ISLAM WITH EMAN
1.28K subscribers
1.2K photos
39 videos
3 files
3.64K links
اصلاحی کہانیاں اور سبق آموز احادیث و واقعات...
ایڈمن سے رابطہ کیلئے:
@syedsajjadhamdani
Download Telegram
🔹 19؍ ربیع الاول
1۔ وفات آیۃ اللہ العظمیٰ سید صدرالدین صدر رحمۃاللہ علیہ سن 1373 ہجری

چودہویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم، فقیہ، مجتہد اور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد علی بن اسماعیل صدر رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ سید صدرالدین صدرؒ علم اصول، علم رجال اور تفسیر قرآن کے ماہر تھے۔ آپ نے آیۃ اللہ العظمیٰ محمد حسین نائینی رحمۃ اللہ علیہ اور صاحب عروۃ الوثقیٰ آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمدکاظم طباطبایی یزدی رحمۃ اللہ علیہ جیسے باعظمت اساتذہ سے کسب فیض کیا اور درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ کے شاگردوں کی طویل فہرست ہے جنمیں آپ کے فرزندان آیۃ اللہ سید موسیٰ صدر (جنہیں لیبیا میں غائب کر دیا گیا۔) اور آیۃ اللہ سید رضا صدر رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی رحمۃ اللہ علیہ اور شہید علامہ مرتضیٰ مطہری رحمۃ اللہ علیہ کے اسمائے گرامی سرفہرست ہیں۔

🔹 21 ربیع الاول
1۔ شہادت آیۃ اللہ شیخ باقر النمر رحمۃ اللہ علیہ. سن 1437 ہجری

سعودی عرب کے معروف عالم اور عرب شیعوں کے رہبر آیۃ اللہ شیخ باقر النمر رحمۃ اللہ علیہ نے انسانی اور اسلامی اقدار کی پامالی کے خلاف آواز احتجاج بلند کی۔ آپ کو شیعوں کی مذہبی آزادی، جنت البقیع کی تعمیر نو کے سلسلہ میں ظالم آل سعود کی مخالفت کے جرم میں دردناک قید کے بعد شہید کر دیا گیا۔

🔹 22 ربیع الاول
1۔ جنگ بنی نضیر سن 4 ہجری

مدینہ منورہ کے یہودی قبیلہ بنی نضیر کی بے وفائی اور وعدہ خلافی کے سبب ان سے جنگ ہوئی جسمیں مسلمانوں کو فتح ملی۔

🔹 23 ربیع الاول
1۔ کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم مقدس میں تشریف لائیں۔ سن 201 ہجری

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی دختر نیک اختر کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اپنے امام اور بھائی حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے ملاقات کے لئے اپنے چار بھائی اور انیس بھتیجوں اور کچھ چاہنے والوں کے ہمراہ ایک قافلہ کی شکل میں مدینہ سے خراسان کی جانب روانہ ہوئیں۔ جب یہ قافلہ مقام ساوہ پر پہنچا تو دشمنان اہلبیتؑ نے حملہ کر دیا۔ شدید جنگ ہوئی جسمیں قافلے کے تمام افراد شہید ہو گئے اور آپ کے کھانے میں بھی زہر ملا دیا گیا۔ آپ نے پوچھا کہ یہاں سے قم کتنی دور ہے تو لوگوں نے بتایا چند میل پر ہے تو فرمایا: مجھے قم لے چلو، میں نے سنا ہے کہ وہاں میرے بابا کے شیعہ اور چاہنے والے رہتے ہیں۔
ادھر قم کے سردار موسیٰ بن خزرج کو پتہ چلا تو وہ سواری لے کر خود لینے کے لئے پہنچ گئے۔ انکے حکم پر پورے قم کو سیاہ پرچم سے سیاہ پوش کر دیا گیا۔ بی بیؑ نے قم مقدس میں سترہ دن نماز و عبادت میں بسر کر کے اس دنیا سے کوچ فرمایا۔

2۔ وفات آیۃ اللہ شیخ محمد حسن مظفر رحمۃ اللہ علیہ سن 1375 ہجری

چودہویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم، فقیہ، متکلم اور شاعر آیۃ اللہ شیخ محمد حسن مظفر رحمۃ اللہ علیہ حوزات علمیہ کے نصاب تعلیم میں شامل کتب علم اصول اور منطق کے مولف آیۃ اللہ محمد رضا مظفر رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی تھے۔

🔹 25 ربیع الاول
1۔ صلح امام حسن علیہ السلام سن 41 ہجری

حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام اور حاکم شام معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان صلح ہوئی۔

🔹 27 ربیع الاول
1۔ وفات مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید محسن طباطبائی حکیم رحمۃ اللہ علیہ سن 1390 ہجری

🔹 29 ربیع الاول
1۔ وفات آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد فیروزآبادی رحمۃ اللہ علیہ سن 1345 ہجری

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد فیروزآبادی رحمۃ اللہ علیہ آیۃالله سیّد یحیی یزدی رحمۃ اللہ علیہ، آيت الله شیخ محمد حسین فاضل اردکانی رحمۃ اللہ علیہ، آیۃ اللہ العظمیٰ میرزا محمد حسن شیرازی رحمۃ اللہ علیہ، آیۃ اللہ العظمیٰ آخوند ملا محمد کاظم خراسانی رحمۃ اللہ علیہ، آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد کاظم طباطبائی یزدی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد تھے۔ آپ کے شاگردوں کی طویل فہرست ہے جنمیں بانی مدرسہ علمیہ حجتیہ قم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حجت کوہ کمری رحمۃ اللہ علیہ اور آیۃ اللہ سید محمود مرعشی نجفی رحمۃ اللہ علیہ (والد ماجد آیۃ اللہ العظمیٰ سید شہاب الدین مرعشی نجفی رحمۃ اللہ علیہ) کے اسمائے گرامی سر فہرست ہیں۔

خدا ہمیں اپنی، اپنے رسول اور اپنی حجت کی معرفت اور اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین

https://t.me/islamwitheman/4984
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 غلط بات کی مخالفت 🔷

ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا۔

مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے اذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔

مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی!

صبح جونہی مرغے کی اذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے اذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پھڑپھڑایا۔

مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کر دوں گا۔

اگلے دن صبح اذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا۔

مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے۔

اگلے دن اذان کے وقت مرغا بالکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا۔

مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی۔
اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات نہیں تھی۔

مالک نے کہا کہ کل سے تم نے صبح انڈا دینا ہے ورنہ ذبح کردوں گا۔

اب مرغے کو اپنی موت صاف نظر آنے لگی اور وہ بہت زار و قطار سے رویا۔

مالک نے پوچھا کیا بات ہے؟ موت کے ڈر سے رو رہے ہو؟

مرغے کا جواب بڑا باکمال اور بامعنی تھا۔ کہنے لگا:
نہیں! میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ انڈے سے بہتر تھا کہ اذان پر مرتا۔

🔘 پہلا غیر قانونی حکم مانو گے تو پھر آرڈر آتے جائیں گے، تعمیل ہوتی جائے گی۔ چمڑی اترتی جائے گی۔

کاپی پیسٹ۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 کچے دودھ سے چہرہ پرکشس 🔷

پُرکشش چہرہ کس کو پسند نہیں، خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے چہرے کی جلد کو لے کر کچھ زیادہ ہی فکر مند رہتی ہیں کیونکہ پُرکشش چہرہ ہی خوبصورتی کی ضمانت ہوتا ہے۔

خواتین کی ایک بڑی تعداد ”اسکن کئیر“ کی مہنگی مصنوعات پر ایک خطیر رقم خرچ کر دیتی ہیں اور ان مصنوعات سے شاید ہی کوئی استفادہ حاصل کرتا ہو۔

گھروں میں موجود کئی ایسی اشیاء ہیں جن سے خواتین اپنی ”سیلف کئیر“ باآسانی کر سکتی ہیں۔

صبح ناشتے کے بعد دودھ پینا ایک قدیم روایت ہے جو آج تک چلی آ رہی ہے، کیونکہ وٹامنز، بایوٹن، پوٹاشیم، کیلشیم، لیکٹک ایسڈ، میگنیشیم، سیلینیم، اور پروٹین سے بھرپور دودھ آپ کو بیش بہا فوائد دیتا ہے۔

لیکن اب نہ صرف دودھ پینا بلکہ چہرے پر کچا دودھ لگانا بھی آپ کو حیرت انگیز فوائد دے سکتا ہے۔

دودھ موئسچرائزر اور کلینزر کے طور پر بھی کام کرتا ہے جس سے یہ خوبصورتی کی مصنوعات میں ایک مقبول جزو بن جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کچے دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ ایک نرم ایکسفولینٹ ہے جو جلد کے مردہ خلیات کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔

■ ماہرین کے مطابق ضروری غذائی اجزاء، انزائمز اور فائدہ مند بیکٹیریا سے بھرپور کچا دودھ جلد کے لیے درج ذیل فوائد فراہم کرتا ہے۔

🔹 جلد کو نم کرتا ہے
کچا دودھ موسچرائزنگ خصوصیات لیے ہوئے ہے جو جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس میں قدرتی فیٹس، پروٹین اور پانی ہوتا ہے جو جلد کی نمی کے توازن کو بحال کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے بھی اہم ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کچے دودھ کو چہرے پر لگایا جاتا ہے تو یہ جلد پر ایک حفاظتی لئیر بناتا ہے جو جلد کو نرم و ملائم کرتی ہے۔

🔹 جلد کے مسائل کو دور کرتا ہے
کچے دودھ کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات جلد کے مختلف مسائل جیسے مہاسوں اور جلد میں جلن کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ دھوپ کے باعث سرخ چہرے کی تکلیف کو کچے دودھ کی مدد سے باآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔

