ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔷 معدے کو صاف کرنے والے جوس 🔷

یہ جوس آنتوں میں جمع گندگی کو صاف کر دیں گے، یہ جوس پیٹ کیلئے بیحد فائدے مند ہیں۔

معدے سے متعلق مسائل طویل عرصے تک رہتے ہیں تو آنتوں کی پرت خراب ہونے لگتی ہے۔

دراصل جب ہماری خوراک غیر صحت بخش ہونے لگتی ہے تو آنتوں میں گندگی جمع ہونے لگتی ہے۔ آنتوں میں گندگی جمع ہونے سے گیس، بدہضمی، بھاری پن، قبض وغیرہ جیسے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ اس سے دماغ میں چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے۔ ان تمام مسائل سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں قدرتی طور پر درست کیا جائے۔ اس کے لیے کئی قسم کے جوس کی مدد لی جا سکتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں وہ کون سے جوس ہیں جو آنتوں کی گندگی کو جلد ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔۔۔
1. گاجر، سنترے کا جوس:
این ڈی ٹی وی فوڈ کے مطابق، سنترے میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ دوسری طرف، بیٹا کیروٹین گاجر میں موجود ہوتا ہے۔ دونوں میں فائبر کی کمی نہیں ہے۔ اگر آپ اس میں ادرک ڈالیں تو یہ مزید فائدہ مند بن جاتا ہے۔ یہ جوس پیٹ کو مکمل طور پر صاف کرتا ہے۔ اس سے ہاضمے کے تمام مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ پیٹ کے درد، کریمپ، بلاٹنگ وغیرہ سے بھی آرام ملتا ہے۔ یہ جوس معدے سے زہریلے مادوں کو بھی نکالتا ہے۔

2. کھیرا اور پودینہ کا جوس:
کھیرے میں فائبر کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔ دوسری طرف پودینہ بھی دواؤں کی خصوصیات کا خزانہ ہے۔ پودینہ پیٹ سے متعلق بہت سے مسائل کو پل بھر میں دور کر دیتا ہے۔ دونوں کو ملا کر جوس بنانے سے آنت کے کونے کونے سے گندگی دور ہو جاتی ہے۔ اسے بنانے کے لیے کھیرے کو چھیل لیں۔ اس میں 8 سے 10 پودینے کے پتے اور 2 چائے کے چمچ لیموں کا رس ملا دیں۔ ان سب کو پیس لیں اور پھر اس کا رس پی لیں۔ آپ دو دن میں فرق محسوس کرنے لگیں گے۔

3. سیب کا جوس:
ہیلتھ لائن کی خبر کے مطابق سیب کا جوس پیٹ کی صفائی کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ تحقیق کے مطابق سیب کا جوس گٹ ڈیٹوکس کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سیب کا جوس پینے کے بعد پیٹ جلد صاف ہو جائے گا۔

4. مکس سبزیوں کا جوس:
سبزیوں کا جوس ملا کر پینا مجموعی طور پر جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اس کا فوری اثر معدے پر نظر آتا ہے۔

پھول گوبھی، بروکولی، پالک، ٹماٹر، گاجر، بند گوبھی، کریلا، وغیرہ ان سب سبزیوں کا رس جوسر سے نکالیں۔ مکس سبزیوں کا جوس جگر اور گردوں کو بھی صاف کرتا ہے۔

5. لیموں کا رس:
اگر آپ کو پیٹ میں بہت زیادہ گندگی، پیٹ میں بھاری پن یا قبض کی شکایت ہو تو فوری علاج کے لیے پانی کو ابال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں لیموں کا رس ڈالیں۔ اگر آپ چاہیں تو تھوڑا سا نمک بھی ڈال دیں۔ ایک گلاس پینے کے کچھ دیر بعد پیٹ صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس سے تیزابیت کا مسئلہ فوری طور پر ختم ہو جائے گا۔ لیموں کا رس معدے میں چھپے نقصان دہ بیکٹیریا کو مار دیتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مختلف چیزیں کھانے کے اوقات 🔷

ہم سب کو اپنی صحت کے معاملہ میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ صحت دولت ہے۔ عمومی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ پھل، سبزی، دودھ کا استعمال کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔

🔹 سیب
سیب جیسے پھل کو اگر صبح کے وقت کھایا جائے تو یہ قبص سے بچاتا ہے اور رات کو کھانے کی صورت میں آپ کو نیند میں پریشانی کا سامنا کرنے کے ساتھ آپ کے نظام ہضم پر بھی بوجھ بن جاتا ہے۔

🔹 کیلا
کیلا ایک ایسا پھل ہے جو کھانا ہضم کرنے میں سود مند ثابت ہوتا ہے، اس لیے اسے خالی پیٹ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

🔹 انجیر
انجیر کا صبح کے وقت استعمال اس لحاظ سے مؤثر ہے کے اسے کھانے سے نظام ہضم کو تقویت ملتی ہے اور اگر اسے رات میں کھایا جائے تو یہ پیٹ میں مروڑ کا باعث بن سکتا ہے۔

🔹 اخروٹ
یوں تو کہا جاتا ہے کے اخروٹ دماغ کے لیے اچھا ہوتا ہے، اسے اگر شام کے وقت کھایا جائے تو یہ فائدہ مند ہے اور اگر رات کو کھایا جائے تو اس کی تقویت زائل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

🔹 دودھ
دودھ کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں۔ اسے رات میں پیا جائے تو پرسکون نیند کا باعث بنتا ہے۔ دودھ کو صبح صرف اس صورت میں پینا چاہیے جب دن میں جسمانی قوت کا استعمال ہو تاکہ دودھ ہضم ہو سکے ورنہ عین ممکن ہے کہ آپ کھانے کے وقت کھانا نہ کھائیں اور اس کی وجہ دودھ کا ہضم نہ ہونا ہو۔

🔹 دہی
دہی بھی دودھ کی ہی ایک شکل ہے، دہی کا استعمال دن کے وقت میں بہترین ہے یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہی دہی اگر رات میں کھایا جائے اور وہ بھی تب جب آپ کو کھانسی اور نزلہ کی شکایت ہو تو یہ کھانسی اور نزلہ کو بگاڑ کا سکتا ہے۔

🔹 پنیر
عمومی طور پر یہ بات سمجھی جاتی ہے کہ پنیر کھانے سے موٹاپا ہو سکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ اگر پنیر کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ موٹاپے سے بچاتا ہے۔ پنیر سبزی خوروں کے لیے گوشت کے متبادل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہی پنیر اگر رات کے وقت کھایا جائے تو آپ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

🔹 دالیں
دالوں کا استعمال اگر رات کے وقت میں کیا جائے تو کئی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ دالیں کولیسٹرول کے لیول کو معتدل رکھنے میں معاون ہیں اور اس کے ساتھ اچھی نیند حاصل کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

اگر دالوں کا استعمال دن میں کیا جائے تو یہ بھوک میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں، جس سے وزن بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

🔹 گوشت
گوشت سے پروٹین حاصل کیا جاتا ہے، یہ جسمانی قوت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے، اسے دن میں کھایا جائے تو دن کے کام اسے ہضم کروا دیتے ہیں، تاہم اسے رات میں کھایا جائے تو یہ جسم پر بوجھ بننے کے ساتھ آپ کو پرسکون نیند سے بھی محروم کر سکتا ہے۔

🔘 کھانے کی کوئی بھی چیز مضر صحت نہیں ہوسکتی، شرط ہے تو صرف اتنی کے اسے صحیح وقت پر کھایا جائے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیٹیوں کیلئے ہدایات 🔷

لڑکیوں کو شادی سے پہلے یہ چند باتیں ضرور بتائیں ۔۔۔ خطرناک تصویر کشی کرنے والوں کی باتوں پر کان دھرنے کے بجائے بیٹیوں کی رہنمائی کریں۔

دینِ اسلام نے بیٹیوں کو رحمت کہا ہے جن کا ہونا والدین کیلئے کسی خوش نصیبی سے کم نہیں ہوتا لیکن بدقسمتی سے بیٹیوں سے متعلق ایک دقیانوسی سوچ معاشرے کے ایک بڑے طبقے کے ذہنوں پر نقش ہے۔

’جیہز کی تیاری کب شروع کریں گے؟، بیٹی کو کتنا پڑھائیں گے؟‘، یہ وہ جملے ہیں جو بیشتر والدین کو سُننے پڑھتے ہیں۔

ایسی دل برداشتہ کر دینے والی باتوں کی وجہ سے والدین اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے بارے میں خاصا فکر مند ہوتے ہیں۔

