ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
لہٰذا میرا آپ کو مشورہ ہے آپ بھی زندگی میں کوئی ایک دن موبائل اور ٹیلی ویژن کے بغیر رہ کر دیکھیں آپ کا زندگی کے بارے میں نظریہ تبدیل ہو جائے گا، آپ کو چند لمحوں میں سامنے بیٹھے لوگ دکھائی اور سنائی دینے لگیں گے۔

آپ کو چند لمحوں میں ماں کے چہرے کی جھریاں دکھائی اور چھوٹے بچے یا بچی کے قہقہے سنائی دینے لگیں گے، آپ کو چہرے پر سکون اور دماغ میں ٹھنڈک محسوس ہوگی اور آخری بات " وہ رکے، لمبی سانس لی اور بولے " اور آخری بات آپ کا دن لمبا اور رات پرسکون ہو جائے گی، آپ یقین کرو ہمارا 60 فیصد دن سوشل میڈیا کھا جاتا ہے۔

آپ جس دن اس کا روزہ رکھ لو گے اس دن آپ کا 60 فیصد دن آپ کو واپس مل جائے گا اور آپ اس دن وہ سارے کام نبٹا لو گے جن کے بارے میں آپ کو سوچنے کی فرصت نہیں ملتی تھی، ہم کیونکہ بستر میں بھی موبائل فون لے کر لیٹتے ہیں چنانچہ ہماری نیند بھی ڈسٹرب ہو جاتی ہے۔

آپ جس دن موبائل کا روزہ رکھو گے اس دن نیند اور آپ کے درمیان سوشل میڈیا نہیں ہوگا، آپ اس رات اپنی نیند کی کوالٹی چیک کر لینا، آپ زیادہ دیر سوئیں گے اور صبح فریش اٹھیں گے"۔

میں نے ان سے پوچھا "آپ کو یہ گیدڑ سنگھی کہاں سے ملی؟"

وہ ہنس کر بولے "میں ڈپریشن اور انسومنیا کا مریض تھا، مجھے صرف تین چار گھنٹے نیند آتی تھی چنانچہ اگلے دن تھکا رہتا تھا، میری شوگر اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول نہیں ہو رہا تھا۔

میری ادویات بڑھتی جا رہی تھیں اور مجھے یوں محسوس ہوتا تھا میری زندگی کا سفر تمام ہو چکا ہے لیکن پھر میں نے کسی فلائٹ میں آسٹریا کے ایک ویل نیس سینٹر کا اشتہار دیکھا، کمپنی کا دعویٰ تھا آپ ہمیں دس دن دے دیں ہم آپ کو آپ کا صحت مند جسم، روح اور دماغ واپس کر دیں گے، میں نے یہ ٹرائی کرنے کا فیصلہ کیا اور میں سالس برگ پہنچ گیا۔

وہ سینٹر پہاڑوں کے درمیان دریا کے کنارے تھا اور بہت ہی خوب صورت تھا، میں جوں ہی وہاں پہنچا، انتظامیہ نے مجھ سے میرا فون لے لیا، ان کا کہنا تھا آپ کا فون اب آپ کو واپسی کے ٹائم ملے گا اور مجھے اس کے بعد ایک ایسی ڈار میٹری میں بھجوا دیا گیا جس میں ہم چار لوگ رہ رہے تھے، ہمیں واش روم کے لیے بھی برآمدے کی دوسری سائیڈ پر کامن ٹوائلٹ میں جانا پڑتا تھا، میں یہ سسٹم دیکھ کر بہت مایوس ہوا لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے۔

*میں دو دن بعد مکمل طور پر مختلف انسان تھا، میری روم میٹس کے ساتھ گہری دوستی ہوگئی، میں دریا کے کنارے واک بھی کرنے لگا اور مجھے سینٹر کا پھیکا کھانا بھی اچھا لگنے لگا اور یوں میں سات دن بعد واقعی تبدیل ہوگیا، میں یوگا سیکھ چکا تھا۔

میں رات کا کھانا سات بجے کھا لیتا تھا اور ٹھیک آٹھ بجے سو جاتا تھا اور صبح پانچ بجے اٹھ کر دوسروں کے ساتھ جاگنگ بھی کرتا تھا, میں دوسروں کے ساتھ گپ بھی لگاتا تھا اور قہقہے بھی اور آپ یقین کریں میں نے مدت بعد اپنے قہقہوں کی آواز سنی تھی، ہمارا کورس مکمل ہوا تو ہمارے مینٹور نے بتایا، آپ کی زندگی میں دو کمیاں اور دو زیادتیاں تھیں، ہم نے یہ دونوں نکال دیں اور آپ لوگ نارمل ہو گئے۔

دو کمیاں، لوگوں سے رابطہ اور قہقہے تھے، یہ یاد رکھیں انسان جب تک انسان سے نہیں ملتا یہ خوش نہیں ہو سکتا اور آپ انسانوں سے دور ہو گئے تھے، دوسرا ہماری خوشی کا قہقہے کے ساتھ گہرا تعلق ہے، آپ جوں ہی ہنستے جائیں گے آپ خوش ہوتے چلے جائیں گے، ہم نے آپ کے قہقہے واپس کر دیے اور یوں آپ لوگ فریش ہو گئے اور آپ کی زندگی کی دو زیادتیاں کھانا اور موبائل فون تھیں، آپ کھاتے بھی زیادہ تھے اور موبائل بھی زیادہ استعمال کرتے تھے۔

ہم نے یہ دونوں چیزیں کم کر دیں اور یوں آپ بدل گئے لہٰذا وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، میں ڈیجیٹل فاسٹنگ بھی کرتا ہوں، جسمانی روزے بھی رکھتا ہوں، نئے لوگوں سے بھی ملتا ہوں اور ہنسنے اور قہقہے لگانے کا کوئی موقع بھی ضایع نہیں کرتا، آپ بھی جسمانی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل فاسٹنگ کیا کرو، آپ کا ٹینشن لیول بھی نیچے آ جائے گا"۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5181
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 زندگی کو مختصر کرنے والی چیزیں 🔷

■ زندگی کو مختصر کرنے والی چیزیں
طویل زندگی کی خواہش ہر کوئی کرتا ہے لیکن روزمرہ کی زندگی میں ہم کچھ ایسے کام کرتے ہیں، جن سے ہماری زندگی کے کچھ گھنٹے، کچھ دن یا کچھ سال کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ کہیں آپ بھی ایسا تو نہیں کر رہے؟

🔹 ٹیلی وژن
برطانوی جریدے اسپورٹس اینڈ میڈیسن کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹہ ٹی وی دیکھنے سے آپ کی زندگی سے 22 منٹ کم ہو جاتے ہیں یعنی اگر آپ اوسطاً ہر روز چھ گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں، تو آپ کی زندگی سے پانچ سال کم ہو سکتے ہیں۔

🔹 جنسی تعلق
حال ہی میں ایک برطانوی طبی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں ایک بار جنسی تعلق قائم کرنے والے مردوں کے جلد انتقال کر جانے کا خطرہ اُن مردوں کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے، جو ہفتے میں ایک بار ایسا کرتے ہیں۔

🔹 نیند
سونا جسم کے لیے ضروری ہے لیکن بہت زیادہ سونے سے آپ کی عمر کم بھی ہو سکتی ہے۔ آٹھ گھنٹے سے زیادہ بستر پر پڑے رہنے سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے۔ مطلب یہ کہ باقاعدگی سے نیند ضرور لیں، لیکن آٹھ گھنٹے سے زیادہ نہیں۔

🔹 صرف بیٹھے رہنا
کیا آپ کو دفتر میں کئی گھنٹے بیٹھنا پڑتا ہے؟ JAMA (جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن) کی انٹرنل میڈیسن کی تحقیق کے مطابق دن میں گیارہ گھنٹے بیٹھنے سے موت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ کام کے درمیان میں وقفے لیں اور ہو سکے تو کچھ دیر کھڑے رہ کر کام کریں۔

🔹 اکیلا پن
انسان کے لیے کسی کا ساتھ، کسی سے بات چیت کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لیے اکیلے ہی رہنا پسند کرتے ہیں لیکن دراصل وہ خود کو دنیا کی خوشی سے محروم کر رہے ہیں۔ ڈپریشن عمر کم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

🔹 بے روزگاری
حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، جس میں 15 ممالک کے 40 سال کی عمر تک کے دو کروڑ افراد کا مشاہدہ کیا گیا، بے روزگار افراد کے اچانک موت کا شکار ہو جانے کا خطرہ ملازمت پیشہ افراد کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

🔹 ورزش
جسم کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے لیکن صرف شوق کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ ورزش کرنا نقصان دہ ہے۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ ڈاکٹر یا ٹرینر کی رائے کے مطابق ورزش کی جائے۔

🔹 لمبی چھٹی
یہ صحیح ہے کہ اپنے جسم کو آرام دینے کے لیے آپ کو کام سے وقفے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ آرام نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ کام کے بعد بہت لمبا آرام مدافعتی نظام کو کمزور بھی کر دیتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 جنسی کمزوری کے لیے 3 غذائیں 🔷

مردانہ جنسی طاقت میں اضافے کے لیے تین غذائیں۔۔۔

متعدد ترقی یافتہ ممالک میں 1973ء کے بعد سے مردوں میں سپرمز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ محققین کے مطابق اس پیش رفت میں خوراک اور مردوں کے طرز زندگی کا اہم کردار ہے۔ صحت مند سپرمز کے لیے مندرجہ ذ‌یل تین چیزیں اہم ہیں۔ مردانہ جنسی طاقت کے لیے یہ تین اشیاء سُپر بوسٹر یا انتہائی کارآمد ہیں۔

🔹 مچھلی
متعدد جائزوں سے سالمن مچھلی کی افادیت کا پتا چلا ہے۔ مچھلی سپرمز کی حرکت کو بہتر بناتی ہے۔ ایسا شاید اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہے۔ ڈنمارک میں ایک تحقیق کے دوران نوجوانوں کے ایک گروپ کو مچھلی کا تیل دیا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو کچھ بھی نہیں۔ مچھلی کا تیل کھانے والے گروپ میں یہ تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
مادہ منویہ میں اضافہ،
خصیے بڑے ہوئے،
اور سپرمز کی تعداد بڑھی۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خون کی گردش اور ایستادگی کے لیے اچھے ہیں۔ مچھلی کے مثبت اثرات اس وقت سامنے آتے ہیں، جب مرد کم گوشت کھاتے ہیں۔