🔹 اینٹی ایجنگ خصوصیات
وٹامن اے، وٹامن ڈی اور وٹامن ای جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ بیٹا کیسین پروٹین (beta-casein proteins) سے بھرپور کچا دودھ جلد کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے قبل از وقت بڑھاپے سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹس آکسیڈیٹو اسٹریس کا مقابلہ کرنے، کولیجن کی پیداوار کو فروغ دینے اور جھریوں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹس۔۔۔

🔷 جلد کو صحتمند رکھنے والے وٹامنز
https://t.me/islamwitheman/4968

🔷 جلد کے چار ضروری وٹامن
https://t.me/islamwitheman/4969

🔷 سیرم! خوبصورتی کا ایک نیا جہاں
https://t.me/islamwitheman/4970

🔷 وٹامن سی سیرم خود بنائیں 1
https://t.me/islamwitheman/4971

🔷 وٹامن سی سیرم خود بنائیں 2
https://t.me/islamwitheman/4972

🔷 وٹامن ای سیرم خود بنائیں
https://t.me/islamwitheman/4973

🔷 چہرے پر برف لگانے کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/4975

🔷 ہونٹوں کی قدرتی رنگت بحال کریں
https://t.me/islamwitheman/4976

🔷 سیاہ ہونٹوں کو گلابی کریں
https://t.me/islamwitheman/4977

🔷 کالے ہونٹوں کو گلابی بنائیں
https://t.me/islamwitheman/4978

🔷 کچے دودھ سے چہرہ پرکشس
https://t.me/islamwitheman/4988
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 عمل برائے وسعت رزق و اہم حاجات 🔷

پیر سے شروع ہونے والے اسلامی مہینے کا عمل برائے وسعت رزق و اہم حاجات کی برآوری ۔۔۔ اس دفعہ ربیع الاول کا آغاز پیر کے دن سے هو رہا هے.

اس عمل کی اکثر مجتہدین اور بزرگ عرفاء اپنے شاگردوں کو تلقین کیا کرتے تھے جیسے آیت الله انصاری همدانی، آیت الله قاضی طباطبائی، عارف سید هاشم حداد، آیت الله بہجت رحمهم الله۔

آیت الله بہجت(رح) فرمایا کرتے تهے کہ
مادی و معنوی رزق کے اضافے اور اهم حاجات کی برآوری کیلئے جس اسلامی مہینے کا آغاز پیر کے دن سے هو، اس میں سورہ واقعہ کی تلاوت کا یہ مؤثر مجرب عمل انجام دیا کریں.

عمل اس طرح سے هے کہ
اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ (جو کہ پیر کے دن هو) میں سورہ واقعہ ایک مرتبہ پڑھیں.
دوسری تاریخ کو سورہ واقعہ دو مرتبہ پڑهیں
تیسری تاریخ کو سورہ واقعہ تین مرتبہ پڑهیں
اور اسی طرح هر دن کے عدد کے برابر سورہ واقعہ پڑھتے رهیں یہانتک کہ چوده تاریخ کو چودہ مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کریں.

ہر دن مطلوبہ تعداد میں سورہ واقعہ پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑهیں ایک مرتبہ:
يا مُسَبِّبَ الاَسْبابِ وَ يا مُفَتِّحَ الاَبْوابِ
اِفْتَحْ لَنا الْاَبْوابَ وَ يَسِّرْ عَلَيْنا الحِسابَ وَ سَهِّلْ عَلَيْنا العِقابَ [الصِّعابَ]،
اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ رِزْقِي و رِزْقُ عِیالی فِي السَّمَاءِ فَأَنْزِلْهُ
وَ إِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ فَأَخْرِجْهُ وَ إِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ بَعِيداً فَقَرِّبْهُ
وَ إِنْ كَانَ قَرِيباً فَيَسِّرْهُ وَ اِنْ كانَ يَسِيراً فَكَثِّرْهُ وَ اِنْ كانَ كَثِيراً فَخَلِّدْهُ
وَ اِنْ كانَ مُخَلَّداً فَطَيِّبْهُ وَ اِنْ كانَ طَيِّباً فَبارِكْ لي فيه
وَ اِنْ لَمْ يَكُنْ يا رَبِّ فَكَوِّنْهُ بِكَيْنُونِيَّتِكَ وَ وَحْدانِيَّتِكَ اِنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْءٍ قَدیرٌ
وَ اِنْ كانَ عَلي اَيْدِي شِرارِ خِلْقِکَ فَانْزَعْهُ وَانْقُلْهُ اِلَيَّ حَيْثُ اَكون وَ لا تَنْقُلْنِي اِلَيهِ حَيْثُ يَكُون.
.
اور اس ختمے کے دوران جب بهی جمعرات کا دن آئے، یہ دعا پڑهیں ایک مرتبہ

يا واحِدُ يا ماجِدُ، يا جَوادُ يا حَليمُ، يا حَنّانُ يا مَنّانُ يا كَريمُ،
اَسْئَلُكَ تُحْفَةً مِنْ تُحَفاتِكَ تَلُمُّ بِها شَعْثى، وَ تَقْضى بِها دَيْنى، وَ تُصْلِحُ بِها شَأْنى بِرَحْمَتِكَ يا سَيِّدى.
اَللّهُمَّ اِنْ كانَ رِزْقى فِى السَّماءِ فَاَنْزِلْهُ، وَ اِنْ كانَ فِى الاَرْضِ فَاَخْرِجْهُ،
وَ اِنْ كانَ بَعيدًا فَقَرِّبْهُ، وَ اِنْ كانَ قَريبًا فَيَسِّرْهُ، وَ اِنْ كانَ قَليلاً فَكَثِّرْهُ،
وَ اِنْ كانَ كَثيرًا فَبارِكْ لى فيهِ، وَ اَرْسِلْهُ عَلى اَيْدى خِيارِ خَلْقِكَ، وَ لا تُحْوِجْنى اِلى شِرارِ خَلْقِكَ،
وَ اِنْ لَمْ يَكُنْ فَكَوِّنْهُ بِكَيْنُونِيَّتِكَ (بِكَيْنُونَتِكَ) وَ وَحْدانِيَّتِكَ.
اَللّهُمَّ انْقُلْهُ اِلَىَّ حَيْثُ اَكُونُ، وَ لا تَنْقُلْنى اِلَيْهِ حَيْثُ يَكُونُ، اِنَّكَ عَلى كُلِّ شَىْ ءٍ قَديرٌ،
(يا حَىُّ يا قَيُّومُ يا واحِدُ يا مَجيدُ يا بَرُّ يا كَريمُ)
يا رَحيمُ يا غَنِىُّ، صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ تَمِّمْ عَلَيْنا نِعْمَتَكَ، وَ هَنِّئْنا (هَيِّئْنا) كَرامَتَكَ وَ اَلْبِسْنا عافِيَتَكَ.

نوٹ:
- اس عمل کا موقعہ کم هی ملا کرتا هے
کیونکہ هر اسلامی مہینے کا آغاز پیر کے دن سے نہیں هوتا. بعض اوقات تو سال بهر میں بهی یہ موقعہ نہیں ملتا. لہذا اس سال ربیع الاول کا آغاز پیر کے دن سے هو رہا هے تو یہ عمل ترک نہ کریں.

- عمل کے وقت باوضو اور قبلہ رخ هوں.
- یہ عمل انجام دیئے جانے والے دنوں میں بالخصوص گناہوں سے مکمل پرهیز کریں.
- بہتر یہ هے کہ هر دن کسی خاص وقت پر یہ عمل انجام دیں.
مثلا اگر صبح 6 بجے انجام دیا هے تو هر دن صبح 6 بجے هی انجام دیا کریں. البتہ مجبوری کی بناء پر مختلف وقت پر انجام دیں تب بهی ٹھیک هے.
.
.
📚 عمل کا ریفرنس:
ملا فیض کاشانی رحمه‌الله، کتاب اللیالی‌المخزونه، ص۵٣-۵۵.
کتاب بهجت‌ الدعا، ص٣۶٢-٣۶۴.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🤲 التماس برائے دعائے صحت 🤲

میرا بھانجا سید محمد حسین بخاری المعروف دائم بیمار ہے اور 13 ستمبر سے ہسپتال داخل ہے پلیٹ لیٹس کافی کم ہو گئے ہیں۔ 12000 تک۔

آپ سب سے اس کی صحت کی دعا کی اپیل ہے خداوند کریم شافی الامراض اس بچے کو صحت و تندرستی کے ساتھ دراز زندگی عطا فرمائے آمین یارب العالمین بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام

🤲🤲🤲🤲🤲
🔷 سونف 🔷

سونف سبھی کھاتے ہیں مگر ’فوائد‘ ہر کوئی نہیں جانتا۔ سونف ضروری وٹامنز، غذائی اجزاء اور معدنیات سے بھرپور ہے۔

منفرد خوشبو کی بنا پر کھانوں میں استعمال کی جانے والی ”سونف“ اپنی منفرد طبی خصوصیات کی وجہ سے آج بھی اہم سمجھی جاتی ہے۔

بیشتر افراد سونف کو اس کے ذائقے کی وجہ سے کھانا بھی پسند کرتے ہیں، متعدد گھرانوں میں کھانے کے بعد سونف کے چند دانے چبانے کا رواج اب بھی عام ہے۔

سونف میں ضروری وٹامنز، غذائی اجزاء اور معدنیات جیسے وٹامن سی، وٹامن اے، فائبر، پوٹاشیم، مینگنیز، زنک، آئرن اور کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہیں۔

سونف طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر صحت کے کئی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

سونف کو استعمال کرنے والے افراد ان اہم فوائد سے با آسانی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