لیکن غورطلب بات یہ ہے کہ شادی سے پہلے ساس بہو کے رشتے سمیت دیگر سسرالی رشتہ داروں کی خطرناک تصویر کشی کرنے والوں کی باتوں پر کان دھرنے کے بجائے بیٹیوں کو شادی کے بعد آسانی سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے رہنمائی کریں۔

🔹 کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا
والدین اپنی بیٹیوں کو اس بات پر مطمئن کریں کہ اپنے والدین کے گھر سے چلے جانے کے بعد ان کیلئے اس گھر میں کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔

یہ انہیں تحفظ کا احساس فراہم کرے گا کہ آپ اُن کی ضرورت کے وقت ہمیشہ اپنی بیٹی کے لیے موجود رہیں گے۔

🔹 سسرال والوں کا احترام
ہر بیٹی کے لیے انجان لوگوں کے درمیان ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹی کو اپنے سسرال والوں کے ساتھ احترام اور محبت کے رویے کی اہمیت سکھائیں۔

انہیں اس بات کا بھی حوصلہ دیں کہ یہ راتوں رات نہیں ہوگا لیکن وہ انہیں سمجھنے اور ان سے محبت کرنے کی کوشش ضرور کرے۔

🔹 مشکل وقت سے نہ گھبرائیں
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہیں، لیکن اگر اپنی بیٹی کو تمام منفی چیزوں سے خوفزدہ کریں گے تو وہ خوفزدہ رہتے ہوئے اپنی نئی زندگی کا آغاز کرے گی، جو آگے چل کر اس کیلئے مشکل کا سبب بن سکتا ہے۔

🔹 صبر و تحمل کی ترغیب
کہا جاتا ہے کہ شادی صبر و تحمل کا بھی سفر ہے، والدین اپنی بیٹیوں کو رشتوں کی اہمیت سمجھانے کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ان کے علم میں لائیں کہ رشتوں کو سمجھنے میں صبر و تحمل بہت اہم ہوتا ہے۔

🔹 اپنی موجودگی کا احساس دلائیں
والدین کا تعاون زندگی کے ہر پہلو میں بیٹیوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ لہذا انہیں کبھی بھی اکیلا محسوس نہ کرنے دیں۔ آپ کو انہیں یقین دلانا ہے کہ آپ ہمیشہ ان کے لیے موجود رہیں گے۔

🔹 رشتوں میں توازن
اپنی بیٹیوں کو یہ بات لازمی باور کروائیں کہ شادی کے بعد نیا سفر شروع کرنے کا مقصد نہ صرف نیا گھر بسانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے بلکہ اپنا اور اپنی ذات کا خیال رکھنا بھی اہم ہے۔

اگر وہ اپنا وقت اور توجہ دیگر لوگوں کو دے رہی ہیں توانہیں اپنے مشاغل اور مقاصد کو بھی اہمیت دینی ہے۔

🔹 پہلے چند ماہ مشکل
ازدواجی زندگی جہاں آپ کی زندگی میں تبدیلیاں لاتی ہے تو وہیں یہ ایک وقت لینے والا مرحلہ بھی ہوتا ہے۔ جیسے انسان کو اپنے گھر کے علاوہ کہیں سکون نہیں ملتا، بالکل ویسے ہی بیٹیوں کیلئے بھی فوراً کسی نئے گھر میں رہنا آسان نہیں۔

اپنی بیٹیوں کو اس بات کا یقین دلائیں کہ ابتداء میں ان کیلئے یہ مشکل مرحلہ ہوسکتا ہے لیکن چند ماہ بعد ان کا یہ نیا گھر ان کے لیے ”اپنا گھر“ بن جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

💕 خاوند اور بیوی
t.me/islamwitheman/189

🔵 خاوند کی سوچ بیوی کے لیے
t.me/islamwitheman/193

🔵 عقلمند بیوی
t.me/islamwitheman/197

🌹 کامیاب ازدواجی زندگی
t.me/islamwitheman/200

💕 شریک حیات کے حقوق
t.me/islamwitheman/529

🌹 نکاح کی فضیلت
t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
t.me/islamwitheman/1316

🌸 شب زفاف کے اعمال
t.me/islamwitheman/1321

🌹 زوجین کے بارے احادیث
t.me/islamwitheman/2232

🔷 خطبہ نکاح
t.me/islamwitheman/2239

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
t.me/islamwitheman/2498

🔷 بیٹیوں کیلئے ہدایات
t.me/islamwitheman/4994
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بارش کا پہلا قطرہ 🔷


ﺍﯾﮏ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﻟﯿﺎ۔ نماز کا ﻭﻗﺖ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎہی ﺗﻮ ﺍُﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﮕﺮ ﺗﮩﮧ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮧ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺎﺗﺬﮦ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ، ﺗﮩﮧ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍُﺱ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﮯ ﻭﺳﻂ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭘﮭﭩﯽ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﭼﭩﺎﺋﯽ ﺗﻮ ﺑﭽﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﮐﻤﺮﮦ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭨﮫ ﮐﺒﺎﮌ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺩ ﻭ ﻏﺒﺎﺭ ﺳﮯ ﺍﭨﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔ ﺟﺒﮑﮧ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﺩﻧﯽٰ ﻣﻼﺯﻡ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ۔ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﻣﻼﺯﻡ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻮ ﮔﮯ؟ ﻣﻼﺯﻡ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ، ﮨﺎﮞ، ﺍﻭﭘﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﺩﮬﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﮕﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔

ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﻧﮯ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﻤﺎﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﻮﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﺐ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﺍﺿﺢ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺳﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ۔ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺟﮕﮧ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﮨﯽ ﻋﺠﯿﺐ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﯽ۔

ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺑﻠﻨﺪ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺍﺫﺍﻥ ﮐﮩﯽ!

ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮ ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﻋﺠﯿﺐ ﺣﺮﮐﺖ ﭘﺮ ﺣﯿﺮﺕ ﺯﺩﮦ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﻨﺴﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺌﮯ۔

ﺍُﻧﮕﻠﯿﺎﮞ ﺍُﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﻮ ﭘﺎﮔﻞ ﺍﻭﺭ ﺍُﺟﮉ ﺷﻤﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﮦ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺫﺍﻥ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍُﺩﮬﺮ ﮨﯽ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ۔

ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍُﭨﮫ ﮐﺮ ﺍﻗﺎﻣﺖ ﮐﮩﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﮨﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ۔ ﺍُﺳﮑﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻮﯾﺖ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮔﻮﯾﺎ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻨﮩﺎ ﮨﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍُﺳﮑﮯ ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ۔

ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﭘﮭﺮ ﺍُﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﺁ ﮐﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺑﻠﻨﺪ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺍﺫﺍﻥ ﺩﯼ، ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﻗﺎﻣﺖ ﮐﮩﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﮦ ﻟﯽ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﮨﯽ ﭼﻞ ﻧﮑﻼ۔

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ، ﺩﻭ ﺩﻥ، ﺗﯿﻦ ﺩﻥ۔۔۔ﻭﮨﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ۔۔۔
ﭘﮭﺮ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍُﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺩﯾﻮﺍﻧﮧ ﭘﻦ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺌﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﻗﮩﻘﮩﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮨﻮﺗﯽ ﮔﺌﯽ۔

ﺍﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﮩﻠﯽ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﻧﯿﭽﮯ ﺗﮩﮧ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻼﺯﻡ ﻧﮯ ﮨﻤﺖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺍﺱ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﯽ ﺍﻗﺘﺪﺍﺀ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﮈﺍﻟﯽ۔

ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭼﺎﺭ ﻟﻮﮒ ﮨﻮ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﮔﻠﮯ ﮨﻔﺘﮯ ﺍﯾﮏ ﺍُﺳﺘﺎﺫ ﺑﮭﯽﺁﮐﺮ ﺍِﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮔئے۔

ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﭘﮭﯿﻠﺘﮯ ﭘﮭﯿﻠﺘﮯ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ۔

ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﭼﺎﻧﺴﻠﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻼ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ:

"ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﯾﮧ ﺣﺮﮐﺖ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﻣﻌﯿﺎﺭ ﺳﮯ ﻣﯿﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﯾﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﮩﺬﺏ ﻣﻨﻈﺮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮨﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﯿﭽﻮﮞ ﺑﯿﭻ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺫﺍﻧﯿﮟ ﺩﻭ ﯾﺎ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﺮﺍﺅ۔
ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﺱ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺻﺎﻑ ﺳُﺘﮭﺮﯼ ﻣﺴﺠﺪ ﺑﻨﻮﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﺟﺲ ﮐﺎ ﺩﻝ ﭼﺎﮨﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻭﮨﺎﮞﺟﺎ ﮐﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﮮ۔"

ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﯾﮕﺮﯾﮑﻠﭽﺮ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﮍﯼ۔ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺭُﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ، ﺑﺎﻗﯽ ﮐﯽ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻃﻠﺒﺎﺀ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﻏﯿﺮﺕ ﺍﯾﻤﺎﻧﯽﺟﺎﮒ ﺍُﭨﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮕﺮﯾﮑﻠﭽﺮ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﻮ ﺑُﻨﯿﺎﺩ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺳﺐ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﺮ ﮈﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮨﺮ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﺠﺪ ﺑﻦ ﮔﺌﯽ۔

ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﺩﻥ ﺗﮏ، ﺧﻮﺍﮦ ﯾﮧ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻓﻮﺕ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ، ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺳﺐ ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﺍﺩﺍ ﮐﺌﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻮﺽ ﺍﺟﺮ ﻭ ﺛﻮﺍﺏ ﭘﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﮨﺘﯽ ﺩُﻧﯿﺎ ﺗﮏ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺟﺮ ﭘﺎﺗﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔

🔘 ﮨﻤﯿﮟ ﭼﺎﮨﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﻣﯿﮟ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻏﻠﻄﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﺣﻖ ﻭ ﺻﺪﻕ ﮐﮩﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺴﯽ ﻣﺮﻭﺕ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺴﺎ ﺷﺮﻣﺎﻧﺎ۔؟

ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮔﺎ؟ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﻖ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﺑُﻠﻨﺪ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﺄﺟﻮﺭ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﮐﯽ ﺍُﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺟﺮ، ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺭﮨﺘﯽ ﺩُﻧﯿﺎ ﺗﮏ ﺍُﺱ ﻧﯿﮑﯽ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﺍُﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﮑﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻭﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﺍﺟﺮ ﻣﻠﺘﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔

ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻟﮕﻦ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺑﺲ ﺍُﻥﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ احساس جگانا پڑتا ہے اپنے اچھے عمل کے ذریعے سے..!!


لیکن..
اس نیکی کے عمل کی ترویج میں یہ خیال رہے کہ آپ کا عمل قرآن و سنت کے فرائض و واجبات کے احیاء کے لئے ہونا چاہئے.

نوافل' مستحبات ' مباح اعمال اور فروعی مسائل کے اختلاف کو بنیاد بنا کر امت مسلمہ میں انتشار اور بدنظمی یا فرقہ پرستی کو فروغ دینے کے " گناہ جاریہ" کا سبب نہ بنیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بستیاں کیوں ویران ہوتی ہیں 🔷

کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا، ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھا:
”کس قدر ویران گاؤں ہے،.۔.؟

“طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ھے۔“

جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے،
عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا، اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا:
تم لوگ اس گاؤں میں مسافر لگتے ہو،
آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ،
میرے ساتھ کھانا کھاؤ۔

اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کر سکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی۔

کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا:
تم کہاں جا رہی ہو۔؟

طوطی پرشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے، میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔۔۔،

الو یہ سن کر ہنسا..
اور کہا ..
یہ تم کیا کہہ رہی ہو، تم تو میری بیوی ہو.
اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی۔

دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تو اُلو نے طوطے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا:
”ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں،
قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا۔“

اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کےحق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کر دی۔

طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی،
”بھائی اکیلئے کہاں جاتے ہو اپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ۔“

طوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا: ”اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو، یہ اب میری بیوی کہاں ہے، عدالت نے تو اسے تمہاری بیوی قرار دے دیا ہے۔“

اُلو طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا:
نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی بیوی ہے۔ میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے. بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اللہ جسے چاہے ہدایت دے 🔷

ہر جمعہ کو نماز سے فارغ ہونے کے بعد مسجد کے امام صاحب اور ان کا ایک گیارہ سالہ بیٹا نیدر لینڈ کے شہر امسٹرڈم کی گلیوں میں نکل پڑتے اور لوگوں کے درمیان
"الطريق إلى الجنة" نامی کتابچہ تقسیم کرتے پھرتے۔

یہ معمول چلتا رہا یہانتک کہ ایک جمعہ کو مطلع ابر آلود ہوگیا موسلا دھار مینہ برسنے لگا اور کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ گئی بچے نے بہت سارے کپڑے زیب تن کر لیے تاکہ اسے سردی کا احساس نہ ہو سکے اور اپنے والد سے گویا ہوا ابا چلیں میں تیار ہوں۔

باپ نے کہا بیٹا کہاں کی تیاری ہے؟

بیٹے نے جواب دیا اباجان کتابچوں کی تقسیم کاری کا وقت ہو چلا ہے۔

باپ نے کہا: بیٹا آج موسم‌ کافی ٹھنڈا ہے بارش بھی ہو رہی ہے آج موقوف کرتے ہیں۔

یہ سن کر بیٹے نے حیران کر دینے والا جواب دیا اور کہا ابا جان بہت سارے لوگ تو دوزخ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

باپ نے کہا بیٹا اس موسم‌ میں نکلنا ٹھیک نہیں۔

بچے نے کہا اچھا ابا جان مجھے اجازت دیں میں اکیلا ہی جاتا ہوں۔

باپ نے کچھ تردد کے بعد کہا اچھا ٹھیک ہے احتیاط سے جاؤ۔

گیارہ سال کا یہ بچہ وفور جذبات سے لبریز باپ کو شکریہ کہتے ہوۓ نکل پڑا۔

اس عمر کے بچے عموماً لڑکپن کی خرمستیاں لوٹتے ہیں لیکن‌ یہ ننھی سی نوخیز کلی آفاقی ذہنیت کا شاہکار تھا۔ راستے بھر بھیگتے بھاگتے لوگوں سے ملتا رہا۔ کتابچے تقسیم کرتا رہا۔

قریب دو گھنٹے بارش میں بھیگنے کے بعد اس کے پاس صرف آخری کتابچہ باقی رہا ادھر ادھر نظر دوڑائی لیکن‌ کوئی نظر نہ آیا لیکن بارش اور ٹھنڈ کے سبب شہر خاموشاں میں ہنوز کوئی راہی نہ دیکھا۔ قریب کے ایک چھوٹے سے گھر کی طرف بڑھا سوچا کوئی ہوگا تو آخری کتابچہ اسے دوں۔

پاس پہنچا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن‌ کوئی آواز نہ آئی۔ وہ برابر دروازہ کھٹکھٹاتا رہا۔ جانے اس کے دل میں کیا آیا کہ وہ وہاں سے جانے کا نام‌ نہیں لے رہا تھا اور اب کی بار دروازہ قوت کے ساتھ کھٹکھٹایا۔

کچھ لمحے بیت جانے کے بعد ایک عمر رسیدہ خاتون دروازے پہ آئی جس کے چہرے پر حزن و افسردگی کے آثار نمایاں تھے۔ بولی بیٹے کیا کام‌ ہے؟

ننھا سا بچہ مسکراتے لبوں اور روشن‌ نگاہوں کے ڈورے جھکا کر بولا محترمہ زحمت دینے کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
دراصل آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے بے حد پیار کرتا ہے اور اس نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے یہ آخری کتابچہ آپ کو ہدیہ کرنے آیا ہوں۔
یہ کتابچہ آپ کو اللہ تعالیٰ کے بارے کچھ پیغامات دے گا اور خلق مخلوق کی حقانیت واضح کر دے گا۔

خاتون‌ نے کتابچہ لیا اور شکریہ کہتے ہوۓ واپس اندر گئی بچہ بھی گھر لوٹ آیا۔

اگلے ہفتے جمعہ کا خطبہ ختم‌ ہونے کے بعد وہ بزرگ خاتون کھڑی ہوئی اور پورے مجمع سے مخاطب ہوکر کہا میرا یہاں کوئی جاننے والا نہیں ہے اور نہ اس سے پہلے یہاں آنے کا کبھی اتفاق ہوا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو میں مسلمان نہیں تھی اور نہ ہی میں نے کبھی مسلمان ہونے کا خیال دل میں لایا تھا۔

کچھ ماہ پہلے میرے شوہر کا انتقال ہوگیا اور وہ مجھے تن‌ تنہا چھوڑ کر چلا گیا اس کے جانے کے بعد زندگی بوجھل ہو گئی تھی لطف زندگی ناپید ہوگیا تھا۔

گزشتہ جمعہ جب زوروں کی بارش ہورہی تھی تو میں نے ارادہ کرلیا تھا کہ خود کشی کرکے غم زندگی سے چھٹکارہ حاصل کرلوں کیونکہ مجھے جینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی تھی۔

