ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 تل کےفوائد 🔷

تل کے چھوٹے بیج ، تیل سے بھرپور ہوتے ہیں، جو سیسیم پودے پر پھلیوں میں اگتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے سفید اور کالے رنگ کے بیجوں پر مشتمل تل زمانہ قدیم سے استعمال کیۓ جا رہے ہیں، انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔

■ تل کی غذائی اہمیت اور فائدے
چونکہ ان کی تاثیر گرم ہے ، اسلئے سردی کے موسم میں ان کا استعمال نہایت مفید ہے۔ سفید تِل میں وٹامنز، منرلز، قدرتی تیل، کیلشیئم، آئرن، میگنیشیئم، فاسفورس، کاپر، زنک، فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں یہ ذیابیطس، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں اور کشیدگی سے بچاتا ہے اور جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتا ہے۔ مزید صحت بخش فوائد درج ذیل ہیں۔

🔹 تل کی گوشت کے برابر غذائیت
ماہرین غذائیت کے مطابق تل غذائی اجزاء اور روغن سے بھرپور بیج ہیں۔ چھوٹے چھوٹے سفید اور کالے رنگ کے تل میں گوشت کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے اور انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے یہ نہ صرف گرمی اور توانائی پیدا کرتے ہیں بلکہ صحت کے مختلف دیگر فوائد بھی رکھتے ہیں یہ بیج آپ کے بالوں اور جلد کی صحت کے لئے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

🔹 خوبصورت بال
تل اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی جلد اور بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے یہ آپ کے بالوں کے گودے کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں جو خراب بالوں کی مرمت اور بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

🔹 اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
تل اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس سے بڑھاپے کی ابتدائی علامات کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ ان میں موجود تیل آپ کی جلد کو زیادہ نرم اور ملائم بناتا ہے۔ اگر آپ کو سوزش کی وجہ سے جلد پر تکلیف دہ دانے اور سرخی آجاتی ہے تو ان کے علاج میں تل مدد کر سکتے ہیں۔

🔹 دانتوں کی صحت کے لئے اچھا
دانتوں کے پلاک کو ہٹانے کے لئے تل کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے اور ان کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

🔹 ہاضمے کے لئے اچھا
موسم سرما آنتوں سے متعلق کئی مسائل کو ساتھ لاتا ہے اس موسم میں بدہضمی اور تیزابیت زیادہ ہوتی ہے تلوں میں موجود تیل اور اس میں موجود ریشہ قبض کے علاج میں مدد کرتا ہے۔ تل غیر سیرشدہ فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی آنتوں کو چکنا کرنے میں مدد کرتے ہیں جو آنتوں کی نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے۔

🔹 توانائی فراہم کرتا ہے
تل صحت مند چربی کا ایک ذخیرہ ہے جو آپ کو توانائی اور گرمی کے ساتھ لوڈ کرتا ہے اور سردیوں کی سردی سے لڑنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ ان میں صحت مند چربی جیسے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں جو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں اس میں میگنیشیم، فائبر، فاسفورس، کیلشیم اور آئرن بھی توانائی کے ذرائع کے طور پر کام کرتے ہیں۔

🔹 بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے
سردیوں کے موسم میں بلڈ پریشر عام طور پر زیادہ ہوتا ہے کم درجہ حرارت کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے یہ آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مسائل کے شکار افراد کو اس کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ یہ پولی ان سیچوریٹڈ چربی میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈپریشر کی سطح کو مستحکم کرنے اور ہائپر ٹینشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

🔹 ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنائیں
تل کے بیجوں میں غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو کیلشیم سمیت ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں سردیوں میں جوڑوں کمر اور ہڈیوں کا درد بھی عام ہوتا ہے، تلوں کا استعمال ہڈیوں کی بہتر صحت اور سوزش میں کمی اور اس طرح کے مسائل سے لڑنے میں مدد کر سکتا ہے۔ کمزور ہڈیوں والے شخص میں آسٹیوپوروسس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اس قسم کی صورتحال میں فوری ہڈیوں کا ٹیسٹ کروائیں۔

آسٹیوپوروسس ایک ایسی حالت ہے جو نازک ہڈیوں کا سبب بنتی ہے جو ہڈیوں کو ٹوٹنے کے خطرے کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ 35 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی کمیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور یہ نقصان مینوپاز کے دوران یا اس کے بعد خواتین میں زیادہ اہم ہوتا ہے اس لیے مضبوط ہڈیوں کے لیے کالے تلوں کا استعمال ضروری ہے۔ تل زنک اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔

🔹 موسم سرما کے فلو کو دور رکھتا ہے
سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی فلو کی بیماری میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ تل زنک، کوپر، آئرن اور دیگر وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں یہ آپ کو انفیکشن اور وائرس کو دور رکھنے کے لئے ایک مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جس سے زکام کھانسی اور بخار کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 چند سوال و جواب 🔷

سوال1: کیا کتابی یا غیر کتابی کافر کو مسجد میں داخل کیا جاسکتا ہے؟
جواب: غیر کتابی کافر کو مسجد میں داخل کرنا جائز نہیں ہے اور کتابی کافر کو بھی بنا بر احتیاط مسجد میں داخل نہ کیا جائے ۔البتہ مسجد الحرام اور مسجد النبی (صلی اللہ علیہ و آلیہ) میں کفار کا داخل ہونا مطلقا جائز نہیں۔

سوال2: اہل کتاب اور زرتشتی کا کیا حکم ہے؟
جواب: پاک ہیں۔

سوال3: نجس اور پاک ہونے کے اعتبار سے ارمنی گھرانوں کے ساتھ میل جول رکھنا کیسا ہے؟ اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اہل کتاب پاک ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: ہاں صحیح ہے۔

سوال4: دوسرے ممالک میں رہنے والے عیسائی اور یہودی پاک ہیں یا نجس؟ کیا ان کے ساتھ رہنے میں کوئی حرج ہے؟ اور ان کے ہاتھ کی حلال غذا کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: عیسائی و یہودی و زرتشتی (پارسی) پاک ہیں اور ان کے وہ کھانے جن میں گوشت نہ ہو کھائے جا سکتے ہیں اور اگر اس بات کا یقین ہو کہ اس کھانے میں جو گوشت ہے اس کا ذبح شرعی ہوا ہے تو گوشت والا کھانا کھانے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

سوال5: میں ہندوستان سفر پر جانے والا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہاں کے ہندو (بت پرست)، عیسائی اور زرتشتی (پارسی) نجس ہیں؟ ان کے ساتھ معاشرت کا کیا حکم ہے؟ کیا ان گھروں پر کھانا کھانا جایز ہے؟
جواب: عیسائی اور زرتشتی پاک ہیں، ان کے یا دوسرے کفار غیر اہل کتاب کے ساتھ خود معاشرت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

سوال6: اہل کتاب سے شادی یا متعہ کرنا کیسا ہے؟
جواب: مسلمان مرد کا اہل کتاب سے شادی کرنا، احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے، ہاں ان سے متعہ کرنا جایز ہے اس شرط کے ساتھ کہ مسلمان بیوی نہ رکھتا ہو، اور اگر مسلمان بیوی رکھتا ہو تو اس کی اجازت کے بغیر متعہ کرنا جایز نہیں ہے، بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر اگر اجازت دے تو بھی جایز نہیں ہے۔

سوال7: کفار (اہل کتاب و غیر اہل کتاب) کے ساتھ معاملہ کرنا شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔

سوال8: اگر یہودیوں اور عیسائیوں کا یہ اعتقاد ہو کہ حضرت عزیز (ع) اور حضرت عیسی (ع) اللہ کے بیٹے ہیں، اس صورت میں وہ نجس ہیں یا پاک؟
جواب: پاک ہیں۔

سوال9: کیا کفار نجس العین ہیں؟
جواب: ہاں، اہل کتاب کافروں کو چھوڑ کر سارے نجس العین ہیں۔

سوال10: کیا کافر نائی سے بال اور داڑھی بنوائے جا سکتے ہے؟
جواب: اگر اہل کتاب نہ ہو اور اس کے ہاتھ گیلے ہوں تو نماز کے لیے پاک کرنا پڑے گا۔
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں

📚 مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کی رسمی وہب سائٹ پر پوچھے گئے چند سوال و جواب

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🎅 لالچ بری بلا ہے 🎅

جیل میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم افسردہ بیٹھا تھا۔۔ دو اور قیدی اسکو دلاسہ دینے بیٹھ گئے۔

قیدی نے کہا ۔۔۔ یار یہ دنیا فانی ہے ہم سب نے ایک دن جانا ہے، بس ایک قطار میں سب کھڑے ہیں، کوئی اگے تو کوئی پیچھے اور موت سے تو کا۔۔ فر لوگ ڈرتے ہیں، ہم تو ماشااللہ مسلمان ہیں۔

