ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 احترامِ سادات کا صلہ 🔷

📜 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص: إِنِّي شَافِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِأَرْبَعَةِ أَصْنَافٍ وَ لَوْ جَاءُوا بِذُنُوبِ أَهْلِ الدُّنْيَا،

پیغمبر اکرم ص نے فرمایا:
"میں قیامت کے دن چار طرح کے لوگوں کی شفاعت (ضرور) کروں گا، اگرچہ وہ پوری دنیا کے لوگوں کے گناہوں کے ساتھ محشر میں حاضر ہوں۔

📜 رَجُلٌ نَصَرَ ذُرِّيَّتِي،
وہ شخص جس نے میری اولاد کی مدد کی۔

📜 وَ رَجُلٌ بَذَلَ مَالَهُ لِذُرِّيَّتِي عِنْدَ الْمَضِيقِ۔
وہ شخص جس نے میری اولاد کی تنگدستی میں اپنا مال پیش کیا۔

📜 وَ رَجُلٌ أَحَبَّ ذُرِّيَّتِي بِاللِّسَانِ وَ بِالْقَلْبِ۔
وہ شخص جس نے میری ذریت سے زبان اور دل کے ساتھ محبت رکھی۔

📜 وَ رَجُلٌ يَسْعَى فِي حَوَائِجِ ذُرِّيَّتِي إِذَا طُرِدُوا أَوْ شُرِّدُوا۔
اور وہ شخص جس نے میری اولاد کی ضرورتوں کو اُسوقت پورا کیا جب دنیا اُنہیں چھوڑ دے اور وہ دور کر دیئے جائیں"۔

📚حوالہ جات
☆ من لا يحضره الفقيه ج 2, ص 65۔
☆ المقنعة ج 1، ص 267۔
☆ الکافي ج 4، ص 60۔
☆ تهذيب الأحکام ج 4، ص 111۔
☆ عوالي اللئالي العزيزية في الأحاديث الدينية ج 4، ص 80۔
☆ إرشاد القلوب ج 2، ص 443۔
☆ تأويل الآيات الظاهرة في فضائل العترة الطاهرة ج 1، ص 533۔
☆ الوافي ج 10، ص 264۔
☆ تفصیل وسائل الشیعة إلی تحصیل مسائل الشریعة ج 16، ص 332۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🌹 سادات کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/140

⏩ کیا ہر قسم کے سادات باعظمت ہیں؟
https://t.me/islamwitheman/488

🗒 فضیلت سید اور نسب کا بدلنا
https://t.me/islamwitheman/489

🌹سادات
http://t.me/islamwitheman/1614

🌷فقیر سید
http://t.me/islamwitheman/1618

💝 سادات کی خصوصیات
https://t.me/islamwitheman/5113

🔷 احترام سادات کا صلہ
https://t.me/islamwitheman/5204
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 چار بیویاں 🔷

ایک شخص کی چار بیویاں تھیں،
چوتھی بیوی سے وہ بہت محبت کرتا تھا اور اس کو بنانے سنوارنے میں ہر وقت لگا رہتا تھا۔

تیسری بیوی سے بھی وہ محبت کرتا تھا کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھی جو اسے دیکھتا گرویدہ ہو جاتا اسی لئے اس کو یہ خوف لگا رہتا تھا کہ یہ کسی اور کی نہ ہو جائے۔ اس لئے اسے چھپا چھپا کر رکھتا تھا۔

دوسری سے بھی اسے بہت محبت تھی اس لئے کہ وہ اسکی ساری پریشانیوں کا حل اسے بتاتی اور ہمیشہ اس کی مدد کرتی رہتی۔

مگر پہلی!!! پہلی سے وہ محبت نہیں کرتا تھا لیکن وہ اس سے بدستور محبت کرتی تھی۔

------اب ہوا یہ کہ -----
ایک دن وہ شخص اتنا بیمار ہوا کہ مرنے کے قریب ہوگیا، اس نے سوچا میرے پاس چار بیویاں ہیں کسی ایک کو تو مرتے ہوئے ساتھ لے جاؤں۔

اس نے چوتھی بیوی سے کہا کہ تم میرے ساتھ چلو---- میں نے تم پر اتنی توجہ دی اور اپنا مال بھی تم پر سب سے زیادہ خرچ کیا-

★-- جواب میں اس نے صاف صاف انکار کر دیا۔

تیسری بیوی سے کہا تو اس نے جواب دیا کہ---
★-- دنیا میں ابھی میرے چاہنے والے بہت ہیں میں کسی کی بھی ہو جاؤں گی۔

دوسری بیوی نے کہا کہ---
★-- میں صرف قبر تک تو ساتھ آ جاؤں گی مگر اس سے آگے میں نہیں آسکتی۔

اب یہ بڑا پریشان ہوا اچانک پیچھے سے آواز آئی کہ میں تمہارے ساتھ قبر تک چلوں گی،
★-- اگرچہ تم نے کبھی میری طرف توجہ نہیں کی۔

جب اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ اس کی پہلی بیوی تھی جو عدم توجہی اور غذا کی کمی کی وجہ سے بالکل کمزور ہوچکی تھی۔
جس کے سبب قبر میں اس کے کسی کام کی نہ تھی۔

اب یہ افسوس کرتا رہا کہ---
میں نے سمجھنے میں غلطی کی
اگر میں اس پر توجہ دیتا تو آج یہ قبر میں میری اچھی رفیق اور ساتھی ہوتی۔

🌹 وضاحت ۔۔۔
چوتھی بیوی سے مراد --- ہمارے اعضاء ہیں جن کو بنانے سنوارنے میں تو ہم لگے رہتے ہیں
مگر مرتے ہی یہ ہمارا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔

تیسری بیوی سے مراد ---
ہمارا مال و منال، دولت و جائیداد وغیرہ ھے کہ ساری زندگی لوگوں سے چھپا کر رکھا
مگر مرنے کے بعد یہ دوسروں کے ہو جاتے ہیں۔

دوسری بیوی سے مراد ---
ہمارے اہل و عیال رشتے دار اور دوست احباب ہیں، دنیا میں یہی لوگ ہمارے کام آتے ہیں، ہمارے مسائل حل کرواتے ہیں، ہم ان سے جتنی اور جیسی چاہیں مدد لیتے رہیں مگر یہ لوگ بھی زیادہ سے زیادہ قبر تک ہمارا ساتھ دے سکتے ہیں۔

پہلی بیوی سے مراد ---
ہمارے اعمال ہیں- جو قبر میں ساتھ جائیں گے۔ لیکن ہم نے ان کی طرف توجہ نہ دے کر قبر کے حقیقی دوست رفیق اور ساتھی سے محروم ہو جاتے ہیں۔

🔘 آئیں آج ھی اپنے اعمال کی طرف توجہ دینے کا پکا عہد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے عہد میں ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حالتِ یقین 🔷

معتبر حدیث میں امام جعفر صادقؑ واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
رسول اللہؐ نے صبح كى نماز پڑھائى تو مسجد میں موجود ایک جوان (حَارِثَةَ بْنَ مَالِكِ بْنِ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِي‏) پر نگاہ پڑی۔ نیند کی شدت سے اس کا سر کبھی ایک طرف ڈھل جاتا تو کبھی غنودگی سے دوسری طرف گردن لُڑھک جاتی۔ اس كا چہرہ زرد، جسم كمزور و نحیف اور آنكھیں اندر كو دھنسى ہوئى تھیں۔

رسول اللہؐ نے اس سے پوچھا: اے جوان آج تم نے كس عالم میں صبح كى ہے؟

جوان نے كہا: اے اللہ كے رسولؐ! میں نے حالتِ یقین میں صبح کی ہے۔

رسول اللہؐ کو اس کے جواب پر تعجب ہوا اور فرمایا: ہر یقین كى ایک حقیقت ہوتى ہے، تمہارے یقین كى كیا حقیقت ہے؟

