ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 خواتین کی تصاویر 🔷

جتنی بھی خواتین و حضرات اپنی تصاویر سٹوری یا پروفائل پہ لگاتی ہیں انکے لیے پیغام (خبر) ہے کہ
آپ کی پوسٹ اور سٹوری پبلک ہوتی ہے جو کوئی بھی اپنے موبائل میں سیو کر سکتا ہے اور بعد میں اس میں ایڈیٹنگ کرکے کچھ بھی بنا سکتا ہے یا اسکا اسکیچ بھی بنا کہ اپلوڈ کر سکتا ہے, یا اسے ننگا بھی کر سکتا ہے۔

آپکے علم میں بھی نہیں ہو گا اور آپکی تصویر گروپس میں شئیر ہو رہی ہو گی,
اس لیے بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے پہلے تھوڑا دھیان کر لیجئے
ایک تصویر بھی آپکی آنے والی زندگی کو تہس نہس کر سکتی ہے
اور یاد رکھیے کہ
زندگی کے مارے ہوے تھپڑ کا نہ نشان جلدی جاتا ہے اور نہ ہی زخم۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5219
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مرد کی دوسری شادی 🔷

مرد کا دوسرا تیسرا نکاح کرنے کا جو سکون عورت ذات کو ہے وہ مردوں کو نہیں۔ عورتوں کو اپنی مرضی سے آرام کرنے کا موقع مل جاتا ہے ماں باپ کے گھر جانے کیلیے وافر ٹائم مل جاتا ہے۔ یہ ٹینشن نہیں ہوتی کہ پیچھے شوہر کا کیا ہوگا، اسکو کھانا کون دے گا، کپڑے کون تیار کرے گا۔

مرد حرام رشتوں اور حرام کاریوں اور حرام جگہ پیسہ برباد کرنے سے بچ جاتا ہے ۔۔ عورت گھر کی کام والی بننے کی بجائے وہ گھر میں اور بھی بہت سے کاموں اور کورسسز کی طرف توجہ دے سکتی ہے۔ لامحدود کام اور بچوں کو سنبھالنے کی وجہ سے جو عورتوں کی صحت کا حال ہوتا ہے ۔۔۔ 35 سال میں ہی ختم ہو جاتی ہیں ۔۔ نا ظاہری حسن بچتا ہے ۔۔ نا باطنی۔ موٹاپا اور دوسرے امراض کا شکار ہو جاتی ہیں۔ نماز اور دیگر عبادات یکسوئی سے نہیں کر سکتیں۔

اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلے وقت نہیں ملتا۔اور اس سب کے پیچھے ۔۔ کیا سوچ کار فرما ہے ۔۔۔ شوہر صرف میرا ہو ۔۔ شوہر آپکا ہی ہوتا ہے۔ یہ جو انسیکورٹی جو کہ ایک بیماری بن چکی ہے ۔۔ یہ چین نہیں لینے دیتی۔ میری مرضی کے مطابق چلے ۔۔ ہر کام مجھ سے پوچھ کر کرے ۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

کیا آجکی عورت کے دل و دماغ میں گھومنے والے خیالات کا اللہ کو علم نہیں تھا ۔۔ جب اللہ قرآن میں حکم دے رہا تھا ۔۔۔ اور اللہ کے رسول اور صحابہ نے اور انکے بعد آنے والوں نے ۔۔۔۔ بلکہ ترکی، ایران، عرب ممالک ۔۔ مصر، شام، الجزائر سب میں آج تک مرد کا ایک سے زیادہ نکاح کرنا عام ہے یہ انکے دور کی بات بتا رہا ہوں ۔۔۔۔

آجکی عورت جو کہ یہود و ہنود کے پروپیگنڈا کا شکار ہے ۔۔۔۔ وہ خود ہی عورت ذات کی دشمن بنی ہوئی ہے ۔۔۔ کتنی بیچاری کنواری اور بیوہ اور طلاق یافتہ لڑکیاں گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں۔ لیکن اکثر عورتوں نے جو فتنہ پھیلایا ہوا ہے کہ عورت کو یہی غم بہت ہے کہ اسکا مرد کسی اور کا شریک کیوں ہے۔ انکا دور دیکھو ۔۔

60 فیصد دنیا میں عورتیں ہیں اور چالیس فیصد مرد ہر گھر میں عورتوں کی تعداد دیکھ لو ۔۔۔ اللہ کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے سے معاشرہ تباہی اور بربادی کی طرف جا رہا ہے۔

یہی عورت مرد کے حرام افیئرز کا بھی رونا روتی ہے۔ ایک سے زیادہ نکاح اللہ نے مرد کی جسمانی ضرورت کے لئے رکھے ہیں۔

صحابہ کے دور میں جب صحابہ غزوات میں، جہاد میں بڑی تعداد میں شہید ہو جاتے تو اس وقت بھی ۔۔۔ جو بیوہ لڑکیاں ہوتیں انکی مشکل سے گھروں میں عدت پوری ہوتی ۔۔ اور انکو دو یا تین جگہوں سے نکاح کے پیغام آ جاتے آجکی عورت نے خود ہی ہر چیز کو مشکل کیا ہوا ہے۔

Copied...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💕 شریک حیات کے حقوق

https://t.me/islamwitheman/529

🌹 نکاح کی فضیلت
http://t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1316

🌸 شب زفاف کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1321

🌹 زوجین کے بارے احادیث
https://t.me/islamwitheman/2232

🔷 خطبہ نکاح
https://t.me/islamwitheman/2239

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
https://t.me/islamwitheman/2498

🌷 جلد نکاح کی ترغیب
http://t.me/islamwitheman/2502

🔷 شادی کیلئے مثالی عمر
https://t.me/islamwitheman/4478

💕 دوسری شادی کیوں؟
https://t.me/islamwitheman/4639

🔷 وقت پر شادی
https://t.me/islamwitheman/4835

🔷 مرد کی دوسری شادی
https://t.me/islamwitheman/5221

🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب
https://t.me/islamwitheman/5436
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
ملک ڈیفالٹ کرے نہ کرے سفید پوش انسان ڈیفالٹ کر چکا ہے۔۔۔