پھانسی کی سزا پانے والے مجرم نے کہا؛ میں موت سے نہیں ڈرتا، بس ایک فکر کھائے جا رہی ہے۔۔

دوسرے قیدی نے پوچھا۔۔ کیا مطلب؟

پھانسی والا مجرم: کچھ سال پہلے میں نے ایک بینک لوٹا تو میں نے کچھ پیسے خرچ کیے، باقی 5 کروڑ 60 لاکھ میں نے پرانے ماڈل کے TV میں رکھ دیئے ہیں جو ہمارے گھر کے ایک کونے میں پڑا ہے۔
کل مجھے پھانسی دے دی جائے گی اور میری بیوی کو پتہ تک نہیں چلیگا۔۔

دوسرے قیدی نے وعدہ کیا؛ میں تمہاری بیوی کو بتا دونگا، بس آپ ہمیں اپنے گھر کا پتہ دے دیجئے۔

پھانسی والے مجرم نے پورا پتہ بتا دیا۔

کچھ عرصہ بعد دونوں قیدی رہا ہوۓ تو مطلوبہ پتہ پر پوری تیاری کے ساتھ روانہ ہوئے۔

جب پہنچے تو اس گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

ایک عورت نے دروازہ کھول کر پوچھا۔۔
جی فرمائیں۔۔۔

قیدی 1 جی ہم اولڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے طرف سے آئے ہیں آپکے گھر میں جو چیز بھی پرانی ہے ہم اچھی قیمت پر اپ سے خرید لینگے۔

عورت: ایک پیانو ہے، ایک ٹی وی اور ایک لالٹین ہے مگر میں بیچنا نہیں چاہتی۔ یہ کہتے ہوئے دروازہ بند کر ہی رہی تھی کہ قیدی نے کہا آپ ہماری آفر سن تو لیں۔

عورت رک گئی۔۔۔

قیدی نمبر 2 : 4 لاکھ پیانو کے، 5 لاکھ TV کےاور لالٹین کے 2 لاکھ۔ تو سودا منظور ہے؟

عورت نے نہیں کہہ کر پھر دروازہ بند کرنا چاہا مگر قیدی نمبر 1 نے ریٹ بڑھا کر کہا۔۔۔
چلو ٹھیک ہے پیانو 10لاکھ، ٹی وی 8 لاکھ اور لالٹین 5 لاکھ میں خرید لینگے۔

عورت ٹھیک ہے مگر مجھے تم لوگوں پر بھروسہ نہیں، یہ سب کچھ یہاں کے تھانے میں طے کرینگے۔

دونوں قیدیوں نے ہامی بھر کر کہا؛ بس ہمیں کچھ دیر کی مہلت دے دیں اور چلے گئے۔

دونوں نے اپنی ساری جمع پونجی نکالی جو کہ غلط طریقے پر کمائی گئی تھی اور مقررہ وقت پر تھانے پہنچ گئے۔

سب کچھ قانونی طور پر ہوا۔

عورت اپنے گھر چلی گئی اور دونوں دوست اپنے اڈے پر۔

جب ٹی وی کھولا گیا تو اس میں مرے ہوئے چوہے تھے۔۔

دونوں نے اپنے سر دونوں ہاتھوں سے پکڑ لئے اور سمجھ گئے کہ اس پھانسی کی سزا پانے والے فراڈیے نے مرتے مرتے ہمیں چونا لگا کر اپنی بیوی کے لئے لمبے عرصے تک کے لئے خرچے کا بندوبست کر دیا۔

😂😂😂🤡😂😂😂

https://t.me/muskuraahten
🎅 MUSKURAAHTEN 🎅
🔷 کدو (pumpkin) 🔷

وٹامن سی سے بھر پور کدو کی سبزی کو لوکی بھی کہا جاتا ہے، یہ سبزی لمبی اور گول شکل میں بھی پائی جاتی ہے، کدو کے استعمال سے گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے مختلف طریقوں سے استعمال کرنے سے بے شمار طبی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

لوکی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے، ماہرین غذائیت لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اسی لیے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے لیے لوکی تجویز کی جاتی ہے، لوکی وٹامن سی، کے، اے، ای، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں 92 فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

لوکی ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزی ہے، خصوصاً گرمیوں میں اس کے استعمال سے ڈی ہائیڈریش کی شکایت دور ہوتی ہے، معدے کو ٹھنڈا رکھتی ہے، جگر کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، گرمیوں میں نکسیر پھوٹنے، گرمی دانوں، ایکنی اور السر سے بچاؤ کے لیے لوکی کا جوس نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

■ لوکی یعنی کدو کے استعمال سے صحت پر مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:

وزن کم کرنے کے لیے لوکی کا استعمال بہترین نتائج دیتا ہے، یہ وہ واحد سبزی ہے جس کے استعمال سے چہرے پر ڈائیٹنگ کے اثرات نہیں آتے بلکہ معدے کی صحت بہتر ہونے کے سبب چہرہ مزید کھِل اٹھتا ہے، اس کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس کی سبزی بنا کر، جوس یا سلاد کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے، لوکی میں صفر کیلوری اور بیشمار وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں، اس کے استعمال کے نتیجے میں دنوں میں وزن میں کمی آتی ہے۔

یورینری ٹریک انفیکشن (یو ٹی آئی) کی شکایت کی صورت میں کوئی بھی میڈیسن لینے سے پہلے لوکی کے جوس میں لیموں کا رس شامل کر کے یہ جوس ضرور آزمائیں، لوکی کا استعمال یو ٹی آئی میں بہترین علاج ثابت ہوتا ہے۔

لوکی کا استعمال قبض اور ڈائریا سے نجات دلاتا ہے، گرمیوں کے موسم میں اکثر کھانے کے بعد سینہ جلنے لگتا ہے، ہر کھانے کے ساتھ اگر لوکی بطور جوس، سلاد یا اس کا رائتہ بنا کر استعمال کر لیا جائے تو سینے کی جلن، تیزابیت کی شکایت دور ہو جاتی ہے، نظام ہاضمہ کی کاکردگی درست ہوتی ہے۔

نہار منہ لوکی کے جوس کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے جبکہ دل اور شریانوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے، خون میں موجود اضافی چربی کا صفایا ہوتا ہے۔

لوکی میں ’چولین‘ نامی جز پایا جاتا ہے جس سے دماغی صحت اور یاداشت تیز ہوتی ہے، چولین مجموعی صحت کے لیے بنیادی جز ہے، انسانی جسم میں چولین کی موجودگی ذہنی دباؤ سمیت دماغ سے جڑی دوسری بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے لوکی کی کھیر یا رائتہ بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لوکی میں پروٹین کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب ورزش کے بعد اس کے استعمال سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، متاثرہ پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے، ورزش کے دوران جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح کم ہو جاتی ہے جسے اس کے استعمال سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔

صفر کیلوریز پائے جانے کے سبب لوکی کے جوس کے استعمال سے بغیر کسی اضافی کیلوریز کے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے جس سے مزید کچھ کھانے کی طلب ختم ہو جاتی ہے اور وزن کنٹرول رہتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کدو کے بیج کے صحت پر اثرات 🔷

کدو کے بیج مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیے جاتے ہیں، کدو کے بیجوں کا استعمال وزن میں کمی سے لے کر بالوں کی افزائش تک معاون ثابت ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق کدو کے بیج غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں جن کا بطور اسنیکس استعمال کرنا مجموعی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

کدو کے بیجوں میں میگنیشیم، کوپر، پروٹین اور زِنک بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں مزید فیٹی ایسڈ کی مقدار بھی پائی جاتی ہے جس کے سبب خون کی ترسیل رواں رکھنے والی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے اور کولیسٹرول لیول مثبت سطح پر رہتا ہے۔

کدو کے بیجوں کے 100 گرام میں 446 کیلوریز، 19 گرام فیٹ، 3.7 گرام سیچوریٹڈ فیٹ، پایا جاتا ہے جبکہ اس میں18 ملی گرام سوڈیم، 919 ملی گرام پو ٹاشیم، 18 گرام ڈائٹری فائبر پاتا ہے، علاوہ ازیں کدو کے بیجوں میں 19 گرام پروٹین، 5 فیصد کیلشیم، 18 فیصد آئرن اور 65 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے۔

کدوں کے بیجوں کے استعمال سے صحت پر آنے والے چند مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔

🔹 شوگر کے مریضوں کے لیے مفید
کدو کے بیج خون میں موجود شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، شوگر کے مریضوں سمیت بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول لیول کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے، کدو کے بیجوں کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر بطور اسنیکس کرنا چاہیے۔