🔹 نظامِ ہاضمہ بہتر کرتی ہے
سونف ہاضمے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ڈائیجسٹو جوسز (digestive juices) اور انزائمز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے۔ سونف میں موجود اینٹی اسپاسموڈیک (anti-spasmodic) اثرات پیٹ پھولنے، سینے میں جلن اور سوزش کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔

سونف کے بیجوں میں غذائی فائبر کی زیادہ مقدار آنتوں کی حرکات کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

🔹 وزن میں کمی
صحت مند غذا کے علاوہ وزن کم کرنے کے لیے بھی سونف کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سونف جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔

فائبر سے بھرپور سونف بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے، جس سے ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

🔹 بلڈ پریشرکو کنٹرول کرتی ہے
سونف پوٹاشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ قدرتی طور پر ایسڈ اور بیس کے بیلنس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔

دل کی دھڑکن کو منظم کرنا، خون کی شریانوں کو پھیلانا اور بلڈ پریشر کو مستحکم کرنا سونف کے فوائد میں سے شامل ہے۔

🔹 چمکدارجلد
اینٹی مائکروبیل خصوصیات کی وجہ سے سونف قدیم زمانے سے جلد کے مختلف مسائل کے علاج کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات صحتمند جلد پر حملہ کرنے والے فری ریڈیکلز کا مقابلہ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

یہ چہرے کی جلد کو چمک دیتی ہے، سونف میں اینٹی ایجنگ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو جھریوں کو کم کرتی ہیں۔

🔹 بینائی کی بہتری
سونف وٹامن اے کا ایک بھرپور ذریعہ ہونے کی وجہ سے صحت مند بینائی کو فروغ دیتی ہے۔ سونف میں پایا جانے والا اینتھول مرکب لینس کے پروٹین مواد کو بہتر بنانے کے لیے جانا جاتا ہے، جس سے موتیا کے خطرات کم ہوتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman/4167
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 معدے کو صاف کرنے والے جوس 🔷

یہ جوس آنتوں میں جمع گندگی کو صاف کر دیں گے، یہ جوس پیٹ کیلئے بیحد فائدے مند ہیں۔

معدے سے متعلق مسائل طویل عرصے تک رہتے ہیں تو آنتوں کی پرت خراب ہونے لگتی ہے۔

دراصل جب ہماری خوراک غیر صحت بخش ہونے لگتی ہے تو آنتوں میں گندگی جمع ہونے لگتی ہے۔ آنتوں میں گندگی جمع ہونے سے گیس، بدہضمی، بھاری پن، قبض وغیرہ جیسے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ اس سے دماغ میں چڑچڑاپن پیدا ہوتا ہے۔ ان تمام مسائل سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں قدرتی طور پر درست کیا جائے۔ اس کے لیے کئی قسم کے جوس کی مدد لی جا سکتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں وہ کون سے جوس ہیں جو آنتوں کی گندگی کو جلد ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔۔۔
1. گاجر، سنترے کا جوس:
این ڈی ٹی وی فوڈ کے مطابق، سنترے میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ دوسری طرف، بیٹا کیروٹین گاجر میں موجود ہوتا ہے۔ دونوں میں فائبر کی کمی نہیں ہے۔ اگر آپ اس میں ادرک ڈالیں تو یہ مزید فائدہ مند بن جاتا ہے۔ یہ جوس پیٹ کو مکمل طور پر صاف کرتا ہے۔ اس سے ہاضمے کے تمام مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ پیٹ کے درد، کریمپ، بلاٹنگ وغیرہ سے بھی آرام ملتا ہے۔ یہ جوس معدے سے زہریلے مادوں کو بھی نکالتا ہے۔

2. کھیرا اور پودینہ کا جوس:
کھیرے میں فائبر کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔ دوسری طرف پودینہ بھی دواؤں کی خصوصیات کا خزانہ ہے۔ پودینہ پیٹ سے متعلق بہت سے مسائل کو پل بھر میں دور کر دیتا ہے۔ دونوں کو ملا کر جوس بنانے سے آنت کے کونے کونے سے گندگی دور ہو جاتی ہے۔ اسے بنانے کے لیے کھیرے کو چھیل لیں۔ اس میں 8 سے 10 پودینے کے پتے اور 2 چائے کے چمچ لیموں کا رس ملا دیں۔ ان سب کو پیس لیں اور پھر اس کا رس پی لیں۔ آپ دو دن میں فرق محسوس کرنے لگیں گے۔

3. سیب کا جوس:
ہیلتھ لائن کی خبر کے مطابق سیب کا جوس پیٹ کی صفائی کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ تحقیق کے مطابق سیب کا جوس گٹ ڈیٹوکس کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سیب کا جوس پینے کے بعد پیٹ جلد صاف ہو جائے گا۔

4. مکس سبزیوں کا جوس:
سبزیوں کا جوس ملا کر پینا مجموعی طور پر جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اس کا فوری اثر معدے پر نظر آتا ہے۔

پھول گوبھی، بروکولی، پالک، ٹماٹر، گاجر، بند گوبھی، کریلا، وغیرہ ان سب سبزیوں کا رس جوسر سے نکالیں۔ مکس سبزیوں کا جوس جگر اور گردوں کو بھی صاف کرتا ہے۔

5. لیموں کا رس:
اگر آپ کو پیٹ میں بہت زیادہ گندگی، پیٹ میں بھاری پن یا قبض کی شکایت ہو تو فوری علاج کے لیے پانی کو ابال کر ٹھنڈا کریں اور اس میں لیموں کا رس ڈالیں۔ اگر آپ چاہیں تو تھوڑا سا نمک بھی ڈال دیں۔ ایک گلاس پینے کے کچھ دیر بعد پیٹ صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔ اس سے تیزابیت کا مسئلہ فوری طور پر ختم ہو جائے گا۔ لیموں کا رس معدے میں چھپے نقصان دہ بیکٹیریا کو مار دیتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 مختلف چیزیں کھانے کے اوقات 🔷

ہم سب کو اپنی صحت کے معاملہ میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ صحت دولت ہے۔ عمومی طور پر سمجھا جاتا ہے کہ پھل، سبزی، دودھ کا استعمال کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔

🔹 سیب
سیب جیسے پھل کو اگر صبح کے وقت کھایا جائے تو یہ قبص سے بچاتا ہے اور رات کو کھانے کی صورت میں آپ کو نیند میں پریشانی کا سامنا کرنے کے ساتھ آپ کے نظام ہضم پر بھی بوجھ بن جاتا ہے۔

🔹 کیلا
کیلا ایک ایسا پھل ہے جو کھانا ہضم کرنے میں سود مند ثابت ہوتا ہے، اس لیے اسے خالی پیٹ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

🔹 انجیر
انجیر کا صبح کے وقت استعمال اس لحاظ سے مؤثر ہے کے اسے کھانے سے نظام ہضم کو تقویت ملتی ہے اور اگر اسے رات میں کھایا جائے تو یہ پیٹ میں مروڑ کا باعث بن سکتا ہے۔

🔹 اخروٹ
یوں تو کہا جاتا ہے کے اخروٹ دماغ کے لیے اچھا ہوتا ہے، اسے اگر شام کے وقت کھایا جائے تو یہ فائدہ مند ہے اور اگر رات کو کھایا جائے تو اس کی تقویت زائل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

🔹 دودھ
دودھ کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں۔ اسے رات میں پیا جائے تو پرسکون نیند کا باعث بنتا ہے۔ دودھ کو صبح صرف اس صورت میں پینا چاہیے جب دن میں جسمانی قوت کا استعمال ہو تاکہ دودھ ہضم ہو سکے ورنہ عین ممکن ہے کہ آپ کھانے کے وقت کھانا نہ کھائیں اور اس کی وجہ دودھ کا ہضم نہ ہونا ہو۔

🔹 دہی
دہی بھی دودھ کی ہی ایک شکل ہے، دہی کا استعمال دن کے وقت میں بہترین ہے یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہی دہی اگر رات میں کھایا جائے اور وہ بھی تب جب آپ کو کھانسی اور نزلہ کی شکایت ہو تو یہ کھانسی اور نزلہ کو بگاڑ کا سکتا ہے۔

🔹 پنیر
عمومی طور پر یہ بات سمجھی جاتی ہے کہ پنیر کھانے سے موٹاپا ہو سکتا ہے مگر ایسا نہیں ہے۔ اگر پنیر کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ موٹاپے سے بچاتا ہے۔ پنیر سبزی خوروں کے لیے گوشت کے متبادل کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہی پنیر اگر رات کے وقت کھایا جائے تو آپ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

🔹 دالیں
دالوں کا استعمال اگر رات کے وقت میں کیا جائے تو کئی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ دالیں کولیسٹرول کے لیول کو معتدل رکھنے میں معاون ہیں اور اس کے ساتھ اچھی نیند حاصل کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

اگر دالوں کا استعمال دن میں کیا جائے تو یہ بھوک میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں، جس سے وزن بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

🔹 گوشت
گوشت سے پروٹین حاصل کیا جاتا ہے، یہ جسمانی قوت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے، اسے دن میں کھایا جائے تو دن کے کام اسے ہضم کروا دیتے ہیں، تاہم اسے رات میں کھایا جائے تو یہ جسم پر بوجھ بننے کے ساتھ آپ کو پرسکون نیند سے بھی محروم کر سکتا ہے۔

🔘 کھانے کی کوئی بھی چیز مضر صحت نہیں ہوسکتی، شرط ہے تو صرف اتنی کے اسے صحیح وقت پر کھایا جائے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بیٹیوں کیلئے ہدایات 🔷