تنخواہ چار سال پرانی والی، مکان کا کرایہ تقریباً دوگنا۔

اسکول فیسسں 80 فیصد زیادہ
1000 والی کاپیاں کتابیں 5500 روپے،
300 والا گیس بل 4500 روپے،
2000 والا بجلی بل 15000 روپیے،
800 والا آٹا 2200روپے،
150 والا گھی 600 روپے،
6 والی روٹی 25 روپے،
10 والا نان 30
اور
50 والی چنے کی پلیٹ 150 روپے،
2200 والا موٹر سائیکل ٹائر ٹیوب رم 6000 روپے،
150 والا پٹرول 300 روپے لیٹر،
20 والا چنگچی کرایہ 50 روپے،،
1500 والی شلوار قمیض 3000 روپے،
ڈاکٹروں کی فیس 2500 اور 3000 روپے،
150 والی دوا 600 روپے،
یہ سب ہوگا تو سفید پوش 25. 30 ہزار کمانے والا کیا کریگا کہاں جائےگا؟

مکمل تباہی یقینی لگنے لگی ہے۔ یقین جانیے ملک کا کم از کم 60 % سفید پوش طبقہ ڈیفالٹ کر چکا ہے۔

صدقہ زکوۃ راشن وغیرہ، جھگیوں میں بیٹھے نشئی اور جرائم پیشہ ٹبروں کو نہیں بلکہ پردہ داری کے ساتھ سفید پوشوں کے گھروں میں پہنچائیں . اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم اور رحم فرمائے۔ آمین یارب العالمین

🔷🔷🔷🔷🔷
🔷 پیغمبر اکرمؐ کا نماز جنازہ 🔷

☆ پیغمبر اکرمؐ کا وقت رحلت، آپکا غسل و کفن، جنازہ اور تجہیز و تکفین، وصیت رسالتؐ اور اھلبیتؑ:

☆ مخصوص افراد کا خود انکار کہ وہ شامل جنازہ نہ تھے۔

❶ آپؐ کا غسل:
بوقت رحلت صحابہ نے عرض کی۔ یا رسول اللہؐ آپ کو غسل دینے کی سعادت کون حاصل کریگا؟

آپؐ نے فرمایا؛
میرے اھلبیتؑ میں سے جو بھی میرے سب سے قریب تر ھے۔ یہی دور حاضرہ میں مکتب تسنن کی کتاب کے الفاظ ھیں:

📚 حوالہ جات: تجلیات نبوت:
ترجمہ: روضتہ الانوار فی سیرة النبی المختار،
تالیف: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری،
و مہر نبوت، قاضی محمد سلیمان منصور پوری،
مکتبہ: دارالسلام پبلشرز ریاض (سعودی عرب)
لاھور (پاکستان)۔ اشاعت: 1997۔
صفحہ: 271۔
میں صاحب کتاب رقمطراز ھیں کہ:
منگل کے روز رسول اللہؐ کو کپڑے اتارے بغیر غسل دیا گیا۔ غسل دینے والے (کل 7 حضرات) حضرت علیؑ کیساتھ حضرت عباس، انکے دو صاحبزدگان فضل اور قثم اور پیغمبر اکرمؐ کے آزاد کردہ غلام شقران، اسامہ بن زید اور اوس بن خولہ تھے۔

❷ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کفن:
صحابہ نے پوچھا:
یا رسول اللہؐ آپکا کفن کن کپڑوں سے تیار کیا جائے۔

آپؐ نے فرمایا:
جو کپڑے ھم نے پہنے ھوئے ھیں۔ یہی کفن ھوگا۔ اگر تم چاھو تو ایک یمنی چادر کا اضافہ کر سکتے ھو۔

❸ آپؐ کی نماز جنازہ:
صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہؐ آپکی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ اور اسکے ساتھ ھی سب لوگ گریہ و بکاء کرنے لگے۔

آپؐ نے فرمایا کہ جب تم لوگ ھماری تجہیز و تکفین سے فارغ ھو چکو تو ھمیں قبر کے پاس چھوڑ کے باھر چلے جانا۔ سب سے پہلے ھماری اھلبیت (علیھم السّلام) ابتدائے نماز کرینگے۔ پھر ملائکہ انبوہ کثیر کیساتھ نماز ادا کرینگے اور اسکے بعد تم لوگ گروہ در گروہ آکر ھم پہ نماز پڑھنا۔

❹ آپؐ کو قبر میں کون اتاریگا:
صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہؐ آپکو قبر میں کون اتارے گا؟

آپؐ نے فرمایا:
ھماری اھلبیت (علیھم السّلام) طیبین کیساتھ ملائکہ مقربین شامل ھونگے جو تمہیں دیکھتے ھونگے مگر تم انکو نہیں دیکھ سکو گے۔

📚 حوالہ جات (کتب معتبرہ مکتب تسنن):
سیرت ابن ھشام ابو محمد عبدالملک بن ھشام، جلد2، صفحہ 439 و 816۔
روضتہ الشہداء حسین الکاشفی، جلد 1، صفحہ 223۔
اوراق غم، صفحہ 136۔
مدارج النبوت عبدالحق محدث دھلوی، جلد1 صفحہ 52۔
کتاب الشفاء قاضی عیاض، جلد1، صفحہ 129۔
ارحج المطالب عبیداللہ امرتسری، صفحہ 562۔
لغات الحدیث وحیدالزماں، جلد2، باب ر، صفحہ 75۔
حیات الحیوان علامہ دمیری، جلد2، صفحہ 247۔
ازالہ الشفاء شاہ ولی اللہ محدث دھلوی، صفحہ 504۔
تفسیر مظہری قاضی ثناءاللہ پانی پتی، جلد2، صفحہ 419۔
الخصائص الکبری، جلد2، صفحہ 510۔

■ کچھ دیگر حقائق اور حوالہ جات۔۔۔
❺ مخصوص افراد کی جنازہ میں عدم شرکت:

۔۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر ابوبکر و عمر ثقیفہ بنی ساعدہ چلے گئے تھے اور اسوقت پلٹے کہ جب رسول پاکؐ کی سب رسومات تجہیز و تکفین و نماز جنازہ ادا ھو چکنے کے بعد سپرد خاک کئے جا چکے تھے۔

📚 حوالہ: بخآری شریف، جلد اول، صفحہ 927۔

۔۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پہ ابوبکر سخ میں تھے۔
📚 حوالہ: بخآری شریف، جلد اول، صفحہ 546۔

۔۔۔۔۔ سخ میں ابوبکر کا کپڑے کا کاروبار تھا۔
📚 حوالہ: سیرت النبی شبلی نعمانی، جلد1، صفحہ 293۔

۔۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کی وفات پہ ابوبکر اپنی بیوی کے پاس تھا۔
📚 حوالہ: سیرت الحلبیہ، جلد6، صفحہ 503۔

