ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
38۔ سادات کی جد سے قرنوں زمانوں اور زمانہ والوں نے فضل امتیاز پایا، غیر کو یہ فضل نہیں۔

39۔ سادات کی جد کا نسب اجداد اولاد قوم آل اصحاب امت سب سے افضل، کسی غیر کو یہ فضل نہیں۔

40۔ سادات کی جد کی تعظیم و توقیر من کل الوجوہ فرض اور ایذا و ہتک فی کل الوجوہ حرام و ناروا حتی کہ جس امر مباح و مشروع میں بھی ہو ممنوع و حرام ہو جاتا ہے، یہ کسی غیرسید کی جد میں نہیں تو کوئی غیر سید سادات اولاد رسول کا کفو و ہمسر بھی نہیں۔

📚 اقتباس ماخوذ از :کتاب شرافت سادات

مصنف: حضرت شیخ کبیر قدوۃ الاتقیا نقیب الاشراف خلیفہ غوث اعظم مفسر قرآن مجدد دوراں بانی تحریک خلافت اسلامیہ و قائد ملت سلطان الاحناف محدث جلیل عارف بالله کریم الطرفین ابومسعود پیر سید محمود شاہ محدث ہزاروی قدس الله سرہ السامی۔

منجانب: خدام محبوب خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/5113

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🌹 سادات کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/140

⏩ کیا ہر قسم کے سادات باعظمت ہیں؟
https://t.me/islamwitheman/488

🗒 فضیلت سید اور نسب کا بدلنا
https://t.me/islamwitheman/489

🌹سادات
http://t.me/islamwitheman/1614

🌷فقیر سید
http://t.me/islamwitheman/1618

💝 سادات کی خصوصیات
https://t.me/islamwitheman/5113

🔷 احترام سادات کا صلہ
https://t.me/islamwitheman/5204
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌴 انداز تربیت اولاد... 🌴

دو مائیں، تربیت کے دو طریقے اور دو مختلف نتائج ایک مثال سے۔۔۔

🔹 پہلی ماں
ایک ماں اپنے بچے کے ساتھ سڑک پر جا رہی تھی کہ سامنے ایک شکستہ حال بھکاری آگیا. ماں نے اپنے بچے کو کہا دیکھو اس بھکاری کو. اگر تم نہیں پڑھو گے تو اس بھکاری کی طرح بن جاو گے.

🔹دوسری ماں
دوسری ماں بھی اسی سڑک پر اپنے بچے کے ساتھ جا رہی تھی. اس نے بھی اپنے بچے کو کہا دیکھو اس بھکاری کو، اگر تم پڑھ لکھ کر بڑے آدمی بن گئے تو ان جیسوں کی زندگی بدل سکو گے.

🔘 دونوں مائیں تربیت کر رہی ہیں. لیکن دونوں کے نتائج بلکل الگ نکلیں گے.

ایک نے بچے کو خوف دیا اور دوسری نے عزم اور ایک خواب.

تربیت بہت نازک کام ہے. کیونکہ یہ آج کی کونپل کی وہ تراش خراش ہے جو کل ایک تناور درخت کی شکل لے گا. علماء کا منبر ہو یا استاد، ماں کی گود ہو یا والد کی دیکھ بھال یہ سب اسی تربیت کے گہوارے ہیں. لہذا تربیت کو مثبت انداز دیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 بچوں کی تربیت کے متعلق پوسٹس دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷 بچوں کا احترام و تکریم
https://t.me/islamwitheman/33

🌷 بچوں کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/34

🌷 خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🌷 ننھا داعی
https://t.me/islamwitheman/302

🌷 شعور و بصیرت
https://t.me/islamwitheman/344

🌷 ایک بچہ اور کچھوا
https://t.me/islamwitheman/539

🌷 بچے کی نفسیات سمجھنے کے 12 گن
https://t.me/islamwitheman/1224

🌷 سچ کا انعام
https://t.me/islamwitheman/1277

🌷 بچہ (بچپن)
https://t.me/islamwitheman/1626

🌷 بچوں میں اعتماد
https://t.me/islamwitheman/1627

🌷 بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب
https://t.me/islamwitheman/1847

🌷 گھر کا ماحول
https://t.me/islamwitheman/2059

🌷 بچوں کو مشکلات کا عادی بنائیں
https://t.me/islamwitheman/2137

🌷 مس انمول
https://t.me/islamwitheman/2163

🌷 تربیت اور ماحول
https://t.me/islamwitheman/2228

🌷 تھپکی کی طاقت
https://t.me/islamwitheman/2338

🌷 اے خدا مجھے موبائل بنا دے
https://t.me/islamwitheman/2393

🌷 بچے کہنا کیوں نہیں مانتے؟
https://t.me/islamwitheman/2455

🌷 تربیت کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2486

🌷 سمجھاؤ مگر نرمی سے
https://t.me/islamwitheman/2512

🌷 سمجھانے کا انداز
https://t.me/islamwitheman/2517

🌷 بیٹی کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/2726

🌷 پینسل گم ہونے کے دو واقعات
https://t.me/islamwitheman/2916

🌷 کامیابی کی بہترین عادت؟
https://t.me/islamwitheman/2917

🌷 بچے کا آئیڈیل کسے ہونا چاہیے؟
https://t.me/islamwitheman/4098

🌷 لڑکپن میں سکھانے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/4146

🌷 اس نسل کی ماں
https://t.me/islamwitheman/4206

🌷 مائیں نسلیں سنوارتی ہیں
https://t.me/islamwitheman/4504

🔷 بچوں کے راز جاننے کے طریقے
https://t.me/islamwitheman/5019

🔷 ایک بچے کے درد بھرے الفاظ
https://t.me/islamwitheman/5020

🌴 انداز تربیت اولاد...
https://t.me/islamwitheman/5115

🔷 بچوں میں عدالت رکھنے کی تاکید
https://t.me/islamwitheman/5213
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ 🌹

12 رجب المرجب ولادت باسعادت حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ بہت بہت مبارک ہو۔

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ بن شہاب الدین ہمدانی (1314ء تا1384) نہ صرف سلسلہ کبرویہ کے ایک عظیم صوفی بزرگ تھے بلکہ عرفانی شاعر ہونے کے ساتھ ایک محقق بھی تھے۔

🔹 پیدائش
آپ رحمۃ اللہ علیہ 12 رجب المرجب 714 ہجری کو پیر کے دن ہمدان میں پیدا ہوئے اور 786 ہجری میں مانسہرہ کے علاقہ پکھلی میں انتقال فرما گئے اور ختلان میں مدفون ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بادشاہ کے فرزند ہونے کے باوجود بادشاہت کو ٹھکرا کر تبلیغ اسلام کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ چنانچہ کشمیر، بلتستان سمیت خطے کے کئی علاقوں میں اسلام کا نور پھیلایا، مؤرخین کے مطابق اس خطے میں امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ ہی پہلے مبلغ اسلام ہیں جن کی تبلیغ کے نتیجے میں اہالیان کشمیر و تبت دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ کی تشریف آوری کے بعد کشمیر کی ثقافت ہی تبدیل ہو گئی۔ سید علی ہمدانیؒ کو شاہ ہمدان (ایران کے ہمدان کے بادشاہ) کے علاوہ امیر کبیر یعنی عظیم قائد کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ نے عقائد، فضائل اہلبیت علیہم السلام اور رموز تصوف کے علاوہ دیگر موضوعات پر چھوٹے چھوٹے رسائل سے لے کر انتہائی ضخیم کتابیں بھی تالیف کیں۔

🔹 خاندان
ہمدان کے انتہائی معزز اور مثالی خاندان میں پیدا ہوئے اور آپؒ کا سلسلہ نسب امام زین العابدین علیہ السلام سے جاملتا ہے۔ ان کی والدہ ماجدہ کا نام سیدہ فاطمہ ہے جو سترہویں پشت کے بعد جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ بعض کے مطابق 12 رجب المرجب 714ھ بمطابق 12 اکتوبر 1314ء کو آپ کی پیدائش ہوئی جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ 713ھ میں 12 رجب کو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے آنکھ کھولی۔ اول الذکر تاریخ پیدائش پر اکثر مؤرخین کا اتفاق ہے۔

آپؒ کا اصل نام علی ہے اور شہرت امیر کبیر، علی ثانی، شاہ ہمدان اور میر سید علی ہمدانی کے نام سے ہے۔ اس کے علاوہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے القابات میں قطب زمان، شیخ شیخان، قطب الاقطاب، افضل المحققین، اکمل المحقق الہمدانی و دیگر شامل ہیں۔

🔹 تعلیمی زندگی کا آغاز
سید علی ہمدانیؒ کا تعلق ایک تعلیم یافتہ خاندان سے تھا، آپ رحمۃ اللہ علیہ خود بھی ایک نہایت ذہین اور فطین شخصیت تھے۔ آپؒ نے ابتدائی اسلامی اور قرآن پاک کی تعلیم اپنے ماموں حضرت علاء الدولہ سمنانیؒ سے حاصل کی اور ایک سال میں قرآن پاک کا مکمل ترجمہ اور تفسیر کا دورہ مکمل کیا۔ حضرت علاء الدولہ سمنانیؒ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے آپؒ کو ابوالبرکات شیخ محمد مزدقانیؒ کے حوالے کیا جہاں سے آپ رحمۃ اللہ علیہ نے روحانی فیض حاصل کیا۔