لڑکیوں کو شادی سے پہلے یہ چند باتیں ضرور بتائیں ۔۔۔ خطرناک تصویر کشی کرنے والوں کی باتوں پر کان دھرنے کے بجائے بیٹیوں کی رہنمائی کریں۔

دینِ اسلام نے بیٹیوں کو رحمت کہا ہے جن کا ہونا والدین کیلئے کسی خوش نصیبی سے کم نہیں ہوتا لیکن بدقسمتی سے بیٹیوں سے متعلق ایک دقیانوسی سوچ معاشرے کے ایک بڑے طبقے کے ذہنوں پر نقش ہے۔

’جیہز کی تیاری کب شروع کریں گے؟، بیٹی کو کتنا پڑھائیں گے؟‘، یہ وہ جملے ہیں جو بیشتر والدین کو سُننے پڑھتے ہیں۔

ایسی دل برداشتہ کر دینے والی باتوں کی وجہ سے والدین اپنی بیٹیوں کے مستقبل کے بارے میں خاصا فکر مند ہوتے ہیں۔

لیکن غورطلب بات یہ ہے کہ شادی سے پہلے ساس بہو کے رشتے سمیت دیگر سسرالی رشتہ داروں کی خطرناک تصویر کشی کرنے والوں کی باتوں پر کان دھرنے کے بجائے بیٹیوں کو شادی کے بعد آسانی سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے رہنمائی کریں۔

🔹 کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا
والدین اپنی بیٹیوں کو اس بات پر مطمئن کریں کہ اپنے والدین کے گھر سے چلے جانے کے بعد ان کیلئے اس گھر میں کچھ تبدیل نہیں ہوگا۔

یہ انہیں تحفظ کا احساس فراہم کرے گا کہ آپ اُن کی ضرورت کے وقت ہمیشہ اپنی بیٹی کے لیے موجود رہیں گے۔

🔹 سسرال والوں کا احترام
ہر بیٹی کے لیے انجان لوگوں کے درمیان ایک نئی زندگی کا آغاز کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹی کو اپنے سسرال والوں کے ساتھ احترام اور محبت کے رویے کی اہمیت سکھائیں۔

انہیں اس بات کا بھی حوصلہ دیں کہ یہ راتوں رات نہیں ہوگا لیکن وہ انہیں سمجھنے اور ان سے محبت کرنے کی کوشش ضرور کرے۔

🔹 مشکل وقت سے نہ گھبرائیں
اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہیں، لیکن اگر اپنی بیٹی کو تمام منفی چیزوں سے خوفزدہ کریں گے تو وہ خوفزدہ رہتے ہوئے اپنی نئی زندگی کا آغاز کرے گی، جو آگے چل کر اس کیلئے مشکل کا سبب بن سکتا ہے۔

🔹 صبر و تحمل کی ترغیب
کہا جاتا ہے کہ شادی صبر و تحمل کا بھی سفر ہے، والدین اپنی بیٹیوں کو رشتوں کی اہمیت سمجھانے کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ان کے علم میں لائیں کہ رشتوں کو سمجھنے میں صبر و تحمل بہت اہم ہوتا ہے۔

🔹 اپنی موجودگی کا احساس دلائیں
والدین کا تعاون زندگی کے ہر پہلو میں بیٹیوں کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ لہذا انہیں کبھی بھی اکیلا محسوس نہ کرنے دیں۔ آپ کو انہیں یقین دلانا ہے کہ آپ ہمیشہ ان کے لیے موجود رہیں گے۔

🔹 رشتوں میں توازن
اپنی بیٹیوں کو یہ بات لازمی باور کروائیں کہ شادی کے بعد نیا سفر شروع کرنے کا مقصد نہ صرف نیا گھر بسانے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے بلکہ اپنا اور اپنی ذات کا خیال رکھنا بھی اہم ہے۔

اگر وہ اپنا وقت اور توجہ دیگر لوگوں کو دے رہی ہیں توانہیں اپنے مشاغل اور مقاصد کو بھی اہمیت دینی ہے۔

🔹 پہلے چند ماہ مشکل
ازدواجی زندگی جہاں آپ کی زندگی میں تبدیلیاں لاتی ہے تو وہیں یہ ایک وقت لینے والا مرحلہ بھی ہوتا ہے۔ جیسے انسان کو اپنے گھر کے علاوہ کہیں سکون نہیں ملتا، بالکل ویسے ہی بیٹیوں کیلئے بھی فوراً کسی نئے گھر میں رہنا آسان نہیں۔

اپنی بیٹیوں کو اس بات کا یقین دلائیں کہ ابتداء میں ان کیلئے یہ مشکل مرحلہ ہوسکتا ہے لیکن چند ماہ بعد ان کا یہ نیا گھر ان کے لیے ”اپنا گھر“ بن جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

👈 مزید پوسٹیں دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔۔۔۔

💕 خاوند اور بیوی
t.me/islamwitheman/189

🔵 خاوند کی سوچ بیوی کے لیے
t.me/islamwitheman/193

🔵 عقلمند بیوی
t.me/islamwitheman/197

🌹 کامیاب ازدواجی زندگی
t.me/islamwitheman/200

💕 شریک حیات کے حقوق
t.me/islamwitheman/529

🌹 نکاح کی فضیلت
t.me/islamwitheman/1312

🌹 ارادہ نکاح کے آداب
t.me/islamwitheman/1316

🌸 شب زفاف کے اعمال
t.me/islamwitheman/1321

🌹 زوجین کے بارے احادیث
t.me/islamwitheman/2232

🔷 خطبہ نکاح
t.me/islamwitheman/2239

🌺 شریک حیات کے انتخاب کا معیار
t.me/islamwitheman/2498

🔷 بیٹیوں کیلئے ہدایات
t.me/islamwitheman/4994
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بارش کا پہلا قطرہ 🔷


ﺍﯾﮏ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﻟﯿﺎ۔ نماز کا ﻭﻗﺖ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎہی ﺗﻮ ﺍُﺳﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯽ ﺟﮕﮧ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﮕﺮ ﺗﮩﮧ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮧ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺎﺗﺬﮦ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ، ﺗﮩﮧ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍُﺱ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ۔ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﮯ ﻭﺳﻂ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭘﮭﭩﯽ ﭘﺮﺍﻧﯽ ﭼﭩﺎﺋﯽ ﺗﻮ ﺑﭽﮭﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﮐﻤﺮﮦ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭨﮫ ﮐﺒﺎﮌ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺩ ﻭ ﻏﺒﺎﺭ ﺳﮯ ﺍﭨﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔ ﺟﺒﮑﮧ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﺩﻧﯽٰ ﻣﻼﺯﻡ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ۔ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﻣﻼﺯﻡ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻮ ﮔﮯ؟ ﻣﻼﺯﻡ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ، ﮨﺎﮞ، ﺍﻭﭘﺮ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﺩﮬﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﮕﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔

ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﻧﮯ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺍﻋﺘﺮﺍﺽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﻣﮕﺮ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﺎﮞ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﻤﺎﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﻮﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﭘﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﺐ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﺍﺿﺢ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺳﯽ ﺟﮕﮧ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ۔ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺟﮕﮧ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﮨﯽ ﻋﺠﯿﺐ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﯽ۔

ﺍُﺱ ﻧﮯ ﺑﻠﻨﺪ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺍﺫﺍﻥ ﮐﮩﯽ!

ﭘﮩﻠﮯ ﺗﻮ ﺳﺐ ﻟﻮﮒ ﺍﺱ ﻋﺠﯿﺐ ﺣﺮﮐﺖ ﭘﺮ ﺣﯿﺮﺕ ﺯﺩﮦ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﮭﺮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﻨﺴﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺌﮯ۔

ﺍُﻧﮕﻠﯿﺎﮞ ﺍُﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﻮ ﭘﺎﮔﻞ ﺍﻭﺭ ﺍُﺟﮉ ﺷﻤﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﺍﮦ ﮐﺌﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺫﺍﻥ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍُﺩﮬﺮ ﮨﯽ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ۔

ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍُﭨﮫ ﮐﺮ ﺍﻗﺎﻣﺖ ﮐﮩﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﮨﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯼ۔ ﺍُﺳﮑﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﻮﯾﺖ ﺳﮯ ﺗﻮ ﺍﯾﺴﺎ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮔﻮﯾﺎ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻨﮩﺎ ﮨﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍُﺳﮑﮯ ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ۔

ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﭘﮭﺮ ﺍُﺳﯽ ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﺁ ﮐﺮ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﺑﻠﻨﺪ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﮯ ﺍﺫﺍﻥ ﺩﯼ، ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﻗﺎﻣﺖ ﮐﮩﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﮦ ﻟﯽ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﻮ ﯾﮧ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﮨﯽ ﭼﻞ ﻧﮑﻼ۔

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ، ﺩﻭ ﺩﻥ، ﺗﯿﻦ ﺩﻥ۔۔۔ﻭﮨﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ۔۔۔
ﭘﮭﺮ ﻗﮩﻘﮩﮯ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍُﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺩﯾﻮﺍﻧﮧ ﭘﻦ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺌﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﻗﮩﻘﮩﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺑﮭﯽ ﮐﻢ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮨﻮﺗﯽ ﮔﺌﯽ۔

ﺍﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﮩﻠﯽ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﮨﻮﺋﯽ۔
ﻧﯿﭽﮯ ﺗﮩﮧ ﺧﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﻼﺯﻡ ﻧﮯ ﮨﻤﺖ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺍﺱ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﯽ ﺍﻗﺘﺪﺍﺀ ﻣﯿﮟ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﮈﺍﻟﯽ۔

ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭼﺎﺭ ﻟﻮﮒ ﮨﻮ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﮔﻠﮯ ﮨﻔﺘﮯ ﺍﯾﮏ ﺍُﺳﺘﺎﺫ ﺑﮭﯽﺁﮐﺮ ﺍِﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮔئے۔

ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﭘﮭﯿﻠﺘﮯ ﭘﮭﯿﻠﺘﮯ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﭼﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ۔

ﭘﮭﺮ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﭼﺎﻧﺴﻠﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻼ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ:

"ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﯾﮧ ﺣﺮﮐﺖ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﮯ ﻣﻌﯿﺎﺭ ﺳﮯ ﻣﯿﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﯾﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﮩﺬﺏ ﻣﻨﻈﺮ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮨﺎﻝ ﮐﮯ ﺑﯿﭽﻮﮞ ﺑﯿﭻ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﺫﺍﻧﯿﮟ ﺩﻭ ﯾﺎ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﺮﺍﺅ۔
ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﺍﺱ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﻤﺮﮮ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺳﯽ ﺻﺎﻑ ﺳُﺘﮭﺮﯼ ﻣﺴﺠﺪ ﺑﻨﻮﺍ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ، ﺟﺲ ﮐﺎ ﺩﻝ ﭼﺎﮨﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻭﮨﺎﮞﺟﺎ ﮐﺮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮪ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﮮ۔"

ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺍﯾﮕﺮﯾﮑﻠﭽﺮ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﮍﯼ۔ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﭘﺮ ﺭُﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ، ﺑﺎﻗﯽ ﮐﯽ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻃﻠﺒﺎﺀ ﮐﯽ ﺑﮭﯽ ﻏﯿﺮﺕ ﺍﯾﻤﺎﻧﯽﺟﺎﮒ ﺍُﭨﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮕﺮﯾﮑﻠﭽﺮ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﮐﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﻮ ﺑُﻨﯿﺎﺩ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺳﺐ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮐﺮ ﮈﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮨﺮ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﺠﺪ ﺑﻦ ﮔﺌﯽ۔

ﺍﻭﺭ ﺁﺝ ﺩﻥ ﺗﮏ، ﺧﻮﺍﮦ ﯾﮧ ﻃﺎﻟﺒﻌﻠﻢ ﺯﻧﺪﮦ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻓﻮﺕ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ، ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺳﺐ ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﺍﺩﺍ ﮐﺌﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻮﺽ ﺍﺟﺮ ﻭ ﺛﻮﺍﺏ ﭘﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﮨﺘﯽ ﺩُﻧﯿﺎ ﺗﮏ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺟﺮ ﭘﺎﺗﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔

🔘 ﮨﻤﯿﮟ ﭼﺎﮨﯿﺌﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻃﺮﺍﻑ ﻣﯿﮟ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻏﻠﻄﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺻﻼﺡ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﺣﻖ ﻭ ﺻﺪﻕ ﮐﮩﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺴﯽ ﻣﺮﻭﺕ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﺴﺎ ﺷﺮﻣﺎﻧﺎ۔؟

ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﺎ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﮔﺎ؟ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺣﻖ ﮐﺎ ﻋﻠﻢ ﺑُﻠﻨﺪ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﺄﺟﻮﺭ ﮨﻮﮞ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﯽ ﺍﺑﺘﺪﺍﺀ ﮐﯽ ﺍُﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺟﺮ، ﺍﻭﺭ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺭﮨﺘﯽ ﺩُﻧﯿﺎ ﺗﮏ ﺍُﺱ ﻧﯿﮑﯽ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺎ ﺍُﺱ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﮑﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻭﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﺍﺟﺮ ﻣﻠﺘﺎ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ۔

ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﮑﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻟﮕﻦ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺑﺲ ﺍُﻥﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ احساس جگانا پڑتا ہے اپنے اچھے عمل کے ذریعے سے..!!


لیکن..
اس نیکی کے عمل کی ترویج میں یہ خیال رہے کہ آپ کا عمل قرآن و سنت کے فرائض و واجبات کے احیاء کے لئے ہونا چاہئے.

نوافل' مستحبات ' مباح اعمال اور فروعی مسائل کے اختلاف کو بنیاد بنا کر امت مسلمہ میں انتشار اور بدنظمی یا فرقہ پرستی کو فروغ دینے کے " گناہ جاریہ" کا سبب نہ بنیں.

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بستیاں کیوں ویران ہوتی ہیں 🔷

کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا، ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھا:
”کس قدر ویران گاؤں ہے،.۔.؟

“طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا ھے۔“

جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے،
عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا، اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا:
تم لوگ اس گاؤں میں مسافر لگتے ہو،
آج رات تم لوگ میرے مہمان بن جاؤ،
میرے ساتھ کھانا کھاؤ۔

اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کر سکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی۔

کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا:
تم کہاں جا رہی ہو۔؟

طوطی پرشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے، میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔۔۔،

الو یہ سن کر ہنسا..
اور کہا ..
یہ تم کیا کہہ رہی ہو، تم تو میری بیوی ہو.
اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی۔

دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تو اُلو نے طوطے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا:
”ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں،
قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا۔“

اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کےحق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کر دی۔

طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی،
”بھائی اکیلئے کہاں جاتے ہو اپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ۔“

طوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا: ”اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو، یہ اب میری بیوی کہاں ہے، عدالت نے تو اسے تمہاری بیوی قرار دے دیا ہے۔“

اُلو طوطے کی بات سن کر نرمی سے بولا:
نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی بیوی ہے۔ میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں الو ویران نہیں کرتے. بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 اللہ جسے چاہے ہدایت دے 🔷

ہر جمعہ کو نماز سے فارغ ہونے کے بعد مسجد کے امام صاحب اور ان کا ایک گیارہ سالہ بیٹا نیدر لینڈ کے شہر امسٹرڈم کی گلیوں میں نکل پڑتے اور لوگوں کے درمیان
"الطريق إلى الجنة" نامی کتابچہ تقسیم کرتے پھرتے۔

یہ معمول چلتا رہا یہانتک کہ ایک جمعہ کو مطلع ابر آلود ہوگیا موسلا دھار مینہ برسنے لگا اور کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ گئی بچے نے بہت سارے کپڑے زیب تن کر لیے تاکہ اسے سردی کا احساس نہ ہو سکے اور اپنے والد سے گویا ہوا ابا چلیں میں تیار ہوں۔

باپ نے کہا بیٹا کہاں کی تیاری ہے؟

بیٹے نے جواب دیا اباجان کتابچوں کی تقسیم کاری کا وقت ہو چلا ہے۔

باپ نے کہا: بیٹا آج موسم‌ کافی ٹھنڈا ہے بارش بھی ہو رہی ہے آج موقوف کرتے ہیں۔

یہ سن کر بیٹے نے حیران کر دینے والا جواب دیا اور کہا ابا جان بہت سارے لوگ تو دوزخ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

باپ نے کہا بیٹا اس موسم‌ میں نکلنا ٹھیک نہیں۔

بچے نے کہا اچھا ابا جان مجھے اجازت دیں میں اکیلا ہی جاتا ہوں۔

باپ نے کچھ تردد کے بعد کہا اچھا ٹھیک ہے احتیاط سے جاؤ۔

گیارہ سال کا یہ بچہ وفور جذبات سے لبریز باپ کو شکریہ کہتے ہوۓ نکل پڑا۔

اس عمر کے بچے عموماً لڑکپن کی خرمستیاں لوٹتے ہیں لیکن‌ یہ ننھی سی نوخیز کلی آفاقی ذہنیت کا شاہکار تھا۔ راستے بھر بھیگتے بھاگتے لوگوں سے ملتا رہا۔ کتابچے تقسیم کرتا رہا۔

قریب دو گھنٹے بارش میں بھیگنے کے بعد اس کے پاس صرف آخری کتابچہ باقی رہا ادھر ادھر نظر دوڑائی لیکن‌ کوئی نظر نہ آیا لیکن بارش اور ٹھنڈ کے سبب شہر خاموشاں میں ہنوز کوئی راہی نہ دیکھا۔ قریب کے ایک چھوٹے سے گھر کی طرف بڑھا سوچا کوئی ہوگا تو آخری کتابچہ اسے دوں۔

پاس پہنچا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن‌ کوئی آواز نہ آئی۔ وہ برابر دروازہ کھٹکھٹاتا رہا۔ جانے اس کے دل میں کیا آیا کہ وہ وہاں سے جانے کا نام‌ نہیں لے رہا تھا اور اب کی بار دروازہ قوت کے ساتھ کھٹکھٹایا۔

کچھ لمحے بیت جانے کے بعد ایک عمر رسیدہ خاتون دروازے پہ آئی جس کے چہرے پر حزن و افسردگی کے آثار نمایاں تھے۔ بولی بیٹے کیا کام‌ ہے؟

ننھا سا بچہ مسکراتے لبوں اور روشن‌ نگاہوں کے ڈورے جھکا کر بولا محترمہ زحمت دینے کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
دراصل آپ کو یہ بتانے آیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے بے حد پیار کرتا ہے اور اس نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے یہ آخری کتابچہ آپ کو ہدیہ کرنے آیا ہوں۔
یہ کتابچہ آپ کو اللہ تعالیٰ کے بارے کچھ پیغامات دے گا اور خلق مخلوق کی حقانیت واضح کر دے گا۔