اس نے كہا: اے اللہ كے رسولؐ میرا یقین ہے جس نے مجھے غم و حزن میں مبتلا رکھا ہے، اس نے میری راتوں کی نیند اڑا دی ہے اور دن کی شدید گرمی میں اس نے (روزے کی وجہ سے) مجھے پیاسا رکھا ہے۔ میرے نفس نے دنیا اور جو كچھ اس میں ہے سے منہ موڑ لیا ہے، گویا کہ میں ا پنے ربّ كے عرش كو دیكھ رہا ہوں اور حساب كتاب کے لیے (سب چیزیں) نصب کر دی گی ہیں ، اور اس حساب کتاب کی خاطر مخلوقات کو محشور کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک میں بھی ہوں۔ گویا كہ میں دیکھ رہا ہوں کہ اہل جنت بہشت میں نعمات سے بہرہ مند ہو رہے ہیں اور وہ ایک دوسرے كو جانتے پہچانتے ہیں اور گاؤ تکیوں سے ٹیک لگائے ہوئے ہیں۔ گویا میں دوزخیوں كو دیکھ رہا ہوں كہ انہیں عذاب دیا جا رہا ہے اور وہ خوف و دہشت سے چلا رہے ہیں۔ گویا كہ میں جہنم كى لی جانے والی گہری سانسوں کو سن رہا ہوں جو میرے كانوں میں مسلسل گھوم رہى ہیں۔

رسول اللہؐ نے ا پنے اصحاب سے فرمایا: یہ وہ عبد ہے جس كے دل كو اللہ نے ایمان سے منور كر دیا ہے، پھر آنحضرتؐ نے اس سے فرمایا: جس حالت (یقین) میں تم ہو اس كى حفاظت كرو۔

اس جوان نے آ نحضرتؐ سے درخواست كى: اے اللہ كے رسولؐ آپؐ اللہ کی بارگاہ میں میرے لئے دعا كریں كہ میں آپؐ كے رکاب میں لڑتا ہوں شہید کر دیا جاؤں۔

رسول خدا ؐ نے اس كے لئے دعا فرمائى۔

زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا كہ یہ جوان آنحضرتؐ كے ساتھ بعض غزوات میں شریک ہوا اور 9 (نو) افراد كے بعد یہ دسواں شخص تھا جو شہادت كے مرتبہ پر فائز ہوا۔

🔘 ہمارے پاس اس واقعہ سے چند امور ترتیب سے آتے ہیں:
- انسان کی عبادت اور اعمال اسے کسی نہ کسی مرتبہِ ایمانی پر فائز کرتے ہیں اگر انسان تہذیب نفس اور تزکیہ نفس میں کامیاب ہو جائے۔

- ہر مقام اور مرتبہ کی علامات اور آثار ہیں جنہیں تلاش کرنا چاہیے۔

- اگر ایمانی مقام و مرتبہ کی علامات اور آثار پائے جائیں تو اپنی اس حالت اور مقام کی حفاظت لازم ہے۔

- سب سے بہترین آرزو شہادت ہے اس لیے اپنے آپ کو تلخیوں اور سختیوں سے گزار کر شہادت کی سعادت سے ہمکنار ہونے کی تمنا کرے۔

📚 رسول اللّہ کے معتبر واقعات، مؤلف: سید محمد حسن رضوی، ص ۱۱۳ص۔ بحوالہ كلينى، محمد بن يعقوب، الكافى، ج 3، ص 136، باب 27، 2/1552.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حالتِ یقین (عربی متن)🔷

مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى وَ عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ جَمِيعاً عَنِ ابْنِ مَحْبُوبٍ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ الْوَابِشِيِّ وَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِهْزَمٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ع يَقُولُ:
إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ ص صَلَّى بِالنَّاسِ الصُّبْحَ فَنَظَرَ إِلَى شَابٍّ فِي الْمَسْجِدِ وَ هُوَ يَخْفِقُ وَ يَهْوِي بِرَأْسِهِ مُصْفَرّاً لَوْنُهُ قَدْ نَحِفَ جِسْمُهُ وَ غَارَتْ عَيْنَاهُ فِي رَأْسِهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ص كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا فُلَانُ قَالَ أَصْبَحْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مُوقِناً فَعَجِبَ رَسُولُ اللَّهِ ص مِنْ قَوْلِهِ، وَ قَالَ إِنَّ لِكُلِّ يَقِينٍ حَقِيقَةً فَمَا حَقِيقَةُ يَقِينِكَ فَقَالَ إِنَّ يَقِينِي يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ الَّذِي أَحْزَنَنِي وَ أَسْهَرَ لَيْلِي وَ أَظْمَأَ هَوَاجِرِي فَعَزَفَتْ نَفْسِي عَنِ الدُّنْيَا وَ مَا فِيهَا حَتَّى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى عَرْشِ رَبِّي وَ قَدْ نُصِبَ لِلْحِسَابِ وَ حُشِرَ الْخَلَائِقُ لِذَلِكَ وَ أَنَا فِيهِمْ وَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ يَتَنَعَّمُونَ فِي الْجَنَّةِ وَ يَتَعَارَفُونَ وَ عَلَى الْأَرَائِكِ مُتَّكِئُونَ وَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ النَّارِ وَ هُمْ فِيهَا مُعَذَّبُونَ مُصْطَرِخُونَ وَ كَأَنِّي الْآنَ أَسْمَعُ زَفِيرَ النَّارِ يَدُورُ فِي مَسَامِعِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص لِأَصْحَابِهِ هَذَا عَبْدٌ نَوَّرَ اللَّهُ قَلْبَهُ بِالْإِيمَانِ ثُمَّ قَالَ لَهُ الْزَمْ مَا أَنْتَ عَلَيْهِ فَقَالَ الشَّابُّ ادْعُ اللَّهَ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْ أُرْزَقَ الشَّهَادَةَ مَعَكَ فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ص فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ خَرَجَ فِي بَعْضِ غَزَوَاتِ النَّبِيِّ ص فَاسْتُشْهِدَ بَعْدَ تِسْعَةِ نَفَرٍ وَكَانَ هُوَ الْعَاشِرَ.

📚 رسول اللّہ کے معتبر واقعات، مؤلف: سید محمد حسن رضوی، ص ۱۱۳ص۔ بحوالہ كلينى، محمد بن يعقوب، الكافى، ج 3، ص 136، باب 27، 2/1552.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5206
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بدصورت شخص کی اصل صورت 🔷

کتاب الکافی میں امام جعفر صادق علیہ السلام واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

رسول اللہؐ کے دور میں ایک شخص تھا جسے ذُو نَمِرۃ کہا جاتا تھا، اس کے بدصورت چہرے پر بدنما دانے دار نشانات کی وجہ سے اسے ذُو نَمِرہ کہا جاتا تھا۔

ایک دن وہ نبی اکرمؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا: اے اللہ کے رسولؐ! مجھے بتائیے کہ اللہ عز و جل نے مجھ پر کیا کیا واجب کیا ہے؟

رسول اللہؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے اوپر رات دن میں ۱۷ رکعت (پنجگانہ) نمازیں، ماہ رمضان کے روزے بشرطیکہ اس مہینے کو تم پا لو، حج اگر تم استطاعت رکھتے ہو اور زکات کو واجب کیا ہے، پھر آنحضرتؐ نے اس کو ان واجبات کی تفصیل بیان فرمائی۔

ذو نَمِرَہ نے کہا: قسم ہے اس ذات کی جس نے آپؐ کو برحق نبی مبعوث کیا میرے ربّ نے جو کچھ میرے اوپر فرض کیا ہے میں اس سے زائد کچھ بجا نہیں لاؤں گا۔

نبی اکرمؐ نے اس سے پوچھا: اے ذو نَمِرہ! اس کی کیا وجہ ہے؟

اس نے کہا: جیسا کہ آپؐ دیکھ رہے ہیں کہ اللہ نے مجھے بدصورت خلق کیا ہے۔

امام صادقؑ فرماتے ہیں: اتنے میں جناب جبریلؑ نبی اکرمؐ کی بارگاہ میں اترے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسولؐ! آپؐ کے ربّ نے آپؐ کو حکم دیا ہے کہ آپؐ اللہ کی جانب سے ذو نَمِرہ کو سلام پہنچائیں اور آپؐ اسے بتائیں کہ تمہارا ربّ تبارک و تعالیٰ تمہیں مخاطب کرتے ہوئے فرما رہا ہے کہ کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ میں روزِ قیامت تمہیں جبریلؑ کے حُسن و جمال میں ڈھال کر محشور کروں!!