🔹 سلسلہ طریقت
آپؒ سلسلہ طریقت کبرویہ سے منسلک تھے اور ابوالمیامین نجم الدین محمد بن محمد مزدقانیؒ سے روحانی تبلیغ کی اجازت حاصل کی۔ سلسلۂ طریقت کے پیریت کا منصب سنبھالنے کے بعد آپؒ نے پوری دنیا میں سیاحت شروع کی، شیخ محمود مزدقانیؒ کا حکم تھا کہ دنیا کی سیر کرو اور جتنا ہو سکے کسب فیض کرو۔ اس حکم کی تعمیل کے نتیجے میں جناب امیر کبیرؒ نے تین دفعہ پیدل بیت اللہ شریف کا حج ادا کیا اور بیس یا اکیس سال مسلسل سفر میں رہے۔ اس عرصے میں آپؒ نے بہت سے اولیاء اللہ سے ملاقاتیں کیں۔

🔹 کشمیر میں ورود
امیر کبیرؒ اپنے کم و بیش 700 مریدوں اور پیروکاروں کے ہمراہ کشمیر تشریف لائے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم یونیسکو کے مطابق جناب امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ وہ عظیم ہستی تھے جنہوں نے کشمیر کی ثقافت کی کئی بنیادوں کو تبدیل کرتے ہوئے نہ صرف اسلامی ثقافت کا درجہ دیا بلکہ خطے میں کشمیر کی اقتصادی حالت بھی انتہائی مضبوط کر دی۔

وقت کے بادشاہ امیر تیمور کے مظالم سے بچنے کیلئے آپؒ نے کشمیر کا رخ کیا۔ قبل ازیں اپنے والد گرامی کی بادشاہت کے دوران نے دو مریدوں میر سید حسن سمنانیؒ اور میر تاج الدین سمنانیؒ کو کشمیر روانہ کر چکے تھے تاکہ وہاں تبلیغ اسلام کیلئے راہ ہموار کی جا سکے۔ دونوں بادشاہوں کے درمیان باہمی تعلقات اور معاہدے کے باعث آپؒ اپنے کثیر مریدوں کے ہمراہ کشمیر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔ آپ کے دونوں فرستادگان نے آپؒ اور دیگر ساتھیوں کا کشمیر میں زبردست استقبال کیا۔ اس دوران کشمیر کی حکمرانی مرزا فیروز تغلق کے پاس تھی۔
🔹 خانقاہوں کی تعمیر
کشمیر میں جناب امیر کبیرؒ نے ایک نہایت ہی منظم انداز میں اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔ ان کے پیروکاروں نے علاقے کے اہم گزرگاہوں اور مقامات پر مساجد کی تعمیر میں آپؒ کا بھرپور ساتھ دیا۔

ان مشہور مساجد میں دریائے جہلم کے کنارے واقعہ خانقاہ معلی، درگاہ شاہ ہمدان سری نگر و دیگر شامل ہیں۔

گلگت بلتستان میں جناب امیر کبیرؒ کے ہاتھوں تعمیر کردہ مساجد کو ’’مسجد حضرت امیر‘‘ مقامی زبان میں اختصار کیساتھ ’’حضامیر‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

آپؒ نے ہمیشہ کیلئے کشمیر میں پڑاؤ نہیں ڈالا بلکہ مختلف اور مناسب مواقع پر اس علاقے کا دورہ فرماتے رہے۔ آپؒ نے اپنے تمام مریدین کو مساجد میں ائمہ جمعہ و جماعت کی ذمہ داریاں دے کر وہاں سکونت پذیر کر دیا اور خود تمام معاملات کی نگرانی فرماتے رہے۔

ان کی تعمیر کردہ خانقاہیں فن تعمیر کی شاہکار ہیں، دیواروں میں لکڑیوں کا استعمال، کھڑکیوں، دروازوں اور روشندانوں میں لکڑی پر تزئین و آرائش کا انتہائی حسین فن آٹھویں صدی ہجری میں فن نقش نگاری کے عروج کو ظاہر کرتا ہے۔

خانقاہوں کو دوسرے الفاظ میں جامع مسجد کہا جاتا ہے جہاں نہ صرف پانچ وقت باجماعت نمازیں ہوتی ہیں بلکہ جمعۃ المبارک کو قریب و دور سے ہزاروں مسلمان جمعہ کے عظیم اجتماع کیلئے جمع ہو جاتے ہیں۔

بلتستان میں امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ کی تعمیر کردہ بہت سی خانقاہیں موجود ہیں جہاں لاکھوں افراد نماز پنجگانہ، نماز جمعہ، عیدین و دیگر اسلامی تہواروں پر جمع ہوتے ہیں۔ خاص کر ایام عزاداری میں انہیں خانقاہوں میں بہت اہتمام کے ساتھ مجالس ہوتی ہیں ایک خاص بات یہ ہے کہ حضامیر میں عزاداری جس شان و عزت سے ہوتی ہے جو دوسرے جگہوں پر نہیں ہوتا ہے۔

🔹 کشمیر میں دوسری بار آمد
آپؒ نے پہلی بار کشمیر کا دورہ 774 ہجر ی میں کیا اس وقت کشمیر کے حکمران سلطان شہاب الدین تھے۔ اس دورے میں آپؒ چھ ماہ تبلیغ دین فرماتے رہے۔ دوسری مرتبہ 781ھ میں آپ رحمۃ اللہ علیہ کشمیر تشریف لائے جبکہ قطب الدین والی کشمیر تھے۔ اس موقع پر آپؒ نے کم و بیش ایک سال کشمیر میں قیام فرمایا۔ اس دوران آپ نے کشمیر کے قریہ قریہ کا دورہ فرمایا اور لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا۔

783ھ میں آپؒ نے لداخ سمیت ترکستان کا بھی سفر کیا۔

تیسری بار 785ھ میں آپؒ نے کشمیر کا رخ فرمایا اس بار آپؒ کا ارادہ تھا کہ اب مکمل طور پر اس علاقے میں اقامت پذیر ہو جائیں تاہم خدائے ذوالجلال کو کچھ او ر ہی منظور تھا۔

🔹 میر ہمدانیؒ کا انتقال
چنانچہ علالت کے باعث آپؒ کو کشمیر سے واپس ہمدان جانا پڑا۔ واپسی پر جب پکھلی پہنچے تو شاہی مہمانوں کی طرح استقبال کیا گیا۔ یہیں آپ رحمۃ اللہ علیہ کی بیماری شدت اختیار کر گئی اور یہ مرض المرگ ثابت ہوئی۔ پکھلی میں پانچ دن کی شدید علالت کے بعد آپ رحمۃ اللہ علیہ 6 ذوالحجہ 786ھ کو اس دارفانی سے کوچ فرما گئے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے جسد انور کو تاجکستان کے دارالخلافہ دوشنبہ کے نواحی شہر ختلان لایا گیا اور یہیں تدفین عمل میں آئی۔ آپؒ کا مزار آج بھی مرجع خلائق ہے۔

🔹 پشمینہ سازی کی صنعت کا فروغ
امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ نے تصوف اور خرقہ پوشی کو اتنی زیادہ ترجیح دیکر موثر تبلیغ کی کہ علاقے میں پشمینا سازی کو صنعت کا درجہ مل گیا چنانچہ مؤرخین انہیں کشمیر میں پشمینا سازی کے بانی کے طور پر بھی یاد کرتے ہیں۔ اس صنعت کے باعث کشمیر کو چین، منگولیا، امریکا، ہندوستان اور دیگر علاقوں میں اقتصادی قوت کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ شاہ ہمدانؒ کے دور میں کشمیر میں پشمینا (اون) سے قالین کی صنعت، شال بافی، چادرکی تیاری کو عروج ملا، کیونکہ سالکان راہ طریقت کیلئے آپؒ کی تعلیمات میں سے ایک اون سے تیار کردہ لباس زیب تن کرنا تھی۔ قرب و جوار میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں پر یہ اشیا تیار کرتے تھے بلکہ ایک عرصے تک لباس اسی صنعت کے مرہون منت ثابت ہوا۔ یہ لباس ایک طرف روحانی لباس کی حیثیت رکھتا تھا تو دوسری طرف نہایت ارزاں اور آسان تیاری کے باعث غریبوں کا بہترین انتخاب تھا ساتھ ہی ساتھ کشمیر جیسے سنگلاخ اور انتہائی سرد علاقے میں موسمی ضرورت بھی تھی۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے جناب امیر کبیرسید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ کو کشمیر میں قالین کی صنعت کا بانی قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ شاہ ہمدانؒ نے قالین بافی میں کشمیر و تبت کو چھوٹا ایران بنا دیا۔