خاتون‌ نے کتابچہ لیا اور شکریہ کہتے ہوۓ واپس اندر گئی بچہ بھی گھر لوٹ آیا۔

اگلے ہفتے جمعہ کا خطبہ ختم‌ ہونے کے بعد وہ بزرگ خاتون کھڑی ہوئی اور پورے مجمع سے مخاطب ہوکر کہا میرا یہاں کوئی جاننے والا نہیں ہے اور نہ اس سے پہلے یہاں آنے کا کبھی اتفاق ہوا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو میں مسلمان نہیں تھی اور نہ ہی میں نے کبھی مسلمان ہونے کا خیال دل میں لایا تھا۔

کچھ ماہ پہلے میرے شوہر کا انتقال ہوگیا اور وہ مجھے تن‌ تنہا چھوڑ کر چلا گیا اس کے جانے کے بعد زندگی بوجھل ہو گئی تھی لطف زندگی ناپید ہوگیا تھا۔

گزشتہ جمعہ جب زوروں کی بارش ہورہی تھی تو میں نے ارادہ کرلیا تھا کہ خود کشی کرکے غم زندگی سے چھٹکارہ حاصل کرلوں کیونکہ مجھے جینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی تھی۔

لہٰذا میں نے اوپر کے کمرے میں جاکر رسی اور کرسی کے سہارے جان دینے کی ٹھان لی تھی بس شاید کچھ لمحات کی دیر ہی تھی کہ یہ جسد خاکی قفس عنصری سے پرواز کر جاتی کہ یکایک میں نے دروازے کی کھڑکھڑاہٹ سنی میں نے کچھ دیر توقف کیا سوچا کہ جو ہوگا کچھ دیر میں خود ہی چلا جائے گا لیکن مسلسل دروازے کی کھڑکھڑاہٹ نے مجھے گلے سے پھندا نکالنے پر مجبور کردیا۔ میں محو سوچ غلطاں و پیچاں رہی کہ آخر کون‌ ہے؟ جو ایسے پرخطر موسم میں میرے دروازے پہ دستک دے رہا ہے۔ وہ بھی مسلسل۔ بالآخر میں نیچے آگئی دروازہ جو کھولا تو ایک ننھی سی جان کا بھیگتا ہوا وجود میری نگاہوں کے سامنے زیر لب مسکرا رہا تھا۔ اس کی وہ مسکراہٹ اور آنکھوں کی چمک میں نے کبھی کسی انسان میں نہ دیکھی تھی۔

اس مقدس سراپے کی وصف کشی کے لئے میرے پاس الفاظ بھی نہیں۔ اس کی زبان سے ادا ہونے والا ایک ایک لفظ گوہر نایاب تھا۔ بس میرے قلب وجگر کی تختیوں پر اس کے الفاظ نقش ہو گئے۔ یوں لگا کہ اب میرے مردہ دل کو کسی نے زندگی کی سوغات عطاء کر دی۔

اس کا یہ کہنا کہ محترمہ میں آپ کو یہ پیغام‌ دینے آیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے بہت پیار کرتا ہے اور آپ کا خیال رکھتا ہے پھر اس نے مجھے یہ کتابچہ "الـطريق إلى الجنة" جو میرے ہاتھ میں ہے دیا۔
میں نے دروازہ بند کیا اور نہ چاہتے ہوۓ اس کتاب کو کھولا۔ پھر جو کتاب کو پڑھنا شروع کیا آنسوؤں سے میری آنکھیں ڈبڈبا گئیں۔ میرے اندر ایک انقلاب برپا ہو چکا تھا میں جان‌ گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے واقعتاً بہت پیار کرتا ہے میں‌ نے کرسی اور پھندا پھینک دیا کیونکہ اب مجھے سہارا مل گیا تھا
اب مجھے زندگی کی قیمت سمجھ میں آچکی تھی۔

آج میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنے مالک حقیقی کو پہچان‌ لیا۔

اس کتاب پر دیے گئے پتہ کی وجہ سے میں یہاں پہنچ سکی ہوں میں آپ کا شکریہ کرنے کے لئے یہاں آئی ہوں۔

میں اس چھوٹے فرشتے کا شکریہ کرنا چاہتی ہوں جو مسیحا بن کر مجھے دوزخ کہ دھانے سے بچا لایا ہے۔

مسجد میں چہار جانب سے آنکھیں اشک بار تھیں۔ تکبیرات کی صداؤں سے پوری مسجد گونج اٹھی۔

اللہ اکبر الله أكبر

امام‌ صاحب جو اس ننھے فرشتے کے والد تھے منبر سے اتر کر لپک پہلی صف میں موجود اپنے لخت جگر بیٹے سے چمٹ گئے اور زور زور سے رونے لگے۔

انھیں احساس ہو چلا تھا کہ اس مجمع میں اس جیسا کوئی خوش قسمت باپ نہیں جس کا بیٹا اصلی ہیرے موتی چن رہا ہے۔

اسے یہ بھی محسوس ہورہا تھا کہ میں نے مجبوری اور عذر بیان‌کیا لیکن‌ اس کے بیٹے کے اندر لوگوں کی ہدایت کے تئیں ایسے جذبات ہیں کہ اب وہ شرم محسوس کر رہا ہے۔

🔘 واقعہ تو ختم ہوا البتہ ہمارے لئے اس میں اہم اسباق ہیں۔

ہر کوئی اپنے آپ سے یہ سوال کرلے کہ کیا ہم‌ نے کبھی اس طرح لوگوں کو آگ سے بچانے کی کوشش کی ہے؟
کیا ہمارے سینے میں وہ درد و کسک ہے جو ہمارے پیارے نبیﷺ کو لوگوں کی ہدایت کے لئے تھی یا جو اس ننھے سے بچے کے دل میں تھی؟

کیوں نہ ہم‌ عہد کر لیں کہ جہاں جیسے جب بھی موقع ملے اپنے محدود وسائل کو بروۓ کار لاکر دعوت الیٰ اللہ کے فریضے کے ساتھ جڑ جائیں۔

اللہ تعالیٰ ہم‌ سب کو توفیق عطاء کرے آمین

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4997
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 آشوب چشم 🔷

لاہور سمیت پنجاب میں آشوب چشم کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

انفیکشن کے حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کھانسی، چھینک اور ہاتھ لگانے سے وائرس منتقل ہوتا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کر دیا جائے۔

حفاظتی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو ہاتھ مت لگائیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن والے مریض کی چیزیں استعمال نہ کی جائیں۔ مریض کا تکیہ، کپڑے، ادویات، عینک کو الگ رکھا جائے۔ مریض انفیکشن کے دوران چہرے کے استعمال کی چیزوں کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 بدگمانی کا نصیحت آموز واقعہ 🔷

حضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ایک دفعہ عصر کی نماز کے بعد شہر کے کنارے چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک کنارے دو جوان لڑکا لڑکی بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے آگے ایک بوتل رکھی ہوئی تھی حضرت نے سمجھا کہ یہ دونوں شام ڈھلنے کے انتظار میں ہیں اور بدکاری کرنے والے ہیں اور ان کے سامنے شراب رکھی ہوئی ہے سوچا کہ جاکر ذرا ان سے پوچھ لوں...

جب لڑکے سے دریافت کیا تو وہ کہنے لگا کہ یہ میری بہن ہے ہم دونوں روزے سے ہیں اور سورج غروب ہونے کے انتظار میں ہیں بوتل میں زمزم ہے اور ہم سید خاندان سے ہیں...

شیخ فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور اپنے آپ کو خوب ملامت کیا پھر ان کو گھر لے جاکر خوب اکرام کیا...

🔘 کسی سے نفرت کی وجوہات میں سے ایک وجہ بدگمانی بھی ہے کیونکہ اتنی توفیق نہیں ہوتی کہ پوچھ لیں کہ یہ کام آپ نے کیوں کیا ہے یا کیا بھی ہے کہ نہیں... بس بدگمانی کرنا شروع کر دیتے ہیں لہٰذا بدگمانی کرنے سے پہلے اتنی زحمت کرلیں کہ ایک دفعہ خود بھی وجہ پوچھ لیں تاکہ تسلی ہو... اور ہمیشہ کی نفرت سے نجات ملے...!!!

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 رپوٹ او کے 🔷

ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنیں تو صبح وزیروں سے پوچھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کر رہے تھے ۔۔۔ کیا وجہ ہے ؟؟

اس وقت کے وزیر عقل مند ہوتے تھے۔ انھوں نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہو گی اس لیے فریاد کر رہےہیں ۔۔۔

تو حاکم وقت نے آرڈر دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے۔

وزیر صاحب نے کچھ مال گھر بھجوا دیا اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا۔۔۔

اگلی رات کو پھر وہیں آوازیں آئیں تو صبح بادشاہ نے وزیر سے پوچھا کہ کیا کل آپ نے سامان نہیں بھجوایا۔؟

تو وزیر نے فوری جواب دیا کہ جی بادشاہ سلامت بھجوایا تو تھا ۔۔۔

اس پر بادشاہ نے فرمایا کہ پھر شور کیوں ؟؟؟

تو وزیر نے کہا جناب سردی کی وجہ سے شور کر رہےہیں۔

تو بادشاہ نے آرڈر جاری کیا کہ بستروں کا انتظام کیا جائے۔

وزیر نے حسب عادت کچھ بستر گھر بھیج دیئے اور کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیے۔۔۔

جب پھر رات آئی تو بدستور آوازیں آنا شروع ہوگئیں تو بادشاہ کو غصہ آیا اور اسی وقت وزیر کو طلب کیا کہ کیا بستروں کا انتظام نہیں کیا گیا۔۔۔

تو وزیر نے کہا کہ جناب وہ سب کچھ ہو گیا ہے تو بادشاہ نے فرمایا کہ پھر یہ شور کیوں۔؟؟؟

تو وزیر نے اب بادشاہ کو تو مطمئن کرنا ہی تھا اور اوکے رپورٹ بھی دینی تھی تو وہ باہر گیا کہ پتہ کرکے آتا ہوں ۔۔۔

وزیر جب واپس آیا تو مسکراہٹ لبوں پر سجائے ادب سے عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ شور نہیں کر رہے ... بلکہ آپ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں ... اور روزانہ کرتے رہیں گے۔

بادشاہ سلامت یہ سن کے بہت خوش ہوا اور وزیر کو انعام سے بھی نوازا...!!!!