🔹 اخروٹ
 ایک تحقیق میں 199 صحت مند نوجوانوں پر اخروٹ کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ نوجوانوں کو 14 دن تک کھانے کے لیے اخروٹ دیے گئے۔ اس سے مردوں میں ہیجان شہوت اور خواہش میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح سپرمز کی تعداد اور حرکت میں بھی بہتری ہوئی۔ کئی ماہرین نے اس تحقیق پر تنقید کی لیکن گری دار میووں کے اثر کو غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز سے جوڑا جا سکتا ہے۔
لیکن مچھلی اور اخروٹ میں مردانہ جنسی طاقت کا ایک اور راز بھی چھپا ہوا ہے، ایل آرجی نائن۔ ایل آرجی نائن  نائٹروجن سے بھرپور ایک امینو ایسڈ ہے۔ یہ میٹابولزم کو بہتر کرنے اور کئی دیگر چیزوں کے علاوہ نائٹرک آکسائڈ پیدا کرتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ نائٹرک آکسائڈ بلڈ پریشر کو کم اور خون کی نالیوں کو چوڑا کرتا ہے۔ ایل آرجی نائن سپرمز کی مقدار اور نقل و حرکت دونوں کو بڑھا سکتا ہے۔

اخروٹ میں زنک بھی زیادہ ہوتا ہے۔ صحت مند پروسٹیٹ یا غدودِ مثانہ کے لیے یہ عنصر ضروری ہے۔ نطفے کی پیداوار میں بھی اس کا کردار ہے۔ اگر زنک کی کمی ہے تو نطفہ انڈے کے خلیے تک پہنچنے سے پہلے اپنی ساری توانائی استعمال کر لیتا ہے۔

🔹 ٹماٹر
 مطالعات سے پتا چلا ہے کہ ٹماٹر انسانوں اور جانوروں دونوں ہی کے سپرمز کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ان میں چھپا راز لائیکوپین ہے۔ ٹماٹروں میں یہ سرخ مادہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ لائیکوپین خلیوں میں آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتا ہے۔

 کچے ٹماٹروں کی بجائے پکے ہوئے ٹماٹروں سے زیادہ لائیکوپین حاصل ہوتا ہے۔ ٹماٹر پیسٹ سب سے اچھی رہتی ہے۔ تاہم مطالعے کے شرکاء نے ٹماٹر نہیں بلکہ 14 ملی گرام لائیکوپین والے کیپسول کھائے۔ یہ تقریبا 200 گرام کچے ٹماٹروں کے برابر ہے۔ اس سے سپرم صحت مند اور بہتر تیرنے کے قابل ہوئے۔

لیکن بھولیے نہیں! یہ تینوں غذائیں صحت مند سپرمز کے لیے اچھی ہیں تاہم ایک متوازن غذا ہمیشہ بہتر رہتی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 نیکی میں حصہ 🔷

‏یہ کوئی سونے کا انڈا نہیں بلکہ بازار سے چھ روپے میں خریدا گیا ایک عام سا انڈا تھا۔ لیکن مسجد کی تعمیر کے لیے جس جذبے کے ساتھ ایک غریب بیوہ نے اسے عطیہ کیا، اُس نے اس کی مجموعی قیمت سوا دو لاکھ روپے سے زائد تک پہنچا دی۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر کے شمالی قصبہ سوپور کے ’مال ماپن پورہ‘ گاؤں میں ایک مسجد کئی ماہ سے زیرِتعمیر ہے۔ عید کے موقع پر مسجد کمیٹی نے گھر گھر جاکر نقد و جنس عطیات جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔

لوگوں نے نقدی، برتن، مرغیاں، چاول وغیرہ عطیے میں دیے۔

مسجد کمیٹی کے ایک رکن نصیر احمد بتاتے ہیں ’ہم عطیات جمع کر رہے تھے کہ ایک چھوٹے سے گھر سے ایک خاتون سر جُھکائے چپکے سے میرے پاس آئی اور مجھے ایک انڈا پکڑا کر کہا کہ میری طرف سے یہ قبول کیجیے۔ نصیر کا کہنا ہے کہ یہ خاتون نہایت غریب بیوہ ہے اور ایک چھوٹے سے خستہ مکان میں اپنے اکلوتے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ دوسری چیزیں تو بیچنے کے لیے دے دی گئیں ’لیکن میں پریشان تھا کہ اس انڈے کا کیا کریں؟‘

نصیر مزید کہتے ہیں کہ ’تھا تو وہ چھ روپے کا معمولی انڈا، لیکن اُس غریب خاتون نے جس جذبے کے ساتھ اسے خدا کی راہ میں دیا، اُس نے اس کو بہت قیمتی بنا دیا تھا۔‘

’لہذا میں نے کمیٹی کے دوسرے اراکین کو مشورہ دیا کہ انڈے کی بولی لگا دی جائے اور تین دن تک فروخت کے بعد انڈا واپس لیا جائے۔‘

نصیر نے مسجد میں خاتون کی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ اس انڈے کو نیلام کیا جار ہا ہے اور انھوں نے اپنی جیب سے اس کے لیے دس روپے کی بولی لگا دی۔

نصیر کے مطابق پہلی آواز دس ہزارے روپے کی تھی اور اس طرح انڈے کی قیمت بڑھتی گئی۔

گاؤں کے سابق سرپنچ طارق احمد کہتے ہیں کہ صرف اڑھائی سو لوگوں پر مشتمل مال ماپن پورہ میں بڑی جامع مسجد نہیں تھی، اس لیے جامع مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا، لیکن چھت تک پہنچ کر کام رُک گیا کیونکہ فنڈ نہیں تھے۔

وہ کہتے ہیں ’ہمیں معلوم نہیں تھا کہ محض ایک انڈے سے ہمیں سوا دو لاکھ روپے مل جائیں گے۔‘
مسجد کی انتظامیہ نے طے کیا تھا انڈے کی بولی صرف تین دن تک ہو گی۔ نصیر احمد کہتے ہیں دو دن تک لوگ انڈے پر 10، 20، 30 اور 50 ہزار تک بولی لگا چکے تھے، اور ہر بار انڈا واپس کر دیا جاتا۔

پھر اعلان کیا گیا کہ آخری دن شام سات بجے بولی بند ہو جائے گی، اور آخری بولی لگانے والے کو انڈا دیا جائے گا۔

اس بولی میں سوپور کے نوجوان تاجر دانش حمید بھی تھے۔

54 ہزار کی بولی پر جب دو بار اعلان ہوا، تو پچھلی صف میں بیٹھے دانش نے بلند آواز میں کہا ’70 ہزار‘۔

اس طرح یہ انڈا مجموعی طور پر دو لاکھ، چھبیس ہزار، تین سو پچاس روپے کے نقد عطیات جمع کر پایا۔

دانش نے بی بی سی کو بتایا ’حالانکہ ہمیں نہیں بتایا گیا کہ یہ انڈا کس کا تھا لیکن سب جانتے تھے کہ کسی غریب بیوہ نے یہ انڈا دے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اور اُس بیوہ نے آسودہ لوگوں کو بڑھ چڑھ کر چندہ دینے پر آمادہ کیا۔‘

ریاض مسرور عہدہ,بی بی سی اردو، سرینگر

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 خمس و زکات 🔷

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے۔۔۔
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کا موٹا چھلکا اتارتے ھیں.. پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..

نہیں بالکل نہیں.. یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..

تو پھر خمس و زکات دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف چند فیصد ہوتے ہیں..

یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے بھی کم ہوتے ہیں..

اور یاد رکھیں!
خمس و زکات ادا کرنا پاکیزگی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال..

امید ھے میری بات سے آ پ متفق ھونگے ..

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دیوار پر والد کے ہاتھ کے نشان 🔷

ابا جی بوڑھے ہو گئے تھے اور چلتے چلتے دیوار کا سہارا لیتے تھے۔ نتیجتاً دیواروں کا رنگ خراب ہونے لگ گیا، جہاں بھی وہ چھوتے تھے وہاں دیواروں پر ان کی انگلیوں کے نشانات چھپ جاتے تھے۔

میری بیوی کو جب پتہ چلا تو وہ اکثر گندی نظر آنے والی دیواروں کے بارے میں مجھ سے شکایت کرتی۔

ایک دن سر میں درد ہو رہا تھا تو ابا جی نے سر پر تیل کی مالش کی۔ تو چلتے ہوئے دیواروں پر تیل کے داغ بن گئے۔

یہ دیکھ کر میری بیوی چیخ اٹھی۔ اور میں نے بھی غصے میں اپنے والد کو ڈانٹ دیا اور ان سے بدتمیزی سے بات کی، انہیں مشورہ دیا کہ چلتے وقت دیواروں کو ہاتھ نہ لگائیں۔

وہ بہت غمگین نظر آئے۔ مجھے اپنے رویے پر شرمندگی بھی محسوس ہوئی مگر ان سے کچھ نہ کہا۔

ابا جی نے چلتے ہوئے دیوار کو پکڑنا چھوڑ دیا۔ اور ایک دن وہ گر پڑے اور بستر سے جا لگے جو ان کے لئے بستر مرگ بن گیا اور کچھ ہی دنوں میں ہم سے رخصت ہو گئے۔ میں نے اپنے دل میں احساس جرم محسوس کیا اور میں ان کے تاثرات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا تھا اور اس کے فوراً بعد اپنے آپ کو ان کی موت کے لئے خود کو معاف نہیں کر پاتا ہوں۔

کچھ دیر بعد، ہم اپنے گھر کو پینٹ کروانا چاہتے تھے۔ جب پینٹر آئے تو میرا بیٹا، جو اپنے دادا سے پیار کرتا تھا، نے مصوروں کو دادا کے انگلیوں کے نشانات صاف کرنے اور ان علاقوں کو پینٹ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پینٹر بہت اچھے اور جدت پسند تھے۔ انہوں نے اسے یقین دلایا کہ وہ میرے والد کے فنگر پرنٹس/ ہینڈ پرنٹس کو نہیں ہٹائیں گے، بلکہ ان نشانات کے گرد ایک خوبصورت دائرہ بنائیں گے اور ایک منفرد ڈیزائن بنائیں گے۔

اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا اور وہ پرنٹس ہمارے گھر کا حصہ بن گئے۔ ہمارے گھر آنے والے ہر فرد نے ہمارے منفرد ڈیزائن کی تعریف کی۔