لہٰذا میں نے اوپر کے کمرے میں جاکر رسی اور کرسی کے سہارے جان دینے کی ٹھان لی تھی بس شاید کچھ لمحات کی دیر ہی تھی کہ یہ جسد خاکی قفس عنصری سے پرواز کر جاتی کہ یکایک میں نے دروازے کی کھڑکھڑاہٹ سنی میں نے کچھ دیر توقف کیا سوچا کہ جو ہوگا کچھ دیر میں خود ہی چلا جائے گا لیکن مسلسل دروازے کی کھڑکھڑاہٹ نے مجھے گلے سے پھندا نکالنے پر مجبور کردیا۔ میں محو سوچ غلطاں و پیچاں رہی کہ آخر کون‌ ہے؟ جو ایسے پرخطر موسم میں میرے دروازے پہ دستک دے رہا ہے۔ وہ بھی مسلسل۔ بالآخر میں نیچے آگئی دروازہ جو کھولا تو ایک ننھی سی جان کا بھیگتا ہوا وجود میری نگاہوں کے سامنے زیر لب مسکرا رہا تھا۔ اس کی وہ مسکراہٹ اور آنکھوں کی چمک میں نے کبھی کسی انسان میں نہ دیکھی تھی۔

اس مقدس سراپے کی وصف کشی کے لئے میرے پاس الفاظ بھی نہیں۔ اس کی زبان سے ادا ہونے والا ایک ایک لفظ گوہر نایاب تھا۔ بس میرے قلب وجگر کی تختیوں پر اس کے الفاظ نقش ہو گئے۔ یوں لگا کہ اب میرے مردہ دل کو کسی نے زندگی کی سوغات عطاء کر دی۔

اس کا یہ کہنا کہ محترمہ میں آپ کو یہ پیغام‌ دینے آیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے بہت پیار کرتا ہے اور آپ کا خیال رکھتا ہے پھر اس نے مجھے یہ کتابچہ "الـطريق إلى الجنة" جو میرے ہاتھ میں ہے دیا۔
میں نے دروازہ بند کیا اور نہ چاہتے ہوۓ اس کتاب کو کھولا۔ پھر جو کتاب کو پڑھنا شروع کیا آنسوؤں سے میری آنکھیں ڈبڈبا گئیں۔ میرے اندر ایک انقلاب برپا ہو چکا تھا میں جان‌ گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے واقعتاً بہت پیار کرتا ہے میں‌ نے کرسی اور پھندا پھینک دیا کیونکہ اب مجھے سہارا مل گیا تھا
اب مجھے زندگی کی قیمت سمجھ میں آچکی تھی۔

آج میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنے مالک حقیقی کو پہچان‌ لیا۔

اس کتاب پر دیے گئے پتہ کی وجہ سے میں یہاں پہنچ سکی ہوں میں آپ کا شکریہ کرنے کے لئے یہاں آئی ہوں۔

میں اس چھوٹے فرشتے کا شکریہ کرنا چاہتی ہوں جو مسیحا بن کر مجھے دوزخ کہ دھانے سے بچا لایا ہے۔

مسجد میں چہار جانب سے آنکھیں اشک بار تھیں۔ تکبیرات کی صداؤں سے پوری مسجد گونج اٹھی۔

اللہ اکبر الله أكبر

امام‌ صاحب جو اس ننھے فرشتے کے والد تھے منبر سے اتر کر لپک پہلی صف میں موجود اپنے لخت جگر بیٹے سے چمٹ گئے اور زور زور سے رونے لگے۔

انھیں احساس ہو چلا تھا کہ اس مجمع میں اس جیسا کوئی خوش قسمت باپ نہیں جس کا بیٹا اصلی ہیرے موتی چن رہا ہے۔

اسے یہ بھی محسوس ہورہا تھا کہ میں نے مجبوری اور عذر بیان‌کیا لیکن‌ اس کے بیٹے کے اندر لوگوں کی ہدایت کے تئیں ایسے جذبات ہیں کہ اب وہ شرم محسوس کر رہا ہے۔

🔘 واقعہ تو ختم ہوا البتہ ہمارے لئے اس میں اہم اسباق ہیں۔

ہر کوئی اپنے آپ سے یہ سوال کرلے کہ کیا ہم‌ نے کبھی اس طرح لوگوں کو آگ سے بچانے کی کوشش کی ہے؟
کیا ہمارے سینے میں وہ درد و کسک ہے جو ہمارے پیارے نبیﷺ کو لوگوں کی ہدایت کے لئے تھی یا جو اس ننھے سے بچے کے دل میں تھی؟

کیوں نہ ہم‌ عہد کر لیں کہ جہاں جیسے جب بھی موقع ملے اپنے محدود وسائل کو بروۓ کار لاکر دعوت الیٰ اللہ کے فریضے کے ساتھ جڑ جائیں۔

اللہ تعالیٰ ہم‌ سب کو توفیق عطاء کرے آمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4997
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 آشوب چشم 🔷

لاہور سمیت پنجاب میں آشوب چشم کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

انفیکشن کے حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی، چھینک اور ہاتھ لگانے سے وائرس منتقل ہوتا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کر دیا جائے۔

حفاظتی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو ہاتھ مت لگائیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن والے مریض کی چیزیں استعمال نہ کی جائیں۔ مریض کا تکیہ، کپڑے، ادویات، عینک کو الگ رکھا جائے۔ مریض انفیکشن کے دوران چہرے کے استعمال کی چیزوں کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بدگمانی کا نصیحت آموز واقعہ 🔷

حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ایک دفعہ عصر کی نماز کے بعد شہر کے کنارے چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک کنارے دو جوان لڑکا لڑکی بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے آگے ایک بوتل رکھی ہوئی تھی حضرت نے سمجھا کہ یہ دونوں شام ڈھلنے کے انتظار میں ہیں اور بدکاری کرنے والے ہیں اور ان کے سامنے شراب رکھی ہوئی ہے سوچا کہ جاکر ذرا ان سے پوچھ لوں...

جب لڑکے سے دریافت کیا تو وہ کہنے لگا کہ یہ میری بہن ہے ہم دونوں روزے سے ہیں اور سورج غروب ہونے کے انتظار میں ہیں بوتل میں زمزم ہے اور ہم سید خاندان سے ہیں...

شیخ فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور اپنے آپ کو خوب ملامت کیا پھر ان کو گھر لے جاکر خوب اکرام کیا...

🔘 کسی سے نفرت کی وجوہات میں سے ایک وجہ بدگمانی بھی ہے کیونکہ اتنی توفیق نہیں ہوتی کہ پوچھ لیں کہ یہ کام آپ نے کیوں کیا ہے یا کیا بھی ہے کہ نہیں... بس بدگمانی کرنا شروع کر دیتے ہیں لہٰذا بدگمانی کرنے سے پہلے اتنی زحمت کرلیں کہ ایک دفعہ خود بھی وجہ پوچھ لیں تاکہ تسلی ہو... اور ہمیشہ کی نفرت سے نجات ملے...!!!

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 رپوٹ او کے 🔷

ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنیں تو صبح وزیروں سے پوچھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کر رہے تھے ۔۔۔ کیا وجہ ہے ؟؟

اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے۔ انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہو گی اس لیے فریاد کر رہےہیں ۔۔۔

تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے۔

وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوا دیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔۔۔

اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں تو صبح بادشاہ نے وزیر سے پوچھا کہ کیا کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا۔؟

تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا ۔۔۔

اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ؟؟؟

تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کر رہےہیں۔

تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے۔

وزیر نے حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔۔۔

جب پھر رات آئی تو بدستور آوازیں آنا شروع ہوگئیں تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا۔۔۔

تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہو گیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں۔؟؟؟

تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئن کرنا ہی تھا اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ۔۔۔

وزیر جب واپس آیا تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے ادب سے عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کر رہے ... بلکہ آپ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں ... اور روزانہ کرتے رہیں گے۔

بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا...!!!!

🔘 اب یہی حال ہمارے ملک کا بھی ہے۔ ملازمین و عوام مہنگائی سے پریشان ہیں مگر یہاں رپورٹ سب او کے دی جا رہی ہے اور بادشاہ سلامت خوش ہیں...!

