیں اب خود اپنی پہچان بنانی ہے۔ اور بائبل میں موجود یہودیوں کے آخری عروج سے قبل والی کئی نشانیاں بھی ظاہر ہو چکی تھیں۔ اور وہ یہ تسلیم کر چکے تھے کہ انکا آخری مسیحا اب دجال ہو گا جس کی بدولت پوری دنیا میں انکا دوبارہ بول بالا ہوگا۔
انہوں نے برطانیہ سے ساز باز کرکے خود کو الگ ریاست تسلیم کروا لیا۔ یوں اسرائیل باقاعدہ ایک ملک کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ پھر آہستہ آہستہ انہوں نے فلسطین اور دیگر مصری علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا۔ عرب ممالک اسرائیل کے خلاف جنگ پر آئے لیکن اس وقت تک یہ خود کو اتنا مضبوط کر چکے تھے کہ عرب ممالک کو اس ایک چھوٹے سے ملک سے منہ کی کھانی پڑی۔

عسائیوں نے بھی دیکھ لیا کہ اب ان سے لڑ کر کچھ وصول نہیں ہونا تو باقاعدہ گرجا گھروں میں پادریوں نے تقریبات منعقد کیں اور یہودیوں کے لئے معافی کا اعلان کیا گیا۔ یوں سیاسی اور اقتصادی مفاد پرستی نے دو ہزار سالوں سے ایک دوسرے کے ازلی و جانی دشمنوں کو ایک صف پر لا کھڑا کیا۔ اور قرآن کی بات بھی سچ ہوگئی کہ یہود و نصری ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

یہودیوں کے عقائد کے مطابق وہ ہیکل سلیمانی کی حفاظت نہیں کر پائے تو خود کو قصور وار کہتے ہیں۔ خود کو سزا دینے کے لئے زنجیروں اور چمڑے سے پیٹتے ہیں۔ اور دیوار گریہ کے پاس آہ و زاری کرتے ہیں۔
وہ ایمان رکھتے ہیں تیسری بار انہیں پوری دنیا پر حکمرانی حاصل ہوگی۔ اس کے لئے انہیں مسجد اقصی کو گرانا ہوگا۔ جس کی تیاری وہ کر چکے ہیں۔ کب سے مسجد اقصی کے نیچے بارودی سرنگیں بچھا دی گئی ہیں۔ اس کے بعد ہیکل سلیمانی تعمیر کرکے تابوت سکینہ وہاں رکھنا ہے۔ تابوت سکینہ بھی وہ دوبارہ حاصل کر چکے ہیں۔

لیکن مسئلہ تھا سرخ گائے۔۔۔ کیونکہ ان کے عقیدے کے مطابق وہ ناپاک ہیں اور جب تک پاک نہیں ہو جاتے ہیکل سلیمانی تعمیر نہیں کر سکتے۔ اور پاک ہونے کے لئے سرخ گائے کی قربانی دینا ہوگی۔
وہ گائے جس کی نشانیاں قرآن پاک میں بیان کی گئیں۔ جو اسوقت بھی انہیں ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی تھی۔ اب بھی ایک سو سال تک وہ ویسی گائے کی تلاش کرتے رہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا انہوں نے۔ پھر اس تجربے کی بدولت ویسی نشانیوں والی گائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ دوہزار انیس میں ایک امریکی ریاست سے پانچ عدد ویسی گائیں انہیں مل گئیں۔ جن کے جسم پر سرخ رنگ کے علاوہ اور کوئی بال نہیں تھا۔ انہیں کبھی کام کے لئے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اگلی نشانی کہ ان پر کسی بیماری کا اثر نہیں ہونا چاہیے، پوری دنیا میں کووڈ پھیلا کر مختلف جانوروں کے ساتھ انہیں بھی ٹیسٹ کیا گیا اور ان پر اس بیماری کا کوئی اثر نہ ہوا۔