۔۔۔۔۔ وفات رسول اکرمؐ پر ابوبکر و عمر کا جنازہ رسولؐ ترک کر دینا اور تجہیز و تکفین میں شرکت نہ کرنا.
📚 حوالہ: الفاروق شبلی نعمانی، صفحہ 117 سے بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ھے۔

۔۔۔۔۔ عمر کا خود اقرار کہ میں نے رسول اکرمؐ کی تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں کی۔
📚 حوالہ: الفاروق شبلی نعمانی، صفحہ 119۔

۔۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کو ابھی غسل بھی نہیں دیا گیا تھا کہ لوگ ثقیفہ بنی ساعدہ چلے گئے۔
📚 حوالہ: تاریخ یعقوبی، صفحہ 352۔

۔۔۔۔۔ صحابہ کا اپنا قول کہ رسولخداؐ کو دفن کرتے وقت ھمارا ایمان ھمارے دلوں سے اڑا جا رھا تھا۔
📚 حوالہ: منصب امامت شاہ اسماعیل شہید بالا کوٹی، صفحہ 41 سے ملاحظہ فرمائیں۔

۔۔۔۔۔ جب پیغمبر اکرمؐ کی وفات ھوئی۔ پورا مدینہ منورہ منافقوں سے بھرا ھوا تھا جو مدت سے اس بات کے خواھشمند تھے کہ نبی پاکؐ کا وصال ھو اور ھم اسلام کو پائمال کر دیں۔
📚 حوالہ: الفاروق شبلی نعمانی۔

۔۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کو حضرت علی علیہ السّلام نے قبر میں داخل کیا۔
📚 حوالہ: ریاض المصری عربی، صفحہ 148۔

۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کے وصال پر گروہ ملائکہ نے اھلبیت علیھم السلام سے تعزیت کی۔
📚 حوالہ: الخصائص الکبری، جلد2، صفحہ 514۔

https://t.me/islamwitheman/1984
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پاؤلونیا درخت (Paulownia tree) 🔷

‏دُنیا کا سب سے تیز ترین بڑھنے والا درخت پاؤلونیا ھے، جسے آگ نہیں لگتی یعنی فائر پروف ھے۔۔۔

انگلش میں paulownia لکھا جاتا ھے، یہ جرمن درخت ھے اور جرمن ماہرین نباتیات ھی اس کے پیدا کنندہ ھیں۔۔۔

پاؤلونیا سالانہ 6 میٹر سے زیادہ بڑھنے کا ریکارڈ رکھتا ھے، فائر پروف لکڑی کا حامل، ماحول دوست ھے اور ھر ملک کے زمینی حالات اور موسمی حالات اور کم نمی میں پروان چڑھ سکتا ھے۔

اس درخت کی لکڑی وزن میں ھلکی ھے لیکن نہایت ھی پائیدار ھے، اسی لیے بحری جہاز، جنگی جہاز اسی کی لکڑی سے بن رھے ھیں، موسیقی کے بہت سے آلات بھی۔

اس درخت کی لکڑی مہنگی، بغیر گانٹھ کے اور خوبصورت بھی ھے کیونکہ یہ درخت عمودی ھے۔ ٹیڑھا بالکل نہیں ھوتا، جرمنی میں تو اس کے جنگل کے جنگل اُگائے جاتے ھیں تجارت کی غرض سے۔ اور فرنیچر، جنگی جہاز و بحری جہاز بنانے کے لئے۔۔۔

یہ درخت چائنہ اور جاپان میں بھی بہت زیادہ کاشتہ ھے۔۔۔

موسم بہار میں انتہائی خوبصورت پھول جامنی رنگ کے بکثرت اس پر آتے ھیں اور بے حد مسحور کن خوشبو والے ھوتے ھیں، بعد میں ڈوڈیاں بنتی ھیں جن میں اسکے بیج بکثرت ھوتے ھیں یعنی اگر کسی نے ایک درخت لگا لیا تو پورے علاقے کو بیج دے سکتا ھے۔۔۔

اسرائیل جو کہ خشک ترین زمین والا ملک ھے اُس نے اپنی زمینوں پر اس کا تجربہ کیا جو نہایت کامیاب رہا اور اب وہ اس درخت کی نرسری کا جرمنی سے سب سے بڑا خریدار ھے۔

اس درخت کے پتے وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں اور بھیڑ بکریوں کی بہترین خوراک قرار دیئے گئے ھیں۔

سب سے اعلیٰ معیار کا شھد اسی درخت کے پھولوں سے تیار ھوتا ھے۔

اسرائیل کے ساتھ جُڑے برادر اسلامی ملک اُردن یا جورڈن نے سرکاری سطح پر اس کی شجر کاری شروع کر دی ھے۔ بیس سالہ پروگرام کا اعلان یہ کیا ھے یا پالیسی یہ بنائی ھے کہ اُردن کے شہری اور ادارے اگلے بیس سال تک صرف یہ پودے لگائیں گے اور پالیں گے لیکن کاٹنا جُرم تصور ھوگا۔

پاکستان میں یہ پودا پہنچ چکا ھے اور لوگ تجارت کی غرض سے لگانا شروع ہو گئے ھیں۔

سفیدے کی طرح جس طرح سفیدے جنگل لگا کر بیچے جاتے ہیں لیکن یہ سفیدے کی طرح مضر اور پانی کا دشمن نہیں ھے۔

فی الوقت یہ پاکستان کی نرسریوں میں مہنگا ملتا ھے۔ اس کا پتہ بہت بڑے سائز میں ھوتا ھے، جس وجہ سے ماحول میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ درخت بہترین انتخاب ثابت ھوگا، اقوام متحدہ کاربن ڈائی آکسائڈ اومِشن سرٹیفکیٹ جاری کرتی ھے اور سالانہ 500 ڈالر فی ایکڑ کے حساب سے جنگلات کو ترقی دینے والے افراد کو ادا کرتی ھے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5224
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اجوائن (Omum Seeds) 🔷

عربی: کمون ملوکی، فارسی: تخم بنگ، انگریزی: Omum Seeds

⭕ اجوائن ایک ایسی دوا ہے جس سے تقریباً ہر شخص واقف ہے۔ اجوائن کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے۔ اس کے بیج انیسوں کے مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کی بو تیز ہوتی ہے۔ اس کا مزاج تیسرے درجے میں گرم و خشک ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے چھ ماشہ تک ہوتی ہے۔ اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں۔ اجوائن دیسی اور اجوائن خراسانی جبکہ بعض اطباء نے اس کی چار اقسام بتائی ہیں یعنی:

🔸اجوائن دیسی
🔸دلجوائن
🔸اجوائن خراسانی
🔸اجمود

لیکن مذکورہ بالا دونوں اقسام ہی زیادہ مشہور ہیں۔ جب کہ دلجوائن، اجوائن خراسانی اور اجمود کی مشابہت ضرور ہے مگر خواص کے اعتبار سے ان میں اجوائن دیسی کی نسبت خاصا فرق ہے۔

اجوائن دیسی کے پتے کسی حد تک دھنیا کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ان میں کچھ تیزی اور تلخی ہوتی ہے۔ اس کا مزاج تیسرے درجے میں گرم اور خشک ہے۔

اجوائن کا پودا سوئے کے پودے کی طرح ہوتا ہے۔ جبکہ اس کے چھوٹے چھوٹے، سفید چھتری کی طرح ملے ہوئے پھول ہوتے ہیں۔ پھولوں کے بعد چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں۔ یہی اجوائن دیسی کے دانے کہلاتے ہیں۔

■اجوائن دیسی کے فوائد
☆ اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھ جاتی ہے۔
☆کاسر ریاح ہے۔ فساد بلغم اور اپھارہ کو دور کرتی ہے۔
☆ جگر کی اصلاح کرتی ہے اور اس کی سختی میں بے حد مفید ہے۔
☆ سدہ کو کھولتی ہے۔
☆ پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔
☆ گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے۔
☆ فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کے لیے مجرب ہے۔
☆ جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے۔
☆ دل کو طاقت دیتی ہے اور اعصابی دردوں کے لیے بہت مفید ہے۔
☆ اگر اسے لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کر کے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
☆ اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہا تھ پاﺅں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے۔
☆ کالی کھانسی دور کر نے کے لیے اگر اجوائن کا پانی یعنی اجوائن کو پانی میں بھگو کر اور نتھار کر پانچ روز تک صبح و شام تین تولے پینے سے صحت یابی ہوگی۔
☆ پیٹ کے درد اور بدہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بنا کر کھانے سے شفا ہوتی ہے۔ تجربے میں آیا ہے کہ اس کی ایک خوراک ہی بہت فائدہ دیتی ہے۔
☆ اس کا روزانہ استعمال بمقدار چھ ما شہ ہمراہ پانی بدن میں چستی لاتا ہے۔
☆ پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ، گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہو جاتا ہے۔ مجرب ہے۔
☆زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کر کے باریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جاتا ہے اور زکام کا زور کافی حد تک کمزور ہو جاتا ہے۔
☆ ہچکی کو روکنے کے لیے اجوائن دیسی کو آگ پر ڈال کر اگر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے ناک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہو جاتی ہے۔
☆ اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے فوراً رک جاتی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔
☆ اس کے کھانے سے کھٹی ڈکاریں آنا بند ہو جاتی ہیں۔
☆ مرض برص و بہق میں دیگر نسخہ جات میں اجوائن کو شامل کرنے سے اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔ اور مرض جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
☆ بند چوٹ والی جگہ پر اجوائن کو رگڑ کر شہد میں ملا کر لگانے سے اس جگہ کا منجمد خون جاری ہو جاتا ہے اور درد ٹھیک ہو جاتی ہے۔
☆ بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صور ت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام ہو جاتا ہے۔
☆ پیچش کی صورت میں اجوائن تین ماشہ اور کلونجی ایک ماشہ ملا کر ہمراہ دہی استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
☆ داد، پیچش اور چنبل میں اجوائن کی اگر مرہم بنا کر لگائی جائے تو چند روز میں فائدہ ہوتا ہے۔ اور پھر کبھی زندگی میں یہ تکلیف نہیں ہوتی۔ اس مرہم کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اجوائن چار تولہ، پھٹکری سفید ایک تولہ توتیائے سبز ایک تولہ، ان تمام چیزوں کو لوہے کی کڑاہی میں آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ سیاہ ہو جائے۔ پھر مثل سرمہ کرکے ویزلین ملا کر مرہم تیار کر لیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/5226
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 شلجم سیب سے دس گنا زیادہ مفید 🔷

میں نے یہ بات سن کر حسب عادت تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ مزید مستند فوائد تلاش کئے جائیں اور دیکھا جائے کہ یہ عام سی، سستی سبزی اتنے مہنگے سیب سے
دس گنا زیادہ بہتر کیسے ہے..؟

تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد، ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے، کولیسٹرول نارمل کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے۔

شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی۔

چونکہ شلجم میں فائبر زیادہ ہے سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.

■ آئیے ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ کے تعاون سے سیب اور شلجم میں موجود مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.

☆ سب سے اہم بات شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔۔۔
یعنی سیب میں 24 فیصد
شلجم میں 200 فیصد.
☆ وٹامن B1
سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.
☆ وٹامن B6
سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد
☆ سوڈیم
سیب میں 0 اور شلجم میں 32 فیصد
☆ پوٹاشیم
سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد
☆ کیلشیم
سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد
☆ میگنیشیم
سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد
☆ فاسفورس
سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد
☆ آئرن
سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد
☆ مینگنیز
سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد
☆ کاپر
سیب 10، شلجم 61.
☆ زنک
سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد.
☆ سیلینئیم
سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد
☆ فائبر
سیب 9، شلجم 13 فیصد.
☆ پروٹین
سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد۔

اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہو سکتا ہے.

اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں
اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.
روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5228
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تقدیر 🔷

ایک آدمی کو سانپ نے ہاتھ کے انگوٹھے پہ کاٹ لیا، اسکے ہاتھ میں درانتی تھی، جس سے اس نے بروقت حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے انگوٹھے کو کاٹ کر پھینک دیا۔

انگوٹھے کو کاٹ کر پھینک دینے سے اس آدمی کی جان بچ گئی، وہ گھر چلا گیا۔

کچھ دنوں میں زخم بھی مندمل ہو گیا ایک روز اچانک اس شخص نے سوچا کہ پتہ نہیں
اس انگوٹھے کا کیا ہوا ہو گا۔

یہ دیکھنے کے لئے وہ پھر وہاں پہنچا، اور دیکھا کہ انگوٹھا پھول کر کپا ہو گیا ہے۔

اس نے درانتی کی نوک اس انگوٹھے میں چبھوئی تو وہ اچانک سے پھٹا اور اس میں موجود زہر اڑ کر اس کے اوپر آن پڑا۔