🔘 اب یہی حال ہمارے ملک کا بھی ہے۔ ملازمین و عوام مہنگائی سے پریشان ہیں مگر یہاں رپورٹ سب او کے دی جا رہی ہے اور بادشاہ سلامت خوش ہیں...!

منقول۔۔۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/4996
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 احمق 🔷

کم عقل، بے خِرد، بیوقوف، نادان، ناسمجھ کے بارے میں امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے احمق سے بدتر اور کوئی مخلوق پیدا نہیں کی کیونکہ عقل جو بہترین چیز ہے وہ اس سے محروم ہے۔

🔹 ایک شخص نے کسی کے بارے میں امام صادقؑ سے عرض کیا: فلاں شخص بڑا عابد و زاہد، نیک و پارسا اور فلاں فلاں خوبیوں کا مالک ہے۔ اسطرح اس نے اس کی خوبیوں کی ایک لمبی چوڑی فہرست گِنوا دی، اس پر امامؑ نے اس سے پوچھا کہ اس کی عقل کیسی ہے۔؟

کہا: یہ تو میں نہیں جانتا۔

امامؑ نے فرمایا: ہر شخص کے کام کی قدر و قیمت اس کی عقل کے مطابق ہوتی ہے۔ اور اعمال کی جزا اسی معیار کے مطابق ملتی ہے۔چنانچہ بنی اسرائیل کا ایک شخص کسی سرسبز اور شاداب جزیرہ میں خدا کی عبادت میں مشغول ہوتا تھا۔ ایک فرشتے کا وہاں سے گزر ہوتا تھا جسے دیکھ کر فرشتہ بہت ہی متأثر ہوتا تھا۔ ایک دن اس نے پروردگار کی خدمت میں عرض کیا کہ خداوندا! اس عابد کا مقام و منزلت مجھے دکھا۔

چنانچہ جب اسے بہشت میں اس جگہ کی نشاندہی کی گئی تو وہ نہایت ہی پست اور ناقابل اعتنا تھی۔

اس نے عرض کیا: پروردگارا! اس قدر عبادت اس کے اس مقام و منزلت کے مطابق تو نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا کہ کچھ عرصہ تم اس کے ہمنشین رہ کر اس سے گفتگو کرو۔

فرشتہ ایک انسانی صورت میں اسکے پاس گیا، عابد نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟

اس نے کہا میں ایک عبادت گزار ہوں، میں نے تمہاری عبادت کی شہرت سنی ہے چاہتا ہوں کہ کچھ عرصہ تمہارے پاس رہوں۔

اور وہ روز و شب اس کے ساتھ رہنے لگا۔

دوسرے دن فرشتے نے اس شخص سے کہا: یہ جگہ عبادت کیلئے نہایت ہی مناسب ہے۔

عابد نے کہا: جگہ تو بہت اچھی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ یہاں کی گھاس خواہ مخواہ ضائع ہو رہی ہے۔ کاش کہ ہمارے خدا کا گدھا ہوتا اور ہم اس مرغزار میں اسے چرایا کرتے۔

فرشتے نے اس بات سے اس کی عقل کا اندازہ لگالیا اور اسے چھوڑ کر چلدیا۔

🔹 حضرت امام محمد باقرؑ سے منقول ہے کہ میں اپنے والد کی زندگی میں ایک مرتبہ عازم سفر ہوا۔ انہوں نے مجھے نصیحت کے طور پر فرمایا:

"بیٹے! مبادا کہ کسی احمق کے ساتھ سفر اختیار کرو یا اس کے ساتھ رہن سہن رکھو۔ اور ہرگز ایسے شخص سے نہ لڑنا، کیونکہ احمق اگر بات بھی کرے گا تو اسکی حماقت اسے رسوا کریگی۔ اگر سکوت اختیار کریگا تو اسکی خاموشی بے موقع ہوگی۔ اگر کوئی کام انجام دیگا تو اسے صحیح طریقے سے منظم نہیں کر سکے گا۔ جب کوئی کام اسکے ذمہ لگاؤ گے تو وہ اسے خراب کر دیگا۔ نہ تو وہ خود اپنی طرف سے کچھ جانتا ہے اور نہ ہی دوسروں کی معلومات اس کیلئے سود مند ہو سکتی ہیں۔ کسی ناصح کی بات کو نہیں مانتا۔ اسکے ساتھی اور ہمراہی ہمیشہ اس سے نالاں رہتے ہیں۔ اسکی ماں کی آرزو ہوتی ہے کہ اے کاش کہ اسکے سوگ میں بیٹھتی۔ اس کی رفیق زندگی کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش اسے موت آجاتی۔ اس کا ہمسایہ کہتا ہے کاش کہ اس کا گھر اس سے دور ہوتا اور ایسے شخص کا ہمسایہ نہ ہوتا۔ اسکے ہمنشین کی آرزو ہوتی ہے کہ اے کاش وہ تنہا ہوتا اور ایسا شخص اس کا ساتھی نہ ہوتا۔ اگر کسی محفل میں ہوتا ہے اگر دوسروں سے چھوٹا ہے تو بڑوں کو خاموش رہنے پر مجبور کر دیتا ہے اور اگر بڑا ہے تو دوسروں کی تباہی کا موجب ہوتا ہے۔‘‘

🔹 ایک دن حضرت رسولِخداؐ کے سامنے کسی شخص کا ذکر چل نکلا کہ وہ ایسا آدمی ہے جس میں تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

حضرتؐ نے فرمایا: اس کی عقل کے بارے میں بات کرو۔

لوگوں نے کہا: یارسول اللہ! ہم اس کی نیکیوں اور خوبیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور آپ اس کی عقل کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

حضورؐ نے فرمایا: کیا تم نہیں جانتے کہ احمق اپنی حماقتوں کی وجہ سے اسقدر خرابی پیدا کر دیتا ہے کہ عقلمند اپنے فسق کی وجہ سے بھی اسقدر خرابیاں پیدا نہیں کرسکتا۔

🔹 حضرت امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ’’میں نے ہر بیمار کا علاج کیا ہے اور حکمِ خدا سے اسے شفا دی ہے، گونگے اور کوڑھی کا علاج بھی کیا ہے، مُردوں کو بھی حکمِ خدا سے زندہ کیا ہے لیکن اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود احمق کا علاج نہیں کرسکا۔‘‘

کسی نے پوچھا یا روح اللہ! احمق کون ہوتا ہے؟

فرمایا: وہی جو اپنے آپ کو سب کچھ سمجھتا ہے اور اپنی فکر کے برابر کسی کی فکر نہیں سمجھتا۔ ہر خصوصیت کا اپنے لئے قائل ہوتا ہے اور ہمیشہ لوگوں کو اپنا مدیون سمجھتا ہے اور کبھی خود کو مدیون نہیں سمجھتا۔ یہ ایک ایسا احمق ہے کہ جس کی بیماری کا کوئی علاج نہیں۔‘‘

🔹 حضرت امام جعفرصادقؑ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے احمق کی روزی بھی زیادہ قرار دی ہے تاکہ عقلمند اس سے نصیحت حاصل کریں اور انہیں معلوم ہو کہ مال دنیا کو عقل کے ذریعہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

📚 بحارالأنوار

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/1317
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 غور و فکر سے کام لینا 🔷

🌹 حضرت علی علیہ السلام:
١۔ عقل کی جڑ فکر ہے اور اس کا پھل سلامتی ہے۔

٢۔ جب تم اپنے افعال میں سب سے پہلے غور و فکر سے کام لو گے تو تمہارا انجام اچھا ہو گا۔

٣۔ غور و فکر سے تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے امور بھی روشن ہو کر سامنے آ جاتے ہیں۔

٤۔ اگر تم روزانہ غور و فکر سے کام لو تو تمہیں عبرت کا فائدہ حاصل ہو۔

٥۔ دائمی غور و فکر اور دور اندیشی لغزشوں سے بچاتی اور تبدیلیوں سے نجات دلاتی ہے۔

٦۔ بہت شرافت والی آنکھ ''باقی'' کو ''فانی'' سے جدا کرتی ہے۔

٧۔ غور و فکر کی فضیلت بار بار کے دہرانے اور سبق کی صورت میں یاد کرنے کی فضیلت سے مفید ہے۔

٨۔ جو شخص جو کچھ پڑھ لیتا ہے اس میں جتنا زیادہ غور و فکر کرے گا اس کا علم اتنا ہی پختہ ہو گا اورجو کچھ نہیں سمجھا تھا اسے بھی سمجھ لے گا۔

٩۔ جس کی خوراک کم ہوگی اس کی فکر اور سوچ بھی صاف اور شفاف ہو گی۔

١٠۔ جس کی سوچ ہر وقت گناہوں میں لگی رہتی ہے، گناہ اسے اپنی طرف بلاتے رہتے ہیں۔

١١۔ جس کی سوچ لذتوں کی طرف زیادہ ہوتی ہے، لذتیں اس پر غالب آجاتی ہیں۔

١٢۔ حکمت اور دانائی کے معاملات سے ہٹ کر کسی اور بات میں سوچ بچار دماغ کاخلل ہے۔

١٣۔ خداوند متعال کی صفت میں غور و فکر کرنے سے بڑھ کر کوئی اور عباد ت نہیں۔

🌹 حضرت امام حسن علیہ السلام:
١٤۔ غور و فکر سے کام لیکر صاحب بصیرت لوگوں کے دل زندہ رہتے ہیں۔