Red heifer found
Mastery of Red heifer

یہ گوگل میں سرچ کرکے آپ اس متعلق تفصیل سے پڑھ سکتے ہیں۔
الغرض قرب قیامت اور دجال کے ظہور والی تمام تر تیاریاں وہ مکمل کر چکے ہیں۔
اپنی مرضی کے ڈاکٹر، انجینئر بچے پیدا کرنا، نائن ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک جگہ ہوتے ہوئے کئی جگہ پر موجود رہنا، اپنی مرضی کے موسم بنانا، جب چاہو بارش برسا دینا، چند دنوں میں پوری دنیا گھوم لینا یہ سب دجالی نشانیاں ہیں جو آج کے دور میں کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہمارے اسلام میں بتائی گئی قیامت کی نشانیوں کی انہوں نے اتنے اچھے سے تیاری کر لی ہے کہ غرقد کے درخت لگا دیے۔ جو انہیں پناہ دیں گے۔ باب لد جس جگہ احادیث کے مطابق دجال کا حضرت عیسی علیہ السلام کے ہاتھوں قتل ہونے کا ذکر موجود ہے اس جگہ وہ دجال کے فرار کے لئے ایئر پورٹ بنا چکے ہیں۔
یہ سب تو قربت قیامت کی نشانیاں ہیں اور ہیکل سلیمانی نے بھی بن کر رہنا ہے۔ پھر اصل جنگ کیا ہے؟

اصل جنگ عقائد کی ہے۔ ہم اپنے عقائد میں اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ اپنے بہن بھائیوں کا حق کھا کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور فرقوں کے خرافات میں الجھے ہوئے ہیں۔

فلسطینوں کے لئے سوائے دعا اور احتجاج کے ہم کیا کرسکتے ہیں؟
کیا ہم اپنے عقائد کے اتنے مضبوط ہیں کہ ڈالر کہ بہکاوے میں نہ آئیں؟
کیا ہم یہودیوں کے مقابلے میں نکلنے والے خراسان مجاہدین کی لسٹ میں آتے ہیں یا بس سوشل میڈیا کے تماشائی ہیں؟
اگر آج دجال ظاہر ہوجائے اور توبہ کا دروازہ بند ہوجائے تو ہماری آخرت کے لئے کیا تیاری ہے؟
سوچ کر جواب ضرور دیجئے گا۔

🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷
🔷 اداس نہ ہوں کیونکہ ۔۔۔ 🔷

ایک دن مولانا رومی اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں۔

اس پر مولانا رومی باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:

بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔

جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے۔

وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دار چینی 🔷

■ دار چینی کے فائدے
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دار چینی کا روزمرہ کے کھانوں میں استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دارچینی کا استعمال کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں اور شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے۔ شہد کے ساتھ کھانے سے قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ دارچینی کو کھانے میں شامل کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے اور یہ کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔

دار چینی جسے ہندی میں دال چینی اور انگریزی میں سینامول کہتے ہیں، ماہیت کے اعتبار سے ایک درخت کی چھال ہے جس کی رنگت سرخی مائل زرد یا ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔ ذائقہ قدرے شیریں تلخی لیے ہوتا ہے۔ اس کی کاشت زیادہ تر سری لنکا، ہندوستان اور چین میں کی جاتی ہے اور جزائر شرق الہند میں خود رو ہوتا ہے۔ دار چینی اقسام کے اعتبار سے تین قسم کی ہوتی ہے جو حجم اور رنگت میں مختلف ہے۔ ہمارے ہاں استعمال ہونے والی چین اور سری لنکا کی دارچینی سب سے عمدہ اور خوشبودار ہوتی ہے۔ اطباءنے اس کا مزاج گرم خشک درجہ دوم بتایا ہے۔

جدید طبی سائنسی تحقیق نے بھی اس کی کاسر ریاح صلاحیت کو بہت اہمیت دی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں شامل فراری تیل انتہائی لطیف اجزاء کا مرکب ہوتا ہے جو جلد جزو بدن بن جاتا ہے۔ یہ اجزا معدے اور آنتوں پر اثر انداز ہو کر ریح کے اخراج کا سبب بنتے ہیں جس سے معدے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے اسہال اور پیچش میں اس کا فائدہ تسلیم کیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں جو دار چینی استعمال ہوتی ہے اس میں ٹے نین کا جزو بہت کم ہوتا ہے اس لیے یہ کاسر ریاح تو ہے مگر قابض نہیں ہے۔

🔹 مقدار خوراک
دار چینی کی مقدار خوراک ایک سے دو گرام (پسی ہوئی) ہے۔ اس کے کھانے سے معدے اور آنتوں پر اثر انداز ہوکر اپنے فراری تیل کے باعث جلد جزو بدن بنتی ہے۔

🔹 بدہضمی
کھانے کا صحیح طور پر ہضم نہ ہونا، پیٹ پھولنا، ریاحوں کا بھر جانا یا بھوک صحیح طور پر نہ لگنا ایسی صورتوں میں روغن دار چینی کے تین سے پانچ قطرے شکر میں ملا کر نیم گرم پانی سے دینا مفید ہوتا ہے۔