زہر کے اثر سے اس ادمی کی فورآ موت واقع ہو گئی۔

شاید اسی کو تقدیر کہتے ہیں جو لکھی جا چکی تھی۔ اس آدمی کو اسی سانپ کے زہر سے ہی مرنا تھا لیکن ابھی اس کا مقررہ وقت نہیں تھا۔

اور جب وقت آتا ہے تب کوئی سمجھداری اور سوجھ بُوجھ کام نہیں آتی، پھر انسان اپنے کٹے ہوۓ انگوٹھے کی جانب بھی بھاگا چلا جاتا ہے۔

اس زندگی میں دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کیجئے۔ خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
■ نماز کے متعلق مزید پوسٹس دیکھنے کے لیے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں ۔۔۔

🔵کوشش اور توفیق
https://t.me/islamwitheman/227

🔵نماز نہ پڑھنے کی تاویلات
https://t.me/islamwitheman/297

🔴کامل نماز کا طریقہ
https://t.me/islamwitheman/293

💝عبادت میں لذت
https://t.me/islamwitheman/352

💞میاں بیوی کی محبت کا تقاضا
https://t.me/islamwitheman/295

🔵نماز میں غفلت
https://t.me/islamwitheman/296

💫نیت اور عمل
https://t.me/islamwitheman/226

🔵قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی
https://t.me/islamwitheman/104

🔵اقیموا الصلاة
https://t.me/islamwitheman/294

⚫تارک الصّلاة کے نام
https://t.me/islamwitheman/647

💐ﻧﻤﺎﺯ ﻛﻰ ﺍﮨﻤﯿﺖ
https://t.me/islamwitheman/952

🍃اول وقت میں فضیلتِ نماز
https://t.me/islamwitheman/953

❄نماز کی تاثیر
https://t.me/islamwitheman/954

🌸نماز کے احکام
https://t.me/islamwitheman/1009

🍃سفر میں نماز
https://t.me/islamwitheman/1124

💐آپ نماز کیوں پڑھتے ہیں؟
https://t.me/islamwitheman/1127

🔵بے نمازی انسان
https://t.me/islamwitheman/1176

🔷ایک چور کی توبہ کا واقعہ
https://t.me/islamwitheman/1706

🌹شیطان کو شکست
https://t.me/islamwitheman/1805

🔷نماز کی عظمت و ثواب
https://t.me/islamwitheman/1854

🔷نماز میں حقیقی لذت
https://t.me/islamwitheman/1855

🔵نماز کیوں واجب کی گئی
https://t.me/islamwitheman/1950

🌹نماز کی اہمیت و فضیلت
https://t.me/islamwitheman/2048

🔷نماز کے اوقات در قرآن
https://t.me/islamwitheman/2247

🌹نماز پنجگانہ پڑھنے کی دلیل
https://t.me/islamwitheman/2250

🌹نماز صبح کی اہمیت
https://t.me/islamwitheman/2262

🌹نماز کی اہمیت (احادیث)
https://t.me/islamwitheman/2307

🌹نماز دھوکہ دہی سے روکتی ہے
https://t.me/islamwitheman/2400

🔷نماز امام حسین کی نظر میں
https://t.me/islamwitheman/2417

🔷بعض لوگ کیوں نماز نہیں پڑهتے؟
https://t.me/islamwitheman/2418

🔷نمازکوحقیرسمجھنےکےنقصانات
https://t.me/islamwitheman/2421

🌹اسلامی أعمال پر دلچسپ مکالمہ
https://t.me/islamwitheman/2773
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اسرائیل جنگ 🔷

اصل جنگ کیا ہے؟

■ بیت المقدس تین مذاہب کی مقدس جگہ۔۔۔
☆ مسلمانوں کا قبلہ اول۔
☆ عیسائیوں کے لئے یسوع کی جائے ولادت۔
☆ یہودیوں کے لئے ہیکل سلیمان۔

شروع کرتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے۔ جن کے دو بیٹے تھے اسماعیل اور اسحاق۔
اسحاق علیہ السلام کے بیٹے تھے حضرت یعقوب۔
یہیں سے کہانی شروع ہوتی ہے اسرائیل کی۔ اسرائیل یعنی اللہ کا بندہ۔ اور یہ لقب حضرت یعقوب علیہ السلام کو دیا گیا۔

حضرت یوسف علیہ السلام جب کفیل مصر بنے تو آپ کو حکم ہوا کہ اپنے تمام خاندان یعنی آل یعقوب کو مصر بلایا جائے۔ اور مصر کی سرزمین کا ایک مخصوص حصہ ان کے لئے مختص کیا گیا۔ اور اللہ کی طرف سے کہا گیا کہ اے آل یعقوب اس سرزمین میں تمھارے لئے برکتیں ہیں۔

حضرت یوسف علیہ السلام بارہ بھائی تھے اسی لئے اللہ تعالی نے ان کے لئے بارہ چشمے جاری کیے۔ اور یوں اس سرزمین کا نام حضرت یعقوب کے لقب سے اسرائیل پڑ گیا۔ جسے آج یروشلم بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کی نسل سے کم و بیش ستر ہزار انبیائے کرام آئے۔

حضرت یوسف کے بھائی یہودا کی نسل آگے بڑھی تو اس میں سے آنے والے تمام بنی اسرائیلی یہودی کہلائے۔

وقت گزرتا گیا اور حضرت موسی علیہ السلام کا دور آیا۔ جب فرعون نے مصر کی آب و ہوا آپ پر تنگ کی تو بنو اسرائیل کے ساتھ آپکو مصر سے نکلنا پڑا۔
اس دوران بنی اسرائیل پر اللہ تعالی کی بہت سی کرم نوازیاں بھی ہوئیں، جس میں من و سلوی، چشموں کی بہتات، مچھلیوں کے شکار کا ذکر قرآن پاک سے بھی ملتا ہے۔ اور وہیں ہمیں ایک گائے کا ذکر بھی ملتا ہے، جس کے لوتھڑے سے مردے نے اللہ کے حکم سے زندہ ہوکر اپنے قاتل کا بتایا۔ اس گائے کی نشانیاں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں بیان فرمائیں۔ جو کہ ایک سرخ مائل رنگت کی گائے تھی اور ایسی گائے آج بھی یہودیوں کے نزدیک مقدس مانی جاتی ہے۔