وقت کے ساتھ ساتھ میں بھی بوڑھا ہوتا گیا۔

اب مجھے چلنے کے لیے دیوار کے سہارے کی ضرورت تھی۔ ایک دن چلتے ہوئے مجھے یاد آئے اپنے والد سے میرے کہے ہوئے الفاظ، اور سہارے کے بغیر چلنے کی کوشش کی تاکید۔ میرے بیٹے نے یہ دیکھا اور فوراً میرے پاس آیا اور چلتے ہوئے مجھے دیواروں کا سہارا لینے کو کہا، اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہ میں سہارے کے بغیر گر سکتا ہوں، میں نے دیکھا کہ میرا بیٹا مجھے پکڑے ہوئے ہے۔ میری پوتی فوراً آگے آئی اور پیار سے میرا ہاتھ اپنے کندھے پر رکھ کر سہارا دیا۔ میں تقریباً خاموشی سے رونے لگا۔ اگر میں نے اپنے والد کے لیے بھی یہی کیا ہوتا تو وہ زیادہ دیرتک زندہ رہتے۔ میری پوتی نے مجھے ساتھ لیا اور صوفے پر بٹھایا۔ پھر اس نے مجھے دکھانے کے لیے اپنی ڈرائنگ بک نکالی۔

اس کی استانی نے اس کی ڈرائنگ کی تعریف کی تھی اور اس کو بہترین ریمارکس دیے تھے۔

خاکہ دیواروں پر میرے والد کے ہاتھ کے نشان کا تھا۔

اس کے ریمارکس تھے- "کاش ہر بچہ بڑوں سے اسی طرح پیار کرے"

میں اپنے کمرے میں واپس آیا اور اپنے والد سے معافی مانگتے ہوئے رونے لگا، جو اب نہیں تھے۔

🔘 ہم بھی وقت کے ساتھ بوڑھے ہو جاتے ہیں۔ آئیے اپنے بڑوں کا خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو بھی یہی سکھائیں۔

اپنے گھر والوں کو بھی بتائیں کہ یہ بزرگ قیمتی ہوتے ہیں دیواریں اور چیزیں نہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4958
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مرحوم والدین کیلئے کیا کریں؟ 🔷

1۔ سب سے پہلے انہیں صدقِ دل سے معاف کریں؛ آپ کو عجیب لگے گا مگر امام باقرؑ فرماتے ہیں کئی والدین اولاد کے حقوق پورے نہ کرنے کی وجہ سے عاق شمار ہوتے ہیں (منازل الآخرة) تو ممکن ہے آپ کے والدین سے آپ کے حق میں کوئی زیادتی ہو گئی ہو ۔۔۔کوئی حق پورا نہ فرما سکے ہوں (یااللہ میں ان سے راضی توُ بھی ان سے راضی ہوجا میری وجہ سے انہیں مشکل نہ دینا) اور اچھے الفاظ میں انہیں یاد کریں انکی نیکی کے واقعات کو بیان فرمائیں اور ان واقعات کو بیان کرنے سے گریز فرمائیں جب ان سے کوئی ظلم، زیادتی ہوئی تھی۔

2۔ ان کے حقوق اپنے قریبیوں، نوکروں یا ان لوگوں سے معاف کروائیں جن پر ان سے زیادتی ہوگئی مثلاً کسی کو گالی دے دی تھی کسی کو مار پیٹ دیا تھا وغیرہ (عزیزو میرے والدین سے آپ میں سے جس جس کے حق میں ظلم زیادتی ہوئی ہم آپ سے معافی چاہتے ہیں آپ بھی معاف فرمائیں)

3۔ انکے ذمے جو واجب نمازیں، روزے، منّٙتیں، حج، خمس، قرض وغیرہ ہے وہ ادا کریں۔۔ ان اعمال یعنی عبادات کے لئے آپ کسی نیک مومن کو رقم ادا کر کے (اجارے پر) بھی یہ اعمال کرا سکتے ہیں۔

4۔ انکے لئے صدقہ ضرور کریں خاص کر قبر کی پہلی رات میت کو صدقہ کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور صدقے سے انکی قبر میں نور داخل ہوتے ہیں۔

5۔ نمازِ وحشتِ قبر ضرور پڑھیں یا جب دل چاہے نوافل پڑھ کر ایصال کریں یا انکی کسی قضا نماز کی نیت کر کے کوئی نماز ادا کر دیں۔ امام صادقؑ فرماتے ہیں بعض اوقات میت کسی گناہ کی وجہ سے عذاب میں گرفتار ہوتی ہے یا اچانک اسکا عذاب ہٹا لیا جاتا ہے، وہ سوال کرتا ہے یہ کیسے ہوا تو اسے جواب ملتا ہے کہ فُلاں بندے/ بندی نے تیرے لئیے نماز پڑھی ہے یہ اسکی وجہ سے ہوا۔ امام فرماتے ہیں میت اتنا خوش ہوتی ہے جیسے تمہیں تحفہ ملے تو تم خوش ہوتے ہو. (تحفة المومنین)

6۔ قبر پر ضرور جائیں۔ خاص کر جمعہ کے دن کیونکہ امام باقرؑ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن مرحومین کو علم ہوتا ہے کہ کون انکی قبر پر آیا ہے اور وہ خوش ہوتے ہیں۔ (مفاتیح الجنان)

7- ہر رات دن ہو سکے تو ضرور یا ہر شبِ جمعہ ان کے ایصال ثواب کیلئے صدقہ ضرور دیں امام صادقؑ فرماتے ہیں کہ مرحومین اپنے گھروں کے اوپر آ کر فریادیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے گھر والو خدارا ہمارے لئے صدقہ دو چاہے روٹی کا اک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔ (مفاتیح الجنان)

8- صدقے کی یہ نیت بہت اچھی ہے کہ یا اللہ اس صدقے میں سے اک حصہ امامِ زمانہؑ کی صحت و سلامتی کے لئے، اک حصہ میرے مرحومین بلکہ تمام مومنین مرحومین کے لئےاور اک ہم سب کی صحت و سلامتی کے لئے۔

9- قبر پر جائیں تو قبرستان والے اعمال فرمائیں۔ سات بار قبر میں انگلیاں گاڑ کر سورہ قدر پڑھیں امام رضاؑ فرماتے کہ اس عمل سے اک فرشتہ قیامت تک اس میت کے لئے نیک اعمال کرتا رہےگا ثواب اس میت کو ملتا رہے گا۔ (منازل الآخرة)

10- قبرستان میں مرحومین کے ایصال کے لئے کثرت سے درود پڑھیں اک عورت کا عذاب درود کی وجہ سے دور ہوا تھا۔ (القطرہ من البحار المناقب النبیؐ و آل نبیؑ)

11- قبرستان میں آیت الکرسی پڑھیں اس سے مرحومین سے عذاب اٹھا لیا جاتا ہے۔ (تفسیر سورہ واقعہ آیت اللہ دستغیب)

12۔ قبرستان میں سورہ اخلاص پڑھیں اس سے عظیم ثواب مرحومین کو ملتا ہے۔ (فیضان سنت)

13۔ قبرستان میں سورہ ملک کا اہتمام فرماٙئیں اور قبر پر ہلکا پانی چھڑکیں۔ سیدہ زینب بنت علیؑ نے شام کی عورتوں کو بیبی سکینہؑ یا بیبی رقیہؑ کی قبر پر پانی چھڑکنے کی وصیت فرمائی تھی۔ (مدینہ سے مدینہ تک)

14۔ قل، جمعرات؛ دسواں، چالیسواں آپ کھانا اور نیاز تو پکاتے ہی ہیں آپ علاقے کے غرباء کو بھی بلائیں یا ان تک کھانا پہنچائیں تاکہ عظیم ثواب ہو۔ امام حسنؑ فرماتے ہیں وہ دعوت سب سے بُری ہے جس میں امیروں کو تو بلایا جائے مگر غریبوں کو دعوت نہ دی جائے۔ (گفتارِ معصومینؑ)

15- مجلس، قرآن خوانی کروائیں اک عورت نے خواب میں اپنے شوہر کو دیکھا کہ شکریہ ادا کر رہا ہے کہ وہ آگ کی زنجیروں میں قید تھا مگر قرآن کے ایصال سے اسکے زنجیر اتر گئے۔ (اک صالح عالم نے بیان فرمایا)

16۔ صدقہ جاریہ کا اہتمام فرمائیں۔ امام صادقؑ نے چھ چیزوں کا ذکر فرمایا ہے جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔ کنواں یعنی پانی کا انتظام، درخت جس سے لوگ پھل یا سایہ حاصل کریں، قرآن جسکی لوگ تلاوت کریں، وہ کتاب وغیرہ جسے لوگ پڑھ کر علم حاصل کریں، دعائیں کرنے والی نیک اولاد۔ (حلیة المتقین)

17- انکے پرانے دوستوں وغیرہ کا خیال رکھیں اور انکی چیزوں کو گناہ میں استعمال نہ کریں مثلاً ٹی وی وغیرہ مبادا انکو عذاب ہو۔

18- انکے گناہوں کی بخشش کی دعا کریں کیونکہ حدیث میں ہے کہ وہ اولاد صدقہ جاریہ ہے جو والدین کی وفات کے بعد انکی مغفرت کی دعا کرے۔ (تہذیب الاسلام)

🌹 یہ بہت ہی مفید تحریر ہے ضرور آگے بھیجیں۔

https://t.me/islamwitheman/5188
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فیس بک ایک شکارگاہ ہے 🔷

فیس بک ایک شکارگاہ ہے۔ یہاں مختلف ہتھکنڈوں سے خواتین کو پھانسا جاتا ہے۔ یا آن لائن کام کے نام پر پیسے اینٹھے جاتے ہیں۔

کچھ لوگ ۔۔۔ مختلف سوالات کرتے ہیں یا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ سوالات کبھی بہت نجی نوعیت کے ہوتے ہیں کبھی اشتعال دلانے والے۔

جیسے حجاب پہنتی ہو یا جینز،
شوہر کو دیکھے کتنا عرصہ ہوا،
رات اکیلی سوتی ہو یا گھر والوں کے ساتھ،
اکثر ساس ظالم ہوتی ہے۔ (شوشہ)
شوہر کا باہر ہونا اذیت ناک ہوتا ہے۔ (شوشہ)
وغیرہ ۔۔

یہ بظاہر بہت سادہ ، معصوم سے سوال معلوم ہوتے ہیں لیکن ان کے پیچھے خطرناک نفسیاتی حربہ ہوتا ہے۔

اس طرح کے سوالات بہت سے مردوں کے لیے بس ٹھرک پورا کرنے کا راستہ ہوتے ہیں ۔۔ لڑکیوں سے کسی طرح بات ہو جائے ۔۔۔