خطہ راآن شاہ دریا آستین داد علم و صنعت وتہذیب و دین
آفرید آن مرد ایران صغیر باہنرہائے عجیب و دل پذیر
(جاوید نامہ)
🔹 شاگردان امیر رحمۃ اللہ علیہ
امیر کبیرؒ سے سینکڑوں شاگردوں نے کسب فیض کیا۔ ان میں نورالدین جعفر بدخشیؒ، خواجہ اسحاق ختلانیؒ، شیخ قوام الدین بدخشیؒ، میر سید حسین سمنانیؒ، میر رکن الدین، سید فخر الدین، قطب امجد سید محمد قریشیؒ، سید احمد قریشیؒ، سید محمد عزیز اللہ، سید محمد مرید اور پیر محمد قادری و دیگر شامل ہیں۔

خواجہ اسحاق ختلانیؒ رحمۃ اللہ علیہ کو خرقہ اجازت عطا ہوا اور انہوں نے بحیثیت پیر طریقت عنان طریقت سنبھالا۔ یہ سلسلہ ان کے بعد حضرت سید محمد نوربخش سے ہوتے ہوئے موجودہ پیر طریقت صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سید محمد شاہ نورانی تک پہنچا ہے۔

شاہ ہمدانؒ ایک کثیر الجہت ہستی تھے۔ وہ ایک مبلغ تھے تو ساتھ ہی سماجی و فلاحی شخصیت بھی۔ انہوں نے کشمیر میں اسلام شناسی اور تبلیغ دین کا نیا انداز سکھلایا، دین مبین میں داخل ہونے والوں کے ایمان و عقائد کو مضبوط کیا۔ انہوں نے ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اسلام کو ایک منظم نظام حیات کے طور پر ثابت کیا۔

آپؒ کے معجزات کے طور پر چٹارگام، چہاردرہ، بٹ گام و دیگر مقامات پر آپ کے دست مبارک سے لگائے گئے چنار کے درخت موجود ہیں جو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے 1374 ھ میں لگائے تھے۔

🔹 شاہ ہمدان کا مسلک
کسی عارف بزرگ کے بارے میں یہ کہنا کہ ان کا ایک خاص فرقہ سے تعلق تھا۔ ان کے شایان شان نہیں۔ تاہم ان کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ دعویٰ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ شاہ ہمدان کا مسلک وہی ہے جو چہاردہ معصومین علیہم السلام کا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ تصوف کے صرف اس راستے کو درست مانتے ہیں جس پر چہاردہ معصومین علیہم السلام نے عمل کیا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اشعار میں اس حقیقت کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔

سالکان راہ طریقت کیلئے چہاردہ معصومین علیہم السلام سے بڑھ کر کوئی مشعل راہ نہیں ہو سکتا۔

🔹 تالیفات
حضرت امیر کبیرؒ نے ایک موثر مبلغ کی حیثیت سے سینکڑوں کی تعداد میں عربی اور فارسی زبانوں میں کتابیں، خطوط اور رسالے تالیف کئے۔ جس میں ذخیرہ الملوک، دعوات صوفیہ امامیہ، رسالہ نوریہ، رسالہ مکتوبات، در معرفت صورت و سیرت انسان، در حقائق توبہ، حل النصوص علی الفصوص، رسالہ در معرفت مذاہب اہل تصوف، شرح قصیدہ خمریہ فریضیہ عمر ابن فارز ، رسالہ اصطلاحات، علم القیافہ، دہ قاعدہ، کتاب المودۃ القربیٰ، کتاب السبعین فی فضائل امیر المومنین، چہل حدیث، چہل حدیث فضائل امیر المومنین ، منازل السالکین، اوراد فتحیہ، اسرارالنقطہ، مشارب الاذواق و دیگر شامل ہیں۔

✍ تحریر: اعجاز حسین غریبی

https://t.me/islamwitheman/5116
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 13 رجب المرجب ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔

🌺 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/2998

🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2997

🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3009

🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3010

🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3011

🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012

🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013

🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3014

🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015

🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016

🔷️ وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017

🌹 مولا علیؑ کے متعلق ویڈیوز
https://t.me/islamwitheman/3018
https://t.me/islamwitheman/3019
https://t.me/islamwitheman/3020
https://t.me/islamwitheman/3021

🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027

🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://t.me/islamwitheman/3029
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فیروزہ پتھر 🔷

تاریخی طور پر فیروزے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی ابتداء قدیم ہندوستان سے ہوئی تھی اور اسے نقش و نگار کے لیے روم بھیجا گیا تھا۔ بہترین کوالٹی کا فیروزہ پہاڑی مقام سے نکالا جاتا ہے (اسے نیشا پوری فیروزی بھی کہا جاتا ہے)۔

فیروزی پتھر کا اثر ٹھنڈا اور خشک ہوتا ہے اور یہ دوسرے درجے کے خوبصورت ترین جواہر میں سے ایک ہے۔ آپ کو چمکانے کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے، یہ ایک بڑا پرانا اور تیل والا چمکدار پتھر ہے۔

🔹 نام
* سنسکرت میں صفحہ
٭ فارسی میں فیروزی۔
٭انگریزی میں ٹر کوئس

🔹 رنگ
1۔ نیلا (رزاقی فیروزی۔
2 سبز (ہلکا گہرا، حسینی فیروزی۔

🔹 فیروزی پتھروں کی اقسام
ماہرین عام طور پر فیروزی کی دو قسمیں بیان کرتے ہیں۔
* مشرقی فیروزہ: فیروزی کی یہ قسم پرانی چٹانوں سے آتی ہے اور اس کا رنگ ہمیشہ ایک جیسا ہوتا ہے۔
* مغربی فیروزہ: اس قسم میں فاسفیٹ اور چونے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

🔹 فیروزی پتھر کی شناخت
فیروزے کی گرمی سے پانی خشک ہو جاتا ہے اور اس کا رنگ سیاہ (بھورا) ہو جاتا ہے لیکن یہ گل نہیں پاتا اور اس پر کسی تیزاب کا اثر نہیں ہوتا بلکہ رنگ متاثر ہوتا ہے۔ پختہ اور خالص فیروزی کا رنگ مستقل رہتا ہے۔ جی ہاں، اس طرح کے زیورات بہت مقبول ہیں. فیروزہ چونکہ ایک قیمتی جواہر ہے اس لیے خریدنے سے پہلے آپ مطمئن ہو جائیں کہ یہ اصلی ہے یا نقلی، بہتر ہے کہ اسے کسی قابل اعتماد شخص سے خریدیں اور لیبارٹری ٹیسٹ کی رسید کے ساتھ خریدیں۔ ۔

🔹 فیروزی پتھر کے فوائد
* فیروزی انگوٹھی پہننے سے دل کو سکون ملتا ہے اور خوف دور ہوتا ہے۔
* دشمنوں پر فتح۔
* نیا چاند دیکھ کر فیروزی پتھر کو دیکھنے سے تنگی دور ہو جاتی ہے۔
* اس پتھر کو پہننے سے انسان سانپ، بچھو اور زہریلے جانوروں کے زہر سے محفوظ رہتا ہے۔
* اس پتھر کو پہننے سے نظر بد سے حفاظت رہتی ہے۔
* فیروزہ پہننے سے غربت اور تنگدستی نہیں آتی۔

🌹 حضرت محمــد مصطفیٰ صلی الله علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: "خــداوند کریم کا ارشاد ہے کہ مجھے اس بندے سے شرم آتی ہے جو ہاتھوں میں فیــروزہ یا عقیــق کی انگوٹھی پہن کر دعا کرے اور میں اسکی دعا قبول نہ کروں۔"

🌹 امام صــادق علیــہ الصــلوات والسلام فرماتے ہیں کہ: جس شخص نے فیروزہ کی انگوٹھی پہنی ہو وہ کبھی محتاج نہیں ہوگا- فیروزہ قوت بینــائی میں اضافہ کرتا ہے- جس کے ہاتھ میں فیروزہ ہو اور وہ کسی کام سے جاۓ تو اسکی حــاجت ضرور پوری ہوگی۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2034
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 یقین اور بھروسہ 🔷

ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسٌی پر چل رہا تھا۔ وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوۓ سنبھل رہا تھا۔ اس کے کاندھے پر اس کا بیٹا بیٹھا تھا۔ زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے۔ جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اسکی خوب تعریف کی۔
اس نے لوگوں کو مسکرا کر دیکھا اور بولا:
"کیا آپ لوگوں کو یقین ہے میں واپس اسی رسٌی پر چلتا ہوا دوسری طرف پہنچ جاؤں گا؟"

لوگ چلا کر بولے، ہاں ہاں تم کر سکتے ہو۔۔

اس نے پھر پوچھا:
"کیا آپ سب کو بھروسہ ہے؟"

لوگوں نے کہا ہاں ہم تم پر شرط لگا سکتے ہیں۔

اس نے کہا:
"ٹھیک ہے، کیا آپ میں سے کوئی میرے بیٹے کی جگہ میرے کاندھے پر بیٹھے گا؟ میں اسے بحفاظت دوسری طرف لے جاؤں گا۔"

اسکی بات سن کر سب کو سکتہ سا ہو گیا۔ سب خاموش ہو گئے۔

یقین الگ چیز ہے، بھروسہ الگ۔۔۔ بھروسہ کرنے کے لئے آپ کو مکمل فناء ہونا پڑتا ہے۔ اور آج ہم سب میں اسی بھروسے کی کمی ہے۔ ہم اللہ تعالٰی پر یقین تو کرتے ہیں لیکن بھروسہ نہیں کرتے۔

🔹 امام علی علیہ السلام نے فرماتے ہیں؛ غم کو دور کرنے والی بہترین چیز تقدیر الہی پر بھروسہ کرنا ہے۔ (📚 عیون الحکم والمواعظ، ص۴۹۳)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2933
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
‏رواں ہفتے بروز جمعرات یعنی 8 فروری کے دن ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہو گا. عام انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے منعقد ہوں گے. بحیثیت پاکستانی شہری تمام ووٹر اپنے اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ دن 8 بجے سے شام 5 بجے تک متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر اپنی پسندیدہ جماعت کو ووٹ ڈال سکیں گے.