ذُو نَمِرہ نے کہا: اے میرے ربّ میں راضی ہوں، تیری عزت کی قسم ! میں اس قدر زیادہ تیری عبادت کروں گا یہاں تک کہ تو (مجھ سے) راضی ہو جائے۔

🔘 ذُو نمرہ صحابی رسول ؐ ہیں جن کا نام شیعہ و سنی کتب میں وارد نہیں ہوا۔ وہ اپنی بدصورتی اور قبیح شکل سے بہت نالاں اور افسردہ رہتے تھے۔ لیکن ان کی روح مطیع اور فرمانبردار تھی۔ لہٰذا اس فرمانبردای کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کی حقیقت کی خوبصورتی کو جمالِ جبریلؑ میں ڈھال کر پیش کیا۔

📚 رسول اللّہ کے معتبر واقعات، مؤلف: سید محمد حسن رضوی، ص ۱۰۷۔ بحوالہ كلينى، محمد بن يعقوب، الكافى، ج 15، ص 748، 531/15346.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👍1
🔷 بدصورت کی اصل صورت (عربی متن) 🔷

حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْكِنْدِيِّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الْمِيثَمِيِّ عَنْ أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ:
كَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ص رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ ذُو النَّمِرَةِ وَ كَانَ مِنْ أَقْبَحِ النَّاسِ وَ إِنَّمَا سُمِّيَ ذُو النَّمِرَةِ مِنْ قُبْحِهِ فَأَتَى النَّبِيَّ ص فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي مَا فَرَضَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ عَلَيَّ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ص فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكَ سَبْعَ عَشْرَةَ رَكْعَةً فِي الْيَوْمِ وَ اللَّيْلَةِ وَ صَوْمَ شَهْرِ رَمَضَانَ إِذَا أَدْرَكْتَهُ وَ الْحَجَّ إِذَا اسْتَطَعْتَ إِلَيْهِ سَبِيلًا وَ الزَّكَاةَ وَفَسَّرَهَا لَهُ ، فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيّاً مَا أَزِيدُ رَبِّي عَلَى مَا فَرَضَ عَلَيَّ شَيْئاً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ ص وَ لِمَ يَا ذَا النَّمِرَةِ فَقَالَ كَمَا خَلَقَنِي قَبِيحاً قَالَ فَهَبَطَ جَبْرَئِيلُ ع عَلَى النَّبِيِّ ص فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ رَبَّكَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُبَلِّغَ ذَا النَّمِرَةِ عَنْهُ السَّلَامَ وَ تَقُولَ لَهُ يَقُولُ لَكَ رَبُّكَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَ مَا تَرْضَى أَنْ أَحْشُرَكَ عَلَى جَمَالِ جَبْرَئِيلَ ع يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ ص: يَا ذَا النَّمِرَةِ هَذَا جَبْرَئِيلُ يَأْمُرُنِي أَنْ أُبَلِّغَكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ رَبُّك:َ أَ مَا تَرْضَى أَنْ أَحْشُرَكَ عَلَى جَمَالِ جَبْرَئِيلَ، فَقَالَ ذُو النَّمِرَةِ: فَإِنِّي قَدْ رَضِيتُ يَا رَبِّ فَوَعِزَّتِكَ لَأَزِيدَنَّكَ حَتَّى تَرْضَى‏.

📚 رسول اللّہ کے معتبر واقعات، مؤلف: سید محمد حسن رضوی، ص ۱۰۷۔ بحوالہ كلينى، محمد بن يعقوب، الكافى، ج 15، ص 748، 531/15346.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5208
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایک تیل فروش عاشقِ نبیؐ 🔷

کتاب الکافی میں امام جعفر صادق علیہ السلام واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

(رسول اللہؐ کے دور میں) ایک شخص تھا جو تیل بیچا کرتا تھا، اسے رسول اللہؐ سے انتہائی شدید محبت تھی، جب بھی وہ اپنے کام کے ارادے سے نکلتا تھا تو پہلے رسول اللہؐ کا دیدار کرتا پھر اپنے کام پر جاتا تھا۔ اپنی اسی عادت سے وہ پہچانا جانے لگا۔ دیدارِ رسولؐ کی غرض سے جب وہ آتا تو آنحضرتؐ لوگوں کے درمیان اپنی گردن و چہرہ مبارک کو بلند فرماتے تاکہ وہ دیدار کر کے چلا جائے۔

ایک دن وہ آنحضرتؐ کی خدمت میں حاضر ہوا اور (حسب معمول) رسول اللہؐ نے اس کی خاطر اپنے چہرہِ انور کو بلند کیا، یہانتک کہ اس نے آنحضرتؐ کا دیدار کیا اور اپنے کام کی غرض سے چلا گیا۔ کچھ دیر نہیں گزری تھی کہ وہ تیزی سے واپس لوٹ آیا۔ جب رسول اللہؐ نے دیکھا کہ آج وہ دیدار کرنے کے بعد دوبارہ واپس آ گیا ہے تو اسے اپنے دستِ مبارک سے اشارہ کیا کہ یہاں بیٹھ جاؤ۔ وہ آنحضرتؐ کے سامنے آ کر بیٹھ گیا۔

آپؐ نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا؟ آج تم جا کر واپس آ گئے ہو جبکہ اس سے پہلے تم کبھی اس طرح سے واپس نہیں آئے!!

اس نے کہا: یا رسول اللہؐ! اس ذات کی قسم جس نے آپؐ کو برحق نبی مبعوث کیا ہے، دوبارہ مجھے آپ کی یاد آ گئی جس نے میرے دل کو اس طرح گھیر لیا کہ میں اپنے کام کے لیے نہیں جا سکا اور دوبارہ آپؐ کے پاس لوٹ آیا ہوں۔

آنحضرتؐ نے اسے دعا دی اور خیر کے کچھ بول بولے۔

(کچھ عرصہ بعد ایسا موقع آیا کہ) کئی دن گزر گئے لیکن رسول اللہؐ کو وہ دکھائی نہیں دیا، آنحضرتؐ نے اسے (مسلسل) غائب پایا تو صحابہ سے اس کے بارے میں خیر خیریت دریافت کی۔

عرض کی گئی کہ اے اللہ کے رسولؐ! ہم نے بھی کئی دنوں سے اسے نہیں دیکھا۔ یہ سن کر رسول اللہؐ نے جوتے پہنے اور ان کے پیچھے پیچھے آپؐ کے اصحاب نے بھی جوتے پہنے اور اسے ڈھونڈنے نکل کھڑے ہوئے۔

اسے تلاش کرتے وہ سب تیل کے بازار پہنچ گئے، جب اس کی دُکان میں پہنچے تو وہاں بھی کسی کو نہ پایا، آس پاس کے دکانداروں سے اس کے متعلق پوچھ گوچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ اے اللہ کے رسولؐ! وہ تووفات پا گیا ہے، ہماری نظر میں وہ امین اور بہت سچا تھا، لیکن اس میں ایک بُری خصلت تھی۔

آنحضرتؐ نے پوچھا: وہ کونسی بُری خصلت تھی؟

انہوں نے کہا کہ اس پر ایک شر غالب رہتا تھا، وہ عورتوں کا پیچھا کیا کرتا تھا۔

رسول اللہؐ نے فرمایا: اللہ اس پر رحم فرمائے، قسم بخدا! وہ مجھ سے بہت شدید محبت کرتا تھا، اگر وہ نَخَّاس (آزاد لوگوں کو غلام بنا کر فروخت کرنے والا) بھی ہوتا تو بھی اللہ اس کی مغفرت فرما دیتا۔

🔘 واقعہ کا اختتام یہ حقیقت آشکار کرتا ہے کہ رسول اللہؐ کی محبت نے اس شخص کو اس قدر باکمال کیا کہ وہ اپنے اردگرد افراد کے درمیان صادق و امین کے عنوان سے پہچانا جاتا تھا۔ اس اثناء میں ایک بُری خصلت اس کی باقی رہ گئی اور شاید اسی وجہ سے اس صحابی کا نام روایت میں نہیں آیا تاکہ آنے والی نسلوں کی نسبی شناخت نہ ہو سکے۔ وہ بُری خصلت خواتین کے پیچھے جانا تھا۔ الکافی کے مشہور شارح ملا صالح مازندرانیؒ نے شرح میں لکھا ہے کہ خواتین کے پیچھے جانے کے حلال اور حرام ہر دو احتمال ہو سکتے ہیں۔ ممکن ہے وہ شہوت کے غلبہ کی وجہ سے خواتین کا پیچھا کرتا ہو اور شہوانی نگاہوں سے شہوت کا پیٹ بھرتا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ خواتین سے نکاح کے ذریعے ارتباط قائم کرتا ہو اور شہوت کے غلبہ کی وجہ سے خواتین سے کثرت سے نکاح کی درخواست کرنے کی بناء پر معاشرے میں بدنامی کا سامنا کرنے پر مجبور ہوا ہو۔