🔹 دانت کا درد
روغن دار چینی میں روئی کا تر کیا ہوا پھایا لگانا مفید ہوتا ہے اس سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

🔹 دودھ ہضم نہ ہونا
بعض لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا اور لوگ اس کو بادی ہونے اور ریاح کی شکایت کرتے ہیں۔ ایسے حضرات اگر ایک لیٹر دودھ میں دار چینی 3 گرام کا سفوف ملا کر اسے جوش دے کر پئیں تو اس سے نہ صرف دودھ ہضم ہوگا بلکہ قوت ہضم بھی بڑھے گی۔

🔹 دمہ اور کھانسی
جن لوگوں کو کھانسی اور دمے کی شکایت ہو وہ دارچینی (ایک گرام) پیس کر شہد (دو چمچے) کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔

🔹 کاسر ریاح
ریاحوں کے اخراج کیلئے دارچینی کا جواب نہیں۔ ایسی صورت میں دارچینی منہ میں رکھ کر چبائی جائے اور سالن میں استعمال کی جائے۔

🔹 الرجی کا نزلہ زکام
ماحولیاتی آلودگی خصوصاً فضائی آلودگی کی وجہ سے نزلہ زکام اور چھینکیں آنے کا عارضہ عام ہو گیا ہے۔ بعض لوگوں کے صبح ہوتے ہی ناک سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے ان کیلئے یہ نسخہ بہت مفید ہوتا ہے:
”برگ بنفشہ چھ گرام، تخم میتھی چھ گرام اور دارچینی تین گرام پیس کر آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ پندرہ بیس دن تک پینا چاہیے۔

🔹 سفوف ہاضم و مقوی معدہ
دارچینی، سونٹھ، دانہ الائچی خورد ہم وزن پیس کر قبل غذا ایک سے تین گرام تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے نظام ہضم کی اصلاح ہوگی اور معدہ بھی مضبوط ہوگا۔

🔹 حاملہ خواتین کیلئے
ولادت کے بالکل قریبی دور میں دار چینی اور سہاگہ ہم وزن پیس کر صبح و شام تین تین گرام تازہ پانی کے ساتھ دینے سے زچگی آسانی سے ہوتی ہے۔

🔹 بواسیر
بواسیر میں دارچینی کا ضماد (لیپ) لگانا مفید ہے۔

🔹 ہچکی
دارچینی مصطلگی کے ساتھ ملا کر جوش دے کر پینے سے ہچکی کو فائدہ ہوتا ہے۔

🔹 سردی کا درد سر
پیشانی پر دار چینی کا لیپ کرنا مفید ہے۔

🔹 سرطان
مانچسٹر (برطانیہ) کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر جے جے کرنی نے سرطان کے مریضوں کو زیادہ مقدار میں دارچینی کا استعمال کرایا تو اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے تاہم ابھی مزید اور حتمی تحقیق کیلئے کام جاری ہے۔

🔹 دارچینی کا عرق
دارچینی کا عرق سریع الاثر ہوتا ہے۔ قوت ہاضمہ کیلئے بہت مفید ہے۔ ریاحوں کو خارج کرتا ہے۔ برودت (ٹھنڈک) اور یرقان میں مفید ہوتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔

🔹 دارچینی کا استعمال
دارچینی کا مقررہ مقدار میں استعمال بہت مفید ہوتا ہے البتہ اس کا بکثرت اور دیر تک استعمال مناسب نہیں ہوتا بلکہ یہ متلی، قے اور قبض کا سبب بن جاتی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/5237
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 میری ماں 🔷

#مدرز_ڈے_بہت_بہت_مبارک_ہو۔

پروردیگار عالم نے اپنی اس دنیا میں انسان کو ہر طرح کی نعمات سے نوازا۔ دنیا کی ہر چیز حضرت انسان کے لیے بنائی مگر اشرف المخلوقات کو اپنے لیے بنایا۔

نوازی جانے والی نعمات میں عظیم نعمت ماں کی صورت میں عنایت فرماۂی مگر ماں جیسی نعمت کا کوئی نعم البدل کسی چیز کو قرار نہ دیا۔ ماں ایک منفرد نعمت ہے کہ جس کی مثال کسی چیز سے نہیں دی جا سکتی۔

ہر ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ کوئی قید نہیں ہے کہ ماں انسان کی ہو یا حیوان کی، چرند کی ہو یا پرند کی۔ ماں ماں ہوتی ہے۔