شوشہ چھوڑ کر دکھتی رگ کو چھیڑا جاتا ہے اور پھر اس سے کمزوری معلوم کی جاتی ہے۔

یہ سوال دراصل ایک قسم کا پرومپٹ ہوتے ہیں یعنی پڑھنے والے کو کسی قدر اشتعال دلانے کے یا تجسس جگا کر یا دکھتی رگ چھیڑ کر یا بانس پر چڑھا کر ۔۔ پڑھنے والے سے رئیکشن نکالا جائے ۔۔ مثبت یا منفی ۔۔ خاص طور پر خواتین کا ۔۔ کیونکہ اصل ٹارگیٹ وہی ہوتی ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ سوال اچھا اور بے ضرر سا معلوم ہو ۔۔ بہت معصومانہ بھی معلوم ہو لیکن اپنے اندر خطرات کا سمندر چھپائے ہوتا ہے۔

🔹 طریقہ کار:
سوال کا جواب جیسے ہی دیا ۔۔ جیسے اگر آپ حجاب لیتی ہیں تو اندازہ ہو گیا کہ مذہبی باتوں کو آپ پسند کریں گی، جینز پہنتی ہیں تو رومانٹک گانوں کے ذریعے آپ کو پھانسا جائے گا، شوہر باہر ہے تو آپ تنہا ہیں وغیرہ۔۔

یاد رہے ایک دکھی اور مظلوم عورت یا تنہا عورت سب سے آسان شکار ہوتی ہے ۔۔ اسے بہت آسانی سے پھنسایا جا سکتا ہے ۔۔

اس لئے وہ بہنیں جو مشکلات میں ہیں یا پریشانیوں میں ہیں یا ان کے شوہر بیرون ملک ہیں، زیادہ محتاط رہیں ۔۔ انہیں سبز باغ دکھائے جاتے ہیں، شوہر اور سسرال کے خلاف مزید اکسایا جاتا ہے، انہیں محبت کی باتوں سے گھیرا جاتا ہے ۔۔۔

یاد رکھیں ۔۔
فیس بک مسئلوں کا حل نہیں ہے ۔۔ایک شکارگاہ ہے ۔۔

پھر جیسے ہی اپ نے ریسپانس دیا ۔۔ سوال پوچھنے والے کو اندازہ ہو گیا ۔۔کہ بات آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔۔ یعنی مچھلی نے کانٹے پر منہ مار دیا ہے ۔۔ پھنسنے کے چانسس ہیں۔۔
پھر مزید سوالات ۔۔ ۔۔ پھر اسی کو سیڑھی بنا کر مزید سوالات پھر ۔۔۔ یہی خطرے کی نشانی ہے ۔۔

پھر اس کے ذریعہ ۔۔۔
کمزروی معلوم کرو یا کمزور پہلو تلاش کرو۔
ہمدردی جتاؤ،
پھر انباکس تک رسائی حاصل کرو۔
دکھ درد کے ساتھی بن جاؤ۔
جس سے تکلیف ہے اس کی خوب برائیاں کرو، سبز باغ دکھاؤ،
اعتماد حاصل کرو،
پھر محبت کی باتیں شروع کرو،
پھر تصویر ۔ پھر ملاقات ۔ پھر جسم تک رسائی ۔ پھر ویڈیو بناؤ۔

پھر پیسے مانگو ۔۔ بلیک میل ۔۔ جب چاہے اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کھلونا حاصل کرو۔

یہی طریقہ استعمال ہوتا ہے۔

یہ ممکن ہے کہ سوال پوچھنے والا بس یونہی سوال پوچھ رہا ہو لیکن کچھ کہہ نہیں سکتے کہ جواب کس کس نے پڑھا ہے۔ ۔ اور کس قسم کا نفسیاتی حربہ استعمال کریں گے۔۔ اس لئے خواتین کو چاہیے کہ فیس بک پر اپنے تعلق سے کچھ بھی نہ بتائیں ۔۔ چاہے سوال کتنا ہی بے ضرر کیوں نہ معلوم ہو۔

🔹 دو سوال:
میرا سوال سوال پوچھنے والے سے ہے ۔۔ کہ ۔۔ اگر یہی سوال کوئی آپ کی ماں، بہن، بیوی یا بیٹی سے پوچھے تو؟ کیا کوئی غیرت مند باپ، بیٹا، بھائی یا شوہر یہ برداشت کر سکتا ہے؟ کیا آپ کی غیرت گوارا کر لے گی؟

کیا کوئی غیرت مند عورت یہ برداشت کر سکتی ہے کہ فیس بک کا نامعلوم شخص اس سے اس کی ذاتی زندگی کے متعلق سوال پوچھے؟ اور وہ جواب جان کر کیا کرنا چاہتا ہے؟ زندگی میں آگ اور فتنہ لگانا چاہتا ہے؟

🔹 کیا کریں:
سوال پوچھنے والے کی آئی ڈی چیک کر لیجیے، بہت ممکن ہے کہ فیک ہو جیسے صاحب زادہ ۔ نواب شاہ ۔۔ وغیرہ ۔۔ یہ بھی ایک خطرے کی علامت ہے۔

جواب دینے سے پہلے اپنے آپ سے پوچھ لیں کیا میں گھر کی باتیں باہر تو نہیں بتا رہی ہوں۔
سوال پوچھنے والے کو کیا حق حاصل ہے یہ سوال پوچھنے کا۔
سوال پوچھنے والے کا مقصد کیا ہے، کیا جواب دے کر آپ کے مسئلے حل ہو جائیں گے؟ یا آپ کو مزید نقصان پہنچایا جائے گا۔

پھر اگر آپ نے جواب دیا اور سوال پوچھنے والا مزید سوال کرنے لگا یا ان باکس کی راہ دکھانے لگا ۔۔ تو یہ خطرے کی علامت ہے۔

ہر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ایسا نہیں ہے، لیکن کسی کے ماتھے پر لکھا نہیں ہوتا کہ کون کیا ہے اور کیسا ہے۔ نیتوں کا حال صرف اللہ جانتا ہے ۔ دھوکہ ہمیشہ خوبصورت الفاظ کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہوتا ہے خوبصورت الفاظ نے اور پیسوں کے یا کام کے لالچ نے ہزاروں کو تباہی کے گھاٹ اتارا ہے۔ یاد رکھیں فیس بک ایک شکارگاہ ہے۔

دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت ہماری بہنوں اور بچیوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فیسبک پر گندی ویڈیوز بین کریں 🔷

‏فیس بک پر اچانک سامنے آ جانے والی گندی اور فحش مواد والی ویڈیوز کو ہمیشہ کیلئے اپنی پروفائل سے ہٹانے کا آسان طریقہ:

1۔۔۔اوپر دائیں کونے میں لگی تین لکیروں کو دبائیں۔
2۔۔۔ پھر settings and privacy والے بٹن کو دبائیں۔
3۔۔۔پھر settings والا بٹن دبائیں۔
4۔۔۔پھر News feed والا بٹن دبائیں۔
5۔۔۔۔پھر Reduce والا بٹن دبائیں۔
6۔۔۔۔پھر Sensitive content والا بٹن دبائیں۔
7۔۔۔۔پھر Reduce more والا بٹن دبائیں۔

آخر میں دوسرے گول دائرے کو سلیکٹ کر کے ok کر دیں۔
تمام دوستوں کو یہ معلومات بھیجیں تاکہ غیر اخلاقی مواد نظر آنے سے بچا جا سکے.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5190
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 راہ خدا میں مال خرچ کرنیکا اجر 🔷

ایک دن میں نے اپنے دوست سے کہا:
"تم جس دریا دلی سے غریبوں پر پیسہ خرچ کر رہے ہو، کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا کہ یہ دریا دلی کا رویہ تمہیں شرمندہ کرے گا اور کل خود تمہیں پیسے کی ضرورت پیش آئے گی؟

میرا خیال تھا کہ اس کا جواب ہو گا۔۔
"صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا۔"

یا پھر
"خرچ کیجئے تاکہ تم پر خرچ کیا جائے۔"

لیکن میرے لیے اس کا جواب بالکل انوکھا اور حیرت انگیز تھا۔

وہ پورے وثوق سے بولا۔

"خرچ کرنے والے شہیدوں کی طرح ہیں"
{لا خوف عليهم و لا هم يحزنون}
"نہ انہیں مستقبل کا اندیشہ ہوتا ہے اور نہ ماضی پر ملال۔"

میں نے فوراً قرآن مجید کھول کر تصدیق کرلی کہ کیا واقعی
{أن لا خوف عليهم و لا هم يحزنون}
کی بشارت شہداء اور مال خرچ کرنے والے دونوں قسم کے لوگوں کے لیے یکساں ہے؟

سورة البقرة میں مال خرچ کرنے والوں کے حق میں دو بار یہ آیت و بشارت آئی ہے.

{ اَلَّـذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَـهُـمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّـهَارِ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً فَلَـهُـمْ اَجْرُهُـمْ عِنْدَ رَبِّهِـمْۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ } ( البقرة : 274)

"جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں رات اور دن چھپا کر اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں ، ان کے لیے اپنے رب کے ہاں اجر وثواب ہے، انہیں نہ مستقبل کا خوف ہوتا ہے نہ ماضی پر ملال۔"

اور فرمایا:
" اَلَّـذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَـهُـمْ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ ثُـمَّ لَا يُتْبِعُوْنَ مَآ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّلَا اَذًى ۙ لَّـهُـمْ اَجْرُهُـمْ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ" (البقرہ: 262)

"جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر نہ احسان جتاتے ہیں اور نہ تکلیف پہنچاتے ہیں، انہیں ان کے لیے اپنے رب کے ہاں اجر وثواب ہے۔ نہ انہیں مستقبل کا خوف ہوتا ہے اور نہ ماضی پر افسوس۔"

جبکہ سورة آل عمران کی آیت نمبر 170 میں شہداء کے بارے میں یہ بشارت آئی ہے۔۔
"وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّـذِيْنَ قُتِلُوْا فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ اَمْوَاتًا ۚ بَلْ اَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ يُـرْزَقُوْنَ (169)
فَرِحِيْنَ بِمَآ اٰتَاهُـمُ اللّـٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ وَيَسْتَبْشِرُوْنَ بِالَّـذِيْنَ لَمْ يَلْحَقُوْا بِـهِـمْ مِّنْ خَلْفِهِـمْ
اَلَّا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ" ( آل عمران : 170)

"جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے، انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں، اپنے رب کے ہاں سے رزق دیا جاتا ہے، اللہ نے اپنے فضل سے جو کچھ انہیں دیا ہے، اس پر خوش رہتے ہیں اور ان کی طرف سے بھی خوش ہوتے ہیں جو ابھی ان سے آکر نہیں ملے۔ اس لیے کہ نہ انہیں مستقبل کا خوف ہوتا ہے اور نہ ماضی پر افسوس۔"

یقیناً میری توجہ پہلی بار اس طرف گئی تھی کہ مال خرچ کرنے والے بھی شہداء کی طرح ہوتے ہیں۔
{ لا خوف عليهم و لا هم يحزنون }
(نہ انہیں اندیشہ ہوگا اور نہ ملال)

پہلی قسم کے لوگ وقت اور جان اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں تو دوسرے اپنا مال۔ دونوں اللہ کے ولی ہوتے ہیں۔

دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی اور خیر بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 صدقہ دینے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/2223

🌺 صدقہ کی پانچ اقسام
https://t.me/islamwitheman/2308

🌸 صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2482

🌷 صدقہ شمار ہونے والے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2552

🔷 اینٹ اچھالنے کی نوبت
https://t.me/islamwitheman/2740

🌷 حقیر سی رقم
https://t.me/islamwitheman/4170

🔷 راہ خدا میں مال خرچ کرنیکا اجر
https://t.me/islamwitheman/5192

🔷 ناشتہ
https://t.me/islamwitheman/5193
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ناشتہ🔷

اسکول کی ایک طالبہ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتی ہے: جب ہم ثانویہ کے مرحلے میں تھیں۔ ہم کچھ سہیلیاں ناشتہ کے وقفہ میں ایک ساتھ بیٹھتیں اور ہم سب اپنا اپنا ناشتہ ایک ساتھ اس طرح رکھتی کہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ کس نے کیا لایا ہے...

ایک غريب ونادار بچی تھی جو ناشتے میں کچھ بھی نہیں لاتی تھی...میں نے اسے اپنے ساتھ ناشتے میں بیٹھنے کے لئے آمادہ کرلیا...کیونکہ ہم لوگوں میں کسی کو نہیں معلوم ہوتا تھا کہ کس کا کون سا ناشتہ ہے...

اسی طرح مدرسے کے ایام گزرتے رہے یہاں تک کہ ثانویہ سے ہماری فراغت کا وقت قریب آگیا...اسی دوران اس طالبہ کے والد کا انتقال ہوگیا...اس کے والد کے فوت ہوتے ہی اس کے حالات بھی تبدیل ہوگئے یعنی اب وہ پہلے سے بہتر زندگی گزارنے لگی۔ اب وہ اپنے لباس پر بھی توجہ دیتی اور ناشتہ بھی لانے لگی تھی...یعنی اب وہ پہلے سے بہتر زندگی جینے لگی تھی...

یہ سب دیکھ کر میں نے سمجھا کہ شاید باپ کی میراث سے اسے کچھ مال و زر حاصل ہوا ہوگا...
ایک مرتبہ میں اس کے ساتھ بیٹھی اور اس سے دریافت کرنے لگی: کیا بات ہے؟ اس تبدیلی کا آخر راز کیا ہے؟

اتنا سنتے ہی وہ میرا ہاتھ پکڑ کر رونے لگی اور کہنے لگی... اللہ کی قسم ہم لوگ رات کو بھوکے سوتے تھے اور مجھے شدت کی بھوک لگی رہتی تھی...اس لئے میں صبح سویرے مدرسے جانے کا انتظار کرتی تھی تاکہ آپ لوگوں کے ساتھ کچھ کھا کر بھوک مٹا سکوں...اور میری ماں رات کی روٹی چھپا کر رکھ دیتی تھی تاکہ اس سے صبح میرے چھوٹے بھائیوں کا ناشتہ ہو سکے۔ اس لئے میں صبح سویرے جان بوجھ کر مدرسہ نکل جاتی تھی تاکہ میرے بھائی میرے حصے کا بھی ناشتہ کر لیں...

اور اب جب کہ میرے والد فوت ہو چکے ہیں...اب گرد وپیش کے ہمارے عزیز و اقارب، جاننے والے اور دوست واحباب سب ہمارا بڑا خیال رکھنے لگے ہیں کیونکہ اب ہم یتیم ہو چکے ہیں...
میری بڑی تمنا تھی کہ میرے ابو جان اپنی زندگی میں پیٹ بھر کر کھانا کھا لیتے...اس نے بعینہ یہی الفاظ کہے...اس نے بڑی حسرت بھری آواز میں یہ الفاظ کہے...اس کے الفاظ کے ساتھ اس کے آنسو بھی رواں تھے...

اس نے کہا ہمارے ابو جان جب فوت ہوئے تب لوگوں کو معلوم ہوا کہ ہم واقعی محتاج اور ضرورتمند ہیں...
وہ یہ سب باتیں کہتے ہوئے بلک بلک کر رو رہی تھی اور میں اس کے ان آنسوؤں کی گرمی آج بھی محسوس کر رہی ہوں...

🔘 کیا ضروری ہے کہ غریب انسان جب مر جائے تبھی مالداروں کو اس کے یتیم بچوں کی غربت کا احساس ہو؟

ایسے گھرانوں کی دیکھ بھال کریں جو اپنی خود داری کے سبب کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے...اپنے عزیز و اقارب، اپنے پڑوسیوں اور دوست احباب کی خبرگیری کریں۔ ان میں ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جنہیں نہ جاننے والے مالدار و خوشحال سمجھتے ہیں جبکہ وہ اپنی عزت نفس کی خاطر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے...

ایسے لوگوں پر خرچ کرو اللہ تمہارے اوپر بھی خرچ کرے گا۔
صدقہ دو...اپنے مال کی زکاۃ ادا کرو اور کبھی فقروفاقہ سے نہ ڈرو...

صدقہ کے ذریعے اپنا ہاتھ ڈھیلا رکھو اللہ تعالی تمہارے اوپر سے مصائب و آفات کو دور کرے گا...

یقین مانو صدقہ لینے والے سے زیادہ تمہیں خود صدقہ دینے کی ضرورت ہے...!!!

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🔷 صدقہ دینے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/2223

🌺 صدقہ کی پانچ اقسام
https://t.me/islamwitheman/2308

🌸 صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔
https://t.me/islamwitheman/2482

🌷 صدقہ شمار ہونے والے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2552

🔷 اینٹ اچھالنے کی نوبت
https://t.me/islamwitheman/2740

🌷 حقیر سی رقم
https://t.me/islamwitheman/4170

🔷 راہ خدا میں مال خرچ کرنیکا اجر
https://t.me/islamwitheman/5192

🔷 ناشتہ
https://t.me/islamwitheman/5193
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 اردو کا استاد ہونیکا فائدہ 🎅

اُردو کا اُستاد ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پیپر چیک کرتے ہوئے بندے کو اُکتاہٹ نہیں ہوتی اور بندہ مسلسل مسکراتا ہی رہتا ہے...

مضمون نگاری کے حوالے موضوع تھا کہ "جدید دور میں اولاد اور والدین کے درمیان فاصلے بڑھتے چلےجا رہے ہیں۔"
تبصرہ کیجیے...

ایک بچے نے اپنے مضمون میں بہت ہی شاندار دلائل کے ہمراہ لکھا کہ...

" جدید نسل اور والدین کے درمیان بڑھتے فاصلے ایک زندہ حقیقت ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اپنے والدین کی شادیاں سولہ ، سترہ یا بیس سال کی عمر میں ہو گئی تھیں....

جبکہ جدید نسل کو چوبیس سال کی عمر تک تعلیم کے بہانے اکیلا رکھا جاتا ہے اور اس کے بعد اچھی نوکری حاصل کرنے میں تین چار سال مزید لگ جاتے ہیں، جدید نسل اپنے بزرگوں کی چالاکیاں خوب سمجھتی ہے...
خود تو اپنے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی دیکھ رہے ہیں اور دوسری طرف جدید نسل دیر سے شادی ہونے کی وجہ سے شاید ہی اپنی اولاد کو بھی جوان ہو کر برسرِ روزگار ہوتا دیکھ سکے....
والدین اگر چاہتے ہیں کہ اُن کی اولاد خوش رہے تو والدین کو اپنے بزرگوں کے طرزِ عمل کو اپناتے ہوئے اپنے بچوں کی دوران تعلیم ہی شادی کر دینی چاہیے، تا کہ جدید نسل اور والدین کے درمیان خوشگوار ماحول قائم ہو سکے...

جہاں تک بات رزق کی ہے، اس کی گارنٹی تو ڈگری کے بعد بھی نہیں اور ڈگری کے بغیر بھی لوگ یہاں گورنر بن کر یونیورسٹیوں کے چانسلر لگ رہے ہیں اور ڈگریاں بانٹ رہے ہیں۔....

🤭🙃🤡🙃🤭

http://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEH 🎅
🌹 فضیلت مولا علی علیہ السلام 🌹

ایک زمانہ تھا جب آپ سعودی عرب میں کوئ کتاب ساتھ لیکر نہیں جا سکتے تھے لیکن اب سوشل میڈیا ، موبائل فون، اور انٹرنیٹ نے دنیا بدل دی ھے آب آپ حق کو چھپا نہیں سکتے مندرجہ ذیل وہ احادیثّ ہیں، جنہیں بنی امیہ کے مولویوں نے ہمیشہ بتانے کے بجائے چھپانے میں چودہ سو سال لگا دئیے، یہ احادیث کتابوں میں درج ہیں اور اب سوشل میڈیا پر شائع ہوتی رھتی ہیں

حدیث :- 1
"علی کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 11)

حدیث نمبر :- 2
"علی کا ذکر عبادت ہے"۔
حوالہ :- ( کنز العمال جلد 11
صفحہ 601)

حدیث نمبر :- 3
"علی کو مجھ سے وہی نسبت ہے،جو موسی کو ہارون سے تھی سواے اس کے کہ میرے بعد کوی نبی نہیں"۔
حوالہ :- ( صحیح بخاری جلد 3 صفحہ 1142)
(صحیح مسلم جلد 31 صفحہ نمبر 5931)

حدیث:- 4
یوم خیبر ، "کل علم اس کو دوں گا جو اللہ،اسکے رسول کا محبوب ترین ہوگا"۔
حوالہ :- ( صحیح مسلم جلد 31،صفحہ 5917)