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4996
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 احمق 🔷

کم عقل، بے خِرد، بیوقوف، نادان، ناسمجھ کے بارے میں امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے احمق سے بدتر اور کوئی مخلوق پیدا نہیں کی کیونکہ عقل جو بہترین چیز ہے وہ اس سے محروم ہے۔

🔹 ایک شخص نے کسی کے بارے میں امام صادقؑ سے عرض کیا: فلاں شخص بڑا عابد و زاہد، نیک و پارسا اور فلاں فلاں خوبیوں کا مالک ہے۔ اسطرح اس نے اس کی خوبیوں کی ایک لمبی چوڑی فہرست گِنوا دی، اس پر امامؑ نے اس سے پوچھا کہ اس کی عقل کیسی ہے۔؟

کہا: یہ تو میں نہیں جانتا۔

امامؑ نے فرمایا: ہر شخص کے کام کی قدر و قیمت اس کی عقل کے مطابق ہوتی ہے۔ اور اعمال کی جزا اسی معیار کے مطابق ملتی ہے۔چنانچہ بنی اسرائیل کا ایک شخص کسی سرسبز اور شاداب جزیرہ میں خدا کی عبادت میں مشغول ہوتا تھا۔ ایک فرشتے کا وہاں سے گزر ہوتا تھا جسے دیکھ کر فرشتہ بہت ہی متأثر ہوتا تھا۔ ایک دن اس نے پروردگار کی خدمت میں عرض کیا کہ خداوندا! اس عابد کا مقام و منزلت مجھے دکھا۔

چنانچہ جب اسے بہشت میں اس جگہ کی نشاندہی کی گئی تو وہ نہایت ہی پست اور ناقابل اعتنا تھی۔

اس نے عرض کیا: پروردگارا! اس قدر عبادت اس کے اس مقام و منزلت کے مطابق تو نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا کہ کچھ عرصہ تم اس کے ہمنشین رہ کر اس سے گفتگو کرو۔

فرشتہ ایک انسانی صورت میں اسکے پاس گیا، عابد نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟

اس نے کہا میں ایک عبادت گزار ہوں، میں نے تمہاری عبادت کی شہرت سنی ہے چاہتا ہوں کہ کچھ عرصہ تمہارے پاس رہوں۔

اور وہ روز و شب اس کے ساتھ رہنے لگا۔

دوسرے دن فرشتے نے اس شخص سے کہا: یہ جگہ عبادت کیلئے نہایت ہی مناسب ہے۔

عابد نے کہا: جگہ تو بہت اچھی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ یہاں کی گھاس خواہ مخواہ ضائع ہو رہی ہے۔ کاش کہ ہمارے خدا کا گدھا ہوتا اور ہم اس مرغزار میں اسے چرایا کرتے۔

فرشتے نے اس بات سے اس کی عقل کا اندازہ لگالیا اور اسے چھوڑ کر چلدیا۔

🔹 حضرت امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ میں اپنے والد کی زندگی میں ایک مرتبہ عازم سفر ہوا۔ انہوں نے مجھے نصیحت کے طور پر فرمایا:

"بیٹے! مبادا کہ کسی احمق کے ساتھ سفر اختیار کرو یا اس کے ساتھ رہن سہن رکھو۔ اور ہرگز ایسے شخص سے نہ لڑنا، کیونکہ احمق اگر بات بھی کرے گا تو اسکی حماقت اسے رسوا کریگی۔ اگر سکوت اختیار کریگا تو اسکی خاموشی بے موقع ہوگی۔ اگر کوئی کام انجام دیگا تو اسے صحیح طریقے سے منظم نہیں کر سکے گا۔ جب کوئی کام اسکے ذمہ لگاؤ گے تو وہ اسے خراب کر دیگا۔ نہ تو وہ خود اپنی طرف سے کچھ جانتا ہے اور نہ ہی دوسروں کی معلومات اس کیلئے سود مند ہو سکتی ہیں۔ کسی ناصح کی بات کو نہیں مانتا۔ اسکے ساتھی اور ہمراہی ہمیشہ اس سے نالاں رہتے ہیں۔ اسکی ماں کی آرزو ہوتی ہے کہ اے کاش کہ اسکے سوگ میں بیٹھتی۔ اس کی رفیق زندگی کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش اسے موت آجاتی۔ اس کا ہمسایہ کہتا ہے کاش کہ اس کا گھر اس سے دور ہوتا اور ایسے شخص کا ہمسایہ نہ ہوتا۔ اسکے ہمنشین کی آرزو ہوتی ہے کہ اے کاش وہ تنہا ہوتا اور ایسا شخص اس کا ساتھی نہ ہوتا۔ اگر کسی محفل میں ہوتا ہے اگر دوسروں سے چھوٹا ہے تو بڑوں کو خاموش رہنے پر مجبور کر دیتا ہے اور اگر بڑا ہے تو دوسروں کی تباہی کا موجب ہوتا ہے۔‘‘

🔹 ایک دن حضرت رسولِخداؐ کے سامنے کسی شخص کا ذکر چل نکلا کہ وہ ایسا آدمی ہے جس میں تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

حضرتؐ نے فرمایا: اس کی عقل کے بارے میں بات کرو۔

لوگوں نے کہا: یارسول اللہ! ہم اس کی نیکیوں اور خوبیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور آپ اس کی عقل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

حضورؐ نے فرمایا: کیا تم نہیں جانتے کہ احمق اپنی حماقتوں کی وجہ سے اسقدر خرابی پیدا کر دیتا ہے کہ عقلمند اپنے فسق کی وجہ سے بھی اسقدر خرابیاں پیدا نہیں کرسکتا۔

🔹 حضرت امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ’’میں نے ہر بیمار کا علاج کیا ہے اور حکمِ خدا سے اسے شفا دی ہے، گونگے اور کوڑھی کا علاج بھی کیا ہے، مُردوں کو بھی حکمِ خدا سے زندہ کیا ہے لیکن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود احمق کا علاج نہیں کرسکا۔‘‘

کسی نے پوچھا یا روح اللہ! احمق کون ہوتا ہے؟

فرمایا: وہی جو اپنے آپ کو سب کچھ سمجھتا ہے اور اپنی فکر کے برابر کسی کی فکر نہیں سمجھتا۔ ہر خصوصیت کا اپنے لئے قائل ہوتا ہے اور ہمیشہ لوگوں کو اپنا مدیون سمجھتا ہے اور کبھی خود کو مدیون نہیں سمجھتا۔ یہ ایک ایسا احمق ہے کہ جس کی بیماری کا کوئی علاج نہیں۔‘‘

🔹 حضرت امام جعفرصادقؑ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے احمق کی روزی بھی زیادہ قرار دی ہے تاکہ عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں اور انہیں معلوم ہو کہ مال دنیا کو عقل کے ذریعہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

📚 بحارالأنوار

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/1317
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 غور و فکر سے کام لینا 🔷

🌹 حضرت علی علیہ السلام:
١۔ عقل کی جڑ فکر ہے اور اس کا پھل سلامتی ہے۔

٢۔ جب تم اپنے افعال میں سب سے پہلے غور و فکر سے کام لو گے تو تمہارا انجام اچھا ہو گا۔

٣۔ غور و فکر سے تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے امور بھی روشن ہو کر سامنے آ جاتے ہیں۔

٤۔ اگر تم روزانہ غور و فکر سے کام لو تو تمہیں عبرت کا فائدہ حاصل ہو۔

٥۔ دائمی غور و فکر اور دور اندیشی لغزشوں سے بچاتی اور تبدیلیوں سے نجات دلاتی ہے۔

٦۔ بہت شرافت والی آنکھ ''باقی'' کو ''فانی'' سے جدا کرتی ہے۔

٧۔ غور و فکر کی فضیلت بار بار کے دہرانے اور سبق کی صورت میں یاد کرنے کی فضیلت سے مفید ہے۔

٨۔ جو شخص جو کچھ پڑھ لیتا ہے اس میں جتنا زیادہ غور و فکر کرے گا اس کا علم اتنا ہی پختہ ہو گا اورجو کچھ نہیں سمجھا تھا اسے بھی سمجھ لے گا۔

٩۔ جس کی خوراک کم ہوگی اس کی فکر اور سوچ بھی صاف اور شفاف ہو گی۔

١٠۔ جس کی سوچ ہر وقت گناہوں میں لگی رہتی ہے، گناہ اسے اپنی طرف بلاتے رہتے ہیں۔

١١۔ جس کی سوچ لذتوں کی طرف زیادہ ہوتی ہے، لذتیں اس پر غالب آجاتی ہیں۔

١٢۔ حکمت اور دانائی کے معاملات سے ہٹ کر کسی اور بات میں سوچ بچار دماغ کاخلل ہے۔

١٣۔ خداوند متعال کی صفت میں غور و فکر کرنے سے بڑھ کر کوئی اور عباد ت نہیں۔

🌹 حضرت امام حسن علیہ السلام:
١٤۔ غور و فکر سے کام لیکر صاحب بصیرت لوگوں کے دل زندہ رہتے ہیں۔

🌹 حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:
١٥۔ افضل عبادت یہ ہے کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کے بارے میں غور و فکر سے کام لیاجائے۔