اپنے ووٹ کی تفصیلات اور ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے درج ذیل معلومات کا علم ہونا ضروری ہے.

1. اپنے ووٹ کی تفصیلات کے حصول کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8300 پر میسج کریں. جوابی میسج میں آپکو ضروری معلومات موصول ہوں گی. جوابی میسج میں آپکو آپکا صوبائی اور قومی حلقہ نمبر، گھرانہ نمبر، سلسلہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ اور پولنگ اسٹیشن کا نام موصول ہو گا.

2. آج ہی کسی سادہ کاغذ پر اپنا نام، قومی اور صوبائی اسمبلی کاحلقہ نمبر، شناختی کارڈ نمبر، گھرانہ نمبر، سلسلہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ اور پولنگ اسٹیشن کا نام لکھ لیں. اگر آپ یہ پرچی الیکشن والے دن سے پہلے بنائیں گے تو الیکشن والے دن آپکو الیکشن کیمپ میں نہیں جانا پڑے گا اور یوں آپکا وقت بچے گا. بصورتِ دیگر الیکشن کیمپ سے پرچی بنوا لیں.

3. آپکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو سکتا ہے. اپنے سیاسی رجحانات کو مندنظر رکھتے ہوئے اپنی جماعت کی ویبسائٹ وغیرہ پر اپنے امیدوار کا نام اور امیدوار کا انتخابی نشان نوٹ کر لیں.

4. تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے حضرات 8300 پر موصول شدہ قومی اور صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر عمران خان کے آفیشل فیس بک پیچ پر میسنجر میں جا کر میسج کریں. آپکو آپکے متعلقہ حلقے سے تحریکِ انصاف کے امیدوار کا نام اور انتخابی نشان جوابی میسج میں موصول ہو گا. اس امیدوار اور انتخابی نشان کو ذہن نشین کر لیں.

5. الیکشن کے دن صبح 8 بجے اپنی خود بنائی ہوئی پرچی اور اصل شناختی کارڈ ہمراہ لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچیں.

6. پولنگ عملے سے اپنی شناخت کروائیں اور دو عدد بیلٹ پیپر حاصل کریں. قومی اسمبلی کا بیلٹ پیپر سبز رنگ جبکہ صوبائی اسمبلی کا بیلٹ پیپر سفید رنگ کا ہو گا.

8. بیلٹ پیپرز کے پیچھے اسٹیمپ اور دستخط چیک کر لیں. اسٹیمپ یا دستخط کی غیر موجودگی میں پولنگ عملے کو مطلع کریں.
7. بیلٹ پیپر پر اپنے متعلقہ امیدوار کے نام کے سامنے موجود متعلقہ انتخابی نشان پر مہر لگائیں. مہر کے نشان کو خشک کریں اور بیلٹ پیپرز کو دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں طرف فولڈ کریں اور بیلٹ پیپر متعلقہ ڈبے میں ڈال دیں.

یاد رہے ووٹ دھیان سے ڈالیں اور ضائع مت کریں. ووٹ ضائع ہونے کی صورت میں متبادل بیلٹ پیپرز مہیا نہیں کیے جائینگے. اپنی پسندیدہ جماعت کو بغیر پریشر اور دباؤ کے ووٹ ڈالیں کیونکہ ووٹ ڈالنا آپکی قومی ذمہ داری ہے.
‏روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کا مطالبہ کیا

وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہی بنائی جائے۔
جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے۔

وارڈن نے تمام طلباء کو ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی ان سب نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا۔

باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا۔ نہ آپس میں کوئی صلاح مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا 👇👇

20 کھچڑی
18 انڈہ پراٹھا
16 پراٹھا چائے
14 روٹی سالن
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی

اب کیا ہوا، اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں۔

پاکستان کے انتخابات کچھ ایسی ہی مثال ہیں۔۔

یہاں آپ 80 ہیں آپ کا اتحاد کیا کر سکتا ھے آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ 20 سے شکست صرف متحد نہ ہونے میں ھے تو ایک بن کے رہو، منظم رہو اور جدوجہد کرتے رہو ۔تب ہی کچھ تبدیلی ممکن ہے ۔۔

ورنہ وہ کھچڑی تیار ہے ۔۔۔۔۔۔ اگلی نسل کو کھلانے کے لیے!

#VoteForPakistan
■ ماہ شعبان المعظم کے متعلق پوسٹیں۔۔۔ دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔

https://t.me/islamwitheman/3133

🌹 ماہ شعبان میں فضیلت روزہ و صدقہ
https://t.me/islamwitheman/3137

🌷 ماہ شعبان کے مشترکہ اعمال
https://t.me/islamwitheman/3138

🌹 میلاد جناب زینب عالیہؑ
https://t.me/islamwitheman/3155

🌹 ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ
https://t.me/islamwitheman/3166

🌹 امام حسینؑ کی رسولؐ سے شباہت
https://t.me/islamwitheman/3167

🌹 امام حسینؑ سے رسولؐ کی محبت
https://t.me/islamwitheman/3168

🌹 امام حسینؑ جوانان جنت کے سردار
https://t.me/islamwitheman/3169

🌹 امام حسینؑ اور آیہ تطہیر و مباہلہ
t.me/islamwitheman/3170

🌹 امام حسینؑ وارث علم پیغمبرؐ
t.me/islamwitheman/3171

🌹 فطرس کا واقعہ
t.me/islamwitheman/3172

🌹 ولادت باسعادت حضرت عباس علمدارؑ
t.me/islamwitheman/3187

🌹 حضرت عباس علمدارؑ کی شہادت
t.me/islamwitheman/3188

🌹 حضرت عباسؑ باب الحوائج
t.me/islamwitheman/3189

🌹 پانی اور قبر وفائے کربلا
t.me/islamwitheman/3190

🌹 عورت اور عباس علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3191

🌹 فطرس، دردائیل اور صلصائیل
t.me/islamwitheman/3194

🌹 ولادت باسعادت امام زین العابدینؑ
t.me/islamwitheman/3203

🌹 شان عبادت امام سجادؑ
t.me/islamwitheman/3204

🌹 امام سجادؑ کی غرباء پروری
t.me/islamwitheman/3207

🌹 فضہ نوبیہ کنیز زھراءؑ
t.me/islamwitheman/3211

🌹 جناب فضہ سلام اللہ علیھا
t.me/islamwitheman/3212

🌹 شہزادہ قاسم بن حسن علیہ السلام
t.me/islamwitheman/3234

🌹 ولادت باسعادت شہزادہ قاسمؑ
t.me/islamwitheman/3235

🌹 ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبرؑ
t.me/islamwitheman/3262

🌹 حضرت علی اکبرؑ کی عمر مبارک
t.me/islamwitheman/3263

🌹 شہزادہ علی اکبرؑ کی شادی
t.me/islamwitheman/3264

🌹 اعمال نیمہ شعبان
t.me/islamwitheman/3279

🌹 امام العصرؑ کی زیارت کے مثل دعا
t.me/islamwitheman/3280

🌷 امام صادقؑ کی تعلیم کردہ دعا
t.me/islamwitheman/3281

🌷 ولادت باسعادت امام زمانہؑ عج
t.me/islamwitheman/3282

🌹 امام العصرؑ(عج) اور روزِ جمعہ
t.me/islamwitheman/3292

🌹 غَیبتِ صُغریٰ اور غَیبتِ کُبریٰ
t.me/islamwitheman/3293

🌹 انتظار امام ایک ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3294

🌹 امامؑ کے ظھور میں وجۂ تاخیر
t.me/islamwitheman/3295

🌹 امام مھدیؑ کے لشکر کی تفصیلات
t.me/islamwitheman/3296

🌹 الله کی رضا اور امامؑ کی رضا
t.me/islamwitheman/3297

🔷 دورانِ غَیبتِ امامؑ ہماری ذمہ داری
t.me/islamwitheman/3298

🌹 اطاعتِ امامؑ
t.me/islamwitheman/3299

🌹 قرآن اور حضرت امام مہدیؑ
t.me/islamwitheman/3300

🌹 امام مھدیؑ اور دیگر ادیان
t.me/islamwitheman/3301

🌹 شرفِ زیارت امام مھدیؑ
t.me/islamwitheman/3302

🌹 انتظار امام عصر عج کا ثواب
t.me/islamwitheman/3303

🌹 امامؑ کی اطاعت
t.me/islamwitheman/3304

🌹 منتظرینِ إمامؑ
t.me/islamwitheman/3305

🌹 امام العصر عج سے رجوع
t.me/islamwitheman/3306

🕌 نماز حاجت و استغاثہ امام زمانہ عج
t.me/islamwitheman/3307

🕌 نماز امام زمان عج
t.me/islamwitheman/3308

🌹 جناب نرجس خاتونؑ
t.me/islamwitheman/3309

🌐 نوّاب اربعہ کون ہیں؟ پہلے نائب
t.me/islamwitheman/3312

🌐 نوّاب اربعہ میں سے دوسرے نائب
t.me/islamwitheman/3313

🌐 نوّاب اربعہ میں سے تیسرے نائب
t.me/islamwitheman/3314

🌐 نوّاب اربعہ میں سے چوتھے نائب
t.me/islamwitheman/3315

🌐 نوّاب اربعہ کے فرائض
t.me/islamwitheman/3316

👈 شلمغانی کون ہے؟
t.me/islamwitheman/3319
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حاجات کی برآوری کے لئے عمل 🔷