حدیث:- 5
"میرے بعد جو چیزیں باعث اختلاف ہوں گی ، ان میں علی کی عدالت سب سے بہترین ہے" ۔
(کنز اعمال جلد 13، صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 6
"علی تمہارے درمیان بہترین حاکم ہے"۔
(کنز اعمال جلد 13،صفحہ 120)

حدیث نمبر:- 7
" میں سردار فرزندان آدم ہوں، (علی) سرور عرب ہے"۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3، صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 8
"یوم خندق ضربت علی, ثقلین کی عبادت سے افضل ہے "۔
حوالہ :- (مستدرک الحاکم جلد 3 صفحہ 34)

حدیث نمبر :- 9
"علی کے گھر کے علاوہ مسجد نبوی کے اندر کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں" ۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 125)

حدیث نمبر:- 10
"علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں"۔
حوالہ جات :- (مسند احمد ابن حمبل جلد 5،صفحہ 606)
( صحیح ترمذی جلد 13،صفحہ 168)

حدیث نمبر:- 11
لشکر روانہ کرتے وقت فرمایا، "خدایا مجھے اس وقت تک موت نا دینا جب تک علی کو دوبارہ دیکھ نہ لوں ،راوی ام ایمن " ۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 178)

حدیث نمبر:- 12
علی حق کے ساتھ ہے اور حق علی کے ساتھ ہے۔ حوالہ :- ( صحیح ترمذی جلد 31،صفحہ 166)

حدیث نمبر:- 13
اہل سنت کے مفسر امام جلال الدین سیوطی نے تفسیر در منثور میں درج کیا ہے جب قرآن کی یہ آیت آئی کہ :-
اے رسول ! پہنچا دیجئے اپنے رب کی طرف سے جو آپ پہ نازل ہوا... (سورہ مائدہ 67)
اس آیت کے بعد آخری حج سے واپسی پر خم غدیر کے مقام پر رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سوالاکھ صحابہ کرام کے مجمعے میں علی (علیہ السلام ) کا ہاتھ بلند کر کے اعلان کیا :- "جس جس کا میں مولا ، اس اس کا علی( علیہ السلام ) مولا

حدیث نمبر :- 14
"جس نے علی کو ستایا ، اس نے مجھے ستایا" ۔ حوالہ :- (مسند امام احمد ابن حمبل جلد 4 صفحہ 534)
حدیث نمبر:- 15

"جس نے علی سے دشمنی کی ، اس نے مجھ سے دشمنی کی"۔
(مناقب علی ابن ابی طالب صفحہ 192)

حدیث نمبر:- 16
"اے علی ! مومن کے علاوہ کوئی تم سے محبت نہیں کرسکتا، منافق کے علاوہ کوئی تم سے بغض نہیں رکھ سکتا"۔
حوالہ :- (صحیح ترمذی جلد 13 صفحہ 177)
مسلم شریف میں اسی حدیث کا مفصل طرق موجود ہے
مسلم شریف حدیث نمبر 240

حدیث نمبر:- 17
"علی کی دوستی برائیوں کو یوں کھاتی ہے جیسے آگ لکڑی کو" ۔
حوالہ:- (کنز العمال جلد 11،صفحہ 125)

حدیث نمبر:-18
"اے علی ! جو ہماری اطاعت کرے گا اس نے خدا کی اطاعت کی"، راوی ابوذر غفاری
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 123)

حدیث نمبر:- 19
(میرا پروردگار مجھے رات کو آسمان لے گیا اور علی کے بارے میں مجھے 3 چیزوں کی وحی کی )
"علی پرہیز گاروں کا پیشوا ، مومنین کے ولی ، اور نورانی چہروں کے رہبر ہے"۔
حوالہ:- (مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 138)

حدیث نمبر:- 20
میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہے۔
حوالہ جات:- (کنز العمال جلد 13 صفحہ 148)
(مستدرک الحاکم جلد 3،صفحہ 127)

حدیث نمبر:- 21
مواخات مدینہ ، "اے علی تم دنیا آخرت میں میرے بھائی ہو"۔
حوالہ(تاریخ ابن کثیر جلد 3،صفحہ 223)

Please copy and paste on your wall.

https://t.me/islamwitheman/5195
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
📗 قرآنِ مجید پر اعراب کس نے لگائے؟ 📗

تاریخ شاہد ہے کہ ہمیشہ اہل البیت اور ان کے چاہنے والوں سے ظلم کیا گیا...
مشہور افسانہ ہے کہ حجاج بن یوسف ل نے قرآنِ مقدس پر اعراب لگائے درحقیقت اس آدمی کو آیت پڑھنے کی تمیز بھی نہ تھی ...
المختصر
قرآن مجید میں اعراب مولا علی علیہ السلام کے حکم سے ان کے شاگرد ابو الاسود دوئلی رضی اللہ تعالٰی عنہ نےلگائے جو کہ اس وقت کے بلند پایہ شعراء میں سے تھے اگر آج بھی لغت میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو عربی کے قدیم شعراء کے ادب سے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے ..

اعرابِ قرآن کی ذمہ داری میں ابولاسود اور ان کے ساتھ انکے شاگرد یحیٰ بن یعمر کے شاگرد اور نصر بن عاصم کے نام شامل ہیں...

أبو اسود بن عمرو بن سفيان دوئلی كنانی تھے آپ مخضرم تھے اور امام علی کے اصحاب اور خاص شاگردوں میں سے تھے۔
امام علی نے اس کو عربی گرائمر (عربی زبان کے قواعد) نحو صرف اور اعراب لگانے کا علم سکھایا ...
قرانِ کریم میں اعراب لگانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ
ایک مرتبہ حضرت علی علیہ السلام کے صحابی اور شاگرد ابو الاسود دوئلی کسی راہ گزر، سے جا رہے تھے کہ کسی کو تلاوت قران کرتے سنا جو یوں پڑھ رہا تھا(انّ اللہ بری من المشرکین و رسولِہِ)
حالانکہ آیہ میں رسولُہُ ہے !آیہ کا مطلب ہے خدا اور اس کا رسول مشرکین سے بیزار ہیں ۔لیکن جو وہ پڑھ رہا تھا اس کا مطلب یوں نکل رہا تھا کہ خدا بیزار ہے مشرکین سے اور رسول سے!!یہ سنتے ہی انہیں سخت احساس ہوا کہ قرآن پر اعراب لگانا بہت ضروری ہے چنانچہ انہوں نے اپنے شاگردوں میں سے سب سے بہترین کو چنااور کہا کہ میں قرآن کو بہت آہستہ آہستہ پڑھ رہا ہوں تم میرے ہونٹوں کی حرکت کو غور سے دیکھو اگر کسی لفظ کو اداء کرنے میں میرے ہونٹ کھل جائیں تو اس لفظ کے اوپرایک نقطہ لگا دو اور اس کا نام فتحہ(یعنی زبر) رکھواور اگر لفظ کو اداء کرنے میں ہونٹ گِر جائیں تو اس لفظ کے نیچے ایک نقطہ لگا دو اور اس کا نام کسرہ (یعنی زیر) رکھواور اگر کسی لفظ کو اداء کرنے میں ہونٹ سِکُڑ جائیں تو اس حرف کے آگے ایک نقطہ لگا دو اور اس کا نام ضمّہ(یعنی پیش) رکھو۔

اس طرح نقطوں کے ذریعہ سے حرکتوں کا تعیّن ہوا حرکت کو حرکت اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ ہونٹوں کی حرکتوں سے بنایا گیا ہے ورنہ خود اس میں تو کوئی حرکت نہیں پائی جاتی۔
ایک بات اور قابل ذکر ہے وہ یہ کہ نقطے لال رنگ سے لگائے گئے تھے تاکہ کسی کو یہ اشتباہ نہ ہو کہ یہ قرآن میں سے ہے یا قرآن کو کسی نے بدل دیا ‘یا قرآن میں تحریف ہو گئی!
ابو الاسود کے اس عمل کو بہت سراہا گیا اور اسے تنقیط الاعراب کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ اس دور میں اعراب گزاری نقطوں کے ذریعہ کی گئی تھی...

📝 علی مرتضٰی ترابیؔ

منقول۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/4467
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
♨️ شراب حرام ہے ♨️

امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے
حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
شراب کی پانچ قسمیں ہیں:
1) عصیر جو کہ انگور سے بنائی جاتی ہے۔
2) نقیع جو کہ کشمش سے بنائی جاتی ہے۔
3) بتع جو کہ شہد سے بنائی جاتی ہے۔
4) مزر جو کہ جو سے بنائی جاتی ہے۔
5) نبیذ جو کہ کھجور سے بنائی جاتی ہے۔

🔹 فرمان امام علی زین العابدین علیہ السلام
شراب پانچ چیزوں سے تیار ہوتی ہے:
1) کھجور سے،
2) کشمش سے،
3) گندم سے،
4) جو سے،
5) شہد ہے،

🔹 امام محمد باقر علیہ السلام نے آیت مبارکہ

" إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ "
(سورہ مائدہ آیت 90)

کی تفسیر میں فرمایا:
خمر وہ مشروب ہے جو نشہ آور ہے اور جس چیز کی کثیر مقدار نشہ آور ہو اس کی قلیل مقدار بھی حرام ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حرمت شراب نازل ہونے سے پہلے ایک بزرگ نے شراب پی پھر وہ مدہوش ہو گیا پس اس کے بعد خدا نے اس کی حرمت نازل فرمائی اور یہ حرمت مدینہ میں نازل ہوئی جہاں کچی پکی کھجور کی شراب بہت زیادہ مقدار میں تھی پس جب اس کی حرمت نازل ہوئی تو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں تشریف فرما ہوئے اور حکم فرمایا کہ وہ تمام برتن حاضر کئے جائیں جن میں وہ لوگ شراب بناتے تھے۔ پس آپ ص نے سب کو اوندھا کروا دیا اور آپ ص نے فرمایا:
یہ سب شراب ہے جسے خدا نے حرام قرار دے دیا ہے ان دنوں چونکہ مدینہ میں زیادہ تر کچی پکی کھجور کی شراب زیادہ تھی اس لئے اس کے برتن زیادہ اوندھے کئے گئے بہر حال خدا نے شراب کو اور اس کی قلیل و کثیر مقدار کو اور اس کی بیع و شرا کو اور اس سے استفادہ کرنے کو حرام قرار دے دیا۔

اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
(آج کے بعد ) جو شراب پیئے اسے کوڑے مارو اور اگر پھر بھی پیئے تو اسے کوڑے مارو تیسری بار بھی کوڑے مارو اور اگر چوتھی بار بھی پیئے تو پھر اسے قتل کر دو نیز فرمایا کہ جو شخص شراب پیئے گا خدا پر لازم ہے کہ زنا کار مردوں اور زنا کار عورتوں کی شرم گاہوں سے جو گندہ مواد نکلتا ہے وہ اسے پلائے۔