🔹 دل کی صحت کے لیے معاون
کدو کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ، گُڈ فیٹ اور فائبر پایا جاتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، کدو کے بیجوں میں میگنیشیم اور ’مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ‘ پائے جانے کے سبب بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے۔

🔹 پرسکون نیند میں معاون
کدو کے بیجوں میں’سیروٹونین‘ جز پایا جاتا ہے جو کہ پر سکون نیند کا باعث بنتا ہے، ماہرین کی جانب سے سیروٹونین کو قدرتی نیند کی دوا قرار دیا جاتا ہے۔

کدو کے بیجوں میں ’ٹرائپٹوفن‘ کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس سے امینو ایسڈ مل کر سیروٹونین کی افزائش بڑھاتا ہے، نتیجے میں انسان پرسکون اور بہتر نیند سوتا ہے، سونے سے قبل کدو کے چند بیج کھا لینے سے تھکا دینے والی روٹین کے باوجود بہتر نیند آتی ہے۔

🔹 بالوں کی بہتر افزائش
کدو کے بیجوں کو غذائیت کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، ان میں ’کوکوربیٹاسین‘ اور امینو ایسڈ پائے جانے کے سبب بالوں کی افزائش بہتر طریقے سے ہو پاتی ہے، کدو کے بیجوں میں موجود وٹامن سی بھی بالوں کی افزائش میں کردار ادا کرتا ہے۔

🔹 وزن میں کمی میں معاون
کدو کے بیجوں کے استعمال سے غذائیت سمیت انسانی صحت کے لیے ضروری اجزا کی کمی واقع نہیں ہوتی ہے، ان کے استعمال سے انسان خود کو تادیر سیر محسوس کرتا ہے اور بھوک کا احساس نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں وزن قدرتی طور پر کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/5108
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کدو کے بیج کھانے کے فائدے 🔷

کدو کے بیج کھانے کے فوائد۔۔۔

1۔ اینٹی آکسیڈنٹ سے مالا مال
کدو کا مغز ہمارے جسم کے خلیوں کو بیماری سے بچانے والے اور جسم کو التہاب سے محفوظ رکھنے والے متعدد اینٹی آکسیڈنٹوں سے مالا مال غذا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ کدو کے بیج کی جسم کو التہاب سے بچانے کی خصوصیت جگر، مثانے، انتڑیوں اور جوڑوں کی صحت کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

2۔ قوت مدافعت
کدو کا مغز اپنے اندر شامل وٹامن ای اور زنک کی بدولت قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ زنک جسم سے التہاب کا خاتمہ کر کے اور الرجی و جراثیم سے بچا کر متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھتا اور اس طرح بیماریوں کے مقابل جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

3۔ وزن پر قابو
بطور اسنیکس کدو کے مغز کا استعمال وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ مغز جسم میں چربی کی مقدار کو کم کرنےا ور پٹھوں کی مقدار میں اضافہ کرنے کے لئے نہایت شاندار غذا ہے۔

کدو کا مغز پیٹ کو بھرا رکھتا ہے، اپنے اندر شامل کیلشئیم ، پروٹین اور پوسے کی وجہ سے نظام ہضم کو بہتر کرتا اور دن بھر میں بار بار کھانا کھانے سے بچا کر وزن گھٹانے میں مدد دیتا ہے۔ کدو کے مغز میں شامل زنک جسم میں چربی کو ختم کرنے اور زیادہ صحت مند شکل میں وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

4۔ قلبی صحت
میگنیزیئم، پوٹاشئیم اور صحت مندانہ روغنی ایسڈوں جیسے اجزاءکے ساتھ کدو کا مغز اور خاص طور پر کدو کے مغز کا تیل قلبی صحت میں بہتری لاتا اور اس کی حفاظت کرتا ہے۔ قلبی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کدو کے مغز میں شامل روغنی ایسڈ بالغ افراد کے خون میں مفید HDL کولیسٹرول کی سطح بلند کر کے فشارِ خون میں کمی لاتے ہیں۔ علاوہ ازیں کدو کا مغز شریانوں کو کھُلا کرنے اور دل کے زیادہ موئثر شکل میں کام کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

5۔ خون میں شکر کی متوازن مقدار
کدو کے مغز کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ خون میں شکر کی مقدار کو توازن میں رکھتا ہے۔ کدو کے مغز میں شامل پروٹین اور پوسا ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھنے اور خون میں شکر جذب ہونے کی رفتار کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کدو کا مغز میگنیزیئم کے اعتبار سے بھی بہت مفید غذا ہے کیونکہ میگنیزیئم ایسی چیز ہے جسے انسان وزن کم کرنے کے ڈائٹ پروگرام سے کافی شکل میں حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ غذا خون میں شکر کی مقدار کو کم کر کے ذیابیطس کی بیماری کا خطرہ بھی کم کرتی ہے۔

6۔ معیاری نیند
رات کو سونے سے پہلے بطور اسنیک کدو کا مغز کھانا زیادہ معیاری نیند کا سبب بنتا ہے۔ کدو کا مغز ٹرپٹو فین مادے سے بھر پور ہوتے ہیں اور یہ مادہ نیند لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ مغز میں شامل زنک، کاپر اور سیلینیئم بھی نیند کے دورانیے اور معیار میں اضافہ کرتا ہے۔

7۔ پروسٹیٹ کی صحت کیلئے مفید
کدو کا مغز اینٹی آکسیڈنٹ مادوں، روغنی ایسڈوں اور زنک کا حامل ہونے کی وجہ سے مردوں میں پروسٹیٹ کی صحت کے حوالے سے بھی مفید غذا ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ایسے مرد جنہیں قابل علاج پروسٹیٹ کینسر کا سامنا ہو کدو کا مغز ان میں بیماری کی شکایات کو کم کرنے اور معیارِ زندگی کو بلند کرنے میں مدد دیتا ہے۔

8۔ کینسر کے خلیات کے سکڑاو میں معاون
بلند مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ مادوں کی بدولت کدو کا مغز کینسر سے بچنے میں، کینسر کے خلیات کو سکڑانے میں اور کینسر کے پھیلاو کو روکنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ کدو کا مغز چھاتی کے کینسر کا سدّباب کرتا ور اس کے علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ایسے افراد جن کی خوراک میں کدو کا مغز شامل رہے انہیں معدے، پھیپھڑوں، انتڑیوں اور چھاتی کے کینسر سمیت کینسر کی متعدد اقسام کا خطرہ نسبتاً کم ہوتا ہے۔

9۔ غذائیت
کدو کا مغز میگنیز اور وٹامن K جیسے وٹامن اور نمکیات کے حوالے سے بھی بہت مفید غذا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ اپنے اندر شامل زنک کی بدولت نظامِ انہظام میں موجود بیکٹیریا کو جراثیموں کے خلاف جنگ لڑنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

10۔ پولی سسٹک اووری سینڈروم والی خواتین کے لئے مفید
بعض تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ کدو کا مغز پولی سسٹک اووری سینڈروم والی خواتین میں ہارمون کے توازن کو بحال کر کے طمانیت بخشتا ہے۔ کدو کا مغز بال جھڑنے اور ہڈیوں کے بُھربُھرے پن کا بھی سدّباب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کدو کا مغز عورتوں میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

11۔ مثانے کیلئے مفید
کدو کا مغز انتہائی تیز رفتاری سے کام کرنے والے مثانے کو توازن میں لاتا اور پیشاب کے عمل میں درپیش مسائل کو دُور کرتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/5109
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کدو کے بیج کھانے کے مضر اثرات؟ 🔷

کدو کے سفید بیجوں میں موجود غذائی اجزاء کی تعداد کئی صحت کے مسائل جیسے ڈپریشن اور گٹھیا کے علاج میں مدد کر سکتی ہے۔ تاہم، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کدو کے بیج محدود مقدار میں کھانے چاہئیں۔ یہاں ہم اس کے کچھ مضراثرات بیان کریں گے۔

1۔ الرجک رد عمل کا سبب بنتا ہے:
اگرچہ کدو کے بیج کافی صحت بخش مانے جاتے ہیں لیکن انہیں مطلوبہ مقدار سے زیادہ کھانے سے کچھ لوگوں میں الرجی بھی ہو سکتی ہے۔

سر درد، گلے کی جلن سے لے کر منہ میں اور اس کے ارد گرد سوجن اور سرخی تک، کدو کے بیج کسی بھی قسم کی الرجی کا سبب بن سکتے ہیں۔

2۔ پیٹ کی تکلیف:
یہ بیج فائبر سے بھرپور ہونے کے لیے جانا جاتا ہے، جو کہ ایک اچھی چیز ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت زیادہ فائبر کا استعمال پیٹ میں تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے؟