اس عمل کی اکثر مجتہدین اور بزرگ عرفاء اپنے شاگردوں کو تلقین کیا کرتے تهے. جیسے آیت الله انصاری همدانی، آیت الله قاضی طباطبائی، عارف سید هاشم حداد، آیت الله بہجت رحمهم الله

آیت الله بہجت(رح) فرمایا کرتے تهے کہ مادی و معنوی رزق کے اضافے اور اهم حاجات کی برآوری کیلئے جس اسلامی مہینے کا آغاز پیرکے دن سے هو، اس میں یہ سورہ واقعہ کی تلاوت کا یہ مؤثر مجرب عمل انجام دیا کریں۔

عمل اس طرح سے هے کہ اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ (جو کہ پیر کے دن هو) میں سورہ واقعہ ایک مرتبہ پڑھیں.
دوسری تاریخ کو سورہ واقعہ دو مرتبہ پڑهیں۔
تیسری تاریخ کو سورہ واقعہ تین مرتبہ پڑهیں۔
اور اسی طرح هر دن کے عدد کے برابر سورہ واقعہ پڑھتے رهیں۔
یہاں تک کہ چوده تاریخ کو چودہ مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کریں.

ہر دن مطلوبہ تعداد میں سورہ واقعہ پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑهیں ایک مرتبہ:

*يا مُسَبِّبَ الاَسْبابِ وَ يا مُفَتِّحَ الاَبْوابِ*
*اِفْتَحْ لَنا الْاَبْوابَ وَ يَسِّرْ عَلَيْنا الحِسابَ وَ سَهِّلْ عَلَيْنا العِقابَ [الصِّعابَ]،*
*اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ رِزْقِي و رِزْقُ عِیالی فِي السَّمَاءِ فَأَنْزِلْهُ*
*وَ إِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ فَأَخْرِجْهُ وَ إِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ بَعِيداً فَقَرِّبْهُ*
*وَ إِنْ كَانَ قَرِيباً فَيَسِّرْهُ وَ اِنْ كانَ يَسِيراً فَكَثِّرْهُ وَ اِنْ كانَ كَثِيراً فَخَلِّدْهُ*
*وَ اِنْ كانَ مُخَلَّداً فَطَيِّبْهُ وَ اِنْ كانَ طَيِّباً فَبارِكْ لي فيه*
*وَ اِنْ لَمْ يَكُنْ يا رَبِّ فَكَوِّنْهُ بِكَيْنُونِيَّتِكَ وَ وَحْدانِيَّتِكَ اِنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْءٍ قَدیرٌ*
*وَ اِنْ كانَ عَلي اَيْدِي شِرارِ خِلْقِکَ فَانْزَعْهُ وَانْقُلْهُ اِلَيَّ حَيْثُ اَكون وَ لا تَنْقُلْنِي اِلَيهِ حَيْثُ يَكُون.*
.
اور اس ختمے کے دوران جب بهی جمعرات کا دن آئے یہ دعا پڑهیں ایک مرتبہ

يا واحِدُ يا ماجِدُ، يا جَوادُ يا حَليمُ، يا حَنّانُ يا مَنّانُ يا كَريمُ،
اَسْئَلُكَ تُحْفَةً مِنْ تُحَفاتِكَ تَلُمُّ بِها شَعْثى، وَ تَقْضى بِها دَيْنى، وَ تُصْلِحُ بِها شَأْنى بِرَحْمَتِكَ يا سَيِّدى.
اَللّهُمَّ اِنْ كانَ رِزْقى فِى السَّماءِ فَاَنْزِلْهُ، وَ اِنْ كانَ فِى الاَرْضِ فَاَخْرِجْهُ،
وَ اِنْ كانَ بَعيدًا فَقَرِّبْهُ، وَ اِنْ كانَ قَريبًا فَيَسِّرْهُ، وَ اِنْ كانَ قَليلاً فَكَثِّرْهُ،
وَ اِنْ كانَ كَثيرًا فَبارِكْ لى فيهِ، وَ اَرْسِلْهُ عَلى اَيْدى خِيارِ خَلْقِكَ، وَ لا تُحْوِجْنى اِلى شِرارِ خَلْقِكَ،
وَ اِنْ لَمْ يَكُنْ فَكَوِّنْهُ بِكَيْنُونِيَّتِكَ (بِكَيْنُونَتِكَ) وَ وَحْدانِيَّتِكَ.
اَللّهُمَّ انْقُلْهُ اِلَىَّ حَيْثُ اَكُونُ، وَ لا تَنْقُلْنى اِلَيْهِ حَيْثُ يَكُونُ، اِنَّكَ عَلى كُلِّ شَىْ ءٍ قَديرٌ،
(يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا واحِدُ يا مَجيدُ يا بَرُّ يا كَريمُ)
يا رَحيمُ يا غَنِىُّ، صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ تَمِّمْ عَلَيْنا نِعْمَتَكَ، وَ هَنِّئْنا (هَيِّئْنا) كَرامَتَكَ وَ اَلْبِسْنا عافِيَتَكَ.
.
.
نوٹ:
- اس عمل کا موقعہ کم هی ملا کرتا هے
کیونکہ هر اسلامی مہینے کا آغاز پیر کے دن سے نہیں هوتا. بعض اوقات تو سال بهر میں بهی یہ موقعہ نہیں ملتا.

لہذا اس سال ماہ شعبان کا آغاز پیر کے دن سے هو رہا هے تو یہ عمل ترک نہ کریں.

- عمل کے وقت باوضو اور قبلہ رخ هوں.
- یہ عمل انجام دیئے جانے والے دنوں میں بالخصوص گناہوں سے مکمل پرهیز کریں.
- بہتر یہ هے کہ هر دن کسی خاص وقت پر یہ عمل انجام دیں.
مثلا اگر صبح 6 بجے انجام دیا هے تو هر دن صبح 6 هی انجام دیا کریں. البتہ مجبوری کی بناء پر مختلف وقت پر انجام دیں تب بهی ٹھیک هے.
.
📚 عمل کا ریفرنس:
ملا فیض کاشانی رحمه‌الله، کتاب اللیالی‌المخزونه، ص۵٣-۵۵.
کتاب بهجت‌ الدعا، ص٣۶٢-٣۶۴.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 گیزر کی اقسام اور طریقہ استعمال 🔷

سردی کے موسم میں پانی گرم کرنے کیلئے گیزر کا استعمال بڑھ جاتا ہے، اس مقصد کے لیے کئی اقسام کے واٹر ہیٹر استعمال کیے جاتے ہیں ان میں‌ لوہے کی چادر کے بنے ہوئے لکڑی جلا کر پانی گرم کرنے والے پرانی طرز کے گیزر بھی استعمال ہوتے ہیں۔

جن شہری علاقوں میں‌ سوئی گیس نہیں‌ وہاں‌ بجلی سے چلنے والے گیزر بھی لگائے جاتے ہیں اور ان کی وجہ سے بجلی کا بل بھی زیادہ آتا ہے۔

جہاں‌ گیس موجود ہے وہاں‌ دو اقسام کے گیزر لگائے جاتے ہیں، ایک تو سٹینڈ والا گیزر ہے جو لکڑی اور بجلی سے چلنے والے گیزر کی طرح‌ لوہے کی چادر سے بنتا ہے اور پھر اس کے اوپر انسولیشن کرکے سٹیل چادر کا مزید ایک کور چڑھا دیا جاتا ہے جس پر پینٹ وغیرہ کرکے اسے خوشنما بنایا جاتا ہے ۔ اس کے نچلی سائیڈ پر ایک بڑا گیس برنر لگایا جاتا ہے جو آٹومیٹک سوئچ کے ساتھ منسلک ہوتا ہے اور مخصوص درجہ حرارت تک پانی گرم ہو جانے پر خود بخود بند ہو جاتاہے اس کے ساتھ چھوٹا سا پائلٹ ہوتا ہے جو ہر وقت آن رہتا ہے اور دیئے کی طرح جلتا رہتا ہے جو برنر کو آن ہونے میں‌ مدد دیتا ہے۔