محبتِ رسول اللہؐ انسان کو قبر اور قیامت میں ہر صورت میں فائدہ دے گی۔ خواتین کا پیچھا کرنے میں حلال و حرام ہر دو کے احتمال موجود تھے اور حُسن ظن کا تقاضا یہی ہے کہ ہم حلال پہلو کو ہی مدنظر رکھیں۔ قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ رسول اللہؐ نے یہ بُری خصلت سماعت فرمائی تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور رحمت کی دعا کی جو یقیناً قبول ہے اور پھر سے اس کے عمل خیر کو سب کے سامنے دہرایا کہ یہ مجھ سے شدید محبت کرتا تھا۔ پھر اس کے منفی پہلو کے فرض کو مدنظر رکھتے ہوئے فرمایا کہ اگر یہ آزاد لوگوں کو غلام بنا کر بیچنے جیسے پست عمل کا مرتکب ہوتا تو بھی محبتِ رسولؐ کی وجہ سے مغفرت کا حقدار قرار پاتا۔

📚 رسول اللہؐ کے معتبر واقعات، مؤلف: سید محمد حسن رضوی، ص 120۔ بحوالہ كلينى، محمد بن يعقوب، الكافى، ج 9، ص 646، باب 33، 4/8536.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ایک تیل فروش عاشقِ نبیؐ 🔷

عربی متن:
عَنْهُ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِنَا عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ:
كَانَ رَجُلٌ يَبِيعُ الزَّيْتَ وَ كَانَ يُحِبُّ رَسُولَ اللَّهِ ص حُبّاً شَدِيداً كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَذْهَبَ فِي حَاجَتِهِ لَمْ يَمْضِ حَتَّى يَنْظُرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ص وَ قَدْ عُرِفَ ذَلِكَ مِنْهُ فَإِذَا جَاءَ تَطَاوَلَ لَهُ حَتَّى يَنْظُرَ إِلَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتْ ذَاتُ يَوْمٍ دَخَلَ عَلَيْهِ فَتَطَاوَلَ لَهُ رَسُول‏ اللَّهِ ص حَتَّى نَظَرَ إِلَيْهِ ثُمَّ مَضَى فِي حَاجَتِهِ فَلَمْ يَكُنْ بِأَسْرَعَ مِنْ أَنْ رَجَعَ فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ ص قَدْ فَعَلَ ذَلِكَ أَشَارَ إِلَيْهِ بِيَدِهِ اجْلِسْ فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ مَا لَكَ فَعَلْتَ الْيَوْمَ شَيْئاً لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ قَبْلَ ذَلِكَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَ الَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيّاً لَغَشِيَ قَلْبِي شَيْ‏ءٌ مِنْ ذِكْرِكَ حَتَّى مَا اسْتَطَعْتُ أَنْ أَمْضِيَ فِي حَاجَتِي حَتَّى رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَدَعَا لَهُ وَ قَالَ لَهُ خَيْراً ثُمَّ مَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ ص أَيَّاماً لَا يَرَاهُ فَلَمَّا فَقَدَهُ سَأَلَ عَنْهُ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا رَأَيْنَاهُ مُنْذُ أَيَّامٍ فَانْتَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ ص وَ انْتَعَلَ مَعَهُ أَصْحَابُهُ وَ انْطَلَقَ حَتَّى أَتَوْا سُوقَ الزَّيْتِ فَإِذَا دُكَّانُ الرَّجُلِ لَيْسَ فِيهِ أَحَدٌ فَسَأَلَ عَنْهُ جِيرَتَهُ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَ وَ لَقَدْ كَانَ عِنْدَنَا أَمِيناً صَدُوقاً إِلَّا أَنَّهُ قَدْ كَانَ فِيهِ خَصْلَةٌ قَالَ وَ مَا هِيَ قَالُوا كَانَ يَرْهَقُ يَعْنُونَ يَتْبَعُ النِّسَاءَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص رَحِمَهُ اللَّهُ وَ اللَّهِ لَقَدْ كَانَ يُحِبُّنِي حُبّاً لَوْ كَانَ نَخَّاساً لَغَفَرَ اللَّهُ لَه‏.

📚 رسول اللہؐ کے معتبر واقعات، مؤلف: سید محمد حسن رضوی، ص 120۔ بحوالہ كلينى، محمد بن يعقوب، الكافى، ج 9، ص 646، باب 33، 4/8536.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5210
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ماعون 🔷

ایک انوکھا آئیڈیا، ایک قومی بیماری، دلچسپ واقعہ۔۔۔

چند روز قبل ایک انکل جی کے گھر جاناہوا۔ میں انکے باغیچے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس دوران بیل بجی۔ ایک بچہ آیا اس نے بیلچہ مانگا،

انکل نے ایک چھوٹا سا الماری نما کمرہ کھولا، جس کے دروازے پر بڑا کر کے ”الماعون“ لکھا ہوا تھا۔ بیلچہ نکالا اور دے دیا۔ ساتھ ہی ایک چھوٹی سی نوٹ بک نکالی اسمیں تاریخ، وقت لکھ کر پھر بچے کا نام اور ولدیت لکھ لی۔

کچھ دیر ہی گزری تھی پھر بیل بجی، ایک محلے دار آۓ انہوں نے پانی والا پاٸپ مانگا، انکل نے کمرہ کھولا پاٸپ نکالا، دے دیا اور نوٹ بک پر اس صاحب کا نام لکھ لیا۔

میں یہ سارا منظر دیکھتا رہا۔ پھر ہم ظہر کی نماز پڑھنے چلے گٸے۔

جب نماز پڑھ کر واپس آٸے تو ایک لڑکا کلہاڑی اور ”ترینگل“ لیے منتظر تھا۔ انکل نے دونوں چیزیں لیں، نوٹ بک نکالی، اس لڑکے کا نام تلاش کر کے ”وصول“ لکھا اور تاریخ ڈال دی۔

اب مجھ سے رہا نہیں گیا۔ میں نے ان سے پوچھا ”آپ یہ چیزیں کراۓ پر دیتے ہیں۔“

وہ مسکراٸے اور بولے ”یہ سب چیزیں سارے محلے والوں کو ضرورت پڑنے پر دے دیتا ہوں۔ انکا کرایہ بالکل ہے لیکن یہ کرایہ اللہ کے کھاتے میں ہے،

کیا تم نے سورہ ماعون نہیں پڑھی۔ اللّٰہ تعالیٰ کہتا ہے۔۔
"فَوَيۡلٞ لِّلۡمُصَلِّينَ وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ"
کہ افسوس ہے بربادی ہے ان نمازیوں کیلیے جو عام استعمال کی چیزیں مانگنے پر دوسروں کو نہیں دیتے۔ تو بیٹا جب سے مجھے یہ آیت سمجھ آٸی ہے میں نے یہ سٹور ”الماعون“ بنا دیا ہے اور ساری عام استعمال کی چیزیں، کلہاڑی، کدال، بیلچہ، کسی، ہتھوڑا، پاٸپ وغیرہ ساری چیزیں جو کہ پہلے سے میرے گھر موجود تھیں میں نے یہاں جمع کردی ہیں۔

اب محلے میں جس کو جو چیز چاہیے ہوتی ہے وہ آ کر لے جاتا ہے، نوٹ بک پر انکا نام اور تاریخ لکھ دیتا ہوں۔ جب چیز واپس آ جاۓ وصولی ڈال دیتا ہوں۔۔“

میں خوشگوار حیرت سے انکی باتیں سن رہا تھا۔ انہوں نے چاۓ کا گھونٹ بھرا اور بولے: ”کچھ چیزیں میں نے خریدی ہیں، جبکہ بہت سی چیزیں تو محلے والے خود ہی مجھے دے گٸے کہ آپ انہیں ”الماعون“ میں رکھ لیں۔ جب ضرورت ہو گی لے جاٸیں گے، جب کسی اور کو ضرورت ہوگی وہ لے جاٸیں گے۔“