🔹 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص شراب پیئے تو چالیس راتوں تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی اور اگر پھر بھی پیئے تو مزید چالیس راتوں تک نماز قبول نہیں ہوتی اور اگر اس دوران میں توبہ کئے بغیر مر جائے تو خداوند عالم اسے قیامت کے دن طینت خبال سے پلائے گا۔

🔹 فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
خدائے تعالیٰ نے کبھی کوئی نبی ص نہیں بھیجا مگر یہ کہ اللہ کے علم میں تھا کہ وہ جب بھی اس کا دین مکمل کرے گا تو اس میں شراب کی حرمت شامل ہوگی چنانچہ شراب ہمیشہ حرام رہی ہے بیشک دین میں (یعنی اس کے احکام میں ) ادل بدل ہوتی رہی ہے (مگر شراب ہمیشہ حرام رہی ہے)

🔹 فرمان امام محمد باقر علیہ السّلام
شارب الخمر قیامت کے دن اس حال میں محشور ہوگا کہ اس کا چہرہ سیاہ ہوگا زبان باہر نکلی ہوئی ہوگی اس کا لعاب دہن اس کے سینہ پر بہہ رہا ہوگا اور خدا پر لازم ہے کہ اسے خبال کے کنویں کی مٹی پلائے۔
راوی نے عرض کیا کہ وہ خبال کا کنواں کیا ہے؟
امام علیہ السلام فرمایا:
وہ ایک کنواں ہے جس سے زنا کار مردوں اور عورتوں کی پیپ بہتی ھے۔

🔹 فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
اے یونس! عطیہ (عوفی) کو یہ بات پہنچا دو کہ جو شخص شراب کا ایک گھونٹ پیئے اس پر خدا اس کے ملائکہ اس کے رسول اللہ ص اور تمام اہل ایمان لعنت کرتے ہیں اور اگر اس قدر پئے کہ اسے نشہ چڑھ جائے تو اس کے جسم سے روح ایمان نکل جاتی ہے اور اس کی جگہ ایک حقیر خبیث اور ملعون روح رکھ دی جاتی ہے۔

🔹 ابو بصیر سے اور وہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں، رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص اس قدر شراب پیئے جس سے اسے نشہ چڑھ جائے تو چالیس دنوں تک خدا اس کی کوئی نماز قبول نہیں کرتا۔

🔹 فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
جو شخص نشہ آور چیز کو اپنے نفس کی حفاظت کی خاطر چھوڑ دے تو خدا اسے مہر زدہ شراب طہور پلائے گا۔

🔹 فرمان امام علی رضا علیہ السلام
اللہ تعالیٰ نے کبھی کوئی نبی ص نہیں بھیجا مگر شراب کی حرمت کے ساتھ اور یہ کہ وہ خدا کے لئے بدا کا اقرار کرے کہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے اور یہ کہ اس کے گھر میں کندر ضرور ہوتی تھی۔

باستاد خود علی بن یقطین سے روایت کرتے ہیں ان کا بیان ہے کہ مہدی عباسی (خلیفہ ) نے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے پوچھا:

آیا شراب کتاب خدا میں حرام ہے؟ کیونکہ لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ اللہ نے اس کی مناہی کی ہے مگر اس کی حرمت نہیں جانتے؟

امام علیہ السلام نے فرمایا:
بلکہ وہ کتاب الہٰی میں حرام ہے۔

اس نےپوچھا کہاں کسی مقام پر حرام ہے؟

امام علیہ السلام فرمایا:
اس ارشاد خداوندی میں۔۔

قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ۔
(سورہ اعراف آیت 33)
کہہ دیجئے کہ میرے پروردگار نے تمام فواحش کو حرام قرار دیا ہے ظاہری کو بھی اور باطنی کو بھی اور گناہ کو اور بغیر حق بغاوت کو۔

امام علیہ السلام فرمایا:
"ما ظہر "سے علانیہ زنا کاری مراد ہے۔
(یہاں تک کہ فرمایا) اور الاثم" (گناہ) سے مراد شراب ہے جیسا کہ ایک اور جگہ خدا فرماتا ہے:

وَيَسْتَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا اِثْمٌ كَبِيرٌ وَ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ۔
(سورہ بقرہ آیت219 )

لوگ آپ سے شراب اور جوا کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو فرما دیجئے کہ ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے ہاں البتہ ان میں لوگوں کیلئے کچھ دنیوی فوائد بھی ہیں۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کتاب خداوندی میں "اثم" سے مراد شراب اور جوا ہے اس پر مہدی عباسی نے کہا اے علی بن بالیقطین! یہ ہاشمی فتویٰ ہے علی نے کہا آپ نے سچ کہا الحمدللہ کہ اللہ نے یہ علم اہل بیت سے باہر نہیں نکالا اس پر مہدی نے کہا: اے رافضی تم نے سچ کہا ہے۔

🔹 فرمان امام محمد باقر علیہ السلام
جو شخص شراب پیئے اور اسے نشہ چڑھ جائے تو خدائے جبار چالیس دنوں تک اس کی نماز قبول نہیں کرتا اور اگر اس دوران وہ نماز نہ پڑھے تو ترک نماز کی وجہ سے اسے دو گنا عذاب کیا جائے گا۔

🔹 باسناد خود ابو الصحاری سے روایت کرتے ہیں ان کا بیان ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے شارب الخمر کے بارے میں سوال کیا؟

امام علیہ السلام نے فرمایا:
جب تک اس کی رگوں میں اس کا کوئی قطرہ رہتا ہے خداوند عالم اس کی کوئی نماز قبول نہیں کرتا۔

🔹 باسناد خود محمد بن مسلم سے روایت کرتے ہیں ان کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے شراب کے متعلق سوال کیا گیا۔

آپ علیہ السلام نےفرمایا:
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے خدا نے مجھے بتوں کی عبادت کرنے شراب پینے اور لوگوں سے جھگڑا کرنے سے منع فرمایا۔

🔹 فرمان رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تین شخص ایسے ہیں جو کبھی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔

1) ہمیشہ شراب پینے والا،
2) ہمیشہ جادو کرنے والا،
3) قطع رحمی کرنے والا۔

🔹 فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
تین شخص جنت میں داخل نہیں ہوں گے:

۱) لوگوں کا بہت (ناحق) خون بہانے والا قاتل،
۲) شارب الخمر،
۳) چغلخوری کے ساتھ بہت چلنے والا۔

🔹 باسناد خود مفضل بن عمر سے روایت کرتے ہیں ان کا بیان ہے کہ میں نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے شراب کو کیوں حرام قرار دیا ہے؟

امام علیہ السلام نے فرمایا:
اس کے فعل و فساد کی وجہ سے اللہ نے اسے حرام قرار دیا ہے کیونکہ جو ہمیشہ شراب پیتا ہے تو یہ عمل اس کے رعشہ کا سبب بنتا ہے اور اس کے چہرہ کی رونق کو ختم کر دیتا ہے اس کی مروت و شرافت کو ختم کرتا ہے اور اس کے محرمات کے ارتکاب اور خون ناحق بہانے اور زنا کرنے پر آمادہ کرتا ہے اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں کہ جب نشہ کی حالت میں ہو تو بے شعوری کی حالت میں اپنے محارم پر چڑھ جائے بہر حال شرابخوار کے شر و ضرر میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔

📘 وسائل الشیعہ، جلد 17،
صفحہ۔ 155 / 163--/-166۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5198
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
😵 تین قسم کے بیوقوف 😵

ابو جی کہا کرتے تھے بیٹا تین قسم کے بیوقوف ایسے ہوتے ہیں جن کو اپنی بیوقوفی کا احساس تک نہیں ہوتا۔

🔹 ایک دن کا بے وقوف
پوچھنے پر بتاتے ایک بیوقوف وہ ہوتا ہے جو گھر سے کسی کام سے بھوکا نکلتا ہے اور جہاں جاتا ہے وہاں اس سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا کھانا کھاؤ گے ؟ اور وہ جواب دیتا ہے نہیں میں کھا کر آیا ہوں اسے کہتے ہیں ایک دن کا بیوقوف جس نے مروت اور شرم میں اپنے پیٹ کے ساتھ برا کیا اور سارا دن بھوکا رکھا.

🔹 دوسرا چھ ماہ کا بیوقوف
یہ وہ بیوقوف ہوتا ہے جو جوتا لینے جاتا ہے اور جوتا پاؤں میں پہن کر اچھی طرح چیک نہیں کرتا نا ہی چل کر دیکھتا ہے اور یہ تھوڑا سا تنگ جوتا پہن کر یہ سوچتا ہے کہ یہ کھل ہی جائے گا جبکہ ایسا نہیں ہوتا اور وہ بیوقوف چھ ماہ تک اسی تنگ جوتے کے ساتھ گزارا کرتا ہے اور اپنے پیروں کو چھ ماہ تک اپنی بیوقوفی کی وجہ سے اذیت میں رکھتا ہے.

🔹 تیسرا ایک سال کا بیوقوف
یہ وہ بیوقوف ہے جو عید کی عید کپڑے سلوانے کے لئے درزی کو ناپ دیتے وقت کہتا ہے کہ پورا پورا ناپ رکھنا جبکہ ناپ بھی سانس کھینچ کر دیتا ہے۔
اب جب سوٹ سل کر آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جسم پر کافی حد تک تنگ ہے اور وہ اپنے سانس کھینچ کر ناپ دینے کا خمیازہ سارا سال دیتا ہے اور پورا سال تنگ سوٹ پہنتا ہے.

پہلے زمانوں میں جوتا سیزن کی سیزن جبکہ سوٹ عید کی عید ہی بنا کرتے تھے.