١٦۔ حضرت ابوذر غفاریؓ کی اکثر عبادت غور و فکر اور عبرت آموز تھی۔

١٧۔ ایک گھڑی کی سوچ و بچار ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

📚 حوالہ جات
1 تا 12۔ غررالحکم
13۔ بحارالانوار، جلد٧١، ص٣٢٤۔
14۔ بحارالانوار، جلد٧٨، ص١١٥۔
15۔ بحارالانوار، جلد٧۱، ص٣٢١۔
16۔ بحارالانوار، جلد٧١، ص٣٢۳۔
17۔ بحارالانوار، جلد٧١، ص٣٢٧۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5003
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حجاج بن یوسف کا انجام 🔷

حجاج کی موت کے بعد جب قیدیوں کو شمار کیا گیا تو ان میں ایک لاکھ بیس ہزار مرد اور بیس ہزار عورتیں تھیں اور ان میں چار ہزار ایسی عورتیں تھیں جن کے جسم پر لباس نہیں تھا اور یہ قیدی ایک ہی چار دیواری میں قید تھے قید خانہ کی چھت نہیں تھی جب کوئی قید گرمی سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ سے اپنے چہرے کا سایہ بناتا تو زندان کے سپاہی اسکو پتھر مارتے تھے۔ انہیں جو کی روٹی میں ریت ملا کر کھانا دیا جاتا اور پینے کے لیے انہیں کڑوا پانی دیا جاتا.

حجاج لعین بے گناہ افراد اور اور بالخصوص سادات کے خون بہانے کو اعزاز سمجھتا تھا
ایک مرتبہ اس ملعون نے روزہ رکھنا چاہا تو نوکروں کو حکم دیا کہ اس کے لیے من پسند سحری اور افطاری کا انتظام کیا جائے چناچہ اشارہ فہم نوکروں نے اس کے لیے ایسی روٹیاں تیار کیں جنہیں سادات کے خون سے گوندھا گیا تھا۔ اس لعین نے انہی روٹیوں سے سحری افطاری کی۔

اس ملعون کو ہمیشہ اس بات کا دکھ رہتا تھا کہ وہ کربلا میں موجود نہ تھا ورنہ وہ شمر سے بھی بڑھ کر ظلم کرتا۔

حجاج نے کوفہ و بصرہ کے درمیان شہر واسط کی بنیاد رکھی تھی جہاں وہ نو ماہ سے زیادہ قیام نہ کر سکا اور 53 سال کی عمر میں جہنم پہنچ گیا۔

ابن خلکان لکھتے ہیں حجاج کو عرضہ آکلہ لاحق ہو گیا تھا۔ اس کے جسم کے اندر بچھو نما کیڑے پیدا ہو گئے۔ ایک طبیب کو بلایا گیا تو اس نے گوشت کا اک ٹکڑا ریشم کی رسی کے ساتھ باندھا اور حجاج کو کہا وہ اس گوشت کے ٹکڑے کو نگل لے۔ حجاج نے گوشت کا ٹکڑا نگلا اور کچھ دیر بعد ریشم کی ڈور سے اس ٹکڑے کو کھینچا تو اس ٹکڑے پر بہت سارے کیڑے چمٹے ہوئے تھے۔

اللہ تعالٰی نے حجاج کے جسم پر سردی کو مسلط کر دیا۔ اس کے اطراف میں دن رات کوئلوں کی انگھٹیاں جلائی جاتی تھیں لیکن وہ پھر بھی سردی سے چلاتا رہتا تھا۔ اس نے حسن بصری سے اپنے درد و الم کی شکایت کی تو انہوں نے کہا میں نے تجھے بے گناہ افراد اور بالخصوص سادات کے قتل سے بارہا منع کیا تھا لیکن تو باز نہ آیا آج تو اسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ حجاج نے کہا میں خدا سے یہ دعا نہیں کرتا کہ وہ مجھے دوزخ سے آزاد فرمائے۔ میری بس اتنی سی دعا ہے جلدی سے میری روح قبض کر لے تاکہ میں دنیا کے درد و الم سے چھٹکارہ حاصل کر سکوں۔

قاضی نور اللہ شوستری مجالس المؤمنین میں لکھتے ہیں موت کے وقت حجاج رونے لگا۔ وزیر نے رونے کا سبب پوچھا تو کہا میں نے لوگوں پر ظلم کیا ہے بالخصوص اولاد پغیمبر پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

خوشامدی وزیر کہنے لگا امیر آپ کیوں گھبراتے ہیں آپ نے جو کچھ بھی کیا ہے دلیل و برہان کے ساتھ کیا ہے اور اسے کسی طرح بھی ظلم نہیں قرار دیا جا سکتا۔ حجاج نے کہا اگر قیامت کے دن مجھے حکومت دی جائے اور تو اس دن میرا وزیر ہو تو اس دن بھی یہ ہی دلیل و برہان ہمیں کام دے گی۔؟ سنو میں بخوبی جانتا ہوں میری موت کا وقت آچکا ہے اور دوزخ میرا انتظار کر رہی ہے۔ خدا نے چاہا تو دوزخ میں بھی تیری اور میری جوڑی قائم رہے گی۔

📚 تاریخ پند، جلد3، صفحہ164۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌴 کجھور کے فوائد 🌴

کھجور اپنی افادیت کی وجہ سے غذا کا لازمی حصہ تصور کی جاتی ہے، دنیا بھر میں اکثریت میٹھی ڈشز میں اب بھی کھجور کا استعمال کرتی ہے۔

کھجور مختلف وٹامنز اور معدنیات، توانائی اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں کیلشیم، آئرن، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم اور زنک بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

کھجور کو مٹھاس کی بناء پر چینی کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے ان بیش بہا فوائد کی بناء پر ماہرین باقاعدگی سے کھجور کھانے پر زور دیتے ہیں۔

🔹 کولیسٹرول میں کمی
کھجور میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے، اسے اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو کولیسٹرول کی سطح پر نظر رکھنے میں نہ صرف مدد مل سکتی ہے بلکہ یہ وزن میں کمی کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

🔹 پروٹین کی زیادہ مقدار
پروٹین کی ایک بہترین مقدار کیلئے اپنی غذا میں کچھ کھجوریں شامل کرنا ایک اچھا قدم ہے۔ کھجور پروٹین کا ایک مضبوط ذریعہ ہے جو ہمیں فٹ رہنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے پٹھوں کو بھی مضبوط رکھتا ہے۔

ماہرین باقاعدگی سے جم جانے والے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر کچھ کھجوریں کھانے پر زور دیتے ہیں۔

🔹 وٹامنز سے بھرپور
کھجور میں وٹامن بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 5 کے ساتھ ساتھ وٹامن اے 1 اور سی بھی شامل ہوتے ہیں۔

یہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھیں گی بلکہ آپ کی توانائی کی سطح میں بھی نمایاں تبدیلی آئے گی۔

چونکہ کھجور میں گلوکوز، سوکروز اور فرکٹوز جیسی قدرتی شکر بھی ہوتی ہے، یہ ناشتے میں بھی کھائی جاسکتی ہے۔

🔹 ہڈیوں کی صحت میں بہتری
کھجور ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی حیرت انگیز کام کرتی ہے۔ کھجوریں سیلینیم، مینگنیز، کاپر اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہماری ہڈیوں کو صحت مند رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماری کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

🔹 اعصابی نظام کی مضبوطی
کھجور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہیں، سوڈیم کی تھوڑی مقدار اعصابی نظام کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پوٹاشیم کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور فالج کے خطرات کوبھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

🔹 آئرن سے بھرپور
دانتوں کو صحت مند رکھنے والے فلورین کے علاوہ کھجور میں آئرن بھی ہوتا ہے جو آئرن کی کمی کے شکار افراد کے لیے انتہائی مفید ہے۔

آئرن کی شدید کمی خون میں کمی، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری اور سینے میں درد کا سبب بن سکتی ہے۔

🔹 نطامِ ہاضمہ کو فروغ دیتی ہے
اگر چند کھجوروں کو پانی میں بھگو کر روزانہ کھا لیا جائے تو نظامِ ہاضمہ خود بخود بہتر ہوجاتا ہے۔ یہ فائبر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے قبض کے شکار افراد کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔

🔹 جلد کو بہتر بناتی ہے
وٹامن سی اور ڈی جلد کی لچک کیلئے کام کرتے ہیں، یہ چہرے کی جلد کو ہموار بھی رکھتے ہیں۔

جلد کے مسائل کے شکار افراد اپنی غذا میں کھجور شامل کر کے طویل مدتی اثرات حاصل کرسکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🌴 کجھور احادیث میں
https://t.me/islamwitheman/3398