احباب گرامی!
مجھے انکل کا یہ ”الماعون“ والا آٸیڈیا بہت پسند آیا۔ ہم بھی ہر روز ایک دوسرے سے چیزیں مانگتے ہیں لیکن اکثر ہم نہیں دیتے۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ مالک کریم نے نمازیوں کو تو خاص طور مخاطب کر کے لین دین کرنے کا حکم دیا ہے اور نہ کرنے پر ”ویل“ یعنی جہنم کی آگ سے ڈرایا ہے۔

چنانچہ آپس میں استعمال کی چیزیں ضرور ایک دوسرے کو دینی چاہیں البتہ ایک قومی بیماری ”چیز واپس نہ کرنا“ کا علاج کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اسکا ایک فوری حل تو ”نوٹ بک“ ہے۔ تاکہ یاددہانی رہے۔ یوں چیز واپس مانگ لی جاۓ۔

چیز مانگ کر لے جانے والے کو بھی عقل کرنی چاہیے بروقت واپس کرنی چاہیے ورنہ وعدہ خلافی ایذاۓ مسلم جیسے گناہوں کا مرتکب ہو گی۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بچوں میں عدالت رکھنے کی تاکید 🔷

رسول اللّہ والدین کو تاکید فرمایا کرتے تھے کہ اپنے سب بچوں میں عدالت کو برقرار رکھنے کی کوشش کیا کریں اور بچوں میں فرق نہ کیا کریں، خصوصا جب بچوں کو کچھ دے رہے ہوں تو سب کے ساتھ عدالت سے کام لیں کسی کو کم یا زیادہ نہ دیں کیونکہ بعد میں يہ باعث بن سکتا ہے کہ بچے ایک دوسرے سے حسد کرنے لگیں۔

نقل ہوا ہے کہ ایک دن رسول اللہ (ص) اصحاب کے ساتھ موجود تھے اسی دوران ایک صحابی کا بیٹا آیا اس صحابی نے اسے پیار کیا اور اسے زانو پر بٹھایا، کچھ دیر بعد اسی صحابی کی بیٹی آئی تو اس نے بیٹی کو پیار کیا اور اسے زمین پر بٹھا دیا، گویا رسول اللہ (ص) اس ماجرا کو غور سے دیکھ رہے تھے آپ (ص) نے اس شخص کو فرمایا کہ تم نے اپنے بیٹے کو تو پیار کیا اور اسے زانو پر بٹھایا لیکن اپنی بیٹی کو پیار کیا اور اسے زمین پر بٹھا دیا، اس شخص نے اپنی بیٹی کو زانو پر بٹھایا تو آپ (ص) نے رضایت کا اظہار کیا اور فرمایا کہ اب عدالت قائم ہوئی۔

روایت میں وارد ہوا ہے کہ ایک دن ام المومنین عائشہ کے گھر ایک خاتون آئی اس کے ساتھ دو بچے بھی تھے، ام المومنین نے رسم مہمانی کے طور پر اس خاتون کے آگے خرما کے تین دانے رکھے۔ اس خاتون نے ایک ایک دانہ اپنے دونوں بچوں کو دیا اور پھر تیسرا دانہ بھی دو حصوں میں تقسیم کیا اور دونوں بچوں میں بانٹ دیا، جب وہ خاتون چلی گئیں تو ام المومنین نے سب ماجرا رسول اللہ (ص) کو بیان کیا، آپ (ص) نے فرمایا: کچھ عجیب نہیں کہ اس لطف کی وجہ سے جو اس نے اپنے بچوں پر کیا اللہ تعالی اسے اپنی رحمت سے نواز دے۔

📚 حکمت‌ نامہ پیامبر اعظمؐ، ج۷، ص۳۰۸۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5115
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 الھیاری کے بارے میں 🔷

جو الھیاری کو ہیرو بنا رہے ہیں، وہ اپنے اندر یہ ضرور دیکھیں کہ بطور تشیع اپنے اندر تبدیلی کیا آئی ہے؟
کیا دشمنان اہلبیت علیھم السلام کے معاملے میں پہلے نفرت کم تھی جو اب زیادہ ہو گئی ہے؟ اگر ایسا ہے تو پہلے نفرت کم ہونے کی وجہ کیا ہے جب کہ تولی تبری تو تمام مراجعین نے اور تمام شیعہ سکولز نے تمہارے لیے دین کا حصہ قرار دیا ہے۔
مسجد امام بدلیں جس نے آپ کے بچوں کی تربیت میں کمی چھوڑی ہے۔

اگر دشمنان اسلام (استعمار و استکبار) کے لیے دل نرم ہو گیا اور اپنے شیعہ علماء و مراجعین کے لیے سخت ہو گیا جو استعمار و استکبار کے لیے آنکھ کا کانٹا ہیں تو تمہیں فکر کرنا چاہیے کہ الھیاری تمہیں کس طرف لے کر جا رہا ہے۔

الھیاری کو اگر ہیرو اس لیے بنا رہے ہو کہ وہ لوگوں کو شیعہ بنا رہا ہے تو یہ بات درست نہیں بلکہ وہ اپنے گروہ کو بڑھا رہا ہے جو مندرجہ بالا مقصد کے لیے استعمال ہو گا، اور ہو بھی رہا ہے (یعنی استعمار کے لیے نرم اور استعمار کی آنکھ کا کانٹا یعنی مرجعیت کے لیے سخت)
اور اگر آپ کا الھیاری کو پسند کرنا صرف اسی لیے ہے کہ وہ غیر شیعہ کو شیعہ کرتا ہے تو شیخ زکزاکی کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟انہوں نے تو ایک رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ کروڑ لوگ شیعہ کیے ہیں اور ایک رپورٹ کے مطابق پونے چار کروڑ لوگ شیعہ کیے ہیں اور ابھی بھی جوک در جوک شیعہ ہو رہے ہیں؟
اور اس راہ پر تو اپنے چھ جوان بچے بھی شہید کروا دیے ہیں۔
اور وہ تو اس قربانی کے باوجود بھی اور اتنی نسلوں کو شیعہ کرنے کے باوجود بھی مرجعیت کے ساتھ جڑے رہنے کی تلقین کرتے ہیں؟ اور کبھی اپنی پونجا کی دعوت نہیں دی جیسے الھیاری دیتا ہے؟
پھر کیا وجہ ہے کہ آپ شیخ زکزاکی کو لائٹ لیتے ہیں اور الھیاری کو پیرو مانتے ہیں؟
شیخ زکزاکی بطور مثال ہیں دنیا میں بے شمار ایسی شخصیات موجود ہیں جن کو اگر سامنے لایا جائے تو الھیاری ان کی پاؤں کی خاک کے برابر بھی نہ لگے۔

الھیاری ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اور مقدمات مضبوط کر کے بیٹھا ہوتا ہے وہ خود عرب شیعہ مناظرین کو کاپی کرتا ہے۔
غیر شیعہ کے دل کو ٹھیس پہنچانا اور اسلام دشمن طاقتوں کے دل کو ٹھنڈک پہنچانا ہیروگیری ہے یا پھر غیر شیعہ کو محبت و عشق کے پیکر میں ڈال کر شیعہ بنانا اور استعمار کے دل جلانا ہیروگری ہے؟
اپنی عقل کو ہاتھ ماریے جو ذلت بھری غلامی کی سمت جا رہی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 تین قسم کے لوگ 🔷

کیگن جاسپر کہتے ہیں کہ دنیا میں تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں:

🔹 پتوں والے لوگ: (LEAF PEOPLE)
یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی میں صرف ایک موسم کے لیے آتے ہیں۔ وہ اپنی ضرورت کی چیزیں لے کر، جیسے ہی زندگی میں سردی یا کوئی طوفان آتا ہے، چلے جاتے ہیں۔
جن پہ تکیہ تھا، وہی پتے ہوا دینے لگے!!