بہت زیادہ فائبر جسم میں گیس کا سبب بن سکتا ہے۔ کدو کے بیج کھاتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

3۔ گلے کو نقصان پہنچ سکتا ہے:
وہ لوگ جو کدو کے بیج کھانے کے شوقین ہیں شاید اس حقیقت کو پسند نہ کریں کہ اس سے گلے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جب آپ انہیں نگلتے ہیں تو وہ آپ کی غذائی نالی کو بڑھا سکتے ہیں۔ لہذا اگر آپ کدو کے بیج پسند کرتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ انہیں اچھی طرح چبا لیں۔

4۔ وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے:
کدو کے بیج بہت مزیدار ہوتے ہیں ایک بار کھانا شروع کردیں تو ہاتھ ہی نہیں رکتا، لیکن ان کی زیادہ مقدار کھانے سے وزن میں غیر مطلوبہ اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں چکنائی کی اچھی مقدار ہوتی ہے اور کیلوریز بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ 2 چائے کے چمچ سے زیادہ بیج نہ کھائیں۔

5۔ بلڈ پریشر والوں کے لیے خطرہ:
کہا جاتا ہے کہ یہ بیج کچھ لوگوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جو کم بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔ کدو کے بیج پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس طرح اگر آپ واقعی کدو کے بیج پسند کرتے ہیں، تو انہیں محدود مقدار میں استعمال کریں۔

🔘 نوٹ:
یہ یقینی طور پر ان لذیذ ترین اسنیکس میں سے ایک ہیں جنہیں آپ کھا سکتے ہیں لیکن ان کے استعمال کو محدود کرنا ضروری ہے۔

یہ صحت بخش غذاؤں میں سے ایک ہیں لیکن کسی کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہیں اعتدال میں کھایا جانا چاہیے ورنہ یہ نقصان پہنچانے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/5110
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
💝 سادات کی خصوصیات 💝

سادات حسنی حسینی اولاد رسول کی خصوصیات اور مفاخر و فضائل عالیہ قطعیہ جن میں کوئی غیرسید عرب و عجم میں ان کا ہمسر و ہم کفو اور شریک و مماثل نہیں حسب ذیل ہیں۔

1۔ سادات حسنی حسینی شرعا اولاد رسول ہیں کسی غیر سید کو یہ فضل و شرف نہیں لہذا کفو نہیں۔

2۔ سادات پر اولاد رسول ہونے کا خصوصی حکم شرعی ہے غیر سید کو یہ فضل و شرف حاصل نہیں لہٰذا برابر نہیں۔

3۔ صدقات جد سادات اور سادات پر ان کی حرمت و تعظیم کے پیش نظر شرع نے جائز نہ رکھے۔ غیر کو یہ فضل نہیں تو برابر بھی نہیں۔

4۔ سادات و بنی ہاشم کی حاجت روائی و ضرورت کے لئے صدقات کے عوض مال غنیمت سے خمس الخمس مشروع ہوا، غیر کے لئے یہ نہیں۔

5۔ سادات اولاد رسول نماز کے اس درود میں شامل و داخل ہیں جو دنیائے اسلام میں پڑھنا مشروع ہے، غیر سید کو یہ فضل نہیں۔

6۔ سادات کا نسب دنیا اور آخرت میں حضور سید عالمین کے ساتھ موصول و متصل ہے، غیر سید کو یہ شرف نہیں۔

7۔ قیامت کو جب ہر نسب و سبب منقطع ہو جائے گا سادات کا نسب و سبب قائم و ثابت رہے گا، غیرسید کو یہ شرف حاصل نہیں تو برابر و ہم کفو بھی نہیں۔

8۔ سادات اولاد رسول کی جد کا نام کلمہ طیبہ میں پڑھا جاتا ہے جس سے کافر کفر سے نکل کر اسلام میں آ جاتا ہے، غیرسید کی جد کا اگر کوئی مسلمان کلمہ پڑھے تو دین ایمان سے نکل کر کفر میں پہنچ جائے، پس برابر نہ ہوئے تو کفو بھی نہ ہوں گے۔

9۔ سادات کی جد کا کلمہ دنیائے اسلام میں مشروع ہے، غیر سید کو یہ فضل نہیں۔

10۔ سادات کی جد پاک پر تیسں پارے قرآن نازل ہوا، غیرسید کی جد پر کچھ نازل نہ ہوا تو برابر بھی نہیں۔

11۔ سادات کی جد پر نازل شدہ قرآن سے تمام کتابیں صحیفے اور مذاہب منسوخ
ٹھہرے، غیر سید کو یہ فضل حاصل نہیں۔

12۔ سادات ہی کی جد کا نور اول مخلوق ہے، غیر سید کو یہ فضل نہیں۔

13۔ سادات کی جد کی نبوت حضرت آدم کے نام و نشان وجود سے قبل ثابت ہے، غیرسید کی جد کو یہ فضل نہیں۔

14۔ سادات ہی کی جد امام الانبیاء ہے خلقا و اخرهم بعثا ہے، غیر سید کو یہ فضل نہیں۔

15۔ سادات کی جد امام الانبیاء ہے غیر کو یہ فضل نہیں۔

16۔ سادات کی جد مبعوث آخریں ہیں غیر سید کو یہ فضل نہیں۔

17۔ سادات کی جد کو سیدالعالمین اکرم الاولین والآخرین کہنا مشروع ہے، غیرسید کی جد کو یہ کہنا کفر ہے تو برابر نہ ہوئے۔

18۔ سادات ہی کی جد جسم و روح کے ساتھ صاحب معراج ہے، غیرسید کو یہ فضل حاصل نہیں تو برابر بھی نہیں۔

19۔ سادات ہی کی جد کو اللہ سے کلام و دیدار کا شرف حاصل ہے، غیر سید کی جد ایسی نہیں تو برابر بھی نہیں۔

20۔ سادات ہی کی جد کی شان ہے وما ينطق عن الهوی ان هو الا وحی یوحی، غیرسید کی جد اس فضل سے محروم ہے تو برابر نہ ہوئے۔

21۔ سادات کی جد کی شان ہے کہ جس کا دیدار دیدار حق ہے۔

22۔ سادات کی جد ہے جس کی صورت سے شیطان تمثل نہیں کر سکتا، غیرسید کو یہ فضل نہیں۔

23۔ سادات کی جد ہی ہے جسے سیدالانبیا والمرسلین کہنا درست، غیرسید کو یہ فضل نہیں۔

24۔ سادات ہی کی جد کو خاتم الانبیاء والمرسلین کہنا درست ہے، غیرسید کو یہ فضل حاصل نہیں ہے نہ اس کی جد کو ایسا کہنا ہی جائز ہے تو برابر نہ ہو ئے۔

25۔ سادات کی جد کی یہ شان ہے کہ قرآن کریم میں ان کے زمانہ (عصر) اور عمر اور کلام بلکہ خاک پا کی قسم فرمائی گئی، غیرسید کی جد ایسی نہیں تو برابر بھی نہیں۔

26۔ سادات ہی کی جد ہے جس کی مرضی پر کائنات کا قبلہ مقرر فرمایا گیا،غیرسید کو یہ فضل نہیں تو برابر بھی نہیں۔

27۔ سادات کی جد کو قرآن میں یہ خطاب ہے علمک مالاتکن تعلم وكان الله فضل الله عليک عظیما، غیرسید کی جد کو یہ فضل نہیں تو برابر بھی نہیں۔

28۔ سادات ہی کی جد کو یہ فضل وکمال ملا کہ انبیاء غیر انبیاء سب کے سب کمالات و درجات میں سب سے بلند و بالا افضل واعلی و مصداق ورفع بعضهم درجۃ وہی ہیں، غیرسید کی جد کو یہ فضل نہیں تو برابر بھی نہیں۔

29۔ سادات کی جد کو یہ خطاب الہی ہے انا اعطَيْنَكَ الكوثر غیر کو یہ فضل نہیں۔

30۔ سادات کی جد کو یہ خطاب خداوندی ہے "وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأولى" آپ کی ہر ساعت پہلی سے بہتر ہے، غیرسید کو یہ فضل نہیں۔

31۔ سادات کی جد کو خطاب ہے وَلَسَوْفَ يُعْطِيک رَبِّكَ فترضى، غیر کو یہ فضل نہیں۔

32۔ سادات ہی کی جد کو یہ خطاب ہوا انا فتحنالك فتحاً مبين، غيرسید کی جد اس سے محروم ہے۔

33۔ سادات کی جد سے خطاب ہے وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ، غیر کو یہ فضل نہیں۔