🌹 حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام:
١٥۔ افضل عبادت یہ ہے کہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کے بارے میں غور و فکر سے کام لیاجائے۔

١٦۔ حضرت ابوذر غفاریؓ کی اکثر عبادت غور و فکر اور عبرت آموز تھی۔

١٧۔ ایک گھڑی کی سوچ و بچار ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

📚 حوالہ جات
1 تا 12۔ غررالحکم
13۔ بحارالانوار، جلد٧١، ص٣٢٤۔
14۔ بحارالانوار، جلد٧٨، ص١١٥۔
15۔ بحارالانوار، جلد٧۱، ص٣٢١۔
16۔ بحارالانوار، جلد٧١، ص٣٢۳۔
17۔ بحارالانوار، جلد٧١، ص٣٢٧۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman/5003
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🔷 حجاج بن یوسف کا انجام 🔷

حجاج کی موت کے بعد جب قیدیوں کو شمار کیا گیا تو ان میں ایک لاکھ بیس ہزار مرد اور بیس ہزار عورتیں تھیں اور ان میں چار ہزار ایسی عورتیں تھیں جن کے جسم پر لباس نہیں تھا اور یہ قیدی ایک ہی چار دیواری میں قید تھے قید خانہ کی چھت نہیں تھی جب کوئی قید گرمی سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ سے اپنے چہرے کا سایہ بناتا تو زندان کے سپاہی اسکو پتھر مارتے تھے۔ انہیں جو کی روٹی میں ریت ملا کر کھانا دیا جاتا اور پینے کے لیے انہیں کڑوا پانی دیا جاتا.

حجاج لعین بے گناہ افراد اور اور بالخصوص سادات کے خون بہانے کو اعزاز سمجھتا تھا
ایک مرتبہ اس ملعون نے روزہ رکھنا چاہا تو نوکروں کو حکم دیا کہ اس کے لیے من پسند سحری اور افطاری کا انتظام کیا جائے چناچہ اشارہ فہم نوکروں نے اس کے لیے ایسی روٹیاں تیار کیں جنہیں سادات کے خون سے گوندھا گیا تھا۔ اس لعین نے انہی روٹیوں سے سحری افطاری کی۔

اس ملعون کو ہمیشہ اس بات کا دکھ رہتا تھا کہ وہ کربلا میں موجود نہ تھا ورنہ وہ شمر سے بھی بڑھ کر ظلم کرتا۔

حجاج نے کوفہ و بصرہ کے درمیان شہر واسط کی بنیاد رکھی تھی جہاں وہ نو ماہ سے زیادہ قیام نہ کر سکا اور 53 سال کی عمر میں جہنم پہنچ گیا۔

ابن خلکان لکھتے ہیں حجاج کو عرضہ آکلہ لاحق ہو گیا تھا۔ اس کے جسم کے اندر بچھو نما کیڑے پیدا ہو گئے۔ ایک طبیب کو بلایا گیا تو اس نے گوشت کا اک ٹکڑا ریشم کی رسی کے ساتھ باندھا اور حجاج کو کہا وہ اس گوشت کے ٹکڑے کو نگل لے۔ حجاج نے گوشت کا ٹکڑا نگلا اور کچھ دیر بعد ریشم کی ڈور سے اس ٹکڑے کو کھینچا تو اس ٹکڑے پر بہت سارے کیڑے چمٹے ہوئے تھے۔

اللہ تعالٰی نے حجاج کے جسم پر سردی کو مسلط کر دیا۔ اس کے اطراف میں دن رات کوئلوں کی انگھٹیاں جلائی جاتی تھیں لیکن وہ پھر بھی سردی سے چلاتا رہتا تھا۔ اس نے حسن بصری سے اپنے درد و الم کی شکایت کی تو انہوں نے کہا میں نے تجھے بے گناہ افراد اور بالخصوص سادات کے قتل سے بارہا منع کیا تھا لیکن تو باز نہ آیا آج تو اسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ حجاج نے کہا میں خدا سے یہ دعا نہیں کرتا کہ وہ مجھے دوزخ سے آزاد فرمائے۔ میری بس اتنی سی دعا ہے جلدی سے میری روح قبض کر لے تاکہ میں دنیا کے درد و الم سے چھٹکارہ حاصل کر سکوں۔

قاضی نور اللہ شوستری مجالس المؤمنین میں لکھتے ہیں موت کے وقت حجاج رونے لگا۔ وزیر نے رونے کا سبب پوچھا تو کہا میں نے لوگوں پر ظلم کیا ہے بالخصوص اولاد پغیمبر پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

خوشامدی وزیر کہنے لگا امیر آپ کیوں گھبراتے ہیں آپ نے جو کچھ بھی کیا ہے دلیل و برہان کے ساتھ کیا ہے اور اسے کسی طرح بھی ظلم نہیں قرار دیا جا سکتا۔ حجاج نے کہا اگر قیامت کے دن مجھے حکومت دی جائے اور تو اس دن میرا وزیر ہو تو اس دن بھی یہ ہی دلیل و برہان ہمیں کام دے گی۔؟ سنو میں بخوبی جانتا ہوں میری موت کا وقت آچکا ہے اور دوزخ میرا انتظار کر رہی ہے۔ خدا نے چاہا تو دوزخ میں بھی تیری اور میری جوڑی قائم رہے گی۔

📚 تاریخ پند، جلد3، صفحہ164۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

https://t.me/islamwitheman
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕
🌴 کجھور کے فوائد 🌴

کھجور اپنی افادیت کی وجہ سے غذا کا لازمی حصہ تصور کی جاتی ہے، دنیا بھر میں اکثریت میٹھی ڈشز میں اب بھی کھجور کا استعمال کرتی ہے۔

کھجور مختلف وٹامنز اور معدنیات، توانائی اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں کیلشیم، آئرن، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم اور زنک بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

کھجور کو مٹھاس کی بناء پر چینی کا متبادل بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے ان بیش بہا فوائد کی بناء پر ماہرین باقاعدگی سے کھجور کھانے پر زور دیتے ہیں۔

🔹 کولیسٹرول میں کمی
کھجور میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے، اسے اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرنے سے آپ کو کولیسٹرول کی سطح پر نظر رکھنے میں نہ صرف مدد مل سکتی ہے بلکہ یہ وزن میں کمی کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

🔹 پروٹین کی زیادہ مقدار
پروٹین کی ایک بہترین مقدار کیلئے اپنی غذا میں کچھ کھجوریں شامل کرنا ایک اچھا قدم ہے۔ کھجور پروٹین کا ایک مضبوط ذریعہ ہے جو ہمیں فٹ رہنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے پٹھوں کو بھی مضبوط رکھتا ہے۔

ماہرین باقاعدگی سے جم جانے والے افراد کو روزانہ کی بنیاد پر کچھ کھجوریں کھانے پر زور دیتے ہیں۔

🔹 وٹامنز سے بھرپور
کھجور میں وٹامن بی 1، بی 2، بی 3 اور بی 5 کے ساتھ ساتھ وٹامن اے 1 اور سی بھی شامل ہوتے ہیں۔

یہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھیں گی بلکہ آپ کی توانائی کی سطح میں بھی نمایاں تبدیلی آئے گی۔

چونکہ کھجور میں گلوکوز، سوکروز اور فرکٹوز جیسی قدرتی شکر بھی ہوتی ہے، یہ ناشتے میں بھی کھائی جاسکتی ہے۔

🔹 ہڈیوں کی صحت میں بہتری
کھجور ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی حیرت انگیز کام کرتی ہے۔ کھجوریں سیلینیم، مینگنیز، کاپر اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہماری ہڈیوں کو صحت مند رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماری کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

🔹 اعصابی نظام کی مضبوطی
کھجور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہیں، سوڈیم کی تھوڑی مقدار اعصابی نظام کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پوٹاشیم کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور فالج کے خطرات کوبھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

🔹 آئرن سے بھرپور
دانتوں کو صحت مند رکھنے والے فلورین کے علاوہ کھجور میں آئرن بھی ہوتا ہے جو آئرن کی کمی کے شکار افراد کے لیے انتہائی مفید ہے۔

آئرن کی شدید کمی خون میں کمی، تھکاوٹ، سانس لینے میں دشواری اور سینے میں درد کا سبب بن سکتی ہے۔

🔹 نطامِ ہاضمہ کو فروغ دیتی ہے
اگر چند کھجوروں کو پانی میں بھگو کر روزانہ کھا لیا جائے تو نظامِ ہاضمہ خود بخود بہتر ہوجاتا ہے۔ یہ فائبر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے قبض کے شکار افراد کیلئے بہترین کہا جاتا ہے۔

🔹 جلد کو بہتر بناتی ہے
وٹامن سی اور ڈی جلد کی لچک کیلئے کام کرتے ہیں، یہ چہرے کی جلد کو ہموار بھی رکھتے ہیں۔

جلد کے مسائل کے شکار افراد اپنی غذا میں کھجور شامل کر کے طویل مدتی اثرات حاصل کرسکتے ہیں۔

🌹 پوسٹ پسند آئے تو دوسروں کی بھلائی کے لئے شیئر ضرور کریں۔

📚 یہ معلومات مختلف ہیلتھ آرٹیکلز سے لی گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

■ مزید پوسٹس۔۔۔

🌴 کجھور احادیث میں
https://t.me/islamwitheman/3398

🌴 کجھور کے طبی فوائد
https://t.me/islamwitheman/4703

🌴 کجھور
https://t.me/islamwitheman/4955

🌴 کجھور کے فوائد
https://t.me/islamwitheman/5012
⭕ ISLAM WITH EMAN ⭕