🔹 شاخوں والے لوگ:(BRANCH PEOPLE)
حالانکہ یہ پتوں سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، لیکن ان پر بھروسہ کرنے سے پہلے آپ کو انہیں آزمانا پڑتا ہے۔ یہ چند موسموں تک آپ کے ساتھ رہ سکتے ہیں، لیکن جب زندگی مشکل ہو جاتی ہے تو یہ ٹوٹ کر الگ ہو جاتے ہیں۔

🔹 جڑوں والے لوگ: (ROOT PEOPLE)
یہ لوگ بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ وہ دکھاوے کے لیے کچھ نہیں کرتے۔ ان کی واحد خواہش آپ کی مدد کرنا اور آپ کو ایک مضبوط اور صحتمند زندگی گزارنے میں سہارا دینا ہوتی ہے۔ اور اگر آپ مشکل وقت سے گزرتے ہیں تو وہ آپ کو تھام لیتے ہیں تاکہ آپ پھر سے اپنی اصل حالت میں واپس آ سکیں۔

🔘 ذرا غور کیجیے کہ آپ کی زندگی کے اندر لیف پیپل، برانچ پیپل اور روٹ پیپل کون سے لوگ ہیں. جب ان کی پہچان ہو جائے تو آپ کو ان کے ساتھ برتاؤ میں آسانی ہو جائے گی.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خفیہ کیمرے 🔷

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سمارٹ TV میں خفیہ کیمرے لگے ہوتے ہیں جو آپکو ہر وقت دیکھتے رہتے ہیں سنتے رہتے ہیں۔ ہمیشہ اپنے سمارٹ TV اور لیپ ٹاپ کے کیمرے پر ٹیپ لگایا کریں اور انکے مائک جیک پر بھی ٹیپ لگایا کریں۔

یہ کمپنیاں اور ہیکرز جب چاہیں خاموشی سے کیمرا اور مائک آن کرکے نہ صرف آپکو سنتے ہیں بلکہ دیکھتے بھی ہیں۔ بیڈرومز میں سمارٹ TV لگوانے والے افراد خصوصا احتیاط کریں کیونکہ وہ آپ کو آپکی بیگم کے ساتھ کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ آپکے موبائل کا کیمرا اور مائک بھی آپکو دیکھنے اور سننے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے، انہیں بھی ٹیپ یا کسی اور چیز سے ڈھانپ کر رکھنا بہتر ہے، صرف تصاویر لینے کیلیے ہی اوپن کریں پھر ڈھانپ دیں۔

اکثر آپ نے دیکھا یا محسوس کیا ہوگا کہ جب آپ کسی دوست سے کسی پراڈکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں یا کسی سے چیٹ یا ایس ایم ایس میں کسی پراڈکٹ کا نام لیتے ہیں تو اگلے ہی دن آپکو گوگل فیس بک یا یوٹیوب پر اسی پراڈکٹ کا اشتہار نظر آجاتا ہے یہ کیسے ممکن ہوتا ہے؟

یہ سب اسی سننے کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔

فیس بک، گوگل، یوٹیوب، ٹویٹر، ٹک ٹاک، انسٹاگرام یہ تمام کمپنیاں اکاونٹ بناتے وقت آپ سے ایک دستاویز پر Agree کرواتی ہیں۔

اس دستاویز میں لکھا ہوتا ہے کہ وہ آپکی نہ صرف اپنی ایپ پر ایکٹوٹی (یعنی آپکی کیا کرتے ہیں) کو مسلسل دیکھتے رہیں گے بلکہ اس ایپ کے علاوہ بھی آپ کے موبائل میں جو دیکر ایپس ہیں وہاں بھی آپ کیا کرتے ہیں، کیا پسند کرتے ہیں، کونسی ایپس انسٹال کر رکھی ہیں، کونسی گیم کھیلتے ہیں، کیا کیا سرچ کرتے ہیں یعنی آپکی پوری سرچ ہسٹری، کہاں کہاں گھومنے جاتے ہیں، کیا کھاتے ہیں، آپ کی لوکیشن، کیا پیتے ہیں، کونسے گانے سنتے ہیں، کونسی فلمیں دیکھتے ہیں الغرض آپ کی ہر پسند اور ناپسند کی وہ باقائدہ لسٹ بناتے ہیں اور اپنے پاس محفوظ کرتے جاتے ہیں۔۔۔

پھر اسی حساب سے وہ آپ کو اشتہارات کے ذریعے ٹارگٹ کرتے ہیں۔ یعنی پھر اگلے ہی دن انکا آٹومیٹک سسٹم آپکو مذکورہ پراڈکٹ کا اشتہار دکھانا شروع ہوجاتا ہے۔

ان خصوصی ٹارگٹیڈ اشتہارات کے زریعے یہ کمپنیاں سالانہ اربوں ڈالرز کماتی ہیں جبکہ دنیا بھر کے کروڑوں اربوں انسانوں کا یہ ذاتی ڈیٹا یہ دیگر کمپنیوں کو بیچ کر بھی مزید اربوں ڈالرز کماتے رہتے ہیں۔

اسکے علاوہ یہ کمپنیاں یہ سارا ڈیٹا حکومتوں کو بھی دیتی ہیں، خفیہ ایجنسیوں کو بھی دیتی ہیں۔ امریکی سی آئی اے کے پاس کہا جاتا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا موجود ہے جس میں ہر فرد کی الگ الگ فائل موجود ہے۔ یہ ڈیٹا ان ہی کمپنیوں کی طرف سے بیچا جاتا ہے۔

اگر آپ ٹیکنالوجی کے جدید دور میں اپنی نجی زندگی (پرائیویسی) کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان چیزوں پر سنجیدگی سے عمل کریں، سمارٹ TV کے کیمرے مائک کو بند کردیں ٹیپ لگادیں۔ موبائل کی تمام ایپس کے ACCESS ڈیٹا کو چیک کرتے رہیں کہ یہ ایپس آپ کے فون میں کون کونسی Permissions کے ساتھ موجود ہیں۔

کسی کو آپکے فوٹوز وڈیوز یعنی Gallery تک رسائی ہوگی تو کوئی Contacts تک رسائی رکھتا ہوگا۔ اوپر ذکر کی گئی ایپس تو آدھے سے زیادہ فون کا اختیار رکھتی ہیں جن میں کیمرا، گیلری، وڈیوز فوٹوز، کانٹیکٹس، مائک وغیرہ سب شامل ہیں۔

آپ انہیں Restrict کرسکتے ہیں۔ انکی Permissions کو محدود کرسکتے ہیں۔ موبائل کیمرا مائک ڈھانپ کر اپن جاسوسی کو روک سکتے ہیں۔

ان چیزوں کے بارے میں جانتے رہیں ورنہ آپکی کوئی نجی زندگی نہیں بچے گی سب کچھ انکے دسترس میں ہوگا۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خواتین کی تصاویر 🔷

جتنی بھی خواتین و حضرات اپنی تصاویر سٹوری یا پروفائل پہ لگاتی ہیں انکے لیے پیغام (خبر) ہے کہ
آپ کی پوسٹ اور سٹوری پبلک ہوتی ہے جو کوئی بھی اپنے موبائل میں سیو کر سکتا ہے اور بعد میں اس میں ایڈیٹنگ کرکے کچھ بھی بنا سکتا ہے یا اسکا اسکیچ بھی بنا کہ اپلوڈ کر سکتا ہے, یا اسے ننگا بھی کر سکتا ہے۔

آپکے علم میں بھی نہیں ہو گا اور آپکی تصویر گروپس میں شئیر ہو رہی ہو گی,
اس لیے بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے پہلے تھوڑا دھیان کر لیجئے
ایک تصویر بھی آپکی آنے والی زندگی کو تہس نہس کر سکتی ہے
اور یاد رکھیے کہ
زندگی کے مارے ہوے تھپڑ کا نہ نشان جلدی جاتا ہے اور نہ ہی زخم۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5219
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مرد کی دوسری شادی 🔷

مرد کا دوسرا تیسرا نکاح کرنے کا جو سکون عورت ذات کو ہے وہ مردوں کو نہیں۔ عورتوں کو اپنی مرضی سے آرام کرنے کا موقع مل جاتا ہے ماں باپ کے گھر جانے کیلیے وافر ٹائم مل جاتا ہے۔ یہ ٹینشن نہیں ہوتی کہ پیچھے شوہر کا کیا ہوگا، اسکو کھانا کون دے گا، کپڑے کون تیار کرے گا۔

مرد حرام رشتوں اور حرام کاریوں اور حرام جگہ پیسہ برباد کرنے سے بچ جاتا ہے ۔۔ عورت گھر کی کام والی بننے کی بجائے وہ گھر میں اور بھی بہت سے کاموں اور کورسسز کی طرف توجہ دے سکتی ہے۔ لامحدود کام اور بچوں کو سنبھالنے کی وجہ سے جو عورتوں کی صحت کا حال ہوتا ہے ۔۔۔ 35 سال میں ہی ختم ہو جاتی ہیں ۔۔ نا ظاہری حسن بچتا ہے ۔۔ نا باطنی۔ موٹاپا اور دوسرے امراض کا شکار ہو جاتی ہیں۔ نماز اور دیگر عبادات یکسوئی سے نہیں کر سکتیں۔