34۔ سادات کی جد کا قرب و نسبت ہی مدار فضل وشرف ہے، غیر کو یہ فضل نہیں۔

35۔ سادات کی جد وجہ ایجاد و بقاء کائنات ہے، غیر کو یہ فضل نہیں۔

36۔ سادات کی جد کے نور سے افراد کائنات کا وجود اور ظہور ہوا، غیر کو یہ فضل نہیں۔

37۔ سادات کی جد کے جھنڈے کے نیچے آدم و بنی آدم ہوں گے، غیر کو یہ فضل نہیں۔ سادات کی جد شفیع کل ہے غیر کویہ فضل نہیں۔
38۔ سادات کی جد سے قرنوں زمانوں اور زمانہ والوں نے فضل امتیاز پایا، غیر کو یہ فضل نہیں۔

39۔ سادات کی جد کا نسب اجداد اولاد قوم آل اصحاب امت سب سے افضل، کسی غیر کو یہ فضل نہیں۔

40۔ سادات کی جد کی تعظیم و توقیر من کل الوجوہ فرض اور ایذا و ہتک فی کل الوجوہ حرام و ناروا حتی کہ جس امر مباح و مشروع میں بھی ہو ممنوع و حرام ہو جاتا ہے، یہ کسی غیرسید کی جد میں نہیں تو کوئی غیر سید سادات اولاد رسول کا کفو و ہمسر بھی نہیں۔

📚 اقتباس ماخوذ از :کتاب شرافت سادات

مصنف: حضرت شیخ کبیر قدوۃ الاتقیا نقیب الاشراف خلیفہ غوث اعظم مفسر قرآن مجدد دوراں بانی تحریک خلافت اسلامیہ و قائد ملت سلطان الاحناف محدث جلیل عارف بالله کریم الطرفین ابومسعود پیر سید محمود شاہ محدث ہزاروی قدس الله سرہ السامی۔

منجانب: خدام محبوب خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں پاکستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/5113

👈 مزید پوسٹس۔۔۔۔

🌹 سادات کی فضیلت
https://t.me/islamwitheman/140

⏩ کیا ہر قسم کے سادات باعظمت ہیں؟
https://t.me/islamwitheman/488

🗒 فضیلت سید اور نسب کا بدلنا
https://t.me/islamwitheman/489

🌹سادات
http://t.me/islamwitheman/1614

🌷فقیر سید
http://t.me/islamwitheman/1618

💝 سادات کی خصوصیات
https://t.me/islamwitheman/5113

🔷 احترام سادات کا صلہ
https://t.me/islamwitheman/5204
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌴 انداز تربیت اولاد... 🌴

دو مائیں، تربیت کے دو طریقے اور دو مختلف نتائج ایک مثال سے۔۔۔

🔹 پہلی ماں
ایک ماں اپنے بچے کے ساتھ سڑک پر جا رہی تھی کہ سامنے ایک شکستہ حال بھکاری آگیا. ماں نے اپنے بچے کو کہا دیکھو اس بھکاری کو. اگر تم نہیں پڑھو گے تو اس بھکاری کی طرح بن جاو گے.

🔹دوسری ماں
دوسری ماں بھی اسی سڑک پر اپنے بچے کے ساتھ جا رہی تھی. اس نے بھی اپنے بچے کو کہا دیکھو اس بھکاری کو، اگر تم پڑھ لکھ کر بڑے آدمی بن گئے تو ان جیسوں کی زندگی بدل سکو گے.

🔘 دونوں مائیں تربیت کر رہی ہیں. لیکن دونوں کے نتائج بلکل الگ نکلیں گے.

ایک نے بچے کو خوف دیا اور دوسری نے عزم اور ایک خواب.

تربیت بہت نازک کام ہے. کیونکہ یہ آج کی کونپل کی وہ تراش خراش ہے جو کل ایک تناور درخت کی شکل لے گا. علماء کا منبر ہو یا استاد، ماں کی گود ہو یا والد کی دیکھ بھال یہ سب اسی تربیت کے گہوارے ہیں. لہذا تربیت کو مثبت انداز دیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 بچوں کی تربیت کے متعلق پوسٹس دیکھنے کیلئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

🌷 بچوں کا احترام و تکریم
https://t.me/islamwitheman/33

🌷 بچوں کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/34

🌷 خلوص و شفقت
https://t.me/islamwitheman/90

🌷 ننھا داعی
https://t.me/islamwitheman/302

🌷 شعور و بصیرت
https://t.me/islamwitheman/344

🌷 ایک بچہ اور کچھوا
https://t.me/islamwitheman/539

🌷 بچے کی نفسیات سمجھنے کے 12 گن
https://t.me/islamwitheman/1224

🌷 سچ کا انعام
https://t.me/islamwitheman/1277

🌷 بچہ (بچپن)
https://t.me/islamwitheman/1626

🌷 بچوں میں اعتماد
https://t.me/islamwitheman/1627

🌷 بچوں کے جھوٹ بولنے کے اسباب
https://t.me/islamwitheman/1847

🌷 گھر کا ماحول
https://t.me/islamwitheman/2059

🌷 بچوں کو مشکلات کا عادی بنائیں
https://t.me/islamwitheman/2137

🌷 مس انمول
https://t.me/islamwitheman/2163

🌷 تربیت اور ماحول
https://t.me/islamwitheman/2228

🌷 تھپکی کی طاقت
https://t.me/islamwitheman/2338

🌷 اے خدا مجھے موبائل بنا دے
https://t.me/islamwitheman/2393

🌷 بچے کہنا کیوں نہیں مانتے؟
https://t.me/islamwitheman/2455

🌷 تربیت کا اثر
https://t.me/islamwitheman/2486

🌷 سمجھاؤ مگر نرمی سے
https://t.me/islamwitheman/2512

🌷 سمجھانے کا انداز
https://t.me/islamwitheman/2517

🌷 بیٹی کی تربیت
https://t.me/islamwitheman/2726

🌷 پینسل گم ہونے کے دو واقعات
https://t.me/islamwitheman/2916

🌷 کامیابی کی بہترین عادت؟
https://t.me/islamwitheman/2917

🌷 بچے کا آئیڈیل کسے ہونا چاہیے؟
https://t.me/islamwitheman/4098

🌷 لڑکپن میں سکھانے کے آداب
https://t.me/islamwitheman/4146

🌷 اس نسل کی ماں
https://t.me/islamwitheman/4206

🌷 مائیں نسلیں سنوارتی ہیں
https://t.me/islamwitheman/4504

🔷 بچوں کے راز جاننے کے طریقے
https://t.me/islamwitheman/5019

🔷 ایک بچے کے درد بھرے الفاظ
https://t.me/islamwitheman/5020

🌴 انداز تربیت اولاد...
https://t.me/islamwitheman/5115

🔷 بچوں میں عدالت رکھنے کی تاکید
https://t.me/islamwitheman/5213
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ 🌹

12 رجب المرجب ولادت باسعادت حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ بہت بہت مبارک ہو۔

حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ بن شہاب الدین ہمدانی (1314ء تا1384) نہ صرف سلسلہ کبرویہ کے ایک عظیم صوفی بزرگ تھے بلکہ عرفانی شاعر ہونے کے ساتھ ایک محقق بھی تھے۔

🔹 پیدائش
آپ رحمۃ اللہ علیہ 12 رجب المرجب 714 ہجری کو پیر کے دن ہمدان میں پیدا ہوئے اور 786 ہجری میں مانسہرہ کے علاقہ پکھلی میں انتقال فرما گئے اور ختلان میں مدفون ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بادشاہ کے فرزند ہونے کے باوجود بادشاہت کو ٹھکرا کر تبلیغ اسلام کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ چنانچہ کشمیر، بلتستان سمیت خطے کے کئی علاقوں میں اسلام کا نور پھیلایا، مؤرخین کے مطابق اس خطے میں امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ ہی پہلے مبلغ اسلام ہیں جن کی تبلیغ کے نتیجے میں اہالیان کشمیر و تبت دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔

امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ کی تشریف آوری کے بعد کشمیر کی ثقافت ہی تبدیل ہو گئی۔ سید علی ہمدانیؒ کو شاہ ہمدان (ایران کے ہمدان کے بادشاہ) کے علاوہ امیر کبیر یعنی عظیم قائد کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ نے عقائد، فضائل اہلبیت علیہم السلام اور رموز تصوف کے علاوہ دیگر موضوعات پر چھوٹے چھوٹے رسائل سے لے کر انتہائی ضخیم کتابیں بھی تالیف کیں۔

🔹 خاندان
ہمدان کے انتہائی معزز اور مثالی خاندان میں پیدا ہوئے اور آپؒ کا سلسلہ نسب امام زین العابدین علیہ السلام سے جاملتا ہے۔ ان کی والدہ ماجدہ کا نام سیدہ فاطمہ ہے جو سترہویں پشت کے بعد جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ بعض کے مطابق 12 رجب المرجب 714ھ بمطابق 12 اکتوبر 1314ء کو آپ کی پیدائش ہوئی جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ 713ھ میں 12 رجب کو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے آنکھ کھولی۔ اول الذکر تاریخ پیدائش پر اکثر مؤرخین کا اتفاق ہے۔