دوسری قسم انسٹینٹ گیزر کی ہے جس میں لمبے‌سلور پائپ کو کئی بل دے کر ایک گچھا سا بنا لیا جاتا ہے اور اس کے نیچے گیس برنرز لگائے جاتے ہیں جن کو آن کرنے کے لیے بیٹری سیل کی مدد سے کرنٹ‌کا سپارک دیا جاتا ہے۔ جب گرم پانی کے لیے مکسر کھولا جاتا ہے تب سپارک کی مدد سے برنر جلنے لگتے ہیں‌اور ساتھ ہی گیس کی سپلائی ملنا شروع ہو جاتی ہےاور سلور پائپ میں‌سے گزرنے والا پانی اس آگ کی وجہ سے گرم ہو کر مکسر تک پہنچنے لگتا ہے۔ جیسے ہی مکسر بند کریں‌تو گیس کی سپلائی بھی بند ہو جاتی ہے اور گیزر آف ہو جاتا ہے۔

اب ہم اس بات کا جائزہ لیتے ہیں‌کہ کون سا گیزر زیادہ بہتر اور محفوظ ہے۔ ہماری رائے اور تجربے کے مطابق اگرچہ انسٹینٹ گیزر قیمت اور گیس کے استعمال کے لحاظ سے سستا پڑتا ہے لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔

اگر اسے آؤٹ ڈور سائیڈ پر فٹ کروایا جائے تو باہر ہوا تیز ہونے کی صورت میں‌اس کا برنر بار بار بجھتا رہتا ہے۔ اس کے اوپر بارش کا پانی پڑنے سے سیل والے خانے میں‌زنگ لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے سپارک سسٹم بند ہونے لگ جاتا ہے اور کئی بار گیزر آن ہی نہیں‌ہوتا۔

اگر تو مکسر پورا کھلا ہے تو پانی کا درجہ حرارت مناسب ملے گا لیکن اگر مکسر سے پانی کا اخراج کم ہے تو گیزر کا برنر فل ہی جلتا رہتا ہے جس کے نتیجے میں‌ پانی بے انتہا گرم آنے لگ جاتا ہے جو آپ کے ہاتھ یا جسم کو جلانے کے ساتھ ساتھ مکسر کے اندر ربڑ کی سیل کو بھی گرم کر کے سخت کر دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلد خراب ہو سکتی ہے اور مکسر بند رکھنے پر بھی پانی لیک کرنے لگ جاتا ہے۔

بہت زیادہ گرم پانی کی وجہ سے آپ کی انڈر گراؤنڈ پائپ لائن کا کوئی جوڑ بھی لیک ہو سکتا ہے۔

کئی لوگ انسٹینٹ گیزر کو باتھ روم کے اندر فٹ کروا لیتے ہیں یہ کام بے حد خطرناک ہے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ گیزر کو ہمیشہ باتھ روم کے باہر کھلی جگہ پر فٹ کروائیں۔

اس کے مقابلے میں‌سٹینڈ والا گیزر پانی کو ایک مخصوص درجہ حرارت سے زیادہ گرم نہیں‌کرتا اور برنر کو بند کردیتا ہے جس کے نتیجے میں‌پانی کا درجہ حرارت کنٹرول میں‌رہتا ہے۔ البتہ اس قسم کے گیزر کو استعمال کرنے کے لیے کچھ سمجھداری سے کام لینا پڑتا ہے ورنہ آپ کا گیس بل بہت زیادہ آ سکتا ہے۔

اس گیزر کے تھرموسٹیٹ کو کبھی بھی فل ہاٹ‌پر نہ رکھیں‌بلکہ وارم پر سیٹ‌کر دیں اس سے آپ کی گیس کی کافی بچت ہو جائے گی۔ جب گھر میں‌فیملی ممبرز کم ہوں‌اور پانی کا ستعمال کم ہو تو تھرموسٹیٹ کو آف کر دیں‌اور صرف پائلٹ کی لو سے بھی گزارے والا گرم پانی مل جائے گا۔

اس گیزر کو وہاں‌فٹ کروائیں‌ جہاں‌ آپ اسے باآسانی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ سکیں تاکہ بوقت ضرورت اسے آن یا آف کیا جا سکے، اسے ٹپ فلور پر فٹ نہ کروائیں کیونکہ وہاں‌روزانہ آنا جانا آسان نہیں‌رہتا اور اکثر لوگ گیزر کو ایک بار فل ہاٹ پر سیٹ کرکے بھول جاتے ہیں اور سارا سیزن گیس کا خرچ زیادہ ہوتا رہتا ہے۔

اس کی فٹنگ کرواتے ہوئے اس کے ساتھ سیفٹی والو لازمی لگوائیں۔ یہ سیفٹی والو گیزر کے اندر زیادہ سٹیم جمع ہوجانے پر کھل جاتا ہے اور فالتو پریشر ریلیز کر دیتا ہے اگر یہ والو نہ لگا ہو تو زیادہ پریشر کی وجہ سے گیزر پھٹ بھی سکتا ہے۔ عام پلمبر حضرات سیفٹی والو کے بارے میں‌ نہیں‌ بتاتے اور نہ ہی فٹ‌ کرتے ہیں‌ بلکہ اگر کوئی کہے بھی تو اسے یہ کہہ کر تسلی دے دیتے ہیں‌ کہ چھوڑیں‌ جی اس والو کا کوئی فائدہ نہیں اس کا تھرموسٹیٹ آٹومیٹک ہے اور یہ خود ہی بند ہو جاتا ہے۔
آپ ایسے پلمبر کی باتوں‌میں ہرگز مت آئیں‌ کیونکہ اگر خدانخواستہ تھرموسٹیٹ خراب ہو گیا اور برنر بند نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں‌سارا نقصان آپ ہی کو بھگتنا پڑے گا تب پلمبر کو کوسنے دینے کا کوئی فائدہ نہیں‌ہوگا۔

یہ بات ذہن نشین کر لیں‌کہ جہاں‌ بھی اسٹینڈ والا گیزر فٹ کروانا ہے چاہے وہ لکڑی سے پانی گرم کرتا ہو بجلی سے کرتا ہو یا گیس سے۔۔ اس کے ساتھ سیفٹی والو لگوانا لازمی ہے۔

ایک اور قسم سولر گیزر کی بھی ہے۔ اس کی قیمت تھوڑی زیادہ ہوتی ہے لیکن اس میں‌پانی گرم کرنے پر کوئی خرچ نہیں‌آتا البتہ یہ صرف سورج کی روشنی میں‌کام کرتا ہے اس لیے رات کے وقت اس میں‌پانی گرم نہیں‌ہوتا۔ اگر آپ نے ساتھ بجلی سے گرم کرنے والا سسٹم بطور سٹینڈ بائی لگوایا ہے تو پھر آپ رات کو بھی گرم پانی حاصل کر سکتے ہیں۔

گیزر کی لائف بڑھانے کے لیے گرم موسم میں‌اس کے اندر پانی کا فلو برقرار رہنا چاہیئے۔ اگر گرم سائیڈ‌والی ٹونٹی استعمال نہیں‌کریں‌گے تو گیزر کے اندر کھڑا پانی اندرونی سائیڈ پر زنگ لگنے کا سبب بنے گا اور آپ کا گیزر جلد خراب ہو جائے گا۔

عام طور پر گھروں میں‌گول ہیڈ‌والے مکسر لگائے جاتے ہیں‌جن میں‌ٹھنڈے اور گرم پانی کے ہیڈز الگ الگ ہوتے ہیں اور گرمی کے موسم میں‌عام طور پر ٹھنڈی سائیڈ‌والا ہیڈ‌ہی استعمال میں‌رہتا ہے۔

بہتر یہ ہے کہ ہیڈ‌والے مکسر کی بجائے لیور والا مکسر استعمال کریں اس کو بائیں طرف رکھ کر کھولیں‌گے تو گیزر والا پانی آنا شروع ہو جائے گا اور اس طرح‌پانی کی سرکولیشن گرمیوں‌ میں‌ بھی برقرار رہے گی۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5130
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 گیزر کا استعمال 🔷

گیزر کا استعمال کس طرح نقصان پہنچا سکتا ہے؟

موسم سرما میں نہانے کیلیے گرم پانی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کیلئے مختلف طریقے اختیار کیے جاتے ہیں، جن میں کچھ خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

پانی کو گرم کرنے کیلیے چولہے اور ہیٹر کی بہ نسبت گیزر کو زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اگر احتیاط سے کام نہ لیا جائے تو یہ گیزر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایسے میں اگر آپ بھی سردیوں میں ایسا کرتے ہیں تو آپ کو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر آپ ان تجاویز پر عمل نہیں کرتے تو آپ کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لہٰذا گیزر استعمال کرتے ہوئے ان حفاظتی نکات کو لازمی ذہن میں رکھیں۔

عام طور پر مارکیٹ میں چار مختلف اقسام کے گیزر دستیاب ہیں، جن میں الیکٹرک واٹر گیزر، انسٹنٹ واٹر گیزر، اسٹوریج گیزر، اور گیس گیزر شامل ہیں، ان گیزروں کے لیے حفاظت، احتیاطی تدابیر اور دیکھ بھال مختلف ہیں۔