اپنے اللہ کو راضی کرنے کیلے وقت نہیں ملتا۔اور اس سب کے پیچھے ۔۔ کیا سوچ کار فرما ہے ۔۔۔ شوہر صرف میرا ہو ۔۔ شوہر آپکا ہی ہوتا ہے۔ یہ جو انسیکورٹی جو کہ ایک بیماری بن چکی ہے ۔۔ یہ چین نہیں لینے دیتی۔ میری مرضی کے مطابق چلے ۔۔ ہر کام مجھ سے پوچھ کر کرے ۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔

کیا آجکی عورت کے دل و دماغ میں گھومنے والے خیالات کا اللہ کو علم نہیں تھا ۔۔ جب اللہ قرآن میں حکم دے رہا تھا ۔۔۔ اور اللہ کے رسول اور صحابہ نے اور انکے بعد آنے والوں نے ۔۔۔۔ بلکہ ترکی، ایران، عرب ممالک ۔۔ مصر، شام، الجزائر سب میں آج تک مرد کا ایک سے زیادہ نکاح کرنا عام ہے یہ انکے دور کی بات بتا رہا ہوں ۔۔۔۔

آجکی عورت جو کہ یہود و ہنود کے پروپیگنڈا کا شکار ہے ۔۔۔۔ وہ خود ہی عورت ذات کی دشمن بنی ہوئی ہے ۔۔۔ کتنی بیچاری کنواری اور بیوہ اور طلاق یافتہ لڑکیاں گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں۔ لیکن اکثر عورتوں نے جو فتنہ پھیلایا ہوا ہے کہ عورت کو یہی غم بہت ہے کہ اسکا مرد کسی اور کا شریک کیوں ہے۔ انکا دور دیکھو ۔۔

60 فیصد دنیا میں عورتیں ہیں اور چالیس فیصد مرد ہر گھر میں عورتوں کی تعداد دیکھ لو ۔۔۔ اللہ کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے سے معاشرہ تباہی اور بربادی کی طرف جا رہا ہے۔

یہی عورت مرد کے حرام افیئرز کا بھی رونا روتی ہے۔ ایک سے زیادہ نکاح اللہ نے مرد کی جسمانی ضرورت کے لئے رکھے ہیں۔

صحابہ کے دور میں جب صحابہ غزوات میں، جہاد میں بڑی تعداد میں شہید ہو جاتے تو اس وقت بھی ۔۔۔ جو بیوہ لڑکیاں ہوتیں انکی مشکل سے گھروں میں عدت پوری ہوتی ۔۔ اور انکو دو یا تین جگہوں سے نکاح کے پیغام آ جاتے آجکی عورت نے خود ہی ہر چیز کو مشکل کیا ہوا ہے۔

Copied...

🌹 پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔

💕 شریک حیات کے حقوق

https://t.me/islamwitheman/529

🌹 نکاح کی فضیلت
http://t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
http://t.me/islamwitheman/1316

🌸 شب زفاف کے اعمال
http://t.me/islamwitheman/1321

🌹 زوجین کے بارے احادیث
https://t.me/islamwitheman/2232

🔷 خطبہ نکاح
https://t.me/islamwitheman/2239

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
https://t.me/islamwitheman/2498

🌷 جلد نکاح کی ترغیب
http://t.me/islamwitheman/2502

🔷 شادی کیلئے مثالی عمر
https://t.me/islamwitheman/4478

💕 دوسری شادی کیوں؟
https://t.me/islamwitheman/4639

🔷 وقت پر شادی
https://t.me/islamwitheman/4835

🔷 مرد کی دوسری شادی
https://t.me/islamwitheman/5221

🌹 شادی کیلئے لڑکی کا انتخاب
https://t.me/islamwitheman/5436
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
ملک ڈیفالٹ کرے نہ کرے سفید پوش انسان ڈیفالٹ کر چکا ہے۔۔۔

تنخواہ چار سال پرانی والی، مکان کا کرایہ تقریباً دوگنا۔

اسکول فیسسں 80 فیصد زیادہ
1000 والی کاپیاں کتابیں 5500 روپے،
300 والا گیس بل 4500 روپے،
2000 والا بجلی بل 15000 روپیے،
800 والا آٹا 2200روپے،
150 والا گھی 600 روپے،
6 والی روٹی 25 روپے،
10 والا نان 30
اور
50 والی چنے کی پلیٹ 150 روپے،
2200 والا موٹر سائیکل ٹائر ٹیوب رم 6000 روپے،
150 والا پٹرول 300 روپے لیٹر،
20 والا چنگچی کرایہ 50 روپے،،
1500 والی شلوار قمیض 3000 روپے،
ڈاکٹروں کی فیس 2500 اور 3000 روپے،
150 والی دوا 600 روپے،
یہ سب ہوگا تو سفید پوش 25. 30 ہزار کمانے والا کیا کریگا کہاں جائےگا؟

مکمل تباہی یقینی لگنے لگی ہے۔ یقین جانیے ملک کا کم از کم 60 % سفید پوش طبقہ ڈیفالٹ کر چکا ہے۔

صدقہ زکوۃ راشن وغیرہ، جھگیوں میں بیٹھے نشئی اور جرائم پیشہ ٹبروں کو نہیں بلکہ پردہ داری کے ساتھ سفید پوشوں کے گھروں میں پہنچائیں . اللہ پاک ہم سب پر اپنا کرم اور رحم فرمائے۔ آمین یارب العالمین

🔷🔷🔷🔷🔷
🔷 پیغمبر اکرمؐ کا نماز جنازہ 🔷

☆ پیغمبر اکرمؐ کا وقت رحلت، آپکا غسل و کفن، جنازہ اور تجہیز و تکفین، وصیت رسالتؐ اور اھلبیتؑ:

☆ مخصوص افراد کا خود انکار کہ وہ شامل جنازہ نہ تھے۔

❶ آپؐ کا غسل:
بوقت رحلت صحابہ نے عرض کی۔ یا رسول اللہؐ آپ کو غسل دینے کی سعادت کون حاصل کریگا؟

آپؐ نے فرمایا؛
میرے اھلبیتؑ میں سے جو بھی میرے سب سے قریب تر ھے۔ یہی دور حاضرہ میں مکتب تسنن کی کتاب کے الفاظ ھیں:

📚 حوالہ جات: تجلیات نبوت:
ترجمہ: روضتہ الانوار فی سیرة النبی المختار،
تالیف: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری،
و مہر نبوت، قاضی محمد سلیمان منصور پوری،
مکتبہ: دارالسلام پبلشرز ریاض (سعودی عرب)
لاھور (پاکستان)۔ اشاعت: 1997۔
صفحہ: 271۔
میں صاحب کتاب رقمطراز ھیں کہ:
منگل کے روز رسول اللہؐ کو کپڑے اتارے بغیر غسل دیا گیا۔ غسل دینے والے (کل 7 حضرات) حضرت علیؑ کیساتھ حضرت عباس، انکے دو صاحبزدگان فضل اور قثم اور پیغمبر اکرمؐ کے آزاد کردہ غلام شقران، اسامہ بن زید اور اوس بن خولہ تھے۔

❷ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کفن:
صحابہ نے پوچھا:
یا رسول اللہؐ آپکا کفن کن کپڑوں سے تیار کیا جائے۔

آپؐ نے فرمایا:
جو کپڑے ھم نے پہنے ھوئے ھیں۔ یہی کفن ھوگا۔ اگر تم چاھو تو ایک یمنی چادر کا اضافہ کر سکتے ھو۔

❸ آپؐ کی نماز جنازہ:
صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہؐ آپکی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ اور اسکے ساتھ ھی سب لوگ گریہ و بکاء کرنے لگے۔

آپؐ نے فرمایا کہ جب تم لوگ ھماری تجہیز و تکفین سے فارغ ھو چکو تو ھمیں قبر کے پاس چھوڑ کے باھر چلے جانا۔ سب سے پہلے ھماری اھلبیت (علیھم السّلام) ابتدائے نماز کرینگے۔ پھر ملائکہ انبوہ کثیر کیساتھ نماز ادا کرینگے اور اسکے بعد تم لوگ گروہ در گروہ آکر ھم پہ نماز پڑھنا۔