آپؒ کا اصل نام علی ہے اور شہرت امیر کبیر، علی ثانی، شاہ ہمدان اور میر سید علی ہمدانی کے نام سے ہے۔ اس کے علاوہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے القابات میں قطب زمان، شیخ شیخان، قطب الاقطاب، افضل المحققین، اکمل المحقق الہمدانی و دیگر شامل ہیں۔

🔹 تعلیمی زندگی کا آغاز
سید علی ہمدانیؒ کا تعلق ایک تعلیم یافتہ خاندان سے تھا، آپ رحمۃ اللہ علیہ خود بھی ایک نہایت ذہین اور فطین شخصیت تھے۔ آپؒ نے ابتدائی اسلامی اور قرآن پاک کی تعلیم اپنے ماموں حضرت علاء الدولہ سمنانیؒ سے حاصل کی اور ایک سال میں قرآن پاک کا مکمل ترجمہ اور تفسیر کا دورہ مکمل کیا۔ حضرت علاء الدولہ سمنانیؒ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے آپؒ کو ابوالبرکات شیخ محمد مزدقانیؒ کے حوالے کیا جہاں سے آپ رحمۃ اللہ علیہ نے روحانی فیض حاصل کیا۔

🔹 سلسلہ طریقت
آپؒ سلسلہ طریقت کبرویہ سے منسلک تھے اور ابوالمیامین نجم الدین محمد بن محمد مزدقانیؒ سے روحانی تبلیغ کی اجازت حاصل کی۔ سلسلۂ طریقت کے پیریت کا منصب سنبھالنے کے بعد آپؒ نے پوری دنیا میں سیاحت شروع کی، شیخ محمود مزدقانیؒ کا حکم تھا کہ دنیا کی سیر کرو اور جتنا ہو سکے کسب فیض کرو۔ اس حکم کی تعمیل کے نتیجے میں جناب امیر کبیرؒ نے تین دفعہ پیدل بیت اللہ شریف کا حج ادا کیا اور بیس یا اکیس سال مسلسل سفر میں رہے۔ اس عرصے میں آپؒ نے بہت سے اولیاء اللہ سے ملاقاتیں کیں۔

🔹 کشمیر میں ورود
امیر کبیرؒ اپنے کم و بیش 700 مریدوں اور پیروکاروں کے ہمراہ کشمیر تشریف لائے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی تنظیم یونیسکو کے مطابق جناب امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ وہ عظیم ہستی تھے جنہوں نے کشمیر کی ثقافت کی کئی بنیادوں کو تبدیل کرتے ہوئے نہ صرف اسلامی ثقافت کا درجہ دیا بلکہ خطے میں کشمیر کی اقتصادی حالت بھی انتہائی مضبوط کر دی۔

وقت کے بادشاہ امیر تیمور کے مظالم سے بچنے کیلئے آپؒ نے کشمیر کا رخ کیا۔ قبل ازیں اپنے والد گرامی کی بادشاہت کے دوران نے دو مریدوں میر سید حسن سمنانیؒ اور میر تاج الدین سمنانیؒ کو کشمیر روانہ کر چکے تھے تاکہ وہاں تبلیغ اسلام کیلئے راہ ہموار کی جا سکے۔ دونوں بادشاہوں کے درمیان باہمی تعلقات اور معاہدے کے باعث آپؒ اپنے کثیر مریدوں کے ہمراہ کشمیر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔ آپ کے دونوں فرستادگان نے آپؒ اور دیگر ساتھیوں کا کشمیر میں زبردست استقبال کیا۔ اس دوران کشمیر کی حکمرانی مرزا فیروز تغلق کے پاس تھی۔
🔹 خانقاہوں کی تعمیر
کشمیر میں جناب امیر کبیرؒ نے ایک نہایت ہی منظم انداز میں اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔ ان کے پیروکاروں نے علاقے کے اہم گزرگاہوں اور مقامات پر مساجد کی تعمیر میں آپؒ کا بھرپور ساتھ دیا۔

ان مشہور مساجد میں دریائے جہلم کے کنارے واقعہ خانقاہ معلی، درگاہ شاہ ہمدان سری نگر و دیگر شامل ہیں۔

گلگت بلتستان میں جناب امیر کبیرؒ کے ہاتھوں تعمیر کردہ مساجد کو ’’مسجد حضرت امیر‘‘ مقامی زبان میں اختصار کیساتھ ’’حضامیر‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

آپؒ نے ہمیشہ کیلئے کشمیر میں پڑاؤ نہیں ڈالا بلکہ مختلف اور مناسب مواقع پر اس علاقے کا دورہ فرماتے رہے۔ آپؒ نے اپنے تمام مریدین کو مساجد میں ائمہ جمعہ و جماعت کی ذمہ داریاں دے کر وہاں سکونت پذیر کر دیا اور خود تمام معاملات کی نگرانی فرماتے رہے۔

ان کی تعمیر کردہ خانقاہیں فن تعمیر کی شاہکار ہیں، دیواروں میں لکڑیوں کا استعمال، کھڑکیوں، دروازوں اور روشندانوں میں لکڑی پر تزئین و آرائش کا انتہائی حسین فن آٹھویں صدی ہجری میں فن نقش نگاری کے عروج کو ظاہر کرتا ہے۔

خانقاہوں کو دوسرے الفاظ میں جامع مسجد کہا جاتا ہے جہاں نہ صرف پانچ وقت باجماعت نمازیں ہوتی ہیں بلکہ جمعۃ المبارک کو قریب و دور سے ہزاروں مسلمان جمعہ کے عظیم اجتماع کیلئے جمع ہو جاتے ہیں۔

بلتستان میں امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ کی تعمیر کردہ بہت سی خانقاہیں موجود ہیں جہاں لاکھوں افراد نماز پنجگانہ، نماز جمعہ، عیدین و دیگر اسلامی تہواروں پر جمع ہوتے ہیں۔ خاص کر ایام عزاداری میں انہیں خانقاہوں میں بہت اہتمام کے ساتھ مجالس ہوتی ہیں ایک خاص بات یہ ہے کہ حضامیر میں عزاداری جس شان و عزت سے ہوتی ہے جو دوسرے جگہوں پر نہیں ہوتا ہے۔

🔹 کشمیر میں دوسری بار آمد
آپؒ نے پہلی بار کشمیر کا دورہ 774 ہجر ی میں کیا اس وقت کشمیر کے حکمران سلطان شہاب الدین تھے۔ اس دورے میں آپؒ چھ ماہ تبلیغ دین فرماتے رہے۔ دوسری مرتبہ 781ھ میں آپ رحمۃ اللہ علیہ کشمیر تشریف لائے جبکہ قطب الدین والی کشمیر تھے۔ اس موقع پر آپؒ نے کم و بیش ایک سال کشمیر میں قیام فرمایا۔ اس دوران آپ نے کشمیر کے قریہ قریہ کا دورہ فرمایا اور لوگوں کو حلقہ بگوش اسلام کیا۔

783ھ میں آپؒ نے لداخ سمیت ترکستان کا بھی سفر کیا۔

تیسری بار 785ھ میں آپؒ نے کشمیر کا رخ فرمایا اس بار آپؒ کا ارادہ تھا کہ اب مکمل طور پر اس علاقے میں اقامت پذیر ہو جائیں تاہم خدائے ذوالجلال کو کچھ او ر ہی منظور تھا۔

🔹 میر ہمدانیؒ کا انتقال
چنانچہ علالت کے باعث آپؒ کو کشمیر سے واپس ہمدان جانا پڑا۔ واپسی پر جب پکھلی پہنچے تو شاہی مہمانوں کی طرح استقبال کیا گیا۔ یہیں آپ رحمۃ اللہ علیہ کی بیماری شدت اختیار کر گئی اور یہ مرض المرگ ثابت ہوئی۔ پکھلی میں پانچ دن کی شدید علالت کے بعد آپ رحمۃ اللہ علیہ 6 ذوالحجہ 786ھ کو اس دارفانی سے کوچ فرما گئے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے جسد انور کو تاجکستان کے دارالخلافہ دوشنبہ کے نواحی شہر ختلان لایا گیا اور یہیں تدفین عمل میں آئی۔ آپؒ کا مزار آج بھی مرجع خلائق ہے۔