خوش نصیب ہیں وہ لوگ کہ جن کی ماں زندہ ہے اور وہ خدمت جیسی نیکی سے مالا مال ہیں۔ اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے میری ماں کو کہ جنھوں نے ہمیں بڑے پیار و محبت سے پالا اور ولاۓ اہلبیتؑ ہماری گھٹی میں پلائی، ماں کے ساتھ گزارا ہوا ایک ایک لمحہ آج خواب کی مانند لگ رہا ہے۔

حرمتِ لفظ و معانی کی علمداری کی
میں نے کب راہِ محبت میں ریاکاری کی
عمر بھر ماں کی نصیحت پہ زمانے میں اسد
فاطمہ زہرا کے بچوں سے وفاداری کی

ایک سورہ فاتحہ کی گزارش ہے میری ماں کے لیے۔ اللہ پاک آپ کے مرحومین کی بخشش فرمائے۔ خداوند متعال حیات ماؤں کو دراز زندگی عطا فرمائے اور جو مائیں اس دنیا سے جا چکی ہیں ان کو بیبی فاطمہ زھراء سلام الله عليها کے جوار میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمين

https://t.me/islamwitheman/5239
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 رب کی عطا 🔷

مٹی کے برتنوں سے اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں تک اور پھر کینسر کے خوف سے دوبارہ مٹی کے برتنوں تک آجانا،

انگوٹھا چھاپی سے پڑھ لکھ کر دستخطوں (Signatures) پر اور پھر آخرکار انگوٹھا چھاپی (Thumb Scanning) پر آجانا،

پھٹے ہوئے سادہ کپڑوں سے صاف ستھرے اور استری شدہ کپڑوں پر اور پھر فیشن کے نام پر اپنی پینٹیں پھاڑ لینا،

زیادہ مشقت والی زندگی سے گھبرا کر پڑھنا لکھنا اور پھر پی ایچ ڈی کرکے واکنگ ٹریک (Walking Track) پر پسینے بہانا،

قدرتی غذاؤں سے پراسیس شدہ کھانوں (Canned Food) پر اور پھر بیماریوں سے بچنے کے لئے دوبارہ قدرتی کھانوں (Organic Foods) پر آجانا،

پرانی اور سادہ چیزیں استعمال کر کے ناپائیدار برانڈڈ (Branded) آئٹمز پر اور آخر کار جی بھر جانے پر پھر (Antiques) پر اِترانا،

بچوں کو جراثیم سے ڈرا کر مٹی میں کھیلنے سے روکنا اور ہوش آنے پر دوبارہ قوتِ مدافعت (Immunity) بڑھانے کے نام پر مٹی سے کھیلانا۔

اسکی اگر آسان سی تشریح کریں تو یہ بنے گی کہ ٹیکنالوجی نے صرف یہ ثابت کیا ہے کہ مغرب نے ہمیں جو دیا اس سے بہتر وہ تھا جو ہمارے دین نے اور ہمارے رب نے ہمیں پہلے سے دے رکھا تھا....!

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
چاروں قل
چار قل
🔷 چہاﺭ ﻗﻞ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺍﻭﺭ ﻓﻮﺍﺋﺪ 🔷

ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ﻋﺴﮑﺮﯼ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﺳﮯ ﻣﻨﻘﻮﻝ ﮨﮯ ﮐﮧ "ﺩﺷﻤﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﯿﻠﮧ ﻭ ﻣﮑﺮ ﺳﮯ ﺑﭽﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﺟﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﺮ ﺁﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺻﺒﺢ ﮐﮯ ﻓﻮﺭﯼ ﺑﻌﺪ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﻗﻞ ﭘﯿﺸﺘﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮨﻢ ﮐﻼﻡ ﮨﻮﮞ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﯿﮟ:

1 - ﻗﻞ ﯾﺎ ﺍﯾﮭﺎ ﺍﻟﮑﺎﻓﺮﻭﻥ،
2 - ﻗﻞ ﮬﻮ ﺍﻟﻠﮧ ﺃﺣﺪ،
3 - ﻗﻞ ﺍﻋﻮﺫ ﺑﺮﺏ ﺍلفلق،
4 - ﻗﻞ ﺍﻋﻮﺫ ﺑﺮﺏ ﺍﻟﻨﺎﺱ-

📚 ﻧﻮﺍﮰ ﺻﺎﻟﺤﯿﻦ، ﺻﻔﺤﮧ 19۔

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی بھلائی کے لیے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5244
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