❹ آپؐ کو قبر میں کون اتاریگا:
صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہؐ آپکو قبر میں کون اتارے گا؟

آپؐ نے فرمایا:
ھماری اھلبیت (علیھم السّلام) طیبین کیساتھ ملائکہ مقربین شامل ھونگے جو تمہیں دیکھتے ھونگے مگر تم انکو نہیں دیکھ سکو گے۔

📚 حوالہ جات (کتب معتبرہ مکتب تسنن):
سیرت ابن ھشام ابو محمد عبدالملک بن ھشام، جلد2، صفحہ 439 و 816۔
روضتہ الشہداء حسین الکاشفی، جلد 1، صفحہ 223۔
اوراق غم، صفحہ 136۔
مدارج النبوت عبدالحق محدث دھلوی، جلد1 صفحہ 52۔
کتاب الشفاء قاضی عیاض، جلد1، صفحہ 129۔
ارحج المطالب عبیداللہ امرتسری، صفحہ 562۔
لغات الحدیث وحیدالزماں، جلد2، باب ر، صفحہ 75۔
حیات الحیوان علامہ دمیری، جلد2، صفحہ 247۔
ازالہ الشفاء شاہ ولی اللہ محدث دھلوی، صفحہ 504۔
تفسیر مظہری قاضی ثناءاللہ پانی پتی، جلد2، صفحہ 419۔
الخصائص الکبری، جلد2، صفحہ 510۔

■ کچھ دیگر حقائق اور حوالہ جات۔۔۔
❺ مخصوص افراد کی جنازہ میں عدم شرکت:

۔۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر ابوبکر و عمر ثقیفہ بنی ساعدہ چلے گئے تھے اور اسوقت پلٹے کہ جب رسول پاکؐ کی سب رسومات تجہیز و تکفین و نماز جنازہ ادا ھو چکنے کے بعد سپرد خاک کئے جا چکے تھے۔

📚 حوالہ: بخآری شریف، جلد اول، صفحہ 927۔

۔۔۔۔۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پہ ابوبکر سخ میں تھے۔
📚 حوالہ: بخآری شریف، جلد اول، صفحہ 546۔

۔۔۔۔۔ سخ میں ابوبکر کا کپڑے کا کاروبار تھا۔
📚 حوالہ: سیرت النبی شبلی نعمانی، جلد1، صفحہ 293۔

۔۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کی وفات پہ ابوبکر اپنی بیوی کے پاس تھا۔
📚 حوالہ: سیرت الحلبیہ، جلد6، صفحہ 503۔

۔۔۔۔۔ وفات رسول اکرمؐ پر ابوبکر و عمر کا جنازہ رسولؐ ترک کر دینا اور تجہیز و تکفین میں شرکت نہ کرنا.
📚 حوالہ: الفاروق شبلی نعمانی، صفحہ 117 سے بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ھے۔

۔۔۔۔۔ عمر کا خود اقرار کہ میں نے رسول اکرمؐ کی تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں کی۔
📚 حوالہ: الفاروق شبلی نعمانی، صفحہ 119۔

۔۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کو ابھی غسل بھی نہیں دیا گیا تھا کہ لوگ ثقیفہ بنی ساعدہ چلے گئے۔
📚 حوالہ: تاریخ یعقوبی، صفحہ 352۔

۔۔۔۔۔ صحابہ کا اپنا قول کہ رسولخداؐ کو دفن کرتے وقت ھمارا ایمان ھمارے دلوں سے اڑا جا رھا تھا۔
📚 حوالہ: منصب امامت شاہ اسماعیل شہید بالا کوٹی، صفحہ 41 سے ملاحظہ فرمائیں۔

۔۔۔۔۔ جب پیغمبر اکرمؐ کی وفات ھوئی۔ پورا مدینہ منورہ منافقوں سے بھرا ھوا تھا جو مدت سے اس بات کے خواھشمند تھے کہ نبی پاکؐ کا وصال ھو اور ھم اسلام کو پائمال کر دیں۔
📚 حوالہ: الفاروق شبلی نعمانی۔

۔۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کو حضرت علی علیہ السّلام نے قبر میں داخل کیا۔
📚 حوالہ: ریاض المصری عربی، صفحہ 148۔

۔۔۔۔ حضور اکرمؐ کے وصال پر گروہ ملائکہ نے اھلبیت علیھم السلام سے تعزیت کی۔
📚 حوالہ: الخصائص الکبری، جلد2، صفحہ 514۔

https://t.me/islamwitheman/1984
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پاؤلونیا درخت (Paulownia tree) 🔷

‏دُنیا کا سب سے تیز ترین بڑھنے والا درخت پاؤلونیا ھے، جسے آگ نہیں لگتی یعنی فائر پروف ھے۔۔۔

انگلش میں paulownia لکھا جاتا ھے، یہ جرمن درخت ھے اور جرمن ماہرین نباتیات ھی اس کے پیدا کنندہ ھیں۔۔۔

پاؤلونیا سالانہ 6 میٹر سے زیادہ بڑھنے کا ریکارڈ رکھتا ھے، فائر پروف لکڑی کا حامل، ماحول دوست ھے اور ھر ملک کے زمینی حالات اور موسمی حالات اور کم نمی میں پروان چڑھ سکتا ھے۔

اس درخت کی لکڑی وزن میں ھلکی ھے لیکن نہایت ھی پائیدار ھے، اسی لیے بحری جہاز، جنگی جہاز اسی کی لکڑی سے بن رھے ھیں، موسیقی کے بہت سے آلات بھی۔

اس درخت کی لکڑی مہنگی، بغیر گانٹھ کے اور خوبصورت بھی ھے کیونکہ یہ درخت عمودی ھے۔ ٹیڑھا بالکل نہیں ھوتا، جرمنی میں تو اس کے جنگل کے جنگل اُگائے جاتے ھیں تجارت کی غرض سے۔ اور فرنیچر، جنگی جہاز و بحری جہاز بنانے کے لئے۔۔۔

یہ درخت چائنہ اور جاپان میں بھی بہت زیادہ کاشتہ ھے۔۔۔

موسم بہار میں انتہائی خوبصورت پھول جامنی رنگ کے بکثرت اس پر آتے ھیں اور بے حد مسحور کن خوشبو والے ھوتے ھیں، بعد میں ڈوڈیاں بنتی ھیں جن میں اسکے بیج بکثرت ھوتے ھیں یعنی اگر کسی نے ایک درخت لگا لیا تو پورے علاقے کو بیج دے سکتا ھے۔۔۔

اسرائیل جو کہ خشک ترین زمین والا ملک ھے اُس نے اپنی زمینوں پر اس کا تجربہ کیا جو نہایت کامیاب رہا اور اب وہ اس درخت کی نرسری کا جرمنی سے سب سے بڑا خریدار ھے۔

اس درخت کے پتے وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں اور بھیڑ بکریوں کی بہترین خوراک قرار دیئے گئے ھیں۔

سب سے اعلیٰ معیار کا شھد اسی درخت کے پھولوں سے تیار ھوتا ھے۔

اسرائیل کے ساتھ جُڑے برادر اسلامی ملک اُردن یا جورڈن نے سرکاری سطح پر اس کی شجر کاری شروع کر دی ھے۔ بیس سالہ پروگرام کا اعلان یہ کیا ھے یا پالیسی یہ بنائی ھے کہ اُردن کے شہری اور ادارے اگلے بیس سال تک صرف یہ پودے لگائیں گے اور پالیں گے لیکن کاٹنا جُرم تصور ھوگا۔

پاکستان میں یہ پودا پہنچ چکا ھے اور لوگ تجارت کی غرض سے لگانا شروع ہو گئے ھیں۔

سفیدے کی طرح جس طرح سفیدے جنگل لگا کر بیچے جاتے ہیں لیکن یہ سفیدے کی طرح مضر اور پانی کا دشمن نہیں ھے۔

فی الوقت یہ پاکستان کی نرسریوں میں مہنگا ملتا ھے۔ اس کا پتہ بہت بڑے سائز میں ھوتا ھے، جس وجہ سے ماحول میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ درخت بہترین انتخاب ثابت ھوگا، اقوام متحدہ کاربن ڈائی آکسائڈ اومِشن سرٹیفکیٹ جاری کرتی ھے اور سالانہ 500 ڈالر فی ایکڑ کے حساب سے جنگلات کو ترقی دینے والے افراد کو ادا کرتی ھے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5224
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