بعض اوقات گیزر کے استعمال میں لاپرواہی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، اکثر لوگ کچھ رقم بچانے کے لیے سستے یا استعمال شدہ گیزر خریدتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ سستے گیزر مکمل طور پر محفوظ نہیں ہیں۔

🔹 گیزر کے اہم حفاظتی نکات
اگر گھر میں گیزر نصب ہے تو اسے استعمال کرنے کے بعد اسے بند کرنا ہرگز نہ بھولیں کیونکہ زیادہ گرمی کی وجہ سے گیزر پھٹنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے تاہم نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ آٹومیٹک گیزر میں پانی گرم ہونے کے بعد یہ آٹو موڈ میں بند ہو جاتا ہے لیکن اگر آپ پرانا گیزر استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کو وقت پر گیزر کو بند کرنا چاہیے۔

🔹 گیزر
گیزر کو صحیح درجہ حرارت پر سیٹ کریں جب بھی آپ گیزر استعمال کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ گیزر کے لیے صحیح درجہ حرارت سیٹ کریں، زیادہ درجہ حرارت سیٹ ہونے کی وجہ سے اکثر پانی ضرورت سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ بجلی بھی ضائع ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ آپ وقتاً فوقتاً اپنے گیزر کا درجہ حرارت چیک کرتے رہیں۔

عام طور پر گیزر کا درجہ حرارت 45-40 ڈگری کے درمیان رکھنا چاہیے، کرنٹ شاک سے بچنے کے لیے، تقریباً 10 سے 15 منٹ پہلے گیزر کو آن کریں اور پانی گرم کریں، اگر آپ کو زیادہ پانی کی ضرورت ہو تو آپ اسے بالٹی میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

استعمال سے پہلے سروس لازمی کرائیں۔
اگر گیزر کئی سال پہلے لگایا گیا ہے اور یہ پچھلے سیزن کے بعد پہلی بار استعمال ہونے جا رہا ہے تو اپنے گیزر کو سروس کرائے بغیر استعمال نہ کریں۔ اگر گیزر کی تار تانبے کی نہ ہو تو اس کے پھٹنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ گیزر لگانے کے بعد چیک کریں کہ ارتھنگ درست ہے یا نہیں۔ اس سے گیزر میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا پہلے سے پتہ لگایا جا سکے گا اور آپ کسی بھی حادثے سے بچ سکیں گے۔ اس کے علاوہ گھر میں گیزر ہمیشہ کسی پروفیشنل پلمبر سے لگوائیں کیونکہ اسے لگانے میں چھوٹی سی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

🔹 وینٹی لیشن کا خیال رکھنا
گھر کے جس حصے میں بھی آپ گیزر لگا رہے ہیں، اسے لگاتے وقت وینٹیلیشن کا پورا خیال رکھیں۔ اسے باتھ روم یا واش روم میں کہیں بھی نصب کرتے وقت وینٹیلیشن کا اچھا انتظام کریں۔ درحقیقت، بہت سے گیزر پانی کو گرم کرتے ہوئے گیس چھوڑتے ہیں، لہٰذا اگر مناسب وینٹیلیشن نہ ہو تو یہ حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

🔹 گیزر کو آن کر کے استعمال نہ کریں
گیزر استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے زیادہ دیر تک آن نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگر اسے زیادہ دیر تک آن رکھا جائے تو یہ گرم ہونے کے بعد پھٹ سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ کئی بار آن ہونے کی وجہ سے گرم ہونے پر دباؤ کی وجہ سے لیکیج بھی ہو سکتا ہے جوکرنٹ شاک کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اسی لیے جب بھی آپ گیزر سے گرم پانی استعمال تو ہمیشہ سوئچ آف رکھیں اور استعمال کے بعد اسے بند کرنا نہ بھولیں۔

اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گیزر استعمال کرتے وقت آپ کو بجلی کا جھٹکا نہ لگے، اس کے لیے نل چلاتے وقت یا نہاتے وقت گیزر کو کبھی بھی آن نہ کریں، گیزر کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔ کئی بار گیزرآن کرکے پانی کو چھونے سے بچوں کو بجلی کا شاک لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے باتھ روم میں گیزر کو تھوڑی اونچائی پر لگائیں۔

🔹 انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے
ہمشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ جب بھی آپ نیا گیزر یا سردی کے موسم کے آغاز میں پہلی بار گیزر استعمال کررہے ہیں تب ایک بالٹی ٹھنڈا پانی گیزر کا نل آن رکھیں۔ اس کے بعد استعمال کریں کیونکہ اس میں موجود ائیر باہر نکالنا ضروری ہوتا ہے ورنہ آپکا گیزر پھٹ بھی سکتا ہے۔

اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ گیزر کے استعمال کے وقت پانی کی ٹنکی پوری بھری رہے بصورت دیگر پانی کی سپلائی رکنے پر گیزر پھٹ سکتا ہے۔

https://t.me/islamwitheman/5130
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 الیکٹرک گیزر میں احتیاطی تدابیر 🔷

ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گیزر سے بجلی کا جھٹکا لگنے کا امکان موجود ہے لیکن اگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں جیسا کہ اس بات کو یقینی بنانا کہ نہ تو غلط وائرنگ کی ہو اور نہ ہی غلط ارتھنگ ہو توکرنٹ لگنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف بھٹی نے ٹیلی فون پر جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ الیکٹرک گیزر کے ساتھ ارتھ لیکیج سرکٹ بریکر (ELCB) ڈیوائس لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ آلہ بجلی کے کرنٹ اور شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کو روکتا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرؤف بھٹی نےمزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”اگرELCB بریکر لگا ہوگا تو پھر[الیکٹرک گیزر کا استعمال] محفوظ ہوگا کیونکہ اگر کوئی شارٹ سرکٹ ہوگا تو وہ اس کو ٹرپ [شارٹ سرکٹ کو بھانپ کر آٹومیٹیکلی گیزر بند ہوجائے گا ]کر دے گا۔“

جبکہ لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نے کہا کہ اگر پراپر سیفٹی[مناسب حفاظتی] اقدامات نہ کئے گئے ہوں تو مسئلہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ٹیلی فون پر جیو فیکٹ چیک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر سیفٹی اقدامات ٹھیک نہیں کیے ہوئے تو یہ [خطرہ] پوسیبل(ممکن) ہے ورنہ نہیں ، مسئلہ وائرنگ میں ہوگا گیزر میں نہیں، لیکن اگر وائرنگ ٹھیک ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔“

اس کے علاوہ جیو فیکٹ چیک نے لاہور میں دو الیکٹریشنز سےبھی بات کی، دونوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوؤں کو مسترد کیاہے۔

لاہور میں واقع اصغر الیکٹرک اینڈ کولنگ ورکس میں کام کرنے والے محمد اصغر نے کہا کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے ارتھ لیکیج سرکٹ بریکر کا استعمال ضروری ہے۔

جبکہ لاہور کے ہربنس پورہ میں گیزر ریپئرنگ کی دکان پر کام کرنے والے الیکٹریشن تنویر احمد کا بھی کہنا تھا کہ الیکٹرک گیزرز بغیر بریکر کے نہ لگائیں ورنہ یہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5132
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 لیپوسکشن اور اسکے خطرات 🔷

لیپوسکشن یا لائیوو سکشن سرجری کے خطرات اور پیچیدگیاں۔۔۔

لائپوسکشن بنیادی طور پر سرجری کی ایک قسم ہے جس میں سٹین لیس سٹیل سے بنی ایک کھوکھلی دھات کی ٹیوب (جسے کینولا کہا جاتا ہے) جلد پر بنائے گئے چیرے کے ذریعے مطلوبہ حصے کے ٹشو میں داخل ہوتا ہے اور اس جگہ کی چربی کو سکشن کے ذریعے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اگرچہ آج، جسم کے مختلف حصوں میں جمع شدہ چربی سے چھٹکارا پانے کے لیے لائپو سکشن کو ایک عام اور محفوظ طریقہ سمجھا جاتا ہے، لیکن ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ لائپو سکشن اب بھی ایک جراحی طریقہ ہے اور اس کے اپنے خطرات اور مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔

لیپوسکشن کے خطرات اور ممکنہ ضمنی اثرات میں ہم انفیکشن، ایمبولزم، سوزش، اعضاء اور اعصاب کو پہنچنے والے نقصان، جلد کی بافتوں کی موت، جلنا، ضرورت سے زیادہ خراشیں، بے ہوشی کی دوائیوں کی وجہ سے زہریلا ہونا اور شاذ و نادر صورتوں میں موت کا ذکر کر سکتے ہیں۔ لائپوسکشن سے اموات کی شرح کم ہے، فی 100,000 کیسز میں 3 کیسز اور فی 100,000 سرجریوں میں 20 سے 100 کیسز کے درمیان۔ یہ اعداد و شمار ٹریفک حادثات میں موت کے امکان کے مترادف ہیں جس کے نتیجے میں فی 100,000 حادثات میں 16 اموات ہوتی ہیں۔