حضرت موسی علیہ السلام کے بعد دیگر نبی آئے۔ اس دوران میں حضرت موسی علیہ السلام اور ان کے دور کی کچھ باقیات، تورات، من و سلوی کا کچھ حصہ بنی اسرائیل نے ایک صندوق میں محفوظ کر لیا۔ یہ اللہ کی طرف حضرت آدم کو دیا گیا ایک خاص صندوق تھا جو نسل در نسل نبیوں کے پاس رہا۔ جسے قرآن میں تابوت سکینہ کے نام سے پکارا گیا ہے۔ اور یہ یہودیوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

حضرت داؤد نے جب جالوت کو ہرا کر اس سے تابوت سکینہ حاصل کیا تو یوں بنی اسرائیل نے انہیں نبی تسلیم کر لیا۔ اور حضرت داؤد علیہ السلام نے اس صندوق کی حفاظت کے لئے ایک ہیکل تعمیر کروانا شروع کیا جو کہ انکی زندگی میں مکمل نہ ہوسکا۔ ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنوں کی مدد سے اس کو مکمل کروایا اور اسی دوران میں آپکی بھی وفات ہوگئی۔
اسی وجہ سے اسے ہیکل سلیمانی کہا جاتا ہے۔
بعد ازاں بابل کے باشاہ بخت نصر نے اسرائیل پر حملہ کیا اور ہیکل سلیمانی کو بھی گرا دیا۔ اور تابوت سکینہ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔

سیپرس دی گریٹ نے دوبارہ یہ شہر حاصل کیا۔ یہودیوں کو دوبارہ یہاں آباد کیا اور تابوت سکینہ کو بھی واپس لایا گیا۔ ہیکل سلیمانی ایک دفعہ پھر تعمیر کیا گیا۔

پھر وقت گزرا اور حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ہوئی۔ جنہیں نعوذبااللہ یہودیوں نے دجال، ناجائز اور کیا کیا لقب دیئے۔ یہاں سے یہودیوں میں سے دو الگ قومیں ہوگئیں ایک یہودی اور دوسرے عیسائی۔

یہودیوں نے سازش کر کے حصرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانا چاہا اور اللہ تعالی نے انہیں اپنے پاس اٹھا لیا۔

اس کے بعد یہودیوں اور عیسائیوں میں کئی چھوٹی موٹی جنگیں ہوئیں۔ پھر عیسائی رومی بادشاہ ٹائیٹس نے اس شدت سے یروشلم پر حملہ کیا کہ اس پورے علاقے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ہیکل سلیمانی کو گرادیا۔ جس کی صرف ایک دیوار اس وقت اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جسے دیوار گریہ کہا جاتا ہے۔ جہاں یہودی جا کر تورات کی تلاوت کرتے ہیں اور گریہ و زاری کرتے ہیں۔ تابوت سکینہ بھی نہ جانے کہاں غائب ہوگیا۔
ٹائٹس کے حملے کے بعد یہودی آخری نبی کے انتظار میں تھے۔ کیونکہ اللہ پاک کا ان سے وعدہ تھا کہ انہیں پھر عروج بخشا جائے گا۔
اس وعدے کا ذکر سورہ البقرہ میں بھی موجود ہے کہ

"اے بنی اسرائیل ان نعمتوں کو یاد کرو جو تم پر کی گئیں، اور اپنا وعدہ پورا کرو (ایمان لاؤ) تاکہ ہم بھی اپنا وعدہ پورا کریں۔"

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہیکل سلیمانی کی تین دفعہ تعمیر ہو گی۔ جوکہ دو دفعہ ہوچکی ہے۔

یہودی اپنے مسیحا اور آخری نبی کے انتظار میں تھے کہ ٹائیٹس کے حملے کے پانچ سو سال بعد نبی آخرالزمان کی ولادت ہوئی۔ یہاں یہودیوں کو یہ جھٹکا لگا کہ سارے نبی حضرت اسحاق کی نسل سے ہیں تو آخری نبی حضرت اسماعیل کی نسل سے کیونکر آگئے۔۔۔ اور انہوں نے ایمان لانے سے انکار کردیا۔
مسلمانوں کے لئے بھی وہ انبیاء کی ہی نشانی تھی اسی لئے ہیکل سلیمانی کو بیت المقدس کا نام دیا گیا۔
اسلام کے آغاز میں یہودیوں کو قائل کروانے کی خاطر ہی بیت المقدس کی جانب منہ کر کے نماز ادا کرنے کا حکم ہوا۔ کیونکہ یہودی اسی طرف منہ کر کے عبادت کیا کرتے تھے۔
سترہ ماہ بعد ہماری عبادت کا رخ بیت المقدس سے بیت اللہ کی جانب موڑ دیا گیا۔ کیونکہ مسلمانوں کا شروع سے قبلہ اول وہی رہا۔ جسے پہلے حضرت آدم اور پھر حضرت ابراہیم نے تعمیر کیا۔

جب اسرائیل یعنی یروشلم پر عیسائیوں کا قبضہ تھا۔ بیت المقدس کے ہی احاطے میں انہوں نے گرجا گھر تعمیر کیا ہوا تھا۔ اور عین تابوت سکینہ والی جگہ وہ گند پھینکا کرتے تھے (یہودیوں کی نفرت میں)۔

یروشلم کی فتح کے بعد جب مسلمان حاکم ہوئے تو وہاں صفائی کروا کر مسجد تعمیر کروائی، اور قرآن میں موجود معراج والے واقعے کی نسبت سے اس مسجد کو اقصی کا نام دیا۔

یہودیوں کی دیوار گریہ بھی اسی احاطے میں موجود تھی تو زائرین کی حثیت سے انہیں بھی وہاں آنے کی اجازت دے دی گئی۔
خلافت عباسیہ تک یروشلم ایک مسلم شہر رہا۔