🌴 کجھور کے طبی فوائد
https://t.me/islamwitheman/4703

🌴 کجھور
https://t.me/islamwitheman/4955

🌴 کجھور کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/5012
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 ابلے ہوئے انڈوں کو چھیلنا 🔷

ابلے ہوئے انڈے کے چھلکے اتارنے کے 12 آسان طریقے۔۔۔

ابلے ہوئے انڈے کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہیں خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو وزن کم کرنے کے لیے غذائی طریقوں پر عمل کرتے ہیں، کیونکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ناشتے میں انڈوں سے اپنے دن کا آغاز کرنا آپ کے میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور آپ کو طویل عرصے تک پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگوں کو انڈوں کو ابالنے کے بعد انہیں چھیلنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذیل میں 12 ایسی ترکیبیں ہیں جن سے آپ وقت ضائع کیے بغیر ابلے ہوئے انڈے کو بہت آسانی سے چھیل سکتے ہیں۔

1- اگرچہ قاعدہ یہ کہتا ہے کہ "تازہ ہمیشہ بہترین ہوتا ہے،" ابلے ہوئے انڈے اس سے مستثنیٰ ہیں۔ جو انڈے قدرے پرانے ہوتے ہیں ان کے خول براہ راست فارم سے آئے تازہ انڈوں کے مقابلے میں بہت آسانی سے اتر جاتے ہیں۔

2- انڈوں کو ابالتے وقت ان میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ڈالنے سے انہیں چھیلنا آسان ہو جائے گا۔

3- انڈے ڈالنے سے پہلے پانی کو ابال لینے سے چھیلنے کا عمل بہت آسان ہو جاتا ہے۔

4- انڈے کے ابلتے پانی میں ایک چوتھائی کپ سرکہ، تھوڑا سا نمک ملانے سے چھلکا آسانی سے اتر جاتا ہے۔

5- انڈے آسانی سے چھیلنے کے لیے ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا تیل ملائیں۔

6- ابالنے کا عمل مکمل کرنے کے فوراً بعد انڈوں کو برف کے پیالے میں رکھ دیں تاکہ ان کے خول سے بہت آسانی سے نجات مل سکے۔

7- انڈوں کو ابالنے کے بعد ایک پیالے میں ڈالیں اور انہیں دائیں بائیں منتقل کریں جب تک کہ چھلکے ٹوٹ نہ جائیں۔

8- اگرچہ یہ ایک عجیب ترکیب معلوم ہوتی ہے لیکن تجربے کے بعد یہ کارآمد ہے۔ انڈوں کو ابالنے کے فوراً بعد پھونک مارنا آسان طریقے سے چھیلنے کو یقینی بنانے کا ایک کامیاب ترین طریقہ ہے۔

9- ابلے ہوئے انڈوں سے چھلکا نکالنے کے لیے چمچ کا استعمال کریں۔

10- ریستورانوں کے باورچیوں کے مطابق جو اس ترکیب کو استعمال کرتے ہیں، انڈے کو ابالنے سے پہلے اس کے بیرونی خول کو ہلکے سے تھپتھپانے سے اس کا چھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔

11- انڈوں کو بھاپ دینا اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ ان کے چھیلنے میں آسانی ہو۔

12- اس کے علاوہ، کثیر مقصدی برقی کھانا پکانے کے برتن کا استعمال انڈوں کو ابالنے کے لیے مثالی اختیارات میں سے ایک ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو شیئر ضرور کیجیے۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🐓 مرغی کے انڈے
https://t.me/islamwitheman/4492

🦤 بطخ کے انڈے
https://t.me/islamwitheman/4545

🦤 بطخ کے انڈوں کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4546

🥚 ابلے انڈوں کا پانی
https://t.me/islamwitheman/4631

🥚 ابلے ہوئے انڈوں کو چھیلنا
https://t.me/islamwitheman/5013
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
👈 توجہ 👉

■ اگر آپ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے۔۔۔
💥 قضا نمازیں،
💥 قضا روزے،
💥 قرآن خوانی و ختم قرآن،
💥 قرات دعا و زیارات،
💥 مجلس عزا،

کروانا چاہتے ہیں تو ہمارے ادارہ "اسلام وِد ایمان" کے ریفرنس سے دینی معلومات رکھنے والے نیک، پرہیزگار اور قابل اعتماد افراد نہایت معقول ہدیہ پر یہ اعمال انجام دینے کے لیے موجود ہیں۔

ابھی "اسلام وِد ایمان" کے ایڈمن سے رابطہ کریں۔ ابھی کال کریں یا وٹس ایپ کریں۔ آخر پر نمبر درج ہے۔

🔘 مرحومین کے لیے قضا نمازیں، روزے اور عبادات انجام دینا۔۔۔
👈 امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
يَدْخُلُ عَلَى الْمَيِّتِ فِي قَبْرِهِ الصَّلَاةُ وَ الصَّوْمُ وَ الْحَجُّ وَ الصَّدَقَةُ وَ الْبِرُّ وَ الدُّعَاءُ وَ يُكْتَبُ أَجْرُهُ لِلَّذِي يَفْعَلُهُ وَ لِلْمَيِّت‏۔
ترجمہ:
"نماز، روزہ، حج، صدقہ، نیک اعمال اور دعائیں، مرنے والے کی قبر میں پہنچتی ہیں اور اس کا اجر، وہ اعمال انجام دینے والے کو بھی ملے گا اور میت کے لیے بھی لکھا جائے گا"۔ (من لا يحضره الفقيه، ج‏1، ص185)

👈 راوی نے امام صادق علیہ السلام سے پوچھا: کیا میت کے لیے نماز بجا لائی جائے؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا: "ہاں! ممکن ہے کہ میت سخت تکلیف میں ہو، اور خدا اسے (ان نیک اعمال کی وجہ سے) اس مشکل سے نجات دے.."

پھر امام علیہ السلام نے فرمایا:
"یقینا جب میت پر (نیک اعمال کے ساتھ) رحم کیا جائے اور اُس کے لیے استغفار کیا جائے، تو مرحوم کو ایسے ہی خوشی ہوتی ہے جیسے زندہ شخص کو کوئی تحفہ ملنے پر خوشی ہوتی ہے"۔ (من لا يحضره الفقيه، ج‏1، ص183)

🔘 محترم عزیزان! ہمارے وٹس ایپ، فیسبک اور ٹیلیگرام پر مختلف چینلز اور گروپس چل رہے ہیں. ہمارے گروپس کا مقصد اسلامی معلومات پھیلانا اور کہانیوں کے ذریعے بچوں اور بڑوں کی اصلاح کرنا ہے۔ استفادہ کے لیے خود بھی ہمارے گروپس جوائن کریں اور اپنے دوست احباب سے بھی گروپس لنکس شیئر کریں۔ ثواب کی نیت سے اپنے پاس گروپس میں بھی اس میسج کو شیئر کر دیجئے۔ شکریہ۔ سدا سلامت رہیں۔

🔘Join us on WhatsApp Shia Islamic groups ISLAM WITH EMAN.

ISLAM WITH EMAN (5)
All participants can send messages
https://chat.whatsapp.com/ElJrJ5xTbUAEShqTofX1EQ

ISLAM WITH EMAN (12)
only admins can send messages
https://chat.whatsapp.com/FekVbJpzEqcC1JdfrjjUFU

🔘Join us on Facebook Shia Islamic group ISLAM WITH EMAN.
https://www.facebook.com/groups/1901840316633794/?ref=share

🔘Join us on Facebook Shia Islamic page ISLAM WITH EMAN.
https://www.facebook.com/pg/ISLAM-WITH-EMAN-1304327322922888/posts/

🔘Join us on Telegram Shia Islamic channel ISLAM WITH EMAN.
https://t.me/islamwitheman

🔘Join us on Telegram funny group
🎅MUSKURAAHTEN🎅
https://t.me/muskuraahten

التماس دعا:
ایڈمن "اسلام وِد ایمان"
مولانا سید سجاد حسین همدانی
وٹس ایپ نمبر: +923448461617
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 پھول گوبھی 🔷

پھول گوبھی اللہ پاک کی وہ نعمت ہے جو آپ کو غذایت فراہم کرنے کے ساتھ شفاء بھی فراہم کرتی ہے، پھول گوبھی ہمارے جسم کو متعدد بیماریوں کے خلاف مضبوط بناتی ہے اور دل کے مختلف امراض میں بھی بہت زیادہ فائد مند ہے۔

پھول گوبھی عام طور پر موسم سرما کی سبزی میں شمار ہوتی ہے، اگر اس کے ذائقے کی بات کی جائے تو اس کا ذائقہ پھیکا اور تاثیر سرد و خشک ہے۔