آپریشن سے پہلے اپنے سرجن کو اپنی حالت کے بارے میں پوری طرح مطلع کرنا یقینی بنائیں۔

اس طریقہ علاج کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طریقہ کار کی پہلے سے اچھی طرح تحقیق کرنا یقینی بنائیں اور کسی تجربہ کار پلاسٹک سرجن سے مشورہ ضرور کریں تاکہ آپ اس طریقہ کار کے فوائد اور خطرات پر غور کر کے اس سرجری کے بارے میں باخبر فیصلہ کر سکیں۔

یاد رکھیں کہ لائپو سکشن ایک کاسمیٹک طریقہ کار ہے جو طبی طور پر بالکل ضروری نہیں ہے، اس لیے اپنا وقت نکالیں اور صحیح معلومات اکٹھی کریں تاکہ آپ انتہائی معقول فیصلہ کر سکیں۔ اس کے علاوہ، اپنے سرجن کو اپنی میڈیکل ہسٹری کے بارے میں بتانا یقینی بنائیں اور کیا آپ آپریشن سے پہلے کچھ دوائیں لے رہے ہیں۔

■ عام ضمنی اثرات
🔹 خراش، سوجن اور بے حسی
لائپوسکشن کے سب سے عام ناخوشگوار ضمنی اثرات علاج شدہ جگہ کی شدید چوٹ، سوجن اور بے حسی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ضمنی اثرات 6 ماہ کے بعد حل ہو جائیں گے، لیکن اگر علاج شدہ جگہ کی بے حسی جاری رہتی ہے، تو یہ ضمنی اثر اعصابی نقصان کی نشاندہی کرتا ہے اور مستقل ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر مریضوں کو سرجری کے بعد پہلے 7 سے 10 دنوں تک شدید خراشیں آئیں گی، حالانکہ زخم زیادہ شدید ہو سکتے ہیں اور ان مریضوں میں ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے جن میں بہت زیادہ خون بہہ رہا ہو (ہیموفیلیا کے ساتھ) اور جن کی تاریخ سوزش کی دوائیاں ہیں۔ اس کے علاوہ، آپریشن کے بعد، سوجن جراحی چیرا سے سیال بھی خارج ہو سکتے ہیں۔

🔹 جلد کا نقصان
لائپوسکشن کا ایک اور عام ضمنی اثر ٹشوز کی موت یا جلد کا نیکروسس ہے (علاج شدہ جگہ میں جلد کے خلیات اور ٹشوز کے مجموعہ کی موت)، حالانکہ یہ پیچیدگی موت کا سبب نہیں بنتی ہے۔ اس صورت میں، مردہ جلد پہلے رنگ بدلتی ہے اور پھر بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والا انفیکشن جلد کے وسیع حصوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔

الٹراساؤنڈ لائپوسکشن یا لیزر لائپوسکشن (جسے SmartLipo بھی کہا جاتا ہے) کا ایک اور ممکنہ خطرہ اور ضمنی اثر جلنا ہے۔ لائپوسکشن کے اس طریقے میں الٹراساؤنڈ اور لیزر کی اعلی توانائی کی وجہ سے کینولا بہت گرم ہو سکتا ہے اور اردگرد کے ٹشوز کو جلا سکتا ہے۔ ایسا واقعہ مستقل داغ، جلد کی رنگت اور یہاں تک کہ اعصاب کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مستقل نشانات پیدا کرنے اور جلد کا رنگ بدلنے کے علاوہ، ایک اور نقصان جو لائپوسکشن جلد کی خوبصورتی کو پہنچا سکتا ہے وہ ہے جلد کی شکل میں بے قاعدگی اور ناہمواری پیدا کرنا۔ یہ پیچیدگی عام طور پر چہرے اور گردن کے لائپوسکشن میں ہوتی ہے جہاں، جلد کی کمزور لچک (خاص طور پر بوڑھے مریضوں میں) اور چکنائی کی بافتوں کو غیر مساوی طور پر ہٹانے کی وجہ سے لیپوسکشن علاج شدہ جگہ کی جلد کو جھریاں، لہراتی اور دھندلا بنا سکتا ہے۔
■ لیپوسکشن کے خطرات اور نایاب ضمنی اثرات
🔹 اینستھیزیا کے خطرات
لائپوسکشن کے لیے اینستھیزیا طریقہ کار کے دوران یا بعد میں زیادہ سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔ تھامسن لائپوسکشن ایک عام لائپوسکشن طریقہ کار ہے جس میں مقامی اینستھیزیا کے لیے لڈوکین کی زیادہ مقدار استعمال کی جاتی ہے۔ لڈوکین کا زیادہ انجیکشن مریض کو زہر دینے کا باعث بن سکتا ہے، جس کے بعد ضمنی اثرات جیسے بے حسی، غنودگی، کانوں میں گھنٹی بجنا، دھندلا پن، آکشیپ، بے ہوشی، اور ممکنہ طور پر سانس اور دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ سانس اور دل کا دورہ مہلک ہو سکتا ہے. اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا یہ طریقہ کار آپ کے لیے صحیح ہے، لائپوسکشن سے پہلے جسمانی معائنہ کرنا یاد رکھیں۔ یاد رکھیں کہ ایک معروف اور تجربہ کار سرجن کا دورہ اس طرح کی پیچیدگیوں کے امکان کو کم کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر کو اپنی میڈیکل ہسٹری پیش کرتے وقت ایماندار ہونا یقینی بنائیں اور اسے تمام کیسز سے آگاہ کریں۔ اینستھیزیا کا استعمال تمام سرجریوں میں کیا جاتا ہے، اور اس دوا کا استعمال ہمیشہ ممکنہ خطرات اور پیچیدگیوں سے منسلک ہوتا ہے۔

🔹 انفیکشن
اینستھیزیا کے خطرات کے علاوہ، تمام سرجریوں کا ایک اور موروثی خطرہ انفیکشن ہے۔ اگرچہ لائپوسکشن میں چھوٹے چیرے بنائے جاتے ہیں، لیکن پھر بھی ان زخموں کے انفیکشن کا امکان موجود ہے اور اسے ممکنہ خطرہ سمجھا جانا چاہیے۔ Necrotizing fasciitis (گوشت کھانے والے بیکٹیریا) اور زہریلا جھٹکا سنڈروم دو قسم کے شدید جراحی انفیکشن ہیں جو مریض کی موت کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر ایسے معاملات ہوتے ہیں تو، متاثرہ ٹشوز کے علاج کے لیے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اور یہ متعدد سرجری مستقل نشانات اور نشانات کے امکانات کو بڑھا دیتی ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں، ڈاکٹر ایسے معاملات کو روکنے کے لیے لیپوسکشن سے پہلے مریض کو اینٹی بائیوٹکس تجویز کرتا ہے۔

انفیکشن کے خطرے کو کم سے کم کرنے کے لیے، آپ کو سرجری کے بعد اپنے زخموں کو باقاعدگی سے جراثیم سے پاک اور صاف کرنا چاہیے، اور اگر آپ میں انفیکشن کی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو آپ کو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر یا سرجن سے ملنا چاہیے۔

🔹 موٹی امبولزم
لائپوسکشن کا ایک اور مہلک ضمنی اثر چربی کا امبولزم ہے۔ چربی کا ایمبولزم اس وقت ہوتا ہے جب کینولا کی حرکت کی وجہ سے جھٹکے اور کمپن کی وجہ سے اس علاقے کے ارد گرد کے کچھ برتنوں کو نقصان پہنچتا ہے اور چربی برتن میں داخل ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں یہ چربی پھیپھڑوں میں جمع ہو سکتی ہے یا دماغ میں جا سکتی ہے۔ یہ دونوں کیفیات بہت خطرناک اور جان لیوا ہیں، کیونکہ پھیپھڑوں میں پھنسی ہوئی چربی سانس لینے میں دشواری اور سانس بند ہونے کا باعث بنتی ہے اور اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ جب یہ چربی دماغ تک پہنچتی ہے تو مستقل فالج اور موت کا باعث بنتی ہے۔ .
ایسے کیسز کو لائپوسکشن کے ممکنہ خطرات کے طور پر بھی سمجھا جانا چاہیے تاکہ اگر اندرونی نقصان کے آثار نظر آئیں تو اسے فوری طبی اور جراحی کے اقدامات سے کنٹرول کیا جا سکے۔

🔹 جسمانی سیالوں کا عدم توازن
اگر ران اور پیٹ کے لائپوسکشن کے دوران زیادہ مقدار میں سیال انجکشن لگایا جائے تو جسم میں سیال کے عدم توازن کی پیچیدگی پیدا ہوتی ہے۔ بہت زیادہ سیال دل، پھیپھڑوں اور گردوں کو متاثر کر سکتا ہے اور مہلک ہو سکتا ہے۔ جسمانی رطوبتوں کے عدم توازن کو سیروما کی تشکیل یا اس جگہ جہاں ٹشو کو ہٹا دیا گیا ہے وہاں سیال کے جمع ہونے سے الجھنا نہیں چاہیے۔ سیروما زیادہ تر عارضی ہوتے ہیں اور ڈاکٹر یا نرس کو سوئی کے ذریعے نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی معلومات کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/5134
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