🔹 پشمینہ سازی کی صنعت کا فروغ
امیر کبیر سید علی ہمدانیؒ نے تصوف اور خرقہ پوشی کو اتنی زیادہ ترجیح دیکر موثر تبلیغ کی کہ علاقے میں پشمینا سازی کو صنعت کا درجہ مل گیا چنانچہ مؤرخین انہیں کشمیر میں پشمینا سازی کے بانی کے طور پر بھی یاد کرتے ہیں۔ اس صنعت کے باعث کشمیر کو چین، منگولیا، امریکا، ہندوستان اور دیگر علاقوں میں اقتصادی قوت کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ شاہ ہمدانؒ کے دور میں کشمیر میں پشمینا (اون) سے قالین کی صنعت، شال بافی، چادرکی تیاری کو عروج ملا، کیونکہ سالکان راہ طریقت کیلئے آپؒ کی تعلیمات میں سے ایک اون سے تیار کردہ لباس زیب تن کرنا تھی۔ قرب و جوار میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں پر یہ اشیا تیار کرتے تھے بلکہ ایک عرصے تک لباس اسی صنعت کے مرہون منت ثابت ہوا۔ یہ لباس ایک طرف روحانی لباس کی حیثیت رکھتا تھا تو دوسری طرف نہایت ارزاں اور آسان تیاری کے باعث غریبوں کا بہترین انتخاب تھا ساتھ ہی ساتھ کشمیر جیسے سنگلاخ اور انتہائی سرد علاقے میں موسمی ضرورت بھی تھی۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے جناب امیر کبیرسید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ کو کشمیر میں قالین کی صنعت کا بانی قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ شاہ ہمدانؒ نے قالین بافی میں کشمیر و تبت کو چھوٹا ایران بنا دیا۔

خطہ راآن شاہ دریا آستین داد علم و صنعت وتہذیب و دین
آفرید آن مرد ایران صغیر باہنرہائے عجیب و دل پذیر
(جاوید نامہ)
🔹 شاگردان امیر رحمۃ اللہ علیہ
امیر کبیرؒ سے سینکڑوں شاگردوں نے کسب فیض کیا۔ ان میں نورالدین جعفر بدخشیؒ، خواجہ اسحاق ختلانیؒ، شیخ قوام الدین بدخشیؒ، میر سید حسین سمنانیؒ، میر رکن الدین، سید فخر الدین، قطب امجد سید محمد قریشیؒ، سید احمد قریشیؒ، سید محمد عزیز اللہ، سید محمد مرید اور پیر محمد قادری و دیگر شامل ہیں۔

خواجہ اسحاق ختلانیؒ رحمۃ اللہ علیہ کو خرقہ اجازت عطا ہوا اور انہوں نے بحیثیت پیر طریقت عنان طریقت سنبھالا۔ یہ سلسلہ ان کے بعد حضرت سید محمد نوربخش سے ہوتے ہوئے موجودہ پیر طریقت صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سید محمد شاہ نورانی تک پہنچا ہے۔

شاہ ہمدانؒ ایک کثیر الجہت ہستی تھے۔ وہ ایک مبلغ تھے تو ساتھ ہی سماجی و فلاحی شخصیت بھی۔ انہوں نے کشمیر میں اسلام شناسی اور تبلیغ دین کا نیا انداز سکھلایا، دین مبین میں داخل ہونے والوں کے ایمان و عقائد کو مضبوط کیا۔ انہوں نے ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اسلام کو ایک منظم نظام حیات کے طور پر ثابت کیا۔

آپؒ کے معجزات کے طور پر چٹارگام، چہاردرہ، بٹ گام و دیگر مقامات پر آپ کے دست مبارک سے لگائے گئے چنار کے درخت موجود ہیں جو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے 1374 ھ میں لگائے تھے۔

🔹 شاہ ہمدان کا مسلک
کسی عارف بزرگ کے بارے میں یہ کہنا کہ ان کا ایک خاص فرقہ سے تعلق تھا۔ ان کے شایان شان نہیں۔ تاہم ان کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ دعویٰ کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ شاہ ہمدان کا مسلک وہی ہے جو چہاردہ معصومین علیہم السلام کا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ تصوف کے صرف اس راستے کو درست مانتے ہیں جس پر چہاردہ معصومین علیہم السلام نے عمل کیا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے اشعار میں اس حقیقت کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔

سالکان راہ طریقت کیلئے چہاردہ معصومین علیہم السلام سے بڑھ کر کوئی مشعل راہ نہیں ہو سکتا۔

🔹 تالیفات
حضرت امیر کبیرؒ نے ایک موثر مبلغ کی حیثیت سے سینکڑوں کی تعداد میں عربی اور فارسی زبانوں میں کتابیں، خطوط اور رسالے تالیف کئے۔ جس میں ذخیرہ الملوک، دعوات صوفیہ امامیہ، رسالہ نوریہ، رسالہ مکتوبات، در معرفت صورت و سیرت انسان، در حقائق توبہ، حل النصوص علی الفصوص، رسالہ در معرفت مذاہب اہل تصوف، شرح قصیدہ خمریہ فریضیہ عمر ابن فارز ، رسالہ اصطلاحات، علم القیافہ، دہ قاعدہ، کتاب المودۃ القربیٰ، کتاب السبعین فی فضائل امیر المومنین، چہل حدیث، چہل حدیث فضائل امیر المومنین ، منازل السالکین، اوراد فتحیہ، اسرارالنقطہ، مشارب الاذواق و دیگر شامل ہیں۔

✍ تحریر: اعجاز حسین غریبی

https://t.me/islamwitheman/5116
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 13 رجب المرجب ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو۔

🌺 پوسٹس دیکھنے کے لئے مطلوبہ پوسٹ کے لنک پر کلک کریں۔۔۔

https://t.me/islamwitheman/2998

🔷️ 13 رجب رات و دن کے اعمال
https://t.me/islamwitheman/2997

🌹 ولادت باسعادت حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3009

🌹 فضائل مولود کعبہ حضرت علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3010

🌹 بمناسبت یوم ولادت امام علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3011

🌹 حضرت علیؑ کا مقام و مرتبہ
https://t.me/islamwitheman/3012

🌹 امت کا بہترین فرد
https://t.me/islamwitheman/3013

🌹 یعسوب الدین مولا علیؑ
https://t.me/islamwitheman/3014

🌹 حضرت علیؑ کی جسمانی قوت
https://t.me/islamwitheman/3015

🌹 حضرت علیؑ سے سات سوال
https://t.me/islamwitheman/3016

🔷️ وصیت مولا علیؑ موت کے متعلق
https://t.me/islamwitheman/3017

🌹 مولا علیؑ کے متعلق ویڈیوز
https://t.me/islamwitheman/3018
https://t.me/islamwitheman/3019
https://t.me/islamwitheman/3020
https://t.me/islamwitheman/3021

🌹 حضرت امام علی علیہ السلام
https://t.me/islamwitheman/3027

🌹 لفظ مولا پر زبردست تحقیق
https://t.me/islamwitheman/3029
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 فیروزہ پتھر 🔷

تاریخی طور پر فیروزے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی ابتداء قدیم ہندوستان سے ہوئی تھی اور اسے نقش و نگار کے لیے روم بھیجا گیا تھا۔ بہترین کوالٹی کا فیروزہ پہاڑی مقام سے نکالا جاتا ہے (اسے نیشا پوری فیروزی بھی کہا جاتا ہے)۔

فیروزی پتھر کا اثر ٹھنڈا اور خشک ہوتا ہے اور یہ دوسرے درجے کے خوبصورت ترین جواہر میں سے ایک ہے۔ آپ کو چمکانے کے لیے کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے، یہ ایک بڑا پرانا اور تیل والا چمکدار پتھر ہے۔

🔹 نام
* سنسکرت میں صفحہ
٭ فارسی میں فیروزی۔
٭انگریزی میں ٹر کوئس

🔹 رنگ
1۔ نیلا (رزاقی فیروزی۔
2 سبز (ہلکا گہرا، حسینی فیروزی۔

🔹 فیروزی پتھروں کی اقسام
ماہرین عام طور پر فیروزی کی دو قسمیں بیان کرتے ہیں۔
* مشرقی فیروزہ: فیروزی کی یہ قسم پرانی چٹانوں سے آتی ہے اور اس کا رنگ ہمیشہ ایک جیسا ہوتا ہے۔
* مغربی فیروزہ: اس قسم میں فاسفیٹ اور چونے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

🔹 فیروزی پتھر کی شناخت
فیروزے کی گرمی سے پانی خشک ہو جاتا ہے اور اس کا رنگ سیاہ (بھورا) ہو جاتا ہے لیکن یہ گل نہیں پاتا اور اس پر کسی تیزاب کا اثر نہیں ہوتا بلکہ رنگ متاثر ہوتا ہے۔ پختہ اور خالص فیروزی کا رنگ مستقل رہتا ہے۔ جی ہاں، اس طرح کے زیورات بہت مقبول ہیں. فیروزہ چونکہ ایک قیمتی جواہر ہے اس لیے خریدنے سے پہلے آپ مطمئن ہو جائیں کہ یہ اصلی ہے یا نقلی، بہتر ہے کہ اسے کسی قابل اعتماد شخص سے خریدیں اور لیبارٹری ٹیسٹ کی رسید کے ساتھ خریدیں۔ ۔