🔘 پانچ سالہ بے وقوف و بدعقل و سادہ لوح
ابو جی کی اس بات سے آج ذہن میں آتا ہے کہ کچھ بیوقوف پانچ سال کے لئے بھی تو ہوا کرتے ہیں جو الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ تعلق، دوستی، مروت، بعض اوقات چند پیسوں کی وجہ سے ایسے شخص کو دیتے ہیں جس کا خمیازہ وہ ہی نہیں بلکہ پوری قوم مل کر پانچ سال تک بھگتتی ہے۔

اپنے پیارے ملک پاکستان کی قدر کریں اور اس کی حفاظت یقینی بنائیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خیر سمجھنے اور خیر کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمیــــــــــــن

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فطرت 🔷

ایک دفعہ ایک گدھ اور ایک شاہین بلند پرواز ہو گئے۔ بلندی پر ہوا میں تیرنے لگ گئے۔ وہ دونوں ایک جیسے ہی نظر آ رہے تھے۔ اپنی بلندیوں پر مست، زمین سے بے نیاز، آسمان سے بے خبر، بس مصروفِ پرواز۔

دیکھنے والے بڑے حیران ہوۓ کہ یہ دونوں ہم فطرت نہیں ہیں، ہم پرواز کیسے ہو گئے؟

شاہین نے گدھ سے کہا: “دیکھو اس دنیا میں ذوقِ پرواز کے علاوہ اور کوئی بات قابلِ غور نہیں۔”

گدھ نے بھی تکلفاً کہہ دیا: ”ہاں مجھے بھی پرواز عزیز ہے، میرے پَر بھی مجھے بلند پروازی کے لئے ملے ہیں۔"

لیکن کچھ ہی لمحوں بعد گدھ نے نیچے دیکھا۔ اُسے دور سے ایک مرا ہوا گھوڑا نظر آیا۔ اس نے شاہین سے کہا: “جہنم میں گئی تمہاری بلند پروازی اور بلند نگاہی، مجھے میری منزل پکار رہی ہے۔”
اتنا کہہ کر گدھ نے ایک لمبا غوطہ لگایا اور اپنی منزلِ مُردار پر آ گرا۔

فطرت الگ الگ تھی، منزل الگ الگ رہی۔ ہمسفر آدمی اگر ہم فطرت نہ ہو تو ساتھ کبھی منزل تک نہیں پہنچتا۔

انسانوں کو اگر غور سے دیکھا جائے تو یہ معلوم کرنا مشکل نہیں ہو گا کہ فطرت اپنا اظہار کرتی رہتی ہے۔ جو کمینہ ہے وہ کمینہ ہی ہے خواہ وہ کسی مقام و مرتبہ میں ہو۔ میاں محمد صاحب رح کا ایک مشہور شعر ہے کہ۔۔
نیچاں دی اشنائی کولوں کسے نئیں پھل پایا
ککر تے انگور چڑھایا ، ہر گچھا زخمایا

(کمینے انسان کی دوستی کبھی کوئی پھل نہیں دیتی جس طرح کیکر پر انگور کی بیل چڑھانے کا نتیجہ یہی ہوتا ہے کہ ہر گچھا زخمی ہو جاتا ہے۔)

📚 حرف حرف حقیقت، واصف علی واصف۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 دوسروں کی دیکھا دیکھی 🔷

‏ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟

اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک

جیسے ہی لومڑی نے پانی میں چھلانگ لگائی تو ڈوبنے لگی، کبھی غوطے کھاتی کبھی سر باہر نکالتی، بڑی مشکل سے نہر میں ایک چٹان کے ساتھ چپک گئی۔

آہستہ آہستہ چٹان کے اوپر آگئی اور سانس بحال ہوتے ہی غصے سے اونٹ سے کہا: تم نے کیوں کہا کہ پانی گھٹنے تک آتا ہے؟

اونٹ نے جواب دیا: ہاں پانی میرے گھٹنے تک آتا ہے۔

جب آپ کسی سے مشورہ کرتے ہیں تو عموما وہ آپ کو اپنے تجربات کی روشنی میں جواب دیتا ہے،

ممکن ہے جو باتیں اس کے لئے فائدہ مند ہوں وہ آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں،

اس لئے ہر کسی کے تجربات قطعی حل کے طور پر نہ اپنائیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کو لے ڈوبیں..

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 دوست 🌹

اُس کا نام احمد ہے، میرا بہت ہی اچھا دوست۔ کچھ دن پہلے عصر کے بعد میرے پاس آیا اور کہا کہ آ جاؤ! ہوٹل پر چائے پیتے ہیں۔ میں نے کہا: ٹھیک ہے۔ چائے ٹیبل پر بیٹھے ہی تھے کہ ویٹر آرڈر لینے آیا اور پوچھا : سادہ چائے پیئں گے یا دودھ پتی؟ احمد نے جلدی اور بے توجہی سے جواب دیتے ہوئے کہا:
بس یار کچھ لے آ

اور پھر فورا مجھے کہنے لگا: میں آج کل ۔۔۔ میں اس کی بات کاٹتے ہوئے ویٹر سے بولا: بھائی دودھ پتی لے آؤ۔ پھر احمد سے کہا: ہاں ! اب بولو کیا مسئلہ ہے؟

احمد نے کہا: ایک مسئلہ؟ یہاں تو ہزار مسئلے ہیں۔ میں ان دنوں بہت پریشانیوں کا شکار ہوں۔ مالی حالت بدتر ہوتی چلی جا رہی ہے، گھر میں والدہ کو ایسی بیماری لاحق ہے کہ علاج کروا کر تھک گیا ہوں لیکن ابھی تک صحتیابی کی کوئی جھلک دکھائی نہیں دیتی۔ پڑوسی عبد المجید سے کچھ قرضہ لیا تھا اور ذہن میں تھا کہ فروٹ والی ریڑھی پر جو بزنس کرتا ہوں، اس سے مہینہ کے آخر تک کچھ پیسے بن جائیں گے تو واپس کر دوں گا لیکن اب تاریخ قریب آ رہی ہے اور پیسے نہیں بن رہے۔ پھر چھوٹے بچے کی سکول میں فیس بھی ادا کرنی ہے اور اس مرتبہ بجلی کا بل بھی بہت زیادہ آیا ہے لیکن۔۔۔۔ لیکن کے بعد احمد نے ہلکا سا سر نیچے جھکا لیا اور آنسو کی ایک بوند آنکھوں کی پلکوں سے ٹوٹ کر اس کے دامن میں گر گئی۔ میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا: احمد تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ لیکن کے بعد والی بات بتاؤں نا۔ اس نے نم آنکھوں کے ساتھ رندھے ہوئے گلے سے بمشکل بولا کہ ایک ایسی پریشانی ہے جو میں کسی کو نہیں بتا سکتا۔ وہ پریشانی میرے اندر کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور میں ہوں کہ بے بس۔ کوئی حل نظر نہیں آتا۔ تم ہی کوئی تسلی اور دلاسہ دو۔ میرے خیالات بکھر رہے ہیں اور دل ٹوٹ رہا ہے۔ میں لوگوں کے سامنے مسکراتا ہوں لیکن اندر سے چور چور ہوں۔ میرا دل جگہ جگہ پریشانیوں کی وجہ سے چِر چکا ہے لیکن ایک پریشانی ایسی ہے جس نے پورے دل کو گرفت میں لے رکھا ہے۔ سکون برباد ہے، رات کو نیند نہیں آتی۔

میں نے کہا: احمد! کیا تم نے یہ پریشانی دوست کو بتائی؟

احمد: کون سا دوست؟ آپ ہی تو دوست ہو۔ کچھ آپ کو بتا دیا اور کچھ نہیں بتا سکتا۔ اور کیا کروں؟

میں نے کہا: ہاں میں تمہارا دوست ہوں۔ لیکن ایسا دوست جو خود پریشانیوں میں رہتا ہے، جو خود محتاج ہے اور جس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ جو تمہارے لیے وہ سب کچھ نہیں کر سکتا جو تم چاہتے ہو۔ میری اپنی خوشیوں کو مہنگائی کا اژدھا نگل رہا ہے تو تمہیں کیسے مشکلات سے نکالوں؟

احمد: پھر اور کون سا دوست ہے میرا ؟

میں نے کہا: اللہ

احمد: ہاں! ٹھیک ہے، وہ تو سب کا دوست ہے مگر۔۔۔۔ میں نے فورا سے بات کاٹی اور کہا: مگر ہم اسے دوست ہی کب بناتے ہیں؟!

احمد چونک گیا اور کہا: کیسے بناؤں دوست؟

میں نے کہا: بس آج رات کو جب سب گھر والے سو جائیں تو اکیلے کمرے میں جائے نماز بچھا لینا اور سر سجدہ میں رکھ کر خوب رونا، ہر پریشانی، بے چینی، اضطراب اور کرب اسے بتانا اور ہاں وہ بڑی پریشانی تو سب سے پہلے بتانا۔

احمد: ٹھیک ہے، آج ایسے ہی کرتا ہوں۔
میں نے کہا: جب سر سجدہ سے اٹھا لو تو ترجمہ والا قرآن کھولنا، جو جگہ سامنے آ جائے، اسے ایک بار پڑھ لینا۔

احمد چائے کی آخری سُرکی لے رہا تھا اور مجھے ایسے محسوس ہوا جیسے لفظ "اللہ" نے اُس کا بوجھ ہلکا کر دیا اور اس کے دل کی ٹوٹی رسی جڑنے لگی ہے۔

ہم نے چائے پی اور گھر روانہ ہوگئے۔

رات بارہ بجے اس کا میسج وصول ہوا لیکن میں اس سے پہلے ہی سو چکا تھا۔ میسج میں لکھا تھا کہ:

اکبر بھائی! میں سجدہ میں خوب رویا ، دوست کو ہر پریشانی بتائی اور پھر جب سر اٹھا کر قرآن کھولا تو پہلی نظر جس آیت پر پڑھی ، وہ یہ تھی:

"قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ"
تمہارے رب نے کہا کہ یہ تو میرے لیے معمولی بات ہے۔ (سورت مریم)

اب میں اپنی ہر پریشانی اللہ کو سونپ چکا ہوں، میرے دل کو ڈھارس بندھ چکی ہے اور کئی ہفتوں بعد آج پُرسکون دل کے ساتھ نیند کی آغوش میں جا رہا ہوں۔ اب پریشانی کی پریشانی نہیں رہی، پریشانی جانے اور سوہنا رب جانے۔

دو ہفتوں تک میسج پر حال وال پوچھتا رہا، پُر سکون نظر آتا تھا۔ ٹھیک دو ہفتے بعد آج پھر احمد مجھے ملا، اس کا چہرہ خوشی سے کھل رہا تھا۔ ساتھ ہی شیرینی بھی لایا اور کہا کہ قرضہ ادا ہو چکا ہے، امی کی طبیعت کچھ بہتر محسوس ہو رہی ہے اور میرے سب سے بڑی پریشانی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ بے شک یہ سب چیزیں تو ہمارے رب کے لیے معمولی بات ہیں مگر ۔۔۔۔ میں مسکراتے ہوئے بولا:

مگر ہم اسے دوست ہی کب بناتے ہیں؟!

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