ہمارے ہاں اکثر اسے آلو کے ہمراہ پکایا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے اس سے یہ نفاق پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔

پھول گوبھی میں موجود فاسفورس، وٹامن بی، وٹامن سی پائے جاتے ہیں جو کہ دانتوں کی بیماریوں کے لئے مفید ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ درمیانی جسامت کی ایک پھول گوبھی میں کینو سے زیادہ وٹامن سی، وافر مقدار میں وٹامن کے (K)، بیٹا کیروٹین کی شکل میں وٹامن اے، کئی اقسام کے وٹامن بی (بی1، بی2، بی3، بی5، بی 6 اور فولک ایسڈ یعنی وٹامن بی9)، فائبر، فائٹو کیمیکلز اور اہم غذائی معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ پھول گوبھی میں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچانے کی خداداد صلاحیت موجود ہے۔

اس سے بدہضمی اور اپھارہ کی شکایت ہو جاتی ہے، یہ خون صاف کرنے والی بہترین سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے، پھول گوبھی بلغم کو روکتی ہے اور مسوڑھوں کے لئے بہت مفید ہے۔

پھول گوبھی پیشاب لانے آور دیگر خصوصیات کی حامل ہے اور خون کو مضر اثرات سے پاک کرتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر اس کے اثرات بہت پڑتے ہیں۔ خونی و بادی بواسیر کے علاوہ پیشاب کی جلن اور جریان کے لئے بھی بہت مفید ہے، اس کے استعمال سے پھنسی پھوڑے اور بواسیر کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ پھول گوبھی کو تیل اور گھی میں پکانے کے بجائے کچی حالت میں، بھاپ پر نرم کر کے یا پانی میں ابال کر کھانا چاہیے کیونکہ ان صورتوں میں اس کے مفید قدرتی غذائی اجزاء محفوظ رہتے ہیں۔

پھول گوبھی کے صحت بخش اثرات سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اس کے ڈنٹھل اور پتوں کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

پھول گوبھی سے شوگر کے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے کیونکہ گوبھی میں ایسے قدرتی مادّے پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی مقدار کم کرتے ہیں، جس سے صحت اچھی رہتی ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ امراض سینہ کا شکار ہیں تو گوبھی استعمال نہ کریں، جبکہ آلو کے ہمراہ بھی اسے استعمال نہ کریں، البتہ اس کا ادرک اور گوشت کے ساتھ استعمال زیادہ بہتر ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌹 بچہ ماں كى دعا پر كان لگاۓ رہا 🌹

شب جمعہ تھى۔ امام حسن عليہ السلام رات بھرجاگتے رہے اور اپنى والدہ گرامى صديقہ مرضيہ عليہا السلام كو غور سے ديكھتے رہے وہ اس انتظار ميں تھے كہ ديكھيں والدہ گرامى بارگاہ عاليہ ميں اپنے لئے كيا دعا كرتى ہيں اور پروردگار سے اپنے لئے كيا خير و بركت طلب كرتى ہيں۔

رات گزر گئى اور ان كى ماں سارى رات ديگر مسلمان مرد و عورتوں كے بارے ميں دعا كرتى رہيں۔

مختصر يہ كہ عبادت و دعا ميں صبح ہو گئى مگر امام حسنؑ نے والدہ كو اپنى ذات كے بارے ميں دعا كرتے ہوۓ نہ سنا۔

چنانچہ انہوں نے صبح ہوتے ہى والدہ كى خدمت ميں دست بستہ عرض كيا: ’’والدہ گرامى! ميں رات بھر كان لگاۓ سنتا رہا مگر آپ پروردگار عالم سے صرف دوسروں كے لئے دعا كرتى رہيں۔؟
آخر آپ نے اپنے لئے كوئى دعا كيوں نہيں مانگى۔؟

ماں نے بچے كو پيار بھرے لہجے ميں مخاطب كرتے ہوۓ نہايت مختصر ساجواب ديا:
’’ميرے فرزند عزيز! پہلے پڑوسى اور ہمسايہ اور بعد ميں اپنا گھر۔"

📚 حوالہ:
سچى كہانياں، شہيد مرتضى مطہرىؒ، ص:۱۰۳

https://t.me/islamwitheman/2252
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مقروض کیلئے مؤثر ترین عمل 🔷

پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن کی دو آیتیں ایسی ہیں اگر ساری دنیا اپنی اپنی مشکلات کو حل کرنے کے لیے متوسل ہو جائے تو مشکلات حل ہو سکتی ہیں بالخصوص رزق و روزی میں برکت اور قرض کی ادائیگی کے لیے بیحد موثر ہیں.

علامہ حسین بخش جاڑا صاحب اپنی تفسیر انوار نجف میں سورہ طلاق کی ان آیتوں کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
اگر کوئی شخص ان دو آیتوں کا عمل سوموار یا جمعرات یا جمعہ کی صبح غسل کر کے اس طرح شروع کرے:
پہلے 100 مرتبہ صلوات پڑھے،
پھر 159 مرتبہ ہر روز بلاناغہ اِن دو آیتوں کی
(وَ مَنْ يَتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجاً وَ يَرْزُقْهُ مِنْ حَيْث لايَحْتَسِبُ وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ اِنَّ اللهَ بالِغُ اَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْىء قَدْراً) کی تلاوت کرے۔

چالیس دن تک عمل کرتا رہے۔ چالیسویں دن 179 مرتبہ پڑھے دوبارہ آخر میں 100 مرتبہ صلوات پڑھے.

📚 حوالہ جات
1- مجمع البحرین۔
2- تفسیر انوار النجف۔
3- قرآن جسمی و روحی ص 260 مولف سید محسن موسوی و محسن آشتیانی۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مثبت رویہ کامیابی کی ضمانت 🔷

یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران کامیابی کے متعلق پڑھاتے ہوئے، ایک پروفیسر نے، ایک نظریہ بیان کیا، جو شاید اطلاقی سائنس سے متاثر ہے، وہ درج ذیل ہے:

اگر انگریزی حروف تہجی کی ترتیب درج ذیل ہے:
A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z

ان کی عددی ترتیب حسب ذیل ہے:
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26

اگر زبان کے ہر حرف کو اس کے حروف تہجی کی ترتیب کی بنیاد پر وزن دیا جائے ، یعنی مثال کے طور پر، پہلے حرف A کا وزن 1 کے برابر ہے، اور آخری حرف Z کا وزن 26 کے برابر ہے، تو:


(H+A+R+D+W+O+R+K) = جاں فِشانی
8 + 1 + 18 + 4 + 23 + 15 + 18 + 11 = 98%


(K+N+O+W+L+E+D+G+E ) = علم
11 + 14 + 15 + 23 + 12 + 5 + 4 + 7 + 5 = 96%

(L+O+V+E) = محبت
12 + 15 + 22 + 5 = 54%


(L+U+C+K) = قسمت
12 + 21 + 3 + 11 = 47%

اس کا مطلب ہے کہ مذکورہ بالا میں سے کوئی بھی ایسا عنصر نہیں ہے جو آپ کو 100% یا من چاہا نتیجہ دے گا۔

تو کیا وہ اکلوتا عنصر پیسہ ہے؟؟؟
(M+O+N+E+Y) =
13 + 15 + 14 + 5 + 25 = 72%
بالکل نہیں!

شاید قائدانہ صلاحیت ؟
(L+E+A+D+E+R+S+H+I+P ) =
12+5+1+4+5+18+19+8+9+16 = 97%
وہ بھی نہیں!!

ہر مسئلے کا ایک حل ہوتا ہے، بعض اوقات مساوات کو الٹ کرنے سے بھی مسئلے کا حل نکل آتا ہے.

اور اگر ہم ان اعداد و شمار کو بدلنے کی بجائے اپنے رویے اور انداز کو بدل کر دیکھ لیں تو شاید نتائج مختلف ہوں!

"ATTITUDE" رویہ

(A+T+T+I+T+U+D+E) =
1+20+20+9+20+21+4+5 = 100%

تو اس عددی کھیل میں ثابت ہوا کہ کامیابی کا بنیادی اور اکلوتا عنصر رویہ ہے.
اگر ہم زندگی کے تئیں اپنے رویے کو بدلیں گے تو تب ہی ہم اپنی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

🔘 ایک بات یاد رکھیں علم مفروضی ہو یا تجرباتی اس میں حتمیت، قطعیت یا کاملیت نہیں ہوتی، اسے ہر لحظہ تغیرات کا سامنا رہتا ہے. نقائص کی نشاندہی ہوتی رہتی ہے، حقائق بدلتے رہتے ہیں، اور بہتر سے بہترین کا سفر جاری رہتا ہے.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4849
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