🔹 فیروزی پتھر کے فوائد
* فیروزی انگوٹھی پہننے سے دل کو سکون ملتا ہے اور خوف دور ہوتا ہے۔
* دشمنوں پر فتح۔
* نیا چاند دیکھ کر فیروزی پتھر کو دیکھنے سے تنگی دور ہو جاتی ہے۔
* اس پتھر کو پہننے سے انسان سانپ، بچھو اور زہریلے جانوروں کے زہر سے محفوظ رہتا ہے۔
* اس پتھر کو پہننے سے نظر بد سے حفاظت رہتی ہے۔
* فیروزہ پہننے سے غربت اور تنگدستی نہیں آتی۔

🌹 حضرت محمــد مصطفیٰ صلی الله علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: "خــداوند کریم کا ارشاد ہے کہ مجھے اس بندے سے شرم آتی ہے جو ہاتھوں میں فیــروزہ یا عقیــق کی انگوٹھی پہن کر دعا کرے اور میں اسکی دعا قبول نہ کروں۔"

🌹 امام صــادق علیــہ الصــلوات والسلام فرماتے ہیں کہ: جس شخص نے فیروزہ کی انگوٹھی پہنی ہو وہ کبھی محتاج نہیں ہوگا- فیروزہ قوت بینــائی میں اضافہ کرتا ہے- جس کے ہاتھ میں فیروزہ ہو اور وہ کسی کام سے جاۓ تو اسکی حــاجت ضرور پوری ہوگی۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2034
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 یقین اور بھروسہ 🔷

ایک آدمی دو بہت اونچی عمارتوں کے درمیان تنی ہوئی رسٌی پر چل رہا تھا۔ وہ بہت آرام سے اپنے دونوں ہاتھوں میں ایک ڈنڈا پکڑے ہوۓ سنبھل رہا تھا۔ اس کے کاندھے پر اس کا بیٹا بیٹھا تھا۔ زمین پر کھڑے تمام لوگ دم سادھے کھڑے یک ٹک اسے دیکھ رہے تھے۔ جب وہ آرام سے دوسری عمارت تک پہنچ گیا تو لوگوں نے تالیوں کی بھرمار کر دی اور اسکی خوب تعریف کی۔
اس نے لوگوں کو مسکرا کر دیکھا اور بولا:
"کیا آپ لوگوں کو یقین ہے میں واپس اسی رسٌی پر چلتا ہوا دوسری طرف پہنچ جاؤں گا؟"

لوگ چلا کر بولے، ہاں ہاں تم کر سکتے ہو۔۔

اس نے پھر پوچھا:
"کیا آپ سب کو بھروسہ ہے؟"

لوگوں نے کہا ہاں ہم تم پر شرط لگا سکتے ہیں۔

اس نے کہا:
"ٹھیک ہے، کیا آپ میں سے کوئی میرے بیٹے کی جگہ میرے کاندھے پر بیٹھے گا؟ میں اسے بحفاظت دوسری طرف لے جاؤں گا۔"

اسکی بات سن کر سب کو سکتہ سا ہو گیا۔ سب خاموش ہو گئے۔

یقین الگ چیز ہے، بھروسہ الگ۔۔۔ بھروسہ کرنے کے لئے آپ کو مکمل فناء ہونا پڑتا ہے۔ اور آج ہم سب میں اسی بھروسے کی کمی ہے۔ ہم اللہ تعالٰی پر یقین تو کرتے ہیں لیکن بھروسہ نہیں کرتے۔

🔹 امام علی علیہ السلام نے فرماتے ہیں؛ غم کو دور کرنے والی بہترین چیز تقدیر الہی پر بھروسہ کرنا ہے۔ (📚 عیون الحکم والمواعظ، ص۴۹۳)

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/2933
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
‏رواں ہفتے بروز جمعرات یعنی 8 فروری کے دن ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہو گا. عام انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے منعقد ہوں گے. بحیثیت پاکستانی شہری تمام ووٹر اپنے اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ دن 8 بجے سے شام 5 بجے تک متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر اپنی پسندیدہ جماعت کو ووٹ ڈال سکیں گے.

اپنے ووٹ کی تفصیلات اور ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے درج ذیل معلومات کا علم ہونا ضروری ہے.

1. اپنے ووٹ کی تفصیلات کے حصول کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8300 پر میسج کریں. جوابی میسج میں آپکو ضروری معلومات موصول ہوں گی. جوابی میسج میں آپکو آپکا صوبائی اور قومی حلقہ نمبر، گھرانہ نمبر، سلسلہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ اور پولنگ اسٹیشن کا نام موصول ہو گا.

2. آج ہی کسی سادہ کاغذ پر اپنا نام، قومی اور صوبائی اسمبلی کاحلقہ نمبر، شناختی کارڈ نمبر، گھرانہ نمبر، سلسلہ نمبر، شماریاتی بلاک کوڈ اور پولنگ اسٹیشن کا نام لکھ لیں. اگر آپ یہ پرچی الیکشن والے دن سے پہلے بنائیں گے تو الیکشن والے دن آپکو الیکشن کیمپ میں نہیں جانا پڑے گا اور یوں آپکا وقت بچے گا. بصورتِ دیگر الیکشن کیمپ سے پرچی بنوا لیں.

3. آپکا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو سکتا ہے. اپنے سیاسی رجحانات کو مندنظر رکھتے ہوئے اپنی جماعت کی ویبسائٹ وغیرہ پر اپنے امیدوار کا نام اور امیدوار کا انتخابی نشان نوٹ کر لیں.

4. تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے حضرات 8300 پر موصول شدہ قومی اور صوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر عمران خان کے آفیشل فیس بک پیچ پر میسنجر میں جا کر میسج کریں. آپکو آپکے متعلقہ حلقے سے تحریکِ انصاف کے امیدوار کا نام اور انتخابی نشان جوابی میسج میں موصول ہو گا. اس امیدوار اور انتخابی نشان کو ذہن نشین کر لیں.

5. الیکشن کے دن صبح 8 بجے اپنی خود بنائی ہوئی پرچی اور اصل شناختی کارڈ ہمراہ لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچیں.

6. پولنگ عملے سے اپنی شناخت کروائیں اور دو عدد بیلٹ پیپر حاصل کریں. قومی اسمبلی کا بیلٹ پیپر سبز رنگ جبکہ صوبائی اسمبلی کا بیلٹ پیپر سفید رنگ کا ہو گا.

8. بیلٹ پیپرز کے پیچھے اسٹیمپ اور دستخط چیک کر لیں. اسٹیمپ یا دستخط کی غیر موجودگی میں پولنگ عملے کو مطلع کریں.
7. بیلٹ پیپر پر اپنے متعلقہ امیدوار کے نام کے سامنے موجود متعلقہ انتخابی نشان پر مہر لگائیں. مہر کے نشان کو خشک کریں اور بیلٹ پیپرز کو دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں طرف فولڈ کریں اور بیلٹ پیپر متعلقہ ڈبے میں ڈال دیں.

یاد رہے ووٹ دھیان سے ڈالیں اور ضائع مت کریں. ووٹ ضائع ہونے کی صورت میں متبادل بیلٹ پیپرز مہیا نہیں کیے جائینگے. اپنی پسندیدہ جماعت کو بغیر پریشر اور دباؤ کے ووٹ ڈالیں کیونکہ ووٹ ڈالنا آپکی قومی ذمہ داری ہے.
‏روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کا مطالبہ کیا

وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہی بنائی جائے۔
جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے۔

وارڈن نے تمام طلباء کو ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی ان سب نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا۔

باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا۔ نہ آپس میں کوئی صلاح مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا 👇👇

20 کھچڑی
18 انڈہ پراٹھا
16 پراٹھا چائے
14 روٹی سالن
12روٹی مکھن
10 نوڈلز
10 پوری سبزی

اب کیا ہوا، اس کینٹن میں آج بھی وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں۔

پاکستان کے انتخابات کچھ ایسی ہی مثال ہیں۔۔

یہاں آپ 80 ہیں آپ کا اتحاد کیا کر سکتا ھے آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ 20 سے شکست صرف متحد نہ ہونے میں ھے تو ایک بن کے رہو، منظم رہو اور جدوجہد کرتے رہو ۔تب ہی کچھ تبدیلی ممکن ہے ۔۔

ورنہ وہ کھچڑی تیار ہے ۔۔۔۔۔۔ اگلی نسل کو کھلانے کے لیے!

#VoteForPakistan