اس کے بعد عسائیوں نے دوبارہ یروشلم پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔ صلاح الدین ایوبی نے عیسائیوں کے خلاف پچاس سے زائد جنگیں کر کے بیت المقدس دوبارہ حاصل کیا۔ اور پھر سات سو سالوں تک یہ خلافت عثمانیہ کے زیر سلطنت رہا۔ یہودیوں کو بھی دیوار گریہ تک اپنے مذہبی اقدامات کی آزادی رہی۔ اور یہودی آہستہ آہستہ پھر یروشلم میں آباد ہونا شروع ہو گئے۔ اس دوران میں کئی بار انہوں نے خلافت عثمانیہ کے سلطان کو پیسوں کے عوض یروشلم انہیں سونپنے کا لالچ دیا لیکن ناکام رہے۔
اور پھر دوسری جنگ عظیم میں عیسائی سپاہی ہٹلر نے چن چن کر یہودیوں کو مارا۔ قریبا ساٹھ لاکھ کے قریب یہودیوں کا قتل عام کیا گیا اور یہ دربدر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ اس دوران میں انہیں یہ اندازہ ہوچکا تھا کہ انہیں اب خود اپنی پہچان بنانی ہے۔ اور بائبل میں موجود یہودیوں کے آخری عروج سے قبل والی کئی نشانیاں بھی ظاہر ہو چکی تھیں۔ اور وہ یہ تسلیم کر چکے تھے کہ انکا آخری مسیحا اب دجال ہو گا جس کی بدولت پوری دنیا میں انکا دوبارہ بول بالا ہوگا۔
انہوں نے برطانیہ سے ساز باز کرکے خود کو الگ ریاست تسلیم کروا لیا۔ یوں اسرائیل باقاعدہ ایک ملک کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ پھر آہستہ آہستہ انہوں نے فلسطین اور دیگر مصری علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا۔ عرب ممالک اسرائیل کے خلاف جنگ پر آئے لیکن اس وقت تک یہ خود کو اتنا مضبوط کر چکے تھے کہ عرب ممالک کو اس ایک چھوٹے سے ملک سے منہ کی کھانی پڑی۔

عسائیوں نے بھی دیکھ لیا کہ اب ان سے لڑ کر کچھ وصول نہیں ہونا تو باقاعدہ گرجا گھروں میں پادریوں نے تقریبات منعقد کیں اور یہودیوں کے لئے معافی کا اعلان کیا گیا۔ یوں سیاسی اور اقتصادی مفاد پرستی نے دو ہزار سالوں سے ایک دوسرے کے ازلی و جانی دشمنوں کو ایک صف پر لا کھڑا کیا۔ اور قرآن کی بات بھی سچ ہوگئی کہ یہود و نصری ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

یہودیوں کے عقائد کے مطابق وہ ہیکل سلیمانی کی حفاظت نہیں کر پائے تو خود کو قصور وار کہتے ہیں۔ خود کو سزا دینے کے لئے زنجیروں اور چمڑے سے پیٹتے ہیں۔ اور دیوار گریہ کے پاس آہ و زاری کرتے ہیں۔
وہ ایمان رکھتے ہیں تیسری بار انہیں پوری دنیا پر حکمرانی حاصل ہوگی۔ اس کے لئے انہیں مسجد اقصی کو گرانا ہوگا۔ جس کی تیاری وہ کر چکے ہیں۔ کب سے مسجد اقصی کے نیچے بارودی سرنگیں بچھا دی گئی ہیں۔ اس کے بعد ہیکل سلیمانی تعمیر کرکے تابوت سکینہ وہاں رکھنا ہے۔ تابوت سکینہ بھی وہ دوبارہ حاصل کر چکے ہیں۔

لیکن مسئلہ تھا سرخ گائے۔۔۔ کیونکہ ان کے عقیدے کے مطابق وہ ناپاک ہیں اور جب تک پاک نہیں ہو جاتے ہیکل سلیمانی تعمیر نہیں کر سکتے۔ اور پاک ہونے کے لئے سرخ گائے کی قربانی دینا ہوگی۔
وہ گائے جس کی نشانیاں قرآن پاک میں بیان کی گئیں۔ جو اسوقت بھی انہیں ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی تھی۔ اب بھی ایک سو سال تک وہ ویسی گائے کی تلاش کرتے رہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا انہوں نے۔ پھر اس تجربے کی بدولت ویسی نشانیوں والی گائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ دوہزار انیس میں ایک امریکی ریاست سے پانچ عدد ویسی گائیں انہیں مل گئیں۔ جن کے جسم پر سرخ رنگ کے علاوہ اور کوئی بال نہیں تھا۔ انہیں کبھی کام کے لئے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اگلی نشانی کہ ان پر کسی بیماری کا اثر نہیں ہونا چاہیے، پوری دنیا میں کووڈ پھیلا کر مختلف جانوروں کے ساتھ انہیں بھی ٹیسٹ کیا گیا اور ان پر اس بیماری کا کوئی اثر نہ ہوا۔

Red heifer found
Mastery of Red heifer

یہ گوگل میں سرچ کرکے آپ اس متعلق تفصیل سے پڑھ سکتے ہیں۔
الغرض قرب قیامت اور دجال کے ظہور والی تمام تر تیاریاں وہ مکمل کر چکے ہیں۔
اپنی مرضی کے ڈاکٹر، انجینئر بچے پیدا کرنا، نائن ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک جگہ ہوتے ہوئے کئی جگہ پر موجود رہنا، اپنی مرضی کے موسم بنانا، جب چاہو بارش برسا دینا، چند دنوں میں پوری دنیا گھوم لینا یہ سب دجالی نشانیاں ہیں جو آج کے دور میں کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہمارے اسلام میں بتائی گئی قیامت کی نشانیوں کی انہوں نے اتنے اچھے سے تیاری کر لی ہے کہ غرقد کے درخت لگا دیے۔ جو انہیں پناہ دیں گے۔ باب لد جس جگہ احادیث کے مطابق دجال کا حضرت عیسی علیہ السلام کے ہاتھوں قتل ہونے کا ذکر موجود ہے اس جگہ وہ دجال کے فرار کے لئے ایئر پورٹ بنا چکے ہیں۔
یہ سب تو قربت قیامت کی نشانیاں ہیں اور ہیکل سلیمانی نے بھی بن کر رہنا ہے۔ پھر اصل جنگ کیا ہے؟

اصل جنگ عقائد کی ہے۔ ہم اپنے عقائد میں اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ اپنے بہن بھائیوں کا حق کھا کر خوشی محسوس کرتے ہیں اور فرقوں کے خرافات میں الجھے ہوئے ہیں۔

فلسطینوں کے لئے سوائے دعا اور احتجاج کے ہم کیا کرسکتے ہیں؟
کیا ہم اپنے عقائد کے اتنے مضبوط ہیں کہ ڈالر کہ بہکاوے میں نہ آئیں؟
کیا ہم یہودیوں کے مقابلے میں نکلنے والے خراسان مجاہدین کی لسٹ میں آتے ہیں یا بس سوشل میڈیا کے تماشائی ہیں؟
اگر آج دجال ظاہر ہوجائے اور توبہ کا دروازہ بند ہوجائے تو ہماری آخرت کے لئے کیا تیاری ہے؟
سوچ کر جواب ضرور دیجئے گا۔

🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷🔷
🔷 اداس نہ ہوں کیونکہ ۔۔۔ 🔷

ایک دن مولانا رومی اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں۔

اس پر مولانا رومی باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:

بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔

جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے۔

وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دار چینی 🔷

■ دار چینی کے فائدے
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دار چینی کا روزمرہ کے کھانوں میں استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دارچینی کا استعمال کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں اور شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے۔ شہد کے ساتھ کھانے سے قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ دارچینی کو کھانے میں شامل کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے اور یہ کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔

دار چینی جسے ہندی میں دال چینی اور انگریزی میں سینامول کہتے ہیں، ماہیت کے اعتبار سے ایک درخت کی چھال ہے جس کی رنگت سرخی مائل زرد یا ہلکی سیاہی مائل ہوتی ہے۔ ذائقہ قدرے شیریں تلخی لیے ہوتا ہے۔ اس کی کاشت زیادہ تر سری لنکا، ہندوستان اور چین میں کی جاتی ہے اور جزائر شرق الہند میں خود رو ہوتا ہے۔ دار چینی اقسام کے اعتبار سے تین قسم کی ہوتی ہے جو حجم اور رنگت میں مختلف ہے۔ ہمارے ہاں استعمال ہونے والی چین اور سری لنکا کی دارچینی سب سے عمدہ اور خوشبودار ہوتی ہے۔ اطباءنے اس کا مزاج گرم خشک درجہ دوم بتایا ہے۔

جدید طبی سائنسی تحقیق نے بھی اس کی کاسر ریاح صلاحیت کو بہت اہمیت دی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں شامل فراری تیل انتہائی لطیف اجزاء کا مرکب ہوتا ہے جو جلد جزو بدن بن جاتا ہے۔ یہ اجزا معدے اور آنتوں پر اثر انداز ہو کر ریح کے اخراج کا سبب بنتے ہیں جس سے معدے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے اسہال اور پیچش میں اس کا فائدہ تسلیم کیا گیا ہے۔ ہمارے ہاں جو دار چینی استعمال ہوتی ہے اس میں ٹے نین کا جزو بہت کم ہوتا ہے اس لیے یہ کاسر ریاح تو ہے مگر قابض نہیں ہے۔

🔹 مقدار خوراک
دار چینی کی مقدار خوراک ایک سے دو گرام (پسی ہوئی) ہے۔ اس کے کھانے سے معدے اور آنتوں پر اثر انداز ہوکر اپنے فراری تیل کے باعث جلد جزو بدن بنتی ہے۔

🔹 بدہضمی
کھانے کا صحیح طور پر ہضم نہ ہونا، پیٹ پھولنا، ریاحوں کا بھر جانا یا بھوک صحیح طور پر نہ لگنا ایسی صورتوں میں روغن دار چینی کے تین سے پانچ قطرے شکر میں ملا کر نیم گرم پانی سے دینا مفید ہوتا ہے۔

🔹 دانت کا درد
روغن دار چینی میں روئی کا تر کیا ہوا پھایا لگانا مفید ہوتا ہے اس سے دانت کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

🔹 دودھ ہضم نہ ہونا
بعض لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا اور لوگ اس کو بادی ہونے اور ریاح کی شکایت کرتے ہیں۔ ایسے حضرات اگر ایک لیٹر دودھ میں دار چینی 3 گرام کا سفوف ملا کر اسے جوش دے کر پئیں تو اس سے نہ صرف دودھ ہضم ہوگا بلکہ قوت ہضم بھی بڑھے گی۔

🔹 دمہ اور کھانسی
جن لوگوں کو کھانسی اور دمے کی شکایت ہو وہ دارچینی (ایک گرام) پیس کر شہد (دو چمچے) کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔

🔹 کاسر ریاح
ریاحوں کے اخراج کیلئے دارچینی کا جواب نہیں۔ ایسی صورت میں دارچینی منہ میں رکھ کر چبائی جائے اور سالن میں استعمال کی جائے۔

🔹 الرجی کا نزلہ زکام
ماحولیاتی آلودگی خصوصاً فضائی آلودگی کی وجہ سے نزلہ زکام اور چھینکیں آنے کا عارضہ عام ہو گیا ہے۔ بعض لوگوں کے صبح ہوتے ہی ناک سے پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے ان کیلئے یہ نسخہ بہت مفید ہوتا ہے:
”برگ بنفشہ چھ گرام، تخم میتھی چھ گرام اور دارچینی تین گرام پیس کر آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ پندرہ بیس دن تک پینا چاہیے۔

🔹 سفوف ہاضم و مقوی معدہ
دارچینی، سونٹھ، دانہ الائچی خورد ہم وزن پیس کر قبل غذا ایک سے تین گرام تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے نظام ہضم کی اصلاح ہوگی اور معدہ بھی مضبوط ہوگا۔

🔹 حاملہ خواتین کیلئے
ولادت کے بالکل قریبی دور میں دار چینی اور سہاگہ ہم وزن پیس کر صبح و شام تین تین گرام تازہ پانی کے ساتھ دینے سے زچگی آسانی سے ہوتی ہے۔

🔹 بواسیر
بواسیر میں دارچینی کا ضماد (لیپ) لگانا مفید ہے۔

🔹 ہچکی
دارچینی مصطلگی کے ساتھ ملا کر جوش دے کر پینے سے ہچکی کو فائدہ ہوتا ہے۔

🔹 سردی کا درد سر
پیشانی پر دار چینی کا لیپ کرنا مفید ہے۔

🔹 سرطان
مانچسٹر (برطانیہ) کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹر جے جے کرنی نے سرطان کے مریضوں کو زیادہ مقدار میں دارچینی کا استعمال کرایا تو اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے تاہم ابھی مزید اور حتمی تحقیق کیلئے کام جاری ہے۔

🔹 دارچینی کا عرق
دارچینی کا عرق سریع الاثر ہوتا ہے۔ قوت ہاضمہ کیلئے بہت مفید ہے۔ ریاحوں کو خارج کرتا ہے۔ برودت (ٹھنڈک) اور یرقان میں مفید ہوتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔

🔹 دارچینی کا استعمال
دارچینی کا مقررہ مقدار میں استعمال بہت مفید ہوتا ہے البتہ اس کا بکثرت اور دیر تک استعمال مناسب نہیں ہوتا بلکہ یہ متلی، قے اور قبض کا سبب بن جاتی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/5237
